صنعت اور تجارت کے لئے اپنی زندگی وقف کریں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 5 اکتوبر 1945ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947), حصہ 2

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود 1050اکتوبر 1945ء
ہے۔اور یہ ابتدا ہے۔قادیان میں دیکھو! اس وقت پانچ سو آدمی تجارت کر رہے ہیں، کئی کھلی جگہوں پر اور
کئی گھروں پر۔تو ہمارے لئے یہ ایک بہت کامیاب راستہ ہے، جس سے دین و دنیا دونوں کی بہتری کی
صورت پیدا کی جاسکتی ہے۔یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ ہم اپنی آواز کو بلند کرنے کے لئے ان دو ہزار
جگہوں پر مبلغین نہیں رکھ سکتے۔ان ساری جگہوں پر یہ بھی نہیں کہ ہمارے احمدی موجود ہوں۔دو ہزار
شہروں میں سے ڈیڑھ دوسو شہر ایسے ملیں گے، جہاں ہمارے احمدی ہیں، باقی اٹھارہ سو شہر ایسے ہیں، جہاں
کوئی احمدی نہیں۔کچھ اس سے چھوٹے چھوٹے قصبے بھی تجارت کے قابل ہیں۔یہ سات، آٹھ ہزار کے
قریب ہو جاتے ہیں۔ان سات آٹھ ہزار قصبوں میں سے ڈھائی تین سو قصبے ایسے ہیں، جہاں احمدی
جماعتیں قائم ہیں۔باقی پونے سات ہزار یا پونے آٹھ ہزار جگہیں ایسی ہیں، جہاں
کوئی احمدی نہیں۔اگر ہم
پونے سات یا پونے آٹھ ہزار آدمی تبلیغ کے لئے ان جگہوں پر بھیجیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ان پر پونے
سات یا پونے آٹھ لاکھ روپیہ ماہوار خرچ ہوگا اور تقریبا ایک کروڑ روپیہ سالانہ خرچ ہوگا۔یہ تو ایک صورت
ہے۔دوسری صورت یہ ہے کہ اگر ہمیں محنت کرنے والے اور قربانی کرنے والے نوجوان مل جاویں۔جو
ان جگہوں پر جا کر سلسلہ کی ہدایت کے مطابق تجارت کریں اور اس کام میں کامیاب ہو جائیں تو ان کی دس
پندرہ لاکھ ماہوار آمدنی ہوگی اور دس پندرہ لاکھ سالانہ کا چندہ ان سے آئے گا۔اب دیکھو کہ ایک صورت میں
تو ایک کروڑ روپیہ خرچ ہوتا ہے اور دوسری صورت میں پندرہ لاکھ روپیہ آمد ہوتی ہے اور یہ لازمی بات ہے
کہ خدا تعالیٰ کی خوشنودی اسی میں ہوگی کہ تبلیغ بھی ہو اور بجائے اس کے کہ خزانہ خالی ہو، خزانہ بھرا ر ہے۔اس کے لئے کئی لائنیں مرکز نے سوچی ہیں اور ان کے ذریعہ سے ایسے تاجروں کی ایک حد تک ہم بھی مدد کر
سکتے ہیں۔اگر ہمارے پرانے تاجر بھی اس بات کی اہمیت کو سمجھیں کہ جو نئے تاجر ہیں، ہم نے ان کو کام
سکھلانا ہے تو اس سے ان کا اپنا بھی فائدہ ہوگا۔احمدی تاجروں کے بڑھنے سے منڈی میں ان کی جڑیں
مضبوط ہو جائیں گی۔تجارت کو رقابت ہی تباہ کرتی ہے۔جس کا جتھہ مضبوط ہو وہ بچ جاتا ہے اور جو کمزور ہو
وہ اس رقابت میں تباہ ہو جاتا ہے۔جس طرح زمینداروں میں ہوتا ہے۔کوئی تاجر کامیاب تجارت نہیں کر
سکتا ، جب تک اس کا جتھہ مضبوط نہ ہو۔دوسروں کے بینکوں کو توڑنے کے لئے بینک آپس میں سمجھوتہ کر
لیتے ہیں اور تاجر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مقابل کے تاجروں کو تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اگر
مقابل والے کا جتھہ مضبوط ہو تو وہ بچ جاتا ہے اور اگر وہ جتھے والا نہ ہو تو مقابل کے تاجر اس کا مقابلہ کر کے
اسے تباہ کر دیتے ہیں۔آج احمدی تاجر انگلیوں پر گنے جاسکتے ہیں۔زیادہ سے زیادہ دو چار سو تاجر ہیں۔اس
609

خطبہ جمعہ فرمودہ 105اکتوبر 1945ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
کے مقابلہ پر مسلمانوں کے تاجر پچاس، ساٹھ ہزار ہوں گے مگر اس کے باوجود وہ ہندوؤں کے مقابلہ میں
نہیں پنپ سکتے۔کیونکہ ہندوؤں کے مقابلے میں ان کا جتھہ کمزور ہے۔جہاں کہیں منڈی کا سوال آتا ہے
یا ایجنسی کا سوال آتا ہے، ہندو ہندوؤں کو دے دیتے ہیں اور مسلمان منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں۔کوئی پچپیس
سال کی بات ہے۔فوج میں سے ایک احمدی کو احمدیت کی وجہ سے نکالا گیا۔میں نے چودھری ظفر اللہ خان
صاحب کو بھیجا کہ وہ اس بارے میں افسران بالا سے ملیں۔وہ کمانڈر انچیف سے ملے تو انہوں نے جواب
دیا کہ آپ جو کچھ کہتے ہیں، بیج ہے۔لیکن میں بھی مجبور ہوں، ہمیں تین لاکھ فوج کی ضرورت ہے، کیا آپ
ہمیں تین لاکھ نو جوان دے سکتے ہیں؟ اگر نہیں دے سکتے تو احمدی اگر چہ مظلوم ہے ، ہمیں احمدی کو ہی نکالنا
پڑے گا کیونکہ کثرت کو ہم ناراض نہیں کر سکتے۔چودھری صاحب خفا ہو کر آگئے اور مجھے یہ بات بتائی۔میں
نے کہا جو کچھ انہوں نے کہا ہے، ٹھیک ہے، حکومت مجبور ہے۔میں اس صورت حالات کو تسلیم کرتا ہوں۔یہی حالت تجارت میں بھی ہے۔اگر کسی بیرونی ملک میں بعض دردمند مسلمان، مسلمان اخباروں میں
اشتہار دلانے کی تحریک کرتے ہیں اور وہاں کے تاجروں سے کہتے ہیں، کیوں تم مسلمان اخباروں میں
اشتہار نہیں دیتے تو وہ کہتے ہیں کہ مسلمانوں کے اخباروں کو پڑھنے والے کوئی تاجر بھی ہیں؟ اگر نہیں تو
انہیں اشتہار دے کر کیا فائدہ؟ ہند و اگر چہ ہمیں گالیاں دیتے ہیں۔ہمارے مال کے بائیکاٹ کی تلقین
کرتے ہیں مگر ہر ہندو اخبار کے پڑھنے والے سو ، دوسو تاجر ہوتے ہیں۔اگر سو بائیکاٹ کے دلدادہ ہوں
گے تو سو ایسے بھی ہوں گے، جو غیر ملکی مال لینے والے ہوں گے۔اس طرح جب کسی جگہ پر ایجنسی لینی ہو تو
جو بڑے بڑے کارخانے والے ہیں، وہ سوال کرتے ہیں کہ کہاں کہاں پر ہمارا مال پھیلا سکتے ہو؟ اگر وہ
کہے کہ جناب اپنی دوکان میں تو تاجر کہے گا کہ اس کو مال دینے کی کیا ضرورت ہے؟ جس کی تجارت کا
کوئی پھیلاؤ نہیں۔یہ جو دوسرا آدمی ایجنسی لینے آیا ہے، اس کی دوکان کی دوسو شاخیں ہیں یا پچاس یا سو
شاخیں۔وہ سارے ہندوستان میں اس کام کو پھیلا سکتا ہے، ہم اس کو دیں گے ہم کو نہیں دیں گے۔تو یہ
ساری بات معقول ہے، ہم ان کو رد نہیں کر سکتے۔اگر ہم آرگنا ئز بیشن کریں گے تو تجارت کے ایسے راستے
کھل جائیں گے کہ جن کی وجہ سے ہم بیشتر قسم کی تجارت پر قابو پاسکیں گے اور ہمیں اس کے لئے نو جوانوں
کی ضرورت ہے۔وہ نو جوان ، جو فوج سے فارغ ہوں گے اور وہ نوجوان، جو نئے جوان ہوئے ہیں اور ابھی کوئی
کام شروع نہیں کیا۔میں ان سے
کہتا ہوں کہ اپنی زندگی وقف کریں۔ایسے رنگ میں نہیں کہ ہمیں دین کے
لئے جہاں چاہیں بھیج دیں، ہم چلے جائیں گے بلکہ ایسے رنگ میں کہ ہمیں جہاں بھجوایا جائے ، ہم وہاں
610

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 05اکتوبر 1945ء
چلے جائیں گے اور وہاں سلسلے کی ہدایت کے ماتحت تجارت کریں گے۔اس رنگ میں ہمارے مبلغ سارے
ہندوستان میں پھیل جائیں گے۔وہ تجارت بھی کریں گے اور تبلیغ بھی ہمیں بعض باتوں کی وجہ سے امید
ہے کہ ایسے کام نکل سکیں گے، جن کی وجہ سے ہم نئے کام کرنے والوں کو بہت سی امداد دے سکیں گے،
اخلاقی لحاظ سے بھی اور مالی لحاظ سے بھی تنظیم کی وجہ سے ہم اخلاقی طور پر جو کامیاب تاجر ہیں، ان پر زور
ڈالیں گے کہ وہ اپنے بھائیوں کو کھڑا کرنے کی کوشش کریں کیونکہ ان کے کھڑے ہونے سے وہ خود کھڑے
ہوں گے۔اس وقت آگے آنے والے نوجوانوں کے لئے ترقی کا بہت سا امکان ہوگا۔یہ چھ ، سات ہزار
نو جوان تجارت کا کام کریں گے اور ساتھ تبلیغ بھی کریں گے اور اس طرح یہ چھ سات ہزار مبلغ ہمیں مفت
میں مل جائیں گے۔یہ کتنی بڑی بات ہے۔ہم اس دن کے امیدوار ہیں کہ ہمیں پانچ ہزار ساری زندگی
وقف کرنے والے مبلغ مل جائیں بلکہ لاکھ یا اس سے بھی زیادہ آدمی مل جائیں۔مگر جب تک وہ دن نہیں
آتے، ہمیں اپنی تبلیغ کو وسیع کرنے کے لئے جو ذرائع میسر ہیں، ان کو تو استعمال کرنا چاہئے اور تاجروں کو
باہر بھیجنا چاہئے۔ہم زمینداروں سے تو نہیں کہہ سکتے کہ تم فلاں جگہ پر چلے جاؤ کیونکہ وہ زمین کو ساتھ نہیں
لے جاسکتے لیکن تاجر دنیا میں ہر جگہ پہنچ سکتے ہیں۔زمیندار کے لئے جب تک دوسری جگہ پر اتفاقاً کوئی
زمین کا ٹکڑا نہ بک رہا ہو، کسی جگہ کی کوئی گنجائش نہیں۔مگر کوئی شہر ایسا نہیں ، جہاں تاجروں کے لئے ایک، دو
کی گنجائش نہ ہو۔کوئی چھوٹے سے چھوٹا قصبہ نہیں ہو سکتا، جہاں ایک مزید تا جر کی جگہ نہ ہو۔ہر ایک گاؤں
اور قصبے میں ایک، دو، چار، پانچ ، دس تاجروں کے لئے جگہ ہوتی ہے۔مگر ہر گاؤں میں زمیندار کے لئے
مزید گنجائش نہیں بلکہ بعض گاؤں ایسے ہیں، جہاں سے بعض زمینداروں کو نکالنا چاہئے کیونکہ وہاں پر دودو،
چار چار گھماؤں زمین زمینداروں کے پاس رہ گئی ہے، جس پر گزارہ نہیں ہوسکتا۔مگر تاجروں کے لئے ہر
جگہ کھپت کی گنجائش ہے یا صنعت و حرفت کا دروازہ کھلا ہے۔یہ دونوں ملتی جلتی چیزیں ہیں۔کوئی سائیکلوں
کی مرمت کا کام شروع کر دے، کوئی موٹروں کی مرمت کا کام شروع کر دے یا اسی قسم کا اور کام شروع کر
دے اور اس طرح ہمارے نوجوان مختلف شہروں میں پھیل جائیں۔کیونکہ ہر ایک جگہ ان کاموں کی گنجائش
موجود ہے۔اگر چار پانچ لاکھ بھی آدمی ہوں تاہم ان کو دنیا میں کہیں نہ کہیں لگا سکتے ہیں۔لیکن ایک زمیندار
کو اس کی جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ نہیں بھیج سکتے۔اگر زمیندار کو کہیں باہر بھیج دیں گے تو وہ دو کوڑی کا بھی
نہیں رہے گا۔مگر تا جر دنیا کے ہر گوشہ میں کام نکال لیتے ہیں۔انگلستان میں ہندوستانی کتنے ذلیل سمجھے
جاتے ہیں مگر پندرہ ہیں ہزار آبادی وہاں بھی تجارت سے گزارہ کر رہے ہیں۔سارے انگلستان میں قریباً
دولاکھ کے قریب ایشیائی رہتے ہیں، جنہیں انگلستان کے لوگ حقارت سے دیکھتے ہیں۔مگر وہ اپنے پیشوں
کی وجہ سے کامیاب ہورہے ہیں۔لیکن انگلستان میں جا کر دیکھو! کتنے ہندوستانی زمیندار ہیں؟ تو تم کو
611

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 05 اکتوبر 1945ء
ایک بھی زمیندار نہیں ملے گا۔کیونکہ نئی جگہوں پر زمین کا کام نہیں کیا جاسکتا۔ہاں نئی جگہ پر تجارت و صنعت کا
کام کیا جا سکتا ہے۔یہی ہر ملک کا حال ہے۔جاپان میں چلے جاؤ، جاپان میں چھپیں ہمیں ہزار ہندوستانی
کام کر رہے ہیں ، وہ سارے کے سارے تاجر ہیں، ان میں سے کوئی بھی زمیندار نہیں۔اس سے صاف پتہ
لگتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جو یہ فرمایا کہ ہل جس قوم میں آجائے ، وہ ذلیل ہو گئی۔اس
کا مطلب یہ ہے کہ وہ زیادہ ترقی نہیں کر سکتی۔ذلیل سے مراد یہ ہے کہ دوسری قوموں کے مقابلے میں اس
کی ترقی محدود ہے۔کیونکہ زمینداری ایک ملک کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔دوسرے ملک میں نہیں جاسکتی مگر
صنعت و تجارت دوسرے ملکوں میں جاسکتی ہے۔مسلمانوں کا یہودی باوجود تھوڑا ہونے کے مقابلہ کرتے
ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ یہودیوں کے ہاتھ میں تجارت ہے۔جس کی وجہ سے ہر قوم پر اپنا اثر ڈال لیتے
ہیں۔لیکن مسلمانوں کے ہاتھ میں تجارت نہیں، اس لئے ان کی کوئی نہیں سنتا۔پس اس نظام تجارت کے ذریعے سے ہم نہ صرف اپنی جماعت کو مضبوط بنا سکتے ہیں بلکہ
دوسرے مسلمانوں اور غیر قوموں کو بھی مضبوط بنا سکتے ہیں۔ایک دفعہ محکمہ تجارت والوں نے مجھ سے پوچھا
کہ بعض غیر احمدی اور ہندو ہم سے مدد چاہتے ہیں۔کیا ہم ان کی مدد کر دیں؟ میں نے ان سے کہا کہ ہاں
خواہ کسی قوم سے تعلق رکھتا ہو، اس کی مدد کرنی چاہئے۔ہمارا کام تو ہے ہی یہی کہ ہم ہر قوم کی مدد کریں۔لیکن پہلے احمدیوں کے لئے کوشش کرنی چاہئے ، اس کے بعد دوسروں کے لئے۔خواہ کوئی ہندو ہو سکھ ہو،
مسلمان ہو، عیسائی ہو ، ہم اس کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں ، مدد کرتے ہیں اور کرتے چلے جائیں گے۔میں سمجھتا ہوں یہ عظیم الشان موقعہ ہے۔اس قسم کی تجارت کا موقعہ، جو شاید آئندہ بیس سال تک
پیدا نہ ہو۔اس لئے جو سپاہی، افسر ڈسچارج ہوتے ہیں، ان کو چاہئے کہ اپنی زندگی مذکورہ بالا طریق پر وقف
کریں۔اس رنگ میں نہیں کہ سارے کا سارا وقت دین کے لئے پیش کریں بلکہ اس رنگ میں کہ ہم نے
کوئی کام کرنا ہے بجائے اس کے کہ ہم خود کام کریں تحریک جدید کی ہدایات کے ماتحت جس مقام پر ہمیں
جا کر کام کرنے کے لئے کہا جائے گا اور جو کام ہمارے لئے تجویز کیا جائے گا، ہم اس جگہ جائیں گے اور
اس کام کو کرنے کے لئے تیار رہیں گے۔باقی مال ان کا ہوگا، کوشش ان کی ہوگی۔اخلاقی مردان کو سلسلہ
دے گا اور مادی بھی ، جس حد تک توفیق ہو گی۔اگر اس رنگ میں پانچ، چھ ہزار آدمی مل جائیں اور مل جانے
چاہئیں۔تو ایک عظیم الشان تغیر پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔اگر ہم اتنے آدمی ایک سال میں
کھڑے کر دیں تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ ہم نے اپنی تبلیغ کو سو گنا بڑھا دیا۔اس وقت ہمارے پچاس
مبلغ ہندوستان میں کام کر رہے ہیں۔اگر پانچ ہزار نو جوان اس طرح کام کرنے لگ گئے ، جو میں نے بتایا
612

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 05اکتوبر 1945ء
ہے تو گویا ہم اپنی تبلیغ کو سوگنا بڑھا دیں گے۔بعض جگہیں ایسی ہیں، جہاں پہلے ہی جماعتیں ہیں اور وہاں کی
کی سعید روحیں پہلے ہی ایمان لا چکی ہیں۔ایسی جگہوں میں تبلیغ کا اثر آہستہ آہستہ ہوتا ہے مگر بہت سی جگہیں
ایسی ہیں، جہاں پر کوئی احمدی نہیں ہے۔ایسی جگہوں کی سعید روحیں جب اس پیغام کو سنیں گی تو فوراً ایمان
لے آئیں گی۔پس ان جگہوں میں ان جوانوں کا کام کرنا دہرے طرز پر فائدہ مند ہوگا اور جماعت ہزار
مقامات پر تیزی کے ساتھ بڑھنا شروع ہو جائے گی۔کیونکہ ممکن ہے شروع شروع میں ہی کئی جگہوں پر
چھیں چھپیں، پچاس پچاس، سو سو آدمی احمدی ہو جائیں اور اس طرح تھوڑے ہی عرصے میں پانچ ، چھ لاکھ
احمدی ہندوستان میں نئے پیدا ہو جائیں۔بعض جگہوں پر جہاں ہمارے مبلغ نئے نئے جاتے ہیں۔ایک
سال میں پانچ ، پانچ سو آدمی احمد ی ہو جاتے ہیں مگر بعد میں ایک ایک، دو دو آدمی احمدی ہوتے ہیں۔اس
کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت تک سعید طبیعتیں ایمان لا چکی ہوتی ہیں۔تو نئی جگہوں پر کام کرنا بعض لحاظ سے
زیادہ با برکت ہوتا ہے۔پس اب وقت ہے کہ ہمارے نوجوان اپنے آپ کو تجارت کے لئے وقف کریں اور یہ وقف،
وقف نمبر دو کہلائے گا۔اس طرح نہیں کہ ہم اپنے آپ کو وقف کرتے ہیں، ہم کو پڑھا کر مبلغ بنا کر بھیجو۔بلکہ
اس طرح کہ ہم اپنے آپ
کو وقف کرتے ہیں، ہم کو جہاں چاہیں بھیج دیں اور جو تجارتی یا صنعتی کام چاہیں،
ہمارے لئے تجویز کریں، ہم وہ کریں گے اور اس کو بڑھانے کی کوشش کریں گے اور ساتھ ساتھ تبلیغ
احمدیت کی بھی کوشش کریں گے۔اس طرح خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کی ترقی کے لئے ایک نیا باب
کھل جائے گا اور لاکھوں لاکھ آدمی احمدیت میں شامل ہوں گے۔میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہماری جماعت کے دلوں کو کھول دے تاہر ایک نو جوان تبلیغ اسلام
کے لئے نکل جائے اور دنیا میں ایسی نادر مثال قربانی اور ایثار کی پیدا کر دے کہ دشمن بھی دیکھ کر اس بات کا
اقرار کئے بغیر نہ رہ سکے کہ واقعی یہ جماعت قربانی کرنے والی ہے۔(مطبوعہ الفضل 11 اکتوبر 1945ء)
613

آج 10 میں سے 10 باقی