جلد دوم

تصدیق براھین احمدیہ

تصدیق براہین احمدیہ
بتاتے ہیں۔۲۷۹
بسم الله الرحمن الرحيم
جلد دوم
تناسخ
تناسخ کو سنسکرت والے اواگون کہتے ہیں اور تناسخ کے ماننے والے تناسخ کے یہ معنی
گنا ہوں اور نیکیوں کے باعث بار بار جنم لینا ( پیدا ہونا ) اور مرنا“۔جہاں تک تناسخ کے ماننے والوں سے دریافت کیا اور ان کے رسائل میں دیکھا
اثبات تناسخ میں ان کی یہی ایک دلیل سر دفتر ان کے دلائل کا دیکھی۔”ہم دیکھتے ہیں کئی آدمی جنم کے اندھے لنگڑے لولے، کانے ، بہرے، کنگال ہوتے
ہیں اور کئی راجہ ٹھکر دولتمند امیر جو یہ کہو کہ پر میشر کی مرضی ہے۔تو کیا پر میشر منصف و عادل نہیں جو
بلا قصور ایک دوسرے میں فرق کرتا ہے۔پس بجز نتیجہ سابقہ جنم کے اور کیا کہہ سکتے ہیں کیونکہ خدا ایسی
طرف داری اور نام منصفی نہیں کر سکتا۔“
کوئی نہیں۔تناسخ کی دلیل کا خلاصہ
ہم اس دنیا میں تفرقہ کو دیکھتے ہیں اور اس تفرقہ کی وجہ بجز پہلے جنم کی برائی بھلائی کے اور
صدق اللهُمُ اهْدِنِي بروح الفلس)
پہلا جواب۔قائلین تناسخ کی اس دلیل سے صاف واضح ہے کہ تناسخ ماننے کا کوئی ثبوت
لے اے اللہ میری روح پاک سے تائید فرما اور مجھے منصور کر۔

تصدیق براہین احمدیہ
۲۸۰
تناسخ مانے والوں کے پاس نہیں۔بلکہ صرف اس لئے کہ سکھی آسودہ اور آرام والے کے سکھ،
آسودگی اور آرام کی وجہ اور دکھی بیمار، رنج والے کے دکھ، بیماری، رنج کی وجوہ اور ان لوگوں کے
باہمی تفرقہ کےاسباب تناسخ ماننے والوں کو معلوم نہیں ہوئے اس واسطے کہ ان لوگوں نے یقین کر لیا
کہ سابقہ اعمال ہی اس تفرقہ کا باعث ہیں۔پر شکریہ اس رب العالمین کا جس نے اسلامیوں کو
ایسے دلائل سے بچنے کے واسطے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا۔ولا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَيْكَ
كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا (بنی اسرائیل: ۳۷)
دوسرا جواب۔اپنی کم علمی اپنی کم نہی اور کمزوری سے تفرقہ کے اسباب رنج اور راحت کے
موجبات اور سامان نہ جاننے سے یہ اعتقاد کر لینا کہ ان تفرقوں کا باعث ہمارے پہلے جنم کے اعمال
ہی ہیں گویا بے وجہ تو یہ ایک چیز کوکسی دوسری چیز کا سبب قرار دے لینا ہے۔اور یہ جرات اس قسم کی
ہے کہ ہم کسی آدمی کو اندھیری رات میں کہیں جاتا دیکھیں اور اپنے ہی آپ میں یہ سوچ لیں کہ اس
وقت کچہریاں بند ہیں بازار بند ہیں پس بجز اس کے کہ یہ آدمی اس وقت صرف چوری کرنے جاتا
ہے اور کوئی وجہ نہیں۔عقل والے سوچ لیں یہ
کیسی منطق اور لاجک ہے اسی واسطے قرآن کریم نے تناسخ ماننے
والوں کی نسبت فرمایا ہے اور کہا ہے کہ یہ لوگ انکل بازی میں پڑے ہیں۔وَقَالُوا مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا يُهْلِكُنَا إِلَّا الدَّهْرُ وَمَا
لَهُمْ بِذلِكَ مِنْ عِلْمٍ إِنْ هُمْ إِلَّا يَظُنُّونَ (الجاثية: ۲۵)
لے اور جس چیز کا تجھے علم نہیں اس کے پیچھے مت لگ کیوں کہ کان، آنکھ اور دل سب سے سوال کیا جاوے گا۔ہے اور وہ کہتے ہیں یہی دنیا کی زندگی ہے ہم مرتے ہیں اور زندے ہیں اور زمانہ ہی ہمیں ہلاک کرتا ہے۔اس بات کا ان کو علم
نہیں یہ انکل لگاتے ہیں۔

تصدیق براہین احمد به
۲۸۱
تیسرا جواب۔دنیا میں ہم یہ تفرقہ تو دیکھتے ہیں کہ ایک جنم کا بیمار ہے اور دوسرا تندرست۔ایک جنم سے دولتمند ہے اور دوسرا غریب اور مفلس۔اور دنیا کا تمام کارخانہ اور اس کا تمام انتظام
چونکہ ایک علیم وحکیم کی زبر دست طاقت اور صفات کا نتیجہ اور اثر ہے۔پس ہمیں یقین ہے کہ یہ تفرقہ
بے وجہ و بے حکمت نہ ہو گا مگر یہ کیا ضروری ہے کہ اس غیر محدود کی کل بار یک حکمتیں اور بے تعداد
تدبیریں ایسی ہوں کہ انسانی محدود عقل اور سمجھ ان پر حاوی ہو جاوے؟ یا درکھوکسی کی بصر اور بصیرت
اس کو احاطہ نہیں کر سکتی اور وہ سب پر محیط ہے قرآن
فرماتا ہے۔لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ (الانعام: ۱۰۴)
اور فرمایا ہے۔يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۚ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْ مِنْ عِلْمِةٍ
إِلَّا بِمَا شَاء (البقرة: ۲۵۶) اور فرمایا ہے
يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِهِ عِلْمًا (طه: ۱۱۱)
چوتھا جواب۔کسی کا بیمار ہونا اور کسی کا تندرست کسی کا آسودوں کے گھر جنم لینا اور کسی کا
مفلسوں کے گھر میں جائز ہے۔اعمال کے سوا کسی اور وجہ سے ہو۔پس بائیس احتمال اواگون ماننے
والوں کا استدلال صحیح اور تام نہیں۔پس ہم ان کو کہتے ہیں کوئی ایسی عقلی دلیل لاؤ جس سے ثابت ہو
جاوے کہ ایسے تفرقوں کا اعمال کے سوا اور کوئی باعث نہیں۔صرف اعمال ہی اس تفرقہ کا باعث
ہیں۔بلکہ بہ تعمیل ارشاد قرآنی جو ذیل میں ہے کہتے ہیں کو ئی علمی دلیل لا ؤانکلوں اور گمانوں سے کام
نہ لو کیونکہ سچ ہے جس میں لکھا ہے۔قُل هَلْ عِنْدَكُمْ مِنْ عِلْمٍ فَتَخْرِجُوْهُ لَنَا إِن تَتَّبِعُونَ إِلا الظَّنَّ وَإِنْ اَنْتُم
إِلَّا تَخْرُصُونَ (الانعام: ۱۴۹)
ے اس کو آنکھ ادراک نہیں کرتی اور وہ آنکھوں کو ادراک کرتا ہے اور وہ لطیف و خبیر ہے۔سے ان کے آگے اور پیچھے کی سب چیزوں کو جانتا ہے اور وہ اس کے علم کا کچھ بھی احاطہ نہیں کر سکے مگر جو وہ آپ چاہے۔کہ تمہارے پاس کوئی علم ہے تو ہمارے پاس نکال لاؤ تم تو ظن کی پیروی کرتے ہو اور انکلیں دوڑاتے ہو۔

تصدیق براہین احمدیہ
۲۸۲
پانچواں جواب۔اگر آریہ اس پر از راہ انصاف غور کریں تو کسی قدر لطیف اور داد کے
قابل ہے۔موجودہ اشیا میں اس تفرقہ سے بڑھ کر ایک بڑا تفرقہ ہم دیکھتے ہیں اور اس بڑے تفرقہ کا
باعث پہلے جنم کی جزا و سزا نہیں اور اس امر کو دیا نندی آریہ صاحبان آپ بھی تسلیم کریں گے۔سنو۔ارواح ایک چیتین وستو یعنی عالم ہوشیار چیز ہے۔اور پر کرتی بلکہ پر مانو۔یعنی اجسام صغیرہ اور
نہایت باریک ذرات جن کو عربی علوم طبعیہ کے عالم اجسام ذیمقراطیسی کہتے ہیں۔ایک جڑھ اور
غیر ذی شعور چیز ہے اور باری تعالیٰ علیم وخبیر ، عزیز و غالب القدوس السلام ایک تیسری چیز ہے۔جو
ان دونوں اول الذکر ارواح اور اجسام بلکہ کال یعنی زمانہ پر حکمران ہے۔دیانندی آریہ صاحبان بلکہ تمام تناسخ کے ماننے والو! ان تین اشیا موجودہ میں اول
روحیں جنم سے کیا ازل سے بقول آریہ اللہ تعالیٰ کے ماتحت اور اس کی صفت عدل کے باعث
جزا وسزا میں گرفتار ہیں اور بقول تناسخ کے ماننے والوں کے بلکہ دیا نندی آریہ کے ابد الآباد تک
اسی طرح گرفتار رہیں گی۔اگر مہان پر لے کے وقت یا اس سے کسی قدر پہلے اور پیچھے اجسام سے
الگ ارواح آرام و راحت میں بھی رہے تو اس وقت بھی تخم کی طرح برائی ان میں بنی رہتی ہے۔جس کے باعث ارواح کو پھر جنم لینا پڑتا ہے۔اور دوم پر مانو بے چارے تو ازل سے ابد تک بھی
بقول آریہ کے محروم ہی رہیں گے اور سوم اللہ تعالیٰ ازل سے ابد تک ہمیشہ ان پر حکمران رہا اور ہمیشہ
ان پر حکمران رہے گا۔اب ہم تناسخ والوں کی دلیل کی طرف توجہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں۔ہم دیکھتے ہیں ان تین میں بعض اشیاء جنم سے کیا ہمیشہ سے لنگڑے اور بعض اشیاء جنم سے
کیا ہمیشہ سے جزا اور سزا میں گرفتار اور ایک اغنی اور ان دونوں پر حکمران جل شانہ۔اب آپ کی دلیل
تناسخ کو بعینہ لے کر کہتے ہیں دیکھو اثبات تناسخ بحث کی ابتدا میں ”جو کہو پر میشر کی مرضی تو کیا وہ
عادل نہیں پس بجز نتیجہ سابقہ جنم کے اور کیا کر سکتے ہو۔لیکن تم آریہ اور تمام قومیں اللہ تعالیٰ کو ماننے

تصدیق براہین احمدیہ
۲۸۳
والے
اللہ تعالیٰ اور پر مانوں میں تو جنم کے قائل نہیں۔پس ظاہر ہوا کہ تفرقہ کا باعث فقط اعمال ہی
نہیں جو ہم تناسخ کے قائل ہو جاویں۔بلکہ تفرقہ کے اور اسباب بھی ہوتے ہیں۔بلکہ ایزدی مخلوق
میں ہم دیکھتے ہیں کوئی چیز پھر کہلاتی ہے اور کوئی پانی کچھ روشنی کی کرنیں اور الکٹرسٹی کے ذرات اور
کچھ پرلے درجہ کی کثیف اشیاء کار بن وغیرہ، بتاؤ! کیا اس تفرقہ کا باعث پور بلی جنم کے اعمال
ہیں۔ان کے کسی کام کی جزا اور سزا؟ معلوم ہوا کہ تفرقہ کا باعث فقط اعمال ہی نہیں بلکہ اس
الْقَادِرُ کی اور بار یک حکمتیں ہیں جس نے ہم کو بنایا اور جزوی وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا(نوح: ۱۵)
وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ١٤)
چھٹا جواب۔سائنس یعنی پدارتھ و دیا۔علم طبعی نے ثابت کر دیا ہے کہ مابین جمادات اور
نباتات اور انسان اور حیوانات کے تباین اور تفرقہ ضرور ہے۔مگر تناسخ ماننے والے کہتے ہیں کہ ان
اشیاء میں کوئی تبائین نہیں انسانی روح ناقص اعمال سے مرکز حیوان اور حیوانی روح انسانی بن جاتی
ہے۔بعض انسان
شجر وحجر ہو جاتے ہیں۔اور بعضے شجر و حجر انسان اور روح وہی روح رہتی ہے اور یہ
امر سائنس کے بالکل خلاف ہے۔تعجب آتا ہے دیا نندی آریہ کے اعتقاد پر روح کے گن گرم سمجھاؤ یعنی روح کے خواص،
افعال اور عادات آنا دی اور غیر مخلوق ہیں اور روح کے لئے یہ امور دیا نندیوں کے نزدیک لازمی
ہیں روح سے کبھی علیحدہ نہیں ہوتے پھر روح کے شجر اور حجر ہو جانے کی حالت میں ہم پوچھتے ہیں وہ
صفات اور لوازمات کہاں چلے جاتے ہیں کیا ثبوت ہے کہ یہ صفات ولوازمات اس وقت بھی روح
کے ساتھ موجود رہتے ہیں؟
ساتواں جواب۔تناسخ کے ماننے میں سچے علم طب کا وہ بڑا بھاری خزانہ جس کی
صداقت کو ہم رات و دن بچشم خود دیکھتے ہیں لغو ہو گا۔حالانکہ بداہت مشاہدہ اس کو لغو نہیں ٹھہرا سکتا
یقیناً اس نے تم کو مختلف طور پر بنایا۔آسمان و زمین میں جو کچھ ہے سب تمہارے لئے پیدا کیا۔اور یہ سب اشیاء ہماری ہیں۔

تصدیق براہین احمدیہ
۲۸۴
اور کیوں لغو ٹھہرا سکے خالق فطرت اور نیچر کا پیدا کرنے والا خود فرماتا ہے۔خَلَقَ لَكُمْ مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا (البقرة: ٣٠)
تناسخ ماننے میں علم طب کا بے فائدہ ہونا اس لئے ثابت ہوتا ہے کہ جب ہم نے مانا کہ
تمام بیماریاں جو انسان اور حیوانات کو لاحق ہوتی ہیں۔وہ سب بیماروں کے سابقہ اعمال کا نتیجہ اور
ثمرہ ہے اور بد اعمال کی سزا ہے۔تو طبیب اور نیچرل فلاسفی کے جاننے والے نیچرل اسباب کو کیوں
ڈھونڈ نے لگے اور جب حسب الاعتقاد تناسخ کے مانا گیا کہ سزاؤں کا بھگتنا ضروری ہے۔اور کسی
طرح بھی ممکن نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی عدالت سے وہ سزائل جاوے تو علاج سے کیا فائدہ اور اس کے
باعث کیونکر فضل اور کرم الہی ہم کو الہی عدالت سے چھوڑ سکتا ہے۔اور اور اسباب الامراض اور
معالجتہ الامراض سے کیا نفع ہوگا۔آٹھواں جواب۔روح کے گن یعنی خواص روح کے کرم یعنی افعال روح کی سبھاؤ یعنی
عادات دیا نندی آریوں کے نزدیک ارواح کو لازم اور ارواح میں انادی ہیں اور آریہ کے نزدیک
یہ صفات ارواح میں باری تعالیٰ کی دی ہوئی نہیں۔اب تناسخ کے وہم کا منکر اگر یوں کہے کہ بعض ارواح کا سبھاؤ اور اس کے گن ہی ایسے
ہیں کہ ناقص ذرات کا جسم لیا کریں اور دکھ دائک جس میں زندگی بسر کریں۔آسودگی میں رہنے
والوں کے گھر جنم نہ لیں۔اور یہ امران کے لئے پور بلی جنم یعنی پہلی زندگی کے اعمال کی جزا یا سزا نہ
ہو۔بلکہ ایسی روح کی شقاوت از لیہ اور اس کا سبھاؤ ہی اس تکلیف کا موجب ہو۔بعض ارواح
اصل سے ایسا سجاؤ رکھتے ہوں کہ عورتوں کا بدن لیں۔بعضے ارواح مردوں کا جسم اپنے لئے اپنے
سبھاؤ سے پسند کرلیں سابقہ اعمال کو اس میں کچھ دخل نہ ہو۔اور نہ پہلے جنم کی یہ جزا اور سزا ہو سچ ہے۔نْهُمْ شَقِيٌّ وَسَعِيدُ (هود: ١٠٦)
ے سب جو زمین میں ہے تمہارے لئے پیدا کیا۔ے ان میں سے کوئی سعید ہے اور کوئی شفقی ہے۔

تصدیق براہین احمدیہ
۲۸۵
نواں جواب دیا نندی آریہ کا اعتقاد ہے کل ارواح محدود اور غیر مخلوق ہیں۔ہمیشہ
اوا گون یعنی جنم اور مرن میں مبتلا رہے اور ہمیشہ رہیں گے۔اگر کچھ زمانہ آزاد بھی رہے تو بھی ان
میں بیج ان کر ماتر یعنی تخم کی طرح برائی موجود رہتی ہے۔جس کے باعث آخر پھر ارواح کو جنم لینا
پڑتا ہے۔اور جو لوگ ارواح کو مخلوق مان کر تناسخ کو مانتے ہیں ان
کو بھی ماننا پڑتا ہے کہ ارواح غیر
مخلوق اور قدیم ہیں کیونکہ ہر ایک جنم کے اعمال افعال اور اقوال جب پہلے جنم کے پھل اور ثمرات
ٹھہرے تو بصورت مخلوق ہونے ارواح کے پہلے جنم کے اعمال افعال اور اقوال اور ارواح کا باہمی
تفرقہ کس جنم کا ثمرہ ہوگا اس لئے بر تقدیر تسلیم مسئلہ تناسخ یعنی اواگون کے ارواح کو غیر مخلوق اور
ہمیشہ سے جنم اور مرن میں رہنا پڑا۔جب روح انادی غیر مخلوق ٹھہری اور روح کا وجود اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا نہ ٹھہرا اور روح ازلی
اور ابدی ہوئی۔تو چاہیے کہ روح اپنی بقا میں اللہ تعالیٰ کی محتاج نہ ہو۔لاکن ہم دیکھتے ہیں کہ جیسے
ہمارا بدن کھانے پینے پہننے وغیرہ وغیرہ کا محتاج ہے۔روح بھی بدن سے کم محتاج نہیں۔اور
احتیاجوں سے قطع نظر کر کے اس امر کا خیال کرو کہ روح علوم کے حاصل کرنے میں کتنی محتاج ہے۔اسی دلیل کی طرف قرآن کریم نے ایما فرمایا ہے۔يَاأَيُّهَا النَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَاءِ إِلَى اللَّهِ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ (فاطر:۱۲) وَاللهُ
(١٦
الْغَنِيُّ وَأَنتُمُ الْفُقَرَآءُ (محمد: ۳۹) اور فرمایا۔الله خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ (الرعد: ۱۷)
دسواں جواب۔اگر ارواح الہی مخلوق نہیں تو ہم پوچھتے ہیں بدی اور بدکاری ارواح کا
ذاتی اور فطری تقاضا ہے یا عرضی؟ اگر بدی اور بدکاری ارواح کا ذاتی تقاضا اور جبلّی منشا ہے تو
ظاہر ہے کہ ذاتی تقاضوں اور جبی منشاؤں کے پورا ہونے کا نام راحت اور آرام ہے نہ رنج اور
تکلیف اور اگر بدی اور بدکاری کوئی عارضی امر ہے جو ارواح کو لاحق ہوا۔تو چاہے
کبھی وہ عرض دور
لے اے لوگو تم سب اللہ کے محتاج ہو اور اللہ ہی غنی حمد کیا گیا ہے۔ہے اور اللہ ہی فنی ہے اور تم محتاج ہو۔

تصدیق براہین احمدیہ
۲۸۶
ہو جاوے۔جب عرض دور ہو گئی تو روح پاک اور پوتر ہو کر آئندہ ہمیشہ نیک اعمال کی طرف متوجہ
رہے بلکہ یقین ہے کہ وہ ایسا ہی کرے کیونکہ روح کو آریہ نے چین اور سمجھ دار مانا ہے۔آریہ
صاحبان۔اگر اتنے تجربہ پر روح نے اب تک نہیں سمجھا تو وہ چین نہیں۔یا کسی راز دار الہامی کو
الہاما پتہ لگ جاوے کہ الہی ارادہ بعض کے حق میں اس عرض کے دوام لحوق کا ہو چکا ہے۔گیارہواں جواب۔لڑکوں کی پرورش کی جاتی ہے اور ان کو تعلیم کے واسطے تکلیف اور
سرزنش دی جاتی ہے۔اس تکلیف کو سزا یا جز انہیں کہا جاتا بلکہ اس کا نام تربیت رکھتے ہیں۔پس ایسی
ہی وہ تکالیف جو دنیا میں عارض ہوتی ہیں ان کی نسبت کیوں نہیں کہا جاتا کہ وہ تربیت الہی میں
داخل ہیں۔نہ سزا اور جزا میں ہمارے لئے نہ سہی مجموعہ عالم کے واسطے سہی اس جواب کو بارہواں
جواب اور زیادہ واضح کرتا ہے۔بارہواں جواب۔حضرت سیدنا مسیح علیہ السلام کے ہاتھ پر جب ایک جنم کا اندھا اچھا ہوا
تو حضور علیہ السلام کے حواریوں نے عرض کیا۔یہ لڑکا کیوں نا بینا تھا۔کیا اپنے گناہ کے باعث یا
اپنے ماں باپ کے گناہ کے باعث۔حضرت
مسیح علیہ السلام نے جواب دیا نہ اپنے گناہ کے باعث
اور نہ اپنے ماں باپ کے گناہ کے باعث بلکہ یہ لڑکا اس لئے نابینا تھا کہ الہی جلال ظاہر ہو۔کیا معنی
اللہ تعالیٰ کے پیارے رسول اور بنی اسرائیل کے گھرانے کے خاتم الانبیاء نبی حضرت مسیح علیہ السلام
کی بزرگی اور صداقت ظاہر ہو میرا اس قصہ کے بیان سے صرف یہ مطلب ہے کہ دکھ اور سکھ کے
واسطے اعمال کی جزا اور سزا کے ماسوا اور بھی بہت اسباب ہیں۔اواگون ماننے والوں کے پاس کیا
دلیل ہے کہ پور بلی جنم کے اعمال ہی اس کا باعث ہیں۔تیرہواں جواب۔قانون قدرت اور اللہ تعالیٰ کے بے انت کارخانہ میں ہزاروں ہزار اسباب
ہیں مثلاً غور کرو۔ان اسباب پر جو علم طب میں بیان ہوتے ہیں اور ان علامات و معالجات پر جن کے
ذریعہ ہم اسباب کا پتہ لگاتے ہیں اور ان کے دفعیہ کی صائب تدبیر کر سکتے ہیں بیماریوں کے اسباب
جاننے سے ہم افلاس اور غریبی دولتمندی اور حکومت کے اسباب
کا اجمالی علم حاصل کر سکتے ہیں۔

تصدیق براہین احمدیہ
۲۸۷
اس مختصر تمہید کے بعد گزارش ہے اس تفرقہ کا باعث جس سے ایک لڑکا بیمار اور دوسرا
تندرست ہے ناملایم عناصر ہیں اس لئے کہ انسانی اور حیوانی روح یا تو عناصر کا خلاصہ ہے یا فرض
کر لیتے ہیں کہ روح کو عناصر کے ساتھ تعلق ہے۔پہلی صورت میں ظاہر ہے جیسے عناصر ہوں گے
ویسی ہی روح ہوگی اور دوسری صورت میں جیسے عناصر کے ساتھ روح کا تعلق ہوگا ویسی تندرستی اور
بیماری کے ثمرات روح کو لینے پڑیں گے۔اور جیسی جگہ ارواح جمع ہوں گے ویسا ہی سکھ اور دکھ
بھوگیں گے۔پہلی صورت میں روح کا وجود ہی عناصر سے ہوا۔جزا اور سز ا سابقہ جنم کی کہاں! اور
دوسری صورت پر اگر کوئی اعتراض کرے کہ ارواح نے ایسی جگہ کیوں تعلق پیدا کیا جہاں ان کو آخر
تکلیف اٹھانی پڑی تو اس کا جواب بالکل ظاہر ہے کیونکہ ارواح بقول آریہ کے ستنتر اور آزاد ہیں
ارواح کو کوئی روک نہیں۔اور یہ بھی ہے کہ اس روح کو جب ابد الآباد ترقی کی راہ کھول دی گئی تو اس
پر کوئی ظلم نہ ہوا۔بلکہ اس پر رحم ہوا۔اور یہ بھی ہے کہ اگر چہ آج روح کو بظا ہر تکلیف معلوم ہوتی ہے
کہ ناقص اور دکھی قالب سے اس کا تعلق ہے مگر اسی عنصری میں اسے بڑی بڑی فضیلتوں کے لینے کا
موقع دیا گیا ہے۔اس لئے اس پر رحم ہے ظلم نہیں۔ہاں ایسے موقع ملتے ہیں اگر روح نے نافرمانی
کی تو ضرور سزا کا مستحق ہے۔اللہ تعالیٰ رحیم ، کریم اور عادل چاہے پکڑے چاہے عفو کرے اور وہ
اپنے امر پر غالب ہے۔چودہواں جواب۔مختلف ملکوں کی آب و ہوا سے ارواح کی مختلف صفات ہم مشاہدہ
کرتے ہیں بلکہ مختلف پیشوں مختلف قسم کے مکانوں جن میں روشنی اور ہوا کی آمد ورفت اور صفائی
کے لحاظ سے اختلاف ہو۔مختلفہ اشیا کے کھانے اور مختلف چیزوں کے پینے پہنے اور استعمال میں
لانے سے اور انواع و اقسام کے عادت سے، ارواح کے حالات، صفات اور معاملات میں
اختلاف نظر آتا ہے۔پھر ہم دیکھتے ہیں بگڑے ہوئے حالات کی اصلاح ان مختلف تدابیر سے

تصدیق براہین احمدیہ
۲۸۸
ہو جاتی ہے جن کو اطبا طب میں اور طبعی حکما علوم طبعیات میں بیان کرتے ہیں۔جن لوگوں کے لڑکے بیمار پیدا ہوتے ہیں ان کے علاج و معالجہ وحفظ صحت تبدیل آب و ہوا
اور کچھ مدت کے ترک جماع سے تندرست بچوں
کا پیدا ہونا۔بگڑی اور خراب گلوں کی اس حالت کا
جس سے تکلیف ہونیچر کے اسباب سے درست ہو جانا وغیرہ وغیرہ ہم پر ظاہر کرتا ہے کہ یا تو ارواح
انہیں عناصر کا لطیف جو ہر ہیں یا ان عناصر سے ارواح کا تعلق ایسے مختلف اور اقسام اسباب سے
ہے جن میں بعض خاص حالتوں میں ہم اعمال کو داخل کر سکتے ہیں مگر یہ نہیں کہتے کہ پور بلے جنم کے
اعمال ہوں کیونکہ اس دعویٰ کی دلیل کوئی نہیں اور دعوی بے دلیل عقلا کا کام نہیں۔پندرہواں جواب۔پہلے جنم کے اعمال ہرگز ہرگز اس تفرقہ کا باعث نہیں جس تفرقہ کو دیکھ
کر تناسخ کے ماننے والوں نے تناسخ پر اعتقاد کیا۔کیونکہ ہم قدرتی نظارہ میں دیکھتے ہیں۔تمام اشیا
انسانی آرام اور راحت کے سامان ، روشنی، ہوا، پانی ہٹی ، برق ، نباتات، حیوانات سب کچھ اس
کے کام میں لگ رہا ہے مگر یہ پتلا ان اشیا میں سے کسی کے مصرف کا نہیں۔تو پھر کیا یہ عجوبہ قدرت
بالکل لغو اور اتنی بڑی مخلوق پر حکمران محض نکہا ہے ؟ ہر گز نہیں۔بلکہ جیسے ملہمین کو بذریعہ الہام اور سلیم
الفطرتوں کو بوساطت فطرت معلوم ہوا ہے کہ یہ لطیفہ عبادت الہیہ کے واسطے پیدا ہوا مگر ظاہر ہے
جب تک انسان کے پاس یہ چیزیں موجود نہ ہوں انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا۔پس ثابت ہوا یہ تمام
سامان انسان کو عبادت کے لئے دیئے گئے ہیں۔اور یہ کل اسباب مقصد عبادت کے آلات اور
متممات ہیں۔یہ مضمون قرآن میں یوں ادا ہوا۔ايُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ
الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فِرَاشًا وَ السَّمَاءَ بِنَا وَأَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجَ بِهِ
مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَكُمْ ۚ فَلَا تَجْعَلُوْا لِلَّهِ أَنْدَادًا (البقرة: ۲۳،۲۲)
لے اولوگو! فرمانبردار بنے رہو اپنے اس رب کے جس نے تم کو اور تم سے پہلوں کو بنایا۔اور فرمانبرداری کا یہ فائدہ ہوگا کہ تم
دکھوں سے بچے رہو گے اسی رب نے زمین کو تمہارے لئے فراش (آرامگاہ اور گول) اور آسمان کو بناء بنایا۔اور بادلوں سے
پانی اتارا۔پھر نکالے اس سے کئی قسم کے پھل رزق تمہارے لئے۔پس خبر دار اللہ کاکسی کو کسی امر میں شریک نہ بنا یو۔

تصدیق براہین احمد به
اور فرمایا
۲۸۹
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذَّاريات: ۵۷)
جب عبادت الہی انسان پر واجب ہوئی اور یہ سامان اس لئے عطا ہوا کہ انسان اپنے
فرائض منصبی کو ادا کر سکے۔پس یہ سامان جزا اور سزا میں داخل نہ ہوگا کیونکہ اگر جزا اور سزائے اعمال
میں اسے داخل کیا جاوے تو باری تعالی پر ظلم کا الزام ہوگا۔اس لئے کہ یہی چیزیں منصبی فرائض کے
ادا کرنے میں بھی ضروری تھیں اور یہی اشیا مزدوری میں بھی داخل ہوگئیں۔ہاں ان کا وفور اور ان کا
عمدگی سے میسر ہو جانا بعض وقت اعمال کے بعد ہوتا ہو تو بعید نہیں۔سولہواں جواب۔اگر یہ تفرقہ جس کے باعث تناسخ کے ماننے والوں کو شبہ پڑا سابقہ جنم
کے اعمال کی سزا اور جزا ہوتا تو ضرور تھا کہ اتنی مدت کی بات بلکہ یوں کہیے کہ لا انتہا زمانہ کی باتیں
ہمیں یاد ہوتیں۔اتنی لمبی مدت کے ہزاروں ہزار باتیں اور کام ہم یک قلم کیوں بھول گئے؟
اب انعام اور خلعت کے لینے والے کو خبر نہیں کس کس نیک عمل پر مجھے انعام ملا اور سزا
پانے والے کو اطلاع نہیں کس بدکاری کے بدلہ میں ماخوذ ہوں۔لڑکپن کے حالات بھول جانے پر
قیاس نہیں ہوسکتا۔اول۔تو اس لئے کہ اس وقت انسانی عقل ناقص اور بالکل نکمی ہوتی ہے۔دوم۔جیسے آریہ مانتے ہیں کہ سب آدمی سو در پیدا ہوتے ہیں۔قرآن کریم یوں
فرماتا ہے۔وَاللهُ اخْرَجَكُمْ مِنْ بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا (النحل : ٧٩)
سیوم۔وہ حالت بھی مختصر وقت کی ہے اور کچھ بڑے کاموں سے اس کا تعلق نہیں۔البتہ
اہل اسلام اس جنم سے پہلے ارواح پر عہد الست کا زمانہ تجویز کرتے ہیں اور اس زمانہ کو مانتے ہیں۔لے جن وانس تو صرف اس لئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار رہیں۔

تصدیق براہین احمدیہ
۲۹۰
مگر اول تو وہ ایک عالم مثال کے عجائبات اور اس کی نیرنگیوں کی ایک بات ہے۔دوم اس وقت کو بہت تھوڑا سا وقت سمجھا جاتا ہے مگر پھر بھی غور کرو آج تک اس کا کتنا اثر
باقی ہے کہ تمام ارواح کی فطرت میں اس اثر کے باعث باہمہ اختلاف ادیان وازمان اور تباغض و
تحاسد کے اس بات پر قریباً اتفاق ہے کہ ہمارا کوئی رب ہے۔چاہے کوئی اسے اللہ کہے کوئی یہوواہ کوئی اونگ کہے، کوئی میز دان۔کسی کی زبان پر دہر کے
نام سے موسوم ہوا کسی کے دہن پر شکتی کے نام سے۔انبیاء علیہم السلام کو لوگوں نے دیکھا ان کے عجائبات معجزات کو مشاہدہ کیا مگر ان کے منکر
رہے۔اور باری تعالیٰ کو بن دیکھے یہاں یوں مان لیا کہ گویا وہ عیاں ہے۔دلائل سے یہ اتفاق ہرگز
مت سمجھو کیونکہ ہم روز مرہ دیکھ رہے ہیں۔مباحث اور دلائل سے متخاصمین میں جھگڑا اور عناد بڑھتا
ہے نہ اتفاق۔بات یہی ہے کہ کبھی کانوں نے اپنے خالق و فاطر کی آواز سن لی ہے۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ مختلف مذاہب کے لوگ کیسی کیسی پر تکلیف عبادات کی طرف اللہ تعالیٰ
کو راضی کرنے پر متوجہ ہیں۔کیا ایسی جان کا ہی اور اس طرح کی محبت بدوں کسی تجلی دیکھنے کے
صرف شنید سے ہے؟ نہیں نہیں۔ایسا ہوتا تو نا دیدہ حسینوں کے حسن کو سن کر لوگ ایسے ہی عشق
میں مبتلا ہوتے جیسے حسینوں کو دیکھ کر جانباز عشاق کا حال ہو رہا ہے۔وَ لَيسَ الخَبُرُ
كَالْمُعَايَنَةِ(المستدرك للحاكم كتاب التفسير تفسير سورۃ الاعراف) ایک سلیم الفطرت
ہمارے سید و مولیٰ کا مقولہ عَلى قَائِلِهَا الصَّلوةَ وَالسَّلَام بالکل سچ ہے۔اس تحقیق پر یقین واثق ہے۔بے ریب کبھی ارواح کو تجلی الہی کی سعادت حاصل ہو چکی
ہے گو اس عالم میں نہ سہی عالم مثال میں سہی۔اور گو اس وقت ہمارے جسمانی ذرات اس قدر
عظیم و کبیر ہوں جیسے اس وقت ہیں بلکہ اگست کے وقت نہایت چھوٹے اجسام ہوں۔ستر ہواں جواب۔ابدی نجات اور دائمی آرام کا حاصل کرنا تمام صحیح الفطرۃ ارواح کا تقاضا

آج 10 میں سے 10 باقی