انٹروڈکشن
تصدیق براھین احمدیہ
تصدیق براہین احمدیہ
انٹروڈکشن
جہاں تک تاریخی واقعات قدیمہ اور جدیدہ آثار اور عقل شہادت دیتی ہے اس دنیا میں
اضداد کا مقابلہ ہوتا رہا اور یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ آئندہ بھی کسی مدت تک ایسا ہی ہوتا رہے گا۔کیمسٹری کی گواہی ذرات عالم کی نسبت اس وقت چھوڑ دو۔انسانی گروہ پر نظر کر وسعید
کے ساتھ شفقی یا سریشٹ کے ساتھ دیسیو کب سے مقابلہ کر رہا ہے مومن و کافر کا جھگڑا اور عالم و جاہل
کا تنازع کوئی پہلے قسم سے جدا فساد نہیں یہ الفاظ سعید اور شقی۔بھلے اور برے یا سریشٹ اور
دیسیو کے ہی عنوان ہیں اور ان کا مخاصمہ وہی اضداد کی باہمی جنگ ہے یہ با ہمی حملہ بڑے بڑے
نتائج کا موجب اور خدا ترس پر سمجھ والوں کے واسطے انواع و اقسام فوائد کا باعث ہے۔ان منافع کا
تذکرہ جو اس جدال و قتال سے اس حملہ کے مجاہدین اور شہدا کے حق میں پیدا ہوتے ہیں اس
رسالے میں ناموزوں ہے۔مگر قدرت کے کارخانہ میں جب اختلاف موجود ہے پھر ایسی قوت اور
طاقت کے ساتھ ہو رہا ہے کہ مخلوق میں کوئی بھی نہیں گزرا اور نہ ہے جس نے اس اختلاف کو مٹایا
ہو۔بلکہ یہ سچا الہام
علم الكيميا
ولَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ إِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ (هود: ۱۲۰،۱۱۹) اس جنگ کے قیام کی خبر دیتا
اچھا
را
ہے اور ہمیشہ رہیں گے اختلاف مچاتے مگر جن پر رحم کیا تیرے پروردگار نے۔
تصدیق براہین احمدیہ
ہے۔کارخانہ قدرت کا کام چونکہ خبیر و علیم اور عزیز وحکیم کے صفات کا نتیجہ اور انہی کا اثر ہے۔اور
اس واسطے ظہور پذیر ہے کہ اللہ تعالیٰ کی کاملہ صفات کا اقتضا پورا ہو اور وہ صفات منتج نتائج اور مثمر
ثمرات ثابت ہوں نہ کمی اور برکار !
اس لئے ممکن ہی نہیں کہ بے وجہ اور بدوں حکمت ہو بلکہ ضرور یہ الہی کام بھی
انواع و اقسام حکمتوں پر مبنی ہوگا اور ظاہر ہے کہ اختلاف اور تضاد کے وقت دونوں گروہ
ایک دوسرے کے مغلوب کرنے میں اولوالعزمی سے کام لیتے ہیں۔پس ضرور ہے کہ ان میں سے ایک فتحیاب ہو اور دوسرا شکست پاوے۔گو ایک کی کامیابی
اور دوسرے کی ناکامی کچھ دیر کے بعد اور دونوں کا فیصلہ بعضوں کو محنتی مجاہد غازی اور شہید اور بعض کو
اسیر اور مقتول بنا دینے کے پیچھے ہی کیوں نہ ہو۔اور یہ بھی عیاں ہے کہ ان دونوں گروہوں کی لڑائی گو
ہر زمانے میں نئے رنگ سے شروع ہوتی ہے دونوں نئے ، ان کی وردیاں نئی ، زبانیں نئی ہتھیار بھی
نئے ہوتے ہیں۔مگر اصلی دعووں پر گہری نگاہ کرو تو وہی پرانے دعوے ہیں ہاں طرز بیان میں کچھ
ایسی تراش و خراش ہو جاتی ہے کہ سرسری نگاہ والا ان دعووں کو نئے دعوے اور اثبات و نفی کے سوالوں
اور جوابوں کو نئے سوال اور نئے جواب خیال کرتا ہے۔مگر متامل جانتا ہے کہ یہ وہی آدم اور شیطان
والا پرانا جھگڑا ہے جو نئے رنگ سے رنگین کیا گیا ہے۔یہ امر بھی شاید فروگذاشت کے قابل نہ ہوگا
کہ ان حملوں کے دیکھنے والے دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں ، کمزور ، کم حوصلہ، نا تجربہ کار، یا قوی ،
بلند حوصلہ اور تجربہ کار، گو پہلے گروہ کا یہی خیال ہوتا ہے کہ مومن اور سریشٹ آج نہ گرے
تو کل پسپا ہوں گے۔کیونکہ یہ مقدس گروہ ابتدا میں بلحاظ اپنی سوسائٹی کے بہت ہی قلیل اور اس پر خر با اور
ضعفا کا مجمع ہوتا ہے۔دنیاوی سامان کے لحاظ سے اس جماعت کے عام ممبر ابتدائی حالت میں بیچیر ز
نظر آتے ہیں۔مال و منال اور حصص سلطنت میں اس گروہ کے اعضا کم قدردکھائی دیتے ہیں۔
تصدیق براہین احمدیہ
اس لئے ان مخلصوں اور سچے اہل ایمان کو ان کے مخالف حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
اور کہتے ہیں۔لَبِنْ رَّجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَ الْأَعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ (المنفقون:9)
مگر عاقبت اندیش اللہ تعالیٰ کی صفت عدل اور رحم اور صفت فوقیت علی الکل پر ایمان
رکھنے والا فتح و نصرت کا مالک صرف اللہ تعالیٰ کو یقین کرنے والا۔تمام نظام عالم کا قابض اور
متصرف صرف ایک اله الحق قدوس رب
کو سمجھنے والا اللہ تعالیٰ ہی کو حق اور راستی کا حامی اور
مددگار جاننے والا جانتا ہے کہ الہی امداد انجام کا راستبازی کے ساتھ ہے۔حق ہی کی عمارت مستحکم
چٹان پر قائم ہے سچائی کامیابی سے مال کا ر علیحدہ نہیں ہوتی۔اور وہ الہام الہی بالکل سچ ہے جس
میں ہے۔وَالْآخِرَةُ عِنْدَ رَبَّكَ لِلْمُتَّقِينَ (الزخرف: ٣٦)
متمول مگر کافر کے مقابلہ میں یہی مفلس مگر مومن آخر کار دولتمند ہوا کرتے ہیں۔ابتدائی
حالت میں ظاہر کے ذلیل مگر اللہ تعالیٰ کے سچے فرمانبردار ہی ظاہری عزت سے بھی معزز ہوتے
ہیں۔سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْعَظْمَةُ لِلَّهِ تَعَالَى !!!
یہ عجیب و غریب راستی اور راستبازی کی معیار ہے۔یہی ہمیشہ ہر ملک میں تعجب انگیز اور
راحت بخش معجزہ اور الہی نشان ہے! اور یہی بھلوں کو بروں سے مقابلہ کرتے وقت یقیناً تسلی رہ رہا
اور ہے اور رہے گا۔آدم سے پہلے ملائکہ، دیوتا’سرتوں کے سامنے جن ، شیاطین“ اور سروں کی جوگت
ہوئی اور جس ذلت کو وہ پہنچے آثار صحیحہ اور اپنشدوں سے عیاں ہے۔لے اگر ہم شہر میں گئے تو ضرور معزز لوگ ان ذلیلوں کو وہاں سے نکال دیں گے۔آخر کار کامیابی خدا کے پاس پر ہیز گاروں ہی کا حصہ ہے۔ے فرشتوں
شیطان
۵ ویدوں کے خلاصے یا تفاسیر
تصدیق براہین احمدیہ
پھر آدم عـلـى نبينا و عليه الصلوة والسلام کی عداوت سے جو و بال ابلیس پر آیا اور
اس کی شرارت کے بدلے شیطان کی جو حقارت ہوئی وہ غالب عمرانات کے زن و مرد بلکہ بچے سے
بھی مخفی نہیں مگر آدم علی نبینا و عليه الصلوة آخر اہل ایمان کے مورث اعلیٰ بنے اور اللہ تعالیٰ
نے آپ کی اولاد میں ہزاروں ہزار انبیا اور ملوک اپنے پیارے پیدا کئے۔الحَمدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اَللّهُمَّ اجْعَلْنَا مِنْهُمْ وَاحْشُرُنَا مَعَهُمُ - آمين
ہم ہرگز اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ شیطان کی اولا دبھی چلی اور ان میں بھی بڑے بڑے
شہنشاہ (اس نے الاسماء) اور فرعون پیدا ہوئے جو ہمہ تن شیطان کے مظہر ، اس کے لمہ اور تعلق کے
باعث شیطان اور شیطان کی ذریت کے اولیا۔ان ملاعنہ کے اعضاء ہتھیار ان کے پیادے اور سوار
ہوئے اور کسی وقت تک رہیں گے۔مگر کیوں ہوئے؟ غور کرو۔اسی نشان کے قائم رکھنے اور یاد دلانے کو کہ بھلوں کے مخالف شیطان اور اس کے مظہر اور
اس کے اولیا بُرے لوگ کیسے ہی کثیر التعداد قوی اور دولتمند کیوں نہ ہوں آخر ایسے ذلیل اور خوار ہوا
کریں گے جیسے آدم علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام کی مخالفت میں شیطان۔کون بتا سکتا ہے؟ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کے عدو کدھر گئے؟ کچھ کھوج تو لگاؤ
کیا ہوئے؟ سب بے نام و نشان ہیں اب تاریخ بھی ان کی تشخیص سے ساکت ہے۔اور الہی
غضب نے پانی کو جو ایک آیت رحمت اور حیات کا مدار ہے ایسی شکل بخشی کہ ایک طرف اس کی
خانہ زاد لکڑیوں سے جہاز بنے جس میں اس سعید اور مومن کے متبع نوح علیہ الصلوۃ والسلام کے
خدام جا بیٹھے اور پانی نے جوش سے انہیں اپنے کندھوں پر اٹھالیا اور دوسری طرف نوح علیہ الصلوۃ والسلام
کے دشمنوں کو ، نہیں نہیں راستی کے مخالفوں، حق کے مقابلہ کرنے والوں کو ان کی بدکرداری کے بدلہ
جہنم پہنچا دیا۔ے ترجمہ۔اے اللہ ہم کو بھی ان میں سے کر اور ان کے ساتھ اٹھا اور ہماری عرض قبول کر۔ے نہایت مکروہ نام
تصدیق براہین احمدیہ
حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کا قصہ قرآن کریم میں عقل والوں کو عبرت دلانے اور
نصیحت پر چلنے والوں کو نصیحت کے واسطے بار ہامذکور ہوا۔سنو۔وَيَضَعُ الْمُلْكَ وَكُلَّمَا مَرَّ عَلَيْهِ مَلَا مِنْ قَوْمِهِ سَخِرُوْا مِنْهُ قَالَ إِنْ
تَسْخَرُوا مِنَّا فَإِنَّا نَسْخَرُ مِنْكُمْ كَمَا تَسْخَرُونَ (هود: ۳۹)
نوح علیہ السلام کے نام لیوے اور اس کی طرف منسوب ہونے پر فخر کرنے والے آج
تک موجود ہیں اور ان میں ہزاروں ہزار روحانی معلم اور پر اپکارتی الہی انعامات اور احسانات سے
سرافراز اور ممتاز ہیں۔نوح علیہ السلام کے مخالفوں کے معبودان باطلہ و ڈ سُواع، يغوث، يعوق،
نسر کا کوئی حامی نہیں رہا۔اور نوح کی تعلیم تو حید نبوت اور معاد کے ہزاروں ہزار ناصر و معین موجود
ہیں۔نوح علیہ السلام کے مخالفوں حق کے دشمنوں پر کمزور اور مظلوم کی وہ آہ اثر کر گئی جس کا بیان
آیت ذیل میں ہے۔رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكُفِرِينَ دَيَّارًا (نوح: ۲۷)۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو برکت پائی وہ ایشیا، یورپ، امریکہ اور افریقہ اور بڑے
بڑے معلوم اور آباد جزائر کی آنکھ سے مخفی نہیں۔اور جو و بال اس کے دشمنوں پر ان کی بے ایمانی
بدکرداری اور حق کی عداوت کے بدلے پڑا کیا اس کا یہ نشان کچھ کم ہے کہ وہ تمام بے نام ونشان ہو
گئے ؟ ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔اور تجھ کو مبارک اور تیرا نام بڑا کروں گا اور تو ایک برکت ہوگا اور جو تجھے برکت دیتے
ہیں برکت دوں گا اور ان کو جو تجھ پر لعنت کرتے ہیں لعنتی کروں گا۔“ (پیدائش باب ۱۲۔آیت ۳)
لے اور وہ ( نوح علیہ السلام) جہاز بنا تا تھا اور جب اس کے پاس سے نکل جاتے اس کی قوم کے سردار نسی کرتے نوح علیہ السلام
سے ( نوح علیہ السلام) نے کہا اگر تم ہنسو ہم پر تو ہم ہنستے ہیں تم پر پھر یہ بھی اس لئے یا اتنا جو تم بنتے ہو۔کاف سبب کے معنے دیتا ہے یا مثل کے۔خیرخواہ نفع رسان
ے اے میرے رب مت چھوڑ اس زمین پر ان کافروں سے کوئی بسنے والا۔
تصدیق براہین احمدیہ
اور فرمایا - وَمَنْ يَرُغَبُ عَنْ مِلَّةِ إِبْرَهِمَ إِلَّا مَنْ سَفِهَ نَفْسَهُ (البقرة: ۱۳۱)
حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کے نہایت صحت بخش اور نجات دہ نصائح پر کان نہ رکھنے
والے وضع الہی کے دشمن فطرت کی مخالفت میں قومی کو برباد کر نے والے موذنی کدھر گئے؟ ان کی
بستی کی یہی خبر ہے جَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا - (هود:۸۳)
غریب ، سعید اور راستباز حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے مصری بادشاہ کے اس
سخت ظلم اور تعدی کو دیکھ کر جو اس نے آپ کی قوم پر شروع کر رکھی تھی اس خیال سے کہ جس بادشاہ
کی رعایا ہوکر رہے اس سے بغاوت کرنا اہل ایمان اور کچے اسلام والوں کا کام نہیں فرعون شاہ مصر
سے درخواست کی اور بجا درخواست کی۔فَأَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَاوِيْلَ وَ لَا تُعَذِّبُهُمْ (طه: ۴۸)
پر اس نافہم نے حضرت موسیٰ جیسے مومن ناصح کی عمدہ اور بجا درخواست کی طرف توجہ نہ کی
الٹا بنی اسرائیل کو زیادہ تر دکھ دینے لگا بلکہ جناب موسیٰ علیہ السلام جیسے پاک خیر خواہ کی نسبت
ناعاقبت اندیشی کے باعث حقارت کی راہ سے کہا۔يُقَوْمِ أَلَيْسَ لِي مُلْكُ مِصْرَ وَ هَذِهِ الْأَنْهُرُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِى أَفَلَا
تُبْصِرُونَ أَمْ أَنَا خَيْرٌ مِنْ هَذَا الَّذِي هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبِينُ فَلَوْلَا أُلْقِيَ عَلَيْهِ
سُورَةٌ مِنْ ذَهَبٍ اَوْ جَاءَ مَعَهُ الْمَلَيْكَةُ مُقْتَرِنِينَ (الزخرف: ۵۲ تا ۵۴)
ے اور ابراہیمی ملت سے کون روگردان ہو سکتا ہے سوائے اس کے جس نے اپنے تئیں احمق ٹھہرایا۔یہ بدکار لونڈے باز تھے نعوذ باللہ۔سے ہم نے اس کو زیر و بالا کر دیا۔ے بنی اسرائیل (میری قوم کو میرے ہمراہ کر دے اور انہیں دکھ نہ دے۔اے میری قوم کیا تم نہیں دیکھتے۔ملک مصر کا میں مالک ہوں اور یہ ندیاں میرے نیچے بہتی ہیں بلکہ میں بہت اچھا ہوں
اس ذلیل سے اور یہ تو صاف صاف بول بھی نہیں سکتا۔بھلا کیوں نہ ڈالے گئے اس کو سونے کے کنگن۔اور نہ آئے اس کے
ساتھ فرشتے پر باندھ کر۔کنگن اس کے زمانہ میں عزت کا نشان تھا جیسے ہندوستان کی ہندو ریاستوں میں اب بھی۔
تصدیق براہین احمدیہ
اور موسیٰ علیہ السلام کا ضعیف مگر سعید اور دشمنوں کی سختیوں پر صابر گروہ آخر اسی قاعدہ الہی
کے مطابق کہ صادق بخلاف کا ذب ومکذب کامیاب ہوتا ہے کامیاب ہوا۔وَأَوْرَثْنَا الْقَوْمَ الَّذِيْنَ كَانُوا يُسْتَضْعَفُونَ مَشَارِقَ الْأَرْضِ
وَمَغَارِبَهَا الَّتِى بُرَكْنَا فِيهَا وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ الْحُسْنَى عَلَى بَنِي
إسْرَائِيلَ بِمَا صَبَرُوا وَدَفَرْنَا مَا كَانَ يَصْنَعُ فِرْعَوْنُ وَقَوْمُهُ (الاعراف: ۱۳۸)
بے بس نہایت خاکسار، بنی اسرائیل کے گھرانے کے خاتم الانبیاء، رسول، مسیح ابن مریم
بہا السلام کے قسی القلب دشمن کدھر گئے ؟ کوئی ان
کا پتہ بتا سکتا ہے؟ ان ”بے ایمان سانپوں“
9966
اور سانپوں کے بچوں پر فتوی لگ گیا۔ان پر حکم ہو چکا۔اور حضرت
مسیح علیہ السلام کے اتباع جس
جاہ و حشم کے ساتھ جناب مسیح علیہ السلام کے منکروں پر حکمران ہیں اس سے ہند والے کیا تمام آباد
دنیا بے خبر نہیں۔ہمارے ہادی (اے رب اے رحمن اے رحیم مولیٰ کریم مجھے بھی اس کے خدام میں رکھیو
اور اسی کی مرافقت جنت میں عطا کریو) کے آیات نبوت میں حضرت مسیح کے اتباع اور ان کے
منکروں کا تذکرہ بطور پیشینگوئی مندرج ہے۔اس پر غور کرو۔إِذْ قَالَ اللهُ يُعِيلى إِنّى مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِيْنَ
كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِمَةِ (ال عمران: ۵۶)
حضرت عیسی علیہ السلام کے اتباع اور ان کے ساتھ والے مسلمان ہیں یا عیسائی اور ان
لے اور ہم نے مالک بنایا موسیٰ کی ضعیف قوم کو مبارک ملک شام کی تمام زمین کا۔اور پوری ہوئی اچھی بات تیرے رب کی
بنی اسرائیل پر اس لئے کہ صابر ہوئے اور خراب کیا اس کو جسے بنایا فرعون اور اس کی قوم نے۔سے جب اللہ نے فرمایا اے عیسی میں لینے والا ہوں
تجھ کو اور بلند کرنے والا ہوں اپنی طرف اور پاک کرنے والا۔تجھے کافروں
سے اور کرنے والا ہوں تیرے اتباع کو کافروں کے اوپر قیامت تک۔
تصدیق براہین احمدیہ
کے منکر یا یہود ہیں اور تھے یا اس انڈیا میں آریہ اور مختلف بلاد میں کچھ پارسی اور کچھ بدھ۔یہ تمام
منکر قو میں، حضرت مسیح علیہ السلام کے اتباع کے ماتحت ہیں اور ہمیشہ ماتحت رہیں گی اور یہ پیشینگوئی
قیامت تک ثابت اور استحکام کے ساتھ ظاہر رہ کر قاتل کے واسطے آیت صداقت اور نشان نبوت
رہے گی۔کیا جس کتاب میں اس پیشینگوئی کا تذکرہ ہے جس کتاب میں اس پیشینگوئی کا دعوی اس
طرح پر ہے کہ قیامت تک اسی طرح رہے گی وہ کتاب ایسے علیم وخبیر کی نہیں۔جو جزئیات اور
کلیات پر محیط اور ان پر بہت تفصیل واقف ہے؟
اب میں تمام سریشٹوٹی کے سریشٹ اور تمام اہل ایمان کے سردار اسعد الخلق (فداك ابی
و امى صلى الله عليك و سلم) کے قصہ پر اس کلام کوختم کرتا ہوں۔حضور علیہ السلام نے ایسے وقت جب تمام دنیا پر روحانی، تمدنی اور اخلاقی حالت کی
نسبت ظلمت اور تاریکی چھائی ہوئی تھی اور دنیا کے لوگ گم کردہ راہ بھول بھلیاں میں مبتلا تھے۔آفتاب کی مانند طلوع فرما کر راہ نمائی کا بیڑا اٹھایا اور لگے نکالنے لوگوں کو ظلمات سے نور کی طرف۔خدا کے واسطے ذرا غور تو کرو۔اس سراج منیر کی نور افشانی کے وقت تمام آباد دنیا کا کیسا
حال تھا؟ دنیا کے اشیاء جنہیں انسان کے خادم کہنا چاہیئے اور حسب الحکم۔ا لَمْ تَرَوْا أَنَّ اللهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ (لقمان: ۳۱)
انسان کے ماتحت ہیں بالعکس انسان کے معبود بنائے گئے۔غور کرو۔ہندوستان کا ملک
ایسا تھا کہ اس میں پتھر اور درخت پوجے جاتے تھے۔بلکہ یوں کہنا چاہیئے کہ آریہ ورت بقول
آریوں کے بھی ہندوستان ہو چکا تھا۔لے کچھ بدھ اور اور قو میں مسیح علیہ السلام سے ابھی ناواقف ہیں اور ان کے پورے منکر نہیں ہوئے ہیں یا در ہے۔تمام عمدہ لوگوں سے افضل۔سے کیا تم نہیں دیکھتے اللہ تعالیٰ نے مفت تمہاری خدمت میں لگا دیا جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
حیرانی ہوتی ہے کہ لنگ کی مہمان اور اس کی پوجا کا دور دورہ یہاں تھا ! بھنگ اور شکتی کی
پرستش یہاں
تھی ! وام مارگ ، اگہور ، کپال مت کے بانی اور گروہ یہاں ہی تھے۔جین اور ناستکوں کا
مبدا اور مولد یہی آریہ ورت تھا !
آریوں کے یا ہندوؤں کے ہمسایہ یا پہلے استاد بلکہ بھائی بند قدیم ایرانی اگنی
ہوتری تھے۔جنہوں نے آسمانی بروج سیاروں، ستاروں اور خاص کر سورج کو معبود بنا رکھا تھا بلکہ
ان کے نہایت نا پاک اثر سے فارسی لٹریچر میں تمام سکھوں اور دکھوں کو آسمانی گردش کی طرف
منسوب کیا گیا تھا۔اسلام کے مدعی لائق منشیوں نے سورج کو حضرت نیر اعظم وغیرہ مقدس
الفاظ سے یاد کیا۔یہ لوگ یزدان اور آہر من دو خداؤں خالق خیر اور خالق شر کے معتقد تھے مغرب اور شمال
بلکہ اندرونی حصہ عرب میں یہود اور عیسائی تھے۔عیسائیوں کا یہ حال کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا ازلی بیٹا بلکہ خدا یقین کرتے
اور اس کو اصل ایمان جانتے تھے۔اور ان کا اعتقاد تھا اور ہے کہ اللہ تعالیٰ وحدہ لا شریک له
من كل الوجوہ ایک ہے اور تین ہے۔پنا ہم بخدا !!! عیسائی کہتے ہیں۔خدا باپ از لی ، خدا بیٹا
ازلی ، خدا روح القدس از لی۔تینوں خدا ہیں پھر خدا ایک ہے!!!
تكَادُ السَّمُوتُ يَتَقَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُ الْأَرْضُ وَتَخِرُ الْجِبَالُ هَذَا أَنْ دَعَوُا
لِلرَّحْمَنِ وَلَدًا وَمَا يَنْبَغِي لِلرَّحْمَنِ أَنْ يَتَّخِذَ وَلَدًا إِنْ كُلُّ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَ
الْأَرْضِ إِلَّا أَتِي الرَّحْمٰنِ عَبْدًا (مریم: ۹۱ تا ۹۴)
لے لنگ پوجا حسب اعتقاد عام ہنود کے شیو جی کے عضو تناسل کی پرستش ہے۔عظمت۔سے عورت کا عضو تناسل۔قریب ہے کہ آسمان چور چور ہو جائیں اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ ذرہ ذرہ ہوکر گر پڑیں کہ وہ رحمن کا بیٹا پکارتے ہیں۔اور رحمن کو سزاوار نہیں کہ بیٹا اختیار کرے کیونکہ سب جو آسمان وزمین میں ہیں رحمن کے حضور میں بندہ بن کر آنے والے ہیں۔
تصدیق براہین احمد به
اس وقت کیتھولک فرقہ کا عروج تھا اور عیسائیوں میں بعض ایسے بھی تھے جو صدیقہ مریم
علیہا السلام کو تم تثلیث جان کر ان کی تصویر پر گوٹے کناری کے کپڑے ڈالتے تھے۔ہند میں بھی
بعض لوگ بتوں کو گرمی اور سردی کا لباس علیحدہ علیحدہ چڑھاتے ہیں۔پادری کا مذہبی مقدس کا یہ رعب اور یہ عظمت تھی اور ہے کہ عیسائیوں کا بچہ بدوں مذہبی
مقدس، اس کے خاص لباس اور اس خاص رسم کے جو سیحی کلیسیا کے واسطے ضرور ہے کلیسیا کا عضو اور
اس کا ممبر نہیں ہوسکتا۔کوئی عیسائی بدوں وساطت پوپ کے نکاح نہیں کر سکتا۔نماز کے واسطے کنیسہ میں جانا
ضرور ہے اور وہاں قسمیس کا ہونا لازم، گناہ گار کو گناہ کی معافی لیتے وقت لا بد ہے کہ قسمیس کو اپنی
بدکرداریوں پر واقف کرے۔اگر بد کا راپنے گناہوں پر پادری کو آگاہ نہ کرے تو گناہ گار کا گناہ
معاف ہی نہ ہو !
ہی نہ ہو۔مرنے کے بعد دفن کے موقع پر اگر پادری موجود نہ ہو تو یہ لا بہ کی سفر یہ آخری منزل طے
عیسائیوں کے استاد اور معلم اور ان کے پاک کتاب کے پہلے اور آج تک کے محافظ
یہود تھے۔جنہوں نے تو حید کو تشبیہ تک اور عبادت کو اس کے صرف جسمانی مظہر تک اور اخلاق کو
قساوت قلبیہ کے ساتھ مختلط اور محدود کر رکھا تھا تو حید اور اخلاق فاضلہ کی طرف عام دعوت ہرگز
نہیں کرتے تھے۔یہود کے کئی فرقے قیامت کے منکر بھی تھے۔بلکہ انا جیل سے واضح ہے کہ جناب
مسیح علیہ السلام سے بھی اس مسئلہ میں انہوں نے تکرار کی۔اور اکثر یا قریباً کل اس بُرے اور تمام بُرائیوں کے سرچشمہ بد اعتقاد کے معتقد تھے کہ
یہود۔بنی اسرائیل خدا کی برگزیدہ قوم ابراہیم راستباز کی راستبازی سے انجام کا رنجات
تصدیق براہین احمدیہ
11
پائیں گے۔جس کا قرآن کریم نے تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَّا كَسَبْتُمْ
(البقرۃ: ۱۳۵) کہہ کر ابطال کیا۔پھر عیسائی یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام جیسا نیک بندہ اور رسول بلکہ
عیسائیوں کا خدا تمام عیسائیوں کی لعنتوں سے ملعون ہو کر اور عیسائی قوم کی بدکاری اور فسق و فجو راور
گنہگاری سے گنہگار بن کر عیسائیوں کا کفارہ ہوا۔!!!
اس لئے عرب کے لوگ شرک میں ڈوبے ہوئے تھے اور شرک کی ذاتی لازم جہالت میں
سخت مبتلا تھے اور اس کے نتیجہ باہمی اختلاف میں پھنس کر ایک دوسرے پر حملہ کر کے کمزور اور ذلیل
اور مفلس بن رہے تھے۔نہ ان میں کوئی ہدایت نامہ تھا نہ کوئی قانون شراب خوری ، قمار بازی،
عزت اور فخر اور بہادری کا نشان تھا۔اور بس۔تعصب ، ہٹ ،ضد اور عداوت، گویا ان کی فطرت ہورہی تھی۔ایسے وقت میں حضرت
خاتم الانبیاء، اصفی الاتقیا سید ولد آدم، فخر بنی آدم واعظ سعادت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدایت اور
راہنمائی پر کمر باندھی اور ساتھ ہی یہ بھی دعوی کیا کہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملہم ہوا ہوں۔میں
بھی ان سعیدوں میں سے ایک ہوں جن میں آدم علیہ السلام ، نوح علیہ السلام، ابراہیم علیہ السلام،
لوط علیہ السلام، موسیٰ اور عیسی علیہم الصلوۃ والسلام تھے۔انبیا کے قصے بار بار قرآن کریم میں پڑھ کر لوگوں کو یاد دلاتے کہ گزشتہ رؤساء اہل ایمان
اور اعداء حزب شیطان کی تاریخ پڑھ لو۔اس پاک گروہ کے مخالفوں کی تباہی سے عبرت پکڑو۔ان
سرشٹوں کے قصوں کو پڑھ کر نصیحت حاصل کرو۔یہی قصے میری راستی اور راستبازی کے آیات اور
لے یہ وہ لوگ ہیں جن کی نسبت آریوں اور پادریوں کا خیال ہے کہ اسلام بلکہ بادی اسلام کے معلم تھے اسلام نے اگر اقتباس
کیا ہے۔تو غور کر وکیسی جو ہر شناسی اور کامل ہدایت کو کام میں لایا ہے۔کھوٹے اور کھرے ملے جلے جواہرات میں سے کھرے
موتیوں کو الگ کرنا کیا چھوٹا سا کام ہے؟ غور کرو۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۲
علامات یا بطور محاورہ محدثه معجزات اور خوارق عادات ہیں۔منکر و! جس طرح بھلے ہمیشہ بروں کے مقابلہ میں انجام کار رفتحیاب ہوتے رہے اور
راستی کے دشمن یا انبیا علیہم السلام کے مخالف ہر زمانہ میں آخر شکست پا کر بے نام ونشان ہوتے
رہے ہیں ایسے ہی اور دشمنو! حق کے مخالفو! میری مخالفت میں تم ذلیل اور خوار ہو جاؤ گے۔حملہ
آوروں کے حملوں کی خبر دی اور یہ بھی بتا دیا کہ میرے مخالفو! اگر تم مجھ پر حملہ آور ہو گے تو نتیجہ
یہ ہوگا۔سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلَّوْنَ الدُّبُرَ (القمر: ٤٦)
سورہ شعرا وغیرہ میں انبیا علیہم الصلوۃ والسلام کے ان قصص کا بیان ہے جن میں
انبیا علیہم السلام کے ساتھ ان کے دشمنوں کے مقابلوں کا تذکرہ ہوتا ہے اور مخالفوں کی بے وجہ
تکذیب کا آخری نتیجہ اور دائمی شمرہ بتایا جاتا ہے۔اور پھر آخر میں ہر قصہ کے یوں کہا جاتا ہے۔إِنَّ فِى ذلِكَ لَآيَةٌ ، وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِينَ (الشعراء : ۲۸)
سے روکا۔اسی سورہ میں حضرت نوح علیہ السلام کے اعدا نے جب نوح علیہ السلام کو یہ کہہ کر وعظ
لَبِنْ لَّمْ تَنْتَهِ يُوْحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِينَ (الشعراء : ۱۷)
اس وقت حضرت علیہ السلام نے یہی فرمایا اور اس طرح دعا کی۔رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَ نَجِنِي وَمَنْ
مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ (الشعراء : ۱۱۹،۱۱۸)
لے شتاب ہے وہ وقت کہ میرے مخالفوں کی جمعیت ہزیمت پاوے اور پیٹھ دے کر بھا گئیں۔ے اس قصہ میں بے ریب ایک نشان معجزہ ہے اور اکثر نہیں مانتے۔سے اگر تو اس منادی سے اے نوح نہ رکا تو تجھ پر پتھراؤ کیا جاوے گا۔ے اے میرے رب ! میری قوم نے مجھے جھٹلایا۔تو میرے اور ان کے درمیان فیصلہ کر دے اور مجھے اور میرے ساتھ والے
ایمان والوں کو بچالے۔