تحریک جدید تبلیغ احمدیت کے لیے ایک بنیاد کی طرح ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 10 نومبر 1944ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرموده 10 نومبر 1944ء
ہوں۔یہ ترجمہ اس حلقہ کے چندہ سے شائع کیا جائے گا کیونکہ پرتگیزی ہندوستان میں اسی علاقہ سے آئے
تھے اور اب تک ان کی نو آبادیاں اس علاقہ میں موجود ہیں۔اسی طرح بمبئی اور مدراس وغیرہ سے ان
علاقوں کی طرف جہاز جاتے رہتے ہیں، جہاں پرتگیزی زبان بولی جاتی ہے۔اسی طرح روسی زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ اور اس کی چھپوائی اور ایک اسلامی کتاب کے
ترجمہ اور اس کی چھپوائی کا خرچ میں لاہور کے حلقہ کے ذمہ لگاتا ہوں کہ یہ علاقہ اس وقت کیمونسٹ تحریک
کا مصنوعی یا حقیقی مرکز بنا ہوا ہے۔غرض سات زبانوں میں تراجم قرآن سات حلقوں کی طرف سے ہو گئے۔ایک حلقہ کی طرف
سے صرف ایک زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ اور اس کی اشاعت کا خرچ ، اسی طرح ایک زبان میں کسی
ایک کتاب کے ترجمہ اور اس کی اشاعت کا خرچ لیا جائے گا۔میں سمجھتا ہوں اگر وہ لوگ جنہیں زائد حصہ دیا گیا تھا، قربانی اور ایثار سے کام لیتے ہوئے اس
موقعہ پر اپنے حق کو ترک کردیں تو یہ دوسرے لوگوں کی دلجوئی اور ان کی خوشی کا موجب ہوگا۔انہیں اللہ کی
طرف سے جو ثواب ملنا تھا ، وہ تو مل گیا۔کیونکہ جب انہوں نے میری طرف سے ایک آواز کے بلند ہونے
پر اپنا وعدہ لکھوادیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو ثواب دے دیا۔پس اگر وہ اس موقعہ پر اپنے حق ترک کر دیں گے تو ہو
اس سے ان کے ثواب میں کوئی فرق نہیں آسکتا اور نہ ان کے اخلاص میں اس سے کوئی کمی آئے گی۔انہوں
نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے جو وعدہ کیا تھا، اس کا ثواب خدا نے ان کو دے دیا۔اب اگر وہ چاہیں تو
قربانی کر کے اپنے اس حق کو اوروں کے لئے ترک کر دیں تاکہ ان کے وہ بھائی، جواب تک اس ثواب میں
شامل نہیں ہو سکے اور جن کے دل اس شوق سے تڑپ رہے ہیں کہ انہیں بھی اس تحریک میں شمولیت کا موقعہ
ملے ، وہ بھی اس میں شامل ہو جائیں اور ان کے دل بھی اطمینان اور سکون حاصل کریں۔لیکن اگر وہ اپنے
حق کو ترک کرنا نہ چاہیں تو پھر دوسرے لوگوں کو چاہیے کہ وہ صبر سے کام لیں اور قرآن کریم کے کسی ترجمہ کی
چھپوائی اور ایک کتاب کے ترجمہ اور چھپوائی پر کفایت کریں۔اللہ تعالیٰ ان کے لئے نیکیوں میں حصہ لینے
کے کئی اور راستے کھول دے گا۔بہر حال میں نے اپنا حق چھوڑ دیا ہے اور لجنہ اماءاللہ کو جو ایک زائد حق دے
دیا گیا تھا، وہ بھی میں نے اس سے واپس لے لیا ہے۔باقی دوستوں کی طرف سے بعض درخواستیں آئی تھیں
جن کو قبول کر لیا گیا اور چونکہ میں نے ان کے وعدوں کو منظور کر لیا تھا، اس لئے میں انہیں حکما تو نہیں کہہ سکتا
کہ وہ اپنے حق کو چھوڑ دیں لیکن میں نے اپنی مثال ان کے سامنے پیش کر دی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ
437

خطبہ جمعہ فرموده 10 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
وہ میری اس مثال کو سامنے رکھتے ہوئے خود بھی دوسروں کے لئے نمونہ پیش کریں گے اور اپنے حصہ کو بعض
دوسری جماعتوں اور افراد کے لئے چھوڑ دیں گے اور اپنا موعودہ چندہ ان جماعتوں کے چندہ میں شامل کر
دیں گے تا کہ انہیں بھی اس ثواب میں شامل ہونے کا موقعہ مل سکے۔اس تقسیم کے مطابق اٹھائیں اٹھائیس ہزار روپیہ کے ساتھ وعدے بن جاتے ہیں۔گو میں یہ بھی
سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بعض حلقے ایسے ہیں، جن کی طرف سے اس سے بھی زیادہ چندہ وصول
ہونے کی امید ہے۔گورداسپور کے ضلع کے متعلق میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اس کا چندہ قادیان میں ہی
شامل ہوگا۔پس گورداسپور کے ضلع میں سے جو دوست خواہش رکھتے ہوں کہ انہیں اس تحریک میں شامل
ہونے کا موقعہ ملے، وہ اپنا چندہ مرکز میں بھجوا دیں، ان کا چندہ قادیان کے چندہ میں شامل کر لیا جائے گا۔میں نے بتایا ہے کہ بعض اضلاع سے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال ہوا تو مطلوبہ رقم
سے بھی زیادہ رقم ان کی طرف سے جمع ہو جائے گی۔اور اس بات کی ضرورت بھی ہے کیونکہ تراجم کے خرچ
کے متعلق میرا پہلے جو اندازہ تھا، وہ غلط ثابت ہوا ہے۔میں نے فی کتاب ایک ہزار روپیہ ترجمہ کے خرچ کا
اندازہ لگایا تھا اور میں نے سمجھا تھا کہ چونکہ کتا میں چھوٹی بڑی ہوں گی ، اس لئے کسی کتاب کے ترجمہ پر
پانچ چھ سو روپیہ خرچ آئے گا اور کسی پر ہزار یا اس سے زائد۔اور اس طرح مل کر ایک ہزار روپیہ فی کتاب
ترجمہ کے خرچ کی اوسط نکل آئے گی۔لیکن میرا یہ اندازہ صحیح ثابت نہیں ہوا۔مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی کتاب ”اسلامی اصول کی فلاسفی کے متعلق میرا اندازہ تھا کہ چونکہ یہ چھوٹی سی کتاب
ہے، اس لئے پانچ چھ سوروپیہ میں اس کا ترجمہ ہو جائے گا۔مگر میرے اندازہ سے اس کے حروف زیادہ نکلے
اور اس طرح اس کے ترجمہ کا خرچ بڑھ گیا۔غرض تراجم کے متعلق جو انتظام کیا گیا ہے، اس کے متعلق
اخراجات کا جو پہلا اندازہ تھا، اس زیادہ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔اسی طرح ” احمدیت کے متعلق میرا خیال
تھا کہ اس کا ڈیڑھ ہزار روپیہ میں ترجمہ ہو جائے گا۔اور چھوٹی بڑی کتاب مل کر ایک ہزار روپیہ فی کتاب
ترجمہ پر خرچ آجائے گا۔لیکن احمدیت کے ترجمہ کے متعلق مجھے ولایت سے یہ اطلاع آئی ہے کہ سات
زبانوں میں اس کا ترجمہ اڑھائی سو پونڈ میں ہوگا۔جس کے معنی یہ ہیں کہ پانچ ہزار روپیہ محض احمدیت
کے ایک زبان میں ترجمہ کرنے پر خرچ ہو گا۔پس میرا اندازہ جوڈیڑھ ہزار روپیہ کا تھا، وہ غلط ثابت ہوا۔میں سمجھتا ہوں کہ گو ہماری طرف سے اٹھائیس اٹھائیس ہزار روپیہ کا ہی مطالبہ کیا گیا ہے لیکن
*
امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بعض حلقوں کی رقوم اس سے بڑھ جائیں گی اور اس طرح اندازہ سے
438

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 نومبر 1944ء
زائد جو اخراجات ہوں گے ، وہ انشاء اللہ پورے ہو جائیں گے۔لیکن اگر روپیہ خدانخواستہ کم اکٹھا ہوا تو پھر
یو
قرآن کریم کے تراجم کو مقدم رکھا جائے گا۔اگر قرآن کریم کے تراجم اور ان کی اشاعت کے اخراجات کے
بعد روپیہ بیچا تو وہ دوسری کتب کے ترجمہ اور ان کی اشاعت پر خرچ کیا جائے گا ورنہ جس قدر رو پیہ باقی بچا،
اسی کے مطابق کتابیں شائع کی جائیں گی۔یعنی جس قدر زبانوں میں اس وقت ترجمہ کرایا جائے گا، جب
ان کے لئے روپیہ ہمارے پاس جمع ہو گا، بہر حال مقدم قرآن کریم کا ترجمہ اور اس کی اشاعت ہوگی۔اور چونکہ یہ کام اپنے اندر بہت بڑی وسعت رکھتا ہے اور ہر جماعت اپنے اپنے حلقہ کی خود نگرانی
نہیں کر سکتی ، اس لئے میں ایک دفعہ پھر دفتر تحریک جدید کوتوجہ دلاتا ہوں کہ اس تحریک کی نگرانی کرنا ، اس کی
کامیابی کے لئے متواتر جد و جہد کرنا، لوگوں سے چندہ وصول کرنا، ان کا با قاعدہ حساب رکھنا اور وعدہ کرنے
والوں کو اپنے وعدوں کی ادائیگی کی طرف بار بار توجہ دلاتے رہنا، یہ تحریک جدید کے مرکزی کارکنوں کا فرض
ہے۔صرف مقامی جماعتوں پر ہی اس کی ذمہ داری نہیں۔بے شک وہ جماعتیں بھی ذمہ دار ہوں گی کہ اس
بوجھ کو اٹھا ئیں مگر مرکز اپنی نگرانی کے فرض سے سبکدوش نہیں ہو سکتا۔میں اس موقعہ پر پھر یہ کہ دینا چاہتا
ہوں کہ میری طرف سے وہ شرط برابر قائم ہے، جس کا میں ایک دفعہ پہلے بھی اعلان کر چکا ہوں کہ اگر کوئی
جماعت اس بوجھ کو نہیں اٹھا سکتی تو وہ بیشک ہمیں اطلاع دے دے۔ہم یہ انعام اس کی بجائے کسی اور کو
دے دیں گے۔لیکن اگر وہ جماعتیں خوشی سے اس بوجھ کو اٹھا لیتی ہیں تو اس کے بعد گو اصل ذمہ داری ان
جماعتوں
پر بھی عائد ہوگی اور ان کا یہ ذاتی فرض ہوگا کہ وہ اپنے وعدہ کو پورا کریں اور چندوں کی ادائیگی کی
کوشش کریں۔لیکن مرکز اپنی ذمہ داری سے فارغ نہیں ہوگا بلکہ مرکز کی ذمہ داری ان کے ساتھ شامل ہو
گی۔مرکز کو اس تحریک کے متعلق اس طرح کوشش کرنی چاہیے کہ گویا ان علاقوں پر کوئی ذمہ داری نہیں اور
ان علاقوں میں رہنے والوں کو اس تحریک کے متعلق اس طرح کوشش کرنی چاہیے کہ گویا مرکز پر کوئی ذمہ
داری نہیں۔یہ ذمہ داری، جو مرکز پر عائد کی جارہی ہے، میری طرف سے ہے۔جماعتوں کا یہ حق نہیں ہوگا
کہ وہ بعد میں یہ کہیں کہ چونکہ مرکز نے ہماری مدد نہیں کی تھی ، اس لئے ہم اپنے وعدوں کو پورا نہیں کر سکے۔وہ اپنی اپنی جگہ اس بات کے ذمہ وار ہوں گے کہ جو اخراجات ان کے حلقہ کے سپرد کئے گئے ہیں، ان کو وہ
جلد سے جلد پورا کریں، وہ اس تحریک کو اپنے علاقوں میں پھیلائیں ، لوگوں کو اس سے واقف کریں، ان
سے جلد سے جلد وعدے لیں اور پھر وہ وعدے دفتر فنانشل سیکرٹری تحریک جدید میں بھجوادیں کیونکہ چندہ کی
وصولی براہ راست مرکز کی طرف سے ہوگی، وصولی کرنا ان کا کام نہیں۔مگر ان
کا یہ فرض ضرور ہے کہ وہ اپنے
اپنے حصہ کی رقم جلد سے جلد پوری کریں، وعدے مرکز کو بھجوائیں اور پھر ان وعدوں کی ادائیگی کا فکر کریر
439

خطبہ جمعہ فرمودہ 10 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
دفتر تحریک جدید والوں کو چاہیے کہ وہ ان حلقوں کے متعلق الگ الگ کھاتے اور رجسٹر تیار کر لیں۔ایک حلقہ وسطی ہے، جس میں لاہور اور اس سے تعلق رکھنے والے اضلاع شامل ہیں۔ایک حلقہ مغربی ہے۔ایک
حلقہ قادیان کا ہے۔ایک حلقہ لجنہ اماءاللہ کا ہے۔ایک حلقہ وسطی ہند کا ہے۔ایک حلقہ مشرقی ہند کا ہے اور ایک
حلقہ جنوب مغربی ہے۔یہ حلقے ہیں، جو مقرر کئے گئے ہیں اور ان حلقوں کے نام پر الگ الگ چندے جمع ہوں
گے۔پس تحریک جدید والے بھی سات الگ الگ کھاتے کھول لیں اور پھر خط و کتابت کے ذریعہ ہر ضلع کی
جماعتوں اور ان کے پریذیڈنٹوں اور سیکریٹریوں کو اس تحریک کی طرف توجہ دلائیں۔اس غرض کے لئے اگر انہیں
زائد عملہ کی ضرورت ہو تو وہ فوراً مجھ سے اس کی منظوری لے کر اپنے عملہ میں اضافہ کر لیں۔لیکن بہر حال میں
تحریک جدید والوں سے یہ نہیں سنوں گا کہ اس کی ذمہ داری ان پر نہیں تھی بلکہ جماعتوں پر تھی ، جس طرح میں
جماعتوں سے یہ نہیں سنوں گا کہ اس کی ذمہ داری مرکز پر تھی جماعتوں
پر نہیں تھی۔ان جماعتوں کا یہ حق ہے کہ اگر وہ اس بوجھ کو برداشت کرنے کی اپنے اندر طاقت نہیں رکھتیں تو
اسی وقت انکار کر دیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت میں اور بہت سے افراد ایسے ہیں، جو اس
بوجھ کو خوشی سے اٹھا لیں گے۔لیکن اگر وہ انکار نہیں کرتے بلکہ خوشی سے اس ذمہ داری کو قبول کرتے ہیں تو
اس کے بعد ان کی طرف سے کوئی عذر نہیں سنا جائے گا اور ان کا فرض ہو گا کہ وہ اس روپیہ کو پورا کریں۔خواہ و
چند افراد سے لے کر پورا کریں اور خواہ ساری جماعتوں سے لے کر پورا کریں۔گومناسب یہی ہے کہ اس
تحریک کو وسیع سے وسیع تر کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے۔دوسرے اس امر کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے کہ دو تین ہفتہ تک میری طرف سے تحریک جدید کے نئے
دور کا اعلان ہونے والا ہے۔تحریک جدید تبلیغ احمدیت کے لئے ایک بنیاد کے طور پر ہے اور کتا بیں اور
لٹریچر وغیرہ ہتھیار کے طور پر ہیں۔بیشک ہتھیار بھی نہایت ضروری ہوتے ہیں لیکن جس طرح ہتھیار کے
بغیر سپاہی کسی کام کا نہیں ہوتا ، اسی طرح اگر سپاہی نہ ہوں تو وہ ہتھیار بھی کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔اچھے
سپاہی کے لئے اچھے ہتھیاروں کا ہونا ضروری ہے اور اچھے ہتھیاروں کے لئے اچھے سپاہی کی موجودگی
ضروری ہے۔پس میں دوستوں
کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے صرف ایک تحریک میں حصہ نہیں لینا بلکہ
عنقریب تحریک جدید کا بار بھی ان پر پڑنے والا ہے۔میں جماعت کے مخلصین سے امید رکھتا ہوں کہ وہ خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کے دین کی خدمت
کے لئے ہر بوجھ کو خوشی سے برداشت کریں گے اور اپنے ثبات و استقلال
کو قائم رکھتے ہوئے قربانیوں کے
440

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 نومبر 1944ء
میدان میں بڑھتے چلے جائیں گے۔کیونکہ ہمارا کام بہت وسیع ہے، ہماری ذمہ داریاں بہت اہم ہیں اور
ہمارے فرائض اتنے نازک ہیں کہ ہماری ذراسی غفلت اور ذراسی کو تاہی بھی بہت بڑے نقصان کا موجب
بن سکتی ہے۔میں ابھی اس کے متعلق کچھ کہنا نہیں چاہتا کہ یہ تحریک کس رنگ میں اور کس شکل میں جماعت
کے سامنے آنے والی ہے؟ لیکن بہر حال میں امید رکھتا ہوں کہ مومن کا اخلاص ہر مصیبت اور ہر مشکل کے
وقت اس کے کام آتا ہے اور وہ کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرتا۔خواہ وہ اس کے سامنے کسی شکل میں ہی
کیوں نہ پیش ہو۔میں سمجھتا ہوں ہماری جماعت کا وہ طبقہ، جو اپنے دلوں میں نور ایمان رکھتا ہے، جو اپنے
قلوب میں اخلاص اور محبت کی آگ رکھتا ہے، جس کا ایمان صرف زبانوں پر نہیں بلکہ اس کے قلوب ایمان
کی روشنی سے منور ہیں، وہ اس بوجھ کو بھی اٹھائے گا اور آنے والے بوجھ کو اٹھانے کے لئے بھی پوری ہمت
کے ساتھ تیار ہوگا اور جب اس کے سامنے اس قربانی کو پیش کیا جائے گا تو وہ انتہائی جوش کے ساتھ اس میں
حصہ لیتے ہوئے خدا تعالی کے سامنے سرخرو ہو جائے گا اور اپنے نفس کے لئے دائمی ثواب حاصل کر لے گا۔لیکن وہ جو کمزور ہیں ، جو قربانیوں کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے ہچکچاتے ہیں، جن کے پاؤں میں ثبات
نہیں اور جن کے ارادوں میں مضبوطی نہیں ، ہمیں اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ان کو اخلاص
سے حصہ عطا فرمائے ، ان کے دلوں میں دین کے لئے قربانی اور اس کی رضا کے لئے مر مٹنے کا جوش ہے
انتہا طور پر پیدا فرمائے ، ان کی غفلتوں کو دور فرمائے اور ان کی کمزوریوں
کو نیکیوں سے بدل دے تاکہ وہ ہر
قسم کی قربانی پر آمادہ ہو جائیں اور خدا تعالی کی آواز سن کر آگے کی طرف بڑھیں، پیچھے کی طرف ہٹنے والوں
میں سے نہ ہوں۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے سپر د جو کام کیا گیا ہے، وہ خدا تعالیٰ کا ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں
کہ یہ کام خدا تعالیٰ نے ہی کرنا ہے ، ہم نے نہیں کرنا اور ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ جس بات کے کرنے
کا خدا تعالیٰ ارادہ کر لے، وہ ہو کر رہتا ہے۔جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔جس بات کو کہے کہ کروں گا یہ میں ضرور
ٹکتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے
یہ ملنے والی بات نہیں۔خدا تعالیٰ کا فیصلہ ہے، جو آخر ہوکر رہے گا۔ہماری غفلتیں اس فیصلہ کو
روک نہیں سکتیں۔ہاں اگر ہم کوشش کریں تو ہمارے لئے یہ ایک ثواب کی بات ہوگی اور ہم بھی لہولگا کر
شہیدوں میں شامل ہونے والے قرار پا جائیں گے۔ہماری خواہش تو یہ ہے کہ اللہ تعالی ہمیں حقیقی شہداء
441

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرموده 10 نومبر 1944ء
میں شامل فرمائے۔وہ شہداء ، جن کے ذریعہ خدا تعالیٰ کے جلال اور اس کے جمال کا جھنڈا دنیا میں بلند کیا
جاتا ہے، جو اس کے عشق اور محبت کی ایک غیر فانی یادگار ہوتے ہیں اور جن پر ابد تک خدا تعالی کی رحمتیں
برستی رہتی ہیں۔لیکن جب تک ہمیں ان حقیقی شہداء میں شامل ہونے کا موقع میسر نہیں آتا، ہمیں کم سے کم
اتنی کوشش تو کرنی چاہئے کہ ہم لہو گا کر ہی شہیدوں میں شامل ہو جائیں۔اگر آج ہم لہوں گا کر شہیدوں میں
شامل ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو ہماری یہی قربانی آئندہ بہت بڑی قربانیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔کیونکہ وہ وقت آنے والا ہے، جب خدا تعالی کی طرف سے ایک آواز بلند ہوگی اور مومنوں کو اپنی جانیں
اسلام اور احمدیت کی حفاظت کے لئے اس کے آستانہ پر قربان کر دینی پڑیں گی۔جس طرح ایک چڑیا کا
خون بہاتے وقت کسی انسان کے دل میں درد پیدا نہیں ہوتا ، اس طرح اس وقت کسی قربانی میں رحم سے کام
نہیں لیا جائے گا۔اور مومنوں کا فرض ہوگا کہ وہ آگے بڑھیں اور اپنی جانیں ایک بے حقیقت شے کی طرح
اس کے آستانہ پر قربان کر دیں۔لیکن جب تک وہ وقت نہیں آتا، جو حقیقی ایمان کے مظاہرہ کا وقت ہوگا،
اس وقت تک ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم لہوں گا کر ہی شہیدوں میں شامل ہونے کی کوشش کریں تاکہ
ایمان اور اخلاص اور محبت کا کوئی نہ کوئی رنگ ہم اپنے ساتھ رکھتے ہوں اور خدا تعالیٰ کے سامنے ہم ننگے،
اندھے، بہرے اور گونگے ہونے کی حالت میں نہ کھڑے ہوں۔العیاذ بالله۔(مطبوع الفضل 14 نومبر 1944ء)
442

آج 10 میں سے 10 باقی