تحریک جدید کے ذریعہ تبلیغ اسلام کے زبردست کام کی بنیاد رکھی گئی ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1954ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1954ء
وعدے کم کرتے ہیں اور پھر وصولی کی طرف توجہ نہیں کرتے۔حالانکہ نو جوانوں کو زیادہ چست ہونا چاہئے
تھا۔نو جوانوں پر پژمردگی نہیں ہوتی اور نہ ان پر خاندان کا بوجھ ہوتا ہے۔انہیں دلیری سے وعدے کرنے
چاہیں۔اور پھر انہیں پورا بھی دلیری سے کرنا چاہئے۔میں سمجھتا ہوں کہ جوستی واقع ہو رہی ہے ، وہ اس
وجہ سے ہے کہ نو جوانوں میں بعض نقائص پائے جاتے ہیں۔مثلاً سنیماد یکھنا ہے، سگریٹ نوشی ہے اور
چونکہ ان عادتوں پر خرچ زیادہ ہوتا ہے، اس لئے وہ ان تحریکوں میں بہت کم حصہ لیتے ہیں۔اس لئے خدام
کو اس طرف خاص توجہ کرنی چاہئے۔اور انہیں چاہئے کہ وہ اب کے بوجھ کو اٹھانے کی پوری کوشش کریں۔اول تو وہ چندہ 1,92,000 کی بجائے اڑھائی لاکھ تک پہنچائیں اور پھر وصولی سو فیصدی نہیں بلکہ اس سے
زیادہ کریں۔پہلے دور میں اس قسم کی مثالیں موجود ہیں کہ مثلاً وعدہ دولاکھ کا تھا تو وصولی سواد ولا کچھ ہوئی۔جب تک وہ اس روح کو پیدا نہیں کرتے اور جب تک اپنی ذمہ داریوں کوادا نہیں کرتے ، خالی نام کا کچھ
فائدہ نہیں۔دنیا میں وہ پہلے ہی بدنام ہیں۔انہیں تسبیح وتحمید کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے لیکن مخالفین کہتے
ہیں کہ یہ ایک سیاسی جماعت ہے۔گویا ایک طرف ان کے متعلق یہ جھوٹ بولا جاتا ہے اور دوسری طرف
انہیں خدا تعالیٰ بھی نہ ملے تو اس سے زیادہ بدبختی اور کیا ہوگی۔پس میں خدام کو توجہ دلاتا ہوں کہ یہ نیا دور
خدام کا ہے، اس میں زیادہ تر حصہ لینے والے انہیں میں سے ہیں۔اس لئے ان پر فرض ہے کہ وہ اپنا چندہ
بڑھائیں اور کوئی احمدی ایسانہ رہے، جو تحریک جدید میں شامل نہ ہو۔دوسری طرف یہ کوشش کریں کہ وصولی
سو فیصدی سے زیادہ ہو، تا قرضے اتر کر ریز روفنڈ قائم کیا جا سکے۔ہم نے اپنا کام وسیع کرنا ہے۔پہلے تو ہم بیج بکھیر رہے تھے۔اور کامیابی اسی صورت میں ہو سکتی
ہے کہ ہم بے انتہا لٹریچر پیدا کریں، ایک، ایک مبلغ کے ساتھ دس، دس ہزار کا لٹریچر ہو۔اب تو یہ حالت ہے
کہ ہم نے مورچوں پر سپاہی بٹھا رکھے ہیں ، انہیں رائفلیں بھی دی ہیں، لیکن گولہ بارود مہیا نہیں کیا۔اور
گولہ بارود کے بغیر رائفل ایک ڈنڈا ہی ہے۔میری اس مثال پر احراری کہہ دیں گے کہ دیکھ لیا ، احمدی
مبلغین کو رائفلیں دی جاتی ہیں۔گویا علم معانی اور علم بیان میں جو ادب کی خصوصیات بیان کی جاتی ہیں ، ان
سے بھی ہمیں محروم رکھا جاتا ہے۔اگر وہ کہیں کہ فلاں شیر ہے تو کوئی نہیں کہتا، اس کے پنجے دکھاؤ۔لیکن اگر
ہم کہہ دیں کہ فلاں شیر ہے تو کہتے ہیں، اس کے پنجے کہاں ہیں؟ گویا ہمیں زبان کے تمام حقوق سے محروم
رکھا جاتا ہے۔لیکن ہماری زبان میں جو محاورے ہیں، وہ ہمیں استعمال کرنے ہی پڑتے ہیں۔اس میں
ہمارا کوئی قصور نہیں۔غالب کہتا ہے:۔بنتی نہیں ہے بادہ و ساغر کہے بغیر
423

خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
یعنی بادہ و ساغر سے ظاہری تعلق ہو، نہ ہو، شاعری اس کے بغیر ٹھیک نہیں ہوتی۔بہر حال اگر ہم
نے تبلیغ کو وسیع کرنا ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم مبلغین کو ضروری سامان مہیا کر کے دیں۔سپاہی
خندق پر بیٹھا ہو، راکفل بھی پاس ہو لیکن گولہ بارود نہ ہو تو وہ کیا کرے گا؟ وہ زیادہ سے زیادہ رائفل سے
ڈنڈے کا کام لے سکتا ہے۔تجربہ کیا گیا ہے کہ جب بڑے پیمانے پر جنگ ہو تو دوسوراؤنڈ فی سپاہی کا
اندازہ ہو تو کام چل سکتا ہے، ورنہ نہیں۔مثلاً دولاکھ سپاہی ہوں تو دو کروڑ راؤنڈ ہو تو موجودہ زمانہ کی
کامیاب لڑائی لڑی جاسکتی ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ دو، دو سوراؤنڈ ہر سپاہی چلائے۔برین گن والے تو
ایک، ایک منٹ میں اتنے راؤنڈ چلا لیتے ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ فوج میں لڑنے والا حصہ فوج کا
پینتیسویں فی صدی ہوتا ہے۔فوج میں نائی بھی ہوتے ہیں ، دھوبی بھی ہوتے ہیں ، ڈاکٹر بھی ہوتے ہیں،
باور چی بھی ہوتے ہیں، موٹر چلانے والے بھی ہوتے ہیں۔مغربی اقوام میں یہ لوگ ساری فوج کا 66
فیصدی حصہ ہوتے ہیں۔لیکن روس میں یہ لوگ 66 فیصدی نہیں ہوتے بلکہ 54 فیصدی ہوتے ہیں۔46
فیصدی لڑنے والے ہوتے ہیں لیکن مغربی اقوام کہتی ہیں، یہ غلط طریق ہے۔لڑنے والے کو جب تک مکمل
آرام نہ دیا جائے ، وہ لڑ نہیں سکتا۔اس لئے 66 فیصدی حصہ فوج کا لڑنے والوں کی خدمت میں وقف ہونا
چاہئے۔پھر باقی چونتیس فیصدی بھی ایک ہی وقت میں لڑائی میں شامل نہیں ہوتا، آخر کچھ وقت آرام بھی
کرنا ہوتا ہے۔اس لئے 17 ہزار بیٹھیں گے اور 17 ہزار لڑیں گے۔پھر 17 ہزار بھی سارا وقت نہیں لڑسکتا ،
بعض لڑ رہے ہوں گے اور بعض لائن آف کمیونی کیشن کی حفاظت کر رہے ہوں گے۔گویا ایک وقت میں
ایک لاکھ فوج میں سے چودہ ہزار سے زیادہ سپاہی لڑائی نہیں کرتے۔گویا اگر دو کروڑ گولیاں ہوں تو چودہ
ہزارٹر نے والوں میں سے ہر ایک کو قریباً قریباً گیارہ سو گولی حصہ آئے گی۔پھر راکفل والے کم گولی چلائیں
گے اور برین والے زیادہ چلائیں گے۔برین کا استعمال اب بڑھ گیا ہے۔امریکہ میں ہر چوتھا آدمی برین
سے مسلح ہوتا ہے لیکن ہمارے ہاں برین والوں کی تعداد کم ہوتی ہے۔غرض سامان کے بغیر کوئی کام نہیں ہو
سکتا۔لیکن ہماری حالت یہ ہے کہ ہم اپنے سپاہیوں کو سامان مہیا نہیں کرتے ، کیونکہ اس
کا زیادہ تر انحصار
چندہ پر ہے۔اور جماعت اس قدر روپیہ مہیا نہیں کر سکتی ، اس لئے ابھی ہمیں یہی ضرورت تھی کہ ہم ہر جگہ
اسلام کی آواز پہنچا دیں۔اگر ہم سامان جمع کرتے رہتے تو لوگ زیادہ دیر تک اسلام کی آواز سے محروم
رہتے۔اب ہم لٹریچر پہنچائیں گے تو مبلغین زیادہ کام کر سکیں گے اور یہ صحیح طریق بھی ہے۔اگر ہمارا کام
رک جائے تو یہ بات خطرناک ہوگی۔اب ضرورت ہے کہ ہم کثرت سے لٹریچر شائع کریں اور اسے دنیا
424

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
،
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1954ء
میں پھیلا ئیں۔اور ہم لٹریچر زیادہ تعداد میں اس وقت تک شائع نہیں کر سکتے ، جب تک کہ ہمارے پاس
ماہر مصنفین نہ ہوں اور پھر اعلیٰ زبان دان مترجم نہ ہوں اور جرمن فرانسیسی ، انگریزی ، اٹالین، سپینش ،
جاپانی، چینی اور دوسری زبانوں کے جاننے والے موجود نہ ہوں۔اور اس کے لئے ہمیں نیا عملہ تیار کرنا
پڑے گا ، جو ان زبانوں
کا ماہر ہو۔اور اس پر کافی روپیہ اور وقت لگے گا۔پھر مصنفین کے لئے ہر قسم کے علوم
کی کتب کی ضرورت ہوگی، جن سے وہ اپنی کتب میں مدد لیں۔اس کے لئے میں کئی سال سے لائبریری
میں
کتابیں مہیا کر رہا ہوں اور دوسرے لوگوں کو بھی ہدایت کی ہوئی ہے کہ انہیں جو اچھی کتاب ملے ، اس
کے متعلق ہمیں تحریر کریں کہ ہم اسے لائبریری کے لئے خرید لیں۔یہ لائن آف ایکشن ہے، جو ہم نے قائم
کی ہے۔پہلے مبلغ جائیں گے اور وہ ایک اثر قائم کر دیں گے، پھر لٹریچر کی باری آئے اور اس لٹریچر کے تیار
کرنے کے لئے دو طرح کے آدمی درکار ہیں، اول ، وہ جو لکھنا جانتے ہوں ، دوسرے، وہ جو مختلف زبانیں
جانتے ہوں۔تا کہ ان میں کتب کا ترجمہ کریں۔کیونکہ ضروری نہیں کہ ہر زبان جاننے والا اچھا لکھ بھی سکتا
ہو۔پھر ان کے لئے اسلام اور غیر مذاہب کی کتب کی ضرورت ہوگی، جن کا کئی سال سے ذخیرہ جمع کیا جارہا
ہے۔یہ لائن آف ایکشن تھی، جو میرے ذہن میں تھی۔پہلا دور ختم ہو گیا ہے، دوسرا دور شروع ہے۔اگر
اس وقت تم ہمت نہیں کرو گے تو پہلا کام بھی بے کار جائے گا۔اور اگر ہمت کرو گے تو مبلغ مسلح ہو کر باہر
جائیں گے، ان کے ساتھ قرآنی تفسیر کے ذخائر ہوں گے، جن سے قلوب کو فتح کیا جاسکتا ہے۔اور اس
میں کیا شبہ ہے کہ قرآنی گولہ بارود کے سامنے کوئی قلعہ نہیں ٹھہر سکتا۔ہمارا کام ہے کہ ہم یہ گولہ بارود مبلغین
تک پہنچائیں اور تمہارا کام ہے کہ تم اس میں مدد دو۔اگر تم اس وقت قربانی کرو گے اور سستیاں دور کر دو
گے تو تم ہمیں اس قابل بنا دو گے کہ ہم مبلغین کو سامان کثرت سے دیں تا تبلیغ کا دائرہ وسیع کیا جا سکے۔( مطبوعه روزنامه الفضل یکم دسمبر 1954 ء )
425

آج 10 میں سے 10 باقی