صرف اسلام ہی دنیا کو ہولناک تباہی سے بچا سکتا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اگست 1967ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 125 اگست 1967ء
صرف اسلام ہی دنیا کو ہولناک تباہی سے بچا سکتا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اگست 1967ء
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔احباب جماعت اور اس عاجز بندے پر اللہ تعالیٰ کے فضل کی بارش اور اس کی رحمت کے
نشانات اتر تے دیکھ کر دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے معمور ہے۔اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے سارے سمندر
محبت اور حم اور تعریف کا پیراہن پہن کر اس چھوٹے سے دل میں سما گئے ہیں۔اور خدا کی حمد چاروں طرف
بڑی موجوں کی شکل میں ابھر رہی اور موجزن ہے۔اللہ تعالیٰ نے (جیسا کہ اس نے اس سفر سے قبل خود بتایا
تھا ) اس سفر کو محض اپنے فضل سے اسلام کے لئے بہت ہی بابرکت ثابت کیا ہے۔قبل اس کے کہ میں اپنی وہ روکیا بیان کروں ، جو میں نے جانے سے قبل دیکھی تھی۔میں ایک اور
دوست کی رؤیا بیان کرنا چاہتا ہوں۔ایک دوست نے مجھے لکھا ( مجھے یاد نہیں رہا کہ روانگی سے چند روز قبل یا
روانہ ہونے کے بعد چند روز کے اندر مجھے یہ خط ملا تھا۔) کہ میں نے رویا میں دیکھا ہے کہ کچھ مخالفت ہو
رہی ہے، بیرونی بھی اور اندرونی بھی۔اور بعض معترض یہ اعتراض کرتے ہیں کہ یہ رویا اور خواب بہت
سنانے لگ گیا ہے۔اس خواب کی دو تعبیریں میرے ذہن میں آئیں، جن میں سے ایک کا ذکر میں اپنی کراچی والی
تقریر میں کر چکا ہوں اور ہر دو کا ذکر اس وقت یہاں کرنا چاہتا ہوں۔جب میں نے اپنے اس دوست کی
خواب پڑھی تو میری توجہ اللہ تعالیٰ نے اس طرف پھیری کہ اس سفر کے دوران بہت سی بشارتیں ملیں گی۔اور
دوسرے یہ کہ مجھے ان بشارتوں کا ذکر جماعت کے سامنے کر دینا چاہئے۔کیونکہ جب تک بشارتیں نہ ملیں اور
ان کا ذکر بھی جماعت کے سامنے نہ کیا جائے، معترض اعتراض نہیں کر سکتا۔یعنی اگر بشارت ہی کوئی نہ ملے تو
اس قسم کا اعتراض کرنے والا ذہن سوچ ہی نہیں سکتا۔اگر بشارتیں ملیں اور ان کا ذکر نہ کیا جائے ،تب بھی یہی
حال ہے۔پس اس دوست کی اس خواب سے میں ایک طرف بہت خوش ہوا کہ اللہ تعالیٰ بہت سی بشارتوں
کے سامان پیدا کرے گا اور حاسد کے لئے حسد کے سامان بھی بہت سے پیدا کرے گا۔اور دوسری طرف میں
نے خیال کیا کہ مجھے خاموش نہیں رہنا چاہئے بلکہ جماعت کے سامنے ان باتوں کا ذکر کر دینا چاہیئے۔167
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اگست 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم
اس رؤیا کے بتانے کے بعد اب میں اپنی وہ رو یا بتا تا ہوں ، جور وانگی سے چند روز قبل میں نے
دیکھا۔جس وقت تحریک جدید کی طرف سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا کہ کو پن بیگن کی مسجد کا افتتاح میں خود
وہاں جا کر کروں اور دراصل یہ وہاں کی جماعت کی خواہش تھی ، جو انہوں نے مجھ تک پہنچائی تھی۔اور جب
یورپ کے دوسرے مشنوں کو معلوم ہوا کہ میں مسجد کے افتتاح کے لئے کوپن ہیگن آرہا ہوں تو وہاں سے
مطالبے آنے شروع ہوئے کہ اگر آپ ڈنمارک آئیں تو ہمارے مشن میں بھی آئیں۔چنانچہ یہ پروگرام بنا
کہ اگر جائیں تو یورپ کے سارے مشنوں کا دورہ بھی کریں۔لیکن میرے دل میں پورا انشراح پیدا نہیں ہوا
تھا۔اور تحریک مطالبہ کر رہی تھی کہ کافی وقت پہلے ان کو اطلاع دینی چاہئے تا وہاں انتظامات ہو سکیں۔اس پر
میں نے انہیں کہا کہ ان سے یہ کہہ دیا جائے کہ وہ اپنی طرف سے پوری تیاری کر لیں تا کہ اگر جانے کا
پروگرام بنے تو ان کو کوئی وقت پیش نہ آئے۔لیکن اپنے ذہن میں یہ بھی رکھیں کہ ضروری نہیں کہ میں اس سفر کو
اختیار کروں۔تاکہ اگر میں نہ جاؤں تو وہ مایوس نہ ہوں۔غرض یہ مشروط پروگرام ان کو دیا گیا اور یہاں میں
نے جماعت میں دعا کے لئے تحریک کی۔بعض دوستوں کو خاص طور پر خطوط لکھوائے اور بعض کو کہلوا کے بھیجا۔دوستوں نے بھی بڑی دعائیں کیں اور میں بھی اپنی طاقت اور استعداد کے مطابق دعائیں کرتارہا۔اللہ تعالیٰ
نے بہت دعائیں کرنے کی توفیق عطا فرمائی لیکن پورا انشراح نہیں ہو رہا تھا۔بہت سے دوستوں نے مبشر
خواہیں بھی دیکھیں۔بعض نے بشارتوں کے ساتھ بعض منذر حصے بھی دیکھے۔خود میں نے دو، تین
خواہیں ایسی دیکھیں، جن میں مجھے یہ بتایا گیا تھا کہ واپسی پر کچھ بدمزگی وغیرہ پیدا ہوگی یا کوئی خطرہ پیش آئے
گا۔لیکن وہ سارے نظارے واپسی کے تھے۔جس میں یہ اشارہ پایا جاتا تھا کہ سفر کے لئے روانگی ہوگی۔کیونکہ روانگی کے بغیر واپسی نہیں ہوا کرتی۔لیکن پھر بھی طبیعت میں پورا انشراح نہیں تھا۔تب قریباً آٹھ ، دس روز پہلے میں نے اپنے رب کے عظیم نور کا ایک حسین نظارہ دیکھا۔میں نے
رؤیا میں دیکھا کہ ہم قادیان میں ہیں اور عرفانی صاحب کے مکان میں کوئی تقریب ہے۔جس میں مجھے اور
منصورہ بیگم کو بھی بلایا گیا ہے۔اور وہ تقریب عصر کے بعد ہے۔چنانچہ اس کے لئے ہم روانہ ہوئے۔ہم
حضرت مرز اسلطان احمد صاحب کے مکانوں میں سے گزر کر اس گلی میں سے گزرے، جو اس چوک میں
داخل ہوتی ہے، جہاں ڈاکٹر احسان علی صاحب کی دکان تھی۔اور وہیں سے بائیں طرف الحکم سٹریٹ میں
داخل ہو جاتی ہے۔ہم بھی اس چوک سے ہو کر الحکم سٹریٹ میں داخل ہوئے۔ہمارے ساتھ کچھ اور آدمی
بھی ہیں۔(وہی قادیان کا نظارہ ہے، جس کی اینٹ اینٹ ہمیں یاد ہے اور ہم اسے کبھی نہیں بھول سکتے۔)
168
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبه جمعه فرموده 25 اگست 1967ء
بہر حال ہم عرفانی صاحب کے مکان پر آئے۔اس مکان کا فرنٹ بالکل وہی تھا، جو پہلے تھا۔وہی چھوٹا سا
دروازہ، جو اس کا ہوا کرتا تھا۔ہم اس دروازہ میں داخل ہوتے ہیں۔لیکن جب میں اس گھر میں داخل ہوتا
ہوں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ عرفانی صاحب کا مکان نہیں بلکہ وہ ایک بہت بڑے قلعے کا دروازہ ہے، جس
میں سے ایک وقت میں پانچ ، سات کارمیں گزرسکتی ہیں۔غرض وہ اتنا بڑا دروازہ ہے۔اس دروازہ میں
سے گزر کر ہم صحن میں آئے۔پرانے قلعوں کے دروازے خالی دروازے نہیں ہوتے تھے بلکہ قلعہ کا دروازہ
ایک کمرہ کے اندر کھلتا تھا اور پھر اس کمرہ کا دروازہ آگے صحن میں کھلتا تھا۔بہر حال اس قلعہ کا بہت بڑا انٹرنس
ہال ہے، جس میں ہم داخل ہوئے ہیں۔اور جو محن ہے، وہ اس طرح کا ہے، جیسے کوئی ٹیلہ ہو۔اور نہایت
خوبصورت سبزہ اس پر اگا ہوا ہے اور پھول بھی ہیں۔پھر خوب سجایا گیا ہے۔اور وہ قلعہ کا باغیچہ ، جو ایک ٹیلہ
پر ہے، اس طرح ہے کہ سامنے کی طرف اور ہر دو پہلوؤں کی طرف کچھ سلوپ (Slope) اور ڈھلوان
ہے۔مجھے یاد نہیں اور نہ ہی خواب میں مجھے پتہ لگا کہ کون ہمیں اس طرف لے جارہا ہے؟ بہر حال
کوئی ہمیں
اس طرف لے جانے والا تھا۔اور وہ ہمیں اس ٹیلہ کے اوپر لے گیا، جہاں ایک کا وچ بچھا ہوا ہے۔اور اس
نے مجھے اور منصورہ بیگم کو کہا کہ آپ یہاں بیٹھیں۔وہاں کئی سو آدمی موجود ہیں، جوان کرسیوں پر بیٹھے
ہوئے ہیں، جو گھاس کے تختوں پر بچھی ہوئی ہیں۔اس وقت تک کہ ہم اس کا وچ یعنی صوفہ سیٹ کے اوپر
بیٹھیں، ہمیں پیچھے کچھ نظر نہیں آرہا تھا، سامنے ہی نظر آرہا تھا۔لیکن جب ہم وہاں بیٹھے (بائیں طرف
منصورہ بیگم ہیں اور دائیں طرف میں ہوں۔) اور منہ اوپر کیا تو کیا دیکھتے ہیں کہ اس قلعے کی دیوار کے اندر کا
حصہ، جو ہمارے سامنے تھا، ایسی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا کہ کوئی انسانی ہاتھ ایسی خوبصورتی پیدا نہیں کر
سکتا۔اور نہ ہی کسی انسان کے تصور میں وہ چیز آسکتی ہے، جب تک اللہ تعالیٰ اپنی کسی خاص مشیت کے
ماتحت اسے وہ خوبصورتی نہ دکھائے۔اور جتنا بڑا دروازہ اور ڈیوڑھی اس قلعہ کی تھی ، اسی نسبت سے وہ دیوار
تھی یعنی کئی سو گز۔نصف اس کے دائیں طرف اور نصف بائیں طرف۔ہمارے آگے اور جہاں وہ دیوار ختم
ہوتی ہے، اس کے ساتھ ہی ( قلعے مستطیل ہوتے ہیں۔) ایک ایک کمرہ دونوں طرف کا مجھے نظر آیا تھا۔اس
کے علاوہ میں نے اس کا کچھ نہیں دیکھا۔اور ان کمروں کی دیواریں بھی اسی خوبصورتی سے سجائی گئی ہیں۔اور یہ قلعہ دو منزلہ تھا۔جس ڈیوڑھی میں سے ہم گزر کر آئے ہیں، وہ دو منزلہ عمارت سے اوپر نکل جاتی تھی۔اور جیسا کہ قلعوں کے اندر عام طور پر گنبد ہوتے ہیں، اس کے دونوں کناروں پر گنبد تھے۔اور وہ سارا حصہ،
جس پر ہماری نظر پڑتی تھی ، نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔کوئی بلب یا ٹیوب ہمیں نظر نہیں آتی تھی اور
169
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اگست 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ایسا معلوم ہوتا تھا کہ قلعے کی دیوار کے ہر ذرہ سے روشنی چھن کے باہر آ رہی ہے۔اور وہ روشنی مختلف رنگوں
کی تھی یعنی سرخ، زرد، سبز اور گلابی وغیرہ۔میں ان رنگوں کو گن نہیں سکا۔بہر حال وہ مختلف رنگ تھے اور ان
کے ملنے سے نہایت ہی خوبصورت منظر بنتا تھا۔اتنا خوبصورت کہ میں اپنی پوری توجہ کے ساتھ اس حسن میں
کھویا گیا اور ایک لمبا عرصہ میں خود فراموشی کے عالم میں الہی حسن کے اس حسین منظر میں گم رہا۔پھر کچھ عرصہ بعد میں نے اس حسن کی تفصیل پر غور کرنا شروع کیا۔جس جگہ یہ کا وچ تھا ، وہ
دوسری منزل کے چھت کے عین سامنے، اس سے ذرا نیچے تھا۔یعنی ہمارے سامنے دوسری منزل کی چھت
کے نیچے وہ جگہ آتی تھی۔جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ ڈیوڑھی کی چھت دو منزلوں سے بھی اوپر تیسری منزل
تک چلی گئی تھی۔جب میں نے تفصیلی غور کرنا شروع کیا تو میری پہلی تفصیلی توجہ ڈیوڑھی کے اس حصہ پر
پڑی، جو دوسری منزل کی چھت کے اوپر نکلا ہوا تھا۔اور کافی غور کرنے کے بعد میں نے یہ دیکھا کہ قریب
55-60 فٹ چوڑی ڈیوڑھی کے اوپر نہایت خوبصورت رنگوں سے لکھا ہوا، یہ الہام حضرت مسیح موعود دو علیہ
الصلوة والسلام کا میرے سامنے نمودار ہوا۔أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
اسے دیکھ کر میرے اندر ایک عجیب روحانی کیفیت پیدا ہوئی۔پھر میں نے اس حسین اور منور دیوار
پر اور زیادہ تفصیلی غور کرنا
شروع کیا تو میں نے دیکھا کہ جو سبز رنگ کے قطعے دیوار کے اوپر مجھے چار لائنوں میں
نظر آتے ہیں اور نظر کو وہ ایک چوکھٹا سا معلوم ہوتا ہے، وہ محض خوبصورتی کے لئے ہی نہیں بلکہ وہ اشعار ہیں۔اور ساری دیوار کے اوپر سبز رنگ میں لکھے ہوئے ہیں۔کہیں وہ شعر ( پورا قطعہ ) مربع بناتے ہیں اور کہیں
ایک شعر ( دو مصرعے) ایک مستطیل بنارہے ہیں۔اور ان کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ ساری دیوار کے اوپر
سجایا گیا ہے۔اور میرے دل میں ڈالا گیا کہ یہ میرا اسہرا ہے۔اور مجھے خیال آتا ہے کہ مجھے ان لوگوں نے بتایا
ہی نہیں تھا اور میری شادی کا انتظام کر دیا ہے اور میر اسہرا یہاں اس خوبصورتی کے ساتھ لکھ دیا ہے۔پھر میں نے اس سجاوٹ پر اور غور کیا تو میں نے یہ دیکھا کہ ساری دیوار کے اوپر وہ سارے پھول
اور اشعار اور
أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
جو نظر آتے تھے ، وہ خشک میووں بادام اور پستہ وغیرہ سے بنائے گئے ہیں اور ان کو اس طرح سجایا
گیا ہے کہ شکلیں الفاظ کی نظر آرہی ہیں اور ان کے نیچے سے روشنی چھن کے آرہی ہے۔سوائے ہر دو برج
170
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبه جمعه فرموده 25 اگست 1967ء
کی دیواروں کے، جن کی سجاوٹ کیلوں (پھل) سے کی گئی تھی۔پھر میں نے ان اشعار میں سے ایک شعر
پڑھا لیکن بیدار ہونے کے بعد وہ مجھے یاد نہیں رہا۔پھر میں نے دائیں طرف دیکھا، وہ دو منزلہ کمرہ، جو ایک ہی کمرہ دائیں بازو کا مجھے نظر آرہا تھا اور
سجا ہوا تھا۔اس کی دوسری منزل اتنی بڑی تھی، جتنی یہ ہماری چھت ہے۔اس کی پوری دیوار پر ایک کم عمر لڑکی
کی تصویر ہے اور جب میں نے اس کو غور سے دیکھنا شروع کیا تو وہ مجھے ایک شبیہ نظر آئی، جس کے سر پر دوپٹہ
تھا اور سر آگے جھکا ہوا تھا۔جیسا کہ وہ کوئی مسلمان لڑکی ہو۔پھر میں نے دیکھا کہ وہ نماز کی (قیام کی ) حالت
میں ہے۔یعنی اس نے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں۔پھر جب میں نے غور کیا تو میں نے اس کے ہونٹوں کو ہلتے
پایا اور میری طبیعت پر یہ اثر ہوا کہ یہ سورۃ حمد پڑھ رہی ہے۔اور ہونٹ اس کے ہل رہے تھے۔اس کے بعد وہ شخص، جو ہمیں وہاں لے گیا تھا، اس وقت ذہن میں نہیں تھا کہ وہ کون ہے؟ اور نہ
بعد میں ہی ذہن میں آیا، اس نے کہا آئیں، آپ کو عجائب گھر اس قلعہ کا دکھا ئیں۔چنانچہ میں اور منصورہ بیگم
اٹھے اور اس کے ساتھ گئے۔وہ ہمیں بائیں طرف لے گیا۔اس کمرے کی طرف جو سامنے کی دیوار کے پہلو
میں ( دوسرے بازو کا ایک ہی کمرہ ) نظر آتا تھا۔جب ہم اس کے اندر داخل ہوئے تو میں نے دیکھا کہ داہنی
طرف نوجوانوں کی پانچ تصویریں ہیں، جو گتہ کو کاٹ کر بنائی گئیں ہیں اور ان کے قد ساڑھے پانچ فٹ یا چھ
فٹ نہیں بلکہ وہ تصویر میں بڑے سائنہ میں بنائی گئیں ہیں اور قریبا دس فٹ قد ہیں ان کے۔یہ مجھے یاد نہیں رہا،
ان میں سے تین نوجوان مرد اور دو نو جوان لڑکیاں تھیں یا دومرد اور تین نوجوان لڑکیاں تھیں۔لیکن وہ شکلیں
کارڈ بورڈ کاٹ کر بنائی گئیں ہیں اور وہ پہلو بہ پہلو کھڑی کی ہوئی ہیں۔جس وقت میں نے اس طرف منہ کیا تو
ان کے ہونٹ ہلنے شروع ہوئے ، جس طرح وہ اپنا تعارف کروانا چاہتی ہیں۔اور اس شخص نے ، جو ہمیں لے
جار ہا تھا، کہا کہ یہ ہم میں سے وہ لوگ ہیں، جو مر چکے ہیں۔اس پر میں نے اس کو جواب دیا کہ تم میں سے جو
مرچکے ہیں، ان میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔اور یہ کہ کر میں بائیں طرف گھوما اور اس عجائب گھر کی
طرف چلا گیا، جو وہ مجھے دکھانا چاہتا تھا۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔اس رؤیا کے بعد میری طبیعت میں بڑی بشاشت پیدا ہوئی اور میں نے فیصلہ کیا کہ اس سفر پر
مجھے ضرور جانا چاہئے، اللہ تعالٰی برکت کے سامان پیدا کرے گا۔یہ رویا اس قسم کی ہے کہ الفاظ اس کو بیان
نہیں کر سکتے۔اس وقت تک بھی میری روح اور میرا دماغ اور میرا دل اور میرا جسم اس کا سرور محسوس کر رہے
ہیں۔چونکہ یہ بڑی اہم رہی تھی اور انسان کی زندگی کا کوئی اعتبار نہیں ، اس لئے میں نے اپنے گھر میں محترمہ
171
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اگست 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ام متین صاحبہ کو، بڑی پھوپھی جان تو اب مبار کہ بیگم صاحبہ کو اور کراچی میں چھوٹی پھوپھی جان نواب امتہ
الحفیظ بیگم صاحبہ کو اور بعض دوسرے عزیزوں کو یہ رویا سنادی۔خیر ہم یورپ کے سفر پر روانہ ہوئے۔وہاں جس رنگ میں برکتوں کا نزول ہوا ہے، اس کے بیان
سے قلم قاصر ہے۔لنڈن میں ہی مجھے ایک احمدی بہن کی رؤیا کا علم ہوا، جو ان کے ایک عزیز نے مجھے لکھی اور
میں سمجھتا ہوں کہ اس کا تعلق دراصل اس رویا سے ہے، جس کو میں نے ابھی آپ کے سامنے بیان کیا ہے۔وہ دوست لکھتے ہیں ( خواب دیکھنے والی ان کی ایک عزیزہ ہے۔) کہ پندرہ اور سولہ جولائی کی
درمیانی شب بوقت چار بجے صبح خواب میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا وسیع میدان ہے، جو ایک بڑے شہر جتنی
جگہ میں سمایا ہوا ہے اور سبزہ زار ہے۔اس میدان کے درمیان ایک گلدستہ پڑا ہوا ہے، جس میں نہایت ہی
خوبصورت پھول لگے ہوئے ہیں، جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔دیکھتے ہی دیکھتے وہ گلدستہ ایک درخت
کی شکل میں تبدیل ہونا شروع ہو جاتا ہے اور بالآخر ایک تناور درخت بن کر اس تمام میدان میں سایہ میگن
ہو جاتا ہے۔اتنے میں ایک بزرگ رونما ہوتے ہیں، جو سفید لباس میں ملبوس ہیں۔اور ان کا حلیہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ملتا ہے۔وہ بزرگ فرمارہے ہیں کہ جو شخص اس تناور درخت کے نیچے پناہ
نہیں لے گا، وہ تباہ ہو جائے گا۔اس پر حمیدہ بیگم ( خواب دیکھنے والی) نے پوچھا کہ یا حضرت! کون سے
درخت کے نیچے؟ جس پر اس بزرگ نے فرمایا، حضرت ناصر کے درخت کے نیچے۔گویا وہ گلدستہ، جس نے
ایک تناور درخت کی صورت اختیار کی ، وہ جس شخص کا ہے، اس سے مراد اس خاکسار کا وجود ہی ہے۔پھر اس کے بعد دیکھا کہ اس میدان کے کونہ میں ایک بہت بڑی دعوت کا انتظام ہو رہا ہے، جس
میں بہت عمدہ عمدہ کھانے بہت بڑی تعداد میں لگے ہوئے ہیں اور جس میں شمولیت کے لئے جماعت کے
دوست جمع ہورہے ہیں۔اس میں دہی کے کونڈے بھی ہیں اور دو سیاہی مائل کتے ان دہی کے کونڈوں کی
طرف لپکتے ہیں۔جس پر حمیدہ بیگم نے شی شی کر کے ان کتوں کو ڈرانے کی کوشش کی تو ان بزرگ صاحب
نے فرمایا ، نہ آپ ان کو رہنے دیں، یہ خود بخود ہٹ جائیں گے۔اس پر آنکھ کھل گئی۔تو گویا یہ خواب بھی میری رویا سے ملتی جلتی ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ مومن کو و یا دکھائی بھی جاتی
ہے اور اس کے لئے دوسروں
کو بھی رؤیا دکھائی جاتی ہے۔ویسے تو سینکڑوں کی تعداد میں دوستوں نے مبشر
خواہیں دیکھیں۔لیکن میں نے ان میں سے آج کے خطبہ میں سنانے کے لئے صرف دو کا انتخاب کیا ہے۔اب ایک دوسری خواب ہے، جو ان واقعات کی طرف اشارہ کر رہی ہے، جو وہاں ہونے تھے۔یعنی اس سفر کے نتیجہ کے متعلق ہے۔جو کسی کے خیال میں بھی نہیں آسکتا۔172
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبه جمعه فرموده 25 اگست 1967ء
اور وہ یہ ہے کہ ایک دوست لکھتے ہیں کہ خاکسار نے 06/08/67 کو خواب میں دیکھا کہ
حضرت اماں جان سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ کے ہاتھ میں اسلام کی فتح کا جھنڈا ہے۔اس کے نچلے حصہ
میں ( جو پکڑنے کی جگہ ہے) انگریزی ہندسوں میں 1412 لکھا ہے۔اور آپ کو ( یعنی مجھے ) فرماتی ہیں
کہ ان دوستوں کے نام شکریہ کی چھٹیاں لکھ دیں، جنہوں نے فتح کے نزدیک لانے میں مدد دی ہے۔غرض ہمارے سارے سفر کا جو انجام ہے، وہ اس رویا میں دکھایا گیا ہے۔اور وقت کی تعیین 25
سال کی گئی ہے۔اور میں نے بھی یورپین اقوام کو یہی کہا تھا کہ تمہیں سال کے اندراندر ایک عظیم روحانی
انقلاب رونما ہونے والا ہے۔گو یہ بات الفضل میں بھی غلط چھپ گئی ہے۔اور وہاں کے بعض اخباروں
نے بھی میری اس بات کو غلط طور پر شائع کر دیا تھا۔میں نے جو انہیں تنبیہ کی تھی ، اس میں جس زمانہ کی تعیین
کی تھی ، وہ 30 سال نہیں تھا۔یعنی میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ جس عظیم تباہی کے متعلق میں کہہ رہا ہوں ، وہ تمہیں
سال کے بعد آئے گی۔بلکہ میں نے یہ کہا تھا، ہیں، ہمیں سال کے اندر اندر تم لوگ مجبور ہو جاؤ گے کہ اسلام
کی طرف جھکو اور اسے قبول کرو یا پھر تباہ کر دئیے جاؤ۔تمہارے لئے اب ان دور استوں کے سوا کوئی اور
راستہ نہیں ہے۔یا تو تمہارے لئے تباہی کا راستہ ہے یا پھر اسلام کا صراط مستقیم ہے۔ان کے سوا اور کوئی
تیسرا راستہ تمہارے لئے ممکن ہی نہیں ہے۔اور آگے اپنے وقت پر جا کر میں آپ کو بتاؤں گا کہ میں نے
کس رنگ میں، کس تمہید کے بعد کس وضاحت کے ساتھ اور کس زور کے ساتھ یہ باتیں ان کے ذہن
نشین کروائیں۔اور اللہ تعالیٰ نے ایسا فضل کیا کہ اخباروں نے ان باتوں کو لیا اور سارے ملک میں پھیلا
دیا۔براڈ کاسٹ ٹیلی ویژن پر بھی آگیا اور یہ اپنی جگہ ایک علیحدہ مضمون ہے، جب میں اس حصہ میں داخل
ہوں گا تو اس کے متعلق بتاؤں گا۔بہر حال دوستوں نے سینکڑوں نہیں تو بیسیوں کی تعداد میں (یقینا سو سے اوپر ہی ہیں۔مبشر
خواہیں دیکھیں۔جن میں سے بعض میں کچھ منذر حصے بھی ہیں۔جہاں تک مجھے یاد ہے، میری اپنی خوابوں
میں بھی بعض منذ رحصے تھے۔لیکن بہر حال تمام خواب انجام بخیر بھی بتارہے تھے۔ہاں، ان سے یہ ضرور
ظاہر ہوتا تھا کہ واپسی پر کچھ تکالیف اور پریشانیاں بھی ہوں گی۔چنانچہ کراچی میں میری ایک بچی رہتی
ہے۔بعض کاموں کی وجہ سے وہ اپروڈ رام پر ہیں آسکتی تھی۔جس دن ہم نے کراچی میں لینڈ کرنا تھا، اس
دن اس کی طبیعت بہت گھبرائی ہوئی تھی۔وہ بے چین تھی کہ جلدی آئیں اور ملیں۔امیروڈ رام والوں نے
انہیں کہا کہ آج اتنی بارش ہو رہی ہے کہ اگر یہی حالت رہی تو ہم ہوائی جہاز کو یہاں اترنے کی اجازت نہیں
173
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اگست 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
دیں گے بلکہ وہ سیدھا لا ہور چلا جائے گا۔وہاں جن لوگوں کو اس بات کا پتہ لگا ، ان کو بھی پریشانی ہوئی۔عملاً
جہاز والوں نے ہمیں یہ اطلاع دی کہ بیلٹ کس لیں ، دو، ایک منٹ میں جہاز اتر نے والا ہے۔اس کے بعد
میں منٹ تک وہ جہاز او پر اڑتارہا اور کراچی شہر بھی پیچھے رہ گیا۔میرے اندازہ کے مطابق ہم تھیں، چالیس
میل کے قریب کراچی سے آگے نکل گئے۔پھر اس نے چکر لگایا اور واپس کراچی آکر وہ اترا۔یہ بھی ایک قسم
کی پریشانی ہی تھی۔پھر سامان وغیرہ کی وجہ سے کچھ پریشانی ہوئی۔بہر حال انجام بخیر ہوا اور ہم خوش تھے کہ
چھوٹی چھوٹی باتوں پر یہ پریشانیاں مل گئیں۔اللہ تعالیٰ فضل کرنے والا ہے۔دعا ئیں بھی جماعت نے
بہت کیں اور ہم کو بھی اللہ تعالیٰ نے بہت دعائیں کرنے کی توفیق دی۔اور وہ بڑی قدرتوں والی ہستی ہے،
جب وہ اس قسم کی چیز انسان کے
علم میں لاتا ہے تو اس کا مطلب ہی یہ ہوتا ہے کہ دعائیں کروں، میری قدرت
کو اپیل کرو اور عرش تک اپنے نالوں کو پہنچاؤ۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے فضل کیا۔جس وقت ہم یورپ گئے ، اس وقت ہمارا یہ راستہ تھا۔پہلے فرینکفورٹ ، پھر زیورک، پھر ہیگ،
پھر ہیمبرگ، پھر کوپن ہیگن اور پھر لنڈن اور گلاسگو۔زیورک میں ایک دن صبح میری آنکھ کھلی تو میری زبان پر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام تھا۔مُبَارِک وَّ مُبَارَكٌ وَكُلُّ امْرِ مُبَارَكِ يُجْعَلُ فِيهِ
یہ الہام اخبار الفضل میں بھی چھپ چکا ہے۔اس سے دوسرے دن تین بجے کے قریب میری آنکھ
کھلی اور میری زبان پر قرآن کریم کی ایک آیت تھی اور ساتھ ہی مجھے اس کی ایک ایسی تعبیر بھی بتائی گئی، جو
بظاہر انسان ان الفاظ سے نہیں نکال سکتا۔اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ تعبیر مجھے اللہ تعالیٰ نے ہی سکھلائی تھی۔میں
خوش بھی ہوا لیکن مجھے حیرت بھی ہوئی کہ بعض دفعہ کیا کیا تعبیریں نکل آتیں ہیں۔اگر میرے ذہن پر چھوڑا
جاتا یا آپ میں سے کوئی ماہر تعبیر بتانے والا بھی ہوتا تو اس کی وہ تعبیر نہ کرتا، جو اس وقت میرے ذہن میں
آئی۔اور ابھی اس خواب کو دیکھیے چار، پانچ گھنٹے ہی ہوئے تھے کہ وہ پوری ہو گئی۔چونکہ طبیعت پر اثر تھا کہ یہ
خواب جلد پوری ہونے والی ہے، اس لئے جس وقت منصورہ بیگم کی آنکھ کھلی، میں نے انہیں بتادیا کہ میری
زبان
پر یہ آیت جاری ہوئی ہے اور مجھے اس
کی یہ تعبیر بتائی گئی ہے، اس کو یادر کھل۔پھر چار، پانچ گھنٹوں کے
بعد ہمیں پتہ لگ گیا کہ اس تعبیر کے لحاظ سے وہ خواب پوری ہوگئی۔جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
فرمایا تھا کہ مجھے دلی اطمینان کے لئے اس کی ضرورت ہے، باقی ایمان تو مجھے ہے۔اسی طرح ہمیں ایمان تو
تھا لیکن دلی اطمینان کے لئے اللہ تعالیٰ نے دوسرے ہی روز ایک ایسی بات بتادی کہ جو چند گھنٹوں میں پوری
174
خطبہ جمعہ فرموده 125 اگست 1967ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
ہونے والی تھی۔اور شاید اس وقت دنیا کے اس حصہ میں پوری ہورہی تھی ، جس کے متعلق وہ خبر دی گئی تھی۔اسی طرح وہ میرے لئے بھی اور دوسروں کے لئے بھی تقویت ایمان اور تسکین قلب کا موجب ہوئی۔وہ
خواب کیا تھی اور وہ تعبیر کیا تھی ، جو مجھے بتائی گئی؟ وہ ایک خاص مصلحت کے ماتحت میں اس وقت نہیں بتا رہا۔ویسے وہاں بھی اور یہاں بھی میں نے بعض دوستوں کو وہ خواب اور تعبیر بتادی ہے۔وه
اسی طرح کوپن ہیگن میں صبح نماز سے پہلے جاگتے ہوئے ( گو آنکھیں میری بند تھیں) میں نے
ایک نظارہ دیکھا۔وہ نظارہ اپنی ذات میں غیر معمولی نہیں۔لیکن اس کا جواثر تھا، وہ بڑا عجیب اور غیر معمولی تھا
کہ دل و دماغ اور جسم کے روئیں روئیں سے سرور اور حمد کے چشمے پھوٹنے لگ گئے اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو
دیکھ کر جو کیفیت ایک مومن کی ہوتی ہے، ( وہ عجیب رنگ میں کچھ جذباتی بھی ہوتی ہے اور کچھ مجذوبانہ بھی۔وہاں
عقل کو کوئی دخل نہیں ہوتا محبت اور پیار کو دخل ہوتا ہے۔) پیدا ہوگئی۔نظارہ تو میں نے صرف یہ دیکھا کہ
میں ایک مسجد میں ہوں اور محراب سے تین صفیں پیچھے کھڑا ہوں یعنی تیسری صف میں۔اور گویا میں انتظار کر رہا
ہوں کہ نمازی آئیں تو میں نماز پڑھاؤں۔میں نے دیکھا کہ دائیں طرف سے دیوار کے ساتھ ساتھ ایک
دوست جن کا نام عبدالرحمن ہے، مسجد میں داخل ہوئے ہیں۔چہرے سے معلوم ہوتا ہے کہ وضو کرتے ہی
سیدھے چلے آرہے ہیں اور دیوار کے ساتھ ساتھ پہلی صف کی طرف خراماں خراماں چل رہے ہیں۔(پہلی
صف میں اس وقت صرف دو، تین آدمی ہیں۔) میرے سامنے ان کے چہرہ کا بایاں حصہ آیا ہے اور عجیب
بشاشت اور مسکراہٹ ان کے چہرہ پر پھیل رہی ہے۔اور اس کو دیکھ کر میرے دل میں بھی عجیب سرور پیدا ہوا۔میرے پیچھے ایک شخص کھڑا ہے، جس کا نام بشیر ہے۔لیکن میں نے اسے نہیں دیکھا۔میں نے یہ خواب اس وقت کسی کو بتائی نہیں تھی۔لیکن اس روز مبلغین کی کا نفرنس تھی۔شام کو چار
بجے کے قریب تبادلہ خیالات اور رپورٹوں کے بعد بعض تجاویز زیر غور آئیں۔آخر میں، میں نے کچھ نصائح
کرنی تھیں، اس وقت میں نے انہیں بتایا کہ آج صبح میرے ساتھ اللہ تعالیٰ نے پیار کا یہ سلوک کیا ہے اور
سرور کی یہ روحانی کیفیت میرے اندر اب بھی موجود ہے۔اس پر چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ کہنے
لگے کہ میں نے اور بشیر احمد صاحب آرچرڈ نے گیارہ بجے یہ باتیں کی تھیں کہ کوئی بات ضرور ہے۔حضور دہ
نہیں، جو روز ہوا کرتے تھے۔تو گویا اس وقت وہ بھی ایک روحانی کیفیت محسوس کر رہے تھے اور میں اس
وقت بھی سرور محسوس کر رہا تھا۔گیارہ بجے کے قریب پندرہ منٹ کے لئے ہم نے کانفرنس کو بند کر دیا تھا کہ
مبلغین ایک ایک پیالی چائے پی لیں کیونکہ وہاں لوگوں کو اس وقت ایک پیالی چائے پینے کی عادت ہے۔اور بشیر احمد آرچرڈ انگریز ہیں اور سکاٹ لینڈ میں ہمارے مبلغ ہیں۔175
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اگست 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پس رحمن کی رحمانیت نے ایک بشارت دی اور کوپن ہیگن میں ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل کے
پیارے نظارے دیکھے۔اور لوگوں میں اس قدر رجوع تھا کہ وہاں بڑی تعداد میں آرہے تھے اور یوں معلوم
ہوتا تھا کہ ان لوگوں کو کچھ پتہ نہیں کہ کیا ہو رہا ہے اور فرشتے ان کو دھکے دے کر لا رہے ہیں۔مثلاً عیسائی
بچے ، جو دس سال اور پندرہ سولہ سال کے درمیان عمر کے تھے، مسجد میں آجاتے تھے اور ہمارے ساتھ نماز
میں شریک ہوتے تھے۔ان کی تعداد کوئی چالیس، پچاس ہوگی، جو مختلف وقتوں میں آئے۔پھر وہ بچے
صرف فرائض میں ہی شامل نہیں ہوتے تھے کہ ہم سمجھیں کہ وہ عجوبہ سمجھ کر ایسا کرتے تھے۔بلکہ مغرب و
عشاء کی نمازیں جمع ہوتیں تھیں اور بعد میں ہم وتر ادا کرتے تھے تو دس دس، بارہ بارہ سال کی بعض لڑکیاں
ہماری احمدی مستورات کے ساتھ وتر بھی پڑھ کے جایا کرتی تھیں۔ایک دن ہم میں سے کسی نے انہیں کہا
کہ تمہارے ماں باپ کو پتہ لگ گیا تو وہ تمہیں ماریں گے۔تو وہ کہنے لگیں نہیں، ان کو پتہ ہے کہ ہم یہاں
آتی ہیں۔غرض صبح سے لے کر شام تک ایک تانتا سا بندھا رہتا تھا۔لوگ آرہے ہیں، مسجد دیکھنے کے لئے
اور واپس جارہے ہیں۔ایک دن چوہدری محمد علی صاحب کی آنکھ رات کے ڈیڑھ بجے کھلی اور وہ اپنے کمرہ
سے باہر نکلے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص مسجد کی تصویر لے رہا ہے۔رات کے ڈیڑھ بجے وہ مسجد کی
تصویر لے رہا تھا۔پھر آج کل ڈنمارک میں باہر کے سیاح بہت بڑی تعداد میں آئے ہوئے تھے۔یہی موسم
ہے سیر کا۔وہاں سال میں صرف ایک دو ماہ ایسے ہوتے ہیں، جن میں لوگ سیاحت کے لئے نکلتے ہیں۔پھر موسم خراب ہو جاتا ہے، جھکڑ اور سرد ہوائیں چلتی ہیں۔سیروسیاحت کے ان مہینوں میں وہاں بعض
کارخانے بند ہو جاتے ہیں۔یہ نہیں ہوتا کہ بعض کو چھٹی دے دی اور بعض کو نہ دی۔بلکہ کچھ عرصہ کے لئے
کارخانہ ہی بند کر دیا جاتا ہے اور ملازموں سے کہا جاتا ہے کہ جاؤ، سیر کرو۔ہماری طرف سے تمہیں چھٹی
ہے۔اور چونکہ ان ملکوں میں سیر وسیاحت کا زمانہ زیادہ لمبا نہیں ہوتا، اس لئے لوگ ان دنوں میں بڑی
کثرت سے سیر و سیاحت کے لئے باہر نکلتے ہیں۔غرض جو لوگ سیاحت کی غرض سے وہاں آئے ہوئے
تھے، وہ بھی بڑی کثرت سے مسجد دیکھنے آئے۔ہمارا جو مشن ہاؤس ہے یعنی مبلغ کے رہنے کا جو گھر ہے، اس
کے دروازے اور مسجد کے دروازے میں تمھیں، چالیس فٹ کا فاصلہ ہے۔وہاں دراصل ایک میٹنگ روم
بنانے کے لئے نقشہ دیا گیا ہے لیکن ابھی اس پر چھت ڈالنے کے لئے کارپوریشن کی طرف سے اجازت
نہیں ملی۔اس وقت وہ جگہ ایک صحن کی شکل میں ہے۔جمعہ کے روز افتتاح کے وقت لوگ اتنی کثرت سے
آئے کہ جب میں گھر سے باہر نکلا تو میں نے دیکھا کہ لوگ کثرت سے آئے ہوئے ہیں اور کندھا سے
176
خطبه جمعه فرموده 25 اگست 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کندھا ملا ہوا ہے اور مسجد کے دروازہ تک نہیں پہنچ سکتا۔بعد میں تین چار رضا کار آئے اور انہوں نے بڑی
خص
مشکل سے رستہ بنایا ، تب میں مسجد میں پہنچا۔آنے والوں میں بڑے بڑے لوگ بھی تھے، جن کی طرف اس وقت ہماری توجہ بھی نہ ہوئی۔خود
ہی وہ افتتاح کی تقریب میں شامل ہوئے اور پھر واپس چلے گئے۔ان لوگوں میں ہمارے علاقہ کا لارڈ میئر
بھی تھا، جو بڑا شریف انسان ہے اور جماعت کے دوستوں کے ساتھ تعلق بھی رکھتا ہے۔ہمارے ملک میں
تو رواج نہیں ، وہاں یہ رواج ہے کہ اگر کوئی آدمی، جس کو وہ بڑا سمجھیں، ان کے ملک میں آجائے تو وہ اسے
ریسیو کرتے ہیں۔Reception دیتے ہیں۔اور یہ ایک ناریل سی چیز ہے۔پندرہ منٹ کے قریب عرصہ
کے لئے یہ تقریب منائی جاتی ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ ہم اس شخص کو اپنے میں شامل کر رہے ہیں اور یہ اس
کے لئے احترام اور عزت کا ایک مظاہرہ ہوتا ہے۔چنانچہ افتتاح سے دوسرے روز انہوں نے
میرے اعزاز میں ریسپشن (Reception) دی تو وہاں انہوں نے مجھے بتایا کہ میں بھی افتتاح کے موقع
پر موجود تھا۔حالانکہ ہم میں سے کسی نے بھی انہیں نہیں دیکھا۔چنانچہ معذرت کی گئی کہ لوگ چونکہ بڑی
تعداد میں جمع تھے، اس لئے ہم نے آپ کو دیکھا نہیں۔افتتاح کے روز قریباً سوا سو آدمی کے لئے کھانا کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔چائے اور پیسٹری کا
انتظام تھا۔لیکن یہ کھانا ان لوگوں کو بھی کھلایا گیا ، جو اس موقع پر بلائے نہیں گئے تھے۔ہمارے آدمی باہر
جاتے اور بعض لوگوں کو پکڑ کر اندر لے آتے اور انہیں کھانا کھلاتے۔کھانا میں خدا تعالیٰ نے ایسی برکت دی
کہ وہ ختم ہونے میں نہیں آتا تھا۔کوئی تین سو کے قریب آدمیوں نے کھانا کھایا۔ہمارے مقامی احمدی
دوست بڑے حیران تھے کہ چھوٹے پیمانہ پر انتظام تھا، جو ختم ہونے میں نہیں آتا۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے لنگر کے کھانے کو بھلا کون ختم کر سکتا ہے۔وہاں کے پریس نے پہلے اسلام کے خلاف بعض غلط باتیں شائع کر دیں۔لیکن بعد میں خود ہی ان
باتوں کی تردید بھی کر دی۔السٹریٹڈ ویکلی اور دوسرے کئی اخباروں نے ایک ایک صفحہ مسجد کے افتتاح کے
لئے دیا، جو ان ملکوں کے لئے تو کیا ، دوسرے ملکوں کے لئے بھی ممکن نہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے ہر رنگ میں
اس سرور کے سامان کر دیئے، جو مجھے رویا میں دکھایا گیا تھا۔اور ابھی اس کے بہت سارے حصے باقی ہیں۔جب میں ان تک پہنچوں گا تو ان کے متعلق کسی قدر تفصیل سے بیان کروں گا۔میں آج خطبہ لمبا کرنا چاہتا
ہوں۔نمازیں (جمعہ و عصر ) جمع کراؤں گا۔آج شام تک اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو دوستوں کے لئے
پروگرام بنایا ہوا ہے۔سوائے اس کے کہ آپ تھک جائیں۔اگر آپ تھک جائیں تو مجھے بتا دیں۔177
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اگست 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پھر ڈاک میں روزانہ کوئی نہ کوئی خط ایسا ہوتا ، جس میں کوئی مبشر خواب ہوتی اور میں اسے پڑھ کر
بڑا خوش ہوتا۔کیونکہ اعتراض والی خواب سے جو دو نتیجے میں نے نکالے تھے، انہیں پورا ہوتے دیکھتا۔بشارتیں مل رہی تھیں اور ان کا اعلان ہو رہا تھا۔اور ہم اس بات سے خوش ہورہے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے
ہمارے لئے سرور کے سامان پیدا کر دیئے ہیں۔اگر کوئی دماغ اعتراض کرتا ہے تو ہمیں اس سے کیا ؟ ہمیں
ایسے دماغ پر رحم آتا ہے، غصہ نہیں آتا کیونکہ وہ قابل رحم ہوتا ہے۔ایک طرف اللہ تعالیٰ اپنی بشارتوں کی
بارش برسا رہا ہے اور دوسری طرف ایک ایسا شخص ہے، جس کے دماغ کو اعتراض سوجھ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ وساوس سے ہر ایک کو ہی محفوظ رکھے۔غرض ہر بات میں ہمیں سرور مل رہا تھا اور ہم خوش ہو رہے
تھے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے لئے سرور کے سامان کر رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی وضاحت سے یہ فرمایا ہے کہ سچی اور جھوٹی خواب
میں ایک فرق ہے۔جھوٹا خواب جو انسان کا نفس بنائے یا وہ شیطان کا القا ہو، اس کے پیچھے طاقت نہیں
ہوتی۔ایسا خواب پورا نہیں ہوتا۔لیکن خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا انسان احاطہ نہیں کر سکتا۔خدا تعالٰی جو بشارتیں
دیتا ہے، ان کو پورا کرنے کے بھی وہ سامان پیدا کرتا ہے۔ان کو پورا کرنے کی ذمہ داری خدا تعالی پر ہوتی
ہے اور خدا تعالیٰ اس ذمہ داری کو اٹھا رہا ہوتا ہے۔وہ کہتا ہے کہ میں تمہیں یہ بتارہا ہوں اور میں اس کو پورا
بھی کروں گا۔انسانی غفلت کے نتیجہ میں کوئی نسل ان بشارتوں سے محروم رہ جائے تو یہ ان کی بدبختی ہے،
ور نہ خدا تعالی کی کوئی بشارت ایسی نہیں ہوتی، جو پوری نہ ہو۔غرض خدا تعالیٰ اپنی بشارتوں کو بہر حال پورا
کرتا ہے۔اگر کوئی ابتلا آ جائے اور کوئی حصہ قوم کا ان سے محروم رہ جائے تو یہ اور بات ہے۔میں نے بتایا ہے کہ بشارتیں مل رہی تھیں اور ہمارے لئے خوشی کے سامان ہو رہے تھے۔اب
میں ان سامانوں کو لیتا ہوں ، جو اس سفر کے دوران اللہ تعالیٰ نے مختلف رنگوں میں کئے۔میرے دورے کی
دواغراض تھیں۔ایک اپنے بھائیوں، بہنوں اور بچوں بچیوں کو ملنا، ان سے واقفیت حاصل کرنا اور معلوم
کرنا کہ کس قوم میں کسی قسم کی کمزوری ہے؟ تاہم کسی نہ کسی رنگ میں تربیت کر کے ان کمزوریوں کو دور کر
دیں۔ان کے لئے خاص طور دعا ئیں کرنے کا بھی موقع ملتا تھا اور باہمی مشورہ اور تبادلہ خیالات کے بعد
زیادہ اچھا پروگرام بھی بنایا جا سکتا تھا۔اور دوسری غرض میرے اس سفر کی یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے میرے
دل میں بڑے زور کے ساتھ یہ ڈالا تھا کہ ان قوموں کی تباہی کا وقت قریب آ گیا ہے، اس لئے ان پر اتمام
حجت ہونی چاہئے۔چنانچہ ہر پریس کانفرنس میں، میں ان کو یہی کہتا تھا کہ جو بات میں آپ کو آج بتانے
178