ہمارا خدا، ایک زندہ خدا ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جون 1956ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جون 1956ء
بہر حال ہر زمانہ کے لحاظ سے خدا اپنی زندگی کا ثبوت دیتا چلا آیا ہے۔اس زمانہ میں چار سو روپیہ
کامل جانا ، خدا تعالیٰ کے زندہ ہونے کا ایک ثبوت تھا۔اور اس زمانہ میں کبھی کبھی چالیس ، پچاس ہزار روپے
دے کر اس نے اپنی زندگی کا ثبوت دیا ہے۔اور آج خدا تعالیٰ کے زندہ ہونے کا ثبوت، وہ اڑھائی سو پونڈ
ہیں ، جو ایک دوست نے اطلاع ملتے ہی لنڈن بینک میں جمع کروادئیے۔اسی طرح اس ترکی پروفیسر کا وہ
روپیہ بھی زندہ خدا کا ایک نشان ہے، جو اس نے اپنے اوپر خرچ کرنے کی بجائے مجھے دین پر خرچ کرنے
کے لئے بھجوا دیا۔اور یا پھر خدا تعالیٰ کے زندہ ہونے کا ثبوت، اس حبشی چیف کا واقعہ ہے، جس نے احمدیہ
پریس کے لئے ایک ہزار پونڈ ، دو قسطوں میں دے دیا۔اور یا پھر خدا تعالیٰ کے زندہ ہونے کو ثبوت افریقہ
کے اس دوست کا خط ہے، جنہوں نے یہ لکھا کہ آپ پریشان کیوں ہوتے ہیں؟ آپ روپیہ کے متعلق کسی
قسم کا فکر نہ کریں۔بیرونی مشنوں کے لئے جتنے پونڈوں کی ضرورت ہو، ہمیں لکھیں، ہم کسی نہ کسی طرح جمع
کر دیں گے۔غرض خدا تعالیٰ ہر زمانہ میں اپنے زندہ ہونے کا ثبوت مہیا کرتا ہے اور اس طرح وہ اپنے
مومن بندوں کے ایمانوں کو بڑھاتا رہتا ہے۔مجھے وہ زمانہ خوب یاد ہے جب اشتہار چھپوانے کے لئے بھی ہمارے پاس کوئی روپیہ نہیں ہوتا
تھا۔میں جب خلیفہ ہوا اور غیر مبائعین کے مقابلہ میں، میں نے پہلا اشتہار لکھا تو اس وقت ہماری مالی
حالت اتنی کمزور تھی کہ اس اشتہار کے چھپوانے کے لئے بھی ہمارے پاس کوئی روپیہ نہیں تھا۔ہمارے نانا
جان میر ناصر نواب صاحب مرحوم کو اس کا علم ہوا تو اس وقت ہسپتال اور مسجد کے لئے چندہ جمع کر رہے
تھے۔انہوں نے اڑھائی سوروپیہ کی پوٹلی لا کر میرے سامنے رکھ دی اور کہا کہ آپ اس رو پیر کو استعمال کر
لیں۔جب آپ کے پاس روپیہ آئے گا تو وہ مجھے دے دیں۔چنانچہ پہلا اشتہار ہم نے انہی کے روپیہ سے
شائع کیا۔پھر اللہ تعالیٰ نے وہ دن دکھایا کہ یا تو دوسو اور اڑھائی سو کے لئے ہمارے کام رکے ہوئے تھے
اور یا اب ایک، ایک شخص ہی ہیں، ہیں ہزار روپیہ دینے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔مثلاً پچھلے سال میں بیمار
ہوا تو ڈاکٹروں نے مجھے ولایت جانے کا مشورہ دیا۔اس پر اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کو یہ توفیق عطا
فرمائی کہ اس نے ایک لاکھ سے زیادہ روپیہ اس غرض کے لئے جمع کر دیا۔غرض زمانے ہمیشہ بدلتے رہتے ہیں اور بدلتے چلے جائیں گے۔ایک زمانہ میں لوگ اربوں
ارب روپیہ دیں گے اور انہیں پتہ بھی نہیں لگے گا کہ ان کے مال میں سے کچھ کم ہوا ہے۔کیونکہ دینے والے
کھرب پتی ہوں گے۔اور جیساوہ ہیں باتیں یا پچاس ارب روپیہ دیں گے تو انہیں پتہ بھی نہیں لگے گا کہ
619

خطبہ جمعہ فرموده 29 جون 1956ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ان کے خزانہ میں کوئی کمی آئی ہے۔اس وقت انہیں یاد بھی نہیں رہے گا کہ کسی زمانہ میں پچاس روپیہ کی بھی
ضرورت ہوتی تھی تو اس کے لئے بھی دعائیں کرنی پڑتی تھیں۔تم تذکرہ پڑھو تو تمہیں اس میں یہ لکھا ہوا دکھائی دے گا کہ ایک دفعہ ہمیں پچاس روپیہ کی
ضرورت پیش آئی اور جیسا کہ اہل اللہ پر کبھی کبھی ایسی حالت گزرتی ہے، اس وقت ہمارے پاس کچھ بھی
نہیں تھا۔تب ہم نے وضو کیا اور جنگل میں جا کر دعا کی۔اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہام نازل ہوا کہ
دیکھ میں تیری دعاؤں کو کیسے جلد قبول کرتا ہوں“
اس کے بعد ہم واپس آئے تو بازار سے گزرے اور ڈاکخانہ والوں سے پوچھا کہ کیا ہمارے نام
کوئی منی آرڈر آیا ہے یا نہیں ؟ انہوں نے ایک خط دیا، جس میں لکھا تھا کہ پچاس روپے آپ کے نام بھجوا
دیئے گئے ہیں۔چنانچہ اسی دن یا دوسرے دن وہ روپیہ ہمیں مل گیا۔غرض ایک زمانہ ایسا گزرا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو پچاس روپوں کے لئے بھی
فکر ہوتا تھا کہ وہ کہاں سے آئیں گے اور یا اب یہ حالت ہے کہ سندھ میں جو میری اور سلسلہ کی زمینیں ہیں ، ان
پر تین ہزار روپیہ ماہوار تک تنخواہوں کا ہی دینا پڑتا ہے۔گویا کجاتو یہ حالت تھی کہ پندرہ سور و پیہ ماہوار کا خرچ
ساری جماعت کے لئے بوجھ سمجھا جاتا تھا اور پچاس روپیہ کی ضرورت کو اتنا شدید سمجھا جاتا تھا کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے لئے خاص طور پر علیحدگی میں دعا کرنا ضروری سمجھا۔اور کجا یہ حالت ہے
کهہ اسی شخص کا بٹا سینکڑوں روپیہ ماہوار اپنے کارکنوں کو تخوا میں دیتا ہے اور انجمن کے افسروں کو ملا کروہ رقم
ہزاروں روپیہ کی بن جاتی ہے اور بوہ کے دفتروں کو ملا کر کوئی نوے ہزار ماہوار کی رقم بن جاتی ہے۔یہ
کتنا عظیم الشان فرق ہے، جو ہر شخص کو دکھائی دے سکتا ہے۔مگر ابھی کیا ہے؟ ابھی تو صرف
ہزاروں روپیہ خرچ ہو رہا ہے۔پھر کوئی وقت ایسا آئے گا کہ صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کی تین ، تین
ارب کا بجٹ ہوگا۔پھر ایسا زمانہ آئے گا کہ ان کے تین تین کھرب کا بجٹ ہوگا۔یعنی صدر انجمن احمد یہ اور
تحریک جدید کا سالانہ بجٹ 72 کھرب کا ہوگا۔پھر یہ بجٹ پدم پر جاپہنچے گا۔کیونکہ دنیا کی ساری دولت
احمدیت کے قدموں میں جمع ہو جائے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے صاف طور پر لکھا ہے کہ مجھے یہ فکر نہیں کہ روپیہ کہاں سے آئے
گا؟ مجھے یہ فکر ہے کہ اس روپیہ کو دیانت داری کے ساتھ خرچ کرنے والے کہاں سے آئیں گے؟ چنانچہ
دیکھ لو، حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وصیت کا نظام جاری فرمایا تو اللہ تعالیٰ نے اس میں ایسی برکت رکھ
620

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرموده 29 جون 1956ء
دی کہ باوجود اس کے کہ انجمن کے کام ایسے ہیں، جو دلوں میں جوش پیدا کرنے والے نہیں، پھر بھی صدر
انجمن احمدیہ کا بجٹ تحریک جدید کے بجٹ سے ہمیشہ بڑھا رہتا ہے کیونکہ وصیت ان کے پاس ہے۔اس
سال کا بجٹ بھی تحریک جدید کے بجٹ سے دو، تین لاکھ روپیہ زیادہ ہے۔حالانکہ تحریک جدید کے پاس اتنی
بڑی جائیداد ہے کہ اگر وہ جرمنی میں ہوتی یا یورپ کے کسی اور ملک میں ہوتی تو ڈیڑھ ڈیڑھ، دودو کروڑ
روپیہ سالانہ ان کی آمد ہوتی۔مگر اتنی بڑی جائیداد اور بیرونی ممالک میں تبلیغ اسلام کرنے کی جوش دلانے
والی صورت کے باوجود محض وصیت کے طفیل صدر انجمن احمدیہ کا بجٹ تحریک جدید سے بڑھا رہتا ہے۔اسی
لئے اب وصیت کا نظام میں نے امریکہ اور انڈونیشیا میں بھی جاری کر دیا ہے اور وہاں سے اطلاعات آرہی
ہیں کہ لوگ بڑے شوق سے اس میں حصہ لے رہے ہیں۔گوامریکہ کے مبلغ اس معاملہ میں بہت سستی سے
کام لے رہے ہیں۔میں نے سمجھا کہ چونکہ یہ خدا تعالیٰ کا قائم کردہ ایک نظام ہے، اگر اس نظام کو بیرونی
ملکوں میں بھی جاری کر دیا جائے تو وہاں کے مبلغوں کے لئے اور مشنوں کے لئے اور مسجدوں
کی تعمیر کے
لئے بہت بڑی سہولت پیدا ہو جائے گی۔غرض یہ خدا کا ایک بہت بڑا نشان ہے، جو اس نے اپنے زندہ ہونے کے ثبوت کے طور پر
تمہارے سامنے ظاہر کیا ہے۔اب
تمہارا کام ہے کہ تم ان نشانات سے فائدہ اٹھاؤ اور خدا تعالیٰ کے دامن کو
ایسی مضبوطی سے پکڑ لو کہ وہ تم سے کبھی جدا نہ ہو۔تمہیں اگر ایک چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی مل جائے تو تم اسے
ضائع کرنا کبھی پسند نہیں کرتے۔اگر تمہیں دو آ نے مل جائیں تو تم ان دو آنوں
کا ضائع ہونا بھی برداشت نہیں
کر سکتے۔اگر تمہیں کہیں سے ایک روپیل جائے تو تم اس ایک روپیہ کا ضیاع بھی برداشت نہیں کر سکتے۔اگر
تمہارے پاس ایک زئیل اور مریل گھوڑا ہو تو تم اس مریل گھوڑے کو ضائع کرنا بھی پسند نہیں کرتے۔پھر یہ
کس طرح ہو سکتا ہے کہ تمہارے پاس ایک زندہ خدا ہو اور تم اس سے غافل ہو ؟ جب تم اس کا ہاتھ پکڑ لو گے تو
وہ تمہیں کبھی نہیں چھوڑے گا۔بلکہ ہر موقع پر تمہاری غیر معمولی نشانات سے تائید فرمائے گا۔اگر تمہارے
جاہل باپ دادا نے یہ ضرب
المثل بنائی ہوئی تھی کہ ہتھ پھڑے دی لاج رکھنا اور وہ جس کا ہاتھ پکڑ لیتے تھے،
اسے
کبھی نہیں چھوڑتے تھے۔تو کیا تم سمجھتے ہو کہ اگر تم نے مضبوطی کے ساتھ اپنے خدا کے دامن کو پکڑ لیا تو وہ
تمہاری لاج نہیں رکھے گا؟ وہ ایسی لاج رکھے گا کہ دنیا میں کسی نے ایسی لاج نہ رکھی ہو گی۔اور وہ تمہارا اس
طرح ساتھ دے گا کہ تمہارے ماں باپ نے بھی تمہارا اس طرح کبھی ساتھ نہیں دیا ہوگا“۔( مطبوعه روز نامہ الفضل 10 جولائی 1956ء)
621

آج 10 میں سے 10 باقی