زبان گو میری ہے مگر بلاوا اسی کا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1944ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود 240 نومبر 1944ء
ہیں، اگر ہمیں ایسا کرنے میں کوئی تامل ہے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ ہمارا سلسلہ احمدیہ میں داخل ہونا محض
ایک دکھاوا ہے، فریب ہے، مکاری ہے اور دغا بازی ہے۔دنیا میں لوگ انسانوں سے دھوکا کرتے ہیں،
ایک دوسرے سے فریب کرتے ہیں اور دغا بازی سے کام لیتے ہیں اور شریف لوگ ایسے لوگوں کو ادنی
اخلاق کا اور بہت گرا ہوا سمجھتے ہیں۔لیکن اگر ہم اس وقت خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک نہ کہیں گے، اگر اسلام
کے لئے قربانی کرنے سے ہچکچائیں گے تو ہم ان لوگوں سے بھی گئے گزرے سمجھے جائیں گے، جو ایک
دوسرے سے دھو کا کرتے ہیں۔کیونکہ یہ لوگ باوجود اپنے گرے ہوئے اخلاق کے اپنے لیڈروں کی آواز
پر لبیک کہتے ہیں۔ہم اگر خدا تعالی کی آواز پر بھی لبیک نہ کہیں تو ہم سے وہ دنیا دار لوگ ہی اچھے ہوں گے
اور یہ ایک ایسا بدترین مظاہرہ ہوگا، جو ہمیں انسانیت کے درجہ سے گرا کر حیوانیت کے درجہ پر پہنچا دے گا۔بے شک قربانیوں کا رستہ لمبا ہوتا جاتا ہے مگر اچھی طرح یا د رکھو کہ جب تک کوئی قوم زندہ رہنا
چاہتی ہے، اسے قربانیاں کرنی پڑیں گی۔قربانی کے بغیر زندگی ممکن ہی نہیں اور جس دن کوئی قوم یہ چاہیے کہ
خدا تعالیٰ اس سے قربانی کا مطالبہ نہ کرے، اس کو ابتلاء میں نہ ڈالے تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ وہ چاہتی
ہے کہ خدا تعالیٰ اسے چھوڑ دے۔قربانی کے مطالبہ کے معنی یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ اسے یاد کر رہا ہے اور جو شخص
قربانی کے دروازہ کے بند کئے جانے کا خیال بھی دل میں لاتا ہے، وہ ایمان کی حقیقت سے واقف نہیں۔جو امید رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ قربانی کے دروازہ کو بند کر دے، وہ گویا دعا کرتا ہے کہ اے خدا مجھے چھوڑ دے،
اے خدا مجھے بھول جا، اے خدا مجھے کبھی یاد نہ کر اور ظاہر ہے کہ ایسی دعا کرنے والا مومن نہیں ہو سکتا۔مومن
کا جواب تو قربانی کے ہر مطالبہ پر وہی ہوتا ہے اور وہی ہونا چاہئے ، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے ایک شعر میں بیان
فرمایا ہے۔حضور علیہ السلام فرماتے ہیں:۔در کوئے تو اگر عشاق را زنند
اول کے کہ لاف تعشق زند منم
یعنی اگر یہ فیصلہ ہو جائے کہ یار کے کوچہ میں ہر عاشق کا سرکاٹ دیا جائے گا تو اس فیصلہ کو سننے
کے بعد جو سب سے پہلے یہ کہے گا کہ میں عاشق ہوں ، وہ میں ہوں گا۔خوب یا درکھو کہ موت ہی میں دراصل زندگی ہے اور قربانی زندگی کے لئے نہایت ضروری ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانی کے لئے پیش کر دیا تو اللہ تعالیٰ نے
-
461
خطبہ جمعہ فرموده 24 نومبر 1944 ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
فرمایا کہ میں تیری نسل کو اتنا بڑھاؤں گا کہ اسے شمار کرنا مشکل ہوگا۔آپ نے خدا تعالیٰ کی خاطر اپنی نسل کو
تباہ کر دینا چاہا۔جب اللہ تعالیٰ نے ان سے فرمایا کہ میں چاہتا ہوں تو اپنے بیٹے کو میری راہ میں قربان
کر دے تو آپ نے کہا اے میرے رب ! میں اس کے لئے تیار ہوں۔اس کے بدلہ میں اللہ تعالیٰ نے ان
سے فرمایا کہ میں تیری نسل کو کبھی نہ مرنے دوں گا۔بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کا مقام تو سب نبیوں سے بلند تر ہے، پھر یہ دعا کیوں سکھائی گئی کہ اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى
الِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ۔اس کے ہم اور معنے بھی کرتے ہیں۔مگر ایک معنے اس کے یہ
بھی ہیں کہ خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ میں تیری نسل کو کبھی فنا نہ ہونے
دوں گا۔سو درود میں آپ کا نام شامل کر کے اللہ تعالیٰ اس وعدہ کو یاد دلا رہا ہے کہ جو اس کا ہو جاتا ہے، وہ
کس طرح اسے ہمیشہ کے لئے قائم کر دیتا ہے۔انگریزی میں ایک ضرب المثل ہے کہ ایک دفعہ تو تم نے بے چکھے چکھا تھا مگر اب کہ تم اسے چکھ
چکے ہو۔اسے چکھنے کے بعد ایک بار پھر چکھو۔ایک مٹھائی کو تم نے پہلے بغیر چکھنے کے چکھا تھا۔مگر اب کہ تم
اس کے مزے سے آشنا ہو چکے ہو۔ایک دفعہ اسے اور چکھو۔اسی طرح میں کہتا ہوں کہ تحریک جدید کا پہلا
دور تو ایسا ہی تھا جیسے بغیر پہلے چکھنے کے کسی مٹھائی وغیرہ کو چکھنا۔اس وقت تو کوئی علم نہ تھا کہ یہ پیج، جو ہم
بور ہے ہیں، یہ کتنا بڑا درخت پیدا کرے گا؟ مگر اب کہ تم دیکھ چکے ہو کہ اس کے نتیجہ میں کتنا بڑا ریز روفنڈ
قائم ہو چکا ہے، اتنا بڑا کہ گو وہ اپنی ذات میں کتنا ہی حقیر ہومگر ہماری جماعت کی مالی حالت کے لحاظ سے
اس کا ہم کبھی خیال بھی نہ کر سکتے تھے۔پھر اس کے نتیجہ میں احمدیت کی تبلیغ اور اس کی شہرت دنیا کے چاروں
طرف پھیل چکی ہے۔ہماری تنظیم اس سے بہت زیادہ مضبوط ہو چکی ہے، جتنی دس سال قبل تھی اور آج
ہماری جماعت ہر لحاظ سے دس سال قبل کی نسبت اللہ تعالی کے فضل سے کئی گنا اچھی ہے۔تو میں کہتا ہوں
کہ جو کام کو پہلے دور میں آپ لوگوں نے چکھے بغیر کیا تھا۔وہی اب کہ اس کی لذت سے آپ لوگ آشنا ہو
چکے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ اور بھی زیادہ جوش کے ساتھ کریں اور چونکہ کسی کام میں حصہ لینے کی طرف
رغبت دلانے کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ اس کام کی اہمیت بیان کر دی جائے۔اس لئے میں مختصر طور پر اب بتاتا ہوں کہ وہ کام کیا ہے، جس سے ہم دنیا میں حرکت پیدا کر سکتے
ہیں؟ تحریک جدید کا کام تبلیغ کو منظم کرنا اور زیادہ وسیع کرنا ہے۔میرے نزدیک تبلیغ کا کام تین حصوں میں
قسیم ہونا چاہیے۔462
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد دوم
1 تبلیغ بیرون ہند
2 تبلیغ اندرون ہند
3 مبلغ تیار کرنے والا نظام
خطبہ جمعہ فرمود 240 نومبر 1944ء
تبلیغ بیرون ہند کے کئی حلقے ہیں۔ایک حلقہ ان میں سے اسلامی ممالک کا ہے۔یہ ممالک اس
بات کے حقدار ہیں کہ ہدایت ان تک پہنچانے کا انتظام کیا جائے کہ انہی ممالک کے لوگوں کے ذریعہ
اسلام پھیلا اور ہم تک پہنچا۔ان ممالک میں آج جو لوگ بستے ہیں، ان کے آباؤ اجداد کا یہ احسان تھا کہ
انہوں نے اسلام کو پھیلا یا اور اس طرح وہ ہم تک پہنچا اور اس لئے ہمارا فرض ہے کہ آج جب ان کی
اولادیں اسلام سے غافل ہو چکی ہیں، ہم پھر انہیں اسلام کی طرف لائیں۔اس حلقہ میں عراق، شام،
فلسطین، مصر، ایران، لبنان ( گو اس ملک میں عیسائی زیادہ آباد ہیں مگر پھر بھی یہ اسلامی تحریک کا مرکز ہے)
وغیرہ ممالک ہیں۔ان ممالک میں کم سے کم دو دو مبلغ ہونے چاہیں۔ایک ایک ملک کے لئے دو دو مبلغ
بہت ہی کم ہیں۔دو مبلغ تو ضلع گورداسپور کیلئے بھی کافی نہیں ہو سکتے۔مگر فی الحال اگر ہم ان ممالک کے لئے
دود و مبلغ بھی رکھیں تا کم سے کم وہاں اسلام کی آواز اٹھتی رہے تو بھی یہ بارہ مبلغ ہوئے۔اس کے بعد ایک
حلقہ افریقن ممالک کا ہے، ان میں سے اکثر میں اسلامی آبادی ہی زیادہ ہے اور ان میں مسلمان بکثرت
آباد ہیں۔مثلاً سوڈان، نائیجریا، گولڈ کوسٹ، سیرالیون، آزاد علاقہ یعنی لائبیریا، پانچ فرانسیسی علاقے
بجین ، کانگو اور پرتگیزی علاقہ ہے۔کل بارہ علاقے ہیں۔ان میں سے ہر ایک کے لیے اگر تین تین مبلغ
بھی رکھے جائیں تو اس کے یہ معنے ہیں کہ 36 مبلغ ان علاقوں کے لیے درکار ہیں۔پھر یورپین ممالک
ہیں۔انگلینڈ، جرمنی ، فرانس، اٹلی ، ہالینڈ اور سپین تو بڑے ملک ہیں۔ان کے علاوہ مشرقی اور شمالی یورپ
کے ممالک کا اگر ایک ایک دائرہ شمار کیا جائے تو یہ کل آٹھ علاقے ہوتے ہیں۔ان میں سے ہر ایک کے
لیے اگر تین تین مبلغ رکھے جائیں تو ان ممالک کے لیے کل 24 مبلغین کی ضرورت ہے۔اس کے بعد
امریکہ ہے۔جس میں کینیڈا، یونائیٹڈ سٹیٹس اور جنوبی امریکہ کی ریاستیں ہیں۔ان کے لیے ضرورت تو بہت
زیادہ مبلغین کی ہے لیکن اگر ان کے پانچ حلقے مقرر کر کے ہر ایک کے لیے تین تین مبلغ رکھے جائیں تو
پندرہ مبلغ یہ ہوئے۔اس کے بعد مشرقی ممالک ہیں۔چین ،سماٹرا، جاوا ،سٹریٹ سیٹلمنٹ اور جاپان ہیں۔اگر جاپان اور چین کے لیے چھ مبلغ ہوں ، جاوا، سماٹرا وغیرہ میں احمدیت خدا کے فضل سے ایک حد تک پھیل
چکی ہے مگر پھر بھی ان کے لیے دس مبلغ کم سے کم ہونے چاہئیں اور سٹریٹ سیٹلمنٹ کے لیے تین۔یہ گویا
463
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1944 ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
کل 19 ہوئے۔یہ قلیل سے قلیل تعداد مبلغین کی ہے، جس سے دنیا میں ایک حرکت پیدا کی جاسکتی ہے۔یوں تو ہر ایک ملک میں اس سے بہت زیادہ مبلغین کی ضرورت ہے۔مثلاً انگلستان ، جرمنی، فرانس وغیرہ
ممالک کے لیے تین مبلغ کافی نہیں ہو سکتے۔لیکن فی الحال اگر تین تین بھی بھیجے جاسکیں تو کام شروع کیا جا
سکتا ہے۔ایک ان میں سے کوئی رسالہ وغیرہ نکال لے، ایک دورے وغیرہ کرتار ہے اور ایک ہیڈ کوارٹر میں
رہے، کتب وغیرہ فروخت کرے اور چھوٹے پیمانہ پر کوئی لائبریری وغیرہ جاری کرلے۔یہ صرف کام شروع
کرنے کے لیے ہے ورنہ تین تین مبلغین بہت تھوڑے ہیں۔قادیان ایک چھوٹی سے بستی ہے اور پندرہ
میں علماء یہاں ہر وقت موجود رہتے ہیں، پھر بھی شور رہتا ہے کہ آدمی کافی نہیں ہیں۔اس لحاظ سے جن
ممالک کی آبادی پانچ چھ کروڑ ہو ، وہاں تین مبلغین کی مثال ایسی بھی نہیں جیسے آٹے میں نمک کی۔ان کی
حیثیت اتنی بھی نہیں جتنی جسم انسانی کے ایک بال کی جو نسبت جسم میں ہے، پانچ چھ کروڑ آبادی کے ملک
میں تین مبلغین کی نسبت اتنی بھی نہیں بنتی۔اور یہ تعداد صرف اتنی ہی ہے، جو جھنڈا بلند رکھے، اس سے زیادہ
نہیں۔اور پھر یہ بات بھی ہے کہ یہ مبلغ ساری عمر وہاں نہیں رہ سکتے کیونکہ ان کے بیوی بچے یہاں ہوں
گے، ان سے ملنے نیز دین کی تعلیم کو تازہ کرنے کے لیے ان کو تین چار سال کے بعد واپس بلا نالازمی ہوگا۔اس لیے کم سے کم دگنی تعداد ہی کام دے سکتی ہے۔یہ حلقہ وار مبلغین کی تقسیم جو میں نے بیان کی ہے، اس کی
مجموعی تعداد 106 بنتی ہے۔پس اتنے ہی مبلغ ہمیں یہاں رکھنے پڑیں گے تا تین تین یا چار چار سال کے
بعد ان کا آپس میں تبادلہ ہوتا رہے۔غیر ممالک میں کام کرنے والے تین چار سال کے بعد قادیان آ
جائیں اور یہاں جو ہوں ، وہ ان کی جگہ جا کر کام کریں۔ورنہ غیر ممالک میں کام کرنے والے مبلغین کی
مثال ویسی ہی ہوگی ، جو اس وقت ہمارے امریکہ کے مبلغ کی ہے۔ان کو کچھ مشکلات درپیش ہیں اور وہ
واپس آنا چاہتے ہیں اور وہ لکھ رہے ہیں کہ مجھے واپس آنے دیا جائے۔میں نے صدر انجمن احمدیہ سے کہا
بھی ہے کہ ان کو بعض خاندانی مشکلات ہیں، ان کو واپس بلایا جائے۔مگر اس نے ابھی تک کوئی انتظام نہیں
کیا۔صدرانجمن احمدیہ نے بعض نام امریکہ میں بطور مبلغ بھیجنے کے لئے میرے سامنے پیش کئے ہیں مگران
میں ایک صاحب ایسے ہیں کہ جو 24 سال سے قادیان نہیں آئے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ گھر سے نکلوں تو نزلہ
کی تکلیف ہو جاتی ہے۔ایک صاحب ایسے ہیں، جو اس وقت موتیا بند کی مرض میں مبتلا ہیں۔ایک ان میں
سے انٹرفیس فیل یا شاید انٹرنس پاس ہیں اور اس طرح بہت سے ایسے نام میرے پیش کر دیئے گئے ہیں کہ
جن کو نہ دینی تعلیم ہے اور نہ دنیاوی۔یہ نتیجہ آدمی تیار نہ کرنے کا ہوتا ہے۔464
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبه جمعه فرموده 24 نومبر 1944ء
مجھے حیرت ہے کہ صدر انجمن احمدیہ کو یہ نام پیش کرنے کی جرات کیسے ہوئی ؟ انجمن میں پانچ
سات تعلیم یافتہ اور ذمہ دار آدمی ہیں۔جب وہ یہ رپورٹ میرے پاس بھجوانے کے لئے لکھ رہے تھے ، ان
کے ہاتھ کیوں نہ کانپ گئے؟ یہ تمسخر ہے، جو خدا، رسول اور اس کے خلیفہ سے کیا گیا۔امریکہ میں جو علمی لحاظ
سے چوٹی کا ملک ہے، کسی انٹریس فیل یا انٹریس پاس کو بطور مبلغ بھیج دینا ، جو دینی علوم سے بھی کورا ہے یا
ایک ایسے شخص کو بھیجنا ، جو 24 سال سے قادیان اس واسطے نہ آئے ہوں کہ گھر سے نکلیں تو بیمار ہو جاتے
ہیں، جگ ہنسائی کی بات ہے۔در حقیقت یہ نتیجہ ہے، آدمی تیار نہ کرنے کا۔مگر ہم ایسی غلطی انشاء اللہ نہ
کریں گے۔ہم اگر 106 مبلغ بیرونی ممالک میں بھیجیں گے تو اتنے ہی یہاں رکھیں گے تا پہلے مبلغ تین چار
سال کے بعد واپس آسکیں اور دوسرے ان کی جگہ لے سکیں۔اس انتظام کے بغیر کوئی تبلیغی مرکز کھولنا ہنسی
اور مذاق ہوگا۔ان تبلیغی مراکز کے علاوہ یہاں ایک تعلیمی ادارہ کا ہونا بھی ضروری ہے، جس میں علماء تیار ہوتے
رہیں۔کیونکہ کسی جماعت کی زندگی کا انحصار اس کے علماء پر ہوتا ہے۔اس لئے علاوہ مدرسہ احمدیہ اور جامعہ
احمدیہ کے اساتذہ کے چھ ایسے علماء کا مرکز میں موجود رہنا ضروری ہے، جو چوٹی کے علماء تیار کر سکیں اور جو
ہر وقت مرکز میں موجود ہوں۔پھر اسی طرح ہندوستان میں دوسرے مقامات پر بھی مرکز کھولنے چاہئیں۔اس کے بغیر تعلیمی تنظیم مکمل نہیں ہو سکتی۔بنگال، بہار اور یو پی وغیرہ کے طالب علم قادیان میں تعلیم حاصل
کرنے کے لئے بکثرت نہیں آسکتے کیونکہ ایک تو یہاں آکر تعلیم حاصل کرنے میں خرچ زیادہ ہوتا ہے،
دوسرے بعض اپنے اپنے علاقہ کے رسم ورواج کی مشکلات ہوتی ہیں اور پھر بعض والدین بھی بچوں کو اپنے
سے جدا کر کے کسی اور جگہ پر بھیجنے سے کتراتے ہیں اور اس لئے جب تک مختلف مقامات پر تعلیمی مراکز قائم
نہ کئے جائیں، فائدہ نہیں ہو سکتا۔اس لئے میرے نزدیک ایک مدرسہ دینیہ بنگال اور بہار کے لئے ہونا
چاہئے ، ایک سندھ کے لئے ، ایک صوبہ بمبئی کے لئے ، ایک مدر اس کے لئے اور ایک صوبہ سرحد کے لئے
اور ایک یوپی کے لئے۔ان مراکز کے قائم کرنے کا ایک لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ ان علاقوں کے طلباء ان میں
حاصل کریں گے۔بنگال کا ایک لڑکا اگر قادیان میں تعلیم حاصل کرنے آتا ہے تو اس سے باقی
بنگالیوں میں اپنے بچوں
کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے قادیان بھیجنے کا زیادہ شوق پیدا نہیں ہوسکتا۔لیکن اگر
ان کے لئے بنگال میں ہی ایک تعلیمی مرکز کھول دیا جائے تو ضرور دینی تعلیم حاصل کرنے کا شوق ان میں
پیدا ہوگا اور یہی حال دوسرے صوبوں کا ہے۔اگر ہم صوبہ مدراس کے لئے دو چوٹی کے عالم مقرر کر دیں ، دو
465
خطبہ جمعہ فرموده 24 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
بنگال کے لئے ، دو بمبئی کے لئے ، دوسندھ کے لئے ، دو صوبہ سرحد کے لئے اور دو یوپی اور بہار کے لئے تو
اس سے ان علاقوں میں دینی تعلیمی کے حصول کا شوق بہت جلد پیدا ہو جائے گا اور ہر علاقہ میں ایسے علماء
پیدا ہو جائیں گے، جو علم حاصل کرنے کے بعد اپنے اپنے علاقوں کو سنبھال سکیں گے۔اس طرح بارہ مدرس
ان مراکز کے لئے درکار ہوں گے۔ان کے علاوہ دو عالم زائد رکھنے ہوں گے تا ان میں سے اگر کسی کو
رخصت وغیرہ پر آنا پڑے یا کوئی بیمار ہو جائے تو کام بند نہ ہو۔اس طرح یہ میں علماء رکھنے ضروری ہیں۔اس انتظام کے بغیر ہم علم دین کو عام نہیں کر سکتے اور جب تک علماء عام نہ ہوں ، تربیت کا کام ناقص رہے
گا۔اب بھی یہ شکایت عام ہو رہی ہے کہ جماعتیں تو قائم ہورہی ہیں مگر انہیں سنبھالنے والے آدمی بہت
تھوڑے ہیں اور اس طرح جماعت کی ترقی میں بھی روک پیدا ہو رہی ہے اور تربیت میں بھی نقص رہتا
ا
ہے۔لیکن اگر اس طرح مختلف صوبوں میں ہم مدارس قائم کر دیں تو بیسیوں علماء پیدا ہوسکیں گے اور
جماعت بھی ان کے ذریعہ بہت ترقی کرے گی۔ایک ایک عالم کے ذریعہ بعض اوقات سینکڑوں ہزاروں
لوگ احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔بنگال میں ایک عالم مولوی عبدالواحد صاحب گزرے ہیں۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ ان کی خط و کتابت بھی براہین احمدیہ حصہ پنجم میں شائع شدہ ہے۔ان کے
ذریعہ بنگال میں ہزاروں لوگوں نے بیعت کی تو جہاں جہاں بھی کوئی بڑا عالم ہوا ہے سینکڑوں ہزاروں نے
اس کے ذریعہ بیعت کی ہے۔پس اگر اس طرح ہم علماء تیار کر سکیں تو تبلیغ کے کام میں بھی بہت ترقی ہو سکتی
ہے اور لوگوں میں دینی ذوق پیدا ہونے کا سامان بھی پیدا ہو سکتا ہے۔اگر مختلف صوبوں میں قائم شدہ
مدارس میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے چھ چھ طلباء کو بھی وظائف دیئے جائیں تو کم سے کم 36 طلباء کا مزید
بوجھ سلسلے پر پڑے گا۔اس سلسلہ میں تیسری چیز دیہاتی سکیم کی ہے۔کچھ عرصہ ہوا میری توجہ اس طرف منعطف ہوئی
کہ ہمارے موجودہ مبلغ چونکہ اعلی تعلیم پاتے ہیں اور شہری تمدن رکھتے ہیں، اس لئے وہ دیہات میں اور
زمینداروں میں تبلیغ کا کام کماحقہ نہیں کر سکتے۔دیہاتیوں میں تبلیغ وہی کر سکتا ہے، جو ان میں رہے۔ان
جیسا ہی تمدن رکھتا ہو۔چنانچہ دیہات میں جہاں جہاں بھی جماعتیں قائم ہوئی ہیں، وہ عام طور پر
پٹواریوں، دیہاتی مدرسوں، اور نمبرداروں وغیرہ کے ذریعہ سے ہوئی ہیں اور اب بھی جہاں کوئی پٹواری یا
مدرس احمدی ہو تھوڑی بہت جماعت بڑھتی رہتی ہے اور خدا تعالیٰ نے سامان بھی ایسے کر دیے کہ بہت سے
پٹواری ، دیہاتی مدرس اور نمبر دار وغیرہ جماعت میں داخل ہو گئے۔یہ لوگ چونکہ دیہاتیوں میں ہی رہتے
466
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔۔۔جلد دوم
خطبه جمعه فرموده 24 نومبر 1944ء
اور ان سے ملتے جلتے رہتے ہیں، اس لئے زیادہ کامیابی کے ساتھ ان
کو تبلیغ کر سکتے ہیں۔اس لئے میں نے
خیال کیا کہ دیہات کی تبلیغی ضرورت کو پورا کرنے والے علماء تیار کئے جائیں۔چنانچہ میں نے دیہاتی
مبلغین کی سکیم تیار کی۔دیہات میں تبلیغ کرنے والوں کو زیادہ منطق اور فلسفہ وغیرہ علوم کی ضرورت نہیں
بلکہ قرآن کریم کا ترجمہ تفسیر، کچھ حدیث کا علم اور کچھ فقہی مسائل کا علم ہونا کافی ہے اور کچھ طب کا جاننا
ضروری ہے تا وہ تکلیف کے وقت دیہاتیوں کی مدد کر سکیں اور خود بھی کچھ کما سکیں۔دیہاتی مبلغین کی ہمیں
کس قدر ضرورت ہے؟ اس کا اندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ ہندوستان میں انداز اتین سو اضلاع ہیں۔ہر ضلع میں اوسطاً چار تحصیلیں ہیں اور ہر تحصیل میں کم و بیش پانچ سود یہات ہیں۔گویا ایک ضلع میں دو ہزار
کے قریب دیہات ہیں اور اس طرح ہندوستان بھر میں دیہات کی تعداد قریباً چھ لاکھ ہے اور ریاستی علاقہ
برطانی ہند کے 1/3 کے قریب ہے۔اس لئے قریباً دولاکھ گاؤں ریاستوں کے ہیں اور انہیں شامل کر کے
ہندوستان کے کل دیہات کی تعداد کم و بیش آٹھ لاکھ ہو جاتی ہے اور اس لحاظ سے ابھی ہر جگہ مبلغ رکھنے کا تو
ہم واہمہ بھی نہیں کر سکتے۔سوائے اس کے کہ ہم میں سے ہر ایک کو اللہ تعالیٰ یہ توفیق دے دے کہ وہ تبلیغ کے
لئے باہر نکل جائے۔موجودہ صورت میں تو اگر ایک ایک مبلغ کے سپرد پچاس پچاس گاؤں بھی کئے جائیں تو
بھی کم سے کم سولہ ہزار مبلغ درکار ہوں گے اور ہم تو یہ بھی فی الحال نہیں کر سکتے۔حالانکہ ایک آدمی کا پچاس
دیہات میں تبلیغی کام کرنا بہت مشکل ہے۔ایک آدمی زیادہ سے زیادہ پندرہ سولہ دیہات میں کام کر سکتا
ہے۔لیکن اگر ہم اعلی پیمانہ پر کام نہ کرسکیں تو اس کے یہ معنے نہیں کہ بالکل ہی نہ کریں۔اس لئے فی الحال ہم
سود یہاتی مبلغوں سے بھی کام شروع کر سکیں تو بھی بڑی بات ہے۔ان کے ذریعہ اور جماعتیں پیدا ہوں گی
اور وہ اور بوجھ اٹھا ئیں گی اور ان کے ذریعہ اور ہوں گی اور آگے وہ بھی اور بوجھ اٹھائیں گی اور اس طرح یہ
سلسلہ خدا تعالیٰ چاہے تو ترقی کرتا جائے گا اور جوں جوں جماعت ترقی کرتی جائے گی، یہ بنیاد مضبوط ہوتی
چلی جائے گی اور جتنی جتنی بنیاد مضبوط ہوتی جائے گی، اتنی اتنی ہی عمارت اونچی ہوتی جائے گی۔اب ان کاموں کے اخراجات کا اندازہ سن لیں ، جو قلیل ترین اخراجات کا ہے۔بیرونی ممالک
کے لئے جو 106 مبلغ ہوں گے، ان میں سے ہر ایک کے لئے اگر سات سور و پیہ ماہوار سفر خرچ اور لٹریچر
کے خرچ کو شامل کر کے رکھا جائے ، جو بہت ہی تھوڑا ہے تو یہ خرچ 74 ہزار دوسور و پیہ ماہوار ہوگا اور سال کا
یہ خرچ آٹھ لاکھ نوے ہزار دو سو روپیہ ہوگا۔اور 106 مبلغ ، جو ریز رور ہیں گے اور جن سے پہلے گروپ کا
تبادلہ ہوتا رہے گا، ہندوستان میں چونکہ خرچ تھوڑا ہوتا ہے اور انہیں سفر بھی کم کرنا پڑے گا، گوان سے بھی
467
خطبہ جمعہ فرموده 24 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ہندوستان میں کام لیا جائے گا، ان میں سے ہر ایک کے لئے اگر دوسور و پپیہ ماہوار خرچ رکھا جائے تو ان پر
کل خرچ 24200 روپیہ ماہوار ہو گا۔گویا ان پر سالانہ خرچ دولاکھ 54 ہزار چار سو روپیہ ہو گا۔مدرسین میں سے ہر ایک کا خرچ بھی اگر دو سو روپیہ ماہوار رکھا جائے تو ہیں مدرسین کا ماہوار خرچ
چار ہزار اور سالانہ 48 ہزار ہوگا۔36 طلباء میں سے ہر ایک کو اگر ہمیں روپیہ وظیفہ دیا جائے تو ان وظائف
پر سال بھر میں 8640 روپیہ صرف ہوگا۔اس کے علاوہ دفتری اخراجات ہیں، نگرانی کے اخراجات ہیں،
عملہ کے اخراجات ہیں، ڈاک تار وغیرہ کے اخراجات ہیں اور یہ سب ملا کر میرا اندازہ ہے کہ ان پر ساٹھ
ہزار روپیہ سالانہ خرچ آئے گا اور اس طرح گویا کل خرچ 13,998,700 روپیہ ہوگا اور اتنے اخراجات سے
ہم جو کام شروع کریں گے، اس کی حیثیت آٹے میں نمک کی ہوگی۔ہم نے یہ جو اندازہ کیا ہے، یہ قریباً ساڑھے تین سو مبلغین کا ، دیہاتی مبلغین اور مدرسین کو ملا کر
ہے۔مگر عیسائیوں کی ایک ایک سوسائٹی کے دس دس ہزار مناد اس وقت کام کر رہے ہیں اور ان کے کل
مبلغین کی تعداد 75 ہزار ہے۔جن کے دو لاکھ کے قریب مددگار بھی ہیں اور ہم نے ان سب کا مقابلہ کرنا
ہے اور دنیا بھر میں عیسائی مشنریوں کی کل تعداد کا اندازہ بیس لاکھ کے قریب ہے۔ان کا ہی نہیں ، حکومت کا
اندازہ ہے کہ ہندوستان میں چھ لاکھ کے قریب ہندو سادھو ہیں، جو ملک میں پھرتے رہتے ہیں اور ان میں
سے ہر ایک اپنے مذہب کا مبلغ ہوتا ہے اور ظاہر ہے کہ اگر اتنی بڑی تعداد کے مقابلہ میں ہم ساڑھے تین سو
مبلغ بھیج بھی دیں تو اتنی بڑی تعداد سے ان کی نسبت ہی کیا ہوسکتی ہے؟ لیکن یہ ساڑھے تین سو مبلغ بھیجنے
کے لئے بھی ہمیں قریباً ساڑھے تیرہ لاکھ روپیہ کا بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے اور بظاہر ہماری جماعت یہ
بوجھ اٹھانے کے بھی قابل نہیں ہے اور اگر ہم اس کام کا فی الحال چوتھا حصہ بھی شروع کریں تو بھی اسے
شروع کرنے کے لئے 3,42,475 روپیہ کی ضرورت ہے۔مشرقی ممالک میں اور افریقہ کے بعض ممالک ایسے ہیں، جن میں اخراجات یوروپین ممالک کی
نسبت کم ہوتے ہیں۔پھر افریقہ کے بعض علاقے ایسے ہیں کہ جہاں کے احمدی کچھ عرصہ کے بعد تبلیغ کا
کچھ خرچ خود بھی برداشت کر سکیں گے۔اسے مدنظر رکھتے ہوئے اگر ساڑھے تین لاکھ روپیہ کل اخراجات
کی رقم سے کم بھی کر دیا جائے تو بھی 10,09,900 روپیہ کی ضرورت ہوگی اور اگر اس کا بھی نصف کیا
جائے پھر بھی قریب پانچ لاکھ روپیہ سالانہ چاہئے۔اس سلسلہ میں ایک اور سوال ہے کہ ابھی ہمارے پاس اتنے علماء تیار بھی نہیں ہیں۔اس وقت
ساڑھے تین سو میں سے صرف چالیس آدمی ہمارے پاس ہیں اور وہ بھی ابھی تیار ہور ہے ہیں۔زیادہ مبلغ
468
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1944ء
تیار ہونے میں ابھی تین چار سال اور لگیں گے اور اس کے بعد اسی چھوٹی سکیم پر کام شروع کیا جاسکے گا، جس
کا اوپر ذکر ہوا ہے۔پس جب تک پورے مبلغ تیار ہوں، اس وقت تک دو لاکھ روپیہ سالانہ خرچ ہو گا۔اس
وقت تک ہم نے جو ریز روفنڈ قائم کیا ہے، اس کی آمد اگر ایک لاکھ روپیہ سالانہ تک بڑھ جائے تو پانچ سال
میں کہیں جا کر وہ سابق قرض کو اتار سکے گی۔پس اس کی آمد پر ہم ابھی کسی کام کا بوجھ نہیں رکھ سکتے۔اس لئے میں تحریک کرتا ہوں کہ دوست آگے آئیں اور جس طرح تحریک جدید کے دس سالہ دور
میں وہ ہر سال اپنے چندوں کو بڑھاتے گئے ہیں، اسی طرح آئندہ 9 سالوں میں ہر پہلے سال کے چندہ
کے برابر چندہ دیتے جائیں یعنی گیارہویں سال میں اپنے نویں سال کے چندہ کے برابر دیں، بارہویں
سال میں آٹھویں سال کے برابر ، تیرھویں سال میں ساتویں سال کے برابر ، چودھویں میں چھٹے سال کے
برابر، پندرہویں میں پانچویں سال کے برابر، سولہویں میں چوتھے سال کے برابر، سترہویں میں تیسرے
سال کے برابر، اٹھارہویں میں دوسرے سال کے برابر اور انیسویں سال میں پہلے سال کے برابر چندہ
دیں۔(اس کے بعد موقعہ کے لحاظ سے پھر حالات پر غور کر کے فیصلہ کیا جائے گا)۔اس طرح ان کے
چندہ کی رقم ہر سال بڑھنے کی بجائے کم ہوتی جائے گی۔ہو سکتا ہے کہ اس نئے دور میں بعض لوگ حصہ نہ
لے سکیں۔بعض پنشنوں پر آگئے ہوں، کچھ دوست وفات پاگئے ہوں گے۔اس لیے ہو سکتا ہے کہ پہلے دور
کی نسبت اب چندہ کم ہو مگر ایسے بھی ہو سکتے ہیں، جن کو اللہ تعالیٰ نے مالی وسعت دی ہو اور جو بڑھ کر حصہ
لیں، وہ دسویں سال کے برابر ہی دیں یا اس سے بھی بڑھا دیں۔بہر حال ہر دوست، جس سال کا چندہ
دے، کم سے کم اس کے مقابل کے سال کے چندہ کی رقم کے برابر دے۔اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ریز روفنڈ پر
کوئی بار نہ پڑے گا اور وہ زیادہ مضبوط ہوتا جائے گا۔دوسری تحریک میں یہ کرتا ہوں کہ پانچ ہزار دوستوں کی ایک نئی جماعت آگے آئے ، جو اس
تحریک میں حصہ لے۔جس طرح پہلے دور کے حصہ لینے والوں کے چندہ کی رقم ہر سال کم ہوتی جائے گی،
ان کے چندہ کی رقم ہر سال بڑھتی جائے گی۔مگر ان نئے شامل ہونے والوں کے لیے ضروری شرط یہ ہے کہ
وہ ہر سال کم از کم ایک ماہ کی آمد کے برابر چندہ دیں اور پھر ہر سال اس میں اضافہ کرتے جائیں۔اضافہ
خواہ ایک آنہ بلکہ ایک پیسہ کا ہی ہو مگر وہ اضافہ کرتے ضرور جائیں۔پس آج میں یہ دو تحریکیں کرتا ہوں، دوست ان میں حصہ لیں اور جب تک ہما را ریز روفنڈ
مضبوط نہ ہو جائے ، اس طرح اس بوجھ کو اٹھا ئیں۔امید ہے کہ سال ڈیڑھ سال میں اب جنگ ختم
469
خطبه جمعه فرمود 24 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
ہو جائے گی۔چھ سات ماہ تک یورپ کی جنگ ختم ہو جانے کی امید ہے اور اگر جرمنی کی طاقت کا خاتمہ
ہو جائے تو جاپان زیادہ دیر تک مقابلہ نہ کر سکے گا اور اس طرح رستے کھل جائیں گے اور ہمیں چاہئے کہ اگلی
جنگ، جس کے سامان دنیا پیدا کر رہی ہے اور جس کی خبر مجھے اللہ تعالیٰ نے دو سال ہوئے دے دی تھی اور
جو میں یہاں بیان بھی کر چکا ہوں کو نام ظاہر نہیں کیے گئے اور چھپی ہوئی موجود ہے، اس کے شروع ہونے
تک درمیانی وقفہ سے فائدہ اٹھا ئیں اور جتنا فائدہ اٹھایا جاسکے اٹھائیں۔اس کے علاوہ میں نے قرآن کریم کے تراجم کی تحریک بھی کی ہے، ان سے تبلیغ کو بہت مدد ملے
گی۔مختلف زبانوں میں لٹریچر کا نہ ہونا تبلیغ کے رستہ میں بڑی روک تھی ، جو خدا تعالیٰ نے چاہا تو اب دور ہو
جائے گی۔ایک اور روک یہ بھی رہی ہے کہ ہم مبلغین کو صرف اتنا ہی خرچ دیتے ہیں کہ وہ کھانا کھا سکیں۔انگلینڈ کے مبلغ کو خرچ ، اتنا ہی ملتا ہے کہ وہ روٹی کھا سکے یا مکان کی معمولی مرمت وغیرہ کرا سکے۔کرایوں
وغیرہ کے لئے کافی رقم نہیں دی جاسکتی کہ سفر کرے اور اس طرح تبلیغ کے کام کو وسیع کرے اور جب کوئی مبلغ
دورہ نہ کر سکے تو جانے کا فائدہ ہی کیا؟ پھر تبلیغ کے لئے کافی لٹریچر چاہئے اور ہم اب تک وہ بھی مہیا نہیں کر
سکے۔اب تک تو یہ حالت ہے کہ ہم صرف مبلغ بھیج دیتے رہے ہیں مگر تبلیغ کیلئے کافی سامان مہیا نہیں
کرتے۔گویا ہم صرف اسے اس لئے کسی بیرونی ملک میں بھیج دیتے ہیں کہ وہاں جا کر روٹی کھاؤ، یہاں کی ہو
روٹی تمہیں ہضم نہیں ہو سکتی ، اس لئے انگلستان میں جا کر کھاؤ یا امریکہ میں جا کر کھاؤ۔گوامریکہ میں یہ
حالت نہیں ، وہاں کی جماعت مبلغ کے دورہ کے اخراجات برداشت کر لیتی ہے مگر انگلینڈ میں ایسا نہیں۔پس ضروری ہے کہ جو مبلغ بیرونی ممالک میں جائیں، ان کے لئے کافی رقم سفر خرچ کے لئے مہیا
کی جائے، کافی لٹریچر مہیا کیا جائے اور پھر سب سے ضروری بات یہ ہے کہ ان کی واپسی کا انتظام کیا
جائے۔ہر تیسرے سال مبلغ کو واپس بھی بلانا چاہئے اور پرانے مبلغوں کو بلانے اور نئے بھیجنے کے لئے
کافی روپیہ مہیا کر نا ضروری ہے۔ابھی ہم نے تین نو جوانوں کو افریقہ بھیجا ہے ، وہ ریل کے تھرڈ کلاس میں
اور لاریوں میں سفر کریں گے مگر پھر بھی 18،17 سورو پید ان کے سفر خرچ کا اندازہ ہے۔اگر ہم یہ اندازہ
کریں کہ ہر سال 33 فی صدی مبلغ واپس بلائے جائیں گے اور 33 فیصدی ان کی جگہ بھیجے جائیں گے اور
ہر ایک کے سفر خرچ کا تخمینہ پندرہ سو روپیہ رکھیں تو صرف یہی خرچ ایک لاکھ روپیہ سالانہ کا ہو گا اور یہ صرف
سفر خرچ ہے اور اگر مبلغین کو چار چار سال کے بعد بلائیں تو یہ خرچ پھر بھی 75 ہزار روپیہ ہو گا اور کم سے کم
اتنے عرصہ کے بعد ان کو بلانا نہایت ضروری ہے تا ان کا اپنا ایمان بھی تازہ ہوتا رہے۔ان کے بیوی بچوں کو
اور خود ان کو بھی آرام ملے۔470
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبه جمعه فرموده 24 نومبر 1944ء
اب تو یہ حالت ہے کہ حکیم فضل الرحمن صاحب کو باہر گئے ایک لمبا عرصہ گذر چکا ہے اور انہوں
نے اپنے بچوں کی شکل بھی نہیں دیکھی۔جب وہ گئے تو ان کی بیوی حاملہ تھیں، بعد میں لڑکا پیدا ہوا اوران
کے بچے پوچھتے ہیں کہ اماں ہمارے ابا کی شکل کیسی ہے؟
اسی طرح مولوی جلال الدین صاحب شمس انگلستان گئے ہوئے ہیں اور صدرانجمن احمد یہ اس
ڈر کے مارے ان
کو واپس نہیں بلاتی کہ ان کا قائم مقام کہاں سے لائیں؟ اور کچھ خیال نہیں کرتی کہ ان
کے بھی بیوی بچے ہیں، جو ان کے منتظر ہیں۔ان کا بچہ کبھی کبھی میرے پاس
آتا اور آنکھوں میں آنسو بھر کر کہتا
ہے کہ میرے ابا کو واپس بلا دیں۔پھر اتنا عرصہ خاوندوں کے باہر رہنے کا نتیجہ بعض اوقات یہ ہوتا ہے کہ عورتیں بانجھ ہو جاتی ہیں
اور آئندہ نسل کا چلنا بند ہو جاتا ہے۔ایک اور مبلغ باہر گئے ہوئے ہیں۔ان کے بچہ نے ، جو خاصا بڑا ہے،
نہایت ہی درد ناک بات اپنی والدہ سے کہی۔اس نے کہا ، اماں دیکھو! ہمارا فلاں رشتہ دار بیمار ہوا تو اس کا
بیٹا اسے پوچھنے کے لئے آیا۔تم نے ابا سے کیوں شادی کی، جو کبھی ہمیں پوچھنے بھی نہیں آیا ؟ اس نے بچپن
کی وجہ سے یہ تو نہ سمجھا کہ اگر یہ شادی نہ ہوتی تو وہ پیدا کہاں سے ہوتا؟ اور اس طرح ہنسی کی بات بن گئی۔مگر حقیقت پر غور کرو تو یہ بہت ہی دردناک ہے۔اس کے والد عرصہ سے باہر گئے ہوئے ہیں اور ہم ان کو
واپس نہیں بلا سکے۔پس یہ بہت ضروری ہے کہ مبلغین کو تین چار سال کے بعد واپس بلایا جائے اور ایک مبلغ کو واپس
بلانے پر اگر وہ تھرڈ کلاس میں سفر کرے، دک پر یعنی کھلے میدان میں سوئے ، ہزاروں میل لاریوں میں سفر
کرے تو بھی اس کا خرچ کم سے کم پندرہ سو روپیہ ہو گا اور اس کے قائم مقام کے جانے کا خرچ بھی اتنا ہی
ہوگا۔اگر چھوٹی سے چھوٹی سکیم بھی جاری کی جائے اور ہر چار سال کے بعد مبلغین کو تبدیل کیا جائے تو بھی
75 ہزار روپیہ اس پر خرچ ہوگا اور اگر اس سے کم عرصہ کے بعد تبدیلی ہو تو اس سے بھی زیادہ خرچ ہوگا اور
اس طرح اخراجات اس قدر زیادہ ہیں کہ اگر جماعت خوشی اور ہمت کے ساتھ قربانی کے لئے تیار نہ ہو تو
انہیں پورا نہیں کیا جاسکتا۔پس آج میں خدا تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے تحریک جدید کے دور ثانی کا اعلان کرتا ہوں اور پھر
یہ بھی اعلان کرتا ہوں کہ علاوہ پرانے انصار کے نئے پانچ ہزار دوست اور آگے آئیں، جنہوں نے پہلے
دور میں حصہ نہیں لیا اور ان میں سے ہر ایک کم سے کم ایک ماہ کی آمد کے برابر حصہ لے۔471
خطبہ جمعہ فرمود 24 نومبر 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
پھر میں یہ بھی کہتا ہوں کہ دوست دعا ئیں بھی کریں۔ریز روفنڈ کی مضبوطی کی کچھ مزید تجاویز،
جن میں سے بعض زرعی اور بعض صنعتی ہیں، میرے ذہن میں ہیں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں
کامیاب کرے اور خدا تعالیٰ اپنے سلسلہ کو ایسے خادم دے، جو دیانتداری اور محنت سے کام کرنے والے
ہوں اور ہمارے کاموں میں برکت دے تا بجائے اس کے کہ وہ سونے میں ہاتھ ڈالیں تو وہ مٹی ہو جائے ،
وہ مٹی میں بھی اگر ہاتھ ڈالیں تو وہ سونا بن جائے اور خدا تعالی اپنے دین کو غلبہ عطا کرے۔میں اللہ تعالیٰ سے امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے فضل و کرم سے جماعت کے دوستوں میں ہمت پیدا
کرے گا اور پھر جو کوتا ہی رہ جائے گی ، اسے وہ اپنے فضل سے پورا کر دے گا۔یہ اسی کا کام ہے اور اسی کی
رضا کے لئے میں نے یہ اعلان کیا ہے۔زبان گومیری ہے مگر بلاوا اسی کا ہے۔پس مبارک ہے وہ، جو
خدا تعالی کی طرف سے بلا و سمجھ کر ہمت اور دلیری کے ساتھ آگے بڑھتا ہے اور خدا تعالی رحم کرے اس پر،
جس کا دل بزدلی کی وجہ سے پیچھے ہٹتا ہے۔آمین۔(مطبوع الفضل 28 نومبر 1944ء)
472