زندگی وہی ہے جو خدا تعالی کی راہ میں خرچ ہو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947), حصہ 3

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
دے کر اس ملک میں تبلیغ کے لئے بھجوادیا جائے گا۔وہاں انگریزی میں تبلیغ کرنی ضروری ہوتی ہے۔گو اعلی
درجہ کی انگریزی نہ آئے مگر ٹوٹی پھوٹی انگریزی ضرور آنی چاہئے۔اسی طرح کسی قدر عربی کا آنا ضروری
ہوتا ہے تا کہ اسلامی مسائل ان کو سمجھائے جاسکیں۔پس وہ لوگ جن کو کچھ کچھ عربی اور کچھ کچھ انگریزی آتی
ہو ، وہ اس غرض کے لئے اپنے نام پیش کریں تا کہ ان
کو فوراً افریقہ میں بھجوایا جا سکے۔دیکھو! وہ لوگ خرچ بھی کس قدر کفایت سے کرتے ہیں؟ ہمارے مبلغ نے لکھا ہے کہ یہاں
چالیس روپیہ میں ایک شخص کا گزارہ ہو جاتا ہے اور لکھا ہے کہ اگر چھ مہینے تک جماعت ان بارہ مبلغین کا
خرچ برداشت کر لے تو اس کے بعد مقامی جماعتیں خود اس بوجھ کو اٹھا لیں گی۔میں خدا تعالیٰ کے فضل سے
چھ مہینے نہیں سال بلکہ دو سال تک بھی ان کے گزارہ کا انتظام کر سکتا ہوں۔اس کے بعد وہاں کی جماعتیں
ان کے اخراجات کا بوجھ خود برداشت کر سکتی ہیں۔بہر حال افریقہ کے ہزاروں لوگ ہمیں پکار رہے ہیں کہ ہم اسلام کی تبلیغ کے لئے ان کے پاس
پہنچیں۔سیرالیون، جس کا صدر مقام فری ٹاؤن ہے۔ایک نہایت ہی اہم مقام ہے۔اگر اسلام وہاں
سرعت کے ساتھ پھیل جائے تو تمام افریقہ پر اس کا اثر ہوسکتا ہے۔اسی طرح گولڈ کوسٹ اور نائجیر یا میں
اسلام پھیل جائے تو قریبا تمام مغربی افریقہ فتح ہو جاتا ہے۔وہاں کی ساری آبادی ایک کروڑ ہے اور یہ ایک
کروڑ افراد اگر خدا چاہے تو چند سالوں میں ہی احمدی ہو سکتے ہیں اور یہ اتنی بڑی تعداد ہے، جو ہماری
موجودہ حالت کے لحاظ سے ایک غیر معمولی تعداد ہوگی۔پس میں آج کے خطبہ میں جماعت کے دوستوں کے سامنے یہ دو تحریکیں پیش کرتا ہوں۔میں
زیادہ تر وقف زندگی کی تحریک کرنے کے لئے ہی آیا تھا اور یہی وہ امر تھا، جس کے لئے میں بیماری کی
حالت میں اٹھ کر چلا آیا۔میں کہہ نہیں سکتا کہ اس وقت مجھے بخار ہے یا نہیں کیونکہ بولنے کی وجہ سے مجھے
اس کی حس نہیں رہی لیکن منہ کا ذائقہ خراب ہے، جس سے میں سمجھتا ہوں کہ شاید بخار ہو۔اللہ تعالیٰ سے دعا
ہے کہ وہ ہماری جماعت کے افراد کو ایسی توفیق عطا فرمائے کہ وہ اخلاص کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا
کریں اور ان میں یہ احساس پیدا ہو جائے کہ زندگی وہی ہے کہ جو دین کے لئے قربان ہو جائے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ صحابہ سے پوچھا کہ تم کو وہ مال پسند ہے، جو تمہارے کسی
رشتہ دار کے ہاتھ میں ہو یا تم کو وہ مال پسند ہے، جو تمہارے اپنے ہاتھ میں ہو ؟ صحابہ نے عرض کیا۔یا رسول
اللہ! کون ایسا شخص ہو سکتا ہے، جو اس بات کو پسند نہ کرے کہ مال اس کے اپنے ہاتھ میں ہو؟ ہر شخص یہی
321

خطبه جمعه فرمودہ 31 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
چاہتا ہے کہ اس کا مال اس کے قبضہ میں ہو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو پھرسن لو، وہ مال ، جو تم
خدا کے لئے خرچ کرتے ہو، وہ تمہارا ہے اور وہ مال ، جو تم خدا کے لئے خرچ نہیں کرتے ، وہ تمہارے رشتہ
داروں کا ہے۔تم مرجاؤ گے تو تمہارے رشتہ دار آئیں گے اور اس مال پر قبضہ کر کے لے جائیں گے۔پس یا درکھو! وہ زندگی ، جو تم خدا کے لئے خرچ کرتے ہو، وہی تمہاری زندگی ہے۔لیکن وہ زندگی،
جو تم اپنے نفس کے لئے خرچ کرتے ہو، وہ ضائع چلی گئی۔جو شخص خدا کے لئے اپنی زندگی قربان کرتا ہے،
وہ چاہے کتنی ہی گمنامی کی زندگی بسر کرے، چاہے دنیا میں اسے کوئی شخص نہ جانتا ہو، آسمان پر خدا اس کو قدر
کی نگاہ سے دیکھتا اور اس کو اپنے قرب میں عزت و احترام کی جگہ دیتا ہے۔پس مت خیال کرو کہ دین کے
لئے اپنی زندگی قربان کرنا ، زندگی کو ضائع کرنا ہے۔یہ زندگی کو ضائع کرنا نہیں بلکہ اسے ایک قیمتی اور ہمیشہ
کے لئے قائم رہنے والی چیز بنانا ہے۔صحابہ کو دیکھو! انہوں نے اپنی زندگیاں دین کے لئے قربان کر دیں مگر پھر ایک وقت ایسا آیا
جب اسلام یورپ سے ایشیا تک پھیل گیا۔اس وقت امراء ہی نہیں ، اسلام کے علماء بھی کروڑ پتی بن چکے
تھے۔مگر پھر انہی امراء اور انہی علماء نے مل کر ایک ایک صحابی کا پتہ لگایا اور اس کے حالات کو کتابوں میں
ہمیشہ کے لئے محفوظ کر دیا۔یہاں تک کہ وہ عورت، جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں آپ کی مسجد
میں جھاڑو دیا کرتی تھی، اس کا بھی انہوں نے پتہ لگایا اور اس کے حالات زندگی انہوں نے کتابوں میں
درج کر دیئے۔کیا تم سمجھتے ہو ، اگر وہ عورت مدینہ کی بڑی بھاری تاجر ہوتی اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
صحابیت کا شرف اسے حاصل نہ ہوتا تو یہ عزت اسے حاصل ہو سکتی ؟ اگر وہ کروڑ پتی ہوتی تب بھی کوئی شخص
اس کے حالات سے دلچسپی نہ رکھتا اور آج کسی کو معلوم تک نہ ہوتا کہ مدینہ میں کوئی کروڑ پتی عورت تھی۔لیکن
تیرہ سو سال کے بعد آج بھی اس جھاڑو دینے والی عورت کے حالات ہمیں کتابوں میں نظر آرہے ہیں۔جب وہ مرگئی تو ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا حال لوگوں سے پوچھا۔انہوں نے جواب
دیا، یارسول اللہ فلاں عورت تو مرگئی اور ہم نے اسے دفن کر دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،
تم نے مجھے کیوں نہ بتایا؟ تمہیں چاہئے تھا کہ تم مجھے بتاتے تاکہ میں اس کے جنازہ میں شریک ہو سکتا۔تو وہ لوگ جو دین کی خدمت کرتے ہیں، دنیا میں ہمیشہ کے لئے ان کی عزتیں قائم کر دی جاتی
ہیں۔بیشک یہ کہنا کہ مجھے عزت ملنی چاہئے شرم کی بات ہے۔مومن ایسا مطالبہ نہیں کیا کرتا لیکن اس میں کوئی
شبہ نہیں ہ اللہ تعالی کی طرف سے ان کی عزت
دنیا میں ضرور قائم کی جاتی ہے۔322

خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
مومن کی حالت تو یہ ہوتی ہے کہ شبلی سے کسی نے پوچھا۔آپ اپنی عاقبت کے متعلق اللہ تعالی
سے کیا امید رکھتے ہیں؟ انہوں نے کہا میں تو خدا سے یہی کہوں گا کہ خدا یا تو بے شک مجھے دوزخ میں ڈال
دے مگر مجھ سے راضی ہو جا۔حضرت جنید کہنے لگے شیلی ابھی بچہ ہے۔اگر خدا مجھے کہے کہ جنید تم کیا چاہتے
ہو؟ تو میں اسے یہ کہوں کہ خدایا! جس میں تیری رضا ہے اگر تو جنت میں لے جانا چاہتا ہے تو جنت میں لے
جا اور اگر تو دوزخ میں داخل کرنا چاہتا ہے تو دوزخ میں داخل کر دے۔اب دیکھو دوزخ کا خیال کر کے بھی انسان کانپ اٹھتا ہے اور ایک منٹ کے لئے بھی دوزخ
کے عذاب کو برداشت نہیں کر سکتا۔لیکن اللہ تعالیٰ کے بزرگ بندے بڑی بڑی قربانیاں کرنے کے بعد بھی
یہی کہتے ہیں کہ خدایا! اگر تو اسی طرح راضی ہونا چاہتا ہے تو بے شک دوزخ میں ڈال دے۔حالانکہ دوزخ
وہ چیز ہے، جس کا خیال کر کے بھی انسان کانپ جاتا ہے۔تو دنیا کا دوزخ کچھ چیز نہیں اور کوئی قربانی ایسی
نہیں، جس کا کرنا خدا اور اس کے دین کے لئے ایک مومن انسان کے لئے دو بھر ہو۔ایک بزرگ تھے، ان سے ایک دفعہ کسی علاقہ کے پانچ سو آدمی ملنے کے لئے گئے ، جب زیارت
کر چکے تو انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ آپ ہمیں کوئی ہدایت دیں تا کہ ہم اس پر عمل کریں؟ وہ بزرگ
کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا میں نے سنا ہے، ہندوستان میں ابھی اسلام پورے طور پر نہیں پھیلا اور وہ
لوگ اس بات کے لئے بے تاب ہیں کہ مسلمان آئیں اور انہیں اپنے مذہب کی تعلیم سے آگاہ کریں۔میری خواہش ہے کہ آپ لوگ ہندوستان چلے جائیں اور وہاں اسلام کی تبلیغ کریں۔وہ پانچ سو آدمی اسی
وقت وہاں سے اٹھے اور ہندوستان کی طرف روانہ ہو گئے۔وہ اپنے گھر بھی نہیں گئے اور سیدھے ہندوستان
میں تبلیغ کرنے کے لئے چل کھڑے ہوئے۔یہی وہ قربانیاں تھیں، جن کی وجہ سے آج ہمیں اپنے اندر اسلام نظر آ رہا ہے۔اگر ہمارے باپ
دادا سست ہوتے اور وہ اسلام کی تبلیغ کے لئے بڑی سے بڑی قربانیاں دلیری سے کرنے کے لئے تیار نہ
رہتے تو کبھی اسلام ہم تک نہ پہنچتا۔انہوں نے قربانی کی اور ہم تک اسلام پہنچا۔اب ہم قربانی کریں گے تو
باقی دنیا تک اسلام پہنچ جائے گا۔پس یہ ہمارا کام ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کام کو کریں اور چونکہ یہ
کام در حقیقت خدا کا ہی ہے، اس لئے ہم امید رکھتے ہیں کہ خدا ہمیں توفیق دے گا کہ ہم ایسا کریں۔قادیان کے دوستوں کو اس خطبہ کے ذریعہ یہ تحریک پہنچ گئی ہے اور باہر کے دوستوں کو جب
خطبہ اخبار میں شائع ہوگا تو پہنچ جائے گی۔میں جماعت کے دوستوں
کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ جلد سے جلدان
323

خطبہ جمعہ فرمود ه 31 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
تحریکوں کے لئے اپنے نام پیش کریں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ہوں۔اے خدا! جب تو نے مجھے
اس کام پر مقرر کیا ہے تو میرے الفاظ میں برکت بھی دے اور میرے ہر کام کے لئے اپنی وحی کے ساتھ
آدمی بھیجوا اور پھر ان کی دنیا اور عاقبت کا محافظ ہو جا۔آمین۔324
(مطبوعہ الفضل 107اپریل 1944ء)

آج 10 میں سے 10 باقی