جو شخص سچا اور حقیقی مبلغ ہوتا ہے وہ دنیا میں خدا کا نمائندہ ہوتا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 23 ستمبر 1955ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 1955ء
کہنے لگیں کہ ابا جی کو جب آپ نے ناظر اعلی بنادیا تو وہ گھر میں بڑا افسوس کیا کرتے تھے کہ ہم نے تو اپنے
آپ کو تبلیغ کے لئے وقف کیا تھا اور انہوں نے کرسیوں پر لا کر بیٹھا دیا ہے۔دوسری طرف میں دیکھتا ہوں
کہ ہماری جماعت میں وہ لوگ بھی ہیں، جو مجھے لکھتے رہتے ہیں کہ واقف زندگی کی قدر ہونی چاہئے۔باہر
سے آنے والوں میں سے کوئی وکیل اعلیٰ ہو جاتا ہے اور کوئی ناظر اعلیٰ ہو جاتا ہے اور ہم مبلغ کے مبلغ ہی رہتے
ہیں۔حالانکہ یہ ایسی ہی بات ہے، جیسے خدا کہے کہ بندوں میں سے تو کوئی ترقی کر کے ہٹلر بن گیا اور کوئی
نپولین بن گیا اور میں خدا کا خدا ہی رہا۔بھلا مبلغ سے بڑا اور کون سا مقام ہو سکتا ہے، جو تم حاصل کرنا چاہتے
ہو۔جو شخص سچا اور حقیقی مبلغ ہوتا ہے، وہ دنیا میں خدا کا نمائندہ ہوتا ہے۔جیسے ایمبیسیڈ راپنی اپنی حکومتوں کے
نمائندے ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ حکومت کے وزراء ہز ایکسی لینسی نہیں کہلا سکتے لیکن ایمبیسیڈر
هز ایکسی لینسی کہلاتے ہیں۔کیونکہ وہ اپنی اپنی حکومتوں کے نمائندے ہوتے ہیں۔اسی سفر میں ایک دن چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کہنے لگے کہ میں جب تک وزارت خارجہ
میں تھا ، ہز ایکسی لینسی نہیں کہلا سکا۔لیکن اب
انٹر نیشنل کورٹ کا حج ہونے کی وجہ سے بائی رائٹ اپنے
آپ کو ہز ایکسی لینسی لکھ سکتا ہوں۔جس طرح دنیا میں بعض لوگ حکومتوں کے نمائندہ ہونے کی وجہ سے خاص عزت کے مستحق سمجھے تو
جاتے ہیں ،اسی طرح مبلغ ہونا بھی ایک بہت بڑی عزت کا مقام ہے۔مبلغ سے کسی اور کو اونچا سمجھنا، ایسی
ہی بے وقوفی کی بات ہے، جیسے کسی جج نے ایک شخص کو پھانسی کی سزادی تو وہ چیخ مار کر کہنے لگا کہ اس سے تو
بہتر تھا کہ مجھے موت کی سزا دے دیتے۔جیسے اس کا قول احمقانہ تھا، اسی طرح یہ بھی بے وقوفی کی بات ہے
کہ مبلغ سے کسی اور کا مقام اونچا سمجھا جائے۔غرض خدا نے تمہارے لئے بڑی بڑی عزتیں رکھی ہیں۔تم خدا پر توکل کرو اور اس کے دین کی
اشاعت کے لئے اپنے آپ کو وقف کرو۔وہ دینے پر آتا ہے تو وہ کچھ دے دیتا ہے کہ انسان اسے دیکھ کر
حیران رہ جاتا ہے۔ہم نے ساری عمر میں دنیوی قابلیتوں کے بغیر وہ کچھ علم حاصل کیا ہے، جو بڑی سے
بڑی ڈگریاں رکھنے والوں
کو بھی نہیں ملا۔اسی طرح مالی لحاظ سے اللہ تعالیٰ نے ہماری ایسے ایسے رستوں سے
مدد کی ، جو ہمارے وہم وگمان میں بھی نہیں تھے۔پس خدا تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے تم اس کی طرف قدم
اٹھاؤ۔اگر تم اس پر تو کل رکھتے ہوئے ، اس کی طرف اپنا قدم بڑھاؤ گے تو یقینا تمہارا خدا تم کو ضائع نہیں
کرے گا۔وہ تمہارا ہاتھ پکڑلے گا اور تم محسوس کرو گے کہ تمہارا خدا تمہارے سامنے کھڑا ہے۔533

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 1955ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
میرے پاس اس سفر میں ایک نو مسلم انگریز آیا اور اس نے کہا کہ میں بڑی کوشش کرتا ہوں کہ خدا
تعالیٰ کا قرب حاصل کروں ، مگر مجھے پتہ نہیں لگتا کہ میں اس کے قریب ہو گیا ہوں یا نہیں؟ میں نے کہا،
تمہاری اس خواہش کا انحصار تمہارے اس ایمان اور یقین پر ہے کہ خدا تعالیٰ کے قرب کا دروازہ تمہارے
لئے بند نہیں۔بلکہ تم بھی اس کے انعامات کو اسی طرح حاصل کر سکتے ہو، جس طرح پہلے لوگوں نے حاصل
کئے۔اگر تم سچے دل سے یہ یقین رکھو کہ خدا تعالیٰ کے انعامات کے دروازے تمہارے لئے کھلے ہیں اور ہر
ترقی تمہارے لئے ممکن ہے تو یہ ہوہی نہیں سکتا کہ خدا تعالیٰ تمہارے قریب نہ آئے۔وہ یقینا تمہارے لئے
اپنے قرب کے دروازے کھول دے گا اور تم محسوس کرو گے کہ وہ تمہارے قریب آ گیا ہے۔جیسے تمہارے
کمرہ میں اگر آگ جل رہی ہو تو یہ ہو نہیں سکتا کہ تم اس آگ کے وجود سے انکار کر سکو۔کیونکہ اس کی گرمی
تمہیں محسوس ہونے لگتی ہے۔اسی طرح اگر تم یقین رکھو کہ تمہارے لئے لامتناہی ترقیات کے دروازے
کھلے ہیں اور تمہارا خدا بخیل نہیں تو یقیناً اس کا قرب تمہیں محسوس ہی نہیں ہوگا بلکہ تم اپنی روحانی آنکھوں سے
اس کو دیکھنا شروع کر دو گے۔میرے اس جواب کا اس پر ایسا اثر ہوا کہ وہ نماز کے بعد کئی گھنٹے تک مسجد میں
بیٹھا رہا اور اس نے کہا کہ مجھے اپنی ساری زندگی میں آج پہلی دفعہ یہ محسوس ہوا ہے کہ میرے لئے بھی ترقی کا
راستہ کھلا ہے اور مجھے جو روحانی سرور اس سے حاصل ہوا ہے، وہ پہلے بھی حاصل نہیں ہوا۔اسی طرح تم بھی خدا تعالیٰ پر سچا ایمان پیدا کرو اور اس کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کرو۔یہ مت خیال
کرو کہ اس کے تمام انعامات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہو گئے ہیں یا مسیح موعود علیہ السلام پر ختم ہو
گئے ہیں یا مجھ پر ختم ہو گئے ہیں۔اس کے انعامات کے دروازے تم سب کے لئے کھلے ہیں۔اگر تم ان
دروازوں میں داخل ہو کر اس کے انعامات کو حاصل نہیں کرتے تو تم سے زیادہ بد قسمت اور کوئی نہیں۔لیکن
اگر تم کوشش کرتے رہو اور اس کے انعامات پر یقین رکھو تو تم وہی کچھ حاصل کر سکتے ہو، جو سید عبدالقادر
جیلانی اور شبلی اور معین الدین چشتی نے حاصل کیا۔تمہارا خدا بخیل نہیں اور نہ اس کی جیب میں کمی ہے۔اس کی جیب میں سارے درجے پڑے ہوئے ہیں۔اگر تم یقین اور ایمان کے ساتھ اس کی طرف بڑھو تو وہ
معین الدین چشتی والا انعام اپنی جیب سے نکالے گا اور تمہاری جیب میں ڈال دے گا۔وہ محی الدین
صاحب ابن عربی والا انعام اپنی جیب سے نکالے گا اور تمہاری جیب میں ڈال دے گا۔وہ ولی اللہ شاہ
صاحب دہلوی والا انعام نکالے گا اور تمہاری جیب میں ڈال دے گا۔( مطبوعه روزنامه الفضل 22 اکتوبر 1955ء)
534

آج 10 میں سے 10 باقی