جلد دوم
تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 3
تصدیق براہین احمدیہ
امر ثانی یعنی ایک صورت سے دوسری صورت میں آنا اس کے اثبات میں کہا ہے۔وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِيْنَ اعْتَدَوْا مِنْكُمْ فِي السَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُونُوا قِرَدَةً خَسِينَ
فَجَعَلْنَهَا نَكَالًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَمَوْعِظَةً لِلْمُتَّقِينَ (البقرة: ۲۷،۶۶)
اور اس کا ترجمہ کیا ہے۔اور البتہ جان چکے ہو جنہوں نے تم میں سے زیادتی کی ہفتہ کے دن میں تو کہا ہم نے
ہو جاؤ بندر پھٹکارے۔پھر ہم نے وہ دہشت رکھی اس شہر کے روبرو والوں کے اور پیچھے والوں کو۔اور نصیحت رکھی ڈروالوں کو“۔قوم عاد بھی بندر بنائی گئی تھی۔ناظرین غور کرو یہ آیت کریمہ تو تناسخ کا ابطال کر رہی ہے۔کیونکہ بظاہر اور بلحاظ تر جمہ
مصنف تنقیہ اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ یہود جیتے جیتے بندر بن گئے تھے۔اور تناسخ ماننے
والوں کا اعتقاد یہ ہے کہ جاندار مرکر دوسرے جنم میں ظہور پاتا ہے۔اور انندے لال جی کا یہ اضافہ بھی کہ ” قوم عاد بھی بندر بنائی گئی تھی ، آفرین کے قابل
ہے۔جس کا اشارہ بھی قرآن واحادیث میں نہیں۔یہ دیا ہے۔امر ثالث پاپ کرموں کی وجہ سے بار بار سنساروں میں جنم لینا اور اس کا ثبوت
وَحَرُم عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُوْنَ حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ
وَمَأْجُوجُ وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ (الانبياء: ۹۲ تا ۹۷)
اور اس آیت کریمہ کا یہ ترجمہ کیا ہے۔اور مقرر ہو رہا ہے ہر بستی پر جس کو ہم نے کھپا دیا کہ وہ نہیں پھریں گے۔یہاں تک کہ
تصدیق براہین احمدیہ
۳۰۴
جب کھولا جاوے یا جوج ماجوج اور وہ ہر اوچان سے پھیلتے آویں“۔پھر کہا ہے۔یہ ترجمہ ذرہ صاف نہیں اس واسطے ہم اس کا انگریزی ترجمہ جو سیل نے کیا ہے یہاں
لکھتے ہیں ، پھر انگریزی ترجمہ لکھا ہے۔افسوس آپ کو دعویٰ ہے مگر اتنی سوجھ نہیں کہ مسلمان قرآن کا
ترجمہ صاف نہیں کر سکے۔اس لئے آپ کو سیل صاحب کے ترجمہ کی ضرورت پڑی۔خود ہی لفظی
ترجمہ کر لیا ہوتا یا کسی مسلمان سے پوچھ لیا ہوتا۔آریو! اگر میں یا کوئی اور مسلمان ولسن ویدک ترجمہ کے رو سے تم پر الزام لگانا چاہے تو کیا
انصاف ہوگا۔خیال ہی نہیں انصاف کر لو۔اس آیت کریمہ میں اول حرام کا لفظ تحقیق طلب تھا۔مگر تنقیہ کے مصنف نے جس کا
تنقیہ خبط کے واسطے مناسب ہے جو معنی لئے وہی مناسب اور عمدہ ہیں۔اور وہ معنی کیا ہیں۔مقرر ہو رہا ہے۔ابن عباس رضی اللہ عنہ نے اس کے معنے ”واجب‘ کئے ہیں۔ان معنی کا ثبوت
گو تفسیر میں مخاطب کے لئے ضرور نہیں مگر قوم کے واسطے بہت مفید ہو گا۔میں اس معنی کی
شہادت قرآن سے دیتا ہوں لے قُلْ تَعَالَوْا اتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ أَلَّا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا
وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا (الانعام: ۱۵۲)
دوسر الفظ اس آیت کریمہ میں لَا يَرْجِعُونَ ہے۔جس کے معنی ہیں وہ نہیں پھریں گے۔غور طلب یہ امر ہے کہ کس طرف نہ پھریں گے۔اول۔احتمال تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف نہ پھریں گے اور جزا سزا کے واسطے زندہ نہ
ہوں گے۔سو یہ معنی تو صحیح نہیں کیونکہ اس آیت کے ماقبل گزر چکا ہے۔كُلٌّ إِلَيْنَا رُجِعُونَ
(الانبیاء: ۹۴) اور اس کے معنی ہیں تمام لوگ ہماری طرف رجوع کریں گے۔لے تو کہ، آؤ میں پڑھ دوں تم پر وہ باتیں جو اللہ نے تم پر مقرر کر دی ہیں وہ یہ ہیں کہ مت شریک کرو اللہ کا کسی کو اور والدین
سے سلوک رکھو۔
تصدیق براہین احمد به
۳۰۵
دوم معنی ہیں دنیا میں پھر کر نہ آویں گے۔سوم معنی ہیں وہ شریر جن کو اللہ تعالیٰ نے کھپایا اور ہلاک کیا اپنی شرارت سے پھرنے
والے نہیں۔یہ دونوں معنی صحیح ہیں۔تیسرا لفظ حَتَّی کا ہے جو حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجُ (الانبیاء: ۹۷) میں ہے یہ
حتی حرف ابتدا ہے فقط جیسے زمخشری اور ابن عطیہ نے کہا ہے۔اس صورت میں حَتَّی کے معنی
یہاں تک کرنے صحیح نہ ہوں گے بلکہ یہ کلام علیحدہ ہوگا اور جملہ شرطیہ إِذَا فُتِحَتُ کا جواب فَإِذَا هِيَ
شَاخِصَةٌ كَا اِذَا اچانک کے معنے دیتا ہے جس کو عربی میں مفاجات کہتے ہیں اور یہ اداء فا کی تاکید
ہوا کرتا ہے۔یا حتی کا حرف السی کے معنی رکھتا ہے۔پس مطلب یہ ہوگا کہ جن جن بستیوں کو
اللہ تعالیٰ نے ہلاک کیا ہے یا جوج اور ماجوج کے فتح مند ہونے یا شکست پانے اور قیامت کے
نزدیک آجانے تک۔جتنے شریر ہلاک ہو رہے ہیں وہ نہ تو دنیا میں واپس آویں گے اور نہ وہ اپنی
شرارت سے باز آویں گے۔ہاں جب دنیا کا کارخانہ ہی ختم ہو گیا اور قیامت آگئی اور جزا وسزا کا
وقت آ پہنچا تو سب آجائیں گے جیسے كُلُّ الینا رجعُونَ (الانبیاء: ۹۴) سے ثابت ہو چکا تھا جو پہلے گزر
چکا۔معلوم ہوتا ہے مصنف تنقیہ کولفظ حتی سے خیال پیدا ہوا ہے کہ اس کا ماقبل مابعد کے خلاف ہوا
کرتا ہے۔مگر اس آیت پر غور کرنا چاہیے۔وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا حَتَّى إِذَا رَأَوْا مَا
يُوعَدُونَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ أَضْعَفُ نَاصِرًا وَ أَقَلُّ عَدَدًا (الجن: ۲۵،۲۴)
اب ہم تناسخ کے مدعیوں کو جن کو دعوی ہے کہ تناسخ قرآن سے بھی ثابت ہوتا ہے دو تین
آیت قرآنیہ سنا کر تناسخ کی بحث کو ختم کرتے ہیں۔
تصدیق براہین احمدیہ
۳۰۶
اوّل أَلَمْ يَرَوْا كَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُونِ أَنَّهُمْ إِلَيْهِمْ لَا
يَرْجِعُوْنَ وَإِنْ كُلٌّ لَمَّا جَمِيعُ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ (يس:۳۳۳۲)
دوم- فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَلَا إِلَى أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ (يس:۵۱)
سوم۔وَأَمَّا الَّذِينَ سُعِدُوا فَفِي الْجَنَّةِ خُلِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ السَّمَوتُ
وَالْأَرْضُ إِلَّا مَا شَاءَ رَبُّكَ عَطَاء غَيْرَ مَجْذُوذٍ (هود: ۱۰۹)
اور مصنف تنقیہ دماغ کا یہ کہنا کہ قرآن میں لکھا ہے۔” اصحاب کہف کا کتا نیک اعمال
کے باعث بہشت میں چلا گیا اور جانور گواہی دیں گے۔یہ باتیں اس قابل نہیں کہ عقل والا
جواب دے کیونکہ ان لوگوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ باتیں قرآن کریم میں مندرج ہیں حالانکہ
قرآن مجید میں مندرج نہیں۔لے کیا وہ دیکھتے نہیں کہ ان سے پہلے کئی بستیاں ہم کھپاچکے وہ ان کی طرف دھیان
نہیں کرتے۔یقین سب کے سب ہمارے
حضور میں حاضر ہونے والے ہیں۔ے نہ تو وہ وصیت ہی کر سکیں گے اور نہ انہیں اپنے خاندان کی طرف لوٹنا ملے گا۔سے سعادت مندوں کو تو جنت ملے گی۔اس میں ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان اور زمین رہیں۔مگر جو تیرا رب چاہے یہ
بخششیں
کبھی بند نہ ہوں گی۔