ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات

تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین, حصہ 2

۱۶
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
پانچواں سوال - يَسْتَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ (البقرۃ: ۲۲۰) پوچھتے ہیں کیا خرچ کریں۔تو جواب دے العفو اپنی حاجت سے زیادہ مال کو خرچ کرو۔چھٹا سوال - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ (البقرة: ۲۲۳) پوچھتے ہیں حیض میں عورت سے
صحبت جائز ہے یا نہیں۔تو جواب دے قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ
حیض کے دنوں میں جماع کرنا دکھ دیتا ہے۔حیض کے دنوں میں عورتوں کی صحبت سے الگ رہو۔ساتواں سوال۔يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْيَتى (البقرۃ:۲۲۱) پوچھتے ہیں یتیموں کے متعلق۔جواب دے اصلاح لَهُمْ خَیر قیموں کے مال ، عزت، پرورش غرض ہر طرح ان کی اصلاح اور
سنوار عمدہ بات ہے۔آٹھواں سوال - يَتَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ (المائدۃ:۵) پوچھتے ہیں کیا کچھ کھانے
میں حلال ہے۔جواب دے أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبت تمہارے لئے تمام وہ چیزیں جو غالب عمرانات
کے سلیم الفطرتوں میں ستھرے اور پسندیدہ ہیں وہ تو حلال کر دی گئیں۔نواں سوال۔يَتَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ (الانفال : ۲) تجھ سے پوچھتے ہیں غنیمت کی تقسیم کا
مسئلہ تو جواب دے آلا نُفَالُ لِلهِ وَالرَّسُولِ غنیمت
کی تقسیم اللہ پھر رسول کے اختیار میں ہے۔دسواں سوال - يَسْتَلُونَكَ عَنْ ذِي الْقَرْنَيْنِ (الكهف:۸۴) ذوالقرنین کا قصہ
تجھ سے پوچھتے ہیں۔تو جواب میں قصہ سنادے انا مكنَّالَهُ فِي الْأَرْضِ (الكهف:۸۵) سے
ذوالقرنین کا قصہ شروع کر دیا اور بقدر ضرورت اسے تمام کیا۔یہ ذوالقرنین وہ ہے جس کا ذکر
دانیال ۸ باب ۸ میں ہے۔گیارھواں سوال - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ (طه: ۱۰۶) تجھ سے پوچھتے ہیں ایسے
مضبوط پہاڑ کیا ہمیشہ رہیں گے۔تو جواب دے يَنْسِفُهَا رَبِّي نَسْفَا اڑادے گا اور پہاڑوں کو
پاش پاش کر دے گا میرا رب۔17

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
۱۷
بارھواں سوال۔يَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ (بنی اسرائیل: ۸۶) تجھ سے سوال کرتے
ہیں قرآن کس کا بنایا ہوا ہے۔تو جواب دے مِنْ اَمرِ رَئِی یہ قرآن میرے رب کا حکم اور
اسی کا کلام ہے۔یا درکھو میں نے روح کا ترجمہ قرآن کیا ہے۔اس کے کئی باعث ہیں۔اول قرآن میں خود اس وحی اور کلام الہی کو روح کہا گیا۔وَالْقُرانُ يُفَسِّرُ بَعْضُهُ
بَعْضًا دیکھو وَكَذَلِكَ أَوْ حَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ أَمْرِنَا (الشوری: ۵۳) اور اس طرح
وحی کی ہم نے تیری طرف روح اپنے حکم سے۔دوم يَتَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ (بنی اسرائیل: ۸۶) کے ماقبل اور مابعد صرف قرآن کریم
کا تذکرہ ہے ہاں ممکن ہے کہ ہم اس آیت میں روح کے معنے اُس فرشتہ کے لیں جو وحی لاتا تھا اور
جس کا نام اسلامیوں میں جبرئیل ہے۔یا یوں کہیں کہ روح کے مخلوق اور غیر مخلوق ہونے کا
سوال ہوا جواب دیا گیا روح حادث اور رب کے حکم سے ہوا ہے۔تیرھواں سوال - يَسْتَلُكَ أَهْلُ الْكِتَبِ (النساء: ۱۵۴) مانگتے ہیں تجھ سے یہودی
اور عیسائی اہل کتاب أَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتَبَّا مِنَ السَّمَاء کہ اُن پر اتار دے تو ایک کتاب
آسمان سے۔یہ سوال اہل کتاب نے اس لئے کیا کہ محمدصلی صاحب ( اللہ علیہ وسلم ) نے دعوی کیا
ہے کہ میں موسیٰ کی مانند نبی ہوں اور وہی ہوں جس کی بابت توریت استثنا کے ۱۸ باب ۱۸ میں
پیشگوئی موجود ہے اور اس نبی کی پیش گوئی تو ریت میں اس طرح لکھی تھی:۔تجھ سا ایک بنی بر پاکروں گا اور اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا۔استثنا ۸ باب ۱۸۔پس لامحالہ اس نبی کے واسطے کوئی ایسی کتاب آسماں سے نہ اترے گی جولکھی لکھائی
آجاوے کیونکہ توریت میں تو لکھا ہے اپنا کلام اس کے منہ میں دوں گا، پس ایسے سوال کے
جواب میں فرمایا فَقَدْ سَأَلُوا مُوسَى اَكْبَرَ مِنْ ذَلِكَ فَقَالُوا آرِنَا اللَّهَ جَهْرَةً (النساء:۱۵۴)۔۱۷

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
۱۸
باقی پانچ سوال یہ ہیں جن کے جواب میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ فرمایا ہے۔میرا رب جانتا ہے:۔اوّل يَسْتَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَهَا (الاعراف: ۱۸۸) پوچھتے ہیں قیامت کی
گھڑی کب ہوگی۔جواب دیا۔قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبّى تو کہہ اس کا علم میرے رب ہی
کے پاس ہے۔دوسرا يَسْلُوْنَ أَيَّانَ يَوْمُ الدِّينِ (الريست: ۱۳) پوچھتے ہیں جزا کا دن کب ہوگا۔جس کا جواب کچھ نہیں دیا۔غالبا اس لئے کہ وہ ہمیشہ ہی ، یا کہ اس لئے کہ ان کی مراد قیامت
سے ہے۔تیرا يَسْتَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَهَا (الشرعت : ۴۳) پوچھتے ہیں وہ گھڑی کب
ہوگی۔جس کا جواب ديا: فِيمَ اَنْتَ مِنْ ذِكرتها إلى رَبَّكَ مُنْتَههَا (الشرعت : ۴۵،۴۴)
تجھے ایسے قصوں سے کیا اس کا علم رب تک ہے۔چوتھا يَسْتَلْكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ (الاحزاب: ۶۴) پوچھتے ہیں اس ساعت سے۔جس کا جواب دیا: إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللہ اس کا علم صرف اللہ کے پاس ہے۔پانچواں يَسْتَلُونَكَ كَأَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْهَا (الاعراف: ۱۸۸) جس کا جواب دیا علمُهَا
عِنْدَ اللهِ تجھ سے پوچھتے ہیں کیا تو ایسی باتوں کے پیچھے پڑا ہوا ہے اس کا علم اللہ کے پاس ہے۔لاکن اس سوال کا جواب نہ دینے سے نبوت میں کوئی نقص نہیں آتا کیونکہ حضرت مسیح
فرماتے ہیں اس دن اور اس گھڑی کو میرے باپ کے سوا آسمان کے فرشتہ تک کوئی نہیں جانتا۔متی ۲۴ باب ۳۶۔اور جگہ فرماتے ہیں:۔اس دن اور اس گھڑی کی بابت سوا باپ کے نہ تو فرشتے
جو آسمان پر ہیں اور نہ بیٹا کوئی نہیں جانتا ہے۔مرقس ۱۳ باب ۳۲۔سائل اور اس کے ہم خیال غور کریں اس گھڑی کی بابت حضرت مسیح کیا فتویٰ۔ایسی
۱۸

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
۱۹
گھڑی کا وقت نہ بتانا اگر نبوت اور رسالت میں خلل انداز ہے تو حضرت مسیح کی نبوت اور رسالت
بلکہ عیسائیوں کی مانی ہوئی مسیح کی الوہیت میں خلل پڑے گا۔سائل کےسوال کا دوسرا حصہ
اور اصحاب کہف کی بابت ان کی تعداد میں غلط بیانی نہ کرتے۔جواب۔نہ قرآن کریم نے اصحاب کہف کی تعداد بیان فرمائی اور نہ رسول کریم نے۔معلوم نہیں ہو سکتا کہ سائل نے غلط بیانی کا اتہام کیونکر لگایا۔جب حضرت رسالت مآب نے تعداد کو
بتایا ہی نہیں اور اس کا بیان ہی نہیں کیا تو غلط بیانی کہاں سے آگئی۔مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے سائل کسی
کے دھو کہ میں آ کر یہ سوال کر بیٹھا ہے کیونکہ قرآن مجید میں جہاں اصحاب کہف کا قصہ لکھا ہے وہاں
تعداد کے متعلق یہ آیت ہے:۔سَيَقُولُونَ ثَلَثَةٌ رَّابِعُهُمْ كَلْبُهُمْ وَيَقُولُونَ خَمْسَةٌ سَادِسُهُمْ كَلْبُهُمْ
ط
رَجْمًا بِالْغَيْبِ وَيَقُولُونَ سَبْعَةٌ وَثَامِنُهُمْ كَلْبُهُمْ قُلْ رَّبِي أَعْلَمُ بِعِدَّتِهِمْ
مَّا يَعْلَمُهُمْ إِلَّا قَلِيلٌ (الكهف : ٢٣)
ترجمہ۔لوگ کہیں گے تین ہیں چوتھا اُن کا کتا اور کہتے ہیں پانچ ہیں چھٹا اُن کا کتا ہے۔بے نشانہ تیر چلاتے ہیں اور کہتے ہیں سات ہیں اور آٹھواں کتا ہے۔تو کہہ دے (اے محمد ) میرا
رب ہی اُن کی تعداد جانتا ہے اور اُن کو تھوڑے ہی جانتے ہیں۔اس آیت شریف سے صاف صاف واضح ہے کہ لوگ ایسا ایسا کہیں گے۔اور لوگ فلاں
فلاں تعداد اصحاب کہف کی بیان کریں گے۔لاکن ان لوگوں کا کہنا ” بن نشانہ تیر چلانا ہے اعتبار
کے قابل نہیں۔غرض حضرت نبی عرب نے کوئی تعداد اصحاب کہف کی نہیں بتائی۔۱۹

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
۲۰
اور سائل کے سوال کا تیسرا حصہ یہ ہے
اور یہ نہ کہتے کہ سورج چشمہ دلدل میں چھپتا ہے یا غرق ہوتا ہے حالانکہ سورج زمین
سے نو کروڑ ھے بڑا ہے وہ کس طرح دلدل میں چھپ سکتا ہے۔الجواب
سائل صاحب ! تمام قرآن کریم میں کہیں نہیں لکھا کہ سورج چشمہ دلدل میں چھپتا
یا غرق ہوتا ہے پادریوں کو مدت سے یہ دھوکا لگا ہے کہ قرآن میں ایسا لکھا ہے حالانکہ قرآن میں
نہیں لکھا۔بات یہ ہے کہ اس ذوالقرنین کا قصہ جس کا ذکر دانیال نبی کی کتاب ۸ باب ۴ میں
ہے قرآن کریم نے ایک جگہ بیان فرمایا ہے اور اس میں کہا ہے جب وہ مید اور فارس کا بادشاہ
اپنے فتوحات کرتا ہو ابلا دشام کے مغرب کو پہنچا تو اس خاص زمین کے مغرب میں ایک جگہ
سورج دلدل میں ڈوبتا ذوالقرنین کو معلوم ہوا۔غالبا جب ذوالقرنین بلیک سی و بحیرہ اسود یا
ڈینیوب کے کنارے پہنچا تو اس وقت ذوالقرنین کو اس نظارہ کا موقع ملا۔۔ہم نے مانا کہ سورج زمین سے بہت بڑا ہے لا کن چونکہ ہم سے بہت ہی دور ہے اس
واسطے ہم کو چھوٹا سا دکھائی دیتا ہے اور زمین چونکہ کروی الشکل ہے اس واسطے غروب کے وقت
ہم کو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ زمین کے فلاں حصہ یا پہاڑ کے فلانے چوٹی کے پیچھے یا ناظر کے افق
کے فلاں درخت کے پیچھے یا اگر ہمارے مغرب میں پانی اور دلدل ہو جیسے ذوالقرین کو موقع لگا تو
ہم کو مغرب کے وقت سورج اس پانی اور دلدل میں غروب ہوتا ہوا معلوم دے گا۔تیسرے سوال کا جواب
پہلا جواب۔جن آیات کریمہ کا سائل نے حوالہ دیا ہے اور ان سے استدلال کیا ہے
که حضور بادی اسلام سے کوئی معجز و ظہور پذیر نہیں ہوا۔ان میں معجزہ کا لفظ بالکل موجود نہیں۔۲۰

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
۲۱
پس آیات سے کیونکر ثابت ہوا کہ حضور علیہ السلام سے کوئی معجزہ سر ز دنہ ہوا۔دوسرا جواب۔وہ کون لفظ ہے جس سے سائل کو ظاہر ہوا اور اُس نے کہا۔(اس سے
صاف ظاہر ہے خدا نے کوئی معجزہ نہیں دیا) حالانکہ جو تر جمہ آیت کا سائل نے خود لکھا ہے اس
میں بھی معجزے کا لفظ نہیں۔تیسرا جواب۔اگر آیت یا آیات کے لفظ سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت خاتم الانبیا
سرور اصفیا کے ہاتھ پر کوئی معجزہ نہیں ہوا تو سائل صاحب غور کریں اور خوب غور کریں کیونکہ
سورہ عنکبوت اور سورہ بنی اسرائیل سے جن کا حوالہ سائل نے دیا ہے معاملہ بالعکس نظر آتا ہے۔دونوں سورتیں بتا کید معجزات کے وجود کو ثابت کرتی ہیں۔اول سورۂ عنکبوت کی آیت نشان دادہ معترض کے پہلے یہ آیات ہیں۔وَكَذَلِكَ اَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ فَالَّذِينَ أَتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يُؤْمِنُونَ بِهِ ۚ وَ مِنْ هَؤُلَاءِ
مَنْ يُؤْمِنُ بِه وَمَا يَجْحَدُ بِايْتِنَا إِلَّا الْكَفِرُونَ (العنکبوت: ۴۸) ایسے ہی ہم نے
اتاری تجھ پر کتاب سمجھ والے اہل کتاب تو اس پر ایمان لاتے ہیں اور مکہ والوں سے بھی کچھ
اس پر ایمان لانے والے ہیں اور ہماری نشانیوں ( معجزوں) کا کافروں کے سوا کوئی منکر نہیں۔وَمَا كُنْتَ تَتْلُوْا مِنْ قَبْلِهِ مِنْ كِتَبٍ وَلَا تَخْطُهُ بِيَمِينِكَ إِذًا لَّا رْتَابَ الْمُبْطِلُوْنَ
(العنكبوت : ۴۹) تو اس وقت سے پہلے لکھا پڑھا نہیں تھا ایسی بات ہوتی تو یہ جھوٹے دھوکا کھاتے۔کیا معنے اب دھو کے کے باعث منکر نہیں صرف ضد اور ہٹ اور عداوت ہے کے سبب سے منکر
ہور ہے ہیں۔بَلْ هُوَ ايْتُ بَيْنَتُ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَمَا يَجْحَدُ بِايَتِنَا إِلَّا
الظَّلِمُونَ وَقَالُوا لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ أَيتُ مِنْ رَّبِّهِ قُلْ إِنَّمَا الْايْتُ عِنْدَ اللهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ
مُّبِينٌ أَوَلَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ يُتْلَى عَلَيْهِمُ (العنکبوت: ۵۰ تا ۵۲) بے ریب وہ
۲۱

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
۲۲
( قرآن ) کھلی نشانیاں ہیں علم والوں کے لئے اور ہماری نشانیوں سے وہی منکر ہیں جو بڑے ظالم
ہیں اور کہتے ہیں کیوں نہ اتریں اس پر نشانیاں اس کے رب سے تو کہہ نشانیاں تو اللہ پاس ہیں۔وہی بھیجتا ہے اور میں نہ ماننے والوں کو کھلا ڈر سے خبر دینے والا ہوں۔کیا اُن کو یہ نشانیاں کافی نہیں
جو ہم نے اتاری تیری طرف کتاب پڑھی جاتی ان پر۔منصف عیسائیو! اگر لفظ آیت جس کے معنے نشانی کے ہیں اور لفظ آیت کی جمع لفظ آیات
کے معنے معجزے کے ہیں تو قرآن کریم بہت جگہ معجزہ کو ثابت کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ محمدی
معجزوں کے منکر جن کو آیہ کہا جاتا ہے کا فر ہیں فاسق ہیں اور ظالم۔غور کرو۔وَلَقَدْ أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ أَيْتٍ بَيْتٍ وَمَا يَكْفُرُ بِهَا إِلَّا الْفُسِقُونَ (البقرة : ١٠٠) اور
بے شک ضرور ہی بھیجیں ہم نے تیرے پاس کھلی نشانیاں اور اُن کا منکر کوئی نہیں مگر فاسق لوگ۔بَلْ هُوَ ايَتٌ بَيْنَتُ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَمَا يَجْحَدُ بِايَتِنَا إِلَّا
الظلِمُونَ (العنکبوت: ۵۰) بے ریب کھلے نشان ہیں علم والوں کے دلوں میں اور ہمارے
نشانوں سے ظالموں کے سوا کوئی بھی منکر نہیں۔ماونهُمْ جَهَنَّمُ كُلَّمَا خَبَتْ زِدْنُهُمُ سَعِيرً ا لِكَ جَزَاؤُهُمْ بِأَنَّهُمْ كَفَرُوا بِأَيْتِنَا
(بنی اسرائیل: ۹۹٬۹۸) عرب کے منکروں کو سورۃ بنی اسرائیل میں حکم ہوتا ہے ان لوگوں کا ٹھکانا
جہنم ہی ہو گا جب بجھنے لگے اس کی آگ کو زیادہ تیز کریں گے یہ اس لئے کہ ان کو بدلہ ہے اس
کفر کا جو انہوں نے ہمارے نشانوں سے کیا۔یادداشت
ہم پہلے سوال کے جواب میں لکھ چکے ہیں قرآن کریم میں ہرگز ہرگز اختلاف نہیں۔جب قرآن کریم نے بتادیا کہ محمد صلی اللہ علیہ کی صداقت پر ہم نے نشان بھیجے تو ایسا ہر گز ممکن نہ ہوگا
۲۲

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
۲۳
کہ قرآن میں یہ بھی لکھا کہ ہم نے نشان نبوت حضرت نبی عرب
کو نہیں دیئے کیونکہ ایسا ماننے سے
قرآن میں اختلاف ہو جائے گا اور قرآن میں اختلاف نہیں۔علاوہ بریں کسی قرآنی آیت میں
یوں نہیں آیا کہ ہم نے نشانات نبوت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کونہیں دیئے۔معجزوں کے انکار پر
جن آیات سے سائل اور اس کے کسی ہم خیال عیسائی اور ان کے پیرو آریہ نے استدلال کیا ہے
ان آیات پر مفصل گفتگو تصدیق براہین میں دیکھو اور بقدر ضرورت یہاں عرض ہے:۔پہلے وہ آیت جس سے نبی عرب اور محسن تمام خلق صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے منکروں نے
دھو کہ کھایا ہے اور جس کا ذکر بہت سننے میں آیا ہے یہ ہے:۔وَمَا مَنَعَنَا أَنْ تُرْسِلَ بِالْايْتِ إِلَّا اَنْ كَذَّبَ بِهَا الْأَوَّلُونَ (بنی اسرائیل :۲۰)
اس آیت شریف سے منکرین نے یقین کیا ہے کہ حضرت نبی عرب پر معجزہ کا ظہور نہیں
ہوا کیونکہ معنے اس آیت کے یہ سمجھے ہیں کہ پہلوں نے معجزات کو جھٹلایا۔اس واسطے ہم معجزات
کے بھیجنے سے رک گئے مگر یہ ان کا خیال غلط ہے۔اوّل اس لئے کہ معجزات اور آیات کے وجود کا تذکرہ قرآن کریم میں بکثرت موجود ہے
اور محمد صاحب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے معجزات کے نہ مانے والوں کو اس لئے کہ بداہت اور موجودہ
چیز کے منکر ہیں ظالم اور فاسق اور کافر کہا ہے اور اِلَّا کا لفظ جو مَا مَنَعَنا والی آیت میں ہے
عرب کی زبان میں جن کی بولی پر قرآن کریم ہے زائد بھی آتا ہے۔دیکھوذ والرمہ کا یہ قول
على الخف اونرمي بها بلداً قفراً
حراجيح ماننفك الا مناخةً
میرے لمبے قد کی اونٹنی ذلیل بیٹھی رہتی ہے یا اس پر دور دراز کے بے آب و گیاہ
میدانوں کا سفر کرتا ہوں۔دیکھو اس تحقیق پر۔اس آیت شریف کے معنی جس کو منکرین معجزہ پیش
کرتے ہیں یہ ہوئے اور نہیں منع کیا ہم کو نشانوں کے بھیجنے سے پہلوں کی تکذیب نے کم سے کم
یہ آیت انکار معجزہ پر صاف اور واضح دلیل نہ رہی کیونکہ اس آیت سے معجزہ کا ثبوت نکلتا ہے
۲۳

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
۲۴
لْقَى - وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ إِنْ هَذَا إِلَّا بِتَائِيْدِ رُوْحِ الْقُدُسِ۔دوم اس لئے کہ الا ایک حرف ہے جس کے معنے واؤ عاطفہ بھی آتے ہیں۔دیکھو معانی
اور نحو کی بڑی بڑی کتابیں اور ثبوت کے لئے دیکھو یہ آیت شریف:۔اِنّى لَا يَخَافُ لَدَى الْمُرْسَلُوْنَ إِلَّا مَنْ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًا
بَعْدَ سُوء ( النمل : ۱۲،۱۱)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے پاس میرے رسولوں اور انہیں خوف ہی نہیں جنہوں نے گناہ
کرتے کرتے گناہوں کو چھوڑ دیا اور گناہوں کے جابجا نیکی کرنے لگے۔امام اخفش، امام فراء،
امام ابو عبید ائمہ لغت و نحو نے کہا ہے یہاں الا واؤ کے معنے پر آیا ہے ایسے ہی آیت شریف
لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُمْ حُجَّةٌ ، إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمُ (البقرة :(۱۵)
تو کہ نہ رہے تم پر عام لوگوں اور خاص کر بدکاروں کی کوئی حجت اور دلیل۔پھر اس تحقیق پر
منکرین کے پیش کردہ آیت یہ معنی ہوں گے:۔اور نہیں منع کیا ہم کو آیات کے بھیجنے سے کسی چیز نے اور منکروں کی تکذیب نے۔اور یہ
عطف خاص کا ہوگا عام پر۔غور کرومنکروں کی تکذیب ہرگز ہرگز معجزات کے روکنے والے نہیں۔اگر ان کی تکذیب
روکتی تو فرعون نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بڑے بڑے معجزات کا انکار کیا تھا پھر کیا اللہ تعالیٰ
نے حضرت موسیٰ کو معجزات عطا نہ کئے بلکہ منکر ہمیشہ انکار کرتے رہے اور معجزات بھی آتے رہے۔وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ وَهَذَا بِتَائِيدِ رُوحِ الْقُدُسِ۔-
تیسرا اس لئے کہ ہم نے مان لیا یہاں الا کا لفظ زائد نہیں۔عاطفہ بھی نہیں۔استثنا کے
واسطے ہے۔الآیات کا الف اور لام عہد اور خصوصیت کے معنے دے گا یا عموم اور استغراق کے۔پہلی صورت عہد اور خصوصیت کی اگر ہوگی تو آیت کے یہ معنے ہوں گئے اور نہیں منع کیا
۲۴

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
۲۵
ہم کو خاص آیات کے بھیجنے سے مگر پہلوں کی تکذیب نے“۔اس سے یہ نکلا کہ خاص آیات اور کوئی
خاص معجزات نہ آدیں گے۔اس سے عموم معجزات کی نفی ثابت نہیں ہوتی۔دوسری صورت یعنی اگر الف اور لام سے عموم اور استغراق لیا جاوے تو یہ معنی ہوں گے۔کل آیات کے ارسال سے پہلوں کی تکذیب نے روکا۔مگر اس سے یہ نہیں نکلتا کہ
کوئی بھی معجزہ نہیں بھیجیں گے۔چہارم اس لئے کہ اس مَا مَنَعَنا والی آیت سے اتنا ہی نکلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو معجزات
کے بھیجنے سے تکذیب کے ماورا کسی چیز نے نہیں روکا اور ظاہر ہے کہ یہ کوئی روک نہیں۔کہیں
منکروں کی تکذیب سے باری تعالیٰ کو حجت بند کر دیتا ہے؟ ہمیشہ انبیا علیہم الصلوۃ والسلام کی
تکذیب ہوئی مگر وہ آتے رہے ہمیشہ معجزات پر تکذیب ہوا کی اور معجزات ہوا کئے۔الہی طاقتیں اور قوتیں منکرین کی روک سے رکتی نہیں۔مَنَعَنا لفظ کے معنے ہیں روکا ہم کو۔اس لفظ کے یہ معنی نہیں کہ ہم رک گئے۔ہاں اگر قرآن کریم میں یوں ہوتا۔مَا امْتَنَعَنَا اَنْ نُّرْسِلَ
بالا يَاتِ إِلَّا انُ كَذَّبَ بِهَا أَلَا وَّلُونَ جس کے معنی ہیں نہیں رکے ہم آیات اور نشانات کے
بھیجنے سے مگر اس لئے کہ پہلوں نے تکذیب کی۔تو البتہ منکرین معجزہ کی تقریر کچھ تھوڑی دور تک
پڑتی مگر قرآن میں اِمْتَنَعَنَا نہیں مَنَعَنا ہے جس کے معنی ہیں روکا ہم کو نہ یہ کہ نہ رکے ہم۔غرض تکذیب نے روکا اور باری تعالیٰ نہ رکا۔روکنے کے ثبوت میں بفرض و تسلیم یہی آیت
اور نہ روکنے کا ثبوت وہ آیات ہیں جن میں ثبوت آیات ہے وَالْقُرْآنُ مُتَشَابِهًا أَي يُصَدِّقُ
بَعْضُهُ بَعْضاً۔قرآن کریم کی آیات متشابہ ہیں یعنی ایک آیت دوسری آیت کے مصدق ہوتی ہے
نہ اس کے مخالف اور مکذب - هذَا أَيْضًا بِتَأْتِيدِ رُوحِ الْقُدُسِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
پنجم اس لئے کہ بعض وہ معجزات جن کو یہودی اور عیسائی اور اہل مکہ اہل کتاب کے
سمجھانے اور بہکانے سے پوچھتے تھے جو حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی پیش گوئیوں اور بشارتوں کے
۲۵

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
۲۶
بالکل خلاف تھے۔اور ایسے معجزات کو مخالف لوگ اس واسطے طلب کرتے تھے کہ اگر یہ معجزات
خلاف بشارات ظہور پذیر ہوئے تو ہم بشارات اور حضور کی ان پیش گوئیوں کے ذریعہ حضور پر
اعتراض کریں گے جو انبیا نے کتب مقدسہ میں حضور کے حق میں کئے ہیں۔اور اگر ایسے معجزات
بلحاظ ان بشا رات کے ہم کو دکھائے نہ گئے تو معجزات کے نہ ہونے کا الزام قائم کر دیں گے مثلاً حضور
علیہ السلام کی نسبت ایک بشارت میں یہ آیا ہے کہ جو کلام اس نبی موعود پر اترے گا وہ ایک دفعہ
کتاب کے طور پر نازل نہ ہوگا بلکہ وہ کلام اس نبی موعود صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ میں رکھا جائے گا
کچھ یہاں اور کچھ وہاں۔غور کر و کتب مقدسہ کی آیات ذیل:۔ان کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی برپا کروں گا۔اور اپنا کلام اس کے منہ میں
ڈالوں گا۔استثنا ۱۸ باب ۱۸ حکم پر حکم حکم پر حکم قانون پر قانون۔قانون پر قانون ہوتا جاتا۔۔تھوڑا یہاں تھوڑا وہاں۔ہاں وہ وحشی (عربی) کیسے ہونٹوں اور اجنبی زبان سے اس گروہ سے
باتیں کرے گا۔یسعیا۔۲۸ باب ۹۔ان آیات سے صاف عیاں ہے کہ اس نبی موعود کو جو کلام عطا
ہوگا وہ اس نبی کے منہ میں ڈالا جاوے گا اور بتدریح نازل ہوگا۔کچھ یہاں کچھ وہاں یعنی کچھ مکہ
میں اور کچھ مدینہ میں کچھ کہیں کچھ کہیں۔اب قرآن کریم کی طرف نگاہ کر واس میں ایک جگہ لکھا
ہے۔کافر کہتے ہیں :۔تَرْقُ فِي السَّمَاءِ وَلَنْ نُّؤْمِنَ لِرَقِيَّكَ حَتَّى تُنَزِّلَ عَلَيْنَا كِتبًا نَّقْرَؤُهُ
(بنی اسرائیل: ۹۴) تو اے محمد چڑھ جا آسمان میں اور ہم تیرے چڑھنے پر تجھے نہ مانیں گے جب
تک اوپر سے ایسی کتاب نہ لا وے جس کو ہم پڑھ لیں۔اب بتلائیے اس طلب کا بجز اس کے کیا جواب ہو سکتا ہے کہ پاک ذات ہے میرا رب
اس نے میرے لئے جو تجویز فرما دی وہ ناقص نہیں کہ اب اس تجویز کو بدلا وے اور میں تو بشر
رسول ہوں۔بشر رسول تو ہمیشہ وہی معجزات دکھاتے رہے جو ان کی بشارت کے برخلاف نہ تھے
۲۶

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
۲۷
اور وہی نشان لائے جو اللہ تعالیٰ نے اُن کے واسطے مقرر فرمائے تھے۔ششم اس لئے کہ معجزات کا ظہور اور انبیا کا فرمودہ کبھی بتدریج ظہور پذیر ہوتا ہے اور
انبياء عليهم الصلوۃ والسلام چونکہ بشر اور رسول ہوتے ہیں وہ کوئی ایسی مخلوق نہیں ہوتے کہ
خدائی ارادے کا خلاف چاہیں۔شریر لوگ ایسے موقت معجزات کو قبل از وقت چاہتے ہیں۔چونکہ
وہ معجزات وقت معین پر ظاہر ہونے والے اور مشروط بشرائط ہوتے ہیں اس لئے قبل از تحقق
شرائط اور اس وقت معین کے ظہور پذیر نہیں ہو سکتے۔مثلاً حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان
بنی اسرائیل سے جو فرعون کی سخت تکالیف اٹھا رہے تھے وعدہ ہوا کہ تم کو کنعان وغیرہ وغیرہ کا
ملک عطا ہوگا دیکھو تو ریت۔میں نے اپنے لوگوں کی تکلیف جو مصر میں ہیں یقیناً دیکھی اور ان کی
فریاد جو خراج کے محصولوں کے سبب سے ہے سنی اور میں ان کے دکھوں کو جانتا ہوں اور میں نازل
ہوا ہوں کہ انہیں مصریوں کے ہاتھ سے چھڑاؤں اور اس زمین سے نکال کے اچھی وسیع زمین میں
جہاں دودھ اور شہد موج مارتا ہے لے جاؤں۔کنعانیوں، حتیوں ، امور یوں ،فرزیوں،حویوں ،
پیوسیوں کی جگہ میں لاؤں خروج ۳ باب ۷۔۹۔مگر دیکھو یہ وعدہ اس قوم کے حق میں پورا نہ ہوا جنہوں نے فرعون سے دکھ اٹھایا۔دیکھو:
خداوند نے تمہاری باتیں سنیں اور غصہ ہوا اور قسم کھا کے یوں بولا کہ یقیناً ان شریر لوگوں
میں ایک بھی اس اچھی زمین کو جس کے دینے کا وعدہ میں نے ان کے باپ دادوں سے قسم کھا
کے کیا ہے نہ دیکھے گا مگر یفتہ کا بیٹا کا لب اسے دیکھے گا استثنا۔اباب ۳۶،۳۵۔ایسے ہی چند معجزات کفار مکہ نے طلب کئے ہیں جن کا ذکر ذیل میں ہے۔ا وَقَالُوا لَنْ نُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْأَرْضِ يَثْبُوعًا (بنی اسرائیل: ۹۱)
٢ اَوْ تَكُونَ لَكَ جَنَّةٌ مِنْ نَّخِيلٍ وَعِنَبٍ فَتُفَجَّرَ الْأَنْهرَ خِللَهَا تَفْجِيرًا
أوْ تُسْقِطَ السَّمَاء كَمَا زَعَمْتَ عَلَيْنَا كِسَفًا أَوْ تَأْتِيَ بِاللهِ وَالْمَلَكَةِ قَبِيلًا أَوْ يَكُوْنَ
۲۷

·

آج 10 میں سے 10 باقی