مبادى الصرف والنحو
تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین
الطَّرْفُ أُمُّ الْعُلُومِ وَالنَّحْو اَبُوهَا
مبادى الصرف
والتحو
از تصنیف حکیم الامت مولوی نور الدین صاحب
زَادَ فَيْضُهُ
مطبع انوار احمد یہ قادیان دارالامان میں چھپوا کر شائع کیا
مورخہ ۲۰ / جون ۱۹۰۶ء
(۱) بولی یا زبان
۱۱۷
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
مبادى الصرف و النحو
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَآلِهِ مَعَ التَّسْلِيمِ
پہلا سبق
لفظی یا تحریری جس طریق سے انسان اپنے خیالات کو ظاہر کرتا ہے اس کا نام بولی یا زبان ہے۔اور یہ اظہار خیالات دو طرح پر ہوتا ہے۔بول کر یا لکھ کر۔پس زبان یا بولی کی یہ دو قسمیں ہیں۔(۱) تقریری اور (۲) تحریری
(۲) علم القواعد
جس علم اور جن قواعد کے سبب سے کسی زبان کو درست لکھ سکتے یا صحیح بول سکتے ہیں وہ اس زبان
کی گرامر یا قواعد کہلاتے ہیں۔(۳) کلمه یا قول مفرد
انسان جو کچھ بولتا ہے وہ ایک بامعنی لفظ ہو تو قول مفرد یا روا جا کلمہ کہلاتا ہے۔ورنہ کلمہ تو ایسا ہوتا
ہے جیسے اَشْهَدُ أَن لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ہے اور جیسے اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ہیں اور
الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالمین ہے۔پس کلمہ در اصل تو کسی مفید جملہ کو کہتے ہیں مگر نحو کے لوگوں نے
اصطلاحاً کلمہ قول مفرد کو کہا ہے۔(۴) علم صرف
ایک بامعنی لفظ کو رنگ برنگ کے معانی کے لئے مختلف شکلوں میں لانے کے قواعد کا نام علم صرف
ہے۔اور فائدہ اس علم کا یہ ہے کہ ایک لفظ کے معنے معلوم ہونے سے اسی قسم اور جماعت کے بہت سے
الفاظ کے معنے معلوم ہو جاتے ہیں اور ایک معنے کے لفظ معلوم ہونے سے بہت سے الفاظ اسی قسم
۱۱۸
مبادى الصرف و النحو
کے معلوم ہو جاتے ہیں گویا صرف کا علم زبان دانی کی ریل ہے۔یادر ہے علم صرف علم قواعد کی ایک
شاخ ہے۔سوالات
(۱) زبان کس کو کہتے ہیں۔(۲) زبان کی کتنی قسمیں ہیں۔(۳) کسی زبان کی قواعد سے کیا مراد ہوتی
ہے۔(۴) قول مفرد کس کو بولتے ہیں۔(۵) کلمہ اصل میں کس کو بولتے ہیں۔(۶) کلمہ کے عام معنے
بتاؤ۔(۷) علم صرف کس کو کہتے ہیں۔(۸) اس علم سے فائدہ کیا ہے۔دوسر اسبق
پہلے سبق میں بتایا گیا ہے کہ انسان جو بامعنی لفظ بولتا ہے اس کا نام روا جا کلمہ ہو گیا ہے۔اب غور
کرو کہ انسان جب بولتا ہے تو وہ بامعنی الفاظ تین قسم کے ہوتے ہیں۔یا تو لفظ کسی چیز کا نام ہوتے ہیں
یا کسی کام کے ہونے یا واقع ہونے کو ظاہر کرتے ہیں یا دو لفظوں کا باہمی تعلق ظاہر کرتے ہیں۔اس کی
مثال تمہاری اپنی بولی میں تو یہ ہے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) مکہ سے مدینہ چلے گئے۔اس فقرہ میں
محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نام ہے اس نبی کا جو تمام نبیوں کا سردار اور سب کا خاتم ہیں اور مکہ اور مدینہ
نام ہے دوشہروں کا۔چلے گئے ایک لفظ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک کام کو ظاہر کرتا ہے
اور سے ایک لفظ ہے جو اس کام کا علاقہ مکہ اور مدینہ سے ظاہر کرتا ہے۔پس اس سے یہ نتیجہ نکلا کہ
قول مفرد یا کلمہ کے تین قسم ہوتے ہیں اسم فعل اور حرف۔ا اسم جو نام ہو کسی شے کا جیسے اللہ محمد ، ملک ، نبی ، رسول ، کتاب ، تقدیر ، مکه، مدینه، جزا،
قیامت ، جنت ، جہنم ، ایمان، کفر، شرک، نفاق ، صدق، اخلاص ،حسن ، احسان علم ، عمل ، احمد،
قادیان وغیرہ۔۲۔فعل وہ لفظ ہے جو ظاہر کرے کہ فلاں کام کسی سے ہو چکا یا ہوتا ہے یا کسی سے ہوگا یا کسی کے
۱۱۹
مبادى الصرف و النحو
ساتھ قائم ہوایا ہے یا ہو گا۔جیسے آمنتُ بِاللهِ (ایمان لایا میں ساتھ اللہ کے ) يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ
ایمان لا رہے ہیں یا لائیں گے ساتھ غیب ( اسْلَمْتُ رَبِّ الْعَالَمِينَ (فرمانبردار ہو چکا میں
رب العالمین کا )۔حرف وہ لفظ ہے جو دوسرے لفظوں کے ملنے سے اپنا مفہوم ظاہر کرے اور ان کے
تعلقات کو بتائے جیسے آمَنْتُ بِاللهِ وَ سِرْتُ مِنْ بَيْتِي إِلَى مَكَّةَ وَ صَلَّيْتُ فِي الْمَسْجِدِ
الحرام۔بہر حال حرف اصطلاحاً دو چیزوں کے باہم رشتہ تعلق کو پیدا کر دیتا ہے۔سوالات
(۱) قول مفرد کی کتنی قسمیں ہیں۔(۲) ہر ایک قسم کی تعریف کرو۔(۳) اسم کی سات مثالیں
دو۔(۴) پانچ فعل بیان کرو۔(۵) حرف کی مثال۔(۶) ان فقرات میں سے اسم فعل اور حرف
جدا جدا کرو۔(الف) اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَ سَلِّمْ - (ب ) رَبَّنَا
اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً - (ج) سُبُحْنَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ
الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَا الَّذِي بُرَكْنَا حَوْلَهُ -
تیسر اسبق
ا۔اسم کی پھر تین قسمیں ہیں۔یہ تقسیم اُس کی بناوٹ کے لحاظ سے ہے۔جامد۔مصدر اور مشتق۔(الف) جامد وہ اسم ہے جو نہ کسی لفظ سے بنا ہو اور نہ اس سے کوئی لفظ بنے مثلاً فعل وغیرہ سے۔(ب) مصدر وہ اسم ہے جو کسی کام کوکسی سے ہونے یا کرنے کو بتائے یا کسی چیز پر کسی بات کے
وقوع کو ظاہر کرے جیسے العِلْمُ ( جاننا ) الْحَمْدُ (ستائش کرنا)
( ج ) اسم مشتق وہ اسم ہے جو مصدر سے بنایا جاوے اور مصدر کے معنے اور اصلیت اس میں
پائی جائے جیسے عالم مصدر علم کے معنے ہیں جاننا اس سے اسم مشتق عالم کے معنے جانے والا۔معلوم کے معنے جانا گیا وغیرہ ایسا ہی حمد کے معنے تعریف کرنا، محمد کے معنے تعریف کیا گیا،
۱۲۰
مبادى الصرف و النحو
حامد تعریف کرنے والا ، احمد کے معنے بہت اچھا۔۲۔جامد سے تو چونکہ کوئی لفظ بنتا ہی نہیں اس کا ذکر سر دست چھوڑ دو۔مصدر اور اسم مشتق کی کئی
قسمیں ہیں۔مصدر کی اقسام فعل کی بحث میں بتائیں گے اسم مشتق کی یہ اقسام ہیں۔(الف ) اسم فاعل۔صفت مشبہ۔مبالغہ
( ب ) اسم مفعول (ج) ظرف زمان - ظرف مکان ( د ) اسم آلہ (ہ) اسم زیادت یا اسم تفضیل۔۔پھر اسم یا کسی خاص چیز کا نام ہوتا ہے یا عام نام جیسے محمدصلی اللہ علیہ وسلم ( خاص رسول کا نام
ہے ) مکہ خاص شہر کا نام - رجل آدمی ، ہر آدمی کو رجل کہتے ہیں۔فرش ہر گھوڑے کو قرش کہیں
گے۔پس معنوں کے لحاظ سے اسم کی دو اور قسمیں ہیں معرفہ اور نکرہ۔جب خاص شے کا نام ہو تو
معرفہ کہلاتا ہے عام ہونکرہ۔سوالات
(۱) بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی کتنی قسمیں ہیں؟ (۲) جامد۔مصدر۔مشتق کی تعریف کرو اور
مثال دو۔(۳) اسم مشتق کے اقسام کتنے ہیں ان کا کیا کیا نام ہے؟ معنوں کے لحاظ سے اسم کی کتنی
قسمیں ہیں۔ہر ایک کی مثال دو۔چوتھا سبق
واحد۔تثنیہ اور جمع
ا۔اسم کبھی واحد کہلاتا یا تثنیہ اور جمع۔پس معنے میں تعداد کے لحاظ سے ایک کے معنے
دے تو واحد۔دو کے معنے دے تو تثنیہ اور دو سے زیادہ کے معنے دے تو جمع کہلاتے ہیں۔جیسے
رَجُلٌ (ایک مرد) رجُلانِ (دومرد) رِجَالٌ ( بہت مرد )۔۲۔تثنیہ بنانے کا عام قاعدہ یہ ہے کہ واحد کے آخر میں الف اور نون زیر والا لگانے سے
تثنیہ ہو جاتا ہے۔جیسے رَجُلٌ سے رجُلانِ اور ین بھی لگاتے ہیں جیسے رَجُلَيْنِ۔
۱۲۱
مبادى الصرف و النحو
جمع بنانے کا عام قاعدہ یہ ہے کہ جمع مذکر کی صورت میں ون یا تین سے بنے گی اور مؤنث
کے لئے ان اور اپ کے لگانے سے۔جیسے مذکر کی مثال مُؤْمِنٌ سے مُؤْمِنُونَ وَ مُؤْمِنِينَ اور
مؤنث کی مثال مُؤْمِنَةٍ سے مُؤْمِنَاتٍ -
فائدہ۔۱۔یاد رکھو اگر واحد کے آخر ہے۔علامت تانیث کی ہوگی تو جمع میں گر جائے گی جیسے
اوپر کی مثال میں۔فائدہ۔۲۔تثنیہ اور جمع کے لین میں تمیز کرنے کے واسطے یاد رکھو کہ تثنیہ میں یائے مجہول
پڑھی جائے گی اور جمع میں پائے معروف۔مُسلِمَيْنِ (تثنیہ) مُسْلِمِينَ جمع ہے۔سوالات
(۱) واحد اور تثنیہ اور جمع کس کو کہتے ہیں؟ (۲) تثنیہ بنانے کا عام قاعدہ کیا ہے؟ مثال دے کر بتاؤ۔(۳) جمع بنانے کا عام قاعدہ مثال دے کر بتاؤ۔(۴) تثنیہ اور جمع کے لین میں کس طرح تفریق
کرو گے۔(۵) اگر واحد کے آخر ، ت تانیث کی ہو تو جمع میں رہے گی یا گرے گی۔(۶) ان فقرات
میں واحد، تثنیہ، جمع الگ کر کے دکھاؤ۔(الف) بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ ـ (ب) إِنَّا أَعْتَدُنَا
للكفِرِينَ سَلْسِلَا وَأَغْللًا وَسَعِيرًا (ج) الْخَبِيثُتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالطَّيِّبَتُ لِلطَّيِّبِينَ -
پانچواں سبق
مذکر اور مؤنث
ا۔نر کو مذکر اور مادہ کو مؤنث کہتے ہیں۔مگر الفاظ میں مذکر مؤنث کی شناخت علامات سے
ہوتی ہے۔۲۔مؤنث کی دو قسمیں ہیں۔حقیقی اور لفظی حقیقی مؤنث وہ ہے جس کا نر جاندار ہو جیسے امرءة
(عورت) کہ اس کا امر (مرد) کہلاتا ہے۔لفظی مؤنث وہ ہے جس کا ئر جاندار نہ ہو بلکہ لفظاوہ مؤنث ہو جیسے ظُلُمَةٌ ( اندھیرا)
و
۱۲۲
مبادى الصرف و النحو
پھر لفظی کی دو قسمیں ہیں۔اوّل یہ کہ علامت تانیث لفظوں میں ہو۔یہ قیاسی کہلاتی ہے۔دوم علامت تانیث لفظوں میں نہ ہو جیسے آرض (زمین) اس کا نام سماعی مؤنث ہے۔۴۔مؤنث کی عام علامت ت ہے۔پس عام قاعدہ مؤنث بنانے کا یہی ہے کہ مذکر کے آخر
لگادی جائے جیسے عالم سے عَالِمَةٌ مگر جن الفاظ کے آخرالف بشکل می ہو وہ ۃ لگانے کے وقت
الف گر جائے گا۔جیسے فتح ( جوان لڑکا ) فتاة (جوان لڑکی )
۵۔مندرجہ ذیل الفاظ مونث بولے جاتے ہیں۔(الف) عورتوں کے نام اور وہ الفاظ جو عورتوں کے لئے خاص ہیں جیسے خديجة اخت
عروس - حائض - طامث -
( ب ) اسمائے مشتقہ جن کے آخرة داخل ہو۔جیسے عَالِمَةٌ -
( ج ) جن اسموں کے آخری آئے۔جیسے سلمی (عورت کا نام ) حَسَنَاء (بہت خوبصورت )
مگر جب ہی اصل لفظ کا جزو ہو تو مؤنث نہ سمجھ لینا جیسے موسیٰ۔( د ) جن اسموں کے آخر ! آوے جیسے صحراج (جنگل)۔(0) ملکوں اور شہروں کے نام جیسے مصر و مکہ۔(و) ہوا، آگ، شراب وغیرہ کے نام جیسے ربیع (ہوا) شمال (بادشمال ) ناژ (آگ) خمر (شراب)
( ز ) جسم کے دہرے اعضاء ہاتھ ، پاؤں، کان، آنکھ وغیرہ اکثر مؤنث ہیں۔( ح ) کل جمع مؤنث ہوتی ہیں
سوالات
(۱) مؤنث حقیقی لفظی ، سماعی اور قیاسی کی تعریف کرو۔(۲) مؤنث کی عام علامت کیا ہے۔(۳) مؤنث بنانے کا کیا قاعدہ ہے مثال دے کر بتاؤ۔(۴) وہ کون سے اسماء ہیں جو مؤنث بولے جاتے ہیں۔
۱۲۳
مبادى الصرف و النحو
تعریف علم صرف
ایک لفظ کو رنگ برنگ معانی کے لئے مختلف شکلوں میں لانے کے قواعد کو علم صرف کہتے ہیں۔فائدہ صرف
اس علم کا فائدہ یہ ہے۔ایک لفظ کے معنے معلوم ہونے سے اس لفظ کی جماعت کے معانی معلوم
ہو سکتے ہیں۔دیکھو فقرہ نمبر ۴ سبق پہلا۔چھٹا سبق
فعل
کی تعریف
فعل وہ لفظ ہے جو ظاہر کرے کہ فلاں کام کسی سے ظاہر ہو چکا یا ہوتاہے یا ہوگا یا کسی کے ساتھ
قائم ہوایا ہے یا ہوگا اور ایسے فعل کو فعل معلوم کہتے ہیں جیسے آمَنْ - نَعْبُلُ - نَسْتَعِيْن۔یا یہ بتاوے کہ فلاں بات کسی پر واقع ہو چکی یا واقع ہورہی ہے یا واقع ہوگی تو اسے فعل مجہول
کہتے ہیں جیسے عُلِمَ - يُنْصَرُ
اقسام فعل
فعل کے اقسام ا۔ماضی ۲۔حال و ۳۔مستقبل۔حال و مستقبل کو مضارع بھی کہتے ہیں۔۴۔امر ۵۔نبی ۶۔جمدے نفی اور فعل تعجب فعل کے اقسام ہیں نیز فعل لازم ہوتے ہیں جیسے جلس۔حَسُنَ كَرُمَا مَن اور متعدی جیسے عَبَدَ وَحدَ اور اشترك نصر اور طلب۔نیز فعل کبھی ثلاثی
لے امن کے معنی ہیں کہ ایمان فلاں شخص سے ظاہر ہو چکا۔عبادت کا فعل ہم سے ظاہر ہوتا ہے اور ہوگا۔سے مدد طلب کرنے کا فعل ہم سے ظاہر ہوتا ہے یا ہو گا۔کے جانا گیا۔ے مدددیا گیا۔۹
۱۲۴
مبادى الصرف و النحو
جیسے نَصَر اور عَلِمَ اور رباعی جیسے بَعْشَر خماسی جیسے انْفَطَرَ اور سداسی جیسے اسْتَخْرَجَ۔یہ بات بھی یادر ہے کہ فعل اور اسم بھی کبھی صحیح ہوتا ہے۔جیسے صلح اور رَشَدَ یا عِلْم اور
رُشد -
اور مہموز جیسے امن ، أَمَنْ ، سَأَلَ ، سَئُولٌ ، قَرَءَ ، قُرُ
اور مضاعف جیسے مل ، مَنْ ضَرَّ مَلٌ ، مَنْ ضَرٌّ
،
مثال یا مُعْتَلُ الْفَا۔جیسے وَعَدَ اور وَعْدُ، يَقَنَ ، يَقْنُ
مُعْتَلُ الْعَيْن يا اجوف جیسے بَاعَ اور بَيْعٌ - قَالَ اور قَوْلُ
ناقص جیسے رمی ، رفى دَعَا ، دَلُو ، خَشِيَ ، عَصَا
لفیف مفروق جیسے وقی اور ولی
اور لفیف مقرون جیسے شوى - قوى
حروف وہ لفظ ہے جو دو چیزوں کے باہمی تعلق کو ظاہر کرے جیسے الْحَمْدُ لِلَّهِ - أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ -
الْمُؤْمِنُ فِي الجَنَّةِ وَ الكَافِرُ فِي النَّارِ - میں ل حمد اور اللہ کا تعلق اور علی انعام اور انعام یافتہ
لوگوں کے درمیان کا تعلق فی مؤمن اور جنت اور کافرونار کے تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔فائدہ امتحان
سوالات
تمیز کرو۔اسماء و افعال اور حروف کی اور ان کے اقسام کی ان عبارتوں میں
خَلَقَ اللهُ الْعَالَمَ بِقُدْرَتِهِ وَ يَخْلُقُهُ - وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضُى ـ آمَنَ - عَبْدُ اللَّهِ -
كُنْ مَعَ الصَّادِقِينَ - لَا تُشْرِكَ بِاللهِ - لَا تَكُنْ لِلْخَابِنِيْنَ خَصِيْمًا -
لے اکھیڑا، اٹھایا۔ے پھٹا وہ
۱۲۵
مبادى الصرف و النحو
ساتواں سبق
ماضی وہ فعل ہے جس میں کہا جاتا ہے فلاں کام ہو چکا
واحد
جمع
غائب مذکر عَلِمَ عَلِمًا عَلِمُوا او۔علامت اور ضمیر فاعل ہے
۱۔تثنیہ اور وجمع کو ظاہر کرتی ہے مؤنث عَلِمَتْ عَلِمَنَا عَلِمُن
عَلِمْتَ عَلِمْتُمَا عَلِمْتُمُ تَ تُما ثم علامت و ضمیر فاعل
مخاطب
مؤنث عَلِمْتِ عَلِمْتُمَا عَلِمْتُنَّ ت ثما تن علامت و ضمیر فاعل
عَلِمْنَا ت تا علامت و ضمیر فاعل
غَلَبَ - حَسِبَ - مَنَعَ - كَرُمَ
علمت
سه حرفی - عَلِمَ نَصَرَ
چهار حرفی
ماضی
مصدر
ماضی
مصدر
اضی
مصدر
اكرم
إكراما
كرم
تَكْرِيمًا حَاسَبَ
مُحاسَبَةً
دَحْرَج
دخراجا
پنج حرفی
كتَسَبَ اِكْتِسَابًا اِنْفَطَرَ اِنْفِطَارًا تَصَرَّفَ تَصَرُفًا تَنَاصَرَ تَنَاصُرًا
احمد
احْمِرَارًا تَسَرْبَل تَسَرُبُلًا
شش حرفی
اسْتَغْفَرَ اسْتِغْفَارًا إِخْشَوْشَنَ اخْشِيْشَانًا إِجْلَوَةً
جُلُوذات
احمار
احْمِيرَارًا اخر نجم اخر نُجَامًا اِقْشَعَرَ
اقْشِعرَارًا
ا اصل مصدر اجلو ادا ہے۔(ناشر)
۱۱
ضرورت
۱۲۶
مبادى الصرف و النحو
استاد کو چاہیے۔مصادر کے معانی بتا کر ماضی کے مختلف الفاظ بنوائے اور مختلف الفاظ ماضی کے
معانی پوچھے۔یہاں تک کہ شاگرد کے ذہن نشین ہو جائے۔ماقبل آخر که زیر یا کسرہ اور پہلے جتنے متحرک ہیں ان کو ضمہ دینے سے معلوم ماضی مجہول ماضی بنتی
ہے اور آخر میں دو متجانس ہوں تو ادغام کرتے ہیں۔پس نَصَرَ کا مجہول نُصِرَ - اجْتَنَبَ کا مجہول
أجْتُنبَ - مَدَد کو مد کہتے ہیں اور مجہول اس کا مل ہے۔مضارع وہ فعل ہے جس کے معنے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کام ہوتا ہے ( یہ حال ہے ) یا ہوگا (یہ
استقبال ہے)
واحد
جمع
غائب مذکر يَعْلَمُ يَعْلَمَانِ يَعْلَمُونَ دونون۔نون علامت رفع میں
مؤنث تَعْلَمُ تَعْلَمَانِ يَعْلَمُنَ پہلا نون علامت رفع دوسرا ضمیر فاعل
| پہلانون
اور علامت جمع مؤنث ہے۔مخاطب مذکر تَعْلَمُ تَعْلَمَانِ تَعْلَمُونَ ان علامت رفع و علامت فاعل
مؤنث تَعْلَمِيْن تَعْلَمَانِ تَعْلَمُنَ پلانون علامت رفع یا ضمیر فاعل۔اعْلَمُ
نَعْلَمُ
اسی طرح نون دوسرا
خوب غور کرو کہ ابتدا میں کیا زیادہ ہوا اور کہاں کہاں اور آخر میں کیا تغیر ہوا۔صرف چار حرفی
ماضی میں علامت مضارع کو مضموم کرتے ہیں اور باقی میں مفتوح اور جہاں زائد ہمزہ ابتدا میں ہو
اسے دور کرتے ہیں نیز جس ماضی کے ابتدا میں تا ہو مضارع بناتے وقت ماقبل آخر کو ز بر دو والا
سه حرفی ماضی کے سوا زیر۔کسرہ کی ہے۔۱۲
۱۲۷
مبادى الصرف و النحو
اكْرَمَ يُكْرِمُ۔اكْتَسَبَ سے يَكْتَسِبُ - تَصَرَفَ سے يَتَصَرِّفُ - مضارع بنتا
ہے۔ما - لا پہلے لانے سے منفی۔س۔سَوفَ - لَن - آن۔اِن لانے سے مستقبل جیسے آلا
يَعْلَمَ مَنْ خَلَقَ - سَيَعْلَمُونَ - سَوْفَ تَعْلَمُونَ - لَنْ أَكَلِمَ الْيَوْمَ - أَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ -
إِن يَتَفَرِّقَا يُغْنِ اللهُ كُلاً اور لام تاکید اور ما نافیہ سے حال جیسے إِنِّي لَيَحْزُنُنِي - وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ
ماذا تكسب غدًا اور ماقبل آخر کوفتہ اور حرف مضارع کو ضمہ دینے سے مضارع مجہول بنتا ہے۔تاکید ہے جیسے ماضی میں کہا گیا ہے۔اسی طرح مضارع کی مشق کراؤ۔آٹھواں سبق
لَمْ لَمَّا لَامِ آمَر لاء نہنی کو مضارع کے ابتدا میں لانے سے مضارع کے آخر میں جو رفع 3
اور علامت رفع ہو اُسے دور کر دو اور اس کو جزم کہتے ہیں۔اور ایسا ہی اِن إِذْ مَا۔اور اسمائے ذیل
سے شرط اور جزا کے دونوں مضارعوں پر جزم آجاتا ہے۔ما مَنْ مَهُمَا مَتَى أَيَّانَ أَيْنَ أَثْى
حَيْثُمَا۔اور آنٹی اس لیے کہا جاوے گا۔واحد
تثنیه
جمع
لَمْ يَعْلَمُ لَمْ يَعْلَمَا لَمْ يَعْلَمُوا أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ - لَمَّا يَذُوقُوا
لَمْ تَعْلَمُ لَمْ تَعْلَمَا لَمْ يَعْلَمُنَ لِيُنْفِقُ ذُو سَعَةٍ لَا تُشْرِكْ بِاللهِ
لمْ تَعْلَمُ لَمْ تَعْلَمَا لَمْ تَعْلَمُوا إِنْ تُؤْمِنْ تَسْلَمْ- اذْمَا تَتَّقِ تَرْتَقِ
لَمْ تَعْلَمَى لَمْ تَعْلَمَا لَمْ تَعْلَمْنَ مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَبِهِ - مَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ
يَعْلَمُهُ اللهُ -
لَمْ أَعْلَمُ
لَمْ نَعْلَمُ أَيْنَ مَا تَكُونُوا يُدْرِكُكُمُ الْمَوْتُ
یادر ہے اگر شرط ماضی ہو تو مضارع جو اخیر میں آیا ہے مرفوع بھی ہو سکتا ہے۔ان قمت أقومُ۔اور آم بھی جائز ہے۔-