وقف زندگی کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے بعض اہم تجاویز ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 9 مارچ 1956ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مارچ 1956ء
وقف زندگی کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے بعض اہم تجاویز
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مارچ 1956ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔وقف زندگی کے متعلق جو مطالبات میں نے پڑھے ہیں، وہ بدر اخبار میں شائع ہوئے ہیں۔ان پر باہر کے لوگوں
کو بھی غور کرنے کا موقع ملا ہے۔چنانچہ متعدد دوستوں کی طرف سے مجھے خطوط آئے
ہیں، جن میں انہوں نے بعض تجاویز لکھی ہیں۔ان تجاویز میں سے بعض تو معقول ہیں اور بعض ایسی ہیں،
جن کا ذکر میرے گذشتہ خطبات میں بھی آچکا ہے اور بعض ایسی ہیں ، جو اظہار جوش اور فکر پر تو دلالت کرتی
ہیں لیکن وہ قابل عمل نہیں ہیں۔اور بعض ہیں، جو درست ہی نہیں۔بہر حال ان خطوط میں سے میں نے
بعض امور نوٹ کئے ہیں تاکہ دوستوں کے سامنے ان کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر دوں۔اب میں
اختصاراً اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہوں۔ایک دوست نے لکھا ہے کہ بچوں کو بچپن سے ہی اس امر کی طرف توجہ دلانی چاہئے کہ انہوں نے
بڑے ہو کر دین کی خدمت کرنی ہے اور اس غرض کے لئے ماں باپ کا فرض ہے کہ وہ بچپن سے ہی بچوں
کے دلوں میں یہ بات ڈالتے رہیں کہ بڑے ہو کر انہوں نے دین کا خادم بنتا ہے۔میرے نزدیک ان کی یہ
بات بالکل درست ہے اور اس پر دوستوں
کو عمل کرنا چاہئے۔اس نوجوان نے اپنا تجربہ لکھا ہے کہ میں چھوٹا تھا تو میرے ماں باپ اکثر کہا کرتے تھے کہ ہم
اس انتظار میں ہیں کہ تو پڑھ لکھ کر بڑا افسر بنے۔میرے کان میں متواتر یہ بات پڑتی رہی۔چنانچہ ایسا ہی
ہوا، میں بڑا ہوا، اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور میں ملازمت کے لئے کراچی پہنچ گیا۔اب دین کی خدمت کا خیال
آتا ہے تو ساتھ ہی افسوس ہوتا ہے کہ یہ خیال اس وقت کیوں نہ آیا، جب میں دین کی خدمت کے لئے مفید
وجود ہو سکتا تھا ؟ مگر یہ سب کچھ اس وجہ سے ہوا کہ میرے والدین نے بچپن سے ہی میرے کانوں میں یہ
بات ڈالی تھی کہ میں نے بڑے ہو کر افسر بننا ہے۔انہوں نے یہ بات میرے کانوں میں نہ ڈالی کہ میں نے
بڑے ہو کر دین کی خدمت کرنی ہے۔589
خطبه جمعه فرموده 09 مارچ 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
تحت یہ ہے کہ ماں باپ کی تعلیم بڑے بھاری نتائج پیدا کرتی ہے۔مثل مشہور ہے کہ کوئی چور
تھا، وہ چوری کے لئے کسی گھر میں گیا۔اتفاقاً گھر والے جاگ رہے تھے ، انہوں نے اس چور کو گھیر لیا۔چور کو
ڈر پیدا ہوا کہ اگر میں پکڑا گیا تو مجھے جیل خانہ بھیج دیا جائے گا اور عدالت سے مجھے سزا ملے گی ، اس لئے بہتر
ہے کہ محفوظ نکل جانے کی کوئی صورت پیدا کروں۔چنانچہ اس نے گھر والوں سے لڑائی شروع کر دی، جس
میں ایک آدمی مارا گیا۔آخر وہ پکڑ لیا گیا اور عدالت سے اسے پھانسی کی سزا ملی۔عام طور پر مشہور ہے، معلوم
نہیں ایسا ہوتا بھی ہے یا نہیں کہ جیل خانہ کا یہ قاعدہ ہے یا کسی زمانہ میں قاعدہ ہوا کرتا تھا کہ جب کسی کی پھانسی
کا وقت قریب آئے تو جیل کے ملازم اس سے دریافت کرتے ہیں کہ اگر کوئی خواہش ہو تو وہ بیان کر دے۔اگر وہ خواہش قانون کے لحاظ سے جائز ہوتی تو وہ اسے پورا کر دیتے۔اس دستور کے ماتحت اس چور سے بھی
دریافت کیا گیا کہ اس کی کوئی خواہش ہو تو بیان کر دے۔اس نے کہا، میں اپنی ماں سے ملنا چاہتا ہوں۔جیل
خانہ والوں نے اس کی ماں کو بلایا اور اس کی ملاقات کا انتظام کر دیا۔اس نے کہا، میں نے اپنی ماں کو علیحدگی
میں ملنا ہے۔چنانچہ پردہ ڈال دیا گیا تا وہ اپنی ماں سے علیحدگی میں بات کرے۔جب اس کی ماں علیحدگی
میں ملنے کے لئے گئی تو اس نے کہا، میں تمہارے کان میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔چنانچہ اس نے اپنا کان اس کی
طرف کر دیا۔اس کا اس طرف کان جھکا نہ تھا کہ یکدم وہ چیخنے لگ گئی اور اس نے کہنا شروع کر دیا، ہائے میں
مرگئی ، ہائے میں مرگئی۔پولیس نے آواز سنی تو وہ دوڑ کر اندر آئی اور اس نے دیکھا کہ اس نے اپنی ماں کا کان
دانتوں سے کاٹ لیا ہے اور اس کا تمام جسم اور کپڑے خون سے لت پت ہیں۔یہ نظارہ دیکھ کر پولیس کے
آدمیوں نے اسے ملامت کی اور کہا کہ تجھ سے بڑا ظالم اور کون ہوگا کہ تو نے موت کے وقت اپنی والدہ سے
اتنی ظالمانہ حرکت کی۔پھر اگر پھانسی سے بڑھ کر کوئی اور سزا ہوتی تو تم اس کے قابل تھے۔اس پر اس نے کہا،
تمہیں کیا پتہ پھانسی کی سزا در اصل مجھے میری والدہ نے ہی دلائی ہے۔بچپن میں مجھے عادت تھی کہ میں سکول
جاتا تو کسی لڑکے کی پنسل یا دوات چرا لاتا اور گھر آکر والدہ کو دے دیتا۔جب پنسل اور دوات کے مالک گھر
آتے تو بجائے اس کے کہ وہ مجھے ڈانتی، الٹا آنے والوں سے لڑنا شروع کر دیتی اور کہتی کہ میرا بچہ چور نہیں،
حالانکہ اسے علم ہوتا تھا کہ میں وہ چیزیں چرا کر لایا ہوں۔اس پر میں دلیر ہو گیا اور بڑی بڑی چوریاں شروع کر
دیں۔لیکن میری والدہ ان پر بھی پردہ ڈالتی رہی۔پھر میں نے چوروں کی صحبت اختیار کی اور گھروں کو لوٹنا
شروع کیا۔لیکن اس وقت بھی میری والدہ کو خیال نہ آیا کہ وہ مجھے منع کرے۔وہ ہر دفعہ میرے قصور کو چھپانے
کی کوشش کرتی اور اگر کوئی شخص آکر پوچھتا تو اس سے لڑتی اور کہتی کہ میرالڑ کا چور نہیں۔نتیجہ یہ ہوا کہ ایک
590
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مارچ1956ء
چوری کے دوران لڑائی ہوگئی اور مجھ سے ایک شخص قتل ہو گیا ، جس کی پاداش میں آج مجھے پھانسی پر لٹکایا جارہا
ہے۔اگر میری والدہ شروع میں ہی مجھے چوری سے باز رکھتی اور میری چوریوں پر پردہ نہ ڈالتی تو مجھے بڑی
چوریوں کے لئے دلیری نہ ہوتی اور مجھے یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوتا۔پس حقیقت یہی ہے کہ کہ ماں باپ کی تربیت بچوں پر بڑا گہرا اثر ڈالتی ہے۔جن بچوں کے
والدین بچپن سے ہی ان کے کانوں میں یہ بات ڈالتے رہتے ہیں کہ انہوں نے بڑے ہو کر دین کی خدمت
کرنی ہے، وہ دینی ماحول سے الگ ہو کر بھی اس بات کو بھلاتے نہیں بلکہ اسے ہمیشہ یادر کھتے ہیں۔چند دن ہوئے، شیخو پورہ کے ایک افسر نے جنہوں نے بی سی جی کا کورس مکمل کیا ہوا ہے، مجھے خط
لکھا کہ میں دین کے لئے اپنی زندگی وقف کرنا چاہتا ہوں۔میں نے کہا، بہت اچھا ہم غور کریں گے کہ آپ
کی خدمات سے سلسلہ کس رنگ میں فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ لیکن آپ یہ بتائیں کہ آپ کا کس خاندان سے
تعلق ہے؟ انہوں نے کہا، آپ نے صوفی عبد الخالق صاحب جالندھر والوں کا نام سنا ہو گا۔میں نے کہا،
میں خوب جانتا ہوں ، وہ جالندھر کے مشہور پیر تھے اور ان کی ایک بیٹی قادیان آیا کرتی تھی۔انہوں نے کہا،
وہ میری والدہ ہی تھیں۔میرے نانا تو احمدیت کے سخت مخالف تھے لیکن میری والدہ نے آخری عمر میں
احمدیت قبول کر لی تھی اور فوت ہونے کے بعد وہ بہشتی مقبرہ قادیان میں دفن ہوئی ہیں۔پھر انہوں نے لکھا،
مجھے زندگی وقف کرنے کی تحریک اس لئے ہوئی ہے کہ جب میں پیدا ہوا تھا، اسی وقت سے میری والدہ نے
میرے کانوں میں یہ بات ڈالنی شروع کی تھی کہ میں نے تمہاری زندگی خدمت دین کے لئے وقف کرنی
ہے۔میں چار، پانچ سال کا ہی تھا کہ وہ فوت ہو گئیں لیکن ان کی وہ بات میرے دل میں ایسی گڑی ہے کہ
اب جبکہ میں بڑا ہو گیا ہوں، میں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرلی ہے اور بی سی جی کا ڈپلومہ بھی حاصل کر لیا ہے،
میرے دل میں ہمیشہ یہ خلش رہتی ہے کہ میری والدہ نے تو یہ خواہش کی تھی کہ میں دین کی خدمت کے لئے
اپنی زندگی وقف کروں لیکن میں دنیا کے کاموں میں مشغول ہوں۔انہوں نے بیان کیا کہ میں نے اس
بات کا ذکر اپنے والد سے بھی کیا تھا۔انہوں نے بھی کہا تھا کہ جب تمہاری والدہ کی یہ خواہش تھی کہ تم دین
کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کرو تو تم زندگی وقف کر دو۔اب
دیکھو ماں فوت ہوگئی ، اس کا بیٹا دوسرے ماحول میں چلا گیا ، اس نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ، بی
سی جی کا ڈپلومہ حاصل کیا اور اب اسے ایک اچھی ملازمت ملی ہوئی ہے۔لیکن پھر بھی اس کے دل میں یہ
جلن رہتی ہے کہ میری ماں
کہتی تھی کہ میں نے تمہیں دین کی خدمت کے لئے وقف کرنا ہے لیکن میں دنیا
591
خطبه جمعه فرموده 09 مارچ 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کمانے میں لگا ہوا ہوں۔پس ماں باپ کی باتیں بڑا اثر پیدا کرتی ہیں اور ان کی عدم توجہی کے نتیجہ میں
بہت سی خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔لیکن توجہ بھی اسی وقت اثر کرتی ہے، جب ماں باپ کو کسی عارضی جوش کے نتیجہ میں دین کی
خدمت کا احساس نہ ہوا ہو بلکہ مستقل طور پر یہ فرض انہیں بے چین رکھتا ہو اور وہ ہمیشہ اپنی اولا د کو اس طرف
توجہ دلاتے رہتے ہوں۔اور جو ماں باپ صرف وقتی جوش کے نتیجہ میں اس طرف توجہ کرتے ہیں، وہ بعد
میں نہ صرف اپنے عہد پر قائم نہیں رہتے بلکہ ان کی اولاد میں بھی دین کی خدمت کا احساس نہیں رہتا۔میں نے عموماً دیکھا ہے کہ جب کسی کا چھوٹا بچہ شدید بیمار ہوجاتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ اے اللہ! تو
اسے شفا دے دے۔اگر تو اپنے فضل سے اسے شفا دے دے گا تو میں اسے دین کی خدمت کے لئے وقف
کردوں گا۔مگر جب وہ بڑا ہو جاتا ہے تو انہیں یاد ہی نہیں رہتا کہ انہوں نے خدا تعالیٰ سے کیا عہد کیا تھا ؟ اور
وہ اسے دنیا کے کاموں پر لگا دیتے ہیں۔اسی طرح بعض والدین مجھے ملتے ہیں تو کہتے ہیں، ہمارے سب
بچے دین کے لئے وقف ہیں۔مگر جب وہ بچے جوان ہو جاتے ہیں تو انہیں دنیوی کاموں پر لگا دیتے ہیں۔میں شمار کرنے لگوں تو باوجود اس کے کہ بیماری کی وجہ سے میرا حافظہ کمزور ہو گیا ہے، اب بھی میں ہیں، پچھیں
آدمیوں کا نام لے سکتا ہوں ، جنہوں نے اپنے بچوں کو دین کی خدمت کے لئے وقف کیا تھا لیکن اب وہ
سب کے سب دنیا کمانے میں لگے ہوئے ہیں۔اور انہیں یاد ہی نہیں آتا کہ کسی وقت انہوں نے اپنے سب
بچوں کو دین کی خدمت کے لئے وقف کیا تھا۔پھر بعض ایسے بھی ہوتے ہیں، جو کہتے ہیں ، حضور ! ہمارے دو
بچے ہیں اور وہ دونوں وقف ہیں۔لیکن جب وہ بڑے ہو جاتے ہیں اور دین کی خدمت کرنے کے قابل ہو
جاتے ہیں تو ان کا خط آ جاتا ہے کہ ہم نے اپنے دو بچوں کو وقف کیا تھا لیکن ان میں سے جو کچھ ہوشیار ہے، وہ
تو ہماری بات ہی نہیں مانتا اور جو ہوشیار نہیں، وہ ہماری بات تو مانتا ہے لیکن چونکہ اس کی صحت کمزور ہے، اس
لئے اس کی زندگی وقف کرنے کا بظاہر کوئی فائدہ نہیں۔پھر سالہا سال گزر جاتے ہیں، نہ ان کا ہوشیارلڑ کا دین
کی خدمت کے لئے آگے آتا ہے اور نہ کمزور کو دین کی خدمت میں لگایا جاتا ہے۔ان کا یہ طریق عمل ایسا ہی ہوتا ہے، جیسے لطیفہ مشہور ہے کہ کوئی پٹھان تھا، وہ ایک کھجور کے درخت
پر چڑھ گیا۔کھجور کا درخت ستر ، اسی فٹ اونچا ہوتا ہے اور پھر اس کی کوئی شاخ بھی نہیں ہوتی کہ اس کا سہارا
لے کر اس پر چڑھا جا سکے یا اس سے اترا جا سکے۔وہ کسی نہ کسی طرح اس پر چڑھ تو گیا۔لیکن جب اس نے
نیچے دیکھا تو ڈر گیا اور اس نے سمجھا کہ اگر میں گر گیا تو میری ہڈی پسلی ٹوٹ جائے گی۔اس پر کہنے لگا کہ
592
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مارچ 1956ء
اے خدا! اگر تو مجھے بحفاظت نیچے اترنے کی توفیق دے دے تو میں ایک اونٹ کی قربانی کروں گا۔اور یہ
کہہ کر اس نے نیچے اترنا شروع کیا۔جب وہ ایک تہائی کے قریب نیچے اتر آیا تو اتفاقا وہاں کوئی چھوٹی سی
شاخ تھی ، اس پر سہارا لے کر پھر اس نے نیچے کی طرف دیکھا تو زمین اب قریب تھی اور اسے پہلے کی طرح
بھیا تک دکھائی نہیں دیتی تھی۔اس کا ڈر کچھ کم ہوا تو کہنے لگا ، اتنے فاصلہ کے لئے اونٹ کی قربانی تو بہت
زیادہ ہے، اگر میں نیچے چلا گیا تو بطور شکرانہ ایک گائے ضرور قربان کروں گا۔اور پھر اترنا شروع کیا۔جب
وہ ایک تہائی فاصلہ اور نیچے آ گیا تو اس نے زمین کی طرف دیکھا۔اب زمین اسے پہلے سے بھی زیادہ
قریب دکھائی دی اور اس نے خیال کیا کہ گائے کی قربانی تو بہت زیادہ ہے، اگر میں نیچے پہنچ جاؤں تو ایک
بکری کی قربانی تو ضرور کروں گا۔اور پھر اترنا شروع کیا۔جب وہ زمین سے صرف تین چار گز کے فاصلہ پر
آگیا تو کہنے لگا، اتنے فاصلہ کے لئے ایک بکری کی قربانی بھی بہت زیادہ ہے، اگر نیچے پہنچ گیا تو ایک مرغی
کی قربانی ضرور کروں گا۔جب وہ ایک دوگز اور نیچے آ گیا تو اسے مرغی کی قربانی بھی بڑی معلوم ہوئی۔اور
کہنے لگا، مرغی نہ سہی ، ایک انڈا تو خدا تعالیٰ کی راہ میں دے ہی دوں گا۔جب وہ زمین پر پہنچ گیا تو اس نے
اپنی شلوار میں سے ایک جوں نکالی اور اسے مار کر کہنے لگا، جان کے بدلے جان، چلو قربانی ہوگئی۔یہی حال ان لوگوں کا ہے، جو اپنے بچوں کو چھوٹی عمر میں تو وقف کر دیتے ہیں لیکن اگر ان میں کو
سے کوئی ہوشیار ہو تو کہہ دیتے ہیں یہ تو ہماری بات نہیں مانتا، دوسرے بچہ کو وقف کر دیں گے۔لیکن پھر
دوسرے کے متعلق خط آجاتا ہے کہ اس کی صحت کمزور ہے، اس کے وقف کا کوئی فائدہ نہیں۔کئی لوگ ایسے
ہیں، جن کے چھ، چھ بچے تھے اور انہوں نے کہا کہ یہ چھ کے چھ بچے دین کی خدمت کے لئے وقف ہیں۔لیکن اب وہ چھ کے چھ دنیا کے کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔پس اس دوست کی یہ بات بالکل درست ہے
کہ والدین کو چاہئے کہ وہ بچپن سے ہی اپنے بچوں کے دلوں میں یہ بات ڈالنا شروع کر دیں کہ بڑے ہو کر
انہوں نے دین کی خدمت کرنی ہے۔اس نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کام میں عورتیں بہت مدد دے سکتی ہیں۔اس وقت مسجد میں عورتیں
بھی بیٹھی ہیں۔میں انہیں بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس بات کا خیال رکھیں اور بچپن سے ہی بچوں کے کانوں
میں یہ ڈالنا شروع کر دیں کہ بڑے ہو کر انہوں نے دین کی خدمت کرنی ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ بڑے
ہوکر انہیں دین کی خدمت کا احساس رہے گا۔کچھ عرصہ ہوا کالج کی ایک سٹوڈنٹ ہمارے گھر آئی اور اس نے مجھے ایک رقعہ دیا، جس میں لکھا
تھا کہ میں دین کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کرنا چاہتی ہوں۔میں نے کہا، بی بی لڑکیاں زندگی
593
خطبه جمعه فرموده 09 مارچ 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
وقف نہیں کر سکتیں۔کیونکہ واقف زندگی کو تبلیغ کے لئے گھر سے باہر رہنا پڑتا ہے بلکہ بعض دفعہ اسے ملک
سے بھی باہر جانا پڑتا ہے اور لڑکیاں اکیلی باہر نہیں جاسکتیں۔ہاں اگر تم زندگی وقف کرنا چاہتی ہو تو کسی
واقف زندگی نوجوان سے شادی کر لو۔وہ خاموش ہو کر چلی گئی۔میری بیوی کی ایک ہم جماعت کو یہ بات
معلوم ہوئی تو وہ کہنے لگی، میں نے اس سے پہلے کی نیت کی ہوئی تھی کہ میں اپنی زندگی دین کے لئے وقف
کروں گی لیکن اس نے پہل کرلی۔پھر اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان کئے کہ اس کی شادی ایک غیر ملکی واقف
زندگی نوجوان سے ہوگئی۔اب دیکھو، نیک نیتی کیسے اچھے پھل لاتی ہے؟ پھر ایک دن ایک اور لڑکی روتی
ہوئی میرے پاس آئی اور اس نے کہا کہ میں کسی واقف زندگی نوجوان سے شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن
میرے والد اس میں روک بنتے ہیں اور وہ میری شادی واقف زندگی سے نہیں کرنا چاہتے۔میں حیران ہوا
کہ اس کے اندر کس قسم کا اخلاص پایا جاتا ہے؟ میں نے مولوی ابوالعطاء صاحب کو کہا کہ وہ اس کے والد کو
سمجھا ئیں۔آخر چنددنوں کے بعد وہ پھر آئی اور اس نے کہا کہ میرا والد ایک واقف زندگی سے میری شادی
کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔چنانچہ اس کی شادی ہوگئی۔شادی کے بعد وہ پھر ایک دن روتی ہوئی میرے
پاس آئی اور کہنے لگی کہ میرا باپ کہتا ہے کہ اگر تو اپنے خاوند کے ساتھ ملک سے باہر گئی تو میں تمہاری شکل
تک نہیں دیکھوں گا۔میں نے کہا، میں بیمار ہوں تمہارے رونے کی وجہ سے میرا دل گھبراتا ہے، اس لئے تم ہو
خود ہی کچھ کرو اور اپنے والد کو کسی نہ کسی طرح راضی کر لو۔بعد میں ، میں نے پھر مولوی ابوالعطاء صاحب
سے کہا اور انہوں نے کوشش کر کے سمجھوتہ کرا دیا۔اب دیکھو وقف زندگی ایک جہاد ہے اور جہاد کا عورتوں
کو حکم نہیں۔واقف زندگی نو جوانوں کو
بیرون ممالک جانا پڑتا ہے اور لڑکیاں اکیلی باہر نہیں جاسکتیں، اس لئے اس قسم کی قربانی کا انہیں براہ
راست حکم نہیں۔لیکن جب لڑکیوں میں دین کی خدمت کا جوش پیدا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ ان کے لئے
ایسے سامان پیدا کر دیتا ہے کہ ان کی خواہش پوری ہو جاتی ہے۔پس ضروری ہے کہ ماں باپ بچپن سے ہی
اپنی اولاد کے کانوں میں یہ بات ڈالنی شروع کر دیں کہ انہوں نے بڑے ہو کر دین کی خدمت کرنی ہے۔اور پھر اگر اپنے بچوں کو وقف کرنے کا عہد کریں تو ان لوگوں کی طرح نہ بنیں، جو شروع شروع میں تو کہتے
ہیں کہ ہم نے سب بچے دین کی خدمت کے لئے وقف کر دیئے ہیں لیکن جب عملی طور پر وقف کا سوال پیدا
ہوتا ہے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ بھی انہوں نے وقف کا نام ہی نہیں لیا تھا۔پھر ایک دوست نے لکھا ہے کہ جماعت کے احباب کو توجہ دلائی جائے کہ وہ واقفین زندگی کی
قدر کیا کریں۔اور یہ سمجھیں کہ دین کا خادم ہونا ، نہایت اعلیٰ اور قابل قدر مقام ہے اور اس کی جتنی بھی
594
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبه جمعه فرمودہ 09 مارچ1956ء
عزت کی جائے کم ہے۔میرے نزدیک یہ ایک نہایت ضروری امر ہے اور جماعت کے دوستوں کو اس
طرف توجہ کرنی چاہئے۔اس غرض کے لئے جماعت میں یہ طریق جاری کیا گیا ہے کہ جو واقف زندگی تبلیغ
کے لئے باہر جاتا ہے یا ایک وقت تک کام کرنے کے بعد واپس آتا ہے، اسے الوداع یا خوش آمدید کہنے
کے لئے کثرت سے لوگ سٹیشن پر جاتے ہیں اور اس کا اعزاز کرتے ہیں۔لیکن اس طرف بھی پوری توجہ
نہیں۔میرے نزدیک واقفین زندگی کے اعزاز کو بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ جب وہ باہر جائیں تو
ہزاروں کی تعداد میں جماعت کے دوست انہیں الوداع کہنے جائیں۔اور جب وہ واپس آئیں تو ہزاروں
کی تعداد میں لوگ انہیں خوش آمدید کہنے جائیں۔ایک طرف مردوں کا ہجوم ہو اور دوسری طرف عورتیں
گروہ در گروہ کھڑی ہوں۔تاکہ دوسروں کو بھی خیال آئے کہ کاش ان کے بچے بھی تبلیغ کے لئے باہر جاتے
اور وہ بھی اس قسم کی خوشی کا دن دیکھتے۔اسی طرح دوسری جماعتوں کو بھی اس کام میں حصہ لینا چاہئے۔مثلاً
لاہور، شیخو پورہ، لائل پور یا کسی دوسرے سٹیشن پر گاڑی پہنچے تو وہاں کی جماعتیں الوداع یا خوش آمدید کہنے
کے لئے بڑی بھاری تعداد میں اسٹیشن پر پہنچا کریں۔بلکہ جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ وہ ایسے موقعوں
پر اپنے غیر احمدی دوستوں کو بھی ساتھ لایا کریں کیونکہ اس طرح بھی انہیں تبلیغ ہو جاتی ہے۔اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی بیان کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر جماعت واقفین کی قدر نہیں کرتی تو
اس میں ایک حد تک نقص واقفین زندگی کا بھی ہے۔انہیں یا درکھنا چاہئے کہ سارے کام صرف مسائل دینیہ
سیکھ لینے سے ہی نہیں ہوتے بلکہ انہیں اپنے اندر کچھ نہ کچھ انتظامی قابلیت بھی پیدا کرنی چاہئے۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لو، جب آپ کسی صحابی کو کسی کام کے لئے مقرر فرماتے تھے تو آپ اس کی
انتظامی قابلیت کو بھی دیکھتے تھے۔آپ کے پاس بڑے بڑے عالم صحابہ بھی ہوتے لیکن آپ اس عہدہ پر
اسی شخص کو مقرر فرماتے ، جو چاہے علمی قابلیت کے لحاظ سے دوسروں سے کم ہی ہو لیکن اس میں انتظامی
قابلیت پائی جاتی ہو۔ہمارے مبلغین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے اندر انتظامی قابلیت پیدا کریں تا انہیں
ضرورت کے وقت ان کاموں پر بھی لگایا جا سکے۔سلسلہ کو صرف مبلغین کی ہی ضرورت نہیں بلکہ ایسے لوگوں
کی بھی ضرورت ہے، جو انتظامی کام سنبھال سکیں۔مثلاً اس وقت نو کے قریب ناظر ہیں، نو کے قریب وکیل
ہیں اور اٹھارہ کے قریب نائب ناظر اور نائب وکیل ہیں، چھتیں تو یہی بن گئے۔اگر انتظامی قابلیت رکھنے
والے لوگ ہمیں میسر نہ آئیں تو اس تعداد کو کس طرح پورا کیا جا سکتا ہے؟ لیکن اگر واقفین علمی قابلیت کے
ساتھ ساتھ اپنے اندر انتظامی قابلیت بھی پیدا کریں، غیر ملکی زبانیں سیکھیں، ان میں مختلف مضامین پر لکھی
595
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مارچ 1956ء
تحریک جدید - ایک الهی تحریک۔۔۔جلد سوم
ہوئی کتابوں کا مطالعہ کریں اور اچھی اور مفید باتوں کو اخذ کرنے کی کوشش کریں تو مرکز کے انتظامی عہدوں
پر بھی انہیں لگایا جاسکتا ہے۔عیسائیوں کو دیکھ لو، ان میں اکثر انتظامی عہدے پادریوں کے ہی سپر د ہوتے ہیں۔اس کی ایک
وجہ یہ بھی ہے کہ ان کی تعلیم کا معیار بھی وہی ہوتا ہے، جو انتظامی محکموں میں کام کرنے والے عہد یداروں کا
ہوتا ہے۔یورپ کی تاریخ پڑھو تو تمہیں معلوم ہوگا کہ پرانی حکومتوں میں وزیر اعظم ، وزیر جنگ اور وزیر
خزانہ کے عہدوں پر پادری ہی مقرر کئے جاتے تھے۔جب فرانس کی طاقت پورے جو بن پر تھی ، اس کا وزیر
خزانہ ایک پادری تھا۔جب بھی مالی لحاظ سے بادشاہ کو کوئی دقت پیش آئی، وزیر خزانہ اسے دور کرتا تھا اور
مشکلات کو دور کرنے کی وہ کوئی نہ کوئی صورت نکال لیتا تھا۔اسی طرح اور بھی کئی بادشاہ گزرے ہیں، جن کی
حکومتوں کے نظم و نسق میں پادریوں کو خاص دخل حاصل تھا۔جب انتظامی محکموں کے افسر فیل ہو جاتے تھے
تو پادری حکومت کو قائم رکھنے میں مدد دیتے تھے۔پس اگر واقفین اپنے اندرا نتظامی قابلیت پیدا کرلیں تو
اس کی وجہ سے جماعت میں ان کا اعزاز خود بخود بڑھ جائے گا۔انگلستان کے عیسائی اگر چہ پروٹسٹنٹ ہیں، کیتھولک نہیں لیکن پھر بھی وہاں پادریوں کے اثر کی یہ
کیفیت ہے کہ ایڈورڈ ہشتم نے جب ایک مطلقہ عورت سے شادی کا ارادہ کیا تو گوہ عورت پہلے بھی شاہی دعوتوں
میں شریک ہوا کرتی تھی اور سب کو اس کا علم تھا۔لیکن پادریوں نے اس پر اعتراض کرنا شروع کر دیا اور کہا کہ یہ
بات چرچ کے دستور کے خلاف ہے۔ان پادریوں کا اتنا اثر تھا کہ باوجود اس کے کہ مسٹر چرچل بادشاہ کی تائید
میں تھے، تمام وزراء نے یہ نوٹس دے دیا کہ اگر بادشاہ نے اس عورت سے شادی کی تو ہم استعفیٰ دے دیں گے۔نتیجہ یہ ہوا کہ بادشاہ اس بات پر مجبور ہو گیا کہ تخت کو چھوڑ دے۔حالانکہ وہ اپنی رعایا کو انتہائی محبوب تھا۔پس ہمارے مبلغین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے اندر انتظامی قابلیت پیدا کریں تا کہ انہیں مرکزی
عہدوں پر لگایا جا سکے۔اگر ان میں قابلیت پیدا ہو جائے تو جب انہیں ناظر یا نائب ناظر کے عہدہ پر مقرر کیا
جائے گا تو وہ بڑے بڑے وزراء کو بھی بے دھڑک مل سکیں گے۔اسی طرح انہیں اخبارات کا بھی مطالعہ کرنا
چاہیئے۔لیکن دوسروں سے خریدے ہوئے اخبارات نہ ہوں بلکہ قربانی کر کے خود اخبارات خریدا کریں اور
ان کا مطالعہ کیا کریں۔یہ نہیں کہ دفتر گئے اور وہاں اخبار پڑی دیکھی تو اس کو پڑھنا شروع کر دیا۔انہیں
چاہئے کہ خواہ کتنا ہی تنگ گذارہ کیوں نہ کرنا پڑے، اخبار خود خرید کر پڑھیں۔میں اپنے بچپن کے زمانہ میں بھی اخبار خود خریدا کرتا تھا۔حالانکہ اس وقت مجھے صرف تین روپیہ
ماہوار جیب خرچ ملا کرتا تھا۔مجھے انگریزی زبان سے دلچسپی بھی انہیں اخبارات کے مطالعہ کی وجہ سے
596
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مارچ 1956ء
ہوئی۔میں اپنا سارا جیب خرچ اخبارات خریدنے میں لگا دیتا تھا۔کیونکہ مجھے اپنے معلومات کو وسیع کرنے
شوق تھا۔ان دنوں سکول میں اخبارات آتے تھے اور میرے لئے ممکن تھا کہ میں وہاں جا کر ان کا مطالعہ کر
سکوں۔لیکن میری غیرت برداشت نہیں کر سکتی تھی کہ میں دوسری جگہ سے اخبارات لے کر پڑھوں۔پس واقفین کو چاہئے کہ وہ خود اخبارات خریدیں اور ان کا مطالعہ کریں۔تاکہ ان کی معلومات وسیع
ہوں۔انہیں یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ وہ اخراجات کہاں سے لائیں گے، انہیں معمولی گزارہ ملتا ہے؟ بلکہ انہیں کسی نہ
کسی طرح اخبارات کے لئے اخراجات مہیا کرنے چاہئیں۔مثلاً یہ ہوسکتا ہے کہ وہ کپڑے دھوبی سے نہ دھلوائیں
بلکہ خود دھولیں اور جو تم بچے اس سے کوئی اخبار خرید لیں۔اسی طرح انہیں انتظامی کاموں کی اہلیت پیدا کرنی چاہئے
تا کہ جب انہیں ایسے عہدوں پر مقرر کیا جائے ، وہ اپنے کام کو خوش اسلوبی سے سرانجام دے سکیں۔درد صاحب کو دیکھ لو، جب وہ مرکز میں خدمت کے لئے آئے تو ان کی عمر 18، 19 سال کی تھی،
مگر اس وقت بھی وہ سلسلہ کے کاموں کے لئے بڑے بڑے سرکاری افسروں حتی کہ وزراء کو بھی ہے
دھڑک مل لیتے تھے۔اور اب بعض لوگ ایسے ہیں، جو 45، 45 سال کے ہیں اور دردصاحب سے تعلیم میں
بھی زیادہ ہیں لیکن انہیں کسی افسر سے ملنے کے لئے بھیجا جائے تو اول تو وہ افسر کی ملاقات سے پہلے ہی
کا نچنے لگ جاتے ہیں اور پھر اوٹ پٹانگ باتیں کر کے آجاتے ہیں۔حالانکہ احراری علما ء نے بھی اس قسم کی
قابلیت اپنے اندر پیدا کر لی تھی کہ خواجہ ناظم الدین صاحب ان سے ملا کرتے تھے۔نہیں کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے واقفین اپنے اندر قابلیت پیدا نہ کریں۔اگر واقفین اپنے اندر یہ
قابلیت پیدا کرلیں تو جماعت کے دوست خود بخود ان کا اعزاز کرنے لگ جائیں گے۔پس اگر واقفین
چاہتے ہیں کہ ان کا جماعت میں اعزاز ہو تو انہیں بھی اس کے لئے کچھ نہ کچھ کرنا چاہئے۔انہیں موجودہ
سیاست اور تنظیم سے واقفیت پیدا کرنی چاہئے۔پچھلے سال جو مجھے بیماری کا حملہ ہوا، وہ صرف اس وجہ سے ہوا کہ میں نے بجٹ کی تیاری کے
سلسلہ میں بہت زیادہ محنت کی تھی۔اس دفعہ پھر تحریک جدید کے وکیل اعلیٰ میرے پاس آئے اور کہا کہ بحث
کی تیاری کے سلسلہ میں جو مشکلات ہیں، ان کو دور کرنے میں ہماری راہنمائی فرمائیں۔حالانکہ وہ خود
مالیات کے ماہر ہیں اور گورنمنٹ کے سیکرٹری رہے ہیں۔میں نے انہیں کہا کہ میں بیماری کی وجہ سے مجبور
ہوں۔میں آپ
کی کوئی مد نہیں کر سکتا، آپ قریشی عبدالرشید صاحب کو ساتھ لے لیں اور بجٹ پر غور کر کے
ان مشکلات کا حل تلاش کر لیں۔چنانچہ وہ واپس چلے گئے اور قریشی عبدالرشید صاحب سے مل کر انہوں نے
597
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مارچ 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
بجٹ پر غور کیا اور آخر تمام مشکلات حل ہو گئیں۔اسی طرح صدر انجمن احمدیہ کے اختر صاحب نے انہیں
سرکاری ملازمت کا تجربہ تھا، انہوں نے چند نو جوانوں سے مل کر عملہ میں کانٹ چھانٹ شروع کی اور اس کا
نتیجہ یہ ہوا کہ بہت سے اخراجات کم ہو گئے۔پس اگر نو جوان اپنے اندر انتظامی قابلیت پیدا کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ان کا جماعت میں اعزاز
نہ ہو اور انہیں مرکز میں اہم عہدوں پر نہ لگایا جائے۔اس کے علاوہ خود واقفین کو بھی اپنے اندر وقار اور عزت
نفس کا خیال رکھنا چاہئے۔مجھے ایک دوست نے بتایا کہ میں کسی دوسرے ملک میں جار ہا تھا کہ مجھے ایک عالم نے کہا کہ
مانگا تو بری بات ہے لیکن اگر آپ میرے لے کوئی تحفہ ا نا چاہیں تو فلاں چیزلے آئیں۔حالانکہ میں تو
لانا
غیرت کا ایسا نمونہ دکھانا چاہئے کہ اگر کسی وقت ہمارے منہ سے غلطی سے ایسی بات نکل ہی جائے اور دوسرا
ہمارے لئے کوئی چیز لے آئے ،تب بھی ہم وہ چیز قبول نہ کریں۔اور کہیں کہ مجھ سے غلطی ہوئی تھی کہ میں
نے آپ سے اس کا ذکر کر دیا۔اب آپ یہ چیز کسی دوسرے کو دے دیں، میں یہ لینے کے لئے تیار نہیں اور
اگر پھر بھی وہ دینے پر اصرار کرے تو اسے اس کی قیمت ادا کر دی جائے۔میرے ساتھ حال ہی میں یہ واقعہ ہوا کہ ہمارے ایک دوست بجلی کا پنکھا لینے کے لئے گئے۔وہاں کوئی شخص ایک خاص قسم کے سیکھے کا آرڈر دے رہا تھا۔ہمارے اس دوست کے دریافت کرنے پر اس
نے بتایا کہ میں یہ پنکھا، اپنے پیر کے لئے بنوا رہا ہوں۔انہوں نے کہا، میرے پیر کے لئے بھی ایک پنکھا
بنوادیں۔چنانچہ وہ ایک پنکھا بنوا کر میرے پاس لے آئے۔میں نے انہیں کہا، اسے فور اواپس کر دو کیونکہ تم
نے خود مانگا ہے اور سوال کر کے میری بے عزتی کی ہے۔میں اسے ہرگز قبول نہیں کر سکتا۔پس اگر تم میں سے کسی کے پاس کوئی کپڑا نہیں، کوٹ نہیں اور کسی دوست سے بات کرتے ہوئے
تمہارے منہ سے نکل جاتا ہے کہ میرے لئے فلاں چیز لیتے آنا اور وہ لے آئے تو تم اسے کہو کہ کسی اور کو
دے دو کیونکہ میرے منہ سے غلطی سے ایسی بات نکل گئی تھی۔یہ سوال ہے اور سوال کرنا منع ہے۔اگر کوئی
ایسا کرتا ہے تو یقینا اس کی عزت بڑھے گی اور لوگ اسے قدر کی نگاہ سے دیکھنا شروع کر دیں گے۔اس دوست نے اس بات کی کہ واقفین کو جماعت میں بنظر استحسان نہیں دیکھا جاتا ، ایک مثال
یہ دی ہے کہ انہیں کوئی لڑکی نہیں دیتا۔مگر یہ بات بالکل غلط ہے۔میری یہ عادت نہیں کہ میں کسی کا نام لے
کر بات کروں ، لیکن جہاں اس کے بغیر چارہ نہ ہو، وہاں مجبوری ہوتی ہے۔میرے نزدیک ہمارے
598
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مارچ1956ء
جماعت میں ایسی کئی مثالیں پائی جاتی ہیں کہ معززین جماعت نے واقفین کو اپنی لڑکیاں دیں۔مثلا
ہمارے ایک مبلغ عبدالحئی صاحب ہیں، وہ صرف میٹرک پاس ہیں۔انہیں جماعت کے ایک ڈاکٹر نے ، جن
کی پریکٹس ڈیڑھ، دو ہزار روپیہ ماہوار کی ہے، اپنی لڑکی کا رشتہ دے دیا۔لیکن عبدالحئی صاحب نے اسے
طلاق دے دی۔پھر ہم نے وہاں ایک اور مبلغ بھیجا تو با وجود اس کے کہ ڈاکٹر صاحب کو اس لڑکی کی وجہ سے
صدمہ پہنچ چکا تھا، انہوں نے اس لڑکی کا نکاح پھر نئے مبلغ سے کر دیا۔گویا انہوں نے اپنی لڑکی کی دو دفعہ
شادی کی اور دونوں دفعہ واقفین زندگی سے کی۔حالانکہ ان کے پہلے داماد نے اس بات کا خیال تک نہ کیا
کہ اگر میں واقف زندگی ہوں اور مجھ میں کوئی خوبی ہے تو وہ خدا تعالیٰ کی نظر میں ہے۔یہ شخص دنیوی لحاظ
سے نہایت معزز ہے اور ڈیڑھ، دو ہزار روپیہ ماہوار پریکٹس کے ذریعہ کما لیتا ہے۔اس نے اگر مجھے محض
واقف زندگی ہونے کی وجہ سے لڑکی دے دی ہے تو مجھے اس کی قدر کرنی چاہئے۔پھر ایک اور واقف زندگی ہے، اس کے لئے پانچ ، سات رشتے تلاش کئے گئے لیکن اس نے ہر
دفعہ انکار کر دیا۔اور کہا کہ میری بہن جہاں چاہے گی، میرا رشتہ کرے گی۔اور اس کی بہن بھی وہی رشتے
لاتی ہے، جن کے متعلق ہمیں علم ہے کہ اس نے پسند نہیں کرنے۔پس واقفین زندگی کو بھی اپنی حیثیت دیکھنی چاہیئے۔بے شک ان میں دینی قابلیت پائی جاتی ہے
لیکن انہیں اپنا معیار اتنا بلند بھی نہیں کر لینا چاہئے کہ کوئی کمشنر اپنی لڑکی انہیں دے تو وہ قبول کریں گے ورنہ
نہیں۔آخر وہ ایسا رنگ اپنے اندر کیوں پیدا نہیں کرتے ، جو خدا تعالیٰ کو بھی پسند ہو ؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ
والہ وسلم کی مثال ہمارے سامنے ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت ابو بکر مالدار شخص تھے اور انہوں نے
اپنی لڑکی آپ کی خدمت میں پیش کر دی تھی۔لیکن آپ کی دوسری بیویاں اکثر ایسی ہی تھیں کہ ان میں
سے کوئی مطلقہ تھی اور کوئی بیوہ تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ان کو برداشت کیا ہے یا نہیں؟ پھر
واقفین کو کون سے سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں کہ انہیں کسی بڑے رئیس کی لڑکی ملے تو وہ شادی کریں
گے، ورنہ نہیں؟ اگر تم اپنے آپ
کو بڑا سمجھتے ہو تو لڑکی والے اپنے آپ کو کیوں بڑا نہ سمجھیں؟ پس واقفین کو
چاہئے کہ وہ ان باتوں کو ترک کر دیں اور جو چیز بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ملے ، اس کی قدر کریں۔بہر حال یہ بات بالکل غلط ہے کہ واقفین کو رشتے نہیں ملتے۔میرے باڈی گارڈوں کی تنخواہ - /65
روپے ماہوار ہے۔لیکن پچھلے چند دنوں میں ان میں سے پانچ کی شادیاں ہوئی ہیں۔واقفین کو ان سے زیادہ
تنخواہ ملتی ہے۔مثلاً مبلغین کی تنخواہ-/75 روپے سے ڈیڑھ سو روپیہ ماہوار ہے۔اگر - 65 روپے ماہوار لینے
599
خطبه جمعه فرمودہ 09 مارچ 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
والے کو رشتہ مل جاتا ہے تو انہیں کیوں نہیں مل سکتا ؟ وجہ صرف یہی ہے کہ باڈی گارڈ تو یہ سمجھتے ہیں کہ اگر انہیں
کسی شریف گھرانے کی لڑکی مل جائے تو کافی ہے۔لیکن واقف زندگی کہتا ہے کہ مجھے کوئی جرنیل یا گورنر
جنرل لڑکی دے ، تب میں شادی کروں گا، ورنہ نہیں۔اور جب وہ اپنی قیمت حد سے زیادہ لگاتا ہے تو خدا
تعالیٰ بھی اسے نا کام کرتا ہے۔پس جب باڈی گارڈوں کو بھی رشتے مل جاتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ واقفین کو
رشتے نہ ملیں۔کیونکہ ایک واقف کی حیثیت باڈی گارڈ سے بہت زیادہ ہے۔وہ عربی کا گریجوایٹ ہوتا ہے اور
اس کا اعزاز باڈی گارڈ سے سو گنے زیادہ ہوتا ہے۔پھر اس کی آمد بھی زیادہ ہوتی ہے۔باڈی گارڈ کی تنخواہ میں
ترقی بھی ہوگی تو وہ - 751 روپے سے زیادہ نہیں بڑھے گی۔لیکن واقفین کی تنخواہیں ڈیڑھ سو روپیہ ماہوار تک
جاسکتی ہے۔پھر اگر ان میں سے کسی کا بیرونی مبلغ کے طور پر انتخاب ہو گیا یا مرکز میں ناظر یا نائب ناظر کے
عہدہ پر تقرر ہو گیا تو ان کی تنخواہ تین تین، چار چار سو روپیہ تک بھی جاسکتی ہے۔پس حقیقت یہی ہے کہ واقفین
کو رشتے ملتے ہیں لیکن بعض اوقات وہ اپنی نادانی کی وجہ سے خود انہیں رد کر دیتے ہیں۔پھر ایک دوست نے لکھا ہے کہ جماعت کے امراء کو تحریک کی جائے کہ وہ اپنے ایک، ایک لڑکے
کی زندگی دین کی خدمت کے لئے وقف کریں۔اس سے بھی جماعت میں واقفین کا اعزاز بڑھے گا اور
نو جوانوں کو وقف کی تحریک ہوگی۔اس بات کا جواب میں پہلے بھی دے چکا ہوں کہ یہ بالکل غلط ہے۔جماعت میں مجھ سے زیادہ ادب اور کس شخص کا ہے؟ میں نے اپنے سب بیٹوں کی زندگیاں وقف کر دیں
ہیں۔اگر اس سے واقفین کا اعزاز نہیں بڑھا اور جماعت کو وقف کی طرف توجہ نہیں ہوئی تو اور کون سا احمدی
ہے، جو اپنا لڑ کا دین کی خدمت کے لئے وقف کر دے تو جماعت میں واقفین کا اعزاز بڑھ جائے گا اور
لوگوں کو وقف کی طرف توجہ پیدا ہو جائے گی ؟
پھر ایک شخص نے اس بات کی تحریک کی ہے کہ عیسائیوں کی طرح تبلیغ کی خاطر ایسے نوجوانوں کو
لیا جائے ، جو مجردانہ زندگی بسر کرنے کے لئے تیار ہوں۔مگر یہ جائز نہیں۔اس لئے ہم اسے اختیار نہیں کر
سکتے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ شادی کے بعد عورتیں بعض اوقات ایسے مطالبات کر دیتی ہیں، جو مبلغ پورا
نہیں کر سکتے اور اس کے نتیجہ میں ازدواجی زندگی تلخ ہو جاتی ہے۔لیکن ہم اس تجویز پر عمل نہیں کر سکتے۔اسلام نے تجرد کی زندگی بسر کرنے سے منع کیا ہے۔اور جس کام کو اسلام نے جائز قرار نہیں دیا، اسے ہم
اسلام کی خدمت کے لئے کس طرح جاری کر سکتے ہیں؟
پھر ایک دوست نے لکھا ہے کہ واقفین کو کوئی نہ کوئی فن سکھانا چاہئے۔یہ بات نہایت معقول
ہے۔میں نے بعض واقفین کو زمیندارہ کام سکھانے کی ہدایت دی ہے اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ اچھا کام
600