ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات

تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین, حصہ 5

۵۴
ابطال الوہیت مسیح
مقابلہ میں اگر تو خدا کا خوف کرنے والا ہو۔کہا ( اُسے خدا کی روح جبرائیل نے ) میں تو صرف
تیرے رب کا بھیجا ہوا فرشتہ ہوں اور اس لئے آیا ہوں کہ تجھے ایک اچھا بچہ دے جاؤں (اس کی
بشارت سے مراد ہے) بلکہ چاہئے کہ حضرت سید نا آدم علیہ السلام کی سانس بھی جس کی نسبت
خدا نے روحی فرمایا ہے خدا ہو۔فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيْهِ مِنْ رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ
سجدين لس ۱۴۔اس حجر ع ۴۔پس جب میں اسے ( آدم کو ) ٹھیک درست کر دوں اور اس
میں اپنی روح (سانس) پھونک دوں تو اس کے لئے گر پڑیو سجدہ کرتے۔بلکہ سب آدمیوں کی
ارواح خدا ہوں۔کیونکہ قرآن مجید میں نسل آدم کی نسبت آیا ہے کہ ان کی روح خدا کی روح ہے۔ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهُ مِنْ سُلْلَةٍ مِنْ مَّاءٍ مَّهِينٍ ثُمَّ سَؤْهُ وَنَفَخَ فِيْهِ مِنْ رُوحِه ل
س ۳۲ س السجدة رکوع ۱۔پھر بنائی اولاد آدم کی ایسے خلاصہ سے جو سیال اور کمزور ہے پھر ٹھیک
درست کیا اور پھونک دی اس میں ایک روح جو اللہ کی طرف سے آئی۔اصل بات یہ ہے کہ جب کوئی کلام کسی شخص کے منہ سے کسی کو سنانے کے واسطے نکلتا ہے تو اس
وقت ایک شخص اس کلام کا سنانے والا ہوا کرتا ہے اور دوسرا اُس کلام کا سنے والا بولنے والا اپنے
کلام کے ایک معنی رکھتا ہے اور اُس کلام میں اس کی ایک معہو د غرض ہے۔وہ اسی معنے اور غرض کے
واسطے اُس کلام کو بولتا ہے مگر سننے والا غالباً اُس کلام کے معنی اور مطلب کو ایسے مذاق و اعتقاد پر
ڈھالا کرتا ہے جو معنی متکلم کے مذاق اور مشن کے مناسب نہیں ہوا کرتے۔اسی واسطے بولنے والے
کو اپنے کلام کے معنی بتانے پڑتے ہیں یا لائق اور منصف سننے والوں کو اس متکلم کا مشن اور طر ز ملحوظ
رکھ کر متکلم کے کلام کے معنے کرنا چاہیے۔مثلاً جب سید نا نبی عرب صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کا لفظ
لا اله الا الله يا بسم اللہ میں بولا تو اللہ تعالیٰ نے ہی جس کے الہام سے آپ نے یہ کلمہ توحید کا
لوگوں کو سنایا پھر آپ کو اپنے پاک الہام سے آگاہ فرمایا کہ تیرے مخاطب عیسائی ہیں جو مسیح کو خدا کا
بیٹا مانتے ہیں یا عرب کے مشرک جو فرشتوں کو اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں کہتے ہیں۔اللہ کے لفظ سے یقیناً
وہ ایسا اللہ سمجھیں گے جو کہ باپ ہو بیٹا ہو بیٹیاں رکھتا ہو یا تیرے مخاطب مجوسی ہوں گے جن کا یہ
اعتقاد ہے کہ خداوند یزداں کا ایک دوسرا جوڑی بھی ہے جو کہ شر کا خالق ہے اور جسے اہرمن کہتے ہیں
الحجر : ٣٠ السجدة : ١٠٩
۲۲

۵۵
ابطال الوہیت مسیح
اور یزداں ایسا ہے جس کے ماتحت ہزاروں رب النوع آسمانی روشن ستارے کام کرتے ہیں تو کہہ
دیے کہ میری مراد اللہ کے لفظ سے وہ چیز نہیں جسے تم اللہ کہتے ہو بلکہ اور چیز ہے۔جیسے فرمایا
هُوَ اللهُ اَحَدَّ اللهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا اَحَدُ
سورۃ اخلاص۔ناظرین! ایسا ہی روح کا لفظ تھا اس لفظ کو جب عیسائیوں نے سنا تو لگے اپنے مذاق
و اعتقاد پر اس کے معنے بنانے۔مگر ان کو مناسب تھا کہ قرآن کے مذاق اور مشن کو دیکھتے اور اسی کے
مطابق و مذاق پر قرآن میں روح کے معنے کرتے۔اگر ان سے اتنا نہ ہو سکا تو کم سے کم وہ اتنا تو
کرتے کہ عربی زبان کے مطابق قرآنی لفظ روح کے معنے لیتے۔کیونکہ قرآن کریم عربی میں نازل
ہوا۔پس ہم ان کو بتاتے ہیں کہ قرآنی لفظ روح قرآن میں کن کن معنوں پر بولا گیا ہے اور پھر
بتا دیں گے کہ عربی زبان میں اس لفظ کے اور کیا معنے ہیں۔اس بیان سے بہتوں کو حیرت ہوگی کہ
روح کی تحقیق میں لوگ کیسے کیسے غلطی میں پڑے ہیں اور بات کیسی صاف ہے۔سنو ! اوّل روح کا لفظ کلام الہی پر بولا گیا ہے اور اسی واسطے قرآن مجید کو روح کہا ہے۔ثبوت وَكَذَلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحَامِنُ أَمْرِنَا مَا كُنْتَ تَدْرِي مَا الْكِتَبُ
وَلَا الْإِيْمَانُ ل س ۲۵ س شورای - ع ۵۔اور اسی طرح وحی کی ہم نے تیری طرف ایک روح
( قرآن ) اپنے حکم سے۔تجھے کیا خبر تھی کہ کتاب اور ایمان کیا ہوتا ہے۔(۲) يُنَزِّلُ الْمَلكَة
بِالرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِةٍ أَنْ انْذِرُوا أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا
فَاتَّقُوْنِ سے اس محل رکوع نمبر اپ نمبر ۱۴۔اُتارتا ہے فرشتے روح ( کلام الہی ) کے ساتھ اپنے حکم
سے اس پر جس پر اپنے بندوں سے چاہتا ہے اور اس کلام میں حکم دیتا ہے کہ ان مشرکوں کو سنا دو کہ
اللہ کے سوا دوسرا کوئی نہیں جو کاملہ صفات سے موصوف اور برائیوں سے منزہ ہواور فرمانبرداری کا۔او مخاطب ! تو کہہ دے ! اصل بات تو یہ ہے کہ خود بخود ہستی جس کا نام اللہ ہے پوجنے کے لائق فرمانبرداری کا مستحق
وہ ایک ہے اپنی ذات میں یکتا صفات میں بے ہمتا ترکیب و تعدد سے پاک وہ اصل مطلب مقصود بالذات بھروسہ کے
قابل ہر کمال میں بڑھا ہوا جس کے اندر نہ کچھ جاوے کہ کھانے پینے کا محتاج بنے نہ اس کے اندر سے کچھ نکلے کہ کسی کا
باپ بنے پھر نہ وہ کسی کا باپ اور نہ بیٹا اس کے وجود میں اس کی بقا میں اس کی صفات میں اس کی ذات میں کوئی اُس کا
ہمتا اُس کا جوڑی نہیں۔الاخلاص: ۲ تا ۵ ۲ الشورى : ۵۳ ے بنی اسرائیل : ۸۶
۲۳

ابطال الوہیت مسیح
۵۶
مستحق۔پس اس کے فرمانبردار بنے رہو۔(۳) يَتَلُونَكَ عَنِ الرُّوْحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ
أمْرِ رَبّى وَمَا أُوتِيْتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا سورۃ بنی اسرائیل ع۱۰ پ ۱۵۔لوگ
تجھ سے پوچھتے ہیں کہ یہ قرآن کیا چیز ہے۔تو کہہ دے قرآن روح ہے تیرے رب کی طرف سے
اور تم لوگ تو کم علم ہو ( کہ ایسی صریح بات نہیں سمجھتے ) دوسرا محاورہ روح ، جبرائیل کو کہا ہے کیونکہ
وہ کلام الہی کے لانے والے ہیں جیسے فرمایا (1) نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ عَلَى قَلْبِكَ لِتَكُونَ
مِنَ الْمُنْذِرِينَ کے سورۃ شعراء ع ا اپ ۱۹۔روح الامین (جبرائیل ) اس قرآن کو تیرے دل پر لایا
ہے تا کہ تو نافرمانوں کو ان کی نافرمانی پر ڈرانے والا ہو۔(۲) فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُونِهِمْ
حِجَابًا فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا - قَالَتْ إِنِّي أَعُوْذُ
بِالرَّحْمَنِ مِنْكَ إِنْ كُنْتَ تَقِيًّا - قَالَ إِنَّمَا أَنَ رَسُولُ رَبَّكِ لِأَهَبَ لَكِ غُلَمًا
زكيا سے سورہ مریم ع۳ پ ۱۳۔پس بنا لیا مریم نے اپنے اور لوگوں کے درمیان ایک پردہ۔تو بھیج
دیا ہم نے (اللہ فرماتا ہے ) اس کی طرف اپنا روح تب بن گیا وہ روح ہمارا مریم کے سامنے پورے
آدمی کی شکل پر۔تب مریم نے کہا میں الرحمن سے تیرے مقابلہ میں حمایت چاہتی ہوں۔اگر تو ہو
خدا کا خوف کرنے والا۔(اسے خدا کی روح جبرائیل فرشتہ نے کہا ) میں تو صرف تیرے رب کا بھیجا
ہوا ہوں اور اس لئے آیا کہ تجھے ایک اچھا بچہ دے جاؤں۔( یہ فرشتہ بشارت دینے کو آیا تھا)
قُلْ نَزَّلَهُ رُوحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ : سورہ نحل ع۱۳ پ ۱۴۔تو کہہ دے (اس
قرآن کو ) روح القدس (جبرائیل ) تیرے رب کی طرف سے آہستہ آہستہ لایا ہے اور یہ قرآن
کامل راستبازی کے ساتھ ہے۔حضرت مسیح علیہ السلام چونکہ کلام الہی کے لانے والے اور کلام الہی
بندوں کو سمجھانے والے تھے ان کو بھی روح فرمایا جیسے فرمایا: وَكَلِمَتُهُ الْقُهَا إِلَى مَرْيَمَ
وَرُوح منه۔اور مسیح الہی کلمہ ہے اس پاک کلام الہی اور بشارت خداوندی کا ظہور ہے جو
جبرائیل لائے تھے ) جو پہنچا مریم کی طرف اور اسی کی طرف سے وہ روح ہے۔انسانی سانس کو بھی قرآن کریم نے روح فرمایا ہے جیسے کہا ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهُ مِنْ سُلْلَةٍ مِنْ
مَّادِ مَّهِينٍ ثُمَّ سَقْبِهُ وَنَفَخَ فِيْهِ مِنْ رُّوحِهِ۔پھر بنائی اولاد آدم کی ایک ایسے
النحل : ٢٣ الشعراء : ۱۹۴، ۱۹۵ ۳ مریم : ۱۸ تا ۲۲۰ النحل : ۱۰۳ ۵ النساء : ۱۷۲
السجدة : ١٠٩
۲۴

۵۷
ابطال الوہیت مسیح
خلاصہ سے جو سیال اور کمزور ہے۔پھر ٹھیک درست کیا اس کو اور پھونک دی اس میں ایک روح جو
اللہ کی طرف سے آئی اور فرمایا۔فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَ نَفَخْتُ فِيْهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ
سجِدِین کے اس سجدہ عا۔پس جب ٹھیک درست کر دوں میں اس کو اور پھونک دوں اس میں اپنی
روح تو اس کے لئے گر پڑیو سجدہ کرتے۔عرب کی زبان میں بھی اسی نفس اور سانس کو روح کہا گیا۔دیکھو ذو الرمة عرب کے قدیم
شاعر کا قول ہے۔فَقُلْتُ لَهُ ارْفَعُهَا إِلَيْكَ وَ أَحْيِهَا بِرُوْحِكَ وَاجْعَلْهُ لَهَا قِيْتَةً قِدْرًا
پس میں نے اسے کہہ دیا (اپنے ساتھ والے کو کہا ) اس آگ کو اپنے منہ کی طرف اُٹھا لے۔اور اسے روشن و زندہ کر اپنی پھونک سے اور اپنی پھونک کو اس آگ کی واسطے لکڑیاں بنا ہانڈی کی
خاطر۔تاج العروس شرح قاموس اللغة میں یہ شعر ذو الرمة کا موجود ہے۔دیکھو مادہ ،
روح اور اسی روح کے معنے کلام الہی وغیرہ وغیرہ لکھ کر کہا ہے سمعت ابا الهيثم يقول الروح
انما هو النفس الذى يتنفسه الانسان وهو جار في جميع الجسد فاذا خرج لم
يتنفس بعد خروجه فاذا تم خروجه بقى بصره شاخصًا۔نحوه حتى يغمض وهو
بالفارسية جان يذكر ويؤنث) انتهى۔میں نے ابوالہیثم سے سنا فرماتے تھے روح تو آدمی
کی سانس ہی ہے اور وہ تمام بدن میں چلتی ہے اور جب نکل جاوے تو آدمی سانس نہیں لے سکتا اور
جب پوری نکل جاوے تو آنکھیں اسی طرف کھلی رہ جاتی ہیں جب تک بند نہ کی جاویں اسی کو فارسی
زبان میں جان کہتے ہیں۔مذکر کا لفظ ہے ( اور مؤنث بھی بولا جاتا ہے )۔غالباً الروح عام
جاندار کو اسی واسطے کہا ہے جہاں کہا ہے لا تتخذوا شيئًا فيه الروح غرضا * بلكه مقدسه كتب
میں بھی روح وسیع معنی رکھتا ہے۔ہاں الہی روح مقدسہ کتب میں وسیع معنی رکھتا ہے۔چند ایسے
معنی سنو جو اس مقام کے مناسب ہیں۔اس ہوا کے معنے جو پانی پر چلتی ہے۔”زمین ویران اور سنسان تھی اور گہرایوں کے اوپر
اندھیرا تھا اور خدا کی روح پانیوں پر جنبش کرتی تھی ، پیدائش اباب ۲۔اس سانس کے معنی جس
الحجر : ۳۰ حمل بعض احادیث میں آیا ہے جاندار چیز کونشانہ مت بنایا کرو۔۲۵

۵۸
ابطال الوہیت مسیح
سے آدمی زندہ ہوتا ہے۔” جب میں تمہاری قبروں کو کھولوں گا اور تم کو تمہاری قبروں سے نکالوں گا
تب تم جانو گے کہ خداوند میں ہوں۔جب میں اپنی روح تم میں رکھوں گا اور تم جیو گے۔حز قیل
۳۷ باب ۱۴۔کلام الہی کے معنے۔خدا وند کی روح اس دن سے ہمیشہ داؤ د پر اتر تی رہی۔ا سموئیل ۱۶ باب ۱۳ بلکہ بڑی روحوں کو بھی خدا کی روح کہا ہے۔جیسے لکھا ہے پر خداوند کی روح ساؤل
پر سے چلی گئی اور خداوند کی طرف سے ایک بری روح اسے ستانے لگی۔اسموئیل ۶ ا باب ۱۴۔رہی یہ بات کہ اللہ تعالیٰ نے یا یوں کہیے کہ قرآن نے حضرت مسیح علیہ السلام کو اپنی روح فرمایا۔سو جیسے بیان ہو چکا اتنے امر سے حضرت مسیح کا خدا ہونا ثابت نہیں ہوسکتا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اور
قرآن مجید نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو اور انسانی سانس کو بھی اپنی روح فرمایا ہے۔بات یہ
ہے کہ تمام مخلوق اللہ تعالیٰ کی ہی مخلوق ہے۔چونکہ حضرت مسیح علیہ السلام اس کے خاص بندے اور
اس کے کلام کے پہنچانے والے تھے اس واسطے ان کو اپنی روح فرمایا۔ایسی اضافتیں ہر زبان میں عزت
کے لئے ہوا کرتی ہیں جیسے حضرت صالح کی اونٹنی کو قرآن کریم نَاقَةُ اللهِ۔اللہ تعالیٰ کی اونٹنی فرماتا
ہے اور اچھے بندوں
کو عباد اللہ یعنی اپنے بندے فرماتا ہے۔مسیح علیہ السلام کی الوہیت پر جس قدر
دلائل میں نے سنے ہیں ان سب سے تعجب انگیز وہ دلیل ہے جو قرآنی لفظ كَلِمَةٌ سے عیسائیوں نے
ماخذ کی ہے۔عیسائی کہتے ہیں جب حضرت مسیح علیہ السلام خدا کا کلمہ ہوئے تو خدا ہی ہوئے۔الجواب: اگر قرآنی محاورہ سے کسی چیز کا کلمۃ اللہ ہونا اس چیز کے خدا ہونے کی
دلیل ہے تو تمام کلمات الہیہ کو چاہئے کہ خدا ہوں مثلاً قرآن مجید میں وارد ہے وَ لَقَدْ سَبَقَتْ
كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ لے اور ضرور پہلے ہو چکی بات ہماری ہمارے رسول بندوں کی
نسبت۔اب اس کی تفسیر سینے کہ وہ کلمہ کیسا ہے اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُورُونَ وَ إِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ
الغَلِبُونَ۔بے ریب (وہی اللہ کے رسول ) ضرور اللہ تعالیٰ کے یہاں سے مدد دیئے گئے ہیں
اور بے ریب ہما را ہی لشکر ( رسول اور ان کے بچے اتباع ) ضرور وہی غالب ہیں اور فرمایا وَ الَّذِينَ
أتَيْنَهُمُ الكتب يَعْلَمُونَ أَنَّهُ مُنَزِّلُ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ
وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبَّكَ صِدْقًا وَ عَدْلًا لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِهِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيْمُ =
الصفت: ۱۷۲
الصفت: ۱۷۴۱۷۳
۲۶
الانعام : ۱۱۶،۱۱۵

☆
۵۹
ابطال الوہیت مسیح
پ ۲۳ ۹۶۔اور وہ جن کو دی ہم نے کتاب وہ جانتے ہیں بے شک یہ قرآن تیرے رب کی
طرف سے اُتارا گیا۔کامل صداقت اور حکمت کے ساتھ پس نہ ہوگا تو او مخاطب یا نہ ہو جیو تو
او مخاطب متردد اور پورا ہے کلام تیرے رب کا سچائی اور انصاف میں کوئی بھی نہیں جو اس کے
کلاموں کو بدلا وے اور وہ سنتا جانتا ہے اور فرمایا وَ جَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا السُّفْلَى
وَكَلِمَةُ اللهِ هِيَ الْعُلْيَا اور زیر کر دیا اللہ تعالیٰ نے کافروں کی بات کو اور زبردست اور پکی
ہیں اللہ کی باتیں۔کتب عہد عتیق و جدید میں بھی کلمة اللہ کے معنے کلام خدا اور حکم خدا آئے ہیں۔ستو! بكلمة الرب ثبت السموات وبروح فيه جميع جنودها زبور۳۳-۶۔خداوند کے
کلام سے آسمان بنے اور اُن کے سارے لشکر اُس کے منہ کے دم سے۔فـلـمـا كـان في تلك
الليلة حلّت كلمة الله على ناثان النبی اخبار الایام کی پہلی کتاب ۷ ا باب ۳۔اُسی رات کو
ایسا اتفاق ہوا کہ خداوند کا کلام ناثان نبی کو پہنچا۔حلت كلمة الرب على يوحنا بن ذكريا
في البرية۔لوقا ۳ باب ۲۔خدا کا کلام بیابان میں بیچی زکریا کے بیٹے کو پہنچا تر جمہ ۴۰ ۴۴۔اسی
طرح کے بہت محاورات کتب سابقہ میں موجود ہیں اگر کوئی چیز کلمۃ اللہ ہونے سے عین اللہ
ہوسکتی ہے تو تمام وہ تامہ جملے جو انبیا علیہم السلام اور ان کے پاک اتباع کو مکالمہ الہیہ اور مخاطبہ
ربانیہ سے پہنچے چاہئے کہ وہ سب خدا ہوں۔اعاذنا اللہ اصل یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی
نسبت آپ کی والدہ صدیقہ مریم علیہا السلام کو آپ کے پیدا ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ نے بشارت
کا کلمہ اور آپ کے پیدا ہونے کی خبر دی تھی یا اس لئے کہ آپ خاص حکم الہی سے صدیقہ مریم کو
عطا ہوئے آپ کو کلمہ فرمایا۔اب ہم اس گفتگو کو ایک قرآنی رکوع کے بیان پر ختم کرتے ہیں۔إِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى إِنِّى مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ
كَفَرُوْا وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِمَةِ ثُمَّ إِلَى
مَرْجِعُكُمْ فَاحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ۔فَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا
فَأَعَذِبُهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ مَالَهُمْ مِنْ نُّصِرِينَ۔وَأَمَّا الَّذِينَ
در ہماں شب چنان اتفاق افتاد که کلام خداوند به نا خان نبی رسید
۲۷

ابطال الوہیت مسیح
امَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ فَيُوَفِّيْهِمْ أَجُورَهُمْ وَاللهُ لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ۔ذَلِكَ تَتْلُوهُ
عَلَيْكَ مِنَ الْآيَتِ وَالذِّكْرِ الْحَكِيمِ إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللَّهِ كَمَثَلِ أَدَمَ خَلَقَهُ مِنْ
تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ۔اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُنْ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ
فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا
وَأَبْنَاءَ كُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَأَنْفُسَنَا وَاَنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَّعْنَتَ
اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْقَصَصُ الْحَقُّ وَمَا مِنْ إِلَهِ إِلَّا اللهُ وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ
الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللهَ عَلِيمٌ بِالْمُفْسِدِينَ۔قُلْ يَاهْلَ الْكِتَبِ
تَعَالَوْا إلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِه
شَيْئًا وَ لَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا
بِأَنَّا مُسْلِمُونَ جب کہا اللہ نے اویسی ! بے شک میں تجھے پورا اجر دینے والا یا مارنے والا ہوں
اور اپنی طرف بلند کرنے والا اور ان منکروں سے پاک وصاف کرنے والا ہوں۔اور کرتا رہوں گا
تیرے اتباع کو تیرے منکروں کے اوپر قیامت تک پھر اواتباع کا دعویٰ کرنے والو! تم سب کا
مقدمہ میرے پیش ہوگا اور میں حکم کروں گا اور تمہارے درمیان فیصلہ کر دوں گا اس مسئلہ میں جس
میں تم کو باہم اختلاف ہے۔تفسیر:- مسیح علیہ السلام کے اتباع کے مدعی یا اہل اسلام ہیں یا عیسائی اور آپ کے منکروں
میں اول درجہ کے منکر یہود ہیں جن کا اصلی ملک کنعان ہے اور جن کا کعبہ یروشلم۔دوم درجہ پر آپ
کے منکر مجوسی اور تیسرے درجہ پر مجوس الہند۔اعلیٰ اتباع اعلیٰ منکروں پر حکمراں اور ادنیٰ درجہ کے
اتباع ادنی منکروں پر حکمراں ہورہے ہیں۔لاکن تیرے منکروں کو تو سخت عذاب دوں گا دنیا اور
آخرت میں اور کوئی سلطنت اُن کی حامی نہ ہوگی بلکہ اُن کا کوئی حامی نہ ہوگا۔اور مومن اور جنہوں
نے اچھے اعمال کیے پس ان کو پورا اجر ملے گا اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔یہ پڑھتے ہیں تجھ پر
تیری نبوت کے نشانوں سے اور تذکرہ ہے حکمت والا۔اب اللہ وہ فیصلہ دیتا ہے جس کا اتباع کے
ال عمران : ۵۶ تا ۶۵
۲۸

۶۱
ابطال الوہیت مسیح
با ہم اختلاف میں وعدہ فرمایا تھا عیسی آدمی کی طرح ہے۔آدمی کو اللہ تعالیٰ نے مٹی سے پیدا کیا پھر
اس کو دوسرے تیسرے تولد نئی زندگی نبوت کے واسطے منتخب فرمایا اور وہ ایسے ہی ہو گئے۔یہ ٹھیک
دلیل یا بات ہے تیرے رب کی طرف سے ) کہ حضرت مسیح میں بشریت سے بڑھ کر کوئی بات نہ
تھی۔معجزے، عجائبات، عمدہ تعلیم ، یہ باتیں انبیا میں ہوا کرتیں ہیں حالانکہ وہ بشر ہوا کرتے ہیں )
پھر کبھی نہ ہوگا تو او مخاطب یا کبھی نہ رہیو شک کرنے والا۔اور اگر کوئی نادان اس دلیل کے بعد پھر
بھی حجتیں کرے تو ایسے احمقوں سے یوں مقابلہ چاہئے کہ اُن سے مباہلہ کر لو اور کہو آؤ بلائیں
اولادیں اپنی اور تمہاری اولاد اور عورتیں تمہاری اور اپنی اور اپنے آدمی اور تمہارے پھر عاجزی سے
دعا مانگیں کہ الہی لعنت ہو جھوٹوں پر۔بے ریب یہ صاف اور عمدہ ٹھیک بیان ہے۔اور اللہ کے سوا
کوئی بھی فرمانبرداری کا مستحق نہیں اور اللہ وہی غالب ہے حکمتوں والا۔پھر اگر اس پر پیٹھ دیں تو
جان لو اللہ ان مفسدوں کو خوب جانتا ہے تو کہ وے او کتاب والو آؤ ایسی بات کی طرف کہ ہمارے
اور تمہارے درمیان ایک ہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے فرمانبردار نہ پینے اور شریک نہ کریں
اس کے ساتھ کسی چیز کو اور نہ بنالے بعض ہمارا بعض کو رب کہ خدا کی طرح اس کی فرمانبرداری اپنے
ذمہ واجب جانے۔اگر اس مسلم الطرفین بات کو بھی نہ مانو تو کہ دو گواہ رہو ہم تو اللہ کے فرمانبردار
ہیں مسلمان ہیں۔ایک ضروری اور عجیب یاد داشت
عام اور مسلم قاعدہ ہے کہ جس قدر کسی اثر کے قبول کرنے والی چیز کوکسی طاقتو راور اثر کرنے
والی چیز سے تعلق اور اتحاد ہو جاتا ہے۔اسی قدر متاثر اور اثر کے لینے والی چیز مؤثر اور اثر کرنے
والی چیز کے الوان ، اوصاف سے متلون اور موصوف ہو جاتی ہے۔کون نہیں جانتا کہ لوہا جب تیز
آگ میں ڈالا جاتا ہے تو آگ کے آثار اور اوصاف سے متاثر نہیں ہو جاتا۔مجھے یقین ہے کہ اگر
لو ہے کو اس وقت گویائی کی طاقت عطا ہو جاوے تو کہہ دے اَنَا النَّارُ ( میں آگ ہوں)۔یا کسی
منصف اور عادل حاکم کا دیانت دار اور اپنی نوکری میں چست و چالاک نوکر گورن کے وقت اپنی
۲۹

۶۲
ابطال الوہیت مسیح
گورنمنٹ کا ظقتی طور کا نمونہ ہوتا۔مجھے تو یقین ہے کہ ایسے ماتحت کی حکم عدولی اور اس کی بغاوت
اس کی گورنمنٹ کی حکم عدولی ہے۔ایسا ہی اللہ تعالیٰ کی مقدس اور ہمہ طاقت جناب میں اگر کسی
انسان کو تعلق اور اللہ تعالیٰ کی پاک جناب میں کسی سعادت مند کو اپنی قوت ایمان اور صالحہ اعمال
کے باعث میل جول ہو جاتا ہے تو اُس کو بقدر ایمان اور اعمال صالحہ کے عنایات ربانیہ سے ایسا
فیض اور انعام حاصل ہوتا ہے کہ وہ شخص مظہر انوار اور برکات اللہ بن جاتا ہے۔حضرات انبیا علیہم الصلوۃ والسلام کی گرامی ذات کو حضرت حق سبحانہ و تعالیٰ کی معلیٰ بارگاہ سے
ایسا تقرب اور تعلق ہوتا ہے کہ اگر وہ کسی سے محبت کرتے ہیں تو صرف اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کے
باعث اور کسی سے ناراض ہوتے ہیں تو صرف اللہ تعالیٰ کی ناراضی کے باعث۔اُن کی کمان الہی
کمان سے وہ اتحاد رکھتی ہے کہ دونوں کمانوں کے دو قاب بجائے دو کے ایک ہی نظر آتے ہیں اور
چونکہ عنایات ربانیہ کا مظہر ہونا کامل عبودیت اعلیٰ درجہ کے عجز وانکسار اور پکے اخلاص کے ساتھ
استقامت اور استقلال کا نتیجہ ہوا کرتا ہے اور حضرت انبیاء کرام اور ان کے جانشینان پاک اولیاء
عظام کو صَلَوَاتُ اللهِ وَسَلَامٌ عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَام جو عبودیت واخلاص و استقامت وغیرہ
وغیرہ میں عامہ خلائق سے ممتاز اور کا فہ انام سے بڑھ کر خصوصیت رکھتے ہیں۔اسی واسطے خاص
خاص عنایات ایزدی کے مور دبنتے ہیں کہ ان کی نسبت یہ کلمات سنائے جاتے ہیں
اِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ الله بے ریب وہ لوگ جو تجھ سے فرمانبرداری اور
تیرے اتباع کا معاہدہ کرتے وہ اللہ تعالیٰ سے معاہدہ کرتے ہیں اور ان پر بقدر ان کی عبودیت کے
اس مکالمہ الہیہ اور مخاطبت ربانیہ کا نزول ہوتا ہے جسے الہامی الہامات میں روح القدس اور ہولی
گھوسٹ کہتے ہیں جیسے قرآن کریم میں آیا ہے۔وَكَذَلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ
اَمْرِنَا یہی تو حید فی التثلیث اور تثلیث فی التوحید تھری ون اور ون تھری کا مضمون تھا جس کو
عیسائی نہ سمجھ کر شرک میں گرفتار ہو گئے اور نہ سمجھا کہ اللہ تعالیٰ جب اپنے پاک اشخاص انبیا علیہم
الصلوۃ والسلام کو دنیا کی ہدایت کی واسطے مبعوث فرماتا ہے تو جو کچھ وہ فرماتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کا
الفتح : اا
الشورى : ۵۳
۳۰

۶۳
ابطال الوہیت مسیح
فرما نا ہوا کرتا ہے۔ان کا اور ان کے کلام کا اتباع عین اللہ تعالیٰ کی اتباع ہوا کرتا ہے ان کا اور ان
کے کلام کا ماننا عین اللہ تعالیٰ کا ماننا ہو جاتا ہے گویا وہ اور اللہ تعالیٰ اور کلام الہی تین ہیں مگر ایک ہیں
اور جب کبھی ان کے اتباع سے کوئی سعادت مند بقدر طاقت اللہ تعالیٰ کی جناب میں پوری عبودیت
کے ساتھ استقامت اور اخلاص سے نزول روح القدس کی لیاقت پیدا کرتا ہے تو الوہیت کا ملہ
اس بندہ کی عبود بیت پر روح القدس کا فیضان فرماتی ہے۔اللهم اجعلني من الملهمين الصادقين۔۳۱

آج 10 میں سے 10 باقی