اسلام نے غالب آنا ہے اور ضرور آنا ہے اور ہمارے ہاتھوں سے ہی آنا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلدسوم
-
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء
اسلام نے غالب آتا ہے اور ضرور آتا ہے اور ہمارے ہاتھوں سے ہی آنا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی اس آیت کی تلاوت فرمائی کہ
كُلَّمَا أَضَاءَ لَهُمْ مَّشَوْا فِيْهِ وَإِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا
اس کے بعد فرمایا:۔آج تحریک جدید کے سلسلہ میں اٹھارواں سال شروع ہونے والا ہے۔پس میں جماعت
کے سامنے اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ سال کے لئے تمام احباب، خواہ وہ ربوہ کے رہنے والے
ہوں یا باہر کی جماعتوں کے، حسب قاعدہ ایک مدت مقررہ کے اندر ، جس کا بعد میں اعلان کیا جائے گا،
اپنے وعدے مرکز میں بھجوانے شروع کر دیں۔تحریک جدید کی تحریک کو جاری کئے ہوئے سترہ سال ہو چکے ہیں اور اب اٹھارواں سال شروع
ہونے والا ہے۔سترہویں سال میں احباب نے سولہویں سال کی نسبت اس رنگ میں زیادہ قربانی کا
ثبوت دیا ہے کہ سترھویں سال کے وعدوں کی وصولی کی رفتار ، سولہویں سال کے وعدوں کی وصولی کی رفتار
سے زیادہ ہے۔اور دفتر دوم کے ساتویں سال کے وعدوں کی وصولی کی رفتار، چھٹے سال کے وعدوں کی
وصولی کی رفتار سے زیادہ ہے۔اور فیصدی کے لحاظ سے تو یہ فرق اور بھی بڑھ جاتا ہے۔گزشتہ سال کی وصولی
اس وقت تک پچپن فیصدی تھی لیکن اس سال کی وصولی تر اسی فیصدی ہے۔دوسرے دور کے متعلق مجھے
پوری معلومات حاصل نہیں ہو سکیں مگر غالبا اس سال کی وصولی چوہتر ، پچھتر فیصدی کے قریب ہے۔جبکہ
گذشتہ سال کی وصولی پچاس فیصدی کے قریب تھی۔بہر حال فیصدی وصولی کے لحاظ سے اس سال
جماعت کی قربانی پچھلے سال سے زیادہ ہی رہی ہے، پہلے دور کی بھی اور دوسرے دور کی بھی۔فجزاكم
الله
احسن الجزاء۔لیکن پہلے دور کے متعلق ایک بات افسوسناک بھی نظر آتی ہے۔اور وہ یہ کہ اس کے وعدے پچھلے
تین سالوں سے متواتر نیچے گرتے چلے گئے ہیں۔چودھویں سال میں دولاکھ ، تر اسی ہزار کے وعدے تھے۔225

خطبہ جمعہ فرمود و 30 نومبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
حالانکہ چودھواں سال سخت تباہی کا سال تھا، اس میں ملک کے دوٹکڑے ہو چکے تھے، بہت لوگ اپنی
جائیدادوں سے محروم ہو گئے تھے اور آئندہ کے متعلق انھیں کوئی امید نہیں رہی تھی۔گواب اکثروں نے
یہاں آکر اپنی جائیداد میں بنالی ہیں۔بلکہ بہتوں کے لئے ملک کی یہ تقسیم بابرکت ہوگئی ہے۔وہ لوگ جن
کی وہاں صرف دودو، چار چار کنال زمین تھی، یہاں آکر ان کو سات سات، آٹھ آٹھ گھماؤں زمین مل گئی
ہے۔لیکن وہ لوگ جن کی وہاں زیادہ زمینیں تھیں، ان کو یہاں کم زمینیں ملیں ہیں۔بہر حال چودہواں سال ،
وہ سال ہے، جو ہماری جماعت کے لئے ایک نازک ترین سال تھا۔اس وقت کم جائیدادوں کے باوجود، کم
سامانوں کے باوجود، کم آمد نیوں کے باوجود جماعت نے دولاکھ، تر اسی ہزار کے وعدے کئے تھے۔لیکن
اگلے سال جماعت کے وعدے اس سے کم ہو گئے۔یعنی پندرہویں سال میں جماعت کے وعدے دولاکھ ،
پچھتر ہزار ہو گئے۔سولہویں سال میں آکر کوئی دو لاکھ ستر ہزار کے قریب ہو گئے اور ستر ہویں سال میں آ
کروہ دولاکھ، تریسٹھ ہزار ہو گئے۔گویا جو اصل مصیبت کا وقت تھا، اس وقت جماعت نے وعدوں کے لحاظ
سے اپنی قربانی کو تیز کر دیا۔لیکن جب وقفہ بڑھتا چلا گیا تو بعض لوگ اپنے ایمان کے معیار کو اس حد تک
قائم نہ رکھ سکے ، جس حد تک خوف اور مصیبت کے زمانہ میں انہوں نے اپنے ایمان کو قائم رکھا تھا۔یہ بھی ممکن ہے کہ اس کی وجہ یہ ہو کہ یہ زیادتی در حقیقت ان لوگوں کی طرف سے تھی ، جو تقسیم کی
ضرب سے محفوظ رہے۔چونکہ تازہ بتازہ انھوں نے یہ بات دیکھی تھی کہ ان کے بھائی اپنی جائیدادوں
سے بے دخل کر دیئے گئے، اپنے گھروں سے بے دخل کر دیئے گئے اور اپنے سامانوں سے بے دخل کر دیئے
گئے اور اپنے وطنوں سے نکال دیئے گئے۔اس لئے ان کے دل ہل گئے اور انھوں نے سمجھا کہ یہ دنیا بے
ثبات ہے، اس کی دولت کا کوئی اعتبار نہیں۔چلو خدا تعالیٰ کے راستہ میں ہی ہم اپنے اموال کو قربان کر کے
اس کی رضا حاصل کریں۔جب سال گذر گیا تو وہ خوف کم ہو گیا اور ایمان ، اس معیار پر نہ رہا، جس پر پہلے
تھا اور وعدے پہلے سے کم ہو گئے۔جب دو سال گذر گئے تو ایمان اور بھی نیچے آ گیا اور جب تین سال
گذرے تو ایمان اس سے بھی زیادہ نیچے آ گیا۔اور 47ء کی وہ مصیبت ، آفت اور تباہی ، جو مسلمانوں پر آئی
تھی، انہیں بھول گئی۔پس ہو سکتا ہے کہ اس کی کمی کی ایک یہ وجہ بھی ہو لیکن یہ توجیح کرنی طبیعت پر گراں
گذرتی ہے اور دل کو تکلیف پہنچاتی ہے۔کیونکہ اس سے ایک اور نتیجہ بھی نکلتا ہے، جو خطرناک ہے۔جہاں
ہم اس کمی کی یہ توجیح کر لیتے ہیں کہ در حقیقت یہ زیادتی ان لوگوں کی طرف سے ہوئی تھی ، جن پر مصیبت
نہیں آئی تھی۔اور اس وجہ سے ہوئی تھی کہ انہوں نے اپنے ساتھ کے مسلمانوں کی تباہی کو دیکھا اور وہ اتناڈر
226

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء
گئے کہ انہوں نے سمجھ لیا کہ یہ دنیابے ثبات ہے، اس کی ہر چیز فانی ہے اور بے حقیقت ہے۔اور عقلمندی اسی
میں ہے کہ وہ ان چیزوں کو خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کر دیں تا کہ انہیں اس کی طرف سے ثواب تو حاصل
ہو۔مگر پھر جوں جوں صدمہ کم ہوتا چلا گیا توں توں ان کی قربانی بھی کم ہوتی چلی گئی۔اگر ہم یہ توجیح کریں
اور ساتھ اس امر کو بھی مدنظر رکھیں کہ خدا تعالیٰ نے اسلام کی ترقی کے سامان ضرور کرتے ہیں۔یہ ہو نہیں سکتا
کہ جس مذہب کو خدا تعالیٰ نے اس لئے بھیجا ہے کہ اسے سارے دینوں پر غالب کرے، جس مذہب کو خدا
تعالیٰ نے اس لئے بھیجا ہے کہ وہ تمام پرانے دینوں کو کھا جائے ، عین اس وقت جب خدا تعالیٰ کا منشاء اس کو
غالب کرنے کا ہو، وہ گر جائے اور ہار جائے۔یہ تو قطعی طور پر ناممکن ہے۔دوسرے اس
بات
کو مدنظر رکھیں کہ یہ بھی یقینی بات ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہ کام انہی لوگوں سے لینا
ہے، جنہوں نے دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا ہوا ہے۔یہ کبھی نہیں ہوا کہ خدا تعالٰی نے
اپنے کام ان سے لئے ہوں، جنہوں نے خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش نہیں کیا۔حضرت موسی اعلیہ
السلام آئے تو خدا تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کے دین کی اشاعت فرعون اور اس کے ساتھیوں سے نہیں لی
بلکہ موسیٰ علیہ السلام کے ماننے والوں سے لی۔حضرت عیسی علیہ السلام آئے تو خدا تعالیٰ نے عیسی کی تعلیم اور
ان کی باتوں کی اشاعت یہودیوں اور ان کے علماء سے نہیں کرائی بلکہ عیسی کی باتوں اور ان کی تعلیم کی ترویج
اور اشاعت عیسی کے ماننے والوں کے ذریعہ ہی ہوئی۔اسی طرح جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف
لائے تو بعثت اولی میں جو قرآن کریم پھیلا اور دنیا میں توحید پھیلی اور دوسرے علوم پھیلے، ان باتوں کو ابو جہل
اور عقبہ اور شیبہ نے رائج نہیں کیا بلکہ ان باتوں کو ابو بکر، عمر، عثمان علی اور دوسرے صحابہ نے رائج کیا۔اللہ
تعالیٰ کی یہ سنت ہمیشہ سے چلی آتی ہے اور اس زمانہ میں بھی یہ بدل نہیں سکتی۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں
فرماتا ہے کہ اس کی سنت بدلا نہیں کرتی۔اور اس کی یہ سنت ہے کہ ہمیشہ ہی اس کی طرف سے جو پیغام آتا
ہے، اس کی اشاعت اور تبلیغ اور ترویج اس پیغام پر پہلے ایمان لانے والوں کے ذمہ ہوتی ہے اور وہی اس
خدمت کو سرانجام دیتے ہیں۔جب یہ دو حقیقتیں ثابت شدہ ہیں تو ہم نے جو پہلی توجیح کی تھی ، اسے دیکھ کر دل ڈر جاتا ہے۔کیونکہ جب یہ ثابت شدہ حقیقت ہے کہ اسلام نے ضرور غالب آتا ہے۔اور جب یہ ثابت شدہ حقیقت
ہے کہ اسلام نے انہیں لوگوں کے ہاتھوں غالب آتا ہے، جنہوں نے خدا تعالیٰ کے مامور کو مانا۔تو اس کے
ساتھ ہی جب یہ بھی ثابت ہو جائے کہ خدا تعالیٰ کے مامور کو ماننے والی اس وقت کی جماعت تب قربانی
227

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کرتی ہے، جب خدا تعالٰی کا تھپڑ ان کو پڑتا ہے۔اگر خدا تعالی ک تھپڑ نہیں پڑتا تو وہ قربانی بھی نہیں کرتے۔تو لازمی بات ہے کہ خدا تعالیٰ کا تھپڑ پھر پڑے گا تا کہ ان کی سستی اور غفلت دور ہو۔یا تو یہ صورت ہوتی کہ دین اسلام کے متعلق یہ فیصلہ ہوتا کہ اس نے دنیا پر غالب نہیں آنا۔ایسی
صورت میں ہم کہہ سکتے تھے کہ چلو جب اسلام نے غالب ہی نہیں آنا تو ہم اس کے لئے قربانی کیوں
کریں؟ اور یا پھر یہ صورت ہوتی کہ دین کی ترویج غیر لوگوں کے ہاتھوں سے بھی ہو جاتی۔ایسی صورت
میں بھی ہم کہ سکتے تھے کہ ہمارا کیا ہے، خدا تعالیٰ یہ کام ہندوؤں سے بھی کر والے گا یا عیسائیوں سے کروا
لے گا؟ لیکن جب اسلام نے غالب آتا ہے اور ضرور آتا ہے اور جب اسلام نے ہمارے ہاتھوں سے ہی
غالب ہونا ہے اور ہم عادی ہوں، اس بات کے کہ ہم تھپڑ کھاتے ہیں تو کام کرتے ہیں چھپڑ نہ پڑے تو کام
نہیں کرتے تو سیدھی بات ہے کہ ہمیں تھپڑ پڑے گا اور پہلے سے زیادہ سخت پڑے گا۔پس وہ جو پہلی توجیح تھی کہ غربی پاکستان میں رہنے والے احمدی یا سندھ اور صوبہ سرحد میں رہنے
والے احمدی ، جن کو مشرقی پنجاب والی چوٹ نہیں پڑی تھی۔ان کے دلوں میں زیادہ خوف پیدا ہوا اور ان کی
وجہ سے ہمارے چندوں میں اضافہ ہو گیا لیکن بعد میں وہ اس صدمہ کو بھول گئے اور ان کا جوش ٹھنڈا پڑ گیا۔یہ توجیح نہایت بھیانک خطرہ آئندہ کے لئے پیدا کرتی ہے، جس کو دیکھنا یا سننا بھی کوئی شخص برداشت نہیں کر
سکتا۔اس کے مقابلہ میں ہمارا دل اس بات کو زیادہ برداشت کر لیتا ہے کہ کچھ احمد یوں میں کمزوری پیدا
ہوئی اور انہوں نے اس تحریک میں اتنا حصہ نہیں لیا، جتنا حصہ انہیں لینا چاہئے تھا اور اس وجہ سے وعدوں
میں کمی آگئی۔لیکن باقی احمدی اپنے اخلاص پر قائم رہے۔یہ توجیح زیادہ تسلی کا موجب ہوتی ، اگر ایسا ہوتا۔یہ
نسبت اس کے کہ یہ سمجھا جائے کہ اس ضرب کی وجہ سے، جو تقسیم ملک کی وجہ سے پڑی تھی ، لوگوں نے اپنی
قربانی زیادہ کر دی تھی۔بہر حال کوئی وجہ بھی ہو تحریک جدید کے اس سال اور گزشتہ دو سال کے وعدے پسندیدہ نہیں
سمجھے جاسکتے ، کیونکہ ان سالوں میں لوگوں کے وعدے اوپر سے نیچے کی طرف گرنے شروع ہو گئے ہیں۔اس سے پہلے ان کے وعدے نیچے سے اوپر کی طرف چڑھتے تھے اور یہی ایک مومن کی شان ہونی چاہیے کہ
وہ نیچے نہ گرے۔اور واقعات بھی یہی بتاتے ہیں کہ پاکستان بننے کے بعد عام طور پر ہمارے ملک کی مالی
حالت پہلے سے بہتر ہوگئی ہے تنخواہیں بڑھ گئی ہیں، تجارتیں وسیع ہو رہی ہیں ، کارخانے کھل گئے ہیں اور وہ
وپیہ، جو پہلے ہندو کی جیب میں جاتا تھا ، اب مسلمان کے ہاتھ میں جاتا ہے اور بحصہ رسدی احمدیوں کے
228

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء
ہاتھ میں بھی آتا ہے۔پس بظاہر حالات چاہیے یہ تھا کہ یہ رفتار اوپر کی طرف چلتی اور پہلے سے زیادہ سرعت
کے ساتھ ترقی کرتی ، نہ یہ کہ پہلے معیار سے بھی گر جاتی۔پس ایک تو میں جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ یہ غفلت جہاں سے
بھی پیدا ہوئی ہے، اسے دور کرنا چاہئے۔یا تو یہ بات ہے، جونہایت خطرناک ہے کہ 47ء کی چوٹ کے
خوف کی وجہ سے
تمام احمد یوں نے یکدم اپنے وعدے زیادہ کر دیئے تھے، خدا نہ کرے ایسا ہو۔اور یا پھر اس
کی یہ وجہ ہے کہ بعض احمدیوں نے کمزوری دکھائی اور ان کی وجہ سے کمی آگئی۔بہر حال کوئی صورت ہو اور کسی
وجہ سے بھی کمی آگئی ہو، اگر دین کے لئے روپیہ کم آئے گا تو اس کے نتیجہ میں لازمی طور پر تبلیغ بھی کم ہوگی۔چاہے کوئی وجہ ہو، خواہ چوری ہوگئی ہو اور اس وجہ سے روپیہ کم ہو گیا ہو یا آمد کم ہوگئی ہو یا سنتی اور غفلت واقع
ہوگئی ہو۔نتیجہ یہی نکلے گا کہ پیسہ کم آئے گا اور جب پیسہ کم آئے گا تو اسلام کی اشاعت اور اسلام کی ترویج کو
بھی نقصان پہنچے گا۔اور ظاہر ہے کہ یہ بات ناپسندیدہ ہوگی۔قوم کے معنی ہی یہی ہوتے ہیں کہ اگر ایک میں کوتاہی پیدا ہو تو دوسرا اس کو دور کر دے۔ایک
گھوڑے کی گاڑی کا گھوڑ ا جب تھک جاتا ہے تو گاڑی ٹھہر جاتی ہے۔لیکن دو گھوڑے کی گاڑی کا اگر ایک
گھوڑا تھک بھی جاتا ہے تو دوسرا چلتا چلا جاتا ہے۔جماعت اور فرد میں یہی فرق ہے، جو کام ایک فرد کر رہا
ہو، وہ جہاں کمزور ہو جائے گا، کام ختم ہو جائے گا۔لیکن جو کام ایک قوم کر رہی ہو ، اس کام کے کرتے
ہوئے ، اگر ایک شخص میں کمزوری بھی پیدا ہو گئی ہوگی تو باقی آدمی اس بوجھ کو بانٹ لیں گے اور اس طرح وہ
قومی کام کے تسلسل میں کوئی روک پیدا نہیں ہونے دیں گے۔پس جماعت کے قائم کرنے کی جو غرض ہے،
ہماری جماعت کو وہ کبھی نہیں بھولنی چاہئے۔اگر وہ سمجھتے ہیں کہ جماعت کا کچھ حصہ کمزور ہے، خواہ ایمانی لحاظ
سے یا مالی لحاظ سے یا قربانی میں شمولیت کے عزم کے لحاظ سے تو باقیوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے قدم کو تیز تر
کر دیں اور جماعتی کاموں میں کوئی رخنہ واقع نہ ہونے دیں۔جماعت تبھی جماعت کہلا سکتی ہے، جب وہ
دوسروں
کا بوجھ بٹانے کے لئے ہر وقت تیار رہے اور سمجھے کہ اگر کسی حصہ میں بھی کمزوری پیدا ہوئی تو میں خود
وہ بوجھ برداشت کر کے اس کمزوری کو ظاہر نہیں ہونے دوں گا۔پس اس حصہ کی کمی کو بھی دور کرنا چاہیے۔باقی اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال وصولی زیادہ ہوئی ہے۔لیکن اس سال
اخراجات بھی بہت بڑھ گئے ہیں۔جس کی وجہ سے تحریک جدید کی مالی حالت خطرہ میں گھری ہوئی ہے۔اگر اسے جلدی ضبط میں نہ لایا گیا تو ممکن ہے کہ خدانخواستہ ہمیں اپنے بعض مشن بند کرنے پڑیں۔ہم یقین
229

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
تو یہی رکھتے ہیں کہ چونکہ یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے، اس لئے وہ اس کی ترقی کے لئے کوئی نہ کوئی سامان پیدا کر
دے گا۔وہ خود لوگوں کے دلوں میں قربانی کی روح پیدا فرمائے گا یا نٹے آدمی لائے گا ، جو اس بوجھ کو خوشی
سے اٹھانے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔لیکن جہاں تک ہم ظاہری حالات کو دیکھتے ہیں۔ہمارے دل میں
دھڑکن پیدا ہونے لگتی ہے کہ اس زمانہ میں اسلام کی فتح کا جو کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے، اس میں کوئی روک
پیدا نہ ہو جائے۔جہاں تک میں دیکھتا ہوں، ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑھ رہی ہے اور جہاں
تک میں دیکھتا ہوں ، ہماری جماعت کے نوجوان اچھے تعلیم یافتہ نکل رہے ہیں اور ان کی مالی حالت ترقی کر
رہی ہے۔ان امور کو دیکھتے ہوئے ، ہمیں یقین رکھنا چاہئے کہ اگر جماعت کی تربیت کی جائے اور صحیح طور پر
کی جائے تو یہ کام ہمیشہ ترقی ہی کرتا جائے گا۔چونکہ اب نیا سال شروع ہونے والا ہے، اس لئے میں گذشتہ سال کی طرح پھر جماعت کو اس امر
کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ پچھلے سال کے وعدوں سے غافل نہ ہو۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ چونکہ
اب نیا سال شروع ہو گیا ہے، اس لئے ہمارا پچھلا وعدہ معاف ہے۔مگر یہ بالکل غلط ہے۔خدا تعالیٰ سے کئے
گئے وعدے اگر پورے نہ کئے جائیں تو انسان
کو اگلی نیکیوں کی بھی توفیق نہیں ملتی۔یہ کسی بندے سے معاملہ
نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے ساتھ معاملہ ہے، جو عالم الغیب ہے۔بندوں سے اگر تم کوئی وعدہ خلافی کرو تو ہوسکتا
ہے کہ وہ تمہاری وعدہ خلافی کو بھول جائیں۔مگر خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ تم نے اس سے کیا وعدہ کیا تھا اور تم اسے
کیوں پورا نہیں کر رہے؟ پس دوستوں کو یا درکھنا چاہیے کہ یہ وہ وعدہ ہے، جو انہوں نے خدا تعالیٰ سے کیا
ہے۔تم گورنمنٹ سے وعدہ کر کے اسے نہیں توڑ سکتے تم محلہ والوں سے وعدہ کر کے اسے نہیں توڑ سکتے ہم
اپنے افسروں سے وعدہ کر کے اسے نہیں توڑ سکتے بلکہ بڑے تو الگ رہے، اگر تم اپنے بچوں سے کوئی وعدہ
کرتے ہو، پھر اسے توڑنے لگتے ہوتو وہ شور مچادیتے ہیں کہ آپ یہ کیا کرنے لگے ہیں۔اور تمہیں اپنے بچوں
کا وعدہ بھی پورا کرنا پڑتا ہے۔تھوڑے ہی دن ہوئے ، میں نے ایک امریکن کا ایک قول پڑھا، جو مجھے بڑا
دلچسپ معلوم ہوا۔وہ لکھتا ہے، معلوم نہیں کیا بات ہے کہ ہمارے بچوں کو کبھی بھی یہ بھول جاتا ہے کہ وہ سکول
میں داخل ہیں اور انہوں نے مدرسہ میں پڑھنے کے لئے جانا ہے کبھی کبھی ہمارے بچوں کو یہ بھی بھول جاتا
ہے کہ بڑوں اور بزرگوں کے سامنے جاتے وقت کیا آداب بجالانے چاہیں اور کون سے طریق ہیں، جو انہیں
اختیار کرنے چاہئیں، کبھی کبھی ہمارے بچوں کو یہ بھی بھول جاتا ہے کہ انہیں اپنا لباس درست رکھنا چاہیے، کبھی
انہوں نے کوٹ نہیں پہنا ہوتا، کبھی ان کے پاؤں میں جواب نہیں ہوتی کبھی جوتی نہیں ہوتی ، ہمارے بچوں کو
230

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمود و 30 نومبر 1951ء
کبھی یہ بھی بھول جاتا ہے کہ وہ آداب، جو کھانے پینے کے ہیں کہ ہاتھ دھو کر کھانا کھاؤ اور خدا تعالیٰ سے دعا
کردو، یہ انہیں ہمیشہ ملحوظ رکھنے چاہئیں، وہ بعض دفعہ بغیر ہاتھ دھوئے ، کھانا شروع کر دیتے ہیں یا اللہ تعالی سے
دعا نہیں کرتے لیکن ایک بات ہے، جو بچے کبھی نہیں بھولتے اور وہ یہ کہ خواہ جھوٹے طور پر ہی کسی زمانہ میں
منہ سے بات نکل جائے کہ ہم تمہیں یہ چیز لے کر دیں گے تو وہ اس بات
کو کبھی نہیں بھولتے اور اس وقت تک
پیچھے ہی پڑے رہتے ہیں ، جب تک
وہ چیز انہیں لا کر نہ دی جائے؟ در حقیقت اس میں بہت بڑی سچائی بیان
کی گئی ہے۔اور ہر گھر میں ماں باپ کو اس
کا تجربہ ہوگا کہ بچہ کو خواہ اس کے والدین مذاق ہی سے یہ کہہ دیں کہ
تمہیں فلاں چیز لے کر دیں گے اور پھر لے کر نہ دیں تو وہ ہمیشہ کہتا رہتا ہے کہ فلاں چیز کا میرے ساتھ وعدہ
کیا گیا تھا مگر مجھے وہ چیز لے کر نہیں دی گئی۔اگر بچہ بھی اپنا وعدہ پورا کرواتا ہے تو ہمارا خدا کیا بچوں سے بھی گیا
گذرا ہے کہ وہ اپنا وعدہ پورا نہیں کروائے گا؟ اور اگر بچوں کے ڈر کے مارے تم ان کے وعدوں کو بھی پورا کر
دیتے ہو تو کیا ہمارا خدا ہی ایسا ہے کہ تم اس سے ڈر کر اپنے وعدوں کو پورا نہ کرو؟ پس تم نے جو خدا تعالیٰ سے
وعدے کئے ہیں، ان وعدوں کی عظمت کو پہچانو اور یا درکھو کہ تمہارا مستقبل تمہاری اولاد کا مستقبل ،تمہاری قوم
کا مستقبل تمہارے ملک کا مستقبل تمہاری حکومت کا مستقبل بلکہ ساری دنیا کا مستقبل خدا تعالیٰ سے ہی
وابستہ ہے۔اگر اس سے صلح رکھی جائے گی تو تمہارے ہر کام میں برکت پیدا ہو جائے گی۔لیکن اگر تم اس سے
صلح نہیں رکھو گے تو تمہارا ہر کام خراب ہوگا اور تم اپنی کامیابی سے کوسوں دور چلے جاؤ گے۔پس گذشتہ سال
کے جو وعدے ہیں، ان کو پورا کرنا بھی تمہارا فرض ہے اور پورا بھی اسی سال کے اندر کرنا ہے۔دوستوں کو
چاہیے کہ وہ ان وعدوں کو جلد تر پورا کرنے کی کوشش کریں۔بعض جماعتوں کی طرف سے اطلاعیں آرہی ہیں
کہ انہوں نے چندے بھی بھجوا دیئے ہیں اور بعض رقوم چیکوں کے ذریعہ آرہی ہیں، جو ابھی تک نہیں پہنچے۔ان چندوں کو ملا کر اس سال کی فیصدی انشاء اللہ اور بھی بڑھ جائے گی۔لیکن اگر پھر بھی بعض لوگوں کے
وعدے رہ جائیں تو انہیں کوشش کرنی چاہئے کہ اپنے وعدوں کو جلد سے جلد ادا کر دیں۔تا کہ انہیں اگلے سال
کے وعدوں کو پورا کرنے کی جلدی توفیق مل سکے۔جس شخص پر پچھلے سال کا بھی بوجھ ہوتا ہے ، وہ اگلے سال کا
بوجھ اٹھانے میں اتنی بشاشت محسوس نہیں کرتا، جتنی بشاشت اور آسانی وہ شخص محسوس کرتا ہے، جس پر گزشتہ
سال کا کوئی بوجھ نہیں ہوتا۔اس کے علاوہ دوستوں کو ایک اور امر بھی مد نظر رکھنا چاہیے اور وہ یہ کہ ابھی چھٹے سال کے بلکہ اس
سے بھی پہلے سالوں کے کئی وعدے ایسے ہیں ، جو پورے نہیں ہوئے۔ان وعدوں کو بھی اگر مد نظر رکھا جائے
231

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
تو ابھی ایک لاکھ کے قریب وصولیاں باقی ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے، اس سال اخراجات کی ایسے رنگ
میں زیادتی ہوئی ہے کہ چندے کی وصولی اور اچھی وصولی کے باوجود ابھی تک اخراجات پورے نہیں
ہوئے۔مثلاً اس وقت تک سترہویں سال کی ساری آمد خرچ ہو چکی ہے۔اس طرح ساتویں سال کی آمد
بھی بجائے اس کے کہ ریزروفنڈ میں جاتی ، ساری کی ساری اس سال کے اخراجات میں صرف ہو چکی
ہے۔اور اس کے علاوہ ابھی چوالیس ہزار روپیہ قرض لیا گیا ہے۔گویا چوہتر فیصدی آمد کے باوجود بھی چھ
مہینے کے اخراجات باقی ہیں۔یہ چھ ماہ کے اخراجات اسی صورت میں چل سکتے ہیں، جب ستر ہو ئیں سال
کے بھی سارے بقائے وصول ہو جائیں اور سولہویں سال کے بھی سارے بقائے وصول ہو جائیں اور جب
ساتویں سال کے بھی سارے بقائے وصول ہو جائیں اور چھٹے سال کے بھی سارے بقائے وصول ہو
جائیں۔تب جا کر یہ سال صحیح طور پر گزرسکتا ہے اور آئندہ سالوں کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی احباب یہ بھی مدنظر رکھیں کہ اگلے سال کے وعدے وہ نمایاں اضافوں کے
ساتھ پیش کریں اور اپنا قدم آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔یہ غلط طریق ، جو اختیار کر لیا گیا تھا کہ وعدے
اوپر سے نیچے آنے شروع ہو گئے تھے، اس کو دور کیا جائے اور دوست اپنے وعدوں میں نیچے سے اوپر کی
طرف جائیں اور اپنے وعدوں میں زیادتی کریں۔ایک اور سخت ردک ، جو ہمارے راستہ میں پیدا ہوگئی ہے، دوست اس کو بھی مد نظر رکھیں اور وہ یہ
کہ اب ہندوستان کا روپیہ ہمارے پاس نہیں آ رہا۔ہندوستان کہ چھتیس ہزار روپیہ کے وعدے تھے، جن
میں سے ایک پیسہ بھی ہمیں نہیں مل سکتا۔ساری دنیا سے روپیہ یہاں آجاتا ہے اور ان کے وعدے یہاں پہنچ
جاتے ہیں، لیکن ہندوستان سے روپیہ نہیں آسکتا۔اس کے علاوہ قادیان میں بھی روپیہ کی ضرورت ہے۔پس چھتیس ہزار کی تو اس طرح کمی آگئی۔در حقیقت ہندوستان کے وعدوں کو نکال کر دولاکھ ،ستائیس ہزار آمد
پہلے دور کی رہ جاتی ہے اور ہمارا بجٹ ساڑھے چار لاکھ کا ہے۔پس کچھ تو وعدوں کے لحاظ سے کمی ہوئی ہے
اور کچھ ہندوستان سے روپیہ نہ پہنچ سکنے کی وجہ سے کمی ہوئی ہے۔ہمیں اس سال کوشش کرنی چاہیے کہ
ہندوستان کے وعدوں کے لحاظ سے ہمارے چندوں میں جو کمی ہوئی ہے، اس کو بھی پورا کریں۔اور افراد کی
ستی اور غفلت نے جو کمی پیدا کی ہے، اس کو بھی دور کریں۔اور پھر پاکستان اور بیرونی دنیا کے وعدوں کو
زیادہ سے زیادہ بلند کریں۔یہاں تک کہ یہ وعدے اس حد تک پہنچ جائیں ، جس حد تک چودہویں سال
میں تھے۔بلکہ ہمیں تو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ چودہویں سال میں اگر دولاکھ ، تر اسی ہزار کے وعدے آئے
232

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمود و 30 نومبر 1951ء
تھے تو اب ہمارے وعدے تین لاکھ سے بھی اوپر نکل جائیں۔اور ساتویں سال کی جماعت اپنے وعدوں کو
اور
بڑھا کر دواڑھائی لاکھ تک پہنچا دے۔در حقیقت سیدھی بات تو یہ ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے اور خدا تعالیٰ نے ہی کرنا ہے۔ہمیں اگر
خدمت کی توفیق ملتی ہے تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا ہم پر فضل نازل ہو رہا ہے اور ہمیں اس
کی رضا حاصل ہے۔اور اگر ہمیں خدمت کی توفیق نہیں ملتی تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ہم سے
خفا ہے اور وہ ہمیں قربانیوں سے محروم کر کے ہمیں سزا دے رہا ہے۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہی ہوتا ہے، جو
وہ اپنے بندوں سے خدمت لے لیتا ہے۔بندوں کا خدا تعالیٰ پر کوئی احسان نہیں ہوتا۔قرآن کریم میں اللہ
تعالیٰ صاف طور پر فرماتا ہے کہ
لا تَمُنُّوا عَلَى إِسْلَامَكُمْ ۚ بَلِ اللهُ يَمُنُّ عَلَيْكُمْ أَنْ هَذَيكُمْ لِلْإِيْمَانِ
(حجرات ۲۶ ۶۲ )
تم مجھ پر یہ احسان نہ جتلاؤ کہ ہم نے اسلام قبول کر لیا ہے۔اسلام قبول کر کے تم نے خدا تعالیٰ پر
کوئی احسان نہیں
کیا بلکہ خدا تعالیٰ نے تم پر احسان کیا ہے۔پس جتنا جتنا کسی کو ثواب کا موقع ملنا ہے ، وہ خدا
تعالیٰ کا فضل اور اس کا احسان ہوتا ہے اور خدمت کے مواقع سے محروم ہو جانا یا اس میں کمی واقع ہو جانا ، یہ
خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا نشان ہوتا ہے، خواہ دنیا میں کسی کو نظر آئے یا نہ آئے۔بہر حال جب بھی کوئی شخص
قربانی میں کمزور ہوتا ہے ، وہ مالی قربانی سے دریغ کرتا ہے یا وقت کی قربانی سے دریغ کرتا ہے یا عزت اور
وجاہت کی قربانی سے دریغ کرتا ہے تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس سے ناراض ہے۔چنانچہ
اس کے نتیجہ میں رفتہ رفتہ بعض لوگ بے دین اور مرتد ہو جاتے ہیں۔بے شک مرتد ہونے پر وہ یہ کہتا ہے کہ
الحمد للہ میں ہدایت پا گیا۔لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ارتداد سے پہلے اسے خدمت دین کی توفیق مل رہی تھی ؟
اگر اس کے حالات کو غور سے دیکھا جائے گا تو یہی معلوم ہوگا کہ وہ نمازوں میں بھی سست تھا ، چندوں میں
بھی ست تھا، قومی کاموں میں بھی ست تھا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ دین کی محبت اس کے دل سے جاتی رہی،
ایمان اڑ گیا اور ارتداد نے اس کی جگہ لے لی۔پس جب کسی شخص پر اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہوتا ہے تو اسے
دین کی خدمت کی توفیق ملاتی ہے اور جب اس کی قربانیوں میں کمی آجائے تو یہ ثبوت ہوتا ہے، اس بات کا کہ
اللہ تعالیٰ کا اس سے تعلق کمزور ہورہا ہے اور خدا تعالیٰ اس سے خفا ہے۔ایک اور بات میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اس تحریک کے متعلق دوستوں کے دلوں میں جو غلط
فہمی پائی جاتی ہے، خواہ اس غلط فہمی کے پیدا کرنے کا موجب میرے اپنے ہی اقوال کیوں نہ ہوں، اسے دور
233

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
کر دینا چاہئے غلطی، بہر حال غلطی ہے اور اس کا ازالہ ضروری ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ بعض لوگوں کے دلوں
میں یہ احساس پایا جاتا ہے کہ یہ تحریک صرف چند سالوں کے لئے جاری کی گئی تھی مگر اب اس کو ممتند کیا جارہا
ہے۔گزشتہ سال بھی میں نے اس طرف اشارہ کیا تھا۔جس پر بعض سمجھ گئے بعض ادھورا سمجھے اور بعض اب
تک بھی نہیں سمجھے۔میں نے جب یہ تحریک جاری کی تھی تو تین سال کے لئے جاری کی تھی۔پھر میں نے اس
تحریک کو دس سال تک بڑھا دیا اور پھر اسے انیس سال تک ممتد کر دیا۔بعض ایسے تھے ، جنہوں نے تین سال
کے اختتام پر اس تحریک میں حصہ لینا چھوڑ دیا اور انہوں نے کہا کہ بس ہم سے اتنے عرصہ کے لئے ہی قربانی
کا مطالبہ کیا گیا تھا، اب ہم زیادہ قربانی نہیں کر سکتے۔بعض ایسے تھے، جنہوں نے دس سال تک چندہ دیا اور
کہا کہ اب ہم اس سے آگے جانے کے لئے تیار نہیں۔کیونکہ آپ نے دس سال تک اس تحریک کو بڑھایا تھا۔اس کے بعد جب یہ تحریک انیس سال تک ممتد کر دی گئی تو گو ایسے لوگ بھی ہیں، جو میرے خطبات اور
اعلانات کو سن کر حقیقت کو سمجھ چکے ہیں، مگر اب بھی بعض لوگ ایسے ہیں، جنہوں نے میرے مفہوم کو ادھورا
سمجھا ہے اور انہوں نے مجھے لکھا ہے کہ آپ کے اعلانات سے پتہ لگتا ہے کہ انہیں سال کے بعد یہ قربانی ختم
ہو جائے گی مگر ہم تو ہر وقت قربانی کرنے کے لئے تیار ہیں۔آپ جب تک قربانی کے لئے بلاتے رہیں
گے، ہم اس پر لبیک کہتے چلے جائیں گے۔اب یہ فقرہ بظاہر تو بڑے اخلاص والا معلوم ہوتا ہے، لیکن حقیقتاً
اس میں بھی کمزوری پائی جاتی ہے۔سوال یہ ہے کہ دین کی خدمت میں میرے بلانے کا کیا سوال ہے؟ فرض
کرو د نیا میں ایک ہی مسلمان رہ جائے تو کیا وہ ایک مسلمان دین کی خدمت چھوڑ دے گا، اس لئے کہ اسے
بلانے والا کوئی نہیں ؟ جہاں عشق ہوتا ہے، وہاں تو بلانے اور نہ بلانے کا سوال ہی نہیں ہوتا۔لوگوں نے لطیفہ بنایا ہوا ہے کہ ایک چھوٹا سا جانور ہے، جو رات کو الٹا سوتا ہے۔کسی نے اس سے
پوچھا کہ تورات کو ٹانگیں اوپر کی طرف اٹھا کر کیوں سوتا ہے؟ اس نے کہا دیکھو ساری دنیا رات کو سو جاتی ہے
اور غافل ہو جاتی ہے، اگر آسمان رات کو گر پڑے تو سارے کے سارے تباہ ہو جا ئیں۔پس میں سوتے
وقت ٹانگیں اٹھا لیتا ہوں تا کہ اگر آسمان گرے تو میری ٹانگوں پر گرے، دنیا تباہ نہ ہو۔اب ہے تو یہ ایک
لطیفہ، جانوروں سے کون باتیں کیا کرتا ہے؟ مگر پرانے زمانہ میں دستور تھا کہ حکمت کی بات جانوروں کے
منہ سے بیان کی جاتی تھی۔ساری مثنوی رومی ایسی ہی حکایات سے بھری پڑی ہے۔اسی طرح کلیلہ دمنہ
وغیرہ میں بھیڑ یاما شیر یا بلخ یا مرغوں کی زبان سے کئی داستانیں بیان کی گئیں ہیں۔کیونکہ لوگ سمجھتے تھے کہ
دوسروں کو حکمت کی بات سمجھانے کا ایک موثر ذریعہ ہے اور اس طرح زیادہ آسانی کے ساتھ وہ دوسرے کی
234

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
بات
کو سمجھ لیتے ہیں۔اسی طرح اس لطیفہ میں یہ بتایا گیا ہے کہ جب انسان کے اندر لوگوں کی خیر خواہی کا
احساس ہو اور ان کی محبت موجزن ہو تو وہ ان کی محبت میں یہ نہیں دیکھا کرتا کہ میں یہ کام کر سکتا ہوں یا نہیں
بلکہ وہ اپنی قربانی پیش کر دیتا ہے۔یہ نکتہ ہے، جو اس لطیفہ میں بیان کیا گیا ہے۔ورنہ ایک چھوٹے سے
جانور نے بھاری آسمان
کو اپنی ٹانگوں پر کیا اٹھانا ہے؟ اس میں یہی بتایا گیا ہے کہ اس کے دل میں بنی نوع
انسان کی محبت ہے۔وہ یہ نہیں کہتا کہ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔وہ اپنی ٹانگیں اٹھا دیتا ہے تا کہ اگر
آسمان گرے تو ان پر گرے، لوگ اس سے تباہ نہ ہوں۔اس لطیفہ کا مقصد کسی جانور کا قصہ بیان کرنا نہیں
بلکہ یہ مقصد ہے کہ انسانوں میں سے ہر وہ انسان، جس کے دل میں بنی نوع انسان کی محبت ہوتی ہے ، وہ
اپنی قربانی پیش کر دیتا ہے۔چاہے اس کا کچھ بھی نتیجہ ہو۔ہمیں بھی اسلام کی محبت کا دعویٰ ہے۔ہماری جماعت کو خدا تعالیٰ نے قائم ہی اس لئے کیا ہے کہ
وہ اسلام کو پھر اس کی بنیادوں پر مضبوطی سے قائم کر دے اور کفر کو شکست دے۔پس ہمارے لئے یہ سوال
ہی نہیں ہونا چاہیے کہ ہمیں دین کی خدمت کے لئے کوئی بلاتا ہے یا نہیں؟ بے شک اس وقت ایک نظام خدا
تعالیٰ نے تم کو دے دیا ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ اگر میں کسی معاملہ میں نہ بھی بلاؤں اور تمہیں نظر آتا ہو کہ وہ
دین کی خدمت کا کام ہے تو تمہارا فرض ہے کہ وہ کام کرو۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ بعض بلانے پر بھی نہیں
بولتے بلکہ ان کے سامنے ہر وقت یہی سوال رہتا ہے کہ
دیکھئے سرکار اس میں شرط یہ لکھی نہیں
وہ کہتے ہیں پہلے تین سال کہا تھا، پھر دس سال کر دئیے ، اب 19 سال کر دیئے گئے ہیں۔مگر میں
تمہیں کہتا ہوں کہ انیس سالوں کا بھی کیا ہے، اگر ہزار سال تمہاری عمر ہو تو اگر تم عاشق صادق ہو تو یہ کام تم
کو ہزار سال کر کے بھی تھوڑا نظر آنا چاہیے۔تم سے پہلوں کے ساتھ بھی بعض معین وعدے کئے گئے تھے مگر
انہوں نے تین یا دس کی پروا نہیں کی۔انہوں نے سمجھا یہ تین اور دس اور انہیں تو ہمارے فائدہ کے لئے
ہیں۔یہ فائدہ جتنا بھی بڑھتا چلا جائے ، ہمارے دل میں اتنی ہی خوشی پیدا ہوگی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ پر ایمان لانے والوں کو جب مکہ والے متواتر دکھ دیتے چلے
گئے اور انہوں نے اسلام کے مٹانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے مدینہ کے چند
لوگوں کو اسلام میں داخل ہونے کی توفیق عطا فرما دی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نصیحت فرمائی
کہ مدینہ میں تبلیغ کے ذریعہ اپنی تعداد کو بڑھانے کی کوشش کرو۔چنانچہ اگلے سال حج کے موقع پر وہ بہت
235

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
بڑی تعداد میں مکہ پہنچے اور وہ آپس میں یہ مشورہ کر کے آئے کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ عرض
کریں گے کہ اب مکہ کو چھوڑیے اور ہمارے شہر میں تشریف لے آئے۔چنانچہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
سے ملے، انہوں نے آپ سے باتیں کیں ، آپ کے ہاتھ پر بیعت کی اور پھر عرض کیا کہ یا رسول اللہ
آپ ہمارے ساتھ چلیں اور اب مکہ کو چھوڑ دیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس ملاقات کے وقت
حضرت عباس کو بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔جو اگر چہ عمر میں آپ سے صرف دو سال بڑے تھے لیکن
بڑے زیرک اور ہوشیار تھے۔مکہ کے بیچ تھے اور اس وجہ سے سیاسیات کو خوب سمجھتے تھے۔اور گو وہ ابھی
مسلمان نہیں ہوئے تھے مگر چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اچھے تعلقات رکھتے تھے، اس لئے رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔جب مدینہ والوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا تو حضرت عباس نے کہا باتیں کر لینی آسان ہوتی ہیں لیکن ان کو نبھانا مشکل
ہوتا ہے۔اگر تم لوگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ساتھ لے گئے تو تمہیں یا درکھنا چاہیے کہ مکہ والوں
نے اپنی مخالفت سے باز نہیں آنا اور پھر وہاں بھی مخالفت کا ہونا ، ایک لازمی امر ہے۔مکہ میں تو ان کے رشتہ
دار موجود ہیں اور اس وجہ سے لوگ ان پر حملہ کرتے ہوئے ڈرتے ہیں۔لیکن مدینہ میں رشتہ دار نہیں ہوں
گے ، اس لئے تم خوب سوچ سمجھ کر بات کرو۔اگر تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ساتھ لے جاؤ گے تو
تمہیں آپ کی حفاظت کے لئے مرنا بھی پڑے گا۔انہوں نے کہا ہم اس بات کو خوب سمجھتے ہیں اور ہم نے
تمام باتوں کو سوچ سمجھ کر ہی یہ درخواست کی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لے
چلیں۔حضرت عباس نے کہا تو پھر آؤ اور معاہدہ کرو۔چنانچہ ایک معاہدہ کیا گیا۔جس میں یہ شرط بھی رکھی
گئی کہ اگر مدینہ پر کفار حملہ کریں تو چونکہ آپ مدینہ ہماری درخواست پر تشریف لے جارہے ہیں، اس لئے
مدینہ کے مسلمان اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ وہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار رہیں گے
اور سارے کے سارے مر جائیں گے لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی گزند نہیں پہنچنے دیں گے۔لیکن اگر مدینہ سے باہر نکل کر کسی اور مقام پر لڑائی ہوئی تو چونکہ مدینہ ایک گاؤں ہے اور گاؤں کے رہنے
والے سارے ملک کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، اس لئے ہم مدینہ سے باہر لڑائی کرنے کے پابند نہیں ہوں گے۔غرض معاہدہ ہو گیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے مدینہ تشریف لے گئے۔جب آپ مدینہ چلے گئے
تو وہی ہوا، جس کا حضرت عباس کو خطرہ تھا۔ادھر آپ مدینہ پہنچے اور ادھر مکہ والوں نے انہیں کہنا شروع کر
دیا کہ کم بختو تم بڑے بے ایمان ہو گئے ہو، یہ شخص تمہارے بتوں کی بہتک کرتا ہے، تمہارے باپ دادا کو جھوٹا
236

آج 10 میں سے 10 باقی