یہ میری تحریک نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی نازل کردہ تحریک ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1942ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
وو
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1942ء
یہ میری تحریک نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی نازل کردہ تحریک ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1942ء
احباب کو معلوم ہے کہ مجھے قریبا بیس دنوں سے نقرس کا پاؤں میں شدید دورہ ہے۔اللہ
تعالیٰ کا فضل ہے کہ تین چار دنوں سے اس میں بہت کچھ تخفیف ہو چکی ہے اور کل سے کسی قدر پاؤں بھی
زمین پر رکھا جانے لگا تھا۔لیکن بہر حال چونکہ میں چل نہیں سکتا تھا اور چلنا تو کجا، بیٹھنا بھی میرے لئے کچھ
دن قریبا ناممکن تھا سوائے اس کے کہ تکیہ لگا کر اور سہارا لے کر بیٹھوں۔اس لئے پہلے تو میں نے یہ ارادہ کیا
کہ اب جو تحریک جدید سال نہم کے اعلان کا وقت آیا ہے تو میں ایک مضمون لکھ کر اس کا اعلان کر دوں لیکن
پھر میرے ذہن میں بعض تاریخی واقعات اس قسم کے آئے کہ بعض جرنیلوں نے میدان جنگ میں نقرس
کے درد کی حالت میں فوجوں کی کمان کی ہے اور پالکیوں میں لیٹے لیٹے لوگوں کو احکام دیئے اور فتوحات
حاصل کی ہیں۔پس میرے دل نے کہا کہ گو یہ ایک تکلیف دہ امر ہے کہ انسان دوسروں کے کندھوں پر
چڑھ کر آئے اور بظاہر یہ ایک معیوب سافعل معلوم ہوتا ہے لیکن بہر حال جبکہ ہمارا مقابلہ بھی دشمن سے ایک
جنگ کے رنگ میں ہی ہے، اگر چہ یہ جسمانی نہیں بلکہ روحانی جنگ ہے اور پہلے انبیاء نے بھی کہا ہے کہ
آخری زمانہ میں خدا تعالیٰ کے فرشتوں اور شیطان کی آخری جنگ ہوگی۔تو کوئی وجہ نہیں کہ اگر دنیوی جنگیں
نقرس کے حملہ میں پالکیوں میں بیٹھ کر لڑی گئی ہیں تو میں بھی اسی رنگ میں شامل نہ ہوں۔چنانچہ میں نے
فیصلہ کیا کہ اس تکلیف کے باوجود میں خود جمعہ کے لئے جاؤں اور تحریک جدید کے نئے سال کے لئے اسی
رنگ میں تحریک کروں جیسے گزشتہ سالوں میں میں ہمیشہ تحریک کرتا چلا آیا ہوں“۔وو۔اس کے بعد میں تمام دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ سال ہشتم کی
تحریک کے اعلان پر ایک سال گزرگیا اور اب سال نہم کی تحریک کا وقت آگیا ہے، اس لئے میں ان تمام
احباب کو جو قادیان میں موجود ہیں یا قادیان سے باہر ہیں، ہندوستان میں ہیں یا ہندوستان سے باہر ہیں،
ہر اس شخص کو جو احمدی کہلاتا ہے یا ابھی اس کو علی الاعلان جماعت میں شامل ہونے کی توفیق تو نہیں ملی مگر اس
کے دل میں احمدیت کی سچائی گھر کر چکی ہے، توجہ دلاتا ہوں کہ اب نواں سال تحریک جدید کا شروع ہو گیا
197
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1942ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ہے۔پس تمام ایسے لوگ جن کو اللہ تعالٰی نے اس امر کی توفیق عطا فرمائی ہے کہ وہ مقررہ شرائط کے مطابق
حصہ لے سکیں ، میں انہیں اس تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں“۔22
ایسے لوگ جو لاکھوں کی تعداد میں ہوں گے، جن کے دلوں میں خدا تعالیٰ تک پہنچنے کی
خواہش تو ہوگی مگر انہوں نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہوگا کہ وہ کون سے مذہب کو اختیار کریں؟ وہ بھی ہمارے لئے
بہت مفید ثابت ہوں گے۔غرض ان تمام لوگوں تک پہنچنے کے لئے ہمیں آدمیوں کی ضرورت ہے، ہمیں
روپیہ کی ضرورت ہے، ہمیں عزم اور استقلال کی ضرورت ہے اور ہمیں ان دعاؤں کی ضرورت ہے، جو خدا
تعالیٰ کے عرش کو ہلا دیں اور انہی چیزوں کے مجموعہ کا نام تحریک جدید ہے۔تحریک جدید کو اس لئے جاری کیا گیا ہے تاکہ اس کے ذریعہ ہمارے پاس ایسی رقم جمع ہو
جائے ، جس سے خدا تعالیٰ کے نام کو دنیا کے کناروں تک آسانی اور سہولت سے پہنچا دیا جائے۔تحریک جدید کو اس لئے جاری کیا گیا ہے تا کہ کچھ افراد ایسے میسر آجائیں ، جو اپنے آپ کو خدا
تعالیٰ کے دین کی اشاعت کے لئے وقف کر دیں اور اپنی عمریں اس کام میں لگا دیں۔تحریک جدید کو اس لئے جاری کیا گیا ہے تاکہ وہ عزم اور استقلال ہماری جماعت میں پیدا ہو،
جو کام کرنے والی جماعتوں کے اندر پایا جانا ضروری ہوتا ہے۔چنانچہ ہاتھ سے کام کرنے کی نصیحت، سینما
سے بچنے کی نصیحت اور سادہ زندگی اختیار کرنے کی نصیحت اسی لئے کی گئی ہے کہ کوئی شخص بڑے کام نہیں
کرسکتا ، جب تک بڑے کاموں کی صلاحیت اس میں پیدا نہ ہو اور بڑے کاموں کی صلاحیت اس وقت تک
پیدا نہیں ہوسکتی ، جب تک انسان
تکلیفیں برداشت کرنے کا عادی نہ بن جائے۔جب تک جماعت کے افراد ایک حد تک تکلیفیں برداشت کرنے کے عادی نہیں ہوں گے ، اس
وقت تک وہ کسی بڑی قربانی کے لئے تیار نہیں ہو سکتے۔ہر اونچی سیڑھی پر چڑھنے کے لئے پہلے نیچی کی سیڑھی
پر قدم رکھنا ضروری ہوتا ہے اور جب تک کوئی شخص نیچے کی سیڑھی پر قدم نہیں رکھتا، اس وقت تک وہ بلندی پر
نہیں پہنچ سکتا۔میں یہ
نہیں کہتا کہ تم میں سے ہر شخص کو یورپ جانا پڑے گا۔میں یہ نہیں کہتا کہ تم میں سے ہر
شخص کو امریکہ جانا پڑے گا۔میں یہ نہیں کہتا کہ تم میں سے ہر شخص کو جاپان جانا پڑے گا۔میں یہ نہیں کہتا کہ
میں تم میں سے ہر شخص کو کہوں گا کہ وہ ایسا کرے مگر آخر یورپ اور امریکہ اور جاپان کچھ نہ کچھ آدمی ضرور
بھیجنے پڑیں گے اور انہیں اپنی ساری زندگی اس غرض کے لئے وقف کرنی پڑے گی مگر وہ اپنے ماحول کو نہیں
بدل سکتے۔تم یہ تو کر سکتے ہو کہ سنگترے کی شاخ پر مالٹے کا پیوند لگا دو یا کھنٹے کی شاخ پر مالٹے کا پیوند لگا دومگر تم
198
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1942ء
یہ نہیں کر سکتے کہ تم آم کی شاخ پر مالٹے کا پیوند لگا دو یا مالٹے کی شاخ پر آم کا پیوند لگا دو۔اسی طرح تم یہ تو و
کر سکتے ہو کہ باقی ساری جماعت تھوڑی قربانی کر رہی ہو اور کچھ لوگ ایسے ہوں ، جو زیادہ قربانی کر رہے
ہوں۔مگر تم یہ نہیں کر سکتے کہ باقی ساری جماعت عیش کر رہی ہو اور چند لوگ انتہا درجے کی قربانی کر رہے
ہوں۔اگر تم ایسا خیال کرو تو یہ ایسی ہی بات ہوگی جیسے کوئی کھٹے پر آم کا پیوند لگا دے یا آم پر مالٹے کا پیوند لگا
دے۔اگر ہمیں اس بات کی ضرورت ہے کہ دنیا میں کچھ لوگ ایسے پیدا ہوں، جو ہمارے حکم پر آگ میں
کودنے کے لئے تیار ہوں تو ہمیں اپنی تمام جماعت کو تنور کے پاس لا کر بٹھا دینا پڑے گا۔اگر ساری
جماعت تنور کے پاس بیٹھی ہوئی ہو اور اس کی گرمی اسے جھلس رہی ہو تو چند لوگ ایسے بھی پیدا ہو سکتے ہیں جو
اس تنور میں کود پڑیں اور حکم ملنے پر آگ میں چھلانگ لگا دیں۔مگر تم یہ نہیں کر سکتے کہ باقی ساری جماعت تو
باغ میں آرام کر رہی ہو اور کچھ لوگ آگ میں کود جانے کے لئے تیار ہوں۔میں یہ مانتا ہوں کہ تم سب کو یہ
نہیں کہا جائے گا کہ وہ آگ میں کود جائیں۔مگر تم میں سے بعض کو آگ میں کودنے پر تیار کرنے کے لئے
ضروری ہے کہ تم سب کو تنور کے ارد گر دلا کر بٹھا دیا جائے۔کیونکہ اگر ہم نے بعض سے تنور میں چھلانگ
لگوانی ہے، اگر ہم بعض سے یہ امید رکھتے ہوں کہ وہ ہمارے حکم پر آگ میں کود جائیں گے تو ہمارے لئے
ضروری ہے کہ ہم سب کو تنور کے پاس لا کر بٹھا دیں اور اس بات
کی ذرا بھی پرواہ نہ کریں کہ تنور کی گرمی ان
کے جسم کو پہنچتی ہے۔پس جہاں تحریک جدید کی غرض جماعت کے اندر سادہ زندگی کی روح پیدا کرنا اور اسلامی تمدن کا
صحیح شعور پیدا کرنا ہے، وہاں تحریک جدید کی ایک اہم ترین غرض یہ بھی ہے کہ سب لوگوں کو تنور کے پاس
لا کر بٹھا دیا جائے تا کہ ضرورت پر اس میں ایسے لوگ پیدا ہوتے چلے جائیں، جو حکم کے ملتے ہی اس تنور
میں کود جائیں اور اپنی جان کو سلسلہ اور اسلام کے لئے قربان کر دیں۔اگر سب لوگ تنور کے ارد گرد نہیں
بیٹھیں گے تو چند لوگ بھی تنور میں کودنے کے لئے میسر نہیں آسکیں گے۔یہ خدائی قانون ہے، جو قوم کی ترقی کی حالت میں بھی جاری رہتا ہے اور اس کے زوال کی حالت
میں بھی جاری رہتا ہے، خوشی میں بھی جاری رہتا ہے اور نفی میں بھی جاری رہتا ہے کہ جب لوگ کسی کو کوئی بڑا
کام کرتے دیکھتے ہیں تو انہیں اس سے انس پیدا ہو جاتا ہے اور اس وقت ان کے دلوں میں ایسا جوش پیدا ہوتا
ہے کہ ان کی کمزوریاں چھپ جاتی ہیں، ان کی بے استقلالی جاتی رہتی ہے اور وہ بھی بڑے سے بڑے کام
کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔تم اگر گھروں پر جاؤ اور لوگوں کو ان کے مکانوں سے نکال کر کہو کہ فلاں
199
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1942ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
جگہ ایک شخص ڈوب رہا ہے، اسے چل کر بچاؤ تو تم کئی تیر نے والوں کو بھی اس کی جان بچانے کے لئے آمادہ
نہیں کر سکو گے لیکن تالاب یا نہر یا دریا پر جولوگ کھڑے ہوں اور اپنی آنکھوں سے کسی کو ڈوبتا دیکھ رہے
ہوں، ان میں سے ایسے لوگ بھی دوسرے کو بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگا دیتے ہیں جو خود تیر نا نہیں
جانتے۔ہم نے اپنی آنکھوں سے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے، جو تیر نا نہیں جانتے تھے مگر جب انہوں نے دیکھا
کہ کوئی شخص ڈوبنے لگا ہے تو یکدم ان کی طبیعت میں ایسا جوش پیدا ہوا کہ وہ بھی کود گئے اور انہوں نے اپنی
جان کی کوئی پرواہ نہ کی۔کیونکہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے ایک نظارہ دیکھا اور ان کے لئے یہ برداشت کرنا
مشکل ہو گیا کہ وہ تو کنارے پر کھڑے رہیں اور کوئی اور شخص ان کے دیکھتے دیکھتے ڈوب جائے۔میں سمجھتا
ہوں تم میں سے بھی ہر شخص نے اس قسم نظارے دیکھے ہوں گے۔اسی طرح میں نے دیکھا ہے بعض دفعہ ایک
جگہ آگ لگی ہوئی ہوتی ہے مگر ایک اور شخص اس آگ میں بے دھڑک کو د جاتا ہے اور یہ خیال کرتا ہے کہ میں
کچھ نہ کچھ سامان نکال کر لے آؤں گا حالانکہ اگر کسی دوسرے گاؤں سے لوگوں کو مدد کے لئے بلایا جائے اور
یہ کہا جائے کہ فلاں جگہ آگ لگی ہوئی ہے، اسے چل کر بجھاؤ تو کئی لوگ بہانے بنانے لگ جائیں گے۔کوئی
کہے گا میرے سر میں درد ہے اور کوئی کہے گا میرے پیٹ میں درد ہے۔لیکن جو لوگ آگ کے کنارے
کھڑے ہوں ، وہ برداشت نہیں کر سکتے اور ان میں سے کئی آگ میں کود جاتے ہیں۔تو تحریک جدید سے میری غرض جماعت میں صرف سادہ زندگی کی عادت پیدا کرنا نہیں۔بلکہ
میری غرض انہیں قربانیوں کے تنور کے پاس کھڑا کرنا ہے۔تا کہ جب ان کی آنکھوں کے سامنے بعض لوگ
اس آگ میں کود جائیں تو ان کے دلوں میں بھی آگ میں کودنے کے لئے جوش پیدا ہو اور وہ بھی اس جوش
سے کام لے کر آگ میں کو دجائیں اور اپنی جانوں کو اسلام اور احمدیت کے لئے قربان کر دیں۔اگر ہم اپنی
جماعت کے لوگوں کو اس بات کی اجازت دے دیتے کہ وہ باغوں میں آرام سے بیٹھے رہیں تو وہ گرمی میں
کام کرنے پر آمادہ نہ ہو سکتے اور بزدلوں کی طرح پیچھے ہٹ کر بیٹھ جاتے۔مگر اب جماعت کے تمام افراد کو
قربانیوں کے تنور کے قریب کھڑا کر دیا گیا ہے تا کہ جب ان سے قربانیوں کا مطالبہ کیا جائے تو وہ اپنی جان
کو قربان کرتے ہوئے آگ میں کو دجا ئیں۔چنانچہ جب قربانی کا وقت آئے گا، اس وقت یہ سوال نہیں رہے گا کہ کوئی مبلغ کب واپس آئے
گا۔اس وقت واپسی کا سوال بالکل عبث ہوگا۔دیکھ لو عیسائیوں نے جب تبلیغ کی تو اسی رنگ میں کی۔تاریخوں کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ جب کوئی حواری یا کوئی اور شخص کسی علاقہ میں تبلیغ کے لئے گیا نہ
200
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1942ء
پھر یہ نہیں ہوا کہ وہ واپس آ گیا ہو۔بلکہ ہم تاریخوں میں یہی پڑھتے ہیں کہ فلاں مبلغ کو فلاں جگہ پھانسی
دے دی گئی اور فلاں مبلغ کو فلاں جگہ قید کر دیا گیا۔ہمارے دوست اس بات پر خوش ہوا کرتے ہیں کہ
صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید نے سلسلہ کے لئے اپنی جان کو قربان کر دیا۔حالانکہ ایک عبد اللطیف
نہیں ، جماعت کو زندہ کرنے کے لئے سینکڑوں عبد اللطیف درکار ہیں۔جو مختلف ملکوں میں جائیں اور اپنی
اپنی جانیں اسلام اور احمدیت کے لئے قربان کر دیں۔جب تک ہر ملک اور ہر علاقہ میں عبد اللطیف پیدا
نہیں ہو جاتے اس وقت تک احمدیت کا رعب قائم نہیں ہوسکتا۔احمد بیت کا رعب اسی وقت قائم ہو سکتا ہے
جب سب لوگوں کو گھروں سے نکال کر ایک میدان میں قربانی کی آگ کے قریب کھڑا کر دیا جائے تاجب
پہلی قربانی دینے والے قربانی دیں تو ان کو دیکھ کر خود بخود آگ میں کودنا شروع کر دیں اور اسی ماحول کو پیدا
کرنے کے لئے میں نے تحریک جدید جاری کی ہے۔میں نے کہا ہے کہ میں نے تحریک جدید جاری کی مگر یہ درست نہیں۔میرے ذہن میں یہ تحریک
بالکل نہیں تھی۔اچانک میرے دل پر اللہ تعالی کی طرف سے یہ تحر یک نازل ہوئی۔پس بغیر اس کے کہ میں
کسی قسم کی غلط بیانی کا ارتکاب کروں میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ تحریک جدید جو خدا نے جاری کی۔میرے ذہن
میں یہ تحریک پہلے نہیں تھی، میں بالکل خالی الذہن تھا۔اچانک اللہ تعالیٰ نے یہ سکیم میرے دل پر نازل کی
اور میں نے اسے جماعت کے سامنے پیش کر دیا۔پس یہ میری تحریک نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی نازل کردہ تحریک ہے۔اس تحریک کی غرض میں نے بتا
دی ہے اور یہ بھی بتا دیا ہے کہ اس کے لئے مسلسل قربانی اور ایثار کی ضرورت ہے۔اسی طرح اس تحریک کے
لئے قربانی کرنے والوں کا وجود ضروری ہے، قربانی کے لئے مناسب ماحول ضروری ہے اور کاموں کی
سرانجام دہی کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے۔اسی طرح چوتھی چیز دعا ہے۔یہ بھی اس تحریک کی تکمیل کے
لئے ضروری ہے۔چنانچہ جماعت کے کچھ حصہ کے ذمہ روپیہ جمع کرنا لگا دیا گیا ہے اور کچھ حصہ کے لئے
دعائیں کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ اس تحریک میں کم سے کم پانچ روپیہ دینے کی شرط رکھ کر باقی جماعت
کو الگ کر دیا گیا ہے۔وہ یہ نہیں جانتے کہ اس میں ایک عظیم الشان فائدہ مخفی تھا۔اگر پانچ ، دس، سویا ہزار
کی رقم مقرر نہ کی جاتی تو مالدار کبھی اتنی قربانی نہ کرتے، جتنی آج کر رہے ہیں۔جو لوگ آج تحریک جدید
میں پانچ روپیہ چندہ دے رہے ہیں وہ ایک ایک اور دو دوروپے دے کر دل میں اس بات پر خوش ہو جاتے
201
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1942ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
کہ انہوں نے تحریک جدید میں حصہ لے لیا ہے اور وہ لوگ جو آج دس دس روپے دے رہے ہیں ، چھ چھ
وپے دے کر سمجھ لیتے کہ وہ تحریک جدید میں شامل ہو گئے ہیں اور ایک ایک ہزار دینے والے سوسو دے کر
سمجھ لیتے کہ وہ اس ثواب میں شریک ہو گئے ہیں۔چنانچہ اس کا ثبوت اسی سے ملتا ہے کہ ابھی چند دن ہوئے میں نے تبلیغ خاص“ کے نام سے ایک
تحریک کی ہے اور میں نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک پیسہ بھی دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔اس تحریک کے
متعلق میرے پاس شکایت آئی ہے کہ اس میں لوگوں کی طرف سے چندہ کم آرہا ہے۔اگر کوئی رقم معین کردی
جاتی تو اس قدر کم چندہ نہ آتا۔حالانکہ وہ یہ نہیں جانتے کہ اس تحریک سے میری غرض اور ہے اور تحریک جدید
سے میری غرض اور ہے۔یہاں میری غرض صرف اتنی تھی کہ ہر شخص اپنے اپنے اخلاص کے مطابق اس تحریک
میں حصہ لے۔چنانچہ اس عام اجازت سے مجھے ایک اندازہ ہو گیا، میں نے دیکھا ہے کہ اس چندہ میں تعداد
کے لحاظ سے یوپی، بہار اور حیدر آباد نے بہت زیادہ حصہ لیا ہے۔مگر پنجاب نے بہت کم حصہ لیا ہے۔بعض
بڑے بڑے شہروں نے تو بالکل حصہ لیا ہی نہیں مثلاً لاہور ہے، اس کے گیارہ حلقوں میں سے صرف دو حلقوں
نے اس میں حصہ لیا ہے۔امرتسر میں سے غالباً کسی نے بھی حصہ نہیں لیا۔اسی طرح پنجاب کے اور بعض شہر
ایسے ہیں جن کی طرف سے کوئی وعدہ نہیں آیا۔اس کے مقابلہ میں یوپی میں وہ آدمی جو صرف چار یا پانچ
روپیہ چندہ دیا کرتے تھے، ان میں سے کسی نے سور و پیہ چندہ دیا ہے، کسی نے ڈیڑھ سوروپیہ چندہ دیا ہے اور
کسی نے اڑھائی سوروپیہ چندہ دیا ہے۔اس سے مجھے یہ اندازہ لگانے کا موقع مل گیا ہے کہ وہ لوگ کس قسم کی
تکلیفوں میں مبتلا ہیں اور ان علاقوں کے لوگوں کے اندر کس قدر یہ احساس پایا جاتا ہے کہ جماعت ترقی
کرے۔پس اس تحریک کے ذریعہ ان علاقوں کے لوگوں کی تکالیف کا مجھے احساس ہو گیا۔پنجاب میں چونکہ
ہماری جماعت کثرت سے ہے، اس لئے تبلیغ کا جوش لوگوں میں کم ہے۔جماعتیں بالعموم بڑی بڑی ہیں اور
پھر قریب قریب ہیں۔اس لئے انہیں کوئی دکھ نہیں دیتا اور وہ اپنے آپ کو امن میں خیال کر کے تبلیغ سے غافل
ہو گئے ہیں۔پس اس تحریک کا یہ فائدہ ہوا کہ مجھے بعض علاقوں کے لوگوں کی تکالیف کا احساس ہو گیا۔اگر میں
اس تحریک میں مثلاً سوروپیہ کی رقم معین کر دیتا اور کہتا کہ اس سے کم رقم دینے کی کسی کو اجازت نہیں تو مجھے کس
طرح پتہ لگتا کہ کون کون سے علاقوں میں لوگوں کو زیادہ تکلیف ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی جماعتوں میں
ترقی ہو؟ اب اس طریق سے ایک طرف تو مجھے یہ معلوم ہو گیا کہ پنجاب میں تبلیغ کا جوش کم ہے۔سوائے چند
جماعتوں کے اور دوسری طرف یہ بھی معلوم ہو گیا کہ یوپی، بہار اور حیدر آباد کی احمدی جماعتیں تکلیف میں
ہیں اور انہیں اس بات کا احساس ہے کہ جماعت ترقی کرے۔202
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1942ء
اس کے مقابلہ میں تحریک جدید سے میری غرض یہ تھی کہ اس میں مالدار لوگ زیادہ حصہ لیں اور
جو مالدار نہیں، وہ اس میں مالی حصہ نہ لیں۔ہاں میں نے یہ کہہ دیا کہ جس کے پاس اس قدر روپیہ نہیں کہ وہ
اس تحریک میں حصہ لے سکے، وہ بھی اس تحریک میں حصہ لے سکتا ہے، بشرطیکہ وہ تحریک جدید کی کامیابی اور
احمدیت کی ترقی کے لئے باقاعدہ دعائیں کرے۔اگر میں یہ شرط نہ کرتا تو ایک غریب آدمی دھیلہ یا پیسہ
دے کر بھی تحریک جدید میں شامل ہو جاتا۔مگر اب وہ مجبور ہے کہ باقاعدہ دعائیں کرے تا کہ اللہ تعالیٰ کے
حضور وہ بھی تحریک جدید میں حصہ لینے والوں میں سے سمجھا جائے۔اور میں جانتا ہوں ہماری جماعت میں
سینکڑوں لوگ ایسے ہیں کہ جب میں دعا کی تحریک کرتا ہوں تو وہ اس کے بعد مہینوں با قاعدہ دعا میں
مشغول ہو جاتے ہیں۔ان کا اس دعا میں شامل ہونا کیا روپیہ دینے سے کم ہے ؟ اگر یہ اجازت دے دی
جاتی کہ جس قدر جی چاہے دے دو تو کوئی پیسہ دے کر اور کوئی آنہ دے کر سمجھ لیتا کہ وہ بھی تحریک جدید میں
شامل ہو گیا ہے۔مگر اب وہ سب اس بات پر مجبور ہیں کہ دعائیں کریں۔کیونکہ وہ سمجھتے ہیں روپیہ دے کر وہ
اس تحریک میں شامل نہیں ہو سکے۔اب ان کے لئے اس تحریک میں شامل ہونے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ
یہ کہ وہ کثرت سے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں۔گویا اس طریق سے کام لے کر روپیہ بھی زیادہ مل گیا
اور دعائیں بھی زیادہ مل گئیں۔اس سے زیادہ نفع بخش کام اور کون سا ہو سکتا ہے؟
پس میں نے ایک حد بندی مقرر کر کے جماعت کے ایک حصہ کو شمولیت سے محروم نہیں کیا بلکہ
میں نے اپنے دعاؤں کے خانہ کو بھی بھر لیا اور اپنے روپے کے خانہ کو بھی بھر لیا۔گویا ایک تحریک سے دونوں
کام ہو گئے اور اس طرح چوتھی چیز جو اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنے کے ساتھ تعلق رکھتی ہے، وہ بھی
ہماری جماعت کو میسر آگئی۔غرض جماعت کے اندر وہ روح پیدا کرنا، جس کی قربانیوں کے لئے ضرورت ہوتی ہے، قربانی
کرنے والے وجودوں کو مہیا کرنا اور خدا تعالیٰ کے فضل کو کھینچنے کے سامان ہونا، یہ ساری چیز میں تحریک جدید
میں شامل ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کا ہی فضل اور اس کا مخفی الہام تھا، جس نے ایسی مکمل تحریک نازل کی۔ورنہ
میرے علم اور میرے
ارادہ میں اس قسم کی کوئی مکمل تحریک نہیں تھی۔اللہ تعالیٰ نے ہی ہمارے لئے ہر قسم کے
سامان بہم پہنچائے اور دوسری طرف سے اس کے فضل سے دنیا میں ایسے تغیرات پیدا ہوئے اور ہورہے ہیں،
جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ارادہ دنیا میں ایک عظیم الشان انقلاب پیدا کرنے کا ہے۔پس پیشتر اس کے کہ جنگ ختم ہو، ہمیں جلد سے جلد اشاعت دین کے لئے ایک مستقل بنیاد قائم
کر دینی چاہئے۔عام طور پر لوگوں کے اندر یہ خیال پایا جاتا ہے کہ دو سال کے اندر اندر جنگ ختم ہو جائے
203
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1942 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
گی۔میرا اپنا خیال بھی بعض پیشگوئیوں کے مطابق یہی ہے کہ 44ء میں جنگ ختم ہو جائے گی اور شاء میں
ہی تحریک جدید ختم ہوتی ہے اور چونکہ بعض دفعہ جزو بھی ساتھ ہی شامل ہوتا ہے، اس لئے یہ بھی ممکن ہے کہ
45ء میں بھی چند ماہ تک یہ جنگ چلی جائے۔بہر حال اب یہ جنگ بظاہر دو تین سال میں ختم ہونے والی
ہے۔اگر ہماری جماعت کے دوست اس تحریک میں پورے زور سے حصہ لیں تو یہ سکیم کہ اس روپیہ سے
ایک ایسی جائیداد پیدا کی جائے ، جس سے اشاعت اسلام کے مستقل خرچ ہم پورے کر سکیں، اس عرصہ
میں خدا تعالیٰ کے فضل سے مکمل ہو جائے گی اور در حقیقت پھر بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہی ہے، جو اسے نتیجہ خیز بنا
سکتا ہے۔ورنہ کیا جائیدادیں دنیا میں تباہ نہیں ہو جاتیں؟ قادیان میں ہی دیکھ لو قادیان کے اردگرد گاؤں
کے گاؤں ہمارے باپ دادا کی ملکیت تھے مگر اب ملکیت چھوڑ سکھ ہمارے سخت دشمن ہیں اور گو اب حالات
خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھے ہو گئے ہیں مگر ایک زمانہ ایسا گزرا ہے کہ ان گاؤں میں ملکیت چھوڑ ہمارے
لئے پانی پینا بھی مشکل تھا۔تو اگر اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال نہ ہو تو بڑی بڑی جائیداد میں تباہ ہو جاتی ہیں۔بہر حال ہمارا فرض یہی ہے کہ جس قدر کام کر سکتے ہوں، کریں اور باقی کے متعلق اللہ تعالیٰ پر
تو کل کریں۔مگر میں نے دیکھا ہے کئی لوگ ایسے ہیں، جن کو سارا تو کل اللہ تعالیٰ کے کاموں کے متعلق ہی
سوجھتا ہے، گھر کے کاموں کے متعلق نہیں سوجھتا۔جب خدا تعالیٰ کے دین کے لئے کسی جائیداد کا سوال
آجائے تو کہہ دیں گے، پتہ نہیں کل کیا ہو جانا ہے، جائیداد بنا کر کیا کرنا ہے؟ مگر ان کی اپنی حالت یہ ہوتی
ہے کہ وہ کہتے ہیں یہ کوٹھڑی بھی بن جائے ، وہ پاخانہ بھی تیار ہو جائے۔گویا انہیں سارا تو کل اللہ تعالیٰ کے
لئے ہی سوجھتا ہے، گھر کے لئے نہیں سوجھتا۔گھر کے لئے اس شدید گرانی کے ایام میں بھی چیزیں تیار ہوتی
چلی جاتی ہیں۔یہاں آج کل جنگ کی وجہ سے کوئی احمدی بھٹے والا نہیں اور ضرورت کے وقت ہندو بھٹے
والے سے اینٹیں خریدی جاتی ہیں۔میں نے دیکھا ہے باوجود شد ید گرانی کے عموماً درخواستیں آتی رہتی ہیں
کہ شدید ضرورت کے لئے دس ہزار اینٹوں کی ضرورت ہے، خریدنے کی اجازت دی جائے۔کوئی لکھتا ہے
شدید ضرورت کے لئے چالیس ہزار اینٹوں کی ضرورت ہے۔حالانکہ آجکل 21 22 روپے ہزارا سینٹ ملتی
ہے مگر پھر بھی لوگ خرید تے چلے جاتے ہیں۔لیکن جہاں خدا اور اس کے دین کا سوال آجائے ، وہاں کہنے
لگ جاتے ہیں کہ اس کو جانے دو خبر نہیں کل کیا ہو جائے گا؟ یہ ستوں کی علامت ہے، مومنوں
کی نہیں۔مومن تو کہتا ہے کہ خدا کا کام ہونا چاہئے، میرا کام اگر رہتا ہے تو بیشک رہ جائے اور اگر یہ مقام کسی کو حاصل
نہیں تو کم سے
کم اتنا تو ہونا چاہئے کہ اللہ کا کام بھی انسان کرتا رہے اور اپنا کام بھی کرتا رہے۔204
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1942ء
بہر حال
اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کے مخلصین کو اس امر کی تو فیق عطا فرمائی ہے کہ وہ مشکلات
کے باوجود اس تحریک میں حصہ لیں اور میں دیکھتا ہوں کہ اس تحریک کی برکت کی وجہ سے جماعت کا قدم
قربانیوں کے میدان میں پہلے سے بہت زیادہ تیز ہو گیا ہے۔جب میں نے تحریک جدید کو جاری کیا ہے۔اس وقت متواتر صدر انجمن احمدیہ کے ممبروں نے مجھے کہا کہ یہ تحریک جاری کر کے انجمن کے قرضہ کی
ادائیگی کا راستہ بالکل بند کر دیا گیا ہے اور انجمن دیوالیہ ہو جائے گی۔اب میں صدر انجمن احمدیہ کے انہی
ممبروں سے پوچھتا ہوں کہ بتاؤ انجمن دیوالیہ ہوئی ہے یا اس کے خزانہ میں پہلے سے زیادہ مال آیا ہے؟
جب میں نے یہ تحریک جاری کی ہے، اس وقت انجمن پر اڑھائی لاکھ روپیہ قرض تھا مگر اب صرف پینتیس
ہزار کے قریب قرض رہ گیا ہے، دولاکھ کے قریب قرض اتر چکا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اب ایسے
سامان پیدا ہو چکے ہیں کہ قرض اتار کر ( کیونکہ کچھ جائیداد کے بھی قرضے ہیں ) انجمن کے خزانہ میں بھی کچھ
رقم ہو جائے گی۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس تحریک کے بعد جماعت نے اپنے ایمان اور اخلاص میں ایسی ترقی
کی ہے کہ جب بھی کوئی تحریک کرو، جماعت کے لوگ روپیہ کو یوں پھینکنا شروع کر دیتے ہیں کہ معلوم ہوتا
ہے کہ ان کے دلوں میں روپیہ سے کوئی محبت رہی ہی نہیں۔اس وقت جماعت پر تحریک جدید کا بھی بوجھ
ہے مگر اس کے باوجود جماعتوں کا جو سالانہ چندہ ہے، اس میں قریباً ستر اسی ہزار روپیہ سالانہ کی زیادتی ہوئی
ہے۔پھر ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا میں نے غربا کے لئے غلہ کی تحریک کی تھی۔اس پر جماعت نے آٹھ ہزار
روپیہ اکٹھا کر دیا اور اب تبلیغ خاص" کی تحریک پر ساڑھے چھ ہزار سے اوپر روپیہ آچکا ہے اور بعض
جماعتیں ابھی باقی ہیں۔ممکن ہے ان کی فہرستیں آرہی ہوں اور اب خطبہ کے بعد دفتر میں جاکر میں ڈاک
دیکھوں تو اس میں ان کے وعدے بھی آجائیں۔اگر میں ان سب جماعتوں کو شامل کرلوں ، جنہوں نے
ابھی تک وعدہ نہیں کیا تو میرا اندازہ ہے کہ بارہ تیرہ ہزار رو پیدا کٹھا ہو جانا چاہئے۔میں نے اعلان کیا تھا کہ
میرا ارادہ ریویو آف ریلیجنز اردو پر بھی کچھ حصہ خرچ کرنے کا ہے۔چنانچہ مجھے امید ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل
سے یہ ارادہ بھی پورا ہو جائے گا اور اس قدر رقم آجائے گی کہ ریویو آف ریلیجنز کو بھی لوگوں کے نام جاری
کرایا جا سکے گا۔غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوئی تحریک ایسی نہیں ، جس میں جماعت نے بڑھ چڑھ کر حصہ نہ لیا
ہو۔میں نے اگر ایک روپیہ مانگا تو جماعت نے چار روپے دیئے۔میں نے پانچ سو من غلہ مانگا تھا،
205
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1942ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
جماعت نے پندرہ سو من غلہ اکٹھا کر دیا۔خدا تعالیٰ کی قدرت ہے میرا اندازہ بالکل غلط نکلا اور خرچ بھی
پندرہ سومن کے قریب قریب ہو گیا۔بلکہ اب تک بعض غربا کی طرف سے درخواستیں آرہی ہیں۔ہم نے سو
ڈیڑھ سومن غلہ محفوظ رکھا تھا۔کیونکہ بعض دفعہ نئے آدمی آجاتے ہیں اور بعض دفعہ اچانک کوئی ایسی مصیبت
پیش آجاتی ہے، جس کا فوری طور پر تدارک کرنا ضروری ہوتا ہے۔ایسی ضروریات کے لئے میں نے سو
ڈیڑھ سومن غلہ محفوظ رکھوایا ہوا تھا۔مگر میں دیکھتا ہوں اب تک برابر درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے۔تو میں
نے پانچ سومن غلہ مانگا اور جماعت نے پندرہ سومن غلہ مہیا کر دیا۔اب میں نے ”الفضل“ اور ”سن رائز“ کے ایک ایک ہزار پر چوں کے لئے اعلان کیا تھا۔خدا
تعالیٰ کے فضل سے "الفضل“ اور ”سن رائز کے ایک ایک ہزار پرچے جاری کرانے کے لئے جس قدر روپیہ
کی ضرورت تھی ، وہ اکٹھا ہو چکا ہے اور ا بھی اور روپیہ آرہا ہے۔جس سے امید ہے کہ ریویو آف ریچز “ اردو
کے پرچے بھی جاری کرائے جاسکیں گے۔پہلے میرا انشاء یہ تھا کہ ” الفضل اور سن رائز بجائے ایک ایک
ہزار جاری کرانے کے آٹھ آٹھ سو جاری کر دیئے جائیں اور جو تم باقی بچے اس سے ریویو آف ریلیجن اردو
جاری کر دیا جائے۔مگر اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ الفضل اور سن رائز“ کے بعد اب ریویو
اردو کے لئے بھی رو پیدا اکٹھا ہورہا ہے اور ابھی غیر ممالک سے اس کے متعلق کوئی وعدے نہیں آئے۔ہندوستان کی بہت سی جماعتوں نے بھی ابھی تک اس میں حصہ نہیں لیا۔اس سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ ریویو
آف ریلیجنز اردو کا ایک ہزار پر چہ بھی ہم آسانی سے تبلیغ کے لئے جاری کر سکیں گے۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے تحریک جدید کے بعد، وہ لوگ جنہوں نے اس میں حصہ لیا تھا، ان کے
ایمانوں میں ایسی ترقی ہوئی کہ انہوں نے اور تحریکوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کر دیا اور وہ لوگ،
جنہوں نے اس تحریک میں حصہ نہیں لیا تھا، انہوں نے اس ندامت سے کہ وہ تحریک جدید میں حصہ نہیں لے
سکے، بعد میں دوسری تحریکوں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔گویا جنہوں نے تحریک جدید میں حصہ لیا تھا، انہوں
نے پہلے سے بھی زیادہ قربانیاں کرنی شروع کر دیں اور جنہوں نے حصہ نہیں لیا تھا، انہوں نے اس ندامت
اور شرمندگی کی وجہ سے کہ وہ تحریک جدید میں حصہ نہیں لے سکے، دوسری تحریکوں میں حصہ لینا شروع کر دیا
اور اس طرح ساری جماعت کا قدم ترقی کی طرف بڑھنا شروع ہو گیا۔علاوہ ممبران صدر انجمن احمدیہ کے
جن کو طبعا فکر ہونی چاہئے تھی ، بعض نادان لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اب جماعت میں تحریک
جدید جاری کر دی گئی ہے، نہ معلوم کیا ہوگا؟ جماعت کی کمر ہمت ٹوٹ جائے گی ، اس کی مالی حالت خراب
206
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1942ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ہو جائے گی، اس میں قربانی اور ایثار کی روح کم ہو جائے گی ، وہ اس تحریک میں حصہ لے گی تو اور تحریکوں
میں حصہ نہیں لے سکے گی۔مگر خدا تعالیٰ نے اس تحریک کے بعد جماعت کو ہر نئی تحریک میں پورے جوش اور
اخلاص کے ساتھ حصہ لینے کی توفیق عطا فرما کر بتا دیا کہ ہماری کمریں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئی ہیں،
ہمارے ہاتھ پہلے سے زیادہ لمبے ہو گئے ہیں، ہمارا ایثار پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے، ہمارا خدا ہم سے پہلے
سے زیادہ قریب آگیا ہے اور ہم پہلے سے بھی اونچے نظر آتے ہیں۔گویا وہی بات ہماری جماعت پر صادق
آرہی ہے کہ ہونہار بروا کے چکنے چکنے پاتے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے چکنے چکنے پات نکل رہے ہیں اور ہم
دیکھ رہے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس کو بہت بڑا درخت بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ورنہ یہ چکنائی، یہ سرسبزی اور یہ
شادابی کس طرح پیدا ہوتی ؟
غرض جس چیز کو لوگوں نے تباہی سمجھا تھا، وہی ہماری ترقی کا ذریعہ بن گئی۔لوگ مجھے کہتے تھے کہ تم
نے جماعت پر ایسا بوجھ ڈالا ہے کہ اس کی کمر توڑ ڈالی ہے۔مگر جماعت نے اپنی قربانیوں سے بتادیا کہ اس
کی کمر ٹوٹی نہیں بلکہ پہلے سے بہت زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔چنانچہ انجمن کے قرضوں کا بہت حد تک اتر جانا،
نئی تحریکات کا جماعت میں قبولیت حاصل کرنا اور لوگوں کا اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اور اس تحریک میں
لینے والوں کا اپنے چندوں کو ہر سال پہلے سال سے بڑھاتے چلے جانا، اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری
جماعت اپنے ایمان اور اپنی قربانیوں میں پہلے سے کئی گنا ترقی کر گئی ہے۔اب اگر ہمیں اپنے اندر کچھ
کمزوریاں نظر آتی ہیں تو وہ ایمان کی ترقی کی وجہ سے نظر آتی ہیں اور ان کمزوریوں کا دکھائی دینا، اس بات کا
ثبوت ہے کہ ہمارے ایمان پہلے سے بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں۔اب ہمیں ایک کھانا کھانا بھی کمزوری دکھائی
دیتا ہے۔حالانکہ پہلے ہمارے لئے دو کھانوں کا چھوڑ نا سخت مشکل تھا۔اب ہم چاہتے ہیں کہ اگر ہو سکے تو
اس سے بھی زیادہ سادگی اختیار کریں اور اب اگر کسی ضرورت کے موقع پر ہمارے دستر خوان پر دو کھانے
آجاتے ہیں تو ہمیں یوں معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا کھانا حلال کا نہیں رہا بلکہ حرام کا ہو گیا ہے۔پس یہ کمزوری جو
دکھائی دیتی ہے، محض اس لئے ہے کہ ہمارے دوستوں کے ایمان اتنے پختہ اور مضبوط ہو چکے ہیں کہ جن
باتوں
کو وہ پہلے قربانی سمجھا کرتے تھے، ان کو وہ اب اپنی کمزوری نظر آتی ہے۔پس یہ خوبی کی بات ہے اور اس
بات کا ثبوت کہ ہم ترقی کے میدان میں نیا قدم بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض حصوں میں جماعت نے کمزوری بھی دکھائی ہے مثلا سینما د یکھنے کی
ممانعت کے متعلق جو حکم میں نے دیا تھا، اس سلسلہ میں بعض نوجوانوں کے متعلق میرے پاس شکایتیں
207
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1942ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
پہنچتی رہی ہیں کہ وہ ممانعت کے باوجود سینما دیکھنے کے لئے چلے جاتے ہیں۔یہ ایک بہت بڑی کمزوری
ہے، جس سے ہماری جماعت کے نوجوانوں کو بیچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔در حقیقت سنیما نے ہمارے
ملک کی طبائع پر ایسا برا اثر ڈالا ہے کہ لوگ اسے دیکھنے کے لئے بیتاب رہتے ہیں۔اور میرے پاس تو جس
وقت بعض نوجوان سینما دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے اور اس کے متعلق لجاجت اور خوشامد کرتے ہیں تو
مجھے یوں معلوم ہوتا ہے ، وہ یہ لجاجت کر رہے ہیں کہ ہمارا باپ ڈوب رہا ہے، اسے بچانے کی اجازت دی
جائے۔زمانہ کی ایک رو ہے جو طبائع پر اثر کر رہی ہے۔لیکن اس زبردست خواہش کے باوجود ہماری
جماعت میں ایسے نوجوان ہیں، جنہوں نے اپنے نفسوں کو روکا اور باوجود اس کے کہ انہیں سنیما دیکھنے پر مجبور
کیا گیا، انہوں نے سنیما نہیں دیکھا۔ایک دوست نے ایک دفعہ لکھا کہ اسے بعض دوست پکڑ کر سنیما
دکھانے لے گئے۔اس نے جانے سے انکار کیا تو انہوں نے بہانہ بنایا اور کہا کہ ہم سنیما کونہیں بلکہ سیر کو چلتے
ہیں۔پھر انہی میں سے ایک شخص جا کر ٹکٹ لے آیا اور کہا کہ اب تو ہمارے پیسے بھی خرچ ہو گئے ہیں۔اب
تو تمہیں ضرور سنیما دیکھنا چاہیے مگر اس نے پھر بھی انکار کیا۔آخر وہ اس کے ہاتھ پاؤں پکڑ کر سنیما کی طرف
لے گئے اور جبر اہال میں بٹھا دیا۔جب سنیما شروع ہوا اور اس کے ہاتھ پاؤں ڈھیلے ہوئے تو معاً اس نے
چھلانگ لگائی اور دوڑ کر باہر نکل گیا۔سنیما والے بھی حیران ہو گئے کہ اسے کیا ہو گیا ہے؟ آخر اس کا یہ اثر ہوا
کہ اس کے دوستوں نے اقرار کیا کہ ہم آئندہ سنیما نہیں دیکھیں گے۔تو ہماری جماعت میں ایسے ایسے
نمونے بھی پائے جاتے ہیں۔مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض نوجوانوں نے کمزوری دکھائی ہے۔میں آج ان کو پھر توجہ دلاتے ہوئے کہتا ہوں کہ تم سے تو ہماری آئندہ بہت سی امیدیں وابستہ
ہیں۔جب تمہارے باپ دادا اور دوسرے رشتہ دار مر جائیں گے، اس وقت تم نے ہی اس امانت کو سنبھالنا
ہے۔اگر تم پہلوں سے زیادہ مضبوط نہیں ہو تو ہمارے لئے کوئی خوشی نہیں ہو سکتی۔ہماری خوشی تو اس بات
میں ہے کہ ہم اگر ایک قدم چلیں تو تم دو قدم چلو۔ہم تین قدم چلیں تو تم چار قدم چلو۔جب تک تم ہم سے
زیادہ قربانی کرنے والے، ہم سے زیادہ جرات رکھنے والے اور ہم سے زیادہ دلیری دکھانے والے نہیں
بنتے ، اس وقت تک سلسلہ کی امانت محفوظ ہاتھوں میں نہیں رہ سکتی۔پس میں تمہیں کہتا ہوں
کہ تم بہادر بنو اور اپنے نفسوں کے غلام مت بنو۔تمہارے قبضہ میں آئندہ
دنیا کی حکومتیں آنے والی ہیں اور تمہارا فرض ہے کہ آئندہ زمانہ میں جب خدا تعالیٰ تمہیں حکومت اور سلطنت
عطا فرمائے تو جس طرح محمود غزنوی نے مندر توڑ ڈالے تھے۔اسی طرح تم ریڈیو کے وہ ٹرانسمیٹر توڑ ڈالو،
208