صنعت اور تجارت کے لئے اپنی زندگی وقف کریں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 5 اکتوبر 1945ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید- ایک البی تحر یک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 05اکتوبر 1945ء
صنعت اور تجارت کے لئے اپنی زندگی وقف کریں
خطبہ جمعہ فرمودہ 105اکتوبر 1945ء
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔مجھے تو ڈاکٹروں نے بولنے سے منع کیا ہوا ہے لیکن میرے ذہن میں سلسلہ کی ترقی کے لئے
بعض تجاویز ہیں ، جنہیں جلدی بیان کرنا ضروری ہے۔اس لئے باوجود اس ہدایت کے کہ مجھے بولنا نہیں
چاہیے، جب تک کہ دانتوں کو نکلوانہ لیا جائے ، میں یہاں پر آ گیا ہوں۔میں ابھی دانت نکلوانے کے لئے
بھی گیا تا کچھ نہ کچھ اپنی سکیم کو ظاہر کرنے کا مجھے موقع مل جائے۔لیکن مجھے یہاں آکر افسوس ہوا کہ بجلی بند
ہونے کہ وجہ سے لاؤڈ سپیکر بند ہے اور اس وجہ سے میں آسانی کے ساتھ اپنی آواز سب تک نہیں پہنچا سکتا۔لاؤڈ سپیکر کے ساتھ بہت زیادہ آسانی ہو جاتی ہے اور بولنے والے کی طبیعت پر بوجھ نہیں ہوتا۔وہ سمجھتا ہے
کہ میں خواہ کتنی ہی آہستہ آواز سے بولوں ، میری آواز زیادہ بلند ہو کر سب تک پہنچ جائے گی۔اگر میں زور
لگا کر اس سے زیادہ اونچا بولنے کی کوشش کروں تو میرے لئے یہ بھی مشکل ہے کیونکہ ملاقاتوں کے بعد
حالانکہ اونچا بولنے کی ضرورت نہیں ہوتی ، درد ہو جاتی ہے۔اور پچھلے چار دنوں میں ملاقاتوں کے بعد شدید
درد کا دورہ ہوتا رہا۔اتنا شدید کہ بعض دفعہ اس درد کی شدت کی وجہ سے میں محسوس کرتا تھا کہ ایک ہی صورت
اس وقت اس تکلیف سے محفوظ رہنے کی ہے کہ کوئی تیز نیند آور دوائی پچکاری کردی جائے۔اب بھی دوائی
لگانے سے اتنا افاقہ ہے کہ میں نہیں اٹھتی لیکن اپنی جگہ پر ہلکی ہلکی درد محسوس ہوتی ہے۔اور کہا جاتا ہے کہ
غالباً دائیں طرف کے دو دانت نکل جانے کے بعد اس درد میں افاقہ کی صورت پیدا ہو جائے گی۔میں جس مضمون کو آج بیان کرنا چاہتا ہوں ظاہری لحاظ سے وہ دنیوی نظر آتا ہے اور ہماری
جماعت کی تربیت ابھی ایسی نہیں کہ وہ اپنے نظام بلکہ خلیفہ وقت کی زبان سے بھی دنیوی امورسن کر متاثر
ہو۔دینی امور میں تو ہر قسم کی قربانی کے لئے ہماری جماعت تیار ہو جاتی ہے مگر جہاں کسی دنیوی امر کا سوال
پیدا ہوتا ہے، باوجود اس لمبے تجربہ کے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے جب کبھی بھی مجھے خدا تعالیٰ نے دنیوی
امور کے متعلق بولنے کی توفیق عطا فرمائی ہے، ہزار ہا تجربہ کاروں کی رائے کے مقابلہ میں میری ہی رائے
597
خطبہ جمعہ فرمودہ 105اکتوبر 1945ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
زیادہ صحیح نکلی ہے۔پھر بھی ہم میں سے ہر ایک میں ابھی یہ مادہ پیدا نہیں ہوا ہے کہ وہ اس قسم کی مثالوں کی
موجودگی میں بھی میری ہدایات کی پوری قدر کر سکیں۔بالعموم وہ ان امور کے متعلق اپنے دل میں کہہ دیتے
ہیں کہ یہ دنیوی مشورہ ہے، ہم ان امور کے متعلق خود اچھی طرح سوچ سمجھ سکتے ہیں، اس لئے ان باتوں کی
زیادہ قدر کرنے کی ضرورت نہیں۔مثلاً میں نے وقت پر خدا تعالیٰ سے خبر پا کر جماعت کو دو، تین سال
ہوئے ،1942ء کے آخر میں یا 1943ء کے شروع میں اطلاع دی تھی اور جلسہ سالانہ کے موقعہ پر اس
خواب کو بیان بھی کر دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ ہماری جماعت کے لوگوں کو خود اپنے گھروں میں کپڑے
بنانے کی کوشش کرنی چاہئے اور اس دستکاری کو جاری کرنا چاہئے کیونکہ آئندہ کپڑے کے قحط کا امکان ہے۔جس وقت میں نے یہ بات کہی تھی اس وقت بازاروں میں ہر قسم کا کپڑا ملتا تھا گو مہنگا تھا مگر جہاں تک میرا
خیال ہے، ساری جماعت میں سے درجن، دو درجن آدمیوں کے سوا کسی نے اس امر کی طرف توجہ نہ کی۔پھر وہ دن آگئے جب کپڑے کی اس قدرنگی ہوئی کہ ابھی تھوڑے دن ہوئے کہ ایک غریب احمدی نے مجھے
لکھا کہ میرے پاس ایک ہی کرتا ہے اور وہ بھی جگہ جگہ سے پھٹ گیا ہے، اس کی باہیں بھی پھٹ گئی ہیں اور
پیچھے سے بھی پھٹ گیا ہے۔نئے کرتے کا تو سوال ہی نہیں، اس پھٹے ہوئے کرتے پر پیوند لگانے کے لئے
بھی مجھے کپڑا نہیں ملتا۔اب یہ حال ہماری جماعت کا ہے۔اگر ہماری جماعت کے لوگ اس رویا کی بنا پر توجہ کرتے اور دل میں یہ خیال نہ کر لیتے کہ یہ ایک
دنیوی امر ہے، اس کا دین کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ اور گھروں میں سوت کا تا جانے لگتا اور کپڑا بنوایا جانے
لگتا تو تم دیکھ لیتے کہ دنیوی تکالیف کا دور ہو جاتا تو الگ رہا، ہمارے سلسلے کی طرف سے ایک عظیم الشان
پراپیگنڈا ہوتا اور تبلیغ بھی خوب ہوتی۔ہزار ہا احمدی شہروں میں جب باوجود کانگریس کی مخالفت کے کھدر
پہنے ہوئے نظر آتے۔سارے نہ سہی ، ان لوگوں کو نکال کر جن کے پاس پہلے سے کافی کپڑے موجود تھے،
باقی جن کے پاس کپڑے نہیں تھے اور جنہوں نے بڑی بڑی تکالیف اٹھا کر بلیک مارکیٹ سے کپڑ ا خریدا،
اگر ایسے لوگ کھدر پہنتے تو کتنا پراپیگنڈا ہوتا اور ہماری جماعت کے لئے کتنا مفید ہوتا؟ مثلاً ایک بیرسٹر
کورٹ میں کھدر کے کپڑے پہن کر جاتا تو بیسیوں بیرسٹر پوچھتے کیا آپ کا نگریسی ہو گئے ہیں؟ آپ تو
کانگریس کی مخالفت کیا کرتے تھے اور کھد کا کپڑا پہنے کا تو گاندھی جی کا حکم تھا، آپ نے کھدر کیوں پہننا
شروع کر دیا ؟ اور وہ کہتے ہمارے امام نے خواب دیکھی ہے کہ کپڑے کی قلت ہونے والی ہے۔اس لئے
انہوں نے کہا ہے کہ ان غریبوں کے لئے قربانی کر کے آسودہ حال لوگ کھدر پہننا شروع کر دیں تو ایک
598
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود : 05 اکتوبر 1945ء
سال کے اندر اندر دس بیس لاکھ آدمی اس خواب کے گواہ ہو جاتے۔اور 1943 ء کے آخر پر اور 1944ء
کے شروع میں جب کپڑے کی قلت ہوتی۔تو لکھوکھا آدمی ایک دوسرے سے کہتے ، دیکھو! وہ خواب پوری
ہوگئی ، دیکھو! وہ خواب پوری ہوگئی۔تو بظاہر کھدرجسمانی چیز ہے اور کھدر پہنا دین کا جزو نہیں۔ہم اس بارہ میں کانگریس کی سخت
مخالفت کرتے رہے ہیں۔اگر دینی جزو ہوتا اس کی مخالفت کیوں کرتے ؟ مگر اس خواب کی بناء پر اس کا
پہننا، اشاعت اسلام کا موجب ہو جاتا اور اشاعت دین کا موجب ہو جاتا۔لاکھوں انسان کہتے ہم گواہی
دیتے ہیں کہ ہم نے احمدیوں کو کھدر پہنے ہوئے دیکھا تھا اور جب اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے یہ خواب
سنائی تھی۔دیکھو! قبل از وقت شائع کی ہوئی خواب بعض اوقات نسبتی طور پر ادنی ہوتی ہے لیکن اس کا اثر
زیادہ ہو جاتا ہے۔مثلاً میں نے جنگ کے شروع ہونے سے بھی پہلے رویاء دیکھا تھا اور اسی دن چند آدمیوں
کو سنا دیا تھا۔گو اخبار میں نہیں دیا تھا کہ جرمنی طاقت پکڑ گیا ہے اور اس کے غلبہ سے متاثر ہو کر حکومت
انگلستان نے حکومت فرانس سے درخواست کی ہے کہ ہم اور تم ایک ہو جائیں اور اپنی قومیتوں
کو متحد کر
دیں۔یہ اس قسم کا واقعہ تھا کہ اس کی ایک بھی مثال تاریخ میں نہیں پائی جاتی۔ایسے خبیث بھی دنیا میں پائے
جاتے ہیں، جنہوں نے آب زمزم میں پیشاب کرنے کی کوشش کی۔ایسے بھی پائے جاتے ہیں، جنہوں
نے نبیوں
کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ایسے بھی تھے ، جنہوں نے خانہ کعبہ کو گرانے کی کوشش کی۔ایسے بھی
پائے جاتے ہیں، جنہوں نے ظلم سے دوسری چھوٹی قوموں کو اپنے قبضہ میں لانے کی کوشش کی۔ہر قسم کی
برائیوں والے پائے جاتے ہیں اور ہر قسم کی خوبیوں والے بھی پائے جاتے ہیں لیکن آج تک ایسا نہیں ہوا
کہ برابر کی دو قوموں میں سے کسی ایک نے دوسری کو متحدہ قومیت کی دعوت دی ہو۔یہ دنیا میں پہلی مثال
تھی۔اس لئے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ خیال اور قیاس تھا۔کیونکہ خیال اور قیاس سے اخذ کی ہوئی بات ایسی
ہوتی ہے جو دس سال میں ایک دفعہ وقوع میں آچکی ہو ، ہیں سال میں ایک دفعہ وقوع میں آچکی ہو۔یا سو
سال میں ایک دفعہ وقوع میں آچکی ہو۔یا ہزار سال میں ایک دفعہ وقوع میں آچکی ہو۔یا دس ہزار سال میں
ایک دفعہ وقوع میں آچکی ہو۔یا لاکھ، دس لاکھ کروڑ سال میں ایک دفعہ وقوع میں آچکی ہو۔یا جب کہ نسل
انسانی جاری ہوئی ہے، اس وقت سے لے کر اس وقت تک ایک دفعہ ہی وقوع میں آچکی ہو۔ایسی بات کے
متعلق لوگ کہہ سکتے ہیں کہ خواب شاید خیال کا اثر ہو، پچھلے بیس سال کے عرصہ میں ایک ایسا واقعہ ہو گیا تھا۔اگر سو سال کے عرصہ میں ایسا ہو جاتا تو کہہ سکتے تھے کہ سو سال کی بات ہے، اب خیال میں آگئی۔اگر ہزار
599
خطبہ جمعہ فرمودہ 05اکتوبر 1945ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
سال کے عرصہ میں ایسا ہو جاتا تب بھی کہہ سکتے تھے کہ پچھلے ہزار سال میں ایک دفعہ ایسا ہوگزرا ہے، کہیں
پڑھا ہوگا ، خیال میں آگیا۔پر آدم کی پیدائش سے لے کر اب تک چھ ہزار سال ہمارے مذہب کی رو سے
اور لکھوکھا سال سائنسدان لوگوں کی رو سے ہو گئے۔لیکن ان لکھوکھا سالوں یا چھ ہزار سال میں کروڑہا آدمی
جو ہر زمانہ میں ہوتے چلے آئے ہیں اور سینکڑوں حکومتیں ہوتی چلی آئی ، ان میں سے کسی پر بھی ایسا واقع نہیں
گزرا۔گویا آدم سے لیکر 1940 ء تک دنیا کی تاریخ میں اس کی مثال کہیں نہیں پائی جاتی۔مگر چونکہ اس
خواب کی اشاعت واقعہ سے پہلے نہیں ہوئی۔اس لئے جنہوں نے اس کو سنا تھا، وہ بھی سمجھتے ہیں کہ ہم دنیا کو
اس کا ثبوت کس طرح دیں گے؟ کیونکہ یہ خواب قبل از وقت اخبارات میں نہیں چھپی۔اس کے مقابلہ میں
مسٹر ماریسن کے متعلق جو پیشگوئی ہوئی ، باوجود یکہ وہ اہمیت کے لحاظ سے اس پہلی خواب کا سینکڑواں حصہ
بھی نہیں لیکن اس کا اثر بے انداز ہوا ہے۔جماعت کے دوست بھی اس کا خوب
پرا پیگینڈا کرتے ہیں کیونکہ
وہ سمجھتے ہیں کہ یہ خبر قبل از وقت اخبار میں چھپی ہے، اب دشمنوں پر اس کا اثر ہوگا اور غیر بھی اس کا اثر قبول کر
رہے ہیں۔چنانچہ آج ہی اس بارے میں شمس صاحب کی تار آئی ہے۔جو تر جمہ کر کے اخبار میں شائع کر
دی جائے گی۔جس سے پیغامیوں کے جھوٹے پروپیگنڈا کا بھی رد ہو جائے گا۔اس تار میں لکھا ہے کہ دو
اخباروں نے مسٹر ماریسن کی پیشگوئی کے متعلق مضمون شائع کئے ہیں۔جن میں سے ایک اخبار ڈیلی میل
ہے۔( جو میں چالیس لاکھ تک روزانہ شائع ہوتا ہے اور دنیا کا سب سے بڑا اخبار سمجھا جاتا ہے۔) اس میں
پارلیمنٹ کے ایک ممبر نے لکھا ہے کہ مسٹر مارلین آج لیبر پارٹی کا سب سے طاقتور انسان ہے اور اس کا
مستقبل اور بھی یقینی ہے کیونکہ ہندوستان کے ایک شخص نے خواب کے ذریعہ پہلے بتا دیا ہے کہ انگلستان
میں چالیس سال تک ایسا آدمی پیدا نہیں ہوگا۔اور پھر آگے چل کر کہتا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کیونکہ اس
پیشگوئی سے معلوم ہوتا ہے کہ انگلستان پر جو آئندہ مصیبتیں آنے والی ہیں، انگلستان ان سے پیشگوئی کے
ماتحت فاتح کی حیثیت سے عہدہ برآ ہو گا۔اور پھر اس کے آگے لکھا ہے کہ مسٹر مارین انگلستان کا سٹالن
ہے۔اسی طرح گزٹ اینڈ برونیوز نے اس خواب کا ذکر کیا ہے۔اور وہ اس علاقہ کا اخبار ہے، جس میں
ہماری مسجد ہے۔اس نے چھ سطری موٹے ہینڈنگز کے ساتھ جو ایک غیر معمولی بات ہے، شائع کیا ہے کہ
ہندوستان کا پیشگوئی کرنے والا الہم ایک خواب کی بنا پر کہتا ہے کہ مسٹر مارلین برطانیہ کا بہت بڑ آدمی ثابت
ہوگا۔لیکن مولوی محمد علی صاحب اور مولوی ثناء اللہ صاحب اور ایڈیٹر پیغام صلح کہتے ہیں کہ یہ تو ہر ایک کو
معلوم تھا۔جس کے دوسرے معنی یہ ہیں کہ دنیا کے پردہ پر کسی کو معلوم نہ تھا لیکن اہل حدیث کے دفتر اور
600
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود : 105 اکتوبر 1945ء
مولوی محمد علی صاحب کے گھر میں سب کو معلوم تھا۔یہ کتنا ظلم ہے کہ باوجود انہیں اس امر کے معلوم ہونے
کے کہ جو خواب میں نے بتائی ہے، اس کا مضمون سب کو معلوم ہے، اس وقت یہ لوگ خاموش رہے اور اس
کی تردید نہ کی؟ چاہیے تھا کہ اس وقت کہتے کہ یہ لغو بات ہے، یہ تو ہو کر ہی رہے گی کیونکہ اس کا علم پہلے سے
ہر اک کو ہے۔لیکن اس وقت تو خاموش رہے اب بعد میں کہہ رہے ہیں ، سب کو معلوم تھا۔تو بعض دفعہ ایک
خبر شائع ہوکر ، چاہے چھوٹی ہو، بھاری ہو جاتی ہے۔اگر ہماری جماعت کے لوگ میری بات کی قدر کرتے اور کھدر پہننا شروع کر دیتے اور یہ نہ سمجھتے
کہ یہ دنیوی بات ہے، کیا ہوا اگر دو روپے کی بجائے تین روپے کا لٹھا لے لیا ؟ اس میں دین کا کیا نقصان
ہے؟ ہم نے اپنی ذات پر ہی روپیہ خرچ کرنا ہے، دوروپے کی بجائے تین روپے کپڑے پر خرچ کر لئے اور
ایک روپیہ جو خوراک پر خرچ کرنا تھا، خوراک پر خرچ نہ کیا، کپڑے پر کر لیا تو کیا ہوا ؟ اگر وہ ایسا نہ کرتے اور
ہزار ہا آدمی کھدر پہنے پھرتے تو آج دنیا پر اس کا اتنا اثر ہوتا کہ جس کی کوئی حد ہی نہیں۔تو بعض اوقات
لوگ دنیوی بات سمجھ کر اسے رد کر دیتے ہیں اور اس کی اہمیت کو نہیں سمجھتے۔اسی قسم کی وہ بات بھی ہے جو میں آج بیان کرنا چاہتا ہوں۔اگر مجھے اس کے متعلق بولنے کی
توفیق ملی کیونکہ اتنا بولنے کے ساتھ ہی میرے دانت میں درد شروع ہو گئی ہے۔جماعتی ترقیاں جہاں اس
بات کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں کہ سچائی اس قوم میں موجود ہو، جہاں اس بات کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں کہ
دلائل اس قوم میں موجود ہوں، جہاں اس بات کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں کہ تبلیغ اس قوم میں موجود ہو اور
جہاں اس بات کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں کہ عمل اس قوم میں موجود ہو، وہاں دنیا اس کے علاوہ کچھ اور بھی
چاہتی ہے۔صرف یہی کافی نہیں ہوتا کہ سچائی ہو، ضروری نہیں کہ سچائی دنیا میں ہمیشہ جیت جائے۔ہزارہا
دفعہ سچائی مٹ جاتی ہے۔قرآن کریم سچا تھا جھوٹا نہیں تھا مگر کس طرح گزشتہ دوصدیوں میں عیسائیت کے
مقابلہ میں ہر میدان میں اسے شکست ہوئی اور عیسائیت غالب ہو گئی۔اس لئے کہ قرآن مجید میں سچائی تو
موجود تھی لیکن اسے سمجھ کر اس سے دلائل نکالنے کا کام مسلمانوں نے چھوڑ دیا تھا۔اور جو تھوڑے بہت دلائل
تھے چونکہ موجودہ زمانے کے اعتراضات کے رد کے لئے کافی نہ تھے، اس لئے اسلام عیسائیت جیسے کمزور
مذہب کے مقابل میں شکست کھا گیا۔اور اگر دلائل بھی مہیا ہو جاتے اور بعض نے مہیا کئے بھی تو دوسری چیز
مبلغ ہوتے ہیں اور مبلغین سے اسلام خالی تھا۔پھر اگر چند مبلغ تھے تو یہ بے عمل تھے۔دنیا کی نگاہ دلائل کو ہی
نہیں دیکھا کرتی بلکہ عمل کو بھی دیکھتی ہے۔601
خطبہ جمعہ فرمودہ 05اکتوبر 1945ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
یہ درست ہے کہ دین خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کے لئے آتا ہے۔یہ بھی درست ہے
کہ دین کا تعلق انسان کی روحانی اصلاح کے ساتھ ہوتا ہے۔مگر اس میں بھی شبہ نہیں کہ انبیاء جب کبھی دنیا
میں پیدا ہوئے ہیں تو دین کو ماننے والے لوگوں کے حالات دینی طور پر ہی درست نہیں ہوئے بلکہ دنیوی
طور پر بھی درست ہو گئے۔ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت نوح دین کو قائم کرنے کے لئے آئے اور ایک نیا نظام
قائم ہوا۔جب حضرت موسی آئے تو ان کے ذریعہ ایک نیا نظام قائم ہوا۔جب حضرت داؤد آئے تو ان
کے ذریعہ ایک نیا نظام قائم ہوا۔جب حضرت عیسی آئے تو ان کے ذریعہ ایک نیا نظام قائم ہوا۔جب
حضرت زرتشت آئے تو ان کے ذریعہ ایک نیا نظام قائم ہوا۔حضرت کرشن آئے تو ان کے ذریعہ ایک نیا
نظام قائم ہوا اور سب سے آخر سب نبیوں کے سردار رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو ان کے ذریعہ ایک
نیا نظام قائم ہوا۔انہوں نے بنی نوع انسان کو خدا تعالیٰ سے ہی نہیں ملایا اور روحانیت کو ہی درست نہیں کیا
بلکہ اس کے ساتھ لازمی نتیجہ کے طور پر طبعی نتیجہ کے طور پر اور عقلی نتیجہ کے طور پر آپ کی جماعت دنیا میں
بھی ترقی کر گئی۔دنیا میں نبی آتے ہیں تو دنیوی نظام کی ترقی کے لئے کیا کہتے ہیں؟ یہی کہ اپنے کھانے
پینے کی طرف زیادہ توجہ نہ کرو، اپنے وقتوں کو ضائع نہ کرو، اپنے دماغوں کو ضائع نہ کرو، لہو و لعب میں اپنا
وقت نہ لگاؤ، جہالت اور تاریکی سے دور بھا گو۔اور یہی چیزیں دنیوی ترقی کے لئے بھی ضروری ہیں۔جس
قوم میں یہ چیزیں پیدا ہو جائیں، وہ لازمی طور پر دنیا میں ہی ترقی کر جاتی ہے۔جو نبی کہے گا سستی نہ کرو،
جہاد کا موقعہ آئے تو اپنے آپ کو آگے پیش کرو۔جہاد تو ہر وقت نہیں ہوتا مگر طالب علم کے لئے پڑھائی کا
موقع ہر وقت ہوتا ہے۔جو جہاد کے موقعہ پر اپنے آپ کو پیش کرے گا، وہ پڑھائی کے وقت بھی کسی سے
پیچھے نہیں ہو گا۔جب نبی کہے گا تم جہالت سے دور ہو ، محنت کرو۔تو لازمی بات ہے کہ وہ جہاد کے وقت بھی
جہاد میں آگے بڑھے گا اور جنگ کا ہنر اچھی طرح سیکھے گا لیکن اس عادت کے ہوتے ہوئے جہاد سے فارغ
ہو کر ہل چلاتے وقت بھی تو یہ نصیحت کام آئے گی۔وہ کھیتی باڑی کا ہنر بھی سیکھے گا اور محنت سے کام کرے گا۔اسی طرح تجارت میں چستی اور ہمت سے کام لے گا۔جس کو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ علم حاصل کرو، قرآن کریم
کو پڑھو۔وہ قرآن کو بھی پڑھے گا لیکن آخر اس نے سارا وقت تو قرآن کریم نہیں پڑھنا، اس میں جو لکھا ہے
کہ تم جغرافیہ پر غور کرو، تاریخ پر غور کرو، آسمان پر غور کرو، زمین پر غور کرو، اقتصادیات پر غور کرو۔وہ ان
سب پر غور کرے گا۔تو لازمی بات ہے کہ وہ صرف قرآن شریف ہی نہیں پڑھے گا بلکہ ساتھ ہی تاریخ اور
گا
جغرافیہ بھی پڑھے گا۔تو گو براہ راست یہ چیزیں متصور نہیں ہوتیں مگر دین کے ساتھ ان کو وابستگی ضرور ہے۔602
تحریک جدید ایک ابی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبه جمعه فرموده 05 اکتوبر 1945ء
دین کی اشاعت کے لئے روپے کی ضرورت ہوتی ہے۔قرآن شریف میں صریح طور پر آتا ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت یہ خواہشات لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوتی تھیں کہ خدا تعالیٰ ہمیں
توفیق عطا فرمائے تاہم دین کے لئے جو روپے کی ضرورت ہو اس کو پورا کریں۔اس باب میں بعض منافقین کا
ذکر آتا ہے۔منافقین کا ذکر اس لئے آتا ہے کہ انہوں نے وہ باتیں، جو انہوں نے کہی تھیں، پوری نہ کیں۔وہ یہ
خواہش کرتے تھے کہ خدا تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم دین کے لئے روپیہ خرچ کریں۔مگر جب توفیق
ملتی تھی تو کوتاہی کرتے تھے۔حدیثوں میں آتا ہے کہ ایک شخص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض
کیا کہ میرے لئے دعا کریں کہ مجھے مال مل جائے تا میں دین کی راہ میں خرچ کروں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ و
آلہ وسلم اس پر ناراض نہیں ہوئے بلکہ دعا فرمائی۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خواہش کرنا منع نہیں بلکہ بہتر
ہے۔کہتے ہیں کہ اس کا مال اتنا زیادہ ہو گیا کہ جس میدان میں اس کا گلہ کھڑا ہوتا تھا، معلوم ہوتا تھا کہ یہاں کسی
کے لئے جگہ نہیں۔اس کے بعد جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوۃ کے لئے اس کے پاس آدمی
بھیجا تو اس نے جواب میں کہا کہ ہر وقت چندے کی فکر رہتی ہے، میرے پاس جتنا مال ہے، گلے کو کھلانے کے
لئے اور ان کے نگرانوں پر خرچ ہو جاتا ہے، چندہ کہاں سے دوں؟ چونکہ دعا کے ذریعہ اس کو یہ مال ملا تھا، رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لئے یہ سزا تجویز فرمائی کہ آئندہ اس سے زکوۃ نہ لی جائے۔بعد میں
اس
کو نیکی کا خیال آیا مگر اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فوت ہو چکے تھے۔وہ حضرت ابو بکر کے پاس
آیا اور کہا کہ مجھ سے زکوۃ لے لیں۔حضرت ابو بکر نے کہا جس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوۃ
نہیں لی ، اس سے زکوۃ میں نہیں لے سکتا۔حالانکہ زکواۃ خدا تعالیٰ کا حکم ہے مگر باوجود اس کے کہ وہ دیتا تھا، آپ
نہیں لیتے تھے۔تاریخ میں آتا ہے کہ وہ ہر سال زکوۃ میں ایک بہت بڑا گلہ لاتا تھا اور کہتا تھا مجھ سے زکوۃ نے
لیں مگر حضرت ابو بکر ہر بار یہ کہتے کہ میں تمہاری زکوۃ نہیں لے سکتا کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
تمہاری
زکو نہیں لی۔اور وہ یہ سن کر روتا ہوا چلا جاتا تھا۔سو یہ خواہش صحابہ کے دل میں بھی ہوتی تھی اور ہر ایک
کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے۔جب کسی کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ میں دین کی فلاں تحریک
میں حصہ لوں اور دین کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے روپیہ دوں اور اس کے پاس روپیہ نہیں ہوتا تو اس کے
دل میں ابال اٹھتا ہے اور وہ یہ کہتا ہے کہ کاش میرے پاس روپیہ ہوتا تا میں بھی خرچ کرتا۔میں نے کئی دفعہ یہ
مثال سنائی ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات پر ایک دفعہ منشی اروڑ ا صاحب تشریف لائے
اور کہلا بھیجا کہ وہ مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔میں باہر گیا تو انہوں نے مجھے پانچ یا دس پوند صحیح تعداد میں کسی اور
وقت بتا چکا ہوں، اس وقت یاد نہیں ، مجھے دیئے اور کچھ کہنا چاہا مگر کہنے سے پہلے چھٹیں مار کر رو پڑے۔اتنا رونا
یاد اور کچھ چاہامگر
شروع کیا کہ ہچکی بند نہ ہوتی تھی۔میں پریشان کھڑا تھا کہ کیوں رو ر ہے ہیں؟ اگر پتہ ہو تو انسان خودان جذبات
میں شامل ہو جاتا ہے۔مگر مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ کیوں رورہے ہیں؟ پانچ دس پاؤنڈ میرے ہاتھ پر رکھ کر رونے
603
خطبہ جمعہ فرمودہ 05اکتوبر 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
لگ پڑے۔کچھ دیر بعد میں نے یہ سمجھ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کی وجہ سے رور ہے
ہیں، کہنا شروع کیا منشی صاحب صبر کریں، اللہ تعالیٰ کی مرضی یہی تھی۔میرے منع کرنے پر بجائے ہچکی بند
ہونے کے، وہ زیادہ زور سے رونے اور چیخنے لگے اور روتے چلے گئے۔کچھ دیر بعد آخر چپ ہو گئے اور کہا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریکات کے مواقع پر دل میں خیال ہوتا تھا کہ میں کافی مقدار میں سونا
لے کر حضور کی خدمت میں حاضر کروں۔لیکن جب بھی میرے پاس پانچ سات روپے جمع ہو جاتے ، مجھ سے
رہا نہ جاتا اور میں قادیان چل پڑتا۔قادیان آکر حضور سے مل کر نذرانہ پیش کر دیتا۔اسی طرح دن گزرتے
گئے۔ہمیشہ خواہش ہوئی کہ سونا پیش کروں مگر ہمیشہ ہی جب پانچ ، چھ روپے جمع ہو جاتے تو برداشت نہ ہوتا تھا
اور میں قادیان آجا تا تھا۔ان
کی تنخواہ شروع میں دس، پندرہ روپے ہوتی تھی۔کتنا بھی کم خرچ کرو، اتی تنخواہ میں
سے ایک دورو پے ہی بچائے جا سکتے ہیں۔پس پانچ ، چھ روپے جمع ہونے میں کئی ماہ لگ جاتے تھے۔لیکن
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے قریب وہ تحصیلدار ہو گئے۔اس وقت انہوں نے روپیہ جمع
کرنا شروع کیا اور ان کو پاؤنڈوں میں تبدیل کرنا شروع کیا۔چنانچہ انہوں نے بتایا کہ جب میں نے کچھ پاؤنڈ
جمع کئے تو حضرت صاحب فوت ہو گئے۔اتنا کہہ کہ وہ پھر رونے لگ گئے پھر کئی منٹ تک روتے رہے۔آخر
اپنے نفس پر قابو پایا اور یہ فقرہ کہا۔جب تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام زندہ تھے تو میرے پاس سونا نہ
آیا اور جب میرے پاس سونا آیا تو وہ فوت ہو گئے۔یہ کہہ کر پھر رونا شروع کر دیا اور ان سب باتوں میں تقریباً
نصف گھنٹہ لگ گیا۔پھر انہوں نے آخر میں کہا۔اب میری طرف سے یہ حضرت ام المومنین کو دے دیں۔اب
میں یہ رقم ان کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔تو مومن کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے۔اور یہ لازمی اور
کی میں کرتا دل میں یہ یہ اور
قدرتی بات ہے، جب ہمیں یہ نظر آرہا ہے کہ دین کی تکہ بوٹی اڑائی جارہی ہے، جب ہمیں یہ نظر آرہا ہے کہ
دین کی بے عزتی کی جارہی ہے، جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کے ساتھ یہ سلوک کیا جاتا ہے
تو اس کے بعد کسی انسان کا دل کس طرح تراپ سے خالی رہ سکتا ہے کہ خدا تعالی مجھے توفیق دے تو میں دین کی
خوب خدمت کروں؟
پس ہمیں چاہئے کہ جہاں ہم دین کی ترقی کے لئے کوشش کریں، وہاں دنیوی ترقی کے لئے بھی
سامان مہیا کریں اور ان سامانوں کو مہیا کرنے کے لئے ہماری جماعت کی طرف سے کوشش ہوتی رہتی
ہے۔اس کے لئے ایک محکمہ بنا ہوا ہے۔جہاں
کہیں کوئی نوکری خالی ہوتی ہے اور اسے اس کا پتہ لگتا ہے تو
محکمہ کوشش کرتا ہے کہ کوئی احمدی وہ جگہ لے لے۔بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ یہ خود غرضی کے ماتحت کیا گیا
ہے۔اگر ہمیں پندرہ کی بجائے ہیں ملے ہیں تو جماعت کے چندے میں بھی تو اضافہ ہوا ہے۔اگر کوئی شخص
اسے خود غرضی قرار دیتا ہے تو دوسرے الفاظ میں وہ یہ کہتا ہے کہ مجھے دین سے محبت نہیں تمہیں دین۔محبت ہے۔اس میں ہماری عزت ہے نہ کہ بے عزتی لیکن اگر وہ یہ کہتا ہے کہ خود غرضی نہیں کی گئی بلکہ یہ کام
604
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود : 05 اکتوبر 1945ء
دین کی خاطر کیا گیا ہے اور اس سے مجھے بھی فائدہ پہنچا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے اپنے آپ کو
دین میں شامل کیا۔اور اس میں بھی ہماری ہی عزت ہے۔بہر حال ہماری یہ کوشش رہتی ہے کہ احمدیہ
جماعت کے لوگ ایسے کام اختیار کریں، جن کی وجہ سے جماعت کی اقتصادی حالت ترقی کرے۔میں نے
پچھلے سال اس بات پر بڑا زور دیا تھا کہ جماعتوں کی ترقی کے لئے تجارت کی ترقی بڑی ضروری ہوتی ہے۔کیونکہ زمیندار اپنی زمینوں کو نہیں چھوڑ سکتے۔اگر ایک جماعت کے پاس اتنی زمین ہے کہ فرض کرو، دس
کروڑ روپیہ سالانہ اس کو آمدنی ہوتی ہے۔لیکن سیاسی حالات ایسے ہو جاتے ہیں کہ اس کو اپنا ملک چھوڑنا
پڑتا ہے تو دس کروڑ والی جماعت دس پیسے کی حیثیت کی بھی نہیں رہے گی۔کیونکہ وہ زمین اٹھا کر ساتھ نہیں
لے جاسکتی۔لیکن اگر کسی تاجر کے پاس دس لاکھ روپیہ ہے اور اسے ملک چھوڑنا پڑتا ہے تو وہ دس لاکھ نہیں تو
آٹھ ، نو لاکھ روپیہ ضرور ساتھ لے جائے گا۔کیونکہ اس کا روپیہ حرکت کرنے والا ہے اور زمیندار کا روپیہ
حرکت کرنے والا نہیں۔یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس قوم میں ہل آگیا ،
وہ ذلیل ہو گئی۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ زمین میں ہل چلانے کی وجہ سے لوگ ذلیل ہو جاتے ہیں۔مطلب
یہ ہے کہ جب اس پر کوئی دوسری قوم قابو پالیتی ہے تو پھر وہ بے بس ہو جاتی ہے۔کیونکہ وہ زمین اپنے ساتھ
لے کر نہیں جا سکتی ، جو اس کی کمائی کا ذریعہ ہوتی ہے۔لیکن جو تاجر اور صناع ہوتے ہیں، ان کی یہ حالت
نہیں ہوتی۔مثلاً ایک انگریز ہے۔اس کو اس کے ملک سے باہر نکال دو اور کہیں پھینک دو؟ وہ اپنی آمدنی ]
اپنے ساتھ لے جائے گا کیونکہ اس کا مال اس کے دماغ میں ہے۔وہ جاپان جا کر بھی اپنا کام کرے گا ، وہ
چین جا کر بھی اپنا کام کرلے گا، وہ امریکہ جا کر بھی اپنا کام کرے گا۔آخر ساری دنیا میں ایک حکومت نہیں
ہوتی۔اگر آدھی دنیا بھی اس کی مخالف ہوگی تو آدھی اس کے حق میں سمجھ لو۔اگر 9/10 بھی اس کی مخالف ہو
گی تو 1/10 تو ضرور اس کے حق میں ہوگی ، وہ وہاں جا کر اپنا کام کرے گا۔یہودی فلسطین میں زمیندار بنے
کی کوشش کر رہے ہیں مگر یہ ان کے لئے سخت نقصان دہ ہے۔ان کی شہرت کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کے
ہاتھ میں تجارت ہے۔یہی تجارت ان کو امریکہ میں لے جاتی ہے، فرانس میں لے جاتی ہے، جرمنی میں
لے جاتی ہے، روس میں لے جاتی ہے۔اور جہاں جاتے ہیں، اپنے مال کو ساتھ لے جاتے ہیں۔اور
جہاں چاہتے ہیں، رسوخ بڑھا لیتے ہیں۔میں نے پچھلے سال توجہ دلائی تھی کہ جماعت کے تاجروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ متحد ہو
جائیں۔مگر باوجود میرے بار بار توجہ دلانے کے تاجروں نے سمجھ لیا کہ ہمیں بھلا کیا ضرورت ہے کہ ہم اس
قسم کے اعلانات کی طرف توجہ کریں؟ ہم کامیاب تاجر ہیں، ہمیں ان کے مشوروں کی کیا ضرورت ہے اور
ان محکموں سے کیا غرض ؟ حالانکہ تنظیم اس قدر ضروری چیز ہے کہ مجھے ایک دفعہ سر آغا خان کے ایک مرید
605
خطبہ جمعہ فرموده 05 اکتوبر 1945ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔۔جلد دوم
نے ، جو بڑی پوزیشن رکھنے والے ہیں، سنایا۔میں نے ایک دفعہ سر آغا خان سے کہا کہ اگر ہماری اولاد سے
کسی کا ایمان آپ پر نہ رہے تو کیا کریں؟ سر آغا خان نے جواب میں کہا، بے شک وہ جو عقیدہ چاہے
رکھیں مگر ان سے کہو کہ اپنے جتھے کو قائم رکھیں۔صرف مجھ کو تم سے فائدہ نہیں بلکہ تم کو بھی مجھ سے فائدہ ہے۔تم میں سے اگر کسی کو وائسرائے کے پاس کسی غرض کے لئے جانا ہو تو ضروری نہیں کہ ہر ایک وائسرائے کے
پاس جا سکے۔اور نہ ہر ایک جاسکتا ہے۔ہاں میں اس کے پاس جا سکتا ہوں۔اس لئے سیاسی لحاظ سے جتھے
کو قائم رکھو اور ایمان کے لحاظ سے خواہ تمہاری کوئی حالت ہو۔پھر اسی تاجر نے کہا کہ اس وقت دو بیٹے آپ
کے سامنے بیٹھے ہیں۔ان میں سے ایک احمدی خیال کا ہے اور ایک سنی خیال کا ہے۔میں ان دونوں سے
کہتا ہوں کہ بیشک تم احمدی ہو جاؤ یا بے شک تم سنی ہو جاؤ۔مگر بظاہر لوگوں سے کہا کرو کہ ہم سر آغا خان کے
مرید ہیں۔کیونکہ سر آغا خان کی مدد بھی ہمیں کام دے جاتی ہے۔مذہب کے لحاظ سے خواہ یہ بات کس قدر
نازیبا ہو مگر اس میں کیا شک ہے کہ جن اقوام کے جتے ہیں، وہ بڑی طاقت پکڑ جاتی ہیں۔اگر دین سے
آزاد ہو کر لوگ جماعت بندی سے فائدہ اٹھاتے ہیں تو ظاہر ہے کہ دین کے ساتھ جتھہ بندی اور بھی زیادہ
مفید ہوگی۔پس اگر ہماری جماعت کے تاجر بھی منتظم ہو جائیں تو ان کی ترقی کے لئے بہت بڑے بڑے اور
نئے نئے راستے کھل جائیں گے۔اگر منتظم صورت میں نہ رہو گے تو اکیلا انسان کوئی حقیقت نہیں رکھتا ،
چاہے کروڑ پتی کیوں نہ ہو ؟ ہندوستان میں بعض کروڑ پتی ایسے ہیں، جو امریکہ کے کروڑ پتیوں سے کم نہیں۔مگر امریکہ کے کروڑ پتیوں کے مقابلہ میں ان کی کوئی حیثیت نہیں۔اس لئے کہ امریکہ کے کروڑ پتی کے
ساتھ ہزار ہالا کھ پتی بھی ہوتے ہیں۔مگر ہندوستان کے کروڑ پتی کے دائیں بائیں کوئی بڑا آدمی نہیں ہوتا۔اس لئے اس کی سنی جاتی ہے اور اس کو کوئی نہیں پوچھتا۔تو تنظیم بڑی چیز ہے۔افسوس ہے کہ ایک سال گزر گیا مگر جماعت نے اس کی طرف توجہ نہیں
کی۔شاید یہ وجہ ہے کہ ان میں سے جو کامیاب تاجر ہیں، انہوں نے یہ سمجھا کہ کیا ہم ان سے سیکھیں گے یا
ان کو سکھائیں گے؟ ہم تو خود کامیاب تاجر ہیں، محکمہ ہمیں کیا سکھلائے گا ؟ محکمہ کا انچارج دس روپے تو
کمانے کے قابل نہیں۔ان کو اس بات کا علم ہو جانا چاہئے کہ تنظیم کمانے کے قابل نہیں ہوا کرتی۔وہ کون سی
چیمبرز آف کامرس ہے، جس نے آپ روپیہ کمایا ہو؟ اور وہ کون سی ٹریڈ ایسوسی ایشن ہے، جس نے خود پیسہ
کمایا ہو؟ چیمبرز آف کامرس اور ٹریڈ ایسوسی ایشن روپیہ نہیں کمایا کرتی ، وہ تنظیم کر کے تاجروں کو ایک نئی
طاقت دیتی ہے۔اس لئے یہ خیال کر لینا کہ اس کے چلانے والے اپنی ذات میں ماہر نہیں، ایسی ہی بات
ہے، جیسے لیبر پارٹی اپنے افسر مزدور مقرر کر دے۔اب سر کر پس مزدوری کیا جانیں؟ مگر لیبر پارٹی سمجھتی
606
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 105اکتوبر 1945ء
ہے کہ اپنی پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے ایسے لوگوں کے دماغوں کی ضرورت ہے، جو تنظیم کرنے کے اہل
ہوں، خواہ وہ ہمارے پیشے کے نہ ہوں۔تو مرکز چاہے تجارت سے ناواقف ہو گر تنظیم بغیر مرکز کے کوئی نہیں
کر سکتا۔لاہور اور دہلی کے تاجر ہمارے سارے ہندوستان کے تاجروں کی تنظیم کس طرح کر سکتے ہیں؟ ان
کی سنے گا کون؟ لیکن مرکز کو یہ فضلیت حاصل ہوتی ہے اور اس کو یہ طاقت حاصل ہوتی ہے کہ وہ ہرتا جرکو
حکماً اس تنظیم میں شامل ہونے کو کہے اور اس حکم پر کوئی تاجر احمدی رہتے ہوئے ، اس تنظیم سے باہر نہیں رہ
سکتا۔لیکن ابھی ہم جبر نہیں کرتے ، ہم اخلاص سے سب کو اس میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔لیکن اگر جبر کرنا
ہو تو کر سکتے ہیں۔لیکن لاہور، دہلی ، کلکتہ یا سکندرآباد کے تاجر جبر نہیں کر سکتے۔تو جس قدر جبر و محکم کا پہلو
ہے ، وہ مرکز ہی کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ ایک اور چیز کی طرف بھی میں نے توجہ دلائی تھی اور اب اس کا موقعہ ہے۔ہمارے
جنگ میں تقریباً سولہ ہزار احمدی گئے ہیں، جو واپس آئیں گے۔جن کا چندہ تقریباً ایک لاکھ روپیہ ہے۔جہاں تک میرا خیال ہے۔پانچ ، چھ ہزار کے قریب ایسے ہیں، جنہیں فوج میں رکھ لیا جائے گا۔پانچ ، چھ
ہزار ایسے ہیں، جو واپس آکر زمیندارہ کے کام میں لگ جائیں گے ، ان کے گھر میں کھانے پینے کو ہوگا ، وہ
پسند نہیں کریں گے کہ اور کام کریں۔ان کے باپ انہیں کہیں گے کہ پانچ ، چھ سال نوکری کرلی اور کافی کماں
لیا۔جتنا قرضہ تھا، اتر گیا۔تمہاری ماں تمہارے گھر میں اداس بیٹھی ہے۔تم اب یہیں رہو۔ہل پکڑو اور
میرے ساتھ کام میں شامل ہو جاؤ۔پانچ ، چھ ہزار اس طرح لگ جائیں گے۔باقی پانچ چھ ہزار ایسے
ہوں گے، جن کے لئے گزارے کی کوئی صورت نہیں ہوگی۔وہ تعلیم یافتہ تو ہوں گے لیکن گورنمنٹ کے دفاتر
میں ان کو کوئی جگہ نہیں ملے گی۔زمیندار ہوں گے لیکن ان کی زمینداریاں اتنی چھوٹی ہوں گی کہ اگر وہ گھر
میں آگئے تو بجائے آرام کا موجب بننے کے دوسرے بہن بھائیوں اور والدین کے لئے تکلیف کا موجب
بنیں گے۔بھائی کہیں گے کہ پہلے ہمیں اگر آدھی روٹی مل جاتی تھی تو اب اس کے آجانے کی وجہ سے ایک
پاؤ ملا کرے گی۔کھانے کے لئے گھر میں آ گیا ہے، کوئی کام تلاش نہیں کرتا۔اس کا گھر میں آنا محبت کا
موجب نہیں ہوگا۔اس کے گھر آنے پر وہ ظاہری اسے خوش آمدید کہیں گے اور تپاک سے ملیں گے لیکن دل
میں کہیں گے ، مرا بھی نہیں وہاں۔یہ حالت ان کی ہوگی۔ایسے لوگوں کی شرافت کا تقاضا ہے کہ وہ اپنے لئے
اور کام تلاش کریں بجائے اس کے کہ گھروں میں آکر بیٹھ جائیں۔وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، جوان
کے لئے خدا تعالیٰ نے پیدا کیا ہے۔وہ بجائے گھر میں بھو کا مرنے کے اس میدان میں مریں، جہاں دین
کی خدمت بھی ہوتی چلی جائے اور ان کی اپنے مستقبل کے متعلق بھی امید بڑھتی چلی جائے۔کوئی مستقبل
607
خطبہ جمعہ فرمودہ 05اکتوبر 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
ایسا نہیں جو سو فی صدی کامیاب ہو۔ہر جگہ کامیابی کی امید پچاس فی صدی
سمجھی جاتی ہے۔بعض لوگ ایسے
ہیں، جو دو فی صدی امید پر اپنی جانیں دے دیتے ہیں۔پچاس فی صدی امید تو بہت بڑی چیز ہے۔ہماری تنظیم کے ماتحت میں یہ سمجھتا ہوں کہ دین اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے پانچ ہزار
مبلغین کا ملنا بڑا ضروری ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خواب میں پانچ ہزار سپاہی ملے
تھے۔پہلی تشریح تو پانچ ہزار آدمیوں کی تحریک جدید میں شامل ہونے والوں کی ہم نے کی۔وہ چندہ دیتے
ہیں اور دیتے چلے جائیں گے۔مگر یہ ایک شق بھی ہے کہ پانچ ہزار احمدی اس طرح دنیوی کام کریں کہ دین
کے مبلغ بھی ہوں۔بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں، جو اپنے اندر کئی شقیں رکھتی ہیں۔جہاں پانچ ہزار سے مراد
ہوسکتی تھی کہ پانچ ہزار آدمی چندہ دے اور نسلاً بعد نسل پانچ ہزار آدمی متواتر چندہ دیتا چلا جائے اور قیامت
تک یہ سلسلہ چلا جائے ، وہاں اس کے اور کئی معنی بھی ہیں۔اس وقت سینکڑوں آدمیوں نے فوج میں سے
چندہ لکھوایا ہے۔جب وہ واپس آئیں گے تو ان کا چندہ بھی بند ہو جائے گا۔جس کو فوج میں پانچ سوروپے
ملتے تھے، وہ پانچ سو چندہ دیتا تھا مگر نوکری چھوڑنے کے ساتھ پانچ کواڑ اکر اس کا چندہ صفر رہ جائے گا۔جس کو دوست نخواہ ملی تھی ، جب وہ نوکری سے علیحدہ ہو جائے گا تو نوکری کی علیحدگی کے ساتھ دو کو اڑا کر اس کا
چندہ بھی صفر رہ جائے گا اور ان کی بے کاری کے ساتھ ہی تحریک جدید کے تسلسل کا جو خیال تھا، ٹوٹ جائے
گا۔یہ اسی صورت میں قائم رہ سکتا ہے کہ پانچ ہزار آدمی چندہ دینے والے نئے پیدا ہوں۔اور یہ نیا چندہ
دینے والے اسی صورت میں پیدا ہو سکتے ہیں، جب پانچ ہزار آدمیوں کے لئے نیا کام مل جائے۔پس یہ جو بے کار ہو کر آنے والے آدمی ہیں، میں ان کو نصیحت کرتا ہوں کہ بجائے اس کے کہ گھر
پر رہ کر فاقہ کریں، وہ تجارت کی کوشش کریں۔ایسی تجارت کی ، جو دین اسلام کے لئے بھی مفید ہو۔ہندوستان میں پانچ سو ایسے شہر ہیں جہاں تجارت کی منڈیاں ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ۔کیونکہ ہر ایک ضلع
میں آٹھ ، دس یا پندرہ ایسے قصبے ہوتے ہیں جن میں دس پندرہ ہزار سے زیادہ آبادی ہوتی ہے۔اس طرح پر
اگر ان کو بھی ملا لیا جائے تو یہ بجائے پانچ سو کے دو، تین ہزار کے قریب قصبے نکل آئیں گے۔ان میں سے
بعض شہر ایسے ہیں ، جیسے کلکتہ ہے، مدراس ہے، کراچی ہے، دہلی ہے، پشاور ہے، الہ آباد ہے، حیدر آباد
ہے، ٹرادنکور ہے، ڈھا کہ ہے۔جہاں پر بیک وقت تمہیں تھیں، چالیس چالیس آدمیوں سے ہم تجارت کی
ابتدا کر سکتے ہیں۔بعض ایسی جگہیں ہیں، جہاں صرف ایک آدمی کی شروع میں گنجائش ہو سکتی ہے۔لیکن اگر
ان دو ہزار شہروں کی فی شہر اوسط دس آدمی بھی لگائی جائے تو اس کے مطابق ہیں ہزار آدمیوں کی گنجائش
608