قیامت کو سرخرو وہی ہوں گے جو اپنے آپ کو یا اپنے بچوں کو وقف کریں گے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 12 اپریل 1946ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم۔خطبہ جمعہ فرمودہ 12 اپریل 1946ء
یہ وہ نمونہ ہے، جو سب سے پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے مدینہ میں پیش کیا۔جبکہ سارے شہر کے انصار نے اپنے اپنے مہاجر بھائیوں کے لئے آدھی آدھی جائیدادیں پیش کر دی تھیں۔اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ یہ نمونہ دکھا سکتے ہیں تو کیا وہی مثال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے صحابہ " کا مثیل کہلانے والے احمدی اپنے نمونہ سے پیش نہیں کر سکتے ؟ اور کیا آج ہر بھائی اپنے
دوسرے بھائی کو یہ نہیں کہہ سکتا کہ بھائی اگر تجھے دین کی خدمت کا شوق ہے تو بے شک خوشی سے جا اور یہ
کام کر میں ہمیشہ اپنی تنخواہ کا آدھا حصہ تجھے دیتا رہوں گا تا کہ قوم پر تو بوجھ نہ بنے اور اپنا کام عمدگی کے
ساتھ کرتا رہے؟
میں سمجھتا ہوں ایک طرف ماں باپ کے دلوں میں یہ تحریک پیدا ہونی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو
اسلام کی خدمت کے لئے ادھر بھیجیں اور دوسری طرف خود بچوں کے دلوں میں یہ تحریک پیدا ہونی چاہیے کہ
وہ اسلام کی خدمت کے لئے اپنے آپ
کو پیش کریں۔اور اپنے ماں باپ
کو مجبور کریں کہ وہ انہیں اس طرف
بھیجیں۔یہ ایمان کا معاملہ ہے اور ایمان میں چھوٹے اور بڑے کا کوئی امتیاز نہیں ہوتا۔رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے جب دعوی نبوت فرمایا اور آپ نے تبلیغ شروع کی تو لوگوں نے ہچکچانا اور بھا گنا اور اعراض کرنا
شروع کر دیا۔آپ نے سوچ و بچار اور غور وفکر کے بعد ایک دن لوگوں کی دعوت کی اور ارادہ فرمایا کہ جب
یہ لوگ کھانا کھا چکیں گے تو میں انہیں اسلام کی تبلیغ کروں گا۔چنانچہ وہ لوگ آئے اور انہوں نے کھانا کھایا
مگر جب کھانے سے فارغ ہونے کے بعد آپ تقریر کرنے لگے تو لوگ اٹھ کر چلے گئے۔رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کو بہت ہی افسوس ہوا کہ لوگوں کو سمجھانے کے لئے جوتد بیر اختیار کی گئی تھی، وہ کار گر ثابت نہ
ہوئی۔حضرت علی کی عمر اس وقت گیارہ سال تھی۔انہوں نے کہا یا رسول اللہ آپ نے ان کو پہلے کھانا کھلا
دیا اور تقریر بعد میں کی۔اگر آپ پہلے تقریر کرتے اور انہیں کھانا بعد میں کھلاتے تو وہ کھانے کے انتظار میں
ضرور بیٹھے رہتے اور آپ کی باتیں بھی سن لیتے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ ہے تو بچہ مگر اس کی
بات معقول ہے۔چنانچہ آپ نے ان کی پھر دعوت کی۔جب وہ جمع ہو گئے تو آپ نے کھانا تقسیم کرنے
سے پہلے ان کو اسلام کا پیغام پہنچانا شروع کر دیا۔روٹی کی خاطر وہ مجبورا بیٹھے رہے اور انہیں آپ کی باتیں
سننی پڑیں۔آپ نے بڑے زور سے تقریر کرنے کے بعد فرمایا دیکھو، اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس وقت بنی
نوع انسان کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کے لئے ایک عظیم الشان دروازہ کھولا گیا ہے۔اب تمہارے
لئے موقع ہے کہ تم آگے بڑھو اور خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے اعلیٰ مدارج حاصل کرو۔آج باقی ساری دنیا سے
723

خطبہ جمعہ فرمودہ 12 اپریل 1946ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
زیادہ تمہارے لئے ترقی کے دروازے کھلے ہیں اور خدا نے تمہیں اپنے فضل سے ایک بہت
بڑا قیمتی موقع
عطا فرمایا ہے۔اب تمہارا فرض ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاؤ اور ترقی کے سامانوں سے کام لیتے ہوئے
اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرو۔پھر آپ نے فرمایا میں اللہ تعالیٰ کا پیغام تم کو پہنچا چکا ہوں۔کیا تم میں سے کوئی
سعید روح ہے، جو آپ آگے بڑھے اور اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہے۔وہ لوگ جو اپنے دلوں میں یہی سوچ
رہے تھے، کھانا کب تقسیم ہوتا ہے، بلاوجہ ہمارا وقت کیوں ضائع کیا جا رہا ہے؟ وہ اس بات کا کیا جواب
دے سکتے تھے؟ وہ خاموش رہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دو دفعہ پھر پوچھا۔مگر جب کسی نے
جواب نہ دیا تو حضرت علی، جو اس وقت گیارہ برس کے بچے تھے، کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کہا یا رسول
اللہ میں حاضر ہوں۔تو حقیقت یہ ہے کہ ایمان بچے اور بڑے میں کوئی فرق نہیں کیا کرتا۔بہت سے نوجوان صحابہ
میں ایسے پائے جاتے ہیں، جن کے ماں باپ ان کے شدید ترین مخالف تھے۔وہ بارہ بارہ، چودہ چودہ
اور پندرہ پندرہ سالوں کی عمر کے تھے کہ انہوں نے اسلام قبول کیا اور جب انہوں نے دیکھا کہ ہمارے ماں
باپ ہمیں اس مذہب میں شامل ہونے سے روک رہے ہیں تو انہوں نے اپنی ماؤں کو چھوڑ دیا ، اپنے باپوں
کو چھوڑ دیا اور غریب الوطنی کی زندگی بسر کی۔اس کے بعد بھی جب انہوں نے دیکھا کہ ابھی تک ہمارے
ماں باپ کی اس دشمنی میں کوئی کمی نہیں آئی، جو وہ اسلام سے رکھتے ہیں تو انہوں نے اپنے ماں باپ کی
شکلیں تک دیکھنا گوارا نہ کیا۔وہ گئے اور انہوں نے اسلام کے لئے اپنی جانیں قربان کر دیں۔پس یہ تحریک صرف بڑوں کے لئے نہیں، بچے بھی اس تحریک کے مخاطب ہیں۔اگر ماں باپ
اپنے بچوں کو دین کی خدمت کے لئے وقف کرنے کو تیار نہیں اور بچوں کے دلوں میں ذاتی طور پر یہ جذبہ پایا
جاتا ہے کہ وہ اپنی زندگی خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے قربان کر دیں تو ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے
ماں باپ کے پاس جائیں اور ان سے کہیں کہ اے ہمارے باپ ! اے ہماری ماں ! آپ ہمیں دین کی تعلیم
کے لئے آزاد کر دیں۔ہمیں دنیوی کاموں پر لگانے کا ارادہ آپ ترک کر دیں اور دین کی خدمت کے لئے
وقف کر دیں۔اور اگر بچوں میں یہ تحریک پیدا نہ ہو تو ماں باپ کا فرض ہے کہ وہ خود اپنے بچوں پر زور ڈالیں
اور انہیں کہیں کہ دنیوی تعلیم کو چھوڑو اور خدا کے دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کرو۔کیا پستہ کہ تم
اپنی تعلیم کے مکمل ہونے تک زندہ بھی رہتے ہو یا نہیں ؟ مگر یہ وہ تعلیم ہے کہ اگر اس تعلیم کے حصول کے
دوران میں بھی تم مرگئے تو تم مجاہد کہلاؤ گے۔ایک شخص جو مدرسہ ہائی یاتعلیم الاسلام کالج میں پڑھتا ہے،
724

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود و 12 اپریل 1946ء
بغیر اس نیت اور ارادہ کے کہ وہ اس تعلیم کے نتیجہ میں دین کی خدمت کرے گا، وہ اگر مر جاتا ہے، پیشتر اس کو
کے کہ اپنی تعلیم کومکمل کرے تو وہ ایک ایسا بیج ہے، جو ضائع گیا۔مگر وہ جو دین کی خدمت کرنے کا ارادہ رکھتا
ہے اور اس نیت سے تعلیم حاصل کر رہا ہے۔وہ اگر تعلیم کے دوران میں ہی مرجاتا ہے تو وہ ایسا بیج نہیں، جو
ضائع چلا گیا۔بلکہ ایک گٹھلی ہے، جو یہاں سے نکالی گئی اور اگلے جہان میں بودی گئی۔جیسے حضرت مسیح
موعود کو صاحبزادہ عبدالطیف صاحب شہید کے متعلق الہام ہوا کہ ” کابل سے کاٹا گیا اور سیدھا ہماری
طرف آیا۔جب دنیا نے کابل کی سرزمین میں ان کی زندگی کو پورا کاٹ کر پھینک دیا تو اللہ تعالیٰ ان کی
روح کو لے کر اپنی جنت میں لے گیا اور اس نے قادیان کے باغ جنت میں ان کو داخل کر دیا۔پس میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں
کو سمجھیں۔بڑے بھی اپنی
ذمہ داریوں
کو سمجھیں اور چھوٹے بھی۔اگر ماں باپ اپنے بچوں کو دین کی خدمت کے لئے وقف کرنے کو
تیار نہ ہوں تو بچوں کو چاہیے کہ وہ ان سے روٹھ کر بیٹھ جائیں اور کہیں کہ پہلے ہماری بات مانی جائے ، پھر ہم
راضی ہوں گے۔اگر بچے اپنے ماں باپ سے کپڑوں کے لئے روٹھ سکتے ہیں ، اگر بچے اپنے ماں باپ سے
کھانے پینے کی چیزوں کے لئے روٹھ سکتے ہیں، اگر بچے اپنے ماں باپ سے جوتی اور بوٹ کے لئے روٹھ
سکتے ہیں، اگر بچے اپنے ماں باپ سے روٹھ کر انہیں یہ کہہ سکتے ہیں کہ ابا جب تک آپ فلاں کپڑا مجھے خرید
کر نہیں دیں گے تو میں کھانا نہیں کھاؤں گایا اماں جب تک مجھے فلاں چیز نہ دی گئی، میں کھانا نہیں کھاؤں گا
تو کیا وہ خدا اور اس کے رسول اور اس کے دین کے لئے اپنے ماں باپ سے روٹھ نہیں سکتے ؟ کیا وہ اپنے
ماں باپ سے یہ نہیں کہ سکتے کہ ہمیں خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کرنے کا موقع دیا جائے ورنہ ہم روٹھے
رہیں گے اور کوئی چیز نہ کھائیں گے ، نہ پئیں گے؟
ستیہ گرہ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ گاندھی جی کی ایجاد ہے۔حالانکہ ستیہ گرہ وہ چیز ہے، جو بچوں
نے آدم کے وقت سے ایجاد کی ہوئی ہے۔گاندھی جی کی ستیہ گرہ تو ہم نے 18 ء یا 19ء میں سنی ہے۔مگر ہم تو
خود اپنے بچپن کے زمانہ میں کئی دفعہ ستیہ گرہ کیا کرتے تھے۔بسا اوقات کسی بات پر خفا ہر کر ہم کھانا کھانا
چھوڑ دیتے تھے اور گھر والے ہمیں منانے کی کوشش کرتے تھے۔اس ستیہ گرہ میں کئی دفعہ ہم اپنی بات ماں
باپ سے منوالیا کرتے تھے اور کئی دفعہ گاندھی جی کی طرح ہم شکست کھا کر روزہ توڑ دیا کرتے تھے۔بہر حال یہ ایک ایسی چیز ہے کہ دنیا میں ہمیشہ سے ہوتی چلی آئی ہے۔پس اگر ماں باپ کے دلوں میں یہ
رغبت نہیں پائی جاتی کہ وہ اپنے بچوں کو دین کی خدمت کے لئے پیش کریں تو کیوں بچے خود صحن میں ستیہ
725

خطبہ جمعہ فرموده 12 اپریل 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
گرہ کر کے نہیں بیٹھ جاتے ؟ اور کیوں اپنے ماں باپ سے نہیں کہتے کہ آپ ہماری زندگیوں کو کیوں تباہ
کرتے ہیں؟ اور کیوں ہمیں خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کے لئے جانے نہیں دیتے ؟
آخر کام تو سامانوں سے ہی ہوا کرتے ہیں، روحانی کام ہوں یا جسمانی۔سب میں اسباب اور
سامان ضروری ہوتے ہیں۔اس قانون کے مطابق ہمارے لئے بھی ضروری ہے کہ روحانی ترقی کے اللہ تعالیٰ
نے جو سامان پیدا کئے ہیں، ان سے فائدہ اٹھائیں اور ان کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔اگر
ہم ان سامانوں کو حاصل نہیں کرتے تو یقیناً ہم اپنی کامیابی کو دور پھینکتے چلے جاتے ہیں۔خدائی کام تو بہر حال ہو
کر رہیں گے اور اسلام دوسرے ادیان پر ضرور غلبہ حاصل کرے گا۔یہ وہ خدائی تقدیر ہے، جو کبھی ٹل نہیں سکتی۔لیکن اگر ہم اسلام کے غلبہ اور اس کی فتح کے دن کو ہر قسم کے اسباب سے کام لے کر اپنے قریب نہیں کر سکتے تو
کم از کم ہمیں اس دن کو اور زیادہ دور تو نہیں کرنا چاہئے۔اس وقت ساری دنیا سے ہمیں آواز میں آرہی ہیں اور
لوگ پکار پکار کر ہم سے اپنی ضروریات کا مطالبہ کر رہے ہیں اور یہ آوازیں اتنی کثرت اور اس قدر تو اتر کے ساتھ
آرہی ہیں کہ ہم ان کا جواب دیتے دیتے تھک گئے ہیں۔آدمی ہمارے پاس
نہیں کہ ہم مختلف ممالک کو مہیا کر
سکیں اور مطالبات ہیں کہ وہ روز بروز بڑھتے چلے جاتے ہیں۔درجنوں آدمیوں
کا افریقہ سے مطالبہ ہورہا ہے
اور درجنوں آدمیوں کی دوسرے غیر ممالک میں ضرورت ہے۔ابھی سماٹرا اور جاوا کے راستے کھلنے والے ہیں اور
وہاں ہمیں درجنوں آدمی بھیجوانے کی ضرورت ہوگی۔ان علاقوں سے جو خطوط آئے ہیں، ان میں دوستوں نے
لکھا ہے کہ ہم نے اس جنگ میں اپنی آنکھوں سے وہ نظارے دیکھے ہیں، جن کا قیامت کے متعلق پہلے ہم
خیال کیا کرتے تھے۔ان نظاروں کو دیکھنے کے بعد اب ہم سمجھتے ہیں کہ احمدیت کی اشاعت کے لئے ہر قسم کی
قربانی کرنا، ہمارے لئے آسان ہے۔پہلے ہمیں پتہ نہں تھا کہ دنیا کن کن حالات میں سے گزرنے والی ہے؟
لیکن اب جبکہ ان حالات کو ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے ہمیں اپنی زندگیاں بالکل حقیر معلوم ہوتی ہیں
اور دنیا کا عیش اور آرام ہماری نگاہ میں بالکل بے حقیقت ہو گیا ہے۔کیونکہ ہم چار سال تک ایک دوزخ میں
رہے ہیں اور ہم نے وہ نظارے دیکھے ہیں، جنہوں نے دنیا کی محبت ہم پر سرد کر دی ہے۔یہ وہ ممالک ہیں ، جن
میں رہنے والوں کے دل بالکل ہے ہوئے ہیں اور وہ اس بات کے مستحق ہیں کہ انہیں زیادہ زور کے ساتھ
اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کی جائے۔چنانچہ اب جوں جوں رستے کھلتے چلے جائیں گے ہمیں ان ممالک کی
طرف زیادہ سے زیادہ لوگ بھجوانے پڑیں گے۔اسی طرح یورپ اور دوسرے ممالک کے لئے بھی ہمیں
درجنوں آدمیوں کی ضرورت ہے۔726

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود ه 12 اپریل 1946ء
ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ دنیا میں خود بخود دایسے سامان پیدا کر رہا ہے، جو اسلام اور احمدیت کی
اشاعت کے لئے نہایت خوش کن ہیں اور آسمان سے ایک ایسی ہوا چل رہی ہے، جو لوگوں کے قلوب کو
صداقت کی طرف مائل کر رہی ہے۔ایک طرف افریقہ کے حبشیوں میں سے زیادہ سے زیادہ لوگ اسلام
کے متعلق اپنی رغبت کا اظہار کر رہے ہیں تو دوسری طرف عربوں میں باوجود ان کی شدید مخالفت اور تکبر کے
ایک طبقہ ایسا پیدا ہورہا ہے، جو احمدیت کے اصول کو درست سمجھتا اور اس
کی تعلیم سے رغبت رکھتا ہے۔ابھی
گزشتہ دنوں ہماری جماعت کے ایک دوست مصر گئے تو انہوں نے ادھر یو نیورسٹی کے ایک بہت بڑے
عالم سے، جو وہاں کے وائس پریذیڈنٹ اور مفتیوں کی مجلس کے صدر ہیں، سوال کیا کہ بعض لوگ کہتے ہیں
حضرت عیسی زندہ ہیں اور بعض لوگ کہتے ہیں حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں۔جو لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں
کہ حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں، وہ یہ دلائل دیتے ہیں۔آپ بتائیں کہ اصل حقیقت کیا ہے ، حضرت
عیسی زندہ ہیں یا فوت ہو چکے ہیں؟ اس عالم نے بڑی دلیری سے جواب دیا کہ قرآن کریم سے تو یہی پتہ
لگتا ہے کہ حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں۔نیز انہوں نے متوفیک کے معنوں کے متعلق لکھا کہ جہاں
تک ہم عرب لوگ اس لفظ کی حقیقت کو سمجھتے ہیں توفی کے معنی قبض روح کے ہی ہیں۔ان سے یہ بھی سوال
کیا گیا تھا کہ اگر توفی کے معنی موت کئے جائیں اور کہا جائے کہ قرآن کریم سے حضرت عیسی کی وفات
ثابت ہے تو اس سے احمد یہ جماعت کو تقویت پہنچے گی ؟ انہوں نے بڑی دلیری سے اس کے جواب میں لکھا
کہ مجھے احمدیت کے پھیلنے یا نہ پھیلنے سے کوئی غرض نہیں۔اگر احمدیت پھیلتی ہے تو بے شک پھیل جائے۔قرآن کریم سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں۔اب دیکھو یہ کتنا دلیرانہ بیان ہے کہ
ہر
قسم کی ملامت سے بے خوف ہو کر انہوں نے کہہ دیا کہ دنیا خواہ کچھ کہے حقیقت یہی ہے کہ حضرت عیسی
فوت ہو چکے ہیں کیونکہ قرآن کریم سے یہی ثابت ہوتا ہے۔غرض ایک عظیم الشان تغیر جود نیا میں پیدا ہورہا
ہے اور ایک رو ہے، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے چلائی جارہی ہے۔پچھلے سال الا ز ہر یونیورسٹی کے ایک بہت بڑے عالم نے بیعت کی تھی۔اب تازہ اطلاع یہ آئی
ہے کہ از ہر ہونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے چار طلباء احمد کی ہو گئے ہیں۔مگر انہوں نے کہا ہے کہ
ہمارے نام ابھی ظاہر نہ کئے جائیں۔ایسا نہ ہو کہ ہمیں یہاں سے نکال دیا جائے۔ایک انگریز نو مسلم کی
اطلاع ہے کہ چار نہیں چھ، سات کے قریب طالب علم احمدی ہو چکے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک
عظیم الشان رو احمدیت کی تائید میں چل رہی ہے۔از ہر وہ یونیورسٹی ہے، جہاں تعلیم حاصل کرنے والے یہ
727

خطبہ جمعہ فرمودہ 12 اپریل 1946ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
سمجھتے ہیں کہ دنیا میں کوئی شخص ان کو سکھانے والا نہیں ہو سکتا۔مگر ہم دیکھتے ہیں کہ پچھلے سال سے ایک عجیب
تغیر پیدا ہورہا ہے۔گزشتہ سال ایک شخص نے بیعت کی تھی اور اس سال چار طلباء نے بیعت کی ہے۔بلکہ
انگریز نو مسلم کی روایت کے مطابق چھ ، سات طلباء احمدی ہو چکے ہیں۔ممکن ہے اصل حقیقت یہ ہو کہ چار
نے بیعت کی ہو اور دو، تین بیعت کرنے کے لئے تیار ہوں۔بہر حال یہ بڑھتی ہوئی رفتار بتارہی ہے کہ علم کا
وہ منبع ، جو دنیا میں چوٹی کی حیثیت رکھتا ہے، اس کے طلباء میں بھی یہ احساس پیدا ہورہا ہے کہ اگر ہمیں اپنی
روح کی تسکین کی ضرورت ہے، اگر ہم نے دین کا علم صیح طور پر حاصل کرنا ہے اور اگر ہمارا مقصد خدا تعالیٰ
کا قرب اور اس کی رضا کا حصول ہے تو یہ مقصد احمدیت کے سوا اور کہیں حاصل نہیں ہوسکتا۔یہ رو، جو اللہ
تعالٰی کی طرف سے دنیا میں پیدا کی جارہی ہے اور جس کے نتیجہ میں لوگوں کی توجہ ہماری طرف پھر رہی ہے،
اس کی وجہ سے ہماری ذمہ داریوں میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے۔اور ہمارا فرض ہے کہ ہم آنے والے
حالات کے لئے اپنے آپ کو پوری طرح تیار کریں اور اپنے پاس علماء کی ایسی جماعت تیار رکھیں، جو
ضرورت کے وقت ہم ان کی طرف روانہ کر سکیں۔آخر یہ لازمی بات ہے کہ جب یہ آواز زیادہ ممالک میں
پھیلے گی ، جب از ہر کے طلباء باہر نکلیں گے اور وہ لوگوں کو بتائیں گے کہ ہم احمدی ہیں تو لوگوں کی پیاس اور
زیادہ بڑھنی شروع ہو جائے گی اور ان میں کرید اور جستجو کا مادہ پہلے سے زیادہ ترقی کر جائے گا۔وہ جو پہلے
احمدیت کو تنفر کی نگاہوں سے دیکھا کرتے تھے ، اب محبت اور پیار سے دیکھنے لگ جائیں گے اور ان کے
دلوں میں یہ احساس پیدا ہونا شروع ہوگا کہ آؤ ہم بھی دیکھیں ، احمدیت کیا چیز ہے؟ پھر جیسا کہ ہمیشہ سے
اللہ تعالیٰ کی سنت چلی آتی ہے، یہ پیج انشاء اللہ ترقی کرے گا اور زیادہ سے زیادہ بڑھتا چلا جائے گا۔آج اگر
چار یا سات از ہر کے تعلیم یافتہ آدمی احمدی ہیں تو کل یہ تعداد دس تک پہنچ جائے گی۔پھر دس سے بیس تک
پہنچ جائے گی۔پھر میں سے پچاس تک پہنچ جائے گے اور پھر پچاس سے سینکڑوں تک پہنچ جائے گی۔اور
اتنی بڑی تعداد میں ازہر کے تعلیم یافتہ احباب کا احمدیت میں شامل ہونا ، یقینا مصر میں ایک زلزلہ کے
مترادف ہوگا۔کیونکہ مصر ہمیشہ دعوی کرتا ہے کہ جامعہ از ہر دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے اور جامعہ
از ہر دنیا کے تمام مسلمانوں کی حفاظت کا کام سرانجام دے رہی ہے۔اس دعوی کے ساتھ جب لوگوں میں
یہ بات پھیلنی شروع ہوئی کہ ازہر کے طلباء اور علماء سب احمدی ہوتے چلے جارہے ہیں تو یہ اتنا بڑا زلزلہ ہوگا
کہ میں سمجھتا ہوں مصر میں اتنا بڑا زلزلہ پچھلے ہزار سال میں بھی نہیں آیا ہوگا۔لوگ حیران ہوں گے کہ
احمدیت کیا چیز ہے؟ اور کیوں لوگوں میں اس کی قبولیت زیادہ سے زیادہ بڑھتی چلی جارہی ہے؟ ایسے
728

تحریک جدید- ایک البی تحر یک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمود و 12 اپریل 1946ء
حالات میں یہ لازمی بات ہے کہ جب احمدیت کی آواز ارد گرد کے علاقوں میں پھیلے گی اور لوگوں میں یہ
بات مشہور ہوگی کہ جامعہ ازہر میں پڑھنے والے احمدی بن رہے ہیں تو اور ہزاروں لوگوں اور اردگرد کے
تمام علاقوں میں بھی جستجو پیدا ہوگی کہ آؤ ہم بھی دیکھیں وہ کون سی چیز ہے، جس نے از ہر پر بھی غلبہ پانا
شروع کر دیا ہے؟ ہم بھی اس کی تحقیق کریں اور معلوم کریں کہ اصل حقیقت کیا ہے؟
اس وقت جب لوگ ہم سے مطالبہ کریں گے کہ آپ اپنے آدمی بھجوائیں ، جو ہمیں احمدیت کی
حقیقت سمجھائیں۔کیا چیز ہے، جو ہم ان کو پیش کریں گے؟ کیا ہم ان کو یہ کہلا کر بھیجیں گے کہ ابھی ہم اپنے
امراء میں جوش پیدا کر رہے ہیں کہ وہ اپنے بچوں
کو دینی تعلیم کے لئے مدرسہ احمدی میں داخل کریں؟ جس
امراء کی اصلاح ہو جائے گی اور وہ اپنے لڑکوں کو مدرسہ احمدیہ میں بھجوانا شروع کر دیں گے تو ہم پہلے چار
سال ان کو مدرسہ احمدیہ میں تعلیم دلوائیں گے، پھر جامعہ احمدیہ میں تعلیم دلوائیں گے اور پھر ایک عرصہ کے
بعد جب ہمارے پاس علماء تیار ہو جائیں گے تو ہم انہیں تمہارے پاس بھجوا دیں گے؟ اگر ہم ان کو یہ جواب
دیں گے تو ہمارا یہ جواب ایسا ہی ہوگا ، جیسے کہتے ہیں کہ ایک امیر کے پاس کوئی فقیر آیا اور اس نے کچھ صدقہ
مانگا۔وہ امیر تھا بھیل۔اس نے اپنے نوکر کو آواز دی اور پھر اپنی عظمت اور جلال کے اظہار کے لئے بڑے
بڑے نام لینے شروع کر دیے اور کہا کہ اے ہیرے ! تو موتی سے کہہ اور اے موتی ! تو زمرد سے کہہ اور اے
زمرد! تو سونے سے کہہ اور اے سونے ! تو چاندی سے کہہ اور اے چاندی! تو اس فقیر کو کہہ کہ جاچلا جا،
میرے پاس کچھ نہیں۔نام تو اس نے کتنے ہی لئے مگر آخر میں کہہ دیا کہ میرے پاس کچھ نہیں۔یہی ہم کریں
گے کہ جس جس ملک سے مبلغین کا مطالبہ ہوگا ، ہم اس بخیل امیر کی طرح انہیں یہی کہ سکیں گے کہ ابھی ہم
اپنی جماعت کے دوستوں کو تیار کر رہے ہیں اور ان کے دلوں میں ایمان پیدا کر رہے ہیں۔جس دن ان
کے دلوں میں ایمان پیدا ہوگیا اور انہوں نے ہماری تحریک پر لبیک کہا ہم تمہاری ضروریات کو پورا کرنے کا
انتظام شروع کر دیں گے۔کیا وہ ہمیں یہ جواب نہیں دیں گے کہ اگر تم ابھی اپنی جماعت میں ایمان ہی پیدا
کر رہے ہو تو ہم نے کیوں بے وقوفی کی تمہارے پاس آئے ؟ ہم نے تو سمجھا تھا کہ تمہارے پاس ایمان
ہے۔ایسی صورت میں دنیا ہمارے ان فقرات کا وہی جواب دے گی ، جو اس فقیر نے امیر کو دیا تھا۔جب
امیر نے اپنے نوکروں کے بڑے بڑے نام لے کر کہا کہ میرے پاس کچھ نہیں تو وہ فقیر کہنے لگا اے
خدا! تو جبرائیل سے کہہ اور اے جبرائیل! تو اسرافیل سے کہہ اور اے اسرافیل ! تو میکائیل سے کہہ اور اے
میکائیل ! تو عزرائیل سے
کہ وہ اس بخیل امیر کی جان نکال لے۔ہم کو بھی دنیا کی طرف سے ایسا ہی جواب
ملے گا اور ہم شرمندہ ہوں گے کہ ہم نے ان کے مطالبہ کو پورا نہ کیا۔729

خطبہ جمعہ فرمودہ 12 اپریل 1946ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
پس ہمیں ہر وقت تیار رہنا چاہیے تا جب بھی غیر ممالک کی طرف سے کوئی مطالبہ آئے ہم فورا
اس مطالبہ کو پورا کر سکیں۔یاد رکھو مومن جماعت وہ ہوا کرتی ہے، جس کے سپاہی ہر وقت تیار کھڑے رہتے
ہیں ، صرف دروازہ کھلنے کی دیر ہوتی ہے۔دروازہ کھلتا ہے تو وہ اندر پہنچ جاتے ہیں۔مگر ہماری حالت یہ ہے
کہ دروازے کھل رہے ہیں اور ہم سپاہیوں کو بھرتی کرنے کی فکر میں ادھر ادھر پھر رہے ہیں۔میں جماعت
کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ ایسے نازک موقع پر مومنوں کو غداری سے کام نہیں لینا چاہیے۔آج ہر شخص کو
چاہیے کہ وہ آگے بڑھے اور اسلام کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دے۔مگر چونکہ ہر شخص پہلے دن
ہی اسلام کی خدمت نہیں کر سکتا بلکہ یہ ضروری ہوتا ہے کہ اسے کچھ مدت تک تعلیم دلائی جائے ، اس لئے ہم
پہلے کچھ عرصہ تک انہیں دینی تعلیم دلائیں گے اور پھر اصل کام پر مقرر کر دیں گے۔بہر حال ماں باپ کر فرض
ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ، جو میٹرک پاس ہوں یا مڈل پاس، دین کی خدمت کے لئے ہمارے سامنے پیش
کریں۔ان میں سے بعض کو مدرسہ احمدیہ میں اور بعض کو جامعہ احمدیہ کی سپیشل کلاس میں داخل کیا جائے گا
تا کہ ان کو جلد سے جلد دین کی خدمت کے لئے تیار کیا جاسکے۔جب یہ نو جوان تعلیم حاصل کر لیں گے تو ہم
اس دن کا انتظار کریں گے ، جب باہر سے مطالبات آئیں اور ہم ان کو بیرونی ممالک میں اعلائے کلمہ
اسلام کے لئے بھجوا سکیں۔لیکن اس کے علاوہ ہمیں فوری طور پر بھی ایسے گریجوایٹوں اور مولوی فاضلوں کی
ضرورت ہے، جن کو قلیل سے قلیل عرصہ میں کاموں پر لگایا جا سکے۔اس وقت ہمیں کئی قسم کے کارکنان کی
ضرورت ہے۔مگر آدمیوں کی قلت کی وجہ سے ہمارے بہت سے کام ادھورے پڑے ہوئے ہیں۔اگر
مولوی فاضل یا گریجوایٹ ہمیں مل جائیں تو ہم اس قسم کی ضروریات کو آسانی کے ساتھ پورا کر سکتے ہیں۔پس میں آج کے خطبہ کے ذریعہ ایک دفعہ پھر جماعت کو اس اہم امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔اس
وقت ہماری بیچارگی حد سے بڑھی ہوئی ہے اور ہماری حالت احد کے ان مردوں کی طرح ہو رہی ہے، جن کے
کفن کے لئے اتنا تھوڑا کپڑا تھا کہ اگر ان کے سرڈھانکتے تھے تو پیر ننگے ہو جاتے تھے اور اگر پیر ڈھانکتے تھے
تو سر ننگے ہو جاتے تھے۔ہم ایک جگہ اپنا مبلغ بھجواتے ہیں تو دوسری جگہ کی مانگ کو پورا نہیں کر سکتے ، دوسری
جگہ کی مانگ کو پورا کرتے ہیں تو پہلی طرف سے ہمیں غافل رہنا پڑتا ہے۔پس آج انتہائی ضرورت اس امر
کی ہے کہ وہ نو جوان، جو مولوی فاضل یا گریجوایٹ ہیں، اپنے آپ کو خدمت سلسلہ کے لئے پیش کریں اور
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بہت سے مولوی فاضل اور گریجوایٹ اپنی زندگیاں وقف کر چکے ہیں۔لیکن ہو سکتا
ہے کہ پھر بھی ابھی بعض مولوی فاضل اور گریجوایٹ چھپے بیٹھے ہوں اور انہوں نے اسلام کی خدمت کے لئے
730

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 12 اپریل 1946ء
اپنے آپ
کو پیش نہ کیا ہو۔کہتے ہیں جب مرتبان میں سے دوائی ختم ہو جاتی ہے تو تلاش کرنے سے اس کے
کونوں میں سے کچھ نہ کچھ نکل آیا کرتی ہے۔پس بے شک بہت سے گریجوایٹ اور مولوی فاضل، جو ہماری
جماعت میں پائے جاتے تھے اور جو اس کام کے لئے فارغ ہو سکتے تھے ختم ہو چکے ہیں اور اب ایک دو سال
تک ہمیں نئے گریجوایٹوں اور مولوی فاضلوں کا انتظار کرنا ہوگا۔لیکن پھر بھی ممکن ہے کہ ابھی بعض گریجوایٹ
اور مولوی فاضل رہتے ہوں ، جنہوں نے دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش نہ کیا ہو۔اور کچھ ایسے
گریجوایٹ اور مولوی فاضل بھی ہو سکتے ہیں، جو اس سال امتحان دینے والے ہوں۔بہر حال جو بچے کھچے
مولوی فاضل اور گریجوایٹ ہوں، اسی طرح وہ گریجوایٹ اور مولوی فاضل، جو اس سال امتحان دینے والے
ہوں، ان سب کو چاہئے کہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اسلام کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش
کریں۔اگر پچھلے سالوں کے مولوی فاضل اور گریجوایٹ اور کچھ ایسے مولوی فاضل اور گریجوایٹ ہمیں مل
جائیں، جو اس سال امتحان دینے والے ہوں تو ہم ان سب کو تیار کر کے اس دن کا انتظار کر سکتے ہیں، جس
دن ہمیں زیادہ شان اور زیادہ زور کے ساتھ دشمن پر دھاوا بولنا پڑے گا۔آخر یہ کام نہ چند روپوں کا ہے، نہ چند افراد کا ہے۔جس طرح جرمنوں اور انگریزوں کی جنگ
میں کئی کروڑ فوجی شامل ہوئے تھے ، اسی طرح اس روحانی جنگ میں بھی ہمیں کروڑوں افراد دھکیلنے پڑیں
گے۔بے شک ہماری موجودہ حالت ایسی نہیں کہ ہم اس جنگ میں کروڑوں
افراد دھکیل سکیں۔لیکن ہمیں
کام تو ایسے رنگ میں کرنا چاہیے کہ ایک دن کروڑوں تک پہنچ جانے کی امید کی جا سکے۔بہر حال جب تک
وہ دن نہیں آتا ، ہمارا فرض ہے کہ ہمارے پاس موجودہ وقت میں جو انتہائی طاقت ہے، اسے صرف کر دیں
اور اللہ تعالیٰ کے حضور سرخرو ہو جائیں۔اگر ہم اس وقت اپنی انتہائی طاقت خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت
اور اس کے کلمہ کے اعلاء کے لیے صرف کر دیں گے تو ہماری یہ انتہائی طاقت اس بات کی ضامن ہوگی کہ
جس دن ہمارے پاس کروڑوں افراد آئے ، اس دن ہم اپنے کروڑوں افراد بھی اس خدمت کے لیے پیش
کر دیں گے اور اس میں ایک لمحہ کا بھی تامل نہیں کریں گے۔دنیا محض الفاظ پر تسلی نہیں پاسکتی ، وہ ہمارے عمل
کو دیکھتی اور اس سے نتائج اخذ کرتی ہے۔اگر ہم اپنے اندر جنون کا رنگ پیدا کر کے دنیا کو دکھا دیں گے اور
ہم پاگلوں کی طرح ان کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بے تاب پھر رہے ہوں گے تو ان کی روح
مطمئن ہوگی، وہ تسلی سے بیٹھ جائیں گے اور کہیں گے ، انہوں نے اپنے دل نکال کر ہماری طرف پھینک
دیئے ہیں، انہوں نے اپنے جگر نکال کر ہماری طرف پھینک دیئے ہیں، انہوں نے اپنی انتڑیاں نکال کر
731

خطبہ جمعہ فرموده 12 اپریل 1946ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
ہماری طرف پھینک دی ہیں، اس سے زیادہ قربانی کی ہم ان سے امید نہیں کر سکتے۔یہ ایک ایسا خوش کن
احساس ہوگا، جس کے ماتحت وہ تسلی سے بیٹھ جائیں گے اور انہیں ہمارے متعلق کوئی شکوہ پیدا نہیں ہو گا۔لیکن اگر وہ دیکھیں گے کہ ہم آرام سے بیٹھے ہیں اور ان کی ضروریات پورا کرنے کا ہمیں کوئی فکر لاحق نہیں
تو لاز ما دوصورتوں میں سے ایک صورت ضرور رونما ہوگی۔یا تو وہ اپنے کفر پر تسلی پا کر بیٹھ جائیں گے اور یا
ایک نئی قسم کی احمدیت ایجاد کر کے اپنے اندر داخل کر لیں گے۔اور یہ دونوں باتیں نہایت خطرناک نتائج
پیدا کرنے والی ہیں۔پس دونوں گروہوں
کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہیے۔بڑوں
کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو
سمجھیں اور نو جوانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں۔ماں باپ کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے فرائض کا
احساس کریں اور بچوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی آئندہ زندگی کا فکر کریں۔جو کہ پیشتر اس کے کہ ہم پر وہ
شرمندگی کا دن آئے کہ جماعتیں ہم سے آدمی طلب کریں اور ہم ان کی مانگ پورا کرنے سے قاصر ہوں۔غیر ممالک کی طرف سے مبلغین کا مطالبہ پورا ہواور ہم کہیں کہ ہمارے پاس
کوئی مبلغ نہیں۔ہم اپنے آپ کو
پوری طرح تیار کر لیں اور دنیا کی ضروریات پورا کرنے کا ہمارے پاس مکمل سامان موجود ہو۔اللہ تعالیٰ سے
دعا ہے کہ وہ آپ لوگوں کی امداد کرے اور آپ کے ایمان اور اخلاق میں برکت پیدا کرے۔تا کہ اس اہم
کام کی طرف آپ متوجہ ہوں اور دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کر کے آپ لوگ اللہ تعالیٰ کی
رضا اور اس کی خوشنودی حاصل کریں۔( مطبوع الفضل یکم مئی 1946ء)
732

آج 10 میں سے 10 باقی