زندگی وہی ہے جو خدا تعالی کی راہ میں خرچ ہو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
آخر ملازموں سے تنگ آکر بعض واقفین زندگی کو وہاں بھیجوا دیا مگران کی حالت بھی ایسی اچھی نہ تھی بلکہ ایک
کے متعلق تو ایسی شکائتیں آرہی ہیں کہ شاید مجھے اس کے متعلق کوئی کمیشن بٹھانا پڑے اور سخت ایکشن لینا
پڑے کیونکہ شکایت ہے کہ اس نے علاوہ ستی اور ظلم کے بددیانتی سے بھی کام لیا ہے۔پس ہمیں روپیہ کی ہی ضرورت نہیں بلکہ آدمیوں کی بھی ضرورت ہے۔دنیا میں کوئی ترقی آدمیوں
کے بغیر نہیں ہو سکتی۔میں نے تحریک جدید کے شروع میں ہی ایک خطبہ پڑھا تھا۔وہ خطبہ چھپا ہوا موجود
ہے اور اسے نکال کر دیکھا جا سکتا ہے۔میں نے اس میں کہا تھا کہ دنیا میں روپیہ کے ذریعہ بھی تبلیغ نہیں
ہوئی اور جو قوم یہ بجھتی ہے کہ روپیہ کے ذریعہ اکناف عالم تک اپنی تبلیغ کو پہنچا دے گی ، اس سے زیادہ فریب
خوردہ ، اس سے زیادہ احمق اور اس سے زیادہ دیوانی قوم دنیا میں اور کوئی نہیں۔جس چیز کے ساتھ مذہبی
جماعتیں دنیا میں ترقی کیا کرتی ہیں، وہ ذات کی قربانی ہوتی ہے، نہ کہ روپیہ کی۔تم اگر دنیا میں فتحیاب
ہونا چاہتے ہو تو جان دے کر ہو گے۔جس دن تم یہ سمجھ لو گے کہ تمہاری زندگیاں تمہاری نہیں بلکہ اسلام کے
لئے ہیں، جس دن سے تم نے محض دل میں ہی یہ نہ سمجھ لیا بلکہ عملاً اس کے مطابق کام بھی شروع کر دیا، اس
دن تم کہہ سکتے ہو کہ تم زندہ جماعت ہو۔(الفضل 24 جنوری 1935ء)
پس اس تحریک کے ابتداء میں ہی میں نے اس
کی بنیاد چندہ پر نہیں رکھی بلکہ میں نے اس کی بنیاد
آدمیوں پر رکھی تھی اور میں نے کہا تھا کہ مجھے وہ آدمی چاہئیں، جو اپنے دلوں میں اخلاص رکھتے ہوں ، جو
اپنی جانیں خلیفہ وقت کے حکم پر قربان کرنے کے لئے تیار ہوں، جو رات اور دن کام کرنے والے ہوں اور
جو مجھتے ہوں کہ ہم نے جب اپنے آپ کو پیش کر دیا تو اس کے بعد موت ہی ہمیں اس کام سے الگ کر سکتی
ہے۔زندگی کے آخری لمحوں تک ہم یہی کام کریں گے اور پورے اخلاص اور پوری ہمت اور پوری دیانت
سے کریں گے۔جو شخص سمجھتا ہے کہ مجھے جب تبلیغ کے لئے باہر بھجوایا جائے گا، اس وقت میں دیانتداری
سے کام لے لوں گا۔اس سے پہلے اگر سلسلہ کے کسی اور کام پر مجھے مقرر کیا جاتا ہے تو میرے لئے
دیانتداری کی ضرورت نہیں۔وہ اول درجہ کا احمق اور نادان ہے اور یا پھر دوسروں
کو دھوکا اور فریب دینے
کے لئے ایسا کہتا ہے۔جو شخص سمجھتا ہے کہ صرف تبلیغ میں دیانتداری کی ضرورت ہے لیکن سلسلہ کے اموال
میں وہ دیانتداری سے کام نہیں لیتا، سلسلہ کی زمینوں پر وہ محنت سے کام نہیں کرتا ، سلسلہ کی مالی ترقی کے
لئے اپنے آرام و آسائش کو قربان نہیں کرتا، وہ سجھتا ہی نہیں کہ دین کیا چیز ہے؟ وہ یقینا فریب خوردہ ہے
یا دوسروں کو فریب دینے کی کوشش کرتا ہے۔309

خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
دین تو ایک مجموعہ نظام کا نام ہے، جس میں زمینیں بھی شامل ہیں، جس میں جائیداد میں بھی شامل کی
ہیں ، جس میں مکانات بھی شامل ہیں، جس میں تجارتیں بھی شامل ہیں، جس میں کارخانے بھی شامل ہیں
صرف تبلیغ کرنا دین نہیں۔اگر صرف تبلیغ کرنا دین ہو تو سوال یہ ہے کہ پھر دکانیں کون چلائے گا ؟ کارخانے
کون جاری کرے گا؟ زمینوں کی کون نگرانی کرے گا؟ صنعت و حرفت کی طرف کون توجہ کرے گا ؟ علوم
کون پھیلائے گا؟ پس یہ میچ نہیں کہ صرف تبلیغ کرنا دین ہے۔دین اسلامی نظام کے ہر شعبہ کا نام ہے اور
اس نظام کا ہر شعبہ ویسا ہی اہم ہے جیسے تبلیغ کرنا۔مثلاً جب بعض لوگ تبلیغ کے لئے جاتے ہیں تو ضروری
ہے کہ ان کے پیچھے ایسے لوگ ہوں ، جو لٹریچر تیار کر کے ان کو بھیجیں۔کہیں قرآن کی تفسیر ہو رہی ہو، کہیں
حدیثوں کے ترجمے شائع ہو رہے ہوں، کہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے تراجم ہورہے ہوں،
کہیں اور لٹریچر تیار ہورہا ہو۔اگر ان کے پاس کثرت سے لڑ پچر نہیں ہوگا، اگر ان کے پاس کتا بیں نہیں
ہوں گی ، اگر ان کے پاس روپیہ نہیں ہوگا تو وہ تبلیغ کو وسیع کرنے کا کام کس طرح کر سکیں گے ؟ پس سلسلہ کا
ہر کام تبلیغ سے وابستہ ہے۔جو شخص زمین میں ہل چلاتا ہے، وہ بھی تبلیغ کرتا ہے۔جو شخص کارخانہ چلاتا ہے،
وہ بھی تبلیغ کرتا ہے۔جو شخص زمینوں کی نگرانی کرتا ہے، وہ بھی تبلیغ کرتا ہے۔جو شخص لٹریچر شائع کرتا ہے، وہ
بھی تبلیغ کرتا ہے۔جو شخص سلسلہ کا کوئی اور کام کرتا ہے، وہ بھی تبلیغ کرتا ہے۔آخر یہ تمام کام ہوں گے تبھی
روپیہ آئے گا اور بھی اس کے ذریعہ مبلغوں کو پھیلایا جا سکے گا۔ہم پر خدا تعالیٰ نے فضل کیا اور تحریک جدید کے چندہ کے ذریعہ کئی سو مربع زمین ہمیں مل گئی۔پنجاب میں ایک مربع چھپیں تمہیں ہزار روپیہ کو ملتا ہے۔گورنمنٹ کی نیلام میں بھی ہیں سے پچیس ہزار تک
مربع ملتا ہے اور اگر پبلک میں سے کوئی فروخت کرے تو تمیں سے چالیس ہزار روپیہ تک ایک مربع
فروخت ہوتا ہے۔مگر ہم نے سندھ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے قریباً چار سومربع زمین تحریک جدید کی لے
لی ہے۔اگر پنجاب میں اتنی ہی زمین خریدی جاتی تو ایک کروڑ بیس لاکھ روپیہ خرچ ہوتا مگر ہم کو وہاں اوسطاً
مختلف اخراجات شامل کر کے ایک مربع پانچ ہزار روپیہ میں ملا ہے اور وہاں ہماری ساری جائیداد میں لاکھ
روپیہ کی ہے۔گویا میں لاکھ روپیہ میں ہمیں وہ چیز مل گئی، جو پنجاب میں ایک کروڑ بیس لاکھ روپیہ میں مل سکتی
تھی۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ سلسلہ کے لئے ہمیں اس قدر زمین مل گئی۔اگر جماعت کے
دوست اس کام کو دین کا کام سمجھ کر محنت اور دیانتداری سے سرانجام دیتے اور تمام زمین کو اس طرح کھود کر
رکھ دیتے کہ وہ اپنے خزانے اگلنے لگ جاتی تو پھر چاہے ایک سال کے بعد ہی وہ مرجاتے ، انہیں سمجھنا
310

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
چاہئے تھا کہ اگر انہیں سو سال کی زندگی ملتی تب بھی اس سو سال کی زندگی میں انہیں اتنا ثواب نہ ملتا، جتنا
ثواب وہ ایک سال میں حاصل کر گئے۔مگر بجائے اس کے کہ محنت اور اخلاص اور دیانتداری کے ساتھ کام
کیا جاتا ، وہاں جو لوگ کام کرنے کے لئے بھیجے گئے ، انہوں نے محنت اور توجہ سے کام نہیں کیا۔بے شک ہم نے اعلیٰ درجہ کے تعلیم یافتہ آدمی وہاں نہیں بھجوائے ، ہم نے اب تک انہی لوگوں کو
بھیجا ہے، جن کی تعلیم ادنی تھی مگر بہر حال ایمان اور اخلاص تعلیم پر مخصر نہیں۔صحابہ میں کون سی تعلیم تھی ؟ مثلاً
حضرت ابو ہریرہ کہاں تک پڑھے ہوئے تھے؟ انہوں نے تعلیم نہ ہونے کے باوجود کام کیا اور ایسے
اخلاص سے کام کیا کہ آج تک ان کے نام زندہ ہیں اور ان کے لئے دعائیں کرنے والے لوگ دنیا میں
پائے جاتے ہیں۔اسی طرح ان لوگوں کو سمجھ لینا چاہیے تھا کہ اگر سلسلہ کے لئے چوبیس گھنٹوں میں سے
بائیس گھنٹے انہیں کام کرنا پڑتا ہے، تب بھی انہیں کام کرنا چاہئے۔وہ اپنے لئے موت پسند کر لیتے مگر چو ہیں
گھنٹوں میں سے بائیس گھنٹے ہی سلسلہ کے لئے وقف کر دیتے اور سمجھتے کہ جو بنیاد آج ہم اپنے ہاتھوں سے
رکھ رہے ہیں ، اسی پر وہ عمارت تیار ہونے والی ہے، جو اسلام کی اشاعت کے لئے ضروری ہے۔سینکڑوں
مبلغ اس کی آمد سے رکھے جائیں گے اور ہر مبلغ جودنیا میں اسلام کی تبلیغ کرے گا، اس کا ثواب ہمیں ملے
گا۔ایک مبلغ کو صرف اس کوشش کا ثواب مل سکتا ہے، جو وہ کرے۔لیکن سلسلہ کی زمینوں پر اگر لوگ محنت کی
سے کام کریں تو انہیں سینکڑوں مبلغوں کا ثواب حاصل ہو سکتا ہے۔کیونکہ انہی کی محنت کے نتیجہ میں تبلیغ کو
وسیع کیا جارہا ہوگا۔یہ وہ احساس ہے، جس کے ماتحت انہیں کام کرنا چاہئے تھا۔مگر مجھے افسوس کے ساتھ
کہنا پڑتا ہے کہ وہاں جس قدر کام کرنے کے لئے بھجوائے گئے ، ان میں سے کسی نے اس حقیقت کو نہیں سمجھا
اور بجائے اس کے کہ ان کے ذریعہ سلسلہ کے اموال میں برکت ہوتی ، وہ اس طرف مشغول ہو گئے کہ کہیں
اپنی بھینسوں کے لئے چارہ کا انہیں فکر ہے، کہیں انہیں اپنی گھوڑیوں کا فکر ہے، کہیں دوسروں کو ڈانٹنے اور ان
پر جرمانہ کرنے کا انہیں ہر وقت خیال رہتا ہے۔گویا جو اصل کام تھا ، وہ ان کی نظروں سے اوجھل ہو گیا اور
دنیا داری میں ملوث ہو گئے اور یہی حال احمدی باریوں کا ہے۔انہوں نے وہاں کوفہ کے بدفطرت لوگوں کا
نمونہ دکھایا ہے اور نیک احمدیوں
کا نمونہ نہیں دکھایا۔مگر وہ خوش نہ ہوں کہ انہوں نے کچھ کمالیا ہے، زیادہ دن
نہ گزریں گے کہ وہ خدا کی گرفت میں آئیں گے۔میں ان کا جو انجام دیکھتا ہوں ، خوش کن نہیں ہے۔میری
بھی چونکہ وہاں زمین ہے، اس لئے میں نے اپنے ایک عزیز کو وہاں بھجوا دیا کہ شاید وہ شوق سے کام کرے
مگر وہ بھی ناکام ثابت ہوا اور اس نے قطعاً اعلیٰ مخلصوں والی قربانی پیش نہیں کی۔311

خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
غرض اس وقت تک جتنی کوفت اور تکلیف مجھے اس کام کی وجہ سے اٹھانی پڑی ہے، اتنی کوفت اور
تکلیف مجھے اور کسی کام سے نہیں ہوئی۔دوسرے تمام کاموں میں مجھے اچھے آدمی مل گئے ہیں مگر یہاں شاید
دنیا کی لالچ اور حرص آجاتی ہے، اس لئے صحیح طور پر کام کرنے والے ابھی تک نہیں ملے یا شاید وہ کام بھی
نہیں کر سکتے تھے اور شاید میں بھی ابھی تک ایسے لوگوں کو نہیں چن سکا، جو اس کام کو پوری محنت اور
دیانتداری سے کریں۔بہر حال ہمیں ایسے مخلص آدمیوں کی ضرورت ہے، جو زمینوں کا تجربہ رکھتے ہوں
اور جو دیانتداری اور محنت کے ساتھ سلسلہ کا یہ کام کرنے کے لئے تیار ہوں تا کہ ہمارا مالی پہلو مضبوط ہو اور
ہم جلد سے جلد تبلیغ کی اس سیکم کو جاری کر سکیں ، جو میرے مد نظر ہے۔میں علاوہ سندھ کی زمینوں کے سلسلہ کے اموال بڑھانے کے لئے بعض اور ذرائع سے بھی کام لے
رہا ہوں اور اس کام کو شروع بھی کر دیا گیا ہے مگر میں ابھی اس کا اظہار نہیں کرتا۔مجھے یقین ہے کہ اس کے نتیجہ
میں ہندوستان میں ہماری جماعت کو ایسی فضیلت حاصل ہو جائے گی کہ دنیا کے لوگ تسلیم کریں گے کہ یہ
جماعت دینی طور پر ہی قابل نہیں بلکہ دنیوی طور پر بھی خدا تعالیٰ نے اس جماعت کو ایسی عزت بخشی ہے، جو
دوسری قوموں اور جماعتوں کو حاصل نہیں۔اگر یہ سکیم کامیاب ہو جائے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمیں لاکھوں
بلکہ کروڑوں روپیہ بڑی آسانی سے میسر آسکتا ہے۔میں چار پانچ سال سے اس کے متعلق کوشش کر رہا تھا، لمبا
کام تھا اور تعلیم سے تعلق رکھتا تھا اور تھوڑے عرصہ میں نہیں بلکہ چھ سات سال میں یہ کام ہو سکتا تھا۔اب یہ عرصہ
چونکہ ختم ہونے کے قریب ہے، اس لئے اس کام کی داغ بیل رکھ دی گئی ہے اور امید ہے کہ سال ڈیڑھ سال
تک کام ایک معین صورت اختیار کر لے گا۔غرض یہ نئی سکیم اور ہماری سندھ کی زمینیں ایسی چیزیں ہیں، جن سے
سلسلہ کا مالی پہلو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت مضبوط ہو سکتا ہے اور جماعت کی موجودہ حالت کے لحاظ سے تبلیغ
کے لئے دس بارہ لاکھ روپیہ سالانہ کا بوجھ آسانی سے برداشت کیا جاسکتا ہے۔سندھ کی زمینوں کے متعلق مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک رویا بھی دکھایا تھا اور اسی رویاء کی بناء پر
میں نے صدر انجمن احمدیہ کو وہاں کی زمینیں خریدنے کی ہدایت کی۔بہت عرصہ کی بات ہے، میں نے رویا
میں دیکھا کہ میں ایک نہر پر کھڑا ہوں، اس کا پانی نہایت ٹھنڈا اور اس کے چاروں طرف سبزہ ہے کہ اسی
حالت میں ایک دم شور کی آواز آئی۔میں نے اوپر کی طرف دیکھا تو معلوم ہوا کہ نہر ٹوٹ کر اس کا پانی تمام
علاقہ میں پھیل گیا ہے اور سرعت سے بڑھتا جارہا ہے۔میں نے چاہا کہ واپس لوٹوں تا کہ پانی میرے
قریب نہ پہنچ جائے۔مگر ابھی میں یہ خیال ہی کر رہا تھا کہ میں نے دیکھا ، میرے چاروں طرف پانی آگیا
312

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
ہے۔پھر میں نے دیکھا کہ نہر کا بند ٹوٹ گیا اور میں بھی نہر کے اندر جا پڑا۔جب میں نہر کے اندر گر گیا تو
میں نے تیرنا شروع کیا، یہاں تک کہ میلوں میل میں تیرتا چلا گیا مگر میرا پاؤں کہیں نہ لگا، یہاں تک کہ میں
نے سمجھا، میں تیرتے تیرتے فیروز پور تک پہنچ گیا ہوں۔تب گھبراہٹ کی حالت میں ہی میں دعا کرتا ہوں
کہ یا اللہ سندھ میں تو پیر لگ جائیں اور جب میں نے یہ دعا کی تو مجھے معلوم ہوا کہ سندھ آگیا ہے۔پھر جو
میں نے کوشش کی تو پیر ٹک گیا اور پھر میرے دیکھتے ہی دیکھتے سب پانی غائب ہو گیا۔یہ رویا 15 ء میں میں
نے دیکھا تھا۔اس وقت سندھ میں نہروں کا نام ونشان بھی نہ تھا۔اس کے ایک لمبے عرصہ کے بعد وہاں
نہریں نکلیں اور ہم نے یہ زمین خریدنی شروع کر دی۔تو اللہ تعالیٰ نے سندھ میں ہمیں اتنی بڑی زمین دے دی ہے کہ اگر پنجاب میں اتنی ہی زمین کسی
زمیندار کول جاتی تو اس کے لئے شادی مرگ ثابت ہوتی۔ساری عمر لوگ گورنمنٹ کی خوشامد میں کرتے
رہتے ہیں اور پھر انہیں اگر پانچ یا دس مربعے مل جائیں تو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ گورنمنٹ نے ان کی سات
پشتوں کی قدر افزائی کر دی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے گھر بیٹھے ہمیں قریبا چار سو مربع زمین دے دیا۔چار سو میں
پندرہ میں مربع کی کمی ہے مگر وہ انشاءاللہ جلدی پوری ہو جائے گی۔میری نیت تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل
سے سلسلہ کی ہزاروں مربع زمین بن جائے۔اسی طرح اور کئی کام میرے ذہن میں ہیں اور میں چاہتا
ہوں ، ان کاموں میں اس قدر وسعت ہو اور ان ذرائع سے ہمیں اس قدرآمد ہو کہ سلسلہ کے وہ تمام کام ، جو
میں نے کرنے ہیں، آسانی اور سہولت سے ہو جائیں۔مگر اس کے لئے مخلص آدمیوں کی ضرورت ہے۔لیکن یا درکھو کہ آمد کی زیادتی کے ہرگز یہ معنی نہیں ہیں کہ کسی وقت تم اپنے چندوں سے آزاد ہو جاؤ
گے یا کوئی وقت جماعت پر ایسا بھی آجائے گا، جب تم سے قربانی کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔میں ایک
انسان ہوں اور آخر ایک دن ایسا آئے گا، جب میں مرجاؤں گا اور پھر اور لوگ اس جماعت کے خلفاء ہوں
گے۔میں نہیں جانتا اس وقت کیا حالات ہوں؟ اس لئے میں ابھی سے تم کو نصیحت کرتا ہوں تا کہ تمہیں اور
تمہاری اولادوں کو ٹھوکر نہ لگے کہ اگر کوئی خلیفہ ایسا آیا، جس نے یہ سمجھ لیا کہ جب جماعت کو زمینوں سے
اس قد رآمدنی ہو رہی ہے، تجارتوں سے اس قدر آمدنی ہو رہی ہے، صنعت و حرفت سے اس قدر آمدنی ہو
رہی ہے تو پھر اب جماعت سے کسی اور قربانی کا مطالبہ کی کیا ضرورت ہے؟ اس قدر روپیہ آنے کے بعد
ضروری ہے کہ جماعت کی مالی قربانیوں میں کمی کر دی جائے تو تم یہ سمجھ لو وہ خلیفہ خلیفہ نہیں ہوگا بلکہ اس کے
یہ عنی ہوں گے کہ خلافت ختم ہوگئی اور اب کوئی اسلام کا دشمن پیدا ہو گیا ہے۔اور جس دن تمہاری تسلی اس
313

خطبہ جمعہ فرموده 31 مارچ 1944ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
بات پر ہو جائے گی کہ روپیہ آنے لگ گیا ہے، اب قربانی کی کیا ضرورت ہے؟ اس دن تم سمجھ لو کہ جماعت
کی ترقی بھی ختم ہو گئی ہے۔میں نے بتایا ہے کہ جماعت روپے سے نہیں بنتی بلکہ آدمیوں سے بنتی ہے اور آدمی بغیر قربانی کے
تیار نہیں ہو سکتے۔اگر دس ہزار ارب روپیہ آنا شروع ہو جائے ، تب بھی ضروری ہوگا کہ ہر زمانہ میں جماعت
سے اسی طرح قربانیوں کا مطالبہ کیا جائے، جس طرح آج کیا جاتا ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ مطالبہ کیا
جائے کیونکہ ابھی بڑی بڑی قربانیاں جماعت کے سامنے نہیں آئیں۔پس چاہے ایک ارب پونڈ خزانہ میں
آجائے ،تب بھی خلیفہ وقت کا فرض ہوگا، وہ ایک غریب کی جیب سے، جس میں ایک پیسہ موجود ہے، دین
کے لئے پیسہ نکال لے اور ایک امیر کی جیب سے، جس میں دس ہزار روپیہ موجود ہے، دین کے لئے دس
ہزار روپیہ نکال لے۔کیونکہ اس کے بغیر دل صاف نہیں ہو سکتے اور بغیر دل صاف ہونے کے جماعت نہیں
بن سکتی اور بغیر جماعت بننے کے خدا تعالیٰ کی رحمت اور برکت نازل نہیں ہوتی۔وہ روپیہ جو بغیر دل صاف
ہونے کے آئے ، وہ انسان کے لئے رحمت نہیں بلکہ لعنت کا موجب ہوتا ہے۔وہی روپیہ انسان کے لئے
رحمت کا موجب ہو سکتا ہے، جس کے ساتھ ہی انسان کا دل بھی پاک ہو اور دنیوی آلائشوں سے مبرا ہو۔پس مت سمجھو کہ اگر کثرت سے روپیہ آنے لگا تو تم قربانیوں سے آزاد ہو جاؤ گے۔اگر کثرت
سے روپیہ آ گیا تو ہمارے ذمہ کام بھی تو بہت بڑا ہے۔ہم نے اسلام کی حکومت دنیا میں قائم کرنی ہے، ہم
نے دنیا میں وہ نظام قائم کرنا ہے، جو اسلام قائم کرنا چاہتا ہے، ہم نے ہر شخص کے لئے کھانا مہیا کرنا ہے، ہم
نے ہر شخص کے لئے کپڑا مہیا کرنا ہے، ہم نے ہر شخص کے لئے مکان مہیا کرنا ہے، ہم نے ہر بیمار کے لئے
علاج مہیا کرنا ہے، ہم نے ہر انسان کے لئے تعلیم کا سامان مہیا کرنا ہے۔کیا یہ ساری چیزیں آسانی سے ہو
سکتی ہیں؟ ان کے لئے تو اربوں ارب روپیہ کی ضرورت ہے بلکہ اگر اربوں ارب روپیہ آجائے تو پھر بھی یہ
کام ختم نہیں ہو سکتا۔روپیہ ختم ہوسکتا ہے مگر یہ کام ہمیشہ بڑھتا چلا جائے گا۔پس کسی وقت جماعت میں اس احساس کا پیدا ہونا کہ اب روپیہ کثرت سے آنا شروع ہو گیا ہے،
قربانیوں کی کیا ضرورت ہے؟ اب چندے کم کر دیئے جائیں۔اس سے زیادہ کسی جماعت کی موت کی اور
کوئی علامت نہیں ہو سکتی۔یہ ایسا ہی ہے، جیسے کوئی شخص اپنی موت کے فتویٰ پر دستخط کر دے۔پس مت سمجھو کہ ان زمینوں اور جائیدادوں وغیرہ کی آمد کے بعد چندے کم ہو جائیں گے۔اگر
یہ روپیہ ہماری ضروریات کے لئے کافی ہو جائے ، تب بھی تمہارے اندر ایمان پیدا کرنے کے لئے ،
314

خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
تمہارے اندر اخلاص پیدا کرنے کے لئے ، تمہارے اندر زندگی پیدا کرنے کے لئے ، تمہارے اندر
روحانیت پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تم سے قربانیوں کا مطالبہ کیا جائے اور ہمیشہ اور ہر آن کیا
جائے۔اگر قربانیوں کا مطالبہ ترک کر دیا جائے تو یہ تمپر ظلم ہوگا، یہ سلسلہ پر ظلم ہوگا، یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے دین پر ظلم ہوگا، یہ تقویٰ اور ایمان پر ظلم ہوگا۔جب مسلمانوں نے ترقی کی اور کثرت سے اموال آنے شروع ہوئے ، اس وقت اگر ایک
مسلمان بادشاہ کھڑا ہو کر اسی طرح بھیک مانگتا، جس طرح خدا کے دین کے لئے ہم بھیک مانگتے ہیں، ہم
بھیک تو نہیں مانگتے ، دینے والا سمجھتا ہے کہ ہم اس پر احسان کر رہے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ خدا نے ہم پر یہ
احسان کیا کہ ہمیں ایسے مقام پر کھڑا کیا لیکن بہر حال طریق بھیک مانگنے کا ہی ہے تو اس کو بھی یہ خیال
رہتا کہ میں نے دین کی خدمت کرنی ہے اور لوگوں کے دلوں میں بھی یہ احساس رہتا کہ وہ اس وقت ترقی
کر سکتے ہیں، جب تک وہ دین کے لئے اپنے اموال خرچ کرتے رہیں۔اگر بادشاہ لوگوں سے دین کے
لئے چندے مانگتے تو میں سمجھتا ہوں لوگوں میں یہ احساس ہمیشہ قائم رہتا کہ ہماری سلطنتیں، دنیوی سلطنتیں
نہیں بلکہ اسلامی کانسٹی ٹیوشنز ہیں۔اسلام کے مختلف محکمے ہیں، جو قائم کئے گئے ہیں اور ان کے ایمان بھی
قائم رہتے۔مگر افسوس کہ لوگوں نے اس حکمت کو نہ سمجھا اور انہوں نے قربانیوں کا دروازہ بند کر دیا۔جس
کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں کی ترقی معدوم ہو گئی۔پس طوعی چندے ہمیشہ قائم رہیں گے اور قائم رہنے چاہئیں۔جب یہ چیز ختم ہو جائے گی ، اس
وقت سمجھ لینا کہ ایمان بھی ختم ہو گیا۔یہ چیز چلتی چلی جائے گئی اور خواہ سلسلہ کو کس قدر روپیہ آنا شروع ہو
جائے ، طوعی چندوں کا سلسلہ بند نہیں ہوگا اور نہیں ہوسکتا۔پس میں جماعت کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ ہمیں سندھ کی زمینوں کے لئے ایسے کارکنوں کی
ضرورت ہے، جو مضبوط ہوں ، ہمت والے ہوں، باصحت ہوں اور دیانتداری اور محنت کے ساتھ کام
کرنے والے ہوں۔میں یہ نہیں چاہتا کہ کوئی شخص اپنے آپ کو وقف کرے اور ساتھ ہی یہ کہے کہ میں
فلاں قسم کے کام کے لئے اپنے آپ کو وقف کرتا ہوں۔جو شخص اپنے آپ
کو وقف کرے، وہ اس نیت اور
اس ارادہ کے ساتھ کرے کہ میں یہ نہیں دیکھوں گا کہ مجھے کہاں مقرر کیا جاتا ہے؟ میرے سپر د جو کام بھی
کیا جائے گا، میں اسے کروں گا اور وہی کام کرنا، اپنے لئے باعث سعادت تصور کروں گا۔اگر ایک شخص کو
سلسلہ کی ضروریات کے لئے چوہڑے کے کام پر مقرر کیا جاتا ہے تو وہ ہر گز اس مبلغ سے کم نہیں ہے، جو
315

خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
نیو یارک اور لنڈن میں تبلیغ کر رہا ہے۔آخر سلسلہ کو چوڑھے کی ضرورت ہوگی تو وہ کہاں سے پوری کی جائے
گی؟ وہ تم میں سے کسی شخص کے ذریعہ پوری کی جائے گی یا اگر دھوبی کی ضرورت ہو تو سلسلہ اس ضرورت کو
کس طرح پورا کر سکتا ہے؟ اسی طرح پورا کر سکتا ہے کہ تم میں سے کسی شخص کو دھوبی کے کام پر مقرر کر دیا
جائے اور یقینا اگر کوئی شخص سلسلہ کے لئے دھوبی کا کام کرتا ہے تو وہ ویساہی ہے، جیسے تبلیغ کرنے والا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دفعہ ایک جنگ میں تشریف لے گئے اور آپ نے دیکھا
کہ مسلمان عورتیں مشکیں بھر بھر کر زخمیوں کو پانی پلا رہی ہیں۔جب جنگ ختم ہوئی غنیمت کے اموال آئے
تو آپ نے فرمایا: ان عورتوں کو بھی حصہ دو کیونکہ یہ بھی جنگ میں شریک ہوئی ہیں۔اب دیکھو انہوں نے
جنگ میں صرف پانی پلایا تھا مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ویسا ہی حصہ دیا، جیسے میدان جنگ
میں لڑنے والے سپاہیوں کو دیا۔تو یہ ایک خطر ناک غلطی ہے ، جو بعض لوگوں میں پائی جاتی ہے کہ وہ کہتے ہیں، ہم وہ کام کریں
گے، جو ہماری مرضی کے مطابق ہوگا۔یہ تمہارا کام نہیں کہ تم فیصلہ کرو کہ تمہیں کس کام پر لگایا جائے ؟ جو شخص
تمہارا امام ہے، جس کے ہاتھ میں تم نے اپنا ہاتھ دیا ہے، جس کی اطاعت کا تم نے اقرار کیا ہے، جس کا
فرض ہے کہ وہ تمہیں بتائے کہ تمہیں کس کام پر مقرر کیا جاتا ہے؟ تم اس میں دخل نہیں دے سکتے۔نہ تمہارا
کوئی حق ہے کہ تم اس میں دخل دو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: الإِمَامُ جُنَّةٌ يُقْتَلُ مِنْ
ورَائِهِ امام ایک ڈھال کی طرح ہوتا ہے اور لوگوں کا فرض ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے ہو کر دشمن سے جنگ
کریں۔پس جہاں امام تمہیں کھڑا کرتا ہے، وہیں تم کھڑے ہو جاؤ۔اگر امام تمہیں سونے کا حکم دیتا ہے تو
تمہارا فرض ہے، تم سو جاؤ۔اگر امام تم کو جاگنے کا حکم دیتا ہے تو تمہارا فرض ہے، تم جاگ پڑو۔اگر امام تم
کو اچھا لباس پہنے کا حکم دیتا ہے تو تمہاری نیکی ، تمہارا تقویٰ اور تمہار از بد یہی ہے کہ اعلیٰ سے اعلیٰ لباس
پہنو۔اور اگر امام تم کو پھٹے پرانے کپڑے پہنے کا حکم دیتا ہے تو تمہاری نیکی تمہارا تقولی اور تمہارا دینی عیش
یہی ہے کہ تم پھٹے پرانے کپڑے پہنو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دفعہ کشفی حالت میں ایک شخص کے ہاتھ میں کسری کے
سونے کے کنگن دیکھے۔جب حضرت عمرؓ کا زمانہ آیا اور اسلامی فوجوں کے مقابلہ میں کسری کو شکست ہوئی
تو غنیمت کے اموال میں کسری کے سونے کے کنگن بھی آئے۔حضرت عمر نے اس شخص کو بلایا اور فرمایا تمہیں
یاد ہے، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ تمہیں کہا تھا کہ میں تمہارے ہاتھ میں کسری کے سونے کے
316

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبه جمعه فرموده 31 مارچ 1944ء
کنگن دیکھ رہا ہوں۔اس نے عرض کیا ، ہاں یاد ہے۔آپ نے فرمایا تو لو، یہ کسری کے سونے کے کنگن اور
انہیں اپنے ہاتھوں میں پہنو۔اس نے اپنے ہاتھ پیچھے کر لیے اور کہا عمر آپ مجھے اس بات کا حکم دیتے ہیں،
جس سے شریعت نے منع کیا ہے؟ شریعت کہتی ہے کہ مردوں کے لئے سونا پہنا جائز نہیں اور آپ مجھے یہ حکم
دے رہے ہیں کہ میں کسری کے سونے کے کنگن اپنے ہاتھوں میں پہنوں۔حضرت عمر جس طبیعت کے تھے،
وہ سب کو معلوم ہے، آپ اسی وقت کھڑے ہو گئے کوڑا اپنے ہاتھ میں لے لیا اور فرمایا: خدا کی قسم ! اگر تم یہ
سونے کے کنگن نہیں پہنو گے تو میں کوڑے مار مار کر تمہاری کمر ادھیڑ دوں گا۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ کہا
تھا ، وہی میں پورا کروں گا اور تمہارے ہاتھوں میں میں سونے سے کنگن پہنا کر رہوں گا۔تو در حقیقت یہی نیکی اور یہی حقیقی ایمان ہے کہ انسان وہی طریق اختیار کرے، جس طریق کے
اختیار کرنے کا امام اسے حکم دے۔وہ اگر اسے کھڑا ہونے کے لئے کہے تو کھڑا ہو جائے اور اگر ساری رات
بیٹھنے کے لئے کہے، وہ بیٹھ جائے۔اور یہی سمجھے کہ میری ساری نیکی یہی ہے کہ میں امام کے حکم کے ماتحت
بیٹھا ہوں۔پس جماعت میں یہ احساس پیدا ہونا چاہئے کہ نیکی کا معیار یہی ہے کہ امام کی کامل اطاعت کی
جائے۔امام اگر کسی کو مدرس مقرر کرتا ہے تو اس
کی تبلیغ ہی ہے کہ وہ لڑکوں کو عمدگی سے تعلیم دے، امام اگر کسی کو
ڈاکٹر مقرر کر کے بھیجتا ہے تو اس
کی تبلیغ یہی ہے کہ وہ لوگوں کا عمدگی سے علاج کرے، امام اگر کسی کو زراعت
کے لئے بھیج دیتا ہے تو اس
کی تبلیغ یہی ہے کہ وہ زمین کی عمدگی سے نگرانی کرے اور امام اگر کسی کو صفائی کے کام
پر مقرر کر دیتا ہے تو اس کی تبلیغ یہی ہے کہ وہ عمدگی سے صفائی کرے۔وہ بظاہر جھاڑو دیتا نظر آئے گا، وہ بظاہر
صفائی کرتا دکھائی دے گا مگر چونکہ اس نے امام کے حکم کی تعمیل میں ایسا کیا ہوگا ، اس لئے اس کا جھاڑو دینا،
ثواب میں اس مبلغ سے کم نہیں ہوگا، جو دلوں کی صفائی کے لئے بھیجا جاتا ہے۔وہ زمین پر جھاڑو دے
رہا ہو گا لیکن فرشتے اس کی جگہ تبلیغ کر رہے ہوں گے۔کیونکہ وہ کہیں گے، یہ وہ شخص ہے، جس نے نظام میں
اپنے لئے ایک چھوٹی سے چھوٹی جگہ پسند کر لی اور امام کے حکم کی اطاعت کی۔پس ایک نظام کے اندر رہ کر
کام کرو اور تمہارا امام، جس کام کے لئے تمہیں مقرر کرتا ہے، اس کو کرو کہ تمہارے لئے وہی ثواب کا موجب
ہوگا تمہارے لئے وہی کام تمہاری نجات اور تمہاری ترقی کا باعث ہوگا۔میں دیکھتا ہوں کہ اب خدا تعالی تبلیغ کے لئے نئے نئے رستے کھول رہا ہے۔ادھر مجھ پر یہ
انکشاف ہوا کہ اب کفر پر حملے کا وقت آگیا ہے اور ادھر چاروں طرف ایسے حالات پیدا ہونے شروع ہو
گئے ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء اب اسلام اور احمدیت کو جلد سے جلد دنیا میں پھیلانے کا
317

خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
ہے۔ایک ملک کا میں نے خاص طور پر ذکر کیا تھا کہ وہاں کے ایک ایسے آدمی نے بیعت کر لی ہے، جو بہت
بڑا رسوخ اور اثر رکھنے والا ہے۔میں نے مصلحتنا کہ دیا تھا کہ اس ملک کا نام شائع نہ کیا جائے۔اس کے بعد
اب افریقہ سے ہمارے مبلغ مولوی نذیر احمد صاحب کی ایک تازہ چٹھی آئی ہے، جس میں وہ لکھتے ہیں کہ
یہاں عیسائیت کے خلاف اور اسلام کی تائید میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک زبردست رو چل پڑی ہے۔کئی نواب اور رؤساء ہمیں چٹھیاں لکھ رہے ہیں کہ ہمارے پاس جلدی پہنچو اور ہمیں اسلام کی حقیقت
بتاؤ۔مگر ہم صرف دو آدمی ہیں، ہر جگہ پہنچ نہیں سکتے لیکن لوگوں کا اصرار روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور بعض تو
ایک لمبے عرصے سے ہمیں بلا رہے ہیں مگر پھر بھی ہم آدمیوں کی قلت کی وجہ سے ان تک نہیں پہنچ سکے۔انہوں نے لکھا کہ ڈیڑھ سال سے ایک چیف ہمیں خط لکھ رہا تھا کہ جلدی آؤ اور مجھے آکر اسلام کی حقیقت
سمجھاؤ مگر ہم نہ جا سکے اور اب خبر آئی ہے کہ وہ مر گیا ہے۔اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس کی ذمہ داری ہم پر ہے کہ
وہ اسلام کی تبلیغ کے لئے ہم کو بلاتا رہا مگر ہم نہ جاسکے۔انہوں نے لکھا ہے کہ یہ رواس تیزی کے ساتھ چل
رہی ہے کہ اب ضروری ہے کہ ہندوستان سے بارہ مبلغ اس ملک میں روانہ کئے جائیں۔بہت سے نواب،
رؤساء اور ہزاروں کی تعداد میں عوام اس بات کے منتظر ہیں کہ ہمارے مبلغ ان کے پاس پہنچیں اور انہیں
اسلام
کی تبلیغ کریں۔پس انہوں نے تبلیغ کے لئے بارہ آدمیوں کا مطالبہ کیا ہے۔وہ واقفین زندگی، جن کو تیار کیا جارہا
ہے، ان کے متعلق میں بتا چکا ہوں کہ ان کی علمی میدان میں جماعت کا رعب قائم رکھنے کے لئے ضرورت
ہے۔پس انہیں اس تعلیم سے فارغ کر کے وہاں تبلیغ کے لئے نہیں بھجوایا جا سکتا۔لیکن میں انہیں نصیحت کرتا
ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور جلد سے جلد اپنی تعلیم مکمل کرنے کی کوشش کریں۔یہ سوال قطعاً سنا
نہیں جاسکتا کہ تعلیم کا پانچ یا چھ یا سات گھنٹے وقت ہے۔اگر وہ مسلسل چوبیس گھنٹے پڑھ کر بھی اپنی تعلیم کو جلد
سے جلد مکمل کر لیتے ہیں، تب بھی انہیں سمجھنا چاہیئے کہ انہوں نے پوری قربانی ادا نہیں کی۔پس ان سے تو
میں یہ کہتا ہوں کہ وہ جلد سے جلد اپنی تعلیم کو مکمل کرنے کی کوشش کریں اور جماعت سے میں یہ کہتا ہوں کہ
ان کو اس کام سے چونکہ فارغ نہیں کیا جاسکتا، اس لئے ضروری ہے کہ جماعت کے اور نوجوان آگے
بڑھیں اور ان اغراض کے لئے اپنے نام پیش کریں۔اگر زمیندار گریجوایٹ ہمیں مل جائیں تو انہیں زمینوں
کی نگرانی کے لئے بھیجا جا سکتا ہے یا ایسے مضبوط نوجوان، جو زراعت میں گریجوایٹ تو نہ ہوں لیکن تعلیم یافتہ
ہوں اور زمیندارہ کام سے دلچسپی رکھتے ہوں، وہ بھی اپنے نام پیش کر سکتے ہیں۔ان میں سے کسی کو
اکا ؤنٹنٹ بنا دیا جائے گا، کسی کو نشی بنا دیا جائے گا اور کسی کو اور کام سپر د کر دیا جائے گا۔318

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944 ء
مگر یاد رکھو! زندگی وقف کرنے کے بعد انسان پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔صرف مرتد ہو کر ہی وہ واپس
لوٹ سکتا ہے، اس کے بغیر اس کے لئے کوئی صورت نہیں ہوگی۔یہاں پچھلے دنوں ایک شخص نے غفلت کی ،
اس نے اپنی زندگی وقف کی ہوئی تھی مگر وقف کے بعد اس نے بد عہدی سے کام لیا۔جس پر میں نے اسے
قادیان سے خارج کر دیا اور میں نے کہہ دیا کہ صرف جلسہ سالانہ اور مجلس شوری کے دنوں میں دس دن کے
لئے وہ قادیان آسکتا ہے، ان ایام کے علاوہ اسے قادیان آنے کی اجازت نہیں۔یہ بھی درحقیقت اس سے
نرمی ہی کی گئی ہے ورنہ اصل سزا یہی تھی کہ اسے جماعت سے خارج کر دیا جاتا۔پس جو شخص بھی آئے،
اسے سمجھ لینا چاہیے کہ اس کا رویہ ایسا قربانی والا ہو کہ وہ سمجھ لے، اب میں مرکر ہی اس کام سے ہٹوں گا ، اس
کے علاوہ میرے لئے اور کوئی صورت نہیں۔جب تک کوئی شخص اس رنگ میں اپنے آپ
کو وقف نہیں کرتا ،
اس وقت تک اس کا وقف اپنے اندر کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔بہر حال جماعت میں ایسے ہمت والے لوگ موجود ہیں اور جب کہ خدا نے یہ کام ہمارے سپرد
کیا ہے تو میں یقین رکھتا ہوں کہ سو میں سے نانوے ایسے ہی لوگ ہوں گے، جو اپنی زندگی وقف کرنے
کے لئے تیار ہوں گے۔پس وہ لوگ اپنے آپ کو پیش کریں، جو مضبوط جسم والے ہوں، زمیندارہ کام سے
دلچسپی رکھتے ہوں اور محنت اور شوق سے کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔اس غرض کے لئے اگر ہمیں ایسے
گریجوایٹ مل جائیں جنہوں نے زراعت کا امتحان پاس کیا ہو تو ان
کو منیجر اور بعض کو نائب منیجر بنایا جاسکتا
ہے اور جو کم تعلیم یافتہ ہوں ان کو اکا ؤنٹنٹ یا نشی وغیرہ بنایا جا سکتا ہے۔بہر حال ایسے لوگوں کی ہمیں
ضرورت ہے۔کیونکہ یہی وہ سال ہیں، جب اجناس کی قیمتیں زیادہ ہیں اور سلسلہ کو مالی لحاظ سے نفع حاصل
ہوسکتا ہے۔اس طرح ان زمینوں کی آمد سے ایک بھاری ریز روفنڈ قائم کیا جاسکتا ہے۔میرا دل چاہتا تھا کہ ہم اپنی ساری زمینیں آزاد کر لیں مگر ابھی تک ساری زمینوں کو آزاد نہیں کرایا
جاسکا، بہت سی آزاد کرائی گئی ہیں مگر اس میں تین چار لاکھ روپیہا ایسا ہے، جو قرض لیا گیا ہے۔میرا منشاء ہے
کہ نہ صرف ہم اپنی تمام زمینیں آزاد کرالیں بلکہ انہی کی آمد سے چار پانچ سال کے عرصہ میں کم سے کم 25
لاکھ روپیہ کا ایک اور ریز روفنڈ قائم کر لیں اور یہ کوئی بڑی بات نہیں۔اگر کام کرنے والے محنت سے کام
کریں ، دیانتداری سے کام کریں، اخلاص سے کام کریں تو پچیس لاکھ روپیہ کا مزید ریز روفنڈ قائم ہونا کوئی
مشکل بات نہیں۔پھر اس پھپیں لاکھ روپیہ کو نفع پر لگایا جائے تو اس کی آمد سے بعض اور کام کئے جاسکتے
ہیں۔معمولی تجارت پر بھی اگر اس قدر روپیہ لگا دیا جائے تو 25 لاکھ پر 75 ہزار روپیہ نفع ہو سکتا ہے اور اگر
319

خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
روپے کو کسی اعلیٰ کام پر لگایا جائے تو ڈیڑھ لاکھ روپیہ سالانہ آمد ہوسکتی ہے۔اس طرح ایک ریز روفنڈ سے
آہستہ آہستہ دوسرا ریز رو فنڈ قائم ہو سکتا ہے اور دوسرے ریز رو فنڈ کی آمد سے تیسرار بیز روفنڈ قائم ہو سکتا
ہے۔یہاں تک کہ دو تین کروڑ بلکہ دو تین ارب تک یہ رقم پہنچ سکتی ہے۔پھر پانچ ہزارہی نہیں، پانچ لاکھ مبلغ
اگر ہم رکھنا چاہیں گے تو وہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے رکھ سکیں گے کیونکہ پانچ ہزار مبلغ کافی نہیں۔چونکہ
ہمارا کام جماعت کی تربیت کرنا بھی ہے۔اس لئے ہمارے مبلغ پانچ لاکھ ہونے چاہئیں۔جن کا ایک حصہ
تبلیغ کرے اور دوسراحصہ تربیت کی طرف توجہ کرے۔پس ایک تو یہ بات ہے، جس کی طرف میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں، دوسرے میں
نے بتایا ہے کہ افریقہ سے مطالبہ آیا ہے کہ وہاں بارہ مبلغوں کی ضرورت ہے۔یہ مطالبہ بھی ایسا ہے، جسے
پورا کرنا ہمارے لئے ضروری ہے۔خدا تعالیٰ کے لاکھوں بندے، جو افریقہ کے مختلف حصوں میں رہتے
ہیں، اس وقت غلامی میں مبتلا ہیں اور مصلح موعود کے متعلق اللہ تعالیٰ کی جو پیشگوئی ہے، اس میں ایک خبر یہ
بھی دی گئی ہے کہ وہ اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا۔یہ وہ تو میں ہیں، جو حقیقی معنوں میں اسیر ہیں۔ہزاروں سال سے ان اقوام کو حکومت نہیں ملی اور دوسروں کی غلامی اور ماتحتی میں ہی اپنی زندگی کے دن
گزارتی چلی آ رہی ہیں۔آج یہ تو میں ہمیں پکار پکار کہہ رہی ہیں کہ آؤ اور ہمیں اسلام سکھاؤ، آؤ اور ہمیں
حریت کا سبق دو۔خدا نے ہمیں اس کام کے لئے مقرر کیا ہے کہ ہم ان قوموں کو رستگاری بخشیں ، ہم ان کی
غلامی کی زنجیروں کو کاٹ دیں اور نہ صرف انہیں ضمیر کی حریت کا سبق دیں بلکہ ان کی جسمانی ذلت اور
ظاہری نکبت کو بھی دور کریں۔وہ تو میں تعلیم سے عاری ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان میں تعلیم کا سلسلہ
جاری کریں، ان میں عقل اور شعور پیدا کریں ، انہیں تمدن اور تہذیب سے رہنا سکھائیں، ان میں تنظیم پیدا
کریں اور پھر دین کی محبت اور خدا تعالیٰ کی اطاعت کا مادہ ان میں پیدا کریں۔دیکھو! وہ کس قدر قربانی کرنے والی قومیں ہیں؟ وہ اتنے جاہل اور تعلیم سے نا آشنا ہونے کے
با وجود تمام مشنوں کا خرچ خود برداشت کر رہے ہیں، آپ ہی مدر سے چلاتے ہیں، آپ ہی مسجد میں بناتے
ہیں ، آپ ہی مبلغوں
کو مختلف علاقوں میں مقرر کرتے اور ان کے گزارہ کا بندوبست کرتے ہیں۔ابھی ان
کی تعلیم ایسی نہیں کہ وہ اعلیٰ درجہ کے مبلغ پیدا کر سکیں، جو تعلیم یافتہ لوگوں کو مذہب کے متعلق اطمینان دلا سکیں
لیکن بہر حال وہ بڑے اخلاص سے تمام کام کر رہے ہیں اور اپنے اخراجات خود برداشت کر رہے ہیں۔اس
علاقہ میں کام کرنے کے لئے کچھ عربی اور کچھ انگریزی کا جانا ضروری ہے۔ان کو تین چار مہینہ کی ٹرینگ
320

·

آج 10 میں سے 10 باقی