جو شخص سچا اور حقیقی مبلغ ہوتا ہے وہ دنیا میں خدا کا نمائندہ ہوتا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 23 ستمبر 1955ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 1955ء
جو شخص سچا اور حقیقی مبلغ ہوتا ہے، وہ دنیا میں خدا کا نمائندہ ہوتا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 ستمبر 1955ء
دیکھو، خدا جس طرح صحابہ کا تھا، اسی طرح تمہارا ہے۔اس نے جب دیکھا کہ بعد میں
آنے والوں میں سے کچھ ایسے لوگ ہوں گے، جن کے دلوں میں ایمان ہوگا اور وہ چاہیں گے کہ ان کے
لئے بھی صحابیت کا رستہ کھولا جائے تو اس نے ان کے دلوں کا بھی خیال رکھا اور فرمایا:۔وَالَّذِينَ آمَنُوا مِنْ بَعْدُ وَهَاجَرُوا وَجَهَدُوا مَعَكُمْ فَأُولَيكَ مِنْكُمْ
کہ وہ لوگ جو ان کے بعد ایمان لائیں گے اور ہجرت کریں گے اور اسلام کی خدمت کے لئے
جہاد کریں گے، وہ بھی تم میں ہی شامل ہوں گے۔دیکھو، اللہ تعالیٰ نے کس طرح تمہارے صحابی ہونے کا رستہ کھول دیا ہے۔ضرورت یہ ہے کہ تم
اپنے اندر پختہ ایمان پیدا کرو۔خدا تعالیٰ کے دین کے لئے اپنے وطنوں کو چھوڑنے کے لئے تیار رہو اور
جہاد پر کمر بستہ رہوں۔مگر یہ یا درکھو کہ ہر زمانہ میں جہاد کے طریق الگ الگ ہوتے ہیں۔جو شخص اپنے زمانہ
کے حالات کے مطابق دین کے جہاد میں حصہ لیتا ہے، وہ انہی برکتوں سے حصہ پاتا ہے ، جن برکتوں سے
پہلے لوگوں نے حصہ پایا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ہی دیکھ لو، آپ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ آپ جہاد کے منکر ہیں
اور اپنا مقام بہت بڑا بتاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس الزام کے جواب میں یہی لکھا
ہے کہ میں جہاد کا منکر نہیں۔صرف اتنی بات ہے کہ میں اس وقت تلوار سے نہیں بلکہ قلم کی نوک سے جہاد کر رہا
ہوں۔جہاد کی غرض یہی ہے کہ اسلام دنیا پر غالب آجائے۔اگر کسی وقت قلم سے اسلام غالب آ جاتا ہے تو قلم
چلانے والا ہی مجاہد ہے۔چونکہ اس زمانہ میں دشمنان اسلام کی طرف سے تلوار سے نہیں بلکہ قلم سے اسلام کو
مٹانے کی کوشش کی جاتی ہے، اس لئے میں بھی تلوار سے نہیں بلکہ قلم کی نوک سے جہاد کر رہا ہوں۔چنانچہ اللہ
تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو وہی کچھ قلم سے دے دیا، جو پہلوں
کو تلوار کے نتیجہ میں ملا تھا۔جیسا کہ میں نے پچھلی دفعہ بھی کہا تھا، اب اسلام کی بنیاد کو دوبارہ استوار کیا جارہا ہے۔کیونکہ
بارشوں اور طوفانوں کی کثرت کی وجہ سے اسلام کی عمارت میں کمزوری پیدا ہو چکی تھی ، اس کی دیواروں میں
521

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
رخنے پڑ گئے تھے، اس کی سفیدی اتر چکی تھی، اس کی اینٹیں اپنی جگہ چھوڑ چکی تھیں اور اس کی چھت میں
بڑے بڑے سوراخ ہو چکے تھے۔خدا تعالیٰ نے اسلام کی عظیم الشان عمارت کی مرمت کے لئے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا اور آپ کو اس قلعہ کا پاسبان مقر فر مایا۔تا کہ اسلام کی یہ گرتی ہوئی
عمارت پھر اپنی بنیادوں پر استوار ہو جائے اور دشمن کے حملے ناکام ہو جائیں۔چنانچہ آپ آئے اور آپ
نے نئے سرے سے اس عمارت کے فرش اور دیواروں پر سیمنٹ کر دیا ، اس کے اندر دوبارہ سفیدی کر دی،
اس کے تمام سوراخ بند کر دئیے اور اسے پھر ایک مضبوط قلعہ کی شکل میں تبدیل کر دیا۔اب کسی کی طاقت
نہیں کہ اسلام کی دیوار کو گرا سکے۔پھر خدا نے اس عمارت کی صرف مرمت ہی نہیں کی بلکہ ایک نئی فوج بھی تیار کر دی، جو قلعہ کی
حفاظت کے لئے اس کے سامنے کھڑی ہے۔اب دشمن کی مجال نہیں کہ وہ اس قلعہ کی طرف بڑھے اور اس
پر حملہ کر سکے۔کیونکہ اس قلعہ کے محافظین کے دلوں میں خدا اور اس کے رسول کی محبت ہے، وہ اس کی رضا
کے لئے اپنے وطنوں کو چھوڑتے ہیں اور غیر ملکوں میں سالہا سال تک رہ کر دین کی اشاعت کے لئے
جدو جہد کرتے ہیں۔ہمارے مبلغین میں ایسی کئی مثالیں پائی جاتی ہیں کہ انہوں نے اسلام کی اشاعت
کے لئے اپنی زندگی وقف کی اور شادی کے چند ہفتہ بعد ہی غیر ممالک میں چلے گئے۔چونکہ میاں بیوی اگر
ایک دن بھی اکٹھے رہیں تو حمل ہو جاتا ہے، اس لئے ان کے پیچھے ہی بچے پیدا ہوئے اور وہ سالہا سال تک
اپنے باپ کی شکل دیکھنے کو ترستے رہے۔ایک مبلغ، جو شادی کے معابعد تبلیغ اسلام کے لئے چلے گئے تھے،
ان کا بچہ ان کے جانے بعد پیدا ہوا اور پھر بڑے ہو کر سکول میں تعلیم حاصل کرنے لگا۔جب وہ دس سال کا
تھا تو ایک دن وہ سکول سے اپنے گھر آیا اور اپنی ماں سے کہنے لگا کہ اماں لڑکے جب سکول میں آتے ہیں تو
کہتے ہیں، ہمارا ابا یہ لایا، ہمارا ابا وہ لایا، میرا بھی کوئی اہا ہے یا نہیں؟ اس طرح حکیم فضل الرحمان ، جو حال
ہی میں میرے پیچھے فوت ہوئے ہیں، وہ شادی کے تھوڑی عرصہ بعد ہی مغربی افریقہ میں تبلیغ اسلام کے
لئے چلے گئے اور تیرہ چودہ سال تک باہر رہے، جب وہ واپس آئے تو ان کی بیوی کے بال سفید ہو چکے تھے
اور ان کے بچے جوان ہو چکے تھے۔میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ آج جمعہ کے بعد میں حکیم فضل الرحمان صاحب ، مولوی عبد المغنی
خان صاحب اور ماسٹر محمد حسن صاحب آسان کی نماز جنازہ پڑھوں گا۔مولوی عبد المغنی خان صاحب بھی ان لوگوں میں سے تھے، جنہوں نے ابتدائی زمانہ میں اپنی
زندگی وقف کی۔وہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں قادیان میں ہجرت کر کے آگئے اور پھر
522

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 23 ستمبر 1955ء
وفات تک مرکز میں ہی رہے۔اور سلسلہ کے مختلف عہدوں پر نہایت اخلاص اور محبت کے ساتھ کام کرتے
رہے۔پھر ماسٹر محمد حسن صاحب آسان بھی میرے پیچھے فوت ہوئے ہیں۔ان کا ایک بیٹا مولو د احمد اس
وقت لندن مشن کا انچارج ہے۔میں نے جب وقف کی تحریک کی تو گوسینکڑوں مالدار ہماری جماعت میں
موجود تھے مگر ان
کو یہ توفیق نہ ملی کہ وہ اپنی اولا د کو خدمت دین کے لئے وقف کریں۔لیکن ماسٹر محمد حسن
صاحب آسان نے اپنے چارلڑ کے اسلام کی خدمت کے لئے وقف کر دئیے۔جن میں سے دو بیٹے ان کی
وفات کے وقت پاکستان سے باہر تھے۔ان میں سے ایک ویسٹ افریقہ میں وائس پرنسپل ہے اور ایک
لندن مشن کا انچارج اور انگلستان میں ہمارا مبلغ ہے۔ان کے سات بچے تھے اور وہ غریب آدمی تھے۔انہوں نے اپنے خرچ پر انہیں گریجوایٹ کرایا اور پھر سات میں سے چار کو وقف کر دیا۔ان میں سے ایک
الفضل کا ایڈیٹر ہے، ایک لندن مشن کا انچارج ہے، ایک ویسٹ افریقہ میں وائس پرنسپل ہے اور ایک کراچی
میں تحریک جدید کی تجارت کا انچارج ہے۔ان سارے لڑکوں کو انہوں نے بی اے یا ایم اے اپنے خرچ پر
کرایا، سلسلہ سے انہوں نے کوئی رقم نہیں لی۔انہیں یہ کبھی خیال نہ آیا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں، اگر
میرے بیٹے پڑھ کر اعلیٰ ملازمتیں حاصل کر لیں تو ہمارے خاندان کا نام روشن ہو جائے گا۔انہوں نے روشنی
صرف اسلام میں دیکھی اور اپنے لڑکوں کو دین کی خدمت کے لئے وقف کر دیا۔غرض ہماری جماعت میں ایسی مثالیں تو موجود ہیں، جو جماعت کی عزت کو قائم رکھنے والی ہیں۔لیکن اب یہ حالت ہے کہ سوائے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد کے اور یا پھر میری اولاد کے
اور کسی جگہ سے ہمیں واقفین زندگی نہیں مل رہے۔کبھی کبھی تو جب میں اس حالت کود یکھتا ہوں اور مجھے ڈر
آتا ہے کہ کہیں میری اولاد بھی کسی وقت دوسروں کو دیکھ کر دین کی خدمت سے منہ نہ پھیر لے تو میرے دل
میں جوش آتا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کروں کہ الہی مجھے صرف ایسی اولاد کی ضرورت ہے، جو تیرے
دین کی خدمت گزار ہو۔تو مجھے ایسا دن نہ دکھا ئیو کہ تیرے دین کو قربانی کی ضرورت ہو اور میرے بیٹے اس
کے لئے تیار نہ ہوں۔اور اگر کوئی ایسا دن آنے والا ہو تو تو بڑی خوشی سے مجھے بے اولا د کر دے۔کیونکہ میرا
نام تو نے روشن کرنا ہے، میری اولاد نے نہیں۔میں تو صرف یہ چاہتا ہوں کہ میری ساری اولا د دین کی
خدمت کرنے والی ہو۔دیکھو، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کوئی بیٹا نہیں تھا مگر کیا دنیا میں کوئی شخص
ہے، جو آپ کا نام عزت سے نہیں لیتا۔آپ کا خدا سے تعلق ہو گیا اور خدا نے آپ کے نام کو ابدی طور پر
زندہ کر دیا۔پس جس کا خدا سے تعلق ہو جائے ، اسے ڈر ہی کس بات کا ہو سکتا ہے؟ حضرت مسیح ناصری کو
523

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
دیکھ لو، آپ کی کوئی جسمانی اولاد نہ تھی، جو آپ کے نام کو زندہ رکھتی۔مگر آج ساری دنیا کے عیسائی گواپنی
جہالت اور نادانی کی وجہ سے انہیں خدائی کا رتبہ دیتے ہیں مگر وہ آپ پر اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے
تیار رہتے ہیں۔وہ کام خود اچھا کرتے ہیں مگر ہر اچھا کام کرنے کے بعد کہتے ہیں کہ یہ کرسچن سویلزیشن
ہے۔چونکہ ان کی قوم میں رحم کا جذبہ زیادہ پایا جاتا ہے، اس لئے اگر وہ کسی موقع پر رحم سے کام لیتے ہیں تو
ساتھ ہی کہہ دیتے ہیں، یہ کرسچین سویلیزیشن ہے، یہ میسج کی تعلیم کا نتیجہ ہے۔اگر مسیح کے اپنے بیٹے ہوتے تو
کیا بن جاتا اور ان کا نام کتنے عرصہ تک باقی رہتا؟ لیکن چونکہ انہوں نے اپنی زندگی خدا تعالیٰ کے لئے
وقف کر دی، اس لئے خدا تعالیٰ نے ان کو وہ عظمت دی کہ آج سارا یورپ اور سارا امریکہ ان کی عزت کر رہا
ہے۔بلکہ یورپ کے ایک چھوٹے سے چھوٹے ملک کے عیسائی ، جس طرح حضرت مسیح کو یا در رکھتے ہیں،
اگر ان کے اپنے بیٹے بھی موجود ہوتے تو اس طرح ان
کو یاد نہیں رکھ سکتے تھے۔اسی طرح میں سمجھتا ہوں، ماسٹر محمد حسن صاحب آسان نے بھی ایسا نمونہ دکھایا، جو قابل تعریف
ہے۔وہ ایک معمولی مدرس تھے اور غریب آدمی تھے۔انہوں نے فاقے کر کر کے اپنی اولاد کو پڑھایا اور اسے
گریجوایٹ کرایا۔اور پھر سات لڑکوں میں سے چار کو سلسلہ کے سپر د کر دیا۔اب وہ چاروں خدمت دین کر رہے
ہیں اور قریباً سارے ہی ایسے اخلاص سے خدمت کر رہے ہیں، جو وقف کا حق ہوتا ہے۔اگر یہ بچے وقف نہ
ہوتے تو ساتوں مل کر شاید دس ہیں سال تک اپنے باپ کا نام روشن رکھتے اور کہتے کہ ہمارے ابا جان بڑے
اچھے آدمی تھے۔مگر جب میرا یہ خطبہ چھپے گا تولا کھوں احمدی محمد حسن صاحب آسان کا نام لے کر ان کی تعریف
کریں گے اور کہیں گے کہ دیکھو، یہ کیسا با ہمت احمدی تھا کہ اس نے غریب ہوتے ہوئے اپنے سات بچوں کو
اعلی تعلیم دلائی اور پھر ان میں سے چار کو سلسلہ کے سپر د کر دیا۔اور پھر وہ بچے بھی ایسے نیک ثابت ہوئے کہ
انہوں نے خوشی سے اپنے باپ کی قربانی کو قبول کیا اور اپنی طرف سے بھی ان کے فیصلہ پر صاد کر دیا۔میں نے پچھلے جمعہ میں جماعت کے دوستوں
کو تحریک کی تھی کہ وہ اپنی زندگیاں اسلام کی خدمہ
کے لئے وقف کریں۔اور میں نے بتایا تھا کہ اسلام کے غلبہ کی یہی صورت ہے کہ ہم میں نسلاً بعد نسل ایسے
لوگ پیدا ہوتے رہیں، جو اسلام کی اشاعت کے لئے اپنے آپ کو وقف کریں۔میں نے یہ تحریک کی اور
اس پر ایک ہفتہ گزر گیا۔لیکن میں دیکھتا ہوں کہ ابھی تک جماعت نے اس تحریک کی طرف پوری توجہ نہیں
کی۔ایک زمانہ وہ ہوا کرتا تھا کہ نارمل حالت میں جب میں تقریر کرتا تھا تو میں سمجھتا تھا کہ میں سامعین کے
دل ہلا سکتا ہوں اور اگر ابنارمل (Abnormal) اور غیر معمولی حالت پیدا ہو جاتی تھی اور خدا تعالیٰ کا نور
524

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 1955ء
مجھ پر نازل ہوتا اور اس کا تصرف میری زبان پر ہوتا تو میں سمجھتا تھا کہ اگر ساتھ ہزار آدمی بھی میرے سامنے
ہوتاتو سجھتاتھا
ہوں اور میں انہیں پہاڑ سے چھلانگ لگانے کے لئے کہوں تو وہ پہاڑ سے چھلانگ لگا دے گا۔اور اگر میں
انہیں سمندر میں کودنے کے لئے کہوں تو وہ سمندر میں کو دجائے گا۔لیکن اس بیماری کے بعد مجھے یہ وہم
ہونے لگتا ہے کہ میری وہ قوت بیا نیہ اب مجھ میں موجود ہے یا نہیں؟
بہر حال میرے اس خطبہ کے بعد ایک احمدی نے مجھے خط لکھا کہ میرے دل میں وقف کی تحریک
ہوئی ہے۔جب خدا مجھے توفیق دے گا، میں اپنی زندگی اسلام کی خدمت کے لئے وقف کردوں گا۔سر دست میں دعائیں کر رہا ہوں اور دوستوں سے مشورہ لینے کا بھی ارادہ رکھتا ہوں۔اس لئے نہیں کہ وقف
اچھی چیز ہے یا نہیں؟ بلکہ اس لئے کہ میں ذاتی طور پر وقف کو نباہ سکتا ہوں یا نہیں؟ اور یہ بات درست
ہے۔اچھے سے اچھا کام بھی ہو تو اس کے لئے دعاؤں کی ضرورت ہوتی ہے۔لیکن یہ بات یادرکھنی چاہئے
کہ مشورہ دینے والے بھی مختلف قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ایک مخلص احمدی، جو اپنی قربانیوں کے لحاظ سے ہمیشہ صف اول میں شریک رہے ہیں۔ان کے
سامنے ایک دفعہ جبکہ میں کھانا کھا رہا تھا، میرے ایک بیٹے کا ذکر آیا۔انہوں نے کہا کہ اس کی خواہش اعلیٰ
تعلیم پانے کی ہے۔لیکن میں نے اسے مشورہ دیا ہے کہ چونکہ تمہارے باپ بیمار ہیں اور ابھی ان پر بہت
بوجھ ہے، اس لئے سر دست تم وہیں اپنی تعلیم مکمل کرو، پھر یہاں آکر بیرسٹری کر لینا۔میں نے کہا بیرسٹری ؟
میں تو اپنے کسی ایسے لڑکے کو دیکھ ہی نہیں سکتا، جو واقف زندگی نہ ہو۔کہنے لگے، روپے کی بھی تو ضرورت
ہوتی ہے۔یہ روپیہ کمائے گا اور سلسلہ کی خدمت کرے گا۔میں اس دوست کو سلسلہ کا چوٹی کا خدمت گزار
سمجھتا ہوں۔مگر جب اس نے یہ فقرہ کہا تو مجھے یوں محسوس ہوا ، جیسے اس نے میرے دل میں خنجر مار دیا ہے۔اگر اس دوست کا مشورہ صحیح ہے تو پھر اس کے معنی یہ ہیں کہ بانی سلسلہ احمدیہ، مرزا غلام احمد، نعوذ باللہ بالکل
بے وقوف اور جاہل تھے اور میں، جو ان کا خلیفہ ثانی ہوں، بڑا گدھا اور بے وقوف ہوں کیونکہ ہم نے اپنی
زندگیاں اسلام کی خدمت کے لئے وقف کر دیں۔آخر دنیا کمانا مجھے بھی آتا ہے۔مجھے خدا نے وہ دماغ دیا
ہے کہ بڑے سے بڑے دماغ والے اس بیماری میں بھی میرا مقابلہ نہیں کر سکتے۔اور پھر خدا نے ہمیں
سامان بھی دیئے۔ہمارے باپ دادا اپنے علاقے کے حاکم تھے اور انہوں نے ایک بہت بڑی جائیداد
اپنے پیچھے چھوڑی۔وہ جائیداد جو تباہ ہونے کے بعد ہم تک پنچی، وہ بھی اتنی قیمتی تھی کہ اگر ہم اسے بیچنے کا
موقع پاتے تو ہم تین بھائیوں کو تین ، تین کروڑ رو پیدل جاتا۔گویا ہم سارے بھائیوں کی جائیداد مجموعی طور
525

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 1955ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔پر نو کروڑ روپیہ کی تھی۔اگر یہ نو کروڑ روپیہ ہم تجارت پر لگا دیتے تو اس سے کئی گنے زیادہ روپیہ ہم کما لیتے۔کیونکہ اصل چیز دماغ ہے، جس سے روپیہ کمایا جاتا ہے۔اور دماغی قابلیتیں اللہ تعالیٰ نے مجھ میں پیدا کی
ہیں۔لیکن اگر فرض کرو میں یہ نو کروڑ کی جائیداد سلسلہ کو دے دیتا اور وہ کام نہ کرتا ، جو میں نے کیا ہے تو کیا تم
سمجھتے ہو کہ وہ نو کروڑ اس کام کے برابر ہو سکتے تھے؟ یا کیا وہ نو کروڑ کی جائیداد میری لکھی ہوئی تفسیر کے ایک
صفحہ کے برابر بھی ہو سکتی تھی؟ میری تفسیر قرآن کا ایک صفحہ اس کروڑ سے ہزاروں گنا زیادہ قیمتی ہے اور
ہزاروں گنے زیادہ فائدہ مند ہے۔پس مجھے تعجب ہوا کہ اس دوست نے یہ کیا بات کہی ہے؟ وہ دوست
نہایت مخلص ہیں اور ساری عمر انہوں نے خدمت سلسلہ میں گزاری ہے۔مگر پھر وہ اس وہم میں مبتلا ہو گئے
کہ روپیہ دینا بھی خدمت ہے۔بے شک ہماری جماعت میں ایسے لوگ بھی ہیں، جنہوں نے مالی لحاظ سے
سلسلہ کی بہت بڑی خدمت کی ہے اور ہم ان کی قدر کرتے ہیں۔لیکن جن لوگوں نے اپنی زندگیاں اسلام
کے لئے وقف کر دیں اور رات اور دن وہ خدمت سلسلہ میں مصروف رہے، ان کے وجود سے ہمارے
سلسلہ کو جو فائدہ پہنچا ہے، وہ روپیہ کے ذریعہ خدمت کرنے والوں سے بہت زیادہ ہے۔مجھے یاد ہے، میری پندرہ سال
کی عمر تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ بیمار ہو
گئے۔ان دنوں جو ڈاک آیا کرتی تھی ، وہ آپ کی بیماری کی وجہ سے میں ہی آپ کو پڑھ کر سنایا کرتا تھا۔ایک
دفعہ ایک منی آرڈر آپ کے نام آیا، جو - 180 روپیہ کا تھا۔اور ساتھ ہی خط تھا، جس میں لکھا تھا کہ یہ روپیہ
چندے کا نہیں بلکہ حضور کی خدمت میں بطور نذرانہ پیش ہے۔اس میں سے اسی روپے تو وہ ہیں ، جو ہمیشہ
ماہوار حضور کو بھیجا کرتا ہوں اور سو روپیہ زائد اس لئے ہے کہ پہلے میری تنخواہ - 180 روپیہ تھی جس میں
سے اسی روپے میں حضور کو نذرانہ بھجوادیا کرتا تھا۔اب مجھے یکدم سب انسپکٹر پولیس سے ترقی دے کر
پراسیکیوٹنگ انسپکٹر بنادیا گیا ہے اور - 2801 روپے تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ مجھے یکدم یہ سو
روپیہ جو ترقی ملی ہے محض حضور کے لئے ملی ہے۔اس لئے سوروپے، وہ جواب بڑھے ہیں اور اسی روپے
وہ جو میں ہمیشہ بھیجا کرتا ہوں، حضور کی خدمت میں نذرانہ کے طور پر بھجوا رہا ہوں۔اور چونکہ خدا نے مجھے
-180 سے -/280 روپیہ تک یکدم پہنچایا ہے اور یہ سو روپیہ کی زیادتی میرے لئے نہیں بلکہ حضور کے لئے
ہے، اس لئے میں آئندہ بھی ہمیشہ - 180 روپیہ حضور کی خدمت میں بھجوایا کروں گا۔میں نے جب یہ خط پڑھا تو بڑا متاثر ہوا کہ ہماری جماعت میں اللہ تعالیٰ نے کیسے کیسے مخلص وجود
پیدا کئے ہیں۔یہ چوہدری رستم علی صاحب تھے ، جو محکمہ پولیس میں ملازم تھے۔اسی طرح میں نے کئی دفعہ
526

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 1955ء
سیٹھ عبد اللہ بھائی کی خدمات کا ذکر کیا ہے۔اب تو پارٹیشن اور ہندوستانی گورنمنٹ کے مظالم کی وجہ سے ان
کی تجارت ویسی نہیں رہی لیکن ساری عمران کی یہی کیفیت رہی کہ جو روپیہ بھی ان کے پاس آتا ، وہ اسے
سلسلہ پر خرچ کر دیا کرتے اور ابھی بھی اسی رنگ میں قربانی کرتے جارہے ہیں۔پس بے شک ہماری جماعت میں ایسے افراد ہیں، جو مالی لحاظ سے سلسلہ کے کاموں میں
غیر معمولی حصہ لیتے ہیں۔لیکن ان افراد سے جو سلسلہ کو فائدہ پہنچا ہے، کیا وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کی ایک تصنیف کے بھی برابر ہے؟ یا سلسلہ کے قائم کرنے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے جو وقت صرف کیا، اگر اس وقت کو سلسلہ کے لئے صرف کرنے کی بجائے آپ اپنے زمیندارہ کام میں
لگ جاتے تو کیا سلسلہ کو اتنا ہی فائدہ پہنچتا، جتنا اب پہنچا ہے؟ یا میں ہی اگر اپنے زمیندارہ کام میں مشغول ہو
جاتا تو میرے ذریعہ سلسلہ کو وہ فائدہ پہنچ سکتا تھا ، جواب پہنچا ہے؟ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ میں نے زمیندارہ
کام بھی کیا ہے۔لیکن جب زمینوں کا کام اتنا بڑھا کہ میں نے سمجھا ، اب اگر میں نے اس کی طرف توجہ کی تو
سلسلہ کے کام کو نقصان پہنچے گا تو میں نے میاں بشیر احمد صاحب کو بلوایا اور زمین کے کاغذات ان کے سپر د کر
دیئے اور خود میرے پاس جتنا وقت تھا، وہ سارے کا سارا میں نے سلسلہ کے لئے وقف کر دیا۔اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ میں یہ کام خود بھی چلا سکتا تھا۔مگر ان کے سپرد کرنے سے مجھے یہ فائدہ ہوا کہ میں زمینوں کے کام
سے فارغ ہو کر سلسلہ کے کاموں میں زیادہ تن دہی سے مصروف ہو گیا۔پھر سندھ کی زمینیں ملیں تو اللہ تعالیٰ
نے مجھے ملازموں سے کام لینے کی توفیق عطا فرما دی۔بے شک ملازموں پر کام کا انحصار رکھنے کی وجہ سے مجھے
نقصان بھی ہوتا تھا۔لیکن میں نہیں چاہتا تھا کہ زیادہ وقت ادھر صرف کروں۔کیونکہ میں جانتا تھا کہ سلسلہ کو
میرے وقت کی زیادہ ضرورت ہے۔لیکن اس کے باوجود اللہ تعالیٰ نے مجھے مالی لحاظ سے بھی سلسلہ کی
خدمت کی توفیق عطا فرما دی۔میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح سیٹھ عبد اللہ بھائی اور بعض دوسرے دوستوں نے
قربانی کی ہے اور سلسلہ کی غیر معمولی خدمت کی ہے، اسی طرح میں نے بھی کی ہے۔چنانچہ اب تک تحریک
جدید میں، میں نے ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ چندہ دیا ہے۔لیکن اگر وہ خطبات جو تحریک جدید کے لئے
میں نے پڑھے ہیں، نہ پڑھتا اور صرف ساڑھے تین لاکھ روپیہ چندہ دے دیتا تو ساڑھے تین لاکھ سے
ساری دنیا میں تبلیغ اسلام نہیں ہو سکتی تھی؟ یہ تبلیغ اسلام تو میرے وقف کی وجہ سے ہوئی ہے۔پس بے شک
روپیہ بھی ایک قیمتی چیز ہے لیکن روپیہ کے باوجود پھر بھی وقف کی ضرورت ہوتی ہے۔پس وہ دوست جن کے دلوں میں میرے خطبہ کی وجہ سے وقف کی تحریک ہوئی ہے، ان سے
میں کہتا ہوں کہ تم سوچو اور مشورہ لو۔مگر صرف انہی لوگوں سے مشورہ لو، جو تمہیں مشورہ دینے کے اہل ہوں۔527

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
بلکہ اگر تم صحیح مشورہ لینا چاہتے ہوتو مجھ سے لو۔دوسروں کو کیا پتہ ہے کہ سلسلہ کوکس قسم کے واقفین کی
ضرورت ہے؟ کس قسم کا علم رکھنے والوں کی ضرورت ہے؟ کس قسم کا تجربہ رکھنے والوں کی ضرورت ہے؟ اور
پھر ان کے کتنے وقت کی سلسلہ کو ضرورت ہے؟ مجھے پتہ ہے کہ سلسلہ کے لئے کس قسم کے کام کا تجربہ رکھنے
والوں کی ضرورت ہے؟ کس قسم کے علم والوں کی ضرورت ہے؟ اور کتنا وقت دے کر وہ سلسلہ کی خدمت کر
سکتے ہیں؟ اس بارہ میں صحیح مشورہ انہیں مجھ سے ہی مل سکتا ہے۔اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر صحیح طریق پر کام کیا
جائے تو ایک وکیل وکالت کرتے ہوئے بھی سلسلہ کی خدمت کر سکتا ہے۔اور ایک زمیندار زمیندارہ کرتے
ہوئے بھی سلسلہ کی خدمت کر سکتا ہے، بشرطیکہ وہ مشورہ صحیح آدمی سے لے۔جب تک میرے دم میں دم
ہے، میں تمہیں صحیح مشورہ دینے کے لئے ہر وقت تیار ہوں۔پس مجھ سے مشورہ لو اور کوشش کرو کہ تم اپنے
آپ کو ان لوگوں کی صف میں لے آؤ۔جن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
وَالَّذِينَ آمَنُوا مِنْ بَعْدُ وَهَاجَرُوا وَجَهَدُوا مَعَكُمْ فَأُولَكَ مِنْكُمْ
یعنی وہ لوگ جو ایمان تو بعد میں لائے اور انہوں نے ہجرت بھی بعد میں کی اور جہاد بھی بعد میں
کیا لیکن پھر بھی وہ صحابہ میں شامل ہوں گے۔پس صحابہ میں ملنا تمہارے لئے مشکل نہیں۔اگر تم کوشش نہ
کرو تو اور بات ہے، ورنہ خدا نے تمہارے اندر وہ قابلیت رکھ دی ہے، جس سے اگر تم کام لوتو تم صحابہ میں
شامل ہو سکتے ہو۔میں چھوٹا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام وفات پاگئے۔آپ کی وفات کے بعد والدہ
مجھے بیت الدعاء میں لے گئیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہاموں والی کاپی میرے سامنے رکھ
دی۔اور کہا کہ میں سمجھتی ہوں ، یہی تمہارا سب سے بڑا ورثہ ہے۔میں نے ان الہامات کو دیکھا تو ان میں
ایک الہام آپ کی اولاد کے متعلق یہ درج تھا کہ
حق اولا د ور اولاد
اسی طرح ایک اور الہام درج تھا، جو مندر تھا۔اور اس کے نیچے لکھا تھا کہ جب میں نے یہ الہام محمود
کی والدہ کو سنایا تو وہ رونے لگ گئیں۔میں نے کہا کہ تم یہ الہام مولوی نور الدین صاحب کے پاس جا کر بیان
کرو۔انہوں نے محمود کی والدہ کو تسلی دی اور کہا کہ یہ الہام منذر نہیں بلکہ مبشر ہے۔حق اولاد در اولاد کے معنی
در حقیقت یہی تھے کہ وہ حق، جو باہر سے تعلق رکھتا ہے یعنی زمینوں اور جائیدادوں وغیرہ میں حصہ، یہ کوئی زیادہ
قیمتی نہیں۔زیادہ قیمتی یہ چیز ہے کہ میں نے تمہاری اولاد کے دماغوں میں وہ قابلیت رکھ دی ہے کہ جب بھی یہ
اس قابلیت سے کام لیں گے، دنیا کے لیڈر ہی بنیں گے۔باقی ورثہ ضائع ہو جاتا ہے مگر یہ وہ ورثہ ہے، جو کبھی
528

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 1955ء
ضائع نہیں ہوسکتا۔اور یہ وہ ورثہ ہے، جو ہم نے تمہاری اولاد کے دماغوں میں مستقل طور پر رکھ دیا ہے۔میں
سمجھتا ہوں کہ ہمیں بعد میں جو کچھ بھی ملا حق اولاد در اولاد کی وجہ سے ہی ملا۔اور میں نے جتنے کام کئے ، اپنی
دماغی اور دینی قابلیت کی وجہ سے ہی کئے۔ورنہ مجھ سے زیادہ کتابیں پڑھنے والے لوگ دنیا میں موجود تھے۔اگر
ان کے دماغوں میں بھی وہی قابلیت ہوتی ، جو مجھ میں ہے تو دنیا میں دس ہزار محمود اور بھی ہوتا۔لیکن اگر ساری دنیا
میں صرف ایک ہی محمود ہے تو اس کی وجہ وہی حق اولاد در اولاد ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمار اور نہ ہمارے دماغوں
کے اندر رکھ دیا ہے اور یہ وہ دولت ہے، جسے کوئی شخص چرا نہیں سکتا۔جیسے حضرت مسیح نے کہا کہ جو کچھ تم زمین
میں جمع کرو گے، اسے کیڑا کھا جائے گا۔لیکن اگر تم آسمان پر جمع کرو تو وہ ہمیشہ کے لئے محفوظ رہے گا اور کوئی کیڑا
اسے نہیں کھا سکے گا۔اسی طرح جائیداد میں تباہ کی جاسکتی ہیں، زمینیں چھینی جاسکتی ہیں لیکن ترقی کی وہ قابلیت ، جو
دماغوں کے اندر ودیعت کر دی گئی ہو، اسے کوئی شخص چھین نہیں سکتا۔چنا نچہ دیکھ لو، وہی جائیداد، جس کا حساب میں نے کروڑوں میں لگایا ہے اور جو شاید چند سالوں
بعدار بوں کی جائداد بن جاتی۔وہی ہمارے شریک بھائیوں کے سپرد تھی مگر اس کی کوئی قیمت نہ تھی۔اور ہم
اس سے اس قدر نا واقف تھے کہ مجھے یاد ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد ایک
دن ہمارے نانا جان والدہ صاحبہ کے پاس آئے اور انہوں نے غصہ میں رجسٹر زمین پر پھینک دیا اور کہا کہ
میں کب تک بڑھا ہو کر بھی تمہاری خدمت کرتا رہوں؟ اب تمہاری اولاد جوان ہے، اس سے کام لو اور
زمینوں کی نگرانی ان کے سپر د کرو۔والدہ نے مجھے بلایا اور رجسٹر مجھے دے دیئے اور کہا کہ تم کام کرو۔تمہارے نانا یہ رجسٹر پھینک کر چلے گئے ہیں۔میں ان دنوں قرآن وحدیث کے مطالعہ میں ایسا مشغول تھا
کہ جب زمینوں کا کام مجھے کرنے کے لئے کہا گیا تو مجھے ایسا محسوس ہوا، جیسے کسی نے مجھے قتل کر دیا ہے۔مجھے یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ جائیداد ہے کیا بلا اور وہ کس سمت میں ہے؟ مغرب میں ہے یا مشرق میں؟ شمال
میں ہے یا جنوب میں؟ میں نے زمینوں کی لسٹیں اپنے ہاتھ میں لے لیں اور افسردہ شکل بنائے گھر سے
باہر نکلا۔مجھے اس وقت یہ علم نہیں تھا کہ حق اولاد در اولاد کا الہام کیا کام کر رہا ہے؟ میں جونہی باہر نکلا،
ایک صاحب مجھے ملے اور کہنے لگے، میاں صاحب میں نے سنا ہے کہ آپ کو زمینوں کے لئے کسی نوکر کی
ضرورت ہے؟ میں نے کہا، آج نانا جان غصہ میں آکر والدہ کے سامنے رجسٹر پھینک کر چلے گئے ہیں اور
میں حیران ہوں کہ یہ کام کس طرح کروں؟ کہنے لگے، میں اس خدمت کے لئے حاضر ہوں۔میں نے کہا،
آپ شوق سے یہ کام سنبھالیں۔در حقیقت یہ آپ کا ہی حق ہے، مگر آپ لیں گے کیا ؟ کہنے لگے ، آپ مجھے
529

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
صرف دس روپے دے دیجئے۔میں نے کہا، دس روپے ؟ میرے پاس تو ایک پیسہ بھی نہیں۔کہنے لگے ، آپ
فکر نہ کریں، بڑی بھاری جائیداد ہے اور میری تنخواہ اس میں سے بڑی آسانی کے ساتھ نکل آئے گی۔میں
نے اسی وقت بغیر پڑھے رجسٹر ان کے حوالے کر دیئے اور کہا کہ اگر آپ دس روپے پیدا کر سکیں تو لے
یجئے ، ورنہ میرے پاس تو ایک پیسہ بھی نہیں۔انہی دنوں قرآن کریم کے پہلے انگریزی پارہ کی اشاعت کا سوال پیدا ہوا۔اس پارہ کے لئے میں
اردو میں مضمون لکھتا تھا اور ماسٹر عبدالحق صاحب مرحوم ، اس
کا انگریزی میں ترجمہ کرتے جاتے تھے۔وہ اتنا اعلیٰ
ترجمہ کرنے والے تھے کہ آج تک یورپ سے خطوط آتے رہتے ہیں کہ آپ کے پہلے پارہ کی زبان نہایت
شاندار ہے۔اور پھر وہ اتنی جلدی ترجمہ کرتے تھے کہ میں پیچھے رہ جاتا تھا اور وہ مضمون کا ترجمہ کر کے لے
آتے۔حالانکہ میں خود استاز ودنو لیس تھا کہ بعض دفعہ ایک، ایک دن میں پوری کتاب لکھ دیتا تھا۔ان دنوں مسجد
مبارک کے نچلے کمرہ میں بیٹھ کر میں کام کیا کرتا تھا۔ایک دن میں بیٹھا مضمون لکھ رہا تھا کہ کسی نے دروازہ پر
دستک دی۔میں نے پوچھا تو پتہ لگا کہ ماسٹر عبدالحق صاحب آئے ہیں۔میں نے کہا، آپ کس طرح آئے
ہیں؟ کہنے لگے مضمون دیجئے ؟ میں نے کہا، ابھی تھوڑی دیر ہوئی ، میں آپ کو مضمون بھجوا چکا ہوں۔کہنے لگے،
اس کا ترجمہ تو میں ختم بھی کر چکا ہوں، اب مجھے آگے مضمون دیجئے۔میں نے کہا، میرے پاس تو ابھی مضمون
تیار نہیں۔کہنے لگے، خیر میں اپنا کام ختم کر چکا ہوں۔آپ مضمون
لکھ لیں تو مجھے بھجوا دیں۔بہر حال جب مضمون تیار ہو گیا تو ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ پارہ ہم اپنے خاندان کی طرف سے چھپوا
دیں۔مگر اس کے لئے روپیہ کی ضرورت تھی۔ہمارا اندازہ یہ تھا کہ اس کے لئے چار ہزار روپیہ کی ضرورت
ہوگی۔آخر سوچ سوچ کر میں نے یہ تجویز نکالی کہ ہم اپنی جائیداد کا کچھ حصہ بیچ دیتے ہیں۔اس ذریعہ سے
جو آمد ہوگی ، وہ قرآن کریم کے چھپوانے پر خرچ کر دی جائے گی۔میں نے اپنے بھائیوں سے مشورہ لیا تو
انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے زمین بیچنے کی اجازت ہے۔مگر اب میں ڈروں کہ چار ہزار روپیہ آ بھی
سکتا ہے یا نہیں؟ میں نے اسی دوست کو بلوایا اور کہا کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ قرآن کریم، ہمارے خاندان
کے خرچ پر شائع ہو۔کیا اس کے لئے چار ہزار رو پید اکٹھا ہو سکتا ہے؟ کہنے لگے ، آپ کہیں تو ہیں ہزار بھی
اکٹھا ہوسکتا ہے؟ میں نے کہا، ہمیں ہزار نہیں ، صرف چار ہزار روپیہ چاہئے۔جب میں نے یہ بات کہی ، اس
وقت کوئی گیارہ بجے ہوں گے۔میں نے ان سے پوچھا کہ یہ روپیہ کب تک اکٹھا ہو سکتا ہے؟ کہنے لگے،
ظہر تک لا دوں گا۔یہ کہہ کر وہ چلے گئے۔ظہر کی نماز پڑھا کر میں الفضل کے دفتر گیا تو انہوں نے چار ہزار
530

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 1955ء
روپیہ کی تھیلی میرے سامنے لاکر رکھ دی اور کہا کہ ابھی اور بہت سے گاہک موجود ہیں، اگر آپ کہیں تو ہیں،
چھپیں ہزار روپی بھی آسکتا ہے؟
غرض اللہ تعالیٰ دینے پر آتا ہے تو اس طرح دیتا ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔پس مت سوچو کہ
تمہاری اولادیں کیا کھائیں گی اور کہاں سے ان کے لئے رزق آئے گا؟ ہمیں تو یہ فکر رہتی ہے کہ ہمیں جو کچھ
خدا نے دیا ہے، یہ ہماری اولادوں کی تباہی کا موجب نہ ہو جائے۔ہمیں یہ فکر نہیں کہ وہ کھائیں گے کہاں سے؟
ہمیں تو یہ فکر ہے کہ وہ کہیں اپنے کھانے پینے میں ہی نہ لگ جائیں اور خدا اور اس کے دین کو بھلا نہ بیٹھیں۔میں نے بتایا ہے کہ شروع میں میری یہ حالت تھی کہ میں دس روپیہ کا نوکر بھی نہیں رکھ سکتا تھا۔مگر
اب سندھ کی زمینوں پر جو میرے ملازم کام کر رہے ہیں، ان کی چار ہزار روپیہ ماہوار
تنخواہ ہے۔کجا یہ کہ دس
روپیہ کے نوکر پر میری جان نکلتی تھی اور کجا یہ کہ اب چار ہزار روپیہ ماہوار میں انہیں دیتا ہوں۔یہ روپیہ آخر
کہاں سے آیا؟ خدا نے ہی دیا، ورنہ میرے پاس تو کچھ نہ تھا۔جب ہم قادیان سے آئے ہیں، اس وقت
ہیں ہیں ہزار روپیہ پر ایک، ایک کنال فروخت ہورہی تھی۔اور اگر ساری جائیداد فروخت کرنے کا ہمیں
موقع ملتا تو وہ کروڑوں روپیہ کی مالیت کی تھی۔پس اللہ تعالیٰ جب دینے پر آتا ہے تو ایسے ایسے رستوں سے دیتا ہے کہ انسان حیران رہ جاتا
ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہی میں اپنے سب بچوں سے کہا کرتا ہوں کہ تم اس روپیہ کو دیکھ کر بھی یہ دھوکہ نہ
کھاؤ کہ یہ تمہاری کوشش اور جدوجہد کے نتیجہ میں تمہیں حاصل ہو رہا ہے۔تمہیں جو کچھ مل رہا ہے ، حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے طفیل مل رہا ہے۔اگر آپ کا یہ دعوی نہ ہوتا کہ میں مامور ہوں اور آپ کی وجہ سے
قادیان کو تقدس حاصل نہ ہوتا تو کیا تم سمجھتے ہو کہ پھر بھی وہاں ہیں ، ہیں اور چھپیں، چھپیس ہزار کو ایک، ایک
کنال فروخت ہوا کرتی ؟ یہ قیمت اس لئے بڑھی کہ لاہور اور سیالکوٹ اور گجرات اور بمبئی اور کلکتہ سے لوگ
آئے اور وہاں انہوں نے اپنی رہائش کے لئے زمینیں خریدنی شروع کر دیں۔اور وہ اگر وہاں آکر آباد
ہوئے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کی وجہ سے۔پس کبھی یہ خیال نہ کرو کہ تم اپنے روپیہ سے بڑھ رہے ہو۔تمہیں خدا اپنے پاس سے رزق دے
رہا ہے۔پس تم خدا کا شکر ادا کرو اور اس بات کو یا درکھو کہ دنیا نے تم کو نہیں پالنا ، خدا نے تم کو پالنا ہے۔تم
اپنے اندر دین کی خدمت کا احساس پیدا کرو اور سمجھ لو کہ ہر دنیوی پیشہ کے ساتھ تم دین کی بھی خدمت کر سکتے
ہو، بشر طیکہ تم مشورہ کے لئے صحیح آدمی کا انتخاب کرو۔531

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کو ہی دیکھ لو، وہ ایسی دھواں دار تقریر کرتے ہیں کہ ساری دنیا میں شور
بچ جاتا ہے۔لیکن مذہبی معاملات پر انہوں نے جب بھی کوئی تقریر کرنی ہوتی تھی ، ہمیشہ میرے پاس آتے تھے
اور کہا کرتے تھے کہ مجھے نوٹ لکھواد یجئے۔چنانچہ سالہا سال تک میں انہیں نوٹ لکھوا تارہا اور وہ میرے نوٹوں
کو بڑھا کر تقریر کر دیا کرتے۔اب بھی گو میں بیمار تھا اور ڈاکٹروں کی ہدایت تھی کہ میں سیر و تفریح میں اپنا وقت
گزاروں۔مگر چوہدری ظفر اللہ خان صاحب موٹر کی انگلی سیٹ پر بیٹھے، میری طرف منہ پھیر کر کہتے ، حضور!
فلاں آیت کا کیا مطلب ہے؟ اور میں اس کا مفہوم بیان کرنا شروع کر دیتا۔میں سمجھتا کہ میرا بھی شغل ہو رہا ہے
اور انہیں بھی فائدہ پہنچ رہا ہے، اس میں حرج کیا ہے؟ چنانچہ اکثر ایسا ہوتا کہ موٹر میں بیٹھے ہوئے سفر بھی ہورہا
ہوتا اور وہ مجھ سے مختلف امور کے متعلق استفادہ بھی کر رہے ہوتے۔جس طرح چوہدری ظفر اللہ خان صاحب
دین کی خدمت کر رہے ہیں، اسی طرح ہر شخص کر سکتا ہے۔صرف اتنی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ عقل سے کام
لے۔چوہدری ظفر اللہ خان صاحب صرف اس لئے ترقی کر گئے کہ انہیں دین کا شوق ہے اور وہ اسلامی مسائل
کے متعلق سوچتے اور تدبر کرتے رہتے ہیں۔اور جن باتوں
کا انہیں خود پتہ نہ لگے، وہ مجھ سے پوچھتے ہیں اور پھر
اس کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ساتھ ہی خدا نے انہیں ایسا ملکہ دیا ہے کہ وہ تقریر کرتے ہیں تو شور مچ جاتا
ہے کہ بڑی اعلیٰ تقریر کی ہے۔جس طرح وہ کر رہے ہیں، اس طرح تم میں سے ہر شخص دین کی خدمت کر سکتا
ہے، بشرطیکہ تم کرنا چاہو اور اپنے اپنے کاموں کے ساتھ دین کی خدمت کے لئے بھی کچھ وقت نکالو۔اور پھر
آہستہ آہستہ اللہ تعالی توفیق دے تو اس وقف کو مستقل کیا جا سکتا ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم میں سے کچھ لوگ ایسے ضرور ہونے چاہئیں، جو
اپنے تمام کاموں سے الگ ہو کر خالص دینی خدمت میں مشغول رہیں۔مگر ہر آدمی ایسا نہیں کر سکتا۔ان
کے لئے یہی طریق ہو سکتا ہے کہ وہ دنیا کا بھی کام کریں اور اس کے ساتھ دین کو بھی نظر انداز نہ کریں۔یاد
رکھو، جب تک جماعت میں نسلاً بعد نسل ایسے لوگ پیدا نہ ہوتے رہیں گے، جو دین کی اشاعت کے لئے
سینہ سپر ہو کر کھڑے ہو جائیں اور اسلام کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانے کے لئے تیار ہوں ، اس وقت تک
اسلام کو غلبہ حاصل نہیں ہو سکتا۔میں چھوٹا تھا کہ میں نے بچپن کے چند دوستوں کے ساتھ مل کر ایک انجمن بنائی اور رسالہ تشحیذ
الا ذہان ہم نے جاری کیا۔میرے اس وقت کے دوستوں میں سے ایک چوہدری فتح محمد صاحب ہیں۔جن
کی لڑکی چوہدری عبداللہ خان صاحب کے گھر ہے۔ایک دفعہ چوہدری عبداللہ خان صاحب کی بیوی مجھے
532

آج 10 میں سے 10 باقی