اسلام نے غالب آنا ہے اور ضرور آنا ہے اور ہمارے ہاتھوں سے ہی آنا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء
کہتا ہے اور پھر تمہارے شہر میں بیٹھ کر اپنے عقائد پھیلا رہا ہے۔یا تو تم خود اس کے ساتھ لڑائی کرویا اسے
اپنے شہر سے نکال دو، ورنہ ہم سب مل کر مدینہ پر حملہ کر دیں گے اور تمہیں اس کی سزا دیں گے۔ادھرا کار کا
مسلمانوں پر انہوں نے حملے شروع کر دیئے۔ان کے قافلے ، جو شام میں تجارت کے لئے جاتے تھے،
انہوں نے اپنے اصل راستہ کو چھوڑ کر مدینہ کے ارد گرد کے قبائل میں سے گزرنا شروع کیا اور ان کو مدینہ
والوں کے خلاف اکسانا شروع کر دیا۔غرض ملک میں چاروں طرف ایک شورش برپا ہوگئی۔اسی دوران
میں بعض چھوٹی چھوٹی لڑائیاں بھی ہوئیں۔اور اس کے بعد بدر کی مشہور اور معرکتہ الآرا جنگ ہوئی۔اس
جنگ کی ابتداء اس طرح ہوئی کہ شام سے کفار کا ایک بہت بڑا تجارتی قافلہ ابوسفیان کی سرکردگی میں آرہا
تھا۔مکہ کے لوگوں نے اس خیال سے کہ کہیں مسلمان اس قافلہ پر حملہ نہ کر دیں، ایک بہت بڑا لشکر ابوجہل
کی قیادت میں تیار کر کے بھجوا دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ بتایا کہ دشمن آ
رہا ہے۔قافلہ بھی آرہا ہے اور فوج بھی آرہی ہے۔اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو اکٹھا
کیا اور انہیں
بتایا کہ یہ صورت حالات ہے، اگر اس وقت ہم باہر نہ نکلے تو کفار تمام عرب میں شور مچائیں
گے اور اردگرد کے قبائل مسلمانوں کے خلاف بھڑک اٹھیں گے۔اس لئے مناسب یہی ہے کہ باہر نکل کر
دشمن کا مقابلہ کیا جائے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم قریباً تین سوصحابہ لے کر دشمن کے مقابلہ کے
لئے نکل کھڑے ہوئے۔مگر اس وقت تک صحابہ " کو یہ معلوم نہیں تھا کہ آیا مقابلہ قافلہ والوں سے ہوگا یا
اصل لشکر سے ہوگا۔مگر اللہ تعالیٰ یہی چاہتا تھا کہ قافلہ سے نہیں بلکہ اصل لشکر سے مقابلہ ہو۔جب بدر کے
قریب پہنچے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو بتایا کہ الہی منشاء یہی ہے کہ مکہ کے اصل لشکر سے، جو
ابو جہل کی قیادت میں آرہا ہے، ہمارا مقابلہ ہو۔جہاں تک میرا امطالعہ ہے، مجھے قرآن کریم سے یہی معلوم
ہوتا ہے کہ آپ کو مدینہ میں ہی یہ علم دے دیا گیا تھا کہ مسلمانوں کا کفار کے اصل لشکر سے مقابلہ ہوگا۔مگر
ساتھ ہی آپ کو منع کر دیا گیا تھا کہ ابھی یہ بات صحابہ کو بتائی نہ جائے۔لیکن بعض لوگوں کا خیال ہے کہ
جب آپ باہر نکل آئے ، تب اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ پر اصل حقیقت کو ظاہر کیا گیا۔بہر حال جب کئی
منزل طے کرنے کے بعد آپ بدر کے قریب پہنچے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ " کو حکم ہوا کہ اب یہ بات
صحابہ کو بتادی جائے۔یا اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ پر یہ امر ظاہر کیا گیا کہ قافلہ تو نکل گیا ہے،
اب صرف لشکر کے ساتھ مقابلہ ہو گا۔آپ کے باہر نکلنے کی غرض یہی تھی کہ ان لوگوں کا دفاع کیا جائے۔کیونکہ یہ لوگ مدینہ کے پاس پہنچ کر شور مچائیں گے کہ ہم مکہ سے چل کر آگئے ہیں مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ
237

خطبہ جمعہ فرمود و 30 نومبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
یہ وسلم اور آپ کے ساتھی مدینہ میں ہی بیٹھے ہیں۔اس سے لوگوں کے دلوں میں مسلمانوں کے متعلق تحقیر
اور تذلیل کے خیالات پیدا ہوں گے اور ہمارا ان لوگوں میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔بہر حال رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو اکٹھا کیا اور فرمایا کہ شام سے جو تجارتی قافلہ آرہا تھا، وہ تو نکل گیا ہے۔اب
دشمن کا لشکر اس طرف بڑھتا چلا آ رہا ہے، بتاؤ اب تمہاری کیا تجویز ہے؟ کیا ہم پیچھے ہٹ جائیں یا ان
لوگوں کا مقابلہ کریں؟ اس پر ایک کے بعد دوسرا مہاجر کھڑا ہوتا اور کہتا یا رسول اللہ پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال
نہیں۔ہمارا فرض ہے کہ ہم دشمن سے لڑیں ورنہ وہ دلیر ہو جائے گا اور لوگوں میں فخر کرے گا کہ وہ باہر بھی آیا
مگر مسلمان اس کے مقابلہ کے لئے نہ نکل سکے۔مگر تقریر کرنے کے بعد جب بھی کوئی مہاجر بیٹھتا ، آپ
فرماتے ، اے لوگو! مجھے مشورہ دو۔اس پر پھر کوئی مہاجر صحابی کھڑا ہوتا اور کہتا یا رسول اللہ مقابلہ کیجیے، ہم
آپ کے ساتھ ہیں۔مگر جب وہ بیٹھ جاتا تو آپ پھر فرماتے ، اے لوگو! مجھے مشورہ دو۔جب یکے بعد
دیگرے کئی مہاجر اپنا مشورہ دے چکے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر مہاجر کی تقریر کے بعد یہی فرماتے
کہ اے لوگو! مجھے مشورہ دو۔تو ایک انصاری کھڑے ہوئے۔اس وقت تک انصار کا گروہ خاموش بیٹھا ہوا
تھا۔مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار فرمایا کہ اے لوگو! مجھے مشورہ دو۔تو انصار نے سمجھا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ہم سے ہے، ورنہ مہاجرین تو مشورہ دے ہی رہے ہیں۔چنانچہ ایک
انصاری کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! مشورہ تو آپ کو دیا جا رہا ہے، مگر آپ جو بار بار فرما
رہے ہیں کہ اے لوگو! مجھے مشورہ دو تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا اشارہ ہماری طرف ہے کہ مہاجر تو بول رہے
ہیں، انصار کیوں نہیں بولتے ؟ یا رسول
اللہ ہم تو اس لئے چپ تھے کہ وہ لشکر جو مکہ کی طرف سے آیا ہے، اس
میں ان مہاجرین کا کوئی باپ ہے، کوئی بیٹا ہے، کوئی بھائی ہے اور کوئی اور عزیز ہے۔ہم اس شرم کے مارے
نہیں بولتے تھے کہ اگر ہم نے کہا مقابلہ کریں تو مہاجرین یہ سمجھیں گے کہ یہ ہمارے ماں باپ اور بھائیوں
اور بیٹوں کو مارنا چاہتے ہیں۔پس ہماری خاموشی کی اصل وجہ یہ تھی۔پھر اس نے کہا یا رسول اللہ آپ جو ہم
سے بار بار کہہ رہے ہیں کہ بولو تو شاید آپ کا اشارہ اس معاہدہ کی طرف ہے، جو آپ کی مدینہ میں تشریف
آوری سے پہلے ہم نے کیا تھا اور جس میں ہم نے یہ شرط رکھی تھی کہ اگر مدینہ پر کسی دشمن نے حملہ کیا تو ہم
اپنی جانیں دیں گے لیکن اگر مدینہ سے باہر نکل کر مقابلہ کرنا پڑا تو ہم اس میں شریک ہونے کہ پابند نہیں
ہوں گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹھیک ہے۔( اب دیکھو، وہاں ایک معاہدہ ہو چکا تھا۔مگر
میں نے تو تمہارے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔میرا اصرف ایک اعلان تھا، یہ نہیں کہ میرے اور تمہارے
238

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء
درمیان کوئی باقاعدہ معاہدہ ہوا ہو کہ میں تم سے صرف تین سال چندہ لوں گا یا دس سال چندہ لوں گا۔مگر
یہاں تو انصار کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ معاہدہ تھا کہ اگر مدینہ پر حملہ ہوا تو ہم آپ کا ساتھ
دیں گے لیکن اگر مدینہ سے باہر دشمن کا مقابلہ کرنا پڑا تو ہم اس میں شامل ہونے کے پابند نہیں ہوں گے۔)
اس صحابی نے کہا یا رسول اللہ ! جب یہ معاہدہ کیا گیا تھا ، اس وقت ہمیں یہ پتہ نہیں تھا کہ نبی کیا ہوتا ہے اور
رسول کیا ہوتا ہے؟ ہمیں آپ کی باتیں پسند آئیں اور ہم نے سمجھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو آواز اٹھی
ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کو قبول کر لیں۔لیکن اس کے بعد ہم نے خدا تعالیٰ کے متواتر نشانات دیکھے،
آپ کی صداقت کے سینکڑوں معجزات دیکھے اور ہمیں معلوم ہوا کہ آپ کی شان کیا ہے۔پس یا رسول اللہ !
اب معاہدات کا کوئی سوال نہیں۔معاہدات کا زمانہ گزر گیا، اب اور زمانہ آگیا ہے۔یا رسول اللہ ! سامنے
سمندر ہے، آپ حکم دیجیے، ہم اس میں اپنے گھوڑے ڈالنے کے لئے تیار ہیں۔اور یا رسول اللہ! اگر دشمن کا
مقابلہ کرنے کا ہی فیصلہ ہوا تو ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے، آگے بھی لڑیں گے
اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا ، جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گذرے۔پس جب میں نے تم کو تین سال کہا یا دس سال کہا یا انیس سال کہا تو مجھے پتہ نہیں تھا کہ ہمارے
سامنے خدا تعالیٰ کی کیا سکیم ہے؟ جب میں نے تم سے کہا کہ آؤ اور تین سال کے لئے قربانی کرو تو اس وقت
صرف احراری فتنہ سامنے تھا۔جب میں نے کہا، آؤ اور دس سال تک قربانی کرو تو ہم نے سمجھا کہ باہر کی
جماعتوں میں، جو ہم نے چند مشن قائم کر دیئے ہیں، یہ اس وقت تک اپنا کام کرنا شروع کر دیں گے۔اس
وقت میرا ذہن اس وسعت کی طرف نہیں گیا کہ ہم نے ساری دنیا میں اسلام کی تبلیغ کرنی ہے۔پھر میں نے
دس سالہ تحریک کو 19 سال تک ممتد کر دیا اور ایک دوسرے دور کا بھی ساتھ ہی آغاز کر دیا۔کیونکہ اس وقت
مجھے ایک حد تک روشنی نظر آنے لگ گئی تھی اور کام نے اپنی عظمت کو ظاہر کرنا شروع کر دیا تھا۔مگر ابھی اس
کام کی پوری اہمیت ہم پر روشن نہیں ہوئی تھی۔مگر سولہویں اور ستر ہویں سال میں آکر اللہ تعالیٰ نے اس سکیم
کی عظمت کو مجھ پر روشن کر دیا اور میرا اذہن اس طرف مائل ہوا کہ اس سکیم کے لئے سالوں کی تعیین بے معنی
ہے۔ہم نے ساری دنیا میں اسلام کی تبلیغ کرنی ہے، ہم نے چپہ چپہ پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
حکومت قائم کرنی ہے اور یہ کام چند سالوں کا نہیں، یہ کام ہمیشہ ہمیش کا ہے۔پس میں نے جب کہا تھا کہ آؤ
تین سال کے لئے قربانی کرو یا دس سال کے لئے قربانی کرو تو میں نہیں جانتا تھا کہ میرے سامنے کتنا بڑا
کام ہے؟ جب تم نے کہا کہ ہم تین سال کے لئے قربانی کرنے کے لئے تیار ہیں یا دس سال کے لئے
239

خطبه جمعه فرمودہ 30 نومبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریکہ
جلد سوم
قربانی کرنے کے لئے تیار ہیں تو تم بھی نہیں جانتے تھے کہ تمہارے سامنے کتنا بڑا کام ہے؟ لیکن اب جبکہ
تمہیں پتہ لگ گیا ہے کہ تمہارا کیا کام ہے؟ جبکہ تمہیں پتہ لگ گیا ہے کہ دنیا بھر میں اسلام پھیلا نا تمہارا کام
ہے۔اور مجھ پر خدا تعالیٰ کی سکیم کا ایک بڑا حصہ ظاہر ہو گیا ہے تو میرا مطالبہ بھی اس کے مطابق ہونا چاہیے
اور تمہارا بھی اس وقت وہی جواب ہونا چاہیے، جو مدینہ والوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا تھا۔اب
تمہیں بھی یہی کہنا چاہئے کہ اب تین یا دس یا انیس کا کیا سوال ہے؟ ہم اسلام کی حفاظت کے لئے اس
کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے، آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن ہماری
لاشوں پر سے گذرے بغیر اسلام کے جسم تک نہیں پہنچ سکتا۔غرض وعدے زمانہ کے لحاظ سے ہوتے ہیں۔لیکن وعدہ ، معاہدے سے بہر حال کم ہے۔وعدہ
ایک طرف سے ہوتا ہے اور معاہدہ دونوں طرف سے ہوتا ہے۔اور میں نے تم سے کوئی وعدہ بھی نہیں کیا ،
صرف ایک اعلان تھا، جو میں نے کیا۔اور وہ بھی ان حالات میں اعلان تھا ، جب مستقبل میرے سامنے
نہیں تھا، جب مستقبل تمہارے سامنے نہیں تھا۔اگر مستقبل تمہارے سامنے ہوتا کہ اب ساری دنیا میں
اسلام کی اشاعت کا وقت آن پہنچا ہے تو میں نے جب تم سے کہا تھا کہ آؤ اور تین سال کے لئے قربانی
کرو تو تم فوراً کھڑے ہو جاتے اور کہتے کہ تین سال میں کیا ہو سکتا ہے؟ تین سال میں تو ساری دنیا میں تبلیغ )
اسلام کی بنیاد میں بھی نہیں رکھی جاسکتیں۔پھر اگر مستقبل تمہارے سامنے ہوتا تو جب میں نے تم سے کہا تھا کہ
آؤ اور دس سال کے لئے قربانی کرو تو تمہارا فرض تھا کہ تم کھڑے ہو جاتے اور کہتے دس سال میں ہم ساری
دنیا میں کس طرح تبلیغ اسلام کر سکتے ہیں؟ پھر اگر مستقبل تمہارے سامنے ہوتا تو جب میں نے تم سے کہا تھا
کہ آؤ اور انیس سال کے لئے قربانی کرو تو چاہئے تھا کہ تم کھڑے ہو جاتے اور کہتے ، کیا انیس سال میں
اسلام ہمیشہ کے لئے قائم ہو سکتا ہے؟ یہ کام تو قیامت تک کے لئے ہے۔جس طرح نماز دس سال کے لئے
نہیں، نماز انیس سال کے لئے نہیں، روزہ دس سال کے لئے نہیں، روزہ انیس سال کے لئے نہیں ، اسی
طرح اسلام کی تبلیغ اور جہاد بھی دس یا انیس سال کے لئے نہیں ہو سکتے۔اگر نماز انیس سال کے لئے ہو سکتی
ہے، اگر روزہ انیس سال کے لئے ہو سکتا ہے، اگر ز کوۃ انیس سال کے لئے ہو سکتی ہے تو پھر جہاد بھی انہیں
سال کے لئے ہو سکتا ہے۔لیکن اگر نماز ہمیشہ کے لئے ہے، اگر روزہ ہمیشہ کے لئے ہے، اگر ز کوۃ ہمیشہ
کے لئے ہے تو پھر جہاد بھی ہمیشہ کے لئے ہے۔جس دن مسلمان جہاد سے غافل ہوئے ، اسی دن
وہ تباہی کے گڑھے میں گرنے شروع ہو گئے۔اور یا تو وہ ساری دنیا پر غالب اور حکمران تھے اور یا ہر جگہ محکوم اور ذلیل ہو گئے۔کوئی زمانہ تھا کہ یہی مقام ،
240

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء
جہاں کھڑے ہو کر میں اس وقت خطبہ پڑھ رہا ہوں، یہاں مسلمانوں کی چھاؤنی ہوا کرتی تھی اور ادھر سے
ادھر فوجیں جایا کرتیں تھیں اور یا اب ادھر سے ادھر فو جیں آنے لگ گئی ہیں۔اس لئے کہ مسلمان جہاد بھول
گئے۔پہلے تم مسجدیں بناتے چلے جاتے تھے مگر اب تم واپس آرہے ہو اور مساجد گرائی جارہی ہیں، ہزاروں
ہزار بزرگوں کے مقابر اس وقت مشرقی پنجاب میں گرے ہوئے ہیں، کتے ان پر پیشاب کرتے ہیں تو کوئی
ہزاروں ہزار مسجدمیں مشرقی پنجاب اور یوپی وغیرہ میں گری ہوئی ہیں اور ان کی بے حرمتی کی جارہی ہے۔محض اس لئے کہ مسلمانوں نے جہاد کو ترک کر دیا۔اگر مسلمان جہاد حقیقی کو سمجھ لیتا، اگر مسلمان جان لیتا کہ
صرف تلوار چلانا ہی جہاد نہیں تو آج وہ دنیا میں ذلیل نہ ہوتا۔اس نے سمجھا کہ تلوار کا جہاد ہی اصل جہاد
ہے۔نتیجہ یہ ہوا کہ جب انہوں نے کوئی علاقہ فتح کر لیا توسمجھ لیا کہ اب ان
کا کام ختم ہو گیا ہے۔اگر وہ اس
جہاد کو سمجھتے ، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پیش کیا ہے کہ کبھی تلوار چلانا جہاد ہوتا ہے، کبھی تبلیغ
کرنا جہاد ہوتا ہے، کبھی اشاعت لٹریچر کرنا جہاد ہوتا ہے، کبھی تربیت کرنا جہاد ہوتا ہے، کبھی تعلیم دینا جہاد ہوتا
ہے تو جب ہندوستان کو انہوں نے فتح کر لیا تھا، وہ یہ نہ مجھتے کہ ان کا کام ختم ہو گیا ہے۔بلکہ سمجھتے کہ اب
ہمارا اور کام شروع ہو گیا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک لڑائی سے واپس آئے تو آپ نے فرمایا کہ
ہم چھوٹے جہاد سے اب بڑے جہاد کی طرف آئے ہیں۔یعنی وہ جہاد تو ختم ہو گیا، اب تعلیم و تربیت کا جہاد
شروع ہوگا ، جو اس جہاد سے زیادہ اہم ہے۔پس جہاد ہمیشہ کے لئے ہے۔یہ محض مولویوں کی نادانی اور
بیوقوفی تھی کہ انہوں نے تلوار کے جہاد کو ہی جہاد سمجھا اور اس طرح اسلام کو نقصان پہنچا دیا۔چنانچہ جب تلوار
کا جہاد ختم ہو گیا تو مسلمانوں نے سمجھا کہ اب ان کا کام بھی ختم ہو گیا ہے۔نتیجہ یہ ہوا کہ آج بھی ہندوسان
میں 32 کروڑ ہندو اور آٹھ کروڑ مسلمان ہے۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام والا جہاد اختیار کیا جاتا تو
آج 32 کروڑ مسلمان اور آٹھ کروڑ ہندو ہوتے۔بلکہ آٹھ کروڑ ہندو بھی نہ ہوتے ، سب کے سر
ہوتے۔یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ سات سو سال تک حکومت کی جائے اور پھر کافر باقی رہ جائیں ؟ اگر تبلیغ کا
سلسلہ جاری رکھا جاتا تو یہ ناممکن تھا کہ غیر مذاہب کے لوگ اتنی کثرت کے ساتھ موجود رہتے۔پس جب میں نے کہا کہ یہ تحریک تین سال کے لئے ہے یا جب میں نے کہا کہ یہ تحریک دس
سال کے لئے ہے تو یقیناً میں نے غلط کہا۔مگر اس لئے کہا کہ جو کچھ خدا کا منشاء تھا، وہ میں پورے طور پر نہیں
سمجھا تھا۔جیسے محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی مدینہ والوں کے معاہدہ کی حقیقت کو اس وقت پورے طور پر
نہیں سمجھے۔تم مجھے کہہ سکتے ہو کہ اس وقت تم نے حقیقت کو پورے طور پر کیوں نہیں سمجھا ؟ میرا جواب یہ ہے
کہ کیا میں محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑا ہوں؟ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس وقت یہی کا
سلمان
241

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
سمجھا تھا کہ ملکہ کے لوگ مدینہ پر حملہ کر کے آئیں گے۔ان کے دفاع کے لئے مدینہ والوں کے ساتھ کوئی
معاہدہ ہو جانا چاہیے۔لیکن خدا تعالیٰ یہ چاہتا تھا کہ آپ کو ساری دنیا پر غالب کرے، خدا تعالیٰ یہ چاہتا تھا
کہ آپ باہر نکل کر کفار کا مقابلہ کریں۔اگر اس وقت یہ بات محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوتی تو
جب مدینہ والوں نے یہ کہا تھا کہ اگر کسی قوم نے مدینہ پر حملہ کیا تو ہم اس کا مقابلہ کریں گے تو آپ
فرماتے تم یہ کیا کہ رہے ہو، ہمیں تو باہر بھی دشمن کا مقابلہ کرنا پڑے گا ؟ مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں
کہا۔کیونکہ اس وقت اصل حقیقت آپ پر روشن نہیں ہوئی تھی۔پھر تم نے بھی میری بات کو اسی طرح نہیں
سمجھا ، جس طرح صحابہ نے نہیں سمجھا۔انصار نے یہی سمجھا تھا کہ یہ لڑائی اگر ہوئی بھی تو صرف مدینہ میں ہو
گی۔انہیں کب معلوم تھا کہ مدینہ کا سوال نہیں، یہ لڑائی ساری دنیا میں لڑی جانے والی ہے؟ کیا کسی
انصاری کے وہم و گمان میں بھی یہ بات آسکتی تھی کہ پنجاب اور ہندوستان میں
پنجاب اور ہندوستان میں بیٹھ کر بھی ایک مسلمان کولڑنا
پڑے گا ؟ اسی طرح چین اور جاپان اور سماٹرا اور جاوا اور وہ دوسرے ملک ، جن کے نام بھی وہ نہیں جانتے
تھے، ان میں مسلمانوں
کولڑنا پڑے گا؟ لیکن خدا اس بات کو جانتا تھا۔چنانچہ جب اس کی حکمت واضح ہوئی
تو معاہدات ختم ہو گئے۔اسی طرح جب میں نے تم سے تین سال کے لئے قربانی کرنے کو کہا تو میں نے اس
قربانی کو ایک وقتی چیز سمجھ کر یہ اعلان کیا اور خدا نے ہمیں اس وقت فتح بھی دے دی۔چنانچہ احرار کو ہمارے
مقابلہ میں خطر ناک شکست ہوئی۔اس کے بعد جب میں نے اس تحریک کو دس سال تک بڑھایا تو اس وقت
مجھے کچھ کچھ روشنی نظر آنے لگ گئی تھی اور تبلیغ کا ایک رستہ کھل گیا تھا۔پھر جب میں نے انیس سال کہا تھا،
اس وقت تک اور زیادہ روشنی نمودار ہو چکی تھی۔مگر اب ستر ہویں سال میں آکر پتہ لگا کہ خدا تعالیٰ کی سکیم
بڑی بھاری ہے اور وہ قیامت تک کے لئے ہے۔اور جب یہ بات کھل گئی تو اب میں بھی تم سے اٹھارہ یا
انیس سال کے لئے قربانی کرنے کو نہیں کہتا۔جب تک تمہارے جسموں میں خون چلتا ہے، اگر تم میں
ایمان کا ایک ذرہ بھی موجود ہے تو تمہیں دین کی خدمت کرنی ہوگی۔بلکہ اگر تمہارے دلوں میں ایمان
موجود ہے تو تمہاری تو یہ کیفیت ہونی چاہیے، اگر انیس سال کے بعد تم سے یہ کہا بھی جائے کہ اب تمہاری
قربانی کی ضرورت نہیں تو تم رونے لگ جاؤ اور کہو کہ کیا ہم بے ایمان ہو گئے ہیں یا ہم دین سے مرتد ہو گئے
ہیں کہ ہمیں یہ کہا جاتا ہے کہ اب تم سے دین کی خدمت کا کام نہیں لیا جائے گا ؟
پس آج میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اٹھارہ یا انہیں سال کا کوئی سوال نہیں۔ہم نے تمام دنیا
میں اسلام کی تبلیغ کرنی ہے۔اور یہ کام ہم سے ہماری دائی قربانی کا مطالبہ کرتا ہے۔اس وقت مغرب میں
242

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء
بھی ہمارے مبلغ موجود ہیں اور مشرق میں بھی ، شمال میں بھی ہمارے مبلغ موجود ہیں اور جنوب میں بھی۔آج ہر ملک اور ہر قوم میں اسلام اور احمدیت کا جھنڈا گاڑا جارہا ہے۔ابھی ہمارے مبلغ تھوڑے ہیں اور
ہمیں بار بار ان
کو مدد بھجوانی پڑے گی۔اس طرح جس طرح شام اور ایران کے اسلامی لشکروں کو کمک کی
ضرورت پڑتی تھی۔ایران میں جب مسلمانوں کو ایک جنگ میں شکست ہوئی تو اس وقت مدینہ میں مزید
فوج بھجوانے کے لئے اعلان کیا گیا۔مگر مدینہ اور اس کے نواح میں کوئی فوج نہیں تھی، جو مسلمانوں کی مدد
کے لئے بھجوائی جاتی۔یہی کیفیت اس وقت ہماری ہوگی۔ہمیں بھی اسی طرح جس طرح ایک بھٹیارہ پتے
اور سوکھی شاخیں اپنی بھٹی میں جھونکتا چلا جاتا ہے، اسلام کی اشاعت کے لئے متواتر اور مسلسل اپناروپیہ بھی
جھونکنا پڑے گا ، اپنے آدمی بھی جھونکنے پڑیں گے، اپنی کتابیں بھی جھونکنی پڑیں گی ، اپنا لٹریچر بھی جھونکنا
پڑے گا اور اس راستہ میں ہمیں کسی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرنا پڑے گا۔شیطان اپنی کرسی
کو آسانی سے نہیں چھوڑ سکتا۔اس وقت خدا کے تخت پر شیطان متمکن ہے۔اس وقت محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے تخت پر شیطان کے ساتھیوں نے قبضہ کیا ہوا ہے اور وہ اسے آسانی سے نہیں چھوڑ سکتے۔وہ
لڑیں گے اور پورے زور کے ساتھ ہمارا مقابلہ کریں گے۔اور ہم کو بھی اپنا سب کچھ اس راہ میں قربان کر
دینا پڑے گا۔بہر حال جب یہ چیز واضح ہو جائے اور اس لڑائی کی اہمیت کو انسان سمجھ لے تو اس کے بعد تین
یا دس یا انیس کا سوال، کوئی احمق ہی کر سکتا ہے۔جب ہم نے یہ تحریک شروع کی تھی ، اس وقت ہم اس کے
نتائج سے ایسے ہی ناواقف تھے، جیسے مکہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے معاہدہ کرنے والے انصار
اپنے معاہدہ کی حقیقت سے ناواقف تھے۔جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اسلام کا شاندار مستقبل ابھی
پورے طور پر روشن نہیں ہوا تھا، اسی طرح ہم پر بھی اس تحریک کا مستقبل اس وقت روشن نہیں ہوا۔پس میں
نے تم سے اسی طرح وعدہ لیا، جس طرح انصار سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وعدہ لیا تھا۔اور تم نے
اسی طرح اقرار کیا ، جس طرح انصار نے معاہدہ کے وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اقرار کیا تھا۔لیکن جب زمانہ نے پردے اٹھا دیئے ، قدرت نے انکشاف کر دیا تو نہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وعدہ
وعدہ رہا اور نہ انصار کا معاہدہ معاہدہ رہا۔اب دنیا ہی بدل چکی تھی ، اب ساری دنیا کو فتح کرنے کا سوال تھا ،
اب ساری دنیا میں اسلام کا جھنڈا گاڑنے کا سوال تھا، اب مدینہ کے اندر یا مدینہ کے باہر کا کوئی سوال نہ
تھا ، اب ہر جگہ یہ لڑائی لڑی جانے والی تھی۔اسی طرح اب ہمارے لئے یہ امر واضح ہو گیا ہے کہ خدا تعالیٰ
ہمارے لئے وہ دن قریب سے قریب تر لانا چاہتا ہے، جب ہم نے اسلام کی لڑائی کو اس کے اختتام اور
243

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریکہ
جلد سوم۔کامیاب اختتام تک پہنچانا ہے۔اب کسی ایک ملک یا دو ملکوں کا سوال نہیں۔اب کسی ایک مبلغ یا دو مبلغوں کا
سوال نہیں اب سردھڑ کی بازی لگانے کا سوال ہے۔یا کفر جیتے گا اور ہم مریں گے ، یا کفر مرے گا اور ہم
جیتیں گے، درمیان میں اب بات رہ نہیں سکتی۔ایک ادنیٰ سے ادنی سپاہی دس، پندرہ روپے لے کر میدان
جنگ میں جاتا اور اپنے سینہ کو گولی کے لئے پیش کر دیتا ہے۔ہمارے لئے تو پندرہ کا سوال نہیں۔قرآن کہتا
ہے کہ ہم نے مومنوں سے سودا کر لیا ہے، ہم نے ان سے ان کی جانیں اور مال لے لئے ہیں اور انھیں اپنی
جنت دے دی ہے۔اگر پندرہ روپوں کے لئے ایک سپاہی اپنی جان دے سکتا ہے تو جنت کے لئے ایک
مومن کو کتنی خوشی اور بشاشت سے
قربانی پیش کرنی چاہئے۔پس اپنے دلوں سے دس یا میں کا سوال اٹھا دو۔یہ قربانی تمہیں مرتے دم تک کرنی پڑے گی۔جو
کچھ ہوسکتا ہے، وہ یہ ہے کہ چونکہ بعض نے اس تحریک کو صرف انیس سالہ تحریک سمجھ کر اتنا بوجھ اپنے اوپر
برداشت کر لیا تھا، جو ان کی طاقت کے لحاظ سے بہت زیادہ تھا، اس لئے دفتر سے بات کر کے ان کو اتنی کمی
کرنے کی اجازت دے دی جائے گی کہ وہ مستقل طور پر آسانی کے ساتھ اس بوجھ کو اٹھاتے چلے جائیں۔ان کے علاوہ باقی تمام لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے مطابق تحریک جدید میں حصہ لیں۔اسی
حکمت کے ماتحت دفتر دوم قائم کیا گیا ہے، جس میں ہر وقت انسان شامل ہو سکتا ہے۔لیکن اس ارادہ کے
ساتھ کہ وہ اپنا قدم اب پیچھے نہیں ہٹائے گا۔گویا یہ بھی ایک قسم کا وقف ہے، جس میں ہر شخص یہ اقرار کرتا ہے
کہ میری جان اور مال اسلام کے لئے حاضر ہے۔پس اپنی توفیق کے مطابق ہر شخص کو اس میں حصہ لینا
چاہیے۔مرد بھی اور عورتیں بھی، بچے بھی اور بوڑھے بھی ، امیر بھی اور غریب بھی۔سب لوگوں کا فرض ہے
کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق تحریک جدید کے دوسرے دور میں شریک ہوں۔دوسری مثال اسی قسم کے معاہدہ کی قرآن کریم میں موجود ہے۔اللہ تعالی فرماتا ہے کہ
وَوعَدْنَا مُوسى ثَلْثِينَ لَيْلَةً وَأَتْمَمْنُهَا بِعَشْرٍ
(الاعراف ع ۱۷)
ہم نے موسیٰ سے تمیں راتوں کا وعدہ کیا تھا مگر پھر ہم نے اس وعدہ کو چالیس راتوں میں بدل
دیا۔آریوں اور عیسائیوں نے اعتراض کیا ہے کہ اسلام کا خدا نعوذ باللہ جھوٹا ہے۔کیونکہ اس نے تمیں کو
چالیس کر دیا۔اگر خدا میں کو چالیس کر سکتا ہے تو میں تین کو دس اور دس کو انہیں کیوں نہیں کر سکتا ؟ اگر خدا عالم
الغیب ہونے کے باوجود تھیں کو چالیس کر سکتا ہے تو میں، جو عالم الغیب نہیں ہوں، میں اس میعاد کو کیوں
244

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء
نہیں بڑھا سکتا تھا ؟ آخر سوچنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ پر کیوں اعتراض نہیں ہو سکتا کہ اس نے موسیٰ سے تھیں
راتوں کا جو وعدہ کیا تھا، اسے اس نے چالیس راتوں میں بدل دیا ؟ اس لئے کہ تمہیں دن کی عبادت سے
چالیس دن کی عبادت زیادہ مبارک ہے۔اگر موسیٰ کو میں کی بجائے چالیس دن عبادت کرنے کا موقع مل
گیا تو یہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کا احسان ہوا ظلم نہ ہوا۔اسی طرح اگر تمہیں ساری عمر دین کے لیے قربانی کرنے کا موقع مل جاتا ہے تو تمہارے لئے
دائمی طور پر خدا تعالیٰ کی برکتوں کا دروازہ کھل جاتا ہے۔لیکن پھر بھی جو شخص سمجھتا ہے کہ دین کے لئے چندہ
دینا اس کے لئے بوجھ ہے اور وہ انیس سال سے زیادہ یہ قربانی کرنے کی اپنے اندر طاقت نہیں پاتا، میں
اس کہوں گا کہ دین کو بے شک قربانی کی ضرورت ہے، اسلام کو بے شک قربانی کی ضرورت ہے، لیکن اگر یہ
قربانی تم پر بوجھ ہے تو تم پر حرام اور قطعی حرام ہے کہ تم ایک پیسہ بھی اسلام کی خدمت کے لئے دو۔تمہارا
پیسہ ہمارے لئے گندہ اور ناپاک ہے۔ہم نہیں چاہتے کہ تمہارے پیسوں کے ساتھ ہم اسلام کے پاک
اموال کو بھی ملوث کر دیں۔یہ تحریک صرف اسی شخص کے لئے ہے، جو خدا تعالیٰ کے دین کے لئے قربانی
کرنا، اپنے لئے برکت اور فضل اور احسان سمجھتا ہے۔جو سب کچھ دینے کے باوجود یہ یقین رکھتا ہے کہ اس
نے خدا اور اس کے دین کے لئے احسان نہیں کیا بلکہ خدا نے اس پر احسان کیا ہے کہ اس نے اسے خدمت
کی توفیق دی۔پس ہر وہ شخص ، جو کہتا ہے کہ اس تحریک میں شمولیت اس کے لئے بوجھ ہے، میں اسے کہتا
ہوں کہ تم چپ رہو، جب تک خدا تمہارے ایمان کو درست نہ کر دے، اس وقت تک تم ایک پائی بھی چندہ
مت دو۔اور پھر دیکھو کہ خدا اس سلسلہ کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے؟
پس اس اعلان کے ساتھ میں تحریک جدید کے نئے سال کو شروع کرتا ہوں۔لیکن ابھی اس خطبہ
کے کئی حصے باقی ہیں، جو میں انشاء اللہ اگلے خطبہ یا خطبات میں بیان کروں گا۔انشاء اللہ۔( مطبوعه روزنامه الفضل 04 دسمبر 1951 ء )
245

آج 10 میں سے 10 باقی