زبان گو میری ہے مگر بلاوا اسی کا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1944ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
زبان گومیری ہے مگر بلاوا اسی کا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1944ء
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
خطبہ جمعہ فرمود 24 نومبر 1944ء
" آج سے دس سال
قبل اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور اپنے کرم سے ایک فتنہ جماعت کے خلاف
اٹھوایا تھا۔تھا تو وہ فتنہ مگر الہی منشاء اس کے اٹھائے جانے میں یہ تھی کہ اس کے ذریعہ سے جماعت میں
بیداری اور ہشیاری پیدا ہو۔مولانا روم فرماتے ہیں۔ہر بلائیں قوم را حق داده
اند
اند
زیر آن گنج کرم بنهاده
یعنی مسلمانوں کے لئے جو بلا بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہے، اس بلا کے نیچے اللہ تعالیٰ اپنے
فضل اور احسان سے ایک بڑا خزانہ مخفی کر دیتا ہے۔اس وقت بیٹھے بٹھائے بغیر اس کے کہ ہماری طرف سے کوئی انگیخت ہو، احرار نے تمام پنجاب
میں پرو پیگنڈا کر کے قادیان میں ایک بہت بڑا جلسہ کرنے کی تیاری کی اور بڑے زور شور سے اعلان کیا
کہ وہ قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔بلکہ بعض نے یہاں تک کہا کہ وہ مقبرہ بہشتی اور ہمارے
دوسرے مقدس مقامات پر حملہ کریں گے۔ایسے موقعہ پر قدرتی طور پر جماعت کو خود حفاظتی کی ضرورت تھی
اور نظارت امور عامہ نے جماعت کے دوستوں کو اطلاع دی کہ وہ اس موقعہ پر قادیان جمع ہوں اور اپنے
مقدس مقامات کی حفاظت کا فرض ادا کریں۔یہ ایک جائز بات تھی۔قادیان ہمارا مقدس مقام ہے نہ کہ
احرار کا۔قادیان ہمارا مرکز ہے نہ کہ احرار کا۔اور اس لئے اگر کسی شخص کو قادیان آنے کا حق ہے تو وہ احمدی
ہے، کسی دوسرے شخص کا یہ مذہبی حق نہیں۔مگر اس وقت کی پنجاب گورنمنٹ نے یہ نرالا طریق اختیار کیا کہ
باوجود اس کے کہ وہ اطلاع جو نظارت کی طرف سے احمدیوں کو قادیان میں جمع ہونے کی دی گئی تھی ، حکومت
کی طرف سے یہ یقین دلائے جانے پر کہ وہ حفاظت کا انتظام پوری طرح کرے گی ہمنسوخ کر دی گئی تھی
اور جماعتوں
کو لکھ دیا گیا تھا کہ ان کے یہاں آنے کی ضرورت نہیں۔اچانک کریمنل لا امنڈ منٹ ایکٹ
449

خطبہ جمعہ فرموده 24 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
کے ماتحت حکوت کی طرف سے مجھے یہ نوٹس دیا گیا کہ قادیان میں جماعت کے آدمیوں کو بلانے کی آپ کو
اجازت نہیں۔یہ بالکل نئی قسم کی چیز تھی۔یہ بالکل ایسی ہی بات تھی جیسے کسی کے ماں باپ کو یا بچے کولوگ مار
رہے ہوں اور گورنمنٹ مارنے والوں کو تو کچھ نہ کہے مگر جسے مارا جا رہا ہے، اس کے رشتہ داروں
کو حکم دے
دے کہ تم اپنے گھروں سے باہر مت نکلو۔غرض اس وقت پنجاب بلکہ سارے ہندوستان میں ہمارے
خلاف فضا مکدر ہو چکی تھی اور گورنمنٹ اور رعایامل کر احمدیت کو کچلنا چاہتے تھے۔پیہ حالات دیکھ کر مجھے اس امر کا احساس ہوا کہ یہ نتیجہ ہے، اس امر کا کہ ہم نے تبلیغ میں کوتا ہی کی
ہے اور ہمیں قلیل التعداد اور تھوڑے سمجھ کر جو چاہتا ہے، ہم پر ظلم کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔تب خدا
تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ تبلیغ کے کام کو وسیع کرنا چاہیے اور جماعت کی قوت اور شوکت کو بڑھانے
کے لیے ہر قسم کے سامان جمع کرنے چاہئیں۔اس خیال کے ماتحت دس سال پہلے میں نے ایک تحریک
جاری کی، جس کا نام اب تحریک جدید مشہور ہو چکا ہے۔اس تحریک کے کرنے کے وقت خود میرے دل میں
اس کی پوری اہمیت نہ تھی اور نہ ہی کام کی وسعت کا اندازہ تھا۔میں نے نو جوانوں کو پکارا کہ وہ آگے آئیں،
بغیر اس کے کہ کوئی خاص تعداد میرے ذہن میں مستحضر ہو۔جماعت کے نوجوانوں نے دلیری سے آگے
بڑھ کر میری اس آواز پر لبیک کہا۔پھر میں نے جماعت کے آسودہ حال لوگوں کو پکارا کہ وہ اپنے رویوں کو
پیش کریں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے باوجود اس کے کہ میں نے کل 27 ہزار کا مطالبہ کیا تھا اور وہ بھی تین
سال میں مگر جماعت نے پہلے ہی سال ایک لاکھ سے زیادہ روپیہ پیش کر دیا اور تین سال میں بجائے 27
ہزار کے چار لاکھ کے قریب جمع کر دیا اور جوں جوں یہ کام وسیع ہوتا جاتا ہے، اس کی اہمیت بھی خدا تعالیٰ
کے فضل سے ظاہر ہوتی جاتی ہے۔اس تحریک کے پہلے دور کی میعاد دس سال تھی اور یہ اس دور کا آخری مہینہ ہے اور اس کے ساتھ
پہلے دور کی میعاد پوری ہو جائے گی۔اس دور میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو جس قربانی کی توفیق دی ہے، اس
کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ اس نے اس عرصہ میں جو چندہ اس تحریک میں دیا ، و 140-13لاکھ روپیہ بنتا
ہے اور اس روپیہ سے جہاں ہم نے اس دس سال کے عرصہ میں ضروری اخراجات کئے ہیں، وہاں اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ایک ریز روفنڈ بھی قائم کیا ہے اور اس ریز روفنڈ کی مقدار 280 مربع زمین ہے۔اس کے
علاوہ ابھی ایک سو مربع زمین ایسی ہے، جس میں سے کچھ حصہ کے خریدنے کا ابھی وقت نہیں آیا۔کچھ حصہ
گوخریدا تو گیا ہے مگر اس پر ابھی قرض ہے۔اسے اگر شامل کر لیا جائے تو کل رقبہ 380 مربع ہو جاتا ہے۔450

تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرموده 24 نومبر 1944ء
اگر پنجاب کی زمینوں کی قیمتوں پر قیاس کیا جائے تو یہ تمام زمین قریبا ستر اسی لاکھ روپیہ کی ہوتی ہے۔مگر آج
کل سندھ میں زمین کی جو قیمتیں ہیں، ان کے لحاظ سے بھی یہ جائیداد 26-25 لاکھ روپیہ کی ہے، جو
ہمارے قبضہ میں آچکی ہے یا خریدی گئی ہے یا جس کے بیعانے دیئے جاچکے ہیں۔سو اللہ تعالیٰ نے اس
عرصہ میں جہاں ہمیں کام کے جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائی ، وہاں ریزروفنڈ کے قائم کرنے کی بھی توفیق
بخشی مگر جو کام ہمارے سامنے ہے، اس کے لحاظ سے یہ ریز روفنڈ ابھی اتنا بھی نہیں جیسے سمندر کے مقابلہ
میں قطرہ ہوتا ہے۔بہت بڑا کام ہمارے سامنے ہے اور ہم پر بہت بڑی بڑی ذمہ داریاں ہیں۔اس دوران میں تحریک جدید کے ماتحت ہمارے مبلغ جاپان میں گئے، تحریک جدید کے ماتحت
چین میں مبلغ گئے تحریک جدید کے ماتحت سماٹرا اور جاوا میں مبلغ گئے ، سنگا پور میں گئے اور اس تحریک کے
ماتحت خدا تعالیٰ کے فضل سے پین، اٹلی ، ہنگری، پولینڈ، البانیہ، یوگوسلاویہ اور امریکہ میں بھی مبلغ گئے اور
افریقہ کے بعض ساحلوں پر بھی اسی تحریک کے ماتحت مبلغ گئے اور ان مبلغین کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے فضل
سے ہزاروں لوگ سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے اور سلسلہ سے لاکھوں لوگ روشناس ہوئے اور دنیا کے
دور دراز کناروں تک اس تحریک کے ماتحت احمدیت کا نام اور اس کی شہرت پہنچی۔تحریک کے شروع میں جو
مبلغ لیے گئے ، وہ ہنگامی طور پر لیے گئے تھے۔ان
کی تبلیغی تعلیم پوری نہ تھی الا ماشاء اللہ اور ان مبلغین میں
سے بعض اس وقت لا پتہ ہیں، مثلاً مولوی محمد الدین صاحب یہاں سے افریقہ بھیجے گئے تھے، راستہ میں وہ
جہاز ، جس میں وہ سفر کر رہے تھے، فرق ہو گیا اور اب ہمیں پتہ نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں اور اگر زندہ
ہیں تو اس وقت کہاں ہیں؟ تحریک جدید کے بعض مبلغین اس وقت دشمن کے ہاتھوں میں قیدی ہیں۔سٹریٹ سیٹلمنٹس میں ہمارے مبلغ مولوی غلام حسین صاحب ایاز تھے۔جاوا، سماٹرا میں مولوی شاہ محمد
صاحب اور ملک عزیز احمد صاحب گئے تھے اور یہ تینوں اس وقت جاپانیوں کی قید میں ہیں تو گویا یہ تین قید
ہیں اور ایک اس وقت تک لا پتہ ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس دس سال کے عرصہ میں سلسلہ کو خاص ترقی دی اور احمد بیت کا نام اور اس کی
شہرت کو دنیا کے کناروں تک پہنچادیا اور یہ ایک ایسی غیر معمولی کامیابی ہے کہ جس کی مثال ہمارے سلسلہ
کے دور خلافت میں نہیں ملتی۔مگر یہ کام اس قسم کا نہیں کہ آج ہی ہم اسے ختم کر دیں۔بے شک ہم نے ایک
ریز روفنڈ تو قائم کیا ہے مگر کام کی وسعت کے مقابلہ میں یہ بہت ہی کم ہے۔سندھ میں زمینداری کا کام
ابھی نیا نیا ہے اور یہ کام کرانے والے بھی ابھی نئے ہیں اور زمیندارہ کام سے ناواقف ہیں بلکہ کام کرنے
451

خطبه جمعه فرموده 24 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
والے بھی ابھی ناواقف ہیں۔اس لیے وہاں زمین کی آمد بھی پنجاب کی زمینوں کی آمد کی نسبت دسواں کا
بیسواں حصہ بھی نہیں اور اس وقت کل آمد پچاس ساٹھ ہزار روپیہ سے زیادہ نہیں۔اور جیسا کہ میں بتا چکا
ہوں زمین کا کچھ حصہ ابھی ایسا ہے، جس کی قیمت بھی ابھی ادا کرنی ہے، کچھ قرضے بھی ہیں۔اور اندازہ ہے
کہ جب ساری زمین پوری طرح آزاد ہو جائے گی اور قرضے وغیرہ اتر جائیں گے تو لاکھ سوالاکھ روپیہ تک
آمد ہو سکے گی۔ابھی چار لاکھ روپیہ کے قریب بار اس زمین پر ہے گو کچھ روپیہ ہمارے پاس محفوظ بھی ہے مگر
اسے نکال کر بھی دو اڑھائی لاکھ روپیہ کے قریب رقم قرضہ کی ہے اور ہم نے ادا کرنا ہے اور اس عرصہ میں جو
اخراجات ہوں گے، وہ علاوہ ہیں۔جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں ہمارے سامنے جو کام ہے، وہ بہت بڑا ہے اور ہماری ذمہ داریاں
بہت زیادہ ہیں۔ابھی تک ہم ہندوستان سے باہر تبلیغ کی طرف بہت تھوڑی توجہ دے سکے ہیں کیونکہ اس کے
لیے ابھی مبلغ تیار نہیں ہو سکے مگر پھر بھی اس وقت تحریک کا ستر اسی ہزار روپیہ سالانہ خرچ ہے۔اس کے علاوہ
ب بعض نئے کام بھی جاری کئے گئے ہیں، ان کے اخراجات علاوہ ہیں اور یہ سب ملا کر سوالاکھ کے قریب کل
خرچ ہے اور پھر اس کام کو چلانے کے لیے الگ روپیہ کی ضرورت ہے اور وہ قرضے جو ا بھی ادا کرنے ہیں، وہ
اس کے علاوہ ہیں اور انہیں ادا کر کے ہی زمین کو آزاد کرایا جا سکتا ہے۔پھر ریز روفنڈ کو بڑھانے اور اسے
مضبوط کرنے کی بھی ضرورت ہے اور یہ سب کام ایسے ہیں کہ ان کے لیے روپیہ کی سخت ضرورت ہے۔اس عرصہ میں ہم نے تبلیغ کو وسیع کرنے کے لیے جو تیاری کی ہے، اس کے سلسلہ میں چالیس کے
قریب نوجوان ہیں، جو تیار کئے جار ہے ہیں۔ان میں سے ہیں کے قریب تو ایسے ہیں کہ جو اپنی تعلیم کو جلد ہی
ختم کرنے والے ہیں اور بیس کے قریب ابھی ابتدائی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ تین چار
سال میں اپنی تعلیم کو مکمل کر سکیں گے اور کام کے قابل ہوسکیں گے۔اس عرصہ میں اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی
حکمت کے ماتحت یہ بات بھی سمجھا دی کہ تحریک جدید کے ماتحت علماء کی تیاری کا کام کس قدر اہم ہے اور وہ
اس طرح کہ اس عرصہ میں علمی لحاظ سے بعض ایسے صدمے پہنچے کہ میں نے محسوس کیا کہ اگر ہماری غفلت اسی
طرح جاری رہی تو جماعت علماء سے محروم ہو جائے گی۔مولوی محمد اسماعیل صاحب کی وفات بھی اسی عرصہ
میں ہوئی اور پھر میر محمد اسحاق صاحب فوت ہو گئے اور اس طرح پرانی طرز کے علماء میں سے صرف مولوی سید
محمد سرور شاہ صاحب باقی رہ گئے۔پہلے علماء میں سے حضرت مولوی عبدالکریم صاحب، مولوی برہان الدین
صاحب، مولوی غلام حسین صاحب، مولوی برہان الملک صاحب مشہور صرفی عالم ، حضرت خلیفہ اول رضی
452

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود 240 نومبر 1944ء
اللہ عنہ اور مولوی عبد القادر صاحب لدھیانوی تھے۔ان میں سے چار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ
سے لے کر خلافت اولی تک وفات پاگئے۔ان کے بعد مولوی عبد القادر صاحب، مولوی برہان الملک
صاحب، قاضی امیر حسین صاحب ، مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب، مولوی محمد اسماعیل صاحب، حافظ روشن
علی صاحب اور میر محمد اسحاق صاحب باقی رہ گئے اور اس عرصہ میں جماعت کی توجہ ایسے کاموں کی طرف رہی
کہ اسے علماء پیدا کرنے کا خیال ہی نہ آیا اور اس نے ایسے علماء پیدا کرنے کا کوئی انتظام نہ کیا، جو ہر قسم کے
دینی علوم کی تعلیم دے سکتے ہوں۔اور اس وقت یہ حالت ہے کہ اس قسم کے علماء میں سے صرف ایک باقی ہیں
یعنی سید محمد سرور شاہ صاحب اور وہ بھی اب نہایت ضعیف العمر ہو چکے ہیں۔اس وقت ان کی عمر ستر سال کے
قریب ہے۔جس طرح حضرت مولوی عبد الکریم صاحب اور مولوی برہان الدین صاحب کی وفات کے بعد
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی توجہ اس طرح مبذول ہوئی کہ ایک مدرسہ قائم کیا جانا چاہئے ، جہاں ان علماء
کے جانشین تیار ہو سکیں اور آپ نے مدرسہ احمد یہ جاری کرایا۔اسی طرح میر محمد اسحاق صاحب کی وفات کے
مد مجھے یہ احساس ہوا کہ جماعت میں علماء کی تیاری کا کام بہت تیزی سے ہونا چاہیے۔اگر چہ جامعہ احمدیہ
موجود ہے اور اس میں بہت سے نوجوان مولوی فاضل کا امتحان بھی پاس کرتے تھے مگر اس زمانہ کے مولوی
فاضل پاس اور پرانی طرز کے علماء میں بہت بڑا فرق ہے۔مولوی فاضل کا امتحان ایک خاص قسم کا نصاب کا
پڑھ کر دیا جا سکتا ہے مگر اسے پاس کر کے کوئی شخص ایسا عالم نہیں ہوسکتا کہ ہرقسم کی علمی مشکل کوحل کرنے کے
قابل ہو۔بہت سی علمی کتابیں ایسی ہیں کہ جنہیں نہ وہ پڑھتے ہیں اور نہ ہی ان کے پڑھنے کا ان کو موقعہ مل سکتا
ہے اور اس لئے جو علماء تیار ہورہے تھے وہ درمیانی قسم کے تھے۔مگر کسی قوم کے دیگر اقوام پر غالب آنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس میں ایسے چوٹی کے علماء
ہوں، جو ہر علم وفن کے ہر گوشہ میں مخالفین کو شکست دے سکیں۔مثلاً فقہ کاعلم ہے۔اس کے ایسے علماء ہوں،
جو فقہی لحاظ سے بھی احمدیت کے نقطہ نگاہ کی فضیلت ثابت کر سکیں۔پھر احادیث کا علم ہے، پرانی تفاسیر
ہیں ، فلسفہ ہے۔تو ہر فن کے ایسے علماء کا جماعت میں ہونا ضروری ہے، جو احمدیت کے نقطہ نگاہ کی فضیلت
ثابت کر سکیں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ احادیث ، تفسیر اور فلسفہ وغیرہ علوم کے اعلیٰ درجہ کے ماہر علماء ہم
میں موجود ہوں۔قرآن کریم کی ادبی شان اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ادبی شان کو ظاہر
کرنے کے لئے ضروری ہے کہ صرف و نحو اور ادب میں اعلیٰ درجہ کا کمال رکھنے والے علماء ہم میں پائے
جاتے ہوں اور اس لیئے ان علوم کی تکمیل کرانا انتہائی طور پر ضروری ہے۔اس کے بغیر علمی لحاظ سے احمدیت
کو دنیا میں غالب کرنا ممکن نہیں۔453

خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
فرض کرو ہمارا ایک مبلغ مصر جاتا ہے، وہاں جامعہ ازہر ہے، جو نہ صرف مصر بلکہ تمام دنیا میں علمی
لحاظ سے ایک چوٹی کی جگہ ہے۔وہاں ہمارا ایک مبلغ جائے اور ان علوم میں، جو وہاں پڑھائے جاتے ہیں،
وہاں کے علماء کا مقابلہ نہ کر سکے تو گو یہ تو صحیح ہے کہ ہمیں مذہبی شکست تو نہ ہوگی مگر مخالفین کو شور مچانے کا
موقعہ تو ضرور مل جائے گا اور یہ بات بہت سے لوگوں کے لئے ہدایت سے محروم ہو جانے کا ذریعہ ہو جائے
گی۔اسی طرح ہندوستان میں دیو بند ہے ، جو علمی لحاظ سے کافی شہرت رکھتا ہے۔اگر ہمارے علماء وہاں کے
علوم سے واقف نہ ہوں اور وہاں کے علماء کو ساکت نہ کرسکیں تو وہاں کے علماء اپنے علمی غرور میں سچائی کو
ماننے سے محروم رہ جائیں گے اور ان کے ماننے والے بھی ہدایت نہ پاسکیں گے۔بہت کم لوگ ہوتے ہیں،
جو صداقت کو اس کے اصلی معیار پر پر کھتے ہیں۔ایسے لوگ اسی قسم کے ہوتے ہیں، جیسے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے صحابہ تھے۔وہ لوگ نہ صرف و نحو سے واقف تھے اور نہ دیگر ایسے علوم سے۔حدیث کے قواعد تو
مدون ہی بعد میں ہوئے۔وہ تو صرف اتنا جانتے تھے کہ ہم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات سنی
اور اسے آگے سنانا ہے۔اس وقت تک اسناد و غیرہ کے متعلق پیچیدگیاں پیدا ہی نہ ہوئی تھیں۔یہ تو سود و سو
سال بعد میں ہوئی ہیں۔تو اصل صداقت معلوم کرنے کے لئے ان باتوں کی ضرورت نہیں۔مگر جن لوگوں
سے ہمارا مقابلہ ہے، ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کی ضرورت ہے اور پھر وسعت نظر کے لئے بھی یہ
بات نہایت ضروری ہے کہ ہر قسم کے علوم سے مزین علماء اور چوٹی کے علماء جماعت میں موجود ہوں اور
میر محمد اسحاق صاحب کی وفات نے میری زیادہ توجہ اس طرف پھیری کہ جماعت میں چوٹی کے علماء پیدا
کرنے کے لئے زیادہ تیزی سے کام ہونا چاہئے۔گو اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ میں ایک سال پہلے سے ہی
اس طرف توجہ کر رہا تھا۔تعلیم کے طریق میں تبدیلی کر چکا تھا مگر میر صاحب کی وفات پر اس طرف اور زیادہ
توجہ ہوئی اور دو درجن کے قریب طلباء کو میں نے اعلیٰ علوم کی تکمیل کے لئے مقرر کر دیا ہے۔غرض اب
جبکہ تحریک جدید کے پہلے دس سال
کا دور ختم ہونے کو ہے، کام کی اہمیت بہت زیادہ ہوگئی
ہے، اس کی مشکلات آگے سے بہت زیادہ واضح ہو چکی ہیں۔چنانچہ جماعت کو بھی اس کا احساس ہورہا ہے اور
بعض دوست مجھے لکھ رہے ہیں کہ اس عرصہ میں ہمیں قربانی کی عادت ہوگئی ہے ، اب یہ دور ختم ہونے والا ہے،
ایسانہ ہو کہ آئندہ ہم اس نیکی سے محروم ہو جائیں کسی نہ کسی صورت میں اس قربانی کا دروازہ جماعت کے لئے
کھلا رہنا چاہئے۔مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوں گے، جو اپنے دلوں میں کہتے ہوں گے کہ الحمد للہ ہمیں اس تحریک
میں حصہ لینے کا موقع مل گیا، اب دس سال پورے ہو رہے ہیں اور یہ تحریک ختم ہو جائے گی اور ہمیں آرام کرنے
454

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1944ء
کا موقعہ مل جائے گا۔اور عجیب بات ہے کہ مین اس موقعہ پر جب تحریک جدید کے دس سال پورے ہونے کو
ہیں، اللہ تعالیٰ نے جماعت کے خلاف بعض فتنے پیدا کر دیئے ہیں، جو ظاہر کرتے ہیں کہ جماعت کے بعض
دوستوں کے دلوں میں سستی کے خیالات پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ان فتن میں سے ایک تو یہ ہے کہ احرار نے پھر قادیان میں جلسہ منعقد کرنے کی کوشش کی اور اس
کی بنیاد اس امر پر رکھی کہ میں نے دہلی میں کہا تھا، احراری قادیان میں آئیں اور جلسہ کریں۔حالانکہ یہ
بات بالکل غلط تھی۔اصل بات یہ تھی کہ جب دہلی میں جلسہ ہوا اور میں وہاں گیا تو وہاں بعض لوگوں نے
ہمارے خلاف سخت فتنہ اٹھایا ، بہت سے پتھر مارے اور حملہ کر دیا اور اس طرح کوشش کی کہ جلسہ نہ ہو سکے اور
لوگ ہماری باتیں نہ سن سکیں۔اس پر میں نے کہا کہ یہ طریق بالکل غلط اور اسلام کی تعلیم کے سراسر خلاف
ہے۔ہماری باتیں سننے میں ان لوگوں کا کیا حرج ہے؟ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ حق ان کے پاس ہے تو پھر ہماری
باتیں سننے سے ان کو کیا خطرہ ہو سکتا ہے؟ اور پھر میں نے یہ بھی کہا کہ اگر یہ خیال کرتے ہیں کہ جو لوگ
احمد کی ہوئے ہیں، وہ اس وجہ سے ہوئے ہیں کہ ان لوگوں کی باتیں سننے کا ان کو موقعہ نہیں مل سکا تو بے شک
اپنے نقطہ نگاہ کو احمدیوں کے سامنے پیش کرنے کے لئے ان کا کوئی عالم قادیان آئے۔میں اس کا خرچ بھی
خود دوں گا اور جماعت کے دوستوں کو جمع بھی کرادوں گا تا وہ انہیں اپنی باتیں سنا سکے۔اب ظاہر ہے کہ اس کا
بات کا کہ جو آئے گا اس کا خرچ میں دوں گا اور اس کی تقریر سننے کے لئے احمدیوں کو جمع کرادوں گا، یہی
مطلب ہو سکتا ہے کہ جو آئے گا، وہ مجھے پوچھ کر آئے گا اور مجھ سے دریافت کر کے کہ آپ میری تقریر سننے
کے لئے کب احمد یوں کو جمع کر سکیں گے ، آئے گا؟ میری بات کے یہ معنی تو کسی صورت میں بھی نہیں ہو سکتے
کہ تمام ملک میں سے غیر احمدیوں کو قادیان پر یورش کرنے کی میں نے دعوت دی ہے۔میں نے یہ تو نہیں
کہا تھا کہ غیر احمدی اکٹھے ہو کر قادیان آئیں اور اپنے مولویوں کی تقریریں سنیں۔بلکہ میں نے تو یہ کہا تھا
کہ غیر احمدیوں کے کوئی بڑے مولوی اگر احمدیوں کو اپنی باتیں سنانے کے لئے آنا چاہیں تو میں ان کا خرچ
بھی برداشت کروں گا اور ان کی باتیں سننے کے لئے احمدیوں کو جمع بھی کرادوں گا۔غیر احمد یوں کو اپنے
مولویوں کی باتیں سننے کے لئے قادیان آنے کی کیا ضرورت ہے؟ وہ تو ان کی باتیں دہلی میں بھی سن سکتے
ہیں، لاہور میں بھی سن سکتے ہیں، امرتسر میں بھی سن سکتے ہیں، ان کو یہاں آکر سننے کی کیا ضرورت ہے؟
میری غرض تو یہ تھی کہ غیر احمدی علماء کا اگر یہ خیال ہو کہ جو لوگ احمدی ہوئے ، وہ اس وجہ سے ہوئے ہیں کہ
ہماری باتیں سنے کا انہیں موقعہ نہیں مل سکا تو وہ بے شک قادیان آکر اپنی باتیں احمدیوں کو سنائیں، میں ان
باتیں سنے کا وہ بےشک قادیان آکر اپنی لوں میں، میں ان
455

خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
کا خرچ بھی خود دوں گا اور یہ بات میں اب بھی کہتا ہوں کہ اگر ان کے کوئی بڑے عالم مثلا مفتی کفایت اللہ
صاحب یا مولوی شبیر حسین صاحب دیو بندی مجھے لکھیں کہ وہ قادیان میں آکر احمدیوں کو اپنی باتیں سنانا
چاہتے ہیں اور ان کے آنے پر غیر احمدیوں کا کوئی مظاہرہ یا جلسہ نہ ہوگا تو میں اس کا انتظام کر دوں گا اور ان
کا خرچ بھی ادا کروں گا اور میں خود گورنمنٹ سے بھی یہ کہوں گا کہ اس میں کوئی حرج نہیں اور اس میں کوئی
خطرہ کی بات نہیں۔اجتماع احمدیوں کا ہوگا، صرف ایک دو مولوی صاحبان تقریر کرنے والے باہر سے
آئیں گے اور اس صورت میں فتنہ کا کوئی خوف نہیں۔مگر میں نے تو کہا تھا کہ اگر کوئی غیر احمدی عالم احمد یوں
کو اپنی باتیں سنانے کے لئے قادیان آنا چاہے تو بے شک آئے ، میں اس کا خرچ بھی دوں گا مگر ان لوگوں
نے سارے ہندوستان میں اعلان کیا کہ غیر احمدی کثرت سے قادیان پہنچیں اور وہاں ہماری باتیں سنیں۔حالانکہ غیر احمد یوں کو اپنے علماء کی باتیں سننے کے لئے قادیان آنے کی کیا ضرورت ہے؟ وہ یہ باتیں تو
ہر جگہ سن سکتے ہیں۔کسی غیر احمدی عالم کے یہاں آنے کی غرض تو یہی ہو سکتی ہے کہ احمدیوں
کو وہ باتیں سنائی
جائیں۔پس میں اب بھی وہ بات کہتا ہوں، جو د ہلی میں کہی تھی کہ اگر کوئی غیر احمدیوں کا بڑا عالم یہاں آکر
اپنی باتیں احمدیوں کو سنانا چاہے تو اس کا انتظام کر دوں گا اور اس کا خرچ بھی دوں گا اور گورنمنٹ سے بھی یہ
کہہ دوں گا کہ اس کے یہاں آنے اور تقریر کرنے میں کوئی حرج نہیں اور وہ احمدیوں کے سامنے تقریر
کرے تا اسے تسلی ہو سکے کہ جن لوگوں نے احمدیت کو قبول کیا ہے، نا واقفیت کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ سوچ
سمجھ کر کیا ہے اور اچھی طرح موازنہ کر کے کیا ہے۔اور اگر اس کا یہ خیال درست ہوگا کہ جو لوگ احمدی
ہوئے ہیں، وہ دھو کہ کا شکار ہوئے ہیں تو اس کی تقریر سننے والے احمدی خود بخود اس کے ساتھ ہو جائیں
گے۔لیکن اگر ایسا نہیں تو اس تقریر کو سن کر ان کے ایمان اور زیادہ مضبوط ہوں گے۔غرض ان دونوں باتوں
میں یعنی جو کچھ میں نے دہلی میں کہا اور جو کچھ احرار نے میری طرف منسوب کیا زمین و آسمان کا فرق ہے۔میں نے تو کہا تھا کہ ان کے علماء قادیان میں آکر احمدیوں کو اپنی باتیں سنانا چاہیں تو میں اس کا انتظام کر
دوں گا۔مگر انہوں نے سارے ہندوستان میں یہ ڈھنڈورا پیٹ دیا کہ غیر احمدی جمع ہو کر قادیان چلیں۔میں نے تو کہا تھا کہ ان کی تقریر کے لئے انتظام میں کردوں گا مگر انہوں نے خود ہی لوگوں کو جمع کر کے قادیان
میں لانے کی کوشش شروع کر دی۔قادیان ایک چھوٹی سی بستی ہے۔اس کی آبادی تیرہ چودہ ہزار سے زیادہ نہیں اور اس میں احمدیوں
کی آبادی قریبا دس ہزار ہوگی تو ایک ایسی چھوٹی سی بستی میں چاروں طرف سے مخالفین کو اکٹھا کر کے لانا ،
456

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرموده 24 نومبر 1944ء
ایک ایسی بات ہے کہ کون امید کر سکتا ہے کہ یہ فتنہ کا موجب نہ ہوگی ؟ پھر ان لوگوں کی طرف سے اشتعال بھی
دلا یا جا رہا تھا۔جس کے نتیجہ میں بعض لوگ اس بات پر آمادہ ہو جاتے کہ ہمارے مقدس مقامات پر حملہ
کردیں، جیسا کہ پہلے ان کی طرف سے اس ارادہ کا اظہار بھی ہو چکا ہے۔پس ان لوگوں نے جو کچھ کرنا
چاہا، وہ میری تجویز ہر گز نہ تھی۔میں نے جو بات پیش کی تھی ، اس کے مطابق اگر یہ لوگ چاہیں تو اب بھی
انتظام ہو سکتا ہے۔وہ ایسی بات ہے کہ جس پر گورنمنٹ کو بھی اعتراض کرنے کی ضرورت نہیں ہوسکتی۔اگر
قادیان میں احمدی جمع ہوں اور اس مجمع میں کوئی غیر احمدی مولوی تقریر کرے تو گورنمنٹ کو فساد کا کوئی خطرہ
نہیں ہوسکتا اور ایسے اجتماع کے انعقاد کے لئے میں بھی ان کے ساتھ مل کر گورنمنٹ سے اجازت لینے کی
کوشش کروں گا۔کیونکہ اس میں فتنہ کا کوئی خدشہ نہیں۔مگر ان لوگوں نے ایک نرالا ڈھونگ رچایا اور لوگوں کو
اکٹھا کر کے قادیان پر یورش کرنا چاہی اور جب گورنمنٹ نے انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہ دی تو شور مچادیا
کہ احمدیوں نے ہمارا جلسہ بند کرا دیا۔یہ میچ ہے کہ سلسلہ کے ایک افسر نے اس بارہ میں ذمہ وار سرکاری افسر
سے ملاقات کی تھی۔مگر جب وہ ملا تو اس سرکاری افسر نے کہا کہ میں تو دوروز ہوئے ، اس جلسہ کے بند کئے
جانے کا حکم دے چکا ہوں۔پس یہ بات غلط ہے کہ ان کے جلسہ میں روک جو پیدا ہوئی ، وہ ہماری وجہ سے
ہوئی اور اس طرح یہ بات بھی غلط ہے کہ ہمارے بعض جلسوں پر انہوں نے جو حملے کئے، پھر پھینکے اور
احمدیوں کو زخمی کیا ، اس کی وجہ قادیان میں ان کے جلسہ کا بند کیا جانا ہے۔کیونکہ دہلی میں تو ہمارا جلسہ قادیان
میں ان کے جلسہ کے اعلان سے بھی بہت پہلے منعقد ہوا تھا اور وہاں ہمارے جلسے پر ان لوگوں نے پتھر پھینکے
اور حملے کئے تھے۔پس ان کا یہ کہنا کہ لاہور اور امرتسر وغیرہ مقامات پر سیرت النبی کے جلسوں کے موقعہ پر
ان لوگوں نے جو حملے کئے ہیں، وہ قادیان میں ان کے جلسہ کو بند کرانے کا انتقام لیا ہے، بالکل غلط ہے۔وہلی
میں ہمارے جلسہ پر اس قدر سخت پتھراؤ کے بعد یہ کہنا کہ یہ قادیان میں ان کا جلسہ نہ ہونے دیئے جانے کا
انتقام ہے، صریح جھوٹ ہے۔پہلے ان لوگوں نے لدھیانہ میں ہمارے جلسہ کے موقعہ پر گالیاں دیں، پتھر
پھینکے اور سوانگ نکالے۔پھر دہلی میں ہمارے جلسے پر پتھراؤ کیا۔بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے زمانہ میں بھی ، جب آپ دہلی تشریف لے گئے تو مخالفین نے سخت شور وشر کیا۔پھر امرتسر میں جلسہ کو روکا
اور پتھر پھینکے۔لاہور میں بھی اس طرح کیا۔یہ سب کچھ نصف صدی پہلے ان کے قادیان میں کون سے
جلسہ کو روکے جانے کے انتقام کے طور پر کیا گیا تھا؟ اب بھی ان کے جلسہ کو اگر روکا تو حکومت نے روکا اور
وہ اس لئے کہ اس سے فتنہ وفساد کی بو آتی تھی۔مگر یہ لوگ تو ہمیشہ سے ہمارے جلسوں پر پتھراؤ کرتے آئے
457

خطبہ جمعہ فرموده 24 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
ہیں۔31ء میں جب میں سیالکوٹ گیا تو میری تقریر کے وقت انہی مولوی عطاء اللہ صاحب کی انگیخت پر
قریباً بیس ہزار کا مجمع پورا ایک گھنٹہ اور پانچ منٹ ہم پر پتھراؤ کرتا رہا اور پھر ان پتھراؤ کرنے والوں کی
بہادری یہ تھی کہ جب مسٹر یوسٹس نے ، جو اس وقت وہاں ڈپٹی کمشنر تھے حکم دیا کہ اگر پانچ منٹ تک یہ مجمع
منتشر نہ ہوا تو وہ پولیس کو حملہ کرنے کا حکم دیں گے تو پانچ منٹ کے اندر اندر ہی یہ لوگ اس طرح جلسہ گاہ
سے غائب ہو گئے، جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔پس ان لوگوں کا ہمارے جلسوں پر حملے کرنا کوئی نئی
بات نہیں۔ان فتنوں کے اس وقت اٹھنے میں اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ ہے کہ جماعت کو متنبہ کرے کہ اپنے آپ کو
امن میں نہ سمجھنا، فتنے ابھی موجود ہیں اور دشمن احمدیت کو مٹانے کے لئے کھڑا ہے۔اگر ان حالات سے
جماعت آنکھیں بند کر لے تو اس کی مثال وہی ہوگی کہ جیسے کبوتر بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کر لیتا ہے اور وہ کسی
بہتر نتیجہ کی امید نہیں کرسکتی۔پس یہ سامان اللہ تعالیٰ نے خود اس لئے پیدا کیا ہے کہ تادلوں سے غفلت کو دور
کرے اور ہماری بستیوں کے ازالہ کا سامان فرمائے اور جیسا کہ اس سال کے شروع میں اس نے مجھے
رویاء میں دکھایا تھا کہ اسلام کے لئے جنگ کرنے میں مجھے دنیا میں دوڑ نا ہوگا اور جب میں دوڑ وں گا تو ان
لوگوں کے لئے ، جنہوں نے میرے ہاتھ میں ہاتھ دے رکھا ہے، دوڑنا لازمی ہوگا۔بیعت کرتے وقت
ہاتھ میں ہاتھ دینے کے ایک معنے یہ بھی ہوتے ہیں کہ جس طرح ماں باپ جب تیز چلنے لگتے ہیں تو بچہ کا
ہاتھ پکڑ لیتے ہیں تا وہ ساتھ ساتھ چل سکے۔اسی طرح بیعت کرنے والا بھی ہاتھ میں ہاتھ دے کر ساتھ چلنے
کا اقرار کرتا ہے۔پس میں جب دوڑوں گا تو جن لوگوں نے میرے ہاتھ میں ہاتھ دے کر بیعت کی ہے،
ان کے لئے بھی لازمی ہوگا کہ یا تو میرے ساتھ دوڑیں اور یا پھر اپنا ہاتھ کھینچ لیں۔اور جو شخص میرے ساتھ
دوڑنے میں کوتا ہی کرتا ہے وہ گویا اپنی بیعت کے ناقص ہونے کا اقرار کرتا ہے۔یا درکھو کہ آج اسلام سے زیادہ کوئی مذہب حقیر اور کمزور نہیں۔وہی طاقتیں جو کسی زمانہ میں اس
کی قوت کا موجب تھیں مثلاً ایران، افغانستان، بخارا، مصر و غیرہ وہ ایسی چھوٹی چھوٹی ہیں کہ ان کی کوئی
حیثیت ہی نہیں سمجھی جاتی۔اگر مصر، مرا کو، الجیریا، سوڈان ، عرب، شام، فلسطین،ترکی ، بخارا، البانیہ، ایران،
افغانستان سب ایک حکومت کے ماتحت ہوتے تو دس بارہ کروڑ کی آبادی ، اس کی ہوتی۔جیسے امریکہ کی ہے
اور اس صورت میں اس کی کوئی آواز بھی ہوتی۔مگر اب تو ایسا وقت ہے کہ شاید ان کی بات سننے کے لئے بھی
کوئی تیار نہ ہوگا۔نام کو تو یہ کئی حکومتیں ہیں مگر چھوٹی چھوٹی اور ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی وجہ سے ان کی کوئی
458

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1944ء
آواز نہیں۔وہی حکومتیں جو آزادی کے نام پر جنگ کر رہی ہیں، ان میں سے ایک نے ایران کو نوٹس دیا ہے
کہ اپنے تیل کے ذخائر ہمارے حوالے کر دو۔کیا یہی نوٹس کوئی انگلستان، امریکہ یا روس کو دے سکتا ہے؟
جس چیز کا ہزارواں حصہ اپنے بارہ میں مداخلت سمجھا جاتا ہے، اس بات کو دوسرے کمزور ہمسایوں کے بارہ
میں حق اور جائز سمجھا جاتا ہے۔یہ صرف کمزوری کا نتیجہ ہے۔غرض آج مسلمانوں کا کوئی وقار دنیا میں نہیں۔پھر علمی لحاظ سے بھی ان کا وجود مٹتا جا رہا ہے۔ہندوستان کے پرانے علماء کی بھی یہی رائے ہے کہ پرانے
علوم اب مٹتے جارہے ہیں اور اب مسلمانوں میں ان کے حصول کا شوق باقی نہیں رہا۔مصر کی ازہر
یونیورسٹی ، جو ان علوم کی سب سے بڑی یو نیورسٹی ہے، اس سے لوگوں کی دلچسپی بھی کم ہو رہی ہے۔مصر میں
بھی نئے علوم کی یونیورسٹیاں قائم ہورہی ہیں اور ہوشیار طلباء زیادہ تر ان ہی میں داخل ہورہے ہیں۔مسلمانوں میں اب تصوف بھی باقی نہیں رہا۔پہلے تو تصوف کے یہ معنے تھے کہ تصوف کی گدی پر بیٹھنے اور
اس رستہ پر چلنے والا اللہ تعالیٰ کی ڈیوڑ ہی کا دربان ہوتا تھا مگر آج صوفی کے معنے دنیا کے پیسوں کا رکھوالا کے
ہیں۔خدا تعالی کی مدد اور نصرت اب ان کے ساتھ نہیں رہی اور صوفی کہلانے والے تو کل کے مقام سے
بہت دور ہیں اور اب صوفیوں میں عام دنیا داروں والی باتیں پائی جاتی ہیں۔مولوی امام الدین صاحب
مرحوم ، جو قاضی اکمل صاحب کے والد تھے، ان کو تصوف کی باتوں کا بہت خیال رہتا تھا اور وہ ہمیشہ مجھ سے
سوال کیا کرتے تھے کہ پرانے صوفیاء کی مجالس میں جو باتیں ہوتی تھیں، وہ یہاں نہیں ہیں؟ کبھی عرش پر
سجد سے اور کبھی عرش پر خدا تعالیٰ سے باتیں ہوتی تھیں، یہ کمالات یہاں بھی دکھائے جائیں؟ میں ان کو
جواب دیا کرتا تھا مگر ان کی تسلی نہیں ہوتی تھی۔ایک دن خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا اور میں نے ان
سے کہا کہ آپ یہ بتائیں کہ بادشاہ کے نوکر کو کبھی یہ بھی فکر ہو سکتا ہے کہ اسے کھانا کہاں سے ملے گا؟ وہ تو
جانتا ہے کہ جہاں سے بادشاہ کے لئے آئے گا، اس کے لئے بھی آجائے گا۔اگر ان صوفیاء میں جن کی
مجالس کے قصے آپ بیان کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ پر حقیقی تو کل ہو تو انہیں کوئی ذاتی ہوں نہ ہو اور دنیا کی محبت
ان کے قلوب سے سرد ہو جائے۔آپ جن صوفیاء کا ذکر کرتے ہیں، کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ ان میں حقیقی
تو کل پایا جاتا ہے؟ اور کیا انہیں اللہ تعالیٰ پر ایسا ایمان ہے کہ وہ خودان
کا کفیل ہوگا اور کہ انہیں بندوں کی مدد کی
ضرورت نہیں ؟ اس پر ان کی سمجھ میں بات آگئی اور انہوں نے کہا کہ بس اب میں سمجھ گیا۔انہوں نے کہا کہ
میرے ایک استاد تھے اور جب بھی میں اس قسم کے سوالات کرتا تھا تو مجھے انہی کا خیال آیا کرتا تھا مگر ان کی
عادت یہ تھی کہ جب غلہ نکنے کا موسم آتا تو وہ زمینداروں سے کہا کرتے تھے کہ ہمارا بھی خیال رکھنا۔تو آج
459

خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1944ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
صوفیاء میں حقیقی تو کل نام کو باقی نہیں رہا۔کئی ایسے ہیں، جو تصوف کی آڑ میں ٹھگ بنے پھرتے ہیں اور لوگوں
کے زیورات اور نقدی و غیرہ کسی نہ کسی بہانہ سے ٹھگ کر لے جاتے ہیں۔آج مسلمانوں میں نہ ظاہری شان و
شوکت ہے ، نہ علوم ظاہری ہیں اور نہ تصوف۔ہر لحاظ سے ان پر ایک جمود کی حالت طاری ہے۔دیکھو عیسائیت کتنا جھوٹا مذہب ہے؟ وہ ایک بندے کو خدا بنا تا ہے۔مگر ان کے پادری کس جوش
سے کام کرتے ہیں؟ کہیں وہ لوگوں کو علوم سیکھنے کی تحریک کرتے ہیں، کہیں لوگوں کو علوم سکھاتے ہیں، کہیں
غرباء کی خدمت کرتے ہیں، کہیں بیماروں کا علاج کرتے ہیں ، مصیبت زدہ لوگوں کی مصائب اور مشکلات
میں مدد کرتے ہیں اور ان میں ایک استغناء کا رنگ نظر آتا ہے، ایک وقار پایا جاتا ہے۔مگر ان کے مقابل
مسلمان مولویوں کی کیا حالت ہے ؟ الا ماشاء اللہ ان میں سے چند ایک کو چھوڑ کر باقی سب میں بددیانتی پائی
جاتی ہے۔میں نے بچپن میں ایک دفعہ دیکھا کہ رام باغ امرتسر میں ایک مولوی صاحب جا رہے تھے اور پیچھے
پیچھے ایک غریب آدمی ان کی منتیں کرتا جاتا تھا اور وہ مولوی صاحب اسے جھڑ کتے اور گالیاں دیتے جاتے
تھے۔آخر مولوی صاحب آگے نکل گئے اور وہ بیچارہ پیچھے رہ گیا اور میں نے اس سے پوچھا کہ کیا بات ہے؟
اس نے بتایا کہ میں مزدوری کرتا ہوں، مزدوری سے ہی تھوڑے تھوڑے پیسے بچا کر ان مولوی صاحب کے
پاس جمع کراتا گیا کہ شادی پر خرچ کروں گا۔اب
سویا و سور و پیہ جمع ہو گئے تو میں نے ان سے واپس مانگے مگر
اس پر یہ مجھے گالیاں دیتے اور جھڑ کتے جاتے ہیں اور میری رقم دینے سے انکار کرتے ہیں۔تو ان لوگوں میں
سے دیانت اور امانت بالکل مٹ گئی ہے اور ایسے حالات میں آج اسلام جس مددکا محتاج ہے، وہ ظاہر ہے۔جس قدر درد کا محتاج آج اسلام ہے اور کوئی مذہب نہیں۔فرض کرو اگر عیسائیت دنیا میں غالب آجائے تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ خدا تعالیٰ کا نام دنیا سے
مٹ گیا۔بدر کے موقع پر جب مسلمانوں کی تعداد بہت تھوڑی تھی ، یعنی وہ تین سو کے قریب تھے اور کفار کا
لشکر بہت زیادہ تھا اور بظاہر مسلمانوں کے غلبہ کی کوئی صورت نہ تھی۔اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے دعا کی کہ اے اللہ ! اگر آج یہ مسلمانوں کا چھوٹا سا گروہ مٹ گیا تو دنیا میں تیری عبادت کرنے والا
کوئی باقی نہ رہے گا۔وہی حال آج احمدیت کا ہے۔اگر یہ غالب نہ آئے ، اگر احمدیت کا درخت مرجھا کر رہ
گیا تو دنیا میں خدا تعالیٰ کا نام لینے والا کوئی باقی نہ رہے گا۔پس چاہئے کہ ہمارے سامنے خواہ کس قدر مشکلات ہوں، ہم اپنے خون کے آخری قطرہ تک کو
خدا تعالٰی اور اسلام کی راہ میں بہا دیں اور اگر ہم اس کے لئے تیار نہیں ہیں، اگر ہم اس قربانی سے ہچکچاتے
460

آج 10 میں سے 10 باقی