سلسلہ کے کاموں کو عظیم الشان طور پر چلانے کا وقت آگیا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء
سلسلہ کے کاموں کو عظیم الشان طور پر چلانے کا وقت آگیا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے آج پھر مجھے خطبہ دینے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔گوا بھی صحت ایسی اچھی تو نہیں
کہ میں بیٹھ کر سجدہ کر سکوں بلکہ تکیوں پر ہی سجدہ کرتا ہوں۔سجدہ کرنے کے لئے اگر بیٹھوں تو کھڑا نہیں ہو
سکتا اور اگر کھڑا ہوں تو بیٹھنا مشکل ہو جاتا ہے۔تین چار دن سے میں بغیر کر چز کے چلتا ہوں، جس کی وجہ
سے گھٹنوں میں درد محسوس ہوتا ہے۔لیکن ڈاکٹری مشورہ یہی تھا کہ جب اس درد سے آرام آجائے تو مجھے
تھوڑا تھوڑا چلنا چاہئے ، تا کہ جوڑ اپنی جگہ پر رک نہ جائیں۔میں نے سمجھا کہ اس حالت میں جبکہ میں چلنے
لگ گیا ہوں، مجھے خطبہ کے لئے ضرور جانا چاہیے۔سیڑھیاں کر چز کے سہارے چڑھ لوں گا اور ممبر تک بغیر
کسی سہارے کے چلا جاؤں گا۔اگر اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور خطبہ سے مجھے کوئی خاص تکلیف پھر دوبارہ نہ
ہو جائے اور اپنے فضل سے موجودہ تکلیف کو برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے تو میں امید کرتا ہوں کہ
انشاء اللہ جلد ہی باہر کے کاموں کی دیکھ بھال شروع کر دوں گا۔میری یہ بیماری نہ صرف اس لئے تکلیف دہ تھی کہ بیماری تکلیف دہ ہوتی ہے بلکہ یہ اس لئے بھی
بہت زیادہ تکلیف کا باعث ہوئی کہ یہ ایسے موقعہ پر آئی جبکہ ہمارے مبلغین کے وفود غیر ممالک کو جانے
والے تھے اور جلسہ سالانہ بھی قریب تھا۔وفود کا باہر بھیجنا کوئی معمولی کام نہیں۔ایک نادان اور کوتاہ بین
انسان کے نزدیک کسی وفد کا بھیجنا کوئی اہم کام نہیں۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسے موقع پر بے انتہا کوشش اور
متواتر سرعت کے ساتھ تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ہم نے گزشتہ ایام میں چھپیس مبلغ غیر ممالک میں بھیجے ہیں اور آٹھ نو کے قریب تیار ہیں، جو جلد ہی
باہر جانے والے ہیں۔لیکن ان کے چلے جانے پر ہمارا کام پورا نہیں ہو جائے گا۔بلکہ ان پچھپیس مبلغوں کے
جانے کے معنی یہ ہیں کہ ہم نے اپنے گھر کے چھپیں نئے دروازے کھولے ہیں اور جولوگ ان دروازوں
میں سے داخل ہوں گے ، وہ اپنی ضروریات کو ہمارے سامنے پیش کریں گے۔چنانچہ ایک ملک۔سے
مبلغین
655
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
کی طرف سے دو تاریں آئی ہیں۔ایک تار میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہمیں دس مبلغ بہت جلد بھیجے جائیں،
کرایہ اور دیگر اخراجات کا انتظام ہم کریں گے۔اور دوسری تار میں انہوں نے یہ اطلاع دی ہے کہ جماعت
نے مطلوبہ مبلغین کے لئے کرایہ اور دوسرے اخراجات کے لئے کئی ہزار روپیہ جمع کر لیا ہے، اب ہمیں فوراً
مبلغین بھیج دیئے جائیں۔اسی طرح ایک اور جماعت سے اطلاع آئی ہے، جو ہے تو اس جماعت کی قدرت
اور طاقت سے باہر لیکن رپورٹ آئی ہے کہ اس ملک کی جماعت میں ایک جوش پیدا ہو گیا ہے اور آپس
میں انہوں نے تجویز کی ہے کہ ڈیڑھ لاکھ یا اس سے زیادہ روپیہ جمع کیا جائے اور پھر خلیفہ وقت کو اپنے ملک
میں آنے کی دعوت دی جائے تاکہ مصلح موعود والی خواب میں وہ بھی شریک ہو جا ئیں۔کیونکہ میں نے خواب
میں دیکھا تھا کہ میں دوسرے ملکوں کی طرف جا رہا ہوں۔وہ چاہتے ہیں کہ اس خواب میں ان کے ملک کا بھی
حصہ ہو اور وہ بھی اس میں شریک ہو جائیں۔ایک اور جگہ سے تار آئی ہے کہ وہاں انگریزی پڑھانے والے
مدرسین کی بہت ضرورت ہے۔اور بی۔اے، بی۔ٹی پاس لوگوں کی وہاں بہت کھپت ہے۔گو یہ تبلیغ کا حصہ
نہیں لیکن اشاعت اسلام اور تبلیغ احمدیت میں یہ لوگ بہت ممد و معاون ہو سکتے ہیں۔یہ سب امور ایسے ہیں، جو فوری طور پر کام کی طرف توجہ چاہتے ہیں۔بہر حال ہم ان کی اس
مانگ کو پیچھے نہیں ڈال سکتے۔اور اس وقت ہمارے پاس ایسے مبلغ موجود نہیں ، جن کو ہم فوری طور پر ان کے
پاس بھیج دیں۔نئے مبلغ اس صورت میں ان کے پاس بھیجے جا سکتے ہیں کہ وہ لوگ جنہوں نے اپنے آپ کو
وقف کیا ہوا ہے اور ان کو ابھی تک بلایا نہیں گیا، ان میں سے کچھ مولوی فاضل ہوں یا بعض انگریزی اعلیٰ
تعلیم رکھتے ہوں۔مثلاً بی۔اے یا ایم اے ہوں۔اگر ایف۔اے یا انٹرنس پاس ہوں تو انہیں بھی کام پر
لگایا جا سکتا ہے۔ایسے لوگوں کو وہاں بھیج دیا جائے اور وہاں کے مبلغین ان کو خود تیار کر لیں۔لیکن یہ کہ ہم
ان کو تیار شدہ مبلغ دیں، یہ ہمارے لئے فی الحال مشکل ہے۔مجھے اس بیماری میں دل کو کمزور کرنے والی دوائیاں دی گئی ہیں۔کیونکہ اس مرض کا علاج ایسی ہی
دوائیوں سے ہوتا ہے۔اور چونکہ مجھے دن میں ہر چار چار گھنٹے کے بعد دوائی دی جاتی تھی ، اس لئے طبعی طور
پر میرے حافظے پر ان دوائیوں کا اثر پڑا۔اور میں بعض دفعہ بات کرتا کرتا بھول جاتا کہ کیا کہنے لگا تھا اور
بعض دفعہ دومنٹ کے بعد بات بالکل بھول جاتی تھی۔اور اس کی وجہ یہی ہے کہ اس بیماری میں ایسی
دوائیاں پلائی جاتی تھیں، جو مجھے ایک قسم کے نشے میں رکھتی تھیں۔گودوائی تو نشہ آور نہیں تھی لیکن اس دوائی
سے دل کی کمزوری ، ضعف اور نقاہت اتنی ہو جاتی تھی کہ میں مدہوش سارہتا تھا۔شاید ہمیں اللہ تعالیٰ اس
بیماری سے بھی کوئی سبق دینا چاہتا ہے، اگر ہم اس سے فائدہ اٹھائیں۔656
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود و 25 جنوری 1946ء
اب میں اس پہلی تقریب پر جماعت کو توجہ دلاتا ہوں (جلسہ سالانہ پر تو اللہ تعالی کے فضل۔جماعت کو خطاب کرنے کی توفیق مل گئی تھی۔اس کے بعد کوئی خطبہ یا تقریر نہیں کر سکا۔اس لحاظ سے یہ پہلی
تقریب ہے۔کہ سترہ اٹھارہ ممالک میں ہمارے مبلغین اب گئے ہیں۔اور ان میں سے ایک ملک میں
ان کے پہنچتے ہی وہاں سے تار آئی ہے کہ ہمیں دس مبلغین کی فوری ضرورت ہے۔ان مبلغین کے اخراجات
اور کرایہ کے ذمہ دار ہم ہوں گے۔میں تمام ایسے واقفین کو جن کو بلایا نہیں گیا، گو وہ اعلیٰ تعلیم نہ رکھتے ہوں
لیکن وہ سمجھتے ہوں کہ وہ مبلغ کا کام سنبھال لیں گے، اس غرض کے لئے بلاتا ہوں۔اور چاہتا ہوں کہ وہ
اپنے ناموں سے ہمیں اطلاع دیں۔ہم عموماً اس وقت تک اعلی تعلیم کے لوگوں کو لیتے رہے ہیں۔یعنی عربی
کے لحاظ سے مولوی فاضل اور انگریزی کے لحاظ سے بی۔اے یا ایم۔اے ، بعض ایف۔اے بھی تھے لیکن
دینی لحاظ سے وہ اچھا علم رکھتے تھے۔ایسے لوگوں کو ہم لے لیتے ہیں کیونکہ یہ لوگ دنیوی علم تو خود پڑھ سکتے
ہیں اور دینی تعلیم ، قرآن کریم کا ترجمہ اور حدیثیں ہم ان کو پڑھا دیتے ہیں۔اگر کوئی ایسے نوجوان ہوں، جو
انٹرنس یا ایف۔اے پاس ہوں لیکن وہ قرآن کریم کا ترجمہ جانتے ہوں، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کی کتب کا مطالعہ رکھتے ہوں، دینی امور سے واقفیت رکھتے ہوں تو ایسے نو جوانوں کو بھی جلدی باہر
بھیجا جا سکتا ہے۔پس یہ وقت ہے کہ جماعت کے نوجوان اپنی زندگیاں وقف کر کے اس کامیابی اور کامرانی کو
حاصل کر سکتے ہیں، جو اس زمانہ میں احمدیت کے لئے مقدر ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
ایک حوالہ آج ہی خدام الاحمدیہ نے شائع کیا ہے۔جس سے پتہ لگتا ہے کہ آپ کو کتنی حسرت تھی ، اس بات
کی کہ مسلمان اسلام کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں؟ آپ فرماتے ہیں۔میں نے بعض اخبارات میں
پڑھا ہے کہ فلاں آریہ نے اپنی زندگی آریہ سماج کے لئے وقف کر دی ہے اور فلاں پادری نے اپنی عمر مشن کو
دے دی ہے۔مجھے حیرت آتی ہے کہ کیوں مسلمان اسلام کی خدمت کے لئے اور خدا کی راہ میں اپنی زندگی
کو وقف نہیں کرتے ؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مبارک زمانہ پر نظر کر کے دیکھیں تو ان کو معلوم ہو
کہ کس طرح اسلام کی زندگی کے لئے اپنی زندگیاں وقف کی جاتیں ہیں ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کی اس سے مراد بھی درحقیقت وہی صحابہ کا نمونہ ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانہ میں
زندگی وقف کرنے کا سوال ہی نہیں تھا کیونکہ اس زمانہ میں ہجرت فرض تھی۔خواہ کسی حصہ میں کوئی شخص
ایمان لاتا ، اس کے لئے حکم تھا کہ فورا ہجرت کر کے مدینہ پہنچو اور خدمت اسلام کے لئے اپنی جان اور اپنا
657
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
مال لگا دو۔ہمارے وقف اور صحابہ کے وقف میں فرق صرف اتنا ہے کہ ہم واقفین اپنے ملک سے باہر بھیجتے
ہیں۔لیکن صحابہ دوسرے ملک سے اپنے ملک میں بلائے جاتے تھے۔اس زمانہ میں وقف کی یہ صورت تھی
کہ ہجرت کر کے مدینہ پہنچ جاؤ، ہمارے زمانہ میں وقف کی یہ صورت ہے کہ اپنا وطن اور اپنا گھر بار چھوڑ کر
غیر ممالک میں اشاعت اسلام کے لئے چلے جاؤ۔دونوں صورتوں میں گھر بار چھوڑنا پڑتا ہے، وطن سے
بے وطن ہونا پڑتا ہے اور باہر جا کر دشمنوں سے جہاد کرنا پڑتا ہے۔پس ہمارے واقف جو حقیقی طور پر اپنے
آپ کو وقف کرتے ہیں، وہ بھی مہاجر ہیں۔کیونکہ انہوں نے اپنے وطن اور اپنے گھر بار چھوڑ دیئے اور دنیا
کے گوشے گوشے میں اللہ تعالیٰ کا نام بلند کرنے کے لئے نکل کھڑے ہوئے۔ہماری جماعت میں ابھی
بہت سے نوجوان ایسے ہیں، جنہوں نے اپنی زندگیاں وقف نہیں کیں۔اگر وہ اپنی زندگیاں وقف کریں تو
میرے نزدیک وہ سلسلہ کے لئے مفید وجود ثابت ہو سکتے ہیں۔کتنے افسوس کی بات ہوگی کہ تبلیغ اسلام کے
لئے دس آدمیوں کی ضرورت ہو اور وہ بھی پوری نہ ہو اور دوسری طرف جنگ یورپ میں اپنی قوموں کی
عزت کو برقرار رکھنے کے لئے لکھوکھا آدمیوں نے اپنے آپ کو پیش کر دیا ہو؟
اب جبکہ اسلامی جنگ شروع ہوئی ہے تو قدرتی بات ہے کہ باہر سے مانگ پر مانگ آئے گی۔ابھی پیچھے ہی ایک ملک کے مبلغین نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اگر ہمیں بارہ مبلغ اور مل جائیں تو دس
سال کے اندراندر ملک کی اکثریت احمدیت میں داخل ہو جائے گی۔وہ تمام قسم کے اخراجات خود برداشت
کرنے کا وعدہ کرتے ہیں ، صرف ہم سے کام کرنے والے آدمی مانگتے ہیں۔اسی کا نتیجہ ہے کہ افریقہ میں
ایک لاکھ شلنگ کا ایک فنڈ قائم کیا گیا ہے کہ جس کی آمد سے ہمارے وہاں کے مبلغ لٹریچر وغیرہ شائع کریں
گے۔یہ کتنی بیداری اور کتنا جوش ہے، جو ان ممالک میں احمدیت کے لئے نظر آتا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا
ہے کہ وہ ان کے جوش اور اخلاص میں ترقی دے۔آمین۔دوسری سکیم میں نے وقف تجارت کی جماعت کے سامنے پیش کی تھی۔ابھی تک اس تحریک میں
ساٹھ ستر نو جوانوں نے اپنے آپ کو پیش کیا ہے۔میرے نزدیک اس میں کمی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ
ہمارے نوجوان ابھی تک فوجوں سے فارغ نہیں ہوئے۔لیکن اس کے باوجود یہ تعداد کم ہے۔اگر یہاں
کے لوگ جو فارغ ہیں، وہی اپنے آپ کو پیش کرتے تو یہ تعداد سینکڑوں تک پہنچ جاتی۔انہیں دینی فائدہ بھی
ہوتا اور وہ دنیوی فائدہ بھی اٹھاتے۔تجارت ایک ایسی چیز ہے، جس سے یہ دونوں چیزیں حاصل ہوسکتی ہیں۔جس جگہ پر لاکھوں
لاکھ روپیہ ہمارا سالانہ خرچ ہونا تھا، اس کی بجائے ہمیں کئی لاکھ روپیہ اس طرح سے مل جائے گا اور تبلیغ بھی
658
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود : 25 جنوری 1946ء
ہوتی رہے گی۔تجارت کے لئے رستے کھل رہے ہیں اور دوسرے ممالک کے لوگ ہمیں لکھ رہے ہیں کہ
آپ آدمی بھیجیں، ہم ان کی ہر قسم کی امداد کریں گے۔اسی طرح ہندوستان کے متعلق بھی ارادہ ہے کہ
تجارت کے ذریعہ تبلیغ کے دائرہ کو وسیع کیا جائے۔اگر ہماری یہ سکیم کامیاب ہو جائے اور انشاء اللہ تعالیٰ
ضرور کامیاب ہوگی تو ہمیں مفت میں پانچ ہزار مبلغ مل جائیں گے۔بجائے اس کے کہ ہم پانچ ہزار مبلغین
پر لاکھوں لاکھ روپیہ خرچ کریں، ان کے ذریعہ ہمیں لاکھوں روپیہ کی آمد شروع ہو جائے گی۔فرض کرونی
مبلغ ہمیں سور و پی دینا پڑے تو ایک سال کے لئے ہمیں ساٹھ لاکھ روپیہ کی ضرورت ہے۔حالانکہ بعض شہر
ایسے ہیں، جہاں ایک سو میں گزارہ نہیں ہو سکتا۔جیسے بمبئی یا کلکتہ ہے۔ایسے شہروں میں تین یا چار سور و پیر
ماہوار خرچ دینا پڑے گا۔لیکن اگر یہی فرض کریں کہ فی مبلغ ایک سو روپیہ ماہوار دیں تو ایک مہینہ کا خرچ پانچ
لاکھ روپیہ بنتا ہے اور ایک سال کا خرچ ساٹھ لاکھ روپیہ بنتا ہے۔لیکن اگر ہمارے پانچ ہزار نو جوان تجارتی
اصول پر اپنی زندگیاں وقف کریں تو ہمیں یہ ساٹھ لاکھ روپیہ خرچ کرنے کی بجائے پندرہ یا بیس لاکھ روپیہ
سالا نہ وہ نوجوان بھجوائیں گے۔گویا ایک صورت میں ہمیں پندرہ بیس لاکھ روپیہ کی سالانہ آمد ہوتی ہے اور
دوسری صورت میں ہمیں ساٹھ لاکھ روپیہ سالانہ خرچ برداشت کرنا پڑتا ہے۔کتنی مفید اور جماعت کی مالی
حالت کو درست کرنے والی یہ سکیم ہے۔لیکن اس سکیم کی طرف جماعت نے ابھی تک پوری توجہ نہیں کی۔تیسری چیز ، جس کے متعلق میں کچھ کہنا چاہتا ہوں، وہ تعلیم ہے۔میرا تجربہ ہے کہ جب میں کسی
چیز کے متعلق تحریک کروں تو اس کے معا بعد اس چیز کی ضرورت محسوس ہونی شروع ہو جاتی ہے۔اب تعلیم
کے لحاظ سے اعلیٰ تعلیم والوں کا مطالبہ ہم سے بے انتہا طور پر شروع ہو گیا ہے۔دو ملک والوں نے لکھا ہے
کہ ہمیں بائیس مبلغین دیئے جائیں اور ابھی ان کے علاوہ سترہ اٹھارہ ملک ایسے ہیں، جہاں ہمارے
مبلغین اب گئے ہیں اور ابھی ان کے مطالبے باقی ہیں۔اس لحاظ سے ہمیں چار پانچ سو مبلغین کی ضرورت
ہے۔اور یہ علاقے ایسے ہیں، جن میں ایسے مبلغین کی ضرورت ہے، جو بی۔اے یا ایم۔اے ہوں۔پھر
ہمارے محکمے اتنے وسیع ہو گئے ہیں کہ تین سال کے اندر اندر کارکنوں کی تعداد گئی ہوگئی ہے۔لیکن اس کے
باوجود ہمیں بہت سے کارکنوں کی ضرورت ہے۔تحریک جدید نے ابھی اپنے آپ کو منظم نہیں کیا۔وقف
زندگی کرنے والے نوجوان اس میں اکثر کام کرتے ہیں۔اگر ان کو انہیں کاموں پر روک رکھا جائے تو
بیرونجات کے مبلغین میں کمی آجائے گی۔اس لئے میں نے بار بار تعلیم پر زور دیا ہے۔کیونکہ میں دیکھتا
ہوں کہ جماعت کو دن بدن تعلیم یافتہ آدمیوں کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔غیر تعلیم یافتہ آدمی باہر نہیں
659
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
بھیجے جاسکتے ، نہ ہی ان کے سپر د کوئی ذمہ داری کا کام کیا جاسکتا ہے۔اسی طرح سلسلہ کی بعض اور سکیمیں
جاری ہیں، ان کے لئے بھی ہمیں اعلیٰ تعلیم یافتہ آدمیوں کی ضرورت ہے۔اسی طرح سلسلہ کے دفاتر کے
لئے بہت سے کارکنوں کی ضرورت ہے۔اور ہمارے بعض دفاتر کے کام اسی لئے پوری طرح نہیں ہور ہے
کہ ان میں کارکنوں کی کمی ہے۔اور نئے آدمی ہمیں اس لئے نہیں مل رہے کہ ہمارے اندر تعلیم کی کمی ہے۔ہندوؤں کے اندر اس زمانہ میں بھی پندرہ پندرہ ہیں ہیں روپے کے کلرک مل رہے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے
کہ ان کے اندر تعلیم اتنی زیادہ ہے کہ وہ تمام کے تمام عمدہ نوکریاں حاصل نہیں کر سکتے۔اور جو فارغ رہ
جاتے ہیں، وہ پندرہ پندرہ ، ہمیں ہیں روپے کی ملازمت اختیار کر لیتے ہیں۔ہماری جماعت میں ہندوؤں
سے تعلیم نسبتا کم ہے۔گو دوسرے مسلمانوں کی نسبت زیادہ ہے۔اس لئے ہماری ضرورت پوری نہیں
ہوتی۔ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہماری جماعت کے نوجوانوں میں دوسری قوموں کی نسبت زیادہ بیداری ہے
اور ہماری جماعت کے نوجوان دوسری مسلم جماعتوں کے نوجوانوں سے محنتی زیادہ ہیں، اس لئے گورنمنٹ
کے محکموں میں ان کو عزت کی ملازمت مل جاتی ہے۔جس محکمہ میں ایک احمدی افسر ہو ، اس کو کہتے ہیں کہ اور
احمدی بلاؤ۔ایک محکمہ کے افسر نے مجھ سے ذکر کیا کہ میں اپنے محکمہ میں احمدیوں کو تلاش کر کر کے رکھتا
ہوں۔حالانکہ میں احمدی نہیں ہوں اور نہ احمدیت سے مجھے کوئی دلچسپی ہے۔لیکن میں نے دیکھا ہے کہ
احمدی محنتی اور دیانتدار ہوتے ہیں، اس لئے میں احمدیوں کو دوسروں
پر ترجیح دیتا ہوں۔پس اس قسم کے
لوگ پائے جاتے ہیں، جو احمدیوں کو ان کے محنتی اور دیانتدار ہونے کی وجہ سے بڑی محبت سے ملازم رکھتے
ہیں۔تو کچھ تعلیم یافتہ طبقہ تو ملازمت میں چلا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دوسری قوموں کی نسبت ہماری
جماعت میں ملازمت پیشہ لوگ زیادہ ہیں۔اور کچھ حصہ ایسا ہے، جو تجارت میں لگا ہوا ہے اور وہ تجارت کو
پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ آزاد کام کرنے کے عادی ہیں۔پس ان دو چیزوں کی وجہ سے ہمیں تعلیم یافتہ آدمی
کم ملتے ہیں۔یعنی ایک تو ملازمت اور دوسرے تجارت یا صنعت و حرفت۔ان دونوں سے جو بچتے ہیں ، وہ
اتنے تھوڑے رہ جاتے ہیں کہ سلسلہ کی ضرورت ان سے پوری نہیں ہوتی۔اور ہماری جماعت میں ابھی تعلیم
کی اتنی کمی ہے کہ جب کسی علاقہ سے کسی واقف کو قادیان میں باہر بھیجنے کے لئے بلایا جاتا ہے تو علاقے کا
علاقہ شور مچانا شروع کر دیتا ہے کہ آپ یہیں اس کو وقف سمجھ لیں ، اس کے علاوہ کوئی شخص اس علاقہ میں کام
کرنے والا نہیں ہے۔اگر ہماری جماعت میں تعلیم زیادہ ہو تو یہ وقتیں پیش نہ آئیں۔اگر ہماری جماعت
میں زیادہ مولوی فاضل ہوں تو ہماری مشکلات بہت حد تک دور ہو جائیں۔اب تو جامعہ احمدیہ میں طلباء کی
660
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود : 25 جنوری 1946ء
تعداد کم ہو گئی ہے۔لیکن پھر بھی ایک طرف سارے پنجاب کے مولوی فاضل ہوں اور دوسری طرف
ہمارے تو پھر بھی ہمارے مولوی فاضل ان سے کئی گنا زیادہ ہوں گے۔لیکن باوجود اس کے پھر بھی ہمارے
کاموں کے لئے کم ہیں۔آج کل آٹھ ، نو طالب علم مولوی فاضل کا امتحان دیتے ہیں۔لیکن غیر احمدی
امتحان دینے والے، جو پہلے کم ہوتے تھے ، اب بڑھ گئے ہیں۔اسی لئے میں نے تحریک کی ہے کہ دوستوں کو اپنے بچوں
کو اعلئے دینی تعلیم کے لئے انہیں مدرسہ
احمد یہ میں داخل کرانا چاہیے۔اس پر تھیں، پینتیس لڑکے مدرسہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔جن میں سے کچھ
داخل ہونے کے بعد کھسکنے شروع ہو گئے۔لیکن پھر بھی چھپیں، چھبیس باقی ہیں۔لیکن ان چھپیں سے ہمارا کام
نہیں بنتا، پچاس سے بھی کام نہیں بنتا، سو سے بھی کام نہیں بنتا۔بلکہ ہمیں ہزاروں آدمیوں کی ضرورت
ہے۔میں نے اس سے پیشتر جماعت کو بتایا تھا کہ اگر سولڑ کا ہر سال جامعہ احمدیہ سے تحصیل علم کے بعد
فارغ ہو تو دس سال میں جا کر ہم ہزار مبلغ تیار کر سکتے ہیں۔لیکن اگر ہر سال بمشکل پچپیں طلباء جامعہ سے
فارغ ہوں تو اس لحاظ سے تو ہم دنیا کی مانگ کو کسی صورت میں پورا کر ہی نہیں سکتے۔دنیا کے چاروں طرف
سے مبلغین کی مانگ آنے والی ہے اور مبلغین کا کام بہت وسیع ہونے والا ہے۔ابھی ابھی ایک جگہ سے
دس مبلغین کی اور دوسری جگہ سے بارہ مبلغین کی مانگ آئی ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کو اس سے زیادہ
کی ضرورت ہے۔کیونکہ مانگنے والا ڈرتا ہے کہ کہیں زیادہ مطالبہ سے کام بگڑ نہ جائے۔بے شک انہوں نے
اس وقت بارہ مبلغوں کا مطالبہ کیا ہے۔لیکن جب ہم ان
کو بارہ مبلغ دے دیں گے تو وہ کہیں گے ، اصل بات
یہ ہے کہ اگر آپ چوہیں مبلغ دے دیں تو پھر کام ہو جائے گا۔جب چوبیس مبلغ دے دیئے جائیں گے تو پھر
کہیں گے کہ ٹھیک اندازہ نہیں ہو سکا اور اندازہ کرنے میں غلطی ہوئی ہے، اگر آپ چھتیس مبلغ ہمیں دے
دیں تو کام ہو جائے گا۔جب ان کو چھتیں مبلغ دے دیئے جائیں گے تو وہ نہیں گے کہ ہم سے غلطی ہو گئی تھی ،
اصل میں تو سو مبلغوں کی ضرورت ہے، اگر آپ سو مبلغ دے دیں تو پھر یہ کام ضرور ہو جائے گا۔آخر ملکوں
میں تغیر پیدا کرنا اور ان کے مذہب کو بدلنا کوئی آسان کام نہیں۔اس کے لئے بہت بڑی جدو جہد اور بہت
بڑی قربانیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔اور غیر ممالک کی جماعتوں
کا تو ہمیں یہ بھی فائدہ ہے کہ وہ تبلیغ کا خرچ
خود اٹھاتی ہیں اور ہم پر بار نہیں بنتیں۔اور بعض ملک مبلغین کا کرایہ وغیرہ بھی خود برداشت کرتے ہیں۔ہمارا کام صرف ایسے آدمی بھیجنا ہوتا ہے، جو وہاں جا کر کام کریں۔شام فلسطین اور مصر سے جو آمد ہوتی ہے،
وہ ہماری اس رقم سے، جو ہم ان کے لئے خرچ کرتے ہیں، کم نہیں ہوتی اور ہمیں کچھ اپنے پاس سے ادا نہیں
کرنا پڑتا۔گویا وہ حقیقت میں آپ ہی اپنی رقم خرچ کرتے ہیں۔661
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
پس اس وقت ایسے تعلیم یافتہ آدمیوں کی ضرورت ہے، جو غیر ممالک میں تبلیغ اسلام کے لئے
بھیجے جاسکیں۔جیسا کہ میں نے تحریک جدید کے شروع میں کہا تھا کہ اس کے کاموں کو چلانے کے لئے
بہت سے آدمیوں کی ضرورت ہوگی۔روپیہ پیدا کرنے کے لئے بھی آدمیوں کی ضرورت ہے، تبلیغ کرنے
کے لئے بھی آدمیوں کی ضرورت ہے ، صنعت و حرفت کے لئے بھی آدمیوں کی ضرورت ہے، تجارت کے
کاموں کو چلانے کے لئے بھی آدمیوں کی ضرورت ہے۔پس آج آدمیوں کی ہمیں سخت ضرورت ہے۔لیکن ایسے آدمیوں کی ضرورت ہے، جو خلص اور تعلیم یافتہ ہوں۔تعلیم کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے میرے نزدیک سکولوں اور کالجوں میں لڑکوں کی تعداد آٹھ دس
گنے بڑھ جانی چاہیے تھی۔اس میں شک نہیں کہ ہمارے سکول نے پہلے سے ترقی کی ہے۔آج سے چھ، سات
سال پہلے ہمارے تعلیم الاسلام سکول میں چھ سات سو کے قریب طالب علم تھے اور اب اس میں سولہ سو سے
کچھ او پر طالب علم ہے۔لیکن در حقیقت جماعت کی ضرورتوں کے مطابق یہ ترقی کچھ بھی ترقی نہیں ہے۔مجھے
یہ سن کر بہت افسوس ہوا کہ ہمارے کالج میں جو احمدی لڑکے داخل ہوئے ہیں، ان میں سے اکثر ایسے
ہیں، جو تھرڈ ڈویژن میں پاس ہوئے ہیں۔کل کو احمدی والدین کالج کے پروفیسروں پر الزام لگا ئیں گے کہ
انہوں نے ہمارے بچوں کو کچھ پڑھایا نہیں۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کے لڑکے خود تھرڈ ڈویژن میں پاس
ہوئے ہیں۔ان لکھ ڈویژن کے پاس شدہ لڑکوں کے فیل ہونے پر پروفیسروں پر کیا الزام آ سکتا ہے؟ میں نے
جماعت کے دوستوں کو بار بار توجہ دلائی ہے کہ والدین کو بچپن میں بچوں کی پوری نگرانی کرنی چاہیے۔جو والدین
بچوں
کی نگرانی نہیں کرتے اور ان
کی تعلیم کی فکر نہیں کرتے ، وہ قتل اولاد نہیں کرتے تو اور کیا کرتے ہیں؟ یہ قتل
اولاد نہیں تو اور کیا ہے کہ انسان بچوں کی محبت کی وجہ سے ان
کو تعلیم سے غافل رکھے؟ صرف کامیابی ہی
مقصود نہیں ہوتی۔جنت میں جانے والا انسان ادنی درجہ میں جائے تو اس پر اسے خوش ہونا نہیں چاہیے۔جو بچوں کی روحانی تربیت مکمل نہیں کرتے ، ان کی اولا د جنت میں گئی تو ادنی درجہ کی جنت میں جائے
گی۔اور جو تعلیم میں غفلت کرتے ہیں، ان کی اولاد کے لئے دنیا وی جنت میں سوائے چپڑاسیوں کی جنت کے
اور کوئی جگہ نہیں ہے۔پس ایسے لوگوں کے لئے نہ دنیا میں عزت ہے اور نہ آخرت میں۔ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول نے درس کے دوران میں بیان فرمایا کہ دوزخ عارضی چیز ہے اور کچھ
مدت کے بعد دوزخیوں کو دوزخ سے نکال لیا جائے گا اور انہیں اللہ تعالیٰ جنت میں داخل کر دے گا۔(جیسا کہ جماعت احمدیہ کا عقیدہ ہے۔) ایک امیر آدمی بھی اس درس میں شامل تھا۔کہنے لگا، مولوی
662
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود : 25 جنوری 1946ء
صاحب جزاک اللہ پہلے اس بات کا علم نہ تھا اور ڈر رہتا تھا کہ ہمیشہ کی دوزخ میں پڑیں گے۔اب یہ
بات سن کر سر سے بوجھ اتر گیا ہے کہ آخر تو سب جنت میں اکٹھے ہو جائیں گے۔اس پر حضرت خلیفہ اول
نے فرمایا کہ میں تمہیں چھپیں روپے دیتا ہوں، تم باہر نکل کر پانچ جو تیاں کھا لو۔اس پر وہ بہت سٹ پٹایا اور
کہنے لگا مولوی صاحب شرم کی بات ہے ، آپ نے عالم ہو کر ان طالب علموں کے سامنے میری بڑی بے
عزتی کر دی۔آپ نے فرمایا کہ اگر تمہیں ان طالب علموں کے سامنے اتنی بات پر اعتراض ہے تو جہاں
تمہارے باپ، دادے، پڑدادے سب جمع ہوں گے اور دوزخ میں تمہیں سب کے سامنے پچاس ہزار
سال تک جو تیاں پڑیں گی کہ تم دوزخ کے عارضی ہونے پر خوش ہو گئے ہو، وہاں تمہیں شرم نہ آئے گی۔لیکن ہمارے لوگ کہتے ہیں، شکر ہے لڑ کا پاس تو ہو گیا ہے۔ان کو یہ علم نہیں کہ جوں جوں تعلیم
آگے چلتی ہے ، مشکل ہوتی چلی جاتی ہے۔سکولوں
کا نتیجہ عام طور پر ستر یا پچھتر فیصدی ہوتا ہے لیکن کالج
میں جا کر وہی نتیجہ پنتالیس فیصدی ہو جاتا ہے۔حالانکہ کالج میں پڑھنے والے تو وہی طلباء ہوتے ہیں، جو
ان سکولوں سے جاتے ہیں، جہاں ان کا نتیجہ ستر یا پچھتر فیصدی ہوتا ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ طالب علم
کالج میں جا کر کند ذہن ہو جاتے ہیں۔بلکہ اصل وجہ یہ ہے کہ معیار تعلیم بلند ہو جاتا ہے۔پس جولڑ کا پہلے
ہی سکول میں تھرڈ ڈویژن میں پاس ہونے کا عادی ہو ، وہ کالج میں جا کر کیا ترقی حاصل کر سکتا ہے؟ ایف۔اے اور بی۔اے میں تو بعض لڑکے پھر بھی فرسٹ ڈویژن حاصل کرتے ہیں۔لیکن ایم اے میں جا کر
فسٹ ڈویژن حاصل کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔بعض یونیورسٹیاں ایسی ہیں کہ جن میں آج تک کوئی
طالب علم ایم۔اے کا فرسٹ ڈویژن میں پاس نہیں ہوا۔ہمارا ایک احمدی لڑکا ہے، اس نے انٹرنس میں بھی
ریکارڈ قائم کیا ، ایف۔اے میں بھی ریکارڈ قائم کیا ، بی۔اے میں بھی ریکارڈ قائم کیا۔سنا گیا ہے کہ جب
وہ لڑکا ایم۔اے میں آیا تو ہندو پروفیسروں نے غصے سے اسے کہا کہ دیکھو ہم تمہاری خبر لیں گے۔وہ شاید
کوئی الزام لگا کر خبر لیں گے۔لیکن اس سال خبر آئی ہے کہ ایک ہندولڑکے کو انہوں نے سو فیصدی نمبر دے
دیئے ہیں تا کہ آئندہ کوئی لڑکا یہ نہ کہہ سکے کہ اس نے ریکارڈ قائم کیا ہے۔اگر سو فیصدی نمبر بھی حاصل کر
لے گا تو اتنے نمبر لینے والا ایک لڑکا پہلے موجود ہو گا۔اگر یہ بات درست ہے تو اس طرح انہوں نے اس
احمدی لڑکے کا رستہ بند کر دیا ہے۔بہر حال یہ ایک حقیقت ہے کہ جوں جوں طالب علم کالج کی اوپر کی
کلاسوں میں جاتا ہے تعلیم سخت ہوتی جاتی ہے۔اگر انٹرنس سے ہی طلباء تھرڈ ڈویژن میں پاس ہوں تو وہ
ایف۔اے میں جا کر فیل ہو جائیں گے
اور اگر کچھ طالب علم پاس بھی ہو جا ئیں تو وہ بی اے میں جا کر فیل
ہو جائیں گے۔وہ شخص جو اپنے لڑکے کے تھرڈ ڈویژن میں پاس ہونے پر خوش ہوتا ہے، اس کی مثال ایسی
663
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
ہی ہے، جیسے گنا پہلیں تو رس تو ہمارا دشمن لے جائے اور چھل کا ہم لے آئیں۔جس کا کچھ حصہ ہم جلا دیں اور
کچھ حصہ سے کچھی وغیرہ بنالیں۔تم خود ہی بتاؤ کہ کون فائدہ میں رہاہم یا ہمارا دشمن ہم دشمن کا مقابلہ اسی
صورت میں کر سکتے ہیں جبکہ ہم اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلائیں۔خالی تھرڈ ڈویژن میں کسی بچے کا پاس ہو جانا
کوئی خوشی کی بات نہیں بلکہ اس بات پر خوش ہونا بھی بہت شرم کی بات ہے۔تعلیم کی کمی کی ذمہ داری صرف والدین اور جماعت پر ہی نہیں بلکہ سکول والوں پر بھی ہے۔کیونکہ لڑکے دن کا اکثر حصہ سکول میں گزارتے ہیں۔سکول والے کیوں ان کی نگرانی نہیں کرتے اور کیوں
ان کو محنت سے کام کرنے کی تاکید نہیں کرتے ؟ والدین تو ان اوقات میں اپنے بچوں کی نگرانی نہیں کر
سکتے۔پس میرے نزدیک بہت حد تک اس معاملہ میں سکول پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس نے کیوں
نگرانی نہیں کی؟ بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ ننانوے فیصدی ذمہ داری اس کی اساتذہ پر ہے۔کیا وجہ ہے کہ
ہمارے سکول کے طالب علم لکھے ہوتے ہیں لیکن آریہ سکولوں کے طالب علم ہوشیار ہوتے ہیں؟ کیا احمدی
گھر میں پیدا ہونے کی وجہ سے نعوذ باللہ ان پر نحوست چھا جاتی ہے؟ کیا احمدی گھر میں پیدا ہونے کی وجہ
سے ان کا دماغ خراب ہو جاتا ہے؟ میں اس بات کو کبھی مان نہیں سکتا کہ بچوں کے دماغ اچھے نہیں۔بلکہ
میں کہتا ہوں تمہارے دس سال کی پڑھائی نے اس کا دماغ خراب کر دیا ہے۔جب وہ لڑکا قادیان میں
رہتا ہے، اس کے والدین بھی قادیان میں رہتے ہیں تو جب وہ لڑکا سکول سے غیر حاضر ہوتا ہے، استاد
کیوں سورہتے ہیں؟ کیوں اس کے والدین کو نہیں کہتے کہ تمہارے لڑکے میں فلاں خرابی ہے، اس کو دور
کرو؟ کیوں استادوں پر افیون کھانے والے کی سی حالت طاری رہتی ہے؟ اور کیوں نہیں وہ پانچویں چھٹے
دن بولتے کہ ان لڑکوں میں یہ خرابی ہے؟ اور کیوں مقامی لڑکوں کے والدین کے سامنے اس بات کا ذکر
نہیں کرتے ؟ اور جولڑ کے بورڈر ہیں، ان کے تو وہ خود ذمہ دار ہیں۔ان کے والدین نے انہیں ان کے
سپرد کیا ہے۔وہ ان
کی تعلیم اور ان کے اخلاق کے ذمہ دار ہیں۔پس بورڈروں کے لئے ان کے پاس کیا
بہانہ ہے؟ کیونکہ وہ تو چوبیس گھنٹے انہیں کے پاس رہتے ہیں۔ایسے بہانے کرنے سے تو بہتر ہے کہ زمین
پھٹ جائے اور یہ بہانے کرنے والے اس میں سما جائیں۔اگر بے حیائی سے کام لیا جائے تو اور بات
ہے۔لیکن اگر یہ استادلڑکوں کی نگرانی کرنا چاہتے ، کیا وہ ایسا نہیں کر سکتے تھے ؟ اور جولڑ کے باوجود ان کے
سمجھانے کے اپنی اصلاح نہ کرتے ، وہ ان کے والدین سے کہتے۔اگر وہ بھی اصلاح کیلئے کوشش نہ کرتے
تو مقامی انجمن سے کہتے ، بار بار جلسے کرتے اور ان کے والدین کو توجہ دلاتے۔ہٹلر نے دس سال میں اپنی
وام کے خیالات بدل ڈالے اور ان میں ایک ایسی روح بھر دی کہ وہ اس کے لئے جان پر کھیلنے کو تیار ہو
664
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء
تحریک جدید- ایک الجی تحر یک۔۔۔جلد دوم
گئے۔ہر ایک بات کا انتظام خلیفہ یا انجمن کرے، یہ نہیں ہو سکتا۔آخر یہ اساتذہ کس مرض کی دوا ہیں؟ ان کی
ایسی ہی مثال ہے۔جیسے کہتے ہیں کہ دو پوستی ایک بیری کے درخت کے نیچے لیٹے ہوئے تھے۔ان کے پاس
سے ایک سپاہی گزرا تو ان میں سے ایک نے اس سپاہی کو آواز دی۔میاں سپاہی خدا کے واسطے میری بات
سننا۔سپاہی سمجھا کہ بے چارہ کوئی مصیبت میں مبتلا ہو گا۔جب وہاں گیا تو دیکھا کہ دو آدمی لیٹے ہوئے
ہیں۔سپاہی نے ان سے پوچھا کیوں بھئی تم نے کیس لئے مجھے بلایا ہے؟ ان میں سے ایک نے کہا، میاں
سپاہی تمہیں اس لئے بلایا ہے کہ یہ بیر جو میری چھاتی پر پڑا ہے ، ذرا تکلیف کر کے میرے منہ میں ڈال دینا
سپاہی کو بہت غصہ آیا۔ایک تو بات ہی غیر معقول تھی اور دوسرے وہ تھا بھی سپاہی۔اس نے اسے گالیاں
دینی شروع کیں۔خبیث، بدمعاش تو نے مجھے سو گز سے بلایا۔کمبخت تیرے ہاتھ موجود نہیں کہ تو چھاتی سے
بیر اٹھا کر منہ میں ڈال لے۔اس کا ساتھی بولا ، میاں سپاہی یہ ایسا کمبخت ہے کہ اس کی بات کچھ نہ پوچھ۔ساری رات کتامیر امنہ چاہتا رہا ہے، اس نے ہشت تک نہیں کی۔یہی حال ہمارے ان اساتذہ کا ہے۔ہر
کام میں کہتے ہیں کہ انجمن کچھ نہیں کرتی ، خلیفہ ہماری مدد نہیں کرتا۔ان سے کوئی پوچھے کہ پڑھانا تم نے ہے
یا ہم نے ؟ کیا ہمارے پاس کوئی اور کام نہیں ہے؟ ہم اپنے محکموں کا کام کریں یا تمہارا کریں؟ یہ تمہارا فرض
تھا کہ اگر لڑ کے کام نہیں کرتے تھے تو تم ان کے ماں باپ کو بلاتے اور ان کو ان کے حالات سے آگاہ
کرتے ،محلوں میں جلسے کرتے اور ان کو اس کی طرف متوجہ کرتے ، آخر محبت اور پیار کے ساتھ ہزاروں
باتیں ہو جاتی ہیں۔پھر یہ کس طرح ممکن ہے کہ تم ان کو محبت اور پیار سے بار بار کہتے ، ان کے والدین کو توجہ
دلاتے تو وہ لڑکے سدھر نہ جاتے ؟ اگر بفرض محال بار بار توجہ دلانے کے بعد بھی کچھ رہ جاتے جو اس طرف
متوجہ نہ ہوتے تو پھر تم ان کو قواعد کے مطابق سزائیں دیتے۔یہ سب کچھ ہو سکتا ہے۔لیکن وہ چاہتے ہیں کہ
آرام سے بیٹھے رہیں اور ان کا کام کوئی اور کر دے۔پس میرے نزدیک اس کی کلی طور پر ذمہ داری سکول
کے عملہ پر ہے اور کالج کے لڑکوں کی ذمہ داری کالج کے عملہ پر ہے۔اگر سکول یا کالج کا نتیجہ خراب ہو اور
کالج یا سکول کا عملہ اس پر عذر کرے تو میں تو کہوں گا ، یہ منافقانہ بات ہے۔اگر لڑ کے ہوشیار نہیں تھے، اگر
لڑکے محنت نہ کرتے تھے اور اگر لڑ کے پڑھائی کی طرف متوجہ نہ ہوتے تھے تو ان کا کام تھا کہ وہ ایک ایک
کے پاس جاتے اور ان کی اصلاح کرتے۔اگر وہ متوجہ نہ ہوتے تو ان کے والدین کو اس طرف متوجہ کرتے
اور ان
کو مجبور کرتے کہ وہ تعلیم کو اچھی طرح حاصل کریں۔ہماری جماعت کے لئے اعلی تعلیم کا حصول اب نہایت ضروری ہے۔اگر ہم میں اعلی تعلیم یافتہ نہ
ہوں گے تو ساری سکیم فیل ہو جائے گی کیونکہ کام پر کام نکل رہے ہیں۔جس کی وجہ سے مانگ پر مانگ آرہی
665
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ہے۔صنعت و حرفت کا محکمہ ہے، اس کے ماتحت محکمہ والے نئی نئی سکیمیں بنا کر لاتے ہیں۔میں کہتا ہوں،
اس کے لئے آدمی لاؤ مگر چونکہ آدمی نہیں ہوتے ، اس لئے سکیم رہ جاتی ہے۔اگر پچاس سکیموں کے چلانے
کا اس وقت موقع ہوتا ہے تو آدمیوں کی قلت کی وجہ سے بمشکل ایک یا دو سکیمیں چلتی ہیں۔اور اس طرح
ایک دن کا کام نہیں، چھپیس دن میں ہوتا ہے۔پس ہمیں آدمیوں کی ضرورت ہے اور آدمیوں کی ضرورت کا ایک حصہ ماں باپ پورا کر سکتے ہیں
اور دوسرا حصہ سکول اور کالج کے لوگ پورا کر سکتے ہیں۔جامعہ احمدیہ، مدرسہ احمدیہ اور دوسرے باہر کے
احمد یہ مدارس اس حصہ کو پورا کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ صحیح رنگ میں کوشش کریں اور اپنی ذمہ داری کو سمجھیں۔ہمیں سوچنا چاہیے کہ اگر آدمی نہ ملے تو لڑائی کس طرح لڑی جاسکتی ہے؟ آخر یہ تو بات نہیں کہ پھونکیں
مارنے سے کام ہو جائے گا۔ہماری جماعت کی موجودہ حالت میں آدمیوں کے نہ ملنے کی وجہ سے ویسی ہی
مثال ہے، جیسے بخارا میں مولویوں نے کہا۔جب روس نے بخارا پر حملہ کیا تو مولویوں نے یہ فتویٰ دے دیا
کہ آگ سے عذاب دینا منع ہے اور چونکہ تو پوں میں آگ استعمال ہوتی ہے اور بندوقوں میں بھی۔اس
لئے جو شخص توپ اور بندوق استعمال کرے گا، وہ کافر ہو جائے گا۔اس وجہ سے بخارا والوں نے ان کے
مقابل پر تو ہیں اور بندوقیں نہ بنا ئیں۔جب روس نے حملہ کر دیا تو چونکہ بخارا والے تو پہیں اور بندوقیں نہیں
چلا سکتے تھے ، اس لئے وہ تلواریں اور نیزے لے کر میدان جنگ میں ان کے مقابل پر آئے۔ان کے
میدان جنگ میں آنے پر تو بچوں نے گولے برسانے شروع کر دیئے۔بھلا توپ کے آگے تلوار کا کیا
کام؟ دو تین گولوں سے ہی کئی آدمی مارے گئے اور باقی سب ڈر کر بھاگ آئے۔اور انہوں نے علماء کو کہا
کہ وہ تو قابو نہیں آتے ، بہت سخت ہیں۔علماء نے کہا، اچھا ہم وہ آلے لے کر جن سے بکریوں کے لئے پتے
چھاڑے جاتے ہیں، جائیں گے اور کافروں کے پاؤں میں ڈال ڈال کر ان کو ھینچیں گے۔چنانچہ وہ گئے
اور انہوں نے قرآن کریم کی آیتیں پڑھ پڑھ کر ان کی طرف پھونکیں مارنی شروع کر دیں۔ابھی دو، چار
گولے ہی پڑے تھے کہ مولوی بھاگ نکلے اور میدان صاف ہو گیا۔واپس آکر کہنے لگے کہ بہت خبیث
شیطان معلوم ہوتے ہیں، جن پر قرآن بھی اثر نہیں کرتا۔ہماری جماعت کو ہر ایک عقلمند تسلیم کرتا ہے اور
سب کو یہ اعتراف ہے کہ عقلمندوں کی جماعت ہے۔پھر بھی عقل و شعور رکھتے ہوئے معلوم نہیں کیوں
جماعت ان مولویوں کی طرح اپنی جہالت کا ثبوت مہیا کر رہی ہے؟ آخر جماعت کو عقلمندی سے کام لینا
چاہیے۔جہاں روپے کی ضرورت ہے، وہاں ہماری جماعت کو روپیہ دینا پڑے گا۔جہاں آدمیوں کی
رورت ہے، وہاں ہماری جماعت کو آدمی پیدا کرنے ہوں گے۔666