یہ میری تحریک نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی نازل کردہ تحریک ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1942ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1942ء
جہاں سے گانے بجانے نشر کئے جاتے ہیں۔یہ ریڈیو کے سیٹ خبریں سننے اور علمی تقاریر اور دوسرے مفید
معلومات کے لئے بے شک اچھی چیز ہیں، مگر آج کل ریڈیو نے ناچ اور گانے کو اتنا قریب کر دیا ہے کہ ہر
خاندان کو اس نے ڈوم اور میراثی بنا دیا ہے۔میں نے دیکھا ہے، بعض دفعہ منتیں پڑھنے لگتا ہوں اور اس
خیال سے کہ اب خبریں آنے والی ہیں، ریڈیو میں گرمی پیدا کرنے کے لئے اسے چلا دیتا ہوں کیونکہ ریڈیو
کچھ گرمی کے بعد کام شروع کرتا ہے۔مگر کھولتے وقت تو کوئی تقریر ہو رہی ہوتی ہے مگر نماز پڑھ کر اسے اونچا
کرو تو کوئی گانا شروع ہوتا ہے اور قریباً جب بھی اسے کھولو، زور سے باجے اور گانے کی آوازیں آنی شروع
ہو جاتی ہیں۔اس وقت میں خیال کرتا ہوں کہ اگر گلی میں سے گزرتے ہوئے کوئی شخص سن لے تو وہ یہی
خیال کرے گا کہ ہمیں تو گانا سننے سے روکا جاتا ہے مگر خود ریڈیو پر گانا سن لیا جاتا ہے۔اسی طرح کئی دفعہ
پاخانے کی حاجت ہوتی ہے، خبریں ہو رہی ہوتی ہیں اور میں اسی طرح ریڈیو کو چھوڑ غسل خانہ کو چلا جاتا
ہوں کہ اتنے میں زور زور سے باجے کی یا گانے کی آواز آنے لگتی ہے۔کیونکہ خبر میں ختم ہوتے ہی کوئی گویا یا
ڈوم گانے یا باجے کا شغل شروع کر دیتا ہے۔ایسے وقت میں کئی دفعہ جلد جلد غسل خانے سے فارغ ہو کر آنا
پڑتا ہے، محض اس وہم سے کہ گلی میں سے گزرتے ہوئے لوگ سنیں گے تو کہیں گے ، آپ تو با جاسن رہے
ہیں اور ہمیں اس سے روکا جاتا ہے۔غرض ریڈیو ایک ایسی چیز ہے جس نے ہر گھر کو ڈوم بنا دیا ہے۔اس
میں گندے گانے ہوتے ہیں ، جن کا طبائع پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔بیشک اور پروگرام بھی ہوتے ہیں مگر
میں نے دیکھا ہے کہ کوئی معقول چیز بھی لمبے عرصہ تک نہیں چلتی۔دیہاتیوں کا پروگرام بڑی مفید چیز ہے اور
زمینداروں کو بڑی بڑی اچھی باتیں بتائی جاتی ہیں اور اگر ریڈیو میں صرف زمیندارہ پروگرام ہوتا تو شاید
میں یہ حکم دے دیتا کہ ہر جگہ جماعت کے چندے سے ایک ایک ریڈیو سیٹ خریدا جائے اور دیہاتی پروگرام
سنا جائے۔مگر اب کیا ہوتا ہے؟ پہلے بتایا جاتا ہے کہ ہل اس اس قسم کا ہونا چاہئے ، زمین کو اس طرح ہونا
چاہئے اور یہ ہدایتیں مدنظر رکھنی چاہئیں۔اس کے بعد کہا جاتا ہے اب فلاں بائی آپ کو گانا سنائے گی۔وہ
گا ناختم ہوتا ہے تو پھر ایک زراعتی مضمون شروع کر دیا جاتا ہے کہ بیلوں کو یوں رکھنا چاہئے ، ان کی پرورش
میں فلاں فلاں باتیں مدنظر رکھنی چاہئیں اور چند منٹ کے بعد کہہ دیا جاتا ہے کہ اب فلاں بھانڈ آپ کو گیت
سنائیں گے۔وہ ختم ہوتا ہے تو پھر بتانا شروع کر دیا جاتا ہے کہ اچھے پیج کی کیا علامت ہے اور وہ کہاں سے
مل سکتا ہے؟ اور یہ سبق دینے کے بعد کہ دیا جاتا ہے کہ اب فلاں پنچنی آپ کو گیت سنائے گی۔گویا پانچ
منٹ مضمون سنایا جاتا ہے اور پانچ منٹ گانا سنایا جاتا ہے۔یہ سلسلہ آخر تک قائم رہتا ہے اور یوں معلوم ہوتا
209
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1942ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ہے کہ اصل چیز گانا ہی ہے، باقی چیزیں یونہی شامل کر لی گئی ہیں۔تمہارا یہ کام ہے کہ جس دن خدا تعالیٰ تمہیں
حکومت دے، تم ریڈیو کے ان گندے انتظاموں کو بدل دو اور سب ڈوموں اور میراثیوں اور کنچنیوں کو
رخصت کر دو اور ان کی بجائے علمی چیزیں ریڈیو کے ذریعہ نشر کرو۔دنیا کے مذاق کو بنانا ہمارا کام ہے، اس کے مذاق کو بگاڑنا ہمارا کام نہیں۔یہ تو ایسی ہی بات ہے
جیسے کوئی شخص لوگوں کو غریبوں کی مدد کرنے کی تحریک کرنا چاہے تو وہ اس کا طریق یہ نکالے کہ اپنی بیوی اور
بیٹیوں کو ننگا کر کے باہر لے جائے اور جب لوگ اکٹھے ہو جائیں تو وہ انہیں کہے کہ غریبوں کی مدد کیا کرو۔بے شک غریبوں کی مدد کرنا اچھا کام ہے مگر اس کے لئے غلط طریق اختیار کرنا کس طرح جائز ہو سکتا ہے؟
اسی طرح بے شک ریڈیو کے ذریعہ بعض اچھی چیزیں بھی نشر کی جاتی ہیں مگر ناچ اور گانا ایسی گندی چیزیں
ہیں ، جس نے ہر گھر کو ڈوم اور میراثی بنادیا ہے اور ہماری جماعت کا فرض ہے کہ وہ اپنے آپ کو اور باقی دنیا
کو اس ضرر سے بچائے اور اس کا صرف مفید پہلو قائم رکھے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:
لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمُ
( المائدة 106)
جب تم ہدایت پر ہو تو تمہیں دوسرے کی گمراہی کی پرواہ بھی نہیں کرنی چاہئے۔اگر تم صحیح راستے پر
چل رہے ہو اور دوسرا شخص تمہارے ساتھ یہ شرط کرنا چاہتا ہے کہ تم صحیح راستے کو چھوڑ کر غلط راستے کو
اختیار کرلوں تو فرماتا ہے ایسے شخص کو تم بے شک گمراہ ہونے دو مگر صحیح راستے کو ترک نہ کرو۔تو ان چیزوں کو دنیا سے تم نے مٹانا ہے اور تمہارا فرض ہے کہ خدا تعالیٰ تمہیں جب حکومت اور
طاقت عطا فرمائے تو جس قدر ڈوم اور میراثی ہیں، ان سب کو رخصت کر دو اور کہو کہ جا کر حلال کمائی کماؤ۔ہاں جغرافیہ یا تاریخ یا مذہب یا اخلاق کا جو حصہ ہے، اس کو بے شک رہنے دو اور اعلان کر دو ، جس کی مرضی
ہے، ریڈیو سنے اور جس کی مرضی ہے، نہ سنے۔اس وقت ریڈیو والوں نے ایک ہی وقت میں دو نہریں جاری کی ہوئی ہیں۔ایک نہر میٹھے پانی
کی ہے اور دوسری نہر کڑوے پانی کی ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں بھی دو نہروں کا ذکر کرتا ہے اور فرماتا
ہے کہ ایک نہر میں تو میٹھا پانی ہے مگر دوسری نہر میں کڑوا پانی ہے۔میں جب بھی ریڈیوسنتا ہوں تو مجھ پر یہی
اثر ہوتا ہے کہ یہی دو نہریں ہیں، جن کا قرآن کریم نے ذکر کیا ہے۔اس سے ایک طرف میٹھا پانی جاری
ہوتا ہے اور دوسری طرف کڑوا پانی جاری رہتا ہے۔اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے ، ان
کا کوئی نتیجہ نہیں
210
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1942ء
نکل سکتا اور یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ کڑوی نالی کے ہوتے ہوئے میٹھا پانی غالب آ جائے۔میٹھا پانی اس
صورت میں غالب آ سکتا ہے، جب کڑوے پانی کی نالی کو بالکل بند کر دیا جائے۔پس میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ ان میں سے بعض سے صرف اس مطالبہ کو پورا کرنے میں
کو تا ہی ہوئی ہے۔مگر میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ وہ اپنی اصلاح کریں گے اور اس نقص کو دور کرنے کی
کوشش کریں گے۔اس وقت میرے سامنے بورڈ نگ تحریک جدید کے لڑکے بیٹھے ہوئے ہیں۔مجھے معلوم
ہوتا ہے کہ ان میں سے بعض بے ٹکٹ گاڑی پر سوار ہو کر اور اس طرح گورنمنٹ کے روپیہ کو چرا کر بٹالے
جاتے اور وہاں سی نماد یکھتے ہیں اور پھر بے ٹکٹ ہی واپس آتے ہیں۔میں یہ نہیں کہتا کہ سارے ایسے ہیں۔میں یہ نہیں کہتا کہ بہت سے ایسے ہیں۔میں یہ بھی نہیں کہتا کہ معتد بہ ایسے ہیں۔ہاں میں یہ ضرور کہتا ہوں
اور تحقیق سے کہتا ہوں کہ کچھ لڑکے ایسے ہیں، جو اس قسم کی حرکت کرتے ہیں۔گویا وہ تین حرام خوریاں
کرتے ہیں۔وہ گورنمنٹ کی چوری کر کے بٹالے جاتے ہیں، وہ سلسلہ کی چوری کر کے سینما دیکھتے ہیں اور
پھر گورنمنٹ کی چوری کر کے واپس آتے ہیں۔شاید تم سمجھتے ہو کہ گورنمنٹ کی دو چوریوں میں سلسلہ کی ایک
چوری حلال ہو جاتی ہے، مگر یہ بالکل غلط ہے۔دو چوریوں میں ایک اور چوری حلال نہیں ہو جاتی بلکہ وہ اور
بھی گندی ہو جاتی ہے۔جیسے اور چوریاں بری ہیں، ویسے ہی گورنمنٹ کی چوری بھی بری ہے۔پس تم میں
سے بعض نوجوانوں کا یہ خیال کہ گورنمنٹ کی چوری، چوری نہیں ہوسکتی ، بالکل غلط ہے۔چوری چوری ہی
ہے۔خواہ وہ رسول کی ہو، نبی کی ہو، گورنمنٹ کی ہو، دوست کی ہو، دشمن کی ہو۔اسی طرح ایک کنچنی کی چوری
بھی چوری ہے۔اگر تم کسی ڈاکو کا مال اٹھا لیتے ہو تو یہ بھی ویسی ہی چوری ہے جیسے کسی اور کی چوری۔لوگوں
کے دلوں میں یہ غلط خیال بیٹھا ہوا ہے کہ گورنمنٹ کی چوری، چوری نہیں ہوتی۔حالانکہ وہ بھی ویسی ہی
چوری ہوتی ہے جیسے کوئی اور چوری۔جب تم چھپ کر ریل کے خانے میں جا کر بیٹھ جاتے ہو اور دل میں
سمجھتے ہو کہ یہ ناجائز صورت کہاں ہے؟ گارڈ ہمارا واقف ہے۔وہ ہم پر کوئی گرفت نہیں کرے گا تو اس
وقت بھی تم گناہ کے مرتکب ہوتے ہو۔کیونکہ وہ گورنمنٹ کا مال ہے، گارڈ کے باپ کا مال نہیں۔اگر گارڈ تم
کو مفت لے جانا چاہتا ہے تو تم اسے کہو کہ چل کر ایجنٹ کے سامنے کہہ دو کہ میں اسے بلا ٹکٹ لے جانا چاہتا
ہوں۔پھر اگر اس کی نوکری رہ جائے تو بے شک تم مفت چلے جاؤ اور اگر وہ ملازمت سے برطرف کر دیا
جائے تو تمہیں سمجھ لینا چاہئے کہ گارڈ کی واقفیت کی بناء پر بلائنٹ سفر کرنا بھی ویسا ہی جرم ہے جیسے کسی اور
صورت میں بلا ٹکٹ سفر کرنا۔یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے کسی کے مکان پر پہرہ لگا ہو تو وہ کہے کہ میں پہرہ دار
211
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1942 ء
تحریک جدید - ایک الپی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
کی اجازت سے مالک مکان کی کرسی اٹھالا یا تھا یا میز اٹھالایا تھا۔اس کی اجازت سے وہ چوری جائز تو نہیں
ہو جائے گی۔اس کے معنی تو صرف یہ ہوں گے کہ تم بھی چور ہو اور وہ بھی چور ہے۔پس تمہارا کسی گارڈ کے
کہنے پر یاسٹیشن ماسٹر کے کہنے پر بلا ٹکٹ چلے جانا، یہ معنی رکھتا ہے کہ وہ بھی چور ہے اور تم بھی چور ہو۔تم اگر
چار آنے نہیں ایک پیسہ بھی ریلوے ایجنٹ کی جیب سے نکال لیتے ہو تو تم اپنے دل میں ضرور شرمندہ ہو گے
کہ میں نے چوری کی ہے۔پھر تمہیں کیوں خیال نہیں آتا کہ تم ایک پیسہ نہیں بلکہ بعض دفعہ چار یا چھ آنے
بلا ٹکٹ سفر کر کے گورنمنٹ کے خزانہ سے چرا لیتے ہو اور تم سمجھتے ہو کہ تم نے کوئی برافعل نہیں کیا۔اگر کوئی گارڈ
یا سٹیشن ماسٹر تمہیں کہتا ہے کہ تم بلا ٹکٹ سفر کر لو تو اس کا یہ کہنا بھی تمہارے فعل کو جائز قرار نہیں دے سکتا۔بلکہ
اس کے معنی صرف یہ ہوں گے کہ تم بھی چور ہو اور وہ بھی چور ہے۔پس بلا ٹکٹ سفر کرنا کوئی خوبی کی بات نہیں
بلکہ یہ بھی ویسی ہی چوری ہے جیسے کسی اور چیز کی چوری ہوتی ہے۔سوچو تو سہی کہ اگر تمہاری الماری میں
مصری پڑی ہوئی ہو اور کوئی دوسرا شخص اس میں سے ایک تولہ بھی چرالے تو باوجود اس کے کہ مصری تین
آنے کی آدھ سیر آجاتی ہے، تم ایک تولہ مصری چرانے والے کو ملامت کرنے لگ جاتے ہو اور کہتے ہو بے
شرم بے حیا تیرے باپ کا مال تھا کہ تو نے بلا اجازت لے لیا۔پھر تم سوچو کہ تم ایک تولہ مصری اٹھالے
جانے والے کو تو بے شرم کہتے ہو اور تم گورنمنٹ کے اتنے آنے چرا کر لے آتے ہو اور تمہیں کوئی ندامت کے
محسوس نہیں ہوتی۔اس کے معنی یہ ہیں کہ اگر چھ آنے کا ٹکٹ ہو اور تم بلا ٹکٹ سفر کرو تو تم نے گورنمنٹ کی
ایک سیر مصری چرالی یا تین سیر گندم اڈالی۔پس بلا ٹکٹ سفر کرنا بھی بہت بڑا گناہ ہے اور تمہیں ان عیوب
سے محفوظ رہنا چاہئے بلکہ اگر تمہارے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جائیں ، تب بھی تم کہو کہ ہمیں موت منظور ہے
مگر بے ایمانی منظور نہیں۔تو یہ چیزیں اس قسم کی ہیں کہ اس میں ہم تم سے بہت اچھی امید رکھتے ہیں اور تمہارا فرض ہے کہ
بجائے اس کے کہ خود ان گناہوں کا ارتکاب کرو، اگر کوئی اور شخص اس
قسم کی غلطی کرے تو اسے سمجھاؤ اور اگر
سمجھانے کے بعد بھی نہ مانے تو اس کی شکایت کرو اور اس بات کو یاد رکھو کہ جیسے غلہ میں کیڑا لگ جاتا ہے،
اسی طرح یہ گناہ تمہاری روحانیت کے لئے موت کے کیڑے ہیں۔اگر تمہارے پاس سال بھر کا غلہ ہو اور
تمہاری غفلت سے اسے کیڑا لگ جائے اور دوسری طرف ملک میں بھی غلہ ختم ہو جائے تو نتیجہ یہ ہوگا کہ
جب تم غلہ کو کوٹھی سے نکالو گے تو وہ کرم خوردہ ہو گا اور تمہارے کسی کام نہیں آئے گا۔اسی طرح اگر اس قسم کی
ٹھکیوں کی عادت پیدا ہو جائے تو جماعت کو گھن کھا جائے گا اور جب دین کے لئے لڑائی کا وقت آئے گا اور
212
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1942ء
ہم اپنے سپاہیوں کے مخزن کو دیکھیں گے تو بجائے اس کے کہ اس میں سے زندہ اور دین دار سپاہی نکلیں،
مردہ اور بے دین آدمی نکلیں گے اور وہ اسلام کو فائدہ پہنچانے کی بجائے اس کے ضعف اور تنزل کا باعث
بن جائیں گے۔یہ تو ایک ضمنی بات تھی، اس کے بعد میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ آج تحریک
جدید کا نواں سال شروع ہے۔جس کے معنے یہ ہیں کہ چار حصے سفر کے طے ہو چکے ہیں اور اب صرف
پانچواں حصہ باقی رہ گیا ہے۔میں ہر سال دوستوں کو یہ تحریک کرتا چلا آیا ہوں کہ انہیں اس میں پہلے سالوں
سے زیادہ حصہ لینا چاہئے مگر اس سال میں دوستوں سے یہ کہتا ہوں کہ ان کو اس تحریک میں گذشتہ سالوں
سے بہت زیادہ حصہ لینا چاہئے اور چونکہ یہ تحریک اب خاتمہ کے قریب ہے، اس لئے انہیں اس سال پہلے
سالوں سے نمایاں اضافہ کے ساتھ وعدے کرنے چاہئیں۔خاتمہ سے میری مراد یہ نہیں کہ اس کے بعد کوئی
تحریک نہیں کی جائے گی۔در حقیقت کوئی جماعت پے در پے تحریکات کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی اور ہماری
جماعت کے سامنے وقتا فوقتا نئی سے نئی تحریکات انشاء اللہ ہوتی چلی جائیں گی۔مگر بہر حال دس سال
گزرنے کے بعد اس تحریک کی موجودہ شکل قائم نہیں رہے گی۔اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ اس کے بعد کیا
صورت پیدا ہو؟
میں بھی دعا کر رہا ہوں، تم بھی دعائیں کرو کہ ان دس سالوں کے بعد اس درخت کو زندہ اور
سرسبز و شاداب رکھنے کے لئے اللہ تعالیٰ میری صحیح راہنمائی فرمائے اور اپنی طرف سے ترقی کی تدابیر
بتائے۔مگر بہر حال جیسا کہ میں اعلان کر چکا ہوں، دس سال کے بعد اس تحریک کی موجودہ شکل ختم ہو جائے
گی اور چونکہ اب سفر خاتمہ کے قریب ہے۔اس لئے اس وقت بہت زیادہ ہمت اور بہت زیادہ کوشش اور
بہت زیادہ سعی اور بہت زیادہ قربانی کی ضرورت ہے۔میں جانتا ہوں کہ بعض لوگ ایسے ہیں، جنہوں نے شروع سے اس تحریک میں نمایاں قربانی کے
ساتھ حصہ لیا ہے مگر ایسے لوگ بھی بہت ہیں، جنہوں نے اپنے معیار سے کم قربانیاں کی ہیں۔پس وہ لوگ ،
جنہوں نے ابھی تک نمایاں
قربانی نہیں کی، میں ان سب سے کہتا ہوں کہ سفر اب خاتمہ کے قریب ہے، منزل
نظر آرہی ہے۔اگلا سال تحریک جدید کا آخری سال ہوگا۔پس تمہیں کنارے پر پہنچ کر اپنا سارا زور لگا دینا
چاہئے تا کہ اللہ تعالی اس تحریک کے ذریعہ اسلام اور سلسلہ کے مفاد کے لئے ایک ایسی مستقل بنیاد قائم کر دے
جو آئندہ آنے والے دنوں میں اسلام اور شیطان کی جنگ میں ایک مفید اور بابرکت عنصر ثابت ہو۔213
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1942ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اسی غرض کے لئے آج میں خود چل کر آیا ہوں باوجود اس کے کہ بیماری کی حالت میں نکلنا
میرے لئے مشکل تھا اور باوجود اس کے کہ لکڑی کے سہارے بھی اگر چلنے کی کوشش کروں تو درد عود کر آتا ہے
اور باوجود اس کے کہ کرسی پر بیٹھ کر اور لوگوں کے کندھوں پر سوار ہو کر آنا میری طبیعت کے خلاف ہے اور
مجھے ایسا ہی معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی گھٹتا ہوا آرہا ہو۔پھر بھی میں نے اپنے مزاج کے خلاف اور اپنی صحت
کے خلاف یہ کام محض اس لئے کیا ہے تاکہ میں دوستوں کو توجہ دلاؤں کہ اب غفلت اور کوتاہی سے کام لینے کا
وقت نہیں رہا۔جس نے آج غفلت اور کوتا ہی سے کام لیا، اس کے لیے دوبارہ منزل کو پہنچنا اور ریل کو پکڑنا
مشکل ہوگا۔یا درکھو خدا تعالیٰ کے قرب کی طرف جانے والی ریل اب چلنے ہی والی ہے ، آخری گھنٹیاں بیچ
رہی ہیں، اس کے بعد جورہ گیا، وہ ہمیشہ کے لئے رہ گیا۔اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ نیکیوں کے مواقع ہمیشہ ملتے رہتے ہیں۔مگر نیکیوں کے مدارج میں بہت
بڑا فرق ہوتا ہے۔صحابہ کو دیکھ لو، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں بیٹھنے کی وجہ سے وہ صحابیت کا
مقام حاصل کر گئے اور دنیا آج تک ان کی عزت کرنے پر مجبور ہے۔ہمارا ایمان ہے کہ بعد میں بھی اگر کوئی
شخص صحابہ کے مقام تک پہنچنا چاہے اور اس کے لئے صحیح جد و جہد کرے تو وہ اس مقام تک پہنچ سکتا ہے۔مگر
سوال یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کروڑہا کروڑ لوگوں میں سے کتنے ہیں، جنہیں صحابیت کا
مقام حاصل ہوا؟ ہر زمانہ میں کروڑوں لوگ امت محمدیہ میں ہوئے مگر کسی زمانہ میں دو اور کسی زمانہ میں تین
صحابہ کے مقام کو حاصل کر سکے اور باقی لوگوں میں سے کوئی شخص اس مقام تک نہ پہنچ سکا۔مگر رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عبداللہ بن ابی بن سلول جیسا منافق انسان بھی صحابی کہلاتا تھا۔تو ایک زمانہ ایسا
ہوتا ہے، جب خدا تعالیٰ کے قرب کے دروازے کھلے ہوتے ہیں اور انسان معمولی معمولی قربانیوں۔بڑے بڑے انعامات حاصل کر سکتا ہے۔دیکھ اور سول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عبد اللہ بن ابی بن
سلول بھی صحابی تھا مگر بعد میں بڑے بڑے لوگ بھی صحابیت کا مقام حاصل نہیں کر سکے۔کسی بہت بڑے
مجاہدہ کرنے والے انسان نے صحابہ کے درجہ کو پایا ہو تو اور بات ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ کتنے لوگ ہیں، جن
سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ملے ہوں اور اس طرح انہیں صحابیت کا شرف حاصل ہوا ہو؟ ہاں اس زمانہ
میں خدا تعالیٰ نے تم کو صحابی بنے کا موقعہ دے دیا۔کیونکہ تم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھا اور مسیح
موعود وہ شخص ہے، جس کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اور وہ ایک ہی ہیں۔اس کا
نام میرے نام کے مطابق اور اس کے باپ کا نام میرے باپ کے نام کے مطابق ہوگا۔گویا
214
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1942ء
من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جاں شدی
والا معاملہ ہوگا۔تو سینکڑوں سال بعد اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ مقام عطا فرمایا۔آپ میں ایسے
لوگ موجود ہیں، جو صرف دو آنہ چندہ دیا کرتے تھے مگر صحابی وہ بھی کہلاتے ہیں۔اسی طرح آپ لوگوں
میں وہ بھی ہیں، جو پانچوں نمازیں مسجد میں پڑھ سکتے ہیں لیکن پڑھتے مسجد میں چار ہیں۔خدا تعالیٰ کے
حضور ایسے لوگ بے شک کمزور یا گناہگار سمجھے جائیں گے۔مگر جب وہ مر جائیں گے تو خدا تعالیٰ کے حضور تو
وہ کمزور مومنوں میں شمار ہوں گے لیکن دنیا میں ان کی اولادوں کو بڑے بڑے بادشاہ بلا کر عزت و تکریم کی
جگہ پر بٹھائیں گے اور کہیں گے یہ فلاں صحابی کی اولاد ہیں۔صحابیت کے مقام کے لحاظ سے بے شک
تمہارے اندر بعض کمزوریاں پائی جاتی ہیں۔مگر تم نے صحابی بن کر اپنی اولادوں کے لئے جائیداد میں پیدا
کر دی ہیں۔بڑے بڑے بادشاہ آئیں گے اور وہ تمہاری اولادوں کی عزت کرنے پر مجبور ہوں گے۔وہ
کہیں گے یہ صحابی کی اولاد ہیں۔حالانکہ ممکن ہے، وہ صحابی کہلانے والا منافق ہو یا کمزور اور خطا کار مومن
ہو۔چنانچہ دیکھ لو، خدا تعالیٰ نے عبد اللہ بن ابی بن سلول کو تو ظاہر کر دیا اور بتا دیا کہ وہ منافق ہے مگر اور
منافقوں کو ظاہر نہیں کیا۔حالانکہ بیسیوں منافق تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کا علم تھا۔حضرت
حذیفہ ایک صحابی تھے، وہ ہمیشہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پڑ کر اصرار سے دریافت کیا کرتے
تھے کہ کون کون منافق ہے؟ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں بتا دیا کرتے تھے۔صحابہ کہتے ہیں
ہمیں معلوم نہیں تھا کہ کون کون منافق ہے؟ مگر حذیفہ ہمیشہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پڑے
رہتے تھے کہ یا رسول اللہ! مجھے منافقوں کے نام بتا دیجئے ، ایسا نہ ہو کہ میں کسی منافق کے پیچھے نماز پڑھ
بیٹھوں اور میری نماز خراب ہو جائے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے اصرار کو دیکھ کر انہیں منافقوں
کے نام بتا دیا کرتے تھے۔صحابہ کہتے ہیں چونکہ حذیفہ کو منافقوں
کا علم تھا، اس لئے ہم ہمیشہ تاڑتے
رہتے تھے کہ حذیفہ " کس کا جنازہ نہیں پڑھتے؟ جس کا جنازہ موجود ہونے کے باوجود حضرت حذیفہ
نہیں پڑھا کرتے تھے اس کا جنازہ ہم بھی نہیں پڑھتے تھے اور سمجھ جاتے تھے کہ وہ منافق تھا۔اب دیکھو ہمیں
معلوم نہیں کہ کون کون منافق تھا ؟ حضرت حذیفہ کو بے شک معلوم تھا مگر انہوں نے کسی کو بتایا نہیں۔اب
حدیثوں میں جب ان صحابہ کا نام آتا ہے تو ہم کیا کہتے ہیں؟ ہم یہی کہتے ہیں رضی الله عنهم، رضی
!
عنہم اور نہ معلوم ہماری ان دعاؤں سے کتنے بخشے جاچکے ہوں؟ کیونکہ جب سارے مسلمان ان کا
نام آنے پر رضی اللہ عنھم کہتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو تو غالبا خدا تعالیٰ
الله
215
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1942ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
ان میں کئی کے قصوروں کو معاف کر چکا ہو گا۔مگر بہر حال باوجود اس کے کہ بعض لوگ منافق تھے اور رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کا علم تھا ، آج تک سارے مسلمان ان
کا نام آنے پر رضی اللہ عنہم کہتے
ہیں۔حالانکہ یہ بھی ممکن ہے کہ خدا نے اب تک انہیں نہ بخشا ہو۔بہر حال صحابیت کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے
ان
کی دنیا میں عزت قائم کر دی اور سینکڑوں سال تک ان کی اولادوں نے اپنے باپ دادا کی صحابیت کی وجہ
سے شاہی درباروں میں بڑے بڑے انعامات حاصل کئے۔ایک شخص آتا اور کہتا میں فلاں صحابی کا بیٹا
ہوں، دوسرا شخص آتا اور کہتا میں فلاں صحابی کا بیٹا ہوں اور بادشاہ فوراً آواز دیتا کہ لانا اس کو میرے پاس اور
جب وہ اس کے پاس لایا جاتا تو بادشاہ اسے بہت بڑا انعام دیتا۔اس وجہ سے کہ وہ ایک صحابی کی اولاد میں
سے ہے۔مگر خدا تعالیٰ کے فرشتے کہتے ہیں رضی اللہ عنہ کہاں؟ وہ تو منافق اور مردود تھا۔غرض تمہیں وہ
چیز مفت میں حاصل ہو گئی ہے، جو تمہارے لئے اور تمہاری اولادوں کے لئے بہت بڑی عزت اور خیر و
برکت کا ذریعہ ہے۔اگر یہ نعمت تمہیں باطن میں بھی میسر آگئی اور ظاہر میں بھی تو تمہارے لئے دونوں
جہانوں میں فائدہ ہے اور اگر یہ نعمت تم نے صرف ظاہر میں حاصل کی ہے، باطن میں حاصل نہیں کی۔تو اس
صورت میں بھی گوتم نے فائدہ نہیں اٹھایا مگر تمہاری اولادیں مجاوروں کی طرح اس سے فائدہ اٹھا ئیں گی۔تحریک جدید بھی نیکی کے ایسے ہی عظیم الشان موقعوں میں سے ایک بہت بڑا موقعہ ہے۔اور
امید نہیں کہ آئندہ ایسی شان کے ساتھ ایسی آسان اور سہل تحریک جس میں کثرت سے لوگ شامل ہو سکیں ،
پھر جماعت میں جاری ہو اور اگر آئندہ کوئی تحریک جاری کی گئی تو وہ ایسی سہل نہیں ہوگی بلکہ اسے سخت مشکل
بنا دیا جائے گا اور اس میں تلخیاں کثرت سے پیدا کر دی جائیں گی تا کہ ان تلخیوں اور مشکلات کو اٹھا کر ہی
بعد میں آنے والوں کو تمہارے برابر ثواب حاصل ہو سکے۔بہر حال آج جس سہولت اور آسانی سے اس
عظیم الشان تحریک میں حصہ لے کر اپنے رب کو راضی کر سکتے ہیں۔اس سہولت اور آسانی سے وہ کسی اور
تحریک میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔اب گاڑی چھوٹنے والی ہے، تم جلدی اس میں سوار ہو جاؤ۔ایسا نہ ہو
کہ رہ جاؤ اور بعد میں اپنی غفلت اور محرومی پر پچھتاؤ۔وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک اس تحریک میں حصہ نہیں لیا، وہ اب بھی اس تحریک میں حصہ لے
سکتے ہیں اور جیسا کہ میں بتا چکا ہوں ، وہ کچھ چندہ اس تحریک کے ختم ہونے کے بعد بھی ادا کر سکتے ہیں۔اسی طرح وہ لوگ جنہوں نے اس تحریک میں حصہ تو لیا مگر اپنی طاقت سے کم حصہ لیا ہے، میں
ھی یاد دلاتا ہوں وہ ان کی پار کر اور ان چنے رت دیکھ گشتہ سالوں کی کی کو
ان
کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی کمی کو پورا کر لیں اور اپنے چندے کی فہرست کو دیکھ کر گزشتہ سالوں کی کمی کو
216
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1942ء
نمایاں اضافوں کے ساتھ پورا کریں۔مجھے معلوم ہے کہ کئی لوگ ایسے ہیں، جن کی صرف پچاس ساٹھ
روپے تنخواہ ہے مگر انہوں نے اس تحریک میں ہر سال سوسورو پہیہ چندہ دیا ہے اور کئی لوگ ایسے بھی ہیں ، جن
کی دو دو سو روپیہ تنخواہ ہے مگر انہوں نے صرف دس یا ہیں روپے چندہ دیا ہے۔ایسے لوگوں کے لئے بھی
وقت ہے کہ وہ اپنی کمی کو پورا کر لیں۔یاد رکھو چھلکا کام نہیں آسکتا مغز کام آتا ہے، اسی طرح نام کام نہیں
آسکتا، حقیقت کام آیا کرتی ہے۔بے شک ایسے لوگوں نے ظاہری قواعد کو پورا کرتے ہوئے تحریک جدید
میں اپنا نام لکھوالیا ہے مگر ثواب ہم نے نہیں دینا بلکہ خدا نے دینا ہے اور خدا جانتا ہے کہ چندہ اپنی طاقت
کے مطابق دیا گیا ہے یا طاقت اور توفیق سے کم دیا گیا ہے۔پس وہ لوگ ، جنہوں نے اس تحریک میں کم
حصہ لیا ہے، انہیں چاہئے کہ وہ اب اپنی کمی کو پورا کر لیں تا کہ جب خدا تعالیٰ کے دین کے گھر کی بنیاد رکھی
جائے ، اس وقت تمہارے لئے بھی ایک نیک خاندان کی بنیاد رکھ دی جائے اور اس دنیا اور آخرت میں
تمہاری جڑیں ایسی مضبوطی سے قائم ہو جائیں جیسے ایک بہت بڑے شاندار اور پھل لانے والے درخت کی
جڑیں ہوتی ہیں۔مطبوعہ الفضل 02 دسمبر 1942 ء )
217