جب تک ساری دنیا میں ہمارے مراکز قائم نہ ہوں، ہم جیت نہیں سکتے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 24نومبر 1950ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 نومبر 1950ء
جب تک ساری دنیا میں ہمارے مراکز قائم نہ ہوں، ہم جیت نہیں سکتے
"
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1950ء۔۔۔۔۔۔ہماری جماعت کا قیام اسلام کے دوبارہ احیاء اور اس کو دنیا میں شوکت و عظمت کے
ساتھ قائم کرنے کے لئے ہوا ہے۔گویا احمدیت کی شکل میں کوئی نیا مذ ہب قائم نہیں ہوا ہے، احمدیت نے
کوئی نئی شریعت پیش نہیں کی ، احمدیت کوئی نیا مسلک لے کر نہیں آئی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے
جو کچھ فرمایا تھا، احمد بیت لفظ بلفظ اس کی نقل ہے اور حرف بحرف اسی کی تصدیق ہے۔احمدیت کے آنے کی
وجہ اور اللہ تعالیٰ کے ایک مامور کو کھڑا کرنے کی وجہ صرف اور صرف اتنی ہی تھی ، اتنی ہی ہے اور اتنی ہی رہے
گی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لائے ہوئے ، اسلام کو، جو مسلمانوں نے بھلا دیا تھا اور آپ کے
بتائے ہوئے ، رستہ کو، جو مسلمانوں نے ترک کر دیا تھا اور آپ کی سکھائی ہوئی تعلیم کو، جسے لوگوں نے چھوڑ
دیا تھا اور اس کے نتیجہ میں اپنے عمل کی کمزوری اور خدا کی گرفت کی وجہ سے مسلمانوں کا قدم ذلت ، نکبت اور
رسوائی کی طرف لوٹ گیا تھا اور یا تو وہ ایک وقت میں دنیا کے ایک بڑے حصہ پر غالب تھے اور یاوہ
سارے ممالک میں مغلوب ہو گئے اور ان کی دینی، اخلاقی، سیاسی، تمدنی اور علمی برتری ، دینی ، اخلاقی،
سیاسی، تمدنی اور علمی شکست اور کمزوری میں متبدل ہوگئی ہے، خدا تعالیٰ نے چاہا کہ وہ اس ذلت کو دور کرے
اور پہلے طریق کو دوبارہ دنیا میں رائج کرے اور اسلامی اخلاق کو دوبارہ پیدا کرے اور اپنے دین کو پھر دنیا
میں غالب کرے اور کفر اس کے مقابلہ میں شکست کھا کر اپنی مقررہ جگہ پر چلا جائے۔یہی احمدیت کے قیام
کی غرض تھی ، یہی غرض اب بھی ہے اور یہی غرض قیامت تک رہے گی۔دشمن خواہ کتنی غلط باتیں ہماری
طرف منسوب کرے ، وہ خواہ کتنے غلط عقیدے ہماری طرف منسوب کرے، وہ خواہ کتنی باتیں اپنے دل
سے بنا کر ہمارے عقیدوں میں داخل کرنے کی کوشش کرے، یہ ایک صداقت ہے، جس کا کوئی غیر بھی
دیانتداری کے ساتھ مطالعہ کرے گا تو اس پر واضح ہو جائے گی اور اسے تسلیم کرنا ہوگا کہ احمدیت کا مقصد اور
مدعا ابتداء سے لے کر آج تک یہی رہا ہے اور آج سے لے کر قیامت تک یہی رہے گا۔اور اگر یہ صحیح ہے کہ یہی منشاء احمدیت کے قیام کا تھا، یہی منشاء احمدیت کے قیام کا ہے اور یہی
منشاء احمدیت کے قیام کا رہے گا۔اور اگر یہ صحیح ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم خدا تعالیٰ کی طرف
181
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
سے دنیا میں بھیجے گئے تھے اور قرآن کریم خدا تعالیٰ کی نازل کردہ کتاب ہے اور قیامت تک قائم رہنے والی
کتاب ہے تو پھر یہ تیسرا نتیجہ بھی ضروری ہے کہ یہ بات قطعی اور یقینی ہے کہ دنیا کی طاقتیں اور قوتیں، خواہ وہ
سیاسی ہوں
، تمدنی ہوں علمی ہوں یا کسی قسم کی بھی ہوں منفر دانہ طور پر یا مشترک طور پر الگ الگ وقتوں
میں یا ایک ہی وقت میں مختلف سکیموں کے ماتحت یا ایک ہی سکیم کے ماتحت ، اچانک یا کسی سوچی سمجھی ہوئی
تدبیر کے مطابق، اگر حملہ کریں گی تو وہ نا کام نامرادر ہیں گی اور احمد بیت ہی غالب آئے گی لیکن ساتھ ہی یہ
بھی ضروری ہے کہ احمدی اپنے فرائض کو ادا کریں اور وہ اپنے مقصد کو اپنے سامنے ہمیشہ زندہ رکھیں۔جہاں تک مقصد کا سوال ہے، احمدیت کا وہی مقصد ہے، جو اسلام کا تھا۔اور وہ میں نے بتایا ہے
دین الہی کا دنیا پر غالب کرنا۔اس مقصد کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایجاد نہیں کیا، اس کو صرف
دہرایا ہے یا یاد دلایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مقصد کو دنیا کے سامنے نئے سرے سے پیش
نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ نے اسے نئے سرے سے قائم کرنے کے لیے آپ کو کھڑا کیا ہے۔پس جہاں تک
مقصد کا سوال ہے، ہر بیدار اور دیانتدار غیر احمدی بھی اس سے انکار نہیں کر سکتا۔پھر ایک احمدی اور غیر
احمدی میں کیا فرق ہے؟ احمدی اور غیر احمدی میں یہی فرق ہے کہ ایک غیر احمدی اس مقصد کو اپنے سامنے
نہیں رکھتا ، عام غیر احمدی اس مقصد کو بھول گئے ہیں۔لیکن دیانتدار غیر احمدی اسے تسلیم تو کرتے ہیں لیکن
اسے پورا کرنے کے لئے مشتر کا نہ اور متحدانہ جد و جہد کے لئے تیار نہیں۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے ایک ایسی جماعت قائم کی ہے، جو اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے مشتر کا نہ اور متحدانہ جد و جہد کا اقرار
کرتی ہے۔حقیقتا اگر دیکھا جائے تو یہ ایک فرق ہے، جو غیر احمدی اور احمدی میں پایا جاتا ہے۔باقی سب
باتیں اس کے تابع ہیں۔اگر نئے الہام کی ضرورت پیش آئی، اگر نئی وحی کی ضرورت پیش آئی تو اسی لئے کہ
تا اس اقرار کے اندر زور پیدا کیا جائے اس کے اندر پختگی پیدا کی جائے اور جو اس مقصد کو پورا کرنے
والے ہیں ، خدا تعالیٰ ان کے ایمانوں کو ایسا مضبوط کر دے کہ وہ سب کچھ اس کے لئے قربان کرنے کے
لئے تیار ہو جائیں۔اگر غور کیا جائے تو مسیحیت، مہدویت، الہام جدید اور وحی الہی ، جو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام پر نازل ہوئی ، وہ معجزات اور نشانات ، جو آپ نے دکھائے ، وہ سب اس کے تابع ہیں۔وہ
نشانات اور وحی اس مقصد کو دہرانے کے لئے ہیں۔پس احمدیت کوئی نئی چیز پیش کرنے کے لئے نہیں آئی۔وہ اس لئے آئی ہے کہ تا زندہ خدا کو
لوگوں کے سامنے کھڑا کرے۔اور اسے دیکھ کر ان کے اندر عزیمت، ہمت اور ولولہ پیدا ہو جائے اور وہ
182
یک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 نومبر 1950ء
قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جائیں کہ جس کے بغیر اسلام اپنی کھوئی ہوئی عظمت کو حاصل نہیں کر سکتا اور
اگر حقیقت یہی ہے تو احمدی وہی کہلا سکتا ہے، جو قربانی کے لئے تیار ہو۔اور اس کے سامنے ہمیشہ یہ بات
رہے کہ اس نے ساری دنیا میں اسلام کی عظمت اور شوکت کو قائم کرنا ہے۔اگر یہ مقصد کسی کی نظر سے اوجھل
ہو جاتا ہے یا اس کی قربانی کمزور پڑ جاتی ہے تو یقیناً جتنی جتنی اس کی قربانی کمزور ہوتی جاتی ہے، اتنا اتنادہ
احمدیت سے دور چلا جاتا ہے اور آپ ہی آپ احمدیت سے خارج ہو جاتا ہے۔جہاں تک گھروں میں بیٹھ کر نماز پڑھنے اور ذکر الہی کرنے کا سوال ہے، ہزاروں ہزار غیر احمدی
بھی ایسا کر رہے ہیں۔جو کام وہ نہیں کر رہے اور جس کی حقیقت سے وہ غافل ہیں، وہ یہ ہے کہ قرآن وہ
عظمت و شوکت اپنے اندر رکھتا ہے کہ اس کے ذریعہ توپ و تفنگ کے بغیر بھی دنیا کو فتح کیا جاسکتا ہے۔اب
غیر احمدیوں میں بھی بیداری اور قربانی کی روح پیدا ہورہی ہے۔لیکن قربانی کی وہ روح انہیں توپ و تفنگ کی
طرف لے جاتی ہے، قرآن کریم کی طرف نہیں لے جاتی۔وہ قرآن کریم کو ایسا ہی بے کار سمجھتے ہیں ، جیسا کہ
ان سے پہلے ان کا ایک سویا ہوا بھائی سمجھتا تھا۔بے شک آجکل کا ایک مسلمان آج سے سو یا پچاس سال قبل
مسلمان کی نسبت بیدار ہے لیکن وہ تو پوں اور تلواروں کی طرف بھاگ رہا ہے، وہ حسرت سے ایٹم بم بنانے
والوں کی طرف دیکھ رہا ہے۔اور اس امید میں ہے کہ وہ اسے بھی صدقہ کے طور پر کچھ ہتھیار بخش دیں۔لیکن
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ تمہاری توپ قرآن ہے،
تمہاری رائفل قرآن ہے، تمہاری بندوق قرآن ہے، تمہارا پستول قرآن ہے، قرآن تمہارا وہ ہتھیار ، جس
سے تم نے دنیا کا سر کچلنا ہے۔پس تم فتح کے لئے اس امر کے محتاج نہیں ہو کہ انگلستان
تمہیں تو ہیں دے تم فتح
کے لئے اس امر کے محتاج نہیں کہ امریکہ تم پر مہربان ہو اور ایک دو ایٹم بم دے، دے یا فرانس اور جرمن تمہیں
کیمیاوی چیزیں پیدا کر کے دے۔بلکہ تمہارا کام یہ ہے کہ تم قرآن کریم لو اور دنیا کو فتح کرلو۔حقیقت یہ ہے کہ وہی فرق ، جو عقائد سے تعلق رکھتا ہے، یہاں بھی چلتا ہے۔غیر احمدی دین کے
بارہ میں بھی اس امید میں ہیں کہ موسوی سلسلہ کا مسیح اسلام کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو باہر نکالے گا اور سیاسی اور
تمدنی طور پر اسلام کے غلبہ کے لئے بھی غیر احمدی مغرب کی تو پوں اور گولہ بارود کی فکر میں ہیں۔لیکن
احمدیت کہتی ہے، نہ تو مذہبی طور پر اسلام کو دنیا پر غالب کرنے کے لئے موسوی سلسلہ کے مسیح (علیہ السلام)
کی ضرورت ہے اور نہ اسلام کو سیاسی اور تمدنی طور پر دنیا پر غالب کرنے کے لئے یورپ اور امریکہ سے ملے
ہوئے گولہ بارود کی ضرورت ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بھیجا ہوا ، جرنیل ہی اسلام کو
183
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 نومبر 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
روحانیت کے لحاظ سے تمام دنیا پر غالب کرے گا اورمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی لائی ہوئی تلوار ہی
اسلام کو سیاسی اور تمدنی طور پر دنیا پر غالب کرنے کے لئے کام کرے گی۔احمدیت یہ پیش کرتی ہے کہ سیاسی
طور پر جو ہتھیار کام دے گا ، وہ قرآن کریم ہے اور مذہبی طور پر جو شخص اسلام کو دنیا پر غالب کرے گا اور دنیا
میں اسے دوبارہ قائم کرے گا، وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ہی ایک شاگرد ہوگا۔لیکن بہر صورت یہ بات تو ہے کہ اسلام کی تبلیغ ہو یا اسلام دنیا میں پھیلے اور دوسرے ادیان پر اس
کا غلبہ ہو ، ان امور کے لئے بھی آدمیوں کی ضرورت ہے، روپے کی ضرورت ہے، وقت کی ضرورت ہے،
کتابوں کی ضرورت ہے ، لٹریچر کی ضرورت ہے، اشتہاروں کی ضرورت ہے، اس کے لئے قربانی کرنی ہو
گی۔دوسرے مسلمان اپناروپیہ تلواروں ، پستولوں اور گولہ بارود پر خرچ کریں گے مگر احمدی بھی خرچ سے
نہیں بچیں گے۔وہ قرآن کریم ، رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ارشادات کی برتری اور دین کی
اشاعت اور سپاہی بھیجنے کی بجائے مبلغ بھیج کر اپنا روپیہ خرچ کریں گے۔اسی غرض کے لئے میں نے تحریک
جدید کا اعلان کیا تھا اور اسی مقصد کے لئے ہر سال نئے سال کی تحریک کی جاتی ہے۔شاید کسی کے دل میں یہ خیال پیدا ہو کہ پہلے اپنے گھر کی خبر لی جائے اور پھر باہر جایا جائے۔پاکستان میں ابھی 99 فیصدی یا اس سے بھی زیادہ لوگ احمدیت سے دور ہیں، پھر غیر ممالک میں جانے کی
کیا ضرورت ہے؟ اس کے لئے یا درکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے کہ جب بھی وہ دنیا میں کوئی سچائی
بھیجتا ہے ، وہ اسی طرح بھیجتا ہے، جس طرح زمیندار چھینٹا دے کر بیج ہوتا ہے۔یورپ میں بیج بونے کا
طریق یہ ہے کہ پہلے نالیاں بنائی جاتی ہیں، پھر ان نالیوں میں بیج ڈالا جاتا ہے تا اسے ترتیب کے ساتھ
اگایا جائے۔مگر یہ خدائی طریق نہیں۔الہی سنت یہی ہے۔بلکہ اس کے قانون قدرت میں یہی بات ہے کہ
وہ چھنٹے کے طور پر پیچ ہوتا ہے۔پھر وہ پیج اپنی اپنی جگہ پر پھیلتا ہے۔اگر ہم یورپ کے طریق پر عمل کریں تو
ملک
کا سوال نہیں، جب ہم قادیان میں تھے، ہم بٹالہ کی تحصیل میں پہلے تبلیغ کرتے۔جب وہ سارے کے
سارے لوگ احمدیت میں داخل ہو جاتے تو گورداسپور کے ضلع میں تبلیغ کرتے۔جب سارا ضلع احمدی ہو
جاتا تو ہوشیار پور اور امرتسر کی طرف رخ کرتے۔جب یہ دونوں ضلعے احمدیت میں داخل ہو جاتے تو
سیالکوٹ اور جالندھر کی طرف اپنی توجہ کرتے لیکن کوئی عقلمند شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس طرح کامیابی
ہوتی۔بعض علاقوں میں ابھی تک دو دو، تین تین احمدی ہیں۔لیکن بعض علاقوں میں آج سے بیس سال قبل
کوئی احمدی نہیں تھا ، اب ہزاروں احمدی ہیں۔اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ کون ماننے والا ہے اور کون نہیں؟ اس کے
184
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 نومبر 1950ء
لئے اس کا یہ طریق ہے کہ وہ چھنٹے کی طرح بیج بوتا ہے اور اس طرح وہ ہمیں کام کرنے کا حکم دیتا ہے۔غرض
ایک علاقہ کے ساتھ وابستہ ہونا، الہی سنت کے خلاف ہے۔دوسرے جو جماعتیں خدا تعالیٰ کی طرف سے
آتی ہیں، یہ سنت ہے کہ لوگ ان کی مخالفت کرتے ہیں۔قرآن کریم کہتا ہے۔يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمُ مِنْ رَّسُوْلٍ إِلَّا كَانُوْا بِهِ يَسْتَهْزِءُ وَنَ
کہ افسوس بنی نوع انسان پر کہ کوئی ایک بھی ایسی مثال نہیں ملتی کہ میں نے کوئی رسول ان کی
ہدایت کے لئے مبعوث کیا ہو اور انہوں نے اس سے ٹھٹھا نہ کیا ہو۔اگر لوگ دشمنی کرتے ہیں تو ان کی دشمنی
کی حد بندی کرنا، ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔ہم یہ نہیں کہ سکتے کہ اتنی مخالفت کرو ، آگے نہ کرو۔یہ دشمن کا
کام ہے کہ وہ اپنی دشمنی کی حد بندی کرے یا نہ کرے۔یہ جاہل کا کام ہے کہ وہ لڑائی کرنے پر مجبور ہوتا ہے
تو سمجھتا ہے کہ لڑائی یہاں تک ہوگی، آگے ختم ہو جائے گی۔ہمارے ملک میں ایک پاگل ڈپٹی کمشنر آیا تھا۔اس کا ایک بہرہ تھا۔وہ بہرہ ایک معزز اور غیرت مند خاندان سے تھا۔غربت کی وجہ سے اس نے بہرہ کا
کام شروع کر دیا تھا۔ایک دن ڈپٹی کمشنر کو اس پر غصہ آیا اور اس نے اسے کہا سور۔بہرہ نے کہا تو سو ر تمہارا
باپ سؤر۔ڈپٹی کمشنر کو یہ امید نہ تھی کہ وہ بہرہ ہو کر ایسا کہے گا۔وہ پاگل تھا لیکن اس کا دماغ منطقی تھا۔اس
نے کہا بس بس ، آگے نہیں۔میں نے تم کو سور کہا ہے، تمہارے باپ کو سور نہیں کہا۔اس لئے تم مجھے گالی
دے لولیکن میرے باپ کو کچھ نہ کہو۔یہ بے شک ایک مجنون کا فعل تھا لیکن سوال یہ ہے کہ جب لڑائیاں
شروع ہو جائیں تو ان کی حد بندی کیوں؟ دشمن کبھی دس تک پہنچے گا، کبھی میں تک پہنچے گا کبھی میں تک پہنچے
گا۔وہ قوم جاہل ہے، جو دشمنوں سے گھری ہوئی ہو اور پھر لڑائی کو محدود تصور کرے کہ فلاں حد تک دشمنی
ہوگی ، آگے ختم ہو جائے گی۔دنیا کی مثالوں کو دیکھ لو کہ دشمنیاں کہاں تک گئی ہیں؟ یہ بھی ہوا ہے کہ کسی نے
مار پیٹ کر چھوڑ دیا، یہ بھی ہوا کہ کسی نے لوٹ کر چھوڑ دیا، یہ بھی ہوا ہے کہ کسی نے کسی فرد کو قتل کر کے لڑائی
ترک کر دی اور یہ بھی ہوا کہ اسے ملک سے نکال دیا۔اگر کسی شخص کا یہ مقصد ہے کہ وہ سچائی کے پیچھے ہے اور وہ کہے کہ اچھا ہم مر جائیں گے لیکن اسے
چھوڑیں گے نہیں۔اور وہ مر جاتا ہے تو وہ کامیاب ہو جاتا ہے۔لیکن اگر اس نے سچائی کا صرف ساتھ نہیں
دینا بلکہ دنیامیں قائم کرنا ہے تو وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم مر جائیں گے لیکن سچائی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔کیونکہ اگر وہ مر جائیں گے تو ان کا مقصد ختم ہو جائے گا۔کیونکہ وہ یہ نہیں کہتے کہ ہم سچائی کو نہیں چھوڑیں
گے۔اگر وہ کہتے ہیں ہم سچائی کو نہیں چھوڑیں گے تو ان کا مرنا ہی ان کی جیت ہوگا۔لیکن اگر وہ یہ کہتے ہیں
185
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
کہ ہم سچائی کو قائم کر کے چھوڑیں گے تو خواہ وہ صداقت کی خاطر مارے جائیں گے، وہ ہاریں گے۔کیونکہ
انہوں نے کہا تھا کہ ہم سچائی کو قائم کر کے چھوڑیں گے۔یہ نہیں کہا تھا کہ ہم مر جائیں مگر سچائی کو نہیں چھوڑیں
گے۔پس اگر تم نے یہ کہا ہے کہ ہم نے سچائی کو قائم کرنا ہے تو اگر دشمن تمہیں مار دیتا ہے تو تمہارا مقصد ختم ہو
جاتا ہے۔ہاں اگر تمہارا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ہم نے سچائی کا دامن نہیں چھوڑ نا اور دشمن تمہیں مار دیتا ہے تو
تمہاری جیت ہوتی۔لیکن تم نے یہ دعوی کیا ہے کہ ہم نے اسلام کو دنیا میں دوبارہ قائم کرنا ہے۔اب اگر تم
بحیثیت جماعت مرجاتے ہو تو تمہاری جیت نہیں ، ہار ہے۔اگر ایک آدمی مر جاتا ہے یا دو آدمی مر جاتے ہیں
یا دس آدمی مر جاتے ہیں تو پھر تو جیت ہے۔لیکن بحیثیت قوم تم مرجاؤ تو یہ تمہاری ہار ہوگی۔جن قوموں کا یہ دعوئی ہوتا ہے کہ اگر دوسرے لوگ ہمیں ملک سے نکال بھی دیں ، تب بھی ہم نے
سچائی کو قائم کر کے چھوڑنا ہے، ان کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ دوسرے ممالک میں بھی اپنے مراکز
بنا ئیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی قوم نے جب آپ کو نکال دیا تو آپ نے مدینہ میں اپنا مرکز
قائم کیا۔بعض مسلمانوں کو آپ نے حبشہ کی طرف بھی بھیجا لیکن وہاں کا میابی نہیں ہوئی۔مگر مدینہ کی ہجرت
کامیاب رہی۔حالانکہ ہجرتیں دونوں ہی تھیں۔ان میں فرق کیا تھا کہ حبشہ میں کامیابی نہ ہوئی اور مدینہ
میں کامیابی ہوئی ؟ ان دونوں میں فرق یہ تھا کہ حبشہ میں ہجرت سے قبل کوئی مسلمان نہیں تھا، ہجرت کر کے
وہاں جانے والوں کو خوش آمدید کہنے والا نہیں تھا، کوئی وطنی مسلمان ایسا نہیں تھا، جو ان کے ساتھ مل کر کام
کرتا۔لیکن مدینہ میں ہجرت سے پہلے مسلمان موجود تھے۔پہلے دسیوں تھے، پھر بیسیوں ہوئے، پھر
سینکڑوں ہوئے۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہجرت سے پہلے لوگ بڑی تعداد میں مسلمان ہو
چکے تھے۔بہر حال ہجرت سے قبل مدینہ میں ایسے ہزاروں مسلمان تھے، جو مدینہ کومرکز بنا کر تمام دنیا
کے
اندر اسلام کی اشاعت کرنے کے لئے تیار تھے اور یہی مسلمانوں کی کامیابی کا ذریعہ بنا۔پس جس جماعت
نے تمام دنیا پر غالب آنے کا دعوی کیا ہو، اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ دوسرے ممالک میں بھی اپنے
مراکز بنائے۔تا اگر اسے اپنے ملک سے نکال دیا جائے تو وہاں سے دوسرے ملک میں چلے جائیں۔اور
جتنے وسیع ملکوں میں وہ جماعت پھیلے گی، اتنے ہی زیادہ امکانات ہوں گے کہ وہ ان میں مرکز بنالیں گے۔کیونکہ ایک ہی وقت میں سارے ممالک مخالف نہیں ہو جاتے۔کسی کا مقولہ ہے تم کچھ آدمیوں کو ہمیشہ کے
لئے دھوکہ دے سکتے ہو لیکن تم ساری دنیا کو ہمیشہ کے لئے دھوکہ نہیں دے سکتے۔اس نے ساری دنیا کو
کچھ وقت تک دھوکہ دینے کے امکان کو ظاہر کیا ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ساری دنیا کو کچھ وقت کے لئے
186
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 نومبر 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
بھی دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔اس لئے اگر احمدیت سارے ممالک میں پھیلی ہوئی ہے تو اگر کسی ایک ملک میں
اس کے دشمن بر سراقتدار آجائیں ( ہر نہ مانے والا دشمن نہیں ہوتا۔جیسا کہ اس وقت مسلم لیگ کی حکومت
ہے، وہ ہمارے مذہب کی نہیں۔مگر اس کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک سیاسی حکومت ہے، مذہب کے اختلاف کی
وجہ سے
کسی پر ظلم کرنے کے لئے تیار نہیں۔لیکن فرض کرو کہ احرار ملک میں صاحب اقتدار ہو جائیں تو پھر ملکی
حکومت ظالموں اور جبابرہ کی حکومت ہوگی اور اس سے انصاف کی تم توقع نہیں کر سکتے ،نہ اور کوئی شخص ان
سے انصاف کی توقع کر سکتا ہے، جو ان سے اختلاف رکھتا ہو۔) اور اس کا قانون اور حکومت بھی اس کے
خلاف ہو جائے تو احمد یوں کو ایسے رستے مل جائیں گے کہ وہ کسی اور ملک میں پھیل جائیں گے۔اگر کسی میں عقل اور سمجھ ہو اور اسے توفیق ملی ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کی سنت کا مطالعہ کر کے اس کے
نبیوں کے ساتھ کیا گزرا ہے؟ تو اسے ماننا پڑے گا کہ جب تک ساری دنیا میں ہمارے مراکز قائم نہ ہو
جائیں ، ہم جیت نہیں سکتے۔ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کون سا ملک ہمیں امان دینے والا ہو گا ؟ پس احمدیت کا جو
دعوی ہے کہ اس نے اسلام کو تمام دنیا پر غالب کرنا ہے، اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ مختلف ممالک
میں تبلیغ کی جائے اور مختلف ممالک میں ہماری جماعتیں قائم ہوں۔تا اگر کسی ملک میں احمدیوں
کو تبلیغ سے
روک دیا جائے اور ان
کو وہاں پھیلنے کا آزادی کے ساتھ موقع نہ ملے تو اس مجبوری کی وجہ سے اس ملک کے
احمد کی اس ملک کو چھوڑ کر دوسرے ملک میں چلے جائیں۔تحریک جدید کے ذریعہ جو مشن باہر بھیجے جاتے ہیں ، وہ انہی دو حکمتوں کے ماتحت بھیجے جاتے
ہیں۔ان کی ایک حکمت یہ بھی ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے کہ سچائی ایک جگہ نہیں پھیلتی بلکہ وہ مختلف
ممالک میں پھیلا کرتی ہے۔ہر ملک میں کچھ نہ کچھ آدمی شریف اور عقلمند ہوتے ہیں۔ان کے سامنے اگر
سچائی پیش کی جائے تو وہ اسے مان لیتے ہیں۔اگر سلسلہ کے لوگ ایک ملک میں ہی رہیں تو عظمند تو مان لیں
گے لیکن جو لوگ اپنے آپ کو زیادہ عقلمند اور لائق سمجھتے ہیں یا کم عقلمند ہوں گے، وہ اسے ماننے کے لئے
با آسانی تیار نہیں ہوں گے۔اگر وہ ایک ہی جگہ کے لوگوں پر اتنا خرچ کرتے رہیں گے تو ان کو احمدیت میں
داخل کرنے پر بیسیوں سال لگ جائیں گے۔لیکن اگر ساری دنیا میں جائیں گے تو سچائی مانے والے لوگ
جہاں بھی ہوں گے، انہیں مل جائیں گے۔جرمن جو سچائی قبول کرنے کے لئے تیار ہیں، وہ احمد بیت کومل
جائیں گے۔افریقن جو سچائی قبول کرنے کے لئے تیار ہیں، وہ احمدیت کومل جائیں گے۔انڈو نیشین جو
سچائی قبول کرنے کے لئے تیار ہیں، وہ احمدیت کومل جائیں گے۔امریکن جو سچائی قبول کرنے کے لئے
187
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
تیار ہیں ، وہ احمدیت کومل جائیں گے۔اسی طرح باقی ممالک اور جزائر میں جولوگ سچائی قبول کرنے کے
لئے تیار ہیں، وہ احمد بیت کومل جائیں گے۔اگر سارے ممالک میں احمدی نہیں جائیں گے تو سچائی کو ماننے
والے مر جائیں گے اور ہمارا ٹکراؤان سے ہوگا، جو سچائی کو نہیں مانیں گے۔پس دوسرے ممالک میں احمدیت کے مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔اور جیسا کہ میں نے
بتایا ہے، تمام انبیاء کے وقت میں ایسا ہی ہوا ہے۔حضرت مسیح علیہ السلام کو دیکھ لو، آپ فلسطین میں پیدا
ہوئے لیکن ان
کا مذہبی ٹکراؤ کبھی روما میں ہوا، کبھی مصر میں کبھی ایرانی سرحدوں پر ہوا۔ایک جگہ پر عیسائی
مارے گئے تو انہوں نے اپنا مرکز دوسری جگہ بنالیا۔فلسطین میں اگر وہ تبلیغ نہ کر سکے تو انہوں نے اپنا مرکز
اسکندریہ میں بنالیا۔پھر وہاں ظلم ہوا تو ٹرکی کے ساتھ ساتھ کے جزائر میں انہوں نے اپنا مرکز بنالیا۔وہاں
ظلم ہوا تو وہ یونان میں چلے گئے اور وہاں اگر مخالفت ہوئی اور وہ کامیابی کے ساتھ تبلیغ نہ کر سکے تو انہوں نے
اپنا مرکز روما میں بنالیا۔اسی طرح وہ تبلیغ کرتے گئے ، یہاں تک کہ وہ ساری دنیا پر غالب آگئے۔پس اگر ہم اس بات کے مدعی ہیں کہ ہم نے تمام دنیا پر غالب آتا ہے تو ضروری ہے کہ ہم تمام
ممالک میں اپنے مراکز بنائیں تا اگر ایک جگہ پر لوگوں میں جوش پیدا ہو جائے تو ہم دوسری جگہ اپناز ور
لگائیں۔اور اگر ہم ایک ہی جگہ رہیں گے تو ہم فتنہ کا مقابلہ نہ کر سکیں گے۔تحریک جدید کے قیام کی یہی دو
و جہیں ہیں۔اور ظاہر ہے کہ ان دونوں وجوہ کو نظر انداز کر کے تمہاری ہستی قائم نہیں رہ سکتی۔ابھی تو در حقیقت یہ سوال ہی نہیں کہ ہم تبلیغ کے ان میدانوں میں ترقی حاصل کرنے کی کیا
صورت کریں؟ ابھی بہت سے میدان ایسے ہیں، جہاں ہمارے مبلغ نہیں پہنچے۔ابھی تک ایسے ممالک بھی
ہیں، جہاں احمدیت کی ابتدائی تبلیغ بھی نہیں ہوئی۔اور یہ ہزاروں ہزار کی تعداد میں ہیں۔صرف ہیں،
چھپیں ایسے ممالک ہیں، جہاں احمدیت کی تبلیغ ہورہی ہے۔اور اگر جزائر کو ملا لیا جائے تو ان میں سے بعض
مجموعے ایسے بھی ہیں، جو ہزار ہزار جزیرے پر مشتمل ہیں، اس طرح تین چار ہزار ایسے ممالک نکل آئیں
گے، جہاں احمدیت کی تبلیغ نہیں ہوئی۔تبلیغ صرف ہیں ، پچیس ممالک میں ہورہی ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ احمدی ہو جانے کے بعد لوگ یہ سوچتے نہیں رہتے کہ تبلیغ کا کیا مقام ہے؟
بہت سے لوگ تو تحریک جدید کی اہمیت کو سمجھتے ہی نہیں۔وہ اس لئے چندہ دے دیتے ہیں کہ میری طرف
سے چندہ کی تحریک ہوئی ہے۔اور وہ سمجھتے ہیں کہ دروازہ پر سوالی آیا ہے، اس کی آواز رائیگاں نہ جائے۔حالانکہ یہاں ان کی زندگی کا سوال ہے، ان کے بیوی بچوں کی زندگی کا سوال ہے، ان کے ایمان کا سوال
188
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 نومبر 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
ہے، ان کے ایمان کے بچاؤ کا سوال ہے۔یہاں یہ سوال نہیں کہ ہم نفلی نیکی کر کے چندہ دیتے ہیں بلکہ اس
پر ہماری زندگی کا انحصار ہے۔اگر تم غیر ممالک میں اپنے مراکز نہیں بناؤ گے تو جس طرح چوہے کو بل میں
بند کر دیا جاتا ہے، تم بعض ممالک میں اس سے بھی بری طرح بند کر دیے جاؤ گے۔اسی طرح ایسے نیک
طبیعت لوگ ہزاروں، لاکھوں کی تعداد میں مر جائیں گے، جن تک تم نے احمدیت کا پیغام نہیں پہنچایا ہوگا
اور اس طرح تم خدا تعالیٰ کے سامنے مجرم بن جاؤ گے۔پس مجھے جماعت کے افراد کی حالت کو دیکھ کر افسوس آتا ہے کہ وہ سستی اور غفلت دکھاتے کیوں
ہیں؟ جیسا کہ میں نے پہلے بھی اعلان کیا ہے، سال کے بارہ مہینے گزر گئے ہیں لیکن وعدے نصف سے بھی کم
وصول ہوئے ہیں۔اب میرے زور دینے کے بعد وصولی کی مقدار کچھ اونچی ہوئی ہے۔یہ طوعی چندہ ہے،
جس کو تم اپنے اوپر فرض کر لیتے ہو۔خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا
جو تم اقرار کرتے ہو، یہ تم مت سمجھو کہ وہ نفلی ہے ، وہ فرضی ہے اور قیامت کے دن یہ سوال کیا جائے
گا کہ تم نے وہ عہد پورا کیوں نہیں کیا؟ پس تمہیں چاہئے تھا کہ تم اپنے عہد کو پورا کرتے۔لیکن انتہائی یاد دہانی
کے بعد 52-51 فیصدی وعدے وصول ہوئے ہیں۔اور 52-51 فیصدی کے معنی یہ ہیں کہ اگلے سال بھی تم
وعدہ پورا نہیں کر سکو گے۔اگر یہی حال رہا تو کام بڑھے گا کیسے؟ بہر حال اس امر کو سمجھتے ہوئے کہ جماعت پر
عارضی طور پر غنودگی کا وقت آیا ہے اور یہ سمجھتے ہوئے کہ صرف خدا تعالیٰ ہی کی ذات ہے، جس پر غنودگی اور نیند
کا وقت نہیں آتا، اپنے فرض کو ادا کرتے ہوئے ، میں تحریک جدید کے سترھویں سال کا اعلان کرتا ہوں۔بعض لوگ یہ بھی اعتراض کرتے ہیں اور ان میں بعض مبلغ بھی شامل ہیں کہ آپ نے پہلے دس
سال کے چنیدہ کا اعلان کیا تھا، پھر اسے انیس سال کر دیا۔یہ لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ خدا تعالیٰ نے یہ تمہارے
لئے مدیر کی تھی کہ تم اپنے ایمانوں کو بڑھاؤ۔یہ اعتراض ایسا ہی ہے، جیسے کہتے ہیں، کوئی شخص کسی جگہ سے
گزر رہا تھا، اس نے دیکھا کہ ایک شخص گرمی کے موسم میں دھوپ میں بیٹھا تھا۔اس نے اسے کہا، میاں
چھاؤں میں بیٹھ جاؤ۔اس نے جواب دیا، اگر میں چھاؤں میں بیٹھ جاؤں تو تم مجھے کیا دو گے؟ یہ تو خدا تعالیٰ
نے تمہارے لئے تدبیر کی ہے اور تم کہتے ہو یہ کیا بات ہے؟ پہلے پہل تو میرے منہ سے ایک مشتبہ فقرہ نکلا
تھا۔جس سے بعض لوگوں نے ایک سال
کی تحریک سمجھا تھا اور بعض لوگوں نے اسے تین سال کی تحریک سمجھا
تھا۔اگر خدا تعالیٰ جماعت کو چوٹ نہ لگاتا، یہ مشتبہ فقرہ میرے منہ سے نہ نکلتا تو تم میں سے بعض کو 16 سال
189
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 24 نومبر 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
تک جو چندے دینے کی توفیق ملی ہے، وہ نہ ملتی اور تم میں سے بہت سے لوگ پیچھے رہ جاتے۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی پہلے پہل یہ اعلان فرمایا تھا کہ جو شخص تین ماہ کے بعد ایک دھیلہ بطور چندہ
نہیں دیتا، وہ میری جماعت میں سے نہیں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی تھے، جنہوں نے
وصیت میں اپنی آمد کا کم از کم دسواں حصہ دینے کا اعلان کیا۔اگر خدا تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام سے ایک دھیلہ فی سہ ماہی کی بجائے ماہوار آمد کا1/10 حصہ نکلوا تا تو بہت سے احمدی اس قربانی
سے رہ جاتے۔ایک دھیلے فی سہ ماہی پر بھی لوگوں کے خطوط آتے تھے کہ اس سے لوگوں کو ٹھوکر لگے گی۔پھر
اس دھیلے سے آمد کا1/10 ہوا، پھر تحریک ستمبر میں میں فیصدی ہوا، پھر میں فیصدی ہوا، پھر چالیس، پچاس
فیصدی تک چندہ گیا۔گو یہ تحریک عارضی تھی لیکن اس میں پچاس فیصدی تک چندہ گیا ہے۔اور جماعت کا
کچھ حصہ ایسا ہے، جس نے پچاس فیصدی کچھ عرصہ تک دیا ہے۔لیکن یہی تحریک کسی وقت ایک دھیلہ کے
برابر تھی۔جو شخص اس زمانہ میں ایک سوروپیہ ماہوار کماتا ، اسے یہ کہا گیا تھا کہ تم ایک دھیلہ فی سہ ماہی دیا
کرو۔تمہیں رو پید اور ایک دھیلہ میں کتنا فرق ہے؟ تمہیں روپے کے 3840 دھیلے بنتے ہیں۔گویا حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے چار ہزار گنا چندہ بڑھا دیا تھا۔پہلے کہا کہ تین ماہ کے بعد ایک دھیلہ دیا کرو۔پھر اسی شخص کو کہا کہ تم اپنی ماہوار آمد کا دس فیصدی دو۔اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے
چندہ کو چار ہزار گنازیادہ کر دیا تو تمہارے دل میں وسوسہ نہ پیدا ہوا۔میں نے تحریک کی میعاد کو دس سال
سے انیس سال کر دیا تو تمہیں اعتراض سوجھنے لگا۔میں اگر اس تحریک کو تمہاری ساری عمر کے لئے بھی کر
دوں اور عمر ساٹھ ، ستر سال فرض کی جائے تو اس صورت میں میں اسے صرف 4 گنا کروں گا۔لیکن حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسے چار ہزار گنا کر دیا تھا۔پھر نمازوں کو دیکھ لو، جب قائم ہوئی تو یہ دو
رکعت تھی، پھر 4 رکعت ہوگئی۔جس کو تم قصر کہتے ہو ، وہ قصر نہیں ، وہ اصل ہے۔صرف عام نماز دگنی ہوگئی
ہے۔گویا سفر میں آدھی نماز نہیں ساری ہے۔حضر میں وہ دگنی ہو گئی ہے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں۔لوگ
کہتے ہیں، نماز قصر ہو گئی ، وہ قصر نہیں ہوئی۔بات یہ ہے کہ حضر میں نماز دگنی ہوگئی ہے۔خدا تعالیٰ نے کہا تھا،
یہ زیادتی تمہارے ایمانوں کو قائم رکھنے کے لئے ہے۔میں نے بھی تمہارے ایمانوں کو بچانے کے لئے
قدم بقدم کام لیا ہے۔اگر خدا تعالیٰ کا نماز کو دورکعت سے چار رکعت کرنا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کا ایک دھیلہ فی سہ ماہی سے آمد کا دس فی صدی چندہ کر دینا دھوکہ نہیں اور اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو آئندہ ترقیات کا علم نہیں تھا تو میرا دس سال سے انہیں سال کرنا
190
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 نومبر 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
دھو کہ کیسے ہوا؟ اگر یہ دھوکہ ہے تو خدا تعالیٰ کا دورکعت نماز کو چار رکعت کرنا بھی نعوذ باللہ دھوکہ ہے۔اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک دھیلہ فی سہ ماہی چندہ کو آمد کا 1/10 کرنا بھی نعوذ باللہ دھوکا
ہے؟ اور اگر ایسا نہیں تو پھر میر اطریق بھی تمہارے ایمانوں
کو قائم رکھنے کے لئے ہے۔پھر یہ دھوکا اس
وقت بنتا، جب یہ کام مفید نہ ہوتا یا کام دس سال میں پورا ہو جاتا۔مگر کیا تم اتنے ہی بے وقوف ہو کہ تم سمجھ
رہے ہو کہ دنیا دس سال میں فتح ہو جائے گی یاد نیا انیس سال میں فتح ہو جائے گی ؟ تمہیں تو یہ سمجھنا چاہئے تھا
کہ خدا تعالیٰ تمہیں قدم بقدم ایمان کی طرف لے جارہا ہے۔دس اور انیس سال
کا یہاں سوال نہیں۔کیا تم
نے بیعت کرتے وقت یہ وعدہ کیا تھا کہ میں دس سال تک قربانی کروں
گا ؟ تمہیں ٹھو کر گئی تھی تو اس بات پر
لگنی چاہئے تھی کہ میں نے دس سال یا انہیں سال کیوں کہے ہیں؟ تم پوچھتے ، حضور ! ہم نے قربانی کا وعدہ تو
بیعت کرتے وقت موت تک کیا تھا اور آپ دس سال یا انیس سال تک ہمیں لے جا کر چھوڑ رہے ہیں؟ پس
دیانتداری کا یہ طریق تھا کہ تم پوچھتے کہ ہمیں 19 سال کے بعد کیوں چھوڑ دیں گے؟ کیا انیس سال بعد
نمازیں اور روزے معاف ہو جائیں گے؟ کیا انہیں سال کے بعد تم بیوی بچوں کی پرورش چھوڑ دو گے؟ کیا
انیس سال کے بعد تم کھانا کھانا چھوڑ دو گے؟ اگر انیس سال کے بعد تم نمازیں اور روزے چھوڑ نہیں دو
گے، اگر انیس سال کے بعد تم بیوی بچوں کی پرورش چھوڑ نہیں دو گے، اگر انیس سال کے بعد تم کھانا کھانا
چھوڑ نہیں دو گے تو پھر اسلام کو یہ کہتے ہوئے کیوں چھوڑ دو گے کہ وہ ترقی کرے یا نہ کرے، ہم نے تو انہیں
سال چندہ دے دیا ؟ یہ تو پاگلوں والا خیال ہے کہ دس سال سے انیس سال تک تحریک کیوں بڑھا دی گئی ؟
سوال یہ ہونا چاہئے تھا کہ یہ تحر یک انیس سال سے زیادہ کیوں نہیں؟ جب کہ بیعت کرتے وقت ہم نے یہ
وعدہ کیا تھا کہ ہم مرتے دم تک قربانی کرتے رہیں گے۔پس سترھویں سال کی تحریک کا اعلان کر کے میں کہتا ہوں کہ ہمارے ملک میں یہ مثل مشہور ہے
کہ جتنا گڑ ڈالو گے، اتنا ہی شربت میٹھا ہو گا۔تم جتنی قربانی کرو گے، اتنی ہی جلدی اسلام پھیلے گا۔تم اپنی
زبان سے کئی بار کہتے ہو کہ ہمیں قادیان کب ملے گا؟ سوال یہ ہے کہ قادیان کو کیا فضیلت ہے؟ کیا قادیان
کے لوگ پاخانہ کہ بجائے مشک پھرتے ہیں؟ یا وہاں کے مکانوں کی اینٹیں مٹی کی بجائے ہیرے جواہرات
کی بنی ہوئی ہیں؟ قادیان کو اگر کوئی فضیلت حاصل ہے تو وہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ نے اسے اس زمانہ میں
اسلام کی اشاعت کا مرکز بنایا ہے۔اگر تمہارے اندر اسلام کی اشاعت کا جوش نہیں، اگر تم قربانی کرنے
کے لئے تیار نہیں تو قادیان تمہاری نظروں میں مزبلہ اور اروڑی سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔اگر تمہیں
191
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 نومبر 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
قادیان کے ساتھ واقعی محبت، انس اور محبت ہے تو تمہیں قربانیاں دینی پڑیں گی۔اور قربانی کے بعد قربانی
دینی پڑے گی۔اگر کوئی قربانی سے گریز کرتا ہے تو چاہے وہ منہ سے نہ کہے، وہ اپنے عمل سے کہتا ہے۔فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ
جاؤ ، اے محمد ! ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) ہم لڑنے کے لئے تیار نہیں تم اور تمہارا رب
دونوں لڑو، ہم تو یہاں بیٹھے ہیں۔دنیا کے ہر ملک میں، دنیا کے ہر گوشے میں ، دنیا کے ہر پردہ پر اور دنیا کی
ہر حکومت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیم قابل تحقیر بھی جاتی ہے۔تم نے اسے نئے
طور پر قائم کرنا ہے۔تم ایک معمولی مکان پر باوجود معمولی حیثیت ہونے کے ہزاروں روپے لگا دیتے ہو
لیکن یہاں تم نے ساری دنیا کی عمارت کو گرا کر اسے نئے سرے سے تعمیر کرنا ہے۔پہلے تمہیں اس عمارت کو
شمالی کرہ سے لے کر جنوبی کرہ ارض تک اور مشرق سے لے کر مغرب تک منہدم کرنا ہوگا اور انہدام پر بھی بڑا
خرچ ہوگا اور پھر اسے دوبارہ تعمیر کرنا ہوگا اور تعمیر پر بڑا خرچ ہوگا۔تم یہ کس طرح امید کر سکتے ہو کہ تم اپنی
انتہائی قربانی کے ساتھ انیس سال میں اس عمارت کی بنیاد بھی رکھ سکو گے؟
میں تو سمجھتا ہوں، ابھی پاکستان اور بھارت میں بھی تبلیغ کی بہت ضرورت ہے۔اور صدرانجمن
احمد یہ اس میں کوتاہی سے کام لے رہی ہے اور وہ نئے مبلغ نہیں رکھ رہی۔پچھلے دس سالوں میں اس نے
ایک نیا مبلغ بھی نہیں رکھا۔ایک دفعہ جب میں نے پوچھا تو پاکستان کے مبلغ انہوں نے بڑے زور کے
ساتھ آٹھ ، دس تک بتائے۔آٹھ کروڑ کی آبادی میں صرف آٹھ نو مبلغ رکھنے کے کوئی معنی ہی نہیں۔بھارت
کے مبلغوں کو بھی شامل کر لیا جائے تو وہ کل چودہ مبلغ بنتے ہیں۔یعنی ایک مبلغ تین کروڑ افراد کے لئے رکھا
ہوا ہے۔اگر اس مبلغ کا ذرہ ذرہ کر کے ایٹم بنایا جائے اور پھر الیکٹران بنائے جائیں تو مبلغ کا ایک ایک
الیکڑان ایک ایک آدمی کے حصہ میں بھی نہیں آئے گا۔غرض باہر کے لوگ تو الگ رہے، یہاں پاکستان اور
ہندوستان میں بھی مبلغوں کی ضرورت ہے اور یہاں بھی لٹریچر پھیلانے کی ضرورت ہے۔بہر حال اس تمہید کے ساتھ میں سترھویں سال کے وعدوں کے لئے اعلان کرتا ہوں اور اس کے
ساتھ یہ باتیں بھی بیان کر دیتا ہوں کہ وعدہ بھیجنے کا آخری وقت دس فروری ہوگا۔مغربی پاکستان کے جو
وعدے دس فروری تک آجائیں گے، وہ قبول کر لئے جائیں گے۔لیکن بجٹ کے بنانے کے لئے ضروری
ہے کہ زیادہ سے زیادہ وعدے دسمبر تک پہنچ جائیں۔تمام جماعتوں کو چاہئے کہ وہ کوشش کریں کہ جلسہ سے
پہلے یا جلسہ کے ایام میں آکر اپنے وعدے دے دیں۔الا ماشاء الله۔پھر میں مخلصین سے کہوں گا کہ
192