جلد دوم
تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 2
تصدیق براہین احمد به
۲۹۱
ہے تو کیا یہ فطری خواہش جبلی طلب اور بے تاب پیاس طالب کو محروم رکھے گی؟ اور باری تعالیٰ
کے کامل رحم کامل فضل والے گھرانے سے بچے طالبوں کو صاف جواب ملے گا کہ ابدی نجات ،
سرمدی راحت اور دائمی آرام و سرور کا سامان اس ہمہ قدرت ہمہ فضل ہمہ طاقت کے گھر میں موجود
نہیں ہرگز ایسا نہ ہو گا۔اوکم نصیب آریو! ہرگز ایسا نہ ہوگا۔ہاں او تناسخ کے ماننے والو! اس کریم کی
بارگاہ سے ایسا روکھا سوکھا جواب ہرگز نہ ملے گا! بلکہ بات تو یہ ہے کہ اس کی صفت عدل بھی ہم
طالبوں کی سپارش فرما ہوگی اور عرض کرے گی کہ ان غرباء کے فطری اور جبلی تقاضا کو پورا کیجئے اے
اللہ الکریم آپ کے دروازہ کو چھوڑ کر کدھر جاویں۔آپ کی سرب شکتیمان القادر بارگاہ معلی سے
محروم ہو کر کہاں سے کامیاب ہو سکتے ہیں۔آپ کی شب و روز کیا ازل سے ابد تک کی بخششیں ایسی
نہیں کہ انہیں کوئی خرچ بھی کم کر سکے تب ہم کو انشاء اللہ تعالیٰ ابدی آرام نصیب ہوگا۔۔ہاں تناسخ کے قائل ابدی آرام کے منکر۔دیانندی آریہ ابدی آرام ابد الآبادنجات سے
محروم رہ جاویں تو شاید رہ جاویں۔اس لئے کہ ان کی فطرت اور جبلت میں یہ طلب ہی نہیں رہی۔ان کی روح نے ابدی آرام کا سوال ہی چھوڑ دیا۔اس اعتقاد نے ان کی فطرت کو اگر مسخ کر دیا تو
ممکن ہے ان پر نہ وہ رحم ہو اور نہ عدل ان کی سپارش کرے۔اٹھارہواں جواب دیا نندی آریہ کے نزدیک آواگون ہی ایک جہنم اور یہی مع کچھ دن
کی اس آزادی کے جس میں روح جسم سے الگ رہے گی، بہشت ہے والا نہ کوئی بہشت نہ سرگ
اور نہ جہنم اور نہ نرگ۔اور تمام ارواح ازل سے ابد تک ہمیشہ گرفتار رہے اور ہمیشہ گرفتار رہیں گے۔پس ہم کو
سخت حیرانی ہے۔اگر تمام ارواح کو ہمیشہ ایسی گرفتاری رہی۔با اینکہ دیا نندی آریہ مانتے ہیں کہ
ارواح اللہ تعالیٰ کی مخلوق نہیں اور نہ اس کے پرتے بمب یعنی ظل ہیں۔پس دیا نندی آریہ صاحبان
بتائیے ایسی سخت گیری کسی رحیم یا عادل کا کام ہے۔قرآن کریم کیسے لطف سے فرماتا ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
وَ لَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا (الكهف: ۵۰)
۲۹۲
انیسواں جواب۔قطع نظر اس امر کے دیانندیوں کے نزدیک اللہ تعالی ارواح کا خالق
نہیں اور پھر ان پر ایسا سخت گیر ہے کہ ارواح کو کبھی ابد الآبادنجات نہ دے گا بتقدیر تسلیم اعتقاد
آواگون کے وہ رحیم، کریم محسن یعنی دیالو، کر پالو بھی نہیں ( معاذ اللہ ) کیونکہ اس رحمن ، رحیم ،
کریم کے ہر ایک احسان کے بدلہ میں آریہ لوگ کہہ دیں گے کہ ان کو اپنے اعمال کی مزدوری مل
رہی ہے۔پس بس اللہ تعالیٰ کا کوئی فضل ان پر نہیں۔مگر سچ ہے وہی کتاب جس میں لکھا ہے نجات
اس کے فضل سے ہوگی۔وَوَقُهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ فَضْلًا مِنْ رَّبِّكَ (الدخان: ۵۸،۵۷)
سابِقُوا إِلى مَغْفِرَةٍ مِنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ
أُعِدَّتْ لِلَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَرُسُلِهِ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ
وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ (الحديد: ۲۲)
نجات کا مسئلہ فصل الخطاب نام رد نصاری میں مفصل ہے۔بیسواں جواب۔آریہ صاحبان! باری تعالیٰ کو فضل و کرم سے کس نے روکا۔اس پر کون
غالب۔اس پر کون حکمران۔اس نے کب عہد نہیں بلکہ وعید کر دیا ہے کہ کسی پر محض فضل نہ کرے
گا ؟ ہم تو کہتے ہیں اگر ایسا سخت ڈراوا دیا بھی ہے تو بھی وہ نجات دے سکتا ہے۔کیونکہ وہ ہر طرح
کے عیوب سے پاک جانتا ہے کہ وعدوں کے خلاف کا نام اگر کذب ہے تو وعید کے خلاف کذب
نہیں بلکہ کرم اور فضل ہے۔لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْتَلُونَ (الانبياء :۲۴)
ے تیرا رب تو کسی پر ظلم نہیں کرتا۔ے اور بچایا ان کو دوزخ کے عذاب سے۔یہ فضل ہوا تیرے رب کا۔سے دوڑ واپنے رب کی معافی اور اس جنت کی طرف جس کا پھیلاؤ ہے آسمان اور زمین کے پھیلاؤ کے برابر۔رکھی گئی ہے ان
کے لئے جو یقین لائے اللہ پر اور اس کے رسولوں پر یہ فضل ہے اللہ کا دیتا ہے جسے چاہتا ہے۔اور اللہ کا فضل بڑا ہے۔ے جو کچھ اللہ تعالیٰ کرتا ہے اس پر کس کونکتہ چینی اور سوال کی جگہ نہیں اور جو کچھ لوگ کرتے ہیں اس پر تو نکتہ چینی اور سوال ہوسکتا ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۹۳
اکیسواں جواب تناسخ کا مسئلہ جیسے تو حید کے خلاف ہے اور شرک کا باعث۔ویسے ہی
اخلاق، اور مارل فلاسفی کا خطرناک دشمن ہے۔توحید کے خلاف تو اس لئے ہے کہ تناسخ ماننے والوں پر لازم ہے جیسے دیانند یوں
کا اعتقاد ہے کہ ارواح اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے نہیں۔پر مانو اس کے مخلوق نہیں۔زمانہ اس کی
رکرت نہیں۔جس طرح اللہ تعالیٰ غیر مخلوق ہے ارواح اور میٹر بھی غیر مخلوق ہے۔یہ لوگ وحدت وجود
کے بھی قائل نہیں۔جیسے ان کے ویدانتیوں کا خیال ہے تو کہ کہا جاوے کہ اصل واحد کے معتقد ہو
کر تو حید کے مدعی ہیں اور اخلاق مارل فلاسفی کا اس واسطے خطرناک دشمن ہے کہ بشرطیکہ اعتقاد
مسئلہ تناسخ، کوئی شخص اپنے کسی محسن، خیر خواہ ، البہی محبت، انسانی ہمدرد کی نسبت اعتقاد یقین نہیں
کر سکتا کہ اس شخص نے مجھ پر احسان
کیا یا رحم کھایا۔بلکہ تناسخ کا معتقد محسن کے ہر ایک احسان کے
بدلہ میں کہہ سکتا ہے کہ اس محسن نے کوئی احسان نہیں کیا۔ممکن ہے کہ اس نے ہمارے پہلے
احسانوں کا بدلہ دیا ہو۔مجھے یاد ہے ایک مہاراجہ کو بچھونے کاٹا۔شدید درد میں ایک مسمریز کرنے والے نے جن
کو اس ملک کی زبان میں منتر جھاڑ نیوالا کہتے ہیں۔جھاڑا کیا جب اس عصبی المزاج راجہ کو آرام
آیا اور جھاڑا کرنے والے کو انعام دیا اس کا پہرہ معاف کیا۔تو تناسخ والے خوش اعتقاد بول اٹھے۔دیکھو کس طرح اس بچھونے سپاہی کا قرضہ اتارا۔بائیسواں جواب تناسخ کا مسئلہ ماننے سے ثابت ہوتا ہے۔باری تعالیٰ سخت خود غرض
ہیں کہ بے مزدوری کسی پر رحم ، احسان و فضل نہیں فرماتے۔سُبْحَنَهُ وَتَعَلَى عَمَّا يَصِفُونَ (الانعام: (۱۰۱)
تنیسواں جواب۔ہم لوگ بعض وقت بے وجہ احسان کرتے اور پھر دوسرے وقت احسان
تصدیق براہین احمدیہ
۲۹۴
کے خلاف کرتے یا احسان نہیں کرتے اس دو قسم کی مختلف کارروائی سے معلوم ہوتا ہے کہ احسان کرنا
ہمارا ذاتی اور خانہ زاد وصف نہیں بلکہ مابا لعرض ہم کو یہ صفت لاحق ہو جاتی ہے اور ہر مابالعرض کے
واسط مابالذات ضرور ہے پس لازم آیا کسی جگہ احسان بالذات موجود ہے۔تو کیوں آریو! اس جگہ
کا نام باری تعالیٰ کی پاک ذات نہیں جانتے ؟
چوبیسواں جواب۔تاریخ کے اعتقاد پر ضرور ہے کہ کسی شخص کو جناب باری تعالی کی پاک
ذات سے محبت نہ رہے حالانکہ نص ہے اور آپ مانتے ہیں۔وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ (البقرة: ١٦٦)
اور یہ بات کہ تناسخ کو ماننے پر باری تعالیٰ سے محبت نہیں رہ سکتی اس لئے ہے کہ جس حج
کی نسبت مجرم کو اعتقاد ہو جاوے کہ ممکن نہیں کہ میری خلاف ورزی قانون اور جرم کے بعد یہ حاکم
مجھے قصور وار پر رحم کرے گا وہ حاکم مجرم کو کیوں پیارا ہونے لگا۔ہاں جس مجرم کو یہ ایمان ہو کہ شاید
حاکم سے درگزر ہو جاوے آج نہ سہی کل۔البتہ وہاں محبت ممکن ہے۔پچیسواں جواب۔حسب الاعتقاد ایسے عدل ایزدی کے جس میں اللہ تعالیٰ کے فضل و
کرم ، عطا اور احسان کی امید نہ رہے۔بد کار کو اس کی جناب میں دعا ، پرارتھنا لغو اور بے ہودہ ہو
گی۔معاذ اللہ۔مگر کیا پیارا کلمہ قرآن کریم میں موجود ہے۔إِنَّهُ لَا يَايْتَسُ مِن رَّوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُوْنَ (يوسف:۸۸)
اور کیا پیارا ہے لَا تَقْنَضُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللهِ اِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا (الزمر: (۵۴) -
لے ایمان والے تو اللہ تعالیٰ سے بڑی محبت رکھا کرتے ہیں۔بات تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے انعامات اور احسانوں سے اس کے منکر ہی نا امید ہوا کرتے ہیں۔سے خبردار اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی نا امید نہ ہو جو اللہ تعالیٰ تو تمام گناہوں کو عفو کیا کرتا ہے۔پس ایسے رحیم کریم کے در
سے نا امیدی جہل ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۹۵
اور کیسا روح افزا ہے یہ
کلمہ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِي فَإِنِّي قَرِيْبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ
فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي (البقرة: ۱۸۷)
ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمُ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُوْنَ جَهَنَّمَ دَخِرِيْنَ (المؤمن: ٢١)
چھبیسواں جواب۔بدکاری اور نافرمانی کے بعد تناسخ ماننے والے کو عصیان و نافرمانی
سے نکلنے کے واسطے تناسخ کے اعتقاد پر چاہے کوئی مددگار نہ رہے اس لئے کہ جناب باری تعالیٰ سے
کسی عطیہ کی امید نہیں۔اس واسطے کہ اس عدالت سے سزا ہی سزا بھگتنے کا فتویٰ لگ چکا۔وہاں سے
عفو کی امید نہیں مگر کیسی لطیف بشارت ہے اس کتاب میں جس میں آیا ہے۔أَمَّنْ يُجِيْبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ (النمل: ۲۳)
ستائیسواں جواب۔تناسخ کے اعتقاد پر چاہئے کہ گناہ اور اللہ تعالیٰ کی بغاوت ہمیشہ ہوتی
رہے اور بدی دنیا سے کبھی نہ اٹھے۔اول۔اس لئے کہ باری تعالیٰ کو بدی کے قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔دوم۔اس واسطے کہ نیکیوں اور اللہ تعالیٰ کے فرمانبرداروں کو بھی بدی کے قائم رہنے کی
ضرورت ہے۔باری تعالیٰ کو اس واسطے کہ جب نیک نے نیکی کی تو حسب الاعتقاد اہل تناسخ کے ضرور
ہے کہ باری تعالیٰ اس نیک کو نیکی کا بدلہ دیوے۔بدلہ کیا ہے۔یہی گھوڑے، ہاتھی ، بیل، اونٹ،
بکری، خوبصورت عورتیں وغیرہ وغیرہ۔اب اگر بد کار بدکاری نہ کریں تو نیکوں کے واسطے وہ
یا جب تجھ سے میرے بندے یہ پوچھیں ہمارا رب کہاں ہے جو ہم اس سے دعا کریں تو کہ وہ فرماتا ہے میں تو بہت ہی
قریب ہوں۔جب کبھی خاص لوگ دعا مانگنے والے مجھ سے مانگیں۔پس لوگو! چاہیے اپنے آپ
کو ایسا بناؤ کہ تمہاری دعائیں
قبول ہوا کریں۔اور پورے طور پر مجھے مانو۔ے مجھ ہی سے مانگو اور میری ہی عبادت کرو۔میں تمہاری دعا اور عبادت قبول کروں گا۔جو لوگ میری فرمانبرداری سے تکبر
کرتے ہیں وہ تو ضرور ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔سے اللہ تعالیٰ کے سواد وسرا کون ہے جو مضطر کے اضطراب کے وقت اس کی دعا پر قبولیت عطا کرے اور اس دیکھی کے دکھ کو دور کرے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۹۶
اسباب جن کا ذکر اوپر ہو چکا ہے کہاں سے آوے اس واسطے یا تو بدکاروں کا اس پر احسان ہے کہ
ایسے سامان مہیا کر دیتے ہیں یا وہ معاذ اللہ بہ مجبوری ان سے بدی کراتا ہے۔تا کہ اسے نیکوں کے
انعام میں مدد ملے۔نیک اس واسطے بدکاری کو چاہیں کہ ان کو بدوں بدی بدکاروں کے گھوڑے، ہاتھی ، خچر
عورتیں کہاں سے ملیں۔مکانات کی لکڑیاں کہاں سے آویں۔گرمی میں بچارے ہندوستانی کس بڑ،
برگد، پیپل کے نیچے آرام کریں۔اسی واسطے آریہ کے خیال پر لا انتہا زمانہ سے بدکاری دنیا میں
موجود ہے اور لا انتہازمانہ تک بدی میں موجود رہے گی۔اٹھائیسواں جواب۔جب گناہ کا ہمیشہ رہنا جیسا ستائیسویں جواب میں بیان ہوا
ضروری ٹھہرا اور بدکاری کی سزا اٹھانا بھی ضرور پڑا۔تو بتا ؤ پھر بد کا رکو جناب باری تعالیٰ سے محبت ہو
گی یا نفرت؟
انتیسواں جواب محسن ، مربی، مخدوم ، مصلح، ہادی، مکرم کو بُرا کہنا فطرت کی گواہی ہے کہ
بہت بڑا ظلم ہے۔خالق فطرت کے کلام میں ایک صدیق کا ذکر ہے وہ فرماتا ہے۔إِنَّهُ رَبِّي أَحْسَنَ مَثْوَايَ (يوسف: ۲۴) إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ (الشورى: ۴۱)
اور خالق فطرت کے کلام میں ہے۔الطَّيِّبَتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَتِ (النور: ۲۷)
مگر تناسخ کے ماننے والے اپنے تمام محسنوں کو بد کار اور بُرا جانتے ہیں بلکہ ان پر سوار
ہوتے اور ان سے زنا ، لواطت کے واقع ہونے کے مجوز ہیں۔کیونکہ اگر ان کے محسن برائیوں کے
مرتکب نہ ہوں۔تو وہ آواگون اور جنم مرن میں کیونکر آویں۔مگر جنم مرن میں آنا تو ضرور ہے۔اس
لئے ثابت ہوا کہ وہ لوگ بدی کے بھی مرتکب ہوا کرتے ہیں۔لے وہ تو میر امر بی ہے اس نے مجھے اچھی طرح رکھا اگر میں اس سے بدسلوکی کروں تو ظالم بنوں ، اور اللہ تعالیٰ ظالموں سے محبت نہیں رکھتا۔کے پھلوں کو بھلی بات کہو بھلی باتیں تو بھلوں ہی کے لئے ہیں۔اور بھلے لوگ ہی بھلی باتوں کے مستحق ہیں۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۹۷
مسلمان
انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کی عصمت کے قائل ہیں اور جو اعتراض عیسائیوں
یہودوں کی تواریخ سے اہل اسلام پر کئے جاتے ہیں ان میں معترضوں کو دھوکا ہے یا وہ دھوکا
دیا چاہتے ہیں۔تیسواں جواب۔ہم دیانندی آریہ سے پوچھتے ہیں۔ان کے بزرگ مہاتما نیک
مجستہ کر دار تھے اور ہیں۔یا پاپی اور بدکار؟ اگر نیک اور بھلے تھے اور ہیں اور برائی ان میں نہیں تو
چاہیے وہ ابدی نجات پا جاویں اور آئندہ اواگون میں جو جہنم اور سزا کا گھر ہے نہ آدیں۔پھر اور
لوگ آپ کے محسن، مربی اور بزرگ بن جاویں اور وہ بھی اسی طرح نجات پالیں یہاں تک کہ
محدود ارواح کا سلسلہ آخر محدودزمانہ میں ختم ہو جاوے۔پھر سرشٹی کے پیدا ہونے کا سامان ہی خدا
کے یہاں نہ رہے۔معاذ اللہ
اور بصورت ثانیہ اگر نیک اور بھلے نہیں تو ان میں کوئی بھی قابل اعتبار نہ رہے۔بھلا بد کار کا
اعتبار کیا۔اکتیسواں جواب۔میں نے اپنے کانوں بڑے بڑے راجوں مہاراجوں سے سنا اور
بتقد بر ماننے مسئلہ تناسخ کے بیچ بھی ہے۔وہ لوگ کہا کرتے تھے تپ دراج اور راجوں نرگ، کیا معنی
تپ یعنی ریاضتوں اور سخت سخت اور مشکل عبادتوں کا نتیجہ یہ ہے کہ ریاضت کنندہ ریاضت کے بعد
راجہ ہو جاتا ہے پھر راج کا یہ نتیجہ ہے کہ وہ انسان یعنی راجہ دوزخی ہو جاتا ہے۔اس کلام کا دوسرا جملہ
یعنی راجوں نرک اس لئے بھی سچ ہے کہ راجوں اور مہاراجوں سے اکثر ظلم وتعدی ہو جاتی ہے۔ان
سے پورا انصاف محال ہے۔پھر عیاشی اور فضولی وغیرہ وغیرہ آفات میں مبتلا رہتے ہیں۔بلکہ میرے جیسا تجربہ کار تو شہادت بھی دے سکتا ہے کہ علی العموم یہ دوسرا جملہ سچ ہو
کیونکہ دوزخ کا نمونہ ان میں مجھے دکھائی دیتا ہے۔جسے سفلس ، آتشک، پہاڑی ، روگ، گرمی ،
باد، مشجر، مبارک کہتے ہیں۔اہل مصر نے نائیٹریٹ آف سلور کا کیسا خوبصورت نام رکھا ہے۔
تصدیق براہین احمد به
۲۹۸
الحجر الجهنمی میں جب کبھی آتشک کے زخموں پر اس کا استعمال کرتا ہوں اس وقت اس
مصری نام کی خوبی جیسی مجھے معلوم ہوتی ہے شاید ایک نا تجربہ کار یا شرائع سے ناواقف کو ہرگز
معلوم نہ ہوتی ہوگی۔بتیسواں جواب۔ہم نے مانا آرام و تکلیف اعمال کے ثمرات ہیں۔مگر یہ کیوں نہیں کہا
جاتا ہے کہ وہ اعمال دنیوی اور اسی جنم کے ہیں۔ہاں ثمرات کہنے میں یہ فائدہ بھی ہے کہ جزا سزا
میں باعث انعام اور موجب سزا کا علم اور اس کا یاد ہونا ضرور ہے۔ثمرات میں علم اور یا داسباب ضروری نہیں۔غاية ما في الباب ہمیں وہ اسباب وموجبات
یاد نہ ہوں سوایسی یادداشت تو تناسخ ماننے والوں کے نزدیک بھی ضرور نہیں۔رہی یہ بات کہ بچہ میں ایسے کون سے اعمال ہیں جن کے باعث بچہ نے سزا بھگتی یا جس کا
ثمرہ اٹھایا۔سواس کے سر دست دو جواب ہیں۔اول۔یہ کہ اعمال دو قسم کے ہوتے ہیں ایک وہ اعمال ہیں جن کا ثمرہ یا جزا لینے میں عامل
اور فاعل یا مرتکب کا عاقل و بالغ اور سمجھ دار ہونا جان بوجھ کر قانون قدرت کی خلاف ورزی کا
مرتکب ہونا ضرور نہیں۔مثلاً ایک نادان لڑکا آگ میں ہاتھ ڈال دے۔زہریلا دودھ پلایا
جاوے۔ایسی خلاف ورزی میں سزا، جزا، اور شمرہ کا اٹھانا ضرور ہے بہت نہ ہو تھوڑ اسہی مگر ایسی
صورتیں اگر قدرے قلیل دکھ دائک اور رنج رساں ہوں تو ان کی تلافی اس اجر عظیم سے ہو جاتی ہے
جسے شہادت کا مرتبہ کہتے ہیں۔دوسرے وہ اعمال ہیں جن میں قانون کی خلاف ورزی میں مرتکب جرائم کا عاقل، بالغ،
جان بوجھ کر جرم کا مرتکب ہونا ضروری ہے۔ایسے قوانین کو قانون شریعت، قانون حکما، قانون حکام
کہتے ہیں۔پس لڑکے قانون قدرت کی خلاف ورزی میں گرفتار ہیں انہوں نے خود کی ہے یا ان
کے والدین اور مربیوں نے۔
تصدیق براہین احمد به
۲۹۹
دوئم۔لڑکے بھی ہم کہہ سکتے ہیں کہ جان بوجھ کر کسی برائی کے مرتکب ہوا کرتے ہیں اور
اسی کی سزا میں گرفتار ہوتے ہیں۔یا تو اس لئے کہ برائی کی مرتکب ان کی روح ہے اور ان کی روح
چین ہوشیار اور ان کی کمزوری کے وقت ایسی گن، کرم اور سبھاؤ کے ساتھ ہے جیسے جوانی کے
وقت۔اور یا اس لئے کہ جس قدر کے وہ لڑکے ہیں اور جس قدر ان کے جسم اور عناصر کی استعداد
ہے اس قدر کی سمجھ والی ان کی روح بھی ہے۔پھر جیسے چھوٹی سی چیونٹی بھی روح اور سمجھ کا ایک مقدار رکھتی ہے اور سمجھ کے خلاف مرتکب
بھی ہوتی ہے۔اسی طرح وہ لڑکے بھی جن کو بیمار دیکھتے ہو۔اپنی وسعت سمجھ کے موافق کسی خلاف
ورزی کے مرتکب ہوئے ہوں۔جب ہم عقلا اور حکما اور بڑے بڑے سمجھ والوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ لوگ بھی عقل اور سمجھ
کے خلاف کرتے ہیں اور اس کی سزا پاتے ہیں بھلا چھوٹی سی عقل کے بچے ایسا کیوں نہ کرتے
ہوں۔بلکہ ہم کہہ سکتے ہیں۔لڑکوں کو کچھ بڑی تکلیف نہیں ہوتی۔اور اس کے والدین و مربی اپنے
اسی جنم کے اعمال کی سزا بھگت لیتے ہیں۔اور جائز ہے کہ ایسے لڑکوں کو آئندہ ابد الآبادزندگی میں
ترقی کا سامان مل جاوے۔تیسواں جواب۔نیکی کا اثر اگر چہ عمدہ ہوتا ہے مگر نیک اپنی نیکی پر کبھی تکبر کرتا نیکی کو ریا
اور لوگوں کو دکھلانے کے واسطے بجالاتا ہے۔کمزور لوگوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔اور بدی کا اثر اگر چہ بُرا ہونا چاہئے مگر بد کار اپنی بدکاری پر جب نظر کرتا ہے تو بارگاہ الہی
میں عجز وانکسار، اضطراب، شرمندگی ظاہر کرتا اور دعائیں مانگتا ہے۔اس لئے نیک اپنی نیکی کو تباہ کر
دیتا ہے اور بدکار بدی کے بعد مقرب بارگاہ الہی ہو جاتا ہے۔تب جس کو ہم اور تم عام نگاہ کے لوگ
نیک سمجھتے تھے دکھی دیکھتے ہیں اور بد کار کو سکھی۔اور اپنے غلط تو ہمات سے اگر کہہ دیں کہ یہ تکلیف
نیک پر اس کے پور بلے جنم کا پھل ہیں اور یہ آسائشیں بد کار کو اس کے پور بلے جنم کا پھل ہیں تو ہمارا
تصدیق براہین احمدیہ
۳۰۰
یہ تو ہم غلط ہوگا۔کیونکہ ممکن ہے ہماری تشخیص نے غلطی کھائی ہو۔چوٹنیسواں جواب۔نیکیوں کے بہت اقسام ہیں پھر جیسے نیکیوں کے انواع و اقسام ہیں۔ایسے ہی نیکیوں کے ثمرات اور نتائج کے بھی اقسام ہیں۔اکثر لوگوں کی یہ حالت ہے۔ایک قسم یا
سو ہزار قسم کی نیکی کرتے ہیں اور جس جس قسم کی نیکی کرتے ہیں۔اس کے انواع واقسام کی برکات
اور ثمرات کو حاصل کرتے ہیں۔مگر وہی نیک ایک قسم کی نیکی کرنے والے اور اور طرح کی بدی بھی کرتے ہیں اور ان
بدیوں کی سزا بھگتے ہیں۔پھر یہ بھی ہے کہ بعض نیکیاں اس قسم کی ہیں کہ جلد اپنا پھل دیتی ہیں اور
بعض نیکیاں اپنا
ثمرہ مدت کے بعد ظاہر کرتی ہیں۔ایسی حالت میں نظارہ کنندہ کبھی غلطی میں پھنس کر کسی قسم کی بدی کے مرتکب کو مطلق نیک
اور کسی قسم کی نیکی کرنے والے کو بد کار کہ بیٹھتا ہے۔اس جواب کو یہ قصہ واضح کرتا ہے۔خاکسا ایک بار مجلس میں اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا (المومن : ۵۲)
پر احباب کو کچھ سنا رہا تھا ایک شخص نے اس میں دریافت کیا کہ جب تمام آرام ایمان سے
حاصل ہو سکتے ہیں اور انواع و اقسام آلام کفر و نا فرمانی سے تو انگریز کیوں حیات دنیا میں
منصور و دولتمند ہیں۔تب خاکسار نے اسے اور عام اہل مجلس سے عرض کیا کہ ایمان کے ادنی ترین شعبوں
میں سے اِمَاطَةُ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ (ترمذى كتاب الايمان باب ما جاء في استكمال الايمان)
ہے۔یعنی رستوں کو صاف کرنا، راستوں میں سے دکھ دینے والی اشیاء کو دور کرنا اور مومنوں کی
تعریف میں آیا ہے۔وَأَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ (الشوری:۳۹) مومن وہ ہے جن کی حکومت جن کے کام
مشورہ سے ہوں اور مومنوں کو کہا گیا ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۳۰۱
وَانْ لَّيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرى (النجم:۴۱،۴۰)
میرے پیارے مخاطبو! ان چند ایمانی احکام پر انگریزوں نے عمل کیا اور تم نے ان احکام پر
عمل درآمد سے منہ موڑا۔جن لوگوں نے ان احکام اسلام کو لیا وہ ان احکام کے پھل بھی اٹھا رہے ہیں۔تم نے نافرمانی کی اس
کا بدلہ بھی بھگت رہے ہو یہ تو اوامر کی تمثیل ہے۔ایسا ہی الہی نواہی پر نظر کرو۔وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ (الانفال: ۴۷)
آیت شریف بالا میں تم کو حکم ہے با ہمی جنگ و جدال چھوڑ دوو الا بودے ہو جاؤ گے۔تمہاری ہوا بگڑ جائے گی۔اس نہی کی تم نے پروانہ کی۔اللہ کے فضل سے تم بھائی بھائی تھے مگر
با ہم اعداء ہو گئے۔غرض تم لوگ اپنی نافرمانیوں کے وبالوں میں گرفتار ہو۔ہاں نمازیں پڑھتے ہو روزے
رکھتے ہوڑ کو تیں دیتے ہو، حج ادا کرتے ہو اور ان سب سے مقدم تو حید پر ایمان لائے ہو۔اور
انگریز مثلاً ان احکام کے منکر ہیں تو ان اعمال کے ثمرات تم ہی اٹھاؤ گے۔انگریز ان کا پھل نہ لیں
گے غرض جو شخص جس قسم کا بیج بوئے گا اس قسم کا پھل اٹھائے گا۔لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ (البقرة: ۲۲۱،۲۲۰) کی صداسن کر صحابہ کرام اور
ان کے اتباع عظام نے دین اور دنیا دونوں حسنات کا بیج بویا تھا۔دونوں کا پھل اٹھایا۔پینتیسواں جواب۔نیک شخص کے دو پہلو ہیں ایک جہت میں وہ اللہ تعالیٰ کا محب اور
ایک جہت میں باعث اپنی نیکیوں کے اللہ تعالیٰ کا محبوب ہے۔نیک پر تکالیف کا آنا ممکن ہے کہ
محبت کی جہت سے ہو نہ محبوبیت کی جہت سے اور انعامات محبوبیت کی جہت سے ہوں نہ محبّ
ہونے کی وجہ سے۔لے آدمی کو اپنی سعی و کوشش کا نتیجہ ملا کرتا ہے۔اور اپنی کوشش کے نتائج کو دیکھے گا۔سے آپس میں مت جھگڑا کر و۔باہمی اختلافات سے بودے ہو جاؤ گے اور تمہاری عزت و ہوا اڑ جائے گی۔سے تو کہ تم دنیا اور آخرت میں فکر کرو۔
تصدیق براہین احمدیہ
تناسخ پر عقلی بحث تو بقدر ضرورت لکھ چکا ہوں اب ایک نقلی سنیئے اور اس بحث کی ضرورت
اس لئے پڑی کہ تنقیہ دماغ کے مصنف نے تناسخ کے اثبات میں قرآن کریم کی آیات کریمہ سے
استدلال کیا ہے اگر چہ عقل والے اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ اس سمجھدار قوم کو اتنی عاقبت اندیشی نہیں
مسلمان تو تیرہ سو برس میں تناسخ جیسے ضروری اور اعتقادی مسئلہ کو جو قرآن میں (معاذ اللہ ) موجود
ہونہ سمجھیں۔اور یہ ہندی نژاد جس کو عربی لٹریچر کی بھی خبر نہیں قرآن سے تناسخ کو سمجھ جاوے۔خیر
کچھ ہی کیوں نہ ہو۔تنقیہ دماغ والے نے تناسخ کی لفظی بحث میں تین مقد مے قائم کئے ہیں اور
تینوں کا ثبوت قرآن سے دیا ہے۔اول۔روح کا ایک قالب سے دوسرے قالب میں آنا۔دوم۔ایک صورت سے دوسری صورت میں آنا۔سوم۔پاپ کرموں کی وجہ سے بار بار سنساروں میں جنم لینا۔امراول کا ثبوت یہ دیا ہے۔قالواء إِذَا كُنَا عِظَامًا وَرُفَانَّاءَ إِنَّا لَمَبْعُوثُوْنَ خَلْقًا جَدِيدًا (بنی اسرائیل: ۵۰)
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْاَرْضَ قَادِرٌ عَلَى اَنْ يَخْلُقَ مِثْلَهُمْ (بنی اسرائیل: ۱۰۰)
دوسری دلیل یہ دی ہے۔كَمَا بَدَانَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيْدُهُ وَعْدًا عَلَيْنَا إِنَّا كُنَّا فَعِلِينَ (الانبیاء: ۱۰۵)۔اس کا ترجمہ
کیا ہے۔جیسا ابتدا سے بنایا ہم نے پہلی بار پھر اس کو دہرا دیں گے وعدہ ضرور ہو چکا ہے ہم پر
بے شک ہم کرنے والے ہیں۔مصدق۔مگر ناظرین یا درکھیں ان دونوں آیات کریمہ سے تو اتنا ثابت ہوا کہ دنیا کے ختم
ہو جانے پر قیامت کے روز لوگ پھر جی اٹھیں گے اور اسلامیوں کو اس بات سے انکار نہیں۔ا ترجمہ مصنف تحقیہ دماغ۔بولے کیا جب ہم ہو گئے ہڈیاں اور چورا۔کیا ہم پھر اٹھیں گے نئے بن کر۔کیا نہیں دیکھ چکے کہ
جس اللہ نے بنائے آسمان اور زمین سکتا ہے ایسوں کو بنانا۔