سادہ زندگی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 25 نومبر 1938ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اوّل
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 25 نومبر 1938ء
سادہ زندگی
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 نومبر 1938ء
گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں میں نے تحریک جدید کے سال پنجم کے چندے کے حصہ کے متعلق
اعلان
کیا تھا اور آج میں اسی کے ساتھ تعلق رکھنے والے ایک اور مطالبہ کی طرف جماعت کو توجہ دلاتا ہوں
اور وہ سادہ زندگی کا مطالبہ ہے۔سادہ زندگی کا مطالبہ اپنے اندر دو شقیں رکھتا ہے۔ایک شق تو اس کی سیاسی
مگر سیاسی مذہبی ہے، حکومتوں کے ساتھ تعلق رکھنے والی سیاست نہیں بلکہ مذہب کے ساتھ تعلق رکھنے والی
سیاست مراد ہے، ہر تحریک جو کی جاتی ہے وہ کسی نہ کسی قانون کے ماتحت ہوتی ہے اور جس قانون کے
ماتحت وہ کام کر رہی ہوتی ہے اسے اس کی سیاست کہتے ہیں۔سیاست کے معنی دراصل ایک مکمل انتظام
اور ایسے اصول کے ماتحت کسی چیز کو چلانے کے ہیں جو بدلنے والے حالات
کا لحاظ رکھتا چلا جائے۔آج
کل لوگوں نے سیاست کے معنی یا تو جھوٹ سمجھ رکھے ہیں یا پھر اس کے معنی حکومت کے سمجھ لئے ہیں۔اس کا
لئے کئی نادان مخالف ہمارے متعلق بھی یہ کہتے رہتے ہیں کہ دیکھو جی یہ سیاست میں پڑ گئے ہیں۔حالانکہ
دنیا میں کوئی معقول چیز اپنی ذاتی سیاست کے بغیر چل ہی نہیں سکتی۔کون سا وہ معقول کام ہے جو بغیر کسی
خاص انتظام کے چل سکے اور اسی چیز کا نام سیاست ہے۔حکومتوں کو حکومت کے چلانے کے لئے سیاست
کی ضرورت ہوتی ہے، مذاہب کو مذاہب کے چلانے کیلئے تعلیمی محکموں
کو تعلیم کی ترقی کیلئے ایک سیاست
کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی طرح ہر محکمہ میں علیحدہ سیاست کی ضرورت ہوتی ہے اور اس وجہ سے جب
حکومت کیلئے سیاست کا لفظ بولا جائے تو اس کے اور معنی ہوں گے، مذہب کیلئے اور اور تعلیم کیلئے اور معنے
ہوں گے۔نادان نادانی یا دشمن دشمنی کی وجہ سے اس کے کوئی اور معنی سمجھ لیتا اور پھر ہم پر اعتراض کرتا ہے
لیکن حقیقت یہی ہے کہ ہر نظام ایک سیاست کا محتاج ہوتا ہے اور سیاست کے معنی حکمت کے ہوتے ہیں جو
نظام کے پیچھے عمل کر رہی ہوتی ہے اور یہ معنی میں آج نہیں کر رہا بلکہ آج سے سینکڑوں سال پہلے مسلمان
علماء نے ایسی کتابیں لکھی ہیں جن میں اس موضوع پر بڑی بڑی بخشیں کی ہیں کہ مذہب میں کس حد تک
سیاست کا دخل ہو سکتا ہے اور ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ان کتابوں کا مقصد یہ ہے کہ مذہب میں جھوٹ کا استعمال
جائز ہے یا یہ کہ حکومت میں مذہب کس طرح دخل دے سکتا ہے بلکہ ان کتابوں میں مضمون صرف فقہ کے
629

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 25 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
بیان ہیں اور فقہی بحثوں کے سوا کچھ نہیں۔حتی کہ امام ابن قیم نے بھی جو صوفیا میں بھی اور فقہا میں بھی چوٹی
کے آدمی سمجھے جاتے ہیں اس موضوع پر مستقل کتابیں
لکھی ہیں لیکن بحث ان میں صرف اس قدر ہے کہ فقہ
کی بنیاد کن حکمتوں پر ہے اور کس طرح تبدیل ہونے والے حالات کے ماتحت فقہ کے احکام میں بھی تبدیلی
ہوسکتی ہے اور ان باتوں پر بحث کر کے ثابت کیا گیا ہے کہ اسلام میں سیاست ضروری ہے اور کوئی مسئلہ ایسا
نہیں جو یکساں ہی چلتا جائے۔مختلف حالات پیش آمدہ کے ماتحت ان کی نوعیت بھی بدلتی رہتی ہے اور اسی کو
سیاست کہتے ہیں۔نماز کیلئے وضو کا حکم ہے لیکن اگر کوئی بیمار ہو یا پانی میسر نہ آسکے تو تمیم بھی جائز ہے اور اگر
نہ پانی مل سکے اور نہ مٹی، ایسے بھی مواقع آسکتے ہیں، تو وہ تمیم کے بغیر ہی نماز پڑھ سکتا ہے۔فرض کرو کوئی
شخص قید ہے اور کسی نئی بنی ہوئی کشتی میں سمندر میں اسے لے جایا جارہا ہے تو اسے پانی نہیں مل سکتا کیونکہ
بڑی کشتیاں بہت اونچی ہوتی ہیں اور ان میں بیٹھ کر سمندر میں وضو نہیں کیا جا سکتا اور مٹی بھی نہیں مل سکتی تو
اسے نماز معاف تو نہیں ہو سکتی۔اس کیلئے یہی حکم ہے کہ وہ بغیر وضو اور بغیر تیم کے ہی نماز پڑھ لے یا کسی
کے ہاتھ پاؤں جکڑے ہوئے ہوں۔یوں
تو پانی بھی موجود ہو اور مٹی بھی مگر وہ وضو کر سکے نہ تیم تو وہ بغیر
اس کے بلکہ سجدہ اور رکوع کے بغیر بھی نماز ادا کر سکتا ہے اور دل ہی دل میں نماز ادا کر سکتا ہے۔تو یہ احکام
حالات کے ماتحت متغیر ہوتے رہتے ہیں۔پھر بعض اوقات بعض احکام میں لوگ خرابی پیدا کر دیتے ہیں
اور اس وقت حاکم یا قاضی کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ دخل دے کر اس خرابی کو دور کرے۔رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے طلاقیں الگ الگ وقتوں میں دیئے جانے کی شرط رکھی ہے مگر آپ کی زندگی کے بعد جب
لوگوں میں یہ رواج بکثرت ہونے لگا کہ بیوی پر ناراض ہوئے اور کہہ دیا کہ تجھے طلاقیں ہیں تو پہلے علماء
نے ایسی طلاقوں کو ایک ہی طلاق قرار دیا لیکن جب یہ رواج ترقی پکڑتا گیا تو شریعت کی بے حرمتی کی روح
کو دور کرنے کیلئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اعلان کر دیا کہ اگر کوئی ایک دفعہ ہی بہت سی طلاقیں دے
گا تو میں اسے تین ہی سمجھوں گا تو جس حد تک اسلام کے احکام میں متغیر حالات میں تبدیلی کی اجازت ہے
ان میں تبدیلی کی جاسکتی ہے اور اسی کا نام سیاست ہے، اس کا نام حکمت اور اسی کا نام فلسفہ ہے۔پس
مذہب کیلئے بھی ایک سیاست کی ضرورت ہوتی ہے۔اور یہ جو سادہ زندگی کی تحریک میں نے تحریک
جدید کے سلسلہ میں کی تھی اس کا ایک حصہ مذہبی سیاست کے ساتھ تعلق رکھتا ہے یعنی اس زمانہ میں چونکہ
اسلامی حکومت نہیں ہے اس لئے وہ مساوات جسے حکومتیں ہی قائم کر سکتی ہیں اس زمانہ میں قائم نہیں ہو سکتی
اور آج کل مسلمان امیر و غریب میں ویسا ہی امتیاز کرنے لگے ہیں جیسا ہندو یا عیسائی کرتے ہیں کیونکہ
مسلمانوں کی اپنی حکومت نہیں اور ان کے سامنے کوئی نمونہ نہیں۔میری خلافت پر اب پچیس سال پورے
630

تحریک جدید- ایک ابھی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 25 نومبر 1938ء
ہونے کو آئے ہیں اور میں شروع سے ہی یہ مسئلہ سمجھانے کی کوشش کرتا آیا ہوں مگر اب تک جماعت میں یہ
قائم نہیں ہو سکا کہ ایسا ادب جو شرک کے مشابہ ہو یا جو ادب کا اظہار کرنے والے کو انسانیت کے مقام سے
گرانے والا ہو، نا جائز ہے۔مثلاً یہاں کے لوگوں میں دستور ہے کہ جب کسی بڑے آدمی یا بزرگ کو ملنے
کیلئے آتے ہیں تو جوتی اتار لیتے ہیں ، بات کرنے لگیں تو ہاتھ جوڑ لیتے ہیں اور بیٹھنے کو کہا جائے تو نیچے بیٹھ
جاتے ہیں۔اسلامی آداب کے لحاظ سے اسے ادب نہیں بلکہ انسانیت کی ہتک سمجھا جائے گا اور اسے
نا پسندیدہ قرار دیا جائے گا۔پچیس سال سے یہ بات میں سکھا رہا ہوں مگر ابھی تک اس پر عمل کرانے میں
کامیاب نہیں ہو سکا۔اب تک یہی حالت ہے کہ بعض لوگ ملاقات کیلئے آتے ہیں تو جوتیاں اُتار دیتے
ہیں اور جب اصرار کیا جائے کہ جوتی پہن کر آئیں تو پھر زمین پر بیٹھ جاتے ہیں اور پکڑ پکڑ کر اور اٹھا اٹھا کر
انہیں کرسی یا فرش پر جیسی بھی صورت ہو بٹھانا پڑتا ہے لیکن بیٹھنے کے بعد جب بات شروع کرتے ہیں تو ہاتھ
جوڑ لیتے ہیں اور اب تک ایسا ہو رہا ہے۔اسی ہفتہ میں ایک دوست ملنے آئے۔پہلی ملاقات ختم ہونے پر
میں گھنٹی بجادیتا ہوں کہ تا دوسرے دوست آجائیں۔میں نے گھنٹی بجائی مگر کوئی نہ آیا پھر گھنٹی بجائی تو دفتر کا
آدمی آگے آیا اور میرے پوچھنے پر کہ اگلے ملاقاتی کیوں نہیں آئے؟ بتایا کہ وہ نیچے ہی جوتا اتار آئے تھے
اس لئے میں نے انہیں کہا تھا کہ یہ درست نہیں آپ جوتا پہن کر تشریف لائیں۔آخر وہ صاحب تشریف
لائے اور آتے ہی زمین پر بیٹھ گئے اور مجھے باصرار ہاتھ پکڑ کرسی پر بٹھانا پڑا۔اس کے بعد جب انہوں نے
بات شروع کی تو ہاتھ باندھ لئے اور جب بڑے اصرار کے ساتھ انہیں کہا گیا کہ ہاتھ کھول دیں تو انہوں
نے کھولے۔وہ ہیں احمدی اور آٹھ دس سال سے احمدی ہیں معلوم ہوتا ہے وہ سمجھدار آدمی ہیں کیونکہ جب
انہوں نے میرے چہرہ پر ناپسندیدگی کے آثار دیکھے تو بولے کہ اصل بات یہ ہے کہ ہمیں نوکریوں میں ایسا
کرنے کی عادت ہو جاتی ہے۔افسر توقع رکھتے ہیں کہ ان کے سامنے اسی طرح کیا جائے۔آپ بے شک
ایسا نہ کرنے کو کہتے رہتے ہیں مگر ہمیں چونکہ عمل اس کے خلاف کرنا پڑتا ہے اس لئے آپ کی بات ذہن
سے نکل جاتی ہے۔تو غیر مذاہب کے ساتھ میل جول کی وجہ سے کئی چیزیں ایسی ہیں جن کو مسلمان بھی اسلامی سمجھنے
لگ گئے ہیں۔حالانکہ وہ بالکل غیر اسلامی ہیں۔اسلام نے جو مساوات سکھائی ہے وہ کہیں اور نظر نہیں آتی
مگر ہمارا ماحول چونکہ ہندو دانہ ہے اور او پر عیسائی حکومت ہے اور ان دونوں میں مساوات نہیں۔ہندوؤں
میں تو چھوٹائی بڑائی کا فرق اتنا نمایاں ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔اسی طرح عیسائیوں میں ہے ان کے تو
گرجوں میں بھی علیحدہ علیحدہ سیٹیں علیحدہ علیحدہ لوگوں کیلئے مخصوص ہوتی ہیں۔631

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 25 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
بعض گر جاؤں میں مساوات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور وہ اس طرح کہ یہ سیٹ پندرہ
روپیہ کرایہ کی ہے یا دس روپیہ کی اور یہ پانچ روپیہ کی ہے اور یہ دور و پیر کی ہے اور جو یہ کرایہ ادا کر سکے وہاں
بیٹھ سکتا ہے۔مجھ سے ایک عیسائی نے کہا کہ ہمارے گرجا میں تو مساوات ہے۔میں نے کہا کہ اس
مساوات سے تو وہی فائدہ اٹھا سکتا ہے جس کے پاس پندرہ روپے ہوں۔جس کے پاس کھانے کو بھی نہ
ہو وہ وہاں کیسے بیٹھ سکتا ہے؟ اور یہ چیزیں کوئی اس طرح تو مسلمانوں میں داخل نہیں ہوئیں کہ مصلے بکنے
لگیں کہ امام کے پیچھے کے مصلے کی یہ قیمت ہے اور دائیں بائیں کھڑے ہونے کی اتنی اور یہ تو نہیں ہوا کہ
پہلی صف میں کھڑے ہونے کا کرایہ پانچ روپیہ اور دوسری کا چار یا تین مگر اور شکلوں میں عدم مساوات
مسلمانوں میں بھی آگئی ہے۔اگر اسلامی حکومت ہوتی تو ماحول ہی ایسا ہوتا کہ یہ چیزیں پیدا نہ ہو سکتیں مگر
چونکہ اسلامی حکومت قائم نہیں اس لئے ماحول کے مطابق مسلمانوں میں کچھ نہ کچھ رنگ دوسروں کا
آگیا ہے اور میں نے محسوس کیا کہ تحریک جدید میں اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ مساوات کا احساس
جماعت میں قائم اور زندہ رہے اور مر نہ جائے اور اس کیلئے سادہ زندگی کی تجویز میں نے کی اور اس کا ایک
حصہ ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ہے تا کہ امیر اور غریب کا نمایاں امتیاز مٹ جائے۔جس حد تک اسے
قائم رکھنے کی شریعت نے اجازت دی ہے اسے تو ہم نہیں مٹاتے۔شریعت نے یہ نہیں کہا کہ کوئی شخص اگر
دس روپے کما کر لائے تو اس سے چھین لو اس لئے ہم یہ نہیں کر سکتے۔ہاں روپیہ کمانے والوں پر جو پابندیاں
اس نے عائد کی ہیں مثلاً یہ کہ ان سے زکوۃ لو، چندے لو یہ کر لیتے ہیں۔ہاں مساوات قائم کرنے کا ایک ذریعہ
یہ ہے کہ ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ڈالی جائے۔سب امیر غریب اکٹھے ہو کر ٹوکریاں اٹھائیں اور مٹی
ڈھو ئیں تا اخوت اور مساوات کی روح زندہ رہے۔اسی طرح کھانے پینے کے متعلق پابندیاں ہیں۔جمعہ کے روز کیلئے بے شک میں نے پابندیوں
کو ایک حد تک کم کر دیا ہوا ہے تا جو دوست اپنے احباب اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر کھانا چاہیں وہ ایسا
کر سکیں مگر نسبتا اس دن بھی تنگی رکھی جائے۔باقی ایام کیلئے سب کو ایک ہی کھانے کا حکم ہے تا امیر غریب
میں کوئی امتیاز نہ رہے۔اگر دوست اس پر پوری طرح عمل کریں تو امیر کو اپنے غریب بھائی کی دعوت پر کسی
قسم کی تکلیف نہ ہوگی اور اس طرح دعوتوں میں زیادہ دوستوں کو بلانے کا موقعہ مل سکے گا۔پہلے اگر دس
دوستوں کو بلا سکتے تھے تو سادگی کی صورت میں تمہیں چالیس کو بلا سکیں گے۔اس کے برعکس امیر جب دعوت
کرتے تھے تو پانچ دس کھانے پکانا ضروری سمجھتے تھے اور چونکہ کسی کے پاس لا محدود دولت تو ہوتی نہیں اس
632

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 25 نومبر 1938ء
لئے مجبوراً صرف چند امیر ا حباب کو بلا لیتے تھے لیکن کھانے میں سادگی کی وجہ سے اتنی گنجائش ہو سکتی ہے کہ
غریبوں کو بھی بلا لیں اور اس طرح دونوں کیلئے ایک دوسرے کے ہاں آنے جانے کا راستہ کھل گیا ہے۔گو
امیر وغریب کے ہاں کھانے میں گھی یا مصالحہ اور خوشبو کی کمی بیشی کا امتیاز رہ جائے لیکن کھانا ایک ہی
نظر آئے گا اور یہ اس مطالبہ کا مذہبی سیاسی پہلو تھا کہ دوئی کی روح کو مٹایا جائے اور یہ احساس نہ رہے کہ
دونوں علیحدہ علیحدہ طبقے ہیں اور گو یکجہتی، اتحاد اور مساوات کی حقیقی روح حکومت کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی مگر
اس تحریک کے ذریعہ میں نے کوشش کی ہے کہ وہ زندہ رہے تا جب بھی مسلمان حکومت آئے تو ہم اسے
قبول کرنے کیلئے تیار ہوں اور یہ نہ ہو کہ لڑنے لگیں کہ ہم یہ نہ ہونے دیں گے کہ چھوٹائی بڑائی کے امتیاز کو مٹا
دیا جائے۔آج اگر ہندوؤں کی حکومت قائم ہو جائے تو بجائے اس کے کہ مساوات قائم ہوان میں جو
امتیازات ہیں وہ زیادہ شدت اختیار کرلیں گے لیکن اسلامی حکومت کا قیام مساوات کو صحیح رنگ میں قائم
کرے گا اور میری غرض یہ ہے کہ جب تک اسلام کی حکومت دنیا میں قائم نہ ہو مساوات کو روح زندہ رہے۔دوسرا پہلو اس مطالبہ کا اقتصادی تھا۔اس میں میرے مدنظر یہ بات تھی کہ اگر جماعت بغیر بچت
کرنے کے چندوں میں زیادتی کرتی جائے گی تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ کمزور ہوتی جائے گی۔حتی کہ ایک
وقت ایسا آئے گا کہ اس میں کوئی قربانی کرنے کی طاقت ہی نہ رہے گی۔اس لئے میں نے سوچا کہ ان میں
کفایت شعاری کا مادہ پیدا ہوا اور جب کفایت کی عادت ہوگی تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ اپنے اخراجات میں
کمی کر کے چندے دیں گے اور چندوں کیلئے ان کو قرض لینے کی ضرورت نہ ہوگی بلکہ جب یہ روح ان میں
پیدا ہوگی تو وہ کچھ نہ کچھ پس انداز بھی کریں گے۔امانت فنڈ کی مضبوطی کا مطالبہ در اصل پس انداز کرانے
کے لئے ہی تھا مگر افسوس ہے کہ دوستوں نے اس سے پورا فائدہ نہیں اٹھایا۔حالانکہ اس کی اصل غرض
صرف یہ تھی کہ جماعت کی مالی حالت مضبوط ہو، وہ اقتصادی لحاظ سے ترقی کرتی جائے اور فضول اخراجات کو
محدود کرتی جائے یہ نہ ہو کہ اخراجات کو بدستور رکھے اور جب چندہ کا وقت آئے تو بوجھ محسوس کرے
اور جائیداد میں فروخت کر کے دے۔اس میں شک نہیں کہ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کیلئے جائیدادیں
فروخت کر کے بھی چندوں کا ادا کرنا ضروری ہوتا ہے مگر یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کی طرف دوسروں کی
نگاہیں اٹھتی ہیں اور جنہیں دوسروں کے سامنے اپنا نمونہ پیش کرنا ضروری ہوتا ہے۔باقی لوگوں کیلئے
اخراجات کو کم کر کے ہی دین کی مدد کرنا ضروری ہوتا ہے اور یہی مدد ہے جو ان کیلئے بھی اور دین کیلئے بھی
زیادہ ثواب کا مستحق ہو سکتی ہے اور اخراجات میں کمی کرنا انسان کے بس کی بات ہوتی ہے۔جولوگ پینشن
633

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 25 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
لیتے ہیں وہ فوراً اپنے اخراجات کو کم کر دیتے ہیں یا نہیں؟ اگر ہزار تنخواہ تھی تو پینشن پانچ سورہ جاتی ہے، پانچ
سو ہو تو اڑھائی سو اور سو ہو تو پچاس روپے پینشن لینے والا اس کے مطابق اپنے اخراجات میں بھی کمی
کر دیتا ہے۔جب دنیوی حالات میں تبدیلی کی وجہ سے اخراجات میں کمی کی جاسکتی ہے تو دین کیلئے ایسا
کرنا کیا مشکل ہے؟ حالانکہ ایسا کرنے میں سراسر ہمارا اپنا فائدہ ہے کیونکہ جو بچت ہوگی وہ ہمارے ہی کام
آئے گی۔شادی بیاہ اور دوسری ایسی ضروریات کے موقعہ پر قرض نہ لینا پڑے گا یا اگر اس بچت سے ان کی
جائیدادیں بڑھیں گی تو ان سے ان کی آمد میں اضافہ ہوگا اور وہ ان کے اور ان کی اولادوں کے کام آئیں
گی۔تو بہت سے فوائد اس کے نتیجہ میں پیدا ہوں گے اور سادہ زندگی کے فوائد کا یہ اقتصادی پہلو ہے۔خلاصہ یہ کہ ایک پہلو اس تحریک کا مذہبی سیاسی تھا تا کہ جماعت میں ایسی روح پیدا ہو جائے کہ مساوات قائم
رہے اور چھوٹے بڑے کا امتیاز مٹ جائے اور یہ تفرقہ آگے جا کر دوسرے بڑے تفرقوں کا موجب نہ ہو۔بے شک عادتوں کا چھوڑ نا مشکل ہوتا ہے۔جو شخص اپنے آپ کو بڑا سمجھتا ہے اس کیلئے یہ بہت
مشکل ہوتا ہے کہ کھانے اور کپڑے میں تبدیلی کرے۔اسے اس میں شرم محسوس ہوتی ہے۔وہ خیال کرتا
ہے کہ لوگ کیا کہیں گے؟ اور اس وجہ سے یہ بہت بڑی قربانی ہے مگر قربانی کے بغیر قومی ترقی ہو ہی نہیں سکتی۔یہ خیال بالکل غلط ہے کہ سادہ زندگی کا مطالبہ صرف امرا کیلئے ہے، غریب کا تو پہلے ہی بمشکل
گزارہ ہوتا ہے وہ بچت کس طرح کر سکتا ہے؟ کیونکہ امیر کو اگر ضرورت کے وقت زیادہ رقم درکار ہوتی ہے تو
غریب کو اسی نسبت سے کم رقم کی ضرورت ہوتی ہے۔امیر کہتا ہے کہ اس وقت اگر دس ہزار روپیہ ہو تو کام
چل سکتا ہے مگر غریب کہتا ہے کہ اگر پانچ روپے ہوں تو کام چل سکتا ہے۔کام دونوں کے رکے ہوئے
ہوتے ہیں امیر کا دس ہزار کیلئے اور غریب کا پانچ کیلئے۔میں نے بعض سوالی دیکھتے ہیں جو کہتے ہیں کہ ایک
روپیہ فلاں ضرورت کیلئے درکار ہے اس میں سے آٹھ آنے تو مہیا ہو گئے ہیں باقی صرف آٹھ آنے کی اور
ضرورت ہے۔پس اگر غریب بھی بچت کا خیال کریں تو اتنی تبدیلی اخراجات میں کر لیں کہ ایک آنہ
ماہواری بچالیں تو انہیں بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے کیونکہ جیسا کہ میں نے بتایا ایسے غریب لوگ بھی ہوتے ہیں
جن کا آٹھ آنے نہ ہونے کی وجہ سے کوئی کام رکا رہتا ہے۔ایسے غریب بھی ہوتے ہیں جن کا کام کسی وقت
بارہ آنے یا روپیہ پاس نہ ہونے کی وجہ سے رک جاتا ہے اور جو شخص روپیہ یا دور و پیہ ماہوار کی بچت کر سکے
وہ بھی اس کے لئے بہت مفید ہوسکتی ہے کیونکہ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو دس بارہ یا بیس پچیس روپے نہ
ہونے کی وجہ سے اپنا کام نہیں چلا سکتے اور اگر وہ روپیہ دو روپیہ ماہوار بچاتے جائیں تو چونکہ ان کی
634

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 25 نومبر 1938ء
ضرورتیں بھی اس کے مطابق ہوتی ہیں اس لئے یہ بچت بھی ان کے لئے مفید ہوتی ہے۔ہر شخص کے کام اور
اس کی ضرورت کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔کسی کا کام آٹھ آنے نہ ہونے کی وجہ سے رک جاتا ہے تو کسی کا
دس ہزار نہ ہونے کی وجہ سے۔پھر ایسے غربا بھی ہوتے ہیں جو ایک پیسہ کے محتاج ہوتے ہیں۔ان کیلئے
بظاہر اقتصادی زندگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا مگر میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو کہتے ہیں کہ ایک پیسہ
ہو تو کیا اچھا ہے! تو ہر شخص کی ضرورت اور اقتصادی پہلو برابر برابر چلتے ہیں۔بے شک ایک غریب آدمی
کہہ سکتا ہے کہ اگر میں نے دو چار روپے جمع کر بھی لئے تو اس سے کیا ہوتا ہے؟ لیکن اسے خیال رکھنا چاہئے
کہ اس کی ضرورتیں بھی ایسی ہی ہوتی ہیں۔کئی دفعہ ایسی ضروریات پیش آجاتی ہیں کہ انسان کہتا ہے اس
وقت اگر دس روپے پاس ہوتے تو بہت اچھا ہوتا اور اگر وہ بارہ آنہ یا روپیہ ہر مہینہ جمع کرتا رہے تو دوسرے
سال دس روپے والی ضرورت جب اسے پیش آئے گی تو اس کا کام چل جائے گا اور اسے کوئی تکلیف محسوس
نہ ہوگی۔یہ صحیح ہے کہ غریب آدمی اپنی حالت کے مطابق بہت قلیل رقم پس انداز کر سکتا ہے مگر اس کی
ضرورتیں بھی تو قلیل ہی ہوتی ہیں۔تھوڑا تھوڑا کر کے وہ سال میں جس قدر پس انداز کرتا ہے اس کا نہ ہونا
کسی وقت اس کی تباہی کا موجب ہو سکتا ہے
پس یہ تحریک صرف امراء کیلئے ہی نہیں بلکہ غریبوں
کیلئے بھی تھی لیکن امراء تو خیال کرتے
ہیں کہ ہمارا گزارہ تو اچھا چل رہا ہے ہمیں پس انداز کرنے کی کیا ضرورت ہے جب کہ آمد کافی ہے؟
حالانکہ وہ بھی حادثات کا شکار ہو سکتے ہیں اور غریب سمجھتے ہیں کہ ہم نے جمع کیا کرنا ہے ہمارے پاس
ضرورت سے زیادہ ہے ہی نہیں ؟ مگر یہ وہ کر لیتے ہیں کہ پہلے قرض لے لیا اور پھر جمع کر کے اسے ادا
کر دیا۔گویا وہ جمع تو کرتے ہیں مگر ایک ایسے صندوق میں جس کے نیچے سوراخ ہو اور جو کچھ اس میں ڈالیں
وہ دوسرے رستے سے نکلتا جائے۔وہ جو کچھ اس میں ڈالتے ہیں وہ اسی سوراخ کے رستے بنٹے کے گھر میں
گرتا جاتا ہے۔عقلمندی یہ نہیں کہ جسے دو روٹیاں نہیں ملتیں وہ ڈیڑھ ہی کھائے بلکہ عقلمندی یہ ہے کہ جب اسے
دو ملتی ہیں اس وقت بھی وہ ڈیڑھ کھائے اور نصف ضرورت کیلئے اٹھار کھے اور جسے دو بھی نہیں ملتیں وہ بھی جو
ملے اس میں سے کچھ نہ کچھ پس انداز کرے تا مصیبت کے وقت اس سے فائدہ اٹھا سکے کیونکہ جب تک ایسی
حکومت موجود نہ ہو جو ہر شخص کے کھانے کی ذمہ دار ہو اس وقت تک یہ فکر نہ کرنا عاقبت نا اندیشی ہے۔پس میری تجویز یہ ہے کہ آدھی روٹی گھر میں رکھوتا جب نہ ملے تو اسے کھا سکو اور اسی غرض سے
میں نے تحریک جدید امانت فنڈ قائم کیا تھا۔جو شخص اس تجویز پر عمل کرتا ہے وہ فائدہ میں رہتا ہے اور باقی
635

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 25 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ماندہ روٹی اس کے کام آتی ہے لیکن جو عمل نہیں کرتا کھاتا تو وہ بھی ڈیڑھ ہی ہے مگر آدھی بنے کو دیتا ہے۔پس کوئی شخص خواہ کتنا غریب ہو اسے چاہئے کہ کچھ نہ کچھ ضرور جمع کرتا رہے۔خواہ پیسہ یا دو پیسے
ہی کیوں نہ ہوں کیونکہ بعض اوقات پیسہ دو پیسہ کا ہی خرچ آپڑتا ہے جس کے پورا کرنے کی کوئی اور صورت
نہیں ہوتی اور اس وقت جمع شدہ پیسہ کام آتا ہے۔بعض اوقات غریب لوگ فوت ہو جاتے ہیں تو کفن کیلئے
بھی گھر میں کچھ نہیں ہوتا اور اگر ایک دو آنہ ماہوار بھی انسان بچاتا رہے تو بھی مرنے کے بعد گھر کے برتن یا
دوسر اسامان گرور کھ کر کفن کا انتظام نہ کرنا پڑے گا۔یہ اتنی موٹی بات ہے مگر شاید میرے بیان میں کوئی نقص ہے یا جماعت کے سمجھنے میں کہ ابھی تک
جماعت میں یہ بات پیدا نہیں ہو سکی۔اچھی طرح یا درکھو کہ سادہ زندگی اس تحریک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی
طرح ہے۔اس میں غریبوں کا امیروں کی نسبت زیادہ فائدہ ہے کیونکہ وہ جو کچھ جمع کریں گے اپنی ضرورت
کیلئے کریں گے اور اسی طرح امرا کو بھی اس سے فائدہ ہے۔اگر کوئی مصیبت کا وقت آجائے تو اس وقت
پس انداز کیا ہوا سر مایہ ان کے کام آئے گا۔پس میں آج پھر جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ سادہ زندگی کا مطالبہ تحریک جدید کے اہم مطالبات
میں سے ایک ہے۔اس کا اقتصادی پہلو اور مذہبی سیاسی پہلو دونوں بہت اہمیت رکھتے ہیں اور اگر ہم اس
کے ذریعہ غریب اور امیر کے فرق کو کسی حد تک مٹانے اور مساوات کی اس روح کو جو اسلام قائم کرنا چاہتا
ہے قائم رکھنے میں کامیاب ہو جائیں تو یہ ایک عظیم الشان کام ہوگا جو لاکھوں، کروڑوں بلکہ اربوں،
کھربوں روپیہ سے زیادہ قیمتی ہے بلکہ دنیا کی تمام دولت سے زیادہ بیش قیمت ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ کھانے کے متعلق بالعموم احباب جماعت نے پابندی کی ہے، لباس کے
متعلق کچھ حصہ نے کی ہے مگر کچھ حصہ نے نہیں کی۔بعض کے متعلق تو مجھے معلوم ہے کہ انہوں نے چندے
زیادہ لکھوا دیے اور پھر دو دو تین تین سال تک کوئی کپڑے نہیں بنوائے۔خود میرا بھی یہی حال ہے۔کل ہی
ایک عجیب اتفاق ہوا۔جس پر مجھے حیرت بھی آئی ایک دوست ملنے آئے اور انہوں نے ایک تحفہ دیا کہ فلاں
دوست نے بھیجا ہے۔وہ ایک کپڑے کا تھان تھا۔اس کے ساتھ ایک خط تھا جس میں اس دوست نے لکھا
تھا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ آپ آئے ہیں اور کہا ہے کہ قمیضوں کیلئے کپڑے کی ضرورت
ہے، بازار سے لا دو۔اس پر میں نے دریافت کیا کہ آپ صاف کپڑا پسند کرتے ہیں یا دھاری دار؟ آره
نے اس کا کوئی جواب لفظوں میں تو نہیں دیا لیکن میرے دل پر یہ اثر ہوا کہ دھاری دار آپ کو پسند نہیں
636

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 25 نومبر 1938ء
اور اس خواب کو پورا کرنے کے لئے میں یہ کپڑا بھیجتا ہوں۔میں نے وہ تھان لا کر گھر میں دیا کہ کسی نے
بھیجا ہے اور اس سے تمھیں بنوائی جائیں۔انہوں نے ایسے لے کر کہا کہ الحمد للہ چار سال کے عرصہ
میں آپ نے قمیضوں کیلئے کپڑا نہیں خریدا تھا اور آپ کی پہلی قمیصیں ہی سنبھال سنبھال کر اب تک کام چلایا
جار ہا تھ یا ایک دو قمیضوں کے کپڑوں سے جو کوئی تحفہ کے طور پر دے جاتا تھا، اب یہ مشکل دور ہوئی۔تو خود
میں نے کپڑوں میں بڑی احتیاط سے کام لیا ہے۔میں ضمناً یہ بات بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اس دوست کے
خط کو پڑھ کر معاً میرے دل میں خیال آیا کہ پچاس سال کی عمر ہونے کو آئی ہے۔جاگتے ہوئے تو میں نے
کبھی کسی سے مانگا نہیں مگر خواب میں جامانگا اور گو یہ میں نے نہیں مانگا تھا بلکہ فرشتوں نے مانگا تھا لیکن یہ
امر واقعہ ہے کہ پھر بھی مجھے شرم محسوس ہوئی اور میں نے اسی وقت دعا کی کہ اے خدا! جس طرح تو نے اپنے
فضل سے جاگتے ہوئے مانگنے سے اب تک بچایا ہے۔خواب کے سوال سے بھی بچائے رکھ اور اگر خواب
میں کسی کو تحریک کرنی ہو تو میرے منہ سے نہ کروا اور یہ خواب میں مانگنے کا بھی میری یاد کے مطابق پہلا ہی
واقعہ ہے ورنہ خواب میں بھی میں نے کسی سے کبھی نہیں مانگا۔ایک دفعہ ایک دوست نے لکھا کہ میں نے
خواب میں دیکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لائے ہیں اور فرماتے ہیں کہ اتنے روپیہ کی
ضرورت تھی اس میں سے اتنا پورا ہو گیا ہے اور اتنا ابھی باقی ہے جو تم قرض دے دو، سو میرے پاس اس قدر
رقم ہے۔اگر خواب ظاہری تعبیر کے مطابق درست ہے تو اطلاع ملنے پر روپیہ بھجوا دوں گا۔یہ خواب بالکل
سچی تھی بعینہ حالات اسی طرح تھے مجھے اس وقت کچھ ضرورت تھی ، اس میں سے اسی قدر رقم کا جو خواب میں
اس دوست کو بتائی گئی تھی ، انتظام ہو گیا تھا اور اس قدر رقم جو ان سے طلب کی گئی تھی مہیا ہوئی باقی تھی۔میں
نے انہیں اطلاع دی اور انہوں نے وہ رقم بھجوا دی۔فجراهم الله احسن الجزاء۔دوست کا خط پڑھ کر
جنہوں نے کپڑا بھجوایا تھا بے اختیار میرے منہ سے دعا نکلی کہ خدا وندا ! خواب میں بھی میں مانگنا پسند نہیں
کرتا۔آئندہ اپنے فضل سے ایسا خواب بھی کسی کو نہ دکھا جس میں سوال میرے منہ سے ہو۔مجھے تو تو اپنے
ہی ڈر کا سوالی بنا رہنے دے۔ہاں میں کہہ رہا تھا کہ کھانے کے متعلق پابندی دوستوں نے کی ہے مگر لباس کے متعلق ایک حصے
نے کی ہے اور ایک نے نہیں کی۔میرے لئے تو اس پابندی کا سوال اکثر پیدا ہی نہیں ہو سکتا کیونکہ بعض
دوست میرے لئے کوٹ وغیرہ لباس بنوا کر بھیج دیتے ہیں اس لئے میں خود تو وہ بنواتا ہی نہیں۔کرتہ یا
پا جامہ عام طور پر بنواتا ہوں مگر وہ بھی گھر والوں نے بتایا ہے کہ چار سال سے نہیں بنے۔کوٹ بھی میں تھوڑا
637

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 25 نومبر 1938ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
تھوڑا عرصہ پہن کر دوستوں کو دے دیتا ہوں مگر بعض دوست اور بھیج دیتے ہیں اور اس طرح یہ سلسلہ چلا جاتا
ہے۔مجھے اور بھی ایسے لوگ معلوم ہیں جنہوں نے دو دو چار چار سال سے کپڑے نہیں بنوائے اور اس میں
سراسر انہی کا فائدہ ہے۔اگر اس بچت سے وہ چندہ دیتے ہیں تو بھی ان کا فائدہ ہے اور اگر جمع کرتے ہیں تو بھی
ان
کا یا ان کی اولادوں
کا۔تو یہ تحریک جدید کا بہت ضروری حصہ ہے جس کی طرف جماعت کو توجہ کرنی چاہئے۔لباس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر سادگی پسند فرماتے تھے کہ در حقیقت آج ان کے
حالات پڑھ کر مجھے تو شرم آجاتی ہے۔گو آج کل حالات بدل گئے ہیں اور حالات کے ماتحت تبدیلیاں بھی
کرنی پڑتی ہیں مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو محبت ہے اس کی وجہ سے حالات کی تبدیلی کے
باوجود شرم آنے لگتی ہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ مجھے ایک چغہ پسند آیا جو کوئی
شخص بیچنے کیلئے لایا تھا۔میں اسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گیا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ !
اسے خرید لیجیئے۔عید وغیرہ کے موقعہ پر پہننے کے کام آئے گا اور اچھا لگے گا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے
ہیں کہ میری یہ بات سن کر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ پر سرخی آگئی گویا آپ نے اسے بہت نا پسند فرمایا اور
فرمایا یہ تو قیصر وکسری والی باتیں ہیں۔عمر یہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے نہیں رکھیں۔شاید رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کو خیال آیا کہ عمر کو یہ چغہ پسند آیا ہے کیونکہ بعد میں جب کسی شخص نے ویسا چنغہ بطور ہدیہ آپ
کو بھجوایا تو
آپ نے وہ چغہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجوا دیا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ یا رسول
اللہ ! آپ کو یاد ہوگا میں نے ایک دفعہ آپ سے ایسے ہی چغہ کو خریدنے کو کہا تھا تو آپ نے سخت نا پسند
فرمایا تھا مگر اب آپ نے اسی قسم کا چغہ میرے پاس بھیج دیا ہے۔آپ نے فرمایا کہ میں نے تمہارے پہننے
کیلئے نہیں بھیجا اسے پھاڑ پھوڑ کر عورتوں کے کپڑے بنوالو۔تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کپڑوں میں جس
قدر سادگی اختیار کرتے تھے اس میں سے تغیر زمانہ کی وجہ کو اگر منہا بھی کر دیا جائے تب بھی وہ بہت بڑی
سادگی ہے۔یہ بھی صحیح ہے کہ اس زمانہ میں کپڑا کم ہوتا تھا اور اس لئے قیمتیں زیادہ تھیں اور اب بہت ستا
ہے۔اس زمانہ میں جو کپڑا امرا پہنتے تھے وہ آج غریبوں کو بھی میسر ہے۔یہی گبرون اور لدھیانہ اس زمانہ
میں بہت قیمتی اور امرا کے پہنے کا کپڑا سمجھا جاتا تھا مگر اب یہی غریبوں کا عام لباس ہے تو آج کپڑا بہت
سستا ہو گیا ہے۔جو آج غربا کا لباس ہے وہ اس زمانہ میں امارت کی نشانی سمجھا جاتا تھا۔یہ سوسیاں وغیرہ
بہت قیمت پاتی تھیں جن میں کوئی کوئی تار ریشم کا ہوتا تھا اور اسے معیار امارت سمجھا جاتا تھا۔تو یہ فرق
بے شک دونوں زمانوں میں ہے لیکن اس فرق کو منہا کر کے بھی دیکھا جائے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
638

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 25 نومبر 1938ء
کی زندگی بہت سادہ تھی اور حقیقت یہ ہے کہ اس کے بغیر ساری دنیا کی ترقی کا سامان ہو ہی نہیں سکتا۔اسلام
بے شک اس کی اجازت دیتا ہے کہ روپیہ کماؤ مگر اسے خرچ اس طرح کرنے کا حکم دیتا ہے کہ سب بنی نوع
انسان اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔سادہ زندگی سے صرف بچت ہی نہیں ہوتی بلکہ اور بھی کئی فوائد ہوتے
ہیں۔مہمان نوازی میں مدد ملتی ہے جو اعلیٰ درجہ کے اخلاق میں سے ایک ہے اور جسے حضرت خدیجہ رضی اللہ
عنہا نے نبوت کی تصدیق میں بطور ثبوت پیش کیا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی مرتبہ وحی نازل ہوئی
تو آپ بہت گھبرائے ہوئے گھر پہنچے اس وقت حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے آپ کو تسلی دی اور کہا کہ
آپ میں یہ یہ خوبیاں ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو ہر گز ضائع نہیں کرے گا اور ان خوبیوں میں سے ایک آپ نے
مهمان نوازی بیان کی۔پر تکلف کھانوں کا رواج ہو تو انسان کو مہمان نوازی میں بہت سخت دقت پیش آتی
ہے۔ایک روپیہ میں ایک شخص کیلئے کھانا بمشکل تیار ہو سکتا ہے اس لئے مہمان نوازی نہیں ہو سکتی لیکن اس
طرح ایک دوآنہ میں گزارہ ہو جاتا ہے اور ایک روپیہ کے صرف سے دس میں مہمانوں کو کھانا کھلایا
جا سکتا ہے۔تو سادہ زندگی میں مہمان نوازی بڑھ جاتی ہے۔مہمان سمجھتا ہے کہ میرا دوست تکلف نہیں
کرے گا اس لئے دلیری سے وہاں چلا جاتا ہے اور میزبان بھی کوئی تکلف محسوس نہیں کرتا کیونکہ جو کچھ گھر
میں موجود ہو ا کر رکھ سکتا ہے۔کسی کی دعوت کا مفہوم آج کل یہی سمجھا جاتا ہے کہ بہت پر تکلف کھانے تیار
کروائے جائیں اور ذہنیت بھی ایسی ہوگئی ہے کہ اگر کسی کو بلا ؤ اور پلاؤ تیار نہ ہو تو اس کے ماتھے پر سلوٹیں
پڑنے لگتی ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا کسی نے جوتیاں ماری ہیں۔دل میں کڑھتا اور کہتا ہے کہ دیکھو
خبیث نے بلا کر میرا وقت ضائع کیا حالانکہ اس غریب نے محبت کی وجہ سے کہیں سے قرض لے کر یا کئی روز
کا فاقہ کر کے دعوت کی اور اس کے گلے میں کھانا اس لئے پھنس رہا ہے کہ پلاؤ نہیں اس لئے غریب آدمی
مہمان نوازی سے ڈرتے ہیں لیکن اگر اسی طرح مہمان نوازی ہو کہ جس طرح گھر میں کھانا پکتا اور کھایا
جاتا ہے اسی طرح مہمان کے بھی پیش کر دیا جائے تو کسی کو کوئی تکلیف نہ ہوگی اور پیسہ بھی خرچ نہ ہوگا۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ایک مومن کا کھانا دو کیلئے کافی ہوتا ہے۔کل ہی جب میں عید
پڑھا کر آیا تو معلوم ہوا کہ چھ سات ہندو دوست آئے ہوئے ہیں جن میں سے ایک ولایت کے سفر میں ہم
سفر تھے۔میں نے پہلے ان سے دریافت کرایا کہ مسلمانوں کے ہاں کا کھانا کھا لیتے ہیں یا نہیں تا اگر نہ
کھائیں تو ہندوؤں کے ہاں ان کیلئے انتظام کرایا جائے مگر انہوں نے کہا کہ ہم تو کھا لیتے ہیں۔اس پر میں
نے ڈاکٹر صاحب سے کہا کہ ان کو لے آئیں اور سب بیویوں سے کہا کہ اپنے کھانے بھجواد میں گو اس میں
639

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 25 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
شک نہیں کہ اگر وہ کسی دوسرے روز آتے تو مجھے ان کیلئے خاص کھانا تیار کرانا پڑ تا لیکن عید کی وجہ سے چونکہ نسبتاً
اچھا کھانا تھا میں نے سب گھروں سے کھانا جمع کر لیا اور نہ ہمیں کوئی تکلیف ہوئی اور نہ مہمانوں کو۔اگر سادہ
زندگی کے لوگ عادی ہوں تو ہر روز کی دعوت بھی تکلیف کا موجب نہیں ہو سکتی بلکہ میں تو سمجھتا ہوں کہ اگر
دوستوں میں سادہ زندگی کی روح قائم ہو جائے تو لنگر خانہ کی ضرورت بھی نہیں رہتی اور مہمان نوازی میں
بھی کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو۔آنے والا مہمان بھی یہ سمجھے گا کہ جو موجود ہو گا کھالوں گا اس لئے اسے کوئی
تکلیف نہ ہوگی اور میزبان یہ سمجھے گا کہ جو ہو گا وہ پیش کر دوں گا اس لئے اسے بھی کوئی تکلیف نہ ہو گی۔انسان کیلئے بعض اوقات پیسہ مہیا کر کے خرچ کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن خود فاقہ کر لینا مشکل نہیں ہوتا۔کسی شخص
کے گھر کے دس آدمی ہیں تو اگر اس کے ہاں سو مہمان آجائے اور اس کے پاس طاقت نہ ہو تو اسے ضرور قرض
لے کر ان کی مہمان نوازی کرنی پڑے گی لیکن اگر پانچ آجائیں تو گھر کے پانچ فاقہ کر کے ان کو کھلا سکتے
ہیں۔فاقہ اختیار کرنا اختیاری امر ہے۔آخر روزے بھی تو رکھے ہی جاتے ہیں مگر روپیہ لانا اختیاری امر نہیں اس
لئے سادہ زندگی میں انسان بغیر کسی بوجھ کے اپنا فرض ادا کر سکتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں
ایسا ہی ہوتا تھا۔ایک دفعہ ایک مہمان آیا آپ نے ایک صحابی سے فرمایا تم اسے اپنے ہاں لے جاؤ۔وہ انہیں
اپنے ساتھ لے گئے۔شاید کسی وقت ان کی حالت اچھی ہوگی۔اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان
کے سپر دمہمان کر دیا مگر ان دنوں ان کی حالت اچھی نہ تھی۔گھر میں پہنچے تو معلوم ہوا کہ کھانا صرف ایک
آدمی کا ہے اور صرف بچوں کیلئے کفایت کر سکتا ہے۔میاں بیوی نے یہ تجویز کی کہ بچوں
کو تو بھوکا ہی سلا دو
اور مہمان کو کھانا کھلا دو۔اب یہ بات ان کی طاقت میں تھی لیکن اگر اس وقت ان کو پیسہ مہیا کرنا پڑتا تو یہ
مشکل تھا اور وہ مہمان کی خدمت میں ناکام رہتے یا پھر اگر یہ ضروری ہوتا کہ مہمان کو پلاؤ ہی کھلانا ہے تو
اُس صحابی کو کہنا پڑتا کہ یا رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نہیں لے جاسکتا لیکن صحابہ رضی اللہ عنہم کا یہی
طریق تھا کہ جو موجود ہوتا لا کر پیش کر دیتے۔یہ بات ان کے بس کی تھی کہ بچوں کو سلا دیں اور ان کا کھانا
مہمان
کو کھلا دیں۔اس پر عمل کرنے کیلئے وہ تیار ہو گئے لیکن اس کے علاوہ ایک مشکل اور تھی اور وہ یہ کہ
مہمان کھانے میں ساتھ شامل ہونے پر اصرار کرے گا اور کھانا تھوڑا ہے۔آخر اس کا بھی حل سوچ لیا
گیا۔اس زمانہ میں وہ دیئے جلائے جاتے تھے جن میں روئی کی بتی ڈالی جاتی ہے۔تجویز یہ ہوئی کہ :
مہمان کے ساتھ کھانے پر بیٹھیں تو میاں بیوی سے
کہیں کہ روشنی ذرا تیز کر دو اور بیوی تیز کرنے کے بہانے
بتی کو اس طرح انگلیوں سے پکڑ کر باہر کر دے کہ وہ بجھ جائے اور جب پھر جلانے کو کہا جائے تو کہہ دے کہ
640

آج 10 میں سے 10 باقی