ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات

تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین, حصہ 4

۴۲
ابطال الوہیت مسیح
فعل واحد اور الو ہیم اس کا فاعل جمع ہے اور اس میں تثلیث کا اشارہ پایا جاتا ہے۔اس دلیل پر جرح۔الوہیم نکلا ہے۔ائو ہ سے اور الو ہ معبود برحق اور معبود باطل دونوں پر
بولا جاتا ہے۔الہیم جمع ہے الوہ کی۔پس اس کے معنی معبودانِ باطل اور معبودانِ برحق کے
ہوں گے اُلوہ کی جمع الہیم کا لفظ قاضیوں اور سرداروں اور فرشتوں اور بادشاہوں پر بھی بولا گیا
ہے۔جمع کے معنے اس میں لازمی اور ضروری نہیں۔الوہ بمعنی معبود برحق نحمیاہ۔۹ باب ۱۷۔الوہ
بمعنی معبود باطل۔دانیال ۱۱ باب ۳۷ و ۳۸ - ۲ تاریخ ۳۲ - ۱۵۔حقوق۔۱۔۱۱۔ایوب ۱۲۔۶۔الوہیم جو الوہ کی جمع ہے۔واحد حقیقی شخصی پر بھی بولا گیا ہے موسیٰ کو خروج کے بابا۔اور خروج ۴ باب
۱۶ میں الہیم کہا گیا۔خدا کہتا ہے میں نے تجھے اے موسیٰ فرعون کے لئے الہیم بنایا اور ہارون کے
لئے الوہیم بنایا۔الوہیم بمعنے جمع معبودانِ باطل کے واسطے۔استثنا ۱۳۔۳۲،۱۷_۳۹، قضاة ۵-۸، ۱۰۔۱۴۔اسلاطین ۲۹ ، ۲ سلاطین ۱۹ ۱۸ ۱ تاریخ ۵ - ۲۵، ۲ تاریخ ۱۳-۱۴۲۵،۹، زبور۹۷-۷،
زبور ۲۱۳۶ ، پر میاه ۲۵-۱۱-۱۲-۱۶-۲۰۔الوہیم بمعنی بادشابان و سرداران و قاضیان خروج ۲۲ باب ۲۸ آیت ، استثنا ۱۰ - ۱۷،
زبور ۸۲-۱، ۱۳۸، ۱ پیدائش ۶ - ۲ و۴ ، خروج ۲۱۔۶ ،۲۲۔۲۲،۸۔۹۔الوہیم بمعنی فرشتہا اسموئیل ۴ - ۸، ۲۸-۲،۱۳ سموئیل ۷-۱۳، زبور -۸۲-۶-۸-۵-
الو ہیم بمعنی خدا واحد حقیقی پیدائش ۱۔۱۱ سلاطین ۱۸-۲۴۔۳۹۔معبودان باطل اور بادشاہوں اور سرداروں اور قاضیوں اور فرشتوں پر اکثر بمعنی جمع آتا ہے
اور کبھی بمعنی واحد اور معبود برحق پر ہمیشہ بمعنے واحد حقیقی آتا ہے۔علاوہ بریں اگر اشارات ہی سے
ثابت کرنا چاہتے ہو تو پہلے تثلیث کو اور دلائل سے ثابت کر لو پھر اشارات سے اس کی تقویت کرو۔( تبیین )۔صریح تثلیث کا اعتقاد کتب مقدسہ سابقہ میں نہیں۔اگر ایسے ہی وہمی اشارات سے
اس کا ماننا باعث نجات ہے جیسے خوش عقیدہ عیسائیوں کا خیال۔تو عیسائی انصاف سے سنیں اور
مسلمانوں کو نجات یافتہ یقین کریں۔

۴۳
ابطال الوہیت مسیح
قرآن میں متعدد جگہ باری تعالیٰ کی ذات بابرکات کو بصیغہ جمع تعبیر فرمایا ہے دیکھو إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا
الذِكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحفِظُونَ س۴ اس حجر - عا۔بے شک ہم ہی نے اس قرآن کو اُتارا ہے اور
ہم ہی اس کے نگہبان ہیں۔نَحْنُ خَلَقْنَكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ ل س ۲۷۔اس واقعہ ۲۶۔ہم ہی نے تم کو پیدا کیا پھر تم تصدیق نہیں کرتے نَحْنُ قَدَّرُنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ
بِمَسْبُوقِینَ کے س ۲۷ اس واقعہ۔۲۔ہم ہی نے تم میں موت کو مقدر کیا اور ہم کو کوئی جیت
نہیں سکتا۔اور مسلمان قرآن کے تمام جملوں پر ایمان لائے ہیں۔موسیٰ اور ابراہیم وغیرہ انبیا ءاگر ایسے
ہی مجمل برا الوہیم کے جملہ میں الو ہیم کو جمع بولنے سے نجات پاگئے تو مسلمان باری تعالیٰ کی ذات
واحد پر جمع کے کلمات بولنے سے کیوں نجات نہ پاویں گے۔رہا تفصیلی ایمان۔اول تو وہ عیسائیوں
کو بھی حاصل نہیں کیونکہ وہ تثلیث اور الوہیت کے بھید کو سمجھنے کے لئے انسانی عقل کو قاصر خیال
کرتے ہیں مسیح سے پہلوں کو کیونکر حاصل ہوگا۔دوم کتب سابقہ میں تفصیل موجود نہیں۔بعد تسلیم ان سب مراحل کے عیسائیوں کی خدمت
میں عرض ہے مسیحی لوگو انفس تثلیث یا جمع کے کلموں سے مسیح کی الوہیت کو کیا تعلق ہے۔دوسری دلیل :- و يومر يهواه الوهيم بن ها آدم کا حد ممنو۔ترجمہ:- کہا خدا نے ہو گیا آدم ہم میں سے ایک کی مانند۔اس آیت سے تثلیث ثابت ہوئی
جواب :۔اس ترجمہ میں کاحمد کا ترجمہ ایک عام تراجم کے طور پر کیا گیا ورنہ اس کا ترجمہ
حقیقت میں یکہ ہے۔ایوب ۲۳ ۱۳۔غزل الغزلات ۷۔۹۔اور ممنو کا لفظ مرکب ہے من اور ھو
سے۔ترکیب کے وقت عبری زبان میں جیسے عربی میں نون وقایہ ہوتا ہے ایک نون لاتے ہیں اس
ل من هو من نھو ہو گیا اور عبری میں ہا اور نون بدل جاتے ہیں اس لئے من هو ، من نهو
بن کر من ننو ہو گیا۔تین نون جمع ہونے سے پہلا نون میم سے بدل گیا اور باقی دونو۔ہاں دونو
نون ایک دوسرے میں مدغم ہوئے۔تحقیقات بالا سے صاف ظاہر ہے کہ یہ صیغہ غائب کا ہوا نہ متکلم
مع الغیر کا جیسا عیسائیوں نے خیال کیا ہے۔پس ممنو کا ترجمہ ہو گیا۔اس میں سے نہ ہم میں سے۔الحجر: ١٠
الواقعة: ۵۸
11
الواقعة: ٦١

ابطال الوہیت مسیح
دیکھو منو غائب کا صیغہ۔پیدائش ۲۔۱۷۔۳۹۔۳۔۱۱۔۱۷۔۲۲۔و۲۳۔۶۔و۲۶۔۱۶۔۱۹۴۸۔احبار ۲۔۱۱۔۳۹۔۱۴۔۴۱۔۱۹و۵-۲-۳-۴ و ۶ - ۷٫۸ ۳۔۱۴۔۱۵۔۱۲۔۱۸۔و۸۔ااو ۱۵۔۱۶۔خروج ۱ - ۹و۴ - ۲۶ و ۵ - ۸ و ۱۰- ۲۶ و ۱۲- ۹ - ۱۰ - ۱۴۔۱۲ پس اس آیت کا ترجمہ
ٹھیک طور پر یہ ہوا۔ہو گیا آدم یکہ ان میں سے۔کیا مطلب آدم حیوانات سے ممتاز ہوکر یکتا ہو گیا۔ربِّي شَمعون لکھتا ہے کہ خدا نے کہا دیکھو وہ یکتا ہے نیچے والوں سے جیسا میں یکتا ہوں اوپر
والوں میں سے۔(ت)
تیسری دلیل حضرت مسیح علیہ السلام کے خدایا خدا کا بیٹا ہونے پر
ابن اللہ کا لفظ ہے جو حضرت مسیح کے حق میں الہی الہام میں بولا گیا۔عیسائی کہتے ہیں جو
ابن اللہ ہو گا وہ باپ سے ذات میں ضرور متحد ہو گا۔جواب :۔ذیل کے محاورات سے صاف صاف ظاہر ہے کہ ابن اور ابن اللہ کا لفظ توریت
اور انجیل اور دونوں کے ضمیموں میں نہایت ہی وسیع معنے رکھتا ہے۔لفظ ابن کے محاورات دیکھنے
ہوں تو دیکھو۔متی ۲۳ باب ۳۷ یہودی یروشلم کے بیٹے ہیں لوقا ۱۹ باب ۴۴۔یہود یروشلم کے
لڑکے ہیں لوقا ۲۰ باب ۳۶۔لوگ قیامہ کے بیٹے ہیں۔اتسنیقیون ۵ باب ۵ تم نور کے بیٹے دن
کے پتر ہو یوحنا ۸ باب ۴۴۔بُرے شیطان کے بیٹے ہو یوحنا ۱۷ باب۱۲۔ہلاکت کے فرزند۔متی ۲۳ باب ۲۳ یهودی سانپ کے بچے ہیں۔جس طرح ان مقامات میں ابن کا لفظ صرف خاص
تعلق اور مناسبت کے واسطے بولا گیا اسی طرح ابن اللہ کا لفظ کیوں نہیں لیا جاتا۔اب ہم اُن محاورات کو لکھتے ہیں ہیں جن میں ابن اللہ کا خاص کلمہ وسیع ہاں نہایت ہی وسیع
معنوں میں مقدسہ کتب نے لیا ہے۔ا۔آدم علیہ السلام خدا کے بیٹے لوقا ۳ باب ۳۸۔۲ - شیث علیہ السلام خدا کے بیٹے پیدائش ۶ باب ۲۔۳ اسرائیل علیہ السلام خدا کے بیٹے خروج ۴ باب ۲۲۔۴۔افرائیم خدا کا پہلوٹھا بیٹا پر میاہ ۳۱ باب ۲۰۰۹۔ان کے لئے خدا کی انتڑیاں مروڑی گئیں۔سہو کتابت ہے درست تسلنیقیون “ ہے۔(ناشر)
۱۲

۴۵
۵۔داؤد علیہ السلام خدا کے بڑے بیٹے۔زبور ۸۹۔۲۶ و ۲۷۔۶۔سلیمان علیہ السلام خدا کے بیٹے۔ا تاریخ ۲۲ باب ۹ و ۱۰ و ۲۸ باب ۲۶۔ے۔قاضی مفتی خدا کے بیٹے زبور ۸۲-۶۔ابطال الوہیت مسیح
تمام بنی اسرائیل خدا کے بیٹے۔رومی ۹ باب ۴ - استثنا ۱۴ باب ۳۲۱ باب ۱۹۔۹ تمام حواری خدا کے بیٹے - یوحنا ۳ باب ۲۔۱۰۔سب عیسائی خدا کے بیٹے بلکہ سب مومن۔ایوحنا ۳ باب ۹۔ا۔سب یتیم خدا کے بیٹے۔زبور ۶۸۔۵۔۱۲۔سب خاص و عام خدا کے بیٹے۔متی ۶ باب ۶ و ۱۸ و۷ باب ۱۱۔و پیدائش ۶ باب۴۔۱۳۔اشراف خدا کے بیٹے۔پیدائش ۶ باب۲۔۱۴۔بد کارلڑ کے۔یسعیاہ ۳۰ باب ۱۔ان تمام مقامات میں ابن اللہ کا کلمہ یا صلحی اور نیک لوگوں پر بولا گیا ہے یا اُن لوگوں پر جن
کے لئے سامان تربیت دنیا میں کم ہیں یا اشرافوں اور رؤسا پر یا ساری مخلوق پر اور ان تمام جگہوں
میں جتنے ابناء اللہ ہیں وہ سب کے سب صرف مخلوق ہی ہیں ان میں کوئی بھی خدائے مجسم نہیں
خالص ابن انسان ہیں۔یا صرف انسان مجھے ان میں خدا کو ئی بھی نہیں۔پس بموجب ان محاورات
کے اگر مسیح ابن اللہ بھی صرف انسان ہی ہوں۔خدا نہ ہوں تو ہم کو کونسی کلام مجبور کرتی ہے کہ ہم مسیج کو
تو ابن اللہ بمعنی خدائے مجسم کہیں اور اور لوگوں پر لفظ ابن اللہ کا اطلاق صرف انسان یا ابن انسان پر
یقین کریں۔کوئی ابن اللہ کا محاورہ خدائے مجسم کے لئے یقینی نہیں ثابت ہوا اور حضرت مسیح کا ابن
انسان ہونا محاورات ذیل سے ثابت ہے۔متی ابابا۔یسوع ابن داؤد بن ابراہیم۔ہاں ایوب اباب ۱ اور ۲ باب ا کی تفسیر میں انگریزی مفسر طامس اسکاٹ نے لکھا ہے کہ نبی اللہ یعنی خدا کے بیٹے جو اس
میں لکھے ہیں ان سے مراد پاک فرشتے اور دوسری جگہ ایوب ۳۸ بابے میں جو نبی اللہ یعنی خدا کے بیٹے لکھے ہیں ان سے
مراد انبیاء مفسرین سمجھتے ہیں یہ حاشیہ خاکسار نے سید گلاب شاہ کی خاطر لکھا ہے کہ ان کو فصل الخطاب کے اس فقرہ سے تمام
انبیا ء خدا کے بیٹے ، ملائکہ خدا کے بیٹے ایوب اباب ۶ و ۲ باب او ۳۸ بابے کے حوالہ سے لکھے تھے۔تحریر ہوا۔نورالدین
۱۳

ابطال الوہیت مسیح
۴۶
متی ۸ باب ۲۰۔ابن آدم، مسیح ہیں۔متی ۹ باب ۶۔ابن آدم انسان ہیں۔متی ۶ باب ۱۳۔میں جوابن آدم انسان ہوں کون ہوں
متی ا ا باب ۱۹۔انسان کا بیٹا کھاتا پیتا آیا۔اور وے کہتے ہیں۔دیکھو کھاؤ اور شرابی خراج گیروں اور گنہ گاروں کا دوست متنی ۱۳ باب ۵۵۔بڑھی کا بیٹا۔ایسا ہے اور اناجیل میں مسیح کا ابن انسان ہونا ثابت ہے اور عیسائی لوگ بھی مسیح کے
ابن انسان ہونے سے منکر نہیں مگر ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ ابن انسان حقیقت میں وہی خدا تھا۔جب اس نے جسم اختیار کیا تو وہی ابن اللہ کہلایا۔اس تفصیل سے اس قدر تو واضح ہو گیا کہ مسیح پر
ابن اللہ بولنے سے ابن کے حقیقی معنے مقصود نہیں کیونکہ ابن کے حقیقی معنوں میں لازم آتا ہے کہ مسیح
خدا کے نطفہ سے ہو اور مریم صدیقہ خدا کی جو رو بنیں۔الا یہ معنی بالکل صحیح نہیں صاف صاف غلط
ہیں۔نہ تو عیسائی مریم کو جو رو مانتے ہیں نہ مسلمان بلکہ کوئی عقل والا اس امر کو جائز نہیں کرتا اس
واسطے ابن اللہ کے حقیقی معنے اور اس کا عرفی مفہوم مراد نہ ہوگا بلکہ اس کلمہ ابن اللہ کی کوئی اور معنی اور
اس کا کوئی اور مفہوم اس عرفی اور حقیقی معنے کے ماورائے ہوگا۔مرقس ۱۵ باب ۳۹ مسیح کو ابن اللہ لکھتا ہے اور لوقا اسی آیت کے بدلے۲۳ باب ۴۷۷ مسیح کو بار
اور نیک اور صالح لکھتا ہے یعنی بجائے ابن اللہ بار بولتا ہے۔پس ہم دعوی کرتے ہیں کہ جہاں مسیح
نے اپنی نسبت ابن اللہ کہا وہاں بمعنی بارلیا ہے خدائے مجسم نہیں لیا۔کیا دلیل ہے جس کے باعث
ہم مجبور ہو کر کہہ دیں مسیح ابن اللہ کے لفظ سے مراد خدائے مجسم ہے؟ بلکہ لفظ ابن اللہ سے نیکی اور
الوہیت کا کیا ذکر ہے۔عام ایمان دار کے معنے لینے بھی ضروری نہیں اس لئے کہ بد کار بھی خدا کے
بیٹے ہیں۔یسعیاہ ۳۰ باب ۱۔غرض ابن اللہ کے لفظ سے یہ امر ثابت نہیں ہوتا کہ مسیح خدائے مجسم
تھے مزید توضیح کے لئے لکھتا ہوں۔آیات ذیل پر غور کی نگاہ کرو۔یوحنا کا پہلا خط ۳ باب ۱۔دیکھو کیسی محبت باپ نے ہم سے کی ہے کہ ہم خدا کے فرزند
کہلاویں۔اے پیار و ہم خدا کے فرزند ہیں اور ہنوز ظاہر نہیں ہوا کہ ہم کیا کچھ ہوں گے پر ہم
۱۴

۴۷
ابطال الوہیت مسیح
جانتے ہیں کہ جب وہ ظاہر ہوگا تو ہم اس کی مانند ہوں گے۔اور یوحنا ۴ باب سے میں کہا ہے۔ہر ایک جو محبت رکھتا ہے سو خدا سے پیدا ہوا ہے۔اور یوحنا کے پہلے خط ۳ باب ۹ میں ہے۔ہر ایک
جوخدا سے پیدا ہوا ہے گناہ نہیں کرتا کیونکہ اس کا تم اس میں رہتا ہے اور وہ گناہ کر نہیں سکتا کیونکہ
خدا سے پیدا ہوا ہے۔اسی سے خدا کے فرزند اور شیطان کے فرزند ظاہر ہیں۔طبیطس جو عام ایمان
کی رو سے میرا فرزند حقیقی ہے۔طبیطس اباب ۴۔پیدائش ۶ باب ۳ خدا کے بیٹوں نے آدمیوں کی
بیٹیوں سے جو خوبصورت تھیں حسب پسند جو روئیں بنا ئیں۔ان آیات صدر میں غور کرو کہیں ابن اللہ
خدائے مجسم کے معنے دیتا ہے۔نہیں نہیں۔چوتھی دلیل وہ معجزات اور کرشمے ہیں جو حضرت مسیح نے دکھلائے۔مگر معجزات اور کرشموں
سے بھی الوہیت مسیح کا اثبات صحیح نہیں کیونکہ معجزات مسیح میں بڑا اور عمدہ اور اعلیٰ درجہ کا اعجاز
مُردوں کا زندہ کرنا۔الا اس میں بھی مسیح کی کوئی خصوصیت نہیں جس سے اس کی الوہیت ثابت ہو۔ایلیا نے بھی مردوں کو زندہ کیا۔اسلاطین ۱۷ باب ۲۲۔السیع نے بھی مردوں کو زندہ کیا۔۲ سلاطین
۴ باب ۳۵ - الیسع مردہ کی لاش نے بھی مردہ کو زندہ کیا۔۲ سلاطین ۱۲ باب ۲۱ - حز قیل نے ہزاروں
پُرانے مردوں کو زندہ کیا۔حز قیل ۳۷ باب ۱۰۔موسیٰ اور ہارون نے لکڑی کا سانپ بنایا۔خروج
ے باب ۱۰۔موسیٰ اور ہارون نے گردو غبار کو جاندار جوئیں بنایا خروج ۸ باب ۱۷۔یہ سب لوگ چونکہ
اسرائیلی ہیں پس حسب محاورہ و تصدیق خروج ۴ باب ۲۲ - استثناء ۱۴ باب ۱و۲ ،۳ باب ۱۹۔خدا کے بیٹے بلکہ پہلو ٹھے ہیں اور انہوں نے مردوں کو بھی زندہ کیا پس چاہئے کہ یہ لوگ بھی
بدوں خصوصیت مسیح مجسم خدا ہوں۔جس حالت میں یہ لوگ ابن اللہ بمعنے خدائے مجسم نہ ہوئے
با اینکہ انہوں نے مردوں کو بھی زندہ کیا پھر مسیح علیہ السلام کیونکر خدائے مجسم مانے گئے۔دوسرا معجزہ۔بیماروں کو اچھا کرنا۔مگر السیع نے نعمان سپہ سالار کو جو کوڑھی تھے اچھا کیا۔۲ سلاطین ۵ باب ۱۴۔یوسف نے اپنے باپ یعقوب کو آنکھیں دیں۔پیدائش ۴۶ باب ۳۰٫۴۔تیسرا معجزہ۔تھوڑے سے کھانے کو اور شراب کو زیادہ کر دکھلانا۔ایلیا نے مٹھی
بھر آٹے کو اور تھوڑے تیل کو بڑھا دیا کہ وہ سال بھر تک تمام نہ ہوا۔اسلاطین ۱۷ باب ۱۲ سے ۱۶
۱۵

ابطال الوہیت مسیح
۴۸
تک۔الیع نے بھی تیل کو برکت سے بڑھایا۔۲ سلاطین ۴ باب ۲۔۶۔چوتھا معجزہ۔بدوں کشتی دریا پر چلنا۔مگر یا در ہے موسیٰ نے سمندر کو ایسا لٹھ مارا کہ وہ
پھٹ گیا اور ایسا وہ سیال پانی الگ الگ کھڑا رہ گیا کہ ہزاروں بنی اسرائیل خشک سمندر سے پار ہو گئے
اور فرعون کو داخل ہوتے دبا لیا۔خروج ۱۴ باب ۲۱ ۲۲۔یوشع نے میر دن کو پایاب ہی نہیں کیا بلکہ
سکھلا دیا۔یوشع ۳ باب ۱۷۔ایلیا السیع نے بھی دریا کو دوٹکڑے کر دیا۔۲ سلاطین ۲ باب ۸ سے ۱۵
تک بلکہ حضرت مسیح نے فرمایا میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جو مجھ پر ایمان لاتا ہے یہ کام جو میں کرتا
ہوں وہ بھی کرے گا۔اور ان سے بڑے کام کرے گا۔اور فرمایا جو ایمان لائے ان کے علامات
معجزات ہوں گے۔بلکہ عیسائیوں میں اگر رائی برابر بھی ایمان ہو تو مسیح سے زیادہ معجزے کر سکتے
ہیں۔جب مومن ایمان کے وسیلہ مسیح سے بھی بڑے بڑے کام کر سکتا ہے تو حضرت مسیح ان معجزات
کے باعث کیونکر مجسم خدا ہو سکتے ہیں معجزات تو صرف ایمان سے بلکہ رائی کے برابر ایمان سے بھی
حاصل ہو سکتے ہیں۔خدا بننے یا صاحب معجزات کو خدا بنانے کی ضرورت نہیں۔پادری صاحبان!
حضرت مسیح نے فرمایا جھوٹے نبی اور جھوٹے مسیح بھی کرامتیں دکھلائیں گے۔جس حالت میں
جھوٹے نبی اور جھوٹے مسیح کرشمے اور عجائب وغرائب معجزات دکھا سکتے ہیں تو حضرت مسیح ان
عجائبات اور تمام تماشوں سے کیونکر یقیناً خدا ہو گئے۔غور سے سنو۔پادری صاحبان۔انجیلی مذاق پر انجیل سے کوئی معجزہ مسیح سے ثابت نہیں
کیونکہ معجزات میں پہلا معجزہ مسیح کا مردوں کو زندہ کرنا ہے۔انجیلی محاورہ میں مُردہ کا زندہ
ہونا اگر تامل و فکر سے دیکھا جاوے تو کوئی بات مافوق العادت معلوم نہیں ہوتی۔کیونکہ لوقاء اباب ۲۷
میں ہے۔خدا کو سارے دل ساری جان سارے زور سے ساری سمجھ سے پیار کر اور پڑوسی کو،
جیسا اپنے ساتھ تو تو جیے گا۔لوقا ۱۵ باب ۲۳۔ایک شخص کا بیٹا باپ سے علیحدہ ہو گیا اور دور چلا گیا
جب نادم ہو کے واپس آیا باپ نے خوشی کی اور کہا یہ مر گیا تھا اب جیا ہے یعنی کھو گیا تھا۔اب ملا
ہے۔رومی کا خط ۶ باب ۱۰ وہ جو مؤا سو گناہ کی نسبت ایک بارموا پھر جو جیتا ہے خدا کی نسبت جیتا
ہے۔اقرنتی ۱۵ باب ۳۱ پولوس کہتا ہے میں ہر روز مرتا ہوں۔یوحنا ۸ باب ۵۲ اور ۶ باب ۴۷۔اگر
۱۶

ابطال الوہیت مسیح
۴۹
کوئی شخص میرے کلام پر عمل کرے تو وہ ابد تک موت ہرگز نہ دیکھے گا۔لوقا باب ۴۔انسان روٹی
سے نہیں خدا کی بات سے جیتا ہے۔آیات مذکورۃ الصدر سے صاف واضح ہوتا ہے کہ مردہ ہونا
انجیل میں
گنہ گار ہونے اور الگ ہونے پر بولا جاتا ہے پس کیا ممکن نہیں کہ ہم کہہ دیں جن کو مسیح نے
زندہ کیا ان کو اپنی پاک تعلیم سے نیک بنایا۔اور وہ جو الگ ہو گئے تھے ان کو ساتھ ملایا۔اور ایسے
استعاره آمیز اور تخیلی زبان سب الہامی کتابوں میں پائی جاتی ہیں۔دوسرا معجزہ اندھے اور کوڑھی کو اچھا کرنا۔یوحنا ۹ باب ۳۹ وے جو نہیں دیکھتے ہیں
اور جو دیکھتے ہیں اندھے ہو جاویں۔یہاں بھی اندھا ہونا اور دیکھنا کیسے حقیقی معنوں میں بولا گیا ہے
اوراس سے روحانی بصارت اور ائمی مراد ہے۔تیسرا کھانا بڑھانا۔الا کھانا بھی انجیلی محاورہ میں کچھ اور ہی نظر آتا ہے۔یوحنا ۴ باب ۳۴۔یسوع نے کہا میرا کھانا یہ ہے کہ اپنے بھیجنے والے کی مرضی بجالاؤں۔یوحنا ۶ باب ۴۸ تا ۵۱۔مسیح کہتا ہے۔زندگی کی روٹی میں ہوں تمہارے باپ دادوں نے بیابان میں من کھایا اور مر گئے۔روٹی جو آسمان سے اتری ہے وہ ہے کہ کوئی آدمی ایسی کھا وے تو نہ مرے۔میں ہوں وہ جیتی روٹی
جو آسمان سے اتری اگر کوئی شخص اس روٹی کو کھائے تو ابد تک جیتا رہے اور روٹی جو میں دوں گا۔وہ میرا گوشت جو میں جہان کی زندگی کے لئے دوں گا۔پانی کا محاورہ بھی قابل غور ہے۔یوحنا کہ باب 1۔مسیح ایک عورت کو فرماتے ہیں اگر تو مجھ سے
پانی مانگے تو میں جیتا پانی دیتا۔یوحنا باب ۳۷۔اگر کوئی پیاسا ہو مجھے پاس آوے اور پیئے جو مجھے
پر ایمان لاتا ہے اس کے بدن سے جیسے کتاب کہتی ہے جیتے پانی کی ندیاں جاری ہوں گی۔نہر اور دریا کا محاورہ۔یرمیاہ ۲ باب ۱۳۔انہوں نے مجھ جیتے پانی کو چھوڑ دیا۔یرمیاہ ۱۷
باب ۱۳۔انہوں نے خدا کو جو آب حیات کا سوتا ہے ترک کیا۔پانچویں دلیل الوہیت مسیح پر۔یوحنا ۸ باب ۲۳ ” تم نیچے سے ہو میں اوپر سے ہوں
تم اس جہان کے ہو میں اس جہان کا نہیں“۔اور اوپر سے خدا ہی ہے۔جواب : - مسیح کی اس میں خصوصیت نہیں ہر ایک نیک اور صالح تارک الدنیا اوپر سے ہے
۱۷

ابطال الوہیت مسیح
اور نیچے سے دنیا کے طالب اور اہل دنیا اور بدکار ہیں۔دیکھو۔یوحنا ۱۵ باب ۱۹۔اگر تم دنیا کے
ہوتے تو دنیا اپنوں کو پیار کرتی۔لاکن اس لئے کہ تم دنیا کے نہیں۔یوحنا ے ا باب ۱۴۔اس لئے کہ
جیسے میں دنیا کا نہیں وے بھی دنیا کے نہیں۔چھٹی دلیل مسیح کی الوہیت پر۔میں اور باپ دونوں ایک ہیں۔یوحنا • اباب ۳۰۔جب باپ سے اتحاد ہوا تو مسیح ذات میں خدا سے متحد ہوا۔اس لئے ذات میں خدا ہوا۔جواب :۔مطلق وحدت عیسائیوں کے نزدیک بھی صحیح نہیں کیونکہ باپ اور بیٹا اور روح القدس
تینوں الگ الگ بھی ہیں پھر اس وحدت میں جو یوحنا ، ا باب ۳۰ میں مذکور ہے مسیح کی کوئی خصوصیت
نہیں کیونکہ یوحنا ۱۷ باب ۲۱ میں حواریوں اور ان لوگوں کے لئے جو ان کی کلام سے مسیح پر ایمان
لاویں گے مسیح خدا کے آگے عرض کرتا ہے۔کہ وے سب ایک ہو دیں۔جیسا کہ تو اے باپ مجھ میں
اور وے بھی ہم میں ایک ہوں اور یوحناے اباب ! میں ہے اے قدوس باپ اپنے ہی نام سے انہیں
جنہیں تو نے مجھے بخشا حفاظت سے رکھتا کہ وے ہماری طرح ایک ہو جاویں۔اور یوحنا کے پہلے
خط اباب ۵ خدا نور ہے اور اس میں تاریکی نہیں۔اگر ہم کہیں کہ ہم اس کے ساتھ شراکت رکھتے ہیں
اور تاریکی میں چلتے ہیں تو جھوٹ بولتے ہیں اور پیچ پر عمل نہیں کرتے۔پر اگر ہم نور میں چلیں جس
طرح وہ نور میں ہے تو ہم ایک دوسرے کے ساتھ شراکت رکھتے ہیں۔اور انجیل یوحنا ، ا باب ۳۴
یسوع نے انہیں جواب دیا کیا تمہاری شریعت میں یہ نہیں لکھا ہے کہ میں نے کہا تم خدا ہو جبکہ اس
نے انہیں جن کے پاس خدا کا کلام آیا خدا کہا اور ممکن نہیں کہ کتاب باطل ہو تم اسے جسے خدا نے
مخصوص کیا اور جہان میں بھیجا۔کہتے ہو کہ کفر بکتا ہے۔کہ میں نے کہا کہ میں خدا کا بیٹا ہوں۔اگر میں باپ کے کام نہیں کرتا تو مجھ پر ایمان مت لاؤ۔اور یوحنا ۱۲ باب ۴۴ میں یسوع نے پکار کے
کہا کہ وہ جو مجھ پر ایمان لاتا ہے مجھ پر نہیں بلکہ اس پر جس نے مجھے بھیجا ہے ایمان لاتا ہے۔ان تمام آیات میں غور کرو جس وحدت اور اتحاد کے باعث عیسائیوں نے مسیح کو خدا کہا ہے ایسے
وحدت مسیح کے سوا اور ایمانداروں میں بھی موجود ہے گو مسیح میں یہ نسبت عام عیسائیوں اور حواریوں
کے یہ اتحاد اعلیٰ درجہ کا ہو۔اصل یہ ہے کہ یہ وحدت اور یکتائی صرف فرمانبرداری کی وجہ سے ہے نہ
۱۸

ابطال الوہیت مسیح
۵۱
حقیقی اتحاد سے۔خود پولوس رسول کی کلام سے یہ بات ظاہر ہے۔اقرنتی ۶ باب ۱۵ کیا تم نہیں
جانتے کہ تمہارے بدن مسیح کے اعضا ہیں۔پس کیا میں مسیح کے اعضالے کر کسی کے اعضا بناؤں۔ایسا
نہ ہووے۔کیا تم کو خبر نہیں کہ جو کوئی کسی سے صحبت کرتا ہے سواس سے ایک تن ہوا کیونکہ وہ کہتا ہے کہ
ایسے دونوں ایک تن ہوں گے۔پر وہ جو خداوند سے ملا ہوا ہے سو اس کے ساتھ ایک روح ہوا ہے۔ساتویں دلیل مسیح کی الوہیت پر :- یوحنا ۱۴ باب ۹۔جس نے مجھے دیکھا اُس نے
باپ کو دیکھا کیونکہ میں باپ میں ہوں اور باپ مجھ میں۔جواب :- پادری صاحبان ! اس میں بھی حضرت مسیح کی خصوصیت نہیں کیونکہ اسی ۱۴ باب ۲۰
میں ہے۔اس روز تم جانو گے کہ میں باپ میں اور تم مجھ میں اور میں تم میں۔آیت ۲۰ سے صاف
واضح ہوتا ہے کہ جیسے مسیح عیسائیوں میں اور عیسائی مسیح میں ہیں ایسے ہی مسیح خدا میں اور خدا میسیج میں
تھا۔علاوہ بریں جن آیات سے عیسائیوں نے استدلال کیا ہے ان سے بظاہر ظرف کا مظروف ہونا
اور اسی مظروف کا اسی ظرف کے لئے ظرف ہونا ثابت ہوتا ہے اور عیسائی مذہب کے عقائد پر
میسیج میں خدا اور جسم کے درمیان ظرف اور مظروف والا نسبت یا حلول والے علاقہ نہیں۔تیسرا جواب یہ ہے کہ مسیح دنیا میں جسم کے لحاظ سے دیکھا گیا نہ روح کے لحاظ سے اور جسم
کے اعتبار سے خدا دنیا میں یا آخرت میں نہیں دیکھا جاتا۔پس مسیح کا یہ فرمانا کہ جس نے مجھے دیکھا
اس نے باپ کو دیکھا اپنے ظاہری معنوں سے صحیح نہ ہوگا۔چوتھا جواب یوحنا ۱۷ باب ۲۱ میں لکھا ہے جو شخص ایمان لا دے وہ بھی مسیح اور خدا وند
میں ایک ہے پس چاہئے کہ مطابق اس کے ہر ایک عیسائی مسیح کی طرح خدائے بختم ہو۔پانچواں جواب ۲ قرنتی ۶ باب ۱۶ کہ تم زندہ خدا کی ہیکل ہو چنانچہ خدا نے کہا میں اُن میں
رہوں گا اوران میں چلوں گا۔پادری صاحبان! غور کرو۔پولوس کے سارے مخاطب خدا کے ہیکل
ہیں اور خدا ان میں ہے۔پس چاہے وہ سارے خدائے مجسم ہوں۔پادری صاحبان ! بات یہ
ہے۔جو شخص کسی اپنے سے اعلیٰ کی طرف منسوب ہوتا ہے مثلاً کسی کا نوکر یا ایلچی یا شاگر د یا چیلا یا
رشتہ دار یا دوست ہوتا ہے تو اس نو کرا پیچی شاگر د چیلا رشتہ دار دوست
کی تعظیم یا تحقیر یا محبت اس کے
۱۹

۵۲
ابطال الوہیت مسیح
آقا یا استاد یا معزز رشتہ دار یا دوست کی طرف منسوب ہوگی اور یہی انجیلی محاورہ بھی ہے۔دیکھو
متی ۰ ۱ باب ۴۰ جو کوئی تم کو قبول کرتا ہے وہ مجھے قبول کرتا ہے۔اور جو کوئی مجھے قبول کرتا ہے وہ اسے
قبول کرتا ہے جس نے مجھے بھیجا۔اور لوقا ۹ باب ۴۸ میں ہے جو کوئی اس لڑکی کو میرے نام پر قبول
کرتا ہے وہ مجھے قبول کرتا ہے اور جو مجھے قبول کرتا ہے اسے قبول کرتا ہے جس نے مجھے بھیجا۔اور
لوقا ۱۰ باب ۱۶ جو تمہاری سنتا ہے میری سنتا ہے اور جو کوئی تم کو رذیل جانتا ہے مجھے رذیل جانتا ہے
اور جو کوئی مجھے رذیل جانتا ہے رذیل جانتا ہے اُسے جس نے مجھے بھیجا۔متی ۲۵ باب ۳۵۔میں
بھوکھا تھا تم نے مجھے کھانا کھلایا۔میں پیاسا تھا تم نے مجھے پانی پلایا۔میں پردیسی تھا تم نے مجھے گھر
میں اُتارا۔میں نگا تھا تم نے مجھے کپڑا پہنایا۔میں بیمار تھا تم نے میری عیادت کی۔میں قید تھا تم
میرے پاس آئے۔یوحنا کا پہلا خط ۳ باب ۲۴ آیت نے صاف صاف ایسی شبہ انداز آیتوں کو خوب
حل کیا اور مسیح کو خدا کہنے یا سمجھنے والوں کی اصلاح کی جہاں کہا۔جو اس کے حکموں پر
عمل کرتا ہے یہ
اس میں اور وہ اس میں رہتا ہے۔اور اس سے جو اس نے ہمیں دی ہے ہم جانتے ہیں کہ وہ ہم میں
رہتا ہے اور یوحنا کا پہلا خط ۴ باب ۱۳ میں ہے ہم اس میں رہتے ہیں اور وہ ہم میں۔آٹھویں دلیل مسیح کی الوہیت پر ان کا بے باپ ہونا۔یہ دلیل نہایت کمزور ہے
اور ہرگز مدعا کے مثبت نہیں۔کیونکہ آدم حسب نسب نامہ لوقا خدا کے بیٹے ہیں اور وہ جسمانی باپ
نہیں رکھتے تھے اور حوا بھی بقول عام یہود اور عیسائیوں کے بے ما اور بے باپ پیدا ہوئی گو ہڈی
اور گوشت کا محاورہ حسب کتب مقدسه جیسا کہ پیدائش ۲۹ باب ۱۴ میں ہے کہ لا بن نے یعقوب کو
کہا۔تو میری ہڈی اور گوشت ہے اور دیکھو۔پیدائش ۲ باب ۲۳۔قاضی ۹ باب ۲۔۲ سموئیل۔اور
ملک صدق حسب نامہ عبرانیاں ۷ باب ۳ بے باپ اور ما کے پیدا ہوئے۔اگر مسیح بے باپ پیدا
ہونے سے خدائے مجسم ٹھہرتے ہیں تو لازم ہے کہ آدم اور حوا اور ملک صدق سب کے سب
خدائے مجسم ہوں۔خاکسار نے دیکھا ہے کہ بعض جگہ نہایت نادان عیسائیوں نے یہاں تک غلو اور
غلطی کھائی ہے کہ اُس قرآن مجید سے جس کی صدہا آیتوں میں حضرت سیدنا مسیح علیہ السلام کے خدا
ہونے کا انکار کیا گیا ہے۔ہائے افسوس اُسی قرآن مجید سے حضرت مسیح علیہ السلام کے اللہ اور خدا
۲۰

۵۳
ابطال الوہیت مسیح
ہونے کو ثابت کرنے بیٹھے ہیں۔قرآن مجید کی ان آیات میں سے جن میں حضرت مسیح علیہ السلام کے
خدا ہونے کا ابطال و انکار کیا گیا ہے یہ تین آیتیں سن رکھو۔لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ
هُوَ المَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللهَ ثَالِثُ ثَلَثَةِ -
مَا المُسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولٌ۔ہاں ان عجیب و غریب دماغ والے عیسائیوں نے
قرآن کریم کی آیات ذیل سے حضرت مسیح علیہ السلام کی الوہیت پر استدلال کیا ہے۔پہلی آیت
وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَنَ الَّتِى اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيْهِ مِنْ رُّوحِنَا
سورۃ تحریم آیت نمبر ۱۲۔دوسری آیت إِنَّمَا الْمُسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَسُوْلُ اللَّهِ وَكَلِمَتُهُ الْقُهَا
إلى مَرْيَمَ وَرُوحُ مِنْهُ ۵ سورۃ النساء نمبر ۱۷۱ - ۲۲۶۔پ۔عیسائیوں کا ثبوت ان آیات میں حسب تسلیم اہل اسلام کے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح
علیہ السلام کو اپنی روح فرمایا ہے اور اللہ تعالیٰ کی روح اللہ تعالیٰ سے کم نہیں بلکہ عین خدا ہے۔الجواب:۔عیسائیو! اگر ایسے دلائل سے کام چلاناہے تو پھر یوں کہو کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام
بھی خدا ہیں ( معاذ اللہ ) کیونکہ قرآن مجید نے حضرت جبرائیل کی نسبت بھی اسی طرح روحنا
( ہماری روح ) کا کلمہ بولا ہے جس طرح سوال کی پہلی آیت میں حضرت سیدنا مسیح علیہ السلام کی نسبت
روحنا فرمایا۔غور کرو اس آیت پر فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُونِهِمْ حِجَابًا فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا
رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا ل س ١٦ - اس مریم رکوع ۲۔پس بنا لیا مریم نے اپنے اور
لوگوں کے درمیان ایک پردہ تو بھیج دیا ہم نے (اللہ فرماتا ہے ) اسی کی طرف اپنے روح کو تب
بن گئی وہ روح ہمارا مریم کے سامنے پورے آدمی کی شکل پر۔اگر اس میں کسی کو وہم پڑے کہ
یہاں بھی حضرت مسیح مراد ہیں تو اس کے ساتھ کی اور دو آیتیں پڑھ لے۔قَالَتْ إِنِّي أَعُوذُ
بِالرَّحْمَنِ مِنْكَ إِنْ كُنْتَ تَقِيَّا قَالَ إِنَّمَا أَنَارَسُوْلُ رَبِّكِ لِأَهَبَ لَكِ غُلَمًا
زکیا کس ۱۶۔س مریم - ع ۲۔تب کہا مریم نے میں الرحمن کی حمایت چاہتی ہوں تیرے
المائده: ۱۸
المائده: ۷۴
النساء : ۱۷۲ مریم : ۱۸
المائدہ: ۷۶
ک مریم : ۲۰،۱۹
التحريم : ١٣
۲۱

·

آج 10 میں سے 10 باقی