جب تک ساری دنیا میں ہمارے مراکز قائم نہ ہوں، ہم جیت نہیں سکتے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 24نومبر 1950ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 نومبر 1950ء
چاہے ہم گذشتہ وعدے پر ایک پیسہ یا روپیہ ہی بڑھاؤ ، ضرور بڑھاؤ
کم عقلی سمجھتا ہوں کہ کوئی
س اپنا وعدہ اتنا بڑھا دے کہ وہ ادا بھی نہ کر سکے۔یہ اخلاص نہیں ، نیو ستھینیا کی ایک قسم ہے۔لیکن اس
لئے کہ تمہارا قدم ہمیشہ آگے رہے، ہم گذشتہ وعدہ پر ایک پیسہ یا روپیہ ہی بڑھا دو تو یہ کوئی بوجھ نہیں۔قدم
آگے رکھنا مومن کی علامت ہے۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وعدے وہی لوگ لکھوا سکتے ہیں، جنہوں نے گذشتہ سال
کے وعدے سو فیصدی پورے کر دیئے ہیں۔جن لوگوں نے گذشتہ سال کے وعدے پورے نہیں کئے ، ان
میں سے وہی لوگ وعدے بھجوا سکتے ہیں، جن کے ذمہ ہیں فیصدی سے زیادہ گذشتہ سالوں کا بقایا نہ ہو۔اور
جن لوگوں کے ذمے میں فیصدی سے زیادہ رقم بقایا ہو گی ، ان سے وعدے اسی صورت میں لئے جائیں گے
جب وہ وعدے کے ساتھ یہ پختہ عہد لکھ کر بھیجیں کہ وہ اپریل 1951 ء تک اپنا سب بقایا سو فیصدی پورا کر
دیں گے اور سترھویں سال کا وعدہ 30 نومبر تک پورا کر دیں گے۔اور اگر اس تحریر کے ساتھ اپنا وعدہ نہیں
بھیجیں گے تو وہ قبول نہیں کئے جائیں گے۔بھارت اور مشرقی پاکستان کے وعدے 10 اپریل تک لئے
جائیں گے اور ہندوستان و پاکستان سے باہر کے وعدے 10 جون تک وصول کئے جائیں گے۔تحریک جدید دفتر دوم سال ہفتم کا بھی میں اس کے ساتھ ہی اعلان کرتا ہوں اور نو جوانوں سے کہتا
ہوں، ابھی وعدوں میں بہت کمی ہے۔پہلے لوگوں نے وعدوں کو تین لاکھ تک پہنچایا تھا نئی پود کو اس سے بھی اوپر
جانا چاہئے۔لیکن اس میں بعض وقتیں بیان کی گئی ہیں۔ان
کو سمجھتے ہوئے میں قواعد میں تبدیلی کر دیتا ہوں۔تحریک جدید دفتر دوم میں شامل ہونے کے لئے پہلے یہ شرط تھی کہ حصہ لینے والا پچھلا بقایا بھی ادا کرے۔آئندہ
کے لئے میں یہ ترمیم کر دیتا ہوں کہ یہ تحریک 19 سال کی ہے۔گوجیسا کہ میں نے بتایا ہے، تمہیں اس پر بھی
اعتراض ہونا چاہئے کہ صرف اتنے سال کے لئے کیوں ہے؟ بہر حال جس سال بھی کوئی تحریک جدید دفتر دوم
میں شامل ہوگا، اس کا وہی پہلا سال شمار ہوگا۔مثلاً جو شخص اس سال تحریک جدید میں شامل ہوتا ہے، اسے یہ نہیں
کہا جائے گا کہ وہ پہلے سالوں کا بقایا بھی ادا کرے۔اس کا یہ سال پہلا سال شمار ہو گا۔اس کے بعد اسے 19
سال تک چندہ دینا ہو گا۔مگر اس میں نابالغی کے سال شامل نہ ہوں گے، وہ زائد ہوں گے۔دوسری تبدیلی میں یہ کرتا ہوں کہ دفتر اول کی طرح دفتر دوم کی بھی یہی شرط ہو گی کہ حصہ لینے والا
پانچ دس یا ہیں روپے کی شکل میں چندہ دے یہ کہ حصہ لینے والا اپنی آمد کا نصف، تیسرا یا چوتھا حصہ دے،
میں اس شرط کو اڑا تا ہوں۔مخلصین آپ ہی آپ زیادہ چندہ دیں گے۔دفتر اول میں، میں نے بعض
193
اقتباس از خطبه جمعه فرمود 24 نومبر 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
دوست ایسے دیکھے ہیں، جو ایک، ایک ماہ یا دو، دو ماہ کی آمد بطور چندہ دیتے ہیں۔ایسے لوگ تو چندہ دیں
گے ہی لیکن کمزور لوگ پیچھے رہ جائیں گے۔وہ ڈریں گے کہ پچھلے سالوں کے بقائے کس طرح ادا کریں
گے؟ قربانی کرنے کی عادت ہمیشہ آہستہ آہستہ پڑتی ہے۔پس تحریک جدید میں شامل ہونے کے لئے
ابتداء میں پانچ روپے کا وعدہ ہوسکتا ہے۔لیکن اس کے ساتھ شرط یہ ہوگی کہ وعدہ لکھوانے والا اپنی ماہوار آمد
بھی لکھوائے۔اور کوشش کی جائے کہ کوئی احمدی ایسا نہ رہے، جس نے تحریک جدید میں حصہ نہ لیا ہو۔تا
ساری جماعت فخر کے ساتھ کہہ سکے کہ اسلام کا جھنڈ ابلند کرنے میں اس کا ہر فرد شامل ہے۔مگر دفتر اول
والی شرائط ان پر بھی چسپاں ہوں گی۔یعنی جو لوگ پہلے سے وعدہ کرتے آئے ہیں، ان میں سے جولوگ
وعدہ ادا کر چکے ہیں، ان کے وعدے قبول کئے جائیں گے، دوسروں کے نہیں۔ہاں اگر کسی کے ذمہ ہیں فی
صدی بقایا ہے تو ہم اس پر اعتبار کریں گے اور اس کا آئندہ وعدہ قبول کر لیں گے۔لیکن باقی لوگوں کو وعدہ
کرتے وقت تحریری طور پر یہ اقرار کرنا پڑے گا کہ وہ آئندہ اپریل کے آخر تک کل سابقہ بقایا ادا کر دے گا۔اور 30 نومبر 51 ء تک نئے سال کا وعدہ بھی ادا کر دے گا۔اگر وہ گذشتہ سالوں کے بقائے اور اس سال
کے وعدے ادا نہ کریں تو بے شک انہیں اس فوج سے، جو مجاہدین اسلام کی فوج ہے، نکال دیا جائے۔میں امید کرتا ہوں کہ نئی شرطوں کے ساتھ ہر احمدی کے لئے تحریک جدید میں حصہ لینا آسان ہو
جائے گا۔پہلے سال اگر کوئی پانچ روپے چندہ لکھاتا ہے تو دفتر کا فرض ہے کہ وہ اتنا چندہ لکھ لے۔اگر خدا
تعالیٰ اس کے ایمان کو مزید تقویت دے گا تو وہ اور چندہ لکھوائے گا۔میں جانتا ہوں کہ بعض لوگوں نے دفتر
اول میں پہلے سال پانچ، پانچ روپے کے وعدے لکھائے تھے اور اب ان کے وعدے سینکڑوں روپے تک
پہنچ گئے ہیں۔کیونکہ ان کا اخلاص پہلے کی نسبت بڑھ گیا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو مدینہ لے جانے والے انصار کا آپ سے جو معاہدہ ہوا تھا اور
جس میں حضرت عباس بھی شریک تھے، وہ معاہدہ یہ تھا کہ اگر دشمن نے مدینہ پر حملہ کیا اور رسول کریم صلی
اللہ علیہ والہ وسلم کو کوئی نقصان پہنچانا چاہا تو انصار اپنی جان و مال قربان کر کے دفاع کریں گے۔لیکن اگر
مدینہ سے باہر جنگ ہوئی تو انصار پر دفاع کی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔جب بدر کا موقع آیا اور مسلمانوں
کا لشکر باہر گیا تو خیال تھا کہ ان کا مقابلہ یا تو تجارتی قافلہ سے ہوگا اور یا پھر مکہ سے آنے والے لشکر سے ان
کی لڑائی ہوگی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو خدا تعالیٰ کی طرف سے یا بتایا گیا تھا کہ مقابلہ لشکر سے
ہے، مگر ساتھ ہی یہ اشارہ کیا گیا کہ ان لوگوں کو ابھی بتانا نہیں کہ لڑائی مکہ سے آنے والے لشکر سے ہوگی۔194
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 نومبر 1950ء
جس طرح میرے منہ سے خدا تعالیٰ نے پہلے دس سال نکلوائے ، پھر انہیں ہو گئے ، اسی طرح بدر کے مقام پر
پہنچ کر یہ پتہ لگا کہ قافلہ تو نکل چکا ہے، اب مکہ سے آنے والے لشکر سے ہی مسلمانوں کی لڑائی ہوگی۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے صحابہ کو بلایا اور فرمایا کہ قافلہ نکل چکا ہے، اب لڑائی مکہ سے آنے والے
لشکر کے ساتھ ہو گی۔آپ لوگ مجھے اس بارہ میں مشورہ دیں۔مہاجرین نے مشورے دینے شروع کئے
لیکن انصار خاموش رہے۔آپ نے پھر فرمایا، اے لوگو! مجھے مشورہ دو۔اس پر اور مہاجرین اٹھے اور انہوں
نے
کہا یا رسول
اللہ ! ہم دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔اس طرح ایک کے بعد دوسرا مہاجر کھڑا ہوتا
اور وہ کہتا ، یا رسول اللہ ! ہم تو مکہ والوں کی شرارتوں سے تنگ آگئے ہیں۔مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ آئے تو
یہاں بھی وہ آرام سے بیٹھنے نہیں دیتے۔ہم قافلہ سے بھی لڑنے کے لئے آئے تھے، اب اگر دوسر الشکر بھی آ
گیا ہے تو اس سے بھی ہمیں لڑنا چاہئے۔لیکن ہر ایک کا جواب سن کر رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم یہی
فرماتے ، اے لوگو! مجھے مشورہ دو۔اس پر ایک انصاری کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا، یارسول اللہ ! آپ
کی مراد شاید انصار سے ہے۔کیونکہ مشورہ تو آپ کو مل رہا ہے لیکن پھر بھی آپ بار بار مشورہ طلب کر رہے
ہیں۔یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ! ہم تو اس لئے خاموش بیٹھے تھے کہ حملہ آور لشکر مہاجرین کا رشتہ دار
ہے۔اگر ہم نے لڑائی کا مشورہ دیا تو مہاجرین کا دل دکھے گا اور وہ کہیں گے کہ اچھا بھائی چارہ ہے کہ اب یہ
ہمارے رشتہ داروں سے بھی لڑنے کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔پھر انہوں نے کہا ، یارسول اللہ ! شاید آر
اس لئے مشورہ مانگ رہے ہیں کہ آپ کے مدینہ تشریف لانے سے پہلے ہمارے اور آپ کے درمیان ایک
معاہدہ ہوا تھا کہ اگر مدینہ میں آپ پر اور مہاجرین پر کسی نے حملہ کیا تو ہم آپ کی حفاظت کریں گے لیکن اگر
مدینہ سے باہر جنگ ہوئی تو ہم حفاظت کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔شاید آپ
کا اشارہ اس معاہدہ کی طرف
ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا، ٹھیک ہے۔اس انصاری نے کہا، یا رسول اللہ ! وہ وقت تو
ایسا تھا کہ ہمیں پتہ نہیں تھا کہ آپ کی حیثیت اور شان کیا ہے؟ اور چونکہ ہم آپ کی حیثیت اور شان سے نا
واقف تھے، اس لئے ہم نے وہ معاہدہ کیا۔یا رسول اللہ ! آپ مدینہ تشریف لائے اور آپ کے نشانات اور
معجزات ہم نے دیکھے، آپ کی صداقت ہم پر ظاہر ہوئی اور ہم نے آپ کے مرتبہ اور شان کو پہچان لیا۔اب
معاہدوں کا سوال نہیں رہا، یا رسول اللہ ! ہم موسی کے ساتھیوں کی طرح یہ نہیں کہیں گے کہ
فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ
کہ موسیٰ تو اور تیرا رب جاؤ اور دشمن سے جنگ کرتے پھر و، ہم تو یہیں بیٹھے ہیں۔بلکہ ہم آپ
195
اقتباس از خطبه جمعه فرمود 24 نومبر 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور یا رسول
اللہ ہم جب تک زندہ ہیں، دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا۔دشمن آپ تک ہماری لاشوں کو روندتا ہوا آئے تو
آئے۔پھر انہوں نے کہا، یارسول اللہ ! جنگ تو ایک معمولی بات ہے، یہاں سے تھوڑے فاصلہ پر سمندر
ہے، ( عرب لوگ سمندر سے ڈرتے تھے ) آپ ہمیں حکم دیں کہ سمندر میں اپنی سواریاں ڈال دو تو ہم بغیر
کسی تردد کے اپنی سواریاں سمندر میں ڈال دیں گے۔غرض جب ایمان بڑھ جاتا ہے تو قربانی حقیر ہو جاتی ہے اور جب ایمان کم ہوتا ہے تو قربانی کی
عظمت بڑھتی جاتی ہے۔پس میں یہ نہیں
کہتا کہ تم میں سے ایک آدمی پانچ روپے چندہ لکھا کر یہ سمجھے گا کہ وہ
لہولگا کر شہیدوں میں شامل ہو گیا بلکہ اس کا پھل بھی اسے ملے گا۔کھیت میں اگر پانچ سیر گندم کا بیج ڈالا
جائے تو اس سے پانچ سیر ہی گندم نہیں نکلتی بلکہ وہ کئی من ہو جاتی ہے۔اسی طرح پانچ روپے، پانچ روپے
نہیں رہیں گے۔اگر خدا تعالیٰ نے تمہیں طاقت دی تو یہ پانچ دس ہو جائیں گے، دس ہیں ہو جائیں گے،
ہیں پچاس ہو جائیں گے اور اگر اور طاقت مل گئی تو ان پچاس روپے کا بیج یقینا اور زیادہ کھیتی نکالے گا۔پس
جب میں پانچ کہتا ہوں تو یہ جانتے ہوئے کہتا ہوں کہ جو پانچ روپے کا بیج ڈالے گا آئندہ اس سے کئی گنا
فصل کاٹے گا۔ہر دوسرے سال کا چندہ پہلے سال کی فصل ہے اور ہر تیسرے سال کا چندہ دوسرے سال کی
فصل ہے۔اور فصل بیج کے برابر نہیں ہوا کرتی بلکہ اس سے کئی گنازیادہ ہوا کرتی ہے۔پس میں نو جوانوں،
بوڑھوں اور عورتوں سے کہتا ہوں کہ پانچ روپے کی حقیر رقم دے کر تحریک جدید کی فوج میں اپنے آپ کو
شامل کر لوتا تمہارا ایمان بڑھے اور تمہیں پہلے سے بڑھ کر قربانیاں کرنے کی توفیق ملے۔تا کہ جب اسلام کا
غلبہ حاصل ہو تو تم فخر سے محسوس کر سکو کہ اس غلبہ میں تمہارا بھی حصہ ہے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 30 نومبر 1950ء)
196