ہمارا خدا، ایک زندہ خدا ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جون 1956ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جون 1956ء
ہمارا خدا، ایک زندہ خدا ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جون 1956ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔" آج میں اس مضمون پر خطبہ دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا خدا، ایک زندہ خدا ہے۔یہ
در حقیقت سورہ فاتحہ کا ایک حصہ ہے مگر مسلمانوں کی توجہ اس کی طرف نہیں پھری۔مثلاً جب ہم
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
مضمون
کہتے ہیں تو پرانے مفسرین بھی اس تفسیر میں لگ جاتے ہیں اور ہم بھی یہی تفسیر شروع کر دیتے
ہیں کہ ہمارا خدا، انسانوں کا بھی خدا ہے اور جانوروں کا بھی خدا ہے اور کیڑوں مکوڑوں کا بھی خدا ہے۔اسی
طرح وہ ہندوستانیوں کا بھی خدا ہے اور ایرانیوں کا بھی خدا ہے اور امریکینوں کا بھی خدا ہے۔اور ہمیں یہ
بھول جاتا ہے کہ رب العالمین میں جن جہانوں کا ذکر کیا گیا ہے، وہ زمانہ کے لحاظ سے بھی ہو سکتے
ہیں۔پس اس کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ وہ خدا آدم علیہ السلام کے زمانہ کے لوگوں کا بھی خدا تھا۔اور وہ خدا
نوح علیہ السلام کے زمانہ کے لوگوں کا بھی خدا تھا۔اور وہ خدا ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ کے لوگوں کا بھی
خدا تھا۔اور وہ خدا موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ کے لوگوں کا بھی خدا تھا۔اور وہ خدا عیسی علیہ السلام کے زمانہ
کے لوگوں کا بھی خدا تھا۔اور وہ خدا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے لوگوں کا بھی خدا تھا۔اور وہ خدا
ہمارے زمانہ کے لوگوں کا بھی خدا ہے۔اور وہ خدا بعد میں آنے والے لوگوں کا بھی خدا ہوگا۔اور جو خدا آدم
علیہ السلام کے زمانہ کے لوگوں کا بھی خدا تھا اور ہمارے زمانہ کے لوگوں کا بھی خدا ہے اور بعد میں آنے
والے لوگوں
کا بھی خدا ہوگا، صاف ثابت ہوتا ہے کہ وہ ایک زندہ خدا ہے۔اگر وہ زندہ خدا نہ ہوتا تو آدم
سے لے کر اب تک ہر زمانہ کے لوگوں کا وہ کس طرح خدا ہو سکتا ؟
پر الحمد لله رب العالمین میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ قرآن ، جو خدا کو پیش کرتا
ہے ، وہ ایک زندہ خدا ہے۔اور ہر زمانہ کے لوگ اس سے ویسا ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، جیسے پہلے لوگ فائدہ
اٹھاتے رہے ہیں۔607
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جون 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
چنانچہ اس ہفتہ میں مجھے ایک مبلغ کی طرف سے ایک چٹھی آئی ہے، جس سے پتہ لگتا ہے کہ کس
طرح ہمارا خدا، ایک زندہ خدا ہے۔اس کے بعد اپنا ایک ذاتی واقعہ اس کے ثبوت کے طور پر بیان
کروں گا۔وہ لکھتے ہیں کہ ہم نے یہاں اخبار جاری کیا اور چونکہ ہمارے پاس کوئی پر لیس نہیں تھا ، اس لئے
عیسائیوں کے پریس میں وہ اخبار چھپنا شروع ہوا۔دو چار پر چوں تک تو وہ برداشت کرتے چلے گئے لیکن
جب یہ سلسلہ آگے بڑھا تو پادریوں کا ایک وفد اس پریس کے مالک کے پاس گیا اور انہوں نے کہا تمہیں
شرم نہیں آتی کہ تم اپنے پریس میں ایک احمدی اخبار شائع کر رہے ہو، جس نے عیسائیوں کی جڑوں پر تبر رکھا
ہوا ہے۔چنانچہ اسے غیرت آئی اور اس نے کہہ دیا کہ آئندہ میں تمہار اخبار اپنے پریس میں نہیں چھاپوں گا
کیونکہ پادری اس پر برا مناتے ہیں۔جب اخبار چھپنا بند ہو گیا تو عیسائیوں کو اس سے بڑی خوشی ہوئی اور
انہوں نے ہمیں جواب دینے کے علاوہ اپنے اخبار میں بھی ایک نوٹ لکھا کہ ہم نے تو احمدیوں کا اخبار
چھاپنا بند کر دیا ہے۔اب ہم دیکھیں گے کہ اسلام کا خدا ان کے لئے کیا سامان پیدا کرتا ہے؟ یعنی پہلے ان کا
اخبار ہمارے پر لیس میں چھپ جایا کرتا تھا، اب چونکہ ہم نے انکار کر دیا ہے اور ان کے پاس اپنا پر لیس کوئی
نہیں، اس لئے اب ہم دیکھیں گے کہ یہ جو سیح کے مقابلہ میں اپنا خدا پیش کیا کرتے ہیں ، اس کی کیا طاقت
ہے؟ اگر اس میں کوئی قدرت ہے تو وہ ان کے لئے خود سامان پیدا کرے۔وہ مبلغ لکھتے ہیں کہ جب میں
نے یہ پڑھا تو میرے دل کو سخت تکلیف محسوس ہوئی اور میں نے سمجھا کہ گو ہماری یہاں تھوڑی سی جماعت
ہے، لیکن بہر حال میں انہی کے پاس جا سکتا ہوں اور کہہ سکتا ہوں کہ اس موقع پر وہ ہماری مدد کریں تا کہ ہم
اپنا پریس خرید سکیں۔چنانچہ وہ کہتے ہیں، میں نے لاری کا ٹکٹ لیا اور پونے تین سو میل پر ایک احمدی کے
پاس گیا تا کہ اسے تحریک کروں کہ وہ اس کام میں حصہ لے۔یہ شخص ، جس کے پاس ہمارا مبلغ گیا، کسی زمانہ
میں احمدیت کا شدید مخالف ہوا کرتا تھا۔اتنا سخت مخالف کہ ایک دفعہ کوئی احمدی اس کے ساتھ دریا کے
کنارے جارہا تھا کہ اس احمدی نے اسے تبلیغ شروع کر دی۔وہ دریا کی طرف اشارہ کر کے کہنے لگا کہ
دیکھو، یہ دریا ادھر سے ادھر بہ رہا ہے۔اگر یہ دریا یک دم اپنا رخ بدل لے اور نیچے سے اوپر کی طرف الٹا بہنا
شروع کر دے تو یہ ممکن ہے لیکن میرا احمدی ہونا ناممکن ہے۔مگر کچھ دنوں کے بعد ایسا اتفاق ہوا کہ کوئی بڑا
عالم فاضل نہیں بلکہ ایک لوکل افریقن احمدی اس سے ملا اور چند دن اس سے باتیں کیں تو وہ احمدی ہو گیا۔پھر اللہ تعالیٰ نے بھی اس کی مدد کی اور اس کی مالی حالت پہلے سے بہت اچھی ہوگئی۔وہ افریقن اپنے گاؤں کا چیف رئیس ہے۔مگر ہمارے ملک کے رئیسوں اور ان کے رئیسوں میں
فرق ہوتا ہے۔ان کے رئیس اور چیف عموماً ایسے ہی ہوتے ہیں، جیسے ہمارے ہاں نمبر دار اور سفید پوش ہوتے
608
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جون 1956ء
ہیں۔گو بعض چیف بڑے بڑے بھی ہوتے ہیں۔مثلاً لنڈن میں میری ریسپشن کے موقع پر جو افریقن چیف
آیا، اس کے ماتحت تین لاکھ آدمی تھا۔گو یاریاست پٹیالہ سے بھی بڑی ریاست اس کے ماتحت تھی۔پس ہے
شک بعض بڑے بڑے چیف بھی ہوتے ہیں لیکن عموماً وہ ایسے ہی ہوتے ہیں، جیسے نمبر دار سفید پوش ہوتے
ہیں۔جب ہم ان کے متعلق چیف کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو بعض احمدی اس سے دھوکا کھا جاتے ہیں اور وہ
سمجھتے ہیں کہ اس سے کوئی بہت بڑار میں مراد ہے۔حالانکہ اس کے معنی صرف ایک چھوٹے نمبردار کے ہوتے
ہیں۔وہاں قاعدہ یہ ہے کہ لوگ اپنے چیف کا خود انتخاب کرتے ہیں۔گاؤں والے اپنے چیف کا انتخاب
کرتے ہیں اور شہروں والے اپنے چیف کا انتخاب کرتے ہیں۔گاؤں کا چیف، چھوٹا چیف ہوتا ہے۔قصبہ کا
چیف، اس سے بڑا چیف ہوتا ہے اور شہروں کے چیف ان سے بڑے ہوتے ہیں۔پھر ہر ضلع کے الگ الگ
چیف ہوتے ہیں، جنہیں پیرا ماؤنٹ چیف کہتے ہیں۔یعنی راجوں کا راجہ۔بہر حال وہ مبلغ لکھتے ہیں کہ میں اس چیف کی طرف گیا، جوا بھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا، احمدیت میں
داخل ہوا تھا اور جو کسی زمانہ میں احمدیت کا اتنا مخالف ہوا کرتا تھا کہ اس نے یہ کہا تھا کہ دریا اپنا رخ بدل سکتا
ہے اور وہ نیچے سے اوپر کی طرف بہہ سکتا ہے لیکن میں احمدی نہیں ہو سکتا۔اللہ تعالیٰ کی شان دیکھو کہ جونہی وہ
احمدی ہوا ، اس کی زمین میں سے ہیروں کی کان نکل آئی۔اور گو قانون کے مطابق گورنمنٹ نے اس پر قبضہ کرو
لیا مگر اسے کچھ رائلٹی وغیرہ دینی پڑی، جس سے یکدم اس کی مالی حالت اچھی ہونی شروع ہوگئی اور جماعتی
کاموں میں بھی اس نے شوق سے حصہ لینا شروع کر دیا۔بہر حال وہ لکھتے ہیں کہ میں اس کی طرف جارہا تھا
کہ خدا تعالیٰ نے ایسا فضل کیا کہ ابھی اس کا گاؤں آٹھ میل پرے تھا کہ وہ مجھے ایک دوسری لاری میں بیٹھا ہوا
نظر آ گیا اور اس نے بھی مجھے دیکھ لیا۔اس وقت وہ اپنے کسی کام کے سلسلہ میں کہیں جارہا تھا۔وہ مجھے دیکھتے
ہی لاری سے اتر پڑا اور کہنے لگا کہ آپ کس طرح تشریف لائے ہیں؟ میں نے کہا کہ اس اس طرح ایک
عیسائی اخبار نے لکھا ہے کہ ہم نے تو ان کا اخبار چھاپنا بند کر دیا ہے، اگر مسیح کے مقابلہ میں ان کے خدا میں بھی
کوئی طاقت ہے تو وہ کوئی معجزہ دکھا دے۔وہ کہنے لگا آپ یہیں بیٹھیں میں ابھی گاؤں سے ہو کر آتا ہوں۔چنانچہ وہ گیا اور تھوڑی دیر کے بعد ہی اس نے پانچ سو پاؤنڈ لا کر ہمارے مبلغ کو دے دیا۔پانچ سو پاؤنڈ وہ اس
سے پہلے دے چکا تھا۔گویا تیرہ ہزار کے قریب روپیہ اس نے دے دیا اور کہا کہ میری خواہش ہے کہ آپ
پریس کا جلدی انتظام کریں۔تاکہ ہم عیسائیوں کو جواب دے سکیں کہ اگر تم نے ہمارا اخبار چھاپنے سے انکار
کر دیا تھا تو اب ہمارے خدا نے بھی ہمیں اپنا پر لیس دے دیا ہے۔ایک ہزار پاؤنڈ ہمارے ملک کی قیمت
کے لحاظ سے تیرہ ہزار روپیہ کا بنتا ہے۔اور یہ اتنی بڑی رقم ہے کہ بڑے بڑے تاجر بھی اتنا روپیہ دینے کی اپنے
609
خطبہ جمعہ فرموده 29 جون 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اندر توفیق نہیں پاتے۔وہ بڑے مالدار ہوتے ہیں مگر اتنا چندہ دینے کی ان میں ہمت نہیں ہوتی۔انہوں نے
یہ بھی لکھا کہ اس سے پہلے جب اس چیف نے پانچ سو پاؤنڈ چندہ دیا تھا تو میں ایک شامی تاجر سے بھی ملا تھا۔میں نے اسے تحریک کی کہ وہ بھی اس کام میں حصہ لے اور میں نے اسے کہا کہ فلاں گاؤں کا جور ٹیکس ہے ، اس
نے پانچ سو پاؤنڈ چندہ دیا ہے۔وہ کہنے لگا کہ میری طرف سے بھی آپ پانچ سو پاؤنڈلکھ لیں اور پھر کہا کہ
میں اس وقت پانچ سو پاؤنڈ لکھواتا ہوں مگر میں دوں گا، اس چیف سے زیادہ۔یہ کتنا بڑا ثبوت ہے، اس بات کا کہ ہمارا خدا، ایک زندہ خدا ہے۔ایک معمولی گاؤں کا چیف ہے اور
پھر احمدیت کا اتنا مخالف ہے کہ کہتا ہے، اگر در یا الٹا چلنے لگے تو یہ مکن ہے لیکن یہ ممکن ہی نہیں کہ میں احمدی ہو
سکوں۔مگر پھر خدا تعالیٰ اسے احمدیت میں داخل ہونے کی توفیق عطافرماتا ہے اور نہ صرف احمدیت میں داخل
ہونے کی توفیق عطا فرماتا ہے بلکہ یکدم اسے ہزاروں روپیہ سلسلہ کو پیش کرنے کی توفیق مل جاتی ہے۔یہ تو ایک بیرونی ملک کی مثال ہے، جو بتاتی ہے کہ ہمارا خدا کس طرح ایک زندہ خدا ہے؟ اور وہ
اپنے بندوں کی کیسے معجزانہ رنگ میں تائید اور نصرت فرماتا ہے؟ اب میں اپنی مثال بیان کرتا ہوں، میں
نے پچھلے دنوں تحریک جدید کے بیرونی مشنوں کے متعلق ایک خطبہ پڑھا تھا، جس میں ، میں نے ذکر کیا تھا
کہ تحریک جدید کے پاس بیرونی مشنوں کے لئے اتنا کم روپیہ رہ گیا ہے کہ شاید اب ہمیں اپنے مشن بند
کرنے پڑیں۔مگر ادھر میں نے یہ خطبہ پڑھا اور ادھر اللہ تعالیٰ کا فضل دیکھو کہ ایک دن میں نے ڈاک کھولی
تو اس میں ہمارے ایک مبلغ کا خط نکلا، جس میں اس نے لکھا کہ ایک جرمن ڈاکٹر نے احمدیت کے متعلق
کچھ لٹریچر پڑھا اور اس نے ہمیں لکھا کہ مجھے اور لٹریچر بھجواؤ۔چنانچہ اس پر میں نے آپ کا لکھا ہوا، دیباچہ
قرآن اسے بھجوا دیا۔دیباچہ پڑھ کر اس نے لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس کو اپنے ملک پر چھاپا جائے اور
بڑی کثرت سے یہاں پھیلایا جائے۔اور میں اس بارہ میں آپ کی ہر طرح مدد کرنے کے لئے تیار ہوں۔پھر اس نے لکھا کہ یہاں ہیں لاکھ جرمن نسل کے مسلمان پائے جاتے ہیں، اگر دیباچہ کا یہاں کی زبان میں
ترجمہ ہو جائے تو ہیں لاکھ مسلمان عیسائیوں کے ہاتھ میں جانے سے بچ جائے گا اور وہ احمدیت کو قبول کر
لے گا۔گویا ہم تو یہ ڈر رہے تھے کہ کہیں خدانخواستہ ہمارے پہلے مشن بھی بند نہ ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ نے
ہماری تبلیغ کے لئے نئے راستے کھول دیئے۔پھر جب خطبہ شائع ہوا تو باہر سے بھی اور اندر سے بھی ہمارے خدا کے زندہ ہونے کی کثرت
سے مثالیں ملنی شروع ہو گئیں۔ایک غیر احمدی کا خط آیا کہ میں نے آپ کا خطبہ پڑھا تو میرا دل کانپ گیا۔610
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جون 1956ء
کہ آپ کو اسلام اور مسلمانوں کی تکلیف کی وجہ سے کس قدر دکھا ہوا ہے۔میں سوروپیہ کا چیک آپ کو بھجوار ہا
ہوں ، آپ اس روپیہ کو، جس طرح چاہیں، خرچ کریں۔پھر ایک اور خط کھولا تو وہ ایک احمدی کا تھا اور اس میں یہ لکھا تھا کہ میں سور و پریہ بھجوا رہا ہوں تا کہ
بیرونی مشنوں کے اخراجات میں جو کمی آئی ہے، وہ اس سے پوری ہو سکے۔پھر ایک عورت کا خط آیا کہ میں پچاس روپے بھجوار ہی ہوں تا کہ جو نقصان ہوا ہے، اس کا ازالہ ہو سکے۔پھر چوتھا خط میں نے کھولا تو اس میں ایک ترکی پروفیسر کا ذکر تھا۔ہمارا ایک احمدی ان دنوں ایک
ترکی پروفیسر سے ترکی زبان سیکھ رہا ہے اور ایک سو ہیں روپیہ ماہوارا اسے ٹیوشن دیتا ہے۔وہ ترکی پروفیسر
اسلام کا دشمن تھا اور رات دن اسلام اور ہستی باری تعالیٰ پر اعتراض کرتا رہتا تھا۔وہ احمدی لکھتا ہے کہ میں
نے ایک دن فیصلہ کیا کہ چاہے میری پڑھائی ضائع ہو جائے ، میں نے آج اس سے مذہبی بحث کرنی ہے۔چنانچہ میں اس سے مذہبی بحث کرتا رہا اور پھر میں نے اسے آپ کا لکھا ہوادیباچہ قرآن دیا کہ وہ اسے
پڑھے۔وہ دیا چہ لے گیا اور پڑھنے کے بعد مجھے کہنے لگا کہ میں آج سے پھر مسلمان ہو گیا ہوں۔پھر جب
مہینہ ختم ہوا اور میں اسے روپیہ دینے کے لئے گیا تو وہ کہنے لگا کہ تم مجھ پر یہ مہربانی کرو کہ یہ روپیہ میری
طرف سے اپنے امام کو بھجوادو اور انہیں کہو کہ وہ جس طرح چاہیں ، اس روپیہ کو خرچ کریں۔اب دیکھو، ایک
دہر یہ انسان ہے، خدا تعالیٰ پر رات دن ہنسی اڑاتارہتا ہے، اسلام سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتا، لیکن اس پر ایسا
اثر ہوتا ہے کہ جب اسے ٹیوشن کی فیس پیش کی جاتی ہے تو وہ کہتا ہے کہ یہ روپیہ مجھے نہ دو بلکہ اپنے امام کے
پاس
بھیج دو اور انہیں کہو کہ وہ اسے جس طرح چاہیں، خرچ کریں۔اس کے بعد میں نے جو پانچواں خط کھولا ، وہ ایک احمدی دوست کا تھا۔جو انڈونیشیا سے بھی پرے
رہتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ یہ اطلاع ملتے ہی کہ بیرونی مشنوں
کو جو روپیہ بھجوایا جاتا تھا، اس میں کمی آگئی ہے،
میں نے اڑھائی سوپاؤنڈ لندن بینک میں تحریک جدید کے حساب میں جمع کروا دیا ہے۔میری خواہش تھی کہ
میں چھ سو پاؤنڈ جمع کراؤں۔مگر سر دست فوری طور پر میں نے اڑھائی سو پاؤنڈ بینک میں جمع کروا دیا ہے۔پھر چھٹا خط میں نے کھولا تو وہ ایک ایسے دوست کی طرف سے تھا، جو پاکستان سے باہر کے رہنے
والے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ آپ اس فکر میں اپنی صحت کیوں برباد کر رہے ہیں؟ ہماری جائیدادیں اور ہمارے
بیوی بچے کس غرض کے لئے ہیں؟ ہم ان سب کو قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔آپ پونڈوں
کا فکر نہ کریں۔آپ جتنے پونڈ چاہیں، ہم جمع کر دیں گے۔اور اس بارہ میں آپ کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونے دیں گے۔611
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جون 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
غرض اس طرح متواتر خطوط آنے شروع ہو گئے ہیں کہ صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس خطبہ کے
پہنچتے ہی تمام جماعتوں میں ایک آگ سی لگ گئی ہے اور لوگ انتہائی بے تابی کے ساتھ اس کمی کو پورا کرنے
کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔اسی طرح پشاور سے ایک دوست کا خط آیا ، جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ خطبہ پڑھ کر مجھے سخت
تکلیف ہوئی ہے۔اگر تمام احمدی کوشش کریں تو کیا وہ سات ہزار دوسو پونڈ بھی جمع نہیں کر سکتے ؟ ہم خدا
تعالیٰ کے فضل سے اس کام کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور ہم خود اس روپیہ کو جمع کریں گے۔آپ اس
بارہ میں
کسی قسم کی تشویش سے کام نہ لیں۔یہ توکل اور پرسوں کی ڈاک کا ذکر تھا، آج ڈاک آئی اور میں نے اسے کھولا تو اس میں ایک شہر کی
خدام الاحمدیہ کی مجلس کی طرف سے خط نکالا۔جس میں لکھا تھا کہ ہم نے آپ کا خطبہ تمام خدام کر پڑھ کر
سنایا، جس پر فوراً مقامی خدام نے دوسو روپیہ چندہ کے وعدے لکھوا دیئے۔اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ یہ
روپیہ وصول کر کے بہت جلد مرکز میں بھجوا دیں۔انہوں نے یہ چندہ گو ہیمبرگ کی مسجد کے لئے جمع کیا ہے
مگر بہر حال وہ بھی اسی کام میں شامل ہے۔غرض دیکھو، ہمارا خدا کیسا زندہ خدا ہے کہ جو کام ہم نہیں کر سکتے تھے، اس کے لئے وہ آپ سامان کے
مہیا کر رہا اور خود لوگوں کے دلوں میں تحریک کر رہا ہے۔چنانچہ ایک طرف ایک ترکی پروفیسر کے دل میں
تحریک پیدا ہوتی ہے کہ وہ اپنی کمائی کارو پیا اپنی ذات پر خرچ کرنے کی بجائے تبلیغ اسلام کے لئے بھجوادے
تو دوسری طرف ایک جرمن ڈاکٹر کے دل میں تحریک پیدا ہوتی ہے کہ ہم خود اسلام کی اشاعت میں حصہ لینے
کے لئے تیار ہیں۔آپ دیباچہ کا ترجمہ ہماری ملکی زبان میں کروا دیں تو لاکھوں لوگ احمدی ہونے کے لئے
تیار ہیں۔اسی طرح جو پاکستان سے باہر احمدی رہتے ہیں، ان کے دل میں تحریک پیدا ہوتی ہے اور وہ لکھتے
ہیں کہ آپ کیوں فکر کرتے ہیں؟ آپ ہمیں حکم دیں تو ہم اپنے بیوی بچے بھی اس راہ میں قربان کرنے کے
لئے تیار ہیں اور جتنے پونڈ چاہیں گے، ہم جمع کر دیں گے۔مگر ہم سے یہ تکلیف نہیں دیکھی جاتی کہ آپ فکر اور
تشویش سے اپنی صحت کو بھی برباد کر لیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے اپنے زندہ اور قادر ہونے کا ایک نمایاں ثبوت
ہمارے سامنے پیش کر دیا ہے اور بتا دیا ہے کہ وہ کتنی بڑی طاقتیں رکھنے والا خدا ہے۔پھر دیکھو، ایک عیسائی
اخبار نے چیلنج دیا کہ تم نے عیسائیت کا مقابلہ شروع کر رکھا تھا، اب جبکہ عیسائی پریس نے تمہارا اخبار شائع
کرنے سے انکار کر دیا ہے، ہم دیکھیں گے کہ تمہارا خدا تمہاری کیا مددکرتا ہے؟ ادھر اس نے یہ چیلنج دیا اور ادھر
فورا اللہ تعالیٰ نے ایک معمولی درجہ کے رئیس کے دل میں غیرت پیدا کر دی اور اس نے تیرہ ہزار اسلامی پریس
612
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمود: 29 جون 1956ء
کے لئے چندہ دے دیا۔یہ اللہ تعالیٰ کے بڑے بھاری نشانات ہیں، جن سے اس کی ہستی کا ثبوت ملتا ہے اور
اس سے پتہ لگتا ہے کہ وہ جہاں چاہتا ہے ، لوگوں کے دلوں میں قربانی اور ایثار کا مادہ پیدا کر دیتا ہے۔جس کے
نتیجہ میں وہ ایسی ایسی قربانیوں کے لئے تیار ہو جاتے ہیں کہ انہیں دیکھ کر حیرت آتی ہے۔پس ہماری جماعت کو ہمیشہ وہ سبق یا درکھنا چاہئے ، جو الحمد لله رب العالمین میں دیا گیا
ہے۔اور اس بات کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی تعریف اسی وجہ سے ہے کہ وہ ہر زمانہ کے
لوگوں کے لئے ایک زندہ خدا ہے۔اگر یہ نہ ہوتا تو ہم الحمد لله رب العالمین کس طرح کہہ سکتے تھے ؟
اگر وہ صرف آدم کے زمانہ میں زندہ خدا تھا تو نوح کے زمانہ میں لوگ اس کی کیوں تعریف کرتے ؟ اور اگر
وہ صرف نوح کے زمانہ میں زندہ خدا تھا تو ابراہیم کے زمانہ میں لوگ اس کی کیوں تعریف کرتے ؟ اور اگر
وہ صرف ابراہیم کے زمانہ میں زندہ خدا تھا تو موسیٰ کے زمانہ میں لوگ اس کی کیوں تعریف کرتے ؟ اور اگر
وہ صرف موسی" کے زمانہ میں زندہ خدا تھا تو عیسی کے زمانہ میں لوگ اس کی کیوں تعریف کرتے ؟ اور اگر وہ
صرف عیسی کے زمانہ میں زندہ خدا تھا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں لوگ اس کی کیوں
تعریف کرتے ؟ اور اگر وہ صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں زندہ خدا تھا تو آج کے
زمانہ کے لوگ اس کی کیوں تعریف کرتے ؟ وہ زندہ ہے اور زندہ رہے گا اور ہر زمانہ کے لوگ اس کی تعریف
کرتے چلے جائیں گے۔اور اس کے نشانات سے اپنے ایمانوں کو تازہ کرتے رہیں گے اور جب بھی اس
کے بندے مشکلات میں پھنسیں گے اور اس کے دین پر تکلیف کا زمانہ آئے گا، وہ اپنے مخفی الہام سے
انسانوں کے دلوں میں تحریک کرے گا کہ اٹھو اور میرے دین کے جھنڈے کے نیچے جمع ہو جاؤ۔اور بچے
مومن لبیک کہتے ہوئے ، اس کے جھنڈے کے نیچے جمع ہو جائیں گے اور دین کو مشکلات سے نکال لیں
گے۔یہاں تک کہ دنیا حیران ہو جائے گا اور شیطان مایوسی سے مر جائے گا۔جب 53ء میں فسادات ہوئے تو اس وقت میں نے بڑے زور سے اعلان کیا کہ اے احمد یو! تم
گھبراؤ نہیں ، میں دیکھتا ہوں کہ خدا ہماری مدد کے لئے دوڑا چلا آ رہا ہے۔اور میرے اس اعلان کے معاً بعد
لاہور میں مارشل لاء نافذ ہو گیا۔اس وقت بعض افسروں نے کہا کہ آپ کے اس فقرہ سے اشتعال پیدا ہوتا
ہے۔میں نے ان کو جواب دیا کہ جب مجھے خدا آتا ہوا نظر آتا ہے تو کیا میں جھوٹ بولوں؟ خدا تعالیٰ ہمیشہ ہی
اپنے بچے بندوں کی مدد کے لئے آیا کرتا ہے اور اب بھی آئے گا اور ہمیشہ ہی آتار ہے گا۔اگر یہ سلسلہ جاری نہ
ہو تو خدا تعالیٰ کے دین کے خادم تباہ ہو جائیں اور ان کے دل غم سے ٹوٹ جائیں۔غرض اللہ تعالیٰ اپنی قدرت
613
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جون 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کے نشانات ہمیشہ دکھاتا چلا آیا ہے اور دکھاتا چلا جائے گا۔اور جب وہ دکھاتا ہے تو بڑے بڑے سخت دل لوگوں
کو بھی اقرار کر نا پڑ تا ہے کہ ہمارا خدا، ایک زندہ خدا ہے۔بیبیوں نہیں سینکڑوں غیر احمدی ایسے ہیں، جو فسادات
کے بعد مجھے ملے اور انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ کا وہ فقرہ اب تک یاد ہے کہ تم مت گھبراؤ، میں دیکھ رہا ہوں کہ
خدا ہماری مدد کے لئے دوڑا چلا آ رہا ہے۔جب مارشل لاء نافذ ہوا اور فوجیں لاہور میں داخل ہو گئیں تو ہم نے
سمجھ لیا کہ آپ کی وہ پیشگوئی پوری ہوگئی ہے اور خدا تعالیٰ نے اس کو لفظاً لفظاً سچا ثابت کر دیا ہے۔غرض ہمارا خدا، ایک زندہ خدا ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا۔وہ آدم کے زمانہ میں بھی زندہ تھا، وہ
نوح کے زمانہ میں بھی زندہ تھا، وہ ابراہیم کے زمانہ میں بھی زندہ تھا، وہ موسیٰ کے زمانہ میں بھی زندہ تھا،
وہ عیسی کے زمانہ میں بھی زندہ تھا، وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں بھی زندہ تھا اور وہ آج
بھی زندہ ہے۔اور اگر دنیا اور ہزار سال تک قائم رہے گی تو ہزار سال تک اور اگر ایک کروڑ سال تک قائم
رہے گی تو کروڑ سال تک اور اگر ایک ارب سال تک قائم رہے گی تو ایک ارب سال تک وہ اپنی زندگی کے
نشانات دکھاتا چلا جائے گا۔کیونکہ وہ جی و قیوم خدا ہے اور وہ لاتاخذه سنة ولا نوم کا مصداق ہے۔اس
پر جب اونگھ اور نیند بھی نہیں آتی تو اس کے زندہ نشانات کا سلسلہ کس طرح ختم ہو سکتا ہے؟ جب ایسے خدا
سے انسان اپنا تعلق پیدا کر لیتا ہے تو اس کی ساری ضرورتوں کا وہ آپ کفیل ہو جاتا ہے اور ہمیشہ اس کی تائید
نا لیتا
کے لئے اپنے غیر معمولی نشانات ظاہر کرتا ہے۔ہم نے دیکھا ہے کہ حضرت خلیفة المسیح اول رضی اللہ عنہ کے پاس اکثر لوگ اپنی
امانتیں رکھواتے تھے اور آپ اس میں سے ضرورت پر خرچ کرتے رہتے تھے۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ اللہ
تعالیٰ ہمیں اس طرح رزق دیتا رہتا ہے۔بعض دفعہ ہم نے دیکھا کہ امانت رکھوانے والا آپ کے پاس آتا
اور کہتا کہ مجھے روپیہ کی ضرورت ہے، میری امانت مجھے واپس دے دی جائے۔آپ کی طبیعت بڑی سادہ تھی
اور معمولی سے معمولی کاغذ کو بھی آپ ضائع کرنا پسند نہیں فرماتے تھے۔جب کسی نے مطالبہ کرنا تو آپ نے
ردی سا کاغذ اٹھانا اور اسی پر اپنی بیوی کو لکھ دینا کہ امانت میں سے دوسور و پی بھجوا دیا جائے۔اندر سے بعض
دفعہ جواب آتا کہ روپیہ تو خرچ ہو چکا ہے یا اتنے روپے ہیں اور اتنے روپوں کی کمی ہے۔آپ نے اسے فرمانا
کہ ذرا ٹھہرو، ابھی روپیہ آ جاتا ہے۔اتنے میں ہم نے دیکھنا کہ کوئی شخص دھوتی باندھے ہوئے ، جونا گڑھ یا
بمینی کا رہنے والا، چلا آرہا ہے اور اس نے آکر اتنا ہی روپیہ آپ کو پیش کر دیا ہے۔ایک دن لطیفہ ہوا۔کسی نے اپنا روپیہ مانگا، اس دن آپ کے پاس کوئی روپیہ نہیں تھا۔مگر اسی
وقت ایک شخص علاج کے لئے آگیا اور اس نے ایک پڑیہ میں کچھ رقم لپیٹ کر آپ کے سامنے رکھ دی۔614
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جون 1956ء
حافظ روشن علی صاحب کو علم تھا کہ روپیہ مانگنے والا کتنا روپیہ مانگتا ہے؟ آپ نے حافظ صاحب سے فرمایا
کہ دیکھو، اس میں کتنی رقم ہے؟ انہوں نے گنا تو کہنے لگے، بس اتنی ہی رقم ہے، جتنی رقم کی آپ کو ضرورت
تھی۔آپ نے فرمایا، یہ اس قارض کو دے دو۔اسی طرح آپ ایک پرانے بزرگ کا قصہ سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ ایک قرض خواہ ان کے پاس
آ گیا اور اس نے کہا کہ آپ نے میری اتنی رقم دینی ہے اور اس پر اتنا عرصہ گزر چکا ہے، اب آپ میرا رو پیادا
کریں؟ انہوں نے کہا کہ میرے پاس تو ہے نہیں، جب آئے گا تمہیں دے دوں گا۔وہ کہنے لگا تم بڑے
بزرگ بنے پھرتے ہو اور قرض لے کر ادا نہیں کرتے ، یہ کہاں کی شرافت ہے؟ اتنے میں وہاں ایک حلوا بیچنے
والالڑ کا آ گیا۔انہوں نے اسے کہا کہ آٹھ آنے کا حلوادے دو۔لڑکے نے حلوادے دیا اور انہوں نے وہ حلوا
اس قارض کو کھلا دیا۔لڑکا کہنے لگا کہ میرے پیسے میرے حوالے کیجئے۔وہ کہنے لگے کہ تم آٹھ آنے مانگتے ہو اور
میرے پاس تو دو آنے بھی نہیں۔وہ لڑ کا شور مچانے لگ گیا۔یہ دیکھ کر وہ قرض خواہ کہنے لگا کہ یہ کیسی بے حیائی
ہے کہ میری رقم تو ماری ہی تھی، اس غریب کی اٹھنی بھی ہضم کرلی ہے۔غرض وہ دونوں شور مچاتے رہے اور وہ
بزرگ اطمینان سے اپنی جگہ بیٹھے رہے۔اتنے میں ایک شخص آیا اور اس نے اپنی جیب میں سے ایک پڑیہ
نکال کر انہیں پیش کی اور کہا کہ یہ فلاں امیر نے آپ کو نذرانہ بھیجا ہے۔انہوں نے اسے کھولا تو اس میں
روپے تو اتنے ہی تھے، جتنے قرض خواہ مانگتا تھا مگر اس میں اٹھنی نہیں تھی۔کہنے لگے ، یہ میری پڑیہ نہیں ، اسے
واپس لے جاؤ۔یہ سنتے ہی اس کا رنگ فق ہو گیا اور اس نے جھٹ اپنی جیب سے ایک دوسری پڑیہ نکالی اور
کہنے لگا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی ہے، آپ کی پڑیہ یہ ہے۔انہوں نے اسے کھولا تو اس میں اتنے ہی روپے تھے،
جو قارض مانگ رہا تھا اور ایک اٹھنی بھی تھی۔انہوں نے دونوں کو بلایا اور وہ روپے انہیں دے دیئے۔غرض زندہ خدا اپنے بندوں کی تائید میں ہمیشہ اپنے نشانات دکھاتا ہے۔انسان بعض دفعہ اپنی
بیماری یا کمزوری ایمان کی وجہ سے گھبرا جاتا ہے۔لیکن جس کے ساتھ خدا ہوتا ہے، وہ اس کی غیب سے مدد
کرتا ہے۔میرے لئے یہ سخت صدمہ اور رنج کی بات تھی کہ تحریک جدید کے بیرونی مشنوں کے لئے
ہمارے پاس کوئی خرچ نہیں رہا۔چنانچہ کچھ دن میں خطر ناک طور پر بیمار رہا بلکہ ابھی تک طبیعت پوری طرح
سنبھلی نہیں۔لیکن نشان الہی دیکھو کہ ادھر مجھے فکر پیدا ہوا اور ادھر اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا میں لوگوں کے
دلوں میں تحریک پیدا کرنی شروع کر دی۔جن میں احمدی بھی تھے اور غیر احمدی بھی تھے۔اور پاکستانی بھی
تھے اور غیر پاکستانی بھی تھے۔کسی نے سو پیش کیا، کسی نے سواسو، کسی نے ڈیڑھ سو کسی نے اڑھائی سو پونڈ
615
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جون 1956ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اور کسی نے غیر معین طور پر لکھ دیا کہ جتنے پونڈ آپ کہیں گے، ہم جمع کر دیں گے، آپ فکر نہ کریں۔دیکھو، یہ
خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا کیسا عظیم الشان ثبوت ہے کہ اس نے آپ ہی آپ سامان پیدا کرنے شروع کر
دیئے اور لوگوں کے دلوں میں اخلاص اور محبت کی ایک لہر پیدا کر دی۔ورنہ انسان کے اندر کیا طاقت ہے کہ
وہ کچھ کر سکے۔ہمارے لئے بس اتنا ہی کافی ہے کہ ہمیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل ایک زندہ اور قادر خدا کا دامن پکڑنے کی توفیق مل گئی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ اپنے والد صاحب کا ایک قصہ سنایا کرتے تھے۔میاں
بدرمحی الدین صاحب، جو بٹالہ کے رہنے والے تھے۔ان کے والد ، جن کا نام غالبا پیر غلام محی الدین تھا،
ہمارے دادا کے بڑے دوست تھے۔اس زمانہ میں کمشنر موجودہ زمانہ کے گورنر کی طرح سمجھا جاتا تھا اور وہ
امرتسر میں اپنا دربار لگایا کرتا تھا۔جس میں علاقہ کے تمام بڑے بڑے رؤسا شامل ہوا کرتے تھے۔ایک
دفعہ امرتسر میں دربار لگا تو ہمارے دادا کو بھی دعوت آئی۔اور چونکہ انہیں معلوم تھا کہ پیر غلام محی الدین
صاحب اس دربار میں شامل ہوں گے، اس لئے وہ گھوڑے پر سوار ہو کر بٹالہ میں ان کے مکان پر پہنچے۔وہاں انہوں نے دیکھا کہ ایک غریب آدمی پیر غلام محی الدین صاحب کے پاس کھڑا ہے اور وہ اس سے کسی
بات پر بحث کر رہے ہیں۔جب انہوں نے دادا صاحب کو دیکھا تو کہنے لگے ، مرزا صاحب دیکھئے، یہ
میراثی کیسا بے وقوف ہے؟ کمشنر صاحب کا دربار منعقد ہورہا ہے اور یہ کہتا ہے کہ وہاں جا کر کمشنر صاحب
سے کہا جائے کہ گورنمنٹ نے اس کی 125 سیکٹر زمین ضبط کر لی ہے، یہ زمین اسے واپس دی جائے۔بھلا یہ
کوئی بات ہے کہ دربار کا موقع ہو اور کمشنر صاحب تشریف لائے ہوئے ہوں اور ایک میراثی کو ان کے
سامنے پیش کر دیا جائے اور کہا جائے کہ اس کی 125 سیکٹر زمین ضبط ہو گئی ہے، وہ اسے واپس دلا دی جائے۔چونکہ وہ پیر تھے، گو در باری بھی تھے، اس لئے انہیں یہ بات بہت عجیب معلوم ہوئی۔دادا صاحب اس میراثی
سے کہنے لگے کہ تم میرے ساتھ چلو۔چنانچہ وہ اسے ساتھ لے کر امرتسر پہنچے۔جب دربار لگا اور
کمشنر صاحب آگئے تو ہمارے دادا اٹھ کر کمشنر کے پاس چلے گئے اور اپنے ساتھ اس میراثی کو بھی لے لیا اور
کمشنر سے کہنے لگے کہ کمشنر صاحب ذرا اس کی بانہہ پکڑ لیں۔وہ کہنے لگا، مرزا صاحب اس کا کیا مطلب؟
انہوں نے کہا، مطلب میں پھر بتاؤں گا، پہلے آپ اس کی بانہ پکڑ لیں۔چنانچہ ان کے کہنے پر اس نے
میراثی کی بانہہ پکڑلی۔اس پر ہمارے دادا صاحب کہنے لگے، ہماری پنجابی زبان میں ایک مثال ہے کہ
بانہہ پھڑے دی لاج رکھنا“۔کمشنر پھر حیران ہوا اور کہنے لگا، اس کا کیا مطلب؟ وہ کہنے لگے، اس کا
616
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرموده 29 جون 1956ء
مطلب یہ ہے کہ جب آپ نے ایک شخص کا بازو پکڑا ہے تو پھر اس بازو پکڑنے کی لاج بھی رکھنا اور اسے
چھوڑ نا نہیں۔وہ کہنے لگا، مرزا صاحب آپ یہ بتائیں کہ آپ کا اس سے مقصد کیا ہے؟ انہوں نے کہا، اس
کی 125 ایکڑ زمین تھی ، جو گورنمنٹ نے ضبط کرلی ہے۔آپ لوگ مغل بادشاہوں کے قائم مقام ہیں اور مغل
بادشاہوں کا یہ طریق تھا کہ وہ ہزاروں ایکڑ زمین لوگوں کو انعام کے طور پر دے دیا کرتے تھے۔اب یہ
غریب حیران ہے کہ ہم پر عجیب لوگ حاکم بن کر آگئے ہیں کہ میرے پاس جو پہلے 125 ایکڑ زمین تھی، و
بھی انہوں نے ضبط کرلی ہے۔اس پر ایسا اثر ہوا کہ اس نے اسی وقت اپنے میر نشی کو بلایا اور اسے کہا کہ
ابھی یہ بات نوٹ کر لو اور آرڈر دے دو کہ اس شخص کو زمین واپس دے دی جائے۔036
اسی طرح خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق رکھنا بھی ہاتھ پھڑے دی لاج رکھنے والی بات ہوتی ہے۔جس طرح کمشنر نے اس میراثی کی بانہہ پکڑنے کے بعد اس کی لاج رکھی، اسی طرح خدا، جس کی بانہ
پکڑے، اس کی بھی وہ لاج رکھ لیتا ہے۔صرف اتنی بات ہے کہ انسان اپنی کم حوصلگی کی وجہ سے بعض دفعہ گھبرا
جاتا ہے۔ورنہ اللہ تعالیٰ جب دینے پر آتا ہے تو ایسے ایسے رستوں سے دیتا ہے کہ حیرت آتی ہے۔اب تو ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی ترقی کر گئی ہے اور ہماری مثال حضرت عائشہ |
والی ہوگئی ہے۔جب مدینہ میں پہلی دفعہ ہوائی چکیاں آئیں اور باریک آٹا پسنے لگا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ
نے حکم دیا کہ ازواج مطہرات میں سے سب سے پہلے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ آنا تحفہ پیش کیا
جائے۔چنانچہ مدینہ میں سب سے پہلے یہ آٹا، حضرت عائشہ کے گھر بھجوایا گیا اور اس کے پھلکے تیار کئے
گئے۔حدیثوں میں آتا ہے کہ اس سے پہلے پتھر پر دانے کوٹ کر دلیہ سا بنالیا جاتا تھا اور اس کی روٹی تیار کی
جاتی تھی۔جب پہلی دفعہ نرم اور ملائم آٹے کی روٹی پکا کر حضرت عائشہ کے سامنے پیش کی گئی تو آپ نے
اس میں سے ایک لقمہ تو ڑ کر اپنے منہ میں ڈالا اور پھر آپ کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگ گئے۔ایک عورت ،
جو پاس بیٹھی ہوئی تھی ، وہ کہنے لگی ، بی بی آپ روتی کیوں ہیں؟ روٹی تو بڑی ملائم اور نرم ہے اور ہم نے اس
آٹے کی بڑی تعریف سنی ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا ، میں اس لئے نہیں روئی کہ آٹا خراب
ہے۔بلکہ مجھے اس روٹی کو دیکھ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ یاد آ گیا ہے۔ہم اس زمانہ میں دانوں
کو پتھروں سے کچل کر دلیہ سا بنا لیتی تھیں اور اس کی روٹیاں رسول کریم صلی اللہ وسلم کوکھلایا کرتی تھیں۔آخری عمر میں جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ضعیف ہو گئے تو آپ کے لئے روٹی چبانا بڑا مشکل ہو گیا
تھا۔پس مجھے اس روٹی کو دیکھ کر رونا آ گیا اور مجھے خیال آیا کہ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں
بھی یہ چکیاں ہوتیں تو میں آپ کو اس آٹے کی روٹی پکا کر کھلاتی۔617
خطبہ جمعہ فرموده 29 جون 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ہمارا بھی یہی حال ہے۔اب تو ہمارا صدرانجمن احمدیہ کا بجٹ چودہ ، پندرہ لاکھ کا ہے اور تحریک
جدید کا بجٹ بھی بارہ، تیرہ لاکھ کا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں یہ کیفیت تھی کہ کئی
مقامات پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ لکھا ہے کہ اب تو ہم پر اتنا بوجھ ہے کہ پندرہ سو روپیہ
ایک مہینہ کا خرچ ہے۔گویا اس زمانہ میں اٹھارہ ہزار روپیہ کا سالانہ خرچ تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
اسے بڑا بوجھ قرار دیتے تھے۔لیکن اس زمانہ میں بعض ایسے احمدی ہیں کہ ان میں سے ایک ایک اس بوجھ کو
آسانی کے ساتھ اٹھا سکتا ہے۔اس وقت بعض دفعہ ایسی حالت ہوتی تھی کہ لنگر میں آٹار کھا ہوتا تھا اور
منتظمین کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں روپیہ کی درخواست کرنی پڑتی تھی۔1905ء میں جب زلزلہ آیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کچھ عرصہ کے لئے باغ میں
تشریف لے گئے تو مجھے خوب یاد ہے، ایک دن آپ باہر سے آئے تو اللہ تعالی کی بڑی حمد وثنا کر رہے تھے۔اس وقت آپ نے حضرت اماں جان کو بلایا اور فرمایا، یہ گھڑی لے لو اور دیکھو کہ اس میں کتنی رقم ہے؟ حضرت
ام المومنین نے کمرہ سے باہر نکل کر بتایا کہ اس کپڑے میں چار سویا پانچ سو کی رقم ہے۔آپ نے فرمایا، آج ہی
لنگر والے آٹے کے لئے روپیہ مانگ رہے تھے اور میرے پاس کوئی روپیہ نہیں تھا اور میں حیران تھا کہ اس کا
کیا انتظام ہو گا؟ اتنے میں، میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک غریب آدمی، جس نے میلے سے کپڑے پہنے ہوئے
تھے، آیا اور اس نے یہ گٹھڑی مجھے دے دی۔میں نے سمجھا کہ اس میں پیسے ہی ہوں گے لیکن اب معلوم ہوا کہ
روپے تھے۔اس پر آپ دیر تک اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا کرتے رہے کہ اس نے کیسا افضل نازل فرمایا ہے۔بیشک اس وقت ہماری نگاہ میں چار سو روپیہ کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔لیکن اس وقت ہم ان چیزوں
کو دیکھتے تو ہمارا ایمان تازہ ہوتا تھا۔اور اب ہمیں اس سے سینکڑوں گنے زیادہ روپیہ ملتا ہے اور وہ روپیہ
ہمارے ایمانوں کو بڑھاتا ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ مجھے اپنی عمر میں بعض غیر احمدیوں نے دو دو، تین تین ،
چار چار ہزار روپیہ نذرانہ کے طور پر دیا ہے۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں یہ
حالت تھی کہ آپ کو چار سو روپیہ ملا تو آپ نے سمجھا کہ شاید اس میں پیسے ہی ہوں گے ورنہ اتنا روپیہ کون
دے سکتا ہے؟ آج اگر وہی زمانہ ہوتا تو وہ لوگ جو اس وقت افسوس کر رہے ہیں، ان کو بھی قربانی کا موقع
مل جاتا۔اور ہر شخص قربانی کر کے سمجھتا کہ مجھے خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت کا موقع عطا
فرما کر مجھ پر احسان فرمایا ہے۔لیکن وہ زمانہ تو گزر گیا، اب پھر ایک دوسرا زمانہ آگیا ہے۔جس میں خدا
تعالیٰ اپنے بندوں کے لئے دین کی خدمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کر رہا ہے۔618