ایمان کا دھواں عمل ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1940ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ایمان کا دھواں عمل ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1940ء
سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1940ء
میری طبیعت پیچش کی وجہ سے خراب ہے ، ساتھ ہی کچھ حرارت کی شکایت بھی ہے۔جس کی
وجہ سے میں زیادہ دیر تک بول نہیں سکتا۔لیکن چونکہ نومبر کا آخر آ گیا ہے اور یہ وہی ایام ہیں جبکہ تحریک جدید
کے نئے سال کے متعلق اعلان کیا جاتا ہے، اس لئے میں آج دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا
ہوں کہ اب وہ ساتویں سال کی تحریک کے لئے اپنے وعدے لکھوانے شروع کر دیں۔میں سمجھتا ہوں اس تحریک کے متعلق اتنی بار اور اتنے رنگ میں اور اتنے تو اتر سے تحریک ہو چکی
اور اس کی تفصیلات بیان کی جا چکی ہیں کہ در حقیقت اب کسی لیے خطبے اور واضح بیان کی ضرورت نہیں
ہے۔جو لوگ اس قابل ہیں کہ اس تحریک میں حصہ لے سکیں یا جو لوگ اس قابل ہیں کہ اس تحریک کی و
ضرورت اور اہمیت کو سمجھ سکیں وہ تو اس میں شامل ہو چکے ہیں۔اور میں سمجھتا ہوں اس وعدہ کے اصول کو
مدنظر رکھتے ہوئے وہ دس سال تک اس تحریک میں انشاء اللہ شامل رہیں گے۔اور جولوگ اس قابل نہیں کہ
اس تحریک میں شامل ہو سکیں یا قابل تو ہیں مگر اس تحریک کی ضرورت اور اہمیت سمجھنے کے قابل نہیں یا اللہ
تعالیٰ نے ان کو کسی گناہ اور شامت اعمال کی وجہ سے اس میں حصہ لینے سے محروم کر رکھا ہے، ایسے لوگوں کو
میری کوئی تقریر یا خطبہ یا کسی اور کی کوئی تقریر اور خطبہ کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جس وقت دعویٰ کیا اس وقت مکہ کے لوگ تو اس بات میں
مشغول ہو گئے تھے کہ یہ ہمارے دین اور نظام میں رخنہ پیدا کر رہا ہے آؤ سے تباہ کر دیں! وہ نہ خود آپ کی
باتیں سنتے اور نہ دوسروں کو سننے دیتے بلکہ اگر کسی مجلس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی باتیں سنانے جاتے تو
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ کفار ایک دوسرے سے کہتے کہ سب مل کر شور مچا دو تا کہ اس کی باتیں کوئی
شخص سننے نہ پائے۔چنانچہ وہ شور مچاتے ، تالیاں پیٹتے، گالیاں دیتے اور برا بھلا کہتے اور اس طرح جو لوگ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں سننا چاہتے تھے ، وہ بھی شور کی وجہ سے کچھ نہ سن سکتے تھے۔مگر جب مکہ کے
لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے یہ سلوک کر رہے تھے۔اس وقت دور میلوں میل دور، منزلوں
45
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1940ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
دور غفار قبیلے کا ایک شخص ابوذر کسی سے سنتا ہے کہ مکہ میں ایک ایسا دیوانہ پیدا ہوا ہے ، جو کہتا ہے کہ میں خدا کا
رسول ہوں۔انہیں خود ایک ضروری کام تھا۔اس لئے انہوں نے اپنے بھائی کو بلایا اور کہا کہ اونٹ لو اور مکہ
جاؤ۔وہ کہنے لگا کہ ایسا کون سا ضروری کام پیش آ گیا ہے، جس کی وجہ سے میرا ابھی مکے جانا ضروری ہے؟
انہوں نے کہا: کہتے ہیں وہاں ایک دیوانہ پیدا ہوا ہے، جو کہتا ہے کہ میں خدا کا رسول ہوں۔اے میرے
بھائی ! جو کوئی ایسی بات کہتا ہے وہ جھوٹا بھی ہو سکتا ہے اور سچا بھی ہو سکتا ہے۔اگر تو وہ جھوٹا ہے تو تمہارا اس
سے کوئی نقصان نہیں ہو گا تم مکہ سے پھر آؤ گے۔اور اگر وہ سچا ہے اور ہم اپنی جگہ بیٹھے رہے تو ہم ثواب کے
اس عظیم الشان موقع سے محروم رہیں گے۔اس لئے تم فوراً مکہ جاؤ اور اس بات کا پتہ لگاؤ۔چنانچہ ان کا
بھائی مکہ چل پڑا۔حسب دستور مکہ کے دروازوں پر قریش کے بڑے بڑے سردار ا سے ملے اور کہنے لگے کہ
کچھ تم نے سنا؟ ہمارا ایک رشتہ دار پاگل ہو گیا ہے۔کسی نے کہا پاگل تو نہیں بلکہ اس نے اپنی ایک دوکان
کھول لی ہے۔وہ کہنے لگا سنا تو میں نے بھی ہے۔پھر انہوں نے کہا: بات یہ ہے کہ وہ ہمارا اپنا عزیز اور رشتہ
دار ہے ہمیں اس سے کوئی دشمنی نہیں مگر چونکہ اب وہ پاگل ہو گیا ہے اس لئے ہم دوسروں
کو یہی نصیحت کیا
کرتے ہیں کہ وہ اس پاگل کے قریب نہ پھٹکیں۔کسی نے کہہ دیا کہ پاگل نہیں محض شرارت کر رہا اور لوگوں
میں فتنہ برپا کر رہا ہے۔آخر انہوں نے روٹی لی اور اس کے کانوں میں ٹھونس دی اور کہا کہ اول تو تمہارا یہی
فرض ہے کہ اس سے ملنے کے لئے نہ جاؤ لیکن چونکہ اس بات کا امکان ہے کہ وہ خود تم سے باتیں کرنے لگ
جائے۔اس لئے ہم نے تمہارے کانوں میں روئی ڈال دی ہے کہ تمہارے کانوں میں اس کی باتیں نہ
پڑیں ورنہ تمہارا دین خراب ہو جائے گا اور تم بھی اسی کی طرح گمراہ ہو جاؤ گے۔بھائی کے دل میں چونکہ وہ
نور نہیں تھا جو ابوذر کے دل میں تھا اس لئے وہ مکہ میں آیا اور پھر پھرا کر واپس چلا گیا۔ابوذر نے اس سے
پوچھا
کہ بتاؤ اس مدعی نبوت سے ملے تھے ؟ وہ کہنے لگا بھئی وہ تو پاگل ہے اس کا کیا پوچھتے ہو ؟ اسی طرح کوئی
اسے شرارتی کہتا ہے اور کوئی دوکاندار ابوذر کہنے لگے: کیا تم خود اس کے پاس گئے تھے؟ وہ کہنے لگا میں تو
گیا ہی نہیں ، جاتے ہی مجھے پتہ لگ گیا تھا کہ وہ پاگل ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں
کی یہ باتیں تو ہمیں
یہاں بھی پہنچ گئی تھیں تمہیں خود جانا چاہئے تھا اور اپنے کانوں سے اس
کی باتیں سننی چاہیں تھیں۔مگر خیر اب
میں خود جاتا ہوں۔چنانچہ وہ تیار ہوئے اور مکہ میں پہنچ گئے۔جب قریش مکہ کو ان کی آمد کا علم ہوا تو وہ جمگھٹا کر کے ان کے پاس پہنچے اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ والہ وسلم کے خلاف انہوں نے آپ کے کان بھرنے شروع کر دیئے۔کسی نے کہا پاگل ہے، کسی نے کہا
دوکان دار ہے، کسی نے کہا ہمارے معبودوں کی طرف سے اس پر لعنت پڑ گئی ہے۔غرض کئی قسم کی باتیں
46
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1940ء
لوگ کرتے رہے۔آخر ان کے کانوں میں بھی انہوں نے روئی ڈال دی اور کہا کہ اس کی باتیں نہ
سننا۔انہوں نے روئی ڈلوالی اور خیال کیا کہ مجھے خواہ مخواہ اس بات پر ان سے جھگڑنے کی کیا ضرورت
ہے؟ مگر جب وہ چلے گئے تو انہوں نے روئی نکال کر پھینک دی اور فیصلہ کیا کہ وہ خود تمام حالات معلوم
کریں گے۔مگر اس سے انہیں اتنی بات ضرور معلوم ہوگئی کہ سارا ملکہ اس شخص کا دشمن ہے اگر میں نے کسی
سے کوئی بات پوچھی تو ممکن ہے وہ غلط جواب دے۔اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ میں پوچھوں گا کسی
سے نہیں بلکہ آپ ہی تمام حالات دریافت کروں گا۔چنانچہ وہ سارا دن چکر لگاتے رہے۔بھی پھرتے
پھراتے ایک طرف نکل جاتے اور کبھی دوسری طرف اور انہوں نے اندازہ لگا لیا کہ ہر انسان ڈرتا ہے آپ
کا ذکر کرنے سے اور ہر انسان گھبراتا ہے آپ کا نام زبان پر لانے سے۔خانہ کعبہ میں آنا تو آپ کے لئے
ممنوع تھا ہی۔اس لئے یہ صورت بھی نہیں ہو سکتی تھی کہ وہ خانہ کعبہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو
کبھی دیکھ لیں۔حضرت
علی جو ابھی چھوٹے بچے ہی تھے اور جن کی تیرہ سال
کی عمر تھی۔انہوں نے جو بار بار
آپ کو ادھر ادھر پھرتے دیکھا تو انہیں تعجب سا ہوا کہ اسے کوئی کام نہیں جو یو نہی بازار میں پھر رہا ہے؟
چنانچہ انہوں نے پوچھا کہ آپ کیوں پھر رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں مکہ میں ایک کام کے لئے
آیا ہوں۔عربوں میں مہمان نوازی کا وصف خاص طور پر پایا جاتا ہے ، حضرت علی یہ سنتے ہی انہیں اپنے گھر
لے گئے۔یوں وہ خود تو رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس رہتے تھے مگر یا اس وقت وہ انہیں اپنے
رلے گئے یا یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گھر ان کی رہائش بعد میں شروع ہوئی ہے، بہر حال
بعض روایات میں ہے کہ وہ انہیں گھر لے گئے ، کھانا کھلایا، دوسرے دن انہوں نے پھر چکر کاٹنے شروع کر
دیئے۔حضرت علی نے پھر ان سے پوچھا کہ کیا بات ہے؟ آپ یہاں کس طرح پھر رہے ہیں؟ انہوں نے
کہا کہ ابھی کام نہیں ہوا اس لئے ادھر ادھر پھر رہا ہوں۔خیر حضرت
علی پھر شام کو انہیں اپنے ہمراہ لے گئے
اور کھانا کھلایا۔تیسرے دن انہوں نے پھر دیکھا کہ وہ بدستور ادھر ادھر پھر رہے ہیں۔آخر حضرت علیؓ نے
ان سے کہا کہ میں آپ کا میزبان رہا ہوں اور میزبان کا بھی مہمان پر کسی قدر حق ہوتا ہے۔آپ بتا ئیں
آپ کو یہاں کیا کام ہے اور آپ کیوں ادھر ادھر پھر رہے ہیں ؟ انہوں نے کہا: بات تو مخفی ہے مگر آپ پر
اعتبار کر کے بتا دیتا ہوں کہ میں نے سنا ہے یہاں
کوئی شخص ہے جس نے رسول ہونے کا دعویٰ کیا ہے، لوگ
اسے پاگل کہتے ہیں، میرے دل میں یہ بات سنتے ہی خیال آیا کہ جب تک اس بات کی تصدیق نہ کر لی
جائے کہ وہ پاگل ہے یا نہیں ہے۔اس وقت تک اسے جھوٹا کہنا جائز نہیں ! اس لئے میں چاہتا ہوں کہ
میری اس سے ملاقات ہو جائے۔حضرت علی نے کہا کہ تم نے پہلے دن ہی یہ کیوں نہ بتا دیا ؟ میں تو انہی کے
47
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1940ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ساتھیوں میں سے ہوں۔اب چلو میں تمہیں وہاں لے چلتا ہوں۔مگر ان دنوں مکہ میں اس قدر شدید
مخالفت تھی کہ حضرت علی نے سمجھا اگر لوگوں نے اسے میرے ساتھ دیکھ لیا تو انہیں ضرور شبہ گزرے گا اور وہ
اسے تکلیف پہنچائیں گے۔چنانچہ انہوں نے کہا کہ میں آگے آگے چلتا ہوں تم کچھ فاصلہ پر میرے پیچھے
پیچھے رہنا۔اگر رستہ میں مجھے کوئی شدید مخالف نظر آیا تو میں کسی اور کام میں مشغول ہو جاؤں گا اور تم کسی اور
کام میں مشغول ہو جانا تا اسے خیال ہی نہ آئے کہ میں تمہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف لے
جارہا ہوں۔آخر وہ اس گھر میں پہنچے جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم مقیم تھے اور جو تبلیغ اسلام کا ان
دنوں مرکز تھا۔ابوذر نے اپنے آنے کا سارا قصہ بیان کیا اور کہا کہ آپ اپنا دعوئی بتائیں ؟ رسول کریم صلی
اللہ علیہ والہ وسلم نے مختصر اپنا دعوی بیان کیا اور قرآن کریم کی چند آیات سنائیں۔انہوں نے کہا کہ یا رسول
اللہ! میری تسلی ہوگئی ہے اور یہ کہتے ہوئے وہ مسلمان ہو گئے۔پھر انہوں نے عرض کیا کہ میرے علاقہ میں
کوئی بھی مسلمان نہیں ، یہاں تو پھر بھی دس ہیں مسلمان ہیں مگر وہ تو بالکل بددی ہیں انہیں جب یہ معلوم ہوگا
کہ میں نے اسلام قبول کر لیا ہے تو وہ ضرور شور مچائیں گے۔اس لئے اگر اجازت ہو تو کچھ عرصہ کے لئے
میں اپنے اسلام کو چھپالوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: اچھا اجازت ہے۔بیعت کرنے
اور اسلام کو چھپانے کی اجازت لے کر وہ باہر آئے اور خانہ کعبہ کے طواف کے لئے گئے۔وہاں انہوں نے ک
دیکھا کہ صحن کعبہ میں رؤسائے قریش کی ایک مجلس لگی ہوئی ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بڑے
بڑے تبرے اور گالیاں دی جارہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ یہ بڑا عمند پیدا ہو گیا ہے جو کہتا ہے کہ ہمارے
معبود جھوٹے ہیں۔گویا ہمارے باپ داد اسب جھوٹے تھے اور یہ شخص سچا ہے۔جب ان کے کان میں یہ
آواز میں پڑیں تو باوجود اس کے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے وہ یہ اجازت لے کر آئے تھے کہ
میں اپنے قبولِ اسلام کا اعلان نہیں کروں گا بلکہ اس بات کو چھپائے رکھوں گا تا کہ لوگ مخالفت نہ کریں۔جب انہوں نے اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تو ہین دیکھی تو ان کی برداشت کی طاقت جاتی
رہی اور انہوں نے کھڑے ہو کر کہا کہ :
اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ۔کفار یہ سنتے ہی آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ یہ کیسی خطر ناک گستاخی ہے کہ عین
اس وقت جب ہم اس کی تردید کر رہے ہیں یہ باہر کا رہنے والا ہمارے خلاف کھڑا ہو گیا اور اس نے
ہمارے شہر میں فساد پیدا کرنا چاہا ہے۔اس پر کچھ نوجوان کھڑے ہو گئے اور انہوں نے انہیں پکڑ کر خوب مارا
وہ ابھی مارہی رہے تھے کہ حضرت عباس آگئے۔حضرت عباس ابھی اسلام نہیں لائے تھے اور ان کی عمر ابھی
48
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1940ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
چھوٹی ہی تھی۔گورسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ایک سال بڑے تھے یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کی عمر اس وقت بیالیس سال تھی اور آپ کی تینتالیس سال مگر ان کی عقل کا سکہ لوگوں کے قلوب پر بیٹھا
ہوا تھا اور مکہ کے بڑے بڑے لوگ بھی یہ سمجھتے تھے کہ ان کی بات معقول ہوتی ہے۔انہوں نے سمجھایا کہ
تمہیں پتہ نہیں مکہ میں جتنا غلہ آتا ہے سب اس کے علاقہ میں سے گزر کر آتا ہے۔اگر اس کے قبیلے والوں
کو معلوم ہوا کہ مکہ کے آدمیوں نے اسے مارا ہے تو وہ اس ذلت کو برداشت نہیں کر سکیں گے اور غلے کو روک
لیں گے۔پھر تم کھاؤ گے کہاں سے؟ اس پر انہوں نے ابوذر کو چھوڑ دیا مگر دوسرے دن انہوں نے پھر قریش
مکہ کو اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خلاف باتیں کرتے ہوئے دیکھا تو پھر بلند آواز سے
کلمہ توحید پڑھ دیا اور پھر نو جوان انہیں مارنے کے لئے کھڑے ہو گئے۔اس پر پھر حضرت عباس نے انہیں
چھڑا دیا۔غرض اسی طرح مسلسل تین دن ہوتا رہا۔اس کے بعد اسلام کو چھپانے کا سوال ہی نہ رہا۔ابوذر
اسلام کے لئے ایک منگی تلوار بن گیا اور پھر یہ تلوار موت تک میان میں نہیں گئی۔ان کی طبیعت بعد میں بھی
ایسی جو خیلی رہی کہ ذراسی بات بھی اگر وہ نا پسند دیکھتے تو فورا شور مچادیا کرتے تھے۔اب دیکھو ایک تو وہ شخص تھا جس نے منزلوں دور یہ اڑتی ہوئی خبر سنی کہ ایک پاگل ہے جس نے
مکہ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ خدا کا رسول ہے۔اور وہ یہ سنتے ہی گھر سے نکل کھڑا ہوا اور اس نے سمجھا کہ خدا
کی طرف اپنے دعوے کو منسوب کرنے والے کی بات ضرور سنی چاہئے۔مگر خود مکہ میں رہنے والے محروم
رہے۔بہت تھے جو دو دو سال نہیں، چار چار سال نہیں، آٹھ آٹھ سال نہیں، بارہ بارہ سال نہیں ہیں
ہیں، اکیس اکیس سال تک مخالف رہے اور پھر یا تو تباہ ہو گئے یا بہت بعد اسلام میں داخل ہوئے۔تو
متواتر ربع صدی یا شمس صدی کے قریب انہوں نے مخالفتیں کیں اور ان کو رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم
کے قرب کا کوئی فائدہ نہ ہوا کیونکہ خدا
نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی تھی اور جن کے دلوں پر مہر لگ جائے
خدا انہیں اپنی برکات سے حصہ نہیں دیتا۔یہ مہر علی قدر مراتب لگتی ہے۔یہ نہیں کہ کفر کی وجہ سے لگے بلکہ جس
طرح کفر کی شدت کی وجہ سے انسانی قلب پر مہرلگتی ہے اسی طرح کبھی ایمان کی قلت کی وجہ سے انسانی
قلب پر مہر لگ جاتی ہے اور یہ مہر انسان کو اعلی نیکی سے محروم کر دیتی ہے۔تو جن لوگوں کو اس تحریک میں اب تک حصہ لینے کا موقع نہیں ملاخواہ کسی گناہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ
نے ان کو اس میں حصہ لینے سے محروم رکھا ہے اور خواہ ستی اور غفلت کی وجہ سے با وجود توفیق کے انہوں
نے اس میں حصہ لینا ضروری نہیں سمجھا ، انہیں بھی اس کے متعلق کچھ کہنا فضول ہے اور جن کو اس تحریک میں
لینے کی توفیق ہی نہیں، وہ معذور ہیں اور انہیں بھی کچھ کہنا لا حاصل ہے۔اگر وہ اس تحریک میں شامل
49
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1940ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
ہونے کی سچی خواہش اور تڑپ رکھتے ہیں مگر غربت اور مالی تنگی کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکتے تو خدا تعالیٰ کے
حضور بھی اور اس کے سمجھ دار بندوں کے نزدیک بھی وہ انہی لوگوں میں شامل ہیں جو باقاعدہ چندہ دیتے
ہیں کیونکہ گو انہیں توفیق نہیں کہ وہ اس میں حصہ لے سکیں مگر ان کے دل اپنی اس محرومی پر دکھتے ہیں اور وہ
چاہتے ہیں کہ کاش! ان کے پاس روپیہ ہوتا اور وہ بھی اس تحریک میں شامل ہوتے۔پس چونکہ خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ وہ بہانہ نہیں بنارہے بلکہ محض غربت کی وجہ سے اس میں حصہ نہیں
لے سکے اور ان کے دل اپنی محرومی پر دکھ رہے ہیں۔اس لئے خدا انہیں انہی لوگوں میں شامل کرے
گا، جنہوں نے اس میں حصہ لیا۔وہ ایسا نہیں کہ محض اس وجہ سے کہ کسی شخص نے عملاً حصہ نہیں لیا، اسے
ثواب سے محروم کر دے۔خدا تعالیٰ کی طرف سے ثواب قلب کی حالت پر آتا ہے، ظاہری فعل پر نہیں
آتا۔ظاہری فعل تو محض ایک دلیل ہوتا ہے جیسے آگ جل رہی ہو تو اس میں سے دھواں نکلتا ہے۔یہ دھواں
اس بات کی دلیل ہوتا ہے کہ آگ جل رہی ہے اگر دھوئیں کے بغیر بھی آگ ہو سکتی تو ہم دھوئیں کو نہ دیکھتے
بلکہ محض آگ کو دیکھتے۔اسی طرح عمل بغیر ایمان کے نہیں ہو سکتا۔ایمان کا دھواں عمل ہے اور جب یہ
دھواں اٹھ رہا ہو تو ہم سمجھ لیتے ہیں کہ ایمان کی آگ فلاں شخص کے دل میں موجود ہے اور جب یہ دھواں
نہیں اٹھتا تو ہم سمجھ لیتے ہیں کہ ایمان کی آگ فلاں شخص کے قلب میں نہیں۔اسی کی طرف شاید قرآن کریم
میں ان الفاظ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ:
وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ
که عمل صالح ایمان کو بلند کرتا ہے اور عمل صالح سے ہی کسی کے ایمان
کا پتہ لگتا ہے۔جس طرح
دھوئیں سے آگ کا پتہ لگتا ہے۔تو ایسے لوگ جن کو اس تحریک میں حصہ لینے کی توفیق نہیں مگر ان کے دل میں بار بار در داٹھتا ہے
اور انہیں اس بات پر افسوس آتا ہے کہ دوسرے لوگ تو حصہ لے رہے ہیں مگر وہ اپنی غربت کی وجہ سے اس
ثواب میں شریک نہیں ہو سکے اور کم از کم وہ دعا کرتے رہتے ہیں کہ اے خدا ! گوتو نے ہمیں اس میں شامل
ہونے کی توفیق نہیں بخشی مگر ہمارے دل اس درد سے بھرے ہوئے ہیں اور ہم دعا کرتے ہیں کہ تو اس
تحریک میں برکت ڈال اور اس میں حصہ لینے والوں کو ان کے مقاصد میں کامیاب کر! تو ایسے لوگوں کو
خدا علیحدہ نہیں رکھ سکتا بلکہ انہی لوگوں میں ان کو شامل کرے گا جنہوں نے اس تحریک میں حصہ لیا اور ہر شخص
اپنے اپنے درد اور کرب کے درجہ کے مطابق اللہ تعالیٰ سے ثواب حاصل کرے گا مثلاً ایک شخص نے اس
تحریک میں پانچ روپے دیئے ہیں، دوسرے نے دس، تیسرے نے ہیں اور چوتھے نے سو۔پھر کسی نے
50
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1940ء
دوسو روپے دیئے ہیں اور کسی نے پانچ سو اور فرض کرو سب کی مالی حالت یکساں تھی تو ان سب کو اس چندہ کی
نسبت سے ثواب ملے گا یعنی جس نے پانچ روپے دیئے ہیں اسے جو ثواب ملے گا اس سے دو گنا ثواب دس
روپے دینے والے کو ملے گا اور دس روپے دینے والے کو جو ثواب ملے گا اس سے دو گنا ثواب ہیں روپے
دینے والے کو ملے گا اور میں روپے دینے والے سے بہت زیادہ ثواب سو یا دو سو یا پانچ سو روپے دینے
والے کو ملے گا۔مگر وہ جو ظاہری طور پر چندہ میں حصہ نہ لینے کے باوجود اس لسٹ میں آجائیں گے جو چندہ
میں حصہ لینے والوں کی خدا تعالیٰ کے حضور تیار ہوگی انہیں ان کا ثواب ان کے دکھ اور ان کے کرب کے
مطابق ملے گا۔جسے دکھ کم ہو گا ، اسے اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا مثلاً پانچ روپے دینے والے کو ملے گا اور جس
کے دل میں اس سے زیادہ درد ہوا ، اسے وہ ثواب ملے گا جو مثلاً دس روپے دینے والے کو ملے گا اور جس کے
دل میں اس سے بھی زیادہ درد ہوا اور اسے اس غم نے نڈھال کر دیا کہ کیوں وہ اس تحریک میں شامل نہیں ہو
سکا؟ اسے مثلاً پچاس یا سوروپے چندہ دینے والے کے برابر ثواب مل جائے گا۔اسی طرح بڑھتے بڑھتے جو
انسان اپنے قلب میں بہت زیادہ سوزش اور جلن محسوس کرے گا اور اللہ تعالیٰ سے اس تحریک کی کامیابی کے
متعلق متواتر دعائیں کرتا رہے گا خدا تعالیٰ اسے ان لوگوں میں شامل کرے گا جنہوں نے اس کے دین کے
لئے اعلیٰ درجہ کی قربانیاں کیں۔تو بندوں کی لسٹ اور ہے اور خدا تعالیٰ کی لسٹ اور۔خدا تعالیٰ کی لسٹ میں
وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے عملاً اس تحریک میں کوئی حصہ نہیں لیا۔مگر ان کے دل اس درد سے بھرے
ہوئے ہیں کہ کاش ان کے پاس روپیہ ہوتا اور کاش وہ بھی کچھ مالی قربانی کر سکتے۔پس ایسے لوگوں کو بھی
تحریک کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ نہ انہیں توفیق ہے کہ وہ اس میں حصہ لیں اور نہ ہی وہ عذر کر رہے
ہیں۔تیسرا گروہ وہ ہے جو چھ سال سے با قاعدہ چندے دے رہا ہے۔اس گروہ میں شامل ہونے
والوں
کو بھی در حقیقت کسی خاص تحریک کی ضرورت نہیں کیونکہ چھ سال گزر چکے اور ساتواں سال شروع ہو
گیا ہے۔ایسی صورت میں کوئی نادان ہی ہو گا جو کمند کو اس وقت تو ڑ دے جب دو چار ہا تھ لب بام رہ
جائے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:
وَلَا تَكُونُوا كَالَّتِي نَقَضَتْ غَزْ لَهَا مِنْ بَعْدِقُوَّةٍ أَنْكَانَّا
کہ تم اس عورت کی طرح مت بنو جوسوت کو کات کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا کرتی تھی۔اس کا مطلب
یہی ہے کہ تم ایسا نہ کرو کہ ایک نیک کام شروع کر دیگر پیشتر اس کے کہ وہ ختم ہو، اسے چھوڑ دو۔پس ایسے
لوگوں
کو بھی میرے نزدیک چنداں تحریک کی ضرورت نہیں۔وہ پہلے اس میں شامل ہو چکے ہیں اور میرے
51
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1940ء۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
کہنے سے زیادہ ان کے گزشتہ چھ سال انہیں دھکے دے کر اس تحریک میں شامل کرنے کے لئے کافی
ہیں۔اور جس کے دل میں
کسی قسم کی قبض ہوگی ، اسے بھی اس کے پچھلے چھ سال تحریک کرنے کے لئے کافی
ہوں گے۔اور وہ کہیں گے کہ کیا اگلے چار سالوں کی خاطر تم ہمیں بھی برباد کر نے لگے ہو؟ وہ چھ سال اسے
کہیں گے کہ تمہارے لئے رکنے کا موقع تھا پہلا سال تمہارے لئے رکنے کا موقع تھا دوسرا سال تمہارے
لئے رکنے کا موقع تھا تیسرا سال تمہارے لئے رکنے کا موقع تھا چوتھا سال تمہارے لئے رکنے کا موقع تھا
پانچواں سال مگر جب تم پانچویں سال میں آئے تو تم نے نصف منزل میں اپنا قدم رکھ دیا اور جب چھٹے میں
شامل ہوئے تو تم اس منزل کے دوسرے نصف میں داخل ہو گئے۔اب تمہارے لئے رکنے کا کون سا موقع
ہے؟ اور اگر رکو تو اس کے معنی یہ ہیں کہ تم اگلے چار سال کی خاطر ہمیں بھی برباد کرنا چاہتے ہو۔تو مجھ سے زیادہ ان کے پچھلے سال انہیں تحریک کرنے کے لئے کافی ہیں۔اس لئے وہ بھی اس
بات کے زیادہ محتاج نہیں کہ انہیں اس کی تحریک کی جائے۔البتہ ایک گروہ ایسا ہے جو تحریک کا محتاج ہے اور
اس گروہ میں وہ بچے شامل ہیں جو پہلے نابالغ تھے مگر اب بلوغت کو پہنچ گئے ہیں ، وہ طالب علم شامل ہیں جو
پہلے برسرکار نہیں تھے مگر اب تعلیم ختم کر کے کہیں ملازم ہو چکے یا کوئی اور کام شروع کر چکے ہیں یا وہ لوگ
شامل ہیں جن کے پاس پہلے مال نہیں تھا مگر اب خدا نے انہیں مال دے دیا ہے یا وہ لوگ شامل ہیں جو پہلے
مقروض ہونے کی وجہ سے اس تحریک میں حصہ نہیں لے سکے مگر اب قرض اتار چکے اور اس قابل ہو چکے ہیں
کہ اس تحریک میں حصہ لے سکیں یا وہ لوگ ہیں جو پہلے احمدی نہ تھے مگر اب احمدی ہو گئے ہیں۔غرض اس قسم
کے لوگ جو پہلے معذور تھے مگر اب ان کی معذوری دور ہو چکی ہے یا پہلے بے سامان تھے مگر اب خدا تعالیٰ
نے انہیں با سامان کر دیا ہے۔صرف وہ کسی نئی تحریک کے محتاج ہیں اور میں آج انہی کو مخاطب کر کے کہتا
ہوں کہ وہ اب پچھلا سفر طے کر کے ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں۔اگر اس وقت وہ شامل ہو جائیں تو
گزشتہ چھ سال کا بقایا انہیں ادا کرنا پڑے گا۔لیکن اگر اب بھی وہ اس میں شامل نہ ہوئے تو ان کے لئے اس
میں شمولیت اور بھی کٹھن ہو جائے گی۔پس وہ آج ہی اس تحریک میں شامل ہو جائیں تا پچھلے سفر کو بھی وہ
طے کر سکیں۔ورنہ جوں جوں وقت گزرتا جائے گا، ان کا بوجھ بڑھتا جائے گا اور پھر مجاہدین کے سفر میں ان
کا شامل ہونا مشکل ہو جائے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جب تبوک کی طرف کوچ کیا تو بعض مسلمان اس خیال
سے پیچھے رہ گئے تھے کہ بعد میں تیاری کر کے لشکر سے جاملیں گے۔انہی لوگوں میں سے ایک ابو خیمہ نامی
صحابی بھی تھے۔یہ کہیں باہر گئے ہوئے تھے، ( بعض روایات میں ہے کہ مدینہ میں ہی تھے اور اس خیال میں
52
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1940ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
تھے بعد میں جا کر مل جاؤں گا) جب واپس گھر پہنچے تو داخل ہوتے ہی اپنی بیوی سے پوچھا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ والہ وسلم چلے گئے ہیں یا ابھی نہیں گئے ؟ بعض دفعہ عورت کا دل مرد کی طرف زیادہ راغب
ہوتا ہے اور اس کی محبت و موانست کے جذبات جوش میں ہوتے ہیں اور وہ چاہتی ہے کہ مرد اس کے پاس
بیٹھے اور اس سے باتیں کرے اس نے بھی نہا دھو کر بناؤ سنگھار کیا ہوا تھا اور چاہتی تھی کہ ابوخیثمہ اس سے
باتیں کریں۔چنانچہ جب انہوں نے پوچھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم جہاد کے لئے تشریف لے
گئے ہیں یا نہیں؟ تو اس نے عورتوں والی چال چلنی شروع کر دی اور پاس بیٹھ کر محبت کا اظہار کرنے لگ گئی
اور کہنے لگی پہلے کچھ باتیں تو کر لو۔انہوں نے کہا کہ باتیں بعد میں دیکھی جائیں گی ، پہلے یہ بتاؤ محمد صلی اللہ
علیہ والہ وسلم چلے تو نہیں گئے ؟ وہ پھر باتوں میں مشغول کرنے لگی مگر انہوں نے اصرار کیا کہ پہلے رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حال بتاؤ۔آخر اس نے بتایا کہ آپ کل لشکر سمیت چلے گئے ہیں۔ابو خیثمہ نے
جب یہ سنا تو کہا کہ ہمارے لئے شرم کا مقام ہے کہ خدا کا رسول تو دھوپ میں سفر کر رہا ہو اور میں اپنی بیوی
کے پاس آرام سے بیٹھا باتیں کر رہا ہوں۔یہ کہتے ہی انہوں نے گھوڑے پر زین ڈالی اور چل پڑے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بھی اپنے ساتھیوں کے اخلاص اور ان کی محبت کا پتہ تھا۔آپ کے دل میں
بار بار یہ خیال آتا تھا کہ ابو خشتیمہ نہیں آیا ! وہ بڑا مخلص آدمی ہے، معلوم نہیں اس کے آنے میں کیا روک حائل ہو
ہو گئی ہے؟ صحابہ کہتے ہیں کہ آپ تھوڑی دور تک چلتے اور پھر مڑ کر دیکھتے اور کہتے ابو خیثمہ نہیں آیا ! پھر کچھ سفر
طے کرتے تو پیچھے کی طرف منہ موڑ کر دیکھتے اور ذرا بھی گرد غبار اڑتی نظر آتی تو فرماتے ابوخیثمہ نہیں
آیا؟ اس جنگ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ کے صحابہ کو قیصر جو عیسائی بادشاہ تھا اس کے
مقابلہ میں جانا تھا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم جلد جلد منزلیں طے کرتے ہوئے جا رہے تھے تا
عیسائی لشکر کو تیاری کرنے کا موقع نہ مل جائے۔اور ابو خیثمہ چونکہ چوبیس گھنٹے پیچھے رہ گئے تھے اس لئے ان
کا لشکر کے ساتھ جلد آملنا مشکل تھا۔وہ اپنی سواری کو ایڑیاں مارتے ہوئے تیزی کے ساتھ سفر طے کر رہے
تھے۔آخر تیسرے دن اسلامی لشکر کو دور سے گر داڑتی دکھائی دی اور انہوں نے کہا کہ گر دار تی نظر آرہی ہے
معلوم ہوتا ہے کہ کوئی سوار آرہا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مڑ کر دیکھا اور فرمایا حسن آبا
خيمة یعنی تو ابو خیمہ ہو جا۔یہ عربی کا ایک محاورہ ہے جس کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ کسی انسان کی شکل بدل
جائے اور وہ ہو تو کوئی اور مگر اس کی شکل کسی اور انسان کی طرح ہو جائے بلکہ اس محاورہ کے معنی یہ تھے کہ
کاش یہ آنے والا ابو خیثمہ ہوا اتنے میں کیا دیکھتے ہیں کہ ابوخیثمہ دوڑے چلے آتے ہیں۔رسول
کریم صلی
اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ابو خیمہ آخرتم آہی ملے۔انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ میں پیچھے رہ سکتا تھا ؟
53
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1940ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
میں باہر گیا ہوا تھا جب واپس آیا اور مجھے پتہ لگا کہ آپ چلے گئے ہیں تو میں اسی وقت سوار ہو کر چل پڑا اور
منزلیں مارتا ہوا یہاں پہنچ گیا۔اس زمانے میں اکیلے سفر کرنا نہایت خطرناک ہوا کرتا تھا مگر انہوں نے اس
بات کی کوئی پروا نہ کی اور اس عشق کی وجہ سے جو انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات سے تھا
منزلیں طے کرتے ہوئے لشکر سے آملے۔اسی طرح مدینہ میں کچھ اور لوگ بھی تھے جو اس خیال میں رہے
کہ آج نہیں تو کل چل پڑیں گے اور کل خیال کر لیا کہ پرسوں روانہ ہو جائیں گے آخر جب تین دن گزر
گئے تو انہوں نے خیال کیا کہ اب اتنا لمبا سفر ہم سے کہاں طے ہو سکتا ہے؟ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ اس جہاد میں
شامل ہونے سے محروم ہو گئے۔تو وقت کو ضائع کرنا بہت بڑی حماقت ہوتی ہے۔ہمارے سامنے بھی اس وقت تحریک جدید کا
ایک جہاد ہے جس کا سفر دس منزلوں پر مشتمل ہے۔ان دس منزلوں میں سے چھ منزلیں طے ہو چکی ہیں اور
رف چار منزلیں باقی رہتی ہیں۔جو لوگ اب تک اس میں شامل نہیں ہوئے ، ان کے لئے بے شک چھ
منزلیں انھٹی طے کرنا مشکل ہیں۔مگر سات منزلیں اکٹھی طے کرنا ان کے لئے اور بھی مشکل ہوگا اور آٹھ یا
نو یا دس منزلیں اکٹھی طے کرنا اس سے بھی زیادہ مشکل ہوگا۔بے شک جنہوں نیہ سفر پہلے طے نہیں کیا،
ان پر اب ان منزلوں کو یکدم طے کرنا گراں گزرے گا مگر انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ اگر اس وقت انہوں نے
اس بوجھ کو برداشت نہ کیا تو یہ گرانی سال بہ سال بڑھتی چلی جائے گی۔پس میں ان نو جوانوں کو جو اس سال کے دوران میں برسرکار ہوئے ہیں یا ان غربا کو جنہیں
خدا تعالیٰ نے اب وسعت دے دی ہے یا ان لڑکوں کو جو پہلے بالکل چھوٹے تھے مگر اب وہ بڑے ہو گئے
ہیں اور انہیں اس تحریک کی اہمیت کا علم ہو گیا ہے یا انہیں اپنے ماں باپ کی جائیداد میں سے کوئی حصہ مل گیا
ہے یا ان لوگوں کو جو پہلے احمدی نہیں تھے مگر اس عرصہ میں وہ احمدی ہو گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہیں
اس تحریک میں شامل ہونے کی توفیق بھی ہے، توجہ دلاتا ہوں کہ منزل قریب آرہی ہے ،سفر خاتمہ کے قریب
پہنچ گیا ہے اور چوٹی پر پہنچ کر اب مجاہدین کا لشکر نیچے اتر رہا ہے، ایسا نہ ہو کہ منزل ختم ہو جائے اور تمہارے
لئے حسرت کے سوا کچھ باقی نہ رہے۔میں اس امر کی طرف بھی جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی بارہا
کہا ہے، ہر مومن اور مخلص کو چاہئے کہ وہ اپنی توفیق کے مطابق ہر سال پہلے سال سے زیادہ چندہ
دے۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ پہلے سال سے بڑھ کر چندہ دینے کے یہ معنی نہیں کہ انسان پانچ یا دس
یا ہیں یا سو روپے زیادہ دے بلکہ زیادتی ہر شخص کی مالی حیثیت پر منحصر ہے۔اگر کوئی شخص اپنے سابقہ
54
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1940ء
چندے پر ایک پیسہ بھی بڑھاتا ہے تو خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ اضافہ ہی ہے۔اس لئے اپنے چندے
بڑھانے میں سستی سے کام نہیں لینا چاہئے۔بلکہ ہر شخص کو کوشش کرنی چاہئے کہ اس کا چندہ پہلے سالوں سے
بڑھ کر ر ہے۔خدا تعالیٰ کو اس سے غرض نہیں کہ کسی کا اضافہ تھوڑا ہے یا بہت بلکہ جو بھی اپنے چندے میں
اضافہ کرتا ہے خواہ وہ کیسا ہی قلیل کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ سابقون کے زمرہ میں لکھا جاتا ہے۔اور جبکہ یہ امتیاز اور فخر ایک پیسہ یا دھیلہ کی زیادتی سے بھی تمہیں حاصل ہو سکتا ہے تو کیسا نادان وہ شخص ہے
جو اتنا اضافہ بھی نہ کرے اور اس طرح سابقون میں شامل ہونے سے محروم رہے؟ وہ شخص جو پانچ یا دس
روپے چندہ دیتا ہے اس کے لئے ایک پیسہ کی زیادتی ایسی نہیں ہو سکتی جس کے متعلق وہ یہ کہہ سکے کہ وہ یہ
اضافہ نہیں کر سکتا۔غربا بھی اگر چاہیں تو ایک پیسہ دے کر سابقون میں شامل ہو سکتے ہیں۔پس جماعت کے
ہر دوست کو کوشش کرنی چاہئے کہ وہ تحریک جدید میں حصہ لے اور کوشش کرنی چاہئے کہ ہر سال کا چندہ پہلے
سال سے بڑھ کر ہو۔خواہ ایک پیسہ ہی کیوں نہ اضافہ کیا جائے تا کہ ہماری جماعت میں کوئی بھی شخص ایسا نہ
رہے جو سباق سے محروم ہو۔وہ غر با جو پانچ روپیہ چندہ دینے کی بھی طاقت نہیں رکھتے ان کے متعلق میں نے بتایا ہے کہ اگر
ان کا دل دردمند ہے اور وہ یہ تڑپ رکھتے ہیں کہ کاش ان کے پاس روپیہ ہوتا اور وہ اس میں شریک ہو سکتے
تو وہ خدا تعالیٰ کے حضور چندہ دہندگان میں ہی شامل ہیں۔بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ ہم سے ایک روپیہ
لے لیا جائے اور ہمیں اس تحریک میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے، میں ان سے کہتا ہوں کہ اگر ان
کے دل میں واقعہ میں یہ تڑپ موجود ہے تو خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ پہلے ہی اس تحریک میں شامل
ہیں۔انہیں چاہتے کہ وہ یہ روپیہ کسی اور نیک کام میں صرف کر دیں اور اپنے متعلق اللہ تعالیٰ سے یہ امید
رکھیں کہ وہ انہیں ایسا ہی ثواب دے گا جیسے ان لوگوں کو دے گا جنہوں نے اس تحریک میں حصہ لیا۔اگر
بالفرض وہ ایک روپیہ دے کر اس تحریک میں شامل بھی ہو جائیں تو انہیں تو اب تو ایک روپیہ کا ہی ملے گا لیکن
اگر وہ غربت کی وجہ سے اس تحریک میں حصہ نہیں لیں گے مگر ان کے دل تڑپ رہے ہوں گے کہ کاش! ان
کے پاس روپیہ ہوتا اور وہ بھی اپنے دوسرے بھائیوں کی طرح اس میں حصہ لیتے تو اس کے بدلہ میں
خدا تعالیٰ کی طرف سے علی قدر مراتب انہیں ویسا ہی ثواب ملے گا جیسے تحریک جدید میں اور حصہ لینے والوں
کو ملے گا۔اور مزید برآں وہ اس ایک روپیہ کو نیکی کے کسی اور کام میں صرف کر کے اللہ تعالیٰ سے اور زیادہ
ثواب حاصل کر سکیں گے۔پس انہیں اس تحریک سے اپنے آپ کو مستقٹی سمجھنا چاہئے۔باقی ہر ایک دوست کو
55
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1940ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
چاہئے کہ وہ اضافہ کے ساتھ اپنا چندہ لکھوائے۔یہ ضروری نہیں کہ جس نے گزشتہ سال پانچ روپیہ کا وعدہ کیا
تھا وہ اب چھ روپے کا وعدہ لکھوائے بلکہ وہ ایک پیسہ اور ایک آنہ دے کر بھی سابقون میں شامل ہو سکتا ہے
اور جبکہ میں نے سابقون میں شامل ہونے کا راستہ ہر ایک کے لئے کھول دیا ہے اور میں نے اجازت دی
ہوئی ہے کہ قلیل سے قلیل ایزادی سے بھی انسان سابقون کا ثواب حاصل کر سکتا ہے تو اس اجازت کے بعد
کوئی ایسا شخص ہی سابقون کے ثواب سے محروم رہ سکتا ہے جسے یا تو اس بات کا علم نہ ہو اور یا اس کے دل
میں سابقون کے زمرہ میں شامل ہونے کی کوئی قدر نہ ہو۔پس ہر مومن کو چاہئے کہ وہ اپنے پچھلے سال کے چندہ پر حسب توفیق دھیلہ، پیسہ، دو پیسے، آنہ،
دو آنے یا اس سے زیادہ رقم بڑھادے تا کہ وہ سابقون میں شامل ہو جائے اور اس کی ہر منزل پہلی منزل
سے زیادہ بہتر ہو۔پھر ایک اور ذریعہ بھی سابقون میں شامل ہونے کا ہے اور وہ یہ کہ اسلامی تعلیم سے معلوم
ہوتا ہے کہ انسانی زندگی دو حصوں میں منقسم ہے۔ایک حصہ تو انفرادی زندگی کہلاتا ہے اور دوسرا حصہ جماعتی
زندگی کہلاتا ہے۔پس میرے نزدیک نہ صرف افراد کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ ان کا چندہ پہلے سال سے
زیادہ ہو بلکہ جماعتوں کو بھی یہ احساس ہونا چاہئے کہ ان کے وعدوں کی لسٹیں افراد کے لحاظ سے بھی اور
وعدوں کے لحاظ سے بھی پہلے سالوں سے بڑھ کر ہوں۔در حقیت قومی عزت بھی عزت ہی ہوتی ہے بلکہ اگر ہم غور کریں تو وہ بعض دفعہ ذاتی عزت سے
بڑھ کر ہوتی ہے مثلاً زید قادیان کا باشندہ اگر اپنے وعدہ کی تمام شرائط کو پورا کر دیتا اور سابقون کے زمرہ میں
آجاتا ہے لیکن قادیان کی جماعت پھسڈی رہ جاتی ہے تو زید کو بھی اس داغ سے کچھ حصہ ملے گا۔اسی طرح
فرض کر و بکر لاہور میں چندہ دینے میں خوب چست ہے اور وہ ہمیشہ اضافہ کے ساتھ وعدہ کرتا اور وقت کے
اندر اسے پورا کرتا ہے لیکن لاہور کی جماعت چندہ میں پیچھے رہ جاتی ہے تولا ہور کی جماعت کو جو داغ لگے
گا وہ اس کو بھی لگے گا با وجود اس بات کے کہ ذاتی طور پر وہ چندہ میں سب سے آگے ہوگا۔تو جماعتی لحاظ سے
بھی سابقون میں شامل ہونے کی کوشش کرنی چاہئے اس کے لئے ضروری ہے کہ وعدہ کرنے والے افراد کی
تعداد پہلے سال سے زیادہ ہو اسی طرح ان کی موعودہ رقوم بھی گزشتہ سال سے اضافہ کے ساتھ ہوں۔چھوٹی
چھوٹی جماعتوں میں بے شک یہ مشکل پیش آسکتی ہے کہ افراد کے لحاظ سے ان میں کوئی خاص زیادتی نہیں
ہو سکتی، کسی جگہ اگر ایک سال پانچ سات احمدی ہیں تو دوسرے سال بھی پانچ سات احمدی ہی ہوں گے مگر
بڑی بڑی جماعتوں میں مقابلہ کا راستہ کھلا ہے۔اس سے ان کی عزت بہت بڑھ سکتی ہے اور اس مقابلہ سے
یہ بھی معلوم ہو سکتا ہے کہ کون سی جماعتیں پیچھے رہی ہیں۔56