خطوط !جواب شیعہ و ردِّ نسخ
تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین
وَلَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللهِ لَوَجَدُوا فِيْهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا ( النِّسَاءِ: ۸۳)
إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوْا دِيْنَهُمْ وَكَانُوْا شِيَعًا لَسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ (الانعام: ۱۲۰)
خطوط !
جواب شیعه و ردّ شیخ
جو
مولا نا حکیم الامتۃ مولوی حکیم نورالدین صاحب
نے ۱۸۸۰ء میں ایک شیعہ کو اور ایک کسی اور
دوست کو لکھے تھے۔مطبع انوار احمد یہ قادیان ضلع گورداسپور
قیمت ۱۲
تعداد اشاعت
۴۰۰
تاریخ اشاعت ۶ اکتوبر ۱۹۰۱ء
۶۷
رد شخ
جواب خط متضمن مسئله ناسخ و منسوخ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
محمد و فصلی
العائذ با اللہ ابو اسامہ اپنے عزیز نجم الدین کو۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کے بعد لکھتا
ہے۔تمہارے تاکیدی خط بدریافت مسئلہ نسخ مکرر پہنچے۔میرا منشا تھا کہ اس مسئلہ میں مفصل رسالہ
لکھوں۔الا فی الحال کئی موانع در پیش ہیں۔آپ چند روز اور انتظار فرمائیے۔اگر زندگی باقی ہے تو
انشاء اللہ تعالیٰ وہ تفصیل آپ کی نگاہ سے گزرے گی۔اس وقت خط میں ضروری باتوں پر اکتفا کرتا
ہوں۔مجھے حق سبحانہ تعالیٰ کے فضل سے امید ہے کہ میری یہ چند باتیں آپ کو اور ناظرین اور سامعین
کو بھی مفید ہوں گی۔فاني في مقام النصح ولم لا اكون والدين النصح وانما الاعمال بالنيات
وانما الامرء مانوی۔میرے دل میں جوش زن ہے جہاں تک آپ سے ہو سکے یہ خط احباب کو
دکھلائیے۔کیونکہ لایو من احدكم حتى يحب لاخيه ما يحب لنفسه جناب رسالت مآب صلی
اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔میرے عزیز اب میں اس مضمون کو چند فقروں میں بیان کرتا ہوں
فقره اول: نسخ کے معنے۔نسخ لغت میں ایک چیز کے باطل کر دینے اور دور کر دینے اور اس
کے بدلہ اور چیز کو رکھ دینے کے ہیں۔اور نقل اور تحویل اور تغیر کے معنوں میں بھی آیا ہے۔قاموس میں
ہے۔نسخه کمـنـعـه ازاله وغيره وابطله واقام شيئاً مقامه والشيء نسخه
لکھا ہے۔والكتاب كتبه (قاموس)
النسخ ابطال شيء واقامة غيره مقامه نسخت الشمس الظل وهو معنى
ماننسخ (مجمع البحار)
رو شخ
۶۸
والنسخ الـنـقـل كـنـقل كتاب من آخر۔والثاني: الابطال والازالة وهو
المقصود۔ههـنـا (ابو سعود النسخ في اللغة۔الابطال والازالة ويرادبه النقل
والتحويل والاكثر على انه حقيقة فى الازالة مجاز في النقل۔(حصول)
النسخ الاول والنقل والتحويل والثاني الرفع والازالة۔(مظهرى)
فقره دوم :- فقرہ اول میں معلوم ہو چکا کہ نسخ کے معنے ابطال اور تغیر اور نقل کے ہیں اور یہ بھی
معلوم ہوا کہ آیت ماننسخ میں ابطال کے ہی معنے مطلوب ہیں جیسے ابوسعود۔مجمع البحار سے ظاہر
ہے اور علاوہ بریں جب ہم ناسخ اور منسوخ کا ذکر کرتے ہیں تو نقل والے معنے ضرور نہیں لئے جاتے۔کیونکہ اس صورت میں سارا قرآن منسوخ ہے اور تغیر کے معنی بھی مراد نہیں کیونکہ مطلق کی تقید اور عام
کی تخصیص اور ایزاد شروط اور اوصاف کو اگر نسخ کہیں تو قرآن کی منسوخ آیتیں سینکڑوں کیا ہزاروں
ہو جاتی ہیں تخصیص اور شیخ اور تقید اور نسخ کا تفرقہ ثابت ہے۔ونثبت انشاء الله تعالى۔یادرکھو
کہ ابطال ہی کے معنے میں نسخ کا لفظ قرآن کریم میں وارد ہوا ہے۔والـقـرآن يفسر بعضه بعض قال
الله تعالى۔إِلَّا إِذَا تَمَنَّى اَلَقَى الشَّيْطَنُ فِي أُمْنِيَّتِهِ ، فَيَنْسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَنُ الحَ۔ای یزیله ويبطله اور یا درکھو کہ نسخ کے حقیقی معنے ابطال اور ازالہ کے ہیں۔حقیقی معنے کو بدون ضرورت
چھوڑ نا مناسب نہیں اور ان معنے کے لحاظ سے قرآن میں کوئی آیت منسوخ موجود نہیں ہے۔یادر ہے
کہ میں مطلق نسخ کے وقوع کا منکر نہیں ہوں۔فقره سوم :۔جن آیات کو لوگوں نے منسوخ مانا ہے اُن کے معنے کرنے میں نسخ کے ماننے
والوں نے ابطال کے معنے میں ضرور تساہل کیا ہے۔مجھے ایک زمانہ میں اس مسئلہ کی جستجو تھی اُس وقت
ایک رسالہ ایسا ملا جس میں پانچ سو آیت سے زیادہ منسوخہ آیات کا بیان تھا۔میں اُسے سوچتا اور مصنف
کی لا پرواہی پر تعجب کرتا تھا۔تھوڑے دنوں بعد سیوطی کی اتقان دیکھی۔تو ایسی خوشی ہوئی جیسے بادشاہ کو
ملک لینے کی۔یا عالم کو عمدہ کتاب ملنے کی یا قوم کے خیر خواہ کو کامیابی کی ہوتی ہے۔مجھ کو امام سیوطی کی
ذکر کردہ آیات میں بھی تر ڈر تھا۔الا چھوٹا منہ بڑی بات پر خیال کر کے خاموش رہا پھر چند دنوں بعد
الحج ۵۳
۴
۶۹
رو شخ
فوز الكبير في اصول التفسیر راحت بخش دل مضطر ہوئے اس میں مصنف علامہ نے صرف
پانچ آیتیں منسوخ مانی ہیں۔میں نے ان پانچ مقام کی تحقیق تفاسیر سے کی تو ان پانچ مقامات کا
منسوخ ما ننانفس الامر کے مطابق نہ پایا۔فقرہ چہارم :- عزیز من ایمان اور انصاف کا مقتضی ہے۔اگر ہم دو احکام شرعیہ کو متعارض
دیکھیں تو بحکم وَ لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللهِ لَوَجَدُوا فِيْهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا کے ہم ضرور
یقین کریں کہ یہ تعارض ہمارے فہم کی غلطی ہے۔اگر تطبیق دو آیتوں یا حدیثوں کی ہمیں نہیں آئی تو اللہ
کے ہزاروں ایسے بندے ہوں گے جو تطبیق دے سکتے ہوں گے۔ہم بڑے نادان ہیں اگر اپنی
کمزوریوں کو نہیں سمجھتے۔بڑی غلطی پر ہیں اگر اس فیض الہی کے منتظر نہ ہیں جس کے ذریعہ تطبیق حاصل
ہو۔بڑی نا امیدی ہے اگر قبض کی حالت میں بسط کا انتظار نہ ہو۔صاف دھوکہ ہے اگر فوق کل ذی
علم علیم ہمیں بھول جائے۔فقره پنجم : فوز الکبیر میں لکھا ہے۔شیخ جلال الدین سیوطی در کتاب اتقان بعد ازاں کہ
از بعض علماء آنچه مذکور شد به بسط لائق تقریر نمود و آنچه بر رائے متاخرین منسوخ است بر وفق ابن العربی
محور کرده قریب بست آیت شمرده - فقیر را در اکثر آن بست آیت نظر است فلورد كلامه مع
التعقب - فمن البقرة كُتِبَ عَلَيْكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ إِن تَرَكَ
خَيْرَ الْوَصِيَّةُ لِلْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ - الآية منسوخة قيـل بــاية مواريث وقيل
لحديث لاوصية لوارث وقيل بالا جماع حكاه ابن العربی
اس پر مؤلّف علامہ کہتا ہے کہ یہ آیت آیت یوصیکم اللہ سے منسوخ ہے اور لا وصية
لوارث کی حدیث اس نسخ کو ظاہر کرتی ہے۔فقیر کہتا ہے یہ آیت منسوخ نہیں کیونکہ کتب۔آہ۔کے معنے ہیں لکھی گئی تم پر جب آجاوے
ایک کو تم میں سے موت۔اگر چھوڑے مال - الوصية ماں باپ اور نزدیکیوں کے لئے اور ظاہر ہے کہ
جب موت حاضر ہوگئی تو آدمی مر گیا۔ان ترك کا لفظ وجودموت پر قرینہ ہے۔اس آیہ شریفہ سے
النساء:۸۳
البقرة: ١٨١
النساء:۱۲
رد شخ
صاف معلوم ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص مال چھوڑ مرے تو اس کے حق میں کوئی وصیت لکھی گئی ہے۔جب
ہم نے قرآن کریم میں جستجو کی تو اس میں پایا یوصیکم اللہ فی اولادکم آہ معلوم ہوا کہ والدین
اور رشتہ داروں کے حق میں یہ وصیت الہیہ لکھی ہوئی ہے والقــرآن يـفـســر بـعـضـه بعضا اور اسی
وصیت پر عمل کا کتب علیکم والی آیت میں حکم ہے۔پس یہ آیت کتب علیکم اور آیت
یوصيكم الله آپس میں متعارض نہ ہوئیں بلکہ ایک دوسرے کی جو ٹھہریں اور لا وصية لوارث والی
حدیث بھی معارض نہ رہی کیونکہ بلحاظ حدیث یہ حکم ہے کہ یـوصـیـکـم اللہ میں وارثوں کے حقوق
مقرر ہو چکے ہیں۔اور شارع نے اُن کے حصص بیان کر دیئے ہیں۔اب وارث کے لئے وصیت
نہیں رہی۔ہاں وارثوں کے سوا اور لوگوں کے حق میں وصیت ہو تو ممنوع نہیں۔آگے کی آیت میں حکم
ہے جس نے بدلا وصیت کو سننے کے بعد ضرور اس کا گناہ بدلنے والوں پر ہوا اور اللہ ہی سننے والا اور
جاننے والا ہے۔( کیوں نہ ہو خدائی وصیت کا بدلنا مسلمان کا کام نہیں۔) اور آیت فَمَنُ
خَافَ مِنْ مُّوْصِ جنا کا ترجمہ ہے جس کو ڈر ہو کہ کسی موصی نے کجی کی یا گناہ کیا پس اُس نے سنوار
دیا تو اُسے گناہ نہیں تحقیق
اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ظاہر ہے جس موصی نے خدائی وصیت کے خلاف
کیا اُس نے بے شک کبھی کی اس کے سنوارنے والے کو کوئی گناہ نہیں اور ہوسکتا ہے کہ موصی سے وہ
وصیت والا مرد ہو جس نے ثلث سے زیادہ وصیت کی یا ثلث میں یا ثلث کے اندر کسی برے کام پر
اور بری طرز پر روپیہ لگا دینے کی وصیت کی اور آیات یوصيكم میں من بعد وصية بدول تقيد
مذکور ہے اس لئے یہاں بتا دیا کہ کبھی اور بدی کی سنوار معاف ہے اس سنوار نے پر کوئی جرم نہیں اگر
اُس نے اس موصی کی وصیت میں اصلاح کی اور اس میں ایما ہے کہ اصلاح کے وقت غلطی بھی ہو جاتی
ہے الا اُن کی معافی ہے۔دوسری وجہ آیت منسوخ نہ ہونے کی الوالدین اور الاقربین یہاں معترف بالسلام ہیں۔پس کہتے ہیں کہ یہاں خاص والدین اور اقارب کا ذکر ہے اور چونکہ آیت یوصیکم اللہ میں اکثر
وارثوں کے حق بیان ہو چکے ہیں اور حدیث لا وصية لوارث میں وارثین کے حق میں وصیت کرنے
کی ممانعت آچکی ہے اس لئے الوالدین اور الاقربین سے وہ ماں باپ اور رشتہ دار مراد ہیں جو وارث
اے
رد شخ
نہیں۔مثلاً کسی شخص کے ماں باپ غلام ہوں یا مورث کے قاتل ہوں یا کافر ہوں اور ایسے وہ اقارب
ہوں جو محروم الارث ہوں پس آیت مخصوص البعض ہے۔اگر یہ تر ڈر ہو کہ یہ وصیت اکثر اہل اسلام میں
فرض نہیں اور یہاں کتب کا لفظ فرضیت ظاہر کرتا ہے تو اس کا ازالہ یہ ہے کہ اول تو بالمعروف کا لفظ
ندب کے لئے ہے۔دوم ابن عباس۔حسن بصری مسروق طاؤس۔مسلم بن بیسار۔علاء بن زیاد کے
نزدیک اس وصیت کا وجوب ثابت ہے۔اور پہلے معنے ہی کافی مان لو۔دوسری آیت: "وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ۔قيل منسوخة بقوله "
فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمة ، وقيل محكمة ولا مقدرة قلت عندى وجه آخر
وهو ان المعنى وعلى الذين يطيقون الطعام فدية هى طعام مسكين فاضم قبل الذكر
لانه متقدمة رتبته وذكر الضمير لان المراد من الفدية هو الطعام والمراد منه
صدقة الفطر
عقـب الله تعالى الامر بالصيام فى هذه الأية بصدقة الفطر كما عقب
الايت الثانية بتكبيرات العيد۔خلاصہ کلام یہ ہوا کہ کسی نے کہا ہے کہ یہ آیت منسوخ ہے۔آیت فمن شہد کے ساتھ اور
کسی نے کہا منسوخ نہیں اور لا مقدر ہے۔یادر ہے کبیر میں لکھا ہے (الــواســع اسم لمن كان
قادراً على الشيء مع الشدة والمشقة) پس لا کا مقدر کہنا نہ پڑا۔یا اس کے معنے ہیں جولوگ
طعام دینے کی طاقت رکھتے ہیں فطرانہ میں ایک مسکین کا کھانا دے دیں۔فقیر کہتا ہے۔لا مقدر کرنے کی حاجت اس لئے بھی نہیں کہ باب افعال کا ہمزہ سلب کے
واسطے بھی آتا ہے۔دیکھو مفلس کے معنے فلوس والا نہیں بلکہ یہ ہیں جس کے پاس فلوس نہ ہو پس یہاں
يطيقون الخ کے معنے ہوئے جس میں طاقت نہ ہو روزہ کی وہ روزہ کے بدلے کھانا کھلاوے
جیسے بوڑھا مرد یا بوڑھی عورت اور اس آیت کا منسوخ نہ ہونا روایت کیا ہے بخاری نے عباس سے اور
حافظ ابو نصر بن مردویہ نے عطاء سے۔البقرة: ۱۸۵
البقرة : ١٨٦
۷۲
رو شخ
تیسری آیت:- كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ الــخ منسوخ بـقــولـه تعالى۔أحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ القِيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِتَابِكُمُ ، اور دلیل میں لکھا ہے کہ موافقت کا مقتضی
تھا کہ اہل کتاب کی طرح عورت سے صحبت کرنا اور کھانا نیند کے بعد حرام ہوتا۔فوز الکبیر والے فرماتے
ہیں یہ تشبیہ نفس وجوب میں ہے پس آیت منسوخ نہ ہوئی اور سچ ہے تشبیہ میں کل وجوہ کی مساوات نہیں
ہوا کرتی نیز وہ حکم قرآن میں موجود نہیں۔چوقی آیت: "يَسْتَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالِ فِيهِ ، الخ منسوخ ہے
وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِينَ كَافةً ، کے ساتھ۔فوز الکبیر میں ہے یہ آیت تحریم قتال پر دلالت نہیں
کرتی بلکہ یہ آیت تو قتال کے مجوز ہے۔البتہ یہ آیت علت کو تسلیم کر کے مانع کا اظہار کرتی ہے۔پس یہ
معنے ہوئے کہ اشهر حرم میں قتال بڑی سخت بات ہے لیکن فتنہ اس سے بھی برا ہے پس فتنہ کے
مقابلہ میں قتال برا نہ ہوگا۔پانچویں آیت: ” وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ إلى قوله مَّتَاعًا إِلَى الْحَوْلِ۔الخ
منسوخة باية اربعة اشهر وعشرا والوصية منسوخة بالميراث والسكنى باقية عند
قوم منسوخة عند آخرین۔فوزالکبیر میں ہے کہ جمہور مفسرین اسے منسوخ کہتے ہیں۔پھر کہا
ويمكن ان يقال يستجب اويجوز للميت الوصية ولا يحب على المرأة ان تسكن
في وصية وعـلـيـه ابن عباس وهذا التوجيه ظاهر من الآية۔میں کہتا ہوں کہ اس ظہور میں
کچھ کلام نہیں۔مجاہد اور عطا سے مروی ہے کہ آیتہ منسوخ نہیں اور حسب اس وصیة کے سال بھر کامل
اگر عورت اپنے شوہر کے گھر میں رہنا چاہے ان کومنع کرنا درست نہیں اور اگر چار مہینے دس دن کے بعد یا
وضع حمل کے بعد نکلنا چاہے اور دوسری جگہ چلی جائے تو مختار ہے۔اور یہی مذہب ہے ایک جماعت کا
اور پسند کیا اس کو ابن تیمیہ نے۔چھٹی آیت: "وَ اِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبُكُمْ بِهِ اللَّهُ
البقرة : ۱۸۴
البقرة: ١٨٨
البقرة: ۲۱۸
التوبه : ٣٦
البقرة: ۲۳۵
البقرة: ۲۴۱ ك البقرة: ۲۸۵
۷۳
رو شخ
منسوخة بقوله تعالى " لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا صاحب فوز الکبیر فرماتے ہیں یہ
مافی انفسكم عام مخصوص البعض ہے۔لا يكلف اللہ کی آیت شریف نے بیان کر دیا کہ مافی
انفسکم سے مراد بے جا کینہ اور نفاق ہے نہ وہ تو ہمات جو دل پر بے اختیار آ جاتے ہیں کیونکہ
طاقت سے باہر باتوں کا حکم نہیں اور نہ انسان کو اس کی تکلیف بلکہ ماموصول معرفہ ہے۔پس حاجت
تخصیص بھی نہیں۔ساتویں آیت : اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَتِهِ ، قيل منسوخة بــقــولــــه
«فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ ، وقيل لابل محكمة فوزالکبیر میں ہے حق تقاته کا حکم
شرک اور کفر اور اعتقادی مسائل میں ہے اور ما استعطیم کا حکم اعمال میں ہے مثلاً جو کوئی وضو نہ
کر سکے تیتم کر لے۔جو کوئی کھڑا نماز نہ پڑھ سکے بیٹھ کر پڑھ لے اور یہ توجیہ سیاق آیت سے ظاہر ہے۔آٹھویں آیت: وَالَّذِيْنَ عَقَدَتْ اَيْمَانُكُمْ فَاتُوْهُمْ نَصِيبَهُمْ ، قالوا منسوخة
بقوله تعالى " وَأُولُوا الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَولَى بِبَعْضِ ، فوز الکبیر میں ہے۔آیت کا ظاہر یہ ہے
66
کہ میراث وارثوں کے لئے ہے۔اور احسان و سلوک مولی الموالاۃ کے واسطے نسخ کوئی نہیں۔نویں آیت : "وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ ، آہ۔یہ آیت منسوخ ہے اور کہا گیا منسوخ نہیں
لوگوں نے سستی کی اس پر عمل کرنے میں۔ابن عباس نے کہا یہ استحبابی حکم ہے۔سچ ہے۔بھلا اس کا نسخ
کرنے والا کون ہے۔دسویں آیت : "وَاثْتِى يَأْتِينَ الْفَاحِشَہ ، کہا گیا منسوخ ہے آیت سورہ نور سے۔فوز الکبیر میں ہے۔یہ بالکل منسوخ نہیں بلکہ واللاتی آہ میں حکم ایک غایت کے انتظار کا ہے۔سورۂ
نور میں اس غایت کا بیان ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ وہ سبیل ہے جس کا وعدہ دیا تھا
پس نسخ نہ ہوئی۔یا فاحشة کے معنی میں عام طور کی شرارتیں مراد ہیں بدون زنا کے۔پس مطلب یہ
ہے کہ عورت کو عام طور پر بعض شرارتوں کے باعث گھر میں روکا جاسکتا ہے۔البقرة: ۲۸۷
الانفال: ۷۶
آل عمران: ۱۰۳
النسا : و
التغابن: ۱۷
النساء : ۳۴
ك النسا : ١٦
۷۴
رد شخ
66
گیارھویں آیت: "وَلَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ ، آہ اس مہینے میں اباحت قتال کے ساتھ منسوخ
ہے فوز الکبیر میں ہے قرآن اور سنت ثابتہ میں اس کا نسخ موجود نہیں۔بارہویں آیت: - "فَإِنْ جَاءُوكَ فَاحْكُمُ بَيْنَهُمْ أَوْ أَعْرِضْ عَنْهُمْ ،
منسوخ ہے وَأَنِ احْكُمُ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللہ سم، کے ساتھ۔فوز الکبیر میں ہے کہ اس کے
معنے ہیں کہ اگر تو حکم کرے اہل کتاب کے مقدمات میں تو ما انزل اللہ پر حکم کر اور ان کی خواہشوں پر
نہ جا۔حاصل یہ ہوا کہ یا تو ہم اہل ذمہ کو چھوڑ دیں وہ اپنے مقدمات اپنے افسروں کے پاس لے
جاویں اور وہ اپنی شریعت کے موافق فیصلہ کریں اگر ہمارے پاس آویں تو حسب شریعت خود فیصلہ
کردیں۔تیرہویں آیت: " أَوْ أَخَرَانِ مِنْ غَيْرِكُمْ ، منسوخ ہے۔وَأَشْهِدُوا ذَوَى
عَدْلٍ مِنْكُم ش کے ساتھ۔فوز الکبیر میں ہے کہ امام احمد نے آیت کے ظاہر پر حکم دیا ہے اور اس
آیت کے معنے اور لوگوں نے یہ کئے ہیں۔اَوْ آخَرُنِ مِنْ غَيْرِكُمْ ای من غیر قاربكم
فيكونون من سائر المسلمين۔چودھویں آیت : ” ان يكُن مِنْكُمْ عِشْرُونَ صُبِرُونَ، الآية منسوخ
بالأية بعدها۔میں کہتا ہوں ان دونوں آیتوں میں کوئی تعارض نہیں۔اول تو اس لئے پہلی آیت شرطیہ
جملہ ہے امر
نہیں۔پس جو کوئی آیت ان یکن منکم کا مخاطب ہے اس وقت اس کے صابر دس گنے
دشمنوں کو کافی تھے۔جو لوگ آلان کے وقت نکلے اس مجموعہ کے صابر دو چند کے مقابلہ میں غالب
ہو سکتے تھے۔اگر یہ پچھلے وہی پہلے ہوں تو بھی مختلف اوقات میں انسانی حالت کی تبدیل کوئی تعجب انگیز
نہیں۔اور اصل بات یہ ہے کہ جنگ بدر پہلی جنگ ہے جس میں صحابہ کرام کو عمائد مکہ اور صنادید قریش
سے مقابلہ کا اتفاق پڑھا تو اس پہلی جنگ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آئندہ تو تم کو اگر تم صابر ہوئے تو دس
ا المائدة : ٣
المائدة: ۴۳
المائدة: ۵۰
المائدة : ١٠٧
ه الطلاق :
الانفال : ٦٦
۷۵
رو شخ
کے ساتھ۔نہیں کو دوسو کے ساتھ۔سو کو ہزار کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑے گا اور اب تو اس پہلی بار میں
اللہ نے تخفیف کی تمہارا مقابلہ اگر دو چند سے ہوا تو کامیاب رہو گے۔الآن اور عَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ
ضَغفال صاف تفرقہ کی دلیل ہے۔پندرہویں آیت:- "اِنْفِرُوا خِفَافًا وَ ثِقَالًا الخـ منسوخة باية العذر وهو
قوله " لَيْسَ عَلَى الْأَعْلَى حَرَجٌ ، وقوله " لَيْسَ عَلَى الضُّعَفَاءِ ، فوز الکبیر میں کہا
ہے خفافا کے معنے ہیں کہ نہایت تھوڑے جہاد کے سامان ( جیسے ایک سواری ایک نوکر اور معمولی
زادراہ) سے بھی لڑائی کرو۔اور ثقالا کا مطلب یہ ہے کہ بہت سے نوکر اور سواریاں اور زادراہ
تمہارے پاس ہو۔سولہویں آیت : "الزَّانِي لَا يَنْكِحُ إِلَّا زَانِيَةً منسوخة بـقـولــه وَانْكِحُوا
الأيامى مِنْكُمُ ، فوز الکبیر میں ہے امام احمد ظاہر آیت پر حکم کرتے تھے۔اور امام احمد کے سوا اور
لوگوں نے کہا کہ کبیرہ کا مرتکب زانیہ ہی کا کفو ہے یا یہ کہ زانیہ کا نکاح پسند کرنا اچھی بات نہیں بلکہ
آیت شریف میں حُرِّمَ ذَلِک کا اشارہ زنا اور شرک کی طرف ہے پس نسخ نہ ہوئی یا فانکحو الا
یامی عام ہے اور عام کا ناسخ خاص کو کہنا اجماعی نہیں۔ستارہویں آیت: "لِيَسْتَأْذِنُكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ، بعض اسے منسوخ
کہتے ہیں اور بعض منسوخ نہیں کہتے مگر لوگوں نے اس پر عمل کرنے میں سنتی کی ہے۔فوز الکبیر میں ہے
ابن عباس کہتے تھے منسوخ نہیں اور یہی وجہ اعتماد
کے لائق ہے۔اٹھارویں آیت : "لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ، الآية منسوخة بقوله انا احللنا
لك قلت تحمل ان يكون الناس مقدماً في التلاوة وهو الا ظهر۔میں کہتا ہوں بعد کا
مضاف اليه الـجـنـاس التي مرذكرها في قوله انا احللنا الآیۃ۔پس معنے آیت کے یہ ہوں
گے کہ اے نبی تجھے حلال نہیں عورتیں ان چار قسم کے سوا ( تری بیبیاں اور مملوکہ اور بنات عم، بنات
الانفال: ۶۷
النور: ۴
التوبه ام
النور : ٦٢
النور : ٣٣ ك النور: ۵۹
التوبه: ۹۱
الاحزاب : ۵۳
"
رو نخ
عمات ، بنات خال، بنات خالات جنہوں نے ہجرت کی اور وہ مومنہ جس نے اپنا آپ تجھے بخش دیا )
اور ولا ان تبدل اس کی تاکید ہے۔انیسویں آیت: "إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِمُوا الآية منسوخه بالآية بعدها -
میں کہتا ہوں اوّل تو یہ استحبابی حکم ہے اور اس استحباب کو مٹانے والی قرآن میں کوئی آیت نہیں بلکہ
شیخ ابن عربی نے فتوحات میں لکھا ہے کہ میں تو اگر حدیث سے مشورہ لیتا ہوں تو بھی چونکہ وہ
کلمات نبویہ سے مشورہ صدقہ دے لیتا ہوں۔جزاہ اللہ
بیسویں آیت: "فَأْتُوا الَّذِيْنَ ذَهَبَتْ أَزْوَاجُهُمْ مِثْلَ مَا أَنْفَقُوْا، قيل منسوخة
بآية الصيف وقيل باية أخرى وقيل محكم - فوزالکبیر والے فرماتے ہیں ظاہر یہی ہے کہ
آیت منسوخ نہیں۔یہ حکم الزمان ہے۔اکیسویں آیت: قُمِ الَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا ، آخر سورۃ کے ساتھ منسوخ ہے اور بات یہ
ہے کہ قیام اللیل ایک امر مسنون ہے۔آیات شریفہ میں فرضیت قطعی نہیں اور سنیت قیام اللیل کی بالا
تفاق اب بھی موجود ہے۔فقرہ ششم :- ضعف اور قلت کے وقت صبر اور درگذر کا حکم قرآن شریف میں بہت جگہ ہے
لوگ کہتے ہیں کہ یہ آیتیں آیت قبال سے منسوخ ہیں اور یہ بات
صحیح نہیں بلکہ قتال کا حکم تاخیر میں رہا
ہے۔سیوطی نے
کہا دیکھو باب ناسخ منسوخ اتقان میں۔الثالث ما امر به بسبب ثم يزول السبب كالا مرحين الضعف والقلة
بالصبر والصفح ثم نسخ بايجاب القتال وهذا في الحقيقة ليس نسخاً بل هوم
قسم النسى كما قال تعالى اوننسها فالنسي هو الامر بالقتال الى ان يقوى
المسلمون الى ان قال وبهذا يضعف مالهج به كثيرون من ان الآية في ذلك
منسوخة بأية السيف وليس كذلك بل هي من المنا بمعنى ان كل امر وردیجب
امتثاله في وقت ما فعله يقضى ذالك الحكم ثم ينتقل بانتقال تلك العلة الى كلم
المجادلة: ١٣
الممتحنة: ۱۲
۱۲
المزمل: ٣
رد شخ
22
آخر وليس بـه نســخ انما النسخ الازالة للحكم حتى لا يجوز امتثاله (يه حتى
لا يجوز کا لفظ یا درکھنے کے قابل ہے خصوصاً الآن خفف اور اشفقتم وغیرہ میں )
فقرہ ہفتم:۔بعض صحابہ اور سلف سے تنقید اور تخصیص اور ابطال وغیرہ کو نسخ کہنا ثابت ہے الا
اول تو ان کے اور ساتھ والوں نے نسخ کے ایسے عام معنے نہیں لئے۔دوم۔اگر نسخ تغیر کہتے تھے تو ان
کے یہاں ایسے معنے کی نسخ قرآن میں آجاوے۔اخبار سے ممنوع نہ تھی۔ہمارے صاحبان شیخ کے
معنوں میں ان کا محاورہ لیتے ہیں اور پھر سنن ثابتہ ہے۔قرآن کی یہ نسخ تجویز نہیں کرتے۔عملدرآمد
میں اس اصطلاحی نسخ کو نسخ بمعنے رفع الحکم کا مرتبہ دے رکھا ہے۔فقر ہشتم:۔ماننسخ کا جملہ جملہ شرطیہ ہے اور شرط کا وجودضرور نہیں ہوتا۔دیکھو ان کان
للرحمن ولد والی آیت پس آیت ماننسخ سے مطلق نسخ کا وقوع بھی ثابت نہیں ہوسکتا۔قرآن
میں آیات منسوخہ کا موجود ہونا اس سے کیونکر ثابت ہوسکتا ہے۔یادرکھو میں مطلق وقوع نسخ کا انکار نہیں
کرتا بلکہ کہتا ہوں کہ قرآن اور صحیحین اور ترمذی میں بالاتفاق منسوخ کوئی حکم نہیں ( ترمذی میں جمع
صلواتیں ظہرین و مغربین اور قتل شارب کی حدیث بھی منسوخ نہیں تفصیل اُس کی دراسات وغیرہ میں
موجود ہے)
فقرہ نہم:۔میں نے بہت ایسے لوگ دیکھے جن کا یہ ڈھنگ ہے کہ جب دو بظاہر متعارض
حکموں کو دیکھا اور تطبیق نہ آئی لا اعلم کہنے سے شرم کھا کر ایک میں نسخ کا دعوی کر دیا۔یا جب کوئی
نص اپنے فتوے کے خلاف سنی اول تو لگے اس میں تو جیہات جمانے۔جب یہ کوشش کارگر نہ ہوئی
جھٹ دعویٰ کر دیا کہ ان میں سے فلاں حکم اجماع کے خلاف ہے۔جب اجماع کی غلطی معلوم ہوئی تو
اجماع کو مقید کر دیا اور کہہ دیا کہ یہ اجماع اکثر کے اعتبار سے ہے۔جب اُس کو بھی کسی نے خلاف
ثابت کیا تو شیخ کا دعویٰ کر دیا۔حالانکہ بظاہر متعارض حکموں میں ایک کو عزیمت پر محمول کر لینے اور
اباحت اصلیہ کو عارضی حرمت پر ترجیح کا موجب جان لینے اور شریعت کو اسباب اور مواقع کا مبین مان
لینے سے قریباً کل تعارض دفع ہو سکتے ہیں۔یہ عجیب قاعدہ تفصیل طلب ہے۔الا اس خط میں گنجائش
نہیں چند مثالیں سن رکھو۔مسنِ ذکر سے وضو کرنا۔یا عدم انزال میں غسل کر لینا۔ایسا ہی ایک مومن
۱۳