سلسلہ کے کاموں کو عظیم الشان طور پر چلانے کا وقت آگیا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947), حصہ 2

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود : 25 جنوری 1946ء
روس کو دیکھو ، انہیں آدمیوں کی ضرورت تھی۔جنگ سے پہلے روس کی آبادی سترہ کروڑ تھی۔اڑھائی کروڑ کی آبادی انہوں نے لکھی چیز خدادی، نہ دھیلے دی، نہ پادی“ کے مطابق مختلف علاقوں پر
قبضہ کر کے بڑھالی، یہ بیس کروڑ ہو گئے۔جنگ میں اس کے ایک کروڑ کے قریب لوگ مر گئے لیکن پانچ
کروڑ کی نسل انہوں نے پیدا کر لی ہے۔اور اب روس کی آبادی کا اندازہ 25-24 کروڑ کا ہے۔گویا ایک
کروڑ آدمی کے مرنے کے باوجود بھی انہوں نے اپنے ملک کی آبادی بڑھالی ہے۔یہ زندہ قوموں کی
علامت ہے۔بعض لوگ یہ کوشش کرتے ہیں کہ زیادہ بچے ہوں تو خرچ کس طرح چلے گا؟ اس لئے نسل کم
کی جائے۔لیکن زندہ قومیں اس کی پروا نہیں کرتیں۔وہ کہتے ہیں ، ہمیں آدمیوں کی ضرورت ہے اور ہمارا
فرض ہے کہ ہم اس کمی کو پورا کر ہیں۔اسی طرح اگر تعلیم یافتہ آدمیوں کی ضرورت ہو تو پھر وہ اس کمی کو پورا
کرتی ہیں۔اگر تجارت اور صنعت و حرفت کی ضرورت ہو تو اس طرف متوجہ ہو جاتی ہیں۔غرض جس چیز کی
بھی ضرورت ہو، زندہ قومیں فورا اس طرف متوجہ ہو کر اس کمی کو پورا کر لیتی ہیں۔اور در حقیقت بیداری کے
معنی یہی ہیں کہ جہاں کہیں سوراخ ہو ، اس کو بند کر دیا جائے۔مگر یہاں یہ حالت ہے کہ استاد کہتے ہیں،
والدین اس طرف متوجہ نہیں ہوتے اور والدین کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے لڑکے ان کو سونپ دیئے ہیں ، اب
ان کا فرض ہے کہ وہ ان کی اصلاح کریں۔اور ان والدین کا کہنا ایک حد تک صحیح بھی ہے۔کیونکہ انہوں نے
اپنی اولاد ان کے سپرد کر دی ہے۔اب استادوں کا کام ہے کہ ان کی طرف متوجہ ہوں اور ان کی اصلاح
کریں۔اگر ان کی اصلاح نہیں ہوئی اور اگر وہ اپنا کام صحیح طور پر نہیں کرتے اور نالائق ثابت ہوتے ہیں تو
یہ ان اساتذہ کی نالائقی کا ثبوت ہوگا۔اساتذہ کو تو چاہیے تھا کہ وہ لڑکوں اور ان کے والدین کو بار بار
سمجھاتے، کبھی کسی محلے میں جلسے کرتے اور کبھی کسی محلہ میں۔جس محلہ میں جلسہ کرتے ، اس محلہ کے طالب
علموں کے والدین کو بلاتے اور انہیں بتلاتے کہ آپ کا لڑکا اتنے دن سکول سے غیر حاضر رہا ہے، اس میں
یہ کمزوری اور خامی ہے۔اس طرح والدین کو بھی ان کی کمزوری اور خامی کا علم ہوتا۔اگر تم اس طرح نہیں
کرتے تو والدین کو کیا پتہ کہ وہ روزانہ سکول کا کام کرتا ہے یا نہیں ؟ یا جو کام اس کو اسکول سے ملا ہے، اس
نے کیا ہے یا نہیں ؟ اگر والدین کو ان کی ان خامیوں
کا علم ہو تو وہ پھر اس کی طرف متوجہ ہوں گے۔شروع
میں شاید نہ بھی ہوں لیکن تم انہیں اس بات پر مجبور کر دو کہ یا تو ہمیں اجازت دو کہ ہم مار پیٹ کر ان کی
اصلاح کریں اور یا پھر خودان کو با قاعدہ بناؤ۔اس طرح یقینا لڑکے سدھر جائیں گے۔دیکھو جب چندے کی تحریک شروع ہوئی تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسے ایک
پیسہ سے شروع کیا تھا۔مگر اب کم ہی ایسے ہوں گے، جو چندہ نہ دیتے ہوں یا جو چندوں میں سستی کرتے
667

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
ہوں۔ورنہ اکثریت ہماری جماعت میں ایسے ہی لوگوں کی ہے، جو دو آنے فی روپیہ یا تین آنے فی روپیہ یا
چار آنے فی روپیہ بلکہ پانچ آنے فی روپیہ تک چندہ دے دیتے ہیں۔( یعنی چندہ عام اور دوسرے چندے
تحریک جدید وغیرہ کے ملا کر۔) یہ سب ترقی آہستہ آہستہ ہوئی ہے۔میں مانتا ہوں کہ یکدم کوئی تغیر نہیں ہو
سکتا لیکن یہ تمہارا کام تھا کہ تم جلسے کرتے ، والدین کو توجہ دلاتے ، بار بار محلوں میں جاتے اور لوگوں کو بتاتے
کہ ہمارے سکول کا نتیجہ خراب ہوتا ہے، ہمیں شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔آپ لوگ کیوں اپنے بچوں کی
نگرانی نہیں کرتے ؟ کیوں ان کی پڑھائی کی طرف توجہ نہیں رکھتے ؟ کیوں وہ آوارگی کی طرف مائل رہتے
ہیں؟ یا تو آپ اس کا انتظام کریں یا ہمیں سزا کی اجازت دیں؟ اگر وہ ایسا کریں تو اساتذہ کے لئے کوئی نہ
کوئی رستہ ضرور نکل آئے گا۔یا تو والدین اس کی خود اصلاح کریں گے یا ان کو سزا کی اجازت دے دیں
گے۔لیکن مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ایسے وقت میں جبکہ ہمیں تعلیم یافتہ آدمیوں کی ضرورت ہے، سکول
والے ہمارے ساتھ تعاون کرنے کی بجائے عدم تعاون کر رہے ہیں۔اور ہماری امداد کرنے کی بجائے
انہوں نے سٹرائیک کی ہوئی ہے۔جو نکھے اور نکھد لڑکے ہوتے ہیں، وہ ہمیں دیتے ہیں۔نہ وہ تعلیمی لحاظ
سے اچھے ہوتے ہیں ، نہ ان کو محنت کی عادت ہوتی ہے۔جب ان کو کسی کام پر لگایا جاتا ہے تو وہ بھاگنا
شروع کر دیتے ہیں۔معاہدے پر دستخط کرتے ہیں، پیاسا رہوں گا ، ایک پیسہ تک سلسلہ سے نہ لوں گا ،
جنگلوں میں جاؤں گا، پہاڑوں میں جاؤں گا، جہاں جانا پڑے، مجھے کوئی عذر نہ ہوگا ، اپنی جان ومال اور
عزت کی قربانی کروں گا۔لیکن جب اس کو کسی جگہ مقرر کیا جاتا ہے تو وہاں سے بھاگ جاتا ہے اور ساتھ ہی
خط بھی لکھ دیتا ہے کہ چالیس روپے میں گزار نہیں ہو سکتا، اس لئے میں اس کام کو چھوڑنے پر مجبور ہوں ، مجھے
معاف کیا جائے اور مجھے واقفین میں ہی سمجھا جائے۔کجاوہ وعدہ جو اس نے ہمارے ساتھ کیا تھا اور کجا اس کا
یہ فعل۔ایک واقف نے لکھا کہ میں اداس ہو گیا تھا اور وہاں میرا دل نہیں لگتا تھا ، اس لئے میں وہاں سے گھر
آگیا ہوں، مجھے معاف کیا جائے۔امید ہے کہ میرے وقف کو توڑا نہیں جائے گا۔مجھے حیرت آتی ہے کہ
ایسے شخص کا وقف کس طرح قائم رہ سکتا ہے؟ میدان سے بھاگ کر اپنے ماں باپ کی بغل میں بیٹھا رہے یا
بیوی کے پاس وقت گزارے اور اس کا وقف بھی قائم رہے، یہ تو عقل کے بالکل خلاف ہے۔ہر واقف مجاہد
ہے اور مجاہد پر اللہ تعالیٰ نے بہت بڑی ذمہ داریاں ڈالی ہوئی ہیں۔ان کو پورا کرنے والا ہی مجاہد کہلانے کا
مستحق ہوسکتا ہے۔میرے نزدیک نوجوانوں میں محنت سے کام نہ کرنے کی عادت کی ذمہ داری
استادوں اور والدین پر عائد ہوتی ہے کہ کیوں انہوں نے بچوں کو محنت اور مشقت کا عادی نہیں بنایا ؟
668

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء
ہمارا مقابلہ تو ان قوموں سے ہے، جن کے نوجوانوں نے چالیس، چالیس سال تک شادی نہیں
کی اور اپنی عمریں لیبارٹریوں میں گزار دیں اور کام کرتے کرتے میز پر ہی مرگئے اور جاتے ہوئے بعض
نہایت مفید ایجاد میں اپنی قوم کو دے گئے۔مقابلہ تو ایسے لوگوں سے ہے کہ جن کے پاس گولہ بارود اور
دوسرے لڑائی کے ہتھیار نہ رہے تو انہوں نے امریکہ سے ردی شدہ بندوقیں منگوائیں اور انہیں سے اپنے
دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو گئے۔انگلستان والوں نے کہا کہ بے شک جرمن آجائے ، ہم اس سے
سمندر میں لڑیں گے۔اگر سمندر میں لڑنے کے قابل نہ رہے تو پھر اس سے سمندر کے کناروں پر لڑیں گے۔اور اگر سمندر کے کناروں پر لڑنے کے قابل نہ رہے تو ہم اس سے شہروں کی گلیوں میں لڑیں گے۔اور اگر
گلیوں میں لڑنے کے قابل نہ رہے تو ہم گھروں کے دروازوں تک مقابلہ کریں گے۔اور اگر پھر بھی مقابلہ
نہ کر سکے تو کشتیوں میں بیٹھ کر امریکہ چلے جائیں گے۔مگر اس سے جنگ کرنا ترک نہیں کریں گے۔ہمارا
مقابلہ تو ایسے لوگوں سے ہے اور ہمیں ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ایسے نو جوان دیئے جاتے ہیں، جو کہتے تو
یہ ہیں کہ ہم بھو کے رہیں گے، کہتے تو یہ ہیں کہ ہم جنگلوں اور پہاڑوں اور ویرانوں میں جائیں گے، کہتے تو
یہ ہیں کہ ہم وطن سے بے وطن ہوں گے، کہتے تو یہ ہیں کہ ہم اپنی ہر ایک عزیز چیز کو قربان کرنے کے لئے
تیار رہیں گے۔لیکن جب ان کو کام پر لگایا جاتا ہے تو کوئی کہہ دیتا ہے کہ میرا چالیس روپے میں گزارہ نہیں
ہو سکتا ، اس لئے بھاگ آیا ہوں۔کوئی کہہ دیتا ہے کہ میرا وہاں دل نہیں لگتا تھا، اس لئے میں کام چھوڑنے پر
مجبور ہوا اور ساتھ ہی لکھ دیتا ہے کہ سلسلہ میرے اس فعل پر برا نہ منائے اور میرا وقف قائم رکھا جائے۔جاتا
تو وہ اپنے ماں باپ یا بیوی کی معیت میں وقت گزارنے کے لئے ہے کیونکہ وہ اداس ہو گیا تھا۔لیکن ساتھ
ساتھ یہ بھی کہتا جاتا ہے کہ میرا وقف قائم رکھا جائے۔ایسے نوجوان ہیں، جو ہمیں دیئے جاتے ہیں۔ان
سے کسی نے کام کیا لینا ہے؟ ہمیں تو ایسے آدمیوں کی ضرورت ہے کہ جہاں ان کو کھڑا کیا جائے ، وہ وہاں
سے ایک قدم بھی نہ ہیں۔سوائے اس کے کہ ان کی لاش ایک فٹ ہماری طرف گرے تو گرے۔لیکن زندہ
انسان کا قدم ایک فٹ آگے پڑے، پیچھے نہ آئے۔ہمیں تو ایسے آدمیوں کی ضرورت ہے اور یہی لوگ ہیں ،
جو قوموں کی بنیاد کا کام دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے متعلق فرماتا ہے کہ
ان میں سے ہر آدمی کفن بر دوش ہے۔فَمِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يُنْتَظِرُ کہ ان میں سے کچھ
لوگوں نے اسلام کی راہ میں اپنی جانیں دے دی ہیں اور کچھ انتظار کر رہے ہیں۔یہ وقف ہے، جو دنیا میں
تغیر پیدا کیا کرتا ہے۔669

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
پس اساتذہ اور والدین کا فرض ہے کہ وہ بچوں کی پورے طور پر نگرانی کریں اور انہیں محنت کا
عادی بنا ئیں نماز، روزہ اور دیگر اسلامی احکام کا ان کو پابند کریں ، دین کے کاموں کے متعلق ان کے اندر
دلچسپی پیدا کریں۔اساتذہ طالب علموں کے ماں باپ کو انگیخت کریں کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کا پورا پورا
خیال رکھیں۔اور حقیقت یہ ہے کہ مائیں ہی اپنے بچوں کے آئندہ اچھے یا برے مستقبل کی ذمہ دار ہوتی ہیں
کیونکہ بچہ اکثر اخلاق چھوٹی عمر میں سیکھتا ہے۔اگر مائیں کڑی نگرانی کریں اور ان کے اندر کوئی بری عادت
پیدا نہ ہونے دیں تو وہ بڑے ہو کر بہت حد تک بری عادات سے محفوظ رہتے ہیں۔لیکن اگر بچپن میں ہی
بچے کو چوری کی یا جھوٹ بولنے کی یا کوئی اور بری عادت پڑ جائے اور والدین پیار کی وجہ سے اسے اس
عادت سے باز نہ رکھیں تو وہ بڑا ہو کر اس عادت کو نہیں چھوڑ سکتا۔ہمارے ملک میں مشہور ہے، کہتے ہیں کہ
کوئی ماں تھی۔اس کا لڑ کا چور ہو گیا۔پھر چور سے ڈا کو بنا۔ایک دفعہ ڈا کہ میں اس سے قتل ہو گیا اور اس قتل
کی وجہ سے اسے پھانسی کی سزا ملی۔جب اسے پھانسی دینے لگے تو اس نے کہا کہ مجھے اجازت دی جائے کہ
میں اپنی ماں سے ایک بات کرلوں۔اس پر ماں کو بلایا گیا۔جب وہ آئی تو اس نے کہا کہ میں اس سے کان
میں بات کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا اسی طرح کر لو۔اس نے اپنا منہ ماں کے قریب لے جا کر زور سے
اس کے کلے کو کاٹا۔ماں چیچنیں مارتی ہوئی پیچھے کو بھاگی۔لوگوں نے اس کو لعنت ملامت کی کہ تم بڑے
بد کردار آدمی ہو۔تمہیں پھانسی مل رہی ہے اور پھر بھی تم نے اس سے عبرت حاصل نہیں کی اور تمہارا دل نرم
نہیں ہوا۔اب تم نے ماں کے کلے پر کاٹ کھایا ہے۔اس نے کہا، آپ لوگوں کو علم نہیں کہ مجھ کو یہ پھانسی
میری ماں کی وجہ سے مل رہی ہے۔میراکلہ کا نما پھانسی کے مقابلہ میں کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتا۔اصل بات
یہ ہے کہ میری ماں کو میری جگہ پھانسی ملنی چاہیے تھی۔پھر اس نے بتایا کہ میں چھوٹا بچہ تھا لیکن آوارہ پھرا کرتا
تھا۔اگر کوئی شخص میری ماں سے میرے متعلق کوئی شکایت کرتا تو میری ماں اس سے لڑتی تھی کہ میرا بچہ تو ایسا
نہیں۔یہ لوگ دشمنی سے ایسا کہتے ہیں۔پتہ نہیں کیوں ان کو میرے بچے سے دشمنی ہوگئی ہے؟ میرا بچہ تو
نالائق نہیں۔میں مدرسے سے پنسل، کاغذ قلم دوات وغیرہ چرا کر لاتا تو میری ماں مجھے کہتی ، یہاں نہ رکھو
کوئی دیکھ لے گا، وہاں پر رکھو۔اگر کوئی شخص میری چوری کے متعلق شکایت کرتا تو میری ماں اسے گالیاں
دیتی کہ ناحق میرے بچے کو بدنام کر رکھا ہے۔ان باتوں سے میں چور بنا اور پھر چور سے ڈاکو بنا۔پھر ڈا کہ
میں مجھ سے قتل ہوا، جس کی وجہ سے مجھے پھانی پر لٹکایا جار ہا ہے۔اس قتل کی ساری ذمہ داری میری ماں پر
ہے۔اس لئے اس کا کلہ کا نا جانے کی بجائے در حقیقت پھانسی کی سزا اسے ملنی چاہیے تھی نہ کہ مجھے۔اس
670

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود : 25 جنوری 1946ء
طرح بعض لڑکے اپنے آپ کو وقف کرنا چاہتے ہیں اور ماں باپ روکتے ہیں کہ زندگی وقف نہ کرو۔بلکہ کسی
دوسری جگہ ملازمت کرلو، چندہ سے دین کی خدمت کرتے رہنا۔حالانکہ جہاں آدمیوں کی ضرورت ہوتی
ہے، وہاں چندہ سے کام نہیں بنتا۔میرے نزدیک اس کی ایک حد تک ذمہ داری لجنہ اماءاللہ پر بھی ہے۔اگر لجنہ اماء اللہ دین کی
ضرورتوں اور وقف کی اہمیت کو اچھی طرح عورتوں کے ذہن نشین کرا دے تو سال کے اندراندر جس طرح
کہتے ہیں کہ زمین نے اپنا کلیجہ نکال کر باہر رکھ دیا، اسی طرح عورتیں بھی اپنا کلیجہ نکال کر باہر رکھ دیں۔عورتوں کا کلیجہ اولا د ہوتی ہے، اگر مائیں اپنے لڑکوں کو زندگی وقف کرنے اور دوسرے دینی کاموں میں
حصہ لینے کی تحریک کریں تو میں سمجھتا ہوں کہ بہت زیادہ نوجوان اپنے آپ کو وقف کرنے لگ جائیں۔اسلامی تاریخ میں ایک واقعہ آتا ہے کہ اسلامی لشکر کو ایک جگہ کچھ شکست ہوئی۔حضرت عمر نے
تمام آدمی، جو مہیا کئے جاسکتے تھے، اس لشکر کی مدد کے لئے بھیج دیئے۔مگر لشکر پھر بھی کم تھا۔ایرانی لشکر کی
تعداد ایک لاکھ تھی اور مسلمانوں کی تعداد میں ہزار تھی۔اور جس مقام پر یہ جنگ ہورہی تھی ، اس مقام کے
درمیان اور مدینے کے درمیان کوئی روک نہ تھی۔اسلامی جرنیل نے اس وقت ایک تقریر کی کہ تم آج اسلام
کے احیاء اور بقاء کے ذمہ دار ہو۔اگر تم آج شکست کھا گئے تو تمہارے اور مدینے کے درمیان کوئی فوج
نہیں ، جو اس لشکر کو روک سکے۔اگر دشمن یہاں سے نکل گیا تو سیدھا مدینے پر جا کر حملہ کرے گا۔اس وقت
خنسا نامی ایک مشہور شاعرہ عورت نے اپنے تینوں لڑکوں کو بلایا اور کہا تمہارا باپ بد کار تھا۔میں اپنے بھائی
سے قرض لا لا کر اسے دیتی رہی۔آخر وہ مر گیا۔تم چھوٹے چھوٹے رہ گئے۔میں نے محنت مزدوری کر کے
تمہیں پالا اور اپنی ساری زندگی پاکیزگی اور پاکدامنی سے گزاری اور تم ان تمام باتوں کے گواہ ہو۔انہوں
نے کہا ، ہاں۔پھر خنساء نے کہا تمہیں معلوم ہے کہ میں نے تمہیں بہت محنت مشقت سے پالا ہے اور اس
کے بدلے میں نے تم سے کوئی خدمت نہیں لی۔انہوں نے کہا، ہاں ٹھیک ہے۔پھر ماں نے کہا تم میرے
تین بچے ہو اور تمہارے بغیر میرا دنیا میں کوئی نہیں اور میری محبت تمہاری خدمت سے ظاہر ہے۔دیکھو آج
اسلام پر ایسا وقت ہے کہ اسے لڑائی کے لئے آدمیوں کی ضرورت ہے۔اس لئے تم لڑائی میں جاؤ۔اگر شام
کو فتح پا کر لوٹے تو زندہ لوٹنا نہیں تو تمہاری لاشیں میدان جنگ میں پڑی ہوئی نظر آئیں۔اگر تم نے میرا یہ
حکم نہ مانا تو میں قیامت کے دن تمہیں دودھ نہیں بخشوں گی۔لڑکوں نے کہا، ہاں اماں ہمیں منظور ہے۔یہ
کہہ کر وہ روانہ ہو گئے۔سب سے بڑی مصیبت جو مسلمانوں کو اس جنگ میں پیش آئی، وہ یہ تھی کہ ایرانی
671

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اس جنگ میں لڑائی کے سدھائے ہوئے ہاتھی مقابلہ پر لے آئے تھے۔جب کوئی گھوڑایا اونٹ ہاتھیوں
کے سامنے آتا تھا تو بھاگ جاتا تھا۔ایک مسلمان جرنیل آیا اور اس نے ان تینوں میں سے دو بھائیوں کو کہا
کہ تم میرے ساتھ مل کر چلو۔ہم سامنے سے ہاتھیوں پر حملہ کر دیں۔گوموت یقینی ہے لیکن امید ہے کہ اس
طرح باقی مسلمان بچ جائیں گے۔انہوں نے کہا، ہمیں منظور ہے۔ہاتھی پر سامنے سے حملہ کرنا بہت مشکل
ہوتا ہے۔کیونکہ جولڑائی کے لئے سدھائے ہوئے ہاتھی ہوتے ہیں، وہ آدمی کو سونڈ میں لپیٹ کر زمین سے
اٹھا کر دے مارتے ہیں۔انہوں نے جاتے ہی سردار لشکر کے ہاتھی پر حملہ کر دیا۔دونوں بھائیوں میں سے
ایک ہاتھی کے دائیں طرف ہو گیا اور دوسرا بائیں طرف اور وہ جرنیل خود سامنے کھڑا ہو گیا۔جب سامنے
سے جرنیل حملہ کرتا تو ہاتھی دائیں بائیں منہ پھیر تا۔جب ہاتھی دائیں طرف منہ کرتا تو دائیں طرف والا اس
کی سونڈ پر تلوار مارنے کی کوشش کرتا۔ہاتھی اسے اپنی سونڈ سے اٹھا کر زمین پر دے مارتا۔پھر جب ہاتھی
بائیں طرف منہ کرتا تو دوسرا بھائی اس کی سونڈ پر تلوار مارنے کی کوشش کرتا۔ہاتھی اسے بھی اپنی سونڈ سے اٹھا
کر زمین پر دے مارتا لیکن وہ دونوں بھائی اس کے پہلوؤوں سے نہ ہے۔حتی کہ انہوں نے اسے بری
طرح زخمی کر دیا۔آخر ہاتھی گھبرا کر پیچھے بھاگا۔اس ہاتھی کا بھا گنا تھا کہ دوسرے اس کے ساتھ کے ہاتھی بھی
بھاگ نکلے۔اور ہاتھیوں کے بھاگنے سے دوسرے لشکر میں کھلبلی مچ گئی اور سارا ایرانی لشکر بھاگ نکلا۔اور
اسلامی لشکر نے فتح پائی۔پس یہ بھی عورتیں تھیں، جنہوں نے اپنے بچوں کا میدان جنگ میں شہید ہونا پسند کیا اور نا کامی کی
صورت میں ان کا منہ دیکھنا پسند نہ کیا۔اور آج وہ عورتیں ہیں کہ بچوں کو زندگی قربان کرنے کی تعلیم دینا تو
الگ رہا۔انہیں زندگی وقف کرنے سے روکتی ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ عورتوں میں جذباتی رنگ بہت
غالب ہوتا ہے۔اگر ان کے جذبات سے اپیل کی جائے تو وہ نیکی میں کہیں کی کہیں نکل جاتی ہیں۔ایک
جنگ میں حضرت سعد کمانڈر تھے۔ان کو ایک نو مسلم سپاہی کے متعلق شکایت پہنچی کہ اس نے شراب پی
ہے۔حضرت سعد نے اسے قید کر دیا۔حضرت سعدؓ کے سرین میں گھنیر تھا، اس لئے سواری پر نہ بیٹھ سکتے
تھے۔آخر عرشہ بنوایا گیا اور عرشے پر نیم دراز ہو کر حضرت سعد احکام جاری فرماتے رہے۔جہاں حضرت
سعد کا خیمہ تھا ، اس کے پاس ہی وہ سپاہی قید تھا۔جس وقت لڑائی کے نعرے بلند ہوتے یا لڑائی کے
میدان سے کوئی افسوسناک آواز آتی تو یہ نو مسلم غصے کی وجہ سے زنجیر کو کھینچتا اور کہتا اے کاش! میں آج جنگ
میں شریک ہوتا۔کوئی مسلمان ایسا ہے، جو مجھے آزاد کر دے۔گو میں گنہ گار تو ہوں لیکن اسلام کا درد میرے
672

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود : 25 جنوری 1946ء
سینے میں دوسرے سے کم نہیں۔مگر مسلمان سپاہی اس کو آزاد کرنے کی جرات نہیں کرتے تھے کیونکہ وہ
حضرت سعد کی ناراضگی سے ڈرتے تھے۔آخر ان کی بیوی نے کہا کہ خواہ کچھ ہو جائے ، میں اس کی زنجیر
کھول دیتی ہوں، مجھ سے اس کی یہ حالت نہیں دیکھی جاتی۔انہوں نے اس کی زنجیر کھول دی اور اسے آزاد
کر دیا۔وہ منہ پر نقاب ڈال کر مسلمانوں میں شامل ہو گیا۔مسلمان لشکر کے ساتھ مل کر وہ جس جگہ بھی حملہ
کرتا باقی لشکر کے دل بھی بڑھ جاتے تھے۔جب شام کولڑائی بند ہوئی تو وہ بھاگ کر اپنی جگہ پر آ گیا اور
حضرت سعد کی بیوی نے اس کو پھر زنجیر لگادی۔حضرت سعہؓ کو شک پڑتا تھا کہ آج حملہ کے وقت فلاں
آدمی معلوم ہوتا تھا کیونکہ حملہ تو اسی طرح کرتا تھا۔پھر کہتے وہ تو قید ہے، وہ نہیں کوئی اور ہوگا۔اگلے دن پھر
جب لڑائی شروع ہوئی تو حضرت سعد کی بیوی نے اسے کھول دیا اور وہ پھر مسلمانوں کے لشکر میں جا ملا اور
نہایت شجاعت اور بہادری سے دشمن کے لشکر پر حملہ کرتارہا۔آخر شام کو جب مسلمانوں
کو فتح ہوئی اور
حضرت سعد ” کوشک پڑ گیا کہ حملہ کے وقت مجھے وہی سپاہی معلوم ہوتا تھا ، جسے میں نے قید کیا ہوا ہے۔بیوی سے کہا تمہاری شرارت معلوم ہوتی ہے۔معلوم ہوتا ہے تم نے اسے کھول دیا تھا۔میں تمہیں قانون
شکنی کی سزا دوں گا۔بیوی نے کہا آپ جو سزا چاہیں، مجھے دیں۔لیکن میری غیرت نے یہ برداشت نہ کیا کہ
میرا خاوند تو محض لڑائی کا نظارہ دیکھتار ہے اور جس شخص کو اسلام کا اس قدر درد ہو کہ وہ لڑائی کی آوازوں پر
زنجیر توڑنے کی کوشش کرے، اسے اس طرح قید رکھا جائے۔بیوی کی یہ دلیرانہ بات سن کر حضرت سعد کا
رض
غصہ جاتا رہا اور انہوں نے اس نو مسلم کو معاف کر دیا۔پس عورتوں میں جذباتی رنگ غالب ہوتا ہے۔لجنہ اماءاللہ کا فرض تھا کہ وہ عورتوں کے سامنے بیان کرتی کہ آج اسلام کو ان کے نوجوان لڑکوں
کی ضرورت ہے۔آج اسلام کو ان کے خاوندوں کی ضرورت ہے۔آج اسلام کو مالوں کی ضرورت ہے۔اور ان کا فرض ہے کہ وہ ہر چیز بلا در یخ پیش کر دیں۔اگر یہ طریق اختیار کیا جاتا تو مجھے یقین ہے کہ وہ لوگ،
جو ایمان میں کمزور تھے ، وہ بھی اعلیٰ اخلاص کا نمونہ پیش کرتے۔ایک شخص نے مجھے بتایا کہ مجھے تو میری
بیوی نے پختہ احمدی بنایا ہے۔جب میں تنخواہ لے کر آتا تو وہ مجھے کہتی ہے کہ کیا آپ چندہ دے آئے ہیں؟
میں کہتا ہوں کہ کل دے دوں گا تو وہ کہتی ہے کہ میں اس مال سے کھانا نہیں پکاؤں گی۔اس پر بسا اوقات
مجھے آدھی آدھی رات کو جا کر چندہ دینا پڑا۔اور جب میں رسید دکھاتا تب وہ کھانا پکاتی نہیں تو کہہ دیتی کہ
میں حرام روپیہ سے کھانا نہیں پکاؤں گی۔پس اگر عورتیں ہمارا ساتھ دیں اور وہ بچوں سے کہیں کہ اگر تم زندگی وقف نہ کرو گے، اگر تم اپنے
اندرد بیداری پیدا نہ کرو گے تو میں تمہیں اپنا دودھ نہیں بخشوں گی۔اور میں خدا تعالیٰ سے کہوں گی کہ اس نے
673

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
میرا حق ادا نہیں کیا۔میرا بیٹا، میرا عاق ہے، اس نے میرا کہا نہیں مانا۔تو تھوڑے ہی عرصے میں کا یا پلٹ
سکتی ہے۔اگر مائیں یہ طریق اختیار کریں تو نانوے فیصدی لڑکوں کی اصلاح ہو جائے اور نانوے فیصدی
لڑ کے تعلیم میں تیز ہو جائیں اور ان کے اندر بیداری اور قربانی کی روح پیدا ہو جائے۔میں اس موقع پر جماعت کی عورتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے لڑکوں کو تحریک کریں کہ وہ دین
کے لئے اپنی زندگی وقف کریں۔اور جن لڑکوں کو سلسلہ قبول نہیں کرتا ، ان کو تحریک کریں کہ وہ اپنے خرچ
سے بچا ہوا رو پید اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے دیں۔اگر ان کے لڑکے اس کام کے لئے تیار نہ
ہوں تو ہر ماں کا فرض ہے کہ وہ اپنے بیٹے سے کہہ دے کہ تم نے میرا حق ادا نہیں کیا اور میں قیامت کے دن
خدا کے سامنے تمہارے متعلق کہہ دوں گی کہ یہ میرا نا فرمان بیٹا ہے، اس نے میرا کہا نہیں مانا۔میں دیکھتا
ہوں کہ سلسلہ کے کاموں کو عظیم الشان طور پر چلانے کا وقت آگیا ہے۔لیکن ہم اس مقصد میں کامیاب
نہیں ہو سکتے ، جب تک عورتیں ہمارے ساتھ تعاون نہ کریں۔جس دن عورتیں یہ طریق اختیار کریں گی ، تم
سمجھ لو کہ لڑکوں کی اصلاح کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔اور وہ زندگی کے ہر شعبہ میں بیداری سے کام
کرنے لگیں گے۔پس تعلیم کی ترقی ہماری جماعت کے لئے از حد ضروری ہے۔تعلیم انسان کو صحیح راستہ تلاش کرنے
اور حقیقت کے سمجھنے میں بہت مدددیتی ہے۔اور جو کام بھی انسان کرے، اس کے لئے اس میں آسانیاں
پیدا کرتی ہے۔ایک دوست نے ذکر کیا کہ میرا دادا احمدی تھا لیکن باپ غیر احمدی۔میں نے خیال کیا کہ میرا
دا دا بزرگ آدمی تھا، وہ ناحق پر نہیں ہو سکتا۔کوئی صداقت ضرور ہوگی، جس کی وجہ سے اس نے احمدیت کو
قبول کیا۔چنانچہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا مطالعہ کرنا شروع کر دیا اور میں
احمدی ہو گیا۔اب یہ نتیجہ اس کی تعلیم کا نکلا۔اگر غیر تعلیم یافتہ ہوتا تو اسے ایسا خیال بھی نہ آتا۔خیال آتا تو
ان پڑھ ہونے کے سبب سے کتب نہ پڑھ سکتا۔کواس وقت کی
پس جماعت کو اس وقت سینکڑوں نہیں ، ہزاروں تعلیم یافتہ آدمیوں کی ضرورت ہے۔صدر انجمن
احمدیہ کے لئے بہت سے کارکنوں کی ضرورت ہے۔تحریک جدید کے لئے بہت سے کارکنوں کی ضرورت
ہے۔علاوہ ان کے پانچ ہزار واقفین تجارت کی ضرورت ہے۔اور ہماری یہ ضرورت پوری نہیں ہو سکتی ،
جب تک جماعت تعلیم کو زیادہ سے زیادہ مضبوط نہ کرے۔ہماری جماعت میں اس قدر بی۔اے اور
ایم۔اے ہونے چاہئیں کہ ہم پہلے اپنی ضرورت کو پورا کریں اور جو ہماری ضرورت سے بچیں، وہ ہم
674

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
جدید-ایک
خطبه جمعه فرمود : 25 جنوری 1946ء
گورنمنٹ کو دے سکیں۔میں دیکھتا ہوں کہ بہت سرعت کے ساتھ جماعت کی ترقی کے دروازے کھل رہے
ہیں۔اور وہ چیز جو ہمیں دور نظر آتی تھی، بہت جلد آنیوالی ہے۔جس رنگ میں لوگوں میں بیداری اور توجہ
پیدا ہورہی ہے، وہ بتاتی ہے کہ یوسف گم گشتہ کی خوشبواب آ رہی ہے۔وہ ہماری ہی کوتاہی اور غفلت ہوگی
کہ ہم قافلہ نہ لے جائیں اور وہاں سے یوسف کو اپنے گھر نہ لے آئیں۔( مطبوع افضل 30 جنوری 1946ء)
675

آج 10 میں سے 10 باقی