اگر تم قومی لحاظ سے جوان رہنا چاہتے ہو تو ہر روز اپنی قربانی بڑھانی پڑے گی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 3 دسمبر 1954ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحر
-
جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1954ء
اگر تم قومی لحاظ سے جوان رہنا چاہتے ہو تو ہر روز اپنی قربانی بڑھانی پڑے گی
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1954ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں نے گزشتہ جمعہ تحریک جدید کے نئے سال کے متعلق اعلان کیا تھا۔چونکہ وعدوں کی آخری
تاریخیں مجھے یاد نہیں تھیں، اس لئے میں نے اعلان کیا تھا کہ وعدوں کی آخری تاریخیں پچھلے سال کی
تاریخوں کے مطابق ہوں گی اور بعد میں شائع کر دی جائیں گی۔لیکن افسوس ہے کہ محکمہ متعلقہ نے اس کی
اہمیت کو نہ سمجھا۔نہ اس نے خطبہ نویس کو تاریخیں لکھوائیں اور نہ بعد میں اخبار میں اعلان کرایا۔مومن کو
اپنے کاموں میں ہوشیار ہونا چاہئے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں جلدی اور احتیاط سے کام کرنا چاہیئے۔احتیاط اس لئے کہ اگر ہم اپنے اندازے میں غلطی کر جائیں اور کام کے بعض پہلو ترک کر دیں تو ہمیں صحیح
نتیجہ کی امید نہیں ہو سکتی اور جلدی اس لئے کہ یہ زمانہ جلدی کرنے کا ہے، دنیا دوڑ رہی ہے۔جب تک ہم
دنیا کے ساتھ ایسی رفتار کے ساتھ نہ دوڑیں کہ ہماری رفتار اس سے تیز ہو، اس وقت تک ہمیں کسی اچھے نتیجہ
کی امید نہیں ہوسکتی۔اب میں اعلان کرتا ہوں کہ مغربی پاکستان کے لئے آخری تاریخ وعدے بھجوانے کی
23 فروری ہوگی اور مشرقی پاکستان کے لئے آخری تاریخ 31 مارچ ہوگی۔اور بیرونی ممالک، جہاں کی
مقامی احمد یہ آبادی ہندوستانی یا پاکستانی ہے، ان کی آخری تاریخ 30 اپریل اور باقی بیرونی ممالک کے لئے
30 جون۔میں نے گزشتہ جمعہ یہ اعلان تو کر دیا تھا کہ نئے سال میں احباب تحریک جدید کی طرف زیادہ
توجہ کریں اور پہلے سالوں سے بڑھ چڑھ کر وعدے لکھوائیں۔لیکن دو باتیں ایسی ہیں ، جن کی طرف میں
آج جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ان میں سے ایک بات یہ ہے کہ اگر ہم نے اپنے مقصد میں کامیاب
ہونا ہے تو ہمارے کام نے ہر سال بڑھنا ہے۔اور دوسری بات یہ ہے کہ اگر ہم نے اپنے گزشتہ ارادوں،
امیدوں اور پروگراموں کو پورا نہ کیا تو آئندہ ان کے پورا کرنے کی امید کم ہی کی جاسکتی ہے۔سب سے پہلے میں اس بات کو لیتا ہوں کہ ہمیں اپنے بڑھنے کا خیال رکھنا چاہئے۔اور یہ بات کبھی
نظر انداز نہیں کرنی چاہئے کہ جو کام ہم نے شروع کیا ہے، اگر یہ ترقی کی طرف مائل ہے تو لاز مادہ بڑھے گا۔اگر
427
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلدسوم
ہم صرف اس بات پر کفایت کر لیں کہ جس طرح ہم پہلے تھے، آئندہ بھی ہم اسی طرح رہیں گے ، ہم بڑھیں
گے نہیں تو یہ امر ہماری جماعت کے بڑھاپے پر تو دلالت کر سکتا ہے، اس کی جوانی پر دلالت نہیں کر سکتا۔انسان کے اوپر تین قسم کے دور آتے ہیں۔پہلا دور انسان کے پیدا ہونے اور اس کے ترقی
کرنے کا دور ہوتا ہے۔اس دور میں ہمیشہ آج کی حالت کل کی حالت سے بہتر ہوگی اور آج کی ذمہ
داریاں کل سے زیادہ ہوتی ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آج سے ہم جسمانی طور پر 24 گھنٹے مراد نہیں لے
سکتے۔انسانی زندگی کی بڑھوتی میں بعض دفعہ ایک دن، چھ ماہ کا ہوتا ہے، بعض دفعہ ایک سال کا ہوتا ہے اور
بعض دفعہ پندرہ یا میں سال کا ہوتا ہے۔اسی طرح انسانی زندگی میں بعض تغییرات ایسے ہوتے ہیں، جو تین ،
چار ماہ کے عرصہ میں ہو جاتے ہیں۔مثلاً بچپن کی عمر میں پہلا تغیر انسان کے اندر بولنے ، چلنے اور دانت
نکالنے کا ہوتا ہے۔ان سارے تغیرات کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک محدود وقت میں ہونے لگ
جاتے ہیں۔اور بعض بچے ایسے ہوتے ہیں، جو پہلے بولنے لگ جاتے ہیں اور بعض بچے پہلے چلنے لگ
جاتے ہیں۔ایک غریب سے غریب گھر میں بھی، جو بچوں کے لئے گڑیاں بھی نہیں خرید سکتا ، بچہ غوں غوں
کرتا ہے تو دوسرے بچے شور مچادیتے ہیں کہ ننھا غوں غوں کر رہا ہے۔یاوہ سر اٹھانے لگ جاتا ہے تو
دوسرے بچے شور مچادیتے ہیں کہ آج ننھا سر اٹھا رہا ہے۔انہیں سارے تغیرات نظر آتے ہیں۔لیکن ہمیں
نظر نہیں آتے۔ہم کہتے ہیں کہ فلاں پیدا ہوا اور جواں ہوا، درمیانی تغیرات کا علم ہمیں نہیں ہوتا۔لیکن ارد
گرد کے رہنے والے اس کے معمولی معمولی تغییرات کو بھی محسوس کرتے ہیں۔مثلاً بچہ خوں خوں کرتا ہے تو ارد
گر دوالے کہتے ہیں، نھا غوں غوں کر رہا ہے۔اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کل تک اس نے غوں غوں نہیں کیا
تھا۔یا اگر بچہ منہ میں انگوٹھا ڈالتا ہے تو اس کے قریب رہنے والے کہتے ہیں، ننھے نے اپنا انگوٹھا منہ میں ڈالا
ہے۔اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ ترقی اس نے آج کی ہے، کل تک اس نے منہ میں انگوٹھا نہیں ڈالا تھا۔پھر ایک اور زمانہ آتا ہے، جب بچہ اپنا سر اٹھانے لگ جاتا ہے۔ارد گر دوا لے اس کے اس تغیر کو بھی محسوس
کرتے ہیں۔جس وقت بچے کے اعصاب مضبوط ہو جاتے ہیں اور وہ لوگوں کو اردگرد چلتے ہوئے دیکھتا
ہے تو وہ بھی اپنی گردن اونچی کرتا ہے اور قریب کھیلنے والے بچے شور مچاتے ہیں کہ آج ننھے نے گردن سیدھی
کی ہے۔اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ آج سے قبل اس نے ایسا نہیں کیا تھا، یہ ترقی اس نے آج کی ہے۔پھر بچہ اس قابل ہو جاتا ہے کہ بیٹھنے لگ جاتا ہے اور اپنی کمر ایک حد تک سیدھی کر لیتا ہے تو بچے شور مچاتے
ہیں
کہ ننھا بیٹھ گیا ہے۔اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ اس نے یہ ترقی آج کی ہے۔پھر ان تغیرات کے ساتھ
428
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1954ء
ساتھ حالات میں بھی تغیر ہوتا ہے۔جب بچہ اتنی چھوٹی عمرکا ہوتا ہے کہ وہ صرف چار پائی پر لیٹار ہے تو ماں
کو چوبیس گھنٹہ اس کا خیال رکھنا پڑتا ہے اور یہ خیال بھی صرف اس حد تک ہوتا ہے، جس حد تک بچے کے
لیٹنے کا سوال ہوتا ہے۔پھر بچہ کچھ بڑا ہو جاتا ہے اور اپنے منہ میں انگوٹھا ڈالنے لگ جاتا ہے تو جن لوگوں کو
توفیق ہوتی ہے، وہ اپنے بچوں کو چوسنی لے دیتے ہیں تا وہ اسے مسوڑھوں کے نیچے دبا تار ہے۔انگوٹھا
چوسنے کی خواہش طبعی ہوتی ہے کیونکہ اس وقت مسوڑھوں میں خراش پیدا ہوتی ہے اور انگوٹھا چوسنا یا چوسنی منہ
میں رکھنا، دانتوں کے نکلنے اور ان کے بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔اب یہ چوسنی کا خرچ زائد ہو جاتا ہے، پہلے
یہ خرچ نہیں ہوتا تھا۔پھر بچہ اور بڑا ہوتا ہے، مثلاً وہ سر اٹھانے لگ جاتا ہے تو تکیوں کی ضرورت پیش آتی
ہے تا اس کو سراٹھانے میں تکلیف نہ ہو، تکیہ رکھ کر اس کے سر کو بلند کر دیا جاتا ہے اور اس طرح سراٹھانے
میں اسے سہولت ہو جاتی ہے۔پھر اس سے بڑا ہوتا ہے تو گر میلوں اور تکیوں کی ضرورت ہوتی ہے تا بچہ بیٹھنے
لگ جائے۔اور جب بچہ اور بڑا ہوتا ہے تو گھر والے اسے ایک دو پیسے کی گاڑی بنوادیتے ہیں، جو بوجھ
پڑنے پر آگے چلنے لگ جاتی ہے۔تاکہ اس طرح اسے اپنے پاؤں ہلانے اور چلنے کی عادت پڑے۔اس
کے بعد وہ اور بڑا ہوتا ہے تو اس کے لباس کا خیال رکھا جاتا ہے۔ماں باپ سمجھتے ہیں کہ اب اسے پاجامہ،
سلوار یاتہ بند بنادینا چاہئے ، سردیوں میں جراب کا استعمال شروع کر دیا جاتا ہے۔پھر ایک زمانہ بڑھنے کا
ایسا آتا ہے، جب ہر چھ ماہ کے بعد پہلا لباس چھوٹا ہو جاتا ہے۔جن گھروں میں بچے زیادہ ہوتے ہیں ، وہ
ا
عموما اس قسم کے کپڑے سنبھال کر رکھ لیتے ہیں تا دوسرے بچوں کے کام آئیں۔قومی ترقیات بھی اسی طرح چلتی ہیں۔کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ایک قوم ایک دن میں ہی پیدا ہوئی
اور پروان چڑھی ہو۔قرآن کریم سے پتہ لگتا ہے کہ نئی مذہبی قوم اس وقت کھڑی کی جاتی ہے، جب دنیا میں
خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔جیسے فرمایا:۔ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ
یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی اصل وجہ یہ تھی کہ اس وقت بر و بحر میں فساد پیدا ہو گیا
تھا اور یہی حالت ہمیشہ انبیاء کی بعثت کے وقت رہی ہے۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيْهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوْا بِهِ يَسْتَهْزِءُوْنَ
کہ جب بھی کوئی نبی مبعوث ہوتا ہے تو اس کے خیالات چونکہ رائج الوقت خیالات سے مختلف
ہوتے ہیں اور لوگوں
کو مجنونانہ باتیں معلوم ہوتی ہیں، اس لئے لوگ ان پر مذاق اڑاتے ہیں۔اور سمجھتے ہیں کہ
429
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
بھلا کوئی شخص اس کی باتوں کو معقول سمجھ سکتا ہے۔غرض کوئی نئی جماعت، خصوصاً الہی جماعت ، اسی وقت بنتی
ہے، جب زمانہ میں فساد اور خرابی پیدا ہو جائے۔اور جب فساد اور خرابی پیدا ہو جاتی ہے تو کوئی قوم یکدم نہیں
بن سکتی بلکہ اس پر ایک وقت لگتا ہے۔آخر جب خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ کوئی رسول ایسا نہیں آتا ، جس پر اس
زمانہ کے لوگ استہزاء نہیں کرتے تو ظاہر ہے کہ مذاق کسی بڑی قوم کے ساتھ نہیں کیا جاسکتا۔اگر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دولاکھ میں سے لاکھ ، ڈیڑھ لاکھ ہو جا تا یا دوکروڑ میں سے ایک کروڑ یا ڈیڑھ
کروڑ لوگ ہو جاتے تو باقی لوگوں میں اتنی ہمت ہی کہاں ہو سکتی تھی کہ وہ ان پر استہزاء کرتے ؟ مذاق اسی لئے
کیا جاتا ہے کہ وہ قوم دوسروں سے چھوٹی ہوتی ہے۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ انبیاء کی جماعتوں
کولوگ شرذمة قلیلون کہتے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ یہ چند لوگ ہیں، جو ترقی اور بیداری کی خواہیں دیکھ رہے
ہیں۔جن کے مقاصد کو یہ لوگ پیش کر رہے ہیں، ان کے لئے تو ایک مضبوط قوم کی ضرورت ہے۔یہ چند
آدمی اس کام کو کس طرح کر سکتے ہیں؟ غرض انبیاء کی جماعتیں ہمیشہ چھوٹی ہوتی ہیں اور بعض دفعہ تو ان کی
تعداد اتنی قلیل ہوتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ بعض انبیاء کوصرف ایک ایک شخص
نے مانا۔اب اس ایک شخص کا دوسرے لوگوں پر کیا رعب پڑسکتا تھا؟ بعد میں یہ جماعتیں آہستہ آہستہ بڑھنا
شروع کرتی ہیں اور ان کے افراد ایک سے دو، دو سے تین اور تین سے چار ہو جاتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تاریخ سے زیادہ محفوظ تاریخ اور کسی نبی کی نہیں۔حضرت
نوح، ابراھیم ہوئی اور عیسی علیهم السلام کی تاریخیں کسی حد تک محفوظ ہیں۔لیکن زیادہ تر قابل اعتبار
وہی حالات ہیں، جو قرآن کریم نے بیان فرمائے ہیں، باقی تاریخ زیادہ روشن نہیں۔لیکن رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی زندگی ایسی ہے، جو ایک کھلی کتابکی طرح ہے۔جس طرح آپ کو سورۃ فاتحہ ملی ، جو کھلے
مضامین رکھنے والی ہے، اسی طرح آپ کو زندگی بھی وہ ملی ، جو کھلی کتاب کے طور پر تھی۔آپ نے بیویوں
سے پیار کیا تو وہ بھی تاریخ میں موجود ہے۔آپ نے تھو کا، نہایا، وضوکیا، پیشاب
کیا، پانی پیا یا یا کھانا کھایا تو
وہ بھی تاریخ میں محفوظ چلا آتا ہے۔غرض آپ کی تاریخ بھی فاتحہ ہے اور آپ کی زندگی بھی فاتحہ ہے۔دشمن اگر اعتراض کرتا ہے تو ہم اسے کہتے ہیں کہ تم اس لئے اعتراض کرتے ہو کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی کھلی کتاب کے طور پر ہے۔اگر آپ کی زندگی بھی حضرت موسیٰ یا حضرت عیسی علیهما السلام کی
زندگی کی طرح بند کتاب کی طرح ہوتی تو تمہیں اعتراض کرنے کا موقع میسر نہ آتا۔پس آپ کی زندگی پر
اعتراضات کی کثرت اس بات کی علامت نہیں کہ آپ پر دوسرے انبیاء کی نسبت زیادہ اعتراضات
430
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1954ء
ہوئے ہیں بلکہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی زندگی ایک کھلی کتاب کے طور پر ہے۔ایک عورت
نے برقعہ پہنا ہو تو اس کے متعلق یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس چہرہ پر برص ہے یا نہیں ، یا وہ کیلوں سے بھرا ہوا ہے
یا نہیں، اس کے متعلق یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس کی ایک آنکھ ہے یا نہیں ، یا وہ بھینگی ہے یا نہیں۔لیکن اگر کسی کا
چہرہ کھلا ہوا ہوتو لوگ اس پر
کئی اعتراضات کر سکتے ہیں۔لیکن ہم اس کا مقابلہ ایک برقع پوش عورت سے
نہیں کر سکتے۔یعنی ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ فلاں برقع پوش عورت کے مقابلہ میں اس غیر برقع پوش عورت پر
زیادہ اعتراضات ہوئے ہیں۔اگر کوئی غیر برقع پوش عورت کا مقابلہ برقع پوش عورت سے کرتا ہے تو وہ
پاگل ہے۔اسی طرح ہم کہیں گے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مثال دوسرے انبیاء کے مقابلہ میں ایسی
ہی ہے، جیسے ایک غیر برقع پوش عورت کی مثال، برقع پوش عورت کے مقابلہ میں ہوتی ہے۔آپ کی زندگی
سورج کی طرح ہے، اس کا ہر پہلو نظر آ سکتا ہے۔لیکن دوسرے انبیاء کی زندگیاں بند کتاب کے طور پر
ہیں۔پس آپ کی زندگی ہمارے لئے ایک نمونہ ہے۔جب آپ نے دعوئی فرمایا تو ابتداء میں صرف ایک شخص (یعنی حضرت ابو بکر ) آپ پر ایمان
لایا۔وہ لوگ جنہوں نے بعد میں اسلام میں بڑے بڑے درجات حاصل کئے ، ان میں بھی بعض ایسے تھے،
جنہوں نے ابتدائی زمانہ میں آپ کی سخت مخالفت کی۔مثلاً خلافت کے زمانہ میں سب سے زیادہ روشن
زمانہ حضرت عمر کی خلافت کا ہے۔لیکن آپ بھی ایک عرصہ تک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مخالفت کرتے
رہے ہیں۔پھر آپ کے زمانہ میں بھی اور آپ کے بعد بھی بہترین اسلامی کمانڈر خالد بن ولید تھے۔لیکن
آپ بھی ہجرت کے بعد چھ سال تک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جنگ کرتے رہے۔پھر جب
خلافت میں تنزل آیا تو اس کی گری ہوئی عمارت کو سنبھالنے والے معاویہ تھے۔لیکن آپ بھی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری عمر میں ایمان لائے تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کی زندگی میں صرف
80، 90 آدمی آپ پر ایمان لائے تھے۔بعض کے نزدیک ان کی تعداد 200، 300 تک تھی۔اب دیکھو،
ایک شخص جو 13 سال تک یہ دعویٰ کرتارہا کہ وہ ساری دنیا کو فتح کرلے گا، وہ یہ اعلان کرتا رہا کہ اس کی
جماعت آخر غالب آئے گی اور اس کی پیش کردہ تعلیم دوسری سب تعلیموں پر غالب آئے گی ، اس کی
جماعت میں اگر 13 سال کے لیے عرصہ میں 200 یا 300 آدمی داخل ہو گئے تو بظاہر یہ نظر آتا ہے کہ یہ ایسی
چیز نہیں، جس کے ذریعہ دنیا کو فتح کیا جا سکے۔ہاں ایک چیز ضرور تھی اور یہی انبیاء کی سچائی کی علامت ہوا
کرتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نصرت بالرعب مسيرة شهر یعنی جہاں ایک
431
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
مسافر ایک ماہ میں پہنچ سکتا ہے، وہاں تک خدا تعالیٰ نے میر ا رعب پہنچا دیا ہے۔چنانچہ آپ کے ابتدائی 13
سالوں میں آپ کی آواز حبشہ نجد اور اردگرد کے علاقہ میں پہنچ گئی تھی۔حضرت مسیح موعود کو بھی دیکھ لو، آپ کے ماننے والے بھی ابتداء میں 50 ، 60 ہی تھے۔لیکن سارے
ہندوستان میں ایک شور مچ گیا تھا، مکہ تک سے کفر کے فتوے آگئے تھے۔حالانکہ " کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔آپ کے ماننے والے پچاس، ساٹھ کی تعداد میں تھے، اس سے گھبرانے کی کون سی وجہ تھی ؟ اس کی صرف ایک ہی
وجہ تھی کہ شیر کا بچہ ، پہلے دن بھی شیر کا بچہ ہوتا ہے اور بھیڑ کا بچہ سو سال کے بعد بھی بھیڑ کا ہی بچہ ہوتا ہے۔وگوں کو اس
قلیل جماعت میں بھی ایک شان نظر آتی تھی، اس لئے دوسرے لوگ اس کے مخالف ہو گئے۔ایک دفعہ ایک مدعی نبوت نے مجھے لکھا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ میں نے آپ کو اتنے
خطوط لکھے ہیں اور اتنے رسالے بھیجے ہیں لیکن آپ نے ان کا کوئی جواب نہیں دیا، آپ کم سے کم ان کی
نے
تردید تو کر دیں۔میں یہ نہیں کہتا کہ آپ مجھے مان لیں لیکن اس قدر تو کریں کہ ان کی تردید کر دیں۔میں
نے سمجھا کہ اب اس خط کا جواب مجھے ضرور دینا چاہئے۔چنانچہ میں نے اسے لکھا کہ یہ تردید بھی قسمت
والوں کو میسر آتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھ لو، آپ نے دعوی کیا تو سارے لوگ آپ
کے خلاف کھڑے ہو گئے۔لیکن ہم تمہاری کتابوں اور رسالوں
کی تردید بھی نہیں کرتے۔یہ ثبوت ہے، اس
بات کا کہ تمہارے ساتھ خدا تعالیٰ نہیں۔لوگ کہتے ہیں، ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات۔جب کوئی تعلیم پھیلنے والی ہوتی ہے تو اس میں
جامعیت پائی جاتی ہے اور لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ اس تعلیم میں وہ خوبیاں موجود ہیں، جو دوسرے لوگوں کو اپنی
طرف کھینچ لیں گی۔لیکن جس تعلیم میں یہ خوبیاں موجود نہ ہوں، اس میں جامعیت نہ پائی جاتی ہو تو لوگ
سمجھتے ہیں، یہ ردی چیز ہے، اس کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت نہیں۔فرض کرو ایک آدمی ایک انچ کی دھجی
اعلی قسم کی ریشم کی لے آئے تو کیا کوئی شخص خیال کر سکتا ہے کہ وہ اس سے قمیص تیار کر لے گا ؟ اس طرح اگر
کوئی خاص مسئلہ لے کر کھڑا ہو جائے یا کسی اقتصادی نکتہ کے متعلق اپنی تعلیم پیش کرے تو چاہے وہ کتنا ہی
اعلیٰ ہو ، وہ مذہب نہیں کہلا سکتا۔اعلیٰ قسم کا مذہب وہی ہو سکتا ہے، جس سے زندگی کے ہر شعبہ میں ہدایت ملتی
ہو۔اگر کوئی مذہب زندگی کے ہر شعبہ میں ہدایت نہیں دے سکتا تو لوگ اسے قبول نہیں کر سکتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق لوگوں نے یہ محسوس کر لیا تھا کہ آپ کی باتیں
مولویوں
والی نہیں۔مولوی ایک بات کو لے لیتے ہیں اور اس پر سارا زور لگا دیتے ہیں۔مثلاً بعض اس بات پر
432
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ہی سارا زور لگا دیتے ہیں کہ کو احلال ہے یا نہیں؟ اب اگر کو احلال ثابت ہو جائے اور لوگ اسے کھانا شروع
کر دیں، تب بھی اس سے کیا ہوگا؟ لیکن آپ نے وہ تعلیم پیش کی ، جس میں زندگی کے ہر شعبہ میں ہدایت ملتی
تھی۔آپ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کے پیش فرمودہ اصول کو دوبارہ دنیا کے سامنے پیش
کیا۔اس لئے ہر شخص نے یہ سمجھ لیا کہ اب لوگ اس تعلیم کی طرف متوجہ ہو جائیں گے۔پہلوں کے پاس نہ
دونیاں ہیں، نہ چونیاں ہیں، نہ اٹھنیاں ہیں، نہ روپے اور نوٹ ہیں، پھر انہیں صراف کیسے کہا جا سکتا ہے؟
صراف کے لئے ضروری ہے کہ اس کے پاس دونیاں، چونیاں، اٹھنیاں اور روپے وغیرہ موجود ہوں۔اس
کے پاس نوٹ ہوں، اشرفیاں ہوں ، صرف چند پیسے پاس ہونے سے اسے صراف نہیں کہا جا سکتا۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں آئے تو ابتدائی 13 سالوں میں 80،90 یا بعض روایات کے مطابق 200 ،
300 لوگ آپ پر ایمان لائے لیکن آپ کی شہرت دور دور تک پھیل گئی تھی۔حبشہ اور نجد تک آپ کی تعلیم پہنچ
چکی تھی اور امراء، رؤساء، فقہاء اور بادشاہوں نے آپ کی طرف توجہ شروع کر دی تھی۔اسی طرح حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھ لو، آپ کے ماننے والوں کی تعداد ابتداء میں 60، 50 تھی لیکن آپ کی
شہرت دور دور تک پھیل چکی تھی۔اس کے مقابلہ میں جن لوگوں نے دعوی کیا ، ان کو اپنے علاقہ سے باہر کوئی
جانتا بھی نہیں تھا۔اس قسم کے لوگوں کو خواہ پچاس، ساٹھ مان بھی لیں ، ان کے متعلق لوگ یہ احساس بھی نہیں
کرتے کہ وہ دنیا میں کوئی تغیر پیدا کر لیں گے۔یہ لوگ روزانہ لکھتے ہیں کہ اب قیامت آجائے گی۔لیکن عملی
طور پر ایک چار پائی بھی نہیں بلتی اور دنیا میں کوئی منفی یا مثبت تغیر پیدا نہیں ہوتا۔یہی ثبوت ہے، اس بات کا کہ
ان کی مثال بھیڑیے کے چمڑے میں بھیٹر کی سی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ماننے والے
اگر چہ تھوڑے تھے لیکن لوگوں میں ان کی وجہ سے گھبراہٹ بہت زیادہ تھی۔کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ان کی تعلیم
دنیا کو کھا جائے گی۔اسی طرح ہماری جماعت کو دیکھ لو مخالف بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں عوام کو
بھڑکاتے ہیں، فتوے دیتے ہیں لیکن دنیا ڈرتی ہم سے ہی ہے۔اگر چہ ہم انہیں تسلیاں دیتے ہیں اور یہ کہتے
کہتے تھک جاتے ہیں کہ ہم تمہارے دشمن نہیں تمہارے خیر خواہ ہیں۔لیکن پھر بھی وہ تسلی اور اطمینان نہیں
پکڑتے۔کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ تعلیم اس قسم کی ہے کہ جہاں بھی جائے گی ، لوگ اس کی طرف متوجہ ہو
جائیں گے اور اگر ہمارے ارد گرد کے لوگوں نے ان کی باتیں سن لیں تو وہ ہمیں چھوڑ کر اس تعلیم کو قبول کر لیں
گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت سے پہلے اسلام پر ہر طرف سے اعتراضات ہو رہے
تھے۔کیا یہودیت اور عیسائیت اور کیا ہندو مذہب ہر ایک کے ماننے والے اسلام پر حملہ آور ہورہے تھے۔433
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد سوم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کا مقابلہ کیا۔مسلمانوں نے بھی آپ کی مخالفت کی اور یہ نہ سمجھا
کہ آپ ان کی حفاظت کے لئے کھڑے ہوئے ہیں۔لیکن اب ہماری یہ حالت ہے کہ کوئی ماں کا بچہ ایسا
نہیں ، جو اسلام پر کوئی اعتراض کر سکے اور پھر اس کا جواب نہ دیا جا سکے۔پس تم نے ترقی کی طرف ایک قدم اٹھایا ہے۔بیج تمہارے پاس ہے، جو بویا گیا ہے۔اور پھر وہ
زمانہ تمہیں ملا ہے، جس میں تمہاری ترقی لازمی ہے۔جس طرح پانچ ، چھ سال کا بچہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس
نے بڑھنا نہیں، باوجود اس کے کہ اس کا ارادہ شامل نہیں ہوتا، پھر بھی وہ بڑھتا جاتا ہے ، اسی طرح خدا تعالیٰ
نے تمہارے اندر ایسی روح پیدا کر دی ہے کہ تم نے بہر حال بڑھنا ہے، چاہے تمہارا ارادہ اور عزم ساتھ
شامل ہو یا نہ ہو۔پھر جس طرح یہ نہیں ہو سکتا کہ پانچ ، چھ سال کے بچہ کالباس 8،9 سال کی عمر کے بچہ کو پورا
آسکے ، اسی طرح یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ تمہارے پچھلے سال کا چندہ اگلے سال کے لئے کافی ہو۔جب تک تم
پہلے سے زیادہ قربانی نہیں کرو گے، جب تک تم اپنے چندے کو پہلے سالوں سے زیادہ نہیں بڑھاؤ گے،
جب تک تم چندہ دینے والوں کی تعداد ہر سال بڑھاتے نہیں جاؤ گے، تمہارا لباس تمہارے جسم پر بے جوڑ
معلوم ہوگا۔اگر کوئی لمبا شخص کسی چھوٹے بچے کا لباس پہننا چاہے تو اول تو وہ پہنتے پہنتے پھٹ جائے گا اور
اگر وہ کسی طرح اس کو پہن بھی لے تو وہ صرف ناف تک یا اس کے اوپر تک آئے گا، باقی جسم نگارہ جائے گا ،
اسی طرح تمہارے ساتھ ہو گا۔اگر تمہاری شہرت کے مقابلہ میں تمہارا کام اور تمہارا چندہ کم ہو تو سب دیکھنے
والوں کو تمہارا یہ عیب نظر آئے گا۔تمہارا کام آج ہر قوم کے سامنے ہے۔جس طرح ایک کرتا قد کے برابر نہ
ہو تو وہ ہر شخص کو برا نظر آتا ہے، اسی طرح اگر تمہاری قربانی اور تمہارے چندے تمہارے کام کی نسبت سے
تھوڑے ہوں گے تو تمہارا یہ عیب ہر شخص کو نظر آئے گا۔کوئٹہ میں ایک فوجی افسر میرے پاس آیا اور اس نے کہا، میں ایک جگہ پر گیا ، وہاں آپ کی
جماعت کا ایک مبلغ تھا اور وہ بہت اچھا کام کر رہا تھا۔لیکن میں نے دیکھا ہے نہ اسے اچھا لباس میسر تھا اور
نہ اچھا کھا نا ملتا تھا۔اور اسے ہر بڑے شخص سے ملنا پڑتا تھا۔اگر آپ اسے اچھا لباس مہیا نہیں کر سکتے اور
اچھا کھانا نہیں دے سکتے تو وہ تبلیغ کا کام کیسے کرے گا؟
ایک شخص نے مجھے اس سے پہلے بھی مجھے لکھا تھا ( شاید یہ وہی شخص تھا، جو بعد میں مجھے کوئٹہ میں
ملا۔کہ میں سنگا پور سے آیا ہوں ، وہاں آپ کے مبلغ کام کرتے ہیں لیکن افسوس ہے کہ انہیں اچھا کھانا
اور اچھا لباس نہیں مل رہا، وہ فقیروں کی طرح رہتے ہیں۔میں احمدی تو نہیں لیکن ان کی حالت دیکھ کر اس
434
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1954ء
قدر متاثر ہوا ہوں کہ آپ کو توجہ دلانا ضروری سمجھتا ہوں۔اگر آپ وہاں کوئی کام کرنا چاہتے ہیں تو اپنے
مبلغوں کو اچھا کھانا اور اچھا لباس تو مہیا کریں۔اس شکایت کرنے والے دوست کو تو ہمارے مبلغین کا ظاہری لباس اور ظاہری کھانا نظر آیا۔اور
مجھے یہ فکر ہے کہ ہم اپنے مبلغین کو باطنی کھانا بھی مہیا نہیں کر رہے۔ہمارے ہر مبلغ کے پاس سینکڑوں کتابوں
پر مشتمل ایک لائبریری ہونی چاہئے۔تاکہ وہ ایک وقت میں سو، دوسو آدمیوں کو مطالعہ کے لئے کتب دے
سکے۔بلکہ پوری طرح توجہ دلانے کے لئے ضروری ہے کہ اس کے پاس ایک، ایک کتاب کے دس دس،
پندرہ پندرہ نسخے ہوں۔تا ایک ہی وقت میں ایک کتاب سے ایک سے زیادہ آدمی فائدہ اٹھا سکیں۔اگر ہر مشن
میں سو کتا نہیں ہوں اور ان کے پندرہ، پندرہ نسخے ہوں تو پندرہ سو کتاب تو یہی بن جاتی ہے۔پھر کئی لوگ ایسے
آجاتے ہیں، جو تفسیر ، حدیث یا کسی اور مضمون کی کتاب لینا چاہتے ہیں۔تو ہمارے لئے ضروری ہے کہ
ہمارے ہر مبلغ کے پاس دو، تین ہزار کتب کی لائبریری ہو۔جو شخص ملنے کے لیے آتا ہے، وہ زیادہ سے زیادہ
گھنٹہ، ڈیڑھ گھنٹہ بیٹھے گا اور باتیں سنے گا اور پھر چلا جائے گا۔لیکن اگر ہم اسے کوئی کتاب دے دیں تو وہ گھر
میں بھی اسے پڑھتارہے گا اور اس طرح تبلیغ سے وہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے گا۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ سنایا ہے کہ سرحد کے ایک رئیس خان فقیرمحمد خان صاحب آف چارسدہ
مرحوم ایگزیکٹیو انجینیر (بعد میں وہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہو گئے۔ایک دفعہ مجھے دہلی میں ملے۔انہوں نے مجھے
سے ذکر کیا کہ میرے بھائی محمد اکرم خاں صاحب احمدی ہیں۔میں سیر کے لئے انگلستان جارہا ہوں۔انہوں
نے چلتے چلتے بعض کتابیں میرے ٹرنک میں رکھ دی ہیں۔میری ایک لڑکی کی منگنی ان کے لڑکے سے ہوئی
ہے۔ویسے بھی مجھے ان کا بڑا ادب ہے کہ وہ میرے بڑے بھائی ہیں۔میں نے انہیں کہا، آپ نے کیا کیا ہے،
میں تو سیر کے لئے جارہا ہوں، ان کتابوں کے پڑھنے کا کہاں موقع ہوگا ؟ مگر وہ مانے نہیں اور کہا، کہیں خیال آیا
تو انہیں پڑھ لینا۔میں نے کہا، اچھا رکھ دو۔ولایت جا کر انہوں نے مجھے ایک چھٹی لکھی ، اس کے شروع میں یہ
لکھا تھا کہ شاید آپ مجھے نہ پہچانیں، میں اپنی پہچان کے لئے لکھتا ہوں کہ میں وہ ہوں ، جو آج سے تین ماہ پہلے
آپ سے دلی کے شاہی قلعہ میں ملا تھا اور میں نے آپ سے کہا تھا، ہماری دو والدہ تھیں اور ہر ایک والدہ سے
ہم دو، دو بھائی ہیں۔ان میں ایک، ایک ہم نے آپ کو دے دیا ہے اور ایک، ایک غیر احمدیوں کو دے دیا
ہے۔اس طرح ہم نے پورا پورا انصاف کیا ہے۔روپیہ میں سے اٹھنی آپ کو دی ہے اور اٹھنی دوسرے مسلمانوں
کو۔اور آپ نے بھی غذا قاآیہ کہا تھا کہ ہم تو اٹھنی پر راضی نہیں ہوتے ، ہم تو پورا روپیہ لے کر چھوڑا کرتے ہیں۔سو
435
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلدسوم
اب ایک اور چونی آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں اور اپنے آپ کو آپ کی بیعت میں شامل کرتا ہوں۔انہوں نے لکھا، میں نے آپ کو بتایا تھا کہ میرے بھائی محمد اکرم خان صاحب نے کچھ کتابیں میرے ٹرنک میں
رکھ دی تھیں، ہم پٹھان ہیں، ہم میں اسلام کی خدمت کا جوش ہوتا ہے۔چاہے ہمیں کچھ آئے یا نہ آئے ، ہمارا
ارادہ ضرور ہوتا ہے کہ ہم کسی کافر کو ماریں۔وہی جوش مجھ میں بھی تھا۔جب میں انگلستان پہنچا اور میں نے
یہاں مختلف مقامات کی سیر کرنی شروع کی تو چونکہ میں گورنمنٹ کا ایک عہد یدار تھا، اس لئے مجھے بعض اداروں
کے دیکھنے کا موقع بھی ملا۔میں نے دیکھا کہ ہمارے ایک کارتوس کے مقابلہ میں ان کے پاس لاکھوں بلکہ
کروڑوں کارتوس اور ایک بندوق کے مقابلہ میں لاکھوں بندوقیں ہیں اور طرح طرح کے ترقی یافتہ ہتھیار
ہیں۔ہمارے ہاں طیاروں
کا نام و نشان نہیں لیکن ان کے پاس بڑی تعداد میں طیارے ہیں۔پھر اس ملک کے
کارخانوں کے مقابلہ میں ہمارے پاس کوئی چیز نہیں۔یورپ کی اس ترقی کو دیکھ کر میرے دل میں مایوسی پیدا
ہوئی اور یقین ہو گیا کہ اب اسلام دنیا پر غالب نہیں آسکتا۔اپنی اس کمزوری اور مجبوری کے ہوتے ہوئے ، ہم
اتنے بڑے ترقی یافتہ دشمن کا مقابلہ کس طرح کریں گے؟ تلوار سے مارنے کے لئے ضروری ہے کہ دوسرا شخص
کمزور اور نہتا ہو۔لیکن یہاں تو یہ ہے کہ ہم کمزور اور نہتے ہیں اور دشمن ہم سے کئی گنازیادہ طاقتور ہے۔میری
حالت پاگلوں کی سی ہوگئی۔کل شام کو گھر آیا تو مایوسی کی حالت میں، میں نے گھر والوں سے کہا کہ محمد اکرم خاں
نے بعض کتب میرے ٹرنک میں رکھی تھیں، وہ دو، شاید ان سے مجھے تسلی مل سکے۔اتفاق سے آپ کی کتاب
دعوۃ الا میر" میرے ہاتھ آئی۔اس کے ابتداء میں اتفاقا یہی مضمون بیان کیا گیا ہے کہ اسلام جب شروع ہوا تو
اس کے متعلق کوئی شخص یہ امید نہیں کر سکتا تھا کہ جیت سکے۔لیکن ان مخالف حالات کے باوجود اسلام جیت
گیا۔پھر جب اسلام جیت گیا تو کوئی شخص یہ خیال نہیں کر سکتا تھا کہ یہ گرے گا۔لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی بہت سی پیشگوئیاں ایسی موجود تھیں کہ اسلام پر ایک وقت ایسا آئے گا، جب اس کے پاس مقابلہ کی کوئی
صورت باقی نہیں رہے گی۔چنانچہ وہی ہوا، جس کا پیشگوئیوں میں ذکر تھا۔یعنی اسلام باوجود طاقتور ہونے کے
تنزل پا گیا۔اس کے بعد آپ نے اسلام کی ترقی کے متعلق بہت سی پیشگوئیوں کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ پیشگوئیاں پوری ہو گئیں، جو اسلام کے تنزل کے متعلق تھیں تو وہ پیشگوئیاں
کیوں پوری نہیں ہوں گی، جو اسلام کے دوبارہ غلبہ کے متعلق ہیں؟ جن سامانوں کو سو سال پیشتر خیال بھی نہیں
کیا جاسکتا تھا، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ذکر آج سے 1300 سال قبل کر دیا۔جس مایوسی کا تم آج
سے سوسال قبل اندازہ بھی نہیں کر سکتے تھے، آج سے 1300 سال قبل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس
436
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سو
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1954ء
سے ہوشیار کر دیا۔آپ نے فرمایا، ایک شخص رات کو مومن سوئے گا، صبح کو کا فرا اٹھے گا۔اور دن کو مومن ہوگا لیکن
رات کو کافرسوئے گا۔خاں فقیر محمد صاحب نے لکھا کہ میں جوں جوں اس کتاب کو پڑھتا جاتا تھا ، سارا نقشہ
میرے سامنے آتا جاتا تھا۔اور میں نے سمجھ لیا کہ میری مایوسی غلط تھی۔میری بیوی نے کہا ، اب تم آرام کرلو،
کہیں پاگل نہ ہو جانا۔مگر میں نے کہا، اب میں کتاب ختم کر کے سوؤں گا۔اور ارادہ کر لیا کہ میں اس وقت
تک سونے کے لئے اپنے بستر پر نہیں جاؤں گا، جب تک کہ آپ کو اپنی بیعت کا خط نہ لکھ لوں۔چنانچہ سونے
سے پہلے میں آپ کو یہ خط لکھ رہا ہوں، میری بیعت کو قبول کیا جائے۔غرض ضروری ہے کہ ہم اپنے مبلغین کو بڑی تعداد میں لٹریچر مہیا کریں۔اور اس کے لئے سرمایہ
کی ضرورت ہے۔اور میں نے بتایا ہے کہ ہم مالی لحاظ سے کمزور ہونے کی وجہ سے نئے مبلغ نہیں بھیج سکتے۔اسی طرح پرانے مبلغین کے لئے لائبریری کا انتظام بھی نہیں کر سکتے۔یہ کام ہم نے نئے سرے سے کرنا
ہے۔ہر ملک میں کم از کم ایک، ایک کتاب کے سو سو نسخے ہوں تا کہ ایک وقت میں لاکھ ، ڈیڑھ لاکھ آدمی
ہماری کتب پڑھ رہا ہو۔اگر ہم اس قسم کا انتظام کر لیں تو لازمی بات ہے کہ سمجھدار سنجیدہ،
شریف اور خدا
تعالیٰ سے محبت رکھنے والے لوگ آنے شروع ہو جائیں گے۔اور یہ کام بغیر اس کے نہیں ہوسکتا کہ ہمارا
قربانی کا قدم ہمیشہ آگے رہے۔اگر ہم ایک جگہ پر ٹک جاتے ہیں تو ہماری وہی مثال ہوگی ، جیسے ایک
نوجوان
کو پانچ ، چھ سال کے بچے کا لباس پہنا دیا جائے وہ لباس یا تو پھٹ جائے گا اور اگر وہ پہنے میں
کامیاب بھی ہو جائے تو ناف سے اوپر ہی رہے گا۔اور یہ بے جوڑ لباس نہ تمہیں اپنوں میں عزت دے سکتا
ہے، نہ غیروں میں عزت دے سکتا ہے۔اگر تم اپنوں اور بیگانوں میں عزت حاصل کرنا چاہتے ہو تو اس کا
ایک ہی طریق ہے اور وہ یہ ہے کہ تم حوصلہ اور ہمت سے کام کرو۔اگر تم خدا تعالیٰ کے رستہ میں خرچ کرو
گے تو خدا تعالیٰ تمہیں اور دے گا۔پس میں دونوں دفتر والوں سے کہتا ہوں کہ تم سب ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش
کرو۔دفتر دوم کے متعلق میں نے بتایا تھا کہ اس کی حالت نہایت افسوسناک ہے۔ان کا قدم پیچھے کی
طرف جارہا ہے۔نوجوانوں کو تو بوڑھوں سے زیادہ تیز ہونا چاہئے تھا اور ان کا قدم دلیری کے ساتھ آگے
بڑھنا چاہئے تھا۔اگر کوئی شخص مالی لحاظ سے یا ایمان کے لحاظ سے کمزور بھی ہو تو اسے چاہئے کہ وہ بناوٹ
سے ہی ساتھ چلتا چلا جائے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب عمرہ کے لئے مکہ تشریف لے گئے اور حدیبیہ کے مقام پر آپ کو
روک لیا گیا تو اس وقت آپ کے اور مشرکین مکہ کے درمیان یہ معاہدہ طے پایا کہ مسلمان اگلے سال عمرہ
437
خطبہ جمعہ فرموده 03 دسمبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
کے لئے آجائیں، اس موقع پر مشرکین مکہ قریب کی پہاڑیوں پر چلے جائیں گے۔چنانچہ اگلے سال رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھیوں سمیت عمرہ کے لئے آئے۔وہ موسم ملیریا کا تھا۔مدینہ سے مکہ آتے
ہوئے راستہ میں ملیریا کا علاقہ تھا۔اسلامی لشکر اس علاقہ سے گزرا تو اس کی اکثریت ملیریا کی وجہ سے بیمار
ہو گئی۔ملیریا نے مسلمانوں کی ہڈیوں کو کھوکھلا کر دیا۔ایک صحابی بیان کرتے ہیں کہ ملیریا کی وجہ سے ہماری
کمریں کبڑی ہوگئی تھیں، ہم اپنی کمریں سیدھی نہیں کر سکتے تھے۔جب ہم طواف کرنے لگے تو مشرکین مکہ
جبل ابو القبیس پر چلے گئے تھے اور وہاں بیٹھ کر مسلمانوں کی حالت کو دیکھ رہے تھے۔یہ لوگ
مسلمانوں کے رشتہ دار تھے ، معاہدہ کی وجہ سے وہ قریب آکر تو مل نہیں سکتے تھے۔انہوں نے سمجھا کہ چلو دور
سے ہی ان کی شکلوں کو دیکھ لیا جائے۔ادھر مسلمانوں کی یہ حالت تھی کہ ملیریا کی وجہ سے ان کی کمریں کبڑی
ہو چکی تھیں اور ان کے قدم ڈگمگارہے تھے۔وہ صحابی کہتے ہیں ، میں طواف کرتے ہوئے کبڑا ہو کر چلتا تھا۔لیکن جو نہی جبل ابو تنیس کے سامنے آتا تھا، اپنی کمر سیدھی کر لیتا اور اکڑ کر چلنے لگتا ، جب اس جگہ سے ہٹ
جاتا تو پھر کبڑا ہو کر چلنے لگتا۔جب میں نے طواف ختم کر لیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور
میرا نام لے کر پوچھا تم یہ کیا کر رہے تھے تم جو نہی جبل ابو القبیس کے سامنے آتے تھے، اکڑ کر چلنے لگتے
تھے؟ میں نے عرض کیا، یا رسول
اللہ! ملیریا نے ہماری ہڈیاں کھوکھلی کر دی ہیں، ہم سے سیدھی کمر کر کے چلا
نہیں جاتا۔کافر ہماری حالت دیکھ رہے تھے۔میں نے خیال کیا کہ اگر میں نے طواف کرتے ہوئے کوئی
کمزوری دکھلائی تو کافر خیال کریں گے کہ ملیریا کی وجہ سے مسلمانوں کی طاقت زائل ہو چکی ہے اور اب وہ
ہمارا شکار ہیں۔چنانچہ جب میں ان کے سامنے سے گزرتا تھا تو اپنی کمر سیدھی کر لیتا تھا اور اکڑ کر چلتا تھا اور
جب اس جگہ سے ہٹ جاتا تو کبڑا ہوکر چلنے لگتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اکڑ کر چلنا، خدا
تعالیٰ کو سخت نا پسند ہے۔لیکن اس شخص کا اکڑ کر چلنا، خدا تعالیٰ کو بہت ہی پیارا لگا ہے۔غرض بعض اوقات انسان اپنی کمزوری کی حالت میں بھی خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کر لیتا۔اگر تم قربانی کے لحاظ سے کمزور ہو یا مالی لحاظ سے کمزور ہو یا سخاوت کے لحاظ سے کمزور ہو ، تب بھی یہ دیکھ کر
کہ اس وقت اسلام اور احمدیت کو تمہاری قربانی کی ضرورت ہے تم بناوٹ کے طور پر اکٹڑ کر چلو۔گوتم دلی
طور پر اس قربانی پر نا خوش ہو گے، لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ کو اس کی ضرورت ہے، اس لئے تمہارا قبض سے قربانی
کرنا، جو بظاہر ایک گناہ ہے، تمہارے لئے نیکی سے بھی بڑھ کر ثواب کا موجب ہوگا۔کیونکہ تم اس بات کی
بنیا درکھ رہے ہو کہ جو کام آج تم نے قبض سے کیا ہے، آئندہ تم اسے بشاشت سے کرو گے۔کیونکہ ہر نیکی
438