تحریک جدید کے ذریعہ تبلیغ اسلام کے زبردست کام کی بنیاد رکھی گئی ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1954ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1954ء
تحریک جدید کے ذریعہ تبلیغ اسلام کے زبردست کام
کی بنیاد رکھی گئی ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1954ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔" آج تحریک جدید کے نئے سال کے اعلان کا دن ہے۔تحریک جدید کے پہلے سال کا اعلان
1934ء میں ہوا تھا اور اب 1954ء میں اس پر بیس سال گزر چکے ہیں۔اور آج اکیسویں سال کا اعلان ہو رہا
ہے۔اکیسواں سال انسانی زندگی میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔فقہا نے بھی اس سال
کو خاص اہمیت دی ہے
اور بہت سے دنیوی قانون بنانے والوں نے بھی اسے خاص اہمیت والا قرار دیا ہے۔انہوں نے اسے بلوغت کی
عمر قرار دیا ہے۔گویا تحریک جدید اب بلوغت کو پہنچنے والی ہے۔اور جہاں تک اس کے کام کا سوال ہے، ہم کہہ
سکتے ہیں کہ خدا تعالی کے فضل سے واقع میں اس
کے ذریعہ تبلیغ اسلام کی زبر دست بنیاد رکھی گئی ہے۔جب یہ تحریک شروع ہوئی ، اس وقت ہمارے مبلغین کی تعداد نہایت محدود تھی۔چند مبلغ افریقہ
میں تھے ، ایک مبلغ امریکہ میں تھا اور شاید تین مبلغ انڈونیشیا میں تھے۔باقی ممالک مبلغین سے خالی تھے۔لیکن اب مرکز کی طرف سے بھیجے گئے مبلغین اور بیرونی ممالک کے لوکل مبلغین کو ملایا جائے تو غالبا ان کی
تعداد سو سے بھی بڑھ جائے گی۔ملکوں اور شہروں کے لحاظ سے یہ ترقی اور بھی حیرت انگیز اور وسیع ہے۔تحریک جدید سے پہلے یورپ میں صرف ایک مشن تھا لیکن اب پانچ مشن قائم ہیں۔ایک مشن
سپین میں ہے، ایک مشن سوئٹزر لینڈ میں ہے، ایک مشن جرمنی میں ہے، ایک مشن ہالینڈ میں ہے اور ایک مشن
انگلینڈ میں ہے۔اور اب ایسے سامان پیدا ہور ہے ہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو سویڈن میں بھی ایک مشن
قائم کر دیا جائے گا۔ہمارے ایک ڈچ نوجوان، جو کچھ عرصہ ہوا ، احمدی ہوئے تھے ، اس وقت سویڈن میں
ہیں۔انہوں نے اپنے آپ کو اس مقصد کے لئے پیش کیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ میں کچھ عرصہ تک مرکز
میں رہ کر دینی تعلیم حاصل کروں گا اور اس کے بعد سویڈن میں احمدیت اور اسلام کی تبلیغ کروں گا۔اسی طرح
اللہ تعالیٰ نے چاہا تو آہستہ آہستہ یورپ کے بعض اور ممالک میں بھی مشن قائم ہو جائیں گے۔فرانس بھی نہایت اہم ملک ہے لیکن ابھی وہ خالی پڑا ہے، وہاں کوئی مبلغ نہیں۔اٹلی بھی نہایت
اہم ملک ہے لیکن ابھی وہ بھی خالی پڑا ہے ، وہاں بھی ہمارا کوئی مبلغ نہیں۔یہ دونوں ممالک مغربی یورپ
کے نہایت اہم ممالک ہیں اور ان دونوں کے بغیر مغربی یورپ کی تبلیغ کو مکمل نہیں کہا جا سکتا۔411
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
سویڈن میں نیا مشن قائم ہو جانے کے بعد ہم سمجھیں گے کہ سیکنڈے نیوین ممالک ، ڈنمارک،
سویڈن اور ناروے، میں ایک حد تک تبلیغ کا کام کیا جاسکے گا۔ان ممالک کے رہنے والے نیم جرمنی نسل
سے ہیں۔یہ بہت حد تک جرمن تہذیب سے تعلق رکھتے ہیں۔یورپ کے بعض ممالک کے باشندے
اٹالین نسل سے ہیں، مثلاً اٹلی ہے، پین ہے، فرانس ہے۔بعض ممالک کے باشندے جرمنی کی ابتدائی نسل
سے تعلق رکھتے ہیں، مثلاً سویڈن ہے، ڈنمارک ہے، ناروے ہے، ہالینڈ ہے، بلجیم ہے، بلجیم کا آدھا
حصہ جرمنی کے زیر اثر ہے اور آدھا حصہ فرانس کے زیر اثر ہے۔مشرق میں جا کر سلیو (Slave) نسلوں کا
زور ہے۔ان میں مغل بھی ہیں، مثلاً ہنگری ہے، پولینڈ ہے، فن لینڈ ہے، ان ممالک میں مغل قوم کا کچھ
حصہ بس گیا ہے۔پھر یوگوسلاویہ، بلغاریہ، رومانیہ اور روس سب سلیو نسل سے ہیں۔یونان بھی درحقیقت اٹلی
کے اثر کے نیچے ہے۔سینکڑوں سال تک انالین خاندان یونان پر حکمران رہے۔قیصر، جس کی اسلام سے
جنگ ہوئی ، اٹالین نسل سے ہی تھا۔اس سے پہلے یونانی تہذیب الگ تھی لیکن بعد میں اٹلی کے اثر کے نیچے
آگئی۔غرض یورپ کی تین بڑی بڑی نسلوں میں سے دو نسلوں کی طرف ابھی ہم نے توجہ کی ہے۔اگر چہ ان
میں سے بھی ایک نسل کی طرف ہمارے توجہ نامکمل ہی ہے اور وہ اٹالین نسل ہے۔اٹلی بھی خالی پڑا ہے،
فرانس بھی خالی پڑا ہے، صرف پین میں ہمارا ایک مبلغ ہے۔جرمن نسل سے جو ممالک ہیں، ان میں سوئٹزر
لینڈ، جرمنی، ہالینڈ اور انگلینڈ بھی شامل ہیں۔انگلینڈ کی نسل بھی زیادہ ناروے سے آئی ہے، جو جرمن نسل
سے تعلق رکھتا ہے۔اور پھر خدائی تصرف کے ماتحت انگلستان کا موجودہ حکمران خاندان بھی جرمن نسل۔ہے۔بلجیم کا نصف حصہ جرمنی کے زیر اثر ہے اور نصف حصہ فرانسیسی نسل کے زیر اثر ہے۔بہر حال جب تحریک جدید شروع ہوئی تو یورپ میں ہمارا صرف ایک مشن تھا، جو انگلستان میں
تھا۔لیکن تحریک جدید کے ذریعہ اب پین، ہالینڈ، جرمنی اور سوئٹزر لینڈ میں بھی مشن قائم ہو گئے ہیں۔ہالینڈ
میں مسجد بھی تعمیر ہورہی ہے۔بعد میں جرمنی میں بھی مسجد تعمیر کی جائے گی۔جرمنی میں جو نسل آباد ہے، وہی
نسل سوئٹزر لینڈ کے ایک حصہ میں بھی آباد ہے اور زیادہ تر احمدی اسی حصہ میں ہورہے ہیں۔سو اگر تحریک
جدید کے کام کو دیکھا جائے تو تبلیغ کا کام اب پہلے سے پانچ گنا بڑھ گیا ہے۔اگر ہم تین مشن اور کھوئیں تو
کم از کم دو تہذیبوں کے ممالک میں ہمارے مشن قائم ہو جائیں گے۔سلیو (Slave) نسل روی اثر کے
نیچے ہے اور فی الحال وہاں مشن قائم کرنا مشکل کام ہے۔امریکہ میں ہمارا مشن تحریک جدید کے شروع ہونے سے پہلے کا ہے۔لیکن تبلیغی کام اور وسیع ہو
گیا ہے۔پہلے صرف ایک جگہ پر مشن قائم تھا اور وہ بھی نہایت محدود حالت میں تھا۔جماعت تو کسی زمانہ
412
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1954ء
میں موجودہ جماعت سے بھی کئی گنازیادہ تھی لیکن وہ زیادہ منظم نہیں تھی ، چندہ نہیں دیتی تھی اور اپنا بوجھ خود
اٹھانے کے قابل نہیں تھی۔اب چار جگہوں پر ہمارے مشن ہیں اور ان میں پاکستانی مبلغ کام کر رہے ہیں۔پھر کئی جگہوں پر بعض مقامی لوگ تبلیغ کا کام کر رہے ہیں اور ان میں سے بعض لوگ خوب جو شیلے ہیں۔جن
کے اخلاص اور جوش کو دیکھ کر طبیعت خوشی اور فرحت محسوس کرتی ہے۔اس وقت تک زیادہ تر لوگ نیگر وز یعنی
حبشی اقوام سے احمدی ہوئے ہیں۔لیکن خدا کے نزدیک نیگروز اور وائٹ مین میں کوئی فرق نہیں۔جب
اس نے نیگروز بھی پیدا کئے ہیں تو گویاوہ نیگروز کوبھی چاہتا ہے اور وائٹ مین کو بھی چاہتا ہے۔وہ کسی خاص
رنگ سے محبت نہیں کرتا۔وہ چاہتا ہے کہ ہر رنگ کے انسان پائے جائیں۔نیگروز بھی ہوں ،سفید رنگ کے
بھی ہوں اور درمیانہ رنگ کے بھی ہوں۔اب سفید اقوام سے بھی بعض لوگ احمدیت میں داخل ہوئے
ہیں۔اگر چہ وہ تعداد میں بہت تھوڑے ہیں۔لیکن بہر حال معلوم ہوتا ہے کہ اب اللہ تعالیٰ کی طرف سے
ایسی رو چلائی جارہی ہے کہ کوئی تعجب نہیں کہ کچھ عرصہ تک ان اقوام میں بھی احمدیت پھیل جائے۔اب
امریکن احمدیوں میں تنظیم پہلے سے زیادہ ہے، وہ چندہ بھی دیتے ہیں، ان
کی اپنی اپنی انجمنیں ہیں اور وہ تبلیغ
کے سیکر یٹری بھی ہیں۔غرض وہ آہستہ آہستہ اپنا کام سنبھالتے جارہے ہیں۔وہاں لوکل اخراجات بہت
زیادہ ہوتے ہیں ، مثلاً کرایہ بہت زیادہ ہے۔یہاں اگر ایک اچھا مکان 40 روپے ماہوار کرایہ پرہل جاتا
ہے تو وہاں معمولی معمولی مکانات کا کرایہ پانچ پانچ ، چھ چھ سوروپیہ ہے۔اور یہ سب اخراجات وہ خود
اٹھاتے ہیں اور یہ ان کی بڑی بھاری قربانی ہوتی ہے۔انڈونیشیا میں بھی ہماری تبلیغ تحریک جدید کے شروع ہونے سے پہلے جاری تھی۔لیکن اس وقت
وہاں صرف دو، تین مبلغ تھے، اب ایک درجن کے قریب مرکزی مبلغ وہاں کام کر رہے ہیں۔اسی طرح پہلے
وہاں جماعتی چندوں کا حساب نہیں رکھا جاتا تھا۔لوگ چندہ دیتے تھے لیکن نظام کے ماتحت نہیں دیتے
تھے۔اب تحریک جدید کے ذریعہ جماعت نظام کے ماتحت آگئی ہے اور اس وقت ان کے چندے تحریک
جدید اور عام چندوں کو ملا کر تین لاکھ روپیہ سالانہ کے قریب بن جاتے ہیں۔گوان کا روپیہ پاکستان کے
رو پیر کی نسبت بہت کم قیمت کا ہوتا ہے۔پھر وہاں با قاعدہ سالانہ کا نفرنسیں ہوتی ہیں۔اب ان کی توجہ سکول
کھولنے کی طرف بھی پھری ہے۔اب یہ تجویز کی گئی ہے کہ وہاں ایک تبلیغی مدرسہ قائم کیا جائے ،جس میں
مبلغین تیار کئے جائیں۔ان میں سے جو مبلغین اچھے ہوں، آئندہ صرف وہی یہاں آیا کریں، دوسرے نہ
آیا کریں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت بیدار ہے اور پچھلی جنگ میں اس نے تحریک آزادی کے سلسلہ
میں بہت عمدہ کام کیا ہے۔ہمارے پاکستانی مبلغین نے بھی مقامی لوگوں کے ساتھ اس حد تک اتحادرکھا
413
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
کہ ان میں سے بعض کو کئی کئی ماہ تک قید رکھا گیا اور بعض مارے گئے۔اس لئے انڈو نیشین لوگ
پاکستانیوں کی طرح احمدیوں سے زیادہ تعصب نہیں رکھتے۔کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ تحریک آزادی کے سلسلہ
میں جو کام دوسروں نے کیا ، وہی کام انہوں نے بھی کیا ہے۔افریقہ میں بھی تحریک جدید شروع ہونے سے پہلے ہمارا مشن قائم تھا۔لیکن اب وہاں مبلغین کی
تعداد بہت زیادہ ہے۔اس وقت وہاں ایک کالج بھی جاری کیا جا چکا ہے اور جماعت کی طرف سے
مسلمانوں کا پہلا اور واحد اخبار ٹرتھ نکالا جا رہا ہے۔اب گولڈ کوسٹ سے بھی ایک اخبار جاری کرنے کا
ارادہ ہے۔دو گریجوایٹ نوجوان جز لزم کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اس کے بعد وہ اپنے اپنے علاقہ میں
اس کام کو سنبھال لیں گے تا اس کے ذریعہ وہاں کے مسلمانوں کے اندر بھی بیداری پیدا کی جائے۔عجیب
بات ہے کہ جہاں پاکستان میں ایک احمد کی، اس علاقہ سے بھی جہاں 40 فیصدی احمدی ووٹ ہیں، جیت
نہیں سکتا کیونکہ دوسرے امیدوار اس کے مقابل پر اکٹھے ہو کر ایک کے ساتھ ہو جاتے تھے ، وہاں مغربی
افریقہ میں، جہاں پاکستان کی نسبت احمدیوں کی تعداد بہت کم ہے، بعض احمدی مقامی لجسلیٹو اسمبلی کے ممبر
منتخب ہو گئے ہیں۔چنانچہ دو احمدی گولڈ کوسٹ کی کونسل میں منتخب ہو گئے ہیں اور ایک احمدی نائیجیریا میں
منتخب ہوا ہے۔گویا جہاں پاکستان میں ایک احمدی بھی اسمبلی میں نہیں جاسکتا، وہاں مغربی افریقہ میں ایک
ملک میں ایک اور دوسرے ملک میں دو احمدی دوست اسمبلی میں چلے گئے ہیں۔پھر یہاں یہ بات ہے کہ
کوئی احمدی پہلے سے اتفاقی طور پر مسلم لیگ میں داخل ہو گیا ہو تو خیر ، ورنہ پوری کوشش کی جاتی ہے کہ کوئی
احمدی مسلم لیگ میں داخل نہ ہو۔لیکن وہاں مرکزی کمیٹی میں بھی احمدی شامل ہیں اور جب گورنمنٹ کے
پاس کوئی وفد بھیجا جاتاہے تو وہ اکثر کسی نہ کسی احمدی کو اپنا سپوکس میں مقرر کرتے ہیں۔اب گورنمنٹ نے
فلیمی لحاظ سے بعض علاقے مختلف انجمنوں کے سپرد کئے ہیں کہ اگر تم کام کرنا چاہتے ہو تو کرو۔ایک علاقہ
احمدیوں کے سپر د بھی کیا گیا ہے اور وہاں چھ سکول کھولنے کے سلسلے میں حکومت نے امداد دی ہے اور یہ کہا
ہے کہ آئندہ بھی تعلیم کے سلسلہ میں مدددی جایا کرے گی۔اللہ تعالیٰ چاہے اور وہاں جماعتی نظام مکمل ہو
جائے تو کچھ عرصہ کے بعد اس میں اور بھی ترقی ہو جائے گی۔کیونکہ وہاں کے مبلغین نے عقل سے کام لیا
ہے اور تبلیغ کے ساتھ ساتھ ملک کے فائدہ کو بھی مدنظر رکھا ہے۔لوگ کہتے ہیں کہ احمدی انگریزوں کے خوشامدی ہیں، اب مغربی افریقہ کے تینوں ممالک میں،
جہاں ہمارے مشن قائم ہیں ، انگریزوں کی ہی حکومت ہے، لیکن وہاں قومی تحریک میں احمدی پیش پیش
414
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1954ء
ہیں۔بلکہ ایک ملک میں تو قومی تحریک کی مرکزی کمیٹی میں ہمارے مبلغ کو سیکر یٹری بنا دیا گیا ہے اور ایک
اجلاس میں اسے صدر مقرر کیا گیا ہے۔حالانکہ وہ پنجابی ہے، افریقہ کا رہنے والا نہیں۔اس سے صاف ظاہر
ہے کہ ہم پر انگریزوں کے ایجنٹ ہونے کا جو الزام لگایا جاتا ہے، وہ بالکل غلط ہے۔اگر اسے ان ممالک
میں ہمیں ایجنٹ بنانے کی ضرورت نہیں تو اسے ہمیں یہاں ایجنٹ بنانے کی کیا ضرورت ہے؟ وہاں احمدی
قومی تحریکوں میں شامل ہوئے ہیں اور انہوں نے ملک کی خاطر بہت کام کیا ہے۔اور ملکی تحریکوں میں لیڈر
بھی بنے ہیں اور مقامی لوگوں سے انہوں نے ہر قسم کی ہمدردی کی ہے۔ابھی حال ہی میں عراق کے ایک اخبار کے ایڈیٹر نے ایک مضمون شائع کیا ہے۔اس میں اس
نے لکھا ہے کہ کسی غیر ملکی سفارت خانے کی طرف سے اسے کہا گیا کہ وہ احمدیوں کے خلاف مضامین لکھے۔اور یہ ان دنوں کی بات ہے کہ جب فلسطین کے بارہ میں امام جماعت احمدیہ کی طرف سے دو مضامین شائع
ہوئے تھے۔اس وقت میں نے کہا کہ میں یہ غداری نہیں کر سکتا۔اس پر مجھے کہا گیا کہ تمہیں پیسے نہیں ملیں
گے۔میں نے کہا تم اپنے پیسے اپنے گھر رکھو، میں اس کام سے بیزار ہوں۔اس سے صاف ثابت ہوتا ہے
کہ ہم انگریزوں کے ایجنٹ نہیں بلکہ وہ ہمیں پوری طرح کچلنے کے لئے تیار ہیں۔یہ دو مثالیں نہایت واضح ہیں کہ مغربی افریقہ کے تین ممالک میں، جہاں انگریزوں کی حکومت
ہے، احمدی تحریک آزادی میں پیش پیش ہیں۔بلکہ ان میں ہمارے مبلغ بھی حصہ لے رہے ہیں اور وہ
نہایت ذمہ داری کے عہدوں پر مقرر ہیں۔اب بھی انگریزوں نے ایک علاقہ کے بادشاہ کو تحریک آزادی
کی وجہ سے باہر نکال دیا تو اسے بحال کرنے کے لئے جو وفد حکومت سے ملنے کے لئے گیا، اس میں بھی
ایک احمدی کو شامل کیا گیا۔غرض یہ سب واقعات بتا رہے ہیں کہ مخالفین کی طرف سے جو یہ الزام لگایا جاتا
ہے کہ ہم انگریزوں کے ایجنٹ ہیں، بالکل غلط ہے۔جہاں بھی ہمارے مبلغ گئے ہیں ، وہاں انہوں نے
مقامی لوگوں کی خدمات کی ہیں اور وہ ان سے متاثر ہیں۔مغربی افریقہ کے تین ممالک میں، جن میں
ہمارے مشن قائم ہیں، ان کی ترقی اور بہبودی کے لئے احمدیوں نے بڑی کوشش کی ہے۔پچھلے دنوں گولڈ کوسٹ کے وزیر اعظم نے ، جو احمد یہ مسجد کے افتتاح کے سلسلہ میں گیا اور پھر اس
نے ہمارے کالج کا معائنہ بھی کیا ، کہا، مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ احمدی ہمارے ملک کی ترقی اور بہبودی کے لئے
اس قدر کوشاں ہیں۔مجھے پہلے شبہ تھا کہ شاید ان کے کام کے متعلق مبالغہ کیا جاتا ہے لیکن اپنی آنکھوں سے ان
کا کام دیکھ کر مجھے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے ہمارے ملک کی ترقی کے لئے شاندار کام کیا ہے۔ان ممالک میں
415
خطبہ جمعہ فرمود و 26 نومبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
زبان اور تمدن اور ہونے کی وجہ سے مبلغین کو بہت سی مشکلات پیش آرہی ہیں۔مسلمان بہت کمزور ہیں، پھر
عیسائیوں کو حکومت مدد دے رہی ہے، اس قسم کے حالات میں مسلمانوں کو آگے لے جانا بڑا مشکل ہے۔مشرقی افریقہ میں بھی نئے مشن قائم ہوئے ہیں۔مجھے یقین نہیں کہ تحریک جدید کے شروع ہونے
کے بعد وہاں
مبلغ بھیجا گیا تھا یا اس کے شروع ہونے سے پہلے وہاں مشن قائم کیا جاچکا تھا۔بہر حال اگر تھا بھی تو
پہلے صرف ایک مبلغ وہاں کام کر رہا تھا اور اب نو ، دس مبلغ کام کر رہے ہیں اور مقامی لوگوں میں بھی احمدیت پھیل
رہی ہے، مدارس کھولنے کی بھی تحریک ہو رہی ہے، جماعت کے کام کو دوسرے لوگ اچھی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔مشرقی افریقہ کے پاس ایک جزیرہ زنجبار ہے، جس میں خوارج کی حکومت ہے لیکن زیادہ تر
عرب آباد ہیں۔کچھ متعصب مولوی بھی وہاں پائے جاتے ہیں۔وہاں ریڈیو پر تقاریر کا ایک سلسلہ شروع
کیا گیا، جن میں احمدیت کی مخالفت کی جاتی تھی۔اس پر ہمارے دوست حکومت کے ذمہ دار لوگوں کے
پاس گئے ، انہوں نے ان کے سامنے قرآن کریم کا سواحیلی ترجمہ پیش کیا اور بتایا کہ ہم نے یہ کام کیا ہے۔یہ مولوی جو ہمارے خلاف شور مچارے ہیں، بتائیں کہ انہوں نے گزشتہ پانچ سوسال میں اسلام کی کیا
خدمت کی ہے؟ اس پر حکومت کے ان ذمہ دار لوگوں نے جماعت کی مساعی کی تعریف کی اور کہا، ہم ریڈیو
والوں
کو ہدایت کریں گے کہ وہ اس قسم کی تقاریر نشر نہ کریں، اچھا کام کرنے والوں کے خلاف کچھ کہنا،
ہمارے اصول کے خلاف ہے۔پھر افسروں نے پرائیویٹ طور پر اور ریڈیو پر بھی معذرت کا اظہار کیا۔پھر سیلون، برما اور ملایا میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے نئے مشن کھولے گئے ہیں۔اب کوشش کی
جارہی ہے کہ فلپائن کے دار الحکومت منیلا میں بھی مشن قائم کیا جائے۔وہاں مسلمانوں کی ایک جماعت نے
حکومت کو لکھا ہے کہ انہیں مبلغ کی ضرورت ہے، لہذا وہ احمدیوں
کو اپنا مبلغ بھیجنے کی اجازت دے۔پھر جیسا کہ میں نے پچھلے خطبہ میں بھی بتایا تھا کہ آسٹریلیا اور کینیڈا میں بھی نئے رستے کھلے ہیں۔اور
سوائے ان
ممالک کے جو آئزن گرین کہلاتے ہیں، باقی ممالک میں تبلیغ کے نئے نئے رستے کھل رہے ہیں۔جاپان والے بھی کہ رہے ہیں کہ تم اپنا مبلغ بھیجو۔بلکہ وہ اس بات کے لئے بھی تیار ہیں کہ ان کا
ایک پروفیسر یہاں تعلیم حاصل کرے اور اس کا خرچ ہم دیں اور ہمارا ایک آدمی جاپان میں تعلیم حاصل
کرے اور اس کا خرچ وہ دیں تا کہ ایکھینچ کے حصول کی کوئی تکلیف نہ ہو۔غرض تحریک جدید کے کام کو دیکھا جائے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے کام بہت وسیع ہو چکا ہے۔اور
میں سمجھتا ہوں کہ پہلے سے پندرہ ہیں گنا کام بڑھ گیا ہے۔اور شہرت کو دیکھا جائے تو موجودہ شہرت پہلے
416
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمود و 26 نومبر 1954ء
سے سو گنا سے بھی زیادہ ہے۔پہلے لوگ احمدیت سے واقف نہیں تھے لیکن اب لوگ احمدیت سے واقف
ہو چکے ہیں۔اور ان کی طرف سے جولٹریچر شائع کیا جاتا ہے، اس میں احمد بیت کا ذکر ہوتا ہے۔میں افسوس سے کہتا ہوں کہ ایک کام میں ہم ابھی کامیاب نہیں ہوئے۔اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ
ہمارے مبلغین کی سستی کی وجہ سے ہے۔لاہور والوں کا اس وقت کوئی مشن نہیں ، انگلینڈ کا مشن آزاد ہے،
جرمن میں ایک مشن تھا لیکن وہاں کے مشنری نے استعفی دے دیا ہے، امریکہ میں ایک مشن قائم ہوا تھا ،
لیکن مجھے پتہ نہیں کہ آزاد ہے یا نہیں۔مشن ہمارے ہیں لیکن ہر کتاب کا مصنف جوان مشنوں
کا ذکر کرتا
ہے، سمجھتا ہے کہ احمدیوں سے مراد لا ہوری جماعت کے لوگ ہیں۔ابھی تک ہم اس کا ازالہ نہیں کر سکے۔ہمارے مبلغ بعد میں ان کے پاس جاتے ہیں۔پچھلے دنوں ایک انگریز اور ٹینٹسٹ نے ہمارے سارے مشن
لاہور والوں کی طرف منسوب کر دیئے۔ہمارے مبلغ نے اسے توجہ دلائی تو اس نے کہا مجھے علم نہیں تھا، مجھے
افسوس ہے کہ میں نے غلط طور پر ایک اور جماعت کی طرف منسوب کر دیا ہے۔اگلے ایڈیشن میں ، میں اس
کی اصلاح کردوں گا۔لیکن تھپڑ لگ گیا تو بعد میں کلہ ملنے کا کیا فائدہ؟ کوشش تو یہ ہونی چاہئے کہ تھپڑ لگے ہی
نہیں۔خواجہ کمال الدین صاحب کے اندر میل ملاقات کا شوق پایا جا تا تھا، ہمارے مبلغین میں یہ بات نہیں
پائی جاتی۔اب میں نے انہیں جبراً اس طرف لگایا ہے۔وہ صرف مسجد میں بیٹھے رہتے ہیں۔ان کی مثال
ایک مکھی کی سی تھی، جو اپنے چھتے پر بیٹھی رہتی ہے۔خواجہ صاحب میں میل ملاقات کرنے ،سوشل تعلقات
قائم کرنے اور دوسرے لوگوں کی خاطر مدارات کرنے کا شوق تھا۔اور موجودہ شہرت ان کی کوششوں کا ہی
نتیجہ ہے۔انگلستان اب بھی مستشرقین کا سردار ہے، دنیا کے دوسرے مستشرقین بھی انگلستان کے ذریعہ ہی
ترقی کرتے ہیں۔جرمن کے مشہور مستشرق نولڈ کے کا نام بھی انگلستان کے ذریعہ ہی مشہور ہوا۔اسی طرح
فرانس کے مستشرقین ہیں، انہیں بھی جو ترقی نصیب ہوئی ، انگریزی زبان کے ذریعہ ہوئی۔اور اس کی یہ وجہ
ہے کہ سلطنت برطانیہ دنیا کے ایک وسیع حصہ میں پھیلی ہوئی ہے اور پھر امریکہ میں بھی انگریزی بولی جاتی
ہے، اس لئے انگریزی لٹریچر صرف انگریزوں کے ذریعہ ہی نہیں بلکہ امریکنوں کے ذریعہ بھی باہر جاتا
ہے۔گویا انگریزی زبان کو دوہری طاقت حاصل ہے۔امریکہ کی قوت اور طاقت اور برطانیہ کی وسیع
سلطنت کی امداد سے حاصل ہے، جو کسی اور زبان کو حاصل نہیں۔ان مستشرقین سے خواجہ صاحب نے
تعلقات پیدا کئے اور ان کے تعلقات اور ان کوششوں کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ وہ لوگ احمدیت اور خواجہ صاحب
میں فرق نہیں کرتے۔جیسے پہلے امریکنوں
کو یہ پتہ نہیں تھا کہ پاکستان اور انڈیا الگ الگ ممالک ہیں۔وہ
417
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
پاکستان انڈیا لکھ دیتے تھے۔گویا پاکستان، انڈیا کا ایک حصہ ہے۔اسی طرح مستشرقین یہی سمجھتے ہیں کہ
خواجہ صاحب اور احمدیت ایک ہی چیز ہیں، انہیں الگ الگ نہیں کیا جا سکتا۔پھر خواجہ صاحب نے بڑی
ہمت اور قربانی سے کام کیا ہے۔انہوں نے متعدد ممالک کا دورہ کیا۔اب ہمارے مبلغ ان لوگوں سے ملتے
ہیں تو وہ کہتے ہیں ہم خواجہ صاحب سے ملے تھے ہم بھی انہیں سے تعلق رکھتے ہو؟ بے شک خواجہ صاحب کو
اس کام کے لئے ایک ذریعہ مل گیا تھا۔لیکن انہوں نے اس کے لئے اپنے بیوی بچوں کو چھوڑا ، اپنے وطن کو
چھوڑا۔اگر تم بھی باہر نکل جاؤ اور خواجہ صاحب جیسا کام کرو تو لوگ تمہاری بھی قدر کرنے لگ جائیں گے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ تم اپنا مطالعہ وسیع کرو۔بہر حال تحریک جدید کی شہرت پہلے سے سینکڑوں گنے زیادہ ہے۔اگر ہم اسے بڑھاتے گئے تو
آئندہ پانچ ، چھ سال میں یہ شہرت ہزاروں گنا زیادہ ہو جائے گی۔اگر جماعت چندوں پر قائم رہے تو یقیناً
ہمارے مشن زیادہ ہو جائیں گے۔یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ تحریک جدید کی جو نئی تنظیم کی گئی ہے، اس سے
کئی بیرونی مشن اپنے پاؤں پر کھڑے ہو گئے ہیں۔سوائے انگلینڈ کے کہ وہ سب سے پرانا مشن ہے مگر ا بھی
تک اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکا، اس میں ابھی تک بدنظمی پائی جاتی ہے۔باقی یورپین مشن بھی اپنے پاؤں
پر کھڑے نہیں ہوئے۔ضرورت صرف یہ ہے کہ اس کی طرف توجہ کی جائے۔جہاں ان مشنوں میں کام
کرنے والوں کا انتہاک قابل قدر ہے، وہاں یہ بات قابل اعتراض ہے کہ وہ چندہ کی اہمیت کو نومسلموں پر
واضح نہیں کرتے اور مالی قربانی پر زور نہیں دیتے۔وہ ڈرتے ہیں کہ اگر ہم نے چندہ کا نام لیا تو شاید یہ لوگ
مرتد ہو جائیں۔اگر یہی صورت رہی تو قیامت تک بھی یہ مشن اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہوسکیں گے۔جس
نے آنا ہے،وہ بہر حال آئے گا۔اور جو چندہ کی وجہ سے جانا چاہتا ہے، اسے جانے دو ہمیں اس کا کوئی
فائدہ نہیں۔بہر حال یورپ کے مشن ابھی اس قابل نہیں ہوئے کہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔حالانکہ
اب تک انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جانا چاہئے تھا۔غرض تحریک جدید کے ذریعہ ایک زبر دست کام کی بنیاد رکھی گئی ہے۔اور یہ وہ کام ہے، جس کے
لئے خدا تعالیٰ نے ہمیں کھڑا کیا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق قرآن کریم میں ایک پیشگوئی
ہے کہ ایک زمانہ آئے گا کہ آپ کی قدسی تاثیر دنیا بھر میں اسلام کو پھیلا دے گی۔اور پرانے مفسرین اس
بات پر متفق ہیں کہ یہ مسیح موعود کے وقت میں ہوگا۔اب اگر بانی سلسلہ احمدیہ مسیح موعود تھے اور تم ان کے
ماننے والے ہو تو یہ کام تمہارے ذریعہ ہوگا۔لیکن خدا تعالیٰ کی یہ سنت چلی آتی ہے کہ جو قوم اس کے دین کی
418
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمود 260 نومبر 94
مدد کے لئے کھڑی ہوتی ہے، وہ اس سے مدد کے وعدے کرتا ہے۔لیکن اس مدد سے پہلے اسے کام کرنا پڑتا
ہے، قربانی کرنی پڑتی ہے۔تب خدا تعالیٰ کی مدد سے حاصل ہوتی ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ صرف کام نہیں
چاہتا بلکہ وہ چاہتا ہے کہ دنیا میں نیکی پھیلے اور یہ کام بغیر قربانی کے نہیں ہوسکتا۔دل، مال و جان قربان کئے
بغیر صاف نہیں ہوتے۔اگر تم نے انہیں صاف کرنا ہے تو جانی و مالی قربانی کرو۔اگر تم جان و مال قربان نہیں
کرو گے تو تمہارے دل بھی صاف نہیں ہوں گے اور تم مردہ کے مردہ خدا تعالیٰ کے پاس جاؤ گے۔اس
صورت میں وہ تمہیں جنت میں کیوں داخل کرے گا؟ یوں تو وہ اپنی ساری مخلوق سے محبت کرتا ہے لیکن
انسان اسے تبھی زیادہ پیارا ہے کہ اس میں اسے اپنا چہرہ نظر آتا ہے۔جس طرح ہم کسی کے پانی کی نالی میں
چل رہے ہوں اور اتفاق سے کسی جگہ نیچے نظر پڑے اور پانی میں سے ہمیں اپنی شکل نظر آجائے تو ہم اس کی
طرف متوجہ ہو جاتے ہیں، اسی طرح انسان اگر چہ نہایت حقیر چیز ہے لیکن خدا تعالیٰ کو جب اس سے اپنا
چہرہ نظر آتا ہے تو وہ اس کا پیارا اور محبوب ہو جاتا ہے۔بچپن میں ، میں نے ایک رو یاد یکھا، یہ غالبا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے زمانہ کی بات ہے یا آپ کی وفات کے قریب کی۔یعنی چار، پانچ ماہ کے عرصہ
کے اندر کی۔اس وقت حضرت خلیفہ اسی اول حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے مکان میں رہا کرتے تھے۔مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم کے مکان کی طرف
جو گلی جاتی ہے، اس کے اوپر جو کمرہ اور محن ہے، اس میں آپ کی رہائش تھی۔میں
نے خواب میں دیکھا کہ میں اس صحن میں ہوں اور اس کے جنوب مغرب کی طرف
حکیم غلام محمد صاحب امرتسری، جو حضرت خلیفہ اسیح اوّل کے مکان میں مطب کیا
کرتے تھے، کھڑے ہیں۔ان کو میں سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے تصرف کے ماتحت
ایسے ہیں، جیسے فرشتہ ہوتا ہے۔میں تقریر کر رہا ہوں اور وہ کھڑے ہیں۔میرے ہاتھ
میں ایک آئینہ ہے، جسے میں سامعین کو دکھا تا ہوں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہاں اور
لوگ بھی ہیں مگر نظر نہیں آتے۔گویا ملائکہ یا اعلیٰ درجہ کے لوگ ہیں، جو نظروں سے
غائب ہیں۔میں انہیں وہ آئینہ دکھا کر کہتا ہوں کہ خدا کے نور اور انسان کی نسبت ایسی
ہے، جیسے آئینہ کی اور انسان کی۔آئینہ میں انسان اپنی شکل دیکھتا ہے اور اس میں اس
کا حسن ظاہر ہوتا ہے اور وہ اس کی خوب قدر کرتا ہے اور سنبھال سنبھال کر اور گرد سے
419
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
بیچا کر رکھتا ہے۔مگر جونہی وہ آئینہ خراب ہو جاتا ہے اور میلا ہو جاتا ہے اور اس میں
اس کی شکل نظر نہیں آتی یا چہرہ خراب نظر آتا ہے تو وہ اسے اٹھا کر پھینک دیتا ہے۔اور
جب میں یہ کہ رہا ہوں تو رویاء میں دیکھتا ہوں کہ میرے ہاتھ میں ایک آئینہ ہے اور
ان الفاظ کے کہنے کے ساتھ ہی وہ میلا ہو جاتا ہے اور کام کا نہیں رہتا اور میں کہتا
ہوں کہ انسان کا دل بھی خدا تعالیٰ کے مقابل پر آئینہ کی طرح ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ اس
میں اپنے حسن کا جلوہ دیکھتا ہے اور اس کی قدر کرتا ہے۔مگر جب وہ میلا ہو جاتا ہے تو
اس سے اللہ تعالیٰ کا حسن ظاہر نہیں ہوتا تو وہ اسے اس طرح اٹھا کر پھینک دیتا ہے،
جس طرح خراب آئینہ کو اٹھا کر پھینک دیا جاتا ہے۔اور یہ کہتے ہوئے ، میں نے اس
آئینے کو جو میرے ہاتھ میں تھا، زور سے اٹھا کر پھینک دیا اور وہ چکنا چور ہو گیا۔اس
کے ٹوٹنے سے آواز پیدا ہوئی اور میں نے کہا، جس طرح خراب شدہ آئینے کو توڑ
دینے سے انسان کے دل میں کوئی درد پیدا نہیں ہوتا، اسی طرح ایسے گندے دل کو
توڑنے کی اللہ تعالیٰ کوئی پروا نہیں کرتا“۔( مطبوعه افضل 03 دسمبر 35ء 02 مارچ 45 )
در حقیقت انسان کی پیدائش کی غرض خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا ہے اور یہ چیز بغیر قربانی کے
حاصل نہیں ہو سکتی۔لوگ کہتے ہیں کہ روحانی ترقی حاصل کرنی چاہئے۔حالانکہ یہ اگلا قدم ہے۔پہلے ہمیں
یہ دیکھنا چاہئے کہ ہمیں قربانی کیوں نصیب نہیں؟ جو روحانی ترقی کے لئے ضروری چیز ہے۔لیکن انسان کہتا
ہے، یہ ایک بوجھ ہے اور وہ اس طرف متوجہ نہیں ہوتا۔لیکن دوسری طرف وہ یہ کہتا ہے، مجھے روحانی ترقی
نصیب ہو۔اس کی مثال تو ایسی ہے کہ انسان روٹی نہ کھائے لیکن یہ کہے کہ میری بھوک مٹ جائے۔پانی
نہ پیئے لیکن یہ کہے کہ میری پیاس بجھ جائے۔لیکن کیا روٹی کھانے کے بغیر بھوک مٹ سکتی ہے؟ اور کیا پانی
پینے کے بغیر پیاس بجھ سکتی ہے؟ اسی طرح عقلی ، جانی، وطنی اور مالی قربانی کے بغیر روحانی ترقی بھی نہیں مل
سکتی۔انسان خدا تعالیٰ کا آئینہ تو ہوتا ہے، لیکن جس طرح شیشہ کے کارخانہ میں کوئی آئینہ اچھا بن جاتا ہے
اور کوئی آئینہ ردی بن جاتا ہے، اسی طرح قانون قدرت کے کارخانہ میں کوئی انسان اچھا بن جاتا ہے اور
کوئی خراب بن جاتا ہے۔اگر تم اپنی ذمہ داری کو سمجھ جاؤ تو میں سمجھ لوں
گا کہ تم قربانی کوظلم نہیں سمجھتے۔بلکہ وہ
تمہیں تمہاری نسل اور قوم کو زندہ رکھنے کا ایک ہی ذریعہ ہے۔اگر تم قربانی کرنے لگ جاؤ تو تم تمہارا ملک
اور تمہاری قوم محفوظ ہو جاتی ہے۔420
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1954ء
اس تمہید کے بعد میں تحریک جدید کے اکیسویں اور گیارہویں سال کا اعلان کرتا ہوں۔مجھے اس
بات کی خوشی ہوئی ہے کہ تحریک جدید کے پہلے دور والوں نے ایک حد تک قربانی کی ہے۔لیکن افسوس کہ
دفتر دوم ابھی اس معیار تک نہیں پہنچا۔اعداد وشمار سے میں ان کی نسبت بیان کرتا ہوں۔دور اول کے
بیسویں سال کے کل وعدے دولاکھ ، چار ہزار کے تھے۔ایک وقت میں وہ دولاکھ، پچاس ہزار تک بھی پہنچ
گئے تھے۔فرق صرف اس وجہ سے پڑا ہے کہ پہلے ہندوستان اور پاکستان دونوں کا چندہ اس میں شامل تھا،
لیکن اب ہندوستان کا چندہ الگ ہو گیا۔30 ،35 ہزار کے قریب وعدے ہندوستان کی جماعتوں کے ہو
جاتے ہیں۔دوسرے کمی اس طرح واقع ہوئی کہ 19 سال ختم ہونے پر میں نے ایسے لوگوں کو ، جنہوں نے
دور اول میں اپنے اوپر غیر معمولی مالی بوجھ ڈالا تھا، اجازت دی تھی کہ وہ اگر اپنے وعدوں
کو کم کرنا چاہیں تو
کر لیں۔اس پر بعض لوگوں نے اپنے وعدے کم کر دیئے۔لیکن اکثر حصہ نے باوجود اجازت کے وعدوں
میں کمی نہیں کی بلکہ بعض نے حسب سابق اپنے وعدوں میں زیادتی کی تھی۔بہر حال دفتر اول کے کل
وعدے دو لاکھ، چار ہزار کے تھے۔جن میں سے ایک لاکھ چوبیس ہزار کے وعدے وصول ہوئے ہیں۔باقی 80 ہزار کے وعدے وصول نہیں ہوئے۔گویا 60 فی صدی کے قریب چندہ وصول ہوا ہے اور 40 فی
صدی کے قریب بقایا ہے۔لاہور شہر کی وصولی اور بقائے برابر ہیں۔یعنی 50 فیصدی وعدے وصول ہوئے
ہیں اور 50 فیصدی بقایا ہے۔لاہور کو نکال کر باقی پنجاب نے 65 فیصدی وعدے ادا کر دیے ہیں۔صوبہ
سرحد نے بھی 65 فی صدی وعدے ادا کیے ہیں۔ریاست بہاولپور نے 33 فیصد کی وعدے ادا کئے ہیں۔کراچی شہر نے 80 فیصدی چندہ ادا کیا ہے۔صوبہ سندھ نے 65 فیصدی ادا کیا ہے۔بلوچستان نے پچاس
فیصدی ادا کیا ہے۔مشرقی پاکستان نے 33 فیصدی ادا کیا ہے۔اور بیرون پاکستان نے 42 فیصدی ادا کیا
ہے۔لیکن بیرون پاکستان کے اعداد صحیح نہیں۔کیونکہ ان کا چندہ جون تک جاتا ہے، اس لئے سات ماہ
گزرنے کے بعد جور قم وصول ہوگی ، وہ موجودہ رقم کے مقابلہ میں دکھائی جائے گی۔نتیجہ یہ ہے کہ کراچی شہر
وعدوں کی ادائیگی کے لحاظ سے باقی سب شہروں اور صوبوں سے بڑھ گیا ہے۔اور اس کے بعد دوسرے نمبر
پر صوبہ پنجاب صوبہ سندھ، صوبہ سرحد ہیں۔تیسرے نمبر پر لا ہور شہر اور بلوچستان کا صوبہ ہے۔اور چوتھے
نمبر پر ریاست بہاولپور اور مشرقی پاکستان ہیں۔لاہور شہر کی جماعت کی حالت اس وجہ سے کہ تعلیم زیادہ
ہے، قابل افسوس ہے۔پچھلے سال تو فسادات ہوئے تھے، اس لئے وصولی میں کمی کے متعلق یہ خیال کر لیا
گیا تھا کہ وہ ان فسادات کی وجہ سے ہے۔لیکن اس دفعہ تو فسادات بھی نہیں تھے۔اگر جماعت کے دوست
421
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کوشش کرتے تو یہ کمی پوری ہو سکتی تھی۔اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ دولاکھ، چار ہزار کے وعدوں میں سے 80
ہزار کے وعدے وصول نہ ہوں تو بجٹ میں کس قدر کمی واقع ہو جاتی ہے۔نتیجہ یہ ہے کہ ابھی ساتواں مہینہ جا
رہا ہے۔اس کے ختم ہونے پر ایک پیسہ بھی تحریک جدید کے پاس نہیں ہوگا اور یہ کتنی خطرناک بات ہے۔اصول تو یہ بنایا گیا تھا کہ دسویں سال کے وعدے سارے کے سارے ریز روفنڈ میں جائیں تا دس لاکھ کا
قرضہ، جو تحریک جدید کے ذمہ ہے، اتر جائے۔لیکن ہوا یہ ہے کہ دسویں سال کا چندہ ، جو وصول ہوا ، وہ بھی
خرچ کرلیا گیا ہے۔اور اس کے خرچ کر لینے کے بعد یہ حالت ہے کہ اگر 80 ہزار کے بقائے وصول ہو
جائیں تو تب بمشکل تین ماہ کا خرچ چل سکے گا۔لیکن ابھی باقی پانچ ماہ ہیں۔دسویں سال کے وعدوں کی
حالت یہ ہے کہ لا ہور شہر کی وصولی 40 فیصدی ہے۔پنجاب کی وصولی بھی قریباً اتنی ہے بلکہ اس سے بھی کم
ہے۔صوبہ سرحد کی وصولی بھی قریباً اتنی ہی ہے۔ریاست بہاولپور کی وصولی چالیس فی صد سے بھی کم ہے۔کراچی شہر کی وصولی قریباً 55 فی صدی ہے۔صوبہ سندھ کی وصولی 65 فی صدی ہے۔بلوچستان کی وصولی
اور بھی گر گئی ہے۔یعنی کل 30 فی صدی وعدے وصول ہوئے ہیں۔مشرقی پاکستان کی وصولی بھی قریباً
30 فیصدی ہے اور بیرون پاکستان کی وصولی اس میں بالکل ہی کم ہے۔یعنی قریباً دس فیصدی وعدے وصول
ہوئے ہیں۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ بیرون پاکستان کے وعدوں کے پورا ہونے میں ابھی کافی وقت
باقی ہے۔اور پھر یہاں پہنچنے میں بھی کچھ وقت لگ جاتا ہے۔غرض دفتر دوم کے کل وعدے 1,92,346
کے تھے اور وصولی 88,116 کی ہوئی ہے۔اگر دونوں دفتروں کے وعدے سو فیصدی وصول ہو جا ئیں تو
اس کے یہ معنی ہیں کہ 70 ہزار روپے کی رقم ریز روفنڈ کے لئے بچ جائے گی۔بشرطیکہ دونوں کے وعدے سو
فیصدی وصول کر لئے جائیں اور دونوں کو خرچ کر لیا جائے۔حالانکہ دفتر دوم کے متعلق یہ خیال تھا کہ یہ
سارے کا سارار یز روفنڈ میں جائے۔اگر پہلے قرضے اتر جائیں تو نئے سرے سے قرض لیا جا سکتا ہے۔لیکن اگر پہلے قرضے ہی باقی ہوں
تو نیا قرض نہیں لیا جا سکتا۔!
پس میں نئے سال کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ سب سے پہلا قدم یہ ہے کہ
جماعت سستی دور کرے۔یہ نہ کرے کہ چپ کر کے بیٹھ جائے بلکہ بقائے وصول کرنے کی پوری کوشش
کرے۔کراچی کو میں نے اس طرف توجہ دلائی تھی اور جماعت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ بقائے بھی وصول
کرے گی اور اب بھی کوشش کر رہی ہے۔چنانچہ انہوں نے اگلے سال کے بھی گیارہ ہزار روپے وصول کر
لیے ہیں۔جماعتوں کو چاہئے کہ وہ بڑھ چڑھ کر وعدے کریں اور پھر ان کی وصولی کی طرف بھی توجہ کریں۔بالخصوص میں خدام کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ نئی پارٹی، جو آئی ہے، وہ ست ہے۔اول تو نوجوان
422