خطوط !جواب شیعہ و ردِّ نسخ
تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین, حصہ 2
ZA
رو شخ
صابر کا دس کفار کا مقابلہ کرنا اور رسول سے گوشہ کرنے میں صدقہ دینا عزیمت ہے اور یہ کام نہ کرنا
رخصت۔وتر کی ایک یا تین یا پانچ یا سات یا نو رکعتیں باختلاف انواع سب درست ہیں اور یہ
اختلاف ایسا ہے جیسے نماز میں کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وبارک وسلم نے کوئی سورۃ پڑھی کبھی
کوئی۔خرگوش کے استعمال میں اگر کوئی کراہت کی دلیل پیش کرے ( گو دلائل پیش شدہ صحیح نہیں ہیں )
تو اس کا کھانے والا اباحت اصلی کو بعد میں تسلیم تعارض مریج کہہ سکتا ہے۔مومن کا عمدا قتل ابدی سزا کا سبب ہے اور قاتل کا سچا ایمان اور رحمت الہیہ اور شفاعت
شافعین بلکه تو بہ وغیرہ اس ابدی سزا کے مانع ہیں اور تجاذب کی حالت میں قومی کا مؤثر ہونا ظاہر ہے۔فقرہ دہم :۔روز مرہ کے مسائل میں رفع یدین اور فاتحہ کا مسئلہ لو۔جناب شیخ عبدالحق دہلوی
سفر السعادت کی شرح میں فرماتے ہیں۔علماء مذهب مابا این مقدارا کتفا نمی کنند و گویند که حکم رفع رفع يدين عند الركوع والرفع
منه والرفع ابتداء مرا لثالثه منسوخ است و چون ابن عمر را که راوی حدیث رفع است دیدند که
بعد رسول اللہ صلعم عمل بخلاف آں کردہ ظاہر شد که عمل رفع منسوخ است و از ابن همام نقل فرموده در نماز
ابتدا حال اقوال وافعال از جنس این رفع (رفع یدین در سجدتین ) مباح بوده که منسوخ شده است پس
دور نیست که این نیز ازاں قبیل باشد و مشمول نسخ بود - انتهی۔شیخ نے نسخ کا مدار اول تو ابن عمر کے نہ
کرنے پر رکھا دوم اس پر کہ جب سجدے کے رفع یدین اجماعاً منسوخ ہے تو رکوع کو جاتے اور اٹھتے
اور تیسری رکعت کی رفع بھی منسوخ ہوگی اور یہ دونوں باتیں تعجب انگیز ہیں۔اول تو اس لئے کہ ابن عمر
کا رفع نہ کرنا ابو بکر بن عیاش نے روایت کیا ہے اور یہ شخص معلول مختلط الخبر ہے۔دیکھو بخاری کی جزء
الرفع اور ابن معین نے تو تهم من ابن عياش لا اصل لهـ
دویم :۔عینی نے بہتی سے روایت کیا کہ مجاہد کی روایت (ابن عیاش والی ) ربیع لیث ،
طاؤس، سالم، نافع ، ابوالزبیر، محارب بن دثار جیسے ثقفون کے خلاف ہے یہ ثقہ لوگ ابن عمر سے اس رفع
یدین کا کرنا نقل کرتے ہیں۔سیوم :- ابن عمر سے مسند احمد میں مروی سے انه اذارای (ابن عـمـر) مصلیالم يرفع
۱۴
و شیخ
۷۹
حصبہ اور بخاری نے جزء الرفع میں کہار ماہ بالحصی۔بھلا جو شخص یہ تشدد کرے کہ رفع یدین نہ
کرنے پر پتھر مارے وہ خود نہ کرے۔چہارم :- بخاری نے جزو میں فرمایا ہے لم يثبت من احــد مــن احدا من اصحاب
رسول الله صلى الله عليه وسلم انه لم يرفع
پنجم :- ناسخ کو منسوخ کے مساوی ہونا چاہئے یہاں ایک طرف ابن عمر کا معلول اور
بے اصل اثر دوسری طرف ابن عمر سے صحیح ثابت اثر بلکہ مرفوع روایت اور بیہقی کی حدیث جناب
ابوبکر سے اور دار قطنی کی عمر رضی اللہ عنہ سے بلکہ پچاس صحابہ کی روایت اور بیہقی کی وہ روایت جس میں
فمازالت تلك الصلواة حتى لقى الله والی موجود ہے اور سیوطی کا اس حدیث کو از ہار میں
احادیث متواتر سے شمار کرنا۔ششم :۔مانا کہ ابن عمر سے عدم رفع ثابت ہے پھر کیا غیر معصوم پر صرف یہ حسن ظن کر کے کہ
اُس نے خلاف امر مشروع نہ کیا ہوگا۔نبی معصوم کے ثابت فعل کو منسوخ کہہ دینا، انصاف ہے اور کیا
صحابی کا عدم فعل شرعی امر کا ناسخ ہوسکتا ہے۔ہفتم :۔صحابہ پر بڑا سوء ظن ہے کہ انہوں نے منسوخ حدیث رفع یدین کو بیان کیا اور ناسخ
کی روایت نہ کی۔ہشتم:۔جائز ہے کہ ابن عمر نے رفع یدین کو عزیمت خیال فرمایا اور عدم رفع کو رخصت اور
رخصت پر عمل کیا۔نم :۔قیاس نص کا ناسخ نہیں ہوتا۔ودہم :۔یہاں اصل یعنی سجدے کی رفع یدین کو منسوخ کہنا ہی صحیح نہیں۔فرع یعنے نسخ رفع
عند الركوع والرفع عند الرفع منه وعند الثالثہ کیونکر ثابت ہوسکتا ہے۔فائدہ۔ابن زبیر سے یہ رفع ثابت ہے اور نسخ کی روایت ان سے بالکل ثابت نہیں ایسا ہی
ابن مسعود سے نصائح ثابت نہیں۔دوسری بات کی غلطی سجدتین کی رفع نسائی میں مالک بن حویرث
سے۔ابو داؤد میں عبد اللہ بن زبیر سے۔جس کی تصدیق ابن عباس نے کی۔ابن ماجہ میں ابو ہریرہ
۱۵
رو نخ
۸۰
سے موجود ہے۔ان روایات پر جو کچھ کلام ہے اس کا محل اور ہے اور سجدتین کی رفع۔انس۔ابن عمر۔ابن عباس۔حسن بصری۔عطاء۔طاؤس۔امام مالک۔شافعی کا مذہب ہے۔اگر اجماعاً یہ رفع منسوخ
ہوتی تو یہ خلاف کیوں ہوتا۔دوم :- اثبات کی روایات کو ایسی جگہ نفی کی روایات پر خواہ خواہ ترجیح حاصل ہے۔سوم : ثقہ کی زیادتی مقبول ہونے میں جمہور کا اتفاق ہے اور سجدتین کی رفع ثقات کی زیادتی ہے۔چہارم :۔جن لوگوں نے نفی کی روایت کی ہے ان کی روایت اس لئے مضر نہیں کہ یہ رفع یدین
سجد تین کے وقت رسول اللہ صلعم نے کبھی ترک کی اور راوی نے رفع یدین کرتے نہ دیکھا اس لئے عدم
رفع کی روایت کردی۔صاحب ہدایہ نے ترک فاتحہ خلف الامام پر اجماع صحابہ کا دعویٰ کیا ہے۔ابطال
دعوی اجماع کی تفصیل کا محل نہیں انشاء اللہ کسی اور جگہ مذکور ہوگا۔صرف اتنا ہی کہنا کافی ہے کہ ترندی نے عبادہ کی حدیث میں کہا ہے کہ اکثر اہل علم صحابہ کرام
سے فاتحہ خلف امام کے وجوب پر ہیں اور بخاری نے جز القراۃ میں فرمایا ہے بے شمار تابعین قرایت
خلف الامام کا فتویٰ دیتے تھے۔ولم يكن احمد بقدم على الحديث الصحيح عملا ولا
رايا ولا قياسا ولا قول صاحب ولا عدم علمه بالخلاف الذي يسميه كثير من
الناس اجماعاً ويقدمونه على الحديث الصحيح وقد كذب احمد من ادعى
الاجماع ولم يمتنع تقديمه على الحديث الثابت وكذلك الشافعي ايضاً نص في
رسالة الجديد على ان مالم يعلم فيه الخلاف فليس اجماعا ونصوص رسول الله
صلعم عند الامام احمد وساير ائمة الحديث اجل من ان يقدم عليها توهم اجماع
مضمونه عدم العلم بالخلاف ولو ساغ تعطلت النصوص وساغ لكل من لم يعلم
مخالفا في حكم مسئلة ان يقدم جهله بالمخالف على النصوص فهذا هو الذي
انکره الامام احمد والشافعي من دعوى الاجماع لا يظن بعض الناس انه استبعاده
الوجود۔۔۔فقرہ سورہ کافرون میں لکم دینکم ولی دین کا جملہ عام لوگوں کی زبان پر منسوخ
ہے اور فی الواقع منسوخ نہیں کیونکہ دین کے معنے لغت میں جزا اور سزا کے ہیں پس آیت کے معنے یہ
17
ΔΙ
رو شخ
ہوئے کہ جس کو تم پوجتے ہو ہم اُسے نہیں پوجتے اور جس کو ہم پوجتے ہیں تم نہیں پوجتے تم کو تمہاری سزا
ہے اور ہم کو ہماری جزا۔دیکھو حماسہ ، ولم يبق سوى العدوان دناهم كما دانو ورد كما
تدين تدان مشہور ہے اور اگر دین کے مشہور معنے میں لیں تب آیت کا یہ مطلب ہوگا کہ ہر گاہ تم باز
نہیں آتے اور صرف بچے معبود ہی کی پرستش نہیں کرتے اور بتوں کی پرستش کرتے ہو تو ہم بھی وہ کریں
گے جو ہمارے دین میں ہے کہ تم سے بجیا د پیش آویں گے۔غرض آیت جہاد کی مانع نہیں۔فقره عزیز من خاتمه خط پر ایک ضروری فائدہ لکھ کر خط کواب ختم کرتا ہوں۔فائدہ حدیث یا قرآن کے موافق ہے یا قرآن کی تفسیر ہے یا ایسے حکم کی مثبت ہے جس کا ذکر
ہمیں قرآن کریم میں معلوم نہیں ہوا پس جو حدیث صحیح ہمیں زائد علی کتاب اللہ نظر آئے وہ نبی کریم کا
استنباط ہے قرآن کریم سے۔ہمارے فہم سے بالا تر ہے اور فرمایا اللہ تعالیٰ نے ومن يطع الرسول
فقد اطاع الله وما اتاكم الرسول فخذوه -
دیکھو حدیث سے بھتیجے کا نکاح اس کی پھوپھی پر اور بھانجے کا اس کی خالہ پر حرام ہے۔حدیث سے رضاعت کی حرمت نسبتی حرمت کی طرح ثابت ہے حالانکہ قرآن کریم میں
أُحِلَّ لَكُمْ فَا وَرَاءَ ذَلِكُمْ عام موجود ہے۔وطن میں رہن کا رکھنا جدہ کو وارث بنانا بنت الا بن کو
سدس دلا نا حائض پر روزہ نماز چند روز موقوف سمجھنا۔نہایت ضعیف خبر سے نبیذ التمر کے ساتھ وضو
کر لینا حالانکہ قرآن میں پانی نہ ہو تو تیم کا حکم ہے۔ادنیٰ مہر کے لئے مفلس سے مفلس کے لئے دس
در ہم معین کرنا۔لا يرث المسلم الکافر پر عمل کرنا۔چور کا پاؤں کاٹنا حالانکہ قرآن میں ہاتھ کاٹنا
مذکور ہے۔طواف میں قیاساً طہارت کی شرط کا ایز دا کرنا حالانکہ قرآن مطلق ہے۔مغمی علیہ سے
اعمال حج دوسرا ادا کر دے اسے جائز قرار دینا حالانکہ صوم عن لمیت میں اَنْ لَّيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى
کا عذر ہے۔عاقلہ پر دیت کا حکم لگانا وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخُری کا خلاف بجالا نا۔نہایت ہی
ضعیف حدیث سے نماز میں ہنس پڑنے کو ناقض وضو جاننا اور اونٹ کے گوشت کھانے کو ناقض نہ
ماننا۔ضعیف خبر سے غسل جنابت میں مضمضہ و استنشاق کو فرض کر دینا با اینکہ وضو میں مضمضہ واستنشاق
کی فرضیت سے انکار ہے۔موزہ پر مسح کرنے میں جواز کا فتویٰ اینکہ عمامہ پر مسح سے انکار ہے۔اور
1
رد شخ
۸۲
حدیثیں دونوں کی مساوی ہیں اور ایسی ہی صد ہا جگہ احادیث سے قرآن پر ایزاد مانا اور کہیں انکار کرنا۔اور مقدام بن معدیکرب کی اس حدیث پر خیال نہ کیا جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا الا
انی اوتیت رجل القرآن ومثله معه الا يوشك رجل شبعان اعلى اريكته يقول
عليكم بهذا القرآن الا لايحل لكم الحمار الاهلى ولاكل ذى باب من السباع
ولقطه معاهد
میں اب اس خط کو تمام کرتا ہوں
ربنا اتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار
۱۸
رد شخ
۸۳
دوسرا خط ایک شیعہ دوست کے نام
ہے۔ابواسامہ نورالدین سے اس کے دوست ( ع۔وح) کو السلام علیکم دیں ایک ایسی تسلی ہے
جو اکراہ کا ثمرہ نہیں ہوسکتا تیرہ سو برس کے جھگڑے ایک خط میں طے ہوں محال
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ بہت پڑھنا جمعیت اور طمانیت کا موجب ہے۔میرا حال پوچھتے ہو
میں کس مشرب کا ہوں۔سنو۔ابتدا تمیز سے اس وقت تک قرآن کریم واہل حدیث کی جماعت میں
شامل ہوں وارجو من الله ان اموت واحشر في حبّهم انشاء اللہ تعالیٰ یہ وہ لوگ ہیں
جن کی وساطت سے اللہ تعالیٰ کے قرب کی راہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال۔افعال اور
احوال پر واقف ہوئے۔یہی ہیں جنہوں نے قدریہ جہمیہ شیعہ خوارج سے حفظ اور عدالت کو دیکھ کر
روایت لینے میں بے جا تعجب نہیں کیا۔روایت میں جب صحت کی راہ دیکھی پھر اخذ روایت میں
ہٹ دھرمی نہیں کی۔اس حزب الہی کی عمدہ کتاب بعد کتاب اللہ بخاری کی صحیح ہے۔شیعہ کے ایک
ممتاز متکلم نے استقصاء میں اس کتاب اور اس کے مصنف پر قدح کرنے میں بڑے زور لگائے آلا
اُس خیر خواہ اسلام پر جھوٹ اور بہتان کا الزام نہیں لگا سکا اُس کی کسی رائے پر اگر جرح کی ہے تو یہ
ثابت نہیں کر سکا کہ بخاری ایسے راوی کی روایت کو شواہد میں نہیں لایا بلکہ اصل مسئلہ کے اثبات میں لایا
ہے یا اس روایت کو بخاری بدون معاضد چھوڑ گیا۔پھر آپ جانتے ہیں صراف تو کھوٹا کھرا پہچان سکتا
ہے۔آپ نے تشہید المطاعن کی چار جلدیں میرے مطالعہ کے لئے مرحمت فرمائیں۔آپ کا شکریہ ادا
کرتا ہوں۔میں نے کتاب کو بغور دیکھا سچ کہتا ہوں کہ علامہ مصنف نے صرف نکتہ چینیوں پر وقت
صرف کیا ہے اور کئی ضروری باتوں پر توجہ نہیں فرمائی۔مثلاً سوچو کہ قرآن کریم میں آدم علیہ السلام جیسے
خلیفہ کو عصی کا فاعل اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے اور حضرت خاتم الانبیاء امام الاصفیا صلی اللہ علیہ وسلم کو
اسْتَغْفِرُ لِذَنبك کا مخاطب کیا۔حضرت کلیم کے ایک اقرار کو آنا مِنَ الضَّالِّينَ کے الفاظ سے بیان
کیا۔مومن ہمیشہ ان الفاظ کی توجیہات کرتے ہیں اور ان الفاظ کوسن کر انبیا کی عصمت میں شک نہیں
کرتے اور کوئی مسلمان وہم بھی نہیں کرتا کہ یہ حضرات خلافت عظمیٰ اور امامت کبرای کے قابل نہ تھے یا
عصیان یا ذنب یا ضلالت کے سبب معزول ہو گئے۔موسیٰ اور خضر کا قصہ قرآن میں موجود ہے وہاں
۱۹
تو شیخ
۸۴
دیکھو خضر بظاہر ملزم تھے الا اصل اسباب پر جب اطلاع ہوئی تو معلوم ہوا کہ بالکل بری ہیں۔پھر تم
جانتے ہو کہ اجتہادی غلطیاں اجر کا موجب بھی ہوتی ہیں مشورہ۔اگر عیب ہے تو وَشَاوِرُهُمْ میں
تامل کیجئے۔سنو سنو نہایت کا کمال چاہئے۔ہدایت کا نقصان کچھ ضرر نہیں دے سکتا۔سلف کا کیسا سچا
فقرہ ہے۔ان الذنوب قد يوصل الجنة والعبادة قد تدخل النار کیا معنے۔معاصی سے
کبھی
تو بہ کی راہ کھل جاتی ہے اور عبادت سے کبھی انسان کبر اور عجب میں مبتلا ہوکر بالکل تباہ ہو جاتا ہے۔امام
کا اگر معصوم ہونا اس لئے شرط ہے کہ لوگوں کی اصلاح ہو۔عام لوگ غلطی میں مبتلا نہ ہوں تو آپ
جانتے ہیں صرف امام کی عصمت سے یہ فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا اس لئے کہ امام کے اہلکار اور اس کے
ملکوں پر چھوڑے ہوئے حکام نہ معصوم ہونے ضرور ہیں اور نہ ان کا منصوص ہونا شرط ہے۔نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اور جناب امیر کے نواب اور عمال ہی کو دیکھ لو۔پس مناط حکم میں ان سے غلطی کا وقوع
ممکن ہے اور آپ جانتے ہیں کہ اکثر لوگ امام تک نہیں پہنچ سکتے کل کا پہنچنا کیونکر ہوسکتا ہے۔اور آپ جانتے ہیں کہ صرف امام کی عصمت سے جب تک اس کا تسلط نہ ہو اور ظاہری حکم نہ
ہولوگوں کو فائدہ کیونکر ہو سکتا ہے۔صاحب الزمان علیہ السلام کی حالت ملاحظہ کرو۔آپ جانتے ہیں
که شخصی معاملات اور منزلی انتظامات کے واسطے ہر ہر شخص کو ہر وقت کے جزئیات کے لئے امام سے
رجوع کرنا صریح محال ہے اگر کلیات سے جزئیات لے گا تو ضرور ہی اجتہاد میں غلطی کرے گا پس جس
غرض پر عصمت اور امامت کو شیعہ امامیہ ثابت کرتے ہیں صرف اسی سے دنیا میں اصلاح کا قائم ہونا
معلوم کیا معنے۔اگر باری تعالیٰ اصلاح چاہتے تھے تو بقول آپ کے باری تعالیٰ پر واجب تھا کہ امام کو
تسلط دیتے۔دوسری بات جس کو فروگذاشت کیا ہے یہ ہے کہ مہاجرین کے حق میں لَا كَفْرَنَّ
عَنْهُمْ سَيَاتِهِمْ وَ لَأُدْخِلَنَّهُمُ جَنَّتٍ تَجْرِى - قرآن میں موجود ہے۔بھلا جن لوگوں کی
نسبت کفارہ اور جنت میں لے جانے کا وعدہ ہو وہ ابدی سزا پائیں۔واللہ عقل نہیں مانتی۔سنوسنو سنو
مكفرات ذنوب بہت ہیں۔اول خالص تو بہ۔دوم استغفار۔سیوم اعمال صالحہ۔چہارم مومن کی دعا۔آل عمران : ۱۹۶
۲۰
۸۵
رو شخ
رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کی دعا۔ششم آپ کی شفاعت ہفتم اہوال وصدمات جو مابعد الموت
طاری ہوتے ہیں۔ہشتم وہ اعمال اور صدقات جن کا اثر میت کو پہنچنا شرع سے ثابت ہے جیسے میت کی
طرف سے روزہ رکھنا۔حج کر لینا، میت کی اولا دصالح، میت
کا وہ علم جس کا نفع جاری ہے۔تم دنیویہ
صدمات۔دہم کرب قیامہ۔یاز دہم اقتصاص عند المیزان۔دوازدہم صدق توحید۔سیز دہم رحمت ارحم
الراحمین جس کی سبقت غضب پر منصوص ہے۔علامہ مصنف نے یہ خیال نہ فرمایا کہ اگر صحابہ سے
معاصی سرزد ہوئے تو کیا مفرات ان کے لئے محال ہو گئے تھے۔نہیں نہیں نہیں۔ابوبکر کی نسبت آپ کا
یہ الزام کہ ان میں حزن اور خوف تھا اور یہ بات شجاعت کے خلاف ہے۔غار کی آیت میں ان کو
صاحب کہا گیا جیسے اِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا اور صاحب ہونا اہل نار کی
نسبت آیا ہے۔بھلا خالیف ، بزدل حزن والا ، صاحب خلافت کے لائق ہے۔سچ کہتا ہوں قرآن ہی
وہ کتاب ہے جس کو شِفَاء لِمَا فِي الصُّدُورِ کہنا بالکل سچ ہے۔اب اس وہم کی دوا سنو۔موسیٰ علیہ
السلام نے اللہ جل شانہ کے سامنے اقرار کیا فَأَخَافُ اَنْ تَقْتُلُونِ اور یعقوب علیہ السلام نے فرمایا
إِنَّمَا اشْكُوا بَنِى وَحُزْنِي إِلَى
اللهِ اور سبحانہ و تعالیٰ حضرت امام
الانبیاء علیہ الصلوۃ والسلام کو
صاحب کا خطاب دے کر فرماتا ہے وَمَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُونٍ -
جس حالت میں ان اولو العزم کو خوف اور حزن اور صاحب ہونے نے امام اور رسول اللہ اور
نبی ہونے سے نہیں روکا اور مطعون نہیں کیا تو ابو بکر کو خلافت سے کیوں یہ امور مانع ہوئے اور
کیوں مطعون کیا۔اور یہ وہم اور خلاف واقع الزام کہ معاذ الہ شیخین منافق تھے یہ نہایت ہی غلط ہے جس
حالت میں وہ جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ کے ساتھ ہوئے جانتے ہو اس وقت جناب کی کیا
حالت تھی اور ایسی ابتدائی حالت میں ساتھ دینا کس بہادر اور محب کا کام ہے اور پھر غور کرو اور سوچو
اس نے اپنی خلافت کے وقت کفر کے کون سے مسئلہ کی اشاعت کی۔اپنی قوت اور سطوت میں کفر کی
رسوم میں کس کو پھیلایا۔پھر کیا اپنی اولا د کو جانشین بنانے میں کوشش کی۔اپنی قوم کے حقوق مقرر کئے۔التوبة: ٤٠
يوسف: ۸۷
۲۱
التكوير: ٢٣
۸۶
رد شخ
سنوا اکثر صحابہ کو اگر منافق کہو گے یا کافر معاذ اللہ تو دین پہنچنے کا سلسلہ مفقود ہو جائے گا کیونکہ بطور آپ
کے صحابہ دو گروہ ہوں گے ایک وہ جم غفیر اور سواد اعظم جو غاصبوں اور ظالموں اور منافقوں کا مجموعہ ہے
اور ہمارے نزدیک اور فی الواقع جس کے سبب تمام عرب درست ہو گئے فارس اور شام اور روم اور
مصر میں وہ بات پھیلی جس کی تصریح وَ لَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى میں تھی اور
جس نے کفار ہی سے لڑائی کی۔اور دوسرا وہ جو تقیہ کو فرض کہے۔پہلے سلسلہ کی ہر ایک روایت اگر
قابل عمل نہیں تو دوسرے کی ہر بات میں یہ شبہ ہے کہ شاید یہ بات بڑے گروہ کے خوف سے کہی یا
اپنے مریدوں کے بھاگ جانے کا ڈر تھا اس لئے وہ بات کہی اور قرآن بزعم تمہارے خود بے ترتیب
پھیلا۔معاذ اللہ دیکھو کیسی غلطی ہے۔آپ نے اہل بیت کی مدح پر زور دیا ہے۔بتاؤ تو سینوں میں کون ہے جو امیر علیہ السلام اور
ان کی اولاد کو بزرگ نہیں جانتا کیا ان کے مناقب ہماری حدیث کی کتابوں میں بہ بسط تمام موجود
نہیں۔اگر احادیث صحیحہ کو بیان کرتے تو کیا اُن میں کمی تھی۔نہیں نہیں۔آیہ تطہیر سے اس مضمون کی وہ
تسکین کہاں جو آپ چاہتے ہیں۔سنو سنو سنو۔اہل بیت کا لفظ قرآن میں کل تین جگہ آیا ہے اوّل
بارہویں سپارہ میں دیکھو سورہ ھود قَالُوا أَتَعْجَبِينَ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ رَحْمَتُ اللَّهِ وَبَرَكْتُهُ عَلَيْكُمُ
أهل البيت - دوم بیسویں سپارہ میں دیکھو سورہ قصص وَحَرَّمْنَا عَلَيْهِ الْمَرَاضِعَ مِنْ قَبْلُ فَقَانَتْ
هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى أَهْلِ بَيْتِ يَكْفُلُونَهُ لَكُمْ اور بائیسویں سپارہ میں دیکھو سورہ احزاب
وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الأولى وَاقِمْنَ الصَّلوةَ وَأَتِيْنَ الزَّكَوةَ
وَأَطِعْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَبْرَكُمْ تَطْهِيرًا
وَاذْكُرْنَ مَا يُتلى ان تین جگہ کے سوا قرآن میں اہل بیت کا لفظ نہیں آیا۔پہلی دو جگہ میں صریح
بیبیاں با تفاق ما و شما اہل بیت میں شامل ہیں۔اور تیسری آیتہ کا ماقبل اور مابعد دیکھو اور انصاف کا خون نہ
کرو۔تو بیبیوں ہی کو خطاب ہے پھر آپ نے بیبیاں ہی اہل بیت سے نکال دیں۔یا در کھوکم کا لفظ اہل
کے لحاظ سے یا شمول کے لحاظ سے ہے۔میرے ایک شیعہ جلیس نے ایک دفعہ جواب دیا کہ آیتہ میں
النور: ۵۶
هود: ۷۴
القصص: ۱۳
الاحزاب : ۳۵،۳۴
۲۲
۸۷
رو شخ
ترتیب عثمانی نے یہ نقصان دیا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ تم ایسا بُرا عذر نہ کرو گے کیونکہ جیسا گذرا
حدیث میں وہ بے اعتباری تھی پھر اس صورت میں قرآن بھی قابل اعتبار نہیں رہتا۔دوم عجم بھی گئے
گذرے زمانے میں ہزاروں حافظ ہیں اور میرے جیسے کم ذہن باہمہ کثرت شواغل سال میں یاد
کر سکتے ہیں۔کیا ممکن ہے کہ عربوں نے جن کے حافظہ کو مؤرخ بالا تفاق مان چکے ہیں بافہم فصاحت
و بلاغت قرآن کو تئیس برس میں یاد نہ کیا ہو۔پھر ایسے وقت جب اسلام میں داخل ہونے والوں کو
ابتدائی جوش تھا۔پھر یہ بات بھی عقل میں نہیں آتی کہ شیعہ کے ہزاروں مصنف اور داعی اپنی تصانیف
کو، اپنے خیالات کو دنیا میں پھیلا دیں اور قرآن جیسی ضروری چیز کو صاحب الزمان غار میں لے کر
کالعدم کر دیں پھر یرید کا لفظ آپ کے مطلب کو پورا نہیں ہونے دیتا۔دیکھئے ان آیات کو
يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الیسر۔حالانکہ سب لوگ پسر میں نہیں وَاللَّهُ يُرِيدُ اَنْ تَتُوبَ عَلَيْكُمْ اور
سب تائب نہیں۔اصل بات یہ کہ ارادہ دو قسم کا ہوتا ہے ایک شرعی اور ایک کونی ارادہ میں کسی چیز کا ارادہ
ظاہر کرنے سے اس چیز کی پسندیدگی ثابت ہوتی ہے اور آپ نے جو أَنْفُسَنَا وَأَنْفُسَكُمُ کی تفسیر
فرمائی ہے وہ اس وقت تسلی بخش تھی اگر ظَنَ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنْتُ بِأَنْفُسِهِمْ خَيْرًا اور
لَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ۔اور تَقْتُلُونَ أَنْفُسَكُمْ وَلَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ کی تفسیر بھی مجھے
یاد نہ ہوتی اور حَسْبُكَ
اللهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِين کے میں آپ نے عطف کے کرنے میں
سخت غلطی کی ہے یہ منِ اتَّبَعَ حسب کا مفعول ہے اور کاف پر معطوف ہے اى حسبك و مـــن
اتبعك الله۔جناب حکیم مہدی صاحب نے فقیر سے وعدہ فرمایا کہ وہ امیر علیہ السلام کی بلافصل۔امامت کو قطعی الدلالہ نص سے ثابت کر دیں گے اُن سے عرض کر دیجئے قبل از ارقام مسئلہ ان کلمات کو
دیکھ رکھیں تشبید المطاعن کے نمبر ۳۷۴ میں ہے اکثر احکام از قرآن مستنبط نمی شود و آنچه مستنبط می شود
در غایة اجمال و اشکال و تشابه است و اختلاف عظیم در فهم احکام از انها شده بعض گفته اند محکم ترین آیات
کریمہ آیت وضو است و قریب بصد تشابه در انست ورد قرآن ناسخ و منسوخ محكم منشا به ظاهر و مادل
عام خاص مطلق مقید و غیر اینها است پس چگونه کتاب خدا برائے رفع اختلاف کافی باشد انتھی۔البقرة: ١٨٦
النسا: ۲۸
الانفال: ۶۵
۲۳
۸۸
رو شخ
وقال قال على انا كلام الله الناطق وهذا كلام الله الصامت ترتیب عثمانی کا بگا ڑ مزید برآں
رہا۔یہ تو قرآن غَيْرَ ذِي عِوَجِ اور عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ کا آپ کے ہاں حال ہے جس کو خدا نے اختلاف
مٹانے کو نازل کیا قال الله وَأَنْزَلَ مَعَهُمُ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ لِيَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ فِيمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ
اور خدائی کتاب کا ناطق ہونا اس آیت سے ثابت ہے هذَا كِتُبُنَا يَنْطِقُ عَلَيْكُمْ بِالْحَقِّ "
اور کلام اللہ الناطق علیہ السلام کے اقوال کی حجیت کا یہ حال ہے کہ تقیہ کا احتمال آپ کی ہر ایک کلام میں
موجود ہے۔دیکھو تہذیب الاحکام میں ابو جعفر طوسی نے جناب امیر سے روایت کی قال علیہ السلام
حرم رسول الله صلى الله عليه وسلم الحمر الاهلية ونكاح المتعة - شیعہ علما کہتے ہیں
تقیہ کے باعث کہا ہے اور حدیث من مات ولم يعرف امام زمانه احادیث کی معتبر کتابوں میں
موجود ہی نہیں پھر اس میں تخصیص امام اور عدم فصل کا ذکر نہیں پھر اتفاق ما وشما اس زمانہ کے امام
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں یا قرآن امام ہے اور کتاب کا امام ہونامن قبله کتاب موسیٰ اماماً
میں دیکھئے۔عبقاب میں حدیث غدیر پر زور دیا ہے الا مصنف ہر سلسلہ سند میں صرف ایک راوی کی
مدح کسی کتاب سے نقل کرتا ہے۔پھر مادح کی مدح پھر اس کی کتاب کی مدح میں تطویل کرتا ہے۔تمام کتاب میں سند کے کل رجال کا حال نقل نہیں کرتا پس یا دھو کہ میں ہے یا دھوکہ دیتا ہے۔واللہ اعلم۔فقط
ابواسامه نورالدین
البقرة: ۲۱۴
الجاثية: ٣٠
۲۴