صرف اسلام ہی دنیا کو ہولناک تباہی سے بچا سکتا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اگست 1967ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 25 اگست 1967ء
والا ہوں، اس وقت آپ اس کو انہونی خیال کریں گے اور تم مجھے پاگل سمجھو گے۔لیکن اگر تم نے اپنے پیدا
کرنے والے کی طرف رجوع نہ کیا تو یہ تباہی تم پر ضرور آئے گی۔پھر جو آپ میں سے بچیں گے، وہ میرے
گواہ ہوں گے۔وہ اس بات کی گواہی دیں گے کہ آج میں تمہارے ساتھ کچی باتیں کر رہا ہوں۔پس یہ دو
اغراض تھیں، جن کے لئے یہ سفر کیا گیا تھا۔اب میں پہلے پریس کو لیتا ہوں، جیسے اخباروں کے ایڈیٹر آزاد ہوتے ہیں کہ جو مرضی ہو، لکھ دیں
اور غلط بات کی تردید بھی شائع نہ کریں، اسی طرح پر لیس بھی آزاد ہوتا ہے۔وہ بھی انہی کا ایک حصہ ہوتا
ہے۔جو بیان وہ چاہیں، لکھ دیں۔ایک بات میں نہ کہوں اور وہ میری طرف منسوب کر دیں تو انہیں کون
پوچھ سکتا ہے؟ یا میں ایک بات کہوں تو وہ آدھی شائع کریں اور آدھی شائع نہ کریں۔وہ اس بات کا وہ حصہ
دیں کہ اگر اس کا دوسرا حصہ لوگوں کے سامنے نہ آئے تو بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہو جائیں تو انہیں کون روک
سکتا ہے؟ اس لئے ہمارے مبلغ پر یس کا نفرنسز سے خائف تھے۔خصوصاً اس لئے بھی کہ آج کل یورپ میں
اسلام کے خلاف تعصب اپنی انتہا کو پہنچا ہوا ہے۔آپ اس تعصب کا اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔مجھے ذاتی
مشاہدہ سے یہ علم حاصل ہوا ہے کہ وہ قومیں جواب تک یہ ظاہر کرتیں رہی ہیں کہ ہم میں بڑی رواداری پائی
جاتی ہے، ہم میں بڑی Tolerance ہے، دراصل ان کے اندر اسلام کے خلاف بڑا تعصب پایا جاتا
ہے۔اور کبھی اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دیتا ہے کہ وہ تعصب نگا ہوکر نمایاں ہو جاتا ہے اور وہ اسے چھپا
نہیں سکتے۔آج کل سارا یورپ (انگلستان سمیت) اس قسم کے تعصب کی مرض میں مبتلا ہے۔یہاں تک
کہ پچھلے دو، چار مہینوں میں بعض عرب باشندوں پر چاقو اور چھری سے حملے بھی کئے گئے ہیں، جو ان ملکوں
کے لئے بالکل نئی بات ہے۔غرض ان کے اندر اسلام کے تعصب کو بھڑکا یا گیا ہے۔ہمارے اپنے مبلغ
پریس کانفرنس سے اتنے خائف تھے کہ آپ ان کے خوف کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔اور مجھے کہنا پڑا تم
کیوں ڈرتے ہو؟ تم تسلی رکھو سوال مجھ سے ہوتا ہے اور جواب بھی میں نے دینا ہے۔میں انہیں خود ہی
سنبھال لوں گا۔اور میں نے انہیں کیا سنبھالنا تھا ، میں اللہ تعالیٰ سے صرف دعا ہی کر سکتا تھا اور میں دعائیں
کرتا تھا۔چنانچہ کسی جگہ بھی پریس کے کسی نمائندہ نے ادب اور احترام کو نہیں چھوڑا۔میرا ان پر کیا حق تھا؟
مجھے وہ کیا جانتے تھے ؟ میری عاجزی اور تواضع کے مقام کو تو میرا رب ہی جانتا تھا۔غرض میرے رب نے
ایسا انتظام کر دیا تھا کہ اس عاجز اور لاشئی محض سے سب ادب و احترام کے ساتھ پیش آئے۔میرے سامنے
کسی نے شوخی نہیں دکھائی، کسی نے میری طرف غلط بات منسوب نہیں کی ،
کسی نے میری آدھی بات
179
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اگست 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
رپورٹ نہیں کی۔جب میری بات رپورٹ کی ہے تو پوری کی ہے۔اور یہ عام نقشہ ہے ساری پریس
رپورٹ۔اور نقشہ یہ اللہ تعالیٰ کے بہت بڑے فضل کا آئینہ دار ہے۔سب سے پہلے ہم فرینکفورٹ پہنچے تھے۔وہاں ہمارا سب سے کم قیام تھا یعنی صرف ایک دن۔گو ہم وہاں دورا تیں سوئے لیکن دن ایک ہی ٹھہرے۔ہفتہ کی شام کو مغرب کے قریب وہاں پہنچے اور پیر کی
صبح کو ہم زیورک کے لئے روانہ ہو گئے۔ہمیں کچھ پروگرام بدلنا پڑا۔پہلے زیورک کا پروگرام تھا۔پھر بعض
حالات کی وجہ سے ہم نے وہ جہاز لیا، جو ماسکو کے راستہ جانا تھا۔جہاز تو وہ بھی پی۔آئی۔اے کا تھا لیکن
اس کے ذریعہ جانے میں پہلے فرینکفورٹ آتا تھا۔پہلا جہاز بھی پی آئی اے کا تھا لیکن اس پر جانے
میں پہلے زیورک آتا تھا۔پہلے انہوں نے ہفتہ کی شام کو ری سپشن (Reception ) رکھ دی تھی۔دعوت
نامے بھجوائے جاچکے تھے۔ان ملکوں میں یہ بڑی مشکل ہے کہ ایک آدمی کو مثلاً ہفتہ کے لیے دعوت نامے
ملے اور عین وقت پر اسے یہ کہا جائے کہ تم ہفتہ کی بجائے اتوار کو آؤ۔اس طرح ان کا کسی دعوت میں آنا
بہت مشکل ہے۔لیکن بعض حالات ہی ایسے پیش آگئے تھے کہ ہمیں وہ پروگرام بدلنا پڑا اور ری سپیشن
(Reception) ہفتہ کی بجائے اتوار کو رکھی گئی۔اور میرا خیال تھا کہ یہاں اخبار والوں نے ہمارا کوئی
نوٹس نہیں لینا۔اخباروں میں ہمارے متعلق کوئی خبر نہیں آئے گی اور پریس کا نفرنس بھی کوئی نہیں تھی۔صرف
ایک ری سپیشن تھا ، جس میں پریس کے نمائندے بھی مدعو تھے اور ان کے علاوہ کوئی پادری تھا، کوئی سکالر تھا؟
کوئی وزیر تھا، کوئی ہائی کورٹ کا جج تھا۔غرض اس قسم کے تیں، چالیس آدمی تھے، جو مدعو تھے۔مختصری پارٹی
تھی۔اس موقع پر کچھ باتیں ہوئیں، مختصری تقریر ہوئی ، جس کا جرمن میں ترجمہ ہوا۔یہاں الفضل میں وہ
تقریر چھپی ہے۔بڑی مختصر وہ تقریر تھی۔لیکن اس قسم کی تقریر کو بھی وہاں اڑھائی گئے وقت لگ جاتا ہے۔(میں نے وہاں انگریزی اور ار دو دونوں زبانیں استعمال کی ہیں۔پہلے میں ایک فقرہ کہتا پھر ترجمہ کرنے
والا اس کا جرمن میں ترجمہ کرتا پھر میں اگلا فقرہ کہتا۔اگر تقریرلکھی ہوئی نہ ہو تو بڑی مشکل پیش آتی ہے۔میرا
وہ مضمون لکھا ہوا تھا۔لیکن بعض جگہ میں نے بغیر لکھے بھی تقریر کی ہے۔بہر حال اگر تقریرلکھی ہوئی نہ ہو تو
بڑی مشکل پیش آتی ہے۔یعنی ایک فقرہ کے بعد انتظار کرنا اور پھر اس کا اگلے فقرے کے ساتھ جوڑ لگانا اور
یہ بھی دیکھنا کہ ترجمہ صحیح ہوا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ مجھے سمجھ دے دیتا تھا۔گو میں جرمن نہیں جانتا تھا لیکن مجھے
اس بات کا پتہ لگ جاتا تھا کہ ترجمہ کرنے والے نے فلاں حصے کا ترجمہ نہیں کیا۔اور میں کہہ دیتا تھا کہ تم
فلاں حصہ کا ترجمہ چھوڑ گئے ہو، تم اس کا ترجمہ کرو۔اس سے وہ لوگ سمجھتے تھے کہ میں بڑی اچھی زبان جانتا
180
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 25 اگست 1967ء
مضمون
ہوں۔لیکن یہ بات نہیں تھی، اللہ تعالیٰ ہی مدد کر دیتا تھا۔ویسے میں تھوڑی سی جرمن زبان جانتا بھی ہوں۔بہر حال وہاں تقریر میں بہت دیر لگتی ہے۔وہاں ہمارے ایک بڑے ہی مخلص نوجوان محمود اسماعیل زولش
ہیں، وہ میری تقریر کا جرمن میں ترجمہ کرتے تھے۔جب میں وہاں کے احمدیوں کے حالات بتاؤں گا تو
میں بتاؤں گا کہ وہاں اللہ تعالیٰ کس قسم کی جماعت تیار کر رہا ہے؟ اور اس جماعت سے مل کر اللہ تعالیٰ نے
ہمارے لئے نہایت خوشی کے سامان پیدا کئے۔اور آپ کے لئے بھی یہ بات غور طلب ہے کہ وہ اب آپ
کے پہلو بہ پہلو کھڑے ہو گئے ہیں۔اب یا تو آپ آگے نکلیں گے اور یا پھر وہ آگے نکل جائیں گے۔اور
خدا تعالیٰ کسی کا رشتہ دار نہیں۔اگر وہ آگے نکل گئے تو پھر اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھ میں انتظام دے دے گا۔کیونکہ وہ جس کو اہل دیکھتا ہے، اس کو خدمت کا موقع دے دیتا ہے۔خیر وہاں ایک مختصر سی ری سپشن
(Reception) ہوئی اور اگلے دن ہم نے دیکھا کہ وہاں کے ہر اخبار نے رپورٹ شائع کی ہوئی ہے۔بڑے اچھے نوٹ دیئے تھے اور تصویریں بھی دی تھیں۔مجھے قطعاً امید نہیں تھی کہ کوئی ایک اخبار بھی تصویر
کے ساتھ خبر شائع کرے گا لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل ہوا کہ وہاں بھی ہمارے متعلق خبریں شائع ہو گئیں اور
اسلام کا پیغام قریباً ہر شخص کے کان تک پہنچ گیا۔یہاں میں ایک اور واقعہ بیان کرنا چاہتا ہوں۔وہاں سے یہ مطالبہ آرہا تھا کہ آپ پہلے مضا
لکھیں اور ہمیں بھیج دیں۔ہم اس کا ترجمہ کر دیں گے۔میں بڑا مصروف آدمی ہوں، میرے لئے مضمون
لکھنا بھی بڑا مشکل تھا اور پھر وقت پر مضمون لکھنا تو اور بھی مشکل تھا۔لیکن جب مجھ پر زیادہ دباؤ پڑا تو میں
نے لکھنا شروع کر دیا۔پہلا مضمون میں نے فرینکفورٹ کے لئے لکھا۔لیکن مجھے اپنا لکھا ہوا مضمون بھی
پسند نہ آیا۔میں نے اسے ایک طرف رکھ دیا۔پھر میں نے ایک دوست کو کہا کہ میں ڈکٹیٹ کراتا ہوں ، تم
لکھتے جاؤ۔چنانچہ میں نے ایک مضمون ڈکٹیٹ کرایا لیکن مجھے وہ بھی پسند نہ آیا۔میں نے اسے بھی چھوڑ
دیا۔یہ مضامین تو میں نے کوشش کر کے لکھے تھے لیکن دوسری صبح کو میں بیٹھا تو آمد شروع ہو گئی۔فقرہ فقرہ آتا
چلا گیا۔لیکن بجائے اس کے وہ پندرہ منٹ کا مضمون بنتا، و 450 منٹ کا مضمون بن گیا۔اس میں بڑا زور
تھا، دلائل تھے اور وہ بڑا اثر رکھنے والا تھا۔غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی اچھی تقریر تیار ہوگئی۔یہاں
میں نے اس کا ترجمہ کروایا۔جب چیک کیا تو بعض نے کہا، یہ مضمون لمبا ہے۔میں نے کہا ، اس کو چھوٹا کر
دو۔لیکن مجھے کہا گیا، یہ چھوٹا نہیں ہوسکتا۔اگر اسے چھوٹا کیا گیا تو اس کا زور ختم ہو جائے گا۔میں نے کہا اچھا
رہنے دو، وہاں جا کے دیکھیں گے ، کیا ہوتا ہے؟ وہاں جا کے وہ مضمون جب مبلغین کو دکھایا تو وہ کہنے لگے
181
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اگست 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کہ ان ملکوں کے حالات ایسے ہیں کہ ان میں یہ مضمون نہیں پڑھا جانا چاہئے کیونکہ یہ بڑا تیز ہے۔میں نے
کہا، ٹھیک ہے۔چنانچہ میں نے اسے رکھ لیا اور کہا، اللہ تعالیٰ جو سمجھائے گا، وہ کہتے چلے جائیں گے۔زیورک پہنچے تو وہاں پہلی پر یس کا نفرس ہوئی۔وہاں ایک اخبار بہت پائے کا ہے۔اس کے
متعلق ہمارے مبلغ چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ کی رپورٹ ہے کہ یہ ہمیشہ اسلام کے خلاف لکھتا
ہے۔لیکن جب میں اس کی تردید کرتا ہوں تو یہ اسے شائع نہیں کرتا۔ہمارے خلاف لکھتا چلا جاتا ہے لیکن
تردید میں ایک لفظ بھی شائع نہیں کرتا۔اور پتہ نہیں کہ اس کا نمائندہ پر یس کا نفرنس میں آتا ہے یا نہیں؟ پہلی
کا نفرنس تھی اور وہ بڑے ڈرے ہوئے تھے کہ پتہ نہیں پریس والے کیا کرتے ہیں؟ وہ میری وجہ سے بھی
زیادہ ڈرے ہوئے تھے۔وہ سمجھتے تھے کہ اگر انہوں نے کوئی نا مناسب بات کہہ دی تو ہمیں غصہ آئے گا اور
ہمیں تکلیف ہوگی۔غرض میری محبت اور پیار کی وجہ سے بھی انہیں خوف تھا۔اور یہ بھی ڈر تھا کہ ہمارے مشن
کو کامیابی ہوتی ہے یا نہیں؟ لیکن ہوا یہ کہ سب اخباروں کے نمائندے آئے اور نہایت آرام کے ساتھ سوا
گھنٹہ کے قریب پریس کانفرنس جاری رہی۔اور وہ لوگ سوال کرتے رہے اور میں ان کو جواب دیتا رہا۔بعض دفعہ وہ سیاسی سوال بھی کر دیتے تھے اور میں انہیں کہہ دیتا تھا کہ میں سیاسی آدمی نہیں ہوں ، آپ مجھے
سے مذہب کی باتیں کریں۔اس اخبار کا نمائندہ ، جو اسلام کے خلاف لکھتارہتا تھا اور اس کے حق میں اس
نے کبھی کوئی لفظ نہیں لکھا تھا، ایک نو جوان تھا۔اس کو مجھ سے دلچسپی پیدا ہوئی ، اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے اس
کے دل کی تاروں کو ہلایا۔پریس کانفرنس ختم ہو گئی لیکن وہ نوجوان اس کے بعد بھی پندرہ منٹ کے قریب مجھ
سے باتیں کرتا رہا۔آخر میں اس نے کہا، میں آپ سے ایک آخری سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔آپ مجھے
بتائیں کہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کے بانی کی بعثت کا مقصد کیا ہے؟ (اب دیکھو، اللہ تعالیٰ ہی ہمارے لئے خوشی
کے سامان پیدا کرتا ہے۔اس کی بشارتیں اور رحمتیں ہم نے دیکھیں چھوٹی چھوٹی باتوں میں اس کی رحمت کا
ہاتھ نظر آتا تھا۔) جب اس نوجوان نے سوال کیا تو اسی وقت اس کا جواب بھی میرے ذہن میں آگیا۔میں
نے اس سے کہا، میں آپ کی بعثت کا مقصد تمہیں اپنے الفاظ میں کیوں بتاؤں، میں بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ
کے الفاظ میں ہی تمہیں بتاتا ہوں کہ ان کی بعثت کا مقصد کیا تھا ؟ آپ نے لکھا ہے کہ میں دلائل کے ساتھ
اس صلیب کو توڑنے کے لئے آیا ہوں ، جس نے مسیح کی ہڈیوں کو توڑا اور اس کے جسم کو زخمی کیا۔وہ نوجوان
اچھل پڑا اور کہنے لگا، مجھے حوالہ چاہئے۔اب وہ شخص تو احمدی نہیں تھا، اسے کیا غرض تھی کہ وہ اس حوالہ کو
شائع کرتا ؟ لیکن اس نے کہا، مجھے اصل حوالہ چاہئے۔اب دیکھو، خدائے علام الغیوب کو تو پتہ تھا کہ اس
182
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 125 اگست 1967ء
حوالہ کا مطالبہ ہونا ہے۔میں نے یہاں مضمون لکھنے شروع کئے تو میں نے بعض حوالے نکلوائے تھے۔بعد
میں ، میں نے مضمون تو تیار نہ کئے اور نہ میں کر سکا۔کیونکہ میری طبیعت میں انقباض پیدا ہو گیا تھا۔لیکن میں
نے چوہدری محمد علی صاحب سے کہا، یہ حوالے ساتھ رکھ لیں ، شاید وہاں کام آئیں۔ان حوالوں میں وہ حوالہ
بھی تھا۔اور پھر وہ اردو میں بھی نہیں تھا بلکہ اس کا انگریزی زبان میں ترجمہ کیا ہوا تھا۔میں نے وہ حوالہ
منگوایا اور اس نوجوان کے ہاتھ میں دے دیا۔اور کہا، یہ ہے حوالہ۔اس نے اسے پڑھا تو کہا، میں نے
اسے نقل کرتا ہے۔میں نے کہا، بڑی خوشی سے نقل کرو۔اور اگلے دن اس اخبار میں ، جس میں اسلام کے
حق میں
کبھی ایک لفظ بھی نہیں چھپا تھا، ایک لمبا نوٹ چھپا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کی یہ ساری
عبارت بھی نقل کر دی گئی۔اس نے لکھا کہ آپ کا دعوی تھا اور آپ نے فرمایا تھا کہ میں اس غرض کے لئے
مبعوث کیا گیا ہوں کہ اس صلیب کو دلائل کے ساتھ تو ڑ دوں ، جس نے مسیح کی ہڈیوں کو توڑا تھا اور آپ کے
جسم کو زخمی کیا تھا۔میں نے جب اسے وہ حوالہ دیا تھا تو اسے یہ بھی کہا تھا کہ دیکھنا یہ غلطی نہ کرنا کہ کہیں
دلائل سے“ کے الفاظ چھوڑ دو۔اس سے غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے۔چنانچہ اس نے پورا حوالہ شائع کیا۔سارے حیران تھے اور کہتے تھے کہ ہمیں تو کوئی توقع نہیں تھی کہ اس قسم کی پریس کانفرنس ہو سکتی ہے۔سارے اخباروں میں خبریں شائع ہوئیں۔ان میں سے کسی نے مسجد کی فوٹو دی اور کسی نے نہ دی۔لیکن
ہمارے فوٹو کے ساتھ نوٹ شائع کئے۔غالباً مسجد کی فوٹو اس لئے شائع نہ کی گئی کہ اس کے فوٹو اخبارات
میں آچکے ہیں اور وہ پرانی مسجد ہے۔اس کے بعد ہم ہیگ پہنچے۔( میں اس وقت صرف پریس کانفرنسوں کو لے رہا ہوں۔وہاں
حافظ قدرت اللہ صاحب مجھے کہنے لگے کہ یورپ کے دوسروں ملکوں کی نسبت یہاں مسلمانوں اور اسلام
کے خلاف تعصب بہت زیادہ ہے اور میں ڈر رہا ہوں، پتہ نہیں، پریس کانفرنس میں کیا ہوگا ؟ اور غالباً میں
نے ان سے ہی کہا تھا کہ آپ فکر نہ کریں ، سوال مجھ سے ہوتے ہیں اور میں نے ہی ان کے جواب دینے
ہیں۔وہاں بھی پر لیس والوں نے بڑے ادب اور احترام کے ساتھ مجھ سے باتیں کیں۔ایک نوجوان، جو
بڑ المبا اور صحت والا تھا اور غالباً کسی کیتھولک اخبار کے ساتھ تعلق رکھتا تھا، اس نے ایک سوال کیا۔سوال تو
اس نے بڑے ادب سے کیا لیکن اس کی آنکھوں میں شوخی تھی۔وہ نوجوان کہنے لگا، آپ مجھے یہ بتائیں کہ
آپ نے ہمارے ملک میں کتنے مسلمان کئے ہیں؟ غالباً اسے علم تھا کہ یہاں احمدی تھوڑی تعداد میں ہیں۔میں نے اس کو کہا کہ تمہارے نزدیک مسیح علیہ السلام کی جتنی زندگی تھی ، گو اس مسئلے میں ہمارا اور تمہارا
183
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اگست 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اختلاف ہے لیکن میں اس وقت اس اختلاف کو چھوڑتا ہوں ، تمہارے خیال میں جتنے سال مسیح علیہ السلام
اس دنیا میں زندہ رہے، اس ساری عمر میں انہوں نے جتنے عیسائی بنائے تھے ، ان سے زیادہ اس ملک میں
ہم نے مسلمان بنائے ہیں۔اس پر ایسا رعب طاری ہوا کہ دوسرے نمائندے تو سوال کرتے رہے لیکن وہ
خاموش رہا۔تمہیں، چالیس منٹ کے بعد میں نے اس کی طرف توجہ کی اور کہا کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ تم نے
مجھ میں دلچسپی لینی چھوڑ دی ہے لیکن میری تم میں دلچسپی ابھی تک قائم ہے۔تم سوال کرو، میں اس کا جواب
دوں گا۔خیر اس کے بعد اس نے بعض سوال کئے اور میں نے ان کا جواب دیا۔زیورک میں تو میں پریس کانفرنس کے بعد وہیں ٹھہرا رہا لیکن ہیگ میں ، میں پریس کانفرنس کے
معاً بعد اس جگہ کو چھوڑ کر اپنے کمرہ میں چلا گیا تھا۔اور وہ نوجوان قریباً ایک گھنٹہ تک دوستوں سے گفتگو کرتا
رہا۔اس نے قیمتاً ہمارا لٹریچر بھی خریدا اور کہنے لگا، میں اسے ضرور پڑھوں گا۔غرض اس پر اتنا اثر تھا۔وہاں
کے سارے اخباروں نے صرف یہ خبر ہی شائع نہیں کی تھی کہ ہم اس ملک میں آئے ہیں بلکہ ساتھ ہی یہ بھی
لکھا کہ وہ کہتے ہیں، اسلام لاؤ، ورنہ تباہ ہو جاؤ گے۔اور دراصل یہی بات ان دو غرضوں میں سے ایک تھی،
جن کے لئے میں وہاں گیا تھا۔مجھے سے وہ جو باتیں کرتے ، ان کو بھی شائع کرتے۔اور ساتھ ہی ہماری
تصویریں بھی شائع کرتے۔لیکن اگر وہ صرف میری تصویر شائع کرتے تو اس میں میری کوئی عزت افزائی
نہیں تھی۔جس کو خدا تعالیٰ نے عزت دی ہو ، وہ دنیا کی عزتوں کی کیا پرواہ کرتا ہے؟ میرے وہاں جانے کی
جو اصل غرض تھی ، وہ پوری ہونی چاہئے تھی۔میں نے ان کو جو انتباہ دینا تھا، وہ ہر ایک کے پاس پہنچنا چاہئے
تھا۔اور مجھے خوشی اس بات سے ہوئی تھی کہ انہوں نے صاف طور پر لکھ دیا تھا کہ میرا پیغام یہ ہے کہ دور استے
تمہارے لئے کھلے ہیں۔یا تو تم اسلام لا و یا تباہ ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ۔میں ویسے وہاں یہ فقرہ بولتا تھا
کہ اپنے رب کی طرف رجوع کرو۔Come back to your creator اور اس کا مفہوم وہ سارے
سمجھتے تھے۔چنانچہ ان میں سے ایک نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کا مطلب تو اسلام سے ہے نا؟ میں نے کہا،
ہاں، اللہ وہی تو ہے، جو اسلام نے پیش کیا ہے۔وہ لوگ ذات باری اور صفات باری کے متعلق تو کچھ
جانتے نہیں تھے۔لیکن وہ مفہوم کے لحاظ میرے فقرہ کا ترجمہ کر لیتے تھے۔اور انہوں نے یہ شائع کیا کہ یہ
کہتے ہیں کہ تم اسلام کو قبول کرو، ورنہ تباہ ہو جاؤ گے۔اس کے بعد ہم ہیمبرگ پہنچے۔ہیمبرگ میں چار روزانہ اخبار ہیں۔جرمنی میں صرف دو اخبار ایسے
ہیں، جو سارے جرمنی میں پڑھے جاتے ہیں بلکہ ساری دنیا میں پڑھے جاتے ہیں۔اور لندن ٹائمنر کے ہم
184
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبه جمعه فرموده 25 اگست 1967ء
پلہ ہیں۔باقی سارے اخبار مقامی ہیں۔بہر حال ہیمبرگ میں چار روزانہ اخبار ہیں، جن میں سے تین صبح کو
چھپتے ہیں اور ایک شام کو چھپتا ہے۔جو اخبار صبح کو چھپتے ہیں، ان میں سے ایک ان دو اخبارات میں سے
ہے، جو صرف جرمنی میں ہی نہیں پڑھے جاتے بلکہ ساری دنیا میں ، جہاں جرمن زبان بولی جاتی ہے، پڑھے
جاتے ہیں۔اور یہ اطلاع مجھے کراچی میں پریس میں کام کرنے والے ایک غیر احمدی دوست نے دی۔جب میں نے اخبار کا نام لیا ڈی ویلٹ تو اس نے کہا، اچھا یہ اخبار ہے، یہ تو ساری دنیا میں جاتا ہے۔اور جرمنی کے دو بڑے اخباروں میں سے ایک ہے۔اس کے علاوہ تین اور اخبار ہیں اور وہ اپنے علاقہ میں
پڑھے جاتے ہیں۔گویا صرف چار اخبار ہیں۔باقی نیوز ایجنسیز جیسے ہمارے ہاں اے پی پی وغیرہ ہے۔پھر ریڈیو ہے وغیرہ وغیرہ۔ہمارے مبلغوں کا اثر ورسوخ ہے، حکومت سے بھی ان کے تعلقات ہیں۔محکمہ اطلاعات و
انفارمیشن کو جب پریس کانفرنس کے متعلق علم ہوا تو انہیں خیال آیا کہ کہیں یہ مایوس نہ ہو جائیں۔چنانچہ
انہوں نے فون کر کے بتایا کہ حکومت کی طرف سے ہم پر یس کا نفرنس بلاتے ہیں، بڑا زور لگاتے ہیں،
روپیہ خرچ کرتے ہیں ، تب جا کر کہیں سات آٹھ یا نو نمائندے آتے ہیں۔اگر آپ کی پریس کانفرنس میں
تھوڑے نمائندے ہوں تو آپ مایوس نہ ہوں۔ہمارے ملک کا یہی طریق ہے۔خیر انہوں نے وارننگ دی
اور وارنگ بھی اپنی محبت اور تعلق کی وجہ سے دی۔تا کہ ہم مایوس نہ ہو جائیں۔وہاں ایک اٹلانٹک ہوٹل
ہے، جس میں یہ پریس کا نفرنس ہوئی۔میں جب وہاں گیا تو میں نے دیکھا کہ وہاں 35 نمائندے بیٹھے
ہوئے ہیں۔ان چاروں اخباروں کے نمائندے تھے، ہفتہ وار اخباروں کے نمائندے تھے، دونما ئندے
ریڈیو کے تھے۔(وہاں دو مختلف ریڈیو پروگرام ہیں اور ان میں سے ہر ایک نے علیحدہ علیحدہ اپنی
انڈی پینڈنٹ ٹیم بھیجی ہوئی تھی۔) نیوز ایجنسیز کے نمائندے تھے ، پھر وہاں رواج ہے کہ فوٹو گراف مہیا
کرنے والی بھی انڈی پینڈنٹ ایجنسیاں ہیں۔وہ فوٹو لے لیتی ہیں اور ہر اخبار کو بھیج دیتی ہیں اور کہلا بھیجتی
ہیں، اگر تم نے اس واقعہ کے متعلق کوئی نوٹ دینا ہوتو یہ تصویریں ہیں تم ان میں سے کوئی ایک یا دو منتخب کر
لو اور اس کے وہ پیسے لے لیتی ہیں۔یہ ان کے کمانے کا ایک ذریعہ ہے۔اخبار کو اپنے علیحدہ فوٹوگرافر رکھنے
کی ضرورت نہیں ہوتی۔بہر حال وہاں یہ سٹم ہے۔اور ان فوٹو لینے والی ایجنسیوں کے نمائندے بھی وہاں
موجود ہوتے تھے۔کل نمائندے 35 تھے اور ایک گھنٹہ، پچیس منٹ تک ہم باتیں کرتے رہے۔وہ اٹھنے کا
نام ہی نہ لیتے تھے۔میں خود کھڑا ہو گیا اور کہا ، اب ہم اس پر یس کا نفرنس کو ختم کرتے ہیں۔185
خطبہ جمعہ فرمود 25 اگست 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اس پریس کانفرنس میں دوعورتیں بھی تھیں۔میں نے ان سے ہاتھ نہیں ملایا تھا اور اس پر ان میں
سے ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے کہا، آپ نے ہم سے ہینڈ ھیک یعنی مصافحہ کر کے ہماری عزت افزائی تو
کی ہے لیکن ان عورتوں کی عزت افزائی نہیں کی ، یہ کیا بات ہے؟ میں نے کہا کہ میں تمہارا بڑا ممنون ہوں کہ
تم نے یہ سوال کر کے بات کی وضاحت کر والی ہے، اور نہ تم یہاں سے اٹھ جاتے تو غلط نہی قائم رہتی۔اسلام
کا یہ مسئلہ ہے اور یہ ایک عورت کی بے عزتی کے خیال سے نہیں بلکہ اس کی عزت اور احترام کو قائم کرنے
کے لئے ہے۔تم یہ تو کہہ سکتے ہو کہ ہمارا نظریہ درست نہیں، مگر ہم پر یہ الزام نہیں لگ سکتا کہ ہم عورت کی
عزت اور احترام نہیں کرتے۔خیر بات ان کی سمجھ میں آگئی اور ان کی تسلی ہوگئی۔بڑی لمبی چوڑی گفتگو ہوئی ،
ان سے، اس موقع پر۔ایک بڑی اچھی تصویر بھی لی گئی، جو مجھے بہت پسند آئی۔میں نے ایک وارنگ دیتے
ہوئے، جوش میں اپنی انگلی (ایک خاص انداز سے ہلائی، جونہی میں نے انگلی ہلائی ، ایک فوٹو گرافر نے
چھلانگ لگائی، میرا خیال تھا کہ وہ تصویر نہیں لے سکے گا لیکن وہ اپنے فن میں بڑے ماہر ہوتے ہیں، پتہ نہیں
،
کس طرح اس نے تصویر لے لی۔دوسرے دن وہ تصویر اخبار میں آگئی۔ہیمبرگ کے ٹیلی ویژن کو ایک کروڑ سے زیادہ آدمی دیکھتے ہیں۔جرمن کے چھوٹے چھوٹے کئی
صوبے ہیں اور ہیمبرگ کا ٹیلی ویژن تین چار صوبوں میں دیکھا جاتا ہے۔ہیمبرگ کا ٹیلی ویژن ، جس علاقہ
میں دیکھا جا سکتا ہے، اس کے متعلق اندازہ ہے کہ اس میں اسے ایک کروڑ سے زیادہ آدمی دیکھتے ہیں۔ہم
نے اس میں چالیس فیصدی کاٹ دیا کہ بہت سے لوگ باہر گئے ہوئے ہوتے ہیں، بعض لوگ سیر و سیاحت
کے لئے گھروں سے نکلے ہوئے ہوتے ہیں۔پھر بھی 60,70 لاکھ کے درمیان لوگوں نے ہمیں ٹیلی ویژن پر
دیکھ لیا۔اور جو باتیں وہاں ہوئیں ، وہ یہی تھیں کہ اسلام لاؤ اور اپنے اللہ کی معرفت حاصل کرو۔یہ پیغام براڈ
کاسٹ بھی ہو گیا اور پھر سارے اخباروں میں بھی آ گیا۔اخباروں کی وجہ سے شہر میں ہمارا اس طرح چرچہ ہوا
کہ ہمارے لئے باہر نکلنا مشکل ہو گیا۔دو، ایک بار ہم بازار میں گئے تو جہاں تک نظر جاتی تھی ، مرد، عورتیں اور
بچے اپنا کام کاج چھوڑ کر ہماری طرف دیکھنے لگ جاتے تھے اور سینکڑوں کیمرے نکل آتے تھے۔جس دکان
میں بھی جاؤ ، سودے کے متعلق بات بعد میں ہوتی ، پہلے اخبار ہمارے سامنے کر دیا جاتا تھا۔اور اس کا
مطلب یہ ہوتا تھا کہ وہ ہمیں جانتے ہیں اور اس بات کا اظہار وہ بڑی خوشی اور بشاشت سے کرتے تھے۔میرا
بتانے کا یہ مطلب ہے کہ ہر گھر میں ہمارا یہ پیغام پہنچ گیا کہ اسلام لا دیا تباہ ہو جاؤ۔کیونکہ میری باتوں کا
خلاصہ یہی تھا کہ اپنے رب سے تعلق پیدا کر دور نہ تباہی تمہارے سامنے ہے۔186
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبه جمعه فرموده 25 اگست 1967ء
اس کے بعد ہم کوپن ہیگن گئے۔پہلے اس کے کہ میں کچھ کوپن ہیگن کے متعلق بتاؤں ، میں ایک
واقعہ بتانا چاہتا ہوں۔زیورک میں جو ٹیم ٹیلی ویژن کے لئے انٹرویو لینے آئی تھی ، وہ تین اشخاص پر مشتمل
تھی۔ان میں سے دومرد اور ایک عورت تھی۔جو عورت تھی، اس نے کہا، میں ریکارڈ کرنے سے پہلے آپ
سے بعض سوال کر کے جواب لینا چاہتی ہوں۔کیونکہ پروگرام چھوٹا ہے اور سوال زیادہ ہیں، میں جو جواب
اچھے سمجھوں گی، انہیں ٹیلی ویژن کے لئے ریکارڈ کرلوں گی۔میں نے کہا، ٹھیک ہے۔اس نے ایک سوال
یہ کیا کہ آپ ہمارے ملک میں اسلام کس طرح پھیلائیں گے؟ میں نے اسے فوری طور پر یہ جواب دیا کہ
دلوں
کو فتح کر کے۔اس کو یہ جواب اتنا اچھا لگا کہ وہ کہنے لگی، میں یہ فقرہ ضرور ٹیلی ویژن پر لانا چاہتی
ہوں۔میں نے کہا ، ٹھیک ہے۔اس کے بعد انہوں نے ٹیلی ویژن کے لئے ریل (فلم) تیار کی۔منظر یہ تھا
کہ پیچھے مسجد تھی اور سامنے میں تھا۔میں جو کچھ بول رہا تھا ، وہ اس فلم پر آ گیا اورنشر ہوا۔کوپن ہیگن کی پریس کانفرنس میں بھی ایک نمائندہ نے یہ سوال کر دیا کہ آپ ہمارے ملک میں
اسلام کیسے پھیلائیں گے؟ میں نے اسے کہا کہ بالکل یہی سوال زیورک میں ایک عورت نے کیا تھا اور میں
نے اسے یہ جواب دیا تھا کہ دلوں کو فتح کر کے۔اس جواب پر ایک عورت نمائندہ بڑے وقار سے کہنے لگی
کہ ان دلوں کو لے کر آپ کریں گے کیا؟ میں نے اسے جواب دیا کہ پیدا کرنے والے رب کے قدموں
میں جارکھیں گے۔اس جواب کا اس پر اس قدراثر ہوا کہ وہ پر یس کا نفرنس کے بعد بھی کافی دیر وہاں ٹھہری
رہی۔اس نے ہمیں نماز پڑھتے دیکھا۔اس نے کہا، میں واپس جا کر ایک مضمون لکھوں گی۔خیر وہاں بھی
پریس انٹرویو ہوا اور بڑا اچھا ہوا اور تمام اخبارات میں وہ چھپا۔پریس کانفرنس سے پہلے مسجد کے افتتاح کی جو تصویریں چھپیں، ان میں ایک اخبار نے یہ کیا کہ
نماز کی تصویر دے کر اس کے نیچے یہ نوٹ دے دیا کہ یہ لوگ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی عبادت کر رہے ہیں۔اگلے دن پادریوں کے ایک گروپ نے مجھ سے انٹرویو کا وقت لیا ہوا تھا۔اس دن صبح ہی وہ اخبار آ گیا۔میں
نے دوستوں کو یہ ہدایت دی کہ جب پادری آئیں تو یہ اخبار میرے ہاتھ میں دے دیں۔چنانچہ میٹنگ سے
پہلے وہ اخبار میرے ہاتھ میں دے دیا گیا۔اس گروپ کا جو لیڈر تھا، میں نے اس سے کہا کہ اس فقرہ کا ترجمہ
کر کے مجھے بتاؤ۔مجھے اس کے مفہوم کا علم تو تھا لیکن میں اس کے منہ سے کہلوانا چاہتا تھا۔شرمندگی سے اس کا
منہ سرخ ہو گیا اور اس نے کہا، ہم یہ نوٹ پہلے دیکھ چکے ہیں اور بڑے شرمندہ ہیں۔میں نے کہا، اب دو
صورتیں ہیں۔یا تو میں اس کی تردید کروں اور یا تم اس کی تردید کرو۔اگر میں اس کی تردید کروں گا تو اس۔سے
187
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اگست 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
بدمزگی پیدا ہوگی کیونکہ میں تو اپنے رنگ میں اس کی تردید کروں گا۔چنانچہ اس پادری نے اس کی تردید شائع
کرائی۔ایک لمبا نوٹ لکھا گیا، جو اس اخبار میں شائع ہو گیا اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے ایک اور موقع ہمارے
ریہ کو پھیلانے اور اسلام سے تعارف کرانے کا پیدا کر دیا۔بہر حال جیسا کہ میں نے بتایا ہے، وہاں کی ہر
اخبار نے ہمارے متعلق لکھا اور بعض اخبارات نے ایک ایک صفحہ اس کے لئے دیا۔پھر جیسا کہ میں نے اشارہ بتایا ہے کہ ہمارے ملکوں میں تو رواج نہیں لیکن اس ملک میں یہ رواج
ہے کہ باہر سے آنے والے ایسے آدمیوں کو، جن کو وہ بڑا سمجھتے ہیں، لارڈ میئر ریسپشن دیتا ہے۔اور اس کا
یہ مقصد ہوتا ہے کہ وہ اسے اپنے شہر میں خوش آمدید کہہ رہے ہوتے ہیں۔کوپن ہیگن میں دوسرے ملکوں
کے رواج کی طرح صرف ایک کارپوریشن نہیں ، جس کے آگے مختلف یونٹ ہوں ، وہاں مختلف کارپوریشنز
ہیں، جن میں سے ہر ایک انڈی پینڈنٹ ہے، آپس میں ان
کا کوئی تعلق نہیں۔ان میں سے اس کارپوریشن
کا، جس کے علاقہ میں ہماری مسجد ہے، الگ لارڈ میئر ہے۔اس کے علاوہ ایک اور کار پوریشن ہے، جس
میں کوپن ہیگن کا پرانا شہر واقع ہے، اس کی میئرس ایک عورت ہے۔ان دونوں کارپوریشنوں نے ہمیں
ری سپشن دی ہوئی تھی۔ہمارے علاقہ کی کارپوریشن کا لارڈ میئر مشن سے اتنا تعلق رکھتا ہے کہ وہ چھٹیوں پر
گیا ہوا تھا اور وہاں سے وہ صرف مسجد کے افتتاح میں شامل ہونے اور مجھے ری سپشن دینے کے لئے واپس
آیا۔اور بڑے پیار سے اس نے مجھ سے گفتگو کی۔میں نے اسے بتلایا کہ ہمارے احمدی مسلمان تمہاری
کارپوریشن کے بہترین شہریوں میں سے ہوں گے کیونکہ ہمارا یہ مذہبی عقیدہ ہے کہ ہم ملکی قانون کی پابندی
کریں۔اسلام نے ہمیں یہی سکھایا ہے۔لارڈ میئر نے ہمیں اپنی کارپوریشن کا جھنڈا دیا اور ہم نے اسے
قرآن کریم دیا۔پھر ہم دوسری کارپوریشن کی طرف سے دی ہوئی ری سپشن میں شریک ہوئے۔اس میں
لارڈ میئرس نے ہمیں اپنی کارپوریشن سے متعلق ایک معلوماتی کتاب دی اور ہم نے اس کو قرآن کریم پیش
کیا۔باتیں بھی ہوتی رہیں۔اس موقع پر پریس کے نمائندے بھی موجود تھے۔اگلے دن اس ری سپشن کی
تصویر بھی اخباروں میں آگئی، جس میں لارڈ میئرس کو قرآن کریم وصول کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ایک
اخبار نویس نے شرارتا اسے کہا کہ انہوں نے تم کو اپنا ہاتھ نہیں دیا یعنی مصافحہ نہیں کیا۔وہ عورت پڑھی لکھی
تھی اور بڑی ہوشیار تھی۔اس نے فوراً یہ جواب دیا کہ انہوں نے مجھے اپنا ہاتھ تو نہیں دیا لیکن مجھے
قرآن کریم دیا ہے۔اور اگلے دن اس کا یہ فقرہ بھی اخباروں میں چھپ گیا۔اس کے بعد ہم یورپ کو چھوڑ کر لنڈن پہنچے۔لنڈن کے پریس نے ہمارے ساتھ پہلے تو کوئی
تعاون نہیں کیا یعنی انہوں نے ہمارے متعلق کوئی خبر نہیں دی۔صرف ایک اخبار نے خبر دی، جس کا نمائندہ
188
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 25 اگست 1967ء
ائیر پورٹ پر آیا ہوا تھا اور اس سے گفتگو بھی ہوئی تھی۔لیکن عام طور پر پریس نے ہمیں نظر انداز کیا۔تین
دن ہم وہاں رہے، پھر ہم سکاٹ لینڈ چلے گئے۔وہاں بھی پریس کانفرنس ہوئی اور وہاں کی اخباروں نے
خبریں بھی دیں۔اس کے بعد ہم چند روز ، ونڈر مئیر ٹھہرے۔اس دوران ایک مقامی اخبار نے امام رفیق
(مسجد لنڈن کے امام ) کو فون کیا اور کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ یہ کون لوگ ہیں، جو ہمارے علاقہ میں ٹھہرے
ہوئے ہیں؟ یہاں تو ایک ہنگامہ بپا ہے کہ مقامی اخبار نے کچھ لکھا نہیں۔اور لوگ حیران ہیں۔آخر انہیں پتہ
لگنا چاہئے کہ یہ کون ہیں؟ چنانچہ امام رفیق نے اسے بتایا اور اس نے اگلے روز ایک خبر شائع کر دی۔ابھی
ہم ونڈر مئیر میں ہی تھے کہ ہمیں وہاں ایک پیغام ملا کہ ٹائمنرلنڈن سپیشل انٹرویو لینا چاہتا ہے۔میں نے کہا،
ٹھیک ہے لیکن وقت ہم وہاں مقرر کریں گے۔ٹائمنر لنڈن چوٹی کے اخباروں میں سے ہے۔دوست یہ نہ
سمجھیں کہ میں چھوٹی چھوٹی باتوں کا ذکر کر رہا ہوں۔میرے نزدیک یہ باتیں بڑی اہم ہیں۔کیونکہ ان
چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی اللہ تعالیٰ کی قدرت کا ہاتھ نظر آتا ہے۔ٹائمنر لنڈن کا جو نو جوان نمائندہ انٹرویو لینے آیا، اس نے مجھے بتایا کہ وہ آسٹریلیا کا رہنے والا ہے،
لنڈن کا رہنے والا نہیں اور وہ صرف چھ ماہ سے یہاں کام کر رہا ہے۔میں جب آکسفورڈ میں پڑھا کرتا تھا ،
اس وقت میرے بعض گہرے دوست آسٹریلیا کے طالب علم تھے۔میں نے کہا، مجھے تم سے مل کر بہت خوشی
ہوئی ہے۔ویسے تو مجھے ہر ایک سے مل کر خوشی ہوتی ہے لیکن تمہارے ساتھ مل کر اس لئے بھی خوشی ہوئی کہ
آسٹریلیا کے بعض طالب علموں سے میری بڑی گہری دوستی تھی اور بڑے لمبے زمانہ کے بعد آج میں ایک
آسٹریلین سے مل رہا ہوں۔بہر حال ایک بے تکلفی کا ماحول پیدا ہو گیا۔وہ نوجوان بڑا اعقلمند تھا اور زیرک
تھا۔وہ مجھ سے مختلف باتیں کرتا رہا۔وہاں پریس کے نمائندے مجھے سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کرتے
تھے۔لیکن یورپ کا پریس بڑا سمجھ دار ہے، جب میں نے ان سے کہہ دیا کہ مجھ سے صرف مذہبی باتیں کرو
تو وہ اس پر زور نہیں دیتے تھے۔میں نے اس سے بھی کہا کہ مجھ سے سیاست کی بات نہ کرو تو وہ رک گیا۔میں نے اس
کو یہ بھی بتایا کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے۔نیز مذہب کا تعلق دل سے ہے اور دل کو
طاقت کے ذریعہ بدلا نہیں جاسکتا۔مذہب کے نام پر خواہ مخواہ جھگڑنا ہی غیر معقول ہے۔اب ہم دونوں
یہاں بیٹھے ہیں، میں ایک مسلمان ہوں اور ایک مذہبی فرقہ کا سر براہ ہوں اور تم ایک عیسائی نوجوان ہو،
میرے دل میں تمہارے متعلق دشمنی، نفرت کا یا حقارت کا کوئی جذ بہ نہیں اور مجھے یقین ہے کہ تمہارے دل
میں میرے خلاف دشمنی ، نفرت یا حقارت کا کوئی جذبہ نہیں۔اور اگر ہم یہاں اس کمرہ میں اس قسم کی فضا
پیدا کر سکتے ہیں تو ساری دنیا میں بھی پیدا کر سکتے ہیں۔دوسرے دن اس نے اخبار میں بڑا اچھا نوٹ |
189
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اگست 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
دے دیا۔ہمیں یہ خیال بھی نہیں تھا کہ اس قسم کا نوٹ اخبار میں آجائے گا۔ٹائمز کو اتنی اہمیت حاصل ہے
کہ اگر اس میں کوئی چیز چھپ جائے تو اس کے متعلق یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ انگلستان کے سارے پریس میں
وہ چیز آگئی۔بہر حال وہاں بھی اللہ تعالیٰ نے اعلائے کلمتہ اللہ کے سامان پیدا کر دیئے۔پھر کراچی میں انٹرویو ہوا۔یہ لوگ اپنے رنگ کے ہیں۔یہ لوگ بار بار مجھ سے سیاسی سوال کر
دیتے تھے اور بار بار مجھے یہ کہنا پڑتا تھا کہ میں کسی سیاسی سوال کا جواب نہیں دوں گا۔ویسے سب ہی اچھے
تھے۔انہیں یہی اچھا معلوم ہوتا تھا کہ میں ان سے سیاسی گفتگو کروں۔ہر ایک کا اپنا اپنا خیال ہوتا ہے لیکن
یہاں بھی اخبارات میں اچھے نوٹ آگئے تھے۔ان پر یس کا نفرنسز سے میری کوئی ذاتی غرض وابستہ نہ تھی۔میں نے صرف یہی مقصد اپنے سامنے
رکھا تھا کہ ان لوگوں کو جنجھوڑا جائے اور اسلام کے عالمگیر غلبہ کا آسمانوں پر جو فیصلہ ہو چکا ہے، اس حقیقت کی
طرف انہیں متوجہ کیا جائے۔اور یہ غرض اخباروں کے تعاون سے پوری ہوگئی اور یہ مقصد ہمیں حاصل ہو گیا۔ساری قوم کو انتباہ کر دیا گیا۔اس لحاظ سے کہ اکثریت کے کانوں میں یہ آواز پہنچ گئی اور یہ بات ان کے ذہن
نشین کر دی گئی کہ ہمیں ایک انتباہ دیا گیا ہے اور ایک وارننگ دینے والے نے ہمیں وارنگ دے دی ہے۔جس تیز مضمون کے متعلق میں نے پہلے بیان کیا ہے، اس کے متعلق میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ
جب ہم لندن گئے تو ہمیں ایک ری سپیشن دی گئی، جس میں تین سو آدمیوں نے شامل ہونا تھا۔گو یہ ری
سپشن جماعت کی طرف سے تھی لیکن اس میں اس علاقہ کے میر بھی مدعو تھے، جس میں ہماری مسجد ہے۔ایک ایم پی تھے ، پاکستان ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ تھے اور بعض دوسرے انگریز بھی تھے اور یہ سب کوئی
تھیں، چالیس آدمی تھے۔میں نے سوچا کہ میں نے اپنی محنت سے یہ مضمون تیار نہیں کیا بلکہ یہ آمد تھی اور
میرے رب کی عطا، اس لیے اس کا جو مقصد تھا، وہ پورا ہونا چاہئے۔اور یہی وہ جگہ ہے کہ جہاں یہ مقصد پورا
ہوسکتا ہے۔اس کے بعد مجھے کوئی اور موقع نہیں ملے گا۔چنانچہ میں نے محترمی مخدومی چوہدری ظفر اللہ خان
صاحب سے کہا کہ آپ اسے پڑھیں اور مجھے مشورہ دیں کہ آیاری سپشن کے بعد میں یہ تقریر کروں یا نہ
کروں؟ میں نے انہیں اس کا پس منظر بھی بتایا۔اگلے دن صبح ان کا پیغام مجھے آیا ، آپ یہ تقریر ضرور کریں۔تقریر کے انگریزی ترجمہ کے فقرات میں بعض جگہ انہوں نے لفظی اصلاح بھی کی۔انگریزوں کا طریق تھا
کہ وہ ڈنر کے بعد ہلکی پھلکی تقریریں کرتے ہیں اور وہ تین تین، چار چار منٹ کی ہوتی ہیں۔یہی کہ ایک دو
لطیفے سنا دیے اور بیچ میں کوئی کام کی بات کہہ دی۔میں اس بات کی وجہ سے بڑا پریشان تھا کیونکہ مجھ سے
190