وقف زندگی کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے بعض اہم تجاویز ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 9 مارچ 1956ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مارچ 1956ء
کر رہے ہیں۔اگر انہوں نے اپنے اندر قابلیت پیدا کر لی تو نہ صرف جماعت میں ان کا وقار بڑھے گا بلکہ
یہ فن بھی ترقی کرے گا۔جب انہیں جماعتوں میں بھیجا جائے گا تو وہ تبلیغ کے ساتھ جماعت کے زمینداروں
کی اقتصادی حالت کو بھی بہتر بناسکیں گے۔اسی طرح ڈرائیونگ کا پیشہ بہت مفید ہے۔کالج والوں کو
چاہئے کہ وہ ہر واقف کو ڈرائیونگ کا کام سکھا دیں۔جن لوگوں کو شوق ہوتا ہے، وہ بڑی آسانی سے یہ فن سیکھ
لیتے ہیں۔پھر ڈرائیونگ کا کام سکھانے کے بعد انہیں موٹر مکینک کا کام سکھانا چاہئے۔غیر ملکوں میں
ڈرائیونگ کا کام جاننے والے کی بہت قدر ہوتی ہے۔وہاں ڈرائیور ملنا مشکل ہوتا ہے۔اس لئے اگر کوئی
خود ڈرائیونگ جانتا ہو تو اسے کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔یورپ کے سفر کے دوران میں ، میں نے ایک موٹر ڈرائیور سے دریافت کیا کہ یہاں گھروں میں
کام کرنے والے ڈرائیوروں کی کیا تنخواہ ہے؟ تو اس نے بتایا کہ یہاں ان کی تنخوا ہیں۔/900 روپیہ ماہوار
ستک ہیں۔پھر میں نے دریافت کیا کہ ٹیکسی ڈرائیوروں کی کیا تنخواہ ہے؟ تو اس نے بتایا ٹیکسی ڈرائیوروں
کی تنخواہ 500 روپے ماہوار تک ہے۔میں نے کہا، گھر کے ڈرائیور کو تو دن میں کسی وقت ڈرائیونگ کرنی
پڑتی ہے اور تمہیں سارا دن ڈرائیونگ کرنی پڑتی ہے، پھر تمہاری اور گھر کے ڈرائیوروں کی تنخواہوں میں اس
قدر فرق کیوں ہے؟ تو اس نے بتایا کہ ہمیں وقتاً فوقتاً انعام بھی ملتے رہتے ہیں اور انعاموں کو ملا کر ہماری
تنخواہ ہزار روپیہ ماہوار سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے لیکن گھر کے ڈرائیور کو کوئی انعام نہیں ملتا، اس لئے اس کی
تنخواہ ٹیکسی ڈرائیور سے زیادہ ہوتی ہے۔پس ڈرائیونگ اور مستری کا کام بہت مفید پیشہ ہے اور کالج والوں کو چاہئے کہ وہ اپنے طلباء کو ان
پیشوں کی تعلیم دیں۔ہمارے علماء نے پچھلے بزرگوں کی کتابیں پڑھی ہیں، ان میں عموماً یہ لکھا ہوتا ہے کہ
فلاں بزرگ، جو بہت بڑے عالم تھے اور دنیا کے کناروں سے لوگ ان کے پاس آتے تھے ، موزوں کی
مرمت کیا کرتے تھے یا جوتیاں گانٹھ کر روزی کمایا کرتے تھے۔فلاں بزرگ ٹوکریاں بنایا کرتے تھے۔غرض ہر شخص کوئی نہ کوئی پیشہ جانتا تھا۔اس چیز کا اہل عرب پر اتنا اثر ہوا کہ آج تک وہ اپنے پیشے گناتے
ہیں۔ان میں چاہے کوئی وزیر اعظم ہو تب بھی وہ اپنے نام کے ساتھ اپنا پیشہ لگائے گا اور اسے وہ بالکل برا
نہیں سمجھے گا۔پس طلباء کو مختلف ہنر سیکھنے چاہئیں ، اسی طرح اگر علماء مختلف پیشے سیکھ لیں تو جماعت میں بھی
ان پیشوں کی قدر ہو جائے گی۔پھر ایک دوست نے لکھا ہے کہ عورتوں کو ڈاکٹری پڑھا کر ان کی واقفین زندگی سے شادی کر دینی
چاہئے۔مگر یہ عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو یہ کہا جاتا ہے کہ واقفین زندگی کو جماعت بنظر استحسان نہیں
601
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مارچ 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
دیکھا جاتا اور دوسری طرف یہ کہا جاتا ہے کہ عورتوں کو ڈاکٹری پڑھا کر ان کی واقفین زندگی سے شادی کر دینی
چاہئے۔اگر جماعت کے لوگ اپنی ان پڑھ یا عام تعلیم یافتہ لڑکیاں ، بعض دوستوں کے خیال کے مطابق،
واقفین زندگی کو دینے پر تیار نہیں تو وہ ڈاکٹری پاس لڑکیاں ان کے نکاح میں کیسے دے دیں گے؟ لیکن میں
پھر کہوں گا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔جہاں جماعت کا فرض ہے کہ وہ واقفین زندگی کا اعزاز
کرے، وہاں واقفین کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے حالات کو دیکھیں اور جو کچھ اللہ تعالیٰ انہیں دے، اس پر
قناعت کریں۔یہ نہ سمجھیں کہ کسی جرنیل یا وزیر کی بیٹی ہی انہیں ملے گی تو شادی کریں گے، ورنہ نہیں۔پھر ایک دوست نے لکھا ہے کہ جماعت کے نوجوان مولوی کہلانے سے ڈرتے ہیں، اس لئے
وہ اس طرف نہیں آتے۔اس کا جواب یہ ہے کہ جہاں تک ظاہر کا تعلق ہے، ہم نے اس کا علاج کر دیا ہے۔چنانچہ ہم نے ان کی ڈگری کا نام شاہد رکھ دیا ہے۔وہ مولوی نہ کہلائیں ، شاہد کہلا ئیں۔لیکن اس میں کوئی شبہ
نہیں کہ لوگوں کو مولوی کہنے کی عادت پڑی ہوئی ہے اور اب اس عادت کو دور کرنا بہت مشکل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی اگر مولوی کہا جاتا تو آپ چڑ جایا کرتے تھے۔مولوی
محمد حسین بٹالوی آپ کو چڑانے کے لئے ہمیشہ مولوی غلام احمد کہا کرتا تھا ، جس پر آپ کو غصہ آجاتا تھا۔اور آپ فرمایا کرتے تھے کہ میں نے کئی بارا سے کہا ہے کہ مجھے مولوی نہ لکھا کرو لیکن یہ مجھے چڑانے کے لئے ہے
ہمیشہ یہی لکھتا ہے کہ مولوی غلام احمد کی یہ بات ہے۔مگر مولوی کہنے کے بغیر کوئی چارہ بھی نہیں۔کیونکہ دینی علوم کی طرف توجہ دلانے کے لئے مولوی
کے سوا ہمارے پاس اور کوئی لفظ نہیں۔بہر حال ہم نے علماء کی ڈگری کا نام شاہد رکھا ہوا ہے۔اس سے بھی
کسی حد تک مولویت پر پردہ پڑ جاتا ہے۔پھر ایک دوست نے لکھا ہے کہ ایسے واقفین زندگی کو منتخب کیا جائے، جو ساری عمر کے لئے باہر
رہیں اور نہ صرف ساری عمر کے لئے باہر رہیں بلکہ اپنی جائیداد بھی جماعت کو دے دیں۔یہ بات بھی قابل
عمل نہیں۔کیونکہ جو شخص اپنی زندگی وقف کرنے کے لئے تیار نہیں، اس سے یہ مطالبہ کرنا کہ وہ اپنی جائیداد
بھی وقف کر دے، کہاں تک درست ہوسکتا ہے؟
پھر ایک دوست نے لکھا ہے کہ کچھ عرصہ کے وقف کا دستور رائج کیا جائے۔مگر یہ بات بھی قابل عمل
نہیں۔کیونکہ ایک واقف زندگی کے تیار کرنے پر بڑی بھاری رقم خرچ ہو جاتی ہے۔اگر تعلیم سے فارغ ہونے
کے بعد کسی واقف زندگی کو صرف تین، چار سال کے لئے ہی رکھا جائے اور پھر اسے فارغ کر دیا جائے تو اس
سے جماعت کو مالی نقصان پہنچے گا۔اور نہ صرف جماعت کو مالی نقصان پہنچے گا بلکہ اس واقف زندگی کو بھی نقصان
602
تحریک جدید - ایک الجی تحریک۔۔۔جلد سوم
-
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مارچ1956ء
پہنچے گا۔کیونکہ جب وہ تبلیغ سے واپس آئے گا تو اس کی ملازمت والی عمر نہیں رہے گی۔گویا کچھ عرصہ کے وقف کا
طریق رائج کرنے سے نہ صرف سلسلہ کا روپیہ ضائع ہوگا بلکہ واقف زندگی بھی کسی سرکاری ملازمت کے حصول
کے قابل نہیں رہے گا۔پس یہ تجویز گو بظاہر ٹھیک نظر آتی ہے لیکن در حقیقت معقول نہیں۔غرض یہ مختلف تجاویز ہیں، جو میرے خطبات کے بعد باہر کے بعض احمدی دوستوں نے لکھی ہیں
اور ان کے متعلق میں نے اپنے خیالات کا اظہار کر دیا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ جس شخص کی قسمت میں یہ
لکھا ہو کہ وہ دین کی خدمت کرے گا، اسے اس کی توفیق مل جاتی ہے۔اور اگر اس خدمت میں اس کی جان
بھی چلی جائے تو وہ اس کی پرواہ نہیں کرتا۔اسلامی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ جنگ حنین کے موقع پر جب ہزاروں تیراندازوں نے تیروں
کی بوچھاڑ شروع کر دی تو مسلمانوں کی سواریاں بدک کر میدان جنگ سے بھاگ پڑیں۔درحقیقت اس
کی وجہ یہ ہوئی کہ جب اسلامی لشکر روانہ ہوا تو مکہ والوں نے خواہش کی کہ چونکہ ہم حدیث العہد ہیں اور اس
سے قبل کسی لڑائی میں شامل نہیں ہوئے ، اس لئے اس موقع پر ہمیں بھی قربانی پیش کرنے کی اجازت دی
جائے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دے دی اور دو ہزار نو مسلم بھی اسلامی لشکر کے ساتھ
پڑے۔یہ لوگ کفار کے اچانک اور دوطرفہ حملہ کی برداشت نہ کر سکے اور واپس مکہ کی طرف بھاگے۔صحابہ گو اس قسم کی تکالیف اٹھانے کے عادی تھے مگر جب دو ہزار گھوڑے اور اونٹ ان کی صفوں میں سے
بے تحاشا بھاگتے ہوئے نکلے تو ان کے گھوڑے اور اونٹ بھی ڈر گئے اور سارے کا سارا لشکر بے تحاشا پیچھے
کی طرف دوڑ پڑا۔یہاں تک کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگر دصرف بارہ صحابی رہ گئے۔اور تین
اطراف سے قریباً چار ہزار تیرانداز تیر برسا رہے تھے۔ایک صحابی کہتے ہیں کہ ہماری سواریاں اس قدر ڈر
گئی تھیں کہ ہمارے ہاتھ باگیں موڑ تے موڑتے زخمی ہو گئے لیکن اونٹ اور گھوڑے واپس مڑنے کا نام نہیں
لیتے تھے۔بعض دفعہ ہم باگیں اس زور سے کھینچتے تھے کہ اونٹ یا گھوڑے کا سراس کی پیٹھ کو لگ جاتا مگر پھر
جب ہم اسے پیچھے کی طرف موڑتے تو وہ بجائے پیچھے مڑنے کے اور بھی تیزی کے ساتھ آگے کی طرف
بھاگ پڑتا۔اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عباس
کو بلایا اور ان سے فرمایا، عباس ! بلند
آواز سے کہو کہ اسے وہ لوگو، جنہوں نے حدیبیہ کے موقع پر بیعت رضوان کی تھی اور اسے وہ لوگو، جوسورۃ بقرۃ
کے زمانہ کے مسلمان ہو، خدا تعالیٰ کا رسول تمہیں بلاتا ہے۔حضرت عباس نے جب یہ آواز دی تو وہ صحابی
کہتے ہیں کہ ہمیں یوں محسوس ہوا کہ گویا ہم مر چکے ہیں، قیامت کا دن آگیا ہے اور اسرافیل بگل بجا کر ہمیں
603
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مارچ 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
بلا رہا ہے۔تب ہم میں سے جو اپنی سواریاں موڑ سکے، انہوں نے اپنی سواریاں موڑ لیں اور جوسواریاں موڑ
نہ سکے، انہوں نے تلواروں سے اپنے اونٹوں اور گھوڑوں کی گردنیں کاٹ دیں اور خود دوڑتے ہوئے ،
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف یہ کہتے ہوئے چل پڑے کہ لبیک یار رسول اللہ ! لبیک یا رسول اللہ!
اے رسول اللہ ! ہم حاضر ہیں۔اے رسول اللہ ! ہم حاضر ہیں۔اور چند منٹ میں ہزاروں کا لشکر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد جمع ہو گیا۔دیکھو، صحابہ میں کس قدر جوش اور ایمان پایا جاتا تھا کہ انہوں نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس آواز پر کہ خدا تعالیٰ کا رسول تمہیں بلاتا ہے، اپنی سواریوں کی گردنیں
کاٹ دیں اور دوڑتے ہوئے ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمع ہو گئے۔اور انہوں نے کہا،
یا رسول اللہ ! ہم اسلام کی خدمت کے لئے حاضر ہیں۔پس جن لوگوں کی قسمت میں دین کی خدمت کرنا ہوتا ہے، وہ خود بخود اس کے لئے آگے آجاتے
ہیں۔لیکن جن لوگوں کی قسمت میں نیکی نہیں، انہیں نہ میرے خطبات کام دے سکتے ہیں، نہ دوسروں کی مثالیں
انہیں کوئی فائدہ پہنچا سکتی ہیں، نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں انہیں دین کی خدمت کے لئے آگے لا سکتی
ہیں اور نہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی باتیں انہیں اس طرف توجہ دلا سکتی ہیں۔وہ ازلی محروم ہیں۔ان
کو برکت کون دے؟ برکت اسی کو ملے گی ، جس کی قسمت میں وہ پہلے سے
لکھی ہوئی ہے۔ایک لطیفہ مشہور ہے کہ مرزا غالب کو آم بہت پسند تھے۔ایک دن وہ بادشاہ کو ملنے گئے تو وہ انہیں
اپنے باغ میں لے گیا۔پرانے زمانہ میں درباریوں کو یہ ادب سکھایا جا تا تھا کہ وہ ہمیشہ بادشاہ کی طرف اپنا منہ
رکھا کریں۔لیکن مرزا غالب بار بار آموں کی طرف دیکھتے۔بادشاہ نے کہا، مرزا غالب یہ کیا بات ہے؟ تم بار
بارا دھر کیوں دیکھتے ہو؟ انہوں نے کہا، حضور میں نے سنا ہوا ہے کہ جب خدا تعالیٰ اپنے کسی بندے کو اس دنیا
میں بھیجتا ہے تو وہ رزق پر اس کا نام لکھ دیتا ہے۔میں دیکھ رہا ہوں کہ شاید کسی ام پر میر ایا میرے باپ دادا کا بھی
نام
لکھا ہوا ہو۔بادشاہ ہنس پڑا اور اس نے اپنے ایک نوکر کو حکم دیا کہ وہ مرزا غالب کے گھر آم دے آئے۔پس جس کی قسمت میں خدا تعالیٰ نے دین کی خدمت لکھی ہے، اس کے راستہ میں خواہ دس میل
تک زہریلے سانپ ہوں، وہ انہیں کچلتا ہوا آگے آجائے گا اور خواہ جنگی تلواریں کھڑی ہوں اور اس بات کا
خوف ہو کہ اگر وہ آگے بڑھا تو اس کی گردن کٹ جائے گی ،تب بھی وہ دین کی خدمت کے لئے آجائے گا۔بلکہ دین کی خدمت تو بڑی چیز ہے ہم دیکھتے ہیں کہ باطل کے ساتھ محبت رکھنے والے بھی کسی مصیبت کی
پرواہ نہیں کرتے۔604
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مارچ 1956ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کی بات ہے۔ایک میراثی کا لڑکاسل کی مرض میں
مبتلا ہو گیا۔اس کی ماں اسے علاج کے لئے قادیان لائی۔وہ لڑکا عیسائی ہو چکا تھا اور اس کی والدہ کی
خواہش تھی کہ وہ کسی طرح دوبارہ اسلام قبول کر لے۔اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے
درخواست کی کہ آپ نہ صرف اس کا علاج کریں بلکہ اسے تبلیغ بھی کریں تاکہ یہ دوبارہ اسلام میں داخل ہو
جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے بہت سمجھایا لیکن وہ نہ سمجھا۔آخر ایک رات بیماری کی حالت
میں ہی وہ بٹالہ کی طرف بھاگ نکلا تا کہ وہاں عیسائیوں کے مرکز میں چلا جائے۔اس کی ماں
کی آنکھ کھلی اور
اس نے چار پائی خالی دیکھی تو وہ رات کے اندھیرے میں اکیلی بٹالہ کی طرف دوڑ پڑی اور کئی میل کے
فاصلہ سے اسے پکڑ کر لے آئی۔پھر وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئی اور روتی ہوئی
کہنے لگی ، حضور میرا یہ اکلوتا بیٹا ہے، اگر یہ مرجائے تو مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں۔لیکن میری صرف اتنی
خواہش ہے کہ جس طرح بھی ہو، یہ مرنے سے پہلے دوبارہ کلمہ پڑھ لے۔اللہ تعالیٰ نے اس عورت کے
اخلاص
کو دیکھ کر یہ فضل کیا کہ دو، تین دن کے بعد اس نے اسلام قبول کر لیا اور پھر وہ فوت ہو گیا۔پس اگر باطل کے ساتھ محبت کرنے والے بھی بڑی بڑی قربانیاں کر سکتے ہیں تو دین کے ساتھ
سچی محبت رکھنے والے کسی قسم کی قربانی سے کس طرح دریغ کر سکتے ہیں؟
بہر حال دوستوں نے جو باتیں لکھی ہیں، ان میں سے بعض بہت اچھی ہیں۔مثلاً یہ کہ واقفین کو
کوئی نہ کوئی پیشہ سکھانا چاہئے۔اور پھر یہ کہ جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ وہ واقفین کا اعزاز کریں۔مگر
جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ خود واقفین کے اندر انتظامی قابلیت ہونی چاہئے۔اگر ان میں انتظامی قابلیت
ہوگی تو انہیں مرکز میں ذمہ داری کے عہدے مل سکیں گے۔انگریزی دانوں سے ہماری کوئی دوستی نہیں اور نہ
عربی والوں سے ہماری کوئی دشمنی ہے۔اگر واقفین انتظامی قابلیت پیدا کر لیں تو در حقیقت مرکز کے
سارے اہم عہدے انہی کے لئے ہیں اور وہی اس کے اصل حق دار ہیں۔پھر سب سے بڑی بات یہ ہے
کہ آپ لوگ دعا کریں کہ خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو سچا ایمان بخشے ، آپ کے اندر دین کی خدمت کی خواہش
پیدا کرے۔تا آپ اپنی جان اور مال سب کچھ اپنے خدا کے سامنے پیش کر دیں۔اور جب مریں تو ایسی
حالت میں مریں کہ آپ کے دلوں میں یہ حسرت نہ ہو کہ کاش ہم دین کی خدمت کرتے۔اللہ تعالیٰ ہماری
کوتاہیوں کو دور فرمائے اور ہماری خدمات کو قبول کرے۔اور حضرت ابو بکر کی طرح ہمیں اس بات کی
توفیق دے کہ تھوڑایا بہت جو کچھ بھی ہمارے پاس ہے، وہ ہم اس کی راہ میں قربان کر دیں۔605
خطبه جمعه فرمودہ 09 مارچ 1956ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مالی قربانی کا مطالبہ کیا تو حضرت ابو بکر اپنا سارا اثاث حتی
کہ لحاف اور چار پائیاں بھی اٹھا کر لے آئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سامان کو دیکھ کر
فرمایا، ابوبکر ! کچھ گھر میں بھی چھوڑا ہے؟ حضرت ابو بکر نے عرض کیا، یا رسول اللہ ! میں نے گھر میں صرف
خدا اور اس کے رسول کا نام چھوڑا ہے۔حضرت عمرؓ فرماتے ہیں کہ مجھے ہمیشہ یہ تڑپ رہتی تھی کہ میں کسی نہ
کسی طرح مالی قربانی میں حضرت ابوبکر سے بڑھ جاؤں مگر میں اس میں کامیاب نہ ہو سکا تھا۔اس موقع پر
میرے پاس اتفاقا زیادہ مال تھا، میں نے کہا، چلو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مطالبہ پر میں اس مال کا
نصف حصہ دے دیتا ہوں۔چنانچہ میں نصف مال لے کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر
ہوا۔جب میں وہاں پہنچا تو میں نے سنا، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر سے دریافت فرمار ہے
تھے کہ ابو بکر !تم نے اپنے گھر میں بھی کچھ چھوڑا ہے؟ اور حضرت ابوبکر جواب دے رہے تھے کہ یا رسول
اللہ ! میں گھر میں خدا اور اس کے رسول کا نام چھوڑ کر آیا ہوں۔حضرت عمرؓ فرماتے ہیں، جب میں نے یہ
الفاظ سنے تو میں نے کہا، یہ بڑھا نہیں ہارتا۔میں کتنی قربانی بھی کروں، یہ مجھ سے آگے نکل جاتا ہے؟
پس اپنے لئے بھی اور باقی احمدیوں کے لئے بھی یہ دعا کرو کہ جب بھی دنیا چھوڑنے کا وقت
آئے تم کہہ سکو کہ اے خدا تو نے ہمیں جو مال دیا تھا یا جان دی تھی، ہم نے اسے تیرے رستہ میں قربان کر دیا
ہے اور تیرے نام کے سوا ہمارے پاس کچھ نہیں رہا۔اب تو اپنے نام کی عزت کی وجہ سے ہمارے گناہ بخش
دے اور ہمیں اپنا قرب نصیب فرما۔مطبوعه روزنامه الفضل 25 مارچ 1956 ء )
606