تحریک جدید درحقیقت اسلام کے احیاء کا نام ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اپریل 1943ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 اسیر یار
تحریک جدید در حقیقت اسلام کے احیاء کا نام ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اپریل 1943ء
" پس انسان کو چاہئے کہ وہ ایسی عادتیں نہ ڈالے اور ایسی غذائیں اپنے لئے تجویز نہ کر لیا
کرے، جن کے نہ ملنے کی وجہ سے اسے اپنے علاقے میں یا کسی اور علاقے میں دکھ اور تکلیف محسوس ہو۔میں نے تحریک جدید کو جاری کرتے وقت اسی اصل کو مدنظر رکھا تھا اور میں نے کہا تھا کہ ہمیشہ ایک کھانا
کھاؤ۔میرا یہ مطلب تھا کہ جب انسان ایک کھانا کھائے گا تو لازمی طور پر وہ ایسا ہی کھانا کھائے گا جس
سے اس کا پیٹ بھرے۔یہ تو نہیں کر سکتا کہ وہ ایک کھانا بھی کھائے اور پھر وہ کھانا ایسا ہو جو صرف زبان کے
ذائقہ کے لئے ہو، پیٹ بھرنے کے لئے کافی نہ ہو مثلاً چٹنیاں اور مربے ایسی چیزیں ہیں، جن پر انسان
گزارہ نہیں کر سکتا، یہ صرف زبان کے ذائقے کے لئے ہوتی ہیں۔پس میری غرض یہ تھی کہ جب ہماری جماعت کے لوگ ایک کھانا کھانے پر آجائیں گے تولا ز مادہ
ایسا ہی کھانا کھائیں گے، جو ان کا پیٹ بھرے۔ان کھانوں کو چھوڑتے چلے جائیں گے جو محض ذائقہ کی
درستی کے لئے ہوتے ہیں۔جو لوگ کئی کھانوں کے عادی ہوتے ہیں، وہ بعض ایسے کھانے بھی اپنے دستر
خوان پر لے آتے ہیں، جن کا پیٹ بھرنے سے تعلق نہیں ہوتا، صرف زبان کے چسکا سے تعلق ہوتا۔ا ہے۔ور نہ ایک کھانا کھانے والے ہمیشہ ایسا ہی کھانا کھاتے ہیں، جن سے ان کا پیٹ بھر جائے ، زبان کے ذائقے
کے لئے وہ کسی اور کھانے کی طرف نہیں جاتے۔صرف ملا لوگوں کے متعلق میں نے سنا ہے کہ وہ بعض دفعہ
خالی فرنی پر گزارہ کر لیتے ہیں اور اتنا کھا جاتے ہیں کہ انہیں کسی اور کھانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔لیکن عام طور پر خالی فرنی پر لوگ گزارہ نہیں کر سکتے۔اس لئے لازمی طور پر انہیں روٹی سالن یا چاول سالن
تیار کرنا پڑتا ہے اور بقیہ کھانوں سے وہ بچ جاتے ہیں۔کیونکہ روٹی ایک ایسی چیز ہے جو انسان کا پیٹ بھرنے کے لئے کافی ہے۔خواہ گیہوں کی روٹی
ہو یا جو کی ، باجرے کی ہو یا مکی کی۔بہر حال روٹی پیٹ بھرنے کے لئے کافی ہوتی ہے اور اس طرح ایک کھانا
کھانے کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان ان کھانوں کو چھوڑ دیتا ہے، جو محض زبان کے ذائقہ کے لئے
اتے ہیں، پیٹ بھرنے کے لئے نہیں ہوتے۔اور ان کھانوں کو اختیار کرتا ہے، جو پیٹ بھر دیتے ہیں۔239

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 اپریل 1943ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ہم دیکھتے ہیں کہ آج کل یورپ میں بڑا شور اس بات پر ہے کہ لوگوں کو ہوٹلوں میں دو دو، تین
تین کھانوں سے زیادہ کھانے نہیں ملتے اور ان کے لئے یہ امر بڑی تکلیف کا موجب ہے۔لیکن ہمیں خدا
تعالیٰ کے فضل سے تحریک جدید کے ماتحت، جو در حقیقت احیاء تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیم کا ،
ایک کھانا کھانے میں ذرا بھی گھبراہٹ اور تکلیف محسوس نہیں ہوتی۔کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک کھانا کھانے
سے ہماری ضرورت پوری ہو جاتی ہے تعیش کے سامان ہم نے اپنے لئے پیدا ہی نہیں کئے کہ ان کے نہ
ہونے کی وجہ سے ہمیں تکلیف محسوس ہو۔غرض اللہ تعالیٰ نے اس ذریعہ سے ہمارے لئے ایسی آسانی پیدا
کر دی ہے کہ جو بات ان کے لئے تکلیف کا موجب ہے، وہ ہمارے نزدیک نہ صرف تکلیف کا موجب
نہیں بلکہ ہم اسے بھی تعیش قرار دیتے ہیں۔آج کل اخبارات میں بڑے بڑے لوگوں کی دعوتوں کا ذکر چھپتا
ہے اور لکھا ہوتا ہے کہ یہ دعوت اتنی سادہ تھی، اتنی سادہ تھی کہ حد ہوگئی۔صرف شور ہا تھا، پنیر تھا، کچھ کباب
تھے اور کچھ سیلڈ تھا۔اس طرح وہ تین چار کھانے گن دیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ سادگی کی حد ہوگئی۔فلاں
بادشاہ یا فلاں پریذیڈنٹ کے ہاں دعوت ہوئی اور اس دعوت میں صرف تین چار کھانے تیار ہوئے۔حالانکہ اگر ہم اسلامی طریق پر چلیں تو اتنے کھانے ہمارے نزدیک زمانہ امن کی بڑی بھاری دعوتوں میں
سے ہونے چاہئیں۔روزانہ استعمال کے لئے اتنا ہی کافی ہوتا ہے کہ دال روٹی یا سالن روٹی یا دال یا سالن
کے ساتھ چاول ہوں اور وہ کھانے کے لئے مل جائیں۔بلکہ ہمارے ملک میں بہت سے لوگ ایسے بھی
ہیں جو اس سے بھی محروم رہتے ہیں، انہیں نہ دال میسر آتی ہے نہ گوشت ، وہ صرف اچار سے روٹی کھا لیتے
ہیں یا کسی کے ساتھ روٹی کھا لیتے ہیں۔چنانچہ جن جن علاقوں میں اسلامی تمدن زیادہ عرصہ تک جاری رہا
ہے، وہاں یہی پرانا طریق اب تک جاری ہے۔سندھ میں چونکہ ایک لمبے عرصے تک اسلامی حکومت رہی
ہے، اس لئے وہاں اب تک یہ دستور ہے کہ غربا السی کے ساتھ باجرے کی روٹی کھا لیتے ہیں اور امراء دودھ
کے ساتھ باجرے کی روٹی کھا لیتے ہیں“۔وو۔اس کی وجہ یہی ہے کہ سندھ میں دیر تک اسلامی حکومت رہی ہے اور چونکہ سندھ ایک
اسلامی ملک تھا، اس لئے کھانے پینے کے معاملہ میں مسلمان اس قدر اسراف سے کام نہیں لیتے تھے، جس
قدر اسراف سے وہ لوگ کام لیا کرتے تھے، جو غیر ممالک میں تھے۔یہی وجہ ہے کہ وہاں کے لوگ بڑے
مہمان
نواز ہیں اور ان میں مہمان نوازی کی عادت بہت حد تک پائی جاتی ہے اور یہ صرف سندھ پر ہی منحصر
نہیں۔جس جس ملک میں مسلمان
زیادہ ہیں ، وہاں مہمان نوازی کی عادت لوگوں میں پائی جاتی ہے۔اس
کی وجہ یہی ہے کہ وہ اسراف نہیں کرتے۔مہمان گھر پر آجائے تو انہیں ذرا بھی گھبراہٹ محسوس نہیں ہوگی
240

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 اپریل 1943ء
اور جو کچھ گھر میں پکا ہو وہ اس کے سامنے لا کر رکھ دیتے ہیں۔ہمارے ملک میں غیر مذاہب کے اثر کے نیچے
مہمان نوازی کا جذبہ بہت کم ہو گیا ہے اور ہر شخص خواہ اسے کتنی بڑی تنخواہ ملتی ہو، یہ سمجھتا ہے کہ میرا گزارہ
اس تنخواہ میں نہیں ہوسکتا۔کسی کو اگر ہزار روپیہ تنخواہ ملتی ہے تو وہ فورا حساب لگا لیتا ہے کہ ڈیڑھ سو روپیہ کوٹھی پر
خرچ آئے گا۔ڈیڑھ دو سوملازموں کی تنخواہوں پر صرف ہو جائے گا۔پھر اپنا دھوبی رکھنا پڑے گا ، جو کپڑے
دھوئے گا۔اپنا نائی رکھنا پڑے گا، جو روزانہ ڈاڑھی مونڈے گا۔پھر اتنا روپیہ بیوی کے عطروں اور پوڈروں
اور فیتوں پر خرچ آئے گا اور اس قدر روپیہ فرنیچر پر صرف ہو گا۔غرض اسی طرح وہ حساب لگا تا چلا جاتا ہے
اور آخر میں اسے معلوم ہوتا ہے کہ آمد تو ہزار روپیہ ہے مگر میرا خرچ گیارہ بارہ سو روپیہ ہے یا آمد پانچ سو
روپیہ ہے تو خرچ سات سو روپیہ ہے۔نتیجہ یہ ہوتا کہ اس کے ہاں جب کوئی مہمان آجاتا ہے، اسے دیکھتے
ہی اس کی جان نکل جاتی ہے کہ میں تو آگے ہی مقروض ہوں، اسے کھانا کہاں سے کھلاؤں ؟ اسی وجہ سے
F
خصوصاً شہر بہت ہی بدنام ہیں۔لاہور کے متعلق تو عام لطیفہ مشہور ہے کہ جب کسی کے ہاں مہمان آتا ہے تو وہ پہلے اس سے یہ
دریافت کرتا ہے کہ آپ کس گاڑی سے واپس جائیں گے؟ اور جب ریل کا وقت قریب آتا ہے تو میزبان کھانا
لانے میں عمد اوبیر کر دیتا ہے اور جب بہت ہی تھوڑا وقت رہ جاتا ہے تو وہ آکر کہتا ہے کہ صاحب کھانا بھی تیار
ہے اور ریل بھی تیار ہے۔مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ ریل کا وقت سن کر کھانا کہاں کھائے گا۔یہی کہے گا کہ اگر
ریل کا وقت ہو گیا ہے تو پھر میں کھانا نہیں کھاتا، ایسانہ ہو میں رہ جاؤں۔غرض لاہور کے متعلق یہ لطیفہ عام طور پر
مشہور ہے مگر اس سے مراد لاہور کے اصلی باشندے ہیں، باہر سے آنے جانے والے جو وہاں ٹھہرتے ہیں، ان
میں کچھ مدت تک مہمان نوازی کی عادت قائم رہتی ہے۔ایسے موقعوں پر بعض لوگ ڈھیٹ بن کر کہہ دیا کرتے
ہیں کہ بہت اچھا آپ کھانا لے آئیں، ہم کسی اور گاڑی پر روانہ ہو جائیں گے۔یہ سن کر وہ اس کھانے کے
انتظام کے لئے دوڑتے ہیں۔کیونکہ در حقیقت انہوں نے پہلے کھانا تیار نہیں کیا ہوتا۔گو اس لطیفہ میں مبالغہ ہوگا
اور یقینا ہے۔کیونکہ کسی ملک یا کسی شہر کے تمام افراد کے متعلق یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ جذ بہ مہمان نوازی سے
عاری ہیں۔مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ شہریوں نے اپنی ضرورتیں اتنی بڑھالی ہیں، اتنی بڑھالی ہیں کہ نیک
کاموں میں خرچ کرنے کے لئے انہیں اپنی تنخواہوں میں گنجائش ہی نظر نہیں آتی۔مگر جن لوگوں نے تحریک جدید کے مطالبات پر عمل کیا ہے، انہیں جنگ کے باوجود خدا تعالیٰ
کے فضل سے کوئی تکلیف نہیں۔میں لوگوں سے کئی دفعہ سنتا ہوں کہ سونا اب سور و پیر تولہ ہو گیا ہے، اب ہم
زیورات کسی طرح بنوا سکیں؟ مگر میں نے آج تک کسی احمدی کو اس رنگ میں افسوس کا اظہار کرتے نہیں
241

اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 30 اپریل 1943ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
دیکھا۔وہ اس بات پر تو افسوس کا اظہار کر دیتے ہیں کہ جب سونا ساٹھ روپیہ تو لہ تھا، اس وقت ہم نے فلاں
زیور کیوں فروخت کیا ؟ اب فروخت کرتے تو زیادہ رو پیدل جاتا۔مگر میں نے کسی احمدی کے منہ سے یہ
نہیں سنا کہ اب سونا سخت مہنگا ہو گیا ہے، نئے زیورات کس طرح بنوائیں؟
می اسی لئے ہے کہ تحریک جدید کے تحت ہماری جماعت کے قلوب سے اسراف کی عادت خدا
تعالیٰ کے فضل سے نکل گئی ہے۔مگر آج جس مضمون کی طرف میں خصوصیت کے ساتھ توجہ دلانا چاہتا ہوں،
وہ یہ ہے کہ پہلے تو جماعت نے اس تحریک کو محض میری اطاعت کے طور پر مانا تھا مگر اب میں چاہتا ہوں کہ
دوست اس بات کو دیکھیں کہ کس طرح خدا نے تحریک جدید کے زمانہ میں ہی ایسے حالات پیدا کر دیئے
ہیں، جن کے نتیجہ میں لوگ اس بات پر مجبور ہورہے ہیں کہ اپنے حالات زندگی میں تغیر پیدا کریں اور
کھانے اور پینے کی چیزوں میں کمی کریں؟ پس انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ دنیا میں اس قسم کے زمانے بھی آتے
رہتے ہیں، اس لئے انہیں نہ عارضی طور پر بلکہ مستقل طور پر اپنی عادتوں میں ایسا تغیر پیدا کرنا چاہئے اور
اپنے حالات زندگی میں ایسی سادگی اختیار کرنی چاہئے کہ زمانہ کا رنگ کیسا ہی بدل جائے ، انہیں کوئی دکھ اور
تکلیف محسوس نہ ہو۔میں نے بتایا ہے کہ جن حالات میں ہم روزانہ اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں اور ہمیں ذرہ بھی
تکلیف محسوس نہیں ہوتی ، وہ یورپین لوگوں کے لئے شدید مشکلات کا باعث بنے ہوئے ہیں۔بلکہ آج کل
بھی جن حالات میں سے وہ گذر رہے ہیں، وہ ہمارے نزدیک تعیش کے سامان اپنے اندر رکھتے ہیں۔پس دنیا کے حوادث ایک سچے مومن کے لئے کسی تکلیف کا موجب نہیں ہو سکتے۔آخر رسول کریم
صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے بڑھ کر دنیا میں اور کون ہے، جو اس بات کا مستحق ہو سکتا ہے کہ ایسے آرام اور
راحت پہنچے؟ اگر کوئی چیز فائدہ کا موجب ہوسکتی ہے، اگر کوئی چیز ہماری زندگی کے لئے ضروری سمجھی جاسکتی
ہے، اگر کوئی چیز ایسی ہے، جس سے ہم راحت اور آرام محسوس کر سکتے ہیں تو ہر مومن جس کے دل میں ایک
ذرہ بھر بھی ایمان ہو، وہ ہر راحت اور آرام کی چیز کو استعمال کرتے وقت اس امر کی خواہش کرے گا کہ کاش
اسے اس امر کی توفیق ہوتی کہ وہ اس راحت اور آرام کی چیز کو رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ذات
کے لئے مہیا کر سکتا۔ہم دیکھتے ہیں، جن لوگوں کے دل میں کچی محبت تھی ، انہوں نے عملی طور پر اس کا ثبوت
دے دیا۔حضرت عائشہ کے متعلق تاریخ میں آتا ہے کہ جس وقت سب سے پہلے ہوائی چکیاں آئیں اور
مدینہ میں ان چکیوں کے ذریعہ میدہ کی طرح نہایت باریک آٹا تیار ہونے لگا تو حضرت عمرؓ نے حکم دیا کہ
242

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اپریل 1943ء
سب سے پہلا آنا حضرت عائشہ کی خدمت میں بھیجا جائے تاکہ سب سے پہلے وہ اس آئے کو استعمال
کریں، پھر کسی اور کو استعمال کرنے کے لئے دیا جائے۔وہ میدے کی طرز کا بار یک آنا حضرت عائشہ کی
خدمت میں تحفہ بھیجا گیا اور عرض کیا گیا کہ سب سے پہلے آپ اس کی روٹی پکا کر کھائیں ، اس کے بعد اور
لوگوں کو کھانے کی اجازت دی جائے گی۔حضرت عائشہ نے آٹا پکوایا اور اس کی روٹی کھانے لگیں۔اردگرد
کی عورتیں یہ سن کر کہ ایک نئی قسم کا آٹا آیا ہے اور وہ نہایت ہی باریک ہے، حضرت عائشہ کے گھر میں جمع ہو
گئیں۔ہم اس بات کو اچھی طرح نہیں سمجھ سکتے کہ عورتیں کیوں جمع ہوئیں؟ کیونکہ ہم مدتوں سے باریک
آٹا استعمال کرتے چلے آرہے ہیں اور ہمارے لئے اس میں کوئی حیرت اور تعجب کی بات نہیں رہی۔مگر
شروع شروع میں گاؤں کے لوگ بھی بڑے حیران ہوئے تھے اور جب مشینوں سے آٹا پس کر جاتا تو وہ ارد
گرد سے اس کو دیکھنے کے لئے اکھٹے ہو جاتے تھے۔اسی طرح کا ایک مجمع حضرت عائشہ کے گھر میں جمع ہو
گیا اور محلہ کی سب عورتیں اکٹھی ہو گئیں۔وہ پھلکوں کو ہاتھ لگا تیں اور کہتیں واہ واہ کیسے نرم پھلکے ہیں ؟ آخر
وہ خادمہ جس نے پھلکے پکائے تھے، اس نے ایک دو پھلکے حضرت عائشہ کے سامنے رکھ دیئے اور حضرت
عائشہ نے ایک لقمہ لیا اور منہ میں ڈالا۔مگر منہ میں لقمہ ڈالتے ہی آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔خادمہ کو شبہ ہوا کہ کہیں روٹی میں کوئی نقص نہ رہ گیا ہو، وہ کہنے لگی، بی بی روٹی تو بڑی نرم ہے اور بغیر سالن
کے آپ ہی گلے سے اترتی جاتی ہے مگر آپ کی حالت سے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ لقمہ آپ کے گلے میں
پھنس گیا ہے۔کیا روٹی میں کوئی نقص تو نہیں رہ گیا ؟ حضرت عائشہ نے فرمایا تمہارا اس میں کوئی قصور
نہیں، روٹی بڑی نرم ہے۔مگر یہ واقعی میرے گلے میں پھنس گئی ہے۔کیونکہ منہ میں روٹی کا لقمہ ڈالتے ہی
مجھے خیال آیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانہ میں چکیاں نہیں ہوا کرتی تھیں اور ہم بعض دفعہ
پتھر پر پتھر رکھ کر گیہوں نہیں لیتے اور بسا اوقات رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سامنے میں ایسے ہی
موٹے اور بے چھنے آٹے کی روٹی رکھا کرتی تھی۔آج اس روٹی کا نرم نرم لقمہ مرے منہ میں جاتے ہی مجھے
خیال آیا کہ اگر یہ چکیاں اس وقت ہوتیں تو میں اس آٹے کی روٹی پکا کر رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو
کھلایا کرتی۔یہی خیال ہے جس کے آنے سے میری آنکھوں میں آنسو آگئے اور یہ لقمہ میرے گلے میں
پھنس گیا۔اب دیکھ لو یہ بچے عشق کا نتیجہ ہے۔روٹی کی نرمی میں کوئی شبہ نہیں، آٹے کے اچھے ہونے میں
کوئی شبہ نہیں۔مگر جب اس نعمت کے استعمال کا وقت آیا تو جو محبوب ترین وجود تھا، اس کی طرف خیال چلا
گیا کہ کاش یہ نعمت ہم اس کے سامنے رکھ سکتے۔243

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود و 30 اپریل 1943ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
میں نے کئی دفعہ اس زمانہ کے عاشق کا قصہ بھی سنایا ہے۔منشی اروڑے صاحب مرحوم حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عشاق میں سے تھے۔ان کی عادت تھی کہ وہ کوشش کرتے کہ ہر جمعہ یا اتوار کو
قادیان پہنچ جایا کریں۔چنانچہ انہیں جب بھی چھٹی ملتی ، یہاں آجاتے اور کوشش کرتے ، اپنے سفر کا ایک
حصہ پیدل طے کریں تا کہ کچھ رقم بچ جائے اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں
پیش کر سکیں۔ان کی تنخواہ اس وقت بہت تھوڑی تھی غالباً پندرہ بیس روپے تھی اور اس میں نہ صرف وہ گزارہ
کرتے بلکہ سفر کا خرچ بھی نکالتے اور حضرت مسیح موعود کی خدمت میں بھی نذرانہ پیش کرتے۔میں نے
ان کا ہمیشہ ایک ہی کوٹ دیکھا ہے۔دوسرا کوٹ پہنتے ہوئے میں نے ان کو ساری عمر نہیں دیکھا۔انہوں نے
تہہ بند باندھا ہوا ہوتا تھا اور معمولی سا کرتا ہوتا تھا۔ان کی بڑی خواہش یہ ہوتی تھی کہ وہ آہستہ آہستہ کچھ رقم
جمع کرتے رہیں اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں نذرانہ عقیدت کے طور پر
پیش کر دیں۔رفتہ رفتہ وہ اپنی دیانت سے ترقی کرتے گئے اور تحصیلدار ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی وفات کے کچھ مہینوں یا ایک سال کے بعد وہ قادیان میں آئے اور مجھے اندر کسی نے آکر
کہا کہ منشی اروڑے صاحب دروازے پر آپ کو ملنے کے لئے آئے ہیں۔میں باہر آیا۔انہوں نے جلدی
سے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا اور جیب میں سے ( مجھے اچھی طرح یاد نہیں) تین یا چار پونڈ سونے کے نکالے
اور نکال کر میرے سامنے کئے۔جو نہی انہوں نے پونڈ دینے کے لئے اپنا ہاتھ میری طرف بڑھایا۔ان
پر اتنی رقت طاری ہوئی کہ وہ چیخیں مار کر رونے لگ گئے اور انہوں نے اس طرح تڑپنا شروع کر دیا، جس
طرح ذبح کیا ہوا بکر اتر پتا ہے۔میری عمر اس وقت چھوٹی تھی۔انیس سال عمر تھی۔میں انہیں اس حالت
میں دیکھ کر گھبرا گیا کہ نہ معلوم انہیں کیا ہو گیا ہے؟ مگر میں چپکا کھڑا رہا اور وہ روتے رہے، روتے رہے اور
روتے رہے۔کئی منٹ کے رونے کے بعد جب وہ اپنے نفس پر قابو کر سکے یعنی اتنا قابو کہ ان کے گلے میں
سے آواز نکل سکے تو نہایت ہی کرب اور اندوہ سے انہوں نے مجھے کہا کہ میری بدقسمتی دیکھو کہ ساری عمر
مرے دل میں یہ خواہش رہی کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے سونا تحفہ کے طور
پر پیش کروں مگر اس کی توفیق نہ ملی۔مگر اب جو میں سونا پیش کرنے کے قابل ہوا تو وہ اس دنیا میں نہیں
ہیں۔یہ کہہ کر ان پر پھر وہی حالت طاری ہو گئی اور ذبح کئے ہوئے بکرے کی طرح تڑپنے لگے اور میں جو
اب ان کے جذبات سے واقف ہو چکا تھا، اپنے جذبات کو بصد مشکل دبا کر ان کے سامنے کھڑا رہا۔تو اگر واقعہ میں دنیا کی یہ عمتیں، کوئی نعمتیں ہیں اور اگر واقعہ میں ان سے ہمیں کوئی حقیقی آرام پہنچ
سکتا ہے تو ایک مومن کا دل ان کو استعمال کرتے وقت ضرور دیکھتا ہے۔اگر یہ نعمتیں ہیں تو پھر اس قابل تھیں
244

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اپریل 1943ء
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کومتیں اور پھر آپ کے بعد آپ کے ظل حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام
کو ملتیں۔میں چھوٹا ہی تھا کہ حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں مجھے شکار کا شوق پیدا ہو گیا۔ایک ہوائی بندوق
میرے پاس تھی، جس سے میں شکار مار کر گھر لایا کرتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام چونکہ
کھانا کم کھایا کرتے تھے اور آپ کو دماغی کام زیادہ کرنا پڑتا تھا اور میں نے خود آپ سے یا کسی اور طبیب
سے سنا ہوا تھا کہ شکار کا گوشت دماغی کام کرنے والوں کے لئے مفید ہوتا ہے۔اس لئے میں ہمیشہ شکار
آپ کی خدمت میں پیش کر دیا کرتا تھا۔مجھے یاد ہی نہیں کہ اس زمانہ میں، میں نے خود کبھی شکار کا گوشت
اپنے لئے پکوایا ہو۔ہمیشہ میں شکار مار کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دے دیا کرتا تھا۔تو جب
انسان
کو اپنے محبوب سے محبت کامل ہوتی ہے تو پھر یا تو وہ کسی چیز کو راحت ہی نہیں سمجھتا اور یا اگر راحت سمجھتا
ہے تو کہتا ہے، یہ اس کے محبوب کا حق ہے۔اللہ تعالیٰ نے مجھ پر قرآنی علوم کے بڑے بڑے معارف اپنے فضل سے کھولے ہیں۔مگر
بیسیوں مواقع مجھ پر ایسے آئے ہیں جبکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی نکتہ مجھ پر کھولا گیا تو میرے دل میں اس
وقت بڑی تمنا اور آرزو پیدا ہوئی کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام يا حضرت خليفة المسيح
اول کے زمانہ میں یہ نکتہ مجھ پر کھلتا تو میں ان کے سامنے پیش کرتا اور مجھے ان کی خوشنودی حاصل ہوتی۔اصل مقام تو حضرت مسیح موعود کا ہی ہے۔حضرت خلیفہ اول کا خیال مجھے اس لئے آیا کرتا ہے کہ انہوں
نے مجھے قرآن شریف پڑھایا اور انہیں مجھ سے بے حد محبت تھی اور ان کی یہ خواہش ہوا کرتی تھی کہ میں
قرآن پر غور کروں اور اس کے مطالب نکالوں۔تو یہ چیزیں جو ہمارے لئے حقیقی راحت کا موجب نہیں ہو سکتیں بلکہ اگر ہمارے عشق وابستہ
ہیں، بعض ایسی ہستیوں سے جواب دنیا میں موجود نہیں ہیں۔تو یہ نعمتیں بجائے راحت کے ہمارے لئے
تکلیف کا موجب ہو جاتی ہیں۔جب بھی جلسہ ہوتا ہے اور لوگ دور دور سے جمع ہوتے ہیں، میرے قلب
پر اس وقت رقت طاری ہو جاتی ہے۔اس خیال سے کہ سلسلہ کی یہ عظمت اور یہ شان اور اس کی یہ ترقی ہم
لوگ جن کا اس ترقی میں کوئی بھی ہاتھ نہیں، وہ تو دیکھ رہے ہیں۔مگر وہ شخص جس کے ذریعہ سے سب کام ہوا
اور جس نے اس کی خاطر سب دنیا سے تکلیفیں سہیں ، وہ انہیں نہیں دیکھ رہا۔تو سچی بات یہ ہے کہ محبت اور عشق کے ہوتے ہوئے یہ چیزیں کہیں تعیش کا سامان ہیں، کہیں
دینوی سامانوں کی بہتات ہے۔انسان کے لئے راحت کا موجب نہیں ہوسکتیں اور اس وجہ سے ان کا
245

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اپریل 1943ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
چھوڑنا بھی انسان کے لئے زیادہ تکلیف کا موجب نہیں ہو سکتا۔پس اگر ہم ان چیزوں کو چھوڑ دیں تو و
ہمارے لئے ان کا چھوڑ نا ذرہ بھی تکلیف کا موجب نہیں ہوسکتا۔لیکن اگر ہم ان کو چھوڑ دیں تو دنیا کے لئے
جنت کی کیفیت پیدا کرنے میں محمد ہو سکتے ہیں۔آخر یہ غربتیں اور تکلیفیں اسی وجہ سے ہیں کہ کچھ لوگ زیادہ
عیاشی میں مبتلاء ہوتے ہیں اور وہ کروڑوں من غلہ اور کروڑوں من انگور شرابوں کے بنانے میں صرف کر
دیتے ہیں۔اگر وہ لوگ بھی پانی پر کفایت کرتے تو کروڑوں من غلہ اور انگور لوگوں کے پیٹوں میں جاتا۔اور اس طرح ان کو مقوی غذا بھی ملتی ، ان کے دل کو بھی طاقت حاصل ہوتی اور ان کے دماغ کو بھی تروتازگی
حاصل ہوتی۔مگر انہوں نے ایک ایسی ضرورت پیدا کر لی ہے، جو حقیقی ضرورت نہیں اور اس کی وجہ سے وہ
دنیا کے معتد بہ حصہ کو غلہ سے اور پھلوں سے محروم کر رہے ہیں۔ورنہ وہی غلہ اور وہی پھل کروڑوں لوگوں کی
صحت اور ان کی راحت کا موجب ہوتا۔یہی حال باقی اشیاء کا ہے۔جتنا جتنا انسان زیادہ تکلفات اختیار
کرتا ہے، اتنا اتنا خود اس کی زندگی قربانی سے محروم ہوتی جاتی ہے اور دوسرے انسانوں کو بلا وجہ اس کے
لئے قربانی کرنی پڑتی ہے۔اس میں کیا شبہ ہے کہ جس کے پاس روپیہ زیادہ ہوتا ہے، وہ اپنے روپے کے
زور سے دوسروں کا حق چھینے کی کوشش کیا کرتا ہے؟ مثلاً گندم اور چاول ہیں۔یہ عام ملنے والی
چیزیں ہیں۔لیکن اگر کوئی شخص ایک سیر گندم کو چھٹانک نشاستہ کی شکل میں تبدیل کر دیتا اور وہ نشاستہ اپنے
استعمال میں لاتا ہے یا کسی اور طرز پر اس کمیت کو کم کر دیتا ہے تو دوسرے الفاظ میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس
نے پندرہ چھٹا نک غلہ سے دنیا کومحروم کر دیا۔اسی طرح وہ شخص جس نے ایک سیر جو کی شراب بنا کر ایک
گلاس پی لیا ، اس نے ایک آدمی کو صبح اور شام کے کھانے سے محروم کر دیا۔پس تحریک جدید در حقیقت اسلام کے احیاء کا نام ہے۔جدید ، وہ صرف ان معنوں میں ہے کہ
دنیا اس سے ناواقف ہو گئی تھی۔ورنہ در حقیقت وہ تحریک قدیم ہی ہے۔میں ایک دفعہ ایک دعوت میں شامل
ہوا، جو ایک انگریز افسر کے اعزاز میں دی گئی تھی۔میں عموماً ایسی دعوتوں میں نہیں جایا کرتا۔مگر لوگوں نے
مجھے مجبور کیا کہ میں اس دعوت میں ضرور شریک ہوں۔میں نے کہا میں نہیں جاتا عموماً ایسی دعوتوں میں
عورتیں بھی شامل ہوتی ہیں اور انگریز عورتیں مصافحہ کرنے کی کوشش کیا کرتی ہیں اور میں چونکہ اسلامی تعلیم
کے ماتحت عورتوں سے مصافحہ کرنا، ناجائز سمجھتا ہوں، اس لئے انہیں تکلیف محسوس ہوتی ہے۔اور وہ اس
بات میں اپنی پتک محسوس کرتی ہیں۔مگر لوگوں نے کہا کہ آپ ضرور چلیں، ہم آپ کو الگ بٹھا دیں گے۔خیر
میں چلا گیا۔یہ دعوت ایک جرنیل کی تھی۔جب اس جرنیل کو معلوم ہوا کہ میں بھی وہاں آیا ہوا ہوں تو وہ
246

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 اپریل 1943ء
تحریک جدید- ایک الی تحریک۔۔۔جلد دوم
بڑے شوق سے مجھے ملنے کے لئے آیا اور اپنے ساتھ اپنی بیوی بھی لے آیا۔آتے ہی اس کی عورت نے
مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھایا اور میں نے اپنا ہاتھ پیچھے پیچ لیا۔اس سے طبعی طور پر اسے تکلیف ہوئی کیونکہ
انگریز عورتیں اسے اپنی بڑی بہتک سمجھتی ہیں۔اس کے خاوند کو بھی تکلیف ہوئی اور اس نے مجھے کہا کہ میں تو
آپ کی جماعت کے متعلق یہ سمجھتا تھا کہ یہ ایک نئی تحریک ہے، اسی لئے میں اپنی بیوی کو بھی اپنے ساتھ لایا
تھا۔میں نے کہا کہ یہ آپ کی غلطی ہے یا ہماری غلطی ہے کہ ہم آپ
کو صحیح طور پر سمجھا نہیں سکے۔ہماری تحریک
تو در حقیقت پرانی ہے اور ہم تعلیم کے لحاظ سے تیرہ سو سال پیچھے جاتے ہیں۔تو تحریک جدید اس کا نام صرف اس لئے ہے کہ دنیا اس سے نا واقف ہو چکی تھی اور یہ ہماری
بد قسمتی تھی کہ ہمیں ایک پرانی چیز کونئی کہنا پڑا۔کیونکہ لوگ اس سے ناواقف ہو چکے تھے۔اور وہ جدید نہیں
بلکہ قدیم ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے جس طرز پر زندگی بسر کی، ہم تحریک
جدید کے ذریعہ اس کے قریب قریب لوگوں کو لانے کی کوشش کرتے ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آج کل
دنیا کے حالات ایسے رنگ میں بدل چکے ہیں کہ ہم اپنی طرز زندگی کی بالکل وہی شکل نہیں بنا سکتے ، جو رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے طرز زندگی کی شکل تھی۔مگر اس کے قریب قریب جس حد
تک زمانہ کے حالات ہم کو اجازت دیتے ہیں، ہم لوگوں کو لیجانے کی کوشش کرتے ہیں اور کرتے
رہیں گے اور یہی تحریک جدید کی غرض ہے۔پس ان ایام میں جبکہ خدا تعالیٰ نے جبر آساری دنیا میں تحریک جدید کو جاری کر دیا ہے۔میں
دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ یہ حالات جو رونما ہورہے ہیں۔ان کو دیکھو، غور کرو اور سمجھو کہ اسلام کی تعلیم کس
قدر رحمت کا موجب ہے؟ اگر ہمیشہ ہم اپنی زندگی رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے احکام کے مطابق
سادہ رکھیں تو اس قسم کے حوادث ہمیں ذرہ بھی تکلیف نہ پہنچا سکیں۔آج یورپ اور امریکہ کے لوگ چلا چلا
کر کہہ رہے ہیں کہ ہم مر گئے۔مگر وہ جو اپنے متعلق یہ سمجھتے ہیں کہ وہ مر گئے ، ہم پہلے بھی ان سے کم کھا رہے
تھے۔مگر باوجود اس کے ہمیں کوئی تکلیف نہ تھی اور آج بھی ان سے کم کھا رہے ہیں اور ہمیں کوئی تکلیف
نہیں۔پس اگر ایسے واقعات ہم پر آجائیں تو ہمارے لئے کیا تکلیف کا موجب ہو سکتے ہیں؟ حضرت مسیح
موعودؓ فرمایا کرتے تھے کہ کوئی اندھا تھا، جو رات کے وقت کسی دوسرے سے باتیں کر رہا تھا۔ایک اور شخص
کی نیند خراب ہو رہی تھی۔وہ کہنے لگا حافظ جی سو جاؤ۔حافظ صاحب کہنے لگے ، ہمارا سونا کیا ہے؟ چپ ہی
ہو جانا ہے۔مطلب یہ کہ سونا آنکھیں بند کرنے اور خاموش ہو جانے کا نام ہوتا ہے۔میری آنکھیں تو پہلے
247

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 اپریل 1943ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ہی بند ہیں ، اب خاموش ہی ہو جاتا ہے۔اور کیا ہے؟ تو مومن کے لئے یہ حالات تکلیف کا موجب نہیں ہو
سکتے۔کیونکہ وہ کہتا ہے کہ میں تو پہلے ہی ان حالات کا عادی ہوں جیسے مومن کو دنیا مارنا چاہتی ہے تو وہ کہتا
ہے، مجھے مار کر کیا لو گے؟ میں تو پہلے ہی خدا کے لئے مرا ہوا ہوں۔دنیا موت سے گھبراتی ہے مگر ایک مومن
کو جب دنیا مارنا چاہتی ہے تو وہ کچھ بھی نہیں گھبراتا۔اور کہتا ہے کہ میں تو اسی دن مر گیا تھا ، جس دن میں نے
اسلام قبول کیا تھا۔فرق صرف یہ ہے کہ آگے میں چلتا پھر تا مردہ تھا اور اب تم مجھے زمین میں دفن کر دو گے۔میرے لئے کوئی زیادہ فرق پیدا نہیں ہوگا۔پس اگر لوگ اسلام کے احکام کے ماتحت اپنی زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں تو وہ یقینا اس قسم
کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے پہلے سے تیار رہیں۔اول تو تکلیفیں آتیں ہی نہیں۔کیونکہ تکلیفیں اسی
لئے آتی ہیں کہ لوگ دوسروں کا حق غصب کر لیتے ہیں۔اگر دنیا میں کوئی شخص دوسرے کا حق غصب نہ کرے
تو اس قسم کی تکلیفیں کبھی نہ آئیں۔پس اول تو ایسے حالات میں تکالیف آئیں ہی نہ اور اگر آجائیں تو سادہ
زندگی کی وجہ سے لوگ اس بات کے عادی ہوں گے کہ تکالیف کو برداشت کر سکیں اور اس وجہ سے باوجود
تکلیف دہ ایام کے ان کو تکلیف کا کوئی احساس نہ ہوگا۔جیسے آج کل ہم دیکھ رہے ہیں کہ یورپ کے لوگوں
کے نزدیک جو مشکلات ہیں، وہ ہمارے لئے روز مرہ زندگی کا مشغلہ ہیں اور جن کو وہ آفتیں اور مصیبتیں خیال
کرتے ہیں، وہ ہمارے نزدیک راحت اور آرام ہیں۔اس لئے ان تکلیفوں کا ہمیں پتہ تک نہیں لگتا۔آخر لوگ آج کل کیا کہہ رہے ہیں؟ یہی کہہ رہے ہیں کہ بڑی مصیبت آگئی، پہنے کے لئے اچھے
کپڑے نہیں ملتے۔مگر ایک مومن کے لئے یہ چیز ذرہ بھی پریشانی کا باعث نہیں ہوسکتی۔تھوڑے ہی دن
ہوئے ، بعض نے مجھ سے کہا کہ اب کپڑوں کا ملنا بھی مشکل ہورہا ہے۔میں نے کہا پھر کیا ہوا؟ مومن کی تو
یہ حالت ہوتی ہے کہ اگر کپڑ مل جائے تو وہ پہن لیتا ہے، نہ ملے تو نہ سہی۔پرانے کپڑوں سے ہی پیوند لگا
کر گزارہ کر لیتا ہے۔پھر میں نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے کپڑوں کو پیوند
لگے ہوا کرتے تھے۔کیا ہم ان سے بڑے ہیں کہ اپنے کپڑوں پر پیوند نہ لگا سکیں ؟ بلکہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے زمانہ میں ایسے لوگ بھی تھے، جن کے پاس کپڑے بہت کم ہوا کرتے تھے قمیض ہوتی تھی تو
پاجامہ نہیں ہوتا تھا، پاجامہ ہوتا تھا تو قمیض نہیں ہوتی تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانہ میں ایک لڑکا تھا، جس نے قرآن کریم کا بہت سا حصہ
حفظ کیا ہوا تھا۔ایک دفعہ بعض لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ فلاں جگہ پر نماز پڑھانے کے لئے امام کی
248

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 اپریل 1943ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
ضرورت ہے؟ آپ نے اس لڑکے کو ہی امام مقرر کر دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانہ میں انگلیا
صفوں پر مرد ہوا کرتے تھے اور پچھلی صفوں پر عورتیں ہوا کرتی تھیں۔ایک دفعہ اس نے جماعت کراتے
ہوئے سجدہ سے سر اٹھاتے وقت اللہ اکبر کہا تو ایک عورت نے اپنا سر پہلے اٹھا لیا۔اس لڑکے کا کرتا چھوٹا تھا
اور پاجامہ کوئی تھا نہیں۔اس عورت کی اتفاقاً نظر جاپڑی اور اس نے دیکھا کہ وہ نگا ہو رہا ہے۔شروع
شروع کا زمانہ تھا، اس نے شور مچانا شروع کر دیا کہ ارے لوگو اپنے امام کا ستر تو ڈھانکو۔آخر لوگوں نے چندہ
کر کے اس کو تہبند بنوا کر دیا۔اب کیا تم سمجھتے ہو کہ اس لڑکے کی عزت تہبند نہ ہونے کی وجہ سے کم تھی ؟ آج
جو دنیا میں بڑے بڑے مالدار اور معزز لوگ دکھائی دیتے ہیں، ان سے یقیناً اس لڑکے کی عزت زیادہ
تھی۔بلکہ خدا کے نزدیک وہ ہر ایسے مالدار سے جو تقویٰ میں اس سے کم درجہ پر تھا، زیادہ معزز تھا۔ہم کسی
بڑے سے بڑے مالدار کو رضی اللہ عنہ نہیں کہتے بلکہ اگر کوئی ہمیں رضی اللہ عنہ کہنے پر مجبور بھی کرے تو ہم
نہیں کہیں گے۔مگر اس لڑکے کے نام پر ہم سب رضی اللہ عنہ کہنے پر مجبور ہیں۔اگر آج کسی بڑے سے
بڑے بادشاہ کو کوئی گالی دے تو ایک مومن کا دل نہیں رکھتا لیکن اگر اس لڑکے کو کوئی شخص گالی دے تو ایک
مومن کا دل زخمی ہو جاتا ہے۔کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ لڑکا ہمارے محبوب آقا کا صحابی تھا۔اس لئے ہمارے
نزدیک دنیا کے کسی بادشاہ کی بھی وہ عزت نہیں ، جو اس لڑکے کی ہے۔پس میں نے ان دوستوں کو جواب دیا کہ تم کپڑے نہ ملنے کا افسوس نہ کرو۔صرف اللہ تعالیٰ سے
یہ دعا کرتے رہو کہ ہمارے ملک میں غلہ کم نہ ہو۔اگر غلہ لوگوں کو میسر آتا ر ہے تو اسلام جو زندگی پیش کرتا
ہے، اس کے لحاظ سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم پر کوئی آفت نہیں آتی۔روٹی ایسی چیز ہے، جو انسان کی زندگی
کے قیام کے لئے ضروری ہے، اس میں کمی نہ آئے تو کوئی تکلیف انسان
کو نہیں ہوسکتی۔باقی جس قدر چیزیں
ہیں ، وہ سب زوائد ہیں ملیں یا نہ ملیں، کوئی بات نہیں۔آج کل ولایت میں ایک کالی روٹی کہلاتی
ہے، جس میں کچھ غلہ اور کچھ دوسری چیزیں ملی ہوئی ہوتی ہیں اور وہ بڑا شور مچاتے ہیں کہ ہمیں کھانے کے
لئے کالی روٹی ملتی ہے۔حالانکہ ہمارے ہاں لوگ باجرے کی خالص روٹی کھاتے ہیں اور انہیں ذرہ بھی
احساس نہیں ہوتا کہ وہ کسی تکلیف میں مبتلاء ہیں۔ان کے ہاں آئے میں اگر ذرہ سی بھی ملاوٹ ہو جائے تو
شور مچادیتے ہیں کہ ہم پر آفت آگئی ہے، ہم مر گئے ہمیں کالی روٹی کھانے کے لئے مل رہی ہے۔لیکن ہمارے ملک میں کروڑوں کروڑ لوگ ایسے ہیں، جو باجرہ اور جوار کھاتے ہیں بلکہ بعض
علاقوں میں پھل کی روٹی کھائی جاتی ہے۔میں نے خود نڈھل کی روٹی استعمال کی ہے، بڑی سخت ہوتی
249

اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 30 اپریل 1943ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
ہے۔اس کا دانہ اتفاقاً پیدا ہو جاتا ہے اور قحط کے زمانہ میں لوگ اسے استعمال کیا کرتے ہیں۔مگر ہمارے
ہاں باجرہ یا جوار یا مڈھل کھا کر لوگ شور نہیں مچاتے کہ ان کے لئے کس قدر مصیبت کا سامان پیدا ہو گیا
ہے۔لیکن یورپ کے لوگوں کی یہ حالت ہے کہ وہ آج بھی ہم سے بہتر کھانے کھاتے ہیں مگر شور یہ مچار ہے
ہیں کہ سخت مصیبت آگئی۔یہ تکلیف ان کو اسی وجہ سے ہے کہ انہوں نے اسلام کی تعلیم پر عمل نہیں کیا۔اگر وہ
عمل کرتے تو اپنی روٹی کو زیادہ سے زیادہ سادہ بناتے ، اپنے لباس کو زیادہ سے زیادہ سادہ بناتے اور انہیں
کسی قسم کی تکلیف محسوس نہ ہوتی۔بلکہ سچی بات تو یہ ہے کہ لڑائی بھی نہ ہوتی۔کیونکہ لڑائی اس لئے ہو رہی
ہے کہ بعض قو میں دوسروں کا مال چھیننا چاہتی ہیں۔پس تحریک جدید کی غرض کو سمجھو اور اپنی زندگیوں کو اور بھی سادہ بنانے کی کوشش کرو اور اس امر کو
اچھی طرح سمجھ لو کہ تعیش کے سامان خواہ کس قدر کم ہوں، یقینی طور پر وہ امیر اور غریب میں دوری پیدا کر
دیتے ہیں۔ہمارے ہاں عام طور پر زیادہ قیمتی قالین استعمال نہیں کئے جاتے۔امراء کے ہاں ہوتے
ہیں لیکن ایسے امراء بہت تھوڑے ہوتے ہیں۔عام طور پر لوگ فرش پر دریاں یا چادریں وغیرہ بچھا دیتے
ہیں۔لیکن باوجود اس کے ان کے ہاں
قیمتی قالین نہیں ہوتے ، اگر گاؤں کی کوئی عورت آجائے اور وہ اس
فرش پر بیٹھ جائے تو وہ برا مناتے ہیں کہ اس کے بیٹھنے کی وجہ سے ہمارا فرش میلا ہو گیا۔اب دیکھو یہ ایک
بعد ہے، جو اس معمولی سے سامان کی وجہ سے امیر اور غریب میں پیدا ہو گیا ہے۔اگر یہ فرش نہ ہوتا تو اس
غریب عورت کی تحقیر دل میں پیدا نہ ہوتی۔پس ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ ہم اس بعد کو دنیا سے مٹادیں
اور ایسے رنگ میں منائیں کہ جب کوئی غریب آدمی کسی امیر کے کمرے میں داخل ہو تو اس غریب کا وہاں آنا
اس پر گراں نہ گزرے بلکہ اس کا دل خوش ہو کہ وہ اپنے ایک بھائی سے مل رہا ہے۔لیکن اگر اس بعد کو دور ہی
نہیں کیا جائے گا، اگر امیر اور غریب میں امیتاز قائم رہے گا تو جب تمہارے گھر میں پندرہ سو، دو ہزار یا تین
ہزار کے قیمتی قالین بچھے ہوئے ہوں گے اور ایک غریب تم سے ملنے کے لئے آئے گا تو گو تم اسے تکلف
سے کہہ دو گے کہ وہ قالین پر بیٹھ جائے۔مگر اس کا دل اندر سے دھڑک رہا ہوگا کہ کہیں میرے بیٹھنے کی وجہ
سے قالین میلا نہ ہو جائے اور یہ امیر دل میں ناراض نہ ہو جائے اور تم اپنے دل میں اس پر اور سب غرباء پر
لعنتیں کر رہے ہو گے کہ یہ بد تہذیب ، اس امر کا بھی خیال نہیں کرتے کہ اپنے میلے کپڑوں اور میلے پاؤں
ہمارے گھروں میں آداخل ہوتے ہیں اور خدا کے فرشتے یہ کہہ رہے ہوں گے کہ لعنت ہو ایسے قالینوں پر اور
لعنت ہوان قالین والوں پر جو خدا کے بندوں میں دوئی ڈال رہے ہیں۔250

آج 10 میں سے 10 باقی