ایمان کا دھواں عمل ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1940ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1940ء
جب یہ فہرستیں کتابی صورت میں شائع ہو جائیں گی تو اس وقت ہر ایک کے لئے تمام فہرست کا
پڑھنا سخت مشکل ہو گا لیکن یہ بات آسانی سے دیکھی جاسکے گی کہ کون سی جماعت چندوں میں بڑھ کر رہی
اور کون سی جماعت پیچھے رہی؟ اور چونکہ اس بات کا معلوم کرنا آسان ہو گا اس لئے جو جماعتیں چندہ میں
بڑھ کر رہیں گی ان کے لئے سینکڑوں سال دعائیں ہوتی چلی جائیں گی اور خدا سے جو انہیں ثواب ملے گا وہ
الگ ہوگا۔گویا خدا کے ثواب کے بعد ایسی جماعتیں بندوں کی دعاؤں سے بھی سینکڑوں ہزاروں سال تک
حصہ لیتی چلی جائیں گی۔اس فہرست میں کم و بیش پانچ ہزار نام ہوں گے اور پانچ ہزار نام پڑھنا آسان کام
نہیں لیکن اتنی بات ہر کوئی پڑھ لے گا کہ فلاں فلاں جماعتیں اس چندہ میں اول رہی ہیں۔پس جماعتی لحاظ سے بھی کوشش کرنی چاہئے کہ افراد اور وعدوں کے لحاظ سے لسٹیں گزشتہ سال
سے بڑھ کر رہیں تا کہ اس حصہ ثواب میں وہ دوسروں سے بڑھ جائیں۔میں اس موقع پر ایک دفعہ پھر ان
لوگوں کو جنہوں نے ادائیگی چندہ کا اقرار کیا ہوا ہے، توجہ دلاتا ہوں کہ وہ بغیر کسی کی تحریک کے اپنے وعدوں
کو پورا کرنے کی فکر کریں۔مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس سال کے آغاز میں پہلے تین چار ماہ تو
دوستوں کی توجہ اس چندہ کی طرف رہی مگر پھر ان پر غفلت طاری ہوگئی نتیجہ یہ ہوا کہ گزشتہ سال کے مقابلہ
میں پچیس ہزار کے قریب چندہ میں کمی آگئی۔اس کے بعد میں نے پھر توجہ دلائی تو دوستوں میں بیداری پیدا
ہوئی مر ستمبر کا مہینہ ختم ہونے پر دس پندرہ دن کے اندر اندر پانچ سات ہزار کی پھر کی ہوگئی۔اس کے بعد پھر
توجہ دلائی گئی تو اب یہ حالت ہے کہ آمد قریباً قریباً گزشتہ سال کے برابر ہے۔صرف کسی دن کی وصولی پچھلے
سال سے کم ہو جاتی ہے اور کسی دن کی وصولی پچھلے سال سے بڑھ جاتی ہے۔یہ طریق بھی انسان کے لئے
ثواب کی کمی کا موجب ہوتا ہے اور یوں بھی یہ کوئی اچھی بات نہیں کہ انسان اپنے بیوی بچوں کا پیٹ کاٹ کر
چندہ بھی دے اور پھر ذراسی غفلت سے اس کے ثواب میں کمی آجائے اور اس کی مستی سلسلہ کے لئے
پریشانی کا موجب بن جائے۔پس ہر شخص کو کوشش کرنی چاہئے کہ وعدہ کے بعد جلد سے جلد اپنے وعدے کو
پورا کر دے۔اسی طرح وہ لوگ جن کے ذمہ گزشتہ سالوں کا بقایا رہتا ہے انہیں بھی اپنے بقائے صاف
کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔میں نے بار بار کہا ہے کہ اگر وہ چندہ نہیں دے سکتے تو مجھ سے معافی
لے لیں اور اگر دے سکتے ہیں تو جلد سے جلد دینے کا انتظام کریں۔وہ شخص جو چندہ دینے کی طاقت تو نہیں
رکھتا مگر معافی بھی نہیں مانگتا ، وہ متکبر ہے۔کیونکہ وہ دنیا کو یہ دکھانا چاہتا ہے کہ اس نے چندہ دینے کا وعدہ کیا
ہوا ہے اور وہ اسے ادا کر دے گا مگر حالت یہ ہے کہ وہ ادا کرنے کی طاقت نہیں رکھتا یا ادا کرنا چاہتا نہیں اور
57

خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1940ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
پھر ریا اس پر اس قدر غالب ہے کہ معافی بھی نہیں مانگتا۔پس وہ متکبر ہے اور وہ جو تو فیق کے باوجود ادا نہیں
کرتا، نا دہند ہے، اسے کسی نے مجبور نہیں کیا تھا کہ وہ اس تحریک میں اپنا وعدہ لکھوائے۔سوائے ایسی تحریک
کے جیسے ایک مومن دوسرے مومن کو کرتا ہے۔پس اس تحریک میں شامل ہونا اس کی خوشی پر منحصر تھا اور جبکہ
اس نے طوعی طور پر چندہ لکھوایا تو یہ نہایت ہی قابل شرم بات ہے کہ ایک انسان وعدہ تو اپنی مرضی اور خوشی
سے کرے مگر اسے پورا نہ کرے۔پس میں ان تمام لوگوں کو جن کے ذمہ گزشتہ سالوں کے بقائے ہیں، توجہ
دلا تا ہوں کہ وہ جلد سے جلد اپنے بقائے پورے کریں تا کہ ثواب کی جگہ انہیں عذاب نہ ملے۔اس وقت
ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے بقائے ہیں۔میرا خیال ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے بقائے تمہیں ہزار کے
قریب ہوں گے اور یہ وہ بقائے ہیں جن کی ادائیگی کا دوستوں نے وعدہ کیا ہوا ہے۔پس اپنے وعدوں کو
پورا کریں اور بقالوں کو جلد سے جلد صاف کریں۔وعدہ بڑی قیمتی چیز ہوتا ہے اور پھر مومن کا وعدہ تو اور بھی زیادہ اہمیت رکھتا ہے لیکن اگر کوئی شخص
مومن کہلا کر بھی اپنا وعدہ پورا نہ کرے تو اس کا ایمان اسے کیا فائدہ دے سکتا ہے؟ وعدہ تو ایسی چیز ہے کہ
بسا اوقات کا فر بھی اسے پورا کرنے کا فکر رکھتا ہے اور جبکہ کا فر بھی وعدہ کو پورا کیا کرتا ہے تو مومن کو خیال
رکھنا چاہئے کہ اس کا قدم کم سے کم کافر سے نیچے تو نہ پڑے۔عرب میں وعدوں کا بہت خیال رکھا جاتا
تھا، اس زمانہ میں تو مسلمان کہلانے والے چاہتے ہیں کہ جس طرح بھی ہو دوسروں کا نقصان ہو۔انہیں نہ
اپنے وعدوں کا خیال ہوتا ہے، نہ لین دین کا احساس ہوتا ہے۔مگر اہل عرب میں وعدوں کو پورا کرنے کا اتنا
احساس تھا کہ باوجود کفر کے وہ اپنے وعدوں کو پورا کر کے دکھا دیتے تھے۔چنانچہ مکہ میں ایک دفعہ خبر پہنچی کہ
ایرانی فوجوں سے رومی فوج شکست کھا گئی ہے۔مکہ والے چونکہ مشرک تھے اور ایران والے بھی مشرک
تھے اس لئے مکہ کے بت پرست اس سے بہت خوش ہوئے۔مشرک تو عیسائی بھی تھے مگر وہ چونکہ مسلم اہل
کتاب تھے اس لئے مکہ والوں نے شور مچادیا کہ یہ محمد (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) جو عیسی کو مانتا ہے ، اس کا
تعلق عیسائیوں سے ہے اور ہمارا تعلق ایرانیوں سے ہے۔اس جنگ میں چونکہ ایرانیوں کی فتح ہوئی ہے اور
رومی شکست کھا گئے ہیں، اس لئے یہ ہمارے لئے ایک نیک فال ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہم بھی فتح پائیں
گے اور مسلمان ہمارے مقابلہ میں شکست کھا جائیں گے۔غرض مکہ میں ایک شور برپا ہو گیا کہ چونکہ
ایرانیوں نے رومیوں کو شکست دے دی ہے اس لئے اس کے معنی یہ ہیں کہ ہم نے مسلمانوں کو شکست دے
دی ہے۔جب کوئی رو چلتی ہے تو چلتی چلی جاتی ہے اور طبائع خود بخود اس سے متاثر ہوتی جاتی ہیں۔یہ رو
58

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1940ء
بھی ایسی چلی کہ ہر جگہ اس کا تذکرہ رہنے لگا۔مسلمانوں نے اس پر بخشیں کرنی شروع کر دیں کوئی کہتا کہ
فال کوئی چیز ہی نہیں ہوتی کوئی کہتا کہ یہ محض وہم اور خیال ہے اور کوئی یہ کہتا کہ فال لینے کا یہ طریق غلط
ہے۔آخر اللہ تعالی نے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر وحی نازل کی کہ رومیوں کو گواب شکست ہو چکی
ہے مگر بضع سنین میں وہ پھر غالب آجائیں گے اور ایرانی ان کے مقابلہ میں شکست کھا جائیں گے اور یہ خبر تم
کو ایسے وقت میں پہنچے گی جب تم بھی ان دشمنوں کو ایک شکست دے چکے ہو گے۔چنانچہ رومیوں کی فتح کی
خبر مسلمانوں کو بدر کے موقع پر پہنچی۔جب کفار کا لشکر مسلمانوں کے مقابلہ میں شکست فاش کھا چکا تھا۔اللہ
تعالی کی طرف سے جب یہ وحی نازل ہوئی تو حضرت ابو بکر، ابی بن خلف جو مکہ کا رئیس تھا، اس کے پاس
پہنچے اور فرمانے لگے کہ کچھ تم نے سنا کہ ہمارے آقا کو الہام ہوا ہے کہ بضع سنین میں رومی ایرانیوں پر غالب
آجائیں گے؟ اس نے کہا اگر یہ بات ہے تو آؤ اور کوئی شرط باندھ لو! حضرت ابو بکر نے کہا بہت اچھا۔چنانچہ دس دس اونٹوں کی شرط ہو گئی۔بضع سنین کے معنی تین سے دس سال کے ہوتے ہیں یعنی تین سال
سے لے کر نویں سال کے اختتام تک مگر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اس کا خیال نہ رہا اور انہوں نے تین
سال کی مدت مقرر کر دی اور کہا کہ اگر تین سال میں ایرانیوں نے رومیوں کے ہاتھوں شکست نہ کھائی تو
میں تمہیں دس اونٹ دوں گا اور اگر وہ شکست کھا گئے تو تمہیں دس اونٹ دینے ضروری ہوں گے۔اس کے
بعد وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ یا رسول اللہ ! میں تو آپ کی وحی پر شرط
باندھ آیا ہوں اور کہہ آیا ہوں کہ اگر ایرانیوں کو اب کی دفعہ شکست نہ ہوئی تو میں دس اونٹ دوں گا۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا مدت کیا مقرر کی ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ تین سال۔آپ نے
فرمایا کہ بضع سنین تو تین سے نو سال تک ہوتے ہیں یہ آپ نے غلطی کی جو تین سال کی مدت مقرر کر دی۔پھر آپ نے فرمایا اچھا اب غلطی کی تلافی اس طرح کرو کہ ابی بن خلف کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم شرط اور
زمانہ دونوں بڑھا دیتے ہیں۔شرط سوسو اونٹ رکھ لو اور مدت نو سال کے اختتام تک بڑھا دو۔چنانچہ وہ پھر
ابی بن خلف کے پاس گئے اور یہی بات اس کے سامنے پیش کر دی اسے چونکہ یقین تھا کہ ایرانیوں کی
طاقت بہت بڑی ہے اور ناممکن ہے کہ رومی انہیں شکست دے سکیں۔اس لئے اس نے فورا خوشی سے اس
بات کو قبول کر لیا اور کہا کہ بے شک زمانہ نو سال تک بڑھالو اور شرط سوسو اونٹ کی رکھ لو۔اس کے بعد اللہ
تعالیٰ نے رومیوں کی حالات میں تبدیلی پیدا کرنی شروع کر دی اور نو سال کے اندر اندر ان میں ایک
با ہمت بادشاہ پیدا ہوا اور اس نے اپنے ملک کو متحد کر کے ایرانیوں پر ایسا شدید حملہ کیا کہ ان کے لئے بھاگنے
59

خطبہ جمعہ فرمودہ 29 نومبر 1940ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
کے سوا کوئی چارہ نہ رہا۔ایرانی شکست کھا گئے اور رومیوں کو فتح حاصل ہوگئی۔جب یہ خبر مسلمانوں کو پہنچی
اس وقت ہجرت ہو چکی تھی۔اُبی بن خلف مر چکا تھا اور کفار مکہ سے مسلمانوں کی لڑائیاں شروع ہو چکی
تھیں۔حضرت ابو بکر نے ان کے وارثوں کو کہلا بھیجا کہ تمہیں وہ شرط یاد ہے جو ابی بن خلف نے مجھ سے کی
تھی؟ انہوں نے کہا یا د ہے اور اسی وقت سو اونٹ بھیجوا دیئے۔تو کافر بھی اپنے وعدے کا پاس کیا کرتا ہے۔کجا یہ کہ مومن ایک وعدہ کرے اور اسے اپنے وعدہ کو
پورا کرنے کا کوئی خیال نہ آئے؟ کیا ہو سکتا ہے کہ ابی بن خلف جیسے شدید دشمن اسلام کی اولا دتو محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کے اتباع کے متعلق اپنے وعدے کو پورا کر دے اور ایک احمدی سلسلہ کے ساتھ کئے گئے وعدہ کو پورا
نہ کرے؟ اگر ایسا ہو تو یہ ایک نہایت ہی افسوسناک بات ہوگی۔اس وقت تحریک جدید کے چھٹے سال کے وعدوں میں سے بھی چھبیس ستائیس ہزار کی رقم رہتی
ہے۔(اس وقت خطبہ کو دیکھتے وقت انیس بیس ہزار کی رقم باقی ہے۔) دوستوں کو چاہئے کہ دسمبر کے مہینہ
میں ہی اسے ادا کرنے کی کوشش کریں۔نئے سال کے وعدوں کے متعلق میں یہ بھی اعلان کر دینا چاہتا ہوں کہ سات جنوری 1941 تک
وعدوں کی لسٹیں مرکز میں پہنچ جانی چاہئیں اور آج سے ہی تحریک جدید کے کارکنوں کو اس کام میں مشغول ہو
جانا چاہئے۔ہو سکے تو جلسہ سالانہ سے پہلے پہلے لٹیں مکمل کر کے پہنچادی جائیں۔ممکن ہے بعد میں یہ وقت
بڑھانا پڑے مگر میں سمجھتا ہوں لمبا وقت اگر دے دیا جائے تو کارکنوں میں مستعدی پیدا نہیں ہو سکتی اور وہ
خیال کر لیتے ہیں کہ ابھی کافی وقت پڑا ہے، اس کام کو بعد میں کر لیا جائے گا۔پس میں چاہتا ہوں کہ دسمبر میں
ہی لسٹیں تیار ہو جائیں اور زیادہ سے زیادہ سات جنوری تک یہاں پہنچا دی جائیں۔بعض لوگ جلسہ سالانہ
پر آکرلسٹیں تیار کیا کرتے ہیں کیونکہ یہاں ان دنوں تمام آدمی اکٹھے ہوتے ہیں، ایسے دوستوں کو بھی چاہئے
کہ جلسہ سالانہ تک لسٹیں مکمل کر کے پہنچا دیں۔اگر پھر بھی بعض لوگ رہ جائیں تو ان کا وعدہ سات جنوری
تک پہنچا دیا جائے۔بہر حال سات جنوری تک کا وعدہ ہی قبول کیا جائے گا۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے ممکن
ہے اس وقت میں بعد میں زیادتی بھی کرنی پڑے مگر اصل میعاد یہی ہے اور مخلصین جو ثواب حاصل کرنے
کے خواہش مند ہیں اسی مدت میں کوشش کر کے ثواب حاصل کر سکتے ہیں۔پس میں قادیان کی جماعت کو بھی اور باہر کی جماعتوں کو بھی تحریک کرتا ہوں کہ اس عرصہ میں وہ
اپنی لسٹیں مکمل کر کے دفتر میں پہنچا دیں۔افراد کو چاہئے کہ وہ اس چندہ میں پہلے سالوں سے زیادہ حصہ
60

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرموده 29 نومبر 1940ء
لیں اور جماعتوں کو بھی چاہئے کہ نہ صرف افراد کے لحاظ سے ان کی لٹیں پہلے سالوں سے بڑھ کر ہوں بلکہ
چندہ کے لحاظ سے بھی ان میں زیادتی ہو۔آخر میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتے ہوئے میں اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں کہ وہ ہمارے اس کام
میں برکت ڈالے اور ہمیں اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے ایک ایسی بنیاد قائم کرنے میں مدد دے جو
اسلام کو دوسرے تمام ادیان پر غالب کرنے والی ہو ، اسی طرح احمدیت پر جو دشمن اعتراضات کر رہے
ہیں اللہ تعالی اس تحریک کے ذریعہ ان کے اعتراضات کو پاش پاش کر دے تا اسلام اور احمد بیت تمام قلوب
پر چھا جائیں اور دنیا کی تمام قو میں دین کے جھنڈے کے نیچے ایک ہاتھ پر جمع ہو جا ئیں۔( مطبوع الفضل 07 دسمبر 1940ء)
61

آج 10 میں سے 10 باقی