دينيات کا پہلا رسالہ

تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین, حصہ 2

۱۰۲
ارکان نماز
ا۔نماز کے شروع میں اللہ اکبر کہنا جس کو تکبیر تحریمہ کہتے ہیں۔۲۔کھڑا ہونا جس کو قیام کہتے ہیں۔۔قراءت یعنی کچھ کلام اللہ پڑھنا۔رکوع
۵۔سجدہ۔دینیات کا پہلا رسالہ
- قعدہ اخیرہ یعنی نماز کے آخر میں بیٹھنا۔ے۔قصداً نماز ختم کرنا۔شرائط نماز کے مسائل
ا۔اگر زخم سے ہر وقت خون وغیرہ نکلتا ہو یا ہر وقت نکسیر چلتی ہو یا پیشاب کے قطرے آتے
ہوں تو ان صورتوں میں نماز ترک نہ کرنی چاہیے۔ایک بار وضو کر کے پڑھ لینی چاہیے۔۔مرد کا ستر ناف کے نیچے تک ہے اور زانو بھی ستر میں داخل ہے۔عورت کے لئے سوائے
دونوں ہاتھ اور دونوں پاؤں اور منہ کے تمام بدن کا ستر ہے اور اگر ستر کے حصہ میں سے چوتھائی
کھل جائے گا تو نماز فاسد ہو جائے گی۔۔اگر کپڑے پاک نہ ہوں اور ان کے دھونے کا بھی کچھ سامان نہ ہو تو ناپاک کپڑوں سے ہی
نماز پڑھ لینی چاہیے۔ترک نہ کریں۔اگر نماز ایسی جگہ ہو کہ قبلہ معلوم نہ ہو سکے یا شب کی تاریکی ہو یا اور کوئی آدمی نہ ملے جس
سے
قبلہ کا رخ پوچھ سکیں تو ایسے وقت میں دل میں سوچیں کہ قبلہ کس طرف ہو گا جس طرف دل
شہادت دے اسی طرف منہ کر کے نماز پڑھ لیں۔۱۴

دینیات کا پہلا رسالہ
ارکان نماز کے مسائل
اگر نمازی کسی وجہ سے کھڑا نہ ہو سکے تو بیٹھ کے نماز پڑھ لے۔قراءت میں کم از کم ایک بڑی
آیت یا چھوٹی تین آیتیں ہونی چاہئیں۔۲۔قعدہ میں اس قدر بیٹھنا فرض ہے کہ جتنی دیر میں التحیات پڑھ سکیں۔واجبات نماز
ا۔اَلحَمدُ پڑھنا۔الحَمدُ کے بعد کوئی سورت یا ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی آیتیں پڑھنا۔۳۔تمام ارکان نماز کو ٹھیر ٹھیر کر ادا کرنا اس کو تعدیل ارکان کہتے ہیں۔چار رکعتی یا سہ رکعتی نماز میں دو رکعت کے بعد بیٹھنا اس کو قعدہ اولیٰ کہتے ہیں۔۔دونوں قعدوں میں خواہ اولی ہو خواہ آخری میں التحیات پڑھنا۔۔جمعہ اور عیدین اور مغرب وعشاء اور صبح کی نماز میں امام کا قراءت کو بلند آواز سے پڑھنا۔جو
شخص تنہا نماز پڑھے اسے اختیار ہے کہ ان وقتوں میں قراءت آہستہ پڑھے یا آواز سے۔ظہر اور
عصر کی نمازوں میں قراءت آہستہ پڑھنا۔ے۔جو فرض اور واجب بار بار ہر رکعت میں آتے ہیں انہیں ترتیب سے ادا کرنا۔۔فرض کی دو پہلی رکعتوں میں قراءت ضرور پڑھنا۔اخیر نماز میں سلام پھیرنا۔ان کے علاوہ
وتروں کی تیسری رکعت میں دعاء قنوت پڑھنا اور نیز عیدین میں کئی بار اللہ اکبر کہنا بھی واجب
ہے یعنی پہلی رکعت میں قراءت سے پہلے تین بار اور دوسری رکعت میں قراءت کے بعد تین بار
احادیث سے یہ بھی جائز معلوم ہوتا ہے کہ پہلی رکعت میں قراءت سے پہلے سات بار اور دوسری
رکعت میں قراءت سے پہلے پانچ بار اللهُ اَكْبَرُ ہے۔عملی طور پر فرض اور واجب میں کوئی فرق نہیں۔الحمد تمام کلمات اللہ کی قائمقام ہے اور اس کے سوا اور کلام الحمد کے قائمقام نہیں۔۱۵

دینیات کا پہلا رسالہ
۱۰۴
سنن نماز
ا رفع یدین یعنی نماز کے شروع میں دونوں ہاتھوں کو کانوں تک اٹھانا اس طرح کہ انگوٹھا کان
کی کو سے چھو جائے یا اس کے سامنے ہو اور باقی انگلیاں نہ بہت کشاہ ہوں نہ بند۔۔دونوں ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنا اس طرح کہ ناف کے نیچے دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھ کر
دائیں ہاتھ سے بائیں کو پکڑ لیں۔احادیث صحیحہ سے ہاتھوں کو سینہ پر رکھنا بھی ثابت ہے۔۔نماز کے شروع میں ثناء پڑھنا۔۴۔ثناء کے بعد تعوذ پڑھنا۔-۵۔ہر رکعت کے شروع میں بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ پڑھنا۔- اَلْحَمْدُ کے بعد آمین کہنا۔ے۔ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف جاتے وقت سوائے قومہ کے اللہ اکبر کہنا اس کو
تکبیرات انتقالات کہتے ہیں۔رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ تین، پانچ ، سات بار کہنا۔۔رکوع سے کھڑے ہو کر سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہنا اس کو تسمیع کہتے ہیں اور مقتدی کو
رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ اور تنہا نماز پڑھنے والے کو فقط تسمیع یا دونوں کہنا۔۱۰۔سجدہ میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَی تین ، پانچ ، سات بار کہنا۔ا۔التحیات کے بعد درود شریف پڑھنا۔۱۲۔درود شریف کے بعد کوئی دعا پڑھنا ہر شخص اپنی اپنی زبان میں دعا مانگ لے۔ے اور صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ آپ سجدہ اور رکوع میں سُبحنَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَ بِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي
بھی پڑھا کرتے تھے بلکہ آخر یہی پڑھا
۱۶

دینیات کا پہلا رسالہ
۱۰۵
ا۔نماز میں بات چیت کرنا۔مفسدات نماز
در دیا مصیبت کی وجہ سے آواز سے رونا ، بے اختیار حالت کا یہ حکم نہیں ، اگر خدا کے حکم سے
روئے گا تو نماز نہ جائے گی۔۔اپنے امام کے سوا کوئی اور قرآن پڑھنے میں بھولے تو اسے بتانا۔اپنے امام کو بتانے سے
نماز فاسد نہیں ہوتی۔۴۔نماز میں کچھ کھانا پینا۔بہت سا کام وہ ہے جس کو طرفاً بڑا کام سمجھا جاوے اور جسے دیکھ کر
لوگ یہ سمجھیں کہ یہ شخص نماز میں نہیں ہے۔مکروہات نماز
ا۔چادر یا رضائی کو سر یا کاندھے پر اس طرح ڈالنا کہ ان کے کنارے لٹکتے رہیں یا کوٹ اور
لبادہ وغیرہ کو بغیر آستین میں ہاتھ ڈالے ہوئے اوڑھنا۔۲۔پیشانی سے مٹی کو پونچھنا۔۔کپڑے کو مٹی سے بچانے کے لئے سمیٹنایا اٹھانا۔۴۔ننگے سر نماز پڑھنا۔۵۔پیشانی کے سامنے سے بلا ضرورٹ کنکری یا مٹی کو ہٹانا البتہ اگر سجدہ ہی نہ ہو سکے تو ایک بار
ہٹانا درست ہے۔۔انگلیوں کا نماز میں چٹانا۔نماز میں دائیں بائیں طرف یا آسمان کی طرف دیکھنا۔۔نماز میں جمائی یا انگڑائی آوے تو حتی الامکان روکو۔۱۷

1+4
دینیات کا پہلا رسالہ
۹۔سجدہ کے وقت دونوں بازوؤں کو زمین پر بچھا دینا یا پیٹ کو ران سے ملانا۔۱۰۔بلاضرورت کھانسنا اگر کھانسی نہ رک سکے تو مضائقہ نہیں ہے۔پیشاب یا پاخانہ کی
ضرورت کی حالت میں نماز نہ پڑھے۔ان سے فارغ ہو کر اطمینان سے نماز پڑھنی چاہیے بلکہ
کھانا سامنے ہو تو کھا کر پڑھے۔ایمانداری کی باتیں
ا۔اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا اور یقین کرنا کہ وہ ایک ہے۔تمام عیبوں سے پاک تمام صفات کا ملہ
سے موصوف سب کا مالک۔رب رحمن، رحیم ، وحدہ لا شریک لہ ہے۔۔اس کے ملائکہ پر ایمان لانا کہ جب دل میں نیکی کی تحریک کریں تو اس پر عمل کرے۔۔اس کی کتابوں پر ایمان لانا۔۴۔اس کے انبیاء پر اور اس بات پر کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم خاتم النبین ہیں ایمان لانا
اور آپ تمام کمالات نبوت کے جامع تھے۔۵۔بعث بعد الموت پر ایمان لانا۔تقدیر پر ایمان لانا کہ ہر ایک چیز کے لئے ایک اندازہ ہے اور اس کی مقدار ہے۔پس جیسا
کوئی کرے گا ویسا پھل پائے گا اور اللہ تعالیٰ کو تمام اشیا و واقعات کا علم ہے۔ے۔جزا وسزا پرایمان لانا۔دینداری کی باتیں
ا۔اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا زبان سے اقرار کرنا۔۲۔نماز پڑھنا۔۳۔زکوۃ دینا۔۴۔روزہ رکھنا۔IA
>

۱۰۷
۵ توفیق ہو تو حج کرنا۔اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ( قلم سے یا زبان سے )
- دشمن اگر دین سے روکے تو بشر ط طاقت اور سلطنت کے اس کا مقابلہ کرنا۔ے۔اللہ تعالیٰ کی عبادت ایسی کرو کہ اسے تم دیکھتے ہو یا وہ تمہیں دیکھتا ہے۔۔اخلاق فاضلہ کا پابند ہونا۔۹۔بُرائیوں سے بچنا۔۱۰ خدا تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت رکھنا۔ا۔احسانات الہی کا شکر ادا کرنا۔۱۲۔تواضع اور فروتنی اختیار کرنا۔۱۳۔بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پر رحم کرنا۔۱۴۔شیخی اور گھمنڈ کا ترک کرنا۔-۱۵۔حسد اور کینہ اور بے محل غضب کا ترک کرنا۔۱۶۔قرآن مجید کی تلاوت کرنا اور اس کا سمجھنا۔۱۷۔لغو اور فضول باتوں سے دور رہنا۔۱۸۔ہر وقت پاک وصاف رہنا۔۱۹۔ستر کو چھپانا۔۲۰۔موقع پر سخاوت کرنا اور کھانا کھلانا۔۲۱۔عزیزوں اور قریبیوں کا حق ادا کرنا۔۲۲ خلق میں اصلاح کرتے رہنا۔دینیات کا پہلا رسالہ
۲۳۔اچھے کاموں میں امداد اور کوشش کرتے رہنا اور کسی حاجت مند کی بقد را مکان خبر گیری اور
امداد کرنا۔۱۹

1+1
دینیات کا پہلا رسالہ
۲۴۔پڑوسی کے ساتھ احسان کرنا۔۲۵۔معاملہ صاف رکھنا۔۲۶۔اپنا حق لینے میں سختی نہ کرنا۔دوسروں کا حق دینے میں حیلہ یا سستی نہ کر
- مال کا موقع پر صرف کرنا۔مال کو فضول خرچ نہ کرنا۔۲۸۔سلام کا جواب دینا۔۲۹۔مریض کی عیادت کرنا۔۳۰۔جب کسی مسلمان کو چھینک آوے اور وہ الحمد للہ کہے تو جواب میں يَرْحَمُكَ الله کہنا۔۳۱۔تکلیف والی چیز کو راستہ سے ہٹانا۔گناہ کبائر
ا۔خدا تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا۔۲۔خون ناحق کرنا۔۔ماں باپ کو ایذا پہنچانا۔۴۔یتیموں کا مال کھانا۔۵۔شراب پینا۔ظلم کرنا۔۔ے۔کسی کو پیٹھ پیچھے برائی سے یاد کرنا۔- کسی کے حق میں بے وجہ بد دعا کرنا۔۔اپنے کو غیروں سے بے وجہ اچھا جاننا۔- کسی سے وعدہ کر کے پورا نہ کرنا۔ا۔کسی کی امانت میں خیانت کرنا۔ا۔

۱۲۔سچی گواہی کو چھپانا۔۱۳۔جھوٹی گواہی دینا۔۱۴۔جھوٹ بولنا۔۱۵۔چوری کرنا۔۱۶۔بیاج کھانا۔۱۷۔رشوت لینا۔۱۸۔کسی کے گھر میں بے اجازت چلا جانا۔۱۹۔کسی کی عیب جوئی کرنا۔۲۰۔نجومی کی باتوں کو سچا جاننا۔1+9
۲۱
دینیات کا پہلا رسالہ

دینیات کا پہلا رسالہ
11 +
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوْا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِةً
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا (اور ) بار بار رحم
کرنے والا ہے۔زمانے کی قسم۔یقینا انسان ایک بڑے گھاٹے میں ہے۔سوائے ان
لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے اور حق پر قائم رہتے ہوئے ایک
دوسرے کو حق کی نصیحت کی اور صبر پر قائم رہتے ہوئے ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی۔سُوْرَةُ قُرَيْشٍ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
لا يَلْفِ قُرَيْشِ الْفِهِمْ رِحْلَةَ الشَّتَاءِ وَالصَّيْفِةٌ فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَذَا
الْبَيْتِ الَّذِى أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ وَأَمَنَهُمْ مِّنْ خَوْفٍ أَ
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم
کرنے والا ہے۔قریش میں باہم ربط پیدا کرنے کے لئے۔(ہاں) اُن میں ربط بڑھانے
کے لئے (ہم نے) سردیوں اور گرمیوں کے سفر بنائے ہیں۔پس وہ عبادت کریں اس گھر
کے رب کی۔جس نے اُنہیں بھوک سے ( نجات دیتے ہوئے ) کھانا کھلایا اور انہیں
خوف سے امن دیا۔۲۲

دینیات کا پہلا رسالہ
سُوْرَةُ الْمَاعُون
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
أَرَعَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ فَذَلِكَ الَّذِي يَدُعُ الْيَتِيمَ وَلَا يَحُضُ
عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِينِ ، فَوَيْلٌ لِلْمُصَدِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ
سَاهُونَ ) الَّذِينَ هُمْ يُرَآءُونَ وَيَمْنَعُوْنَ الْمَاعُونَ
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے
والا ہے۔کیا تو نے اس شخص پر غور کیا جو دین کو جھٹلاتا ہے؟ پس وہی شخص ہے جو یتیم کو
دھتکارتا ہے اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا۔پس اُن نماز پڑھنے والوں پر
ہلاکت ہو جو اپنی نماز سے غافل رہتے ہیں۔وہ لوگ جو دکھاوا کرتے ہیں اور روزمرہ کی
ضروریات کی چیزیں بھی ( لوگوں سے ) رو کے رکھتے ہیں۔سُوْرَةُ الْكَوثَرِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَةُ فَصَلِّ لِرَيْكَ وَانْحَرْن إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ
الْاَبْتَرُة
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا ( اور ) بار بار رحم
کرنے والا ہے۔یقیناً ہم نے تجھے کوثر عطا کی ہے۔پس اپنے رب کے لئے نماز پڑھ
اور قربانی دے۔یقینا تیرا دشمن ہی ہے جو ابتر رہے گا۔

دینیات کا پہلا رسالہ
۱۱۲
سُوْرَةُ الْكَافِرُونَ
بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قُلْ يَايُّهَا الْكَفِرُونَ في لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ وَلَا اَنْتُمْ عُبِدُونَ مَا
أَعْبُدُ وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُمْ وَلَا انْتُمْ عَبدُونَ مَا أَعْبُدُن
لَكُمْ دِينَكُمْ وَلِى دِينِ ®
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے
والا ہے۔کہہ دے کہ اے کا فرو! میں اُس کی عبادت نہیں کروں گا جس کی تم عبادت کرتے
ہو۔اور نہ تم اُس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔اور میں کبھی
اُس کی عبادت کرنے والا نہیں بنوں گا جس کی تم نے عبادت کی ہے۔اور نہ تم اُس کی
عبادت کرنے والے بنو گے جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔تمہارے لئے تمہارا دین ہے
اور میرے لئے میرا دین۔سُوْرَةُ النصر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ
أفْوَاجًان فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبَّكَ وَاسْتَغْفِرُهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًان
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے
والا ہے۔جب اللہ کی مدد اور فتح آئے گی۔اور تو لوگوں کو دیکھے گا کہ وہ اللہ کے دین میں فوج
در فوج داخل ہو رہے ہیں۔پس اپنے رب کی حمد کے ساتھ (اس کی ) تسبیح کر اور اُس سے
مغفرت مانگ۔یقیناً وہ بہت تو بہ قبول کرنے والا ہے۔۲۴

دینیات کا پہلا رسالہ
۱۱۳
سُوْرَةُ الإخلاص
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدَّ اللهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ
كُفُوًا أَحَدُن
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے
والا ہے۔تو کہہ دے کہ وہ اللہ ایک ہی ہے۔اللہ بے احتیاج ہے۔نہ اُس نے کسی کو جنا
اور نہ وہ جنا گیا۔اور اُس کا کبھی کوئی ہمسر نہیں ہوا۔سُوْرَةُ الْفَلَقِ
بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ
وَ مِنْ شَرِّ النَّفْتُتِ فِي الْعُقَدِنْ وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَةً
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے
والا ہے۔تو کہہ دے کہ میں (چیزوں کو ) پھاڑ کر ( نئی چیز ) پیدا کرنے والے رب کی پناہ
مانگتا ہوں۔اُس کے شر سے جو اس نے پیدا کیا۔اور اندھیرا کرنے والے کے شر سے
جب وہ چھا چکا ہو۔اور گر ہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے۔اور حاسد کے شر سے جب
وہ حسد کرے۔۲۵

·

آج 10 میں سے 10 باقی