انٹروڈکشن
تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 2
تصدیق براہین احمدیہ
۱۳
پھر جو نتیجہ نکلا اس کا بیان ہے۔فَانْجَيْنَهُ وَمَنْ مَّعَهُ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبَقِينَ إِنَّ فِي
ذلِكَ لَآيَةً (الشعراء : ۱۲۰ تا ۱۲۲)
اسی طرح اس سورہ شعرا میں قوم عاد کا جناب ہود علیہ السلام سے مقابلہ اور قوم ثمود کا
حضرت صالح علیہ السلام سے جھگڑا اور قوم لوط کا جناب لوط علیہ السلام کے مواعظ حسنہ پر کان نہ
دھرنا ایسی ہی طرز سے بیان ہوتا ہے۔سورہ مزمل مکہ معظمہ میں اُتری جب حضور علیہ السلام بظا ہر نہایت کمزوری کی
حالت میں تھے اور بظا ہر کوئی سامان کامیابی کا نظر نہ آتا تھا۔قرآن نے صاف صاف
جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرمایا۔یہ رسول اس رسول کی مثل ہے جو فرعون کے وقت برگزیدہ اور بنی اسرائیل کا ہادی بنایا
گیا۔جس طرح اس رسول حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دشمن بے نام ونشان ہو گئے۔ایسے ہی اس
رسول کے دشمن معدوم ہوں گے۔إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمُ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُوْلًا
فَعَلَى فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ فَاَخَذْنُهُ اَخَذَا وَبِيْلًا فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِنْ كَفَرْتُمْ (المزمل: ۱۲تا۱۸)
اور جس طرح جناب موسیٰ علیہ السلام کی قوم دشمنوں سے نجات پا کر آخر معزز اور ممتاز اور
خلافت اور سلطنت سے سرفراز ہوئی۔اسی طرح ٹھیک اسی طرح لاریب اسی طرح اس رسول کے
اتباع بھی موسیٰ علیہ السلام کے اتباع کی طرح بلکہ بڑھ کر ابراہیم کے موعود ملک بالخصوص اور اپنے
لے پھر بچالیا ہم نے اسے اور اس کے ساتھ والوں کو بھری کشتی میں اور غرق کر دیا اس کے پیچھے سب کو۔لاریب اس قصہ میں
ایک نشان معجزہ ہے۔ے ہم نے ہی بھیجا تمہاری طرف رسول نگر ان تم پر جیسے بھیجا تھا فرعون کو رسول پھر جب نافرمانی کی فرعون نے اس رسول کی تو
سخت پکڑ لیا ہم نے اسے۔پھر تم اگر اس رسول کے منکر ہوئے تو کیونکر بچو گے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۴
وقت کے زبر دست بادشاہوں پر علی العموم خلافت کریں گے۔وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا
اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِيْنَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمُ
وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنَّا (النور: ۵۶)
آخر دیکھ لو۔اس فطرت کے قاعدہ نے۔اس الہی سنت یا عادۃ اللہ نے ناظرین کو وہی
نتیجہ دکھایا جو ہمیشہ اہل ایمان کے ساتھ ان کے بے ایمان مخالفوں کے بیجا حملوں کے وقت دکھاتی
چلی آتی ہے۔ہمارے ہادی، بلکہ ہادی انام علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم میں۔نہیں نہیں۔آپ کے مولد
مسکن اور آپ کے ملک میں آپ
کا کوئی دشمن نہ رہا۔دشمن کیسے؟ ان کے آثار بھی نہر ہے! مکہ معظمہ
نہیں، بلکہ جزیرہ نمائے عرب پر نگاہ کر لو تمام عرب آپ کے خدام یا خدام کے معاہدین کی جگہ ہو گیا۔الله الله !!!
جیسے آپ بے نظیر ہیں ویسے ہی آپ
کی کامیابی بھی بے نظیر واقع ہوئی۔ناظرین! ایسی کامیابی کسی ملہم، کسی مدعی الہام، کسی ریفارمر، کسی مصلح، کسی رسول یا کسی
بادشاہ کو کبھی ہوئی ہے؟ ہرگز نہیں۔کس مقتدا نے کس بادشاہ نے ، نام تو لو، وحدت ارادی کی روح
پھرالہامی دعوے کے بعد اپنی قوم میں اپنے ملک میں۔اولاً وبالذات اس طرح پھونکی ؟ کس نے ،
بتاؤ تو سہی ،اس طرح کی نئی زندگی بخشی ؟ کس کے وسیلے ایسی عملی طاقت ظہور میں آئی ؟ مذہب والو!
ا وعدہ دے چکا اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو تم میں سے جو ایمان لائے اور کام کئے انہوں نے اچھے ضرور خلیفہ کر دے گا ان کو اس
خاص زمین میں (جس کا وعدہ ابراہیم سے ہوا ) جیسے خلیفہ بنایا ان کو جوان اسلامیوں سے پہلے تھے اور طاقت بخشے گا انہیں اس
دین پھیلانے کے لئے جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے پسند فرمایا اور ضرور ہی بدل دے گا انہیں خوف کے بعد امن سے۔من قبلهم سے وہ قوم موسیٰ کی بنی اسرائیل مراد ہے جن کا ذکر وَأَوْرَثْنَا الْقَوْمَ الَّذِيْنَ كَانُوا
يُسْتَضْعَفُونَ مَشَارِقَ الْأَرْضِ وَمَغَارِبَهَا الَّتِى بُرَكْنَا فِيهَا (الاعراف: ۱۳۸) میں ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۵
کس کا مولد آزادد یکھتے ہو؟
حضور علیہ السلام نے نہ صرف اپنا ملک بلکہ اپنے مورث حضرت ابراہیم علیہ السلام کا
موعود ملک آزاد کرالیا۔ہمیشہ حق کے مخالف اور متکبر ، انبیا اور ان کے غریب جان نثاروں کو ستاتے اور ان
کے مقابلہ میں ظالمانہ صف آرا ہوتے ہیں۔پر مآل کا روہی کمزور اور مومن غالب ہوتے
ہیں ، بیچ ہے۔أَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنَّا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا لَا يَسْتَوْنَ (السجدة :19)
یاد رکھو یہی ایک راحت بخش قانون ہے جو سچائی کا معیار رہا۔اور رہے گا اور یہی تسلی دہ
معجزہ ہے جس سے بھلائی اور برائی کو عام نظر کا آدمی بھی امتیاز کر سکتا ہے۔ہاں فتح مندی اور کامیابی کا تاج لینے کے واسطے استقامت ، حسن نظمن ، وفاداری، راستی اور کوشش
شرط ہے۔) إِنَّ الَّذِينَ قَالُوْا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ إِلَّا تَخَافُوا وَلَا
تَحْزَنُوا رحم السجدة: ۳۱)
ب - الظَّائِينَ بِاللَّهِ ظَنَّ السَّوْءِ عَلَيْهِمُ دَابِرَةُ السَّوْءِ ۚ وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ (الفتح:۷)
وَظَنَنْتُمْ ظَنَّ السَّوْءِ وَكُنْتُمْ قَوْمًا بُورًا (الفتح: ۱۳)
لے کیا جو مومن ہے وہ فاسق کا سا ہوسکتا ہے نہیں وہ برابر نہیں۔ے یقیناوہ لوگ جنہوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر وہ پکے رہے ان پر فرشتے اترتے ہیں کہ خوف نہ کرو اور غم نہ کھاؤ۔سے اللہ کی نسبت بدظن کرنے والے۔ان کی نسبت سخت سزا کا فتویٰ ہے اور ان پر اللہ کا غضب پڑا۔ے اور تم نے بُرا گمان کیا اور تم کھپ جانے والے لوگ ہو گئے۔
تصدیق براہین احمد به
۱۶
ج-
د۔_ O
وَذَلِكُمْ ظَنُّكُمُ الَّذِي ظَنَنْتُمْ بِرَبِّكُمْ أَرْدُنكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ مِنَ الْخُسِرِينَ (حم السجدة: ۲۴)
وفُوا بِعَهْدِي أُوفِ بِعَهْدِكُمْ (البقرة :(۴)
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَكُوْنُوْا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة: ١١٩)
وَانْ لَّيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى وَأَنَّ سَعْيَه سَوْفَ يُرى (النجم : ۴۱،۴۰)
یہ ایک مختصر تذکرہ ہے جو گزشتہ واقعات پر مبنی ہے جس کی شہادت آثار باقیہ اور تواریخ صحیحہ
سے ظاہر ہے۔یہاں انڈیا میں ہمارے مورث آئے ، استقامت، باری تعالیٰ پرحسن ظن، وفاداری،
صداقت اور سعی اور سعادت کا مخزن توحید الوہیت اور جزا اور سزا کا مستحکم مسئلہ اور ایمان بالملائکہ
اور ایمان بِمَا اَنْزَلَ اللهُ اور إِیمَان بِالْأَنْبِيَاء کا پاک اعتقاد جو تمام نیکیوں کا منشا ہے۔اور تقدیر کا
نہایت سچا مسئلہ جو تمام بلند پروازیوں کا سرچشمہ ہے۔اور مروت، شجاعت، ہمت، عدل اور
اخلاص۔یہ ساری صفات فاضلہ اپنے ساتھ لائے ان کا ظاہر وباطن ایک تھا جیسا ایمان اور اخلاص
رکھتے تھے ویسے ہی کامیاب بھی ہوتے رہے۔مگر ان کی اولاد نے اپنے آباء کی اقتدا میں ستی کی ، بزرگوں کی چال نہ چلے۔بلکہ
فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلوةَ وَاتَّبَعُوا الثَّهَوتِ (مريم:۲۰)
حرص و ہوا کے پیچھے پڑے تب ان کو حسب الہی وعید
لے اور اسی گمان نے جو تم نے اپنے رب سے کیا تمہیں ہلاک کیا پھر تم زیاں کا رہو گئے۔میرے عہد کو پورا کرو میں تمہارے عہد کو پورا کروں گا۔سے اے مومنو اللہ سے ڈرواور صادقوں کا ساتھ اختیار کرو۔ہے انسان کا بہرہ وہی ہے جو اس نے کمایا اور اس کی کمائی دیکھی جاوے گی۔پھر ان کے بعد ایسے جانشین پیدا ہوئے جنہوں نے عبادت الہی کو ترک کیا اور خواہشات کے پیچھے لگ گئے۔
تصدیق براہین احمدیہ
ل فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا (مريم:۲۰)
۱۷
بت پرستوں کی رسوم اور عادات لینے کی سزا ملی جس کو آج تم او مسلمانو! دیکھتے ہو اور سنتے
ہو۔اگر قلب سلیم رکھتے ہو تو فکر کرو۔البتہ ان میں نہایت نیک اور با ایمان بھی تھے اور ہیں۔الا عام گروہ نافرمان ہوا۔بھلوں
کوان نافہموں کے ساتھ ملا جلا رہنے اور علیحدہ نہ ہونے کے باعث بروں کی سزا کا حصہ دار ہونا پڑا
اور کیونکر شریک نہ ہوتے ؟
لَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ (هود : ۱۱۴)
کی ممانعت پر ان کا بھی عمل درآمد نہ رہا
اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنَّا
ہاں۔اللہ تعالیٰ کے ان پیارے بندوں نے اپنی قوم کے نافرمانوں کا ساتھ کیوں نہ
چھوڑا؟ کیوں ایسے لوگوں سے الگ نہ ہوئے ؟ غالباً قوم کی خیر خواہی ، ان کی بھلائی کے خیال سے
مگر ہدایت نامہ قوم کے پاس تھا اور کم و بیش اس پر عملدرآمد بھی تھا۔پاک کتاب کی زبر دست
تا شیر کبھی کبھی غافل ، مست قوم کو جگاتی رہی۔اس لئے ان میں اللہ تعالیٰ کے پیارے راستباز ،
اولیاء کرام، علماء عظام، واعظ حق پیدا ہوتے رہے اور بقدر استعداد و ہمت سچائی کو پھیلاتے رہے
اور ان کے مجاہدات ، دعاؤں ، خلوص اور توجہ کی برکات سے اپنے بریگا نے متنبہ ہوتے رہے اور ان
پاک لوگوں کی کوششیں مثمر ثمرات ہوئیں و الحمد لله رب العالمین۔ہندوستان کی بُت پرستی، ہندؤں کا دور از عقل قصص کو یہود سے بھی زیادہ مقدس جاننا۔دنیا سے
مخفی نہیں اور ان دونوں مہلک مرضوں سے جو بد نتائج ظہور میں آئے اُن سے دیا نندی پنتھ کو بھی انکار نہیں۔لے جلدی وہ سزا کو پہنچیں گے۔ے ظالموں کی طرف نہ جھکو کہ تمہیں آگ چھوئے گی۔سے اے خدا تو معاف کرنے والا ہے۔عفو کو دوست رکھتا ہے۔ہم سے درگز رفرما۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۸
تو حید الوہیت اور اعلیٰ درجہ کے علوم اتفاق یکتائی کے حاصل کرنے میں یہی دونوں۔(۱) غیر اللہ کی پرستش۔(۲) خیالی جھوٹے افسانوں پر یقین کرنا بڑی روک ہوتے ہیں۔میرے
پیارے بھائی مسلمانو! یہی دونوں آفتیں اب تم کو دامنگیر ہوگئیں اور یہی دونوں برباد کن
اسباب جو مشرکوں اور یہودوں کی بدولت تمہاری سوسائٹی میں ور آئے تمہیں ان کے ساتھ ہی
لے ڈو ہے۔عاقبت اندیشی کرو! اللہ تعالیٰ کا خوف کرو! مشرکوں یہودوں کی شاگردی سے تو بہ کر کے
اور قرآن کریم اور حدیث نبی رؤف الرحیم کا اتباع اختیار کر کے دیکھ لو! جیسے کہ اس اتباع سے
تمہارے اسلاف، دین و دنیا کے سلاطین اور امراء و خلفاء بن گئے۔ویسے ہی تم بھی بن جاؤ گے۔یاد رکھو! نصرانیت، دہریت، یہودیت، شرک کے اجتماع سے جن سے اب تمہارے اکثر
كالجئيوز مرکب ہیں۔کبھی بھی تم کامیاب نہ ہو گے !
غرض ان با ہمت ارواح مقدسہ کے قومی اثر سے ہند میں ہمیشہ اسلام پھیلتا رہا۔نہ جیسے
ہمارے بعض طلیق اللسان لیکچراروں کا بیان ہے کہ اسلام ہند میں بجبر داخل ہوا۔زمانہ حال کا
تذکرہ ہے کہ مولوی شیخ عبید اللہ صاحب ساکن بنت نے ایک تحریک کی جس سے صد ہا اپنے اور
بیگانے بیدار ہو گئے۔بلکہ مخالفوں کی تعلیم یافتہ سوسائٹی بلند آواز سے پکا راٹھی کہ ”بت پرستی اور لغو
افسانے بے ریب تباہی کا موجب ہیں۔مولوی صاحب کا ایک بڑا مکذب اپنا قدیمی طرز ترک
کر کے دیا نندی عالی جنابوں میں آداخل ہوا مگر ترقی ہمیشہ بتدریج ہوا کرتی ہے اور ان نئے جاگنے
والوں کو پوری راستی پر پہنچ جانا شاید اس لئے بھی نصیب نہ ہوا کہ قومی تعلقات اور انواع واقسام کی
جسمانی ضرورتوں نے یکدم قوم سے علیحدگی کی اجازت نہ دی۔برہمو مذہب والوں نے
آریہ سے زیادہ جلدی قدم اٹھایا۔بہ نسبت آریہ کے بہت کچھ اسلام کے قریب آگئے اور آریہ
تصدیق براہین احمدیہ
۱۹
برہموں کے ساتھ اس لئے بھی شریک نہ ہوئے کہ ذات پات کا امتیاز جو بدظنی ، تکبر اور باہمی تنظر کا
منشاء ہے اور بنی نوع کے اتحاد میں سخت خلل انداز ہے، چھوڑ نہ سکے، بلکہ میں کہتا ہوں دفعی جذب
اس واسطے بھی نصیب نہ ہوا کہ دل صرف اللہ تعالیٰ کا طالب نہ تھا۔دنیوی آسائش اور نیشنیلٹی کا
خیال قوت ایمانیہ پر غالب آ گیا۔ایسے ہی اسباب نے نور فطرت اور سلیم کانشنس کی بینائی کو
دھندلا کر دیا اور آخرت یا پیچھے آنے والی حالت پر دنیا یا موجودہ خیالی راحت کو ترجیح دے
دی۔سبحان الله !!!
کسی زمانہ میں آخرت
کو دنیا پر ترجیح تھی اور دنیا ایک فانی اور محض خواب خیال
سمجھی جاتی
تھی اور اب اس زمانہ میں نو جوانوں کالجیروں اور ان کے ہم خیالوں میں عام طور پر دیکھا
جاوے (إِلَّا مَنْ عَصِمَهُ الله ) تو صرف چند روزه دنیوی آسائش ہی نجات اور آرام کی جگہ ہے۔ان نے جاگنے والوں نے قصہ مختصر اسلام کے قریب آتے آتے روگردانی اور اجتناب کیا۔معلوم
ہوتا ہے اور یقینا ہے بھی یوں ہی کہ کسی شریر کی یہ خواہش
آنظِرْنَ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُوْنَ (الاعراف:۵)
منظور ہوگئی۔اس منظوری میں کیا حکمت ہے؟ یہ ایک جدا بحث ہے اور یہ فرمان بالکل سچ
ہے کہ اُسے کہا گیا۔فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ إلى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ (الحجر:۳۹،۳۸)
مگر تعجب ہے! اس گروہ نے جس کتاب کو کافی ہدایت نامہ یقین کیا اس کے پورے سمجھنے
والے پنجاب کے منتہا تک نظر کرو کہیں نہ ملیں گے۔ویدک سنسکرت کی عبارت بھی نہیں پڑھ سکتے۔ے مجھے کو بعثت کے دن تک مہلت دے۔یقینا تجھے وقت معلوم کے دن تک ڈھیل دی گئی۔
تصدیق براہین احمدیہ
مگر یہ کہے جاتے ہیں کہ ہماری ہی کتاب تمام علوم اور فنون کی معلم اور استاد ہے۔ثبوت پوچھیئے تو
کیا ہوگا !
اس کتاب کے وجود سے آریہ کے ماوراء اور بلاد کے لوگ واقف بھی نہ تھے ہند
سے کس ملک میں وید کا ترجمہ پہنچا؟ آریہ صاحبو! کوئی مستحکم دلیل چھوڑ ، ناقص شہادت ہی
پیش کرو۔مسلمانو! اس حملہ کا باعث جو آر یہ جماعت اس وقت مسلمانوں پر کر رہی ہے اور اس
تنفر کا موجب جو آریہ نے ظاہر کیا ہے۔صرف آریہ ہی نہیں بلکہ تمہاری غفلت اور اپنی پاک
کتاب کی خدمت میں علمی اور عملی طور پر بے پروائی بھی اس کی علت ہے۔تم نے اپنی کتاب کو
طاق نسیاں پر رکھ دیا جس کا وبال تم پر یہ پڑا کہ تمہارے کئی فرقے ہو گئے۔میں مانتا ہوں کہ
یہود اور عیسائیوں کا ساتمہارا حال نہیں۔تم کو باہم الفت بھی ہے مگر نہ ایسی جیسے چاہیئے۔اہل
کتاب کا نمونہ دیکھ لو! اللہ تعالیٰ ان کے حق میں فرماتا ہے۔وَمِنَ الَّذِيْنَ قَالُوا إِنَّا نَصْرَى أَخَذْنَا مِيثَاقَهُمْ فَنَسُوا حَظَّا مِمَّا ذُكِّرُوا بِهِ
فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء (المائدة : ۱۵)
سو چواگر انہیں اتفاق ہوتا تو تمام دنیا پر جو چاہتے کرتے۔مگر جرمن سے فرانس ، روس سے
انگلستان کو جو کچھ کھٹکا ہے ظاہر ہے۔با اینکہ سب عیسائی ہیں! مسلمانو! تمہارا مالک رازق اللہ ایک،
تمہاری کتاب ایک تمہارا رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسا ایک۔عیسائی تین کے بندے ہیں۔آریہ
چار کتابوں کے متبع۔ان میں اختلاف ہوتا تو ہوتا۔ہم میں ایسی وحدت کے ہوتے اتنا تفرقہ بھی
کیوں ہوا؟
لے اور ان لوگوں سے جنہوں نے کہا ہم نصرانی ہیں۔ہم نے پختہ اقرار ان کا لیا۔اس یاد دلائی گئی بات پر عمل کرنا بھول گئے۔پھر ہم نے ان میں عداوت اور بیر کو اکسا دیا۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۱
الحاصل مشرکوں سے نکلتے ،توحید کی طرف آتے ہوئے گروہ، بلکہ یوں کہیئے اسلام کے
قریب آنے والے دیا نندی پنتھ کو جب مختلف اسباب سے رکاوٹ ہوئی اور دھو کے میں مبتلا
ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان میں کے سعیدوں کی غلطی سے بچنے کے لئے حضرت
میرزا غلام احمد صاحب مجد کو پیدا کیا اور انہیں توفیق دی کہ آریہ اور ان کے سوا جس قدر اسلام
کے مخالف ہیں ان سب کو موجہ اقوال سے سمجھا دیں اور مغالطات کے مواقع سے انہیں آگاہ
کریں۔حضرت میرزا صاحب نے اس مقصد اعلیٰ کی ابتدائی تحریک کے واسطے ایک کتاب لکھی
اور اس کا نام براہین احمد یہ رکھا۔اللہ تعالیٰ کے سامان قدرت کو دیکھو غافل قوم کے جگانے کو کیا تدبیر نکالی ! اس کتاب کی
تکذیب پر ایک پولیس مین کھڑا ہو گیا۔الحمد للہ تعالیٰ۔اس مکذب نے تمام مباحث ضرور یہ کو
ایک جا جمع کرنا شروع کر دیا۔آریہ کے عام مذہب میں گو کاسہ لیسی اور جوٹھا کھانا نا پسند ہے مگر اس
شخص نے تمام عیسائیوں اور پادریوں کے اعتراض بھی لے لئے۔اس واسطے عیسائیوں کے ایک ریفارمر نور افشاں نے تکذیب کی مدح میں کئی صفحے سیاہ
کئے ہیں۔ایک جگہ لکھتا ہے۔تکذیب براہین ایسی دلچسپ ہے جب اسے ابتدا سے دیکھنا شروع کرو تو دل یہی چاہتا
ہے کہ آخر تک دیکھ لی جاوے۔سبحان اللہ کیا سچ ہے!
الَمُ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُؤْمِنُوْنَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ
وَيَقُولُونَ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوْا سَبِيلًا (النساء : ۵۲)
لے دیکھو تو ان کتاب والوں کو یقین لا رہے ہیں ساتھ بدکاروں اور نا فرمانوں حد سے نکلنے والوں کے۔اور منکروں کو کہتے
ہیں۔یہ اسلامیوں اور مومنوں سے زیادہ ہدایت یافتہ ہیں۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۲
اگر چہ عیسائیوں میں ایسے منصف بھی ہیں جن میں سے ایک نے مجھے لکھا ہے
تکذیب کے ریویو سے اتفاق صرف صاحب ریویو کے سے مزاج والوں کا ہوگا۔تکذیب براہین کو بندہ بھی دیکھ چکا ہے بجز یاوہ گوئی کے میرے ہاتھ تو کچھ نہیں آیا۔ہاں کوئی مخش
سیکھنا چاہے تو اچھی کتاب ہے۔عیسائی اعتراض بہم پہنچا کر اپنی لیاقت ضرور جتائی ہے ایسے مباحثہ
سے چکلے کی کہانیاں اچھی ہیں۔“
خاکسار نے جب اس کتاب تکذیب کو دیکھا تو وہ کل مکذب یاد آ گئے جو آدم سے لے کر۔ہمارے ہادی (فداه ابی و امی صلی الله علیه و سلم) تک آپ کے اور آپ کے بچے اور نیک
فرمانبرداروں اور جان شاروں کے مقابل گزرے۔مگر وہی الہی سنت اور خدائی قاعدہ کہ انجام کار
اہل ایمان اور راستباز ہی فتحیاب ہوتے ہیں میرے واسطے جان افزا، راحت بخش ہوا۔ہمارے
ہادی علیہ الصلوۃ والسلام کو باری تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلَقَدْ كُذِبَتْ رُسُلٌ مِنْ قَبْلِكَ فَصَبَرُوا عَلى مَا كَذِبُوا وَ أُوذُوا حَتَّى أَتُهُم
نَصْرُنَا ۚ وَلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِ اللهِ وَلَقَدْ جَاءَكَ مِنْ نَّبَنِى الْمُرْسَلِينَ (الانعام: ۳۵)
اور جگہ جب حضور علیہ السلام تنہا مکہ معظمہ میں تھے فرماتا ہے کہ اپنے مخالفوں اور بیجا حملہ
آوروں نافہم مذ بوں کوسنادے۔سِيرُوا فِي الْأَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ (الانعام :۱۲)
کوئی دیکھ لے جو حالت انبیاء علیہم السلام کے مکذبوں کی ہوئی اس سے بڑھ کر ہمارے
لے بے شک جھٹلائے گئے رسل تجھ سے پہلے پھر صبر کیا انہوں نے تکذیب پر اور دکھ دیئے گئے یہاں تک کہ آئی ان کے پاس
مدد ہماری اور الہی باتیں کوئی نہیں بدل سکتا۔اور بے ریب آ چکی تجھے خبر پہلے رسولوں کی۔زمین میں سیاحت کرو پھر دیکھو جھٹلانے والوں کا انجام کیا ہوا۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۳
حضور علیہ السلام کے نافہم مکذبوں کی ہوئی۔جہاں سے مکذبوں نے آپ کو نکالا وہاں سے خود ہی
ابدال آباد کے واسطے نکل گئے۔سچ ہے و العاقبة للمتقین۔حضرت مرزا صاحب خاتم الانبیاء اصفی الاصفیا صلی اللہ علیہ وسلم کے بچے خادم اور اسلام
کے با اخلاص حامی اس زمانہ کے مسجد دلہم ہیں۔میں نے چاہا اور خدا کے فضل سے یقین ہے کہ میری نیت کا ثمر ہ مجھے ضرور ملے گا) کہ
راستبازوں کا ساتھ دوں اور ان کے انصار سے بنوں۔اس لئے براہین کی تصدیق پر کمر ہمت کو
چست باندھ کر اس رسالہ کو لکھا۔وانما الاعمال بالنيات وانما لامرإ ما نوى اللهم وفقنى لما
تحب و ترضى وانت حسبي ونعم الوكيل
تکذیب صفحہ اول۔”انسانیت سے باہر آزادی مبدا فساد ہے اصل میں وہ آزادی نہیں
بلکہ آواگون کی بنیاد ہے“۔مصدق براہین۔بے ریب انسانیت سے باہر کی آزادی مبدا فساد ہے۔وہ آزادی نہیں
بلکہ انواع و اقسام کے سزاؤں کی موجب اور تکالیف کی باعث ہے۔لیکن آریہ دیا نند یو! بتاؤ
تو سہی تمہارے اعتقاد کے بموجب کبھی کوئی انسان اس آزادی اور مبدا فساد آزادی سے پاک
بھی ہوا یا نہیں؟ بتاؤوید کا کوئی قاعدہ ہے جس پر عمل کرنے سے کوئی شخص ابدی نجات پاسکتا ہے؟
اور تمہاری مقدس کتاب نے ہی مخلوق کو کوئی ایسا ذریعہ بتایا ہے جس سے انسان آئندہ آواگون
سے بچ جاوے؟
مکذب کی کتاب صفحہ نمبر ۲۲۰ میں ہے۔محدود ارواح کے اعمال محدود ہیں۔اور محمد وداعمالوں کا نتیجہ بے حد نہیں ہوسکتا
اس واسطے (بطور دیا نندی پنتھ ) نجات ابدی روح حاصل نہیں کر سکتی۔اور نہ ابدی دکھ
تصدیق براہین احمدیہ
۲۴
بھوگ سکتی ہے اور یہ بھی آپ لوگوں کا اعتقاد ہے۔”مہان پر لے کے وقت ( جب مرکبات کے اجزا الگ الگ ہو جاویں گے اور اجزا کا
با ہمی تعلق ٹوٹ جائے گا ) بیج انکر ماتر ( بقدر تخم ) اعمال اور برائی اعمال کے ارواح میں
موجود رہتی ہے اور اسی مقدار اعمال سے مہان پر لے کے بعد جاندار اشیاء کا پیدا ہونا شروع
ہو جاتا ہے۔‘یا در ہے۔ایسے مہان پر لے کا وجو د صرف خیالی ہے دیا نندیوں کے پاس کوئی
اس کی دلیل نہیں۔مکذب ! تمہاری تحریر اور دیا نندیوں کی تقریر سے صاف واضح ہوتا ہے کہ اس مبداء
فساد اور آواگون کی محکم بنیاد کا حامی صرف آپ کا خیال یا اعتقاد ہے اور اسی بُرے اعتقاد کا ثمرہ
ہے جو آپ کو اُس مذہب سے سخت بغض ہو رہا ہے۔جس میں ابدی نجات اور دائمی آرام کو جو روح
کا اصلی تقاضا اور سلیمہ فطرت کا منشاء ہے تسلیم کیا گیا اور جس مذہب نے ایسی یاس اور قنوط کو کفر کہا
ہے اُس کے مقابلہ میں آپ سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں اور اموال کو خرچ کرتے ہیں اگر چہ مجھے
یہ صدا آ رہی ہے۔سَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَى مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ (الشعراء: ۲۲۸)
اور اس مال کے خرچ کرنے پر یہ الہی وعید اُس کے انجام کی خبر دے رہا ہے۔إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ لِيَصدُّوا عَنْ سَبِيْلِ اللهِ فَسَيُنْفِقُونَ
ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ (الأنفال: ٣٧)
لے ان ظالموں کو پتا لگ جائے گا کہ کیسی گردش ان پر آنے والی ہے۔ے جولوگ اپنے مالوں کو اس لئے خرچ کرتے ہیں کہ اللہ کے رستہ سے روکیں۔سو وہ خرچ تو کریں گے پھر مآل کار پشیمان ہو
کر مغلوب ہو جا ئیں گے۔