تحریک جدید تبلیغ احمدیت کے لیے ایک بنیاد کی طرح ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 10 نومبر 1944ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 نومبر 1944ء
تحریک جدید تبلیغ احمدیت کے لئے ایک بنیاد کی طرح ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 نومبر 1944ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔مجھے بعض حالات کی وجہ سے اس دفعہ پھر گذشتہ خطبات کے تسلسل میں ہی جمعہ کا خطبہ پڑھنا
پڑا ہے اور وہ حالات یہ ہیں کہ جماعت کے مختلف افراد کی طرف سے، ان کی طرف سے بھی، جنہوں نے
چندہ کی پیش کش کی تھی اور ان کی طرف سے بھی، جو اس چندہ میں شمولیت کا ارادہ رکھتے تھے، متواتر اور
مسلسل اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ انہیں اس تحریک میں شامل ہونے کا موقعہ ملنا چاہئے۔جن لوگوں نے
قرآن کریم کے تراجم کے متعلق پوری رقم کا وعدہ کیا تھا، انہوں نے تو گوہ مختلف جگہوں کے ہیں، یہ سوال
اٹھایا ہے، جس کا ایک رنگ میں میں پچھلے جمعہ میں جواب دے بھی چکا ہوں کہ جس وقت ہم نے خطبہ پڑھا
ہے، اسی وقت ہم نے اپنی درخواست بھیجوا دی تھی، اس لئے ہم میں اور ان لوگوں میں امتیاز نہیں ہونا چاہیے،
جنہوں نے کہ خطبہ کے بعد اسی عرصہ میں اپنی درخواستیں بھجوائی ہیں۔ان میں سے بعض نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ جوتراجم آپ نے جماعت پر تقسیم کئے ہیں، ان
میں سے بعض ایسے ہیں، جو ان لوگوں نے خود نہیں مانگے ، جن کے سپر داس ترجمہ کے اخراجات کا مہیا کرنا
کیا گیا ہے۔مثلاً لجنہ اماءاللہ کے سپر د جو دو تراجم کئے گئے ہیں، وہ دونوں ایسے ہیں، جو لجنہ نے خود نہیں
مانگے۔اسی طرح قادیان کے رہنے والوں کو جن تراجم کا حق دیا گیا ہے، ان میں سے ایک ایسا ہے، جس کا
انہوں نے خود مطالبہ نہیں کیا۔اس طرح تین تراجم ایسے ہیں یا اگر ایک کو اس وجہ سے الگ کر لیا جائے کہ
عورتیں بھی اس تحریک میں شامل ہونے کا حق رکھتی ہیں تو دوتراجم ایسے ہیں، جو بجائے ان لوگوں کو ملنے
کے جنہیں زائد طور پر یہ حصہ دے دیا گیا ہے، ان دوسرے لوگوں کو ملنے چاہیں، جن کا حق مارا گیا ہے اور جو
اگر پورے ترجمہ کے خرچ میں حصہ نہیں لے سکے تو وہ اپنی طاقت اور توفیق کے مطابق اس تحریک میں شامل
ہو کر ثواب حاصل کرنے کی انتہائی آرزور کھتے ہیں۔بعض لوگوں نے اپنے خطوط میں یہ بھی لکھا ہے کہ ہم تو پورے ترجمہ کا حصہ لینا چاہتے تھے لیکن
پیشتر اس کے کہ ہم رقم کا انتظام کر سکتے ، یہ اعلان ہو گیا کہ تمام حصے ختم ہو گئے ہیں۔425
خطبہ جمعہ فرموده 10 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اسی طرح وہ لوگ ، جو انفرادی طور پر اس تحریک میں حصہ لینا چاہتے تھے، انہوں نے یہ اعتراض
کیا ہے کہ آپ کی طرف سے جو تقسیم کی گئی ہے، اس میں ہمارا کوئی حصہ نہیں رکھا گیا۔مثلاً ہماری جماعت
کے وہ دوست جو فوج میں بھرتی ہو کر گئے ہیں، ان میں سے بعض کے مجھے خطوط آئے ہیں کہ ہمیں کسی گروہ
میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔حالانکہ ہم بھی اس تحریک میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔اسی طرح بعض اضلاع
ایسے ہیں، جن کو ریز رو کے طور پر رکھا گیا تھا۔ممکن ہے ان کے دلوں میں بھی اس تقسیم کے متعلق کوئی
اعتراض پیدا ہو۔انہی اعتراضات میں سے ایک اعتراض ان افراد کی طرف سے بھی آیا ہے، جو براہ راست مرکز
میں اپنا چندہ بھجوایا کرتے ہیں کہ اس تحریک میں بڑی بڑی جماعتیں تو شامل کر لی گئیں ہیں لیکن وہ افراد جو براہ
راست اپنا چندہ قادیان بھیجا کرتے تھے، رہ گئے ہیں اور ان کو اس تحریک میں شمولیت کا کوئی حق نہیں دیا گیا۔غرض مختلف جماعتوں اور مختلف افراد کی طرف سے اس بارہ میں مجھے خطوط پہنچ رہے ہیں اور
بعض خطوط میں تو اس قسم کے اضطراب کا اظہار کیا گیا ہے اور اس قدرقلق اور گھبراہٹ کا ان خطوط سے پتہ
چلتا ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے ہماری جماعت کے ان دوستوں کو جنہیں اس ثواب میں شامل ہونے کا موقع
نہیں ملا، سخت تکلیف ہو رہی ہے اور ان کے لئے یہ امر انتہائی کرب اور دکھ کا موجب ہوا ہے۔جس دوست نے یہ لکھا ہے کہ بعض حصے بلا طلب کرنے کے بعض کو زائد طور پر دے دیئے گئے
ہیں۔جیسے لجنہ اماءاللہ ہے کہ اسے بجائے ایک حصہ کے دو حصے دے دیئے گئے ہیں۔میں نے اس دوست
کے اس سوال پر غور کیا ہے اور مجھے اس کی یہ بات معقول معلوم ہوئی ہے۔یعنی جہاں تک مطالبہ کرنے
والوں کا سوال ہے، اسے نظر انداز کر کے بھی بعض جماعتوں کو ان کے حق سے زائد حصہ دے دیا گیا ہے۔مثل الجنہ اماء اللہ کو پہلے ایک حصہ دیا گیا تھا اور اس کی وجہ جیسا کہ میں نے بیان بھی کی تھی، یہ تھی کہ عورتیں
ایک بے زبان گروہ ہیں، جو ابھی پورے طور پر منظم نہیں ہوئیں اور ان کے لئے اکٹھا ہونے اور باقاعدہ طور
پر اس تحریک میں اپنی شمولیت کا اعلان کرنے میں بہت سی مشکلات پیش آسکتی تھیں ، اس لئے میں نے ان
کو ایک ترجمہ قرآن کے خرچ کا حق اپنے طور پر دے دیا تھا۔لیکن بعد میں ان کو جو دوسرا حصہ دیا گیا ، وہ یقیناً
ایک زائد چیز ہے۔اسی طرح قادیان والوں کا ایک حصہ تو ان کا حق کہلا سکتا ہے لیکن دوسرا حصہ جو ان کو دیا
گیا ، وہ ان کا حق نہیں کہلا سکتا بلکہ یہی کہنا پڑتا ہے کہ ایک جگہ اور ایک مقام میں رہنے والوں کو بجائے ایک
کے دو حصے دے دیئے گئے ہیں۔پس اس حصہ کے متعلق بھی جو اعتراض دوستوں کی طرف سے کیا گیا ہے،
426
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبه جمعه فرموده 10 نومبر 1944ء
وہ ایک حد تک وزنی ہے اور میرے نزدیک وہ اس سوال کے اٹھانے میں حق بجانب ہیں کہ جب وہ اس کا
بوجھ کو اٹھانے کے لئے تیار ہیں تو پھر جن کو زائد از حق ملا ہے، ان سے وہ حصہ انہیں واپس دلایا جائے۔ہماری جماعت کے وہ چندہ دہندگان، جو براہ راست اپنا چندہ مرکز میں بھجوایا کرتے ہیں اور
جنہوں نے یہ اعتراض کیا ہے کہ ہمیں اس تحریک میں شامل ہونے کا موقع نہیں ملا۔ان کا اعتراض بھی ایک
حد تک وزنی ہے۔گو میں نے ایسے تمام دوستوں کو ریز رو کے طور پر رکھا ہوا تھا اور میرا منشاء یہ تھا کہ اگر چندہ
میں کمی رہی یا بعض اضلاع اپنی ذمہ داری کو پوری طرح ادا کرنے سے قاصر رہے تو ایسے دوستوں کو اس
ثواب میں شامل ہونے کا موقع دے دیا جائے گا۔مگر جو لوگ ریز رو کے طور پر علیحدہ رکھے گئے ہوں
ضروری نہیں ہوتا کہ ان تک حصہ پہنچے۔اس کی ایسی ہی مثال ہے، جیسے کسی کو کہا جائے کہ بچا ہوا کھانا ہم
تمہیں دیں گے۔جب کسی کو یہ کہا جائے تو ضروری نہیں ہوتا کہ اسے کھانا ملے۔بلکہ اسے کھانا ملنا اس شرط
کے ساتھ مشروط ہوتا ہے کہ ضرورت سے زائد اگر کچھ بچا تو دیا جائے گا ورنہ نہیں۔اسی طرح ضروری نہیں تھا
کہ ریزرو میں جن اضلاع یا جن افراد جماعت کو رکھا گیا تھا، ان کو اس تحریک میں شامل ہونے کا ضرور
موقعہ ملتا۔بالکل ممکن تھا کہ یہ تحریک دوسرے دوستوں کے ذریعہ ہی پوری ہو جاتی۔اسی وجہ سے ان کے
دلوں میں یہ اعتراض پیدا ہوا ہے اور میں سمجھتا ہوں ان کا یہ اعتراض درست ہے۔جیسے میں نے بتایا ہے کہ ہماری جماعت کے وہ دوست ، جو فوج میں ملازم ہیں، ان کی طرف
سے یہ سوال پیش ہوا ہے کہ ہم ایک ایسے مقام پر ہیں، جہاں ہماری جان جانے کا ہر وقت خطرہ ہے اور ہم
اس مقام پر محض آپ کے ارشاد اور آپ کے حکم کی تعمیل میں آئے ہیں۔آپ نے ہمیں کہا کہ ہم جنگ میں
بھرتی ہوں اور آپ نے ہمیں کہا کہ اس جنگ میں شامل ہونا انصاف کے قیام اور اسلام کی ترقی کے لئے محد
ہے۔آپ کے اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ، ہم جنگ میں شامل ہوئے اور اب ہر وقت اپنی جان کو قربان
کرنے کے لئے ہم تیار کھڑے ہیں۔مگر ہمارا اس تحریک میں کوئی حصہ نہیں رکھا گیا۔جب ہم آپ کے حکم
سے فوج میں بھرتی ہوئے ہیں اور مرکز سے دور چلے گئے ہیں تو قرآن کریم کے ترجمہ میں حصہ لینے سے اس
لئے محروم رہ جانا کہ ہم دور ہیں اور ہم تک فوراً آواز نہیں پہنچ سکتی ، درست نہیں۔ان کی یہ بات بھی میرے
نزدیک بہت معقول ہے اور اس قابل ہے کہ اس کی طرف توجہ کی جائے۔اسی طرح پنجاب کے بہت سے اضلاع ایسے ہیں، جنہیں اس تحریک میں شامل نہیں کیا گیا۔مجھے ان اضلاع کی طرف سے ابھی تک اجتماعی رنگ میں کوئی خطوط موصول نہیں ہوئے۔میرے پاس یا تو
427
خطبہ جمعہ فرموده 10 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ان افراد کی طرف سے خطوط آئے ہیں، جنہوں نے ایک ایک ترجمہ کا پورا خرچ چندہ کے طور پر پیش کیا تھا
مگر ان کا وعدہ اس لئے قبول نہ کیا گیا کہ اس وقت تک بعض اور دوست مطلوبہ رقم کو پورا کر چکے تھے یا جو
اس طرح حصہ لینا چاہتے تھے مگر اطلاع دینے سے پہلے ہی حصے ختم ہو گئے یا ان لوگوں کی طرف سے خطوط
آئے ہیں، جو سپاہی وغیرہ ہیں اور فوج میں بھرتی ہو چکے ہیں اور یا پھر ان افراد کی طرف سے خطوط پہنچے
ہیں، جو جماعتوں میں شامل نہیں، انفرادی طور پر الگ الگ مرکز میں اپنا چندہ بھجواتے ہیں۔ممکن ہے وہ
جماعتیں، جن کو اس تحریک میں ابھی تک شامل نہیں کیا گیا، وہ بھی موقعہ پر احتجاج کرتیں۔جیسے سیالکوٹ
ہے، سرگودھا ہے، لائل پور ہے، ہنگری ہے، گجرات ہے، جہلم ہے، جالندھر ہے، ہوشیار پور ہے۔مگر ابھی
تک ان کی طرف سے مجھے اس قسم کے کوئی خطوط موصول نہیں ہوئے۔صرف تین گروہ ہیں ، جن کی طرف سے مجھے اعتراضات پہنچے ہیں۔اول وہ، جنہوں نے پورے ترجمہ کا خرچ برداشت کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر اس وجہ سے کہ اس
وقت تک تمام تراجم کے حصے پورے ہو چکے تھے، ان کا وعدہ قبول نہ کیا گیا۔ان کا یہ اعتراض ہے کہ
جماعت میں سے ترجمة القرآن کے سلسلہ میں بعض کو چندہ دینے کا دہرا حق دے دیا گیا ہے اور پھر
بعض صورتوں میں یہ دہر ا حق ان کو دیا گیا ہے، جنہوں نے اس حق کو مانگا نہیں تھا۔وہ کہتے ہیں کہ اول تو اگر
کوئی مانگے بھی تو اسے دہر احق نہیں ملنا چاہئے لیکن بغیر مانگنے اور بغیر تقاضا کرنے کے تو کسی کو اس کے حق
سے زائد کوئی چیز دے دینا بالخصوص ایسی صورت میں جب کہ بعض اور لوگوں کے حقوق پر اس کا اثر پڑتا ہو،
درست نہیں ہوسکتا۔اور میں نے جیسا کہ بیان کیا ہے میرے نزدیک ان کا یہ اعتراض معقول ہے۔دوسرے وہ ہیں، جو براہ راست چندہ بھیجا کرتے ہیں۔انہوں نے یہ اعتراض اٹھایا ہے کہ
ہمارے لئے اس تحریک میں شامل ہونے کا کوئی حق نہیں رکھا گیا۔تیسرے وہ ، جو میدان جنگ میں گئے ہوئے ہیں یا فوج میں مختلف عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔ان کی طرف سے یہ شکایت پہنچی ہے کہ جب ہم آپ کے حکم کے مطابق فوج میں بھرتی ہوئے ہیں تو ہمارا
بھی اس تحریک میں حصہ ہونا چاہئے۔در حقیقت ہندوستان میں تین قسم کے سپاہی کام کر رہے ہیں۔ایک وہ، جو محض تنخواہ اور روپیہ کے لئے فوج میں بھرتی ہوئے ہیں۔ان کا مقصد صرف دنیا کمانا
ہوتا ہے، کوئی اور مقصد ان کے سامنے نہیں ہوتا۔428
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرموده 10 نومبر 1944ء
دوسرے وہ لوگ ہوتے ہیں، جن کا پیشہ سپاہ گری ہوتا ہے اور وہ فوج میں بھرتی ہو کر اپنی جنگی
سپرٹ کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔گو ان لوگوں کے دلوں میں بھی حب الوطنی کا جذبہ موجود ہوتا ہے مگر بہر حال
فوج میں شامل ہونے سے ان کی اصل غرض اپنی فوجی روح اور جنگی سپرٹ قائم رکھنا ہوتی ہے۔تیسرے وہ لوگ ہوتے ہیں، جو کسی بلند مقصد کے لئے فوج میں بھرتی ہوتے ہیں۔جیسے ہماری
جماعت کے افراد، جو فوج میں بھرتی ہوئے ، انہوں نے میری ہدایات اور میرے احکام کے مطابق اپنے
آپ
کو بھرتی کے لئے پیش کیا۔بلکہ ہماری جماعت میں بعض ایسے لوگ بھی ہیں، جو اپنی معقول ملازمتیں
ترک کر کے محض میرے حکم کی اطاعت کے لئے فوج میں بھرتی ہو گئے تا کہ وہ اس جنگ میں حصہ لے سکیں،
جس کے متعلق میں نے انہیں یہ کہا تھا کہ یہ ملک کی خدمت اور دنیا سے ظلم اور تعدی کو مٹانے کا ذریعہ ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ ہماری جماعت میں سے جس قدر لوگ فوج میں بھرتی ہوئے ہیں، وہ سب کے
، بلا استثناء اسی مقصد کو اپنے سامنے رکھتے ہوئے فوج میں بھرتی ہوئے ہیں۔ممکن ہے بعض احمدی بھی
روپیہ کمانے کے لئے فوج میں بھرتی ہوئے ہوں۔اسی طرح ممکن ہے بعض احمدی بھی جنگی روح اور اپنی
خاندانی روایات کو قائم رکھنے کے لئے فوج میں شامل ہوئے ہوں۔لیکن بہر حال ہماری جماعت کے وہ
دوست ، جو محض میرے حکم کی تعمیل کے لئے اس جنگ میں شامل ہوئے ہیں، جو اس لئے فوج میں بھرتی
نہیں ہوئے کہ دنیا کمائیں یا اپنی جنگی سپرٹ کو قائم رکھیں بلکہ اس لئے گئے ہیں کہ یہ جنگ دنیا سے ظلم
مٹانے کے لئے لڑی جارہی ہے اور مومن کا کام ہے کہ وہ جو ر اور ظلم کو مٹائے اور اپنے ملک کی خدمت
کرے وہ یقیناً دنیا کمانے کے لئے نہیں گئے بلکہ ثواب کمانے کے لئے گئے ہیں اور ایسے آدمی اگر اس جنگ
میں مارے جائیں گے تو وہ یقیناً جیسا کہ گذشتہ دنوں الفضل میں ایک بحث چھپی تھی ، ایک رنگ کے
شہید قرار پائیں گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے شہادت کا دائرہ محدود نہیں رکھا بلکہ اس کے دائرہ کو آپ نے
بہت وسیع قرار دیا ہے۔ایک شہادت وہ ہوتی ہے، جو خالص دینی جنگ میں شامل ہونے پر انسان کو حاصل
ہوتی ہے۔جب اسلام پر اس کو مٹانے کے لئے دشمن کی طرف سے حملہ ہو تو اس وقت خطرات بہت زیادہ
ہوتے ہیں اور اس وقت جان جانے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے، اس لئے جو شخص اس قسم کی مذہبی جنگ
میں شامل ہوتا اور اپنی جان اسلام کے لئے قربان کر دیتا ہے، رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسے
شہید قرار دیا ہے۔لیکن شہادت صرف یہی نہیں بلکہ اور بھی کئی قسم کی شہادتیں ہیں، جنہیں اسلام نے تسلیم کیا
429
خطبہ جمعہ فرموده 10 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ہے۔انہی شہادتوں میں سے ایک یہ بھی شہادت ہے۔یعنی اگر ہماری جماعت کا کوئی شخص اس جنگ میں
مارا جاتا ہے تو وہ یقیناً شہید ہے۔بشرطیکہ اس کی نیت درست ہو اور وہ محض اسی ارادہ سے اس جنگ میں
شامل ہوا ہو کہ مجھے اپنے امام کی طرف سے یہ بتایا گیا ہے کہ دنیا سے ظلم اور تعدی کو مٹانے اور اسلام کے
راستہ سے مختلف قسم کی روکوں کو دور کرنے کے لئے اس جنگ میں شمولیت ضروری ہے۔پس وہ لوگ ، جو میرے حکم کے مطابق فوج میں بھرتی ہوئے ہیں، ان کا حق یقینا ہم نظر انداز نہیں
کر سکتے۔اسی طرح وہ لوگ جن کو اس چندہ میں بالکل شامل نہیں کیا گیا اور انہیں اس ثواب میں شامل
ہونے کا موقع نہیں ملا، ان کا اعتراض بھی وزنی ہے۔ان حالات میں میں نے غور کیا کہ کیا میں کوئی ایسی
تدبیر اختیار کر سکتا ہوں، جس سے یہ تمام اعتراضات مٹ جائیں؟ آخر غور کرنے کے بعد میں اس نتیجہ پر
پہنچا کہ سب سے پہلے میں اپنی قربانی پیش کروں اور اس ذریعہ سے دوسرے دوستوں کے لئے اس تحریک
میں شامل ہونے کا راستہ صاف کر دوں۔چنانچہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں نے جو ایک ترجمة القرآن
اپنے اور اپنے خاندان کے لئے مخصوص کیا ہوا تھا، میں اس ترجمہ کی رقم کو قادیان کے چندہ میں ہی جمع کرا
دوں اور اپنا حق چھوڑ دوں۔میں نے جس رقم کا وعدہ کیا تھا، وہ بہر حال قائم رہے گی لیکن اب بجائے اس
کے کہ وہ ترجمة القرآن میری طرف سے شائع ہو، قادیان کی جماعت کی طرف سے شائع ہوگا اور میرا
چندہ بھی قادیان کے چندہ میں ہی شامل ہوگا۔لجنہ اماءاللہ کو جو حصہ حق کے طور پر مل سکتا ہے، وہ در حقیقت ایک ہی ہے۔دوسرا حصہ ان کو زائد
طور پر اس امید پر دیا گیا تھا کہ وہ اس حصے کا بوجھ بھی اٹھاسکیں گی اور زائد طور پر اس قدر چندہ اکٹھا کر لیں
گی۔خود لجنہ کی طرف سے اس قسم کی درخواست نہیں آئی تھی۔پس وہ دوسرا حصہ جولجنہ اماءالہ کو دیا گیا تھا،
اس سے بھی میں لجنہ اماءاللہ کو فارغ کرتا ہوں۔ان دو حصوں کو فارغ کرنے کے بعد، میں نے فیصلہ کیا کہ میرے پاس اس سلسلہ میں جو دو
درخواستیں آئی ہوئی ہیں، میں یہ فارغ کر دہ حصے ان میں تقسیم کر دوں۔مثلاً حلقہ لاہور کی طرف سے ہی
میرے پاس دو درخواستیں آئی ہوئی ہیں۔مگر دو حصے کسی ایک حلقہ کو نہیں دئے جا سکتے کیونکہ اس طرح پھر
وہی اعتراض پیدا ہو جائے گا، جو پہلی تقسیم پر کیا جا چکا ہے اور چونکہ یہ اعتراض خود دوسرے دوستوں نے ہی
اٹھایا ہے، اس لئے اب دوبارہ کسی کو دو حصے دینا کوئی معنی نہیں رکھتا۔بہر حال حلقہ لا ہور کو ایک حصہ ہی مل
سکتا ہے، دو حصے نہیں مل سکتے۔430
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرموده 10 نومبر 1944ء
پس دوحصے، جو فارغ ہوئے ہیں، ان میں سے ایک حصہ میں حلقہ لاہور کے دوستوں کو دیتا ہوں
اور اعلان کرتا ہوں کہ قرآن کریم کے ایک ترجمہ کا خرچ اور قرآن کریم کے ایک ترجمہ کی اشاعت اور اس
کی چھپوائی کا خرچ، اسی طرح بارہ کتابوں میں سے کسی ایک کتاب کے ترجمہ کا خرچ اور کسی ایک کتاب کے
ترجمہ کی اشاعت اور اس کی چھپوائی کا خرچ ، جو ستائیس ہزار روپیہ ہوگا، حلقہ لاہور برداشت کرے۔ملک
عبد الرحمان صاحب قصور والوں نے ایک ترجمہ کا خرچ برداشت کرنے کے متعلق جو اطلاع دی ہوئی ہے،
وہ بھی اس میں شامل ہوگی۔چونکہ ایک ترجمہ کے خرچ کا وعدہ لاہور کی جماعت کر چکی ہے اور ایک ترجمہ
کے خرچ کا وعدہ ملک عبدالرحمان قصور والوں کی طرف سے ہے، اس لئے یہ دونوں
رقمیں مل کر بارہ ہزار
روپیہ بن گیا۔باقی صرف پندرہ ہزار روپہی رہ جاتا ہے، جو ان پانچ اضلاع کے لئے پورا کرنا کچھ مشکل نہیں ،
جو حلقہ لاہور میں شامل کیے گئے ہیں۔یعنی اضلاع لاہور، فیروز پور، شیخو پورہ، گوجرانوالہ اور امرتسر۔اب
میں چھٹا ضلع سیالکوٹ بھی ان کے ساتھ شامل کر دیتا ہوں۔سیالکوٹ وہ مقام ہے، جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی زندگی کے ابتدائی
ایام گزارے اس لحاظ سے سیالکوٹ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔پس میں سیالکوٹ کو بھی حلقہ لاہور میں ہی
شامل کرتا ہوں تا کہ وہ اس ثواب میں شامل ہونے سے محروم نہ رہے۔دوسرا بچا ہوا حصہ میں کلکتہ والوں کو دیتا ہوں۔ان کی طرف سے بھی دو تراجم کے خرچ کو
برداشت کرنے کا وعدہ آیا ہوا ہے۔پس میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ قرآن کریم کے ایک ترجمہ کا خرچ اور
قرآن کریم کے ایک ترجمہ کی اشاعت کا خرچ اور اسلامی کتب میں سے کسی ایک کتاب کے ترجمہ کا خرچ
اور اسلامی کتب میں سے کسی ایک کتاب کی اشاعت کا خرچ بحیثیت جماعت کلکتہ کے ذمہ ہوگا۔کلکتہ کی
جماعت کے علاوہ جس نے ایک ترجمہ قرآن اور اس کی چھپوائی کا خرچ برداشت کرنے کا وعدہ کیا ہے، ایک
اور درخواست ترجمہ قرآن کا خرچ دینے کی شیخ محمد صدیق اور شیخ محمد یوسف صاحبان کی طرف سے بھی
ہے۔یہ دونوں بھائی ہیں اور اکھٹا ہی تجارت کا کام کرتے ہیں۔انہوں نے تو یہاں تک اپنے اخلاص کا
نمونہ دکھایا ہے کہ ان کی طرف سے مجھے چٹھی آئی ہے کہ اگر آپ قرآن کریم کا ایک ترجمہ ہمیں نہیں دیتے تو
کم از کم قرآن کریم کے ایک ترجمہ کی چھپوائی کا سارا خرچ ، جو پندرہ ہزار روپیہ ہے، ہمارے ذمہ ڈال دیا
جائے۔اس جماعت کے ذمہ بھی ستائیس ہزار رو پیدا اکٹھا کرنا ہو گا مگر چونکہ انگلستان سے اطلاع آئی ہے
کہ تراجم کا خرچ زیادہ ہوگا، اس لئے میں بجائے ستائیس ستائیس ہزار روپیہ کے اٹھائیس ہزار روپیہ فی
431
خطبہ جمعہ فرموده 10 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
حصہ مقرر کرتا ہوں۔جس کے اندر ایک زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کا خرچ اور ایک زبان میں قرآن
کریم کو چھپوانے کا خرچ ، اسی طرح ایک زبان میں سلسلہ کی کسی کتاب کو چھپوانے کا خرچ شامل ہوگا۔قتسم
کے لحاظ سے دو لیکن حصوں کے لحاظ سے یہ چار کتابیں بن جاتی ہیں۔یعنی دوتر جموں اور دو کتابوں کی
اشاعت ایک ایک حلقہ کے ذمہ ہوگی۔یہ دونوں مل کر چار کتابیں بن جاتی ہیں لیکن چونکہ ایک ترجمہ قرآن
اور ایک اس ترجمہ قرآن کی اشاعت کا خرچ ہوگا اور یہ ایک ہی چیز ہے۔اسی طرح کسی ایک کتاب کا ترجمہ
اور اس کتاب کی اشاعت کا خرچ علیحدہ ہوگا اور یہ بھی ایک ہی چیز ہے۔اس لئے اقسام کے لحاظ سے تو یہ
چار اقسام چندہ کی ہیں لیکن کام کے لحاظ سے دو ہی ہیں۔پس اس حصہ کا خرچ میں کلکتہ والوں پر ڈالتا ہوں۔مگر چونکہ دوسری جماعتیں بھی اس چندہ میں شامل ہونے کا حق رکھتی ہیں، اس لئے بنگال اور اڑیسہ اور
آسام اور بر ما فرنٹ کی طرف کے تمام فوجیوں کو میں اس جماعت کے چندہ میں حصہ لینے کا حق دیتا ہوں۔یہ تمام جماعتیں اور افراد اگر اس میں حصہ لینا چاہیں تو وہ بڑے شوق سے لے لیں اور قادیان میں اپنا چندہ
بھجوادیں۔تحریک جدید کا سیکرٹری چونکہ اس تحریک کا سیکرٹری بھی مقرر کیا گیا ہے، اس لئے جب ان
جماعتوں کی طرف سے چندہ آئے گا تو فنانشل سیکرٹری ان جماعتوں کا چندہ کلکتہ کے حلقہ میں درج کرے
گا۔اسی طرح بنگال کے اگر کوئی اور دوست اس میں حصہ لینا چاہیں تو وہ بھی لے سکتے ہیں۔آسام کی طرف
کے جس قد ر فوجی ہیں اور جو اس چندہ میں حصہ لینے کی خواہش رکھتے ہیں، وہ بھی بڑے شوق سے حصہ لے
سکتے ہیں۔ان کو میری طرف سے اس تحریک میں شامل ہونے کی اجازت ہے۔گویا یہ چندہ خالص کلکتہ کی
جماعت کی طرف سے نہیں ہوگا بلکہ کلکتہ اور اس کے نواحی کی تمام جماعتوں اور افراد کو یہ حصہ دیا جائے گا۔ایک حصہ جیسا کہ پہلے اعلان ہو چکا ہے، میں سارے ہندوستان کی لجنہ اماءاللہ کو دیتا ہوں۔پہلے لجنہ اماءاللہ کے سپر د تینتیس ہزار روپیہ جمع کرنا تھا مگر اس لئے کہ اب لجنہ اماء اللہ کو صرف ایک حصہ دیا
جائے گا، اٹھائیس ہزار روپیہ اس کے ذمہ ڈالا جاتا ہے۔جو سارے ہندوستان کی عورتوں کی طرف سے
ہوگا۔میں اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ جو جو حلقے مقرر کئے گئے ہیں، ان حلقوں کی عورتوں کا
چندہ ان کے حلقوں میں شمار نہیں ہوگا بلکہ لجنہ اماء اللہ کے چندہ میں اس کو شامل کیا جائے گا۔مثلاً لاہور کے
حلقہ میں عورتوں کی طرف سے جو چندہ جمع ہوگا، وہ لاہور کے حلقہ میں شامل نہیں ہوگا بلکہ لجنہ اماء اللہ کے
چندہ میں اس روپے کو شامل کیا جائے گا۔اسی طرح کلکتہ یا دوسرے حلقوں کی عورتیں جو چندہ جمع کریں گی ،
وہ چندہ ان حلقوں میں شمار
نہیں ہوگا۔پس قرآن کریم کے ایک ترجمہ کا خرچ اور قرآن کریم کے ایک ترجمہ
432
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
کی اشاعت اور اس کی چھپوائی کا خرچ ، اسی طرح سلسلہ احمدیہ کی کتابوں یا اسلامی کتب میں سے کسی ایک
کتاب کے ترجمہ کا خرچ اور اس کتاب کی چھپوائی اور اس کی اشاعت کا خرچ لجنہ اماءاللہ کے ذمہ ہو گا۔یہ
تین حصے ہوئے۔اس کے علاوہ ایک ترجمہ قرآن کا خرچ اور ایک ترجمہ قرآن کی چھپوائی کا خرچ ، اسی طرح ایک
کتاب کے ترجمے کا خرچ اور ایک کتاب کی چھپوائی کا خرچ خلیفہ قادیان کے ذمہ ہو گا۔یہ چار حصے
ہوئے۔اب صرف تین حصے اور رہ گئے ہیں۔میں اپنے حق کی قربانی کا اعلان کر چکا ہوں اور میں نے بتایا ہے کہ دوستوں کی خواہشوں کو مد نظر
رکھتے ہوئے ، وہ حق جو میں نے اپنے لئے رکھ لیا تھا، اسے میں نے ترک کر دیا ہے۔پس میں اپنا چندہ جو
چھ ہزار روپیہ ہے، قادیان کی جماعت کے چندہ میں انشاء اللہ جمع کرا دوں گا۔لجنہ اماءاللہ نے چونکہ خود
مطالبہ نہیں کیا تھا بلکہ انہیں زائد طور پر ایک حق دے دیا گیا تھا، اس لئے میں نے ان کا وہ حصہ باہر کی
جماعتوں کو دے دیا ہے۔میں اس نمونہ کو پیش کرتے ہوئے ، قادیان کی جماعت کے دوستوں سے بھی کہتا
ہوں کہ ان کو دو تراجم کا حق نہیں بلکہ صرف ایک ترجمے کا حق حاصل ہے مگر چونکہ وہ دوسرے ترجمے کے
متعلق مجھ سے اجازت لے چکے ہیں، اس لئے میں یہ معاملہ ان پر چھوڑتا ہوں کہ اگر وہ اپنے باہر کے
بھائیوں کے جذبات اور ان کے احساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے ، اپنے ایک حق کو چھوڑنا چاہیں تو جس
طرح میں نے اپنے حق کو دوسروں کی خاطر چھوڑ دیا ہے ، اسی طرح وہ بھی اپنے ایک حق کو جو انہیں زائد طور
پر دیا گیا تھا، دوسرے بھائیوں کی خاطر چھوڑ دیں۔اگر کارکنان صدرا مجمن احمد یہ، جنہوں نے بعد میں ایک
ترجمہ قرآن کا چندہ اپنے ذمہ لے لیا تھا، اپنے دوسرے بھائیوں کے جذبات کا پاس کرتے ہوئے اور یہ
سمجھتے ہوئے کہ وہ اپنا حصہ قادیان کے ہی چندہ میں منتقل کر دیں گے، جس کا حق قادیان والے پہلے حاصل
کر چکے ہیں، اس دوسرے حصے سے دست بردار ہو جائیں تو اس طرح ایک اور ترجمہ فارغ ہو جائے گا، جو
باہر کی جماعتوں کو دیا جائے گا۔میں سمجھتا ہوں اگر صدرانجمن احمدیہ کے کارکنان یہ قربانی کریں اور اس
طرح ایک ترجمہ اور فارغ ہو جائے تو یہ حصہ ہم صوبہ سرحد والوں کو دے دیں گے۔اس صورت میں صوبہ سرحد والوں کا فرض ہوگا کہ وہ ایک ترجمہ قرآن کا خرچ اور ایک ترجمہ
قرآن کی چھپوائی کا خرچ ، اسی طرح اسلامی کتب میں سے کسی ایک کتاب کے ترجمہ کا خرچ اور کسی ایک
کتاب کی چھپوائی کا خرچ اپنے اوپر برداشت کریں۔یہ حصہ تمام شمال مغربی اسلامی حلقہ میں تقسیم ہو جائے
433
خطبہ جمعہ فرموده 10 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
گا اور چونکہ میں اس چندہ میں ساروں کو شامل کرنا چاہتا ہوں، اس لئے صوبہ سرحد میں صرف صوبہ سرحد اور
اس کی جماعتیں شامل نہیں ہوں گی بلکہ صوبہ سندھ بھی شامل ہوگا۔اسی طرح بلوچستان کا علاقہ بھی اس میں
شامل ہوگا۔پھر نہ صرف سندھ اور بلوچستان، صوبہ سرحد کے ساتھ شامل ہوں گے بلکہ جس قدر شمال مغربی
اضلاع حلقہ لاہور میں شامل نہیں کئے جاسکے، وہ سب کے سب اس میں شامل ہوں گے۔چنانچہ جہلم ،
گجرات، راولپنڈی، میانوالی کیمل پور، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، منٹگمری ، جھنگ، سرگودھا اور
لائل پور تمام اضلاع اسی حلقہ میں شامل ہوں گے۔اسی طرح ریاست کشمیر بھی۔اسی طرح جس قدر اسلامی
ممالک اس تحریک میں حصہ لینا چاہیں ان کا چندہ بھی اسی حلقہ میں شمار ہوگا۔مثلاً ایران، افغانستان، عراق،
شام فلسطین اور مصر وغیرہ اسلامی ممالک کی طرف سے اگر چند آیا تو وہ بھی اسی حلقہ میں شمار کیا جائے گا۔اب گویا ایک قرآن قادیان والوں کے حصہ میں آگیا، ایک قرآن لجنہ اماءاللہ کے حصہ میں آ
گیا، ایک قرآن حلقہ لاہور کے حصہ میں آ گیا، ایک قرآن حلقہ کلکتہ کے حصہ میں آگیا اور ایک قرآن صوبہ
سرحد کے حصہ میں آگیا۔اب ربا دبلی ، دہلی میں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے ایک ترجمة القرآن کے متعلق اپنا
حصہ لیا ہوا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ ان کو توفیق دے اور وہ بھی جماعت کے لئے اپنے اس حق کو چھوڑ دیں اور جو
چندہ انہوں نے دینا ہے، وہ اس حلقے والوں کو دے دیں اور اس طرح قرآن کریم کے ایک ترجمہ کا خرچ
اور قرآن کریم کے ایک ترجمہ کی چھپوائی کا خرچ، اسی طرح اسلامی کتب میں سے ایک کتاب کے ترجمے کا
خرج اور ایک کتاب کی چھپوائی کا خرج دہلی والوں کے حصہ میں آ جاتا ہے۔اس حلقہ میں بعض ان اضلاع کو
بھی شامل کرتا ہوں جو دوسرے حلقوں میں نہیں آسکے۔جیسے جالندھر، ہوشیار پور، لدھیانہ، انبالہ، ریاست
ہائے پٹیالہ، نا بھ، مالیر کوٹلہ وغیرہ ہیں۔میں اس علاقے کو دہلی کے حلقہ میں ہی شامل کرتا ہوں۔اسی طرح
یوپی اور بہار وغیرہ کا چندہ بھی حلقہ دہلی میں شامل سمجھا جائے گا۔گویا ہندوستان کا تمام شمالی اور مشرقی اور
مغربی حصہ اس تحریک میں شامل ہو گیا۔اب صرف ایک ترجمہ رہ جاتا ہے، جس کے اخراجات کو پورا کرنا میں حیدرآباد کے حلقہ کے
سپر د کرتا ہوں۔ایک ترجمہ قرآن کا خرچ زیر بحث تھا، وہ اب میں اس حلقہ کو دیتا ہوں۔گویا
(1) ایک ترجمہ قادیان کی جماعت کی طرف سے ہوگا۔(2) ایک لجنہ اماءاللہ کی طرف سے۔434
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
(3) ایک حلقہ لاہور کی طرف سے۔(4) ایک حلقہ صوبہ سرحد کی طرف سے۔(5) ایک حلقہ کلکتہ کی طرف سے۔(6) ایک حلقہ دہلی کی طرف سے۔(7) ایک حلقہ حیدرآباد کی طرف سے۔خطبہ جمعہ فرموده 10 نومبر 1944ء
حیدرآباد، سکندرآباد کے حلقہ میں ناگپور، میسور، بہار، مدراس، بمبئی اور ان صوبوں سے ملحقہ
ریاستیں سب شامل ہوں گی۔اسی طرح سیلون بھی حیدر آباد کے حلقہ میں شامل ہوگا اور افریقہ کے مشرقی
اور مغربی علاقے جو اس تحریک میں حصہ لینا چاہیں، وہ بھی حیدرآباد کن کے ساتھ شامل ہوں گے۔اگر ان
کی طرف سے کوئی چندہ آیا تو وہ اس حلقہ میں شامل ہوگا۔میں سمجھتا ہوں یورپین لوگوں میں خواہش ہو سکتی ہے کہ وہ قرآن کریم کے ان تراجم کے
اخراجات میں حصہ لیں اور ہم ان کی خواہش کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتے۔انگلستان میں تو چھوٹی جماعت
ہے مگر امریکہ میں خدا کے فضل سے ہزاروں نو مسلم ہماری جماعت میں شامل ہیں اور بالکل ممکن ہے کہ
ب ان کے پاس یہ تحریک پہنچے تو ان کے دلوں میں بھی یہ خواہش پیدا ہو کہ انہیں اس تحریک میں حصہ لینے کا
موقع ملنا چاہیے۔اس لیے میں یورپین ممالک کو قادیان کے حلقہ میں شامل کرتا ہوں تا کہ دنیا کا کوئی حصہ
بھی ایسا باقی نہ رہے، جس کو اس تحریک میں شامل ہونے کا موقع نہ ملا ہو۔جاوا ، سماٹرا وغیرہ علاقے اس وقت جنگ کی آگ سے گھرے ہوئے ہیں، ان کی طرف سے کچھ
رقم بطور ثواب کلکتہ کے حلقہ میں شامل کر دی جائے گی تا یہ لوگ بھی اس تحریک میں شامل ہو جائیں۔اطالین زبان کے ترجمہ کے متعلق چونکہ میں نے یہ اعلان کیا تھا کہ قرآن کریم کا ترجمہ میری
طرف سے شائع ہوگا اور اب میں نے اپنے حق کی قربانی کر کے اس چندہ کو جماعت قادیان کے چندہ میں
منتقل کر دینے کا اعلان کیا ہے، اس لیے میں یہ بھی تصریح کر دینا چاہتا ہوں کہ چونکہ میرا چندہ اب قادیان
کے چندہ میں جمع ہوگا اور میں نے اطالین زبان کا ترجمہ اپنے لیے مخصوص کیا ہوا تھا، اس لیے اب اطالین
زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ اور اطالین زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کی چھپوائی ، اسی طرح اطالین
زبان میں سلسلہ کی کسی ایک کتاب کا ترجمہ اور اطالین زبان میں سلسلہ کی کسی ایک کتاب کی چھپوائی قادیان
کی جماعت کے چندہ سے ہوگی۔435
خطبہ جمعہ فرموده 10 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
دوسری زبان جرمنی ہے۔جرمنی میں مسجد قائم کرنے میں چونکہ ہماری جماعت کی عورتوں نے
حصہ لیا تھا، اس لیے میں ان کی اس نیکی کی یادگار کے طور پر اعلان کرتا ہوں کہ جرمن زبان میں قرآن کریم کا
ترجمہ اور جرمن زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کی چھپوائی ، اسی طرح جرمن زبان میں کسی ایک کتاب
کا ترجمہ اور جرمن زبان میں کسی ایک کتاب کی چھپوائی لجنہ اماءاللہ کے چندے سے ہوگی۔تیسری زبان ڈچ ہے، جس پر کلکتہ کے حلقہ کی طرف سے جمع شدہ روپیہ خرچ کیا جائے گا۔گویا
ڈچ زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ اور ڈچ زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کی اشاعت ، اسی طرح ڈچ
زبان میں کسی ایک کتاب کا ترجمہ اور ڈچ زبان میں کسی ایک کتاب کی چھپوائی حلقہ کلکتہ کے چندے کے
ذریعہ ہوگی۔کیونکہ جاوا اور سماٹرا کا ان علاقوں کے ساتھ تعلق ہے، جن میں کئی کروڑ مسلمان آبادی ہے اور وہ
ڈچ حکومت کے ماتحت رہتے ہیں، ان میں تبلیغ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کلکتہ کی طرف سے جو
ترجمة القرآن شائع ہو، وہ ڈچ زبان میں ہو۔دہلی کی زبان اردو ہے، جو ہندوستان کی لینگو افرنیکا کہلاتی ہے۔دوسری طرف یورپ کی
لینگو افریکا فرانسیسی زبان کہلاتی ہے۔اس مناسبت کی بناء پر میں اعلان کرتا ہوں کہ فرانسیسی زبان میں
قرآن کریم کا ترجمہ اور فرانسیسی زبان میں قرآن کریم کے ترجمے کی چھپوائی ، اسی طرح فرانسیسی زبان میں
اسلامی کتب میں سے کسی ایک کتاب کا ترجمہ اور فرانسیسی زبان میں اسلامی کتب میں سے کسی ایک کتاب
کی چھپوائی ، حلقہ دہلی کے چندہ سے ہوگی۔اور چونکہ میں نے اسلامی ممالک کو صوبہ سرحد والے علاقہ میں شامل کیا ہے اور ان علاقوں میں
رہنے والوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی اس ذمہ داری کو ادا کریں، جو ان پر اپنے ان آباؤ اجداد کی طرف سے
عائد ہوتی ہے، جنہوں نے مدتوں تک سپین پر حکومت کی اور پھر بزدلی سے اس ملک کو چھوڑ دیا۔اس لیے
میں ہسپانوی زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کا خرچ اور ہسپانوی زبان میں قرآن کریم کے ترجمے کی
اشاعت کا خرچ ، اسی طرح ہسپانوی زبان میں کسی ایک کتاب کا ترجمہ اور ہسپانوی زبان میں کسی ایک
کتاب کی اشاعت کا خرچ صوبہ سرحد کے حلقہ پر ڈالتا ہوں اور فیصلہ کرتا ہوں کہ یہ ترجمہ ان کے جمع کردہ
چندہ سے شائع کیا جائے۔پرتگیزی زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ اور اس کی اشاعت کا خرچ، اسی طرح اسلامی کتب میں
سے کسی ایک کتاب کا پرتگیزی زبان میں ترجمہ اور اس کی اشاعت کا خرچ میں حیدرآباد دکن کے سپرد کرتا
436