اگر تم قومی لحاظ سے جوان رہنا چاہتے ہو تو ہر روز اپنی قربانی بڑھانی پڑے گی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 3 دسمبر 1954ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 ستمبر 1954ء
دوسری نیکی کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔جس کام سے نیکی کی توفیق نہ ملے ، اس کے متعلق یہ سمجھ لو کہ وہ در حقیقت
نیک کام نہیں تھا۔اس طرح ہر وہ کام جو بظاہر سی معلوم نہ ہو ، اگر اس سے کسی نیکی کی توفیق مل جائے تو وہ
بھی ثواب کا موجب ہوتا ہے۔پس میں جماعت کے احباب کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں اور زیادہ سے
زیادہ وعدے لکھا ئیں اور پھر انہیں جلد پورا کریں۔اسی طرح نئے نئے لوگوں کو تحریک کر کے اس تحریک
میں شامل کریں۔تمہارا چندہ ہر سال پہلے سے زیادہ ہونا چاہئے، کیونکہ تمہارا کام ہر سال بڑھے گا۔جیسے
6،5 سال کے لڑکے کا لباس بڑی عمر والے آدمی کو پورا نہیں آتا، اسی طرح تمہاری اس سال کی قربانی اگلے
سال کام نہیں آسکتی۔اللہ تعالیٰ تمہیں بڑھا رہا ہے، جس طرح ایک بچہ بڑھتا جاتا ہے اور اس کے اختیار میں
نہیں ہوتا کہ وہ بڑھنے کو روک سکے، اسی طرح تم پر بھی وہ دور آیا ہوا ہے۔قانون قدرت تمہیں بڑھا رہا
ہے۔پس تمہاری آج کی قربانی کل کے کام نہیں آئے گی، کیونکہ تمہارا قدم لازماً آگے بڑھے گا اور تمہیں
اپنی قربانی بھی لازماً بڑھانی پڑے گی۔اگر تم اپنی قربانی بڑھاتے نہیں تو تمہاری حالت مضحکہ خیز بن جائے
گی۔اگر چھ سال کے بچے کا لباس بڑی عمر والا پہن لے تو کیا تم اس پر ہنسو گے یا نہیں؟ اگر تم یہ دیکھو کہ 18
سال کا نوجوان، جو کرکٹ کا کھلاڑی ہے، وہ چوسنی منہ میں لئے پھر رہا ہے تو تم اس پر ہنسو گے یا نہیں ؟ اگر تم
دیکھ لو کہ ایک ٹیم کا کپتان جھنجھنا ہلانا شروع کر دیتا ہے تو تم اس پر ہنسو گے یا نہیں؟ اگر تم کسی استاد کو دیکھو کہ
وہ گڑیا اٹھائے پھرتا ہے تو تم اس پر ہنسو گے یا نہیں ؟ اسی طرح اگر تمہیں دنیا دیکھے گی کہ تمہارا کام خدا تعالٰی
نے بڑھا دیا ہے، لیکن قربانی تمہاری کل والی ہے تو وہ تم پر ہنسے گی یا نہیں ؟ تم اپنی حالت پر قیاس کرلو کہ تم
دوسروں کو بے جوڑ لباس پہنے دیکھ کر ان کے متعلق کیا خیال کرتے ہو؟ پھر تمہارے متعلق دوسرے لوگ کیا
خیال کریں گے؟ خدا تعالیٰ تمہارے متعلق کیا خیال کرے گا ؟ کیا تم دونوں کی نظروں میں بے جوڑ نہیں بن
جاتے ؟ اور پھر یہ زمانہ تو تمہارے بڑھنے اور ترقی کرنے کا ہے۔جسمانی طور پر اگر جوانی کا زمانہ آتا ہے تو
لازماً اس کے بعد بڑھا پا آتا ہے۔لیکن روحانی طور پر یہ زمانہ تمہارے لئے اس قدر مبارک ہے کہ اگر تم یہ
دعائیں کرتے رہو کہ تم بوڑھے نہ ہو تو تمہارا جوانی کا زمانہ ہمیشہ قائم رہے گا۔اگر جسمانی طور پر کوئی یہ کہے
کہ میں جوان ہی رہوں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ بوڑھا نہ ہو اور جوانی کی عمر میں ہی مرجائے۔لیکن
اگر کسی قوم کے متعلق یہ کہا جائے کہ وہ ہمیشہ جوان رہے تو اگر وہ کوئی کمزوری نہ دکھائے تو وہ فی الواقع جوان
ہی رہتی ہے۔لیکن انسانی زندگی کے متعلق یہ کہنا کہ کوئی جوان ہی رہے ، بددعا بن جاتی ہے۔439
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ایک دفعہ اسی قسم کا ذکر چھڑ گیا تو میں نے بتایا کہ بلغاریہ کے لوگ بڑے تنومند اور مضبوط جسم
والے ہوتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ وہ ایک قسم کی دہی تیار کرتے ہیں، اس دہی کا وہ کثرت سے استعمال
کرتے ہیں، اس لئے وہ بڑے تنومند اور مضبوط ہوتے ہیں۔پاس ہی ایک زمیندار دوست تھا، وہ بڑا خوش
ہوا اور کہنے لگا، میرا بھی یہ تجربہ ہے کہ جو شخص التزاماً دہی استعمال کرے، وہ بوڑھا نہیں مرتا۔اس پر دوسرے
لوگوں نے اس سے مذاق کرنا شروع کر دیا کہ تمہارا یہ فقرہ کہنے کا کیا مطلب ہے؟ اس کا تو یہ مطلب ہے کہ
دہی کھانے والے جوانی کی عمر میں ہی مر جاتے ہیں، بوڑھا ہونے کی نوبت ہی نہیں آتی۔پس جسمانی زندگی میں ایک جوان
کا بوڑھا ہونا ضروری ہے لیکن روحانی زندگی میں ضروری نہیں
کہ کوئی قوم بوڑھی ہو۔اگر کوئی قوم قربانی کرے اور اپنا معاملہ خدا تعالیٰ سے درست رکھے تو اس پر ہمیشہ
جوانی کی عمر رہتی ہے، بڑھاپا محض اس کی کمزوری کی وجہ سے آتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔اِنَّ اللهَ لا يُغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمُ۔کہ ہم جسمانی بڑھاپا تو ضرور لاتے ہیں لیکن روحانی بڑھا پا کسی قوم پر صرف اس وقت لاتے
ہیں، جب وہ خود بڑھا پا چاہتی ہے۔پس روحانی جوانی کو تم سینکڑوں، لاکھوں بلکہ کروڑوں سال تک بھی قائم
رکھ سکتے ہو اور اس کا نمونہ موجود ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، اگلے جہان میں جو جنت ملے گی ، اس میں کوئی
بوڑھا نہیں ہوگا۔یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر کوئی قوم جوان رہنا چاہتی ہے تو اس پر بڑھا پا نہیں آتا۔یا اگر
تم جوان رہنا چاہتے ہو تو تمہیں ہر روز اپنی قربانی بڑھانی پڑے گی۔اگر تمہیں ایسا کرتے ہوئے ، بشاشت
محسوس نہیں ہوتی تو تم خدا تعالیٰ کی خاطر بناوٹ کے طور پر ہی اپنی قربانی کو بڑھاؤ۔اگر تم ایسا کرو گے تو اگلے
سال تمہیں بچے دل سے خدا کی خاطر قربانی کرنے کی توفیق مل جائے گی۔اللہ تعالیٰ تمہیں تو فیق دے کہ تم اپنی
ذمہ داریوں کو مجھو۔تا اس ترقی کے ساتھ ساتھ، جوخدا تعالیٰ تمہیں دے رہا ہے، تم خدا تعالیٰ اور دنیا کی نظروں
میں فیل نہ ہو۔تمہاری قربانی ہر روز بڑھتی چلی جائے۔تا کہ تم اپنی ذمہ داریوں کی گاڑی کو برابر کھینچ سکوں۔مطبوعه روزنامه الفضل 11 دسمبر 1954 ء)
440