قیامت کو سرخرو وہی ہوں گے جو اپنے آپ کو یا اپنے بچوں کو وقف کریں گے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 12 اپریل 1946ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 12 اپریل 1946ء
قیامت کو سرخرو و ہی ہوں گے جو اپنے آپ کو یا اپنے بچوں کو وقف کریں گے
خطبہ جمعہ فرمود و 12 اپریل 1946ء
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔قادیان کے اور باہر کے سکولوں کے امتحانات یا تو ہو چکے ہیں یا عنقریب ختم ہونے والے
ہیں۔ہم نے یہ قانون پاس کیا ہوا ہے کہ مدرسہ احمدیہ میں مڈل پاس لڑکے لیے جائیں اور چار سال میں وہ
مدرسہ احمدیہ کا ابتدائی کورس پاس کر کے پھر جامعہ احمدیہ میں داخل ہوں۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ ہماری جماعت جس حد تک پہنچ چکی ہے ، وہ ایک ایسا مقام ہے، جس
میں در حقیقت ہمیں ہندوستان اور اس سے باہر تبلیغ کرنے کے لیے ایک سو مبلغ سالانہ کی ضرورت ہے۔ایک سو مبلغ سالانہ کے معنی یہ ہیں کہ اگر آج سے ایک سو مبلغ ہمیں حاصل ہوں تو دس سال کے بعد ایک ہزار
مبلغ ہم کو میسر آ سکتے ہیں۔حالانکہ دنیا کی آبادی اور اس کی وسعت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ تعداد کچھ بھی چیز
نہیں۔در حقیقت دنیا میں صحیح طور پر تبلیغ کرنے کے لیے ہمیں اس سے بہت زیادہ مبلغین کی ضرورت ہے۔مگر کم سے کم ہمارا پہلا قدم اتنا تو ہونا چاہئے کہ ہم ہندوستان اور اس سے باہر تبلیغ کے لیے ایک ہزار مبلغین
کا اندازہ رکھیں۔اس وقت ہمارے ہندوستانی اور غیر ہندوستانی مبلغ ، جہاں تک میں سمجھتا ہوں 60,70
کے قریب تو افریقہ میں ہیں اور 25 کے قریب افریقہ کے علاوہ دوسرے ممالک میں ہیں۔غیر ممالک میں
جو مقامی مبلغ مقرر کر لیے جاتے ہیں، ان کی تعداد کا سوائے افریقہ کے کوئی صحیح اندازہ نہیں۔بہر حال یہ 85
کے قریب مبلغ تو باہر کے ہو گئے۔ستر ، اسی کے قریب ہندوستان میں بھی ہمارے مبلغ موجود ہیں اور پچاس
کے قریب دیہاتی مبلغ تیار ہو رہے ہیں۔ان سب کو اگر شامل کر لیا جائے تو یہ تعداد دوسو کے قریب بن جاتی
ہے۔مگر ان دوسو مبلغین میں سے بھی اعلی تعلیم یافتہ مبلغ بہت کم ہیں۔وہ مولوی فاضل یا گریجوایٹ ، جن کو
ہم نے با قاعدہ تعلیم دلوائی ہے، اگر ان سب کا اندازہ کیا جائے تو وہ ساٹھ ستر سے زیادہ نہیں نکلیں گے۔باقی سب ایسے ہی ہیں، جنہیں وقتی ضرورت کے ماتحت
تبلیغ کے کام پر لگایا گیا ہے۔جہاں تک تبلیغ کے کام کا
سوال ہے، وہ اس کام
کو بخوبی کر سکتے ہیں۔مگر جہاں تک سلسلہ کے مسائل کو کما حقہ سمجھنے کا سوال ہے ، وہ خود
بھی ان مسائل کو کما حقہ نہیں سمجھ سکتے، کجا یہ کہ دوسروں کو سمجھانے کی قابلیت اپنے اندر رکھتے ہوں۔711
خطبہ جمعہ فرمودہ 12 اپریل 1946ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد دوم
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دنیا میں کوئی بھی جماعت ایسی نہیں ہوسکتی، جس کے تمام افراد لمی لحاظ
سے ایک ہی سطح پر ہوں۔ضرور ان میں سے کچھ زیادہ علم رکھنے والے ہوتے ہیں اور کچھ کم علم رکھنے والے
ہوتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صحابہ میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ ان میں حضرت ابوبکر بھی
تھے، حضرت علی " بھی تھے، حضرت عمر جیسے انسان بھی تھے۔مگر ساتھ ہی بعض اس قسم کے بھی صحابہ
تھے، جو مسائل اسلامیہ کو کما حقہ سمجھنے کی استعداد اپنے اندر نہیں رکھتے تھے۔چند موٹے موٹے مسائل سمجھ
لیتے اور اسی پر وہ اکتفا کرتے تھے ، جیسے حضرت بلال تھے۔یا فقہی مسائل کو سمجھنے کا مادہ اپنے اندر نہیں رکھتے
تھے، گو ظاہری علم ان کا زیادہ تھا جیسے حضرت ابو ہریرہ تھے۔بہر حال کسی جماعت میں بھی سارے
افراد یکساں طور پر ترقی یافتہ نہیں ہوتے۔ہمارے ملک میں مثل مشہور ہے کہ
خدا پنج انگشت یکساں نہ کرد
یعنی خدا تعالیٰ نے انسان کی پانچ انگلیوں کو بھی برابر نہیں بنایا۔ان میں بھی کوئی چھوٹی ہے اور کوئی
بڑی۔مگر جہاں یہ حقیقت ہے کہ کسی جماعت کے تمام افراد علمی لحاظ سے ایک ہی سطح پر نہیں ہوتے ، وہاں
اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ کچھ نہ کچھ سطح کا برابر ہونا ضروری ہوتا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں
کہ خدا تعالیٰ نے انسان کی پانچوں انگلیوں کو برابر نہیں بنایا۔لیکن اگر ایک انگلی بغل کے پاس ہوتی اور ایک
انگلی ہاتھ کے سرے پر، تو کیا تم سمجھ سکتے ہو کہ اس فلسفہ کے ماتحت کہ خدا نے پانچ انگلیوں کو برابر نہیں بنایا،
بغل والی انگلی ہتھیلی کے ساتھ والی انگلی سے مل کر کوئی کام کر سکتی؟ یقینا وہ کوئی کام نہیں کر سکتی تھی۔کیونکہ پہلی
صورت میں انگلیوں میں فرق تو ہے مگر زیادہ فرق نہیں اور دوسری صورت میں دونوں انگلیوں کے درمیان
اتنا بڑا فرق پیدا ہو جاتا ہے کہ وہ کسی صورت میں بھی آپس میں مل کر کام نہیں کر سکتیں۔پس دو چیزوں میں
فرق تو بے شک ہوتا ہے مگر وہ فرق ایسا ہی ہونا چاہیے کہ بڑی چیز اپنے آپ کو نیچا کر سکے اور نیچے والی چیز
اپنے آپ کو اونچا کر سکے۔چنانچہ دیکھ لو خدا تعالیٰ نے پانچوں انگلیاں بے شک برابر نہیں بنائیں مگر لقمہ
اٹھاتے اور منہ میں ڈالتے وقت وہ پانچوں انگلیاں برابر ہو جاتی ہیں۔بڑی انگلی نیچے جھک جاتی ہے اور
چھوٹی انگلی اونچا ہونے کی کوشش کرتی ہے۔اور اس طرح ساری انگلیاں باوجود آپس میں فرق رکھنے کے
برابر ہو جاتی ہیں۔اسی طرح جماعتوں کے افراد میں اگر باہمی فرق اتنا زیادہ ہو کہ وہ آپس میں مل ہی نہ
سکیں۔ایک زمین کی کہتا ہو اور دوسرا آسمان کی۔تو ایسی جماعت کبھی عمدگی سے کام نہیں کر سکتی۔ہاں اگر
فرق تو ہو لیکن وقت آنے پر اوپر کے درجہ والا نیچے جھک جائے اور چھوٹے درجے والا اوپر اٹھنے کی کوشش
پراٹھنے
712
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود : 12 اپریل 1946ء
کرے تو وہ جماعت یقیناً کامیاب ہو جاتی ہے۔جیسے ایک بچہ کو جب باپ پیار کرنے لگتا ہے تو ایک طرف
بچہ اپنی ایڑیوں کے بل کھڑا ہو جاتا ہے اور دوسری طرف باپ اس کو پیار کرنے کے لئے نیچے کی طرف جھکتا
ہے۔لیکن اگر بچے کا قد چیونٹی کے برابر ہوتا تو تم سمجھ سکتے ہو کہ نہ باپ اس قدر نیچے جھک سکتا اور نہ بچہ اس
قدر اونچا ہوسکتا کہ وہ اپنے باپ کے پیار کو حاصل کر سکتا۔اتنا بڑا فرق جب بھی پیدا ہو جائے، قومی ہلاکت
اور تباہی کا موجب بن جاتا ہے۔اور جب کسی جماعت کے افراد کے اندر اتنا بڑا فرق سخت مضر ہوتا ہے تو
مبلغین کے اندرا گر اسی قسم کا تفاوت پیدا ہو جائے تو وہ کیوں مصر نہیں ہوگا ؟
بہر حال جب تک ہماری ساری جماعت علمی معیار کے لحاظ سے بلندی تک نہیں پہنچ جاتی اور
جب تک ہماری جماعت موجودہ علمی حالت سے کئی گنا زیادہ ترقی حاصل نہیں کر لیتی ، اس وقت تک ہمیں
اور بھی زیادہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بڑے بڑے علماء ہماری جماعت میں ہر وقت تیار رہیں۔اور اتنی
بڑی تعداد میں رہیں کہ جماعت کو ضرورت کے وقت وہ آسانی کے ساتھ سنبھال سکیں۔اگر ہم ایسا نہیں
کریں گے یا اتنی بڑی تعداد میں اپنی جماعت میں علماء پیدا نہیں کریں گے کہ وہ ضرورت کے وقت
جماعت کو سنبھال سکیں ، اس وقت تک ہر ٹھوکر کے وقت جماعت کے گرنے کا خطرہ ہوگا اور علمی لحاظ سے بھی
جماعت کبھی اتنی ترقی نہیں کر سکے گی کہ ضرورت کے وقت اس کے افراد آپ آگے بڑھیں اور جماعتی بوجھ کو
اپنے کندھوں پر اٹھا لیں۔پس ضروری ہے کہ جماعت کے بڑھنے کے ساتھ ہی علماء کی تعداد بھی ہماری
جماعت میں بڑھتی چلی جائے۔اس وقت ہماری جماعت میں علماء پیدا کرنے کا ذریعہ مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ ہے۔اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ ایک زمانہ ایسا بھی آنے والا ہے، جب ہماری ضروریات کے لئے صرف مرکزی مدارس
ہی نہیں ، ہندوستان کے کالج اور سکول بھی کافی نہیں ہوں گے۔اور ہمیں دنیا کے گوشہ گوشہ میں مدرسہ احمدیہ
اور جامعہ احمدیہ قائم کرنے پڑیں گے۔بلکہ ہر براعظم میں ہمیں ایک بہت بڑی یو نیورسٹی قائم کرنی پڑے
گی، جود مینیات کی تعلیم دینے والی ہو اور جس سے تبلیغ کو زیادہ سے زیادہ وسیع کیا جا سکے۔مگر جب تک ہمارا
یہ خواب پورا نہیں ہوتا اور جب تک ہمیں ایسے سامان میسر نہیں آتے ، اس وقت تک ہمیں کم سے کم اتنا تو
کرنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں اس جگہ جو مدرسہ عطا فرمایا ہے اور جو جماعت میں علماء پیدا کرنے کا واحد
ذریعہ ہے، اس کی ترقی کے زیادہ سے زیادہ سامان مہیا کریں۔مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ
جماعت نے اس مدرسہ کی طرف ابھی تک پوری توجہ نہیں کی۔میں نے پچھلے سال جماعت کو مدرسہ احمدیہ کی
713
خطبہ جمعہ فرمودہ 12 اپریل 1946ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
طرف توجہ دلائی تھی ، جس کے نتیجہ میں جماعت میں بیداری پیدا ہوئی اور 32-30 کے قریب لڑکے مدرسہ
احمدیہ کی پہلی جماعت میں شامل ہوئے۔گو دوران سال میں یہ تعداد کچھ کم ہو گئی۔کیونکہ بعض لڑکے ایسے
تھے، جنہیں ماں باپ نے واپس بلا لیا اور بعض لڑکے ایسے تھے ، جو خود ہی بھاگ گئے۔اس طرح 10-8
کے قریب تعداد میں کمی واقع ہو گئی۔مگر پھر بھی جو تعداد باقی رہی، وہ پہلے سالوں کے مقابلہ میں بہت زیادہ
تھی۔پہلے ہر سال صرف تین، چارٹر کے مدرسے میں داخل ہوتے تھے مگر اس تحریک کے نتیجہ میں قریباً
تیں بنتیں ہو گئے۔ان میں سے اگر 26-25 لڑکے بھی پاس ہو جائیں تو اس کے معنی یہ ہیں کہ ہمیں آج
سے چند سال کے بعد 26-25- مبلغ ملنے شروع ہو جائیں گے۔یہ حالت پہلی حالت سے یقینا بہتر ہے۔کیونکہ پہلے یہ تعداد دو، تین پر آکر رک چکی تھی مگر اب پھر یہ تعداد بڑھتے بڑھتے 26-25 تک پہنچ گئی ہے۔لیکن مصیبت یہ ہے کہ گو باقی تمام پنجاب کی نسبت ہمارے علماء بہت زیادہ ہیں، پھر بھی ہماری ضروریات
کے لحاظ سے یہ تعداد بہت کم ہے۔سارے پنجاب میں جس قدر مولوی فاضل پاس ہوتے ہیں، ان میں
سے چالیس فی صدی احمدی ہوتے ہیں۔مگر یہ نسبت بھی ایسی ہے، جس میں ہم پہلے مقام سے اب گر گے
ہیں۔پہلے یہ حالت ہوا کرتی تھی کہ احمدی اگر 80 فی صدی ہوتے تھے تو غیر احمدی 20 فی صدی ہوتے
تھے۔آہستہ آہستہ ہماری تعداد گرتی گئی اور ان کی تعداد بڑھتی چلی گئی۔گویا دونوں طرف سے فرق پیدا ہونا
شروع ہو گیا۔ہماری طرف سے مولوی فاضل کا امتحان دینے والے کم ہوتے چلے گئے اور ان کی طرف
سے مولوی فاضل کا امتحان دینے والے بڑھتے چلے گئے۔یہاں تک کہ ہم 80 فی صدی سے گر کر 22 فی
صدی پر آگئے۔اب میری طرف سے جو تحریک کی جارہی ہے کہ دوستوں کو اپنے بچے مدرسہ احمدیہ میں
داخل کرانے چاہیں ، اگر یہ تحریک کامیاب طور پر جاری رہے تو امید کی جاسکتی ہے کہ چند سالوں میں ہی
ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے 50,60 بلکہ 70 فیصد تک پہنچ سکتے ہیں۔بہر حال گو تعداد ہماری زیادہ ہے مگر کام
کرنے والوں کے لحاظ سے یہ تعداد زیادہ نہیں۔ہماری جماعت میں سے 50,60 طلباء مولوی فاضل کے
امتحان میں ہر سال ضرور کامیاب ہونے چاہیں۔بلکہ 50,60 مولوی فاضل بھی بہت کم ہیں، کیونکہ
ہماری ضروریات اس سے زیادہ ہیں۔پھر ہمارے سامنے ترقی کا جو وسیع پروگرام ہے، اس کے لحاظ سے قطعی طور پر علم کا وہ معیار کافی
نہیں سمجھا جاسکتا، جو اس وقت ہماری جماعت میں پایا جاتا ہے۔جب تک صرف احمدیت کو سمجھنے کا سوال
تھا، جب تک احمدیت کو سمجھ کر لوگوں کے کانوں تک اس کی آواز کو پہنچانے کو سوال تھا، اس وقت تک ہمیں
714
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود و 12 اپریل 1946ء
اور قسم کے علوم کی ضرورت تھی۔اگر ہم قرآن کریم کو سمجھ سکتے اور دوسروں کو سمجھا سکتے تھے، اگر ہم احمدیت کو
سمجھ سکتے اور دوسروں کو سمجھا سکتے تھے تو یہ بات ہمارے لئے کافی تھی۔کیونکہ احمدیت کی غرض اس سے
پوری ہو جاتی تھی۔لیکن اگر ہم نے دنیا میں باہر نکلنا ہے، اگر ہم نے عرب علماء سے بھی ٹکر لینی ہے اور اگر
مروجہ علوم کے بڑے بڑے ماہرین کا ہم نے مقابلہ کرنا ہے تو پھر لازمی طور پر ہمیں اپنے ظاہری علوم کا
میعار بھی بڑھانا پڑے گا۔ہم جس قسم کے علماء تیار کرتے ہیں یا تیار کر سکتے تھے، وہ ایسے ہی تھے کہ جہاں علمی
لحاظ سے وہ قرآن کریم اور احادیث کو علماء از ہر سے بہتر سمجھتے تھے ، وہاں اگر عربی زبان میں گفتگو کرنے کا
سوال
آجا تا تھا یا بعض خاص قسم کی اصطلاحات کا سوال آجا تا تھا تو دوسرے لوگ ہمارے علماء سے بہت
بڑھے ہوئے تھے۔اور چونکہ عام طور پر لوگ ظاہر کی طرف دیکھتے ہیں، مغز کی طرف ان کی نظر نہیں ہوتی اور
اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ظاہر ایک بیرونی چیز ہے، جس کی طرف ہر شخص کی نگاہ فورا اٹھنے لگتی ہے اور مغز اندر
کی طرف ہوتا ہے، جسے ظاہر بین نگاہ نہیں دیکھتی ، اس لئے وہ لوگ جو ظاہری علوم کے دلدادہ تھے، ہمارے
مبلغین سے پوری طرح متاثر نہیں ہوتے تھے۔اب چونکہ ہم نے ان علاقوں میں بھی اشاعت احمدیت
کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہے، اس لئے ہمیں پہلے سے بہت زیادہ علماء کی ضرورت ہے اور ہمیں اس
امر کی بھی ضرورت ہے کہ ہم اپنی جماعت کے ایک طبقہ کو زیادہ اعلیٰ درجہ کے علمی معیار پر پہنچ سکیں۔اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ باطنی طور پر ان
کو اعلی معیار پر پہنچانا، ہمارے قبضہ میں ہے لیکن ظاہری طور پر انہیں اعلیٰ
معیار پر پہنچانا، اس وقت دوسروں کے قبضہ میں ہے۔اور ہم اس وقت تک اس رو کا مقابلہ نہیں کر سکتے،
جب تک ہماری جماعت میں بھی ایسا طبقہ موجود نہ ہو، جو ظاہری علوم کے لحاظ سے اعلیٰ درجہ کے معیار کو
حاصل کئے ہوئے ہو۔پس ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس معیار پر جلد سے جلد پہنچیں اور ہماری جماعت میں اعلیٰ
درجہ کے علوم کے ماہرین کی ایک کافی تعداد پیدا ہو جائے۔تاکہ ہماری جماعت میں نئے علماء کی ضرورت کا
سوال بہت حد تک حل ہو جائے۔مجھے معلوم نہیں کہ اس وقت تک کے جماعت کے لوگوں نے میری تحریک
پر کیا توجہ کی ہے؟ اصل طریق یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی تحریک کی جائے تو اس کے نتائج سے امام کو آگاہ رکھا
جائے کیونکہ تمام کام امام کی آواز پر ہوا کرتا ہے۔میں نے اخبارات میں مدرسہ احمدیہ کے ہیڈ ماسٹر اور
جامعہ احمدیہ کے پرنسپل کی طرف سے اس قسم کے اعلانات تو دیکھے ہیں کہ دوستوں کو اپنے لڑکے یہاں تعلیم
کے لئے بھیجوانے چاہئیں۔مگر مجھے کسی نے بتایا نہیں کہ اس بارہ میں لڑکوں کی طرف سے کچھ درخواستیں آئی
44
715
خطبہ جمعہ فرمود : 12 اپریل 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
ہیں یا نہیں؟ اور اگر آئی ہیں تو کتنی ہیں؟ اگر مجھے بتایا جاتا تو میں اندازہ لگا سکتا کہ حالات امید افزا ہیں یا
مایوس کن ؟ بہر حال میرا فرض یہ ہے کہ میں چند سال تک متواتر جماعت میں بیداری پیدا کرتا چلا جاؤں۔یہاں تک کہ لوگوں پر اس کی اہمیت واضح ہو جائے اور وہ خود بخود اس طرف توجہ کرنا شروع کر دیں۔اس سال پھر میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو دین کی خدمت کے
لیے پیش کریں۔میں نے بتایا تھا کہ ان کے دو ہی مالک ہیں۔ایک سچا مالک ہے اور ایک جھوٹا مالک ہے۔ایک خدا ان کا مالک ہے اور ایک شیطان ان کا مالک ہے۔تم مجبور ہو اس بات پر کہ بہر حال ان دو میں سے
ایک کے سپر دا پنی اولاد کو کر دو۔اگر تم کسی کے سپرد نہیں کرو گے تو بہر حال تمہاری اولا دیا خدا کی طرف چلی
جائے گی یا شیطان کی طرف چلی جائے گی۔اگر تم اپنی اولادوں کو خدا کے سپرد نہیں کرو گے تو یقینا وہ شیطان
کے قبضہ میں چلی جائیں گی۔اور اپنی اولادوں کو خدا کے سپرد کرنے کے معنی یہ ہیں کہ ہمارے پاس ہر وقت
اتنے علماء موجودر ہیں، جو خدا تعالیٰ کی آواز کو ہر احمدی اور غیر احمدی کے کان میں ڈالتے رہیں۔جب تک
ہماری آواز دنیا میں چاروں طرف پھیل نہیں جاتی اور جب تک ایسا ماحول پیدا نہیں ہو جاتا کہ احمدیت اس
میں زندہ رہ سکے، اس وقت تک ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ہمارا پیج بودینا کافی نہیں۔بلکہ
اس پیج کے لیے مناسب ماحول کی بھی ضرورت ہے۔دنیا میں خالی پیج کافی نہیں ہوتا بلکہ پیج کے نشو و نما کے
لئے زمین کی بھی ضرورت ہوتی ہے، ہوا کی بھی ضرورت ہوتی ہے، پانی کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور یہ
ساری چیزیں مل کر نتیجہ پیدا کرتی ہیں۔صرف اتنا کافی نہیں ہوتا کہ بیج بود یا اور اٹھ کر گھر چلے گئے۔اسی
طرح ایک احمدی کا جب تک ماحول بھی احمدی نہ ہو، اس کی احمد بیت دائمی طور پر زندہ نہیں رہ سکتی۔احمد بیت
کی زندگی کی یہی صورت ہے کہ ایک احمدی بچہ جن بچوں کے ساتھ کھیلتا ہے، وہ یا تو احمدیت قبول کرنے
والے ہوں یا احمدیت کی آواز سے متاثر ہوں۔جن استادوں سے وہ تعلیم حاصل کرتا ہے ، وہ یا تو احمدی
ہوں یا احمدیت کی آواز سے مرعوب ہوں۔جن دفاتر میں وہ کام کرنے کے لئے جاتا ہے، ان میں کام
کرنے والے اور اس کے دائیں بائیں اور ارد گرد بیٹھنے والے یا تو احمدی ہوں یا احمدیت کی آواز سے
مرعوب ہوں۔جن بازاروں میں وہ سودا سلف لینے کے لئے جاتا ہے، ان بازاروں میں تاجر اور دکاندار یا
تو احمدی ہوں یا احمدیت کی آواز سے مرعوب ہوں۔اسی طرح وہ اہل حرفہ اور اہل پیشہ، جو اس کے گھر پر کام
کرنے کے لئے آتے ہیں یا یہ ان کے گھر پر کام کرانے کے لئے جاتا ہے، وہ سب کے سب یا تو احمدی
ہوں یا احمدیت کی آواز سے متاثر ہوں۔اگر ایک مزدور اس کے گھر پر مزدوری کے لئے آتا ہے یا یہ اس کے
716
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود : 12 اپریل 1946ء
پاس کسی کام کے سلسلہ میں جاتا ہے تو ضروری ہے کہ وہ مزدور احمدی ہو یا احمدیت سے متاثر ہو۔اگر ایک
سقہ اس کے مکان پر پانی ڈالنے کے لئے آتا ہے یا یہ کہ اس کے مکان پر یہ کہنے کے لئے جاتا ہے کہ میرے
گھر میں پانی ڈال دیا کرو تو وہ یا تو احمدی ہو یا احمدیت کی آواز سے متاثر ہو۔اسی طرح ایک نائی اس کے
پاس حجامت بنانے کے لئے آتا ہے یا یہ اس کے پاس حجامت بنوانے کے لئے جاتا ہے۔یا ایک درزی اس
کے پاس کپڑوں کی سلائی لینے کے لئے آتا ہے یا یہ اس درزی کے پاس کپڑوں کو سلانے کے لئے جاتا
ہے۔یا ایک دھوبی اس کے لئے کپڑے دینے کے لئے آتا ہے یا یہ دھوبی کے پاس کپڑے دینے کے لئے
جاتا ہے۔تو ضروری ہے کہ وہ نائی اور وہ درزی اور وہ دھوبی یا تو احمدی ہوں یا احمدیت کی آواز سے متاثر
ہوں۔یا مثلاً ایک لوہار کسی کام کے لئے اس کے پاس آتا ہے یا یہ اس لوہار کے پاس جاتا ہے۔یا ایک
ترکھان اس کے مکان کی مرمت کے لئے آتا ہے یا یہ اس ترکھان کے مکان پر جاتا ہے۔تو ضروری ہے کہ
وہ لوہار اور ترکھان یا تو احمدی ہوں یا احمدیت کی آواز سے مرعوب ہوں۔جب تک ہم اپنے ارد گرد کے
ماحول کو بھی احمدی نہیں بنا لیتے ، جب تک ہمارے دائیں اور ہمارے بائیں کام کرنے والے احمدی نہیں
بن جاتے یا احمدیت کی آواز سے مرعوب نہیں ہو جاتے ، اس وقت تک لازماً کان میں دو قسم کی آواز میں
پڑتی رہیں گی۔اور دو قسم کی آوازیں ہمیشہ انسان
کو یا تو گمراہ کر دیتی ہیں اور یا اس میں ہسٹریا کا مرض پیدا کر
دیا کرتی ہیں۔پرانے زمانہ میں لوگ کہا کرتے تھے کہ دو کشتیوں میں قدم رکھنے والا سلامت نہیں رہ سکتا۔یہ
بھی صحیح ہے۔لیکن اس سے بھی زیادہ صحیح وہ حقیقت ہے، جو موجودہ زمانہ میں علم النفس کے ماہرین نے
ثابت کی ہے۔اور وہ حقیقت یہ ہے کہ دو قسم کی آوازوں کا کان میں پڑنا، دوکشتیوں میں قدم رکھنے سے بھی
زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔کشتیاں ادھر ادھر ہوں تو زیادہ سے زیادہ یہی ہو سکتا ہے کہ انسان کی ٹانگیں چر
جائیں۔لیکن جس شخص کے کان میں ہمیشہ دوستم کی آوازیں آتی رہیں گی ، وہ یقینا پاگل ہو جائے گا اور کسی
شخص کا مرجانا، اس سے ہزار درجہ بہتر ہوتا ہے کہ وہ پاگل ہو کر زندہ رہے۔پس جب تک ہم اپنے ماحول کو
درست نہیں کر لیتے، اس وقت تک ہماری اولادیں شیطانی حملوں سے بھی محفوظ نہیں رہ سکتیں۔ہم خود انہیں
دھکے دے کر شیطان کی گود میں ڈالنے والے ہوں گے۔پس ضرورت اس امر کی ہے کہ ہماری جماعت میں اس کا احساس پیدا ہو اور جن لوگوں کو خدا تعالیٰ
توفیق عطا فرمائے ، وہ اپنی اولادوں کو دین کی خدمت کے لئے وقف کریں۔اس وقت تک امراء اس تحریک
میں حصہ لینے سے بہت حد تک محروم چلے آرہے ہیں اور انہوں نے بہت ہی کم بچے دین کی خدمت کے لیے
717
خطبہ جمعہ فرموده 12 اپریل 1946ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
وقف کئے ہیں۔اگر ہم شمار کریں تو غربا تو درجنوں کی مقدار میں ایسے نکل آئیں گے، جنہوں نے اپنے بچوں
کو خدمت دین کے لئے اس رنگ میں وقف کیا لیکن اگر امراء کو گننے لگیں تو وہ دو، چار سے زیادہ نہیں نکل
سکیں گے۔یہ ایک ایسا نمونہ ہے، جسے دشمن کے سامنے پیش کر کے ہم اس پر اپنی فوقیت یا اپنی قربانیوں کی
عظمت ثابت نہیں کر سکتے۔غربا کا نمونہ اگر ہم پیش بھی کریں تو وہ کہہ دے گا کہ یہ بھوکے مرتے تھے، ان کے
پاس اپنی تعلیم کا اور کوئی ذریعہ نہیں تھا، جماعت نے وظائف مقرر کر دیئے اور وہ پڑھتے چلے گئے۔اس میں
انہوں نے قربانی کون سی کی ہے؟ اس وقت ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ تم غلط کہتے ہو۔انہوں نے جو کچھ کیا ہے،
اخلاص اور ایمان کے ماتحت کیا ہے۔کیونکہ اخلاص اور ایمان ایک ایسی چیز ہے، جو ہم کسی کو دکھا نہیں سکتے۔اگر وہ سارے کے سارے اخلاص سے کام لینے والے ہوں ، سارے کے سارے ایمان کا اعلیٰ مقام رکھنے
والے ہوں، تب بھی دشمن کے مقابلہ میں کیا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ بے شک ہم نے ان کے لئے اپنا روپیہ خرچ
کیا ہے۔لیکن اگر ہم روپیہ خرچ نہ کرتے تب بھی ان لوگوں میں ایسا اخلاص تھا کہ وہ ضرور قربانی کرتے اور
اپنے بچوں کو بہر حال اس مدرسہ میں داخل کرتے ؟ یہ ایک دل کی بات ہوگی ، جسے ہم ثابت نہیں کر سکیں گے
اور ہمیں اپنے دشمن کے مقابلہ میں ضرور خاموش ہونا پڑے گا۔اور یا پھر یہ ماننا پڑے گا کہ احمدیت نے
غریبوں میں تو اخلاص پیدا کیا ہے لیکن امیروں میں پیدا نہیں کیا۔وہ کہے گا تم میں کھاتے پیتے لوگ بھی تھے،
اگر احمدیت نے لوگوں کے دلوں میں واقعہ میں اخلاص پیدا کیا تھا تو وجہ کیا ہے کہ جو لوگ کھاتے پیتے ہیں،
انہوں نے اپنی اولادیں دین کی خدمت کے لئے وقف نہیں کیں ؟ میں جانتا ہوں کہ ہم اس کا جواب دے
سکتے ہیں۔مگر میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ہم اس کا جواب دے کر دشمن کو ساکت نہیں کر سکتے ، ہم سرخرو ہو کر اس
کے سامنے سے نہیں اٹھ سکتے ہمیں ضرور شرمندگی اٹھانی پڑے گی، ہمارے جسم پر ضرور پسینہ آجائے گا،
ہماری زبان ضرور لڑ کھڑانے لگ جائے گی اور ہمارا دل ضرور دھڑ کنے لگ جائے گا۔کیونکہ یہ وہ بات ہے،
جس کے متعلق ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہم اس کا سوفی صدی درست جواب دے سکتے ہیں۔آخر جماعت اس کے معنی تو نہیں کہ اس کے غریب اچھے ہوں یا جماعت اس کے معنی تو نہیں کہ
اس کے امیر ا چھے ہوں یا جماعت اس کے معنی تو نہیں کہ اس کے مرداچھے ہوں یا جماعت اس کے معنی تو نہیں
کہ اس کی عورتیں اچھی ہوں یا جماعت اس کے معنی تو نہیں کہ اس کے بچے اچھے ہوں یا جماعت اس کے معنی
تو نہیں کہ اس کے متوسط الحال لوگ اچھے ہوں یا جماعت اس کے معنی تو نہیں کہ اس کے علماء اچھے ہوں یا
جماعت اس کے معنی تو نہیں کہ اس کے جہلاء اچھے ہوں۔بلکہ جماعت اس کے معنی ہیں کہ اس کا ہر گروہ
718
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود : 12 اپریل 1946ء
بحیثیت جماعت اچھا ہو۔وہ جماعت اچھی کہلاسکتی ہے، جس کے امراء بھی بحیثیت جماعت اچھے ہوں۔شاذ و نادر کے طور پر اگر ان میں سے کوئی بگڑا ہوا ہو تو یہ اور بات ہے۔ورنہ صحیح معنوں میں جماعت وہی کہلا
سکتی ہے، جس کے عام طور پر امراء بھی اچھے ہوں اور جس کے عام طور پر غرباء بھی اچھے ہوں۔جس کے عام
طور پر علماء بھی اچھے ہوں اور جس کے عام طور پر جہلاء بھی اچھے ہوں۔جس کے عام طور پر مرد بھی اچھے ہوں
اور جس کی عام طور پر عورتیں بھی اچھی ہوں۔جس کے عام طور پر بچے بھی اچھے ہوں اور جس کے عام طور پر
بوڑھے بھی اچھے ہوں۔اگر کسی جماعت کا کسی ایک گروہ پر اثر پڑتا ہے، دوسروں پر نہیں تو وہ یقینا آسمانی
جماعت نہیں کہلاسکتی۔اس لئے کہ وہ محدوداثر رکھنے والی ہوگی۔وہ قومی جماعت تو کہلا سکتی ہے مگر خدائی
نہیں۔خدائی جماعت وہ ہوتی ہے، جو ہر گروہ کو مخاطب ہوتی ہے اور اپنے ہر مخالف کو اپیل کرتی ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انبیاء کی جماعت غربا کی جماعت ہوتی ہے۔مگر اس کے صرف یہ معنی
ہوتے ہیں کہ انبیاء کی جماعتوں میں غرباء کثرت سے شامل ہوتے ہیں۔یہ معنی نہیں ہوتے کہ امراء ان
میں شامل ہی نہیں ہوتے۔چنانچہ دیکھ لو، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جو لوگ ایمان لائے ، وہ محض غربا
میں سے نہیں آئے بلکہ امراء سے بھی آئے۔چنانچہ حضرت ابو بکر بھی آئے ، حضرت عثمان " بھی آئے اور
دونوں مالدار تھے۔اسی طرح حضرت عمرؓ بھی مالداروں میں سے تھے۔یہی حال حضرت طلحہ اور زبیر کا
تھا کہ وہ بھی اچھے مالدار خاندانوں میں سے تھے۔اسی طرح غرباء بھی آئے ، عورتیں بھی آئیں، بچے بھی
آئے ، بوڑھے بھی آئے، جوان بھی آئے۔غرض سب کے سب آئے۔جو ثبوت تھا، اس بات کا کہ یہ کوئی
خاص قسم کی پولیٹیکل باڈی نہیں تھی۔اگر پولیٹیکل باڈی ہوتی تو انہی کی ہمدردی کھینچتی ، جن کو فائدہ پہنچانے
کے لئے وہ کھڑی ہوئی تھی۔مگر چونکہ یہ مذہب تھا اور مذہب کا تعلق ہر شخص کے ساتھ ہوتا ہے، اس لئے اس
میں مرد بھی شامل ہوتے ہیں اور عورتیں بھی۔امیر بھی شامل ہوتے ہیں اور غریب بھی۔عالم بھی شامل
ہوتے ہیں اور جاہل بھی۔آزاد بھی شامل ہوتے ہیں اور غلام بھی۔کیونکہ مذہب کا تعلق نہ امیر سے ہوتا ہے
نہ غریب سے۔نہ بوڑھے سے ہوتا ہے نہ جو ان سے نہ آزاد سے ہوتا ہے نہ غلام سے۔نہ عالم سے ہوتا
ہے نہ جاہل سے۔بلکہ سب سے اس کا تعلق ہوتا ہے اور ہر شخص خواہش رکھتا ہے کہ میں اس میں داخل ہو کر
نجات حاصل کروں۔مگر جو قومی جماعت ہوتی ہے، وہ چونکہ مخصوص لوگوں سے تعلق رکھتی ہے، اس لئے
سب لوگ اس میں شامل نہیں ہو سکتے۔احمدیت بھی اس وقت اپنا رعب اور اثر پیدا کر سکتی ہے، جب اس کا ہر طبقہ اپنے ایمان اور اخلاص
کا ثبوت دے۔بعض غریبوں کا اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے پیش کر دینا یا ان کا اپنی اولادوں کو
719
خطبہ جمعہ فرموده 12 اپریل 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اسلام کی اشاعت کے لئے وقف کر دینا، یہ اس بات کا ثبوت نہیں ہو سکتا کہ احمدیت نے ہر طبقہ پر اپنا اثر
ڈال لیا ہے۔لازماً اس کے یہ معنی ہوں گے کہ ہماری جماعت کے امراء احمد یہ نظام کی خوبی کے پوری طرح
قائل نہیں۔وہ اپنے پرانے نظام کے ہی دلداد ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے پلاؤ کھاتے بیٹے ہمیشہ پلاؤ
ہی کھاتے رہیں اور ان کے مخمل پہننے والے بچے ہمیشہ مخمل ہی پہنتے رہیں۔چونکہ وہ احمد یہ نظام کو اس کے
خلاف پاتے ہیں، اس لئے وہ اسلام کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو پیش کرنے کے لئے
تیار نہیں ہوتے۔پس آج میں ایک دفعہ پھر جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اگر احمدیت
ایک اچھی چیز ہے، اگر احمدیت کی اتباع فائدہ بخش ہے اور اگر احمدیت کی اتباع انسان کو دین اور دنیا میں
سرخرو کرنے والی ہے تو امراء اور درمیانی طبقہ کے لوگ مجھے بتائیں کہ وہ اپنے بچوں کو اس عظیم الشان
خدمت سے محروم کر کے ان کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں یا دوستی ؟ اور کیا وہ اپنے بچوں کو اس طرف نہ بھیج کر
اپنے ساتھ اور اپنے بیوی بچوں کے ساتھ محبت کر رہے ہیں یا ان پر خطر ناک ظلم کر رہے ہیں؟ اگر احمدیت
ایک اچھی چیز ہے اور اگر احمدیت کی اشاعت کے لیے اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو وقف کرنا خدا تعالیٰ کی
رضا حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہے تو یقینا قیامت کے دن خدا تعالیٰ کے حضور وہ لوگ سرخرو ہوں گے،
جنہوں نے اپنے بچے خدمت دین کے لیے پیش کئے ہوں گے اور یقینا وہ بچے بھی سرخرو ہوں گے ، جنہوں
نے اپنی زندگیاں اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لیے وقف کی ہوں گی۔اس کے مقابلہ میں وہ لوگ ،
جنہوں نے اپنی زندگیاں وقف کرنے میں کوتاہی سے کام لیا ہوگا ، وہ خدا تعالیٰ کے حضور شرمندہ ہوں گے۔اسی طرح وہ لوگ بھی شرمندہ ہوں گے، جنہوں نے نہ خود دین سمجھنے کی کوشش کی اور نہ اپنی اولادوں کو دین
کی خدمت کے لیے وقف کیا۔میں تو سمجھتا ہوں کہ اگر امراء اس طرف توجہ کریں تو انہیں بہت کچھ سہولت بھی ہے۔وہ اپنی
جائیداد کا کچھ حصہ ایسی اولاد کے لئے وقف کر سکتے ہیں۔کلکتہ کے ایک احمدی دوست ہیں، جنہوں نے مجھے
سے ذکر کیا کہ میرا ایک بچہ جس کو میں نے خدمت دین کے لئے پیش کیا ہے، میں چاہتا ہوں کہ اس کے
لئے اپنی پچھتر ہزار کی ایک جائیداد وقف کر دوں تا کہ اس کی آمد اس کے کام آتی رہے۔میں نے کہا یہ بہت
عمدہ بات ہے، آپ ایسا ضرور کریں۔لیکن میرے نزدیک زیادہ بہتر یہ ہے کہ بجائے اس کے کہ آپ یوں
کریں کہ اپنی اس جائیداد کو ایک بچہ کے لئے وقف کر دیں، آپ اس جائیداد کو اس رنگ میں وقف کریں
کہ آئندہ میری اولاد میں سے جو بھی اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے پیش کرے گا، اس جائیداد کی آمد
720
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 12 اپریل 1946ء
اس کے لئے وقف رہے گی۔اگر آپ اس طرح جائیداد کو وقف کریں گے تو اس کا فائدہ صرف ایک نسل
تک ہی محدود نہیں رہے گا بلکہ آپ کی آئندہ آنے والی نسلیں بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔اب دیکھو یہ کیسا اچھا طریق ہے، جو اس دوست نے اختیار کیا۔اور اگر ایک شخص ایسا کر سکتا ہے
تو کوئی وجہ نہیں کہ دوسرے لوگ بھی ایسا نہ کریں۔میں نے دیکھا ہے، حضرت خلیفہ اول بار ہا فرمایا کرتے
تھے کہ آخر وجہ کیا ہے کہ اگر کسی کے دو بیٹے ہوں اور ان میں سے ایک دنیا کمائے تو وہ اپنی کمائی کا ایک حصہ
اپنے اس دوسرے بھائی کو نہ دے، جس نے دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کیا ہوا ہے؟
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اس کی بڑی کثرت سے مثالیں ملتی ہیں۔یہاں تک کہ
سب انصار نے یک دم اپنی ساری جائیداد میں مہاجرین کو پیش کر دیں اور انہیں اپنے ساتھ شریک کرلیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ تشریف لے گئے تو آپ نے انصار سے فرمایا کہ اے انصار!
مہاجرین یہاں اجنبی ہیں، باہر سے آئے ہوئے ہیں اور یہاں ان کے کوئی رشتہ دار نہیں۔میں چاہتا ہوں
کہ تمہیں آپس میں بھائی بھائی بنادوں۔چنانچہ آپ نے ایک ایک انصاری کو لیا اور اسے ایک ایک مہاجر
کے ساتھ وابستہ کر دیا اور کہا کہ لواب تم بھائی بھائی بن گئے ہو۔انہوں نے بھی اس اخوت کو اتنی اہمیت دی
کہ بعض نے اصرار کرنا شروع کر دیا کہ آؤ ہم اپنی جائیدادیں آپس میں تقسیم کر لیں۔کیونکہ جب ہم آپس
میں بھائی بھائی بن چکے ہیں تو اب ان جائیدادوں میں صرف ہمارا ہی حصہ نہیں بلکہ تمہارا حصہ بھی ہے۔ایک شخص نے تو حد کر دی۔وہ اپنے مہاجر بھائی کو گھر لے گیا اور کہا میری دو بیویاں ہیں اور تم ابھی کنوارے
ہو۔(اس وقت تک پردہ کا حکم ابھی نازل نہیں ہوا تھا۔( ان دونوں میں سے جو بھی تمہیں پسند ہو، میں اس کو
طلاق دینے کے لئے تیار ہوں، تم اس سے شادی کر لو۔یہ الگ بات ہے کہ اس شخص کا یہ جوش انتہائی حد
تک پہنچا ہوا تھا۔نہ مہاجر نے ایسا کیا، نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے کے لیے اسے کہا۔مگر
یہ بات ان کے اخلاص پر دلالت کرتی ہے۔یہ بات بتاتی ہے کہ وہ کس طرح آپس میں بھائی بھائی بن گئے
تھے۔اور پھر کس طرح انہوں نے اپنی جائیدادوں میں دوسروں کو شریک بنالیا۔اگر بغیر کسی جسمانی رشتے کے انصار اپنے مہاجر بھائیوں کو آدھا آدھا مال دینے کے لئے تیار تھے تو
کیا ایک ماں باپ سے پیدا ہونے والے بیٹے ایسا نہیں کر سکتے کہ ان میں سے جو شخص دنیا کمارہا ہو، وہ اپنی
کمائی کا آدھا حصہ اپنے اس بھائی کو دے دیا کرے، جس نے اسلام کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف
کیا ہوا ہے؟ وہاں تو صرف ایک ہی رشتہ تھا یعنی انصار اور مہاجرین کے درمیان صرف روحانی رشتہ تھا،
721
خطبہ جمعہ فرموده 12 اپریل 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
جسمانی نہیں۔پھر جہاں جسمانی اور روحانی دونوں رشتے ہوں ، وہاں ایک دوسرے کے لئے کس قدر قربانی
کرنی چاہئے؟ میں تو سمجھتا ہوں اگر کسی باپ کے دو بیٹے ہوں تو ان دونوں کا فرض ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور
اپنے باپ سے کہیں کہ اے ہمارے باپ آپ ہم میں سے جس کو چاہیں، دین کی طرف بھیج دیں اور جس کو
چاہیں دنیا کمانے پر لگالیں۔ہم میں سے جو شخص دنیا کمائے گا، وہ اپنی کمائی کا آدھا حصہ ہمیشہ اس بھائی کو
دے دیا کرے گا، جس نے دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کیا ہوگا؟ تا کہ اگر وہ کسی اور طرح
دین کی خدمت نہیں کر سکتا تو اسی رنگ میں حصہ لے کر اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کا قرب حاصل کرے۔اگر قربانی اور ایثار سے کام لیا جائے تو میں سمجھتا ہوں، اس قسم کا عزم کر لینا کوئی مشکل بات نہیں
اور اس کی مثالیں ہمیں اور قوموں میں بھی مل سکتی ہیں۔چنانچہ ہندوؤں میں اس کی ایک موٹی مثال موجود
ہے۔لالہ ہنس راج پرنسپل ڈی۔اے۔وی کالج لاہور، جن کا ہندوؤں کی تعلیم میں سب سے زیادہ حصہ
ہے۔وہ غریب ماں باپ کے بیٹے تھے۔ایسے غریب ماں باپ کے کہ ان کا تعلیم پانا بھی مشکل تھا۔ان کا
ایک بھائی ڈاک خانہ میں ملازم تھا اور وہی ان
کو تعلیمی اخراجات دیتا تھا۔چنانچہ اسی کی مدد سے انہوں نے
کالج کی تعلیم حاصل کی۔اسی دوران میں پنڈت دیانند صاحب کی یادگار میں ڈی۔اے۔وی کالج قائم
کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور انہوں نے اپنے آپ کو قوم کی خدمت کے لئے وقف کر دیا۔چونکہ انہوں نے قومی
خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا تھا، ان کے بھائی نے کہا کہ میں ہمیشہ ان کو اپنی آدھی تنخواہ دیتا ہوں
گا تا کہ یہ قوم پر بوجھ نہ بنیں۔چنانچہ لالہ ہنس راج صاحب ساری عمر ڈی۔اے۔وی کالج کے پرنسپل
رہے اور انہوں نے اسے ادنیٰ حالت سے بہت بڑی ترقی تک پہنچا دیا۔مگر قوم سے وہ کوئی روپیہ نہیں لیتے
تھے۔ہمیشہ ان کا بھائی اپنی تنخواہ میں سے نصف رو پیدان
کو بھجوا دیا کرتا تھا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعد میں
اس
کی تنخواہ زیادہ ہوگئی تھی۔مگر بہر حال ایک ڈاکخانہ کے ملازم کی تنخواہ چار، پانچ سو سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔اس تنخواہ کا آدھا حصہ وہ برابر ان کو دیتارہا اور اسی پر ان کا گزارہ رہا۔یہ درست ہے کہ ہندوؤں کے پاس
روپیہ حاصل کرنے کے اور بھی ذرائع ہوتے ہیں۔چونکہ ہند و مالدار قوم ہے، اس لئے اگر کسی کے پاس
تھوڑ اسا روپیہ بھی ہو تو قومی احساس رکھنے والے بینکروں
کو وہ روپیہ دے کر ہزاروں روپے کی جائیدادیں
پیدا کر لیتے ہیں۔مسلمان ایسا نہیں کر سکتے۔لیکن بہر حال ہندوؤں میں سے ایک شخص نے یہ مثال پیش کر
دی کہ وہ اپنے دوسرے بھائی کو ، جس نے قوم کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کیا ہوا تھا ، ساری عمر
اپنی آدھی تنخواہ دیتا رہا۔722