زندگی وہی ہے جو خدا تعالی کی راہ میں خرچ ہو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
زندگی وہی ہے، جو خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ ہو
خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" مجھے اتر سوں شدید پیچش کی شکایت ہوگئی تھی جس سے خون کے دست بھی آتے رہے اور گوگل
سے اس میں افاقہ ہے لیکن ابھی بخار روزانہ ہو جاتا ہے بلکہ اب بھی ہے۔چنانچہ ابھی آتے ہوئے تھرما میٹر
لگا کر میں نے دیکھا تھا۔اس کے علاوہ آج مجھے گردے کے مقام پر درد بھی ہو گیا۔ان وجوہ کے ماتحت میں
آ تو نہیں سکتا تھا لیکن میرے دل نے گوارا نہ کیا اور یہی فیصلہ کیا کہ چاہے بیٹھ کر مجھے خطبہ دینا پڑے اور خواہ
بعد میں تکلیف بڑھ جائے ، پھر بھی خود جا کر مجھے خطبہ پڑھنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے سپر د جو کام کیا ہے، وہ اتنا اہم اور اتنا عظیم الشان ہے کہ اس کے لئے جتنی
بھی قربانی جماعت کو کرنی پڑے، درحقیقت وہ کام اس کا مستحق ہوگا اور جتنی بھی قربانی ہم کریں ، در حقیقت
وہ قربانی اس فضل سے کم ہی رہے گی، جو اللہ تعالیٰ نے یہ کام ہمارے سپرد کر کے ہم پر کیا ہے۔میں تو حیران
رہ جاتا ہوں اور میری عقل دنگ ہو جاتی ہے۔جب میں سوچتا ہوں کہ آخر اللہ تعالیٰ نے یہ کام ہمارے سپرد
کیوں کیا ؟ ہم سے زیادہ صحت مند لوگ دنیا میں موجود تھے، ہم سے زیادہ مال رکھنے والے لوگ دنیا میں
موجود تھے ، ہم سے زیادہ بظاہر نمازیں پڑھنے والے لوگ دنیا میں موجود تھے، ہم سے زیادہ بظا ہر روزے
رکھنے والے لوگ دنیا میں موجود تھے، ہم سے زیادہ تسبیحیں پھیرنے والے اور اپنی زندگی کوخلوت کی حالت
میں، خدا تعالیٰ کی یاد میں گزار دینے والے لوگ دنیا میں موجود تھے۔آخر خدا نے ہم کو جو اس کام کے لئے
چنا تو کوئی خوبی اللہ نے ہی دیکھی ہوگی ورنہ ہمیں تو وہ نظر نہیں آتی۔میں تو سمجھتا ہوں کہ یہ محض اس کا احسان
ہے کہ اس نے یہ عظیم الشان کام ہمارے سپرد کیا۔یعنی ایسا کام جو دنیا کی مختلف اقوام گزشتہ کے کاموں سے
بڑھ کر ہے اور رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کی اتباع اور مماثلت کا ہے۔ہم حضرت عیسیٰ علیہ
السلام کے حواریوں کی قربانیاں دیکھتے ہیں تو حیرت آجاتی ہے کہ کس طرح وہ پیدل چلتے ہوئے، ایشیا سے
لے کر یورپ تک تبلیغ کے لئے نکل گئے۔وہ پھانسیوں پر چڑھ گئے اور انہوں نے ہر قسم کے دکھ، نہایت خوشی
297

خطبه جمعه فرمودہ 31 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد دوم
اور بشاشت سے برداشت کئے۔بغیر اس کے کہ کوئی انجمن ہو، بغیر اس کے کہ ان میں تنظیم ہو ، بغیر اس کے
کہ انہیں روپیہ کی سہولت حاصل ہو۔وہ بھیک مانگتے اور لوگوں کو تبلیغ کرتے چلے گئے۔یہاں تک کہ دنیا
میں عیسائیت کے نام کو پھیلا دیا۔ہم حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھیوں کو دیکھتے ہیں، ایک زبردست
بادشاہ کا انہوں نے مقابلہ کیا اور گو انہوں نے کمزوریاں بھی دکھائیں مگر پھر بھی ان کا نمونہ نہایت شاندار
ہے۔فرعون جیسا طاقتور بادشاہ ، جس نے ارد گرد کی تمام حکومتوں کو زیرنگین کر لیا تھا ، جس سے ایران تک
ڈرتا تھا ، جس سے یورپ تک خائف تھا۔ایسے بادشاہ کے مقابلہ میں وہ ہمت سے کھڑے ہوئے۔انہوں
نے اپنا وطن چھوڑ دیا اور غیر معین وعدوں پر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ چل پڑے اور چالیس سال
تک جنگلوں میں پھرتے رہے۔ہم تو دیکھتے ہیں ہم نے صرف چالیس دن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کے مزار پر غلبہ اسلام کے لئے لوگوں کو دعا کرنے کی تحریک کی۔پھر بھی قادیان میں سے کتنے
تھوڑے لوگ ہیں ، جو التزام کے ساتھ وہاں دعا کرنے کے لئے جاتے ہیں؟ چالیس دن کی دعا اور چالیس
سال تک جنگلوں میں بھٹکتے پھرنا ، کیا ان دونوں میں کوئی بھی نسبت ہے؟ لیکن ان لوگوں نے ایسا کر کے
دکھا دیا۔پھر ہم دیکھتے ہیں اور انبیاء، جو بنی اسرائیل میں ہوئے یا اور ممالک میں پیدا ہوئے ان کے
ساتھیوں نے بھی حیرت انگیز قربانیاں کیں۔ہندوستان میں ہی حضرت کرشن علیہ السلام کے ساتھیوں نے
ایک بھاری جنگ میں دشمن کے مقابلہ میں متواتر قربانی کی اور اپنی جانیں حضرت کرشن علیہ السلام کے حکم پر
نثار کر دیں۔حالانکہ اس میں ان کا کوئی ذاتی فائدہ نہیں تھا بلکہ ان کے لئے ایک ابتلا اور ٹھوکر کا مقام تھا۔کیونکہ حضرت کرشن جس شخص کی تائید کے لئے کھڑے ہوئے تھے، وہ ان کا ایک رشتہ دار تھا۔پس وہ کہہ
سکتے تھے کہ یہ لڑائی اپنے ایک رشتہ دار کے لئے کی جارہی ہے، ہم اس میں کیوں حصہ لیں ؟ مگر انہوں نے
اس بات کی کوئی پروانہ کی۔ہندوستان کے مختلف علاقوں سے لوگ جمع ہوئے اور ان کے ساتھ مل کر دشمن
سے جنگ کرتے رہے۔دشمن زبر دست تھا ، وہ اپنی طاقت اور تعداد میں زیادہ تھا مگر پھر بھی ایک لمبے عرصہ
تک وہ اپنی جانوں کو ان کے حکم پر قربان کرتے رہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے پانسہ پلٹ دیا اور حضرت
کرشن اور ان کے ساتھیوں کو فتح ہوئی۔ہم حضرت زرتشت اور ان کے ساتھیوں کو دیکھتے ہیں تو انہوں نے
بھی اس قدر قربانیاں کی ہیں کہ دیکھ کر حیرت آتی ہے۔حالانکہ اس زمانہ میں لوگوں کو وہ سہولتیں میسر نہیں
تھیں، جو اس زمانہ میں میسر ہیں۔اب نہ جان دینے کا مطالبہ ہوتا ہے، نہ وطن چھوڑنے کا مطالبہ ہوتا ہے،
صرف چند سالوں کے لئے ایک مبلغ باہر جاتا ہے اور ان چند سالوں کے لئے بھی اسے اس قدر سہولتیں میسر
298

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
ہوتی ہیں کہ ڈاک جاری ہوتی ہے، ہوائی جہازوں سے خط آتے جاتے ہیں ، تاریں آجاتی ہیں، وہ بیمار ہو تو
چند گھنٹوں کے اندر اندر اطلاع پہنچ جاتی ہے، اس کے بیوی بچے بیمار ہوں تو چند گھنٹوں میں اسے اطلاع ہو
جاتی ہے، کوئی موت ہو تو اس کی فوراً اطلاع بھجوا دی جاتی ہے، اس کے گھر میں کوئی مصیبت آئے تو سلسلہ
ایک حد تک اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے روپیہ بھی خرچ کرتا ہے، کوئی بیمار ہو تو جماعت کے ڈاکٹر
علاج کے لئے موجود ہوتے ہیں۔غرض اس زمانہ میں کئی قسم کے آرام اور کئی قسم کی سہولتیں لوگوں کو میسر ہیں
مگر وہ زمانہ جب پہلے انبیاء کی امتوں نے قربانیاں کیں، ایسا زمانہ تھا کہ اس وقت ان سہولتوں میں سے کوئی
سہولت بھی میسر نہ تھی۔نہ ڈاک کا انتظام تھا، نہ تار کا انتظام تھا، نہ شفا خانوں کا انتظام تھا ، نہ خرچ کا انتظام
تھا۔بس ان کے دل میں تبلیغ کا خیال آتا اور وہ اسی وقت اٹھ بیٹھتے اور سینکڑوں ہزاروں میل پیدل سفر طے
کرتے ہوئے غیر ملکوں میں تبلیغ کے لئے نکل جاتے۔یہ قربانیوں کا نمونہ ایسا شاندار ہے کہ ہم جب اس
نمونہ کو دیکھتے اور اس کے مقابلہ میں اپنی قربانیوں کو رکھتے ہیں تو ہماری سمجھ میں ہی نہیں آتا کہ محمدصلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے صحابہ کا قائمقام اللہ تعالیٰ نے ہمیں کیوں بنا دیا؟
در حقیقت ہمیں صحابہ کا قائمقام بنات ہی ہمیں اپنے نفس میں شرمندہ کرنے کے لئے کافی ہے۔بعض دفعہ کسی شخص کو شرمندہ کیا جاتا ہے تو کوئی بھاری کام اس کے سپرد کر دیا جاتا ہے۔اس کے یہ معنی نہیں
ہوتے کہ وہ شخص بڑا ہو گیا ہے بلکہ اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ تم اپنے آپ کو بڑا سمجھا کرتے تھے ، لواب ایک
بڑا کام ہم تمہارے سپرد کرتے ہیں، ہم اس کو کر کے دکھاؤ۔ایسے آدمی میں اگر چہ شرافت ہوتی ہے، ایسے آدمی
میں اگر ایمان ہوتا ہے تو وہ اسی وقت اللہ تعالیٰ کے حضور سجدے میں گر جاتا اور اس سے عاجزانہ دعا کرتا ہے
کہ الہی تو نے مجھے اس ابتلا میں تو ڈال دیا، اب اپنے فضل سے میری عزت رکھ لے اور میرے ہاتھوں سے یہ
ماسے
کام کرا دے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وعدوں کو دیکھتے ہوئے اور اللہ تعالی
کے اس سلوک
کو دیکھتے ہوئے ، جو ہمارے ساتھ ہے، ہمیں یقین ہے کہ یہ ابتلا ٹھو کر والا ابتلا نہیں بلکہ اس کے ذریعہ
ہمارے لئے کوئی بہت بڑی فضلیت مقدر ہے۔کیوں مقدر ہے؟ شاید اللہ تعالیٰ یہ بتانا چاہتا ہے کہ پہلی قو میں
ایسی تھیں، جنہوں نے قربانیاں کر کے فتح حاصل کی۔باوجود اس کے کہ ان کے بانی شروع میں کمزور تھے،
دنیا ان کی مخالف تھی اور سخت سے سخت تکلیفیں اور مصیبتیں ان کو پیش آئیں مگر چونکہ ان کی جماعتوں نے بڑی
بڑی قربانیاں کیں۔اس لئے دنیا نے کہا بے شک وہ نبی کمزور تھے ، فتح کے سامان ان کے پاس نہیں تھے مگر
چونکہ انہیں ایسی جماعتیں مل گئیں، جو قربانیاں کرنے والی تھیں، اس لئے انہیں فتح حاصل ہو گئی۔اگر ایسی
قربانی کرنے والی جماعتیں ان
کو میسر نہ آتیں تو ان
کو فتح اور کامیابی بھی حاصل نہ ہوتی۔299

خطبه جمعه فرموده 31 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
پس چونکہ دنیا نے یہ اعتراض کیا اس لئے شاید اللہ تعالیٰ اپنے آخری موعود حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں دنیا کو یہ دکھانا چاہتا ہے کہ لو بغیر جماعت کی خاص قربانیوں کے اور بغیر ترقی
کے خاص سامانوں کے ہم اپنی طاقت اور قدرت سے ہی کام کر کے دکھا دیتے ہیں۔لیکن بہر حال خواہ
جماعت کی قربانیوں کے بغیر یہ کام ہو چونکہ یہ کام ہمارے ہاتھوں سے ہو گا ، اس لئے ہمیں عزت ضرور مل
جائے گی اور مفت میں ہمیں ثواب ہو جائے گا۔یہ ایسی ہی بات ہے جیسے ایک تنکے سے خدا تعالیٰ کشتیوں
کا کام لے لے۔بے شک ایک تنکا اپنی ذات میں کچھ حقیقت نہیں رکھتا لیکن جس تنکے میں خدا تعالیٰ یہ
طاقت پیدا کر دے کہ وہ سہارا دے کر لوگوں کو دریا سے گزار دے، اس میں بھی ایک خوبی پیدا ہو جاتی ہے،
اس میں بھی ایک حرکت پیدا ہو جاتی ہے۔اگر وہ تنکا دنیا میں محفوظ ہو تو یقیناً ہزاروں میل سے لوگ اس کی
زیارت کرنے کے لئے آئیں۔اس طرح ہمارے ہاتھ سے اگر یہ کام ہو جائے تو ہماری مثال گو ایک تنکے
کی سی ہوگی لیکن چونکہ خدا کا کام ہمارے ہاتھ سے ہوا ہوگا، اس لئے ہمارا وجود خدا اتعالیٰ کی کرامت
اور اس کی قدرت اور اس کی رحمت کا ایک مورد اور ذریعہ ہونے کی وجہ سے دنیا میں ایک نشان بن جائے
گا۔جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کا وہ کر نہ نشان تھا ، جس پر سرخی کے چھینٹے پڑے
اور جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وہ بقیہ کپڑے نشان ہیں، جن کے متعلق خدا تعالی
نے فرمایا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے“۔یہ صاف بات ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کر نہ قربانی نہیں کر رہا تھا، حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا پاجامہ قربانی نہیں کر رہا تھا بلکہ قربانی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کر رہے
تھے۔وہ سوز وگداز سے بھری ہوئی دعائیں، جو عرش سے ٹکرار ہیں تھیں۔وہ خدا کے نام کی اشاعت اور اس
کی بلندی کے لئے دن رات کی کوششیں، جو دنیا میں ہو رہی تھیں۔وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار کو
پھیلانے اور آپ کی عظمت سے دنیا کو روشناس کرانے کے لئے جد و جہد ، جو اس عالم میں جاری تھی۔وہ
تمام جد و جہد، وہ تمام کوشش اور وہ تمام قربانی کرتہ نہیں کر رہا تھا بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خود
کر رہے تھے۔وہ رات دن کی کوفت، جو مختلف علمی کتب لکھنے سے آپ
کو ہوتی۔وہ مخفی علوم، جو آپ دنیا پر
ظاہر کر رہے تھے۔وہ چھپے ہوئے خزانے ، جن کو آپ زمین سے باہر نکال رہے تھے۔وہ دولتیں، جن پر
لوگوں کے بخل کی وجہ سے زنگ لگ گیا تھا اور وہ سکے ، جن پر اس قدر میل جم چکی تھی کہ وہ پہچانے تک نہیں
جاتے تھے، ان کو صاف کرنے اور دنیا میں پھیلانے اور لوگوں کے گھروں میں وہ مال و دولت پہنچانے
300

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد دوم
-
خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
اور ان کی روحانی غربت و افلاس کو دور کرنے اور انہیں ایمان کی دولت سے مالا مال کرنے کا کام حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کر رہے تھے ، آپ کا کرتہ یا پاجامہ یہ کام نہیں کر رہا تھا۔مگر اللہ تعالیٰ نے فرمایا ”بادشاہ
تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے۔گویا جس نے یہ کام کیا، اس کے جسم کے ساتھ لگا ہوا کرتہ، اس
کی ٹانگوں کے ساتھ لپٹا ہوا یا جامہ، اس کے سر پر رکھا ہوا عمامہ، اس کی جیب میں پڑا ہوا ر و مال اور اس کے
پاؤں میں پڑی ہوئی جوتی بھی برکت والی ہوگئی۔کیونکہ جس شخص سے خدا نے کام لیا، یہ چیزیں اس کے
ساتھ ملی ہوئی تھیں۔پس اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم اس کام کے مستحق نہیں، ہم اس کام کے اہل نہیں، ہم میں وہ
خوبیاں نہیں، جو اعلیٰ جماعتوں میں پائی جانی چاہئیں مگر چونکہ خدا نے ہمیں ایک درجہ دے دیا ہے، اس لئے
اس کام کے ہونے کی وجہ سے ہمیں وہ برکات ملنی ضروری ہیں، جو برکات ایسے کاموں سے وابستہ ہوتی
ہیں۔لیکن بہر حال ہمارے لئے ان برکات کے حصول کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے وابستہ
ہونا ضروری ہے۔دیکھو ! وہی کرتہ برکت پا گیا، جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جسم سے جاملا، اسی
پاجامہ نے برکت حاصل کی ، جو آپ کی ٹانگوں میں لپٹا رہا، اسی پگڑی نے برکت حاصل کی ، جسے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پہنا، وہی کلا عزت کا مستحق ہوا، جو آپ کے سر پر رہا، اسی ٹوپی نے عزت
حاصل کی ، جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے سر پر رکھا ، وہی رومال برکت حاصل کر گیا ، جو آپ کی
جیب میں پڑا رہا اور وہی جوتی برکت والی قرار پائی، جو آپ کے پاؤں میں رہی۔پس برکت حاصل کرنے
کے لئے کم سے کم اتنا لگاؤ کا ہونا تو ہمارے لئے ضروری ہے ، جس طرح کر تہ آپ کے جسم سے چھٹا رہا،
جس طرح پاجامہ آپ کی ٹانگوں سے لپٹا رہا، جس طرح رومال آپ کی جیب میں پڑا رہا، جس طرح عمامہ
آپ کے سر پر دھرارہا، جس طرح جوتی آپ کے پاؤں میں پڑی رہی۔اسی طرح ہمارا فرض ہے کہ اگر ہم
الہی برکات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہم دھونی رما کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گرد بیٹھ جائیں۔اگر ہم
اپنے آپ میں کرتے جیسی وابستگی پیدا کر لیں ، اگر ہم اپنے آپ میں پاجامے جیسی وابستگی پیدا کر لیں ، اگر
ہم اپنے آپ میں ٹوپی جیسی وابستگی پیدا کر لیں ، اگر ہم اپنے آپ میں کل جیسی وابستگی پیدا کر لیں ، اگر ہم
اپنے آپ میں عمامہ جیسی وابستگی پیدا کر لیں ، اگر ہم اپنے آپ میں رومال جیسی وابستگی پیدا کر لیں ، اگر ہم
اپنے آپ میں جوتی جیسی وابستگی پیدا کر لیں تبھی ہم برکتوں کے مستحق ہو سکتے ہیں، ورنہ نہیں۔بے شک
ایک کر نہ میں ذاتی طور پر کوئی برکت نہیں ہو سکتی مگر چونکہ وہ کرتہ آپ کے جسم سے لپٹا رہا، اس لئے برکت
301

خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
حاصل کر گیا۔اسی طرح خواہ ہماری جماعت میں کس قدر کمزوریاں پائی جاتی ہوں ، جو لوگ مجازی طور پر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ لیٹے رہیں گے، وہ برکت حاصل کر لیں گے اور جولوگ آپ
کے ساتھ نہیں لپیٹیں گے، وہ برکت حاصل نہیں کر سکیں گے۔اوّل تو ہر شخص کو اپنے اندر ایسی خوبی پیدا کرنی
چاہئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی برکات اور اس کے انوار کو حاصل کر سکے اور خود اس کا وجود اللہ تعالیٰ کی قدرت
اور اس کی رحمت کا ایک نشان بن جائے لیکن جو شخص یہ خوبی اپنے اندر پیدا نہیں کر سکتا، اسے کم سے کم کرتہ
اور پاجامہ اور رومال اور عمامہ کی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ لپٹا تو رہنا چاہئے ورنہ وہ ان
برکات کو کس طرح حاصل کر سکتا ہے، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقدر ہیں؟
میں نے بتایا ہے کہ ہمارے سپر د جو کام کیا گیا ہے، وہ نہایت ہی اہم ہے۔اور ایسے زمانہ میں یہ
کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے، جب دہریت اور عیش پرستی انتہا کو پہنچ چکی ہے، سائنس کے ذریعہ اسلام پر
نئے نئے حملے کئے جارہے ہیں اور ایمان کے خلاف دنیا میں ایک شدید زہریلی ہوا جاری ہے۔دوسری
طرف ظلم یہ ہورہا ہے کہ آدھی دنیا دوسری آدھی دنیا پر حکومت کر رہی ہے اور لوگ مجبور ہیں کہ غلامی کی زندگی
بسر کریں۔پہلے زمانوں میں دس ہیں یا پچاس غلاموں پر حکومت کی جاتی تھی مگر آج وہ زمانہ ہے، جب
آدھی سے زیادہ دنیا غلام ہے۔یورپ اور امریکہ اور دوسری فاتح قو میں ، جن کے ماتحت اور ممالک ہیں،
چالیس پچاس کروڑ سے زیادہ نہیں ہیں بلکہ اس سے کچھ کم ہی ہیں۔لیکن باقی دنیا کی آبادی ڈیڑھ ارب
لوگوں پر مشتمل ہے۔جس کے معنی یہ ہیں کہ ہر بچہ ، ہر عورت اور ہر بوڑھا تین تین آدمیوں کو غلام بنائے
بیٹھا ہے۔تمام ایشیا، تمام افریقہ الا ماشاء اللہ، تمام جزائر الا ما شاء اللہ سارے کے سارے غلامی اور ماتحتی
میں اپنی زندگی کے دن گزار رہے ہیں۔ان سارے حالات کو بدلنا اور محبت سے، پیار سے، نیکی۔رافت سے اور شفقت سے لوگوں کی اصلاح کرنا ہمارا کام ہے۔کیا یہ کوئی معمولی کام ہے، جو ہمارے سپرد
کیا گیا ہے؟ دنیا میں کون سی قوم ہے، جس نے ایسا کام کیا ہو؟ کوئی قوم ایسی نہیں، جس کے سپر د اتنا بڑا کام
کیا گیا ہو، جو ہمارے سپرد کیا گیا ہے۔پس جو کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے، وہ دنیا کی سب قوموں کے
کاموں سے بڑا ہے اور جو طاقت ہمارے اندر ہے، وہ دنیا کی سب قوموں سے کم ہے۔پس یہ کام سوائے
اس کے کس طرح ہو سکتا ہے کہ خدا کی طرف سے کوئی نشان ظاہر ہو اور وہ ہمارے کمزور ہاتھوں سے یہ عظیم
الشان عمارت کھڑی کر دے؟ پس ہماری ذمہ داریاں بہت وسیع ہیں اور اللہ تعالیٰ نے جو کام ہمارے سپرد
کیا ہے، وہ ایسی اہمیت رکھتا ہے اور اتنا بڑا ہے کہ اگر ہم اپنے اندر کمزوری محسوس کرتے ہیں تو ساتھ ہی ہمارا
سے،
302

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
فرض ہے کہ ہم اور زیادہ قربانیاں کریں اور زیادہ جدو جہد سے کام لیں تاکہ ہماری جو اندرونی اور باطنی
کمزوریاں ہیں ، ان کا کچھ کفارہ ہماری ظاہری کوششیں کر دیں۔میں دیکھتا ہوں ، ہماری جماعت میں کچھ لوگ ایسے ہیں، جن کو ہندوؤں کی طرح ہر وقت سودے
کا خیال رہتا ہے۔جس طرح ہند و سودا کرنے کے بعد یہ سوچنے لگ جاتے ہیں کہ انہیں کیا نفع ہوا ؟ اسی
طرح وہ چند دن روزے رکھتے ہیں اور پھر پوچھتے ہیں، اس کا کیا نتیجہ نکلا ؟ کچھ دن تضرع اور ابتہال سے
نمازیں پڑھتے ہیں اور پھر دیکھنے لگ جاتے ہیں کہ ان نمازوں سے انہیں کیا فائدہ حاصل ہوا ؟ بے شک
غیر احمدی یہ کہنے کا حق رکھتے ہیں کہ اگر ہم نمازیں پڑھتے ہیں تو انکا کیا نتیجہ نکلا ؟ کیونکہ انہیں کہیں بھی نتیجہ
نظر نہیں آتا۔لیکن ہماری جماعت تو وہ ہے، جس نے اپنی آنکھوں سے خدا تعالیٰ کے ایک مامور کو دیکھا اور
اس کی زندگی میں خدا تعالیٰ کے ہزاروں نشانات کو آسمان سے اترتے مشاہدہ کیا۔پھر اب بھی ہماری
جماعت میں وہ لوگ موجود ہیں، جن کو ان کی نمازوں اور ان کے روزوں اور ان کے چندوں کا نتیجہ مل
گیا۔کیا وہ نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ ان سے کلام کرتا ہے، ان کی تائید میں اپنے نشانات ظاہر کرتا ہے، ان
کے دشمنوں کو مارتا اور تباہ کرتا ہے، ان کے دوستوں کو برکت دیتا ہے، انہیں ہر میدان میں فتح عظیم عطا
کرتا ہے، انہیں روحانی علوم سے سرفراز کرتا ہے، قرآن کریم کے معارف ان پر کھولتا ہے، انہیں غیب کی
خبروں سے اطلاع دیتا ہے؟ اور کون سا نتیجہ ہے، جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں؟ اور اگر ان کے اپنے اعمال کا نتیجہ
ابھی ظاہر نہیں ہوا تو انہیں کم سے کم یہ تو یقین ہونا چاہئے کہ وہ جس راستہ پر چل رہے ہیں ، وہ صحیح ہے۔اگر
اس راستہ پر چلنے کے باوجود ان کے اعمال کا نتیجہ ظاہر نہیں ہوا تو بجائے اس کے کہ وہ یہ کہیں کہ ان اعمال
کا نتیجہ کیا نکلا؟ انہیں اپنے نفس سے سوال کرنا چاہئے کہ اے نفس ! تم نے کیا کمزوری دکھائی کہ ہمارے
اعمال نیک کا کوئی نتیجہ ظاہر نہیں ہوا؟ یہ تو نہیں مانا جاسکتا کہ وہ اعمال اپنا نتیجہ ظاہر نہیں کرتے۔تم اپنی
آنکھوں سے دیکھ چکے ہو کہ تمہارے سامنے بعض وجودوں میں وہ نتائج ظاہر ہو گئے۔پس اگر تمہاری ذات
میں وہ نتائج ظاہر نہیں ہوئے تو تمہیں یقین کر لینا چاہئے کہ اس میں تمہارا اپناہی قصور ہے۔کیا تم نہیں
دیکھتے کہ پانی میں پیاس بجھانے کی طاقت ہے۔جو شخص بھی اسے پیتا ہے، اس کی پیاس بجھ جاتی اور اس
کی روح تروتازہ ہو جاتی ہے لیکن بخار کا مریض پانی پینے کے باوجود اپنی پیاس کو بجھتا ہوا محسوس نہیں
کرتا۔وہ پانی پیتا ہے اور دو منٹ کے بعد پھر کہتا ہے پانی دو۔پھر پانی دیا جاتا ہے تو دو منٹ کے بعد پھر
کہتا ہے پانی دو تم اسے پانی پلائے جاتے ہومگر اس کی حالت یہ ہوتی ہے کہ ادھر وہ پانی پیتا ہے
303

خطبه جمعه فرمودہ 31 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
-
اور ادھر اس کے ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں اور وہ پھر کہتا ہے اور پانی دو۔یہاں تک کہ پانی پیتے پیتے بعض
دفعہ اس کا پیٹ پھول جاتا ہے، اس کے پیٹ میں پانی کے لئے گنجائش تک نہیں رہتی مگر وہ یہی کہتا جاتا ہے
کہ پیاس لگی ہے اور پانی دو ؟ اب کیا تم ایسے نظارہ کو دیکھ کر یہ سمجھنے لگتے ہو کہ پانی میں پیاس بجھانے کی
طاقت نہیں رہی یا تم خود اس شخص کو مریض تصور کرتے ہو؟ تم کبھی یہ نہیں کہتے کہ پانی میں پیاس بجھانے کی
طاقت نہیں رہی۔یہ پانی پیتا ہے اور پھر اسے پیاس لگ جاتی ہے بلکہ تم کہتے ہو یہ پینے والے کا قصور ہے،
اس کے اندر کوئی نقص پیدا ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے پانی اس پر اثر نہیں کرتا۔پس جس قوم میں نمونہ موجود
ہوا اور اس نمونہ سے یہ ظاہر ہورہا ہو کہ خدا کی طرف توجہ کرنے اور اس کے لئے اپنے نفس کی قربانی کرنے
سے آسمان سے برکات نازل ہوتی ہیں۔اس قوم کے بعض افراد اگر اسی راستہ پر چلتے ہوئے برکات وانوار
کا مشاہدہ نہ کریں تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ رستہ ہی غلط ہے بلکہ یہی کہا جائے گا کہ خود اس کی قربانیوں میں
کوئی نقص ہے ورنہ رستہ صحیح ہے اور وہی ایک طریق ہے، جس پر چل کر برکت حاصل ہو سکتی ہے۔مگر میں کہتا ہوں اگر نتیجہ نہ بھی نکلے تو بھی ایک مومن کا یہ کام نہیں کہ وہ قربانی کو ترک کر دے۔خدا تعالیٰ کے بعض کام ایسے ہوتے ہے، جن کے نتائج سالوں بعد ظاہر ہوتے ہیں۔حضرت مسیح ناصری نے
قربانی کی اور وہ صلیب پر چڑھ گئے۔مسیح کے بعد پطرس، جو آپ کا خلیفہ ہوا اور جو آپ کا بڑا مقرب حواری
تھا۔یہاں تک کہ آپ نے ایک دفعہ کہا میری جماعت کے لئے یہ ایک پہاڑ کی طرح ہے۔وہ روم میں گیا
اور اسے پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔اسی طرح اور بہت سے لوگ آپ کی جماعت میں سے مارے گئے۔مگر جو
دنیوی ترقیات ہیں وہ تین سو سال کے بعد مسیحی قوم کو حاصل ہوئیں۔اب کیا مسیح نے صلیب پر لٹکنے سے
اس لئے انکار کر دیا کہ میرے زمانہ میں تو حکومتیں نہیں آئیں گی، میں نے صلیب پر لٹک کر کیا لینا ہے؟ یا کیا
پطرس نے اس وجہ سے اپنی جان قربان کرنے سے انکار کر دیا کہ جب مجھے حکومت میں حصہ نہیں ملے گا تو
میں اپنی جان کیوں قربان کروں؟ نہیں بلکہ مسیح نے بھی صلیب کا مزہ چکھا اور پطرس نے بھی اپنی جان
قربان کر دی اور اس طرح یکے بعد دیگرے اور ہزاروں لوگ قربانیاں کرتے چلے گئے۔کیونکہ وہ جانتے
تھے ہماری ترقیاں شخصی نہیں، قومی ہیں اور قومی ترقیاں قربانیوں کے بعد بعض دفعہ دودو بلکہ تین تین سو سال
کے بعد حاصل ہوتی ہیں۔دیکھو ! خدا تعالیٰ کی قدرت کا دنیا میں ہمیں ایک عجیب نظارہ نظر آتا ہے۔قدرت نے کئی جاندار
چیزیں ایسی پیدا کی ہیں، جو دنیا کے لئے قربانی کر رہی ہیں مگر خود ان کو ان قربانیوں کے کوئی نتائج حاصل
304

خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
نہیں ہوتے۔مثلاً مونگا ایک کیڑا ہے، جس کے نام پر کٹی جزائر آباد ہیں۔مونگے میں عادت پائی جاتی ہے
کہ زمینیں پیدا کرنے کے لئے ایک مونگا دوسرے مونگے پر چڑھ کر جان دے دیتا ہے۔سمندر کی تہہ میں
لاکھوں مونگے ہوتے ہیں۔دس میں ہزار مونگے ایک دوسرے پر چڑھ کر مر جاتے ہیں۔پھر ان پر دس ہیں
ہزار اور مونگے چڑھ کر مر جاتے ہیں۔ان پر دس بیس ہزار اور مونگے چڑھ کر جان دے دیتے ہیں۔یہاں تک کہ ہوتے ہوتے سمندر کی تہہ، جو بعض دفعہ دو دو، تین تین میل گہری ہوتی ہے، ان مونگوں سے بھر
جاتی اور وہاں زمین پیدا ہو جاتی ہے۔چنانچہ ایک دن انہی مونگوں کے مرنے سے وہاں ایک جزیرہ آباد ہو
جاتا ہے۔جہاں درخت اگتے ہیں، کھیتیاں ہوتی ہیں، مکانات بنتے ہیں اور ہزاروں لوگ رہائش رکھتے
ہیں۔اس قسم کے بیسیوں جزائر ہیں، جو دنیا میں پائے جاتے ہیں۔کورل آئی لینڈز (Coral Islands)
انہی کو کہتے ہیں اور وہ اسی طرح بنتے ہیں کہ ایک کثیر تعداد کو رلز کی مرکز جان دے دیتی ہے۔جن پر اور
لاکھوں کروڑوں کو رلز چڑھ کر جان دے دیتے ہیں اور رفتہ رفتہ ان کی قربانی سے ایک زمین آباد ہو جاتی
ہے۔پس تعجب کی بات ہے کہ ہمارے اندر ایک کو رل جتنی قربانی کا مادہ بھی نہ ہو اور ہم یہ خیال کریں کہ
جب تک ہماری قربانیوں کا ہماری ذات کو فائدہ نہ ہو اس وقت تک قربانیاں کرنا بے معنی ہے۔تمہیں اس
مثال کو اپنے سامنے رکھنا چاہئے اور تمہیں سمجھ لینا چاہئے کہ اگر تم مر جاتے ہو اور تمہاری قربانیوں سے دوسویا
چار سو سال کے بعد جماعت
کو فائدہ پہنچتا ہے تو تمہاری قربانی رانگاں نہیں گی بلکہ اللہ تعالی کے حضور مقبول
ہوگئی۔پھر ہمارے لئے تو ایک زائد بات یہ بھی ہے کہ جو شخص مرجاتا ہے، اسے اپنی قربانیوں کا مرتے ہی
انعام ملنا شروع ہو جاتا ہے۔پھر قربانیوں کی ایک اور مثال ہمارے سامنے موجود ہے۔برسات کا موسم ہو اور تم لیمپ روشن کرو تو
تم دیکھتے ہو کہ کس طرح پروانے اس پر گر گر کر مرتے چلے جاتے ہیں؟ ہمارے شاعروں نے تو شمع اور
پروانے کا اپنے اشعار میں اس قدر ذ کر کیا ہے کہ کوئی شاعر ایسا نہیں ، جس کے کلام میں شمع اور پروانے کا قصہ
نہ آتا ہو۔پھر تمہیں سوچنا چاہئے کہ کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دین کا حسن ہماری نظروں میں ایک شمع
جیسا بھی نہیں ، جو چھ پیسے کو مل جاتی ہے؟ اور کیا ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور دین اسلام سے اتنی محبت بھی
نہیں، جتنی ایک پروانے کو شمع سے ہوتی ہے؟ اگر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا حسن ہم کو شمع جیسا بھی نظر نہیں آتا اور
اگر اپنا عشق ہم کو پروانے جیسا بھی نظر نہیں آتا تو سچی بات یہی ہے کہ ہم نے اس حسن کو دیکھا ہی نہیں اور ہم
نے اپنے عشق کو سمجھاہی نہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن تو کروڑوں شمعوں سے زیادہ ہے۔اسی لئے قرآن
کریم نے آپ کو سِراجاً منیر اقرار دیا ہے اور سراج منیر قرار دینے میں جہاں اور حکمتیں ہیں، وہاں ایک
305

خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
عظیم الشان حکمت ان الفاظ میں یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں ہمیشہ
ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے، جو پروانوں کی طرح آپ پر جانیں قربان کرتے رہیں گے۔جس طرح
لیمپ روشن ہو تو پروانے اس پر گرنے لگ جاتے ہیں، اسی طرح اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ ہمیشہ امت محمدیہ میں
ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے، جو پروانوں کی طرح شمع محمدی پر قربان ہوتے رہیں گے۔مگر پروانے اس
زمانہ میں ہوتے ہیں، جب برسات کا موسم ہو۔یہ نہیں ہوتا کہ موسم خواہ کوئی ہو، جب بھی لیمپ جلایا جائے،
پروانے اس پر گرنے لگیں۔پروانوں کے نکلنے کا موسم برسات ہے۔اسی طرح عالم روحانی میں جب بھی
برسات کا موسم ہوگا، جب آسمان سے الہام الہی کی تازہ بارش نازل ہوگی ، اس زمانہ میں ایسی جماعت پیدا ہو
گی، جو پروانوں کی طرح محمد صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اپنی جانیں قربان کر دے گی۔دیکھو! ہر زمانہ میں
پروانے شمع پر نہیں گرتے بلکہ برسات کے موسم میں گرتے ہیں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے سِراجاً منیرا کہہ
کر اس امر کی طرف اشارہ فرمایا تھا کہ جب نور نبوت ظاہر ہو گا، جب الہام کی بارش آسمان سے اترے گی ،
جب عالم روحانی میں برسات کا موسم ہوگا، اس وقت ایسے لوگ پیدا ہوں گے ، جو پروانے بن بن کر محمد صلی
الہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع پر قربان ہو جائیں گے۔اس سے پہلے زمانوں میں قرآن بے شک موجود تھا، لا اله
إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کہنے والے مسلمان بے شک موجود تھے ، دعائیں اور عبادتیں کرنے والے لوگ
بے شک پائے جاتے تھے مگر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چراغ پر پروانے نہیں گر رہے تھے۔لیکن ادھر اللہ
تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا اور ادھرمحمد صلی اللہ علیہ وسلم پر پروانے گرنے لگ گئے۔کیونکہ یہ الہام اور وحی کی بارش کا وقت تھا۔پس سِراجاً منبرا کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ جب بھی بارش وحی
اور بارش الہام نازل ہوگی، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پروانے گرنے شروع ہو جائیں گے۔جو
آپ کی صداقت اور راستبازی کا ایک ثبوت ہوگا کہ الہام ہوتا ہے ”ب“ پر اور پروانے گرنے لگ جاتے ہیں
”الف“ پر۔گویا یہ ثبوت ہوگا آپ کی صداقت کا اور یہ ثبوت ہوگا اس بات کا کہ آنے والا آپ کے شاگردوں
اور آپ کے متبعین میں سے ہی ہے۔وہ اس چمپنی کی طرح ہوگا، جو روشنی کے ارد گرد ہوتی ہے۔بے شک چمنی
روشنی کو پھیلا رہی ہوتی ہے مگر پروانوں کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ چمنی کو چیر کر روشنی تک پہنچ جائیں اور ا گرسنگی
روشنی ہو تو وہاں وہ پہنچ جاتے اور شمع پر گر کر اپنی جان قربان کر دیتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے ہماری ترقی کے سامان تو پیدا کئے ہیں مگر ہماری جماعت نے ابھی اپنے کام کی
اہمیت کو پورے طور پر سمجھا نہیں۔مثلاً میں نے اعلان
کیا تھا کہ ہمیں تبلیغ کے لئے ایسے نو جوانوں کی ضرورت
ہے، جو اپنی زندگی اس غرض کے لئے وقف کر دیں۔یہ کام اپنی ذات میں اس قدر اہم ہے کہ ہم اس پر جتنا
306

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
بھی غور کریں اس کی اہمیت بڑھتی چلی جاتی ہے۔سینکڑوں ملک ہیں، جن میں ہم نے تبلیغ کرنی ہے۔سینکڑوں زبانیں ہیں، جو ہم نے سیکھنی ہیں۔سینکڑوں کتابیں ہیں، جو ان ممالک میں تبلیغ اسلام کے لئے
ہم نے شائع کرنی ہیں۔پس اس غرض کے لئے ہمیں سینکڑوں مبلغوں کی ضرورت ہوگی سینکڑوں ترجمہ
کرنے والوں کی ضرورت ہوگی اور پھر ان مبلغوں اور سلسلہ کے لٹریچر اور دیگر اخراجات کے لئے جس قدر
روپیہ کی ضرورت ہوگی، اس کا کچھ اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ میں نے ایک دن حساب کیا کہ اگر ہم پانچ
ہزار مبلغ رکھیں ، جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک کشف کو ایک دوسرے رنگ میں پورا کرنے کا ذریعہ
ہے تو کس قدر خرچ ہوگا؟ میں نے اندازہ کیا کہ اگر ہم پانچ ہزار مبلغ رکھیں تو ان کا ایک سال کا کم سے کم خرچ
دو کروڑ روپیہ ہو گا۔امریکہ میں صرف روٹی کھانے کے لئے تین سور و پیہ ماہوار کی ضرورت ہوتی ہے۔یورپ میں
کم سے کم پونے دوسور و پیہ ماہوار میں گزارہ ہوتا ہے اور زیادہ تر یہی ممالک ہیں، جن میں ہم نے
تبلیغ کرنی ہے۔ہندوستان سے باہر مشرقی ممالک میں سو ڈیڑھ سوروپیہ ماہوار میں بھی گزارہ ہوسکتا ہے۔پھر جو آدمی تبلیغ کے لئے جائیں گے، ان کا کرایہ بھی برداشت کرنا پڑے گا اور پھر چند سال کے بعد جب
پہلے مبلغ واپس آئیں گے اور دوسرے مبلغ ان کی جگہ بھیجے جائیں گے تو ان کی آمد ورفت پر بھی بہت سا
روپیہ خرچ ہو گا۔اسی طرح ان کے بیوی بچوں کا ہمیں گزارہ مقرر کرنا پڑے گا۔پھر وہاں ملک کے مختلف
حصوں میں دورے کرنے کے لئے روپیہ ضروری ہوگا۔مساجد کے لئے روپیہ ضروری ہوگا۔اس ملک کی
مختلف زبانوں میں ہر قسم کے لٹریچر شائع کرنے کے لئے روپیہ ضروری ہوگا۔ان تمام اخراجات کو اگر ہم
کھلے دل کے ساتھ برداشت کریں تو در حقیقت اسی صورت میں صحیح طور پر تبلیغ ہوسکتی ہے۔لیکن اگر ہم ان
اخراجات کا کم اندازہ بھی کریں تو میرے نزدیک ہر مبلغ کے لئے اگر ہم پانچ سوروپیہ ماہوار کا خرچ رکھیں۔تب ادنی طور پر ہم تبلیغ کا فرض ادا کر سکتے ہیں۔اس میں سے دوسورو پی تبلیغ پر خرچ ہوگا اور باقی رو پیدا اس
کے ماہوار کھانے پینے کے اخراجات پر صرف ہوگا۔لیکن اگر ہم خالی گزارے کا اندازہ لگائیں تب بھی تین
سور و پید فی کس خرچ ہوگا اور چونکہ پانچ ہزار مبلغ ہم نے رکھنے ہیں، اس کے لئے پندرہ لاکھ روپیہ ایک مہینہ
کا خرچ ہوگا اور سال میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپیہ خرچ ہو گا۔ہمیں لاکھ روپیہ آنے جانے کے کرائے ، سلسلہ
کے لٹریچر کی اشاعت، مساجد کی تعمیر، کتابوں کی تصنیف اور دوسرے ضروری کاموں کے لئے رکھ لیں تو دو
کروڑ روپیہ سالانہ خرچ ہوسکتا ہے۔لیکن یہ 20 لاکھ روپیہ پانچ ہزار مبلغین کے لئے بہت ہی کم ہے اور
اس قدر قلیل روپیہ سے صحیح طور پر بلغ نہیں ہو سکتی۔در حقیقت ہمارے پاس ساڑھے تین کروڑ روپیہ سالانہ
307

خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
ہونا چاہئے ، تب ہم پانچ ہزار مبلغ رکھ کر انہیں دنیا میں پھیلا سکتے ہیں۔لیکن ابھی تو ہماری یہ حالت ہے کہ اگر
ہم اپنی ساری جائیداد میں بیچ دیں، تب بھی ساری عمر میں ایک دفعہ بھی اتنا روپیہ خرچ نہیں کر سکتے۔اگر ان
مبلغوں کی تعداد کو کم کر دیا جائے اور ہم سر دست صرف دو سو مبلغ رکھیں ، تب بھی تم سمجھ لو کہ ساٹھ ہزار روپیہ
ماہوار ان کے کھانے پینے پر خرچ آئے گا۔جس کے معنی یہ ہیں کہ دوسو مبلغین کا سالانہ خرچ سات لاکھ میں
ہزار ہوگا۔دواڑھائی لاکھ روپیدا گر لٹریچر کی اشاعت اور دوسرے ضروری اخراجات کے لئے رکھ لیں تو اس
کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہمارے پاس دس لاکھ روپیہ سالا نہ ہو تو ہم دوسو مبلغ رکھ سکتے ہیں۔لیکن ابھی تو
ہمارے سارے بجٹ ملا کر یعنی تحریک جدید کی آمد اور صدر انجمن احمدیہ کی آمد اور دوسری آمد ملا کر دس بارہ
لاکھ روپیہ کی رقم بنتی ہے اور اگر ہم اس وقت دو سو مبلغ رکھ لیں تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ ہم باقی سارے
کام بند کر دیں۔حالانکہ ہمارا کام صرف تبلیغ کرنا نہیں بلکہ جماعت کی تربیت کرنا بھی ہے۔پس ضروری ہے کہ اس کے لئے علاوہ چندوں کے ہمارے پاس مستقل جائیدادیں ہوں ، جن کی
آمد سے اس قسم کے اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔اسی لئے میں نے تحریک جدید جاری کی تھی اور اسی لئے
میں نے تحریک جدید کے چندہ کے ذریعہ جائیدادیں بنائی ہیں۔مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ
جائیداد میں تو بن گئیں لیکن جتنا حصہ جماعت میں سے کام کرنے والے آدمیوں کا تھا، وہ مجھے نہیں ملا۔چنانچہ اس وقت تک جتنے آدمی میں نے سندھ کی زمینوں پر کام کرنے کے لئے بھجوائے ہیں، وہ سارے
کے سارے ناکام رہے ہیں۔در حقیقت آج کل جو ایک عام زمیندار کو آمد ہو رہی ہے، اس سے بھی ہماری
زمینوں کی آمد کم ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ ہمیں ابھی تک کام کرنے والے آدمی نہیں ملے۔میں سمجھتا
ہوں اگر ایک شخص عام زمیندار کی حیثیت سے کام کرے ، تب بھی پندرہ بیس من فی ایکڑ کپاس ہو سکتی ہے
اور اگر سلسلہ کا کام سمجھ کر کوئی شخص محنت سے کام کرے تو 30-25 من فی ایکڑ بھی ہوسکتی ہے۔مصر میں 25
من فی ایکڑ کی اوسط نکالی گئی تھی مگر ایسا اسی صورت میں ہو سکتا ہے، جب کام کرنے والے محنتی ہوں،
دیانتدار ہوں ، سلسلہ کے اموال کی اہمیت کو سمجھتے ہوں اور تقویٰ اور اخلاص سے کام کرنے والے ہوں۔محمود آباد میں جہاں میری زمین ہے ، وہاں ایک دفعہ ایک کھیت میں سے پچاس من فی ایکڑ کپاس نکلی کیونکہ
کام کرنے والے نے محنت اور دیانتداری سے کام کیا۔پس محنت سے فصل کو بڑھایا جا سکتا ہے لیکن میں
دیکھتا ہوں کہ سلسلہ کے کاموں پر اس وقت تک جو لوگ گئے ہیں، وہ ایسے ست اور غافل اور بد دیانت
ثابت ہوئے ہیں کہ وہاں اوسط پیداوار پانچ من کی ہوئی ہے کیونکہ محنت سے کام نہیں لیا گیا تھا۔میں نے
308

آج 10 میں سے 10 باقی