آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ذریعہ کعبۃ اللہ کی عالمگیر برکات کا ظہور
تعمیر بیت اللہ کے 23 عظیم الشان مقاصد, حصہ 2
پائیں گے۔پس کہاں ثانی کے حصول کے لیے انتہا کریں گے اور جب وہ حاصل ہوگا
تو ایک تیسرا مرتبہ کمال کا ان پر ظا ہر ہوگا۔پھر اس کو دیکھ کر پہلے کمالات کو ہیچ سمجھیں
گے اور اس
کی خواہش کریں گے یہی ترقیات کی خواہش ہے جو انیمہ کے لفظ سے مجھ
جا سکتی ہے۔فرض اسی کی غیر متناہی سلسلہ ترقیات کا چلا جائے گا تنزل کبھی نہیں
(اسلامی اصول کی فلاسفی و روحانی خزائن جلد اصفحه ۴۱۲۰۴۱۲)
ہو گا۔تو قرآن کریم نے ایسا دعوی بھی کیا اقران کریم نے ایسا کرکے بھی دکھا یا بینی ہزاروں لاکھوں مقدس بندے خدا تعالیٰ
کے اسلام میں ایسے پیدا ہوئے جنھوں نے اسلام سے اور حاصل کر کے ہجوں نے نبی کی اسی اللہ علیہ سلم کی محبت سے روشنی
حاصل کر کے ہمنوں نے اللہ تعالیٰ کے عشق سے ایک چنگاری لے کر ایسی اور حاصل کیا کہ وہ اس دنیا میں غیرت ہی ترقیات
کے حامل ہوئے اور جو انہیں اُخروی زندگی میں ملے گا جس کا وعدہ ان سے کیا گیا ہے ، اس کا تو ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔جیسا کہ احادیث میں بیان ہوا ہے کہ وہ ایسی عجیب نعمتیں ہیں کہ ان کا تصور بھی انسان بیاں نہیں کر سکتا۔ہدایت کے چوتھے معنے جیسا کہ میں نے بتایا تھا انجام بخیر ہونے کے ہیں یعنی جنت کے مل جانے کے۔اور مقصدِ
حیات کے حصول کے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أُولَئِكَ عَلى هُدًى مِنْ رَبِّهِمْ وَأُولَيكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ه رسورة البقرة : آيت (1)
کہ وہ لوگ جو قرآن کریم کی تعلیم ہی کرنے والے ہیں اس پردہ مضبوطی سے قائم ہیں اور ان کے رب کی ربوبیت کا ملہ نے میں کامل ہوتے
کو نازل کیا وہ اس ہدایت کے اوپر قائم ہیں۔وأوليك هم المفلحون وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔فلاح عربی
زبان میں کامل
کامیابی کو کہتے ہیں کہ جس کے مقابلہ میں کوئی کامیابی کامیابی نہیں رہتی جس میں کسی قسم کا کوئی نقص نہ ہو جیں میں کسی
قسم کی کوئی خامی نہ ہو۔بو بھر پور کامیابی ہو تو اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ جو لوگ اپنے رب کی رہو انسان کی ربوبیت کرتا ہوا
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں ایک خاص بلند مقام پران کولے آیا اور کامل استعدا دیں اور کامل صلاحیتیں اُن
کو عطا کی ہدایت پر قائم ہیں۔وہ ایک حقیقی اور کامل فلاح و کامیابی کو پاتے ہیں اورپہلی تمام امتوں سے آگے نکل جاتے ہیں۔
۵۲
تو اس وقت اس خطبہ میں میں نے تعمیر کعبہ سے تعلق رکھنے والے دو مقاصد کے متعلق کچھ بیان کیا ہے۔ایک یہ کہ
رم برعا، اللہ تعالی چاہتا تھاکہ کعبہ کو مبارک بنائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ ہر دو منی میں بیت اللہ
مبارک بن گیا اور دوسرے یہ اللہ تعالیٰ چاہتا تھاکہ یہاں ایک ایسی ہدایت بھیجے جو ھدی للعلمین ہو۔شریعیت کے کمال
کی وجہ سے بھی۔اور اپنے افاضہ کے لحاظ سے بھی۔اور یہ وعدہ بھی قرآن کریم کے ذریعہ پورا ہوا ہے۔ورنہ مکہ میں توکوئی
اور شریعت تھی ہی نہیں لیکن جو دوسری شریعتیں ہیں انھوں نے بھی نہ یہ دعوی کیا اور وہ یہ دعوی کرسکتی تھیں۔قرآن کریم نے
ہی یہ دعوی کیا ہے اور قرآن کریم نے اس دعوی کو عملی میدان میں ثابت بھی کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسلام میں
ہزاروں لاکھوں ایسے مقدس وجود پیدا ہوئے جن کی زندگیاں دلیل ہیں اس بات پر کہ جو بھی قرآن کریم کی اتباع کرتا اور اس
ہدایت کے پیچھے چلتا ہے جسے خدا تعالیٰ نے ھدی
للعلمین قرار دیا ہے وہ خدا تعالی کی انتہائی برکتوں سے حصہ لیتا ہے اور
اس کا انجام بخیر ہوتا ہے اور انسانی نفس کو کمال تک پہنچانے کے لیے اور اس کے تزکیہ کو پورا کرنے کے لیے جس چیز کی بھی ضرورت
ہے وہ قرآن کریم میں پائی جاتی ہے کیونکہ ان لوگوں نے قرآن کریم پر عمل کیا اور خدا تعالی کی نگاہ میں ان کا وجود مبارک اور
کامل و جود بنا۔اوراللہ تعالی کی فعلی شہادت اس بات پر گواہ ہے کہ فی الواقع بیلوگ خدا تعالیٰ کے مقرب بندے ہیں اور
روحانی میدانوں میں ہر لحظہ اور ہر آن اُن کا قدم آگے ہی آگے بڑھتا چلا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ نہیں بھی اس گروہ میں شامل
کرے۔ر منقول از روزنامه الفضل ارمنی له)