سادہ زندگی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 25 نومبر 1938ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939), حصہ 2

تحریک جدید - ایک ابھی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود : 25 نومبر 1938ء
آگ نہیں اور اب ہمسایوں کے ہاں آگ لینے کیا جاتا ہے ان
کو خواہ مخواہ تکلیف ہوگی۔اس پر مہمان خود ہی
کہہ دے گا کہ نہیں رہنے دور وشنی کی کیا ضرورت ہے؟ اور اس طرح دونوں مہمان کے ساتھ کھانے پر بیٹھ کر
اندھیرے میں یونہی مچا کے مارتے جائیں گے اور مہمان کھانا کھا لے گا۔اس وقت تک پردہ کے احکام
نازل نہیں ہوئے تھے۔چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا کہ بغیر کھانا کھانے کے ہی بڑے زور کے ساتھ مچا کے
مارتے رہے۔مہمان بے چارہ بھی حیران ہوگا کہ کھانا تو اس قدر لذیذ نہیں ، معلوم نہیں کہ یہ اتنے مچا کے
کیوں مارتے ہیں؟ بہر حال مہمان نے کھانا کھا لیا اور یہ سب بھوکے ہی رات سوئے رہے۔صبح رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بلوایا اور پوچھارات تم نے مہمان کے ساتھ کیا کیا ؟ انہوں نے شرمندہ ہو کر عرض کیا
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ جو کچھ کیا مجھے اللہ تعالیٰ نے بتا دیا ہے اور آپ
ہنس پڑے اور فرمایا کہ تمہارے فعل پر خدا تعالیٰ بھی عرش پر ہنسا اور میں بھی اس لئے ہنسا ہوں کہ خدا تعالٰی
ہنسا تھا۔تو یہ ذاتی قربانی کا سوال تھا جو انہوں نے کر دی۔اگر مالی قربانی کا سوال ہوتا تو وہ کیا کر سکتے
تھے ؟ اگر تمام کام ذاتی قربانی کی طرز پر ہوں تو کام بہت وسیع ہو سکتا ہے اور دنیا میں فوراً امن قائم ہو سکتا
ہے لیکن ابھی اس کا وقت نہیں آیا کہ سارے کام اس طرز پر چلائے جائیں۔اگر آج اس طرح چلایا جائے تو
جماعت کے لئے یہ امر تباہی کا موجب ہوگا۔زمانہ کے حالات ایسے ہیں کہ بعض باتوں کو مجبورا ترک کرنا
پڑتا ہے۔مثلاً اسلام کا حکم ہے کہ آگ کا عذاب نہ دیا جائے لیکن اگر آج اسے جاری کر دیا جائے تو مسلمان
حکومتوں کا بندوقوں، توپوں سے کس طرح بچاؤ ہو سکے؟ ہاں جب ساری دنیا میں اسلامی حکومت اور غلبہ ہو
تو اس وقت یہی حکم ہے۔اسی طرح اسلامی اصول یہ ہے کہ جہاں تک ہو سکے روپیہ کے استعمال کو کم کیا
جائے لیکن اگر آج اس پر عمل کر دیا جائے تو اس کا لازمی نتیجہ تباہی ہوگا اس لئے ہمیں درمیانی راہ اختیار کرنی
پڑتی ہے جس سے دشمن کے حملہ کو بھی بچایا جائے اور اسلامی روح کو بھی قائم رکھا جائے۔بعض نادان یہ
اعتراض کر دیتے ہیں کہ اسلام کے فلاں حکم پر عمل کیوں نہیں کیا جاتا؟ حالانکہ حالات ایسے ہیں کہ اگر ان پر
عمل کیا جائے تو اسلام کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سود لینے اور دینے
والے دونوں پر لعنت کی ہے اور اسلام نے اس کو حرام قرار دیا ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
فرمایا ہے کہ اگر کسی شخص کو ایک جگہ سود دینا پڑتا ہو اور دوسری جگہ اس کا روپیہ کسی ایسی جگہ پر لگا ہوا ہو جہاں
سے اسے سو د مل سکتا ہو تو اسے چاہئے کہ لے لے اور جہاں دینا ہو وہاں دے دے۔اب بظاہر تو یہ دو
لعنتوں کا جمع ہونا ہے لیکن کافر سے لے
کر کافر کو ہی دے دینے سے مسلمان نقصان سے بچ جائے گا اور اسی
641

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 25 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کو مذہبی سیاست کہتے ہیں۔نادان ہم پر اعتراض کرتے ہیں کہ یہ سیاسی آدمی بن رہے ہیں۔حالانکہ ہماری
سیاست یہ نہیں کہ جرمنی یا اٹلی سے کوئی معاہدہ کرتے ہیں بلکہ اپنی ہی مذہبی سیاست ہے۔تو سادہ زندگی
کا مطالبہ نہایت اہم ہے۔مذہبی سیاسی لحاظ سے بھی اور اقتصادی لحاظ سے بھی۔اس لئے میں دوستوں کو پھر
توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس کی اہمیت پر غور کریں امیر بھی اور غریب بھی اور آج میں نے پھر اچھی طرح اس
بات کو واضح کر دیا ہے کہ دونوں کیلئے یہ مطالبہ یکساں طور پر ضروری ہے اور دونوں کے لئے مفید ہے۔اس
کے بغیر نہ ہماری اقتصادی حالت درست ہو سکتی ہے اور نہ مذہبی جدو جہد وسیع ہوسکتی ہے۔اگر میں دیکھتا کہ
جماعت نے پہلا قدم پوری طرح اٹھایا ہے تو دوسرا مضبوطی کے ساتھ اٹھاتا لیکن ابھی میں دیکھتا ہوں کہ
بہت اصلاح کی ضرورت ہے اس لئے دوسرا قدم اٹھا نہیں سکتا۔کھانے کے معاملہ میں بے شک دوستوں
نے اصلاح کی ہے مگر دوسرے معاملات میں نہیں بلکہ مجھے اس کا بھی اعتراف ہے کہ ابھی تک خود ہمارے
گھروں میں بھی کھانے اور لباس کو چھوڑ کر باقی امور میں اس کی پوری طرح پابندی نہیں کی جاسکی اور جب
تک پہلا قدم صحیح طور پر نہ اٹھا لیا جائے دوسرا نہیں اٹھایا جاسکتا۔اس لئے میں دوستوں کو پھر توجہ دلاتا ہوں
کہ سادہ زندگی کے سب پہلوؤں پر عمل کرنے کی کوشش کریں تا ہماری اقتصادی حالت درست ہو سکے اور
ہم اس قابل ہو سکیں کہ اپنے مالوں سے ہی خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کر سکیں۔جماعت اگر اس کی اہمیت کو
سمجھے تو چند سالوں میں ہی اہم دینی اور دنیوی تغیر پیدا ہوسکتا ہے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اس بارہ میں ہمیں صحیح راستہ پر چلنے کی توفیق دے۔جماعت
میں بھی اور ہمارے گھروں میں بھی اس مطالبہ کی اہمیت پوری طرح سمجھ میں آجائے کیونکہ ہمارے گھروں کو
نمونہ ہونا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ جتنا اس نے ہمیں موقعہ دیا ہے اس کے مطابق اسلامی
ماحول پیدا کرسکیں تا خدا تعالیٰ کے حضور ہم یہ کہہ سکیں کہ جتنا تو نے اختیار دیا تھا اتنا ہم نے کر دیا اور باقی اس
لئے نہ کر سکے کہ وہ ہمارے بس میں نہ تھا“۔مطبوع الفضل 2 دسمبر 1938ء)
642

آج 10 میں سے 10 باقی