ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات

تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین

يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمُ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا (التحريم:)
اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو دوزخ کی آگ سے بچاؤ۔ایک عیسائی کے تین سوال
اور
ان کے جوابات
از افاضات
حضرت مولوی نورالدین خلیفہ المسیح الاول

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بَلْ هُوَ أَيْتُ بَيْنَتُ فِي صُدُورِ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ (العنكبوت:۵۰)
چند روز ہوئے کہ ایک عیسائی صاحب مسمی عبداللہ جیمز نے چند سوال اسلام کی نسبت
بطلب جواب انجمن میں ارسال فرمائے تھے چنانچہ اُن کے جواب اس انجمن کے تین معزز و مقتدر
معاونین نے تحریر فرمائے ہیں جو بعد مشکوری تمام بصورت رسالہ ہذا شائع کئے جاتے ہیں۔سوالات
اوّل۔محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی نبوت اور قرآن مجید کے کلام اللہ ہونے پر متشکی ہونا جیسا
سورۃ بقر اور سورہ انعام میں درج ہے فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ (البقرة: ۱۳۸۔الانعام : ۱۱۵) اس
سے ثابت ہوتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دل میں یقین جانتے تھے کہ وہ پیغمبر خدا نہیں اگر وہ
پیغمبر خدا ہوتے یا انہوں نے کبھی بھی کوئی معجزہ کیا ہوتا یا معراج ہوا ہوتا یا جبرئیل علیہ السلام
قرآن مجید لائے ہوتے تو وہ کبھی اپنی نبوت پر متشکلی نہ ہوتے۔اُس سے ان کا قرآن مجید پر اور
اپنی نبوت پر متشکی ہونا صاف صاف ثابت ہوتا ہے اور نہ وہ رسول
اللہ ہیں۔دوم۔اگر محمدصلی اللہ علیہ وسلم پیغمبر ہوتے تو اس وقت کے سوالوں کے جواب میں لاچار
ہوکر یہ نہ کہتے کہ خدا کو معلوم یعنی مجھ کو معلوم نہیں اور اصحاب کہف کی بابت ان کی تعداد میں غلط
بیانی نہ کرتے اور یہ نہ کہتے کہ سورج چشمہ دلدل میں چھپتا ہے یا غرق ہوتا ہے حالانکہ سورج زمین
سے نو کروڑ حصہ بڑا ہے وہ کس طرح دلدل میں چھپ سکتا ہے۔سوم۔مدصلی اللہ علیہ وسلم کو بی بی کوئی معجزہ نہ ملا جیسا کہ سورۂ عنکبوت میں درج ہے
( ترجمہ عربی کا ) اور کہتے ہیں کیوں نہ اتریں اس پر کچھ نشانیاں ( یعنی کوئی ایک بھی کیونکہ لا نافیہ اس

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
آیت میں جو کہ جنس ہے کل جنس کی نفی کرتا ہے ) اس کے رب سے۔اور سورہ بنی اسرائیل میں بھی۔اور ہم نے موقوف کیں نشانیاں بھیجنی کہ اگلوں نے ان کو جھٹلایا۔اس سے صاف ظاہر ہے خدا نے
کوئی معجزہ نہیں دیا۔حقیقت میں اگر کوئی ایک معجزہ ملتاتو وہ نبوت اور قرآن پر متشنگی نہ ہوتے۔

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
علامہ دوراں امام مناظرین زمان حامی دین متین مولینا مولوی
حکیم نورالدین صاحب بھیروی
کی طرف سے جوابات
پہلے سوال کا جواب
ہادی اسلام خیر خواہ کا فہ انام علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنی رسالت اور نبوت پر اپنی صداقت
اور کامیابی پر پورا یقین اور پرلے درجہ کا علم و اعتقاد تھا۔کبھی کسی قسم کا ترد و شک حضور علیہ السلام
کے قلب مطہر اور منشرح پر نہیں آیا۔آپ کا کیا ذ کر آپ کے ساتھ والے اور میرے جیسے اتباع بھی
آپ کی صداقت اور نبوت پر اعلیٰ درجہ کا یقین رکھتے ہیں۔ثبوت
هذِهِ سَبِيلِ اَدْعُوا إِلَى اللهِ عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي وَسُبْحَنَ اللهِ
وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ (يوسف : ١٠٩)
۱۰۹)
اللہ
یہی میری راہ ہے بلاتا ہوں اللہ کی طرف پرلے درجہ کی سمجھ اور بوجھ پر میں اور میرے
ساتھ والے بھی ایسے ہیں۔اور ہر برائی اور نقص سے پاک ہے اللہ۔اور میں اللہ کے ساتھ کسی امر
میں کبھی کسی مخلوق کو ساجھی سمجھنے والا نہیں۔دوسری دلیل
حضور علیہ السلام کے متردد نہ ہونے پر
قُلْ اِلَى عَلَى بَيْنَةٍ مِنْ رَّبِّي وَكَذَّبْتُمْ بِهِ مَا عِنْدِي مَا تَسْتَعْجِلُونَ
إنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلهِ يَقُضُ الْحَقِّ وَهُوَ خَيْرُ الْفَصِلِينَ (الانعام : ۵۸)
اللہ قرآنی محاورہ میں ایسی ذات پاک کا نام ہے جو ہر ایک کا ملہ صفت سے موصوف اور ہر ایک برائی سے منزہ ہو۔نورالدین۔

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
بے شک وشبہ میں اعلیٰ درجہ کے کھلے نشان اپنی راستی اور صداقت پر اپنے رب کی طرف
سے رکھتا ہوں اور تم اس راستی کی تکذیب کر چکے۔میری تکذیب کے بدلہ جو عذاب تم پر آنے والا
ہے تم چاہتے ہو وہ عذاب تم پر جلد آ جاوے سو اس عذاب کا تم پر لانا میرے قبضہ قدرت میں
نہیں۔اللہ کے سوا کسی کی حکومت نہیں مگر یاد رکھو منکر دکھ پاویں گے۔اللہ ظاہر کرتا رہے گا اس حق
کو جو میں لایا ہوں اور بے شک وریب وہ ( اللہ تعالیٰ ) ہے بہت ہی بڑا جھوٹ اور سچ میں فیصلہ
کرنے والا۔جھوٹے کو ذلیل بچے کو فتح مند کرے گا۔تیسری دلیل
قُلْ إِنَّنِى هَدْنِى رَى إِلى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ دِيْنًا قِيَمًا مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ
حَنِيفًا (الانعام: ۱۶۲)
بے شک وریب مجھے راہ بتائی میرے رب نے سیدھی راہ۔ٹھیک اور درست دین کی جس
کا نام ابراہیمی دین ہے (اسلام) ایک طرف کا دین ہر طرح کے شرک سے بالکل پاک۔چوتھی دلیل
الم ذلك الكتبُ لَا رَيْبَ فِيهِ (البقرة :٣٠٣)
یہ سورت جس کا نام الم ہے وہ کتاب ہے (جس کے اُتارنے کا موسیٰ علیہ السلام کی
کتاب استثناء کے باب ۱۸ میں وعدہ ہو چکا ) اس میں شک وریب کی جگہ نہیں۔پانچویں دلیل
إِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ
رَسُولًا (المزمل: ۱۶) بے شک وریب ہم نے (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ) تمہاری طرف بھیجا بڑا
عظمت والا رسول نگر ان تم پر اور یہ رسول اس رسول کی مانند ہے جس کو ہم نے فرعون کے پاس بھیجا۔

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِنْ كَفَرْتُمْ (المزمل: ۱۸) منکر و! بتاؤ تو تم کیسے بچو گے
عذاب سے اگر تم نے اس رسول کا انکار کیا۔کیا معنی اگر فرعون موسیٰ علیہ السلام کے انکار سے
سزایاب ہوا تو تم منکر و ! کیونکر بیچ سکتے ہو۔یہ آیت شریف کتاب استثنا کے ۱۸ باب ۱۸ کی طرف راہنمائی فرماتی ہے۔غرض اسی طرح کی بہت آیات قرآن کریم میں موجود ہیں اور ان آیات سے صاف
ظاہر ہوتا ہے حضور علیہ السلام کو اپنی رسالت، نبوت، راستی اور راستبازی پر پورا اور اعلیٰ درجہ کا
یقین تھا اور اولڈ ٹیسٹمنٹ اور نیوٹیسٹمنٹ کے ماننے والا بعد انصاف ہرگز انکار نہیں کر سکتا کیونکہ
استثناء ۱۸ باب ۱۸ میں اور اعمال ۳ باب میں صاف لکھا ہے کہ ایک نبی موسیٰ علیہ السلام کی مانند آنے
والا ہے اور توریت میں یہ بھی لکھا ہے کہ جھوٹا بنی جو از راہ کذب و افترا اپنے آپ کو موسیٰ علیہ السلام
کی مانند کہے مارا جاوے گا۔حضور ( فِدَاهُ أَبِى وَأُمِّي ) نبی عرب نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی مانند رسول ہونے کا
دعویٰ فرمایا جیسا گزرا اور آیت شریف وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائدة : ۶۸ ) جس کے معنی
ہیں اللہ تعالیٰ تجھے لوگوں سے بچالے گا پڑھ کر پہرہ اور حفاظت کو بھی دور کر دیا۔مدینہ کے یہود
اور عیسائی قوم کو صاف صاف سنادیا کہ میں قتل نہ کیا جاؤں
گا اور اللہ کے فضل سے قتل سے بیچ رہے
صلی اللہ علیہ وسلم۔عیسائی صاحبان! اگر نبی عرب اس دعوی نبوت میں (اور نبوت کا بھی وہ دعوای میں
كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا فرما کر استثنا ۱۵ باب ۱۸ اور اعمال ۳ باب والا دعوی ہے
اور بالکل ظاہر ہے کہ نبی عرب
قتل نہیں کئے گئے ) کا ذب ہیں (معاذ اللہ ) تو تو ریت کتاب مقدس
نہیں بلکہ بالکل غلط اور کذب ہے۔کیونکہ کتاب استثنا کے ۱۸ باب ۱۸ میں لکھا ہے جھوٹا بنی مارا
جاوے گا۔لاکن توریت شریف اگر الہام الہی سے ہے اور سچ تو ہمارے ہادی صلی اللہ علیہ وسلم سچے

رسول اور فی نفس الامر استثنا ۸ ا باب والے رسول ہیں۔ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
اسی واسطے قرآن کریم بار بار حضرت احمد مجتبی محمد مصطفی اور اپنے آپ کو مصدق
لِمَا مَعَكُمْ (ال عمران: ۸۲) فرماتا ہے۔کیا معنی قرآن کریم اور نبی عرب نے اپنے ظہور اور حفاظت
اور قتل سے بیچ کر تو ریت کو سچا کر دکھایا۔اب آگے سنو۔قرآن کریم نے دعوئی فرمایا ہے ” قرآن میں اختلاف نہیں“۔وَلَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا ( النساء:۸۳)
قرآن کریم اگر اللہ تعالیٰ کا کلام نہ ہوتا تو اس میں ضرور اختلاف ہوتا اور بہت اختلاف
ہوتا۔کیونکہ اختلاف دو طرح کا ہو سکتا ہے۔اوّل یہ کہ قرآن کریم کے مضامین کو قانون قدرت تکذیب کرے اور قرآنی مطالب الہی
انتظام اور فطری قوانین کے مخالف ہوں۔یا ہمارے فطری قویٰ ان کو برداشت نہ کر سکیں۔دوسری صورت اختلاف کی یہ ہے۔قرآنی مضامین با ہم متعارض ہوں۔غور کرو! ان پڑھ عرب کے ان پڑھ عربی نے (اللَّهُمَّ فَرِجُ عَنِّى مَا أَسْأَلُكُمْ) یہ
قرآن لوگوں کو سنایا۔پھر تیرہ سو برس کی سر توڑ نیچرل فلاسفی کی تحقیقات نے حضرت قرآن کلام الرحمن
کے کسی مضمون کو یقینی طور پر نہ جھٹلایا اور اس تجربہ سے یقیں ہو گیا کہ آئندہ بھی کبھی نہ جھٹلائے۔دوسری صورت اختلاف کی نسبت عرض ہے
قرآن کریم تنیس برس میں لوگوں کو سنایا گیا اور اس مدت دراز میں حضور علیہ السلام کبھی
تن تنہا ہیں اور کبھی ہزاروں ہزار خدام پر حکمران۔کبھی دشمنوں پر حملہ آور اور کبھی احباب کے
درمیان۔گاہے گھر میں بیبیوں سے معاشرت۔کسی وقت اعدا سے مباشرہ کبھی عرب کی بے دین
اور جاہل قوم سے مکالمہ اور کبھی نصاری اور یہود کے علما سے مناظرہ۔ایک وقت فقر ہے اور
1۔

دوسرے وقت غنی وغیرہ وغیرہ۔11
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
ایسی مختلف حالتوں میں کمزور انسان کے خیالات ہرگز ہرگز یکساں نہیں رہ سکتے ان
میں تغیر اور اختلاف ضرور آ جاتا ہے مگر قرآن مجید میں کوئی اختلاف نہیں با آنکہ تیئیس برس اور
مختلف حالتوں میں اترا۔اور قرآن مجید نے اپنی صفت میں یہ بھی فرمایا
ہے
كِتبًا مُتَشَابِهًا جب میں نے قرآن مجید سے ثابت کر دیا کہ نہ تو حضور علیہ السلام کو کوئی
شک وشبہ ہے اور نہ قرآن میں اختلاف۔تو اب سائل کے سوال
پر توجہ کرتا ہوں۔کیوں؟ اس لئے کہ مجھ کو کتاب مجید اور فرقان حمید سے جیسے گز را ثابت ہوا کہ رسول اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم یقین کے اعلیٰ درجہ پر تھے اور قرآن میں اختلاف نہیں ، پھر سائل کہتا ہے کہ قرآن
سے معلوم ہوتا کہ ہادی اسلام متشکلک تھے۔بڑی دلیل سائل کی سورۃ بقرہ کی آیت ذیل ہے۔اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ (البقرة: ۱۳۸)
سواس کا پہلا جواب یہ ہے لَا تَكُونَنَّ نفی کا صیغہ ہے نہ نہی کا اور تاکید کے واسطے
نون مشدد اس کے آخر زیادہ کیا گیا تو لا تَكُونَنَّ ہو گیا۔مشد دنون ماضی اور حال
پر نہیں آ سکتا۔پس لا تَكُونَنَّ استقبال کا صیغہ ہوگا۔اب اس تحقیق پر آیت کے یہ معنے ہوں گے:۔یہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے ( چونکہ الہی الہام اور دلائل سے یہ حق ثابت ہو
گیا ) تو تو کبھی شک والوں میں سے نہ ہوگا۔دوسرا جواب۔ہم نے مانا لا تكونَنَّ نفی نہیں نبی کا صیغہ ہے۔مگر ہم کہتے ہیں نہی
دو قسم ہوتی ہے۔ایک طلب ترک فعل۔دوم طلب عدم فعل۔سائل کا اعتراض اس صورت میں ہے
کہ یہاں نہی کو بغرض طلب ترک فعل لیا جاوے۔جس کا یہ مطلب ہے کہ مخاطب فعل شک کو ترک

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
۱۲
کر دیوے۔مگر ہم کہتے ہیں یہاں شک معدوم ہے اور نہی کا منشا یہ ہے کہ جیسے شک معدوم ہے
آئندہ بھی معدوم رہے۔تیسرا جواب۔سائل ! یہاں آیت فَلَا تَكُونَنَّ میں ایسا کونسا امر ہے جس کے
باعث ہم کو خواہ مخواہ مانا پڑے کہ لا تَكُونَن کے مخاطب ہادی اسلام میں صلی اللہ علیہ وسلم۔ہم
کہہ سکتے ہیں بدلائل مذکورہ سابقہ حضور علیہ السلام کو اپنی رسالت پر یقین تھا اور قرآن کریم میں
اختلاف نہیں۔اس لئے ثابت ہوا لا تَكُونَنَّ کا مخاطب کوئی متردد اور شک کرنے والا آدمی ہے نہ
حضور علیہ السلام۔چوتھا جواب۔ہم نے مانا اس جملہ لا تَكُونَنَّ کے مخاطب ہمارے پاک ہادی
علیہ السلام ہیں مگر عبری اور عربی کا طرز کلام با ہم قریب قریب ہے اور کتب مقدسہ کا غیر محرف حصہ
اور قرآن کریم دونوں ایک ہی متکلم کے کلمات ہیں اور دونوں ایک ہی مخرج سے نکلے ہیں اور
دونوں کا محاورہ ہے کہ اعلیٰ مورث کو مخاطب کیا جاتا ہے اور مراد اس مورث کی قوم ہوتی ہے۔کسی کو
خطاب کرتے ہیں اور کسی دوسرے کو مقصود بالخطاب رکھتے ہیں۔دیکھو یرمیا۔ہائے کہ وہ دن بڑا ہے یہاں تک کہ اس کی مانند کوئی نہیں وہ یعقوب کی
مصیبت کا وقت ہے۔بر میا ۳۰ باب ۷ - ۱۰۔اے میرے بندہ یعقوب ہراساں مت ہو۔بر میا ۴۶ باب ۲۸۔خداوند کا یہوداہ کے ساتھ بھی ایک جھگڑا ہے اور یعقوب کو جیسے اس کی روشیں ہیں ویسی
سزا دے گا۔ہوسیع ۱۲ باب ۲۔دلاوری سے لبالب ہوں کہ یعقوب کو اس کا گناہ اور اسرائیل کو اس کی خطا جتا دوں
میکه ۳ باب ۸۔یعقوب کی رونق کو اسرائیل کی رونق کی مانند پھر بحال کرے گا۔نحوم ۲ باب۲۔اے
۱۲

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
۱۳
گر ازین ( یہ ایک گاؤں کا نام ہے جو افسوس اور ملامت کے قابل نہیں ) تجھ پر افسوس ہے اے بیت
صیدا ( یہ بھی گاؤں ہے ) تجھ پر افسوس متنی الباب ۲۱۔اسے یروشلم ! اے یروشلم ! ( یہ بیت المقدس
ہے) جو نبیوں کو مار ڈالتی ہے متی ۲۳ باب ۳۷۔ایسی صدہا کتب مقدسہ صدہا جگہ دیکھ لو۔اب اس
طرح کے محاورات قرآن کریم سے سنو۔طلاق دو۔(1) يَايُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاء (الطلاق:۲) اے نبی ! جب تم لوگو ! عورتوں کو
(٢) يَايُّهَا النَّبِيُّ اتَّقِ اللهَ وَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَالْمُنْفِقِينَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا
حَكِيمًا (الاحزاب :۲) اے نبی خدا سے ڈر اور کفار کی فرمانبرداری اور منافقوں کی اطاعت مت کر
بیشک اللہ تعالے جو کچھ تم ( عام لوگوں کو خطاب ) کرتے ہو اس پر خبر دار ہے۔(۳) وَسُئَلُ مَنْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رُّسُلِنَا (الزخرف: ۴۶) پوچھ اُن رسولوں سے
جو تجھ سے پہلے گزرے۔ان مقامات میں دیکھ لو یا “ کے لفظ سے مخاطب کون ہے اور طَلَّقْتُم سے کون۔الی
کے لفظ میں مخاطب کون اور تَعْمَلُونَ کے لفظ سے کون معلوم ہوتا ہے۔مَنُ سے مراد کون ہے اور
قَبلِكَ کس کا پتہ دیتا ہے۔پانچواں جواب۔میں نے مانا لا تَكُونَنَّ نہی کا صیغہ ہے اور نہی بھی بمعنی طلا
ترک ہے اور یہاں مخاطب بھی سرور کائنات اور فخر موجودات ہیں صلی اللہ علیہ وسلم اور مراد بھی وہی
ہیں مگر میں کہتا ہوں جب لا تَكُن نہیں کے صیغہ پر نون مشدده تاکید کے لئے آیا اور نون تاکید
مشد د ماضی اور حال پر ہر گز آتا نہیں۔جس فعل پر آتا ہے اس کو استقبالی فعل کر دیتا ہے۔پس
لَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ کے معنے یہ ہوں گے:۔اے محمد تو زمانہ ماضی اور حال میں شک کرنے والا نہیں رہا۔اب آگے زمانہ استقبال
۱۳

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
۱۴
میں بھی متردد اور متشکک نہ رہیں۔گویا یہ الہی دعا ہے جو یقیناً قبول ہے یا جس حالت میں تیری
جبات بھی ایسی تعلیم پر تر د والی نہیں تو اب تو میرے مطالب دلائل سے مدلل ہو چکے۔چھٹا جواب۔میں نے بفرض محال مان لیا تر در واقع ہوا تو کیا ایسا تر در حسب مسلمات
عیسائیوں کے نبوت کے عہدہ سے معزول کر سکتا ہے ہرگز ہرگز نہیں۔دیکھو موسیٰ علیہ السلام کی
توریت کتاب خروج اور کتاب قاضی۔موسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کی نجات کے
لئے منتخب فرمایا۔تو حضرت موسیٰ فرماتے ہیں:۔میں کون ہوں جو فرعون کے پاس جاؤں اور بنی
اسرائیل کو مصر سے نکالوں۔خروج ۳ باب ۱۱۔پھر موسیٰ علیہ السلام لگے عذر کرنے کہ میں اچھی طرح
بول نہیں سکتا اور پھر اللہ تعالیٰ نے بتاکید کہا کہ تو جا میں تیرے ساتھ ہوں۔پھر اپنی کمزوری پر
ان سب باتوں پر بقول عیسائیوں کے اطمینان نہ ہوا تو عرض کیا کہ کسی اور کومصر میں بھیج۔تب
باری تعالیٰ (موجودہ توریت کہتی ہے ) کا غصہ موسیٰ پر بھڑ کا دیکھو۔تب خداوند کا قہر موسیٰ پر بھڑ کا۔خروج ۴ باب ۱۴۔اور جدعون نے جو کچھ کیا ہے وہ کتاب قاضی ۶ باب ۳۶ - ۴۰ درس سے ظاہر ہے۔کیسے امتحانات کرتا رہا۔ذرا منصف عیسائی اس پر پھر غور کریں۔دوسرے سوال کا جواب
میں نے قرآن کریم کو اس سوال کے خیال پر بہت بار دیکھا مگر با ہمہ تامل وتشکر مجھے
کچھ معلوم نہ ہوا کہ سائل نے قرآن مجید کی کون سی آیت سے ایسا سوال نکالا۔خاکسار سائل کے
سوال کو بغرض سہولت بیان تین حصوں پر تقسیم کرتا ہے۔حصہ اوّل سوال کا یہ ہے۔اگر محمد پیغمبر ہوتے تو اس وقت کے سوالوں کے جواب میں
لاچار ہو کر یہ نہ کہتے کہ خدا کو معلوم ہے یعنی مجھے معلوم نہیں۔۱۴

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
۱۵
خاکسار عرض پرداز ہے۔مخالف اور موافق لوگوں نے حضور علیہ السلام سے جس قدر
سوال کئے اُن کا جواب اگر ممکن تھا تو حضور علیہ السلام نے ضرور دیا ہے۔قرآن میں حسب ذیل
سوالات کا تذکرہ موجود ہے منصف غور کریں۔اوّل رمضان کے مہینہ اور روزوں کے چاند کا تذکرہ
جب قرآن کریم نے کیا تو لوگوں نے رمضان کے اور اور چاندوں کا حال دریافت کیا۔جیسے قرآن
کہتا ہے۔اور ماہ رمضان کے تذکرہ کے بعد اس سوال کا تذکرہ کرتا ہے:۔يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْأَهِلَّةِ (البقرة : ١٩٠) پوچھتے ہیں تجھ سے رمضان کے سوا اور چاندوں کا
حال یعنی ان میں کیا کرنا ہے اس سوال کا جواب سوال کے بعد ہی بیان کیا گیا اور جواب دیا۔قُلْ هِيَ مَوَاقِيْتُ لِلنَّاسِ وَالْحَج تو اس سوال کے جواب میں کہہ دے یہ چاندلوگوں کے فائدہ
اٹھانے کے وقت ہیں اور بعضے چاندوں میں حج کے اعمال ادا کئے جاتے ہیں۔دوسرا سوال یہ ہے۔يَسْلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ (البقرة :۲۱۶) سوال کرتے ہیں کیا خرچ
کریں۔اس کا جواب قرآن نے دیا ہے مَا انْفَقْتُم مِنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ
وَالْيَتَى وَالْمَسْكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ جو کچھ خرچ کرو مال سے تو چاہیئے کہ وہ تمہارا دیا اور خرچ کیا
تمہارے والدین اور تمہارے رشتہ داروں اور یتیموں اور غریبوں اور مسافروں کے لئے ہو۔تیسرا سوال - يَتَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ (البقرة: ۲۱۸) پوچھتے ہیں تجھ سے حرمت
والے مہینہ کے متعلق کہ اس میں جنگ کا کیا حکم ہے ؟ تو جواب دیا قُلْ قِتَالُ فِيْهِ كَبِيرٌ
وَصَدُّ عَن سَبِیلِ
اللهِ تو جواب دے۔اس مہینہ میں لڑائی کرنا بری بات ہے اور اس سے
حج و عمرہ کیسی عبادت سے روکنا لا زم آتا ہے۔چوتھا سوال - يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ (البقرة: ۲۲۰) پوچھتے ہیں تجھ سے
شراب اور جوئے کی بابت۔تو جواب دے فِيهِمَا اثم كَبِير شراب خوری اور قمار بازی
نہایت بڑی اور بری بدکاری ہے۔۱۵

آج 10 میں سے 10 باقی